جنیوا(شِنہوا) اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او)نے کہا ہے کہ دنیا کو خالص صفرکاربن اخراج کا ہدف حاصل کرنے کے لیے 2050 تک قابل تجدید توانائی میں عالمی سرمایہ کاری میں تین گنااضافہ کرناہوگا۔
ڈبلیو ایم اوکی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق،صاف توانائی کے ذرائع سے بجلی کی فراہمی کو اگلے آٹھ سالوں کے دوران دوگنا نہ کیا گیا توعالمی سطح پر توانائی کی موثرفراہمی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ڈبلیو ایم او کی 2022 اسٹیٹ آف کلائمیٹ سروسز کی رپورٹ کے مطابق، موسمیاتی تبدیلی توانائی کی موثر فراہمی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، بشمول زیادہ تسلسل کے ساتھ آنے والی شدید موسمی لہریں، ایندھن کی فراہمی، توانائی کی پیداواراور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو براہ راست متاثر کر رہی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ دنیا بھر میں پانی کے وسائل کی کمی ہے، لیکن 2020 میں تھرمل، نیوکلیئر اور ہائیڈرو الیکٹرک سسٹم سے پیدا ہونے والی بجلی کا 87 فیصد براہ راست پانی کی دستیابی پر منحصر تھا۔ ٹھنڈک کے لیے میٹھے پانی پر انحصار کرنے والے تھرمل پاور پلانٹس میں سے تقریباً 33 فیصد پانی کے زیادہ دباؤ والے علاقوں میں ہیں، جیسا کہ موجودہ جوہری پاور پلانٹس میں سے 15 فیصد ہیں اور یہ تعداد اگلے 20 سالوں میں 25 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔
چین کے شمال مغربی صوبے چھنگھائی کے ہائی نان تبتی خود اختیارپریفیکچر کی گونگ ہی کاؤنٹی میں 10 لاکھ کلو واٹ کے فوٹو وولٹک منصوبے کودکھایا گیا ہے۔(شِنہوا)
ڈبلیو ایم او کے سیکرٹری جنرل پیٹری ٹالاس کا کہنا ہے کہ 2050 تک خالص صفر کاربن اخراج ایک ہدف ہے ۔ لیکن ہم اسے صرف اس صورت میں حاصل کرسکتے ہیں جب ہم اگلے آٹھ سالوں میں کم کاربن اخراج والی بجلی کی فراہمی کو دوگنا کریں گے۔
ارمچی(شِنہوا) چین کے شمال مغربی ویغور خودمختار خطے سنکیانگ میں بڑے پیمانے پر کپاس کی چنائی کے سیزن کا آغاز ہو رہا ہے اور رواں سال چنائی کا 80 فیصد کام میشینوں کی مدد سے کیے جانےکی توقع ہے ۔
علاقائی محکمہ زراعت و دیہی امور کے مطابق فی الحال سنکیانگ میں چنائی کے سیزن کے دوران کپاس چننے والی7 ہزار مشینیں استعمال کی جا رہی ہیں۔
محکمہ نے بتایا کہ رواں سال سنکیانگ میں کپاس کی نشوونما گزشتہ سال کی نسبت بہتر ہے اور اس کی کپاس کی جدید کاشتکاری کی صلاحیت میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔
کپاس اور ٹیکسٹائل خطے کی اہم صنعتوں میں سے ایک ہیں ۔ 2021ء میں سنکیانگ میں کپاس کی پیداوار 51 لاکھ 30 ہزار ٹن رہی تھی جو ملک کی مجموعی پیداوار کے 89.5 فیصد کے برابر ہے۔
ماسکو(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف روس کی مرکزی کمیٹی کے نائب چیئرمین دمتری نووکوف نے کہا ہے کہ چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں شراکت کے لیے مختلف شعبوں میں کام کر رہا ہے، جو ایک ذمہ داراور بڑے ملک کے کردار کے لیے اس کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔
شِنہوا کودئے گئے ایک انٹرویو میں نووکوف نے کہا کہ انسانیت کے لیے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کا اصل یہ ہے کہ اس میں مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے، مشترکہ اہداف کی تلاش اور ان کے حصول کے لیے کوششوں میں شامل ہونےکا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
ان کے خیال میں، اس تصور میں سیاست، سلامتی اور معیشت سے لے کر ثقافت اور ماحولیات تک کا بھرپور مواد شامل ہے اور یہ خیالات پوری دنیا کے لوگوں کو متحد کرسکتے ہیں۔نووکوف کے مطابق بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کی طاقت یہ ہے کہ یہ تصور قابل عمل ہے، جیسا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی) کے اندر تعاون سے ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بے مثال اقدام سے دنیا کے درجنوں ممالک اور اربوں لوگوں پر اثرات مرتب ہوں گے۔ ہم اس اقدام میں مساوی اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون دیکھتے ہیں۔ اس کے نفاذ سے صنعتی ترقی کو فروغ ملنے کے ساتھ اہلکاروں کی تربیت میں اضافہ ہوتا ہے، روزگارکے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور معیار زندگی بلند ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کی ترقی اور بی آر آئی پرعملدرآمد علاقائی اورعالمی ترقی دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔ نووکوف کے مطابق چین کا مجوزہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو(جی ڈی آئی) بھی اتنی ہی اہمیت کا حامل ہے۔
ماسکو(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف روس کی مرکزی کمیٹی کے نائب چیئرمین دمتری نووکوف نے کہا ہے کہ چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں شراکت کے لیے مختلف شعبوں میں کام کر رہا ہے، جو ایک ذمہ داراور بڑے ملک کے کردار کے لیے اس کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔
شِنہوا کودئے گئے ایک انٹرویو میں نووکوف نے کہا کہ انسانیت کے لیے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کا اصل یہ ہے کہ اس میں مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے، مشترکہ اہداف کی تلاش اور ان کے حصول کے لیے کوششوں میں شامل ہونےکا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
ان کے خیال میں، اس تصور میں سیاست، سلامتی اور معیشت سے لے کر ثقافت اور ماحولیات تک کا بھرپور مواد شامل ہے اور یہ خیالات پوری دنیا کے لوگوں کو متحد کرسکتے ہیں۔نووکوف کے مطابق بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کی طاقت یہ ہے کہ یہ تصور قابل عمل ہے، جیسا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی) کے اندر تعاون سے ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بے مثال اقدام سے دنیا کے درجنوں ممالک اور اربوں لوگوں پر اثرات مرتب ہوں گے۔ ہم اس اقدام میں مساوی اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون دیکھتے ہیں۔ اس کے نفاذ سے صنعتی ترقی کو فروغ ملنے کے ساتھ اہلکاروں کی تربیت میں اضافہ ہوتا ہے، روزگارکے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور معیار زندگی بلند ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کی ترقی اور بی آر آئی پرعملدرآمد علاقائی اورعالمی ترقی دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔ نووکوف کے مطابق چین کا مجوزہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو(جی ڈی آئی) بھی اتنی ہی اہمیت کا حامل ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی آئندہ ہونے والی 20 ویں قومی کانگریس کے لیے پریس سینٹر کو بدھ کو باضابطہ طور پرکانگریس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے لیے کھول دیا گیا۔ بیجنگ میڈیا سنٹر ہوٹل اور ہوٹل نکو نیو سنچری بیجنگ میں قائم ، پریس سنٹر ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کو میڈیا انٹرویو اور ڈیٹا سپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں خدمات فراہم کرے گا۔پریس سنٹرکے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کوویڈ-19 کی وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے موثر اقدامات کی بنیاد پر پریس سنٹر آن سائٹ انٹرویوز، ویڈیو لنک انٹرویوز اور تحریری انٹرویوز کے لیے صحافیوں کو سہولت فراہم کرے گا۔ ڈائریکٹر کے مطابق، کانگریس کے دوران، صحافی کانگریس ایجنڈے کی اہم سرگرمیوں، مندوبین کی مصروفیات اور پریس کانفرنسز کی کوریج کرسکیں گے۔ وہ بیجنگ میں گروپ انٹرویوز ،ملاقاتوں اور رپورٹنگ دوروں میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ مندوبین کے انٹرویو کرنے کے لیے بیرون ملک مقیم صحافیوں کے لیے کوآرڈینیشن اور انتظامات بھی کیے جائیں گے۔
بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 19ویں مرکزی کمیٹی کاساتواں مکمل اجلاس بیجنگ میں بدھ کواپنے اعلامیہ کے ساتھ ختم ہوگیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیوروکی زیر صدارت ہونے والےچار روزہ اجلاس سےکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،صدر شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا۔اعلامیہ کے مطابق، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس 16 اکتوبر سے بیجنگ میں شروع ہوگی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی طرف سے تفویض کردہ امور پرصدرشی نے اجلاس کے سامنے ورک رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں سی پی سی کی 19ویں مرکزی کمیٹی کی طرف سے 20ویں نیشنل کانگریس کو پیش کی جانے والی رپورٹ، سی پی سی کے 19ویں مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ (سی سی ڈی آئی) کی کانگریس میں پیش کی جانے والی ورک رپورٹ اور سی پی سی کے آئین میں ترمیم پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کی منظوری دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق تینوں دستاویزات کو جائزہ اور غور کے لیے کانگریس میں جمع کرایا جائے گا۔اجلاس کے دوران، صدر شی نے سی پی سی کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کی 20ویں سی پی سی قومی کانگریس میں رپورٹ کے مسودے جبکہ وانگ ہوننگ نے سی پی سی کے آئین میں ترمیم کے مسودے پروضاحت پیش کی۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انسانی حقوق کونسل کے سبکدوش ہونے والے اراکین کی جگہ 14 ریاستوں کو منتخب کیا ہے ۔
یکم جنوری 2023 سے شروع ہونے والی 3 سالہ مدت کے لیے ہونے والی خفیہ رائے شماری کے ذریعے (افریقہ کے لیے) الجزائر، مراکش، جنوبی افریقہ اور سوڈان، (ایشیا بحرالکاہل کے لیے) بنگلہ دیش، کرغزستان، مالدیپ، ویتنام، (مشرقی یورپ کے لیے) جارجیا، رومانیہ، (لاطینی امریکہ اور کیریبین کے لیے) چلی، کوسٹا ریکا اور (مغربی یورپ اور دیگر ریاستوں کے لیے) بیلجیم ، جرمنی کا انتخاب کیا گیا۔
14 ریاستوں میں سے سوڈان اور جرمنی مسلسل دوسری مدت کے لیے منتخب ہوئےہیں ۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل جنیوا میں قائم ایک بین الحکومتی ادارہ ہے جو کہ دنیا بھرمیں انسانی حقوق کو فروغ دینے اور اس کے تحفظ کے لیے ذمہ داری سرانجام دیتا ہے۔
کونسل کے 47 اراکین میں سے تقریباً ایک تہائی کو ہر سال تبدیل کیا جاتا ہے تاکہ کونسل کے اراکین تسلسل برقرار رکھنے کی خاطر تین سالہ مدت پوری کریں۔
کونسل کے ارکان مسلسل دو مدت پوری کرنے کے بعد فوری طور پر دوبارہ انتخاب کے اہل نہیں رہتے ۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی نشستیں علاقائی گروپ کی بنیاد پر مختص کی جاتی ہیں۔
ان میں سے افریقہ اور ایشیا بحر الکاہل میں ہر ایک کے لئے 13 جبکہ لاطینی امریکہ اور کیریبین کے لیے8 ،مغربی یورپ اور دیگر ریاستوں کے لیے7 اور مشرقی یورپ کے لیے6 نشستیں مختص ہیں ۔
پی ایس ایل کے ساتھ ہی ویمنز لیگ کرانے پر تنازع کا خدشہ سامنے آگیا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ دنوں اولین ویمنز لیگ کے آئندہ برس انعقاد کا فیصلہ کیا تھا،ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے اعلان سے ایک گھنٹے قبل پی ایس ایل فرنچائزز کو آگاہ کیا گیا، گذشتہ دنوں آپریشنز کی میٹنگ میں ٹیم کے نمائندوں نے اس حوالے سے بات بھی کی،انھوں نے سوال اٹھایا کہ لیگ کے ساتھ ویمنز میچز ہونے پر کیا ٹی وی پروڈکشن کے اخراجات میں بھی بورڈ حصہ ڈالے گا؟ اسی طرح دیگر اخراجات میں بھی کیا کچھ کنٹری بیوشن ہوگا، ان کے مطابق سارا بوجھ پی ایس ایل کی ٹیموں پر منتقل کرنا درست نہیں ہے،اجلاس میں چونکہ پی سی بی کی نمائندگی اختیارات سے عاری آفیشلز کر رہے تھے لہذا انھوں نے معاملہ اعلی حکام کے سامنے اٹھانے پر ہی اکتفا کیا، ایک موقع پر ایک فرنچائز آفیشل کی بورڈ کے ملازم سے بحث بھی ہوئی، پی سی بی کی کوشش ہے بعض پی ایس ایل فرنچائزز ہی ویمنز لیگ کی بھی ٹیمیں خرید لیں، اس حوالے سے جن کے ساتھ اچھے تعلقات چل رہے ہیں انھیں پیشکش بھی کر دی گئی، البتہ ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا،دوسری جانب جونیئر لیگ کے حوالے سے بھی بھاگ دوڑ جاری ہے کہ کسی طرح اس کے حقوق فروخت کر کے کچھ رقم واپس لائی جائے، ورنہ 80کروڑ سے ایک ارب روپے کے اخراجات بعد میں مسائل کا سبب بن سکتے ہیں، اس حوالے سے ایک پارٹی سے معاملات تقریبا فائنل ہونے پر چند روز قبل ٹینڈر جاری کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیمز کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے،وسیم اکرم نے سیمی فائنل کے لیے آسٹریلیا ، بھارت ، پاکستان اور جنوبی افریقا کو فیورٹ ٹیمز قرار دیا ہے،سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا اچھا کھیل رہی ہے وہ کنڈیشن کو جانتے ہیں اور ان کے پاس اچھے بولر بھی ہیں اس کے علاوہ بھارت اور پاکستان سیمی فائنل کے مرحلے تک پہنچ جائیں گے،وسیم اکرم نے ساتھ افریقا کو سیمی فائنل کے لیے چوتھی ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین ٹیم ہے جو کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قذافی اسٹیڈیم میں جاری پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیمز میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں نے لیگ کو شاندار تجربہ قرار دیا، پی جے ایل کے دلچسپ مقابلے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہیں جس میں 24 غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں جب کہ 4 ،4 کھلاڑی ہر ٹیم کا حصہ ہیں،سائوتھ افریقا سے تعلق رکھنے والے میتھیو ٹرامپ گوجرنوالا جائنٹس کا حصہ ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جونیئر لیگ شاندار جا رہی ہے، کوچز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے،میتھیو ٹرامپ کے مطابق مینٹور شعیب ملک کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہے، میرے دوست اور فیملیز براڈ کاسٹ کی تعریف کر رہے ہیں،دوسری جانب انگلینڈ کے ٹام اسپنول گوجرانوالا جائنٹس میں شامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں، قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان انگلینڈ کی سیریز دیکھی اور یہاں کھیل رہے ہیں، انگلش کرکٹر جوزف آکلینڈ جو کہ گوادر شارکس کا حصہ ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ کرکٹرز کو صلاحیتوں کو شوکیس کرنے کا موقع مل رہا ہے لیگ کا تجربہ اچھا ہے جو کچھ سیکھنے کامل رہا ہے وہ ناقابل یقین ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلادیش کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے آل رائونڈر محمد نواز نے کہا کہ 'مجھے بیٹنگ کے لیے اسی لیے بھیجا تاکہ لیفٹ ہینڈ بولرز کو بھرپور جواب دے سکوں، مجھے یہ بتایا گیا کہ اٹیکنگ کرنی ہے، یہ پیچ مشکل نہیں تھی'کرکٹر کا کہنا تھا کہ 'ایک اوور میں دس رنز بنانے تھے تو اٹیک تو کرنا ہی تھا،آل رائونڈر کا یہ ہی کردار ہوتا ہے کہ وہ دونوں شعبوں میں عمدہ پرفارمنس دیں،جب آل رائونڈر دونوں میں اچھا کرتا ہے تو اس کو اعتماد ملتا ہے'مین آف دی میچ نواز کو ملنا چاہیے تھا'، صارفین نے اعتراض اٹھا دیے،انہوں نے کہا کہ 'اعتماد ملنے سے اسکیل کو مزید بہتر کرنے کا چھا موقع ملتا ہے، میرا اور شاداب کا کام یہ ہی ہے وہ آل رانڈر پرفارمنس دیں،نواز نے کہا کہ 'نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے'۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری لیگ میچ میں پاکستان کے خلاف 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے بنگلا دیشی بیٹر لٹن داس میچ کے بعد ٹپس لینے کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے پاس پہنچ گئے،سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری لیگ میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی جس میں محمد رضوان 69 اور بابر اعظم 55 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد نواز نے بھی 20 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،میچ کے بعد بنگلا دیشی بیٹر لٹن داس مفید مشورے لینے کے لیے بابر اعظم اور محمد رضوان کے پاس پہنچے جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہے،پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان لٹن داس کو اردو میں مشوروں سے نواز رہے ہیں اور بنگلا دیشی بیٹر بھی ان کے ساتھ اردو میں گفتگو کر رہے ہیں،کپتان بابر اعظم نے لٹن داس کو مشورہ دیا کہ اپنے حوالے سے جتنا کم سنو گے اعتماد برقرار رہے گا، ناچاہتے ہوئے بھی شک و شبہات آتے ہیں لیکن ایک آدھ بات بھی اپنے حوالے سے سنی اور آپ نے دھیان دیا تو آپ کی پرفامنس متاثر ہو سکتی ہے،محمد رضوان نے کہا کہ سخت محنت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں، ٹیم میں کچھ مختلف کرو گے تو سب سے الگ نظر آ گے،لٹن داس نے سوال کیا کہ اچھا کھیلتے کھیلتے اچانک فوکس آئوٹ ہو جاتا ہے جس پر رضوان نے کہا کہ اپنے آپ کو ایک چیز کے لیے تیار کر لو کہ میری زندگی میں 10 اننگز ایسی ہوں گی جن میں پھنسوں گا اور 10 ایسی اننگز ہوں گی جس میں 12 گیندوں پر 20 رنز چاہیے ہوں گے میں کر لوں گا، بڑا کھلاڑی ہو گا تو اس کا ذہن بالکل ٹھنڈا ہو گا اور وہ 10 میں سے 4 اننگز میں فلاپ ہو گا اور باقی میں اچھا کر کے دکھائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کرکٹ آسٹریلیا نے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو کپتانی سوپنے کے لیے قوانین میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا سال 2018میں بال ٹیمپرنگ سکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد ان پر محدود اوورز کے میچز میں کپتانی نہیں دی گئی،کرکٹ آسٹریلیا نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قوانین بنارکھے ہیں تاہم وارنر کی موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیوی بورڈ وانر پرعائد تاحیات پابندی ختم کرنے پر غورکررہا ہے جبکہ اس سلسلے میں قوانین میں تبدیلی کا امکان ہے،کرکٹ آسٹریلیا کے آج ہونے والے اجلاس میں کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم پر بحث کی جائے گی، اس حوالے سے چیئرمین لاچلن ہینڈرسن کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ اس معاملے کو طول دینا کسی کے بھی مفاد میں نہیں،ڈیوڈ وارنر کو محدود اوورز کے فارمیٹ میں کپتانی دوبارہ ملنے کا واضح امکان ہے، کئی سابق کرکٹرز بھی وارنر پر عائد پابندی کے خاتمے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے آخری گروپ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی،کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے،بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس اور کپتان شکیب الحسن ٹاپ سکورر رہے جنہوں نے بالترتیب 69 اور 68 رنز بنائے، اوپنرز نجم الحسین شنتو 12 اور سومیا سرکار 4 رنز بناکر پویلین لوٹے،اس کے علاوہ عفیف حسین 11 رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے اور یاسر علی ایک ہی رن بناسکے، نور الحسن 2 اور محمد سیف الدین ایک رن بناکر ناٹ آئوٹ رہے،پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں 6.75 کی ایوریج سے 27 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد وسیم جونیئر نے 4 اوورز میں 8.25 کی ایوریج سے 33 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، اس کے علاوہ محمد نواز بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے جب کہ رضوان نے ایک کھلاڑی کو رن آئوٹ کیا،قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا،ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان اور بابراعظم نے ایک اور سنچری پارٹنرشپ قائم کی، بابراعظم نے 55 رنز سکور کیے جبکہ رضوان نے 69 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حیدر علی ایک بار پھر فلاپ ہو گئے، محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،بنگلا دیش کی ٹیم لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے، ایونٹ کا فائنل آج بروز جمعہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے کاروباری لین دین کی شرح 40فیصد پر پہنچ گئی ،ملک میںموبائل بینکنگ نیٹ ورک 5 لاکھ سے زیادہ ایجنٹوں اور 75لاکھ ایم والٹ اکاونٹس تک پھیل گیا،مربوط ریگولیٹری فریم ورک پاکستان میں فن ٹیک کی ترقی کے لیے مضبوط بنیاد رکھے گا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریبا 60 فیصد ای کامرس لین دین مالی سال 2021-22 میں نقد اور بقیہ 40 فیصد ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے کیے گئے ۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک عہدیدارنے ویلتھ پاک کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ملک میں مالیاتی ٹیکنالوجی فنٹیک کو فروغ دینے کے لیے ہاتھ ملانا چاہیے۔ملک میںموبائل بینکنگ نیٹ ورک 5 لاکھ سے زیادہ ایجنٹوں اور 74.6 ملین ایم والٹ اکاونٹس تک پھیل چکا ہے لیکن نقدی اب بھی معاشی سرگرمیوں پر حاوی ہے۔کچھ حکام فن ٹیک کاروباروں کے لیے ریگولیٹری فریم ورک رکھتے ہیں جنہیں پاکستان باہمی تعاون کے ذریعے تجزیہ اور ترامیم کے بعد اپنا سکتا ہے۔ وہ مقامی مارکیٹ کے لیے اور موجودہ قانونی فریم ورک کے مطابق ضروری ہیں۔
ریگولیٹری ہیلپ ڈیسک ممکنہ شرکا کو ان کے سوالات کا جواب دے کر مدد کرنے میں زیادہ فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔ایک سینئر کمپلائنس کنسلٹنٹ اور دبئی کی ایک فرم کے مالک سمبل نوید قریشی نے کہا کہ بینک فنٹیک کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں۔انہیں چاہیے کہ وہ بینکنگ میکانزم سے باخبر رہیں اور مارکیٹ میں زیادہ حصہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ نئی یا چھوٹی فنٹیک فرموں نے پہلے ہی بینکوں کو ایک موقع فراہم کیا ہے۔فنٹیک اپنی مرضی کے مطابق وابستگیوں اور تعاون کے ذریعے تکنیکی مہارت فراہم کر سکتا ہے۔ یہ دوسرے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ڈیجیٹائزیشن کے ہدف کو حاصل کرنے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک نئے ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل ہی واحد چیلنج نہیں تھا اور فنٹیک کاروبار کے لیے موزوں بنانے کے لیے موجودہ قوانین کا جائزہ لینے اور ان میں ترمیم کی بھی ضرورت ہے۔ملک میں سب سے بڑا چیلنج کسی مخصوص ریگولیٹری فریم ورک کی عدم موجودگی میں کام کرنے کے لیے لائسنس حاصل کرنا ہے۔ پاکستان میںریگولیٹری سینڈ باکس کی جگہ متعارف کرائی گئی ہے جہاں فنٹیک کاروباری خیالات کو کنٹرول شدہ ماحول میں جانچ سکتا ہے۔
تاہم اس سینڈ باکس اسکیم میں داخل ہونا آسان نہیں ہے کیونکہ اس تک محدود تعداد میں لوگوں کی رسائی ہے۔ریگولیٹرز نے ممکنہ شرکا کی مدد کے لیے ہیلپ ڈیسک متعارف کرائے ہیں۔ تاہم متعلقہ معلومات یا وضاحتیں براہ راست ریگولیٹر سے یا کنسلٹنٹس کے ذریعے حاصل کرنا اب بھی ایک مشکل کام ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور اچھی طرح سے سوچا جانے والا ریگولیٹری فریم ورک پاکستان میں فن ٹیک کی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھے گا۔ تاہم کاروبار اور ٹیکنالوجی میں مہارت فنٹیک فرموں اور نوجوان کاروباریوں کے پاس ہے۔ریگولیٹرز کا ایک بڑا کردار اور ذمہ داری ہے کیونکہ انہیں نئے ریگولیٹری فریم ورک تیار کرتے وقت آپریشنل پہلووں، مالی استحکام، مارکیٹ کی سالمیت اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو مدنظر رکھنا ہوتا ہے۔قابل عمل اور کامیاب ریگولیٹری فریم ورک کو حاصل کرنے کا سب سے موثر طریقہ ریگولیٹرز اور فنٹیک تعاون کے فورمز کے ذریعے ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے فورمز تک رسائی چند منتخب اداروں تک محدود نہیں ہونی چاہیے اور انڈسٹری کے ان پٹ پر دھیان دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ریگولیٹرز کے ساتھ تعاون بھی اس سمت میں ایک بڑا قدم ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مائیکرو فنانس بینکوںنے مشکل اقتصادی حالات کے باوجود 506ارب روپے کے قرضے جاری کیے،سیلاب سے کسانوں کی قرضہ واپسی کی صلاحیت ختم،بینکوں کی پریشانی میں اضافہ،94لاکھ ایکڑ سے زائد پر کھڑی فصلیں تباہ،لائیو سٹاک کا شعبہ بری طرح متاثر،مجموعی لون پورٹ فولیو کا 60 فیصدزراعت کو دیا گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مائیکروفنانس نے معاشی کمزوریوں کے باوجود چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو قرضے فراہم کرنے کے اپنے مستحکم راستے کو برقرار رکھا ہے تاہم پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب مائیکرو فنانس سیکٹر کی ترقی اور منافع میں رکاوٹ بنیں گے۔پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ کے سینئر ریسرچ اینالسٹ شہمیر سعد نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ کیلنڈر سال 2022 مائیکرو فنانس سیکٹر کے لیے ایک اور چیلنجنگ سال کی شکل اختیار کر رہا ہے لیکن یہ اب بھی ایس ایم ایزکو قرضے فراہم کرنے کے ایک مستحکم راستے پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ان صارفین سے ادائیگی کی عدم وصولی کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔شہمیر نے کہا کہ کسان اپنی فصلیں بیچنے کے بعد منافع کمانے کی امید سے بینک قرضہ حاصل کرتے ہیں اور اس کے بعد بینک کا قرضہ واپس کر دیتے ہیں لیکن انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ سیلاب ان کی فصلوں کو بہا لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فصلوں اور مویشیوں کے نقصان کے ساتھ ساتھ مکانات کی تباہی کے بعد قرض لینے والوں کی واپسی کی صلاحیت کم ہو جائے گی۔ یہ انتظامی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے مائیکرو فنانس سیکٹر کے منافع کو متاثر کرے گا۔محقق نے کہا کہ کیلنڈر سال 2021 تک مائیکرو فنانس بینکوں نے اپنے مجموعی لون پورٹ فولیو کا 60 فیصدزراعت کے ان پٹ اور لائیو سٹاک کو دیا تھاجو بنیادی طور پر سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مائیکرو فنانس سیکٹر وبائی امراض، معاشی کمزوریوں اور سیلاب جیسے چیلنجوں کے دوران برقرار رہا جس نے اس کی ترقی میں رکاوٹ ڈالی۔انہوں نے کہا کہ طوفانی سیلاب کے نتائج کا تعین ہونا باقی ہے۔
کسی بھی ریگولیٹری ریلیف کی عدم موجودگی میںسیکٹر کے کریڈٹ کوالٹی کو مزید متاثر ہونے کی توقع ہے خاص طور پر ان مائیکرو فنانس بینکوں کے لیے جہاں زرعی اور مویشیوں کے لیے قرضے زیادہ ہیں۔فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے تخمینے کے مطابق سیلاب کی وجہ سے 9.46 ملین ایکڑ سے زیادہ کاشت کی گئی فصلیں تباہ ہوئیں اور بڑی تعداد میں مویشی ضائع ہوئے۔شہمیر نے کہا کہ مائیکرو فنانس سیکٹر کی شرح نمو میں کمی آئی ہے اور حالیہ سیلاب کی وجہ سے محدود ترقی کے امکانات ہیںجس کا معاشرے کے نچلے درجے کی آمدنی پر بہت زیادہ اثر پڑا۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس اسلام آباد کے سابق ریسرچ اکانومسٹ ایاز احمد نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان میں مائیکرو فنانس سیکٹر میں ترقی کی نمایاں صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو فنانس بینکوں کی شرح نمو صنعتی اوسط اور مائیکرو فنانس اداروں اور دیہی امدادی پروگراموں سے زیادہ رہی۔انہوں نے کہا کہ غیر متوقع بارشوں اور کیڑوں کے حملوں، فصلوں کی پیداوار ،قیمتوں سے متعلق مسائل ، بلوچستان اور سندھ صوبوں میں مویشیوں کے نقصانات اور موسمیاتی تبدیلی کا مائیکرو فنانس سیکٹر پر بہت زیادہ اثر پڑا ہے۔ جون کے آخر تک مائیکرو فنانس بینکوں کی کل فنڈنگ 506 بلین روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ ان کا ڈپازٹ بیس 447بلین روپے ریکارڈ کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
2030تک پاکستان کی 38 فیصد آبادی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہوگی،82 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار،40 فیصدبچوں کی نشوونمامحدود،مہنگائی سے عوام کی قوت خرید متاثر،موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو سیڈ کوٹنگ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ضرورت ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق بلند قیمتوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے بڑھتی ہوئی طلب کے درمیان پاکستان کو سیڈ کوٹنگ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عون ثمر رضا نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ موسمی حالات سیلاب، خشک سالی اور زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے فصلوں کو غذائیت کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جو پاکستان میں غذائی تحفظ کے مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عون نے کہا کہ پاکستان میں غذائی تحفظ کی صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش پر مہنگائی کے دبا وسے آبادی کی قوت خرید بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
غربت کی لکیر سے نیچے لوگوں میں غذائی عدم تحفظ کا بہت زیادہ خطرہ ہے۔ امریکی محکمہ زراعت کے بین الاقوامی فوڈ سیکیورٹی جائزے کے مطابق 2021-31 تک پاکستان کی 38 فیصد آبادی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہوگی۔ اس جائزے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان پورے خطے میں غذائی عدم تحفظ کے نمایاں فرق سے دوچار ہے، خوراک کے عدم تحفظ کا تخمینہ بنگلہ دیش سے بھی کم ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک حالیہ سروے کے مطابق پاکستان میں تقریبا 82 فیصد بچے کم از کم خوراک سے محروم ہیں۔ پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا 18 فیصدبچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیںجبکہ اسی عمر کے 40 فیصدبچوں کی نشوونما رک جاتی ہے۔ڈاکٹر عون نے کہا کہ سیڈ کوٹنگ ایک ایسا عمل ہے جو بیجوں کو کیڑوں، بیماریوں اور موسمی حالات سے بچا کر خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے۔کوٹنگز فصلوں کے معیار اور یکسانیت کو بھی بہتر بناتی ہیں جس سے پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی بیجوں کو ایسے اجزا سے مالا مال کرتی ہے جو انہیں مٹی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاتی ہے اور بیج کے معیار اور فصل کو بڑھانے کے لیے انکرن کے عمل کو تیز کرتی ہے جس سے پیداوار میں 20 سے 25 فیصد تک اضافہ ہوتا ہے۔
ڈاکٹر عون نے کہا کہ بیجوں کی کوٹنگ میں فاسفورس، ورمی کمپوسٹ، گائے کی کھاد، سرخ مٹی، اور مٹی کے پاوڈر کو فلر کے طور پر شامل کیا جاتا ہے اور بیجوں میں 1.5 فیصد میتھائل سیلولوز اور 3 فیصد پولی وینیل الکوحل شامل ہوتا ہے۔ڈاکٹر عون نے کہا کہ چھرے والے بیج ذخیرہ کرنے اور نقل و حمل میں آسانی پیدا کرتے ہیں۔ بارش کے طوفان میں بیجوں کے اڑ جانے یا دھونے کا امکان کم ہوتا ہے۔ یہ بیج کو کیڑوں اور بیماریوں سے بچاتے ہیں اور یہاں تک کہ انکرن اور پودوں کی نشوونما کو یقینی بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فصل کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ ساتھ بیجوں کی چھلکی برآمدات کے ذریعے معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ 2022 میں پاکستان میں بیج کی چھلکا لگانے کی صنعت سے تقریبا 1.5 بلین روپے کی آمدنی متوقع ہے۔ تاہم ڈاکٹر عون نے متنبہ کیا کہ برآمد کرنے والے ممالک میں بیج کے قرنطینہ قوانین پاکستان سے چھرے والے بیجوں کی برآمدات کو کم کرتے ہیں تاکہ بیج کی بیماریوں کے خطرے سے بچا جا سکے جو کہ پاکستان کے بیجوں کی برآمدات کے لیے شدید خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کو بھی چھرے والے بیجوں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ پاکستان میں فصلوں کی اعلی پیداوار حاصل کر سکیں اور دیگر ممالک کو بھی برآمدات کر سکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاک بحریہ کیلئے 2 جدید ترین آف شورپٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز ہوگیا، یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اورٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کیلئے 2 جدید ترین آف شورپٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے کہا گیا کہ تقریب کاانعقاد رومانیہ کیڈیمن شپ یارڈمیں ہوا، جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمدامجدخان نیازی مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ جہازجدید ترین ہتھیاروں اورٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔ جہازوں کی شمولیت سے سمندری امورکے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر نیول چیف نے بحری امن واستحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاک بحریہ کوجدیدٹیکنالوجی کی فراہمی پرشپ یارڈانتظامیہ کی بھی تعریف کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ماسٹر مائنڈ میاں اسلم اقبال کی ایل ڈبلیو ایم سی میں اربوں روپے کی کرپشن سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق اسلم اقبال نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ مل کر ایل ڈبلیو ایم سی کے 110 ارب روپے کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیے۔ کمپنی میں 100 سے زیادہ گھوسٹ ملازمین بھی رکھے۔ تحقیقاتی اداروں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو بجھوائی گئی رپورٹ کے مطابق سینئر وزیر اسلم اقبال نے ایل ڈبلیو ایم سی کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کیلئے اہم افسران پر دباو ڈالا اور انکار کرنے والوں کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا۔ رپورٹ کے مطابق میاں اسلم اقبال کے بھائی افضل اقبال کے بینامی افراد کو مختلف ٹانز میں ایک 110 ارب روپے کے ٹھیکے دیئے گئے۔ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ تمام غیر قانونی کاموں کی منظوری کیلئے بھی دباو ڈالا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سندھ حکومت کو مطمئن کرنا پڑے گا کہ وہ عوام کیلئے کام کررہی ہے۔ سپریم کورٹ میں سیلاب متاثرین کو سہولیات دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سندھ حکومت سے امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات مانگیں۔ تاہم سندھ حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ سیلاب انتظامی اختیارات نہیں عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے، سندھ ہائیکورٹ نے عوامی مفاد میں احکامات جاری کئے تھے۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں مقف پیش کیا کہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے شہری کمیٹیاں بنادی ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ عدالت امدادی سرگرمیوں میں مداخلت نہیں کرے گی، تاہم سندھ حکومت کو مطمئن کرنا ہوگا کہ عوام کیلئے کام ہورہا ہے۔ عدالت نے سندھ حکومت سے امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات مانگ لیں، جب کہ پی ڈی ایم اے اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے بھی جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بڑے چور اربوں روپے کی چوری کے کیسز ختم کرا رہے ہیں جبکہ ہر روز مجھ پر نئی ایف آئی آر کٹتی ہے، عدالتوں میں جانا پڑتا ہے، ڈرنے والا نہیں، چوروں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہوں، جیل تو چھوٹی چیز ہے جان کی قربانی دینے کو تیار ہیں، زیادہ دیر نہیں جلد کال دینے والا ہوں۔ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے میدان میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زنجیریں توڑی جاتی ہیں، آزادی چھیننا پڑتی ہے، جیل تو چھوٹی چیز ہے میں جان بھی دے سکتا ہوں، بزدل اور خود غرض لوگ ہی نہیں کھڑے ہوں گے، نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنا جہاد ہے، اگر کسی نے ملک میں ڈاکا مارنا ہے تو میں ان چوروں کے سامنے کھڑا ہوا ہوں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ لوگوں نے میری بات بہت آرام سے بات سننی ہے، یوتھ پر تاریخ میں لازم ہوجاتا ہے کہ باہر نکلیں، میں یہاں طلبہ کو تیار کرنے آیا ہوں، ملک کی حقیقی آزادی کیلئے سب نے نکلنا ہے، آپ سب نے تیاری کرنی ہے، یہ سیاست نہیں جہاد ہے، ملک کی 60 فی صد کابینہ ضمانت پر ہے، دنیا بھر کے انقلابات میں طلبہ سامنے آئے، ارسطو نے کہا تھا کہ معاشرے میں ناانصافی ہو تو تمام لوگ اس کے خلاف ہوں گے۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے کرکٹ سے سیاست تک چیلنج لئے، بزدل انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، نواز شریف ہر مشکل وقت میں باہر چلا جاتا ہے، غلام جوتے پالش کرتے ہیں، لیڈر آزاد ہوتے ہیں، امریکی سازش کے تحت ہم پر امریکی غلاموں کو بٹھایا گیا، یہ جا کر امریکا میں بھیک مانگ رہا ہے، انہیں شرم نہیں ہے،ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر محلات میں رہتے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اب زیادہ دیر نہیں ہے، میں کال دینے والا ہوں۔ چوروں کے ٹولے اور ان کے ہینڈلر کے سامنے قوم کھڑی ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی اقدام پر یقین رکھتی ہے، مختصر مدت میں صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے پائیدار اقدامات کئے ہیں۔ چودھری پرویزالہی کا کہنا ہے کہ ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے، مسلم لیگ (ن)کے دور میں نمائشی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کو بے دریغ ضائع کیا گیا، ہم قومی وسائل کو فلاح عامہ کے منصوبوں کے لئے استعمال کر رہے ہیں، عام آدمی کواس کی دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں، اسی مشن کے تحت صوبے کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 سروس کو پھیلا یا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس کا دائرہ کار پنجاب کے تمام اضلاع تک بڑھایا ہے، موٹربائیک کے ذریعے تنگ گلیوں اور دشوار راستوں تک بھی ایمرجنسی سروس ممکن ہورہی ہے، دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے وسائل فراہم کرتے رہیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بنانا ریپبلک ہے انہیں شرم آنی چاہیے۔ جمعرات کو عدالت میں پیشی کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی سے صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب اعظم سواتی نے کہا ہے کہ کپڑے اتار کر تشدد ہوا ہے۔ عمران خان نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کوئی بنانا ریپبلک ہے انہیں شرم آنی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خاتون جج کو مبینہ دھمکی اور اشتعال انگیز تقاریر کیس میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی مستقل ضمانت منظور ہوگئی۔ خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان مستقل ضمانت کی منظوری کیلئے سیشن کورٹ میں پیش ہوئے، اس موقع پر اسد عمر اور فیصل جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے، سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور پراسیکیوٹر واجد منیر نے دلائل دیئے۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کنفرم کردی جس کے بعد عمران خان عدالت سے روانہ ہوگئے، سیشن کورٹ کی جانب سے ضمانت کنفرم کئے جانے کے بعد عمران خان کے وکلا نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سی ای او کے الیکٹرک کی گرفتاری کا حکم د یتے ہوئے کہا ہے کہ ، ملک میں ٹرانسمیشن لائنوں کا جنازہ نکلاہوا ہے، یہ غنڈہ گردی ہے داداگیری ہے کیا؟ ۔ جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کے چیئرمین سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں جنوبی علاقوں میں بجلی کہاں کیوں اور کیسے ٹرپ ہوئی معاملہ زیر بحث آیا۔ چئیرمین قائمہ کمیٹی کو پاور ڈیویژن حکام نے بتایا کہ کراچی کی طرف سے بجلی ترسیل کے نظام میں مسئلہ آج صبح 9:35 پر رپورٹ ہوا، جس کے سدباب کے لیے کام کیا جارہا ہے، جس انہوں نے سوال کیا کہ کے الیکٹرک کے اعلی سطح کے ذمہ دران کمیٹی میں کیوں نہیں آئے؟، کیا کے الیکٹرک حکومتی کنٹرول میں نہیں ہے؟۔ سیف ابڑو نے کہا کہ پاور ڈیویژن بھی کے الیکٹرک کی کرپشن میں شامل ہے، وزیر صاحب کمیٹی میں آ کر کے الیکٹرک کی کارکردگی پر بریف کریں۔وزارت بجلی نے اپنے بیان میں کہا کہ این ٹی ڈی سی کی لائن ٹرپ کرگئی ہے، تفصیلات شئیر کرنے سے زیادہ پینک پھیلے گا۔ جس پر کمیٹی کے چیئرمین نے سوال کیا کہ کس علاقے میں ٹرپ ہوئی کوئی خاص مقام تو ہوگا۔ جس پر انہوں بتایا کہ فیسکوکے دو گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئے ہیں، 500 کے وی کی ترسیلی لائنوں میں خرابی پیدا ہوئی ہے، جس کے بعد حیسکو اور سیپکو اور کیسکو کو بجلی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ آپ کو کسی چیز کا پتا ہی نہیں بادشاہ آدمی ہیں، ملک میں ٹرانسمیشن لائنوں کا جنازہ نکلاہوا ہے۔ سینیٹ کی پاور کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونے پر کے الیکٹرک کے سی ای او کو آئندہ اجلاس میں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا، چئیرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ یہ غنڈہ گردی ہے داداگیری ہے کیا؟۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی ماہرین کا 11 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد موسمیاتی، ہائیڈرولوجیکل، ہائیڈرولک، جغرافیائی، جانی ومالی نقصانات کی بنیاد پر تجزیہ کرکے اپنی تکنیکی معلومات اور تجربہ پاکستان کے ساتھ شیئر کرے گا۔گوادر پرو کے مطابق درمیانی سطح کے ماہرین پر مشتمل وفد اپنے قیام کے دوران متعلقہ محکموں، فیلڈ ماہرین سے ملاقاتیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فیلڈ سروے کرے گا۔11 رکنی وفد میں چین کی وزارت برائے ایمرجنسی مینجمنٹ، چین کی وزارت برائے آبی وسائل اور چین کی موسمیاتی انتظامیہ کے ماہرین شامل ہیں ۔ اس وفد کے لیے وزارتوں نے سیلاب اور خشک سالی کا تجربہ رکھنے والے سرکردہ انجینئرز کو نامزد کیا ہے۔ وفد نے پاکستان پہنچنے سے قبل ہی پاکستانی ماہرین اور متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کا طریقہ کار قائم کیا ہے۔ وفد کے ہر رکن کو بیجنگ میں ایک تجربہ کار ٹیم نے سپورٹ کیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق دورے کے پہلے روز وفد کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال اور نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی )، این ڈی ایم اے ، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور حکومت اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کی طرف سے آفت پر آنے والے ردعمل پر بریفنگ دی ۔
گوادر پرو کے مطابق احسن اقبال نے ''بہت پیارے اور آہنی برادر ملک چین'' کے وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ آفات کے بعد کی تشخیص کے ذریعے پاکستان تعمیر نو اور لوگوں کی بحالی کے لیے حکمت عملی تیار کرے گا۔ احسن اقبال نے کہا ہمیں اپنے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور بحالی کرنی چاہیے تاکہ مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے زیادہ لچکدار اور زیادہ موافقت پذیر ہو، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی آفات کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط حکمت عملی بنانے کے لیے چینی ماہرین سے مشورے اور رہنمائی حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ این ڈی ایم اے اور چین میں ہنگامی خدمات کی تنظیموں کے درمیان تعاون مستقبل میں (ہمارے ساتھ) بہت قریب ہو گا تاکہ ہم اپنے تجربات کا اشتراک کر سکیں اور ایک دوسرے سے سیکھ سکیں ۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی ایمرجنسی منیجمنٹ کی وزارت کے فلڈ کنٹرول اور خشک سالی سے نجات کے محکمے سے تعلق رکھنے والے شو شیان بیاونے کہا کہ پاکستان میں غیر متوقع تباہ کن سیلاب کے تناظر میں چینی حکومت اور عوام مصیبت زدہ لوگوں کے ساتھ بڑی ہمدردی اور تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
شو شیان بیائو نے کہا کہ چینی حکومت نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ماہرین کے ساتھ تیزی سے اور درست طریقے سے کام کرنے کے لیے ایک وفد بھیجا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق شو شیان بیائو نے کہا پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہمارے مشورے قومی عوامل، متاثرہ جگہوں کے حالات اور مقامی ترقی کی صورت حال پر مبنی ہوں گے تاکہ مشورے کو مختصر مدت میں لاگو کیا جا سکے،ہم اس باہمی سیکھنے کے موقع پر پاکستانی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ان کی روایات اور ان کی عادات کو سمجھیں گے ۔ گوادر پرو کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے موسمیاتی تباہی کے اس نازک وقت میں چینی ماہرین کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس 10 روزہ دورے کے دوران ہم چین کے تجربات سے استفادہ کر سکیں گے اور اپنے تجربات کا اشتراک کر سکیں گے، خاص طور پر اس صورتحال کے لیے جس سے ہم نمٹ رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کاونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے گلستان جوہر کے علاقے جوہر موڑ کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن گارڈن کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر گلستان جوہر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کارندے ناصر عباس رضوی کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔ اعلامیے کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر مخالف تنظیموں کے کارندوں کو قتل کرنے اور مسجد پر حملے میں بھی ملوث ہے۔ملزم کے خلاف گلبرگ تھانے میں 3 افراد کو قتل کرنے کے مقدمات درج ہیں ، ترجمان کے مطابق ملزم نے مزید بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد لاہور اور ملتان میں روپوشی اختیار کیا ہوا تھا اور کراچی واپس آکر رئیل اسٹیٹ کا کام کر رہا تھا ، سی ٹی ڈی حکام نے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے گلبر گ پولیس کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شریف، زرداری فورس ایف آئی اے کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری فسطائیت کی انتہا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک طرف واضح 16 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ اور شہباز کو بری کر دیا گیا، این آر او 2 دے کر سب چوروں ، ڈاکوں کو قوم کا خون چوسنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے، دوسری طرف پی ٹی آئی رہنماں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر گرفتار کیا جا رہا ہے۔ مشیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ شہباز زرداری مافیا کا مقابلہ کریں گے اور ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کراچی میں بغیر این او سی کے زیر تعمیر 23 بڑے رہائشی منصوبوں کو سیل کر دیا گیا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے مطابق بغیر این او سی تعمیرات کرنے والے 23 رہائشی منصوبوں کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ایس بی سی اے کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان پراجیکٹس میں سرمایہ کاری نہ کریں، بصورت دیگر اپنے نقصان کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔ ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ ملیر، گلستان جوہر، گلشن معمار، سرجانی ٹاون اور گڈاپ ٹان کے 23 رہائشی منصوبے سیل کیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان بھی نیب ترمیمی ایکٹ سے فائدہ لینے والوں میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس واپس کرنے کا 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر 50 کروڑ سے کم کی کرپشن کا الزام ہے اور نیب ترمیمی ایکٹ کے سیکشن 5 کے تحت 50 کروڑ سے کم کرپشن والے کیسز عدالتی دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔ فیصلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت اس ریفرنس پر مزید کارروائی نہیں کرسکتی۔ ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھجوانے کا حکم دیا جاتا ہے ۔ چیئرمین نیب متعلقہ فورم پر کارروائی کو آگے بڑھائیں۔ تمام ملزمان ضمانتوں پر ہوں گے اور متعلقہ فورم پر طلب کرنے پر پیش ہوں گے۔احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر نے نیب ترمیمی ایکٹ کی بنیاد پر عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کیا۔ ملزمان کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ انکوئری کھولی گئی جو کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے سیکشن 9 کی خلاف ورزی ہے۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ملزم ارشد وحید کو چنیوٹ میں معدنی ذخائر کا غیر قانونی ٹھیکہ کا دیا۔سبطین خان نے بطور وزیر معدنیات ملزم ارشد وحید کو فائدہ دیا۔ امتیاز احمد نے سبطین خان کی الیکشن مہم پر 2ملین لگائے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل پر ریمارکس دیئے ہیں کہ انتخابی معاملات کا ماہر ادارہ تو الیکشن کمیشن ہی ہے، نہیں چاہتے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہر کوئی رٹ میں اڑاتا رہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط اور با اختیار بنانا چاہتے ہیں، نہیں چاہتے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہر کوئی رٹ میں اڑاتا رہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہے کہ انتخابی معاملات کا ماہر ادارہ تو الیکشن کمیشن ہی ہے، الیکشن کمیشن کو حقائق کے تعین کیلئے مقدمہ ہائیکورٹ نے ہی بھیجا تھا۔ وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر فیصلہ ہی نہیں دیا۔ جسٹس منصور نے کہا شہریت چھوڑنے کیلئے رجوع کاغذات جمع کرانے کے بعد کیا گیا۔ وکیل وسیم سجاد نے موقف پیش کیا کہ بطور سینیٹر فیصل واوڈا پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل پر مزید سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایرانی فورسز نے کردستان میں گھروں پر فائرنگ کر دی، جس سے 5 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کردستان کے علاقوں میں ایرانی سیکیورٹی فورسز نے کریک ڈائون کرتے ہوئے کئی گھروں پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں پانچ شہری ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہو گئے۔دوسری طرف ایرانی پولیس کے زیرِ حراست 22 سالہ کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ایران میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔عرب نیوز کے مطابق ناروے میں مقیم انسانی حقوق کی دو تنظیموں کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں، اصفہان اور کرج کے قریب شہروں، اور مہسا امینی کے آبائی شہر سقز میں نکلنے والے مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی، اور ان کے نعروں کو گولیوں کی آواز میں دبا دیا۔بی بی سی کے مطابق ایران میں آزاد اور غیر ملکی رپورٹنگ پر سخت پابندیاں ہیں، ملک میں سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈان کے باوجود احتجاج جاری ہے، جس میں انسانی حقوق کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ کم از کم 201 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ادھر مظاہرین پر تشدد کے نتیجے میں یورپی یونین نے ایران پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے، یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ اگلے ہفتے پیر کے روز ایران پر پابندیاں عائد کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب کی 21 جامعات نے 2023 کی حالیہ عالمی رنیکنگ کی فہرست میں جگہ بنانے کیلیے نمایاں سکورز حاصل کیے ہیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ کامیابی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2004 کے بعد سے ہر سال شائع کی جارہی ہے۔ کارکردگی جانچنے کے 13 اشاریے ہیں جو چار شعبوں میں کسی تعلیمی ادارے کو پرکھتے ہیں ان میں تعلیم، تحقیق، علم کی منتقلی اور بین الاقوامی توقعات شامل ہیں۔مملکت کی چھ یونیورسٹیاں 2023 کی حالیہ فہرست میں پہلی مرتبہ شامل ہوئی ہیں۔ سات نے اپنی رینکنگ بہتر بنائی جبکہ چھ نے اپنی سابقہ رینکنگ برقرار رکھی ہے۔سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی اب دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں 101 ویں نمبر پر ہے جو پچھلے سال رینکنگ میں 190 پر تھی۔کنگ فہد یونیورسٹی آف پٹرولیم، کنگ سعود یونیورسٹی الفیصل یونیورسٹی یونیورسٹی آف حائل، امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی،جازان یونیورسٹی، کنگ سعود بن عبدالعزیز یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز، المجمعہ یونیورسٹی، امیر سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی اور طائف یونیورسٹی بھی فہرست میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں سعودی عرب کی الجوف یونیورسٹی نے بھی ٹائمز کی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2023 میں جگہ حاصل کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق ٹائمز ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2023 میں الجوف یونیورسٹی کو 800-601 عالمی پوزیشن میں شامل کیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد الشایع نے کہا ہے کہ یہ کامیابی اعلی قیادت کی جانب سے مملکت میں شعبہ تعلیم کی لامحدود سرپرستی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنرالجوف، وزیر تعلیم اور یونیورسٹی کے تمام اہلکار اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔یونیورسٹی میں سائنس ریسرچ ڈین ڈاکٹر نبیل الرویلی نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران یونیورسٹی نے ریسرچ کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ اس کی بدولت یونیورسٹی کو عالمی درجہ بندی میں نمایاں پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام ایک خط میں دہشتگردوں کیخلاف فوجی طاقت کے استعمال کی وجوہات کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ عراق کے شمالی علاقوں میں سفارتکاری سے دہشتگردوں کا خاتمہ نہیں ہوا لہذا ایران کو فوجی طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی قومی اور قومی سلامتی کیخلاف دہشتگردوں کے تخریب کارانہ اقدامات اور اس حوالے سے ایران کی جانب سے دی گئی متعدد وارننگ پر عدم توجہ کے پیش نظر ایران کے پاس اپنے حق کے حصول اور دہشتگردوں کے حملوں پر جوابی کاروائی دینے کے علاوہ کوئی حل نہیں تھا۔اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مشن نے سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام میں ایک خط میں عراق کے شمالی علاقوں میں دہشتگرد گروہوں کے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کیخلاف ایران کی فوجی کاروائی کی وجوہات کا ذکر کیا۔اس خط میں کہا گیا ہے کہ ایران 4 دہائیوں سے زائد دہشتگردی کا شکار ہے اور وہ اسی عرصے کے دوران دہشتگردی کا شکار سب سے بڑی قربانیوں میں سے ایک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لبنان میں ماہ اکتوبر کے شروع سے پھوٹنے والے ہیضے سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ہلاکت شامی پناہ گزینوں میں پھیلی اس بیماری کے بعد سامنے آئی ہے۔ جس کا آغاز شام کے اندرموجود کیمپوں سے ہوا ہے جبکہ لبنان میں شامی پناہ گزین کیمپ بھی اس وبا کی زد میں آچکے ہیں۔لبنان میں اب تک ہیضے کے 26 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ لبنانی وزیر صحت فیراس ابیاد کے مطابق یہ سب کیسز شامی پناہ گزینوں کے حوالے سے سامنے آئے ہیں۔ ' انہی میں سے ہیضے کے مرض میں مبتلا ایک شخص کا انتقال ہوا ہے۔ جسے لبنان نے رپورٹ کیا ہے۔اس سے پہلے شام میں اب تک 700 ہیضہ مریضوں میں سے 41 انتقال کر چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اس ہیضے کی وبا پھوٹنے سے کے خطرے سے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا۔وجہ شامی پناہ گزینوں کے کیمپوں میں سیوریج کا مناسب انتظام نہ ہونا، کھانے پینے کی اشیا کا غیر صحت مندانہ اور غیر معیار ہونا ہے۔ خصوصا پینے کے پانی کا صاف نہ ہونا اہم وجوہات ہیں۔لبنان جو خود بھی گذشتہ تین سال سے سخت معاشی مشکلات ہیں۔ اس کے ہاں دس لاکھ سے زائد شامی پناہ گزین موجود ہیں۔ جنہیں معاشی مشکلات کی وجہ سے لبنان اچھی طرح رکھنے سے قاصر ہے۔ شامی پناہہ گزینوں کے کیمپوں میں سیوریج کے پانی کی مناسب نکاسی نہ ہونے کے علاوہ کھانے پینے کی اشیا بھی صفائی اور معیار سے محروم ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مناسب علاج نہ ملنا بھی ہیضہ مریضوں کی تیزی سے اموات کا باعث بنتا ہے۔ جبکہ پناہ گزین کیمپوں میں مناسب صحت کی سہولتیں نہ ہونے برابر ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق انہی مسائل کی وجہ سے ہیضہ دنیا میں 13 لاکھ سے چالیس لاکھ تک سالانہ اموات کا باعث بن جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ "مملکت اوپیک پلس کے فیصلے کو بین الاقوامی تنازعات میں جانب دارانہ قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے بیانات کو مسترد کرتی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ "اوپیک پلس کا فیصلہ متفقہ طور پر اورخالصتا اقتصادی نقطہ نظر سے لیا گیا تھا جس کا مقصد مارکیٹوں میں طلب اور رسد کے توازن کو مدنظر رکھنا ہے اور اتار چڑھا کو محدود کرتے ہوئے قیمتوں میں استحکام پیدا کرنا ہے۔"سعودی عرب نے بین الاقوامی تنازعات میں اس فیصلے کو تعصب کی نگاہ سے دیکھنے پرمبنی بیانات کو بھی مکمل طور پر مسترد کر دیا۔سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ "مملکت امریکا کے خلاف سیاسی مقاصد کی بنیاد پر اوپیک پلس کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرتی۔ سعودی عرب 5 اکتوبر کو اوپیک پلسکے فیصلے کے بعد مملکت پر تنقید کرنے والے بیانات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔سعودی عرب نے اوپیک پلس کے حالیہ فیصلے پر آنے والی امریکی تنقید کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں خلاف حقیقیت قرار دیا۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب پر تنقید کرنے والے بیانات حقائق پر مبنی نہیں ہیں اور اوپیک کے فیصلے کو اس کے خالصتا اقتصادی فریم ورک سے باہر پیش کرنے کی کوشش پر مبنی ہیں۔"سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مملکت نے امریکی انتظامیہ کے ساتھ اپنی مشاورت کے دوران واضح کیا کہ پیداوار میں کمی کے فیصلے کو ایک ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی تجویزمنفی اقتصادی نتائج کا باعث ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جنوبی افریقہ میں تین درندہ صفت افراد نے خاتون کا گینگ ریپ کر کے اسے زندہ جلا ڈالا۔برطانوی اخبار دی ڈیلی سٹار کے مطابق جنوبی افریقہ کے قصبے کمبرلی میں ایک لرزہ خیز جرم نے اس وقت پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا جب 3 انسانی بھیڑیوں نے اپنی نوعیت کے ایک المناک اور ہولناک واقعے میں ایک تیس سال کی ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور اسے زندہ جلا دیا۔ 3 مجرم 34 سالہ خاتون کو افریقی قصبے روڈیبن کے ایک پارک میں لے گئے اور پھر اس کے ساتھ زیادتی کی۔برطانوی اخبار کے مطابق تینوں مجرموں نے خاتون کے جسم پر پیرافین ڈال کر اسے آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ زندہ جل کر دم توڑ گئی۔ پولیس نے اس واقعے کو "نفرت انگیز جرم" قرار دیا۔30 سالہخاتون گذشتہ اتوار کو اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ اسے انسانی بھیڑیوں کے حملے کے بعد اس اسپتال لایا گیا تھا۔مقامی رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے قصبے کمبرلی میں متاثرہ خاتون کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی وجہ سے خواتین شدید خوف کا شکار ہوگئی ہیں۔ایک مقامی رہائشی نے ایس اے بی سی نیوز کو بتایا: "ایک خاتون کے ساتھ ایسا کچھ ہو سکتا ہیاور جو کچھ اس کے ساتھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے، مثال کے طور پر یہ میری بیٹی کے ساتھ ہو سکتا ہے۔"
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والی اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے اتحاد اور حوثیوں کے دو وفود کے درمیان دوروں کے تبادلے کا اعلان کیا تاکہ دونوں طرف کے قیدیوں سے ملاقات کی جا سکے۔سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق المالکی نے کہا ہے کہ یہ باہمی دورے خیر سگالی کے اقدام اور یمن میں جنگ بندی کی توسیع کے لیے اعتماد سازی کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ترجمان نے کہا کہ وہ دونوں طرف سے تمام جنگی قیدیوں کی واپسی کے لیے تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے۔بریگیڈیئر جنرل المالکی نے مزید کہا کہ انسانی نوعیت کے اس دورے کا تعلق قیدیوں کے معاملات سے خالصتا انسانی بنیادوں پر ہے، اور یہ جنگ بندی کے فوائد میں سے ایک ہے۔ اس میں توسیع اور اس کے فوائد کو ان کی زندگیوں پر پھیلانا اور انسانی بنیادوں پر دوںوں طرف موجود قیدیوں کی رہائی کی راہ ہموار کرنا ہے۔بریگیڈیئر جنرل المالکی نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ قیدیوں کے امور کو اتحادی قیادت کی طرف سے خصوصی توجہ حاصل ہے اور یہ کہ دونوں طرف سے تمام جنگی قیدیوں کی واپسی اور اس فائل کومکمل کرنے کے لیے تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی پنجاب کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارت بحال کے مطالبے پر بی جے پی اور اپوزیشن نے ریاستی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے پاکستان پرست قرار دیدیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست پنجاب نے حال ہی میں مرکز کے زیر انتظام ایک کانفرنس میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے تجارت دوبارہ شروع کی جائے کیونکہ تجارت بند ہونے سے پنجاب کے کسانوں اور تاجروں کا بہت نقصان ہو رہا ہے۔حکمراں بی جے پی اور اپوزیشن دونوں نے پنجاب حکومت کے اس مطالبے پر شدید نکتہ چینی کی ہے اور ریاست کی عام آدمی پارٹی کی حکومت کو 'پاکستان پرست قرار دیا ' ہے۔پاکستان سے تجارت بحال کرنے کا مطالبہ پنجاب کے زراعت اور کسانوں کی بہبود کیوزیر کلدیپ سنگھ دھالیوال نے مرکز کے زیر اہتمام ریاستی وزرا زراعت کی ایک کانفرنس میں کیا تھا۔ دھالیوال نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان سے تجارت دوبارہ کھول دی جائے۔ اطلاعات کے مطابق اس میٹنگ کے بعد جن معاملات پر قدم اٹھانے یا مزید غور کرنے کافیصلہ کیا گیا تھا اس میں پنجاب سے تجارت کی بحالی کا سوال بھی شامل تھا۔لیکن اس خبر کے میڈیا میں آتے ہی بی جے پی اور کانگریس نے پنجاب کی عام آدمی پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔بی جے پی کے سینئر ترجمان شہزاد پونے والا نے عام آدمی پارٹی کو پی پی پی یعنی پاک پرست پارٹی قرار دیا۔ ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ 'آپ پارٹی کی پاکستان پرستی کانگریس کے پاک پریم کے مترادف ہے۔ کانگریس کی ہی طرح آپ پارٹی نے بھی سرجیکل سٹرائیک کے بارے سوالات اٹھائے تھے۔ بالاکوٹ کے بارے میں ثبوت مانگا تھا اور پلوامہ کے لیے انڈیا کوہی مورد الزام قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی دفعہ 370 کو ختم کیے جانے کے دو روز بعد 7 اگست 2019 کوبھارت سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان نے سیلاب کی تباہ کاریوں میں کمی کے ساتھ ہی راولپنڈی میں پہلے سمارٹ آئی او ٹی فارم کا افتتاح کر دیا جس میں سیٹلائٹ نیویگیشن آٹو پائلٹ، روبوٹک فرٹیلائزر ایپلی کیٹر، زرعی یو اے وی ، آب و ہوا اور مٹی کی نگرانی کرنے والے اسٹیشن، شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر پمپ شامل ہیں ،سیلاب سے تباہ شدہ زمین ڈیجیٹل سلوشن کی وجہ سے بحال ہو رہی ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق آرگنائزیشن آن ڈویلپنگ کنٹریز ریویٹالائزیشن ( او ڈی ای آر) کی پریپریٹری کمیٹی کے سیکرٹری جنرل لیو یانگ سلوان پروگرام کے اسپانسر ہیں انہوں نے چائنا اکنامک نیٹ ( سی ای این ) کو بتایا کہ یہ صرف ایک آغاز ہے، زراعت سے لوگوں کے روزگار پر ایک اہم اثر پڑتا ہے، پاکستان کو سیلاب کے بعد کی بحالی میں مدد کر نا ہماری ترجیح ہوگی۔ لیو یانگ سلوان کہا د یہی بحالی میں ڈیجیٹل ذرائع کو بروئے کار لا کر، ہم نہ صرف دیہی بحالی کو بااختیار بنا سکتے ہیں، بلکہ مقامی کمیونٹیز کو آفات کے بعد کی تعمیر نو میں بین الاقوامی امداد اور سرمایہ کاری کو مربوط کرنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پہلا مرحلہ میکرو اکنامک اور جغرافیائی ماڈلنگ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں آبادی، کل رقبہ، قابل کاشت اراضی کا رقبہ، جی ڈی پی، اور صنعتی مکس کو سمولیٹ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، جی آئی ایس ٹیکنالوجی کی بنیاد پر متاثرہ علاقے میں رہائشی، زرعی اور صنعتی علاقوں کے لیے جغرافیائی ماڈلنگ کی جائے گی۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اقتصادی اور جغرافیائی اعداد و شمار کے ساتھ، ایک بلاک چین ڈیٹا بیس ماڈل بنایا جائے گا جو کسی خطے کی اقتصادی سرگرمیوں کو پانچ جہتوں سے بیان کرتا ہے: فصل، مویشی، آبی، کان، اور غیر زرعی صنعتیں۔ یہ ڈیجیٹل دیہی بحالی کے منصوبوں کے لیے ضروری معاون نظام کی بنیاد رکھتا ہے ۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق لیو یانگ سلوان نے کہا کئی دہائیوں کی کوششوں کے بعد پاکستان دیہی کوآپریٹیو کے لیے موثر میکانزم بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ ہم نے تحقیقات کے ذریعے پایا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مقامی لوگوں میں زمین اور انسانی وسائل میں اپنی سرمایہ کاری سے مثالی منافع حاصل کرنے میں اعتماد کی کمی ہے، اور پاکستان میں ان کے لیے حقیقی زندگی میں کامیابی کی کوئی کہانی نہیں ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق لیکن درحقیقت مقامی لوگوں کے تعاون کو ایک تجارتی ادارے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کی اہمیت کا حامل ہو، تاکہ مختلف ذرائع سے سرمایہ زیادہ مؤثر طریقے سے تباہی سے متاثرہ علاقوں میں جا سکے۔
لیو یانگ سلوان کے مطابق پاکستان کے لیے ایک بہت ہی متعلقہ مثال لیوپانشوئی، گوئژو ہے، جو جنوب مغربی چین کا کبھی غریب شہر تھا۔ مقامی قابل کاشت اراضی، وڈ لینڈ، قدرتی مناظر اور دیگر ماحولیاتی وسائل سے فائدہ اٹھا کر، صنعتی اداروں کے اسٹاک ہولڈرز کے طور پر دیہاتیوں نے ترقی کے منافع میں اپنی طاقت کا حصہ ڈالا ہے اور اس میں اشتراک کیا ہے۔ اس طرح 600,000 سے زیادہ مقامی لوگوں کو غربت سے نکالا گیا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان کے لیے امدادی رقوم اور سرمایہ کاری کا بہتر استعمال کرنے کے لیے مقامی لوگوں کو بھی تعمیر کے بعد کی کوششوں کا حصہ بننے کے لیے متحرک کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ ہم مقامی موبائل آپریٹرز اور بینکوں کے ساتھ مل کر دیہی صنعتوں اور کوآپریٹیو کو بااختیار بنانے کے لیے کام کریں گے جو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کی بنیاد پر پہلے سے چل رہے ہیں۔ ہر علاقے میں ہم نوجوانوں کی ایک مخصوص تعداد مختص کریں گے تاکہ مقامی لوگوں کو ڈیجیٹل کرنسی سسٹم تک رسائی میں مدد ملے۔ دیہاتیوں کے لیے جن کے پاس سمارٹ فون نہیں ہیں، ہم ان کی مدد کریں گے۔ خاص طور پر ہم نے ترقی پذیر ممالک کے لیے انٹرفیس کو دنیا کے مرکزی دھارے کے مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی (CBDC) سے مربوط کرنے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔ پاکستان کی آفات کے بعد کی تعمیر نو میں، چاول جیسی فصلیں، مرغی اور بھیڑ پالنے ، اور موٹر سائیکلیں سی بی ڈی سی کے اطلاق کے لیے ممکنہ منظرنامے ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان نے مقامی تھر کے کوئلے پر 330 میگاواٹ کی صلاحیت کے ساتھ اپنے تیسرے پاور پلانٹ کا کامیابی سے آغاز کر دیا ، نو افتتاح شدہ کول پاور پلانٹ دیہاتوں کو روشن کر رہا ہے، روزگار کے مواقع پیدا کر رہا ہے اور ایندھن کی درآمد کی لاگت کو کم کر رہا ہے۔گوادر پرو کے مطابق بجلی کی پیداوار کے لیے مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لیے، سی پیک کے تحت تھر انرجی لمیٹڈ (TEL) پاور پلانٹ کے بلاک ٹو حبکو کمپنی کے ذریعے تھرپارکر کے ضلع میں مکمل کیا گیا، اسے آپریشنل کر دیا گیا ہے اور اس کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کیا۔ گوادر پرو کے مطابق وزیراعظم نے تھر کول پاور پراجیکٹس کو ملانے کے لیے ریلوے لائن منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق رواں سال کے آخر تک پاور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 2640 میگاواٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ تھر میں کوئلے سے چلنے والی بجلی کی پیداوار سے قومی خزانے کو 2022 کے آخر تک 2 ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا۔
گوادر پرو کے مطابق تھر کے کوئلے سے تقریباً 12,500 گیگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے، اس طرح ایل این جی سے پیدا ہونے والی 24 روپے فی کلو واٹ بجلی کے مقابلے میں بجلی کی پیداواری لاگت 17 روپے فی کلو واٹ اور درآمدی کوئلے سے 37 روپے فی کلو واٹ گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق وزیر نے کہا تھر کول بلاک ٹو اپنے منافع کا 2 فیصد ضلع تھر میں سماجی ترقی پر خرچ کر ے گا ، جس میں خواتین سمیت خطے کے کم از کم 3,303 افراد کو ملازمت ملت ملے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ پر 75 ملین روپے کا اسکالرشپ بھی ہے اور اس منصوبے کے تحت 23 سکول قائم کیے گئے ہیں۔ منصوبے کے تحت 120 بستروں پر مشتمل ایک ہسپتال بھی تعمیر کیا گیا ہے جہاں سینکڑوں افراد روزانہ طبی علاج حاصل کر سکیں گے۔ گوادر پرو کے مطابق کوئلے سے چلنے والا 330 میگا واٹ کا مائن ماؤتھ پاور پلانٹ تھر انرجی لمیٹڈ کی ملکیت ہے جو کہ 60 فیصد شیئر ہولڈنگ حب پاور کمپنی لمیٹڈ (حبکو) کا ذیلی ادارہ ہے ۔ملک کی سب سے پرانی اور سب سے بڑی خود مختار پاور پروڈیوسر (آئی پی پی)، حبکو کے پاس اب بلوچستان، پنجاب، آزاد جموں و کشمیر اور سندھ میں پاور پلانٹس کے ساتھ 3,251 میگاواٹ کی اجتماعی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ہے جب کہ سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوا ہے۔ کینپ نیوکلیئر پلانٹ کی بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی ہے اور ملتان سے زیریں پنجاب میں بھی بجلی سسٹم سے نکل چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں خلل سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکلی ہے جس کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے جہاں لیاقت آباد سی ون ایریا، فیڈرل بی ایریا بلاک 13، 12، 11، ناظم آباد بلاک چار اور تین، کھارادر، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، ملیر ہالٹ اور رفاع عام میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ راشد منہاس روڈ، گلشن جمال، ڈالمیا روڈ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ڈیفنس ہاسنگ اور پی ای سی ایچ سوسائٹی میں بھی بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔ واپڈا کے ایگزیکٹو انجینئر کے مطابق بریک ڈاون سے سندھ بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے شہر بہاولنگر میں بھی بریک ڈان کی وجہ سے ضلع بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جب کہ ملتان شہر کے بیشتر علاقوں میں بھی بجلی بند ہے۔ علاوہ ازیں بلوچستان کیبیشتر اضلاع میں بھی بجلی کی سپلائی معطل ہے جہاں تقریبا 28 اضلاع بجلی سے محروم ہیں، کیسکو حکام کے مطابق بریک ڈان سے بلوچستان کو 220 کے وی کے تین ذرائع سے بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ ہائیکورٹ نے چیف ایگریکٹو آفیسر(سی ای او)کے الیکٹرک کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔طعدالت نے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کو وارنٹ کی ایک گھنٹے میں تعمیل کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس سی ای او کے الیکٹرک کو ایک گھنٹے میں لاکر پیش کرے۔طکے الیکٹرک کے خلاف سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ کی بجلی بھی چلی گئی، بجلی بندش سے سندھ ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعتیں بھی متاثر ہوئیں، عدالت میں اندھیرے میں کیسز کی سماعت جاری ہے، جنریٹر سے عدالتوں کے آدھے حصے کو بجلی سپلائی ہو رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسپیشل کورٹ کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،فیصلہ میں کہا گیا کہ مقدمہ میں کم تنخواہ دار ملازمین کے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام عائد لگایا گیا تھا ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے مبینہ بے نامی اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے اور جمع کرانے کا کوئی ثبوت نہیں حاصل کیا گیا ، اگر عدالت یہ سمجھے کہ فرد جرم بے بنیاد ہے تو قانون ملزم کو بری کرنے سے نہیں روکتا ، فیصلہ کے مطابق تمام شہادتیں قلمبند کرنے کے بعد سزا کا کوئی امکان نہ ہو تو بھی قانون بریت سے نہیں رکتا ، بینک اکاؤنٹس فارم سے ظاہر ہوتا ہے ، کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ان اکاؤنٹس کو کھلوانے میں کوئی کردار نہیں تھا ، صر ف الزامات کی بنیاد پر شہباز شریف اور حمزہ شہبا ز پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران میں زیر حراست خاتون کی ہلاکت پر مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف ایرانی سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈائون پر یورپی یونین نے ایران پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کریک ڈان کے خلاف ایران پر پابندیوں کے لیے یورپی یونین ممالک میں اتفاق ہوگیا ہے۔یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ اگلے پیر کو ایران پر پابندیاں عائد کریں گے۔ایران میں زیر حراست خاتون کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے 25 روز سے جاری ہیں۔ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق مظاہرین کے خلاف ایرانی سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈان میں 180 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ایران میں اسکارف پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر تیرہ ستمبر کو گرفتار ہونے والی 22 سالہ مہیسا امینی تین روز بعد پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت ریاض لیبر آفس نے عرب اور مشرقی ایشیا کے67 غیرملکی کارکنان کا اجتماعی کیس صلح کے ذریعے نمٹادیا۔سعودی اخبار کے مطابق ریاض ریجن میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد الحربی نے صلح کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 45 کارکنان کی صلح اس بنیاد پر کرائی گئی ہے کہ وہ آجر کے یہاں کام کرتے رہیں گے اور آجر انہیں ملازمت کے معاہدے حوالے کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ 22 کارکنان کا معاملہ ان کے مالی حقوق دینے، ملازمت کا معاہدہ ختم ہوجانے پر فائنل ایگزٹ لگوا کر وطن واپسی کا ٹکٹ دیے جانے پر طے کرایا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد الحربی نے بتایا کہ ملازمت کے معاہدوں، محنتانوں، ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوجانے کے واقعات وغیرہ سے متعلق تنازعات دوستانہ ماحول میں طے کرائے جاتے ہیں۔ اگر فریقین راضی نہیں ہوتے تو ایسی صورت میں قانون محنت اور اس کے لائحہ عمل کے مطابق تنازعات نمٹائے جاتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنیوں اور ٹریولنگ ایجنسیوں نے علاقائی و بین الاقوامی پروازوں کے لیے خصوصی پیشکشوں کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق فضائی کمپنیوں اور ٹریولنگ ایجنسیوں نے نومبر کے آخر تک بین الاقوامی پروازوں کے لیے جو رعایتی ٹکٹ جاری کیے ہیں ان کی ابتدا ایک ہزار 100 درہم سے کی گئی ہے۔ مخصوص ملکوں کے لیے رعایتی پیشکشیں کی جارہی ہیں۔ ٹریولنگ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ان دنوں فضائی ٹکٹ 30 تا 40 فیصد سستے ہیں۔ اس کا موازنہ موسم گرما کے ٹکٹوں کی قیمتوں سے کیا جارہا ہے۔فضائی کمپنیوں اور ٹریولنگ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ رعایتی پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اکتوبر کے آخر تک بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ نومبر کے آخر سے سفر کیا جاسکتا ہے۔الریس کمپنی کے ڈپٹی ایگزیکٹیو چیئرمین محمد الریس نے کہا کہ فضائی ٹکٹ نمایاں حد تک سستے ہوئے ہیں۔ مشرقی و مغربی یورپ کے علاوہ جنوبی ایشیا کے ممالک کے لیے فضائی ٹکٹ سستے ہوئے ہیں۔ اکتوبر اور نومبر کے دوران ٹکٹ سستے ملیں گے جبکہ دسمبر سے ٹکٹ مہنگے ہونے لگیں گے۔العابدی ٹورسٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین سعید العابدی نے کہا کہ سال کے اس دورانیے کے حوالے سے فضائی ٹکٹ اوسطا مہنگے ہیں البتہ موسم گرما کے لحاظ سے دیکھا جائے تو قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بنگلہ دیش میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بے پنا اضافے کے باعث مہنگائی نے پچھلے دس سال کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔اس حوالے سے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بنگلہ دیش میں ماہ اگست میں مہنگائی بڑھ کر 9.52 فیصد ہوگئی جو 10برسوں میں سب سے زیادہ ہے جس کی بنیادی وجہ خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔اس کے علاوہ ستمبر میں ملک کی مجموعی افراط زر 9.10 فیصد پر قدرے کم رہی، غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر منصوبہ بندی ایم اے منان نے میڈیا کو بتایا کہ بنگلہ دیش بیورو آف سٹیٹسٹکس (بی بی ایس) کے شائع کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی افراط زر اگست میں بڑھ کر 9.94فیصد ہوگئی، جو اپریل 2012 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔تاہم غیر غذائی اشیا کی افراط زر ستمبر میں بڑھ کر 9.13 فیصد ہوگئی جو اگست میں 8.85 فیصد تھی، انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے درمیان خوراک کی بلند قیمتوں کی وجہ سے، بنگلہ دیش میں مہنگائی گذشتہ کئی مہینوں سے بڑھ رہی ہے۔وزیر منصوبہ بندی نے خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے مقامی سطح پر خوراک کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ستمبر میں سی پی آئی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت کے لیے اچھی خبر ہے کیونکہ اس نے بجٹ کے ہدف کے مطابق افراط زر پر قابو پانے کی کوشش کی۔بنگلہ دیش نے مالی برس 2022-23کے لیے تقریبا 7 ٹریلین ٹکا (70 بلین ڈالر) کا ریکارڈ قومی بجٹ پیش کیا ہے اور حکومت نے کہا کہ وہ طلب اور رسد کے درمیان فرق کو دور کرکے مہنگائی کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بجٹ تجویز کے مطابق بنگلہ دیش نے نئے مالی سال میں افراط زر کی اوسط شرح 5.6 فیصد رکھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فرانس میں آئل ریفائنریز کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث پٹرول کا بحران شدت اختیار کرگیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی سات میں سے چھ آئل ریفائنریز کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں پٹرول کا بحران شدید ہوگیا ہے۔مختلف شہروں میں پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگی ہیں۔ پٹرول کے حصول کے لئے لوگ ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ ملک بھر میں پٹرول کی قلت شدید ہوگئی ہے۔فرانسیسی حکومت نے ہڑتالی ملازمین کو فوری طور پر کام پر واپس پہنچنے کا حکم دیا ہے۔ آئل ریفائنریز کے ملازمین نے حکومت سے تنخواہوں میں اضافے اور بہتر سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔آئل ریفائنریز ملازمین کی یونین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث اخراجات کا بوجھ اٹھانا مشکل ہوگیا ہے۔ آئل ریفائنریز اپنے منافع میں سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں اوردیگر سہولیات بھی فراہم کریں۔فرانس کی حکومت نے ملازمت پر نہ پہنچنے والے ملازمین کو جرمانے اور قید کی سزا دینے کی دھمکی دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق قرارداد یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں منظور کی گئی، ایک سو ترتالیس اراکین نے روس کے خلاف ووٹ ڈالے جبکہ 5 ارکان نے قراردادکی مخالفت کی جن ممالک میں بیلاروس، شام، ڈومینک ریپبلک، شمالی کوریا اورنکاراگوا شامل ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان، چین، بھارت سمیت 35 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی