چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر یان آن میں شی جن پھنگ، ماؤ ژے ڈونگ کی سابقہ رہائش گاہ کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ کی غیر ملکی تجارت سال 2022 کے پہلے 9 ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.5 فیصد بڑھ کر 625.95 ارب یوآن (تقریباً 87.3 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے ۔
چھونگ چھنگ شہر کے کسٹم حکام کے مطابق اس عرصہ کے دوران برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 11.5 فیصد بڑھ کر 407.45 ارب یوآن ہو گئیں جبکہ درآمدات 3.3 فیصد بڑھ کر 218.5 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہیں ۔
جنوری سے ستمبر تک چھونگ چھنگ میں غیر ملکی سرمایہ کاری والے اداروں کی درآمدات اور برآمدات 294.24 ارب یوآن تک پہنچ گئیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 8.2 فیصد زیادہ ہیں۔
نجی اداروں کی درآمدات اور برآمدات 283.5 ارب یوآن تک پہنچ گئیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.7 فیصد زیادہ ہے۔
اس عرصہ کے دوران جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن، یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ چھونگ چھنگ کی غیر ملکی تجارت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 1.8 فیصد، 4 فیصد اور 3.1 فیصد اضافہ ہوا ۔
دریں اثنا،علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے دیگر رکن ملکوں کے ساتھ اس بلدیہ کی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 12.8 فیصد اضافہ ہواجبکہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں کے ساتھ اس کی تجارت میں گزشتہ سال کے مقابلےمیں 6.9 فیصد اضافہ ہوا۔
تھائی یوآن(شِنہوا)چین میں کوئلے کی سب سے زیادہ پیداوار والے خطے شنشی میں توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران کوئلے کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 10.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
شنشی کے صوبائی بیوروبرائے شماریات کے مطابق شنشی میں کوئلے کی کان کنی کرنیوالے اداروں نے جنوری تاستمبر کی مدت میں 97 کروڑ 79 لاکھ 10 ہزار ٹن خام کوئلہ نکالا جو ایک سال قبل کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 کروڑ 30 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔
بیورو نے کہا کہ اس مدت کے دوران شنشی کے بڑے پاور پلانٹس سے دوسرے خطوں کو 105.35ارب کلوواٹ بجلی کی ترسیل کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 14.6 فیصد زیادہ ہے۔
چین میں توانائی کےایک اہم مرکز کے طور پر صوبہ شنشی ملک میں توانائی کی حفاظت کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
کینیا میں سال 2022 کیچینی فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جس کا مقصد چین وافریقہ کے درمیان تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیناہے۔کینیا کے ثقافتی مرکز کے چیف ایگزیکٹِو آفیسر مائیکل پنڈو کی جانب سے امور نوجوانان ، کھیل اور فنون کی وزارت میں نئیتعینات ہونے والے کابینہ سیکرٹری ابابو نموابا نے ایک تقریر کی ۔ تقریر میں کہا گیا کہ فلم فیسٹیول دونوں ملکوں کے فلم سازوں کے لیے خیالات کے تبادلے کا ایک پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد کینیا میں چینی فلموں کے ناظرین کو بڑھانا ہے ۔پنڈو نے کہا کہ یہ بھی ایک ٹھوس قدم ہے کہ 2021 میں منعقد ہونے والے فورم برائے چین افریقہ تعاون (ایف او سی اے سی )پر آٹھویں وزارتی کانفرنس کے 9 منصوبوں کے تحت ثقافتی اور عوام کے مابین تبادلے کے پروگرام پر فعال طور پر عمل درآمد کیا جائے ۔اس فلم فیسٹیول کا اہتمام کینیا میں چینی سفارت خانے، کینیا کے ثقافتی مرکز اور کینیا میں چین کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ منتظمین کے مطابق اگلے ایک ماہ کے دوران 14 چینی فلموں میں سے سواحلی میں ترجمہ کی جا نے والی 12 فلمز کو مقامی ناظر ین کے لیے پیش کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کی غیرمالیاتی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی )رواں سال کے پہلے 9 ماہ کیدوران 567.19 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ گزشتہ سال کی نسبت 8.5 فیصد زیادہ ہے۔وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق امریکی ڈالرز کے لحاظ سے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6.3 فیصد بڑھ کر 85.85 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے ۔بیرون ملک کی جانے والی لیزنگ اور کاروباری خدمات کی سرمایہ کاری ایک سال پہلے کی نسبت 26.7 فیصد بڑھ کر 29.32 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے ۔مینوفیکچرنگ، ہول سیل ، ریٹیل اور تعمیرات سمیت متعدد شعبوں کے اندر سرمایہ کاری میں ترقی کا اندراج ہوا ہے۔رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں میں غیر مالی براہ راست سرمایہ کاری سالانہ 5.2 فیصد بڑھ کر 15.65 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آل راولپنڈی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے صدرمحمد فاروق چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ 31 اکتوبر تک محکمہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی طرف سے 1952 سے چلا آ رہاگیس ٹیرف معاہدہ کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے آر ایل این جی انڈسٹری اور لوکل گیس ہوٹی اینڈ ریسٹورنٹس کو دی جائے بصورت دیگر پورے ملک کے ریسٹورنٹس مالکان اور ملازمین اسلام آباد آ کر احتجاج پر مجبور ہونگے جسکی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہوگی،انہوں نے ان خیالات کا اظہار آل پنجاب انجمن تاجران کے صدر شاہد غفور پراچہ، طارق جدون، عطا محمد خان ممتاز خان و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔محمد فاروق چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس ملک میں سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے والا شعبہ ہیمحکمہ سوئی نادرن گیس کااسٹیک ہولڈر کیساتھ بغیر کسی مشاورت کے 25 اکتوبر کا راولپنڈی اسلام آباد کے 2700 کمرشل صارفین کو جبری طور پر آر ایل این جی پر منتقل کرنے کاظالمانہ اقدام ملک کے لاکھوں خاندانوں کو بے روز گار کرنے کا منصوبہ ہے،اس اقدام سے مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے طبقے کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ ہم کسی کو بھی اس نوٹیفیکیشن کی آڑ میں گیس میٹراتارنے کی اجازت نہیں دینگے،وزیراعظم اس کا نوٹس لیں اس طرح کے اقدامات ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے شعبے کو تباہ کر کے رکھ دینگے جس سے لاکھوں خاندان روزگار سے محروم ہو جائینگے،پریس کانفرنس سے طارق جدون، عطا محمد خان،و دیگر نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکانٹنٹس کے مشکل ترین امتحانات میں 2 پاکستانی طلبا نے میدان مارلیا۔ ملک شہمیر پرویز اور نعمان عباسی نے اے سی سی اے امتحانات میں دنیا بھر سے 83,630 طلبا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ نمبر حاصل کر لیے۔ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے دونوں طلبا کو نقد انعامات سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ہو نہار طلبا کا کہنا ہے کہ وہ یہ کامیابی پاکستان کے نام کرتے ہیں، متقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)کے عملے نے لاہور اور سیالکوٹ میں نجی کوریئر آفس میں لندن کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے ہیروئن برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں نارمل پریکٹس کے دوران لاہور اور سیالکوٹ میں واقع نجی کوریئر آفسز میں مختلف افراد کی جانب سے لندن کے لیے بک کیے گئے پارسلز کی چھان بین کے دوران ہیروئن برآمد ہوئی، ایک پارسل سے 570 گرام اور دوسرے سے 360 گرام ہیروئین برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران بلوچستان کے شہر تربت میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 22 کلو گرام آئس برآمد کی گئی، منشیات تیل کے ڈراموں میں چھپائی گئی تھی، اس سلسلے میں تربت کے رہائشی جعفر نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے ملیر کی فیملی عدالت سے رجوع کیا ہے۔ یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے یہ دوسری شادی ہے جو انہوں نے 2018 میں کی تھی جب کہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پابر اعوان اور علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز لاہور لبرٹی چوک سے ہو چکا ہے،یہ ہمارا حقیقی آزادی مارچ ہے،ہم نے اپنے دور میں نہ کوئی قانون توڑا نہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا،پاکستان میں دوسری جماعتوں کی جانب سے نام نہاد جلسے کیے گئے، پاکستان تحریک انصاف کی جماعت نے نئی روایت قائم کی ۔جمعہ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امپورٹڈ حکومت ہوش کے ناخن لے گی، امپورٹڈ حکومت میں کئی بار کامیڈی حرکات کی جا چکی ہیں،امپورٹڈ حکومت کو بھڑکیں مارنے کی عادت ہے،ہمیں این او سی اگلے 48گھنٹوں میں مل جانی چاہیے،یہ ہمارا جمہوری حق ہے،احتجاج اور لانگ مارچ کرناجمہوریت کا ایک حصہ ہے،ہمار الانگ مارچ پر امن ہوگا،اگر آپ مان جاتے ہیں تو ہمیں لانگ مارچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،آپ الیکشن کی تاریخ دے دیں۔ اس موقع پر رہنما پاکستان تحریک انصاف بابر اعوان نے کہا کہ امپورٹڈحکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،
امپورٹڈ حکومت کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق مارچ کی کاپی فراہم کر دی ہے،ججمنٹ میں دو فریق تھے، پہلے ہم تھے جو سو فیصد پر امن رہے جبکہ دوسرے فریق موجودہ حکومت تھی،سائفر اور سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت تشدد پر اتر آئی،اس کے باوجود عمران خان نے محسوس کیا کہ موجودہ حکومت خون کی ہولی کھیلنے پر اترے ہوئے ہیں،عمران خان نے دوسری بار 126دن کے طویل دھرنے کے بڑے سانحے کے بعد قوم کو مزید امتحان میں نہ ڈالنے کے تحت کال آف کیا،25مئی کے واقعے پر موجودہ حکومت نے سوچا کہ اب عمران خان باہر نہیں نکلے گا،لوگ خوفزدہ ہوگئے،سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم کسی کو بھی لفافہ یا ٹوکرا نہیں کہتے،سب کو بتانا چاہتاہوں کہ عمران خان پہلے سے زیادہ پرجوش انداز میں آرہا ہے،عوام بھی پہلے سے زیادہ بڑی تعداد میں نکلیں گے،پہلے جو لاکھوں میں نکلے اب کروڑوںمیں نکلیں گے،اس بار حقیقی آزادی مارچ صحیح معنوں میں لانگ فار فریڈم ہوگا جیسا نیلسن مینڈیلا نے اپنے مارچ میں کیا تھا،پوری قوم عمران خان کے ساتھ بھر پور انداز میں شرکت کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی بحالی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر منصوبہ بندی نے وزیر اعظم کو سیلاب زدگان کی پائیدار بحالی کے لیے اقوام متحدہ (UN) اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) جیسے بین الاقوامی ترقیاتی شراکت دار اداروں کی معاونت سے تیار کی جانے والی پوسٹ ڈزاسٹر نیڈ اسیسمنٹ (Post Disaster Need Assessment, PDNA) پر بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے دستیاب وسائل ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، نیشنل کوآرڈینیٹر NFRCC لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال اور ایڈیشنل سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کرکٹ کیلنڈر پر شدت سے انتظار کئے جانے والے ٹورنامنٹس میں سے ایک ابوظبی ٹی 10 کا سیزن میں نیویارک اسٹرائیکرز پہلی بار شرکت کررہی ہے اور اپنے پہلے سیزن کو اپنی شناخت بنانے کی خواہش رکھتی ہے۔ سابق انگلش کرکٹر کارل کرو اسے تربیت دے رہے ہیں جبکہ اسکواڈ میں پاکستانی وہاب ریاض کے علاوہ کیرون پولارڈ اور انگلینڈ کے ون ڈے فاتح ورلڈ کپ کپتان ایون مورگن جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹیم کے سرپرست بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ ہیں۔ کوچ کارل کرو نے کہا کہ ٹیم نے وہاب ریاض، پولارڈ،اور ایون مورگن کے درمیان ایک اچھا توازن بنایا ہے اور یہی ہماری خوبصورتی ہے۔ ان کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ فائنلز میں جیتنے، اہم ٹورنامنٹ جیتنے اور ہر طرح کے فرنچائز ٹورنامنٹس میں کھیلنے کا شاندار تجربہ حاصل ہے۔ ہمارے پاس ٹام ہارٹلے اور اظہار الحق نوید جیسے اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں جو فرنچائز ٹورنامنٹس کا تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرافٹ میں ہمارا ایک مقصد بیٹنگ کے اعتبار سے بہت گہرائی کے ساتھ ایک اسکواڈ منتخب کرنا تھا آپ کچھ ایسے نام بھی دیکھیں گے جو 8، 9، 10 نمبروں پر بیٹنگ کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عمران خان کی نااہلی کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم لاہور کے بجائے اسلام ائیرپورٹ پر لینڈ کرکے وہاں سے نکل جانا چاہتا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق خرم مجِبوب نامی شخص پر الزام ہے کہ اس نے چیف الیکشن کمشنر کو سعودی عرب سے سنگین نتایج کی دھمکیاں دیں اور اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے انکوائری کا آغاز کرکے ملزم کے کوائف جمع کیے تو انکشاف ہوا کہ ملزم 14 اکتوبر کو لاہور سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوا۔ ایف آئی اے نے ملزم کے حوالے سے کوائف اسلام آباد ائیرپورٹ سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ارسال کردیئے۔ جمعہ کو ملزم سعودیہ سے لاہور واپس آنے کے بجائے سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر ایس وہ 722 پر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا جہاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کے کوائف سسٹم میں ہٹ ہوتے ہی اسے تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد کے حوالے کردیا۔ ملزم کو سائبر کرائم ونگ کے سیل منتقل کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45کرم میں ضمنی الیکشن (کل)30اکتوبر کو ہوگا جس کے لئے انتخابی مہم کاوقت ختم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 45کرم میںضمنی انتخاب کی پولنگ 30اکتوبر 2022کو ہوگی۔الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ182کے تحت انتخابی مہم اختتام پذیرہوگئی،انتخابی مہم اختتام پذیر ہونے کے بعد کوئی بھی امیدوار انتخابی مہم نہیں چلاسکتا،خلاف ورزی کرنے والے کو 2سال تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں ہوسکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سیلاب کی وجہ سے مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ان مشکل حالات میں آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرنا ممکن نہیں۔ وزارت منصوبہ بندی میں 2022 کے سیلاب کے تناظر میں پوسٹ ڈیزاسٹر ضروریات سے متعلق تخمینہ رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان کے لیے جو سخت شرائط رکھی گئی ہیں ان پر نظرثانی کرے، پاکستان سیلاب کی وجہ سے مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ان مشکل حالات میں آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرنا ممکن نہیں۔ انہوں ںے کہا کہ عالمی برادری کو اس ضمن میں پاکستان سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیے، سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 30.1 ارب روپے نقصان کا تخمینہ ہے جس میں 15.2 ارب ڈالر کا معاشی نقصان شامل ہے جب کہ 14.9 ارب ڈالر کا نقصان اس کے سوا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ عالمی اداروں کے مطابق پاکستان کو کم از کم 16.2 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے، سیلاب سے حتمی نقصانات کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے، مغربی ترقیاتی اور جی 20 ممالک کو اپنی زمہ داری پوری کرنی چاہئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اٹلی کے شہرمیلان کی سپر مارکیٹ میں چاقو سے حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چاقو کے حملے کی زد میں آکر ہلاک ہونے والا شخص سپر مارکیٹ کا 30 سالہ کیشیر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے مارکیٹ میں موجود دیگر لوگوں کو بھی حملے کا نشانہ بنایا جس کی زد میں اسپینش فٹبال کھلاڑی پابلو ماری بھی زخمی ہوا جب کہ حملے میں مزید 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، حملہ آور ذہنی مریض ہے اور اس نے ہتھیار بھی مارکیٹ کی شیلف سے لیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پابلو ماری اپنی بیوی اور بیٹے کی ہمراہ سپر مارکیٹ میں شاپنگ کررہے تھے اور حملے میں انہیں کمر پر زخم آئے ہیں جنہیں طبی امداد دے دی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فلپائن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 31 افراد ہلاک جبکہ افراد متعدد لاپتہ ہوگئے ۔ فلپائن کے جنوبی صوبے میں شدید بارشوں، سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سے دو علاقے متاثر ہوئے، حکام کی جانب سے مزید اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ فلپائن کے شمالی حصے کی جانب بڑھتے طوفان کے پیش نظر مختلف علاقوں سے 5 ہزار افراد کا انخلا کرا لیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شمالی کوریا نے مزید دو شارٹ رینج بیلسٹک میزئل تجربات کیے ہیں۔ جنوبی کوریا کے سرکاری میڈیا اور حکام کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مشرقی سمندر میں جمعہ کو مزید دو شارٹ رینج میزائل تجربات کیے ہیں۔ میزائل تجربات بین الکوریائی سرحد سے صرف 60 کلومیٹر کے فاصلے پر کیے گئے، شارٹ رینج میزائل 230 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ جنوبی کوریا کے جوانٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ قریبی تعاون کی مدد سے ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ شمالی کوریا کے تازہ ترین میزائل تجربات جنوبی کوریا کی سالانہ 12 روزہ فوجی مشقوں کے آخری روز کیے گئے ہیں جس میں اس سال امریکی فوجی بھی شریک ہوئے ہیں۔ جبکہ آئندہ ہفتے امریکا اور جنوبی کوریا مشترکہ فضائی مشقیں کرنے کی بھی تیاری کررہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دہشت گرد حملے کا خطرہ، امریکا نے اپنے سفارتی عملے اور انکی فیملیز کو نائیجریا سے نکلنے کا حکم دیدیا۔ابوجا میں امریکی ایمبیسی نے ایپنے بیان میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں نقل و حرکت سے اجتناب کریں تاہم بیان میں خطرے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ بدھ کو امریکا نے جنوبی افریقا کیلئے بھی اسی نوعیت کی وارننگ جاری کی تھی اور اپنے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس ہفتے جنوبی افریقی شہر سینڈٹون میں رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ جنوبی افریقی صدر سرل رمافوسا نے امریکی تھریٹ الرٹ پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا بدقسمتی کی بات ہے کہ امریکا نے اس اعلان سے پہلے ہماری حکومت سے بات نہیں کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی عزت کرنی چاہیے۔ ماسکو میں سالانہ خطاب کے دوران روسی صدر نے کہا کہ برکس گروپ میں سعودی عرب کی شمولیت کی حمایت کرتا ہوں، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بڑھائیں گے، امریکا کو شہزادہ محمد بن سلمان کی عزت کرنی چاہیے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، امریکی حکام کا دورہ جارحیت تھی، امریکا چین سے تعلقات خراب کرکے غلطی کر رہا ہے۔ پیوٹن نے مزید کہا کہ روس یورپ کا دشمن نہیں ہے، کبھی یورپ کے لیے بری نیت نہیں رکھی، مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ یوکرین نے کیا ہے، یورپ چاہے تو یوکرین کا مسئلہ پر امن طور پر حل ہوسکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈاکو دِن دیہاڑے بینک کے لیے کیش سپلائی کرنے والی وین لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈاکوں نے مریڑ چوک کے قریب ڈکیتی کی دلیرانہ واردات میں بینک کو کیش سپلائی کرنے والی وین لوٹ لی اور وین عملے سے نقدی بھرے 2 بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔ڈاکوں نے واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر 2 سکیورٹی گارڈز کو زخمی بھی کر دیا۔ پولیس کے مطابق ایک گارڈ گولی اور دوسرا لوہے کا راڈ سر میں لگنے سے زخمی ہوا، جنہیں طبی امداد کے لے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کیش وین بینک آف پنجاب میں نقدی سپلائی کرنے کے لیے آئی تھی۔پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈز کیش وین سے نقدی بھرے بیگ نکال کر بینک میں دینے جا رہے تھے کہ ڈاکوں نے دھاوا بول دیا۔ واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہونے والے ڈاکوں کی تعداد 6 بتائی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی آپریشنز مریڑ چوک پر واقع بینک آف پنجاب پہنچ گئے، جہاں ڈی ایس پی سول لائنز نے انہیں ڈکیتی کی واردات سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر قانون کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن احمد جواد بھی مستعفی ہو گئے، احمد جواد نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ سیاست میں کمائی کرنے نہیں آیا تھا، ارشد شریف کا کفن میلا ہونے سے پہلے ضمیر کی آواز پر استعفی دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عزت افزائی کا شکریہ کہ آپ نے مجھے اپنا فوکل پرسن منتخب کیا، لیکن آپ کی مجبوریوں کو دیکھتے ہوئے میں اندازہ کر سکتا ہوں کہ آپ اعلی ترین عہدہ ضرور رکھتے ہیں لیکن حکومت کے تمام فیصلے تین مختلف جگہوں سے آتے ہیں، آپ کی صلاحیتوں کا معترف ہوں لیکن آپ کی مجبوریوں کے پیش نظر میں اپنا استعفی پیش کر رہا ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں یہاں یہ وضاحت کر دوں میں نے اپنی ڈیوٹی کے دوران نا تو کوئی تنخواہ لی، نا کوئی گاڑی، نا کسی قسم کی کوئی اور سہولت یا رعایت لی ہے، اپنی پوری سیاسی زندگی میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ دونوں جماعتوں سے ایک پائی کا فائدہ نہیں لیا، ہمیشہ اپنی جیب پر انحصار کیا اور اپنے وسائل اور اپنے پیسے سے خلوص کے ساتھ جماعت کی مدد کی۔
احمد جواد نے اپنے استعفی میں کچھ سوالات بھی اٹھائے، جس ملک میں ناحق خون بہایا جائے اور ملک میں حقائق کبھی منظر عام پر نا آ سکیں؟ جس ملک کا حکمران چاہے عمران خان ہو یا آپ ہوں، بے بس ہو، لاچار ہو؟ جس ملک میں سچ موت کا پروانہ ہو، جھوٹ کامیابی کی کنجی ہو؟ جس ملک میں جھوٹ کا بیانیہ ترقی کا راستہ ہو اور اس کے خریدار معززین شہری ہوں، جس ملک میں ووٹ کو عزت دو جیسے نعرے اقتدار کے حصول تک محدود ہوں، اس ملک کی عوام اور خاص طور پر نوجوانوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے اور فیصلے کی گھڑی آگئی ہے، اپنے ضمیر کی آواز سنیں، میں نے سچ کی تلاش میں اپنی زندگی کا قیمتی وقت اور سرمایہ لگایا اور ملک کی خاطر اپنا فرض ادا کیا، اس ملک کے ساتھ بڑے دھوکے ہوئے اور میں کسی دھوکے کا حصہ دار نہیں بنوں گا۔
احمد جواد نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی انکوائری کا انجام بھی وہی ہو گا جو لیاقت علی خان اور بینظیر کے قتل کا ہوا، یہاں سچ کو کفن پہنانے کیلئے کمیشن بنتے ہیں، ایک اور سچ کو کفن پہنانے کی تیاری شروع ہو چکی، ایک حکمران کے طور قیامت کے روز جواب آپ کو دینا پڑے گا، آپ اچھے آدمی ہیں، اس گناہ میں شامل نا ہوں اور استعفی دیکر اپنی آخرت سنوار لیں، یہ چند دن کی حکمرانی یا آخرت کی لامحدود زندگی، سودا برا نہیں ہے۔ اس ملک کو صرف سچ بچا سکتا ہے، نا جھوٹ، نا آئی ایم ایف، نا فوج، نا امریکہ، نا چین، نا سعودیہ اور نا آپ کی شب و روز محنت ، وزیراعظم صاحب میں پوری قوم سے اپیل کروں گا، سچ کے ساتھ کھڑے ہوں، اپنی انا، اپنے ذاتی فائدے اور اپنی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر سچ کا ساتھ دیں، اس ملک کو حقیقی آزادی چاہیے، 75 سال کے بعد بھی ہم غلام ہیں،غلاموں کی عزت نہیں ہوتی، چڑھتے سورج جلد ڈوب جاتے ہیں، ان کی پوجا کا کوئی فائدہ نہیں۔ ارشد شریف نے ایک انسان کے طور پر ہم سب کی طرح بہت غلطیاں کی ہوں گی لیکن کسی کو اس کی زندگی ختم کرنے کا اختیار نہیں اور جس نے بھی ایسا کیا انشا اللہ وہ اس دنیا اور آخرت میں جہنم رسید ہو گا، یہ میرا یقین ہے. یہ اہم ترین ہے کہ ارشد شریف کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ارشد شریف سیاست نہیں لیکن آزادی کی یاد داشت ہے، اس ملک کیلئے اسے آخری یاد داشت سمجھیں ،آخری یاد داشت کو انگلش میں Final Reminder کہتے ہیں اور یہ یادداشت قدرت کی طرف سے ہے۔
احمد جواد نے آخر میں لکھا کہ آپ کیلئے میرا مخلص پیغام یہ ہے کہ روایتی اور موروثی سیاست کا اب اس ملک میں کوئی مستقبل نہیں اور یہ دونوں طرح کی سیاست آپ کے پاں کی زنجیریں ہیں جنہیں آپ خوشی خوشی پہنے ہوئے ہیں، یہ حقیقت ہے کہ ہر روز 17000 بچے 18 سال کی عمر کو پہنچ رہے ہیں اور اس میں 90 فیصد عمران خان کے نظریے پر کھڑے ہیں، اسے اب نہ آپ روک سکتے ہیں اور نہ کوئی ادارہ، اختلاف رائے اپنی جگہ، لیکن نئے انتخابات کا اعلان کر دینا چاہیے ورنہ بوٹوں کی چاپ سنائی دے رہی ہے، اس ملک کی عوام کو فیصلہ کرنے دیں کہ اس ملک کو کون چلائے گا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن دونوں کو اس وقت چھوڑا جب وہ حکومت میں تھے، دونوں کا ساتھ اس وقت دیا جب وہ اپوزیشن میں تھے، اسلئے کہ میں سیاست میں کمائی کرنے نہیں بلکہ نظریے کی بنیاد پر آتا ہوں اور نظریہ کی بنیاد پر چھوڑتا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نے کہا ہے کہ قوم نے آئین شکن فارن فنڈڈ فتنے کا غلام بننے سے انکار کرتے ہوئے خونی مارچ کو مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نیکہا کہ نوجوان توشہ خانہ چور، فرح گوگی، بشری بی بی کے نظام پہ ڈاکوں کے محافظ نہیں بن سکتے، عوام نے فتنے کی ہوس اور اقتدار کی بھینٹ چڑھنے سے انکار کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کسی کو اسلام آباد پر چڑھائی کا موقع نہیں دیا جائے گا ،خلاف ورزی کرنے پر کارروائی ہوگی،عدالتوں کے متعین کردہ مقام پر مکمل سیکیورٹی کے ساتھ احتجاج کا موقع دیں گے۔جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ احتجاج سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات واضح ہیں،عدالت کے متعین کردہ مقام پر مکمل سیکیورٹی کے ساتھ احتجاج کا موقع دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر جتھا کلچر کو فروغ دیا گیا تو کہاں کی جمہوریت اورکہاں کی ریاست؟وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو اسلام آباد پر چڑھائی کا موقع نہیں دیا جائے گا ، اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو ان کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ فون پربات چیت کی ہے ۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولا دیمیر پوتن نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے فورا بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔انہوں نے کہا کہ یہ تہنیتی پیغام چین اور روس کے درمیان اعلی سطح کے باہمی اعتماد اور مضبوط باہمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے ۔وانگ نے کہا کہ چین روس کے ساتھ تمام سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اورتعاون کو اعلی سطح پر بڑ ھا نے کا خواہاں ہے۔اس موقع پر لاوروف نیکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی مکمل کامیابی پر گرم جوشی سے مبارکباد دی۔ انہوں نے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو دوبارہ منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس ایک عالمی سطح کی تقریب ہے اوریقینی طور پر قومی احیائے نوکے ہدف کے حصول کے لیے چین کی رہنمائی کرے گی۔لاوروف نے کہا کہ روس چین کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے بڑھانے،کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے اور ایشیا بحر الکاہل کے خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔فریقین نے یوکرین اورباہمی تشویش کے دیگر بین الاقوامی اورعلاقائی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے کاروباری مرکز شنگھائی کے بڑے اقتصادی ا شاریے توقع سے کہیں ز یا دہ بہتر رہے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق شہر کے بڑے صنعتی اداروں کی ویلیوایڈڈ پیداوار میں تیسری سہ ماہی کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 14.9 فیصد اضافہ ہوا ۔ ستمبر میں مجموعی صنعتی پیداوار 404.12 ارب یوآن (تقریبا 56.46 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔دریں اثنا شہر میں تیسری سہ ماہی کے دوران ریکارڈ 12.1 کھرب یوآن مالیت کی تجارت ہوئی ۔ اس کی غیرملکی تجارت میں گزشتہ برس کی نسبت 16.6 فیصد اضافہ ہوا۔شنگھائی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا اصل استعمال ابتدائی 9 ماہ کے دوران 18.57 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 11.3 فیصد زائد ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران اپنے شہری علاقوں میں 1 کروڑ 10 ہزار ملازمتیں پیدا کی ہیں۔وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے مطابق روزگار کی موجودہ مشکلات کے باوجود مجموعی طور پر روزگار کی صورتحال مستحکم رہی ہے۔جنوری سے ستمبر کے دوران 13 لاکھ 20 ہزار ایسے افراد کو ملازمتیں ملیں جنہیں ملازمت کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا۔ جبکہ 38 لاکھ 70 ہزار بیروزگار افراد کو روز گار کے نئے مواقع ملے۔وزارت نے کہا کہ اس عرصے میں چین نے مجموعی طور پر 72.7 ارب یوآن روزگار پر سبسڈی کی مد میں جاری کئے۔بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے محکموں نے روزگار تلاش کرنے والے فارغ التحصیل طلبا کو خدمات فراہم کرنے کی مہم شروع کی ہے جن کے لئے 10 لاکھ 20 ہزار انٹرن شپ اسامیاں نکالی گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مرکزی فوجی کمیشن کا ایگزیکٹو اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ اور ان پر عملدرآمد بارے بات ہوئی ہے۔اجلاس میں اس بات کا ذکر کیا گیا کہ مسلح افواج کی ہر سطح کو اپنی سوچ اوراقدامات کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کے فیصلوں اور منصوبوں سے ہم آہنگ کرنا چاہیے۔اجلاس میں قیادت کی مر کزیت کو برقرار رکھنے اور احکامات کی تعمیل میں نظریاتی اور سیاسی شعور کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ لڑنا اور جیتنے کی صلاحیت کا حصول ، سیکھنا اور عملدرآمد کرنا سب سے عملی آزمائش ہونی چاہئے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین ژانگ یو شیا نے اجلاس کی صدارت کی ۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین ہی وی ڈونگ نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں مرکزی فوجی کمیشن کے دیگر ارکان لی شانگ فو، لیوژن لی، میا ہوا اور ژانگ شینگ من نے بھی شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک(اے آئی آئی بی )نے اپنی کارکردگی کے سات برسوں کے دوران کثیرالجہتی کو برقرار رکھا ہے، تیز رفتار ترقی حاصل کی ہے اور مختلف عالمی چیلنجز کا فعال طور پر جواب دیا ہے۔ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر جن لی چھن نے شِنہواکو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی ایک منفرد برتری جنوب کا جنوب کے ساتھ تعاون اورشمال کا جنوب سے تعاون کے لیے ایک پل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بینک نہ صرف ترقی پذیر ملکوں کو بنیادی سہارا فرا ہم کر رہا ہے بلکہ ترقی یافتہ ملکوں کی ایک بڑی تعداد کو بھی شامل کر رہا ہے۔جن نے یہ بات بیجنگ میں بدھ سے جمعرات تک منعقدہ ایشین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کے ساتویں سالانہ اجلاس کیموقع پر کہی جو کہ ورچوئل طور پر منعقد ہوا۔ "ایک مربوط دنیا کی جانب پائیداربنیادی ڈھانچہ" کے موضوع پر ہونے والے اس اجلاس میں روابط اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس بینک نے 7 برس قبل 57 بانی اراکین کے ساتھ کام کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک 6 براعظموں سے 105 معیشتوں کو شا مل کیا گیا ہے۔اس نے آج تک 191 منصوبوں کی منظوری دی ہے، جس میں نجی شعبے سمیت 85 ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ کا سرمایہ اکٹھا کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اس نے ٹرانسپورٹ، توانائی، آبی وسائل اور صحت عامہ جیسے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر سیاسی جماعتوں اور حکومتی رہنماں کے ساتھ ساتھ دنیا بھرکے سربراہان مملکت نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں ۔فلپائن کی فیڈرل پارٹی کے چیئرمین اورملک کے صدر فرڈینینڈ رومال ڈی مارکوس نے کہا کہ شی کی قیادت میں چین نے گزشتہ دہائی کے دوران معاشرے کے تمام طبقات کی حالت بدلنے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی نئی مرکزی قیادت کے ساتھ کام کرنے پرآمادگی کا اظہار کیا ۔اس کے ساتھ ساتھ تعلقات اور دونوں ملکوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی امن، خوشحالی اور استحکام میں کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے شی جن پھنگ کے ساتھ پرخلوص خیر سگالی کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ شی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظرہیں تاکہ بھارت اورچین تعلقات کی ترقی کو نئی محرک فراہم کیا جا سکے ۔اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا نے شی جن پھنگ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سنگین چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے دنیا کو امن اور ترقی کے فروغ کے مشن کو اپنانا چاہیے اور اس کے حصول کے لیے انتھک محنت کرنی چاہیے۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ شی جن پھنگ کا انتخاب کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور چینی عوام کے ان پر اعتماد کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے پارٹی کی شاندار کامیابیوں اور چینی عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے اس کے نتیجہ خیز کردار کو سراہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر یان آن میں شی جن پھنگ، ماؤ ژے ڈونگ کی سابقہ رہائش گاہ کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر یان آن میں شی جن پھنگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 7 ویں قومی کانگریس کی جگہ کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر یان آن میں شی جن پھنگ ژو دی کی سابق رہائش گاہ کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، شی جن پھنگ شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر یان آن کے یان آن انقلابی یادگاری ہال میں منعقدہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی بارے 13 برس پرمبنی نمائش کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، شی جن پھنگ شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر یان آن کے یان آن انقلابی یادگاری ہال میں منعقدہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی بارے 13 سال پرمبنی نمائش کا دورہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)
امریکی جریدے سلیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ریکرز جزیرے پر واقع نیو یارک شہر کی جیل میں کئی برسوں سے جاری غیر آئینی بدسلوکی سے ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ قومی سطح پراس بارے غم و غصہ کے بعد اسے بند کرنے پر وسیع تر اتفاق پایا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطا بق تاہم ہیوسٹن کی ہیرس کانٹی جیل میں ریکرز کی نسبت زیادہ اموات ہوئی ہیں اور اس سے بھی بدترحالات ہیں جو قومی سطح پر بمشکل ہی نظر آ تے ہیں۔2019 اور اور 2022 کے موسم گرما میں جیل میں سرکاری طور پر درج حملوں کی تعداد دوگنا سے زیادہ ہوگئی ہے۔ طاقت کا استعمال کرکے جسمانی چوٹ کے واقعات میں 4 گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔اس وقت ہیرس کانٹی جیل میں 10 ہزار سے زائد افراد زیرحراست ہیں جو گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔جیل میں موجود 80 فیصد سے زیادہ افراد کو مقدمے کی سماعت سے قبل حراست میں لیا گیا تھا ۔ جیل کے اعداد و شمار کے مطابق جیل میں موجود تقریبا 80 فیصد افراد کے ذہنی امراض کا شکار ہونے کے قوی امکانات ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) ایک چینی ترجمان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ واقعی چین کے ساتھ فوجی رابطے کومستحکم بنانا چاہتا ہے تو اسے دونوں ملکوں کی فوجوں کے مابین تعلقات کو متاثر کرنے والے منفی عوامل کو ختم کرنا چاہیے۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کیفی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ افواج کے ما بین تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور امریکی فریق کے ساتھ اس سلسلے میں تبادلہ خیال کے لیے تیارہے۔ امریکی فریق کے ساتھ فوجی تعلقات استوارکرتے وقت چین کا اپنا اصول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو موجودہ دوطرفہ فوجی تعلقات میں سنگین مشکلات کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگرامریکہ واقعی چین کے ساتھ فوجی رابطے کو مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے الفاظ کے ساتھ علمی طور پر اخلاص کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
چین کے مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرنا چاہیے اور دونوں ملکوں کے درمیان افواج کے تعلقات کو متاثر کرنے والے منفی عوامل کوختم کرنا چاہیے۔
بیجنگ (شِنہوا) ایک چینی ترجمان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ واقعی چین کے ساتھ فوجی رابطے کومستحکم بنانا چاہتا ہے تو اسے دونوں ملکوں کی فوجوں کے مابین تعلقات کو متاثر کرنے والے منفی عوامل کو ختم کرنا چاہیے۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کیفی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ افواج کے ما بین تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور امریکی فریق کے ساتھ اس سلسلے میں تبادلہ خیال کے لیے تیارہے۔ امریکی فریق کے ساتھ فوجی تعلقات استوارکرتے وقت چین کا اپنا اصول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو موجودہ دوطرفہ فوجی تعلقات میں سنگین مشکلات کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگرامریکہ واقعی چین کے ساتھ فوجی رابطے کو مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے الفاظ کے ساتھ علمی طور پر اخلاص کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
چین کے مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرنا چاہیے اور دونوں ملکوں کے درمیان افواج کے تعلقات کو متاثر کرنے والے منفی عوامل کوختم کرنا چاہیے۔
موسیقی کے آن لائن تربیتی پروگرام اور چینی گیتوں کے مقابلے نے چین اور لاس کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا ہے۔نغمے کا آن لائن تربیتی پروگرام لاس میں چین ثقافتی مرکز اور چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاننگ کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے درمیان تعاون کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس کی رجسٹریشن 11 اکتوبر سے شروع ہوئی تھی۔لا کے 80 سے زائد شہریوں نے درخواستیں دیں جس سے میں 50 کا انتخاب لاس میں چینی ثقافتی مرکز نے کیا اور انہیں 17 اکتوبر سے تربیت دینا شروع کی گئی۔آن لائن تربیت کے دوران شرکا نے تلفظ، تال اور گیتوں کے دیگر امور کی تکنیک سیکھی، انہیں تربیت چینی موسیقاروں کی ایسوسی ایشن کے رکن لی ڈونگ ہائی نے فراہم کی۔چینی گیتوں کا مقابلہ لا کے دارالحکومت وینتیان میں ہوا۔ جیوری نے کارکردگی کی بنیاد پر 50 زیرتربیت افراد میں 10 کا انتخاب فائل کے لئے کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فلپائن کے جنوبی صوبے ماگوئندانا کے متعدد قصبوں میں رات بھر ہونے والی موسلا دھاربارش سے جمعہ کے روز کم ازکم 13 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔ماگوئندانا صوبائی ڈیزاسٹررسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ آفس کے سربراہ نصراللہ امام نے ابتدائی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 13افراد ڈوبنے یا لینڈ سلائیڈزسے ہلاک ہوئے، جبکہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ صوبہ ماگوئندانا مسلم مینڈانا بنگ کے سامورو خود اختیار علاقے میں واقع ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید بارش سمندری طوفان نالگی کی وجہ سے ہوئی جو توقع ہے کہ اتوار کو لوزون جزیرے سے ٹکراجائے گا۔ فلپائن کی ماحولیاتی ارضیاتی اور اور فلکیاتی خدمات انتظامیہ کے مطابق جمعہ کے روز نالگی کے شدید طوفان اور ہفتے کو ایک طوفان میں تبدیل ہونے کی توقع ہے۔فلپائن عالمی سطح پر سب سے زیادہ تباہی کا شکار ممالک میں سے ایک ہے ۔یہ بنیادی طور پر بحرالکاہل رنگ آف فائر اور بحرالکاہل ٹائیفون بیلٹ میں واقع ہے۔ یہاں سالانہ اوسطا 20 طوفان آتے ہیں جس میں کچھ شدید اور تباہ کن ہوتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہورہائی کورٹ نے لبرٹی مارکیٹ کے پارک میں کوڑا پھینکنے والوں کو 200 روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔ لاہورہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پرسماعت ہوئی، عدالت نے ریمارکس دیے بھارت میں رکشوں کو الیکٹریسٹی پر منتقل کر دیا گیا ہے، پاکستان میں الیکٹریسٹی پر منتقل کرنے کے لیے کتنا خرچہ درکار ہے۔ ریسرچر فیصل آباد یونیورسٹی نے عدالت کو بتایا کہ الیکٹریسٹی پر منتقلی کیلئے انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ عدالت نے موٹرسائیکلز کو الیکٹریسٹی پر منتقل کرنے کیلئے متعلقہ حکام سیمیٹنگ کی ہدایت کردی، جب کہ لبرٹی مارکیٹ کے پارک میں کوڑا پھینکنے والوں کو 200 روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں مل کر اسموگ جیسی آفت سے نکلنا ہوگا، اسموگ پھیلنا شروع ہوچکی ہے اندازہ لگائیں یہ کس حد تک جائے گی۔ عدالت نے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ فون پربات چیت کی ہے ۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولا دیمیر پوتن نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے فوراً بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تہنیتی پیغام چین اور روس کے درمیان اعلیٰ سطح کے باہمی اعتماد اور مضبوط باہمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے ۔
وانگ نے کہا کہ چین روس کے ساتھ تمام سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اورتعاون کو اعلیٰ سطح پر بڑ ھا نے کا خواہاں ہے۔
اس موقع پر لاوروف نےکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی مکمل کامیابی پر گرم جوشی سے مبارکباد دی۔ انہوں نے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو دوبارہ منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس ایک عالمی سطح کی تقریب ہے اوریقینی طور پر قومی احیائے نوکے ہدف کے حصول کے لیے چین کی رہنمائی کرے گی۔
لاوروف نے کہا کہ روس چین کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے بڑھانے،کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے اور ایشیا بحر الکاہل کے خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔
فریقین نے یوکرین اورباہمی تشویش کے دیگر بین الاقوامی اورعلاقائی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ فون پربات چیت کی ہے ۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولا دیمیر پوتن نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے فوراً بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تہنیتی پیغام چین اور روس کے درمیان اعلیٰ سطح کے باہمی اعتماد اور مضبوط باہمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے ۔
وانگ نے کہا کہ چین روس کے ساتھ تمام سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اورتعاون کو اعلیٰ سطح پر بڑ ھا نے کا خواہاں ہے۔
اس موقع پر لاوروف نےکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی مکمل کامیابی پر گرم جوشی سے مبارکباد دی۔ انہوں نے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو دوبارہ منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس ایک عالمی سطح کی تقریب ہے اوریقینی طور پر قومی احیائے نوکے ہدف کے حصول کے لیے چین کی رہنمائی کرے گی۔
لاوروف نے کہا کہ روس چین کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے بڑھانے،کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے اور ایشیا بحر الکاہل کے خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔
فریقین نے یوکرین اورباہمی تشویش کے دیگر بین الاقوامی اورعلاقائی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
رواں برس ملک بھر میں آنے والے سیلاب سے ملکی معیشت کو 30 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان پہنچا، سیلاب زدگان کی ریکوری و بحالی کے لیے 16 ارب 26 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملکی معیشت کو ہونے والے نقصانات پر وزارت منصوبہ بندی نے اپنی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب کے باعث ملکی معیشت کو 30 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان پہنچا، مختلف سیکٹرز کو 14 ارب 90 کروڑ ڈالرز کا نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث 15 ارب 23 کروڑ ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا، سیلاب کی وجہ سے خوراک سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائدافراد میں مزید غربت بڑھی، 76 لاکھ افراد کو غذائی اجناس کی کمی کا خدشہ ہے۔ سیلاب سے 1 کروڑ 70 لاکھ خواتین اور بچوں میں بیماریاں پیدا ہونے جبکہ 43 لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب زدگان کی ریکوری و بحالی کے لیے 16 ارب 26 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے، صوبہ بلوچستان کو ریکوری کے لیے 491 ارب روپے، سندھ اور خیبر پختونخواہ کو 168، 168 ارب جبکہ پنجاب کو ریکوری کے لیے 160 ارب روپے کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شنگھائی (شِںہوا) چین کے کاروباری مرکز شنگھائی کے بڑے اقتصادی ا شاریے توقع سے کہیں ز یا دہ بہتر رہے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق شہر کے بڑے صنعتی اداروں کی ویلیوایڈڈ پیداوار میں تیسری سہ ماہی کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 14.9 فیصد اضافہ ہوا ۔
ستمبر میں مجموعی صنعتی پیداوار 404.12 ارب یوآن (تقریباً 56.46 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
دریں اثناء شہر میں تیسری سہ ماہی کے دوران ریکارڈ 12.1 کھرب یوآن مالیت کی تجارت ہوئی ۔ اس کی غیرملکی تجارت میں گزشتہ برس کی نسبت 16.6 فیصد اضافہ ہوا۔
شنگھائی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا اصل استعمال ابتدائی 9 ماہ کے دوران 18.57 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 11.3 فیصد زائد ہے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین نے رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران اپنے شہری علاقوں میں 1 کروڑ 10 ہزار ملازمتیں پیدا کی ہیں۔
وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے مطابق روزگار کی موجودہ مشکلات کے باوجود مجموعی طور پر روزگار کی صورتحال مستحکم رہی ہے۔
جنوری سے ستمبر کے دوران 13 لاکھ 20 ہزار ایسے افراد کو ملازمتیں ملیں جنہیں ملازمت کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا۔ جبکہ 38 لاکھ 70 ہزار بیروزگار افراد کو روز گار کے نئے مواقع ملے۔
وزارت نے کہا کہ اس عرصے میں چین نے مجموعی طور پر 72.7 ارب یوآن روزگار پر سبسڈی کی مد میں جاری کئے۔
بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے محکموں نے روزگار تلاش کرنے والے فارغ التحصیل طلباء کو خدمات فراہم کرنے کی مہم شروع کی ہے جن کے لئے 10 لاکھ 20 ہزار انٹرن شپ اسامیاں نکالی گئیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ناکام ہوا تو قوم ناکام ہو گی۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن سینئر صحافی ارشد شریف کے نام ہے اور گزشتہ روز ایک بزرگ صحافی کو بھی گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا اور ملک میں ایسا تماشہ بنا ہوا ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ اگر نظام کو بدلنا چاہتے ہو تو گھر سے نکلو ورنہ بچوں کی زندگیاں بھی سڑے نظام میں گزریں گی۔ فواد چودھری نے کہا کہ بند کمروں کے فیصلے کو مسترد کرنا چاہیے اور اگر یہ مارچ ناکام ہو گا تو قوم ناکام ہو گی لیکن اگر مارچ کامیاب ہوا تو عوام کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنڈے کے تحت پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے اور پی ٹی آئی پرفیکٹ جماعت نہیں ہم میں بھی کمزوریاں ہوں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) مرکزی فوجی کمیشن کا ایگزیکٹو اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ اور ان پر عملدرآمد بارے بات ہوئی ہے۔
اجلاس میں اس بات کا ذکر کیا گیا کہ مسلح افواج کی ہر سطح کو اپنی سوچ اور اقدامات کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کے فیصلوں اور منصوبوں سے ہم آہنگ کرنا چاہیے۔
اجلاس میں قیادت کی مر کزیت کو برقرار رکھنے اور احکامات کی تعمیل میں نظریاتی اور سیاسی شعور کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ لڑنا اور جیتنے کی صلاحیت کا حصول ، سیکھنا اور عملدرآمد کرنا سب سے عملی آزمائش ہونی چاہئے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین ژانگ یو شیا نے اجلاس کی صدارت کی ۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین ہی وی ڈونگ نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔
اجلاس میں مرکزی فوجی کمیشن کے دیگر ارکان لی شانگ فو، لیوژن لی، میاؤ ہوا اور ژانگ شینگ من نے بھی شرکت کی۔
بیجنگ (شِنہوا) ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی ) نے اپنی کارکردگی کے سات برسوں کے دوران کثیرالجہتی کو برقرار رکھا ہے، تیز رفتار ترقی حاصل کی ہے اور مختلف عالمی چیلنجز کا فعال طور پر جواب دیا ہے۔
ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر جن لی چھن نے شِنہواکو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی ایک منفرد برتری جنوب کا جنوب کے ساتھ تعاون اورشمال کا جنوب سے تعاون کے لیے ایک پل بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بینک نہ صرف ترقی پذیر ملکوں کو بنیادی سہارا فرا ہم کر رہا ہے بلکہ ترقی یافتہ ملکوں کی ایک بڑی تعداد کو بھی شامل کر رہا ہے۔
جن نے یہ بات بیجنگ میں بدھ سے جمعرات تک منعقدہ ایشین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کے ساتویں سالانہ اجلاس کےموقع پر کہی جو کہ ورچوئل طور پر منعقد ہوا۔
"ایک مربوط دنیا کی جانب پائیداربنیادی ڈھانچہ" کے موضوع پر ہونے والے اس اجلاس میں روابط اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اس بینک نے 7 برس قبل 57 بانی اراکین کے ساتھ کام کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک 6 براعظموں سے 105 معیشتوں کو شا مل کیا گیا ہے۔
اس نے آج تک 191 منصوبوں کی منظوری دی ہے، جس میں نجی شعبے سمیت 85 ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ کا سرمایہ اکٹھا کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں اس نے ٹرانسپورٹ، توانائی، آبی وسائل اور صحت عامہ جیسے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ کس کے کہنے پر میرے اوپر ایف آئی آر کاٹی گئی اورظلم کیا گیا؟ ایف آئی اے نے مجھے سفید لباس میں ملبوس کن درندوں کے حوالے کیا؟ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ آج کوئی سیاسی بات کرنے نہیں آیا ہوں ، انہوں نے شہید ارشد شریف کے لئے مغفرت کی دعا کی، جس کے بعد کہا کہ اسلام آباد کے مجسٹریٹ کو وارننگ دیتا ہوں میرے واقعے پر پردہ نہیں ڈالنا، عالمی فورم مجھ پر ہوئے تشدد سے پردہ اٹھائیں گے، ایف آئی اے سائبر برانچ اسلام آباد اور رانا ثنا اللہ نے مجھ پر تشدد نہیں کیا، رانا ثنا اللہ چھوٹے اداکار ہیں۔ مجھ پر زیادتی اور تشدد کا ذمہ دار حکومت نہیں ہے ، کس کے کہنے پر میرے اوپر ایف آئی آر کاٹی گئی اورظلم کیا گیا؟ ایف آئی اے نے مجھے سفید لباس میں ملبوس کن درندوں کے حوالے کیا؟ اسلام آباد مجسٹریٹ کو وارننگ دیتا ہوں میرے واقعے پر پردہ نہیں ڈالنا، ایف آئی اے سائبر برانچ اسلام آباد اور رانا ثنا اللہ نے مجھ پر تشدد نہیں کیا ۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھا جائیگا تشدد کے نشانات کس کے کہنے پر مٹائے، آئین سے انحراف کرنے والا قانون کا مجرم ہے ، رانا ثنا اللہ چھوٹے اداکار ہیں ، ایف آئی اے نے کس کے کہنے پر میرے گھر پر چھاپہ مارا ؟ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی ججز تقرری کے لیے تحریر میرے پاس آئے گی ، جن ججز کے نام آئیں گے ان سے حلف لوں گاکہ انصاف فراہم کریں گے ، اپنا مقدمہ سپریم کورٹ کے سامنے رکھا،انصاف کا منتظر ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر سیاسی جماعتوں اور حکومتی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ دنیا بھرکے سربراہان مملکت نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں ۔
فلپائن کی فیڈرل پارٹی کے چیئرمین اورملک کے صدر فرڈینینڈ رومال ڈی مارکوس نے کہا کہ شی کی قیادت میں چین نے گزشتہ دہائی کے دوران معاشرے کے تمام طبقات کی حالت بدلنے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی نئی مرکزی قیادت کے ساتھ کام کرنے پرآمادگی کا اظہار کیا ۔
اس کے ساتھ ساتھ تعلقات اور دونوں ملکوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی امن، خوشحالی اور استحکام میں کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے شی جن پھنگ کے ساتھ پرخلوص خیر سگالی کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ شی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظرہیں تاکہ بھارت اورچین تعلقات کی ترقی کو نئی محرک فراہم کیا جا سکے ۔
اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا نے شی جن پھنگ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سنگین چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے دنیا کو امن اور ترقی کے فروغ کے مشن کو اپنانا چاہیے اور اس کے حصول کے لیے انتھک محنت کرنی چاہیے۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ شی جن پھنگ کا انتخاب کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور چینی عوام کے ان پر اعتماد کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے پارٹی کی شاندار کامیابیوں اور چینی عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے اس کے نتیجہ خیز کردار کو سراہا ۔