چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کی کاؤنٹی شیاپو کے قصبے سان شا میں سمندر میں قائم فارم میں ماہی گیروں کے سیپیاں پکڑنے کا فضائی منظر۔(شِنہوا)
سیول (شِنہوا) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے ضلع ایٹایون میں ہفتے کی رات ہالووین کی تقریبات کے دوران بھگدڑ سے کم از کم 146 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوگئے۔
اس سے قبل مقامی میڈیا نے بتایا تھا کہ بھگدڑ میں تقریباً 50 افراد کے دل کا دورہ پڑنے کا شبہ ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لئے 140 سے زائد گاڑیاں جائے وقوع پر بھیجی گئی ہیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرفائٹنگ حکام نے مطلع کیا ہے کہ بچائے گئے 81 افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔
یہ حادثہ ضلع میں ایک ہوٹل کے ساتھ واقع ایک تنگ گلی میں پیش آیا۔ ایٹایون میں ہالووین کی کئی تقریبات ہوئیں۔ پولیس کے اندازہ کے مطابق ہالووین تقریبات میں تقریباً 1 لاکھ افراد شریک تھے۔
بھگدڑ کے فوری بعد جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے 2 ہنگامی اجلاس طلب کئے اور حکام کوحکم دیا کہ وہ زخمیوں کے لیے اسپتال میں بستروں کا انتظام رکھیں۔
حادثہ کے انتظام کا صدر دفتربنائیں۔ مرنے والوں کی شناخت اور حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات سمیت بعد کے حالات سے مناسب طریقے سے نمٹیں۔
جنوبی کوریا ، سیول کے ضلع ایٹایون میں بھگدڑکے مقام پر امدادی کارکن کام کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
جنوبی کوریا ، سیول کے ضلع ایٹایون میں بھگدڑکے مقام پر امدادی کارکن کام کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
جنوبی کوریا ، سیول کے ضلع ایٹایون میں بھگدڑکے مقام پر امدادی کارکن کام کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
جنوبی کوریا ، سیول کے ضلع ایٹایون میں بھگدڑکے مقام پر امدادی کارکن کام کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران خام تیل کی پیداوار میں اضافے کا سلسلہ برقرار رہا۔
قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق جنوری سے ستمبر کے دوران خام تیل کی مجموعی پیداوار 15 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 3 فیصد زائد ہے۔
صرف ماہ ستمبر میں 1 کروڑ 68 لاکھ 10 ہزار ٹن خام تیل حاصل کیا گیا جو ایک برس قبل کی نسبت 1.4 فیصد زائد ہے اور اس سے اگست کی 0.2 فیصد کمی کا رجحان پلٹ گیا۔
بیورو نے بتایا کہ گزشتہ ماہ چین نے مجموعی طور پر 5 کروڑ 68 لاکھ 10 ہزار ٹن خام تیل پر کام کیا جو گزشتہ برس کی نسبت 1.9 فیصد زائد ہے۔
سیول (شِنہوا) جنوبی کوریا میں چینی سفارت خانہ نے سیول کے ایک ضلع ایٹایون میں بھگدڑ سے 3 چینی شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھگڈر ہفتے کی شب ہالووین تہوار کی تقریبات کے دوران ہوئی تھی۔
چینی سفارت خانہ نے کہا کہ بھگدڑ کے بعد فوری طور پر ہنگامی ردعمل طریقہ کار کو فعال کیا ، حادثے کی وجوہات اور متاثرین کی قومیت بارے معلومات کے لئے رات بھر جنوبی کوریا کے متعلقہ حکام سے رابطے میں رہے ۔
مز ید کہا گیا ہے کہ کسی بھی چینی شہر ی کی جا نب سے متوقع مدد کی در خواست کے لئےانٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گہری نگاہ رکھی گئی۔
چینی سفارت خانہ نے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک شدگان کے اہل خانہ کی مدد کی جائے گی۔
جنوبی کوریا کے فائر فائٹنگ حکام کے مطابق اتوار کی صبح 9 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے) تک اس حادثے میں 151 افراد ہلاک اور 82 زخمی ہوئے تھے۔
اسٹیٹ بینک نے کہاہے کہ 10، 50، 100 اورایک ہزارروپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے کرنسی نوٹ 31دستمبرتک تبدیل کئے جائیں گے، اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاکہ ہے شہری 31دسمبر2022 تک 10 ، 50، 100 اورایک ہزارروپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے کرنسی نوٹ ملک بھرمیں سٹیٹ بینک کے کاونٹرز سے تبدیل کرائے سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ ہائیکورٹ نے جمشید کوارٹرز کے قریب کے ایم سی بلڈنگ پر قبضے ختم نہ کروانے پر ایڈمنسٹریٹرکیایم سی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،سندھ ہائیکورٹ میں جمشید کوارٹرز کے قریب کے ایم سی بلڈنگ پر قبضے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالتی حکم کے باوجود غیر قانونی تعمیرات ختم نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی،میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا،سندھ ہائیکورٹ نے 15 نومبر تک فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 12ارب کے فنڈز کی منظوری دے دی،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، صوبائی وزیر محسن لغاری اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے اجلاس میں شرکت کی،چودھری پرویز الہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری کیلئے 12 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی، حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لئے 9ارب روپے فراہم کرے گی،وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر ٹیلی تھون میں 3.2 ارب روپے کے عطیات جمع ہوئے جس میں میں نے بھی شرکت کی، گھروں اور لائیوسٹاک کے نقصانات کے ازالے کے لئے 10ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان سے بیٹھ کر بات کریں اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے وفاقی وزیر داخلہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، میرے مرنے پر رانا ثنا اللہ کو شامل تفتیش کیا جائے اور ملوث ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے،انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الہی نوٹس لیں کہ ایف آئی اے پنجاب کے تھانوں میں کیا کررہی ہے،سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نسلی اور اصلی مقابلے کے وقت کھڑا ہوتا ہے، جتنے مرضی کنٹینر لگا لو، اسلام آباد میں داخل ہوں گے، وطن کے لیے کفن پہننا پڑا تو پہنیں گے،چھوٹا آدمی بڑے گھر میں آگیا ہے، ایک بھی لاش گری تو ایک بھی نہیں بھاگ سکے گا،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران سے بیٹھ کر بات کریں،آپ اقتدار کے بھوکوں کے آڑھتی ہیں،اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، عمران خان کو کہا ہے کہ گجرات سے جوائن کروں گا اور پنڈی داخلے کا راستہ بنائوں گا۔ عمران خان سے درخواست کر سکتا ہوں کہ مذاکرات انتخاب کی تاریخ پر کرنے چاہییں۔ میں ایک سیٹ کی سیاست کرتا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لانگ مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی کنٹرینر پر بحث کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،وائرل ویڈیو میں اسد عمر اور حماد اظہر کو بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا پر تبصرہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کے درمیان مارچ میں شرکا کی تعداد پر بحث ہوئی،مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا پیچ پر بھی اسد عمر اور حماد اظہر کے درمیان بحث کی ویڈیو شیئر کی گئی اور ساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ ناکام ہونے والوں کا کوئی دوست نہیں ہوتا،اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے تبصرہ کیا اسد عمر مقامی رہنمائوں پر ناراض ہیں کہ شرکا کی تعداد کم کیوں ہے لیکن ویڈیو کلپ میں کسی قسم کی آواز سنائی نہیں دے رہی،اسد عمر کا کہنا تھا معاملہ مارچ میں شامل جنریٹر کی خرابی کے باعث پیش آیا، دوسرا جنریٹر مارچ میں شریک گاڑیوں میں پھنسا ہوا تھا، جنریٹر کو کنٹینر تک پہنچانے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا،پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نے مزید بتایا ہے کہ ہم لاہوریوں کا جوش اور جذبہ دیکھ کر بہت خوش ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی اضافی امداد پر امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بین الاقوامی ماہرین کو پاکستان میں ٹیکنالوجی کی صنعت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، گزشتہ روز واشنگٹن میں انٹرنیشنل سٹوڈینٹس ہائوس میں امریکی یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے غیر ملکی طلبا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نیکہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں ایک مرتبہ پھر نمو آ رہی ہے ، پاکستانی سفیر نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے اضافی 30 ملین ڈالر کی امداد پر امریکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان میں انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ اب تک ابتدائی امدادی کارروائیوں کیلئے امریکا نے 97 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ افغانستان سے امریکا افواج کے انخلا کے بعد مختصر مدت کی غیر یقینی صورتحال کے بعد پاکستان اور امریکا کے درمیان طویل المعیاد شراکت داری کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور علاقائی استحکام کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کے دوران سٹرٹیجک رابطہ کاری ہونی چاہئے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری ، توانائی ، زراعت اور سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کی رفتار کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں پاکستان میں ٹیکنالوجی کے ہزاروں سٹاٹ اپس شروع ہو چکے ہیں اور اسی تناظر میں پاکستان ٹیکنالوجی کا علاقائی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے،اس وقت بین الاقوامی ونچر کیپٹل فرمز کلینر پرکنز، ٹائیگر گلوبل مینجمنٹ اور ڈریگنیئر انوسٹمنٹ گروپ جیسے بین الاقوامی فرمز نے پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری شروع کر رکھی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی طلبا اور ان کے متعلقہ ممالک سے پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی اپیل کی اور کہا کہ اس سے ان ممالک کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی امن ، سلامتی ، بین المذاہب ہم آہنگی اور غربت کے خاتمے کیلئے امریکا میں پڑھنے والے طلبا کو گلوبل سٹیزن کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی،مسعود خان نے بین الاقوامی طلبا کو پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے حالانکہ ماحول کو نقصان پہنچانے والی گیسوں میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ اس موقع پر میکسیکو ، بھارت، انڈونیشیا، سنگاپور سمیت کئی ممالک کے طلبا نے پاکستانی سفیر سے پاک امریکہ اور پاک بھارت تعلقات سے متعلق سوالات پوچھے۔ قبل ازیں انٹرنیشنل سٹوڈینٹس ہائوس کے صدر مائیکل بائونڈ نے پاکستانی سفیر کا خیر مقدم کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بد نام زمانہ امریکی جیل گوانتاناموبے میں قید پاکستانی شہری سیف اللہ پراچہ کو رہا کردیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ نے سیف اللہ پراچہ کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گوانتاناموبے جیل سے رہائی کے بعد سیف اللہ پراچہ پاکستان پہنچ گئے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ نے سیف اللہ کی وطن واپسی کے لیے وسیع انٹر ایجنسی عمل مکمل کیا، خوشی ہے بیرون ملک زیر حراست پاکستانی شہری بلآخر اپنے خاندان سے مل گیا،دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیف اللہ پراچہ گوانتانا موبے امریکا میں قید تھے اب وہ رہائی کے بعد پاکستان پہنچ چکے ہیں،وزیر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ نے سیف اللہ پراچہ کی وطن واپسی کے لیے انٹر ایجنسی پراسیس انجام دیا، خوشی ہے بیرون ملک قیدپاکستانی آج اپنے خاندان کیساتھ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے پرانی ساتھی فیصل واوڈا کو پارٹی سے نکال دیا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چند روز قبل سابق وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر ان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی،پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکائونٹ پر عمران خان کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے پارٹی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جس پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے،پی ٹی آئی کے مطابق فیصل واوڈا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر 26اکتوبر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے ڈس۔لیکسیا سے متاثرہ بچوں کو لکھنے پڑھنے کے قابل بنانے والے اساتذہ، تعلیمی اداروں، والدین اور سول سوسائٹی کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل دور کرنے کے لئے انقلابی قانون سازی کی گئی ہے،ہفتہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل (ڈس۔لیکسیا)کو اجاگر کرنے کا خصوصی مہینہ منایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ پڑھنے لکھنے کی مشکل کا شکار بچوں کے تخلیقی فن پارے ان کی بے مثال صلاحیتوں کا شاہکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈسلیکسیا معذوری نہیں ہوتی اور معمولی تربیت سے پڑھنے لکھنے اور حروف کو پہچاننے کی مشکل دور ہو جاتی ہے،وزیراطلاعات نے ڈس لیکسیا بچوں کو لکھنے پڑھنے کے قابل بنانے والے اساتذہ، تعلیمی اداروں، والدین اور سول سوسائٹی کے ارکان کو خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل دور کرنے کے لئے انقلابی قانون سازی کی گئی ہے، اس قانون کا نام ڈِس۔لیکسیا خصوصی اقدامات ایکٹ 2022 ہے جسے پارلیمنٹ منظور کر چکی ہے، ڈِس لیکسیا کا سامنا کرنے والے بچوں کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کیاجا رہا ہے، پروگرام کے تحت اساتذہ کو عالمی معیار کی تربیت دی جائے گی تاکہ پڑھائی لکھائی کی مشکل کو دور کرکے بچوں کی تعلیمی صلاحیتیں بڑھائی جا سکیں،وزیر اطلاعات نے کہاکہ قانون کے تحت تمام تعلیمی اداروں میں ایسے بچوں کی مارپیٹ، ذہنی اذیت یا ہراساں کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ،قانون کے تحت تمام سکولوں میں ڈِس۔