چین، جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے شہر لہاسا میں پوٹالا محل میں موسم خزاں کا ایک نظارہ۔ (شِںہوا)
چین، جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے شہر لہاسا میں پوٹالا محل میں موسم خزاں کا ایک نظارہ۔ (شِںہوا)
چین، جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے شہر لہاسا میں پوٹالا محل میں موسم خزاں کا ایک نظارہ ۔ (شِںہوا)
چین، جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے شہر لہاسا میں پوٹالا محل میں موسم خزاں کا ایک نظارہ ۔ (شِںہوا)
چین، جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے شہر لہاسا میں پوٹالا محل میں موسم خزاں کا ایک نظارہ۔ (شِںہوا)
تہران(شِنہوا)ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے ملک کے جنوبی سمندر سے ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا جس میں 1 کروڑ 10 لاکھ لیٹر سے زیادہ اسمگل شدہ ایندھن بھرا ہوا تھا۔
نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے پیر کے روز صوبہ ہرمزگان کے چیف جج مجتبیٰ قاہرمانی کے حوالے سے بتایا کہ جہاز پر لدے اسمگل شدہ ایندھن کی مالیت 68 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر ہے۔
مجتبیٰ قاہرمانی نے کہا کہ ٹینکر کے کپتان اور عملے کے ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مزید بتایا کہ جہازوں نے اسمگل شدہ ایندھن کو ٹینکر پر لوڈ کرنے میں مدد کرنیوالے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
ایران میں ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی سبسڈی کے باعث ملک سے ایندھن کی اسمگلنگ ایک منافع بخش غیر قانونی کاروبار ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایران کی بحری افواج نے بحری جہازوں پر لدے اسمگل شدہ ایندھن کی بھاری مقدار قبضے میں لی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں کچھ محققین نے حال ہی میں منکی پاکس وائرس (ایم پی ایکس وی) کی تیز رفتار جانچ کیلئے 3 طریقے تیار کیے ہیں جس سے 20 سے 30 منٹ میں نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے اور یہ روایتی مقداری ریئل ٹائم پی سی آر (پولیمریز چین ری ایکشن) طریقہ سے نمایاں طور پر تیز ہے۔
منکی پاکس وائرس کی تشخیص کیلئے اس وقت مقداری ریئل ٹائم پی سی آر کا استعمال کیا جا رہا ہے لیکن اس کیلئے تربیت یافتہ لیبارٹری کے عملے اور خصوصی آلات کی ضرورت ہوتی ہے اور نتائج کئی گھنٹوں کے بعد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت انسٹیٹیوٹ پاسچر آف شنگھائی کے محققین نے منکی پاکس وائرس کا تیز رفتاری سے پتہ لگانے کیلئے ریکومبینیز پر مبنی 3 آئسوتھرمل ایمپلیفیکیشن اسسزتیار کیے اور اس سے پتہ چلا کہ ٹیسٹ کے نتائج روایتی ریئل ٹائم پی سی آر کے مطابق تھے۔
شین یانگ(شِنہوا) چین کے شمال مشرقی شہر دالیان میں میگا پاور سٹوریج پراجیکٹ کے پہلے مرحلے نے کام شروع کر دیا ہے۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت ادارے دالیان انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل فزکس (ڈی آئی سی پی) کے مطابق، 400 میگاواٹ ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے حامل دالیان کنکرنٹ انرجی سٹوریج پاورسٹیشن کو صاف توانائی کے استعمال کو فروغ دینے اور گرڈ کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ڈی آئی سی پی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی شیان فینگ نے بتایا کہ یہ پاور سٹوریج ایک پاور بینک کی طرح کام کرتا ہے،بجلی کے آف پیک اوقات میں، اسکی بیٹریاں قابل تجدید توانائی ذرائع سے چارج کی جائیں گی،جبکہ بجلی کے انتہائی زیادہ استعمال کے اوقات میں بیٹریوں کی کیمیکل توانائی بجلی میں تبدیل ہو سکتی ہے۔لی نے کہا کہ ہوا اور شمسی توانائی سمیت صاف توانائی کی غیر مستحکم اور وقفے وقفے سے پیدا ہونے والی پیداوار کو دیکھتے ہوئے، یہ منصوبہ صاف توانائی کے استعمال کو بڑھا تے ہوئے گرڈ کے استحکام کو یقینی بنا سکتا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے ایک سینئرعہدیدار نے سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیرکے سربراہ لی شولی نے کانگریس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے پیر کو دئے گئے ایک لیکچر میں ان خیالات کا اظہار کیا۔
اپنے لیکچر میں لی نے گزشتہ پانچ سالوں کی کوششوں اور نئے دور کی پہلی دہائی میں ہونے والی عظیم تبدیلیوں، چین کو ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے مقاصد اور امور اور سماجی تبدیلیوں کو فروغ دینے کے لیے پارٹی ٹرانسفارمیشن کو استعمال کرنے کی ضروریات پر روشنی ڈالی۔ لی نے چین کو ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے لیے یکجہتی اور مزید کوششوں اور تمام محاذوں پر چینی قوم کی عظیم تجدید کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔
کیف(شِنہوا)یوکرائن نے اناج راہداری میں رکاوٹ کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی برآمدات معطل کر دی ہیں۔
یوکرائن کے وزیر انفراسٹرکچر اولیگزینڈر کبراکوف نے ٹویٹ کیا کہ روس کی طرف سے اناج راہداری میں بندش کی وجہ سے برآمدات ناممکن ہیں۔
وزیر نے بتایا کہ ایتھوپیا کیلئے 40 ہزار ٹن اناج لیکر جانیوالا ایک بحری جہاز یوکرائن کی بندرگاہ پر پھنس گیا ہے۔
یوکرائنی حکومت کی خبر رساں ایجنسی یوکرینفارم نے ہفتہ کے روز اعلان کیا تھا کہ روس نے یوکرائن پر بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے جہازوں اور اناج راہداری کی حفاظت کو یقینی بنانے والے شہری بحری جہازوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کا الزام لگانے کے بعد بحیرہ اسود کے اناج اقدام سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
یوکرائن اور روس نے 22 جولائی کو ترکی اور اقوام متحدہ کے ساتھ استنبول میں علیحدہ علیحدہ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے تاکہ یوکرائن کی بندرگاہوں سے بحیرہ اسود کے راستے بین الاقوامی منڈیوں تک خوراک اور کھاد کی ترسیل دوبارہ شروع کی جا سکے۔
یکم اگست کو اس معاہدے کے نفاذ کے بعد سے یوکرائن نے اپنی بندرگاہوں کے ذریعے 90 لاکھ ٹن سے زائد غذائی اشیاء برآمد کی ہیں۔ معاہدہ 19 نومبر کو ختم ہونا تھا۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں نوول کرونا وائرس کے اثرات کے باعث اکتوبر کے دوران مینوفکچرنگ کے شعبہ کی سرگرمیوں میں کمی کے باوجود کاروباری اداروں کو توقع ہے کہ عنقریب یہ شعبہ بھرپور فعال ہو جائیگا۔
قومی شماریات بیورو کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں چین کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) ستمبر کے 50.1 سے کم ہو کر 49.2 پر آ گیا ہے۔
انڈیکس کا 50 سے اوپر جانا توسیع جبکہ اس سطح سے نیچے جانا شعبے کے سکڑنے کو ظاہر کرتا ہے۔
بیورو کے سینئر شماریات دان ژاؤ چھنگ ہی نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے اکا دکا اور منتشر کیسز نے اکتوبر کی ریڈنگ پر اثر ڈالا ہے۔
ژاؤ نے مزید کہا کہ توانائی سے وابستہ صنعتوں کا سکڑنا بھی اس کمی کی ایک وجہ ہے جن کی ذیلی ریڈنگ 48.8 آئی ہے جو ستمبر کے 50.6 پوائنٹس سے کم ہے۔
سروے کی جانیوالی 21 صنعتوں میں سے 11 کی پی ایم آئیز میں توسیع دیکھی گئی ہے جس سے مینوفیکچررز کیلئے عمومی طور پر مناسب کاروباری ماحول کی نشاندہی ہوتی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) شمالی بحیرہ جنوبی چین کی تہ میں پائے جانے والے گدلے پتھروں پر تحقیق کرنے والے چینی اور امریکی اداروں کے محققین نے حال ہی میں اس بات کا تعین کیا ہے کہ جدید شکل میں موجود دریائے پرل 3کروڑ سال قبل تشکیل پایا تھا۔ سائنسدانوں نے دریائے پرل کی ارتقائی تاریخ پر کافی تحقیق کی ہے۔ لیکن طویل ارضیاتی دورانیہ کے دوران مسلسل اور اعلی ریزولیوشن کی حامل گدلے پتھروں کے ریکارڈ کی کمی کی وجہ سے، اس کی ارتقاء کی تاریخ کوابھی تک بہتر طور سے سمجھا نہیں گیا تھا۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت انسٹی ٹیوٹ آف اوشینولوجی، امریکہ کی لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی اور دیگر چینی اور امریکی اداروں کے محققین نے اس مطالعہ میں بحیرہ جنوبی چین میں گہرے سمندر کے مرکز میں موجود گدلے پتھروں کا استعمال کیا۔انہوں نے مٹی کے معدنی اجزا اورگدلے پتھروں کی سٹرونٹیم-نیوڈیمیم آئسوٹوپک کمپوزیشنزمیں تبدیلیوں کا پتہ چلا کردریائے پرل کی ارتقائی تاریخ کو ازسرنو مرتب کیا ہے۔
