گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ جیت ہو یا ہار ہمیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ہمت بڑھانی ہے ٹیم اگر ہار کر بھی واپس آئے تو ہمیں بھرپور استقبال کرنا چاہیے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ میری نیک خواہشات پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ ہیں ہمیں ٹیم کا ساتھ دینا چاہیے،انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں اچھی پرفارمنس اس لیینہیں رہی کہ وہاں کے ٹور کم ملے ٹیم کا کمبینیشن تبدیل کیا جائے تو ہو سکتا ہے اچھا رزلٹ آئے پاکستان کے آگے کچھ نہیں پاکستان ہیتوہم سب ہیں،گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ایک ہی ہے اس میں جس کوکھیلناہیاپنی جگہ خود بنائے ایم کیوایم میں کس کو کھلانا ہے یہ فیصلہ خالدمقبول اوررابطہ کمیٹی کریں گے صرف ہارپرہی ٹیم کوتنقید کانشانہ نہیں بنانا چاہیے،کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹیم کیاندرونی معامالات پر واپس آنے پر رابطہ کرسکتیہیں اگرآپ رابطہ نہیں کر سکتے تو رابطہ کمیٹی سیرابطہ کرلیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے کرکٹ آئیڈل کا نام بتادیا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فوٹو اینڈ شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے مختصر سوال و جوابات کے سیشن کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں بابر اعظم سے ان کی زندگی اور کرکٹ کے حوالے سے کچھ سوالات کیے گئے_بابر اعظم سے سب سے پہلا سوال کیا گیا کہ انہیں پیار سے کس نام سے پکارا جاتا ہے؟ جس کے جواب کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ انہیں پیار سے بوبی بلایا جاتا ہے،آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں جب بابر سے ان کے کرکٹ آئیڈل کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا نام لیا۔پاکستان ٹیم کے کپتان سے ان کا پسندیدہ شاٹ بھی پوچھا گیا جس پر قومی ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ ان کا فیورٹ شاٹ کور ڈرائیو ہے، بابر سے پوچھا گیا کہ وہ کونسا بولر ہے جسے وہ چھکا مارنا چاہتے ہیں؟، اس سوال کے جواب میں انہوں نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کا نام لیا، کرکٹ کے علاوہ کیا مشغلہ ہے کہ سوال پر بابر نے بتایا کہ انہیں گھومنا، شاپنگ کرنا اور اسنوکر کھیلنا کافی پسند ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پرتھ میں موجود بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہوٹل کے کمرے کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد آئی سی سی اور ہوٹل انتظامیہ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے،تفصیلات کے مطابق کوہلی کے کمرے کی ویڈیو لیک ہونے پر آئی سی سی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹر کی پرائیوسی کی خلاف ورزی مایوس کن ہے،آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تمام ہوٹلز اور سکیورٹی فراہم کرنے والوں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایونٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی پرائیویسی کا مکمل احترام کیا جائے،دوسری جانب کوہلی کی نشاندہی پر ہوٹل انتظامیہ کی سکیورٹی پر سوال اٹھایا جارہا ہے تاہم انہوں نے اپنا مقف جاری کردیا،ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ ویرات کوہلی کے کمرے کے اندر کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر ڈالنے والے ملازم کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے،ہوٹل انتظامیہ نے ویرات کوہلی کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل ہونے کے معاملے پر معذرت کی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو،انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کمرے کی اوریجنل ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فوری طور پر ڈیلیٹ کردی گئی تھی جبکہ ہم اس حوالے سے بھارتی کرکٹ ٹیم اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ ان سے بھی معذرت کی جاسکے اور تحقیقات سے انہیں بھی آگاہ رکھا جاسکے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا(بی سی سی آئی)کے سینئر عہدیدار نے پاک بھارت باہمی سیریز کو سفارتی تعلقات میں بہتری سے مشروط قرار دے دیا،بھارتی میڈیا سے بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت حکومت کی جانب سے منظوری نہیں دی جاتی تب تک آئی سی سی اور ایشیا کپ کے علاوہ پاک بھارت کے کوئی بھی سیریز نہیں ہوگی،بی سی سی آئی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے دبئی میں اے سی سی کے اجلاس کے دوران سہ ملکی سیریز کی تجویز دی تھی لیکن ہماری حکومت نے اس پر کسی قسم کی رضامندی ظاہر نہیں کی ہے،بھارت کے سینئر عہدیدار نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ فی الحال جب تک دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات بہتر نہیں ہوتے تب آئی سی سی ایونٹس کے علاوہ کوئی ٹیسٹ یا سہ فریقی سیریز نہیں ہوگی۔
ٹوکیو (شِنہوا) چین جاپان سفارتی تعلقات معمول پر آنے کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر جاپان میں یہاں ایک نمائش میں تین چینی فوٹوگرافروں کی تقریباً 60 تصاویر دکھائی گئی ہیں۔
یہ نمائش جس کو ایک ہی آسمان کے نیچے کا عنوان دیا گیا ہے ٹوکیو کے چائنہ کلچرل سینٹر میں شروع ہوئی اور اس میں فینگ شوۓمن، گو یون اور جیانگ تنگ کی تصاویر شامل ہیں۔
جاپان میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور یانگ یو ، سابق جاپانی وزیراعظم یا سو فوکوڈا اور جاپان چائنہ سوسائٹی کے چیئرمین کیومی سینو افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے ۔
یانگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملک امن اور دوستی کی اپنی اصل خواہش پر نظرثانی کریں گے، امن اور دوستانہ تعاون کی درست سمت پر قائم رہیں گے، تبادلوں اور تعاون کو مسلسل وسعت دیں گے اور افہام و تفہیم اور باہمی اعتماد میں اضافہ کریں گے۔
یانگ نے کہا کہ چونکہ رواں سال چین اور جاپان کے سفارتی تعلقات معمول پر آنے کی 50 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ایسے میں توقع ہے کہ آئندہ پانچ دہائیوں میں چین اور جاپان کے تعلقات میں مزید پختگی ، استحکام ، صحت مندانہ اور لچکدار طریقوں سے پیش رفت ہوگی۔
نمائش میں جن تینوں فوٹوگرافرزکے فن پارے پیش کیے گئے ہیں وہ سب ہی 30 سال سے زائد عرصہ سے جاپان میں مقیم ہیں۔ وہ امید کرتے ہیں کہ نمائش کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
ٹوکیو (شِنہوا) چین جاپان سفارتی تعلقات معمول پر آنے کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر جاپان میں یہاں ایک نمائش میں تین چینی فوٹوگرافروں کی تقریباً 60 تصاویر دکھائی گئی ہیں۔
یہ نمائش جس کو ایک ہی آسمان کے نیچے کا عنوان دیا گیا ہے ٹوکیو کے چائنہ کلچرل سینٹر میں شروع ہوئی اور اس میں فینگ شوۓمن، گو یون اور جیانگ تنگ کی تصاویر شامل ہیں۔
جاپان میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور یانگ یو ، سابق جاپانی وزیراعظم یا سو فوکوڈا اور جاپان چائنہ سوسائٹی کے چیئرمین کیومی سینو افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے ۔
یانگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملک امن اور دوستی کی اپنی اصل خواہش پر نظرثانی کریں گے، امن اور دوستانہ تعاون کی درست سمت پر قائم رہیں گے، تبادلوں اور تعاون کو مسلسل وسعت دیں گے اور افہام و تفہیم اور باہمی اعتماد میں اضافہ کریں گے۔
یانگ نے کہا کہ چونکہ رواں سال چین اور جاپان کے سفارتی تعلقات معمول پر آنے کی 50 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ایسے میں توقع ہے کہ آئندہ پانچ دہائیوں میں چین اور جاپان کے تعلقات میں مزید پختگی ، استحکام ، صحت مندانہ اور لچکدار طریقوں سے پیش رفت ہوگی۔
نمائش میں جن تینوں فوٹوگرافرزکے فن پارے پیش کیے گئے ہیں وہ سب ہی 30 سال سے زائد عرصہ سے جاپان میں مقیم ہیں۔ وہ امید کرتے ہیں کہ نمائش کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
لانگ مارچ کے حوالے سے خیبرپختونخوا پولیس نے جوانوں اور افسران کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔ لانگ مارچ میں کوئی اہلکار سرکاری ڈیوٹی کے علاوہ پنجاب میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ کے پی پولیس کا کوئی اہلکار دھرنے اور احتجاج میں بطور شرکا حصہ نہیں لے سکتا۔ خیبر پختونخوا پولیس نے تمام پولیس افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق احتجاج کا طریقہ کار وضع ہے، کوئی بھی سرکاری ملازم احتجاج کا حصہ نہیں ہوگا۔کوئی بھی پولیس اہلکار اپنے علاقے سے تجاوز نہیں کریگا اور قانون کے مطابق پولیس اہلکار صرف اپنی ڈیوٹی تک محدود رہیں گے۔
گوادر میں صحت کے شعبے کی ترقی میں اہم پیش رفت، جی ڈی اے ہسپتال انڈس ہسپتال بن گیا جو ملک میں سماجی خدمت اور صحت کے شعبے میں ایک اعلیٰ اور معیاری نام اور مقام رکھتا ہے، گوادر پرو کے مطابق جی ڈی اے ہسپتال کو انڈس ہسپتال کے حوالے کرنے کی رسمی تقریب منعقد ہو ئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) مجیب الرحمان قمبرانی نے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ گوادر پرو کے مطابق جی ڈی اے ہسپتال کے انڈس ہسپتال میں تبدیل ہونے سے گوادر کے عوام جو کئی دہائیوں سے صحت کی معیاری سہولیات سے محروم ہیں انہیں صحت کی مفت سہولیات میسر آئیں گی۔ اس پیش رفت سے گوادر کے مقامی لوگوں کے لیے صحت سے متعلق خدشات کا خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ پہلے انہیں طبی امداد اور مد د کے لیے کراچی پہنچنے کے لیے میلوں کا فاصلہ طے کرنا پڑتا تھا۔ زیادہ تر ہنگامی حالات میں اہل خانہ کو گوادر سے کراچی جاتے ہوئے اپنے پیاروں کی موت کا منہ دیکھنا پڑا۔ گوادر پرو کے مطابق نئی صحت کی سہولت سے صحت کے بلوں کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی کیونکہ نقل و حمل اور سفر کے اخراجات پر خرچ ہونے والے بھاری اخراجات تقریباً صفر ہو جائیں گے۔ اب انڈس اسپتال کراچی کی تمام اعلیٰ معیاری اور جدید علاج کی سہولیات انڈس اسپتال گوادر میں مفت دستیاب ہوں گی۔ یہ ادارہ بلوچستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور واحد ہسپتال ہو گا جہاں کراچی کے بہترین ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف جدید طبی آلات کے ساتھ دن رات خدمات سرانجام دینے کے لیے موجود ہوں گے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ 70 بستروں پر مشتمل ہے جبکہ زیر تعمیر پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال 150 بستروں پر مشتمل ہوگا اور یہ ایک جدید ترین اور بین الاقوامی معیار کا ہسپتال ہوگا۔
حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف وسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے مارچ میں شامل ہونے کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے ، ہم نے پوری طرح موبلائزیشن کی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سے تقریباًڈیڑھ لگاکھ افراد کا قافلہ لیکر جائیں گے ، رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ یوتھ وینگ،سٹوڈنٹ فیڈریشن ویمن ونگ اور تمام نتظمیں متحرک ہیں ، حقیقی آزادی لانگ مارچ کو لاہور سے لے کر ہر جاگہ پذیرائی مل رہی ہے ۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی لسٹڈ کمپنیوں نے رواں سال کی پہلی تین سہ ماہی کے دوران 47 کھرب 50ارب یوآن (تقریباً 659 ارب امریکی ڈالر) کا خالص منافع کمایا۔ سرکاری کمپنیوں بارے چائنہ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق یہ منافع گزشتہ سال کی نسبت 2.46 فیصد زیادہ ہے۔
ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ان کی مجموعی کاروباری آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 8.51 فیصد بڑھ کر 523کھرب 70ارب یوآن ہوگئی ہے۔ ان اعداد وشمارکے لئے شنگھائی، شینزین اور بیجنگ اسٹاک ایکسچینج میں اندراج شدہ 4 ہزار945 کمپنیوں کے تیسری سہ ماہی کے مالیاتی کھاتوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔
اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ غیر مالیاتی فہرست میں شامل کمپنیوں نے اس عرصہ کے دوران مالیاتی فرموں کے مقابلے میں آمدنی میں زیادہ اضافہ کیا ہے۔ بیجنگ اسٹاک ایکسچینج کی کمپنیاں آمدنی میں اضافے کے لحاظ سے سرفہرست ہیں جبکہ شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کے سائنس ٹیک انوویشن بورڈ نے خالص منافع میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق صرف تیسری سہ ماہی کے دوران 4 ہزار 945 کمپنیوں کی آمدنی اور خالص منافع میں بالترتیب 7.09 فیصد اور 0.69 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہول سیل اور ریٹیل، فوٹو وولٹک پاور، پاور بیٹری اور نئی انرجی گاڑیوں سمیت صنعتوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کے خالص منافع میں تیسری سہ ماہی کے دوران شاندار کارکردگی ریکارڈ کی گئی ہے۔
چین کی مالیاتی منڈی نے پہلے نو ماہ کے دوران 300 لسٹڈ فرموں کو شامل کیا ہے جن میں سے 246 کارجسٹریشن پر مبنی ابتدائی عوامی پیشکش کے نظام کے ذریعے اندراج کیا گیا اور ان کمپنیوں نے 360 ارب یوآن سے زیادہ اکٹھے کیے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں شام کرلیاگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کا نام کابینہ کی منظوری سے ای سی ایل پر ڈالا گیا ہے۔ شہباز گل کا نام اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔
نیو یارک (شِنہوا) امریکہ کی شمال مشرقی ریاست نیویارک کی سپریم کورٹ میں ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف فوجداری مقدمے کی جیوری نے 15 سالہ ٹیکس فراڈ اسکیم پر مدعی اور مدعا علیہ کی جانب سے ابتدائی بیانات کی سماعت شروع کر دی ہے۔
مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے مطابق ٹرمپ آرگنائزیشن کے تحت دو اداروں ٹرمپ کارپوریشن اور ٹرمپ پے رول کارپوریشن نے ٹیکس ادا کیے بغیر ٹرمپ آرگنائزیشن کے سابق چیف فنانشل آفیسر ایلن ایچ ویسلبرگ کو 17 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر مرعات کی پیشکش کی تھی۔
جب استغاثہ نے ٹرمپ آرگنائزیشن کو اس مقدمے میں اس کے سازشی کردار پر ملزم ٹھہرانے کی کوشش کی تو ٹرمپ آرگنائزیشن کے وکلاء نے کہا کہ ویسلبرگ وہ شخص تھا جس پر الزام لگایا گیا تھا لیکن وہ اس وقت ملازمت دینے والے ادارے ٹرمپ آرگنائزیشن میں نہیں تھا۔
توقع ہے کہ اس مقدمے کی سماعت ایک ماہ سے زیادہ عرصہ تک چلے گی اور اگر ٹرمپ آرگنائزیشن قصوروار پائی جاتی ہے تو اسے سزا دی جا سکتی ہے۔
مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے ایک پہلے بیان میں کہا گیا ہے کہ ویسلبرگ نے ٹیکس ادا کرنے سے گریز کرتے ہوئے کرایہ کے بغیر اپارٹمنٹ، مہنگی کاریں،اپنے پوتے پوتیوں کے لیے نجی اسکول کی ٹیوشن اور 2005 سے 2018 تک نیا فرنیچر حاصل کیا۔
ویسلبرگ نے اگست میں خود ٹیکس فراڈ کے تمام 15 الزامات کا اعتراف کیا اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف مقدمے میں گواہی دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
ویلنگٹن (شِنہوا) معدومیت کے خطرے سے دوچار چھوٹی الپائن راک رین پیواواؤ نے نیوزی لینڈ کا سال 2022 کا برڈ آف دی ایئر اعزاز جیت لیا ہے۔
تقریب کے منتظمین نے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ سال کے بہترین پرندوں کا یہ مقابلہ نیوزی لینڈ کی جنگلی حیات کے تحفظ بارے خود مختار تنظیم فاریسٹ اینڈ برڈ کے زیر اہتمام ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد نیوزی لینڈ کے قدرتی پرندوں کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس تقریب نے اندرون و بیرون ملک کافی توجہ حاصل کی ہے۔
نیوزی لینڈ ، ایک چھوٹی الپائن راک رین کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
فاریسٹ اینڈ برڈ کی چیف ایگزیکٹیو نکولا توکی نے کہا کہ پیواواؤ کی جیت یہ ثابت کرتی ہے کہ نیوزی لینڈ کے لوگ اس چھپے ہوئے پرندے سے محبت کرتے ہیں۔ یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ نیوزی لینڈ کے لوگ اپنے کچھ غیرمعروف پروں والے ان ہمسایوں کو جانتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں کہ یہ پرندے کتنے زبردست ہیں۔
پیواواؤ کو ووٹ دینا ماحولیاتی اقدام کے لیے ایک ووٹ ہے۔ نیوزی لینڈ کے واحد حقیقی پہاڑی پرندے کے طور پر یہ چھوٹے رین پہلے ہی گرم درجہ حرارت کے اثرات کو محسوس کر رہے ہیں۔ یہ پرندے چوہوں اور سٹوٹس جیسے شکاریوں کو بلندی پر چڑھنے اور اپنے پہاڑی گھروں پر حملہ کرنے دیتے ہیں۔
نیوزی لینڈ میں لی گئی اس تصویر میں ایک چھوٹی الپائن راک رین نظر آرہی ہے۔ (شِنہوا)
پیواواؤ ایک پیارا چھوٹا زیتون کی رنگ کا پرندہ ہے جس کی چھوٹی سی دم اور لمبی ٹانگیں ہیں اور اس کا وزن میلو پف کے برابر ہوتا ہے۔ ان کی ٹانگیں برف کے جوتوں سے مشابہ ہوتی ہیں جس میں پتھروں اور برف پر گرفت کے لیے آنکڑوں جیسے لمبے ناخن ہوتے ہیں۔ راک رینز جنوبی الپس میں جھاڑیوں کے حد والے علاقے کے اوپر رہتی ہیں اور اڑنے کے بجائے چٹانوں کے درمیان پھدکتی رہتی ہیں۔
ان پرندوں کی قومی طور پر معدومیت کے خطرے سے دوچار نسل کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے اور انہیں معلوم شدہ شکاریوں جیسے سٹوٹس اور چوہوں سے خطرہ ہے جو ان کے گھونسلوں پر حملہ کرتے ہیں۔ راک رین نیوزی لینڈ کے لیے منفرد ایک قدیم رین نسب سے تعلق رکھنے والی دو زندہ نسلوں (ٹائٹی پونامو رائفل مین کے ساتھ) میں سے ایک ہے۔
نیوزی لینڈ میں لی گئی اس تصویر میں ایک چھوٹی الپائن راک رین نظر آرہی ہے۔ (شِنہوا)
چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نکویان پھو تورنگ ، باہمی تعاون بارے دستخط کردہ دستاویزات دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ ، کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نکویان پھو تورنگ سے بات چیت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک، پاک چین تعاون کا سنگِ میل بن گیا ہے،تحریک انصاف کے دور میں ایک بھی صنعتی زون بھی مکمل نہیں ہو سکا،وزیر اعظم کے اس دورے کی کامیابی کے اثرات دور رس ہونگے ۔احسن اقبال نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ دو روزہ دورہ چین کی روانگی سے قبل بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے میں مختلف شعبوں میں مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وسیع پیمانے پر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور سی پیک جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے 27 اکتوبر کو ہونے والے11ویں اجلاس کے تناظر میں سی پیک منصوبے پر تعاون کی رفتار کو مستحکم کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر)منصوبوں کو شروع کرنے میں پرعزم ہیں۔ ایم ایل ون سے پاکستان اور چین دونوں ملکوں کی معیشت پر مثبت اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں ایک بھی صنعتی زون مکمل نہیں ہو سکا، چین نے صنعتی ترقی کی بنیاد پر معاشی ترقی کی۔ انکا کہنا ہے کہ اب سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کو فروغ دیں گے، سی پیک صنعتی تعاون روزگار کے نئے مواقع لائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے تحت زرعی تعاون پر بات چیت ہوگی، سی پیک، پاک چین تعاون کا سنگِ میل بن گیا ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ ملکی اور غیر ملکی حالات چاہے کچھ بھی ہوں، پاک چین دوستی نسل درنسل چلی آرہی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے اس دورے کی کامیابی کے اثرات دور رس ہونگے۔
چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں 5 ویں چائنہ انٹرنیشنل درآمدی نمائش کی تیاریوں کے سلسلے میں نمائشی علاقے کے ایک حصے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ نمائش 5 سے 10 نومبر تک ہوگی۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں 5 ویں چائنہ انٹرنیشنل درآمدی نمائش کی تیاریاں قومی نمائش اور کنونشن مرکز میں جاری ہیں۔ مزدوروں کو ایک نمائشی ہال تیار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ نمائش 5 سے 10 نومبر تک ہوگی۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں 5 ویں چائنہ انٹرنیشنل درآمدی نمائش کی تیاریاں قومی نمائش اور کنونشن مرکز میں جاری ہیں۔ مزدوروں کو ایک نمائشی ہال تیار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ نمائش 5 سے 10 نومبر تک ہوگی۔ (شِنہوا)
سائنسدانوں کو مریخ پر ساڑھے تین ارب سال پرانے سمندر کے آثار مل گئے۔ امریکی تحقیق کاروں نے دعوی کیا ہے کہ انہیں مریخ پر بہت بڑے سمندر کے آثار ملے ہیں۔ جو تقریباساڑھے تین ارب سال پہلے موجود تھا۔ تحقیق کاروں کو ساڑھے 6 ہزار کلومیٹر رقبے پر پھیلی ہوئی بہا والی چوٹیاں ملیں ہیں جو ممکنہ طور پر دریا اور سمندر کی وجہ سے وجود میں آئیں۔سمندر کی شناخت مریخ کی سطح کی متعدد سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