• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

بھارت میں انوکھا آپریشن ،ڈاکٹروں نے مریض کی...

بھارت میں اسپتال انتظامیہ نے مبینہ طور پر مریض کی آنکھ نکال کر اس کی جگہ کانچ کا کنچہ فٹ کردیا، مریض کا کہنا ہے آپریشن سے پہلے جتنا نظر آرہا تھا وہ بھی غائب ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جھارکھنڈ کے رہائشی موتیا کے مریض نے الزام عائد کیا ہے کہ دوران علاج اسپتال انتظامیہ نے اس کی آنکھیں چرالی ہیں۔گنگادھر نامی مریض کا کہنا ہے کہ سرجن نے آنکھ کے آپریشن کے دوران اس کی اصلی آنکھ نکال کر اس کی جگہ کنچہ یعنی کانچ کی گولی فٹ کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دراصل گنگا دھر سمیت آٹھ مریضوں نے گذشتہ برس 18 نومبر کو جمشید پور کے مقامی اسپتال میں آنکھوں کا آپریشن کروایا۔ آپریشن کے بعد کسی کی بینائی تو واپس نہیں البتہ ان کی رہی سہی بینائی بھی ختم ہوگئی۔ان مریضوں کا کہنا ہے کہ آپریشن سے قبل انہیں جتنا نظر آتا تھا اب وہ بھی نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام لوگوں کو آپریشن کے 24 گھنٹے کے اندر اسپتال سے واپس گھروں کو روانہ کردیا گیا۔گنگادھر سنگھ آپریشن کے بعد جب واپس گھر آیا تو اس کی بائیں آنکھ میں مسلسل درد رہنے لگا، علاج کے بعد جب گنگادھر نے گھر میں اپنی آنکھیں رگڑیں تو ایک آنکھ سے شیشے کا گول ٹکڑا نکل کر زمین پر آگرا۔مریض کو تب انکشاف ہوا کہ اس کی آنکھ نکال کر اس کی جگہ شیشے کی گولی لگا دی گئی ہے۔اس کے گھر والوں نے اس سلسلے میں اسپتال سے رابطہ بھی کیا، سول سرجن نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے جس کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا،انٹرپول نے خالصت...

انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرپول نے مودی سرکار کی طرف سے علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس کے رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کے خلاف دہشت گردی کے الزامات پر ریڈ کارنر نوٹس (آر سی این) جاری کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔انٹرپول نے تصدیق کی ہے کہ اس نیپنوں کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی بھارت کی درخواست کو مسترد کردیا، جو علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس کے بانی اور قانونی مشیر ہیں جنھوں نے برطانیہ، یورپ اور اب کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ کی قیادت کی تھی۔ بھارت نے انٹرپول سے درخواست کی تھی کہ وہ پنون کی حوالگی اور بھارت کے حوالے کرنے یا دیگر قانونی کارروائی تک اسے تلاش کر کے حراست میں لے۔بھارت گروپتونت سنگھ پنوں کے پنجاب میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت نہ دے سکا۔انٹرپول کے فیصلے سے خالصتان کے مطالبے کو تقویت اور خالصتان ریفرنڈم کو جمہوری و قانونی اور اخلاقی حیثیت مل گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب، روس کا ساتھ نہیں دے رہا، تیل مارک...

سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب، روس کا ساتھ نہیں دے رہا، ہم تیل مارکیٹ کے استحکام کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ امریکی چینل سی این این کے بکی اینڈرسن کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ تیل کی پیداوار میں یومیہ 20 لاکھ بیرل کمی کے حوالے سے حالیہ اوپیک پلس کے فیصلے کا مقصد تیل پیدا کرنے والے ممالک اور صارفین دونوں کو یکساں فائدہ پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کے وزرائے توانائی جو گروپ کے ارکان بھی ہیں نے گذشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں کٹوتیوں پراتفاق کیا جو آئندہ ماہ نافذ ہوں گی۔کوٹہ کم کرنے کا فیصلہ 22 ممالک نے متفقہ طور پر کیا تھا اور مارکیٹ نے اس پر بہت مثبت جواب دیا ہے۔سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے مطابق تیل کی قیمت دراصل گذشتہ ہفتے سے کم ہو چکی ہے اوپر نہیں گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب، روس اور یوکرین کو مذاکرات کی میز پر لانے کا طریقہ کار تلاش کررہا ہے۔سعودی وزیر مملکت نے بتایا کہ اگر سعودی عرب غیر جانب داری سے کام نہ لیتا تو روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ نہ ہو پاتا۔یوکرین بحران میں شدت یورپی ممالک کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ سعودی عرب کسی بھی ملک کے علاقے پر طاقت کے ذریعے قبضے کا مخالف ہے۔عادل الجبیر کہتے ہیں کہ دفاعی ہتھیار ملنے سے جہاں سعودی عرب کو فائدہ ہوتا ہے وہیں امریکہ کے مفادات بھی اس سے حاصل ہوتے ہیں اوراس کی بدولت خطے میں امن قائم ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا کے وار تھمنے کا سلسلہ برقرار، مثبت کی...

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تھمنے کا سلسلہ برقرار ، مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی ہو رہی ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کیدوران 11 ہزار 953 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 57 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 0.48 فیصدرہی، جبکہ کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں ہوئی۔ قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ابھی بھی 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اعظم سواتی کی گرفتاری پر گہرے سائے منڈلا رہے...

رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری نے کہا کہ فاشسٹ حکومت نے ایک بار پھر کسی بھی جمہوری تنقید پر عدم برداشت کا مظاہرہ کیا، سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری شرمناک اور قابل مذمت اقدام ہے، اعظم سواتی کی گرفتاری پر گہرے سائے منڈلا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کہی ایسا نہ ہو کسی دن معلوم ہو چیئرمین بھی گ...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وکیل بابراعوان نے کہا ہے کہ فاسشٹ حکومت نے ایک اور سینئر سینیٹر کو اٹھایا، گرفتاری کے وقت اعظم سواتی کو کہا گیا ہم ایف آئی اے سے ہیں، اپنے بیان میں انہوں نیکہا سینیٹر سیف اللہ کو پہلے اور اب اعظم سواتی کو اٹھایا، کہی ایسا نہ ہو کسی دن معلوم ہو چیئرمین بھی گمشدہ افراد کی فہرست میں چلے گئے، حکمران غیر ملکی کندھے استعمال کرتے ہوئے اقتدار میں آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ساڑھے 7 کلو میٹر کی حدود پر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا دو روزہ جسمانی...

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ گرفتار رہنما اعظم سواتی کو 13 اکتوبر بروز جمعرات اسلام آباد کے سینیر سول جج شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے اعظم سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت میں اعظم سواتی کی جانب سے وکیل رہنما بابر اعوان، سردار مصروف اور فیصر جدون پیش ہوئے۔ اس موقع پر وکلا کا کہنا تھا کہ صرف سیاسی بنیادوں پر اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اعظم سواتی پر رات گئے بدترین تشدد کیا گیا۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے اعظم سواتی کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ کچھ دیر کیلئے محفوظ کرتے ہوئے اعظم سواتی کو 2 روزہ ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت پر پی ٹی آئی رہنما کو میڈیکل رپورٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کا حمزہ شہباز کی طلبی کیلئے اخبار...