نانجنگ (شِنہوا)چین کا تھرڈ جنریشن خلائی ٹریکنگ جہاز یوآن وانگ-5 پیر کو ایک بندرگاہ سے خلائی جہاز کی نگرانی کے مشن کے لیے روانہ ہوگیا۔
رواں سال کے دوران جہاز کا یہ تیسرا سمندری سفر ہے جس کے دوران اس جہاز نے 110 دن سے زیادہ سمندر میں گزارے ہیں۔ یوآن وانگ-5 بنیادی طور پر راکٹ،اعلی،درمیانے اور کم مدار والے سیٹلائٹس، خلائی جہازوں اور چینی خلائی اسٹیشن سے متعلق میری ٹائم ٹریکنگ، نگرانی اور مواصلاتی امورانجام دیتا ہے۔ نائب کپتان لیومنگ یو نے کہا کہ سفر کے آغاز سے پہلے عملے کے ارکان نے مستقبل کے مشنز کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے آلات کی مینٹینینس اور معائنہ کو بہتر بنایا۔
بنکاک(شِنہوا) تھائی لینڈ کے ایک بینکر نے کہا ہے کہ کوویڈ-19 کی وباسے تیز رفتاربحالی چین کی مضبوط اقتصادی لچک اور بنیادی استحکام کو ظاہر کرتی ہے، اور اس نے بین الاقوامی تجارت کو فروغ اور مقامی مارکیٹ کو مزید کھول کر وباکے بعد کی عالمی بحالی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
معروف تھائی بینک، کاسیکورن بینک کے سینئر نائب صدر وچھائی کینچھونگ چھوئی نے شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کے معاشی اعداد و شمار مارکیٹ توقعات سے بہتر ہیں اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں اس کا روشن مقام ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترقی کے نئے ڈرائیوراپنی رفتار تیز کررہے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تیسری سہ ماہی میں چینی معیشت کی شرح نمو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.9 فیصد زیادہ رہی جو دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 3.5 فیصد زیادہ ہے۔ جنوری تا ستمبر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں تیزرفتار، بالترتیب 23.4 فیصد اور 13.4 فیصد اضافہ ہوا۔ تھائی بینکر نے چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے کامیاب تجربے سے نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا مستفید ہوئی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین بیرونی دنیا کے لیے اپنی معیشت کو کھولنے کی بنیادی قومی پالیسی پر قائم اور کھلی معیشت کی باہمی فائدہ مند حکمت عملی پرعمل پیرا ہے۔ چھوئی نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ چین کھلے پن اور تعاون کے لیے پرعزم رہے گا، جس سے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہو گا اور چین میں مزید سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا۔
عالمی فٹ بال تنظیم فیفا نے تیونس کی فٹ بال فیڈریشن میں حکومت کی شمولیت پر تیونس کو وارننگ جاری کی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے تیونس کی فٹ بال فیڈریشن کو خبردار کیا ہے کہ اگر تنظیم میں حکومتی مداخلت پائی گئی تو ورلڈ کپ 2022میں ان کی ٹیم کی شرکت خطرے میں پڑ سکتی ہے،تیونس اپنے چھٹے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں عالمی چیمپئن فرانس، آسٹریلیا اور ڈنمارک کے ساتھ گروپ ڈی میں ہے، جن کا سامنا 22نومبر کو اپنے افتتاحی میچ میں ہوگا،فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا)نے اس ہفتے کے شروع میں تیونس فٹ بال فیڈریشن کو ایک خط بھیجا جس میں تیونس کے نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر کامل ڈیگوئیچ کی جانب سے کچھ وفاقی دفاتر کو تحلیل کرنے کی دھمکی دینے کے بعد تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، جس میں دیگر حالیہ تبصروں نے عالمی گورننگ باڈی کو ناراض کیا ہے،فیفا کے قوانین کے مطابق، تمام رکن ممالک کی فیڈریشنوں کو کسی تیسرے فریق یا حکومت کی شمولیت سے پاک ہونا چاہیے،اس خلاف ورزی کی وجہ سے فی الحال کینیا اور زمبابوے پر پابندی عائد ہے اور اسی وجہ سے اس سال اگست میں اسی وجہ سے بھارت کو مختصر طور پر معطل کر دیا گیا تھا،فیفا نے خبر رساں ادارے کو اس خط کی تصدیق کی ہے لیکن تیونس فٹ بال فیڈریشن کی طرف فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے،فیفا کی ممبر ایسوسی ایشنز کے ڈائریکٹر کینی جین میری کی طرف سے تیونس فٹ بال فیڈریشن کے جنرل سکریٹری وجدی آوادی کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں ایسوسی ایشن کو آزادانہ طور پر کام کرنے اور تیسرے فریق کے غیر ضروری اثر و رسوخ سے بچنے کی اپنی ذمہ داری کی یاد دلائی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ایپوہ، ملائشیا میں یکم تا 10نومبر تک کھیلا جائیگا، ایونٹ میں 6ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ملائشیا، پاکستان، جاپان ، کوریا، سائوتھ افریقہ اور مصر شامل ہیں،شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ یکم نومبر کوپاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3بجے ساتھ افریقہ سے کھیلے گا،پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 2نومبر کوپاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے ملائشیاسے کھیلے گی، پاکستانی ٹیم تیسرے میچ میں چار نومبر کو جاپان کے مدمقابل ہو گی اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا،اسی طرح پاکستانی ٹیم اپنے چوتھے میچ میں پانچ نومبر کو کوریا کے آمنے سامنے ہو گی اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا،پاکستانی ٹیم پانچویں اور آخری میچ میں سات نومبر کو مصر کے خلاف کھیلے گی جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا، ایونٹ رائونڈ رابن لیگ طرز پر کھیلا جائیگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے بھی جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے ، سابق کرکٹر سلیم ملک نے ایک نجی ٹی وی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ بھارت کبھی بھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان آگے جائے،ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بہت ہی بری فیلڈنگ کی، اگر بھارتی کھلاڑی تھوڑی سی اچھی فیلڈنگ کر لیتے تو میچ نہ ہارتے، جو کیچ انہوں نے ڈراپ کیے ایسے کیچ چھوٹنے والے نہیں ہوتے،سلیم ملک نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ہمیشہ ایک دوسرے کے حریف رہے ہیں، بھارتی ٹیم نے میچ کی ابتدا میں تھوڑا جوش اور جذبہ دکھایا لیکن انہوں نے جو فیلڈنگ کی اس پر مجھے تھوڑا سا شبہ ہے، بھارت کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستانی ٹیم آگے آئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت نے جنوبی افریقا سے ہار کر ہمیں مروادیا لیکن اس میں بھارت کا کوئی قصور نہیں کیوں کہ پاکستان اتنا برا کھیلا جس سے ہم نے خود ہی خود کو مروایا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینل پر شعیب اختر نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان پچز پر کھیلنا آسان کام نہیں اور یہی ہوا بھارت جنوبی افریقا کے سامنے ایکسپوز ہوگئی ، بھارتی بیٹر اگر تحمل سے کھیلتے تو یہ ایک وننگ ہدف تھا لیکن بھارت نے ہمیں بہت مایوس کیا،سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اب چانسز بہت کم رہ گئے ہیں کیوں کہ پہلے ہم خواہش کررہے تھے بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے دے اور پھر ہم بھی کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دیدیں تو ہمارا چانس بن جاتا لیکن اب تو ایسا لگ رہا ہے کہ جنوبی افریقا ہمیں بھی مار سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے کا میچ پاکستان اور نیدر لینڈز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے کامیابی اپنے نام کی،میچ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے ایک تیز بانسر پھینکی جو نیدر لینڈز کے کھلاڑی ڈی لیڈ کی آنکھ پر جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے،گیند لگنے کے فوری بعد پاکستانی کھلاڑی انہیں دیکھنے کے لیے پہنچ گئے جب کہ فوری فزیو کو بھی گرائونڈ میں بلوا لیا گیا جن کے ساتھ ڈی لیڈ کو گرائونڈ سے باہر بھیج دیا گیا،بعد ازاں نیدرلینڈز نے ڈی لیڈ کی جگہ لوگن وین بیک کو متبادل کے طور پر بھیج دیا،میچ کے ختم ہونے کے بعد حارث رئوف زخمی کھلاڑی ڈی لیڈ کے پاس پہنچ گئے اور ان سے خیریت دریافت کی، بعد ازاں حارث رئوف نے ڈی لیڈ کو گلے لگاتے ہوئے انہیں کہا کہ آپ مزید طاقت کے ساتھ واپس آ گے،اس ملاقات کی ویڈیو آئی سی سی کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے بھی شیئر کی گئی ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ پچ پر شدید مقابلے کے بعد حارث رئوف اور ڈی لیڈ کے درمیان میدان سے باہر بھی زبردست دوستی دیکھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پرتھ سے جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے میچ کے دوران وین پارنیل کی بھارتی بیٹسمین سوریا کمار یادو کو آوٹ کرنے کے بعد کرسٹیانو رنالڈو کے انداز میں جشن مناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،آخری اوورز میں جب بھارتی بیٹسمین سوریا کمار کے پاس اسکور بورڈ پر ایک بڑا ٹوٹل ریکارڈ کرنے کا موقع تھا لیکن 19ویں اوور میں جنوبی افریقہ کے وین پارنیل کے ہاتھوں آئوٹ ہوگئے تھے،جیسے ہی وین پارنیل نے سوریا کمار کو آئوٹ کیا تو اس موقع پر جشن منانے کے لیے رونالڈو کے مشہور انداز کو کاپی کیا،وین پارنیل کے جشن منانے کا یہ انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ اپنی مکمل فٹنس پر واپس آنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں لیکن میچ فٹنس بالکل مختلف ہوتی ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی فتح کے بعد کرک انفو کو انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ انجری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے تین ماہ بعد واپس آکر فوری طور پر اپنی پوری قوت کا مظاہرہ کرنا مشکل ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ گھٹنے کی انجری سے چھٹکارا حاصل کرکے تین ماہ بعد واپس آنا آسان نہیں اور اللہ نہ کرے کہ کوئی کھلاڑی اس طرح کی انجری کا شکار ہو لیکن جو کھلاڑی اس انجری کا شکار ہوتے ہیں وہ یقینا جانتے ہیں کہ یہ کتنا مشکل ہوتا ہے،شاہین شاہ آفریدی نے واضح کیا کہ میچ کے دوران اپنی 100فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کر رہا ہوں اور میرے خیال سے میرا بولنگ پیس پہلا جیسا ہی ہے کیونکہ میری اوسط رفتار تقریبا 135-140کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی ٹیم کے سابق کوچ روی شاستری نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق اہم پیشگوئی کردی،بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران روی شاستری نے کہا کہ ایک چیز میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ شاہین شاہ آفریدی جسمانی طور پر مکمل فٹ نہیں ہے وہ بہت جلدی واپس آگیا ہے،روی شاستری نے کہا کہ لیکن اس کے باوجود شاہین سے لگائی جانے والی توقعات بہت زیادہ ہیں، ورلڈکپ کے دوران اس پر دبائو تھا کہ وہ کھیلے، سلیکٹرز سمیت شائقین بھی چاہتے تھے کہ وہ کھیلے لیکن اسے اپنے ردھم میں لوٹنے میں وقت لگے گا،سابق بھارتی کوچ کا کہنا تھا کہ میں اس ٹورنامنٹ کے ختم ہونے پر شاہین کو کھیل سے ایک طویل بریک لیتے دیکھ رہا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ٹوکیو (شِنہوا) جاپان کی ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے کاندھوں پر لوگوں کے لئے مسرت کی تلاش کی ذمہ داری ہے اور چین کی جدیدیت کا راستہ ہی یقینی طور پر لوگوں کی فلاح و بہبود کو جاری رکھے گا۔
جاپان کی حکمران اتحادی جماعت کو میتو کے رہنما ناتسو یاماگوچی نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں گزشتہ دہائی کے دوران چین کی شاندار ترقیاتی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ خود کی اصلاح کے جذبے پر قائم ہے اور اس کی قیادت میں چینی معیشت مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اپنے مستقبل کے ترقیاتی اہداف کو طویل المدتی تناظر میں طے کر رہا ہے اور اس کے حصول کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔
کو میتو پارٹی جدیدیت کی راہ بارے چین کی پیشرفت پر پوری توجہ دے رہی ہے جس پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں ایک اہم تصور کے طور پر روشنی ڈالی گئی۔
یاماگوچی نے واضح کیا کہ سیاسی نظاموں میں اختلافات کے باوجود جاپان اور چین کو باہمی احترام اور بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار کی بنیاد پر مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنے عوام کی خوشی، اچھی ہمسائیگی اور خوشحالی کے مقاصد کو حاصل کر سکیں۔
یاماگوچی نے چین اور جاپان کے تعلقات کے مستقبل کے بارے میں اپنی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کو اچھے دوطرفہ تعلقات برقرار رکھنے چاہئیں ۔ ساتھ ہی بات چیت اور تبادلوں کو جاری رکھنا، باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ دوستانہ، مستحکم اور تعمیری تعلقات کے تحفظ اور ترقی کے لیے فعال کوششیں کرنی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ فریقین کو عالمی امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
یاماگوچی نے کہا کہ وہ کومیتو پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے درمیان طویل مدتی دوستانہ تعلقات کو مستحکم اور مضبوط بنانے اور جاپان اور چین کےتعاون کو مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے صومالیہ میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ، سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل ان گھنائونے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ عالمی ادارہ پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف صومالیہ کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ ایک پرامن اور خوشحال صومالیہ کی حمایت کا عہد کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکریٹری جنرل اس حملے سے بہت غمزدہ ہیں اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ صومالیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ہفتے کوصومالیہ کی وزارت تعلیم کی عمارت کو دو کار بم دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 100افراد جاں بحق اور 300سے زائد زخمی ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عوامی جمہوریہ کانگو(ڈی آر سی) کی مسلح افواج اور 23 مارچ تحریک (ایم 23) کے مابین 20 اکتوبر سے تنازعات کی بحالی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور اقوام متحدہ کے 4 امن فوجی زخمی ہوئے ہیں ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیکرٹری جنرل نے کشیدگی میں فوری طور پر کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسٹیفن ڈوجارک نے بتایا کہ انتونیو گوتریس نے ایم 23 اور دیگر مسلح گروپوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر دشمنی بند کریں اور غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیں، انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل نے تمام فریقین سے متاثرہ آبادی تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی کی سہولت فراہم کرنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
اقوام متحدہ سربراہ نے انگولا کے صدر جوآؤ لورینکو کی جانب سے جاری ثالثی اور کینیا کے سابق صدر اوہوروکینیاٹا کے زیرانتظام افریقہ میں انسانی حقوق پر توجہ مرکوز کرنے کے اقدام نیروبی عمل کیلئے اقوام متحدہ کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گوتریس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ ملک کے مشرق میں امن اور استحکام لانے کی کوششوں میں کانگو کی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔
فلپائن میں طوفان نالگے کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے انسانی ہلاکتوں کی تعددا بڑھ کر 100ہو گئی۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلپائن میں رواں سال آنے والے تباہ کن طوفانوں میں ایک طوفان ہے جس میں اب تک 100افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ پہاڑوں سے مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ پہاڑی گائوں میں درجنوں افراد لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے،انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں 53کا تعلق بانگسامورو خودمختار علاقے کے ماگوئندانو سے تھا جو کہ نالگے طوفان نلگے سے ہونے والی شدید بارشوں کے باعث ڈوب گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شدید بارش کے نتیجے میں پہاڑوں سے مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے63افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اعداد و شمار میں زیادہ تر وہ لوگ شامل نہیں ہیں جو کوسیونگ گائوںمیں بڑے مٹی کے تودے کے باعث لاپتہ ہوئے ہیں بلکہ خدشہ کیا جا رہا ہے کہ مٹی کے تودے سے کئی خاندان دب چکے ہیں، ریسکیو اہلکاروں نے طوفان ختم ہونے کے بعد اپنا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے، واضح رہے کہ فلپائن میں 200ملکی اور بین الاقوامی پروازیں طوفان کے باعث منسوخ کر دی گئیں ،دارالحکومت منیلا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو مختصر طور پر بند کر دیا گیا، جس سے ہزاروں مسافر ہوائی اڈے پر پھنس گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وین چھانگ، ہائی نان(شِنہوا) چین نے اپنے خلائی اسٹیشن تیان گونگ کی تعمیرکے آخری مرحلہ کے لیے خلائی لیب ماڈیول مینگ تیان کو خلا میں بھیج دیا ہے۔
لیب ماڈیول مینگ تیان زمین سے تقریباً 400 کلومیٹر بلندی پر پہلے سے ہی موجود دو ماڈیول کے کامبی نیشن کے ساتھ منسلک ہوگا، خلائی اسٹیشن کے اس آخری "بلڈنگ بلاک" سے تیان گونگ ٹی شکل کے ڈھانچہ کی شکل اختیار کرے گا جو مکمل ہونے پر اس خلائی اسٹیشن کا طے شدہ لے آوٹ ہے۔
ڈاکنگ اور اس کے بعد ان آربٹ ٹرانسپورٹیشن کے مراحل مکمل ہونے پر خلائی اسٹیشن کا ڈھانچہ مکمل شکل اختیار کرلے گا۔
چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے مطابق،لانگ مارچ 5 بی وائی 4 جنوبی صوبے ہائی نان کے ساحل پر واقع وین چھانگ خلائی جہازوں کی لانچنگ سائٹ سے مینگ تیان کو خلا میں لے کر روانہ ہوا۔
بیجنگ(شِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کا 21 واں اجلاس منگل کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوگا۔ چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ بیجنگ میں اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ژاو لی جیان نے پیر کو بتایا کہ ایس سی او کے رکن ممالک کے حکومتی سربراہان اور نمائندے،مبصر ممالک ،ایس سی اوکے مستقل اداروں کے سربراہان، ایس سی او انٹرپرینیورز کمیٹی ،ایس سی او انٹربینک کنسورشیم اور اقوام متحدہ کے اقتصادی وسماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل (ای ایس سی اے پی) کے نمائندے اور دیگر بین الاقوامی ادارے اور تنظیمیں اجلاس میں شرکت کریں گی۔
افریکی ملک برکینا فاسو میں دہشتگرد جہادی تنظیم کے حملے میں 15فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے،بریکنا فاسو کے فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گورما صوبے میں اتوار کے روز فوجی کاروان ایک سپلائی مشن سے واپس آ رہا تھا کہ راستے میں جہادی تنظیم کے دہشتگردوں نے فوجیوں پر حملہ کر دیا،بیان میں کہا گیا کہ جہادی تنظیم کے دہشتگردوں کے حملے میں 15فوجی اہلکار اور رضاکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 4زخمی ہو گئے ہیں،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے کے بعد 11فوجی اہکار تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا)سنگاپور کے نائب وزیراعظم ہینگ سوی کیت کی دعوت پر چین کے نائب وزیراعظم ہان ژینگ یکم سے 2 نومبر تک سنگاپور کا دورہ کرینگے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ہان ژینگ اور ہینگ سوی کیت مشترکہ طور پر 18 ویں چائنہ ۔ سنگاپور مشترکہ کونسل برائے باہمی تعاون کے اجلاس ، 23 ویں چائنہ ۔ سنگاپور سوژو انڈسٹریل پارک کی مشترکہ سٹیئرنگ کونسل کے اجلاس ، 14ویں چائنہ ۔ سنگاپور تیانجن ایکو سٹی کی مشترکہ سٹیئرنگ کونسل کے اجلاس اور چھٹی چائنہ ۔ سنگاپور (چھونگ چھنگ)اسٹریٹجک رابط سازی کے ابتدائی مظاہرے پر مشترکہ سٹیئرنگ کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
بیجنگ(شِنہوا)سنگاپور کے نائب وزیراعظم ہینگ سوی کیت کی دعوت پر چین کے نائب وزیراعظم ہان ژینگ یکم سے 2 نومبر تک سنگاپور کا دورہ کرینگے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ہان ژینگ اور ہینگ سوی کیت مشترکہ طور پر 18 ویں چائنہ ۔ سنگاپور مشترکہ کونسل برائے باہمی تعاون کے اجلاس ، 23 ویں چائنہ ۔ سنگاپور سوژو انڈسٹریل پارک کی مشترکہ سٹیئرنگ کونسل کے اجلاس ، 14ویں چائنہ ۔ سنگاپور تیانجن ایکو سٹی کی مشترکہ سٹیئرنگ کونسل کے اجلاس اور چھٹی چائنہ ۔ سنگاپور (چھونگ چھنگ)اسٹریٹجک رابط سازی کے ابتدائی مظاہرے پر مشترکہ سٹیئرنگ کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
بھارتی ریاست گجرات کے شہر موربی میں دریا پر بنے 140سالہ قدیم پل کے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120ہوگئی،حادثے کے وقت پل پر موجود 500سے زیادہ افراد دریا میں جا گرے،میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے،رپورٹس کے مطابق 19ویں صدی کے بنے پل کا حال ہی میں مرمتی کام مکمل ہواتھا اور گزشتہ ہفتے ہی مرمت کے بعد 26اکتوبر کو عوام کیلئے کھولا گیا تھا،دوسری جانب ریاستی حکومت نے 4اور مرکزی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کیلئے 2لاکھ بھارتی روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرین پر حملے کے بعد یورپی یونین نے روس کے کیخلاف کارراوئی کرتے ہوئے اب تک تقریبا 17ارب یورو (16.9بلین ڈالر) مالیت کے اثاثوں کو منجمد کیا ہے،اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے یورپی یونین کے جسٹس کمشنر ڈیڈیئررینڈرز نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں یہ اعداد و شمار بیان کیے ہیں،غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے جولائی میں یورپی یونین کے پانچ رکن ممالک میں روس کے قریبا 13.8ارب یورو کے اثاثے منجمد کرنے کی اطلاع دی تھی،اس تنظیم کے رکن ممالک نے روسی اشرافیہ اور مختلف اداروں کے اثاثے منجمد کیے ہیں،جسٹس کمشنر ڈیڈینئر رینڈررز نے جرمن میڈیا گروپ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 90روسیوں کے اثاثے منجمد کیے جاچکے ہیں اور سات رکن ممالک میں منجمد کیے گئے ان اثاثوں کی مالیت 17ارب یورو سے زیادہ ہے،ذرائع کے مطابق ان میں جرمنی میں منجمد کیے گئے 2.2ارب یورو کے اثاثے بھی شامل ہیں اور یوکرین کے حکام ان منجمد اثاثوں کو جنگ کے بعد اپنے ملک کی تعمیر نو میں استعمال کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں،رینڈرزنے انٹرویو میں کہا کہ اگریورپی یونین کی طرف سے ضبط کردہ رقم مجرمانہ سرگرمی کا حاصل ہے، تو اسے یوکرین کے ہرجانے کے فنڈ میں منتقل کرنا ممکن ہے،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ رقم یوکرین کی تعمیرِنو کی مالی اعانت کے لیے کافی نہیں ہوگی۔ مغربی پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھرمیں روس کے مرکزی بینک کے غیرملکی زرمبادلہ کے 300ارب یورو کے ذخائر منجمد کیے جا چکے ہیں،اس رقم کو ضمانت کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کو اس وقت تک ضمانت کے طور رکھا جاسکتا ہے جب تک روس یوکرین کے جنگ زدہ علاقوں کی تعمیرنو میں رضاکارانہ طورپر شرکت پرآمادہ نہیں ہوجاتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برازیل کے سابق صدر اور بائیں بازو کے رہنما لوئز لولا ڈی سلوا تیسری بار برازیل کے صدر منتخب ہو گئے،تفصیلات کے مطابق برازیل کے سابق صدر اور بائیں بازو کے رہنما لوئز لولا ڈی سلوا نے تیسری بار صدارتی الیکشن جیت لیا، ترقی پسند ڈی سلوا نے سخت مقابلے کے بعد انتخاب کے دوسرے مرحلے میں موجودہ قدامت پسند صدر بولسونارو کو رن آف میں شکست دی،لولا ڈی سلوا کو صدر بولسونارو کے دورحکومت میں کرپشن کے الزامات کا سامنا رہا تھا، لولا ڈی سلوا کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کر کے نااہل بھی کر دیا گیا تھا،بعد ازاں، برازیل کی عدالت نے لولا ڈی سلوا کی قید اور نااہلی کا فیصلہ ختم کر دیا تھا، لوئز لولا ڈی سلوا کی کامیابی پر شان دار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران میں سربراہ پاسدارانِ انقلاب حسین سلامی کی دھمکیوں کے باوجود احتجاج نہ رک سکا،تفصیلات کے مطابق سربراہ پاسدارانِ انقلاب کی دھمکیاں ہوا ہو گئیں، ایران میں سربراہ پاسدارانِ انقلاب حسین سلامی کی دھمکیوں کے باوجود احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے،سب سے بڑا احتجاجی اجتماع اسلامی آزاد یونیورسٹی کی مرکزی تہران شاخ میں ہوا، سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بھر پور استعامل کرتے ہوئے آنسو گیس کے شیل فائر کیے،دوسری جانب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو دارالحکومت اوٹاوا میں ایرانی خواتین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں پہنچ گئے،انھوں نے کہا ایران میں خواتین، بیٹیوں، نانیوں، دادیوں اور دیگر اتحادیوں کو ہم نہیں بھولے ہیں، ہم ہمیشہ ایرانی کمیونٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایلون مسک نے ویریفکیشن ٹوئٹر صارفین سے ہر ماہ 20ڈالر فیس لینے کا فیصلہ کیا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کے بلیو ٹک والے صارفین پر فیس عائد کرنے کے لیے نیا سسٹم متعارف کروایا ہے،ایلون مسک نے فیس عائد کرنے کے لیے انجینئرز کو 7نومبر کی ڈیڈ لائن دی ہے، ڈیڈ لائن تک پروجیکٹ پورا نہ کرنے کی صورت میں مسک نے انجینئرز کو برطرف کرنے کی وارننگ بھی دی ہے،واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ٹوئٹر اکائونٹ کے تصدیقی طریقہ کار کو نئے سرے سے بنایا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی، امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 22 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 25 پیسے ہو گئی ۔ یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 75 پیسے کا اضافہ دیھکنے میں آیا تھا جس کے بعد امریکی کرنسی 222 روپے 25 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رواں مالی سال ستمبر میں سارک ممالک کو پاکستان سے مختلف اشیا کی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ،برآمدی حجم 167 ملین ڈالر تک پہنچ گیا،افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا کو برآمدات میں 17 فیصد اضافہ،سارک ممالک سے درآمدات کا حجم 29.91 ملین ڈالر رہا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال ستمبر میں جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم سارک کے رکن ممالک کو پاکستان سے مختلف اشیا کی برآمدات میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف کے مطابق ستمبر 2022 میں سارک کے رکن ممالک کو برآمدات کا حجم 167.49 ملین ڈالر تک پہنچ گیا تھا جو پچھلے مالی سال کے اسی مہینے میں 130.61 ملین ڈالر تھا۔پاکستان سے سارک کے رکن ممالک افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا کو مختلف اشیا کی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا اور رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 452.11 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال 387.05 ملین ڈالر تھی۔ ستمبر 2022 میں سارک کے رکن ممالک سے درآمدات کا حجم 29.91 ملین ڈالر رہا۔ ستمبر 2022 میں سارک کے رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی سرپلس 137.58 ملین ڈالر تھا۔ اس کے علاوہ سارک کے رکن ممالک کے ساتھ تجارتی سرپلس رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 362.04 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
ستمبر 2022 میں پاکستان کا افغانستان، بنگلہ دیش، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا کے ساتھ تجارتی سرپلس تھا جب کہ بھارت کے ساتھ تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبر میں بنگلہ دیش پاکستانی سامان کا سب سے بڑا درآمد کنندہ رہا، اس کے بعد افغانستان اور سری لنکا کا نمبر آتا ہے۔ پاکستان سے بنگلہ دیش کو برآمدات میں 31 فیصد اضافہ ہوا اور ستمبر 2022 میں 90.38 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو پچھلے مالی سال کے اسی مہینے میں 68.97 ملین ڈالر تھی۔ جولائی تا ستمبر میں پاکستان سے بنگلہ دیش برآمدات 234.50 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 175.38 ملین ڈالر کے مقابلے میں 34 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔ مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں تجارتی سرپلس 214.68 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ستمبر 2022 میں افغانستان کو 45.36 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 31.97 ملین ڈالر کے مقابلے میں 42 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہیں۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں افغانستان کو برآمدات 127.15 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران 127.64 ملین ڈالر کے مقابلے میں 0.49 ملین ڈالر کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔
افغانستان کے ساتھ تجارتی سرپلس 118.99 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان سے سری لنکا کو برآمدات ستمبر 2022 میں 30.70 ملین ڈالر رہی جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 28.24 ملین ڈالر تھی جس میں 2.46 ملین ڈالر کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ سری لنکا کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 87.75 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران 81 ملین ڈالر سے بڑھ کر 6.73 ملین ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سری لنکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 72.28 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ستمبر 2022 میں مالدیپ کو 0.67 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 0.82 ملین ڈالر کے مقابلے میں کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔ مالدیپ کو برآمدات رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.75 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران 1.66 ملین ڈالر سے بڑھ کر 5 فیصد زیادہ ہیں۔ پاکستان سے نیپال اور بھارت کو 0.34 ملین ڈالر اور 0.009 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیںجو پچھلے مالی سال کے اسی مہینے میں 0.54 ڈالر اور 0.04 ملین ڈالر تھیں۔ پاکستان سے نیپال اور بھارت کو مختلف اشیا کی برآمد بالترتیب 0.84 ملین ڈالر اور 0.10 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ۔جو کہ 1.23 ملین ڈالر اور 0.099 ملین ڈالر تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں پاکستان سے وسطی ایشیائی ممالک کو مختلف اشیا کی برآمدات میں 29 فیصد اضافہ،قازقستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغزستان اور ترکمانستان کو برآمدات 50.92 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میںبرآمدی حجم 39.51 ملین ڈالر تھا،قازقستان پاکستان سے برآمدی سامان وصول کرنے والا سرفہرست ملک رہا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں پاکستان سے وسطی ایشیائی ممالک کو مختلف اشیا کی برآمدات میں 29 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں قازقستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغزستان اور ترکمانستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کو پاکستان کی برآمدات 50.92 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 39.51 ملین ڈالر تھیں۔ سال بہ سال کی بنیاد پر پاکستان سے وسطی ایشیائی ممالک کو برآمدات میں 20 فیصد کمی آئی اور ستمبر 2022 میں 14.23 ملین ڈالر تک گر گئی جو سال 2021 کے اسی مہینے میں 17.89 ملین ڈالر تھی۔ پہلے تین مہینوں میں درآمدات وسطی ایشیائی ممالک سے 8.733 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
پاکستان کا وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی سرپلس تھا جو 42.19 ملین ڈالر تھا۔ پاکستان کا قازقستان، ازبکستان اور کرغزستان کے ساتھ تجارتی سرپلس تھا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تاجکستان اور ترکمانستان کے ساتھ تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ وسطی ایشیائی ممالک میں قازقستان پاکستان سے برآمدی سامان وصول کرنے والا سرفہرست ملک رہاجس کے بعد ازبکستان کا نمبر آتا ہے۔ تاجکستان، کرغزستان اور ترکمانستان اس کے بعدہیں۔ ستمبر 2022 میں قازقستان کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 6.47 ملین ڈالر رہا جو پچھلے مالی سال کے اسی مہینے میں 13.22 ملین ڈالر تھاجو کہ 6.74 ملین ڈالر کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان سے قازقستان کو برآمدات میںرواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 27.73 ملین ڈالر کی کمی ہوئی جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں 28.58 ملین ڈالر تھی جس میں 0.85 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس مدت کے دوران تجارتی سرپلس 25.91 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ ستمبر 2022 میں پاکستان سے ازبکستان کو 6.57 ملین ڈالر کا سامان بھیجا گیا جو کہ پچھلے مالی سال کے اسی مہینے میں 4.11 ملین ڈالر کے مقابلے میں 2.45 ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران 9.70 ملین ڈالر کے مقابلے میں موجودہ مالی سال 11.16 ملین ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
اس عرصے کے دوران تجارتی سرپلس 17.32 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ستمبر 2022 میں تاجکستان کو برآمدات 0.69 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 0.05 ملین ڈالر کے مقابلے میں 0.64 ملین ڈالر کے اضافے کی نمائندگی کرتی ہیں۔ تاجکستان کو پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.13 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں 0.32 ملین ڈالر تھیں جو کہ 0.81 ملین ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ اس عرصے کے دوران تجارتی خسارہ 1.53 ملین ڈالر تھا۔ ستمبر 2022 میں کرغزستان کو برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 0.10 ملین ڈالر سے 0.43 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جس میں 0.33 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان سے کرغزستان کو کل برآمدات 1.10 ملین ڈالر تھیں جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 0.46 ملین ڈالر کے مقابلے میں 138 فیصد زیادہ ہیں۔ ستمبر میں ترکمانستان کو پاکستان کی برآمدات 0.04 ملین ڈالر تک گر گئیں۔پچھلے سال کے اسی مہینے میں 0.39 ملین ڈالر کے مقابلے میں 0.35 ملین ڈالر کی کمی درج کی گئی ۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان سے ترکمانستان کو مختلف اشیا کی برآمد 0.08 ملین ڈالر تک کم ہو گئی جو کہ 0.36 ملین ڈالر کی کمی کو ظاہر کرتی ہے ۔ترکمانستان کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 0.619 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یورپی یونین ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 7.7 فیصد کی کمی،جولائی تا ستمبر 828 ملین ڈالرحجم،گزشتہ مالی سال یورپی یونین ممالک سے 3.36 ارب ڈالر کی ترسیلات زرموصول ہوئیں،اٹلی سرفہرست، ترسیلات زر میں کمی کی بڑی وجہ مغربی ممالک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روس یوکرین تنازعہ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ورکرز ترسیلات زر میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 7.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زر جولائی تا ستمبر میں 828 ملین ڈالر رہ گئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 898 ملین ڈالر تھے۔ ستمبر میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زر میں 14.18 فیصد کمی واقع ہوئی اور گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 302 ملین ڈالر سے کم ہو کر 259 ملین ڈالر رہ گئی۔ اگست کے پچھلے مہینے کے مقابلے ستمبر میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زر میں بھی 5.53 فیصد کی کمی درج کی گئی۔23-2022 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کے مجموعی کارکنوں کی ترسیلات زر میں بھی 6.26 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ اس سال جولائی تا ستمبر کے دوران ملک کے کارکنوں کی کل ترسیلات زر 7.68 بلین ڈالر رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 8.19 بلین ڈالر تھی۔ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ پاکستان کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد امین نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ترسیلات زر میں کمی کی بڑی وجہ خاص طور پر مغربی ممالک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔
ڈاکٹر ساجد نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے زندگی گزارنے کی لاگت بڑھ گئی ہے جس کی وجہ روس یوکرین تنازعہ ہے۔ ڈاکٹر ساجد نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ رقم وطن واپس بھیجنا مشکل ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر ساجد نے کہا کہ ترسیلات زر پاکستان کے لیے معیشت کا ایک اہم جز ہے جس نے بیرونی قرضوں کی فراہمی کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی دیکھی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اس مدت کے دوران اٹلی سے کارکنوں کی ترسیلات زر میں 1.43 فیصد کی کمی ہوئی اور پہلی سہ ماہی میں 227 ملین ڈالر تک گر گئی جو گزشتہ سال کے اسی مہینوں میں 230 ملین ڈالر تھی۔ یورپی یونین کے ممالک میں اٹلی پاکستان کی ترسیلات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ اسی طرح فرانس سے بھی ترسیلات زر میں 14.34 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور زیر جائزہ سہ ماہی کے دوران 112 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 131 ملین ڈالر تھی۔ اسی عرصے کے دوران جرمنی، سویڈن، آئرلینڈ، بیلجیئم، نیدرلینڈز اور ڈنمارک سے کارکنوں کی ترسیلات زر میں بھی کمی ہوئی۔
اسپین سے ترسیلات زر میں 0.8 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا اور پہلی سہ ماہی کے دوران 137 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 135 ملین ڈالر تھا۔ سعودی عرب ستمبر میں پاکستان کے کارکنوں کی ترسیلات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے تاہم مملکت سے ترسیلات زر میں بھی 9.83 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں یورپی یونین کے ممالک سے 3.361 بلین ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں جو کہ 2020-21 کے مقابلے میں 23.2 فیصد زیادہ ہیں جب یہ حجم 2.72 بلین ڈالر تھا۔ اٹلی گزشتہ مالی سال کے دوران 856 ملین ڈالر کی آمد کے ساتھ یورپی یونین کے ممالک میں پاکستان کا سب سے بڑا ذریعہ رہا، اس کے بعد اسپین اور جرمنی کا نمبر آتا ہے۔ مجموعی طور پر، سعودی عرب 2021-22 میں 7.74 بلین ڈالر کے حجم کے ساتھ پاکستان کی ترسیلات کا سب سے بڑا ذریعہ رہا جس کے بعد متحدہ عرب امارات کا نمبر آتا ہے۔ متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر 5.84 بلین ڈالر رجسٹرڈ ہوئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہوٹل روم کی ویڈیو لیک ہونے پر سخت ردعمل دیا ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں آسٹریلوی شہر پرتھ میں موجود ویرات کوہلی نے 31اکتوبر کو انسٹاگرام پر اپنے ہوٹل کے روم سے لیک ہونے والی ویڈیو شیئر کی جس میں کرکٹر کے ذاتی سامان، کٹس، پرفیومز اور جوتوں سمیت دیگر چیزوں کو دکھایا گیا،کوہلی نے اس پر ناراضی کا اظہار کیا اور مذکورہ عمل کو نامعقول قرار دیا جس کے بعد انوشکا نے بھی انسٹاگرام کی اسٹوری پر ویڈیو لیک کرنے والے مداح پر تنقید کی،اداکارہ نے لکھا کہ 'ماضی میں واقعی کچھ ایسے واقعات کا تجربہ کیا ہے جہاں مداح حد پار کردیتے ہیں جو سب سے بری چیز ہے، یہ سراسر غلط حرکت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے 'انوشکا شرما نے مداحوں کے لیے لکھا کہ 'وہ لوگ جو یہ دیکھ کر سوچ رہے ہیں کہ سلیبریٹی ہیں تو ان سب کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ لوگ بھی اس مسئلے کا حصہ ہیں، اپنے آپ پر قابو رکھیں، یہ سب کے لیے اچھا ہے'انہوں نے سوال کیا کہ 'اگر یہ آپ میں سے کسی کے بیڈروم میں ہوتا تو بتائیں پھر کیا ہوتا؟'
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک نے بھارتی بیٹر سوریا کمار یادو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بولرز کے دماغ سے کھیلتے ہیں، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نیکہا کہسوریا کمار بنیادی طور پر بولر کے دماغ کے ساتھ کھیلتے ہیں،مڈل آرڈر میں کھیلنے والے بیٹسمین کے لیے یہ چیز بہت اہم ہے کہ وہ بولر کے دماغ سے بھی کھیلے، جیسے ایک بولر بولنگ کرواتے ہوئے اپنی فیلڈ میں جگہوں کو تبدیل کرتا ہے تو اسی طرح ایک بیٹسمین اور خاص طور پر وہ بیٹسمین جوکہ مڈل آرڈر میں کھیلتے ہیں ان کو رنز بنانے کے لیے بولر کے دماغ سے کھیلنا پڑتا ہے،شعیب ملک کا خیال تھا کہ سوریا کمار یادو کو بیٹنگ پر مہارت ہونے کے باوجود بھی پرتھ میں مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن بھارتی بیٹسمین نے اپنی شاندار بیٹنگ سے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف 40 گیندوں پر 68 رنز بنا کر بھارتی ٹیم کو 133 رنز بنانے میں مدد کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اپنے ہوٹل روم کی ویڈیو لیک ہونے پرشدید ناراض ہوگئے،انسٹاگرام پر ویرات کوہلی نے اپنے ہوٹل کے روم سے لیک ہونے والی ویڈیو شیئر کی جس میں ویڈیو بنانے والے نے اس کے کیپشن میں بتایا کہ یہ ہوٹل میں کوہلی کے روم کی ویڈیو ہے،ویڈیو میں ویرات کوہلی کے ذاتی سامان، کٹس، پرفیومز اور جوتوں سمیت دیگر چیزوں کو دکھایا گیا ہے،ویرات کوہلی نے یہ ویڈیو انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے شدید ناراضی کا اظہار کیا اور لکھا کہ وہ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ فینز اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے مل کر بہت خوش اور جذباتی ہوتے ہیں اور وہ بھی ان سے مل کر انہیں سراہتے ہیں،کوہلی نے کہا کہ لیکن یہ ویڈیو بہت ہوشربا ہے جس نے مجھے میری پرائیویسی کو لے کر تشویش میں ڈال دیا ہے، اگر میرے ہوٹل کے روم میں میری کوئی پرائیویسی نہیں تو پھر میں کس جگہ کو اپنی پرائیویسی کے لیے دیکھوں؟سابق کپتان نے کہا کہ اس طرح کا فینٹیزم میرے لیے بالکل ٹھیک نہیں جو یقینی طور پر میری پرائیویسی میں دخل اندازی ہے،کوہلی کا کہنا تھا کہ برائے کرم لوگوں کی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور انہیں انٹرٹینمنٹ کے طور پر استعمال نہ کریں،دوسری جانب ویرات کوہلی کی اس پوسٹ پر بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی رد عمل دیتے ہوئے اسے غلط حرکت قرار دیا،آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے اسے انتہائی مضحکہ خیز کہتے ہوئے ناقابل قبول قرار دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ آپ لوگ ہمارے لیے دعا کریں، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے، جس میں انکا کہنا تھا کہ کرکٹ میں جیت بہت ضروری ہوتی ہے، گزشتہ دو میچز میں ہماری پوری ٹیم کے ساتھ عوام بھی بہت تکلیف سے گزری ہے،انہوں نے کہاکہ نیدرلینڈز کے ساتھ میچ میں جس طرح لڑکوں نے کوشش کی ہے بالکل اسی مومنٹم کی آگے بھی ضرورت ہے، اسی طرح آگے بھی کھیل کے میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے،انکا کہنا تھا کہ ہم اچھا کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں، بابر اعظم بھی اچھا کھیلیں گے، وہ دنیا کے بہترین بیٹر ہیں بڑے میچز میں وہ بھی اچھا پرفارم کریں گے،محمد رضوان نے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ سب کے سامنے ہیں جبکہ حارث رئوف کی بولنگ بھی بہت اچھی جاری ہے،وسیم جونیئر سے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ وسیم ہماری ٹیم کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا ہے، ہم دو میچز ہارے ہیں لیکن ان میچز میں وسیم کی کارکردگی بہت بہترین رہی ہے، وسیم کی صورت میں ٹیم میں ہمیں ایک پلس پوائنٹ ملا ہے،انکا کہنا تھا کہ شاداب خان ہمیشہ سے بہترین پرفارمنس دی ہے، وہ ٹیم میں ستون کی اہمیت رکھتے ہیں،محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اچھا کھیلنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، بابر اعظم بھی اچھا کھیلیں گے، آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ ہمارے لیے دعا کریں، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بوم بوم آفریدی کپتان بابر اعظم کے حق میں بول پڑے،پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی نے نجی چینل سے گفتگو میں کہا کہ بابر اعظم کو اس وقت سپورٹ کی ضرورت ہے،شاہد آفریدی نے نجی چینل سے گفتگو کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بابر اعظم کی حمایت میں ایک ٹوئٹ کی جس میں کہا کہ دوسے تین میچز آپ کو برا کھلاڑی نہیں بناتے، بابر اعظم ہمارے ایک بہترین کھلاڑی ہیں،آل رائونڈر نے مزید لکھا کہ انہیں اپنی فارم میں واپس آنے کے لیے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے، بابر جلد ہی ایک بڑی میچ وننگ اننگز کے ساتھ واپس لوٹیں گے،شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم ایک ایسا کھلاڑی ہے جو شروعات سے ہی پاکستان ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم نے جتنی کرکٹ کھیلی ہمیں یقین ہوتا تھا کہ بابر اگر میدان میں اترا ہے تو ٹیم کے لیے اچھا اسکور بناکر لوٹے گا،انکا کہنا تھا کہ مجھے حیرت ہے کہ ایک ایسا کھلاڑی جو مستقل اچھی پرفارمنس دے رہا ہے وہ اگر ایک سیریز میں نہیں پرفارم کرپاتا تو اس پر اتنی تنقید کیوں کی جارہی ہے، یہ میرے لیے افسوسناک بات ہے، میں ماضی میں بھی محمد رضوان کی بری پرفارمنس پر ان کی حمایت میں کھڑا رہا، کیوں کہ مجھے پتا ہے کہ رضوان باصلاحیت کھلاڑی ہے،انہوں نے اوپنر کے حوالے سے کہا کہ رضوان ، بابر اور فخر زمان ہماری ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی جیسے ہیں، ان کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جائے، بابر اعظم جیسے کھلاڑی جو نمبر 1 اور نمبر 2 پر رہ چکے ہیں ان پر سابق کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید میرے لیے افسوس کی بات ہے،شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر کو سپورٹ کی ضرورت ہے، ورلڈکپ ابھی باقی ہے کیا پتا اگلے میچز میں بابر اعظم 100 رنز اسکور کردے تو پھر آپ کس منہ سے بابر کی تعریف کروگے، بابر اعظم ایک ایسا کھلاڑی ہے جو مستقل انداز سے پاکستان کے لیے پرفارم کررہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آسٹریلیا میں جاری ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں پاکستانی ٹیم اپنے اگلے دو میچز کھیلنے کے لیے پرتھ سے سڈنی روانہ ہوگئی ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان کا اگلا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا جب کہ اس کے بعد قومی ٹیم بنگلہ دیش کے مدمقابل ہوگی، پاکستان سپر 12کے تین میں سے دو میچز ہار کر پوائٹس ٹیبل پر دو پوائنٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کرکے لانگ مارچ و دھرنے کی درخواست جمع کروا دی۔ اسلام آباد پی ٹی آئی کے صدر علی نواز اعوان اور بابر اعوان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر علی اعوان نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے این او سی کے حوالے سے آج آفیشلی درخواست جمع کروائی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتظامیہ سے جلسے اور دھرنے کا جلد این او سی جاری کرنے کی ایک بار پھر درخواست کی گئی، پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کو 4 نومبر کو جی نائن اور ایچ نائن کے درمیان لانگ مارچ/دھرنے کی درخواست دے رکھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عمران خان نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ عمران خان نے جواب میں سپریم کورٹ کو کرائی گئی کسی بھی یقین دہانی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کی جانب سے میری طرف سے کرائی گئی کسی یقین دہانی کا مجھے علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہے اور سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ عمران خان نے تفصیلی جواب کیلئیعدالت سے 3 نومبر تک کی مہلت بھی مانگ لی۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق پی ٹی آئی نے 25 مئی کے لانگ مارچ میں ریلی کو پر امن رکھنے کی یقین دہانی کروائی تھی، عمران خان اور ان کے وکلا نے یقین دہانی کرائی تھی کہ توڑ پھوڑ نہیں کی جائے گی ورنہ توہین عدالت ہوگی۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ یقین دہانی عمران خان کی جانب سے وکلا نے کرائی تھی۔عمران خان کے بیان سے لگتا ہے انہیں عدالتی حکم سے آگاہ کیا گیا۔عمران خان کو کیا بتایا گیا اصل سوال یہ ہے۔وہ آکر عدالت کو واضح کردیں کس نے کیا کہا تھا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بابر اعوان، فیصل چودھری نے عمران خان کی طرف سے یقین دہانی کروائی تھی کہ سڑکیں بلاک ہوں گی نہ مختص مقام سے آگے جائیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مناسب ہو گا حکومتی الزامات پر یقین دہانی کرانے والوں سے جواب مانگ لیں، نوٹس میں یقین دہانی کا ذکر ہے لیکن تحریری طور پر کہاں ہے؟، تحریری مواد نہ ہوتو کسی کو بلانے کا فائدہ نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ رپورٹرز کی حفاظت کے لئے اقدام کرنا ہوں گے۔ شازیہ مری نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل صدف کا جو انتقال ہوا اس پر بہت افسوس ہے، صدف ایک بہت دلیر رپورٹر تھیں۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کے پاس اس وقت بات کرنے کی بھی ہمت نہیں، اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے وہ کم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ رپورٹرز کی محنت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، صحافی دن رات محنت کر کے اپنے کام میں جتے رہتے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہماری خواہش ہو گی کہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں، اسکو صرف حادثہ نہ کہیں اگر اس چیز کو دھارنا ہے تو اس پر کام کرنا ہو گا۔ انکا کہنا ہے کہ رپورٹرز نے دہشت گردی کو بھی فیس کیا، کسی کا خیال نہیں تھا کہ ایسی ریلی میں بھی یہ حادثہ ہو گا، منتظمین کو رپورٹرز کی حفاظت کے لئے اقدام کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدف کے اہلخانہ کی بھی خواہش ہے کہ انکی پرسنل لائف کو ہائی لائیٹ نہ کیا جائے، وہ کمیونٹی کی ایک اچھی رپورٹر تھیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک تحقیقات نہیں ہوں گی تو پتہ نہیں لگے گا کہ یہ حادثہ تھا یا کسی کی غیر ذمہ داری، یہ ریکیز نکلتی رہتی ہیں۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ آج کسی پر ذمہ داری ہو گی تو کل ایسے واقعہ نہیں ہو گا، اگر آج ذمہ داری نہیں ڈالی جائے گی تو ایسے حادثات ہوتے رہیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر اعظم محمد شہباز شریف(آج) یکم اور 2 نومبر کو چین کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم چینی ہم منصب لی کی چیانگ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں سال اپریل میں وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا چین کا پہلا دورہ ہوگا، وزیر اعظم نے 16 ستمبر 2022 کو ازبکستان میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی،چین کی کیمونسٹ پارٹی کی تاریخی 20 ویں نیشنل کانگریس کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم چین کا دورہ کرنے والے اولین رہنمائوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان قیادت کی سطح کے دوروں کے تسلسل کا اظہار ہے، وزیر اعظم دورہ چین کے دوران صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور وزیر اعظم لی کیچیانگ کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران فریقین باہمی سٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کا جائزہ لیں گے اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس دورے میں مختلف شعبوں میں مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں جبکہ وسیع پیمانے پر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور سی پیک جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے 27 اکتوبر کو ہونے والے 11ویں اجلاس کے تناظر میں سی پیک منصوبے پر تعاون کی رفتار کو مستحکم کئے جانے کی بھی توقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئر عہدیدار چھائی چھی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کو مئوثر طریقے سے فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن چھائی نے یہ بات رہنما اصولوں کو فروغ دینے سے متعلق ایک اجلاس میں کہی۔
چھائی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ تشہیری سرگرمیوں کو احتیاط سے منظم طر یقے سے سر انجام دیا جانا چاہیے تاکہ پارٹی کے تمام اراکین اور عہدیداروں کو اپنی سوچ کو کانگریس کے رہنما اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی تحریک ملے۔
اس کے علاوہ ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے متحد ہو کرجدوجہد کریں۔ چینی قوم کی عظیم احیائے نو کو تمام حوالوں سے اور تمام محاذوں پر فروغ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی تشہیری ٹیموں کو چاہیے کہ رہنمااصولوں کو جامع، صحیح اورعلم کی گہرائی کے ساتھ فروغ دیں۔انہیں پارٹی کے اراکین، عہدیداروں اور عوام کو رہنما اصولوں کی گہرائی سے سمجھنے میں مدد کرنی چاہیے۔
اس اجلاس کی صدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیرکےسربراہ لی شولئی کررہے تھے۔