لیکسیا کے حوالے سے مہارت رکھنے والے اساتذہ اور عملہ رکھا جائے گا،ہر سکول میں ڈِس۔لیکسیا تھراپسٹ رکھے جائیں گے ،تربیت یافتہ اساتذہ اور تعلیمی عملہ بھی مقرر ہوگا خصوصی اقدامات پر عمل درآمد کے لئے قانون کی منظوری کے 120 دن کے اندر متعلقہ رولز بنائے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ ڈِس۔لیکسیا سے متعلق معلومات اور تربیت پر مبنی خصوصی تحریری مواد بھی تعلیمی اداروں کو فراہم کیاجائے گا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ڈِس۔لیکسیا کے شکار لوگوں میں دنیا کی مشہور ترین شخصیات شامل ہیں، پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر خود بھی ڈِس۔لیکسیا کی مشکل کا سامنا کرچکی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)کے نو منتخب صدر اور سابق کرکٹر راجر بنی نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے،بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجر بنی کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ ہمیشہ ہی غیر معمولی اور جوق در جوق اسٹیڈیم جانے والوں کے لیے خوشی کا باعث ہوتا ہے،راجر بنی نے ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف 83رنز کی شاندار اننگز کو ایک خواب اور دیکھنے والوں کے لیے ایک ٹریٹ قرار دیدیا،ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ویرات کوہلی گیند کو پارک کے باہر پھینک رہا تھا اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا، پاکستان کیخلاف فتح بہت ہی شاندار تھی،صدر بی سی سی آئی نے کہا کہ آپ نے ایسا بہت ہی کم دیکھا ہو گا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں تمام وقت پاکستانی ٹیم حاوی رہے اور پھر اچانک میچ بھارت کے ہاتھ میں آجائے، یہ بہت اچھا میچ تھا اور تماشائی ایسا میچ دیکھنا چاہتے تھے،ان کا کہنا تھا کوہلی کو خود کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں تھی، وہ بلا شبہ ایک ورلڈ کلاس بیٹر ہے، اس کی طرح کے بیٹر پریشر والی صورتحال پر قابو پانا جانتے ہیں اور پریشر ان کا بہترین کھیل سامنے آتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی کرکٹر ایشون نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق اظہار خیال کیا ہے،کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق روی چندرن ایشون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر محمد نواز کی گیند وائیڈ ہونے کے بجائے ان کے پیڈ کو چھوجاتی تو وہ اسی روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیتے،ایک انٹرویو میں ایشون نے کہا کہ ان سے کسی نے پوچھا کہ اگر نواز کی گیند وائیڈ کی جگہ ٹرن ہوکر آپ کے پیڈ کو ہٹ کرتی تو پھر آپ کیا کرتے ؟ اس پر میں نے جواب دیا کہ اس پر میں میچ کے فوری بعد ڈریسنگ روم جاتا اور اپنا ٹوئٹر کھول کر اپنے کرکٹ کیرئیر کے اختتام کا اعلان کرتا اور کہتا یہ ایک بہت شاندار سفر رہا،اس موقع پر انٹرویو میں موجود ویرات کوہلی نے بھی ایشون کی تعریف کی،کوہلی نے کہا کہ میں نے ایشون کو کہا کہ کورز کی طرف گیند کو ہٹ کرو لیکن اس نے اپنے دماغ کے اوپر ایکسٹرا دماغ لگایا اور اس نے جو کیا وہ واقعی بہادری تھی، یہ ان سائیڈ لائن کی طرف آیا اور گیند وائیڈ ہوگئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ٹی 20ورلڈ کپ کے میچ میں زمبابوے سے شکست کے بعد کرکٹر شاداب خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے،آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کی اپ سیٹ شکست پر نہ صرف مداح جذباتی ہوئے بلکہ ٹیم کے اہم رکن شاداب خان بھی رو پڑے،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرکٹر شاداب خان ہاتھوں میں چہرہ چھپائے زمین پر بیٹھے رو رہے ہیں۔ ان کو ٹیم کے ایک ساتھی آ کر تسلی دیتے ہیں اورسمجھاتے ہیں۔ شاداب خان کی رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے شاداب خان کو ہمت سے کام لینے اور اچھا پرفارم کرنے کے مشورے دئیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کی اضافی ٹکٹس جاری کردیں،پاکستان نیدرلینڈز اور بھارت جنوبی افریقا افریقا کے میچ ڈے کی اضافی ٹکٹس جاری کی گئی ہیں، یہ میچز پرتھ اسٹیڈیم میں کل کھیلے جانے ہیں،6نومبر کو ایم سی جی میں بھارت زمبابوے میچ کے اسٹینڈنگ روم کی ٹکٹس فروخت کے لیے جاری کردی گئی ہیں جب کہ 3نومبر کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کی بھی اضافی ٹکٹس جاری کی گئی ہیں،منتظمین کا کہنا تھا کہ اضافی ٹکٹس جاری کرنے کا مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ میچ دیکھ سکیں، ٹکٹ کی مالیت 20 آسٹریلوی ڈالر ہے اور ٹکٹس پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر فروخت ہوں گی،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کی بھی ٹکٹس اب تک دستیاب ہیں جو 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا،منتظمین کے مطابق پاکستان بھارت میچ 90293 تماشائیوں نے دیکھا جب کہ ایم سی جی میں ایک اور فل ہاوس کی توقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم سے متعلق پیش گوئی کردی۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر قومی ٹیم کو زمبابوے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست پر تنقید کا نشانہ بنایا ساتھ ہی یہ پیش گوئی کی کہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے سفر کب ختم ہوجائے گا۔میگا ایونٹ میں پاکستان کو بھارت اور زمبابوے کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد گروپ ٹو میں پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارتی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔قومی ٹیم اپنے تینوں میچز جیت کر چھ پوائنٹس حاصل کرسکے گی جبکہ سیمی فائنل میں رسائی کے لیے گرین شرٹس کو دوسری ٹیموں کی شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔شعیب اختر نے ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ خدشہ ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ کے پہلے رائونڈ میں ہی باہر نہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اسی ہفتے وطن واپس لوٹ آئے گی جبکہ بھارتی ٹیم سیمی فائنل کھیلنے کے بعد اپنے وطن واپس لوٹ جائے گی بھارتی ٹیم بھی اتنی مضبوط نہیں ہے کہ فائنل کھیل سکے۔قومی ٹیم اپنا گلا میچ 30 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی، گرین شرٹس کی ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی ہے جبکہ بھارتی ٹیم کو پروٹیز کا چیلنج درپیش ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بھی پاکستان ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھادیے،ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سابق بھارتی کپتان نے پاکستان کے بولر وسیم جونیئر کو بھارتی آل رائونڈر ہاردک پانڈیا جیسا قرار دیا،سنیل گواسکر نے کہا کہ پاکستان کے پاس تو ہاردک پانڈیا جیسا وسیم جونیئر ہے، وسیم نیا ہے لیکن میرا آئیڈیا ہے کہ وہ شاٹس کے ساتھ آپ کو اچھے اوورز دے سکتا ہے، بھارت کے خلاف وسیم کو نہیں کھلایا لیکن دو اسپنرز کھلائے، یہ سڈنی میں تو ٹھیک لیکن دوسرے وینیوز پر ٹھیک نہیں،انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کے مطابق اگر ان کے پاس وسیم جونیئر جیسا سیم کرسکتا ہو اور 2 شاٹس بھی مارتا ہو تو اسے کھلائیں کیونکہ وسیم نے زمبابوے کے خلاف ایسا کیا بھی ہے اور اس میں ٹیلنٹ ہے،سابق بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف 2اسپنرز کھلا کر اچھا فیصلہ نہیں کیا تھا، پاکستان کا مڈل آرڈر بیٹنگ سیٹ نہیں، پہلے فخر زمان نمبر تین پر تھے اب وہ صرف اسکواڈ میں ہیں،انہوں نے کہا کہ شان مسعود اب نمبر تین پر ہیں، اگرچہ وہ رنز کر رہے ہیں لیکن پاکستان کی سلیکشن درست نہیں، آپ کو ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو تین چار اوورز کرے اور آخری چند اوورز میں 30 رنز بنا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی دو میچز میں زمبابوے اور بھارت کے ہاتھوں ہونے والی شکستوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کیلئے پرامید ہیں،پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ نیدرلینڈ کے خلاف (آج) پرتھ میں کھیلے گی، نیدرلینڈرز کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے ہفتہ کی صبح پریکٹس سیشن کیا،واکا کرکٹ گرائونڈ میں پاکستان ٹیم نے فیلڈنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی اور پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے مثبت باڈی لینگیویج کا مظاہرہ کیا،قومی کرکٹرز زمبابوے اور بھارت کی شکستوں کو بھلاکر آگے بڑھنے کے لیے پر امید ہیں،فاسٹ بولرز نے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی زیر نگرانی نئے گیند سے بولنگ کی پریکٹس کی جبکہ آصف علی نے ماربل کی سلیب رکھ کر بائونس کھیلنے کی پریکٹس کی، ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان کی بھی ٹریننگ سیشن میں بھرپور پریکٹس کی، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ماربل پر بائونس کی پریکٹس کی، محمدرضوان نے نیٹس پر بابر اعظم اور افتخار کو پریکٹس کرائی، محمد رضوان اپنے کپتان کو فٹ ورک پر بھی مشورہ دیتے رہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
این اے 45 ضلع کرم میں انتخابی مہم ختم ہوگئی، ضمنی انتخاب اتوار کو (آج)ہوگا،الیکشن کمیشن نے این اے 45 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کردیا، سابق وزیراعظم کو ہفتہ کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق خاران کے رہائشی مبینہ قاتل کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے،یاد رہے کہ محمد نور خان مسکانزئی کو چند روز قبل نماز کی ادائیگی کے دوران مسجد میں قتل کر دیا گیا تھا،وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لانے کے احکامات جاری کیے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
18برس بعد ایتھوپین ایئر لائن کو کراچی سے ادیس ابابا کے لیے پروازوں کی اجازت مل گئی،تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایتھوپین ایئر لائن کو ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا،پروزاوں کی بحالی کے ساتھ پاکستانیوں کے لیے معطل شدہ آن ارائیول ویزہ سولہت بھی بحال کر دی گئی، تاہم ایتھوپیا جانے والے مسافروں کی ایئر پورٹ پر سخت نگرانی کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق نگرانی کی ہدایات ایتھوپیا میں تعینات پاکستانی سفیر کے مراسلے پر جاری کی گئیں،یاد رہے کہ ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے لیے پروازیں 2004سے معطل تھیں، 2020میں پاکستانیوں کے لیے آن آرائیول ویزے کی سہولیات بھی معطل کر دی گئی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر فیصلے کرتی ہیں، عمران خان رویہ تبدیل کرے اور ساتھ آکر بیٹھے،ٹوئٹر اسپیس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم کی قیادت سے رابطہ کریں، بیٹھ کر بات کریں، اس کے بعد پاکستان کی بہتری کا سامان پیدا ہوگا، الیکشن موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے پر ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ ہم الیکشن میں جائیں لیکن جب دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کیلئے بیٹھے تو ہمیں جمہوری رائے کے ساتھ جانا پڑا، عمران خان اپنا رویہ سیاستدانوں والا رکھے تو پھر بات ہو سکتی ہے،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو گمراہ کر رکھا ہے، وزیراعظم نے لانگ مارچ کا جائزہ لینے اور میری رہنمائی کے لیے سینئر لوگوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے،وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان اگر پرامن احتجاج کرنا چاہیں جو آئین اور جمہوری اقدار کے مطابق ہو تو پھر ہمیں حق حاصل نہیں کہ ہم اسے روکیں، اگر یہ اسلام آباد کا محاصرہ کریں گے تو ہم ان کو بھرپور عزم، حوصلے اور طاقت سے روکیں گے،وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوریت میں اختلاف رائے کا احترام نہ کیا جائے تو جمہوری رویے آگے نہیں بڑھ سکتے، عمران خان کہتا ہے کہ یہ سارے چور اور ڈاکو ہیں، میں ان کے ساتھ بیٹھ نہیں سکتا، میں بیٹھنے کی بجائے مرنے کو ترجیح دوں گا، جس آدمی کی یہ سوچ ہو وہ آدمی کس طرح سے اس ملک میں جمہوری رویوں کو آگے بڑھا سکتا ہے،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک کو بچانے کے لئے مسلم لیگ (ن)نے سخت فیصلے کئے، ہم نے اپنی سیاست کو دا ئوپر لگا کر فیصلے کئے، لوگوں کی ناراضگی لی، بہت سے لوگ بجلی کے بلوں پر بھی ناراض ہیں، جب تک ہم عوام کو ریلیف نہیں دیں گے ہمیں اس صورتحال کا سامنا رہے گا،انہوں نے کہا کہ ہماری معاشی ٹیم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ملک کو بہتری کی جانب گامزن کر رہی ہے، ہم لوگوں کی ناراضگی کو خوشی اور پیار میں بدلیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم نے لانگ مارچ سے متعلق وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی،ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی میں 9ارکان شامل ہیں، کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں جب کہ کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق امن وامان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کے لیے قائم کی گئی ہے،ذرائع کا کہنا تھاکہ اگرلانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یورپی یونین کے انٹرنل مارکیٹ کمشنر نے کہا ہے کہ یورپ میں ٹوئٹر کی چڑیا ای یو قوانین کے مطابق اڑے گی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یورپی یونین کے انٹرنل مارکیٹ کمشنر نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو متنبہ کیا ہے کہ یورپ میں ٹوئٹر کو ای یو بلاک کے قوانین کو مدنظر رکھنا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ کے باہر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے آگئے،پی ٹی آئی کے حامیوں نے عمران خان کے لانگ مارچ سے اظہار یکجہتی کیلئے ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کیا،مسلم لیگ لیگی کارکن، نواز شریف اورمریم نواز سے یکجہتی کیلئے ایون فیلڈ کے باہر جمع ہوگئے اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے،پی ٹی آئی مظاہرین اور میاں نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کے درمیان لڑائی ہوئی جس پر مقامی پولیس نے پی ٹی آئی سپورٹر شایان علی کو حراست میں لے لیا اور ہتھکڑی لگائی،بعد ازاں پولیس نے شایان علی کو تحقیقات کے بعد بغیرمزید کسی کارروائی کے چھوڑ دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایک امریکی خاتون نے کا انکشاف کیا ہے کہ والد سیریل کلر تھے جنہوں نے 50سے زائد خواتین کو قتل کیا اور میں نے لاشوں کو دفن کرنے میں مدد کی،امریکہ کی مغربی ریاست او ہائیومیں ایک 45 سالہ خاتون نے تہلکہ خیز انکشاف کرکے پولیس کو بھی سوچنے پر مجبور کردیا،خاتون نے دعوی کیا کہ اس کے والد سیریل کلر تھے اور 50 سے 70 خواتین ان کے ہاتھوں قتل ہوچکی ہیں۔ مذکورہ خاتون کا نام لوسی اسٹڈی ہے اور اس کے والد کا نام ڈونالڈ ڈین اسٹڈی ہے،امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیٹی کی جانب سے باپ کیخلاف کیے گئے اس دعوے کے بعد ایف بی آئی نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے،قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملزم ڈونالڈ ڈین اسٹڈی کا سال2013 میں 75 سال کی عمر میں ہی انتقال ہوچکا ہے۔ یعنی والد کے انتقال کے9 سال بعد بیٹی نے اس گہرے راز سے پردہ اٹھایا،مقامی انگریزی میگزین نیوز ویک سے بات کرتے ہوئے لوسی اسٹڈی نے کہا کہ میرے والد نے 50 سے زائد قتل کیے ہیں اور مقتول خواتین کی لاشوں کو ایک کنویں میں دفنا دیا،
انہوں نے قتل کی یہ وارداتیں شراب پی کر انجام دی تھیں، خاتون نے بتایا کہ میرے والد نے صرف خواتین کو ہی نہیں بلکہ دو مردوں کو بھی موت کے گھاٹ اتارا تھا،مقامی پولیس نے لوسی اسٹڈی کے بیان کو حقیقت قرار دیا ہے، پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ڈونالڈ امریکہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ قتل کرنے والے ملزمان میں سے ایک ہے،پولیس نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ ڈونالڈ غالبا خواتین کو لالچ دے کر آئیوا میں موجود فارم ہاوس پر بلاتا تھا۔ اس معاملے میں فریمونٹ کاونٹی شیرف دفتر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاگ اسکواڈ نے ڈونالڈ کی پراپرٹی میں کئی مشتبہ مقامات کی نشاندہی کی تھی،رپورٹ کے مطابق جس کنویں میں خواتین کی لاش دفنائے جانے کی بات سامنے آئی ہے، اس کی بورنگ کرنے میں تقریبا 20لاکھ روپے لاگت آسکتی ہے اور اگر اس کنویں کی پوری طرح کھدائی کی گئی تو اس میں تقریبا ڈھائی کروڑ روپے کا خرچ آئے گا،پولیس کے مطابق لوسی کی خواہش ہے کہ اس جگہ کی کھدائی کی جائے اور کنویں میں پھینکی گئی خواتین کو عزت کے ساتھ دوسری جگہ دفن کیا جائے،لوسی اسٹڈی کا کہنا تھا کہ اس کے والد ڈونالڈ اس سے اور اس کے دیگربھائی بہنوں سے یہ لاشیں 100 فٹ گہرے کنویں میں ڈلواتے تھے۔ گرمیوں میں لاشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے ٹھیلے کا استعمال کیا جاتا تھا، اور سردی کے موسم میں چھوٹی برف گاڑی کا استعمال ہوتا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے شوہر پر حملہ کیا گیا ہے، میڈیا کے مطابق حملہ آور نے ہفتہ کی صبح پال پلوسی پر ان کی رہائش گاہ میں گھس کر ہتھوڑے سے حملہ کیا،امریکی میڈیا کے مطابق 82 سالہ پال پلوسی کی حالت خطرے سے باہر ہے، حملہ آور پولیس کی حراست میں ہے اور حملہ کی وجہ جاننے کیلئے پولیس تفتیش جاری ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پال پلوسی کے سر میں فریکچر کی سرجری کی گئی ہے اور ان کے بائیں بازو میں بھی گہرے زخم آئے ہیں، اسپیکر نینسی پلوسی کی اپنے شوہر سے آپریشن سے قبل بات کروائی گئی تھی،اسپیکر نینسی پلوسی کے ترجمان کے مطابق اسپیکر نینسی پلوسی واشنگٹن سے سان فرانسسکو کیلئے روانہ ہو چکی ہیں، ہمیں امید ہے کہ پال بہت جلد ریکور کر جائیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے وقت پال پلوسی نے پولیس کو کال کر دی تھی اور فون کاٹے بغیر رکھ دیا تھا تا کہ سامنے والا گھر میں گھسنے والے حملہ آور کے ساتھ ان کی گفتگو سن سکے،سان فرانسسکو پولیس کا کہنا تھا کہ جب پولیس نینسی پلوسی کے گھر پہنچی تو حملہ آور ہتھوڑے سے حملہ کر رہا تھا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر اسے روک کر گرفتار کر لیا،پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال حملے کے محرکات کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن شبہ ہے کہ حملہ آور اسپیکر نینسی پلوسی پر حملے کی غرض سے گھر میں داخل ہوا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھیں،پولیس کے مطابق حملہ آور نے گھر میں گھسنے کے بعد کم از کم بھی دو بار چلا کر پوچھا کہ نینسی کہاں ہے، جس کے بعد اس نے کہا کہ جب تک وہ واپس نہیں آتی میں انتظار کروں گا،پولیس کا خیال ہے کہ یہ سیاسی تشدد کا واقعہ ہو سکتا ہے لیکن واقعے کی تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے،واقعے کے بعد امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے اسپیکر نینسی پلوسی کو کال کرکے پال پلوسی کی خیریت دریافت کی، انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی شدت پسندانہ عمل ہے اب ہمارے سیاستدانوں کو اپنے بیانات اور الفاظ کے چنا سے پہلے سوچنا چاہیے کہ اس کا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو نفرت انگیزی اور شدت پسندی کی مذمت کرنی چاہیے،نینسی پلوسی امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کی اہم رکن اور ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر ہیں، پال پلوسی سے ان کی شادی 1963 میں ہوئی تھی اور دونوں کے 5 بچے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فلپائن کی ڈزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان نلگئی کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور لینڈسلائڈنگ کے مختلف واقعات میں اب تک 72 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں لاپتہ ہو گئے ہیں،ریسکیو حکام کے مطابق سمندری طوفان کے باعث صرف جنوبی صوبے میگئن دانا میں ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو چکی ہے جبکہ سلطان قدرت اور جنوبی کٹابٹو میں 2-2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں اور باقی تمام ہلاکتیں وسایاس ریجن سے رپورٹ ہوئی ہیں،حکام کے مطابق 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواں کے باعث مشرقی صوبے کیٹان ڈوئنس میں کئی مقامات پر لینڈسلائڈنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں،ڈیزاسٹر ایجنسی حکام کے مطابق تمام ریسکیو ٹیموں سے معلومات جمع کی جا رہی ہیں ، بارش رکنے کے بعد مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے جبکہ ریسکیو اہلکار گمشدہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانوی باد شاہ چارلس کی اہلیہ کوئین کیملا کے طیارے سے دوران پرواز پرندا ٹکرا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس کی اہلیہ کوئین کیملا شاہی فرائض کی انجام دہی کے لیے بھارت گئی تھیں،بھارت سے برطانیہ واپسی پر دوران پرواز طیارے سے پرندا ٹکرا گیاجس سے طیارے کی نوک کو نقصان پہنچا تاہم طیارہ بحفاظت اتار لیا گیا،برٹش ائیرویز کے مطابق کوئین کیملا جہاز میں موجود تھیں، پرندا ٹکرانے سے ان کے طیارے کو نقصان پہنچا جب کہ یہ حادثہ دوپہر ایک بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب طیارہ لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر لینڈ ہونے والا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلوں اور گیس ہائوسز پر پابندی لگا دی ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دیے جائیں گے،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاسز کے لیے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ کوئی ہوٹل یا گیسٹ ہائوس لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دے گا،پولیس نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کی چیکنگ ہوگی، اگر لانگ مارچ میں شریک شخص کو ہوٹل کا کمرہ دیا گیا تو اس پر سخت کارروائی ہوگی،اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ کے لیے این او سی دینے سے بھی انکار کر دیا ہے، اور نیا لیٹر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ماضی میں این او سی کی خلاف ورزیاں کی گئیں، پی ٹی آئی شق وار وضاحت دے اور تحریری طور پر مطمئن کرے،انتظامیہ نے مارچ کے راستے میں رکاوٹیں بھی کھڑی کر دی ہیں، اسلام آباد میں جگہ جگہ کنٹینر لگ گئے، ریڈ زون جانے والے تین راستے مکمل سیل کر دیے گئے ہیں، جب کہ ایف سی اور پولیس الرٹ ہو گئی ہے، فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حکومت نے لانگ مارچ کے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے خصوصی فنڈ منظور کر لیا،نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف حکومت نے نئی تیاریاں کر لی ہیں، مظاہرین سے نبرد آزما ہونے کے لیے خصوصی فنڈز کی منظوری دے دی گئی،نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں خصوصی طور پر 33 کروڑ 39 لاکھ کی گرانٹ ملے گی، اس رقم کا مقصد مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی یونٹ قائم کرنا ہے،حکومتی ذرائع کے مطابق یہ رقم وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے کو انسداد مظاہرہ یونٹ بنا کر دینے کے لیے منظور کی گئی ہے، جس کا مقصد انسداد فساد اور بلوہ بتایا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا کے وار تھمنے کا سلسلہ جاری ہے، مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی ہو رہی ہے،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 953 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 64 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں،این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.58 فیصدرہی، جبکہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے شکار 48 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام اور حکومت کی طرف سے ترکیہ کے عوام اور حکومت کو ترکیہ کے ری پبلک ڈے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان اور ترکیہ میں دوستی اور محبت کا رشتہ ہے جو ابد تک رہے گا،چودھری پرویز الہی نے کہا کہ ترکیہ کے ری پبلک ڈے پر اپنے بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترکیہ نے بے مثال ترقی کی، رجب طیب اردگان کی دور اندیش قیادت میں ترکیہ کی ہر شعبے میں تیز رفتار ترقی اقوام عالم کیلئے مثال ہے،پرویز الہی نے کہا ہے کہ ترکیہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، پنجاب کے عوام حالیہ سیلاب میں ترکیہ کی مدد پر شکر گزار ہیں، ترکیہ کی جانب سے کشمیر پر پاکستان کے موقف کی سفارتی حمایت ناقابل فراموش ہے،انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے عوام کا رابطہ تعلقات کی بنیادی طاقت ہے، ترک بھائی ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، باہمی تعاون کی یہ وراثت تاریخ، عقیدے اور ثقافت کے مشترکہ رشتے میں جڑی گہری اور پرعزم دوستی کی عکاس ہے،وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی بے مثال دوستی آئے روز مضبوط ہو رہی ہے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی اورمحبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہائیکو(شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں جمعہ کے روز ایک ڈیوٹی فری شاپنگ کمپلیکس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
ہائیکو کے مغربی ساحل پر واقع ہائیکو انٹرنیشنل ڈیوٹی فری شاپنگ کمپلیکس نقل وحمل کے ایک اہم مرکز شن ہائی بندرگاہ کے ساتھ واقع ہے ۔
چائنہ ڈیوٹی فری گروپ کا تیار کردہ کمپلیکس تقریباً 9 لاکھ 30 ہزار مربع میٹرز کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس میں مالز ، دفاتر ، ہوٹل اور رہائشی کمیونٹیز شامل ہیں۔
ڈیوٹی فری شاپنگ مال کا تعمیراتی رقبہ تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار مربع میٹرز ہے جس میں 800 سے زیادہ معروف بین الاقوامی اور ملکی برانڈز قائم ہیں جن میں سے 25 ہائی نان کی ڈیوٹی فری شاپس میں پہلی بار شامل ہوئے ہیں۔
ہائی نان میں اس وقت 11 ڈیوٹی فری شاپنگ مالز موجود ہیں جو ہائیکو، سانیا اور چھیونگ ہائی شہروں میں واقع ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نےتھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک نئی قسم کی لتھیم دھات کی بیٹری تیارکی ہے، جس سے بیٹری کی عمر اور توانائی نمایاں طور پر بہترہوگئی ہے۔
توقع تھی کہ لتھیم دھات کی بیٹری اپنی ممکنہ اعلیٰ توانائی کی صلاحیت کے ساتھ اعلی توانائی کی حامل نیکسٹ جنریشن بیٹری ہوگی۔
تاہم لتھیم ڈینڈرائٹ پیدا ہونے اور کولمبک کی کم کارکردگی جیسے نقائص کی وجہ سے ناقص سائیکلبلٹی اور کم توانائی کی کثافت، نے اس کے استعمال کو محدود کر دیا ہے۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسزکے تحت ڈیلین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل فزکس کے محققین نے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے لتھیم دھات کے لیے ٹائٹینیم کاربائیڈ پر مبنی سہاروں کو کیتھوڈ جمع کرنے کے لیے استعمال کیا ہے،جولتھیم ڈینڈرائٹ پیدا کیے بغیر 4ہزار800 گھنٹے سے زیادہ کی عمر کے ساتھ 30 ملی ایمپیئر گھنٹہ فی مربع سینٹی میٹر اور فی سائیکل شاندار ایریا صلاحیت حاصل کرتی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی عدالتوں میں زیرسماعت غیر ملکیوں سے متعلقہ مقدمات کی تعداد میں 10 سال کے عرصہ کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
یہ انکشاف سپریم پیپلز کورٹ(ایس پی سی) کی جانب سے جمعہ کو 13ویں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 37 ویں اجلاس میں غور وخوض کیلئے پیش کی گئی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
سپریم پیپلز کورٹ کے صدر ژوچھیانگ نے رپورٹ میں کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے چینی عدالتوں میں زیر سماعت غیر ملکیوں سے متعلقہ ابتدائی دیوانی اور تجارتی مقدمات کی تعداد 2013 کے 14 ہزار 800 سے بڑھکر 2021 میں 27 ہزار 300 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2013 سے جون 2022 تک ملک بھر کی تمام سطح پر عدالتوں نے مجموعی طور پر 3 لاکھ 84 ہزار کیسز کے فیصلے سنائے ، جن میں غیر ملکی فریقین یا ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان سے تعلق رکھنے والے فریقین شامل ہیں۔
ژونے باور کرایا کہ چین کے غیر ملکیوں سے متعلق مقدمات کی سماعت کا دائرہ اختیار دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ ممالک اور خطوں تک پھیل رہا ہے اور بیرون ملک قانونی چارہ جوئی کرنے کیلئے چینی عدالتوں کے دائرہ اختیار کا انتخاب کرنیوالے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب مزید ممالک چینی عدالتوں کی طرف سے سنائی گئی سزاؤں کو تسلیم کرتے ہیں اور ان پر عمل درآمد کرتےہیں۔
ژو نے کہا کہ غیر ملکیوں سے متعلقہ شعبوں میں ملک کے عدالتی کام نے دنیا بھر میں زیادہ پذیرائی حاصل کی ہے۔
والڈیوسٹک(شِنہوا) روس کا پروگریس ایم ایس-21 خلائی جہاز جمعہ کی صبح بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے روسی حصے کے ساتھ کامیابی سے منسلک ہوگیا۔
روس کے سرکاری میڈیا تاس کی رپورٹ کے مطابق ملک کی خلائی کارپوریشن راس کوسموس کی ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ مشن کنٹرول سینٹر کے ماہرین نے زمین سے اورخلاباز سرگئی پروکوپیف، دمتری پیٹلین اور اینا کیکینا پر مشتمل آئی ایس ایس کے عملے نے ڈاکنگ کے عمل کی نگرانی کی۔
پروگریس ایم ایس-21 کارگو خلائی جہازکے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 2.5 ٹن سامان پہنچا یا گیا ہے جس میں مختلف آلات، ایندھن، کمپریسڈ نائٹروجن، پانی اور خوراک شامل ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سونے کی پیداوار269.987 ٹن رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں33.235 ٹن یا 14.04 فیصد زیادہ ہے۔
چائنہ گولڈ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق پہلی تین سہ ماہی کے دوران چینی مارکیٹ میں سونے کی کھپت گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.36 فیصد کم ہو کر 778.09 ٹن رہی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، پہلی تین سہ ماہی میں ملک میں سونے کے زیورات کی کھپت گزشتہ سال کی نسبت 1.31 فیصد کمی کے ساتھ 522.15 ٹن ، جبکہ سونے کے سکوں اور اینٹوں کی کھپت 10.46 فیصد سکڑ کر 191.73 ٹن رہ گئی۔
اسی مدت کے دوران صنعتی اور دیگر استعمال کے لیے سونے کی کھپت 64.21 ٹن رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.79 فیصد کم ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں اور حکومتی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ سربراہان مملکت نے شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ برازیل کے سابق صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے شی جن پھنگ اور تمام چینی عوام کے لیےنئے سفر میں مزید کامیابیوں کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برازیل اور چین کو دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور ایک بہتر عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر میں مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا چاہیے۔ افریقی نیشنل کانگریس کے سابق صدر اور جنوبی افریقہ کے سابق صدر تھابو مبیکی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ شی جن پھنگ کی قیادت میں چین ترقی کے سفر میں نئی کامیابیاں حاصل کرے گا جس سے جنوبی افریقہ، افریقی براعظم اور دیگر ممالک بھی مستفید ہوں گے۔ سربیا کے سابق صدر اور چین اور روس کے ساتھ تعاون کی قومی کونسل کے صدرتومس لاؤ نکولک نے کہا کہ چین نے گزشتہ 10 سالوں میں شی جن پھنگ کی قیادت میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔
شی کی عوام کے لیےعقیدت اور ان کی قیادت کی حکمت نے چین سمیت پوری انسانیت کی اقتصادی، ثقافتی اور سماجی خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ باؤ فورم برائے ایشیا کے چیئرمین بان کی مون نے کہا کہ ہم نصیب مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کی تعمیر کے شی جن پھنگ کے وژن کی رہنمائی میں، چین نے اقوام متحدہ کے ساتھ عالمی نظام کو مستحکم رکھتے ہوئے کثیرالجہتی پر عمل اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
کمبوڈین پیپلز پارٹی کی مستقل کمیٹی کے رکن اور ملک کی وزارت عظمی کے امیدوار ہن مانیٹ،کویت کے ولی عہد شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح،وانواتو کے ری یونیفیکیشن آف موومنٹس فار چینج کے صدر اور سابق وزیراعظم شارلٹ سلوائی،کینیا کی اورنج ڈیموکریٹک موومنٹ کی رہنما اور سابق وزیر اعظم رائلا اوڈنگا اور دیگر نے بھی شی جن پھنگ کو مبارکباد دی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے طبی اورحفظان صحت کےاداروں میں2025 تک روایتی چینی ادویات( ٹی سی ایم)کے معالجین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوزکر جائے گی۔
روایتی چینی طب کے قومی ادارےکی طرف سے جاری منصوبے کے مطابق روایتی چینی ادویات کی حفظان صحت خدمات کی افرادی قوت میں بتدریج اضافہ ہو گاجس سےعوام کی ضروریات بنیادی طور پر اس وقت تک پوری ہو جائیں گی۔ منصوبے میں کہا گیا ہےکہ روایتی چینی ادویات پریکٹس کرنے والے معالجین کی تعداد 2025 تک ہر 1ہزار افراد میں 0.62 ہوجائے گی،اوراعلیٰ صلاحیت کے حامل روایتی چینی ادویات کے پیشہ ور افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوگا۔ منصوبے کے مطابق،2025 تک شہری علاقوں میں تمام مراکز صحت اور دیہی علاقوں میں 80 فیصد سے زیادہ گاؤں کی سطح کے کلینکس میں روایتی چینی ادویات کی خدمات موجود ہوں گی۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی برانڈ کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں ستمبر کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 40.8 فیصداضافہ ہوا ہے جبکہ ان کے مارکیٹ شیئرز میں بھی بدستور اضافہ جاری ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل مینوفیکچررز کی جانب سے جاری کردہ صنعتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مہینے چینی مارکیٹ میں چینی برانڈ کی 11 لاکھ 60 ہزار سے زائد گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ اس عرصہ کے دوران ملک میں فروخت ہونیوالی مجموعی مسافروں کاروں کی تعداد کے تقریباً نصف کے برابر ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق 2022 کی ابتدائی 3 سہ ماہیوں میں ملکی آٹو برانڈز کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت26.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 81 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔
یہ فروخت ملک میں جنوری سے ستمبر کی مدت کے دوران مسافروں کاروں کی مجموعی فروخت کا 48.1 فیصد ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلے 4.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں اور حکومتی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ سربراہان مملکت کی جانب سے شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کی پارلیمینٹ کے ایوان بالا( سینیٹ) کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا کہ شی جن پھنگ کی قیادت میں چین دنیا کا معاشی پاور ہاؤس بن گیا ہے،جس نے بین الاقوامی سطح پر اپنے مفادات کا پختہ دفاع کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون اور انصاف کو برقرار رکھا اور ایشیائی ممالک کی بین الاقوامی حیثیت کواستحکام بخشا ہے۔
بارباڈوس لیبر پارٹی کی رہنما اور بارباڈوس کی وزیر اعظم میا موٹلی نے کہا کہ شی کی مضبوط قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے پارٹی اور تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو متحد اور مختلف چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ نبردآزما ہونے کی قیادت کی ہے۔ا س بات کا پختہ یقین ہے کہ سی پی سی چین اور دنیا کے لیے روشن مستقبل کا سبب بنے گی۔مالٹا کی لیبر پارٹی کے رہنما اور مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے کہا کہ 50 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، مالٹا اور چین نے مختلف شعبوں میں تعاون کے خاطر خواہ نتائج حاصل کیے ہیں،میں دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہوں۔
آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی قومی استحکام اور ترقی کو برقرار رکھنے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے میں اور بھی عظیم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آرمینیا اور چین اپنی روایتی دوستی کا ایک نیا باب تحریر کریں گے۔بوسنیا اور ہرزیگووینا کی پارٹی آف ڈیموکریٹک ایکشن کے چیئرمین اور پارلیمانی اسمبلی کے ہاؤس آف پیپلز کے وائس چیئرمین باقر عزت بیگووچ نے کہا کہ چین دنیا کے سب سے بڑے اثر و رسوخ کے حامل ممالک میں سے ایک ہے جس کاعالمی سطح پر ایک اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں جماعتوں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے شی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ کینیا کی فورم فار دی ریسٹوریشن آف ڈیموکریسی پارٹی کے رہنما اور کینیا کی قومی اسمبلی کے سپیکر موسی ویتنگولا نے کہا کہ وہ کینیا اور چین کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر ایک روشن مستقبل کے حصول کے لیے شی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
یمن کی جنرل پیپلزکانگریس پارٹی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور یمن کی پارلیمنٹ کے سپیکر سلطان البرکانی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ سی پی سی نئی قیادت میں یقینی طور پر نئی عظیم کامیابیاں حاصل کرے گی۔
چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کی کاؤنٹی شیاپو کے قصبے سان شا میں سمندر میں قائم فارم میں ماہی گیروں کے سیپیاں پکڑنے کا فضائی منظر۔(شِنہوا)
چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کی کاؤنٹی شیاپو کے قصبے سان شا میں ماہی گیروں کے آبی زراعت کے علاقہ میں لیور کی کٹائی کرنے کا فضائی منظر۔(شِنہوا)
چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کی کاؤنٹی شیاپو کے قصبے سان شا میں صبح کے وقت کشتیوں کے آبی زراعت کے علاقہ سے گزرنے کا فضائی منظر۔(شِنہوا)
چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کی کاؤنٹی شیاپو کے قصبے سان شا میں صبح کے وقت کشتیوں کے آبی زراعت کے علاقہ سے گزرنے کا فضائی منظر۔(شِنہوا)
چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کی کاؤنٹی شیاپو کے قصبے سان شا میں صبح کے وقت کشتیوں کے آبی زراعت کے علاقہ سے گزرنے کا فضائی منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے امیگریشن حکام نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران سرحدی کنٹرول میں مزاحمت سے متعلق 10 ہزار953 مجرمانہ مقدمات کی چھان بین کی اور انہیں نمٹا دیا ہے ۔
جمعہ کے روز نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن (این آئی اے ) کے مطابق ان میں مجموعی طور پر 18ہزار 851 مشتبہ افراد کا سراغ لگایا گیا ہے ۔
نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ چینی امیگریشن حکام نے حالیہ مہینوں کے دوران سرحد سے متعلق جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
تیسری سہ ماہی کےدوران تقریباً 22ہزار غیر ملکیوں سے غیر قانونی داخلے، زائد قیام یا غیرقانونی ملازمت جیسے جرائم کی تفتیش کی گئی اور ان معامات کو نمٹا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ چھپ کر ملک میں گھسنے کی کوشش کر نے والے 72 افراد کو سرحد پر روکا گیا۔
نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے مزید کہا کہ 2.4 ٹن منشیات اورمنشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی 141.8 ٹن اشیاء کو ضبط کیا گیا ہے ۔
نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ سال 2022 کی تیسری سہ ماہی کے دوران چینی امیگریشن حکام نے 2 کروڑ 21 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ داخلے اوراخراج کا تجزیہ کیا اور ان کی جانچ پڑتال کی گئی ۔
بیجنگ (شِںہوا) چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 7 ویں سے 9 ویں قومی کمیٹیوں کی نائب چیئروومن چھیان ژینگ ینگ کی آخری رسومات بیجنگ میں ادا کردی گئیں۔
چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کی سینئر ماہر تعلیم چھیان 22 اکتوبر کو بیجنگ میں 99 سال کی عمر میں علالت کے سبب چل بسیں تھیں۔
شی جن پھنگ، لی کھ چھیانگ ، لی ژان شو ، وانگ یانگ، لی چھیانگ ، ژاؤ لی جی، وانگ ہوننگ ، ہان ژینگ، کائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ، لی شی ، وانگ چھی شن، جیانگ زی من، اور ہو جن تاؤ نے اسپتال میں ان کی عیادت کی یا پھر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین وانگ یانگ نے بیجنگ کے باباؤ شان انقلابی قبرستان میں انہیں آخری خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے انہیں یہ اختیارات تفویض کئے تھے۔
آخری رسومات سے قبل وہ احتراماً خاموش کھڑے رہے اور 3 مرتبہ جھک کر سلام پیش کیا۔
انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔
ایک سرکاری اعلامیہ میں چھیان کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی ایک بہترین کارکن ، ایک آزمودہ ، وفادار کمیونسٹ جنگجو، چین میں پانی کے تحفظ اور بجلی کے شعبوں کی ترقی میں ایک شاندار رہنما کے طور پر سراہا گیا ۔