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی طلبی کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائی کورٹ لاہور نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے 10 دن پہلے اطلاع دینے کا حکم دیا تھا، لاہور ہائی کورٹ کی آبزرویشنز کو نیب نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ حمزہ شہباز کے خلاف نیب کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ فریقین کو نوٹسز کی تعمیل نہیں ہو سکی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی فریقین کو نوٹس کی تعمیل کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے طلبی کے نوٹس کی عدم تعمیل پر حمزہ شہباز کے اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب سے ہوئی تباہی نے پاکستان کو کئی دہائی...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی طاقت نے ہم پر غلبہ پالیا ہے، پاکستان عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں صرف ایک فیصد کا ذمہ دار ہے،سیلاب سے ہونے والی تباہی نے پاکستان کو کئی دہائی پیچھے دھکیل دیا ہے، ، اس کے نتیجے میں بچوں سمیت ایک ہزار 600 سے زائد پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، ہماری معیشت کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا ہے، پاکستان کو فوری مدد کی ضرورت ہے، ہمارے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد دربدر ہوئے جو دنیا کے کئی ممالک کی مجموعی آبادی سے بڑی تعداد ہے، ان افراد کی دوبارہ آبادکاری کی ضرورت ہے۔قازقستان میں ہونے والے ایشیا میں روابط و اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بدترین قدرت آفت کا سامنا ہے، بے مثال بارشوں نے میرے ملک کے ایک تہائی حصے کو ڈبو دیا ہے جو بلا شک و شبہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیں کے اثرات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق ہماری معیشت کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا ہے اور میں نے گزشتہ کئی ہفتوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جا کر اس تباہی کا خود اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی جانب سے تمام تر وسائل کا رخ ریسکیو، ریلیف اور ری ہیبلیٹیشن کی جانب موڑ دیا ہے لیکن ہمارے پاس کافی امداد نہیں، موسمیاتی تبدیلی کی طاقت نے ہم پر غلبہ پالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیز جو اس صورتحال کو مزید اندوہناک بنا رہی ہے وہ یہ ہے کہ حالانکہ پاکستان عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں صرف ایک فیصد کا ذمہ دار ہے لیکن پھر میں ہم ان 10 ممالک میں شامل ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس تباہی نے پاکستان کو کئی دہائی پیچھے دھکیل دیا ہے، بچوں سمیت ایک ہزار 600 سے زائد پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیں بہہ گئیں، پورے پورے گاں پانی میں ڈوب گئے، کپاس، چاول اور گندم کی فصلیں تباہ ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ زمین کا بڑا حصہ آج سمندر کا منظر پیش کررہا ہے، وہاں نیوی کی کشتیاں چل رہی ہیں جہاں کبھی بچے کرکٹ اور فٹ بال کھیلا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کو فوری مدد کی ضرورت ہے، ہمارے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد دربدر ہوئے جو دنیا کے کئی ممالک کی مجموعی آبادی سے بڑی تعداد ہے، ان افراد کی دوبارہ آبادکاری کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اقوامِ متحدہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان کے لیے 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر امداد کی نئی ہنگامی اپیل کی، دنیا کے کئی ممالک نے عطیات کا وعدہ کیا اور امدادی سامان بھیجا جن کا میں اپنی قوم کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دوبارہ آبادکاری اور تعمیر کے انتہائی اہم مرحلے کے لیے آپ کے تعاون کے مننتظر ہیں، ہم پر عزم ہیں کہ ہم بہت مختصر عرصے میں اس سیلاب سے مضبوط ہو کر نکلیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت خطے کی معیشتوں کے درمیان قدرت پل کا کام کرتی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) نے خطے کے معاشی اور مواصلاتی روابط کو تبدیل کردیا ہے، ہم اپنے دوستوں کو تجارت، کاروبار اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، خزاں میں فصل کی کٹائی کا موسم

بیجنگ (شِنہوا) چین بھر میں موسم خزاں کی فصل جوبن پر ہے۔ ملک بھر میں کسان کھیتوں میں مصروف ہیں۔ کچھ لوگ فصلوں کی مئوثر کٹائی کے لئے انٹیلی جنٹ ٹریکٹرز اور اسمارٹ کمبائنز کا استعمال کررہے ہیں جبکہ دوسرے روایتی طریقے سے فصل کی کٹائی میں مصروف ہیں۔

چین کے شمالی صوبہ ہیبے کی کاؤنٹی یوتیان کے قصبے ہونگ چھیاؤ میں  دیہاتی کو چینی گوبھی کی کٹائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر لین یی کی کاؤنٹی تان چھنگ میں دیہاتی کی کاٹی گئی مکئی کی فصل کو  دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین کے وسطی صوبہ ہونان کے شہر یونگ ژو کی کاؤنٹی لان شان کے قصبے توشی میں دھان کے کھیتوں کا فضائی منظر۔ (شِنہوا)

چین کے وسطی صوبہ ہونان کے شہر زی شینگ کے گاؤں شینگ تانگ میں ایک دیہاتی چاول کی فصل کاٹ رہا ہے۔ (شِنہوا)

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں تبت نے ماحولیاتی تحفظ پر ایک دہائی ک...

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی تبت خود اختیارخطے نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران ماحولیاتی تحفظ پر  12.7ارب یوآن (تقریباً 1.8 ارب امریکی ڈالرز) خرچ کیے ہیں۔

علاقائی محکمہ حیاتیات اور ماحولیات کی نائب سربراہ شوئی یان پنگ نے  ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے  کہ سال 2021 میں تبت کے جنگلات کی وسعت کی شرح 12.31 فیصد تک پہنچ گئی۔

اس کے ساتھ چراگاہوں میں سبزے کی جامع وسعت 47.14 فیصد تک بڑھ گئی تھی۔

شوئی کے مطابق نایاب جنگلی جانوروں کی آبادی کی بحالی میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

قومی تحفظ کے اول درجہ میں شامل کالی گردن والے سارس کی آبادی  1995 میں 3 ہزار سے کم تھی، جو اب بڑھ کر 10 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

 تبتی ہرنوں کی تعداد 3لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق  تبت عالمی سطح پر بہترین ماحول والے علاقوں میں سے ایک ہے۔

 مقامی ماحولیاتی نظام مستحکم ہے اور ماحول میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چھونگ چھنگ میں سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لئے ر...

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران خوبصورت علاقے سی چھی کو میں سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے روایتی چینی ثقافت کے ساتھ مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

 

چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے قدیم قصبے سی چھی کو میں فنکار چھوان جو (سیچھوان اوپرا) پیش کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں ایک سیاح چینی طرز کے کپڑے ہان فو پہنے قدیم قصبے سی چھی کو کا دورہ کررہی ہے۔ (شِںہوا)

 

چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے قدیم قصبے سی چھی کو میں خواتین سیاح چینی طرز کے کپڑے پہنے دیکھی جا سکتی ہیں۔ (شِںہوا)

 

چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے قدیم قصبے سی چھی کو میں ایک فنکار چھوان جو (سیچھوان اوپرا) پیش کررہی ہے۔ (شِںہوا)

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان نے چین کو فضائی راستے سے چلغوزے کی...

کابل (شِنہوا) افغان حکومت نے ہمسایہ ملک چین کو فضائی راستے سے چلغوزے کی برآمد دوبارہ شروع کردی ہے۔

ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوز بتایا کہ  8 ماہ کے وقفے کے بعد فضائی راستے سے چین کو چلغوزے کی برآمد دوبارہ شروع ہوئی ہے ۔

 

افغانستان، کابل کی چلغوزہ پروسیسنگ فیکٹری میں خاتون چلغوزے کی صفائی کررہی ہے۔  (شِنہوا)

 

ذرائع ابلاغ کے مطابق قائم مقام نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو افغان مصنوعات کی برآمد سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک افغانی اپنی دکان پر چلغوزہ دکھا رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

افغان حکام کے مطابق نوول کرونا وائرس وبا اور افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کی دشواریوں کے باوجود چین کے ساتھ چلغوزے کی تجارت  نے  افغانستان میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کئے ہیں۔

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان نے چین کو فضائی راستے سے چلغوزے کی...

کابل (شِنہوا) افغان حکومت نے ہمسایہ ملک چین کو فضائی راستے سے چلغوزے کی برآمد دوبارہ شروع کردی ہے۔

ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوز بتایا کہ  8 ماہ کے وقفے کے بعد فضائی راستے سے چین کو چلغوزے کی برآمد دوبارہ شروع ہوئی ہے ۔

 

افغانستان، کابل کی چلغوزہ پروسیسنگ فیکٹری میں خاتون چلغوزے کی صفائی کررہی ہے۔  (شِنہوا)

 

ذرائع ابلاغ کے مطابق قائم مقام نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو افغان مصنوعات کی برآمد سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک افغانی اپنی دکان پر چلغوزہ دکھا رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

افغان حکام کے مطابق نوول کرونا وائرس وبا اور افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کی دشواریوں کے باوجود چین کے ساتھ چلغوزے کی تجارت  نے  افغانستان میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کئے ہیں۔

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وینزویلا، لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعد...

کراکس (شِنہوا) وینزویلا کی شمال وسطی ریاست اراگوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث  36 افراد ہلاک اور 56 لاپتہ ہو گئےہیں۔

یہ بات وزیر برائے داخلہ تعلقات، انصاف اور امن ریمیگیو سیبالوس نے اختتام ہفتہ پیش آنے والے اس واقعہ  بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔ 

انہوں نے کہا کہ وینزویلا کی حکومت نے متاثرہ علاقے میں 300 ٹن خوراک اور پانی تقسیم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور امدادی محکمہ کے 3 ہزار سے زائد ارکان، شہری تحفظ کی ایجنسی اور بولیویا کی قومی مسلح افواج کو بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

قبل ازیں نائب صدر ڈیلسی روڈریگوز نے کہا کہ سانحہ کے مقام لاس تیجیریاز کے قصبےمیں 317 مکانات مکمل طور پر تباہ اور  757 کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی بحال کر دی گئی ہے تاہم پینے کے پانی کی خدمات ابھی تک ٹھیک نہیں ہو ئیں۔

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ میں نسل پرستی کا پتہ لگانے کے لئے ، ق...

پیرس (شِںہوا) فرانس کے سرکاری بین الاقوامی نیوز ٹیلی ویژن نیٹ ورک فرانس 24 نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ سمیت بہت سے ممالک میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار یا ہلاک ہونے والے افراد کی نسل اور قومیت بارے اعدادو شمار میں کمی ، منظم نسل پرستی سے نمٹنے میں بڑی رکاوٹ ہے۔

مئی 2020 میں منیا پولس میں ایک سفید فام امریکی پولیس افسر کے ہاتھوں 46 سالہ غیرمسلح شخص جارج فلائیڈ کا قتل ہوا تھا۔ اس واقعہ کے بعد اقوام متحدہ کے ماہرین کے گروپ نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں منظم نسل پرستی کو نمایاں کرنا ضروری ہے۔

فرانس 24 نے اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے 18 ہزار سے زائد اداروں سے اعدادوشمار جمع کرنے کا کوئی مرکزی نظام موجود نہیں ہے۔

تاہم کولیٹ فلینیگن کے مطابق امریکہ میں پولیس کی جانب سے ایک سیاہ فام شخص کو  گولی مارنے کے امکانات 2.5 فیصد زیادہ ہیں ۔

 کولیٹ نے 2013 میں ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں اپنے سیاہ فام بیٹے کلنٹن ایلن کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد  مدرز اگینسٹ پولیس بروٹیلیٹی کی بنیاد رکھی تھی۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے ماہرین کو بتایا  کہ ان کا بیٹا غیرمسلح تھا لیکن  سفید فام افسر نے  ان کے بیٹے کو خطرہ سمجھتے ہو ئے 7 گولیاں ماریں۔ وہ افسر ان کے بیٹے کو قتل کرکے بھی  تمام فوجداری اور دیوانی قانونی چارہ جوئی سے بچ گیا۔

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ کی مالیاتی صنعت میں مستقبل کے وسیع...

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر ) کی حکومت کے سیکرٹری مالیات پال چان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر ہانگ کانگ میں مستقبل کے حوالے سے ترقی کے وسیع تر مواقع دستیاب ہیں۔

چان نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ہانگ کانگ کو قائدانہ اور ترقی یافتہ مارکیٹ ہونے کے طور پر معیار اور مقدار دونوں لحاظ سے برتری حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کی دیگر بین الاقوامی مالیاتی مراکزکے مقابلے میں سب سے بڑی اور بنیادی برتری یہ ہے کہ یہ چین کا سب سے بڑا بین الاقوامی مالیاتی مرکز ہے، جو ایک ملک دو نظام کے تحت "عظیم ملانے"  والی قوت کے طور پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ملک دو نظام کی ادارہ جاتی طاقت ہانگ کانگ کو ایک منفرد مقام اور برتری دیتی ہے۔  ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کا بنیادی قانون ہانگ کانگ کے اندر اور باہر سرمایہ کی آزادانہ ترسیل اور ہانگ کانگ ڈالر کی قانونی حیثیت کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کے مالیاتی اور مالی استحکام میں ایک شفاف مستحکم اور باہم منسلک موثر شرح تبادلہ کے نظام نے ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کیا ہے۔

چان نے کہا کہ ہانگ کانگ کی مالیاتی منڈی اب بھی بہت سارے پہلوؤں سے شاندار ہے اور اس کے واضح تقابلی فوائد موجود ہیں۔

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے خلائی اسٹیشن کا لیب ماڈیول سے براہ را...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی نے کہا ہے کہ چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر موجود خلا نورد وین تیان لیب ماڈیول سے پہلی بار سائنس لیکچر براہ راست نشر کریں گے۔

کلاس کا آغاز بدھ کی سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ (بیجنگ وقت) پر ہوگا۔

شین ژو-14 کے خلا نورد چھن ڈونگ، لیو یانگ اور کائی شو ژے  لیب ماڈیول کے تعارف، سائنس و ٹیکنالوجی تجربات کی مائیکرو کشش ثقل کارکردگی اور مدار میں پودوں کی نشوونما پر تحقیق بارے حاضرین کو بتائیں گے۔

ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ تینوں خلائی اساتذہ کلاس میں زمین پر موجود طلبا سے مکالمہ بھی کریں گے۔ اس کا مقصد انسان بردار خلائی پروازوں کے علم کی مقبولیت میں اضافہ کرنا اور نوجوانوں میں سائنسی دلچسپی پیدا کرنا ہے۔

بدھ کو ہونے والی کلاس چینی خلائی اسٹیشن سے تیسری کلاس ہوگی۔ اس کے تدریسی مواد کا ایک حصہ نوجوانوں کی تجاویز کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل " تیان گونگ کلاس" کے 2 لیکچرز شین ژو 13 کے خلا نوردوں نے اسٹیشن کے کور ماڈیول تیان ہی سے دیئے تھے۔

وین تیان چین کے زیر تعمیر خلائی اسٹیشن کا پہلا لیب جزو ہے۔ اسے 24 جولائی کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔

ا یجنسی کا کہنا ہے کہ خلا نورد طالب علموں کو زمین پر متعلقہ تجربات کرنے، خلا اور زمین کے درمیان فرق کو سمجھنے اور اس طرح کی تحقیقات سے حاصل کردہ دلچسپ عنا صر کو کھوجنے کی دعوت بھی دیں گے۔

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ شان دؤنگ ۔ چھنگ ڈاؤ ۔ پاکستان سیلاب عط...

چین، عطیات  کے لئے  منعقد ہونے والی تقریب کا منظر ۔(شِںہوا) 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ شان دؤنگ ۔ چھنگ ڈاؤ ۔ پاکستان سیلاب عط...

چین، عطیات  کے لئے  منعقد ہونے والی تقریب کا منظر ۔(شِںہوا) 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عالمی امن واستحکام کے لیے سرد جنگ کی ذہنیت س...

اقوام متحدہ (شِنہوا) تخفیف اسلحہ بارے امورکے لیے چین کے سفیر لی سونگ نے کہا ہے  کہ سردجنگ کو 30 برس سے زائد عرصہ گزر نے کے باوجود سرد جنگ کی ذہنیت بدستور دنیا کے امن اور استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

لی سونگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردجنگ کے خاتمے کے بعد اس وقت عالمی سلامتی کے ڈھانچے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ہتھیاروں کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے طریقہ کار کو شدید چیلنج کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرد جنگ کی ذہنیت کے زیر اثر بعض ملکوں نے بڑے ممالک کے درمیان مسابقت اور تصادم کو مسلسل ہوا دی ہے۔

انہوں نے اپنے فوجی بلاکس کو مضبوط کیا ہے، جان بوجھ کر اختلافات کو ہوا دی اور اس کو بڑھایا ہے۔

لی نے کہا کہ اس طرح کی پالیسیاں بڑے ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو تیزی سے کمزور کررہی ہیں۔ یہ ذہنیت عالمی تزویراتی توازن اور استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ اس کے علاوہ ہتھیاروں کے کنٹرول اور تخفیف اسلحہ کے بین الاقوامی عمل میں رکاوٹیں آ رہی ہیں۔

سفیرنے چین کے موقف اور تجاویز کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بڑے ممالک اور خاص طور پر جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں کو چاہیے کہ وہ تزویراتی مسابقت اور بلاک تصادم کے تصورات کو ترک کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ مکمل سلامتی کے حصول کو ختم کرتے ہوئے اپنی سلامتی کو دوسروں سے بالاتر رکھنے کی روش کو ترک کیا جا ئے۔

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی نائب صدر قازقستان میں سی آ ئی سی اے کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر وانگ چھی شان ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے قازقستان کا دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کو بتایا کیا کہ چینی نائب صدر 12 سے 13 اکتوبر تک آستانہ میں ہونے والے ایشیا میں تعاون اور اعتماد سازی کے اقدامات (سی آئی سی اے ) تنظیم کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ وانگ یہ دورہ قازقستان کی حکومت کی دعوت پر کررہے ہیں۔ ایشیا میں تعاون اور اعتماد بڑھانے کے اقدامات بارے اس  تنظیم کی صدارت قازقستان کے پاس ہے۔

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، خلائی اسٹیشن کے مال بردار مشن کے لیے را...

وین چانگ ، ہائی نان (شِنہوا) جنوبی صوبہ ہائی نان میں وین چانگ کے خلائی لانچ مرکز پر لانگ مارچ-7 وائی 6 کیریئرراکٹ  کو پہنچا دیا گیا ہے ۔

اس کیریئر راکٹ کو مدار میں موجود چین کے خلائی اسٹیشن کے لئے کارگو جہاز تیان زو-5 کو بھیجنے کا کام سونپا گیاہے۔

چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی نے منگل کو کہا کہ پہلے پہنچنے والا راکٹ تیان زو-5 کے ساتھ  ہی اسمبلی اور ٹیسٹنگ  کے عمل سے گزرے گا۔

اس عملہ کی جانب سے رواں سال کے آخر تک مدار میں موجود خلائی اسٹیشن کی تعمیر مکمل کر نے سے قبل چین مزید چار مشن انجام دے گا۔

اس میں مینگ تیان لیب ماڈیول کو خلا میں بھیجنا ، تیان زو-5 کارگو جہاز کی روانگی ، شین زو-15 انسان بردار خلائی جہاز کی روانگی اور شین زو-14 کے عملے کو زمین پر واپس لانا شامل ہے۔

چین کے شمال مغرب میں واقع  جیو چھوآن سیٹلائٹ لانچ سینٹر انسان بردار خلائی جہاز کے روانگی اور واپسی کے مشن کے لیے تیاری کر رہا ہے۔ 

ایجنسی نے کہا ہے کہ شین زو-15 کے عملے کے ارکان بھی اپنی خلائی  پروازکے لیے تربیت کے عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ میں بےروزگاری کی شرح 1974 کے بعد سے...

لندن(شِنہوا)برطانیہ میں اگست تک تین ماہ کے دوران بے روزگاری کی شرح کم  ہو کر 3.5 فیصد ہو گئی ہے جو کہ فروری 1974ء کےبعد سب سے کم ہے کیونکہ طویل المدتی بیماری کے باعث کچھ مزدور لیبر مارکیٹ سے باہررہے ہیں۔

دفتر برائے قومی شماریات(او این ایس) کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون تا اگست کے عرصہ میں 6 سے 12 ماہ تک کے بے روزگار افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ قلیل المدتی(6 ماہ تک) اور طویل المدتی(12 ماہ سے زائد) بے روزگاروں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔

دریں اثناء 3 ماہ میں کام نہ کرنیوالے اور نہ ہی کام کی تلاش میں رہنے والے لوگوں کیلئے اقتصادی غیرفعالیت کی شرح 0.6 فیصد پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 21.7 فیصد ہو گئی۔ یہ اضافہ غیر فعال لوگوں کی وجہ سے ہوا ہے کیونکہ ایسے افراد یا تو طویل المدتی بیماری کا شکار ہیں یا وہ طالبعلم ہیں۔

او این ایس نے یہ بھی کہا کہ طویل المدتی بیماری کی وجہ سے معاشی طور پر غیر فعال ہونیوالے افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

جون تا اگست کے دوران برطانیہ میں روزگار کی شرح 75.5 فیصد رہی جو مارچ تا مئی کی گزشتہ سہ ماہی سے 0.3 فیصد کم ہے۔

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہیضے اور گینگ تشدد کے باعث ہیٹی کو سنگین ص...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے چیف ترجمان سٹیفن دوجارک نے  کہا ہے کہ ہیضے کی وباء اور گینگ کی صورت میں تشدد کے واقعات سے ہیٹی کو سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔

دوجارک نے ایک باقاعدہ بریفنگ میں کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے، ہمیں مطلوبہ رسائی حاصل نہیں اور ہیٹی میں صورتحال کافی سنگین ہے، گینگز کی کارروائیاں اس وباء کے متاثرین تک امداد کی فراہمی میں ہمارے لیے رکاوٹ بن رہی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اسی وجہ سے  سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گزشتہ دنوں سلامتی کونسل کو ایک خط بھیجا جس میں تشدد پر قابو پانے اور ہیضے کی وبا کے متاثرین تک امداد کی فراہمی کے لیے خصوصی مسلح فورس کا مطالبہ کیا گیا۔ گوتریس نے امید ظاہر کی کہ ہیٹی کے عوام  کی خاطر  اقوام متحدہ کے رکن ممالک بشمول سلامتی کونسل کے ارکان  فوری طور پر متحرک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو ایک ایسی فورس کی ضرورت ہے جو ہیٹی کے حکام کو سیکورٹی کی صورتحال سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہاں  بندرگاہ مسلسل بند ہے، جس کی وجہ سے ہم امداد بندرگاہ سے باہر لانے، ترسیل اور آگے تقسیم نہیں کرسکتے۔

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

غریب ترین ممالک کو قرضوں میں فوری ریلیف کی ض...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام(یو این ڈی پی) نے کہا ہے کہ دنیا کے نصف سے زیادہ غریب ترین لوگوں پر مشتمل 54 ترقی پذیر ممالک کو عالمی بحرانوں کی وجہ سے فوری طور پر قرضوں میں ریلیف کی ضرورت ہے۔

یو این ڈی پی نے اپنی ایک تحقیقی رپورٹ میں غیر فعال ہونے کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان ممالک کے لیے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ نہ کی گئی  تو غربت میں اضافہ ہوگا اور موسمی تبدیلیوں سے موافقت اور ان کے اثرات میں کمی  کے لیے درکار سرمایہ کاری میسر نہیں ہوگی۔اس  میں کہا گیا ہے کہ قرضوں کے شدید مسائل سے دوچار 54 ممالک میں دنیا کے 50 سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات سے دوچار 28 شامل ہیں۔ تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو اس وقت تک انتظار نہیں کرنا چاہیے جب تک کہ شرح سود میں کمی نہ ہو یا عالمی کساد بازاری شروع ہو جائے، بلکہ طویل ترقیاتی بحران سے بچنے کا وقت آپہنچا ہے۔

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یمن اور سعودی عرب کایمن میں جنگ بندی کی تجدی...

صنعاء(شِنہوا) یمن اور سعودی عرب کے حکام نے دارالحکومت ریاض میں یمن میں جنگ بندی معاہدے کی تجدید کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے جس کی میعاد 2 اکتوبر کو ختم ہو گئی تھی۔

یمن کے سرکاری ٹیلی ویژن کی منگل کی ایک رپورٹ کے مطابق یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین رشاد العلیمی نے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں یمنی حکومت اور حوثی گروپ کے درمیان جنگ بندی کی تجدید کے لیے تازہ ترین پیش رفت اور کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رشاد العلیمی نے یمنی حکومت کی حمایت کے لیے عرب اتحاد کی قیادت میں مملکت کے کردارکو سراہا۔

اس موقع پر سعودی وزیر نے یمنی حکومت کی قانونی حیثیت اور یمن میں سلامتی، امن اور استحکام کی تمام کوششوں کی حمایت کے لیے اپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کیا۔ 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوگنڈا میں ایبولا سےمرنیوالے افراد کی تعداد...

کمپالا(شِنہوا)یوگنڈا کی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں ایبولا سے ہونیوالی اموات کی تعداد 17 ہو گئی ہے دو دن قبل یہ تعداد 10 اموات تھی۔

یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں وزارت صحت کے ترجمان ایمانوئل آئنبیونا نے کہا کہ 20 ستمبر کو ملک میں وائرس کا پہلا کیسز سامنے آنے بعد سے اب تک ہونیوالی اموات کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

 

یوگنڈا کے ضلع موبیندے کے علاقائی ہسپتال میں ایبولا علاج کے مرکز میں طبی اہلکار جراثیم کشی کرنے کے بعد واپس آ رہا ہے۔(شِنہوا)

 

آئنبیونا نے بتایا کہ 9 اکتوبر تک گزشتہ 48 گھنٹوں میں 4 نئے مصدقہ کیسز رجسٹر ہونے کے بعد مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہو گئی ہے۔ 48 مصدقہ کیسز میں 9 طبی اہلکار بھی شامل ہیں۔ صحت یاب ہونیوالے افراد کی تعداد 14 ہے۔

ایمانوئل آئنبیونا نے گزشتہ روز تصدیق کی تھی کہ ایبولا کے ردعمل میں تعاون پر تبادلہ خیال کیلئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سینئر حکام کی ایک ٹیم ملک میں موجود ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اعلیٰ حکام  ایبولا وائرس بیماری سے متعلق تیاریوں اور ردعمل کیلئے سرحد پار تعاون پر 12 اکتوبر کو منعقد ہونیوالے اعلیٰ سطحی ہنگامی وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں اقتصادی ترقی کے ساتھ فی کس آمدنی می...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں گزشتہ دہائی کے دوران اقتصادی ترقی کے ساتھ لوگوں کی آمدنی میں بنیادی لحاظ سے اضافے کی رفتار برقرار رہی ہے، اور شہری اور دیہی افراد کی آمدنی کا فرق کم ہو گیا ہے۔

 قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) نے منگل کو بتایا کہ ملک میں فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 2021 میں 35ہزار128یوآن(تقریباً 4 ہزار940 امریکی ڈالر) رہی جو 2012 کے مقابلے میں 112.8 فیصد زیادہ ہے۔ اس سے گزشتہ دہائی کے دوران اوسط سالانہ شرح نمو 8.8 فیصد تک پہنچ گئی۔پرائس فیکٹر کو نکالنے کے بعد اوسط سالانہ حقیقی ترقی کی شرح 6.6 فیصد رہی جوبنیادی طور پر وسعت پزیر معیشت کے مطابق ہے۔

گزشتہ دہائی کے دوران شہری اور دیہی باشندوں کی آمدنی کے درمیان فرق کم ہوا ہے۔

2021 میں، شہری رہائشیوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 47ہزار412 یوآن تھی، جو 2012 کے مقابلے میں 96.5 فیصد زیادہ ہے جبکہ  دیہی باشندوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 18ہزار931 یوآن رہی جو 2012 کے مقابلے میں 125.7 فیصد زیادہ ہے۔

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں عدالتی معاونین کی تعداد 3لاکھ 32ہزار...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال جولائی کے آخر تک عوامی عدالتوں کے معاونین کی تعداد3لاکھ 32ہزارسے زیادہ تھی۔

منگل کو سپریم پیپلز کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ  کے مطابق عدالتی معاونین کے لیے زیادہ وسائل،ایک زیادہ معقول ڈھانچے اور بہتر نمائندگی کی وجہ سے ملک کی عدالتی جمہوریت کی کوریج  میں وسعت پیدا ہوئی۔

دستاویزکے مطابق، اپریل 2018 میں عدالتی معاونین کے قانون کے نفاذ کے بعد سے اب تک ملک بھرمیں عدالتی معاونین نے21لاکھ 50ہزار سے زیادہ فوجداری مقدمات، 87لاکھ90ہزار دیوانی مقدمات اور 7لاکھ 80ہزار انتظامی مقدمات کے ٹرائلز میں حصہ لیا۔

چین کے قوانین کے مطابق،عدالتی معاونین  ایسے شہری ہیں جو عدالتوں کے مقدمات کی کارروائی اور منصفانہ اور شفاف فیصلے کرنے میں ججز کی مدد کرنے کے لیے ہر سطح پرعدالتوں کی جانب سے پانچ سال کی مدت کے لیے منتخب اور ملازمت پر رکھے جاتے ہیں۔

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں گاڑیوں کی فروخت میں 25.7 فیصد اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ستمبر کے دوران گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 25.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 26 لاکھ 10 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں گاڑیوں کی پیداوار 26 لاکھ 70 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے جو 2021ء میں اسی مدت کے مقابلے میں 28.1 فیصد زیادہ ہے۔

ماہانہ بنیادوں پر اس مدت کے دوران چین میں گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں بالترتیب 11.5 فیصد اور 9.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جنوری تا اگست تک کی مدت کے مقابلے میں 2.7 فیصد پوائنٹس کی زائد رفتار کے ساتھ ابتدائی 9 ماہ کے دوران چین میں 1 کروڑ 94 لاکھ 70 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 4.4 فیصد زیادہ ہیں۔

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹیسلا کی شنگھائی فیکٹری سے ستمبر میں گاڑیوں...

شنگھائی(شِنہوا)امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری نے ستمبر کے مہینے میں 83 ہزار گاڑیوں کی ماہانہ ترسیل کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری نے 15 اگست کو اعلان کیا تھا کہ اس نے 3سال میں 10 لاکھ  گاڑیاں تیار کی ہیں۔

ٹیسلا چائنہ کے مطابق ٹیسلا کے ایک اہم برآمدی مرکز اس فیکٹری نے جنوری سے جون تک کی مدت میں 97 ہزار182 گاڑیاں برآمد کی ہیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 41 ہزار 770یونٹس تیار کیے گئے تھے۔

چائنہ پسنجر کار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کیوئی ڈونگشو کے مطابق یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2022ء کے دوران چین میں نئی توانائی والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت 65 لاکھ سے تجاوز کرجائیگی۔

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں تحفظ آب کے منصوبوں میں ریکارڈ سرمایہ...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے جنوری سے ستمبر تک تحفظ آب کے تعمیراتی منصوبوں میں ریکارڈ823 ارب60کروڑ یوآن(115ارب88کروڑ ڈالر)کی سرمایہ کاری کی ہے، جو گزشتہ سال کی نسبت 64.1 فیصد زیادہ ہے۔

 آبی وسائل کے نائب وزیر لیو ویی پھنگ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلے نو ماہ کے دوران ملک میں  19 کھرب یوآن سے زیادہ کی مشترکہ سرمایہ کاری کے ساتھ  آبی تحفظ کے 42 بڑے منصوبوں پر کام شروع کیا گیا۔تحفظ آب کے منصوبوں کی تعمیر سے نو ماہ کے دوران 20لاکھ 90ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں جن میں 17لاکھ10ہزار دیہی کارکن شامل ہیں۔

لیو نے بتایا کہ چین نے آبی تحفظ کے منصوبوں میں 800 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کا سالانہ ہدف مقررہ وقت سے تین ماہ قبل حاصل کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے معیشت کو مستحکم کرنے کے اقدامات اور فالو اپ پالیسیوں کا بہترین استعمال کیا اور یہ کہ مقامی حکومتوں کے خصوصی بانڈز اور نجی سرمائے جیسے دیگر مالی ذرائع کو بہتر طریقے سے بروئے کار لایا گیا۔

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ اندرون منگولیا۔ ہوہوٹ ۔ سرد محاذ ۔ حرار...

چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے کے شہر ہوہوٹ کی ہیٹنگ کمپنی میں عملہ آپریشن کی نگرانی کررہا ہے۔ (شِںہوا)

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ اندرون منگولیا۔ ہوہوٹ ۔ سرد محاذ ۔ حرار...

چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے کے ہوہوٹ کی ہیٹنگ کمپنی میں عملہ کا ایک رکن بوائلر کو جانچ رہا ہے۔ (شِںہوا)

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک۔ چائنہ ناؤ میوزک فیسٹول

امریکہ، نیویارک کے لنکن سینٹر میں منعقدہ چائنہ ناؤ میوزک فیسٹول  ٹیلز آف  بیجنگ  پر امریکہ ۔ چین میوزک انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جن ڈونگ کائی (درمیان) کانسرٹ میں ہدایات دے رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک، چائنہ ناؤ میوزک فیسٹول

امریکہ، نیویارک کے لنکن سینٹر میں منعقدہ چائنہ ناؤ میوزک فیسٹول " ٹیلز آف بیجنگ " کے کانسرٹ میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک۔ چائنہ ناؤ میوزک فیسٹول

امریکہ، نیویارک کے لنکن سینٹر میں منعقدہ چائنہ ناؤ میوزک فیسٹول " ٹیلز آف  بیجنگ " پر فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ مشرقی بیت المقدس ۔ شعفاط ۔ جھڑپ...

مشرقی بیت المقدس کے شعفاط میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ مشرقی بیت المقدس ۔ شعفاط ۔ جھڑپ...

مشرقی بیت المقدس کے شعفاط میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کینیڈا ۔ وینکوور ۔ یوم تشکر کا کھانا

کینیڈا  ، برٹش کولمبیا کے وینکوور میں رضاکار یوم تشکر پر مفت کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کینیڈا ۔ وینکوور ۔ یوم تشکر کا کھانا

کینیڈا  ، برٹش کولمبیا کے وینکوور میں رضاکار یوم تشکر پر مفت کھانا لینے کیلئے قطار میں لگے ہوئے ہیں۔(شِنہوا)

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کینیڈا ۔ وینکوور ۔ یوم تشکر کا کھانا

کینیڈا  ، برٹش کولمبیا کے وینکوور میں لوگ یوم تشکر پر مفت کھانا کھا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گلگت بلتستان میں روتھینیم دھات کے وسیع ذخائر...

گلگت بلتستان میں روتھینیم دھات کے وسیع ذخائر موجود،عالمی منڈی میں قیمت 18ہزار 600یورو فی کلو گرام،جدید پراسیسنگ نہ ہونے سے ملک قیمتی سرمائے سے محروم۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میںمقامی ذرائع سے روتھینیم نکالنے اور اس کی پروسیسنگ پاکستان کے ریاستی وسائل میں اضافہ کر سکتی ہے ۔ ستمبر 2022 کے آخر میں روتھینیم کی فی کلو گرام قیمت 18,600 یوروریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں قائم گلوبل مائننگ کمپنی میں پرنسپل جیولوجسٹ اور پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سابق جنرل منیجر ارضیات محمد یعقوب شاہ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ روتھینیم ایک تجارتی شے اور صنعتی معدنیات کے طور پر اہم ہے جس کا تعلق پلاٹینم گروپ آف منرلز سے ہے۔ ان علاقوں میں جہاں الٹرامفک چٹانیں یا سلفائیڈ پائی جاتی ہیںوہاں انکی موجودگی ضروری ہے۔ گلگت بلتستان اس دھات سے مالا مال ہے جہاں ان کی کافی مقدار مختلف مقامات پر مختلف تناسب میں پائی جاتی ہے۔ روتھینیم بلوچستان کی کالی ریت اور پاکستان میں موجود دیگر پلیسر کے ذخائر میں بھی پایا جا سکتا ہے۔ یعقوب نے کہا کہ روتھینیم تانبا، نکل، کرومائٹ کے ساتھ پایا جا سکتا ہے۔

پاکستان کے کئی علاقوں میں کان کنی کی جاتی ہے۔ زیادہ تر انہیں فروخت کے لیے یا بنیادی عنصر حاصل کرنے کے لیے برآمد کیا جاتا ہے جس کے لیے ان کی کان کنی کی جاتی ہے لیکن سرٹیفیکیشن کو نافذ کرنے کے لئے کوئی قانون نہیں ہے۔ اس کی جانچ ہونی چاہیے بصورت دیگرپی جی ای کی اچھی مقدار ملک کو کوئی معاشی فائدہ پہنچائے بغیر برآمد ہوتی رہے گی۔ روتھینیم ایک نایاب، چاندی سے سفید اور چمکدار سطح کے ساتھ انتہائی سخت دھات ہے۔ یہ ایک عبوری دھات ہے جو انسانی جسم میں زیادہ ارتکاز میں موجود ہے اور اس کا کوئی معروف حیاتیاتی فعل نہیں ہے۔ روتھینیم کا استعمال بہت سی صنعتوں میں بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے، اس کے مرکبات شیشے اور سیرامکس کو رنگنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، امونیا اور ایسیٹک کی پیداوار کے لیے ایک اتپریرک کے طور پر، زیورات، آلے کے محور، قلم کی نب، پانی کی صفائی، طبی مقاصد اورآکسائڈ کو کلورین پیدا کرنے کے لیے الیکٹرو کیمیکل خلیوں کی اینوڈ کوٹنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے دیگر دھاتوں کے ساتھ ملاوٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، صرف 0.1 فیصدروتھینیم ٹائٹینیم کو سنکنرن کے خلاف سو گنا زیادہ مزاحم بناتا ہے۔ مقامی پروسیسنگ اور نکالنے کی کمی پاکستان کو اپنی زمینوں میں پائے جانے والے معدنیات سے اچھی آمدنی سے محروم کر دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام کی خوشحالی اور سماجی و اقتصادی فوائد کے لیے اس عنصر پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

غذائی تحفظ کے مسئلے کو موثرطریقے سے حل کرنے...

غذائی تحفظ کے مسئلے کو موثرطریقے سے حل کرنے کے لیے کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر کو اپنانے کی ضرورت، موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے سنگین خطرہ ،ہزاروں ایکڑزرعی اراضی ہاوسنگ سوسائٹیوں کو فروخت کرنے سے زرعی پیداوار میں بھی کمی، قابل کاشت اراضی تعمیرات کے لیے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق شدید موسمی واقعات، گرمی، سیلاب اور خشک سالی پاکستان میں زراعت کو متاثر کر رہی ہے جس سے غذائی تحفظ کے مسئلے کو موثرطریقے سے حل کرنے کے لیے کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ بحریہ یونیورسٹی کی ماہر ماحولیات رقیہ سلیم نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر موسمیاتی تبدیلی کی حقیقتوں ہیٹ ویوز، سیلاب اور خشک سالی کے تناظر میں خوراک کی حفاظت کے لیے زرعی شعبے کو تبدیل کرنے میں مدد کرے گا۔اس میں ٹیکنالوجی، غیر نامیاتی کھاد، کیڑے مار ادویات، بیجوں کی اعلی پیداوار والی اقسام، زمین کا انتظام، اور آبپاشی کی تکنیک شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار میں کمی صنعتی پیداوار کو متاثر کرتی ہے کیونکہ بہت سی صنعتیں زرعی ان پٹ کو خام مال کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ بارشوں اور درجہ حرارت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں نے زراعت کی پیداوار کو خطرے میں ڈال دیا اور زراعت پر انحصار کرنے والے لوگوں کے خطرے میں اضافہ کیاہے۔ دیہی علاقوں میں رہنے والی آبادی کی اکثریت بالواسطہ یا بلاواسطہ زراعت کے شعبے میں کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا صوبوں میں مسلسل بارشوں سے آنے والے سیلاب سے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی خوراک کی منڈی میں خلل ڈالتی ہے جس سے خوراک کی سپلائی کو آبادی کے لحاظ سے وسیع خطرات لاحق ہوتے ہیں۔خطرات کو کم کرنا زرعی پیداوار میں موافقت، لچک اور وسائل کی استعداد کار میں اضافہ کر کے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اور خوراک کی پالیسی میں نمایاں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ان چیلنجوں سے نمٹنا ناگزیر ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے زرعی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے سائنٹیفک آفیسر محمد آصف نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی سمارٹ ٹیکنالوجی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرے گی۔ آصف نے کہا کہ کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچرنے کاشتکاری کے نظام میں موسمیاتی لچک کو بڑھانے کے لیے پیداوار میں اضافہ کیا۔ یہ ٹیکنالوجیز گرین ہاوس گیسوں کے اخراج اور مٹی کی زرخیزی کے نقصانات کو کم کرتے ہوئے غذائی تحفظ کو بہتر کرتی ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں کی سرمائے تک رسائی کو بڑھا کر کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچراپنانے کے ذریعے موافقت کی حوصلہ افزائی کرنے میں پالیسی سازوں کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسان اب قابل کاشت زمین ہاوسنگ سوسائٹیوں کو فروخت کر رہے ہیںجس سے کاشت شدہ رقبہ کم ہو رہا ہے۔زیادہ پیشگی لاگت غریب کسانوں کو ٹیکنالوجی کو اپنانے سے روکتی ہے اور وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔ہزاروں ایکڑ اراضی ہاوسنگ سوسائٹیوں کو فروخت کی جا رہی ہے جس سے زرعی پیداوار میں بھی کمی ہو رہی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ حکومت ہاوسنگ سوسائٹیوں کو قابل کاشت اراضی تعمیرات کے لیے استعمال کرنے سے روکے اور پیداوار بڑھانے کے لیے جدید تکنیک اپنانے میں کسانوں کی مدد کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اس عنصر کو نظر انداز کیا تو اس کی پالیسیاں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے غیر موثر ہوں گی اور ملک کو غذائی عدم تحفظ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ پانی کی کمی والے...

پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ پانی کی کمی والے ممالک میں تیسرے نمبر پر آگیا،ملک 2025 تک پانی کی کمی کا شکار ہو جائے گا،پانی کے ذخائر کم ہو کر ایک ہزارکیوبک میٹر فی کس رہ گئے ،قحط اور خشک سالی دستک دینے لگی، پانی کی کمی ایک سنگین مسئلہ ،تربیلا اور منگلا میں پانی ذخیرہ کرنیکی گنجائش کم۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ایک زرعی ملک ہونے کے ناطے پاکستان اپنا 90 فیصد پانی زراعت کے لیے استعمال کرتا ہے جو غذائی تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے تاہم ملک کے آبی وسائل تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ اس قیمتی اثاثے کو محفوظ رکھنے اور مستقبل میں خوراک کی قلت کو روکنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ گزشتہ سال 19.2 فیصدکے مقابلے میں ملک کی جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ 22 فیصدہے۔ ملک میں کم از کم 37.4 فیصد افرادی قوت زراعت کے شعبے سے منسلک ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے ریسرچ اسسٹنٹ محمد اعظم نے ویلتھ پاک سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ معیشت کا ہر پہلوتوانائی سے لے کر زراعت تک پانی کی دستیابی پر منحصر ہے جو اسے قومی سلامتی کا ایک اہم جزو بناتا ہے۔ پانی کے ذخائر کم ہو کر 1000 کیوبک میٹر فی کس رہ گئے ہیںاور پاکستان آنے والے سالوں میں بڑھتی ہوئی آبادی کو پانی تک رسائی دینے میں ناکام رہے گا۔ پانی تمام جانداروں کے زندہ رہنے کے لیے ایک ضرورت ہے جو اقتصادی ترقی اور صنعت اور زراعت کی توسیع کے لیے ضروری ہے۔ پانی کے وسائل کو بچانے کے لیے پاکستان نے نئے ڈیم کی تعمیر پر مطلوبہ توجہ نہیں دی ہے۔

اپنی آزادی کے بعد سے اس ملک نے صرف دو بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیم بنائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان ڈیموں کی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کم ہوئی ہے۔ آبی وسائل کے جمود کے نتیجے میں فی شخص دستیاب پانی کی مقدار خطرناک حد تک کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی کی کمی ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو دنیا کے سب سے زیادہ پانی کی کمی والے ممالک میں تیسرے نمبر پر رکھا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان 2025 تک پانی کی کمی کا شکار ہو جائے گااورپانی کی مکمل قلت والا ملک بن جائے گا۔ اعظم نے کہاکہ اگرچہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن اس کا پانی کا بنیادی ڈھانچہ کمزور ہے جس کی وجہ سے وسیع پیمانے پر پانی کی کمی ہے۔ زراعت میں استعمال ہونے والے پانی کا تقریبا 60 فیصد نہروں، دریاوں اور زرعی کھیتوں میں ضائع ہو جاتا ہے۔ اگرچہ دنیا کی اوسط ذخیرہ کرنے کی گنجائش 40 فیصد تک پہنچ گئی ہے پاکستان اپنے سالانہ دریائی پانی کے بہا وکا صرف 10 فیصد تک ہی بچا سکتا ہے۔ دریائی پانی کی کمی کے باعث لوگ زیر زمین پانی استعمال کرنے لگے ہیںتاہم کسی بھی ریگولیٹری اداروں کی عدم موجودگی میں شہروں میں اندھا دھند اوور پمپنگ بھی زیر زمین پانی کی کمی کا باعث بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی غیر موثر تقسیم اور بدانتظامی نے پانی کے تحفظ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔پانی کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں واپڈا کے 10 منصوبے جو 2023 اور 2029 کے درمیان مکمل ہوں گے، ان میں پانچ ڈیموں کی تعمیر بشمول دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم، تین ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے، ایک کینال، اور ایک پانی کی ترسیل کے منصوبے کے ساتھ ساتھ 10 شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی سازوں کو پانی کی موجودہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور پانی کی بحالی کی جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی ویکسین ٹیکنالوجی سے پاکستان کی لائیو سٹ...

منہ کھر کی بیماری سے پاک (ایف ایم ڈی) کی سند سے ثابت ہوتا ہے کہ دنیا کی بڑی منڈیوں میں پاکستان کے گوشت کی برآمد کو فروغ ملے گا جس میں ایک سے تین بلین ڈالر تک پہنچنے کی صلاحیت موجود ہے ہے۔ چین کو جانوروں کی بیماریوں سے پاک علاقوں کی تعمیر میں نظریاتی اور عملی طور پر تجربہ حاصل ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ اپنی ٹیکنالوجی کا اشتراک کرنے اور چین کو اس کے مویشیوں کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار چائنا پاکستان ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن اینڈ ایکسٹینشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ہی چینگ نے گوادر پرو کو انٹرویو میں کیا ۔ انہوںنے کہا اس وقت، پاکستان کا لائیو سٹاک سیکٹر جانوروں کی بڑی بیماریوں، جیسے لمپی سکن ، منہ کھر کی بیماری اور ، بروسیلوسس، اور بھیڑ بکریو ں میں پائی جانے والی منہ کی بیمار کا شکار ہے۔ بیماری سے پاک زونز کی عدم تصدیق کی وجہ سے پاکستان بڑے برآمد کنندگان جیسے نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، برازیل وغیرہ کا مقابلہ نہیں کر سکا۔ ویکسینیشن مدافعتی رکاوٹوں کی تعمیر کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ بنیادی ویکسین ٹیکنالوجیز کے حوالے سے چین نے ایف ایم ڈی ویکسین کی جدید ٹیکنالوجیز تیار کی ہیں، جن میں غیر فعال ویکسین، پیپٹائڈ ویکسین اور وائرس نما پارٹیکل (VLP) ویکسین شامل ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق گزشتہ ماہ ہی چینگ ،چین میں ویٹرنری ویکسین اور فارماسیوٹیکل کمپنی تیانجن رنگپو بائیو فارم گروپ کے صدر ڈاکٹر لی شوجن، ا ور کمپنی کے دو نائب صدور کی سر براہی میں ایک چینی وفد نے پاکستان کے متعلقہ سرکاری شعبوں کا دورہ کیا جن میں پاکستان زرعی شعبے ریسرچ کونسل، نجی کمپنیاں اور مقامی ڈیلر بھی شامل تھے۔ لی نے راولپنڈی کی ایک کمپنی گرینڈ فارما (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے کوآرڈینیٹر پروفیسر خالد نعیم کے ساتھ چینی ویکسین کی تیاری کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو کے مطابق چینی ایف ایم ڈی اینٹی جینز اور اس سے ملحقہ مادوں کی پہلی کھیپ رواں ماہ پاکستان بھیجی جائے گی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اعلیٰ معیار کی ایف ایم ڈی ویکسین مقامی طور پر تیار کی جائے گی اور چینی ٹیکنالوجی کے ساتھ مویشیوں کو فراہم کی جائے گی۔ ہم صوبہ پنجاب میں مقامی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے بنانے اور پولٹری ویکسین اور فارماسیوٹیکل خام مال تیار کرنے کے منتظر ہیں۔ پائیدار صحت مند پروفیسر نے کہا جانور پالنے اور جانوروں کی بڑی بیماریوں کے خاتمے کے پروٹوکول کے تعارف کے ساتھ پنجاب میں ایف ایم ڈی فری زون قائم کیا جائے گا اور اسے دوسرے صوبوں میں فروغ دیا جائے گا۔ مستقبل میں، تازہ گائے کا گوشت، مٹن اور چکن پاکستان سے چین اور دیگر بین الاقوامی منڈیوں میں برآمد کیا جائے گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برآمدی شعبوں کو 100 ارب روپے سبسڈی کیلئے رقم...

وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ نے 5 بڑے برآمدی شعبوں کو 100 ارب روپے سبسڈی کیلئے رقم کا انتظام کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرتجارت نوید قمر کا کہنا تھا کہ برآمدات میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں طلب کی کمی ہے، وزارت خزانہ نے 5 بڑے برآمدی شعبوں کو 100 ارب روپے سبسڈی کیلئے رقم کا انتظام کر لیا ہے۔ وزیرتجارت کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کو سبسڈی پر اعتماد میں لیں گے، سبسڈی کی رقم بجٹ میں سے ہی آئے گی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بجٹ میں سبسڈی کی رقم کہاں سے آئے گی اس کا جواب وزیر خزانہ واپسی پر دیں گے۔ اعتراز احسن کے بیان کے حوالے سے سوال پر وزیرتجارت کا کہنا تھا کہ میں اعتزاز احسن کا بے حد احترام ہے، میں نے ان کا بیان نہیں سنا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرین، خیر سون میں 5 دھماکے، جانی نقصان نہی...

یوکرین میں روس کے زیرِ انتظام شہر خیر سون میں صبح کے وقت 5 دھماکے سنے گئے ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق غیر سرکاری معلومات کے مطابق فضائی اور دفاعی نظام بھی لانچ کیا گیا۔میئر کی جانب سے دعوی سامنے آیا ہے کہ زپوری ززیا میں روس کے زیرِ کنٹرول علاقے میلیتوپول میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔روسی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ میلیتوپول کی مرکزی مارکیٹ کے قریب ایک ڈیوائس دھماکے سے پھٹ گئی۔روسی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ میلیتوپول دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانوی کنگ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب آئندہ...

برطانوی کنگ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب آئندہ برس 6 مئی کو ہوگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بکنگھم پیلس نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ بادشاہ چارلس کی تاج پوشی ہفتہ 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد ہوگی۔کیملا پارکر(جو شاہی رینک کے حساب سے ملکہ کنسورٹ کہلاتی ہیں اب)بادشاہ کے ساتھ ہوں گی، اور اس تاریخی تقریب میں ان کی بھی تاج پوشی کی جائے گی۔اس تقریب کا دورانیہ ایک گھنٹے پر محیط ہوگا، مہمانوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی کی گئی ہے، تقریب کو مختصر رکھا جائے گا، اور صرف 2 ہزار شخصیات کو دعوت نامے بھیجے جائیں گے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں 70 برس کے بعد تاج پوشی کی تقریب ہوگی، آخری بار تاج پوشی جون 1953 میں الزبتھ دوم کی ہوئی تھی، اور گزشتہ صدی میں پہلی بار تاج پوشی 1902 میں ایڈورڈ ہفتم کی ہوئی تھی۔چھ مئی کو چارلس کے پوتے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے بیٹے آرچی کی چوتھی سال گرہ بھی ہے۔ یاد رہے کہ کنگ چارلس اس وقت بادشاہ بنے جب ان کی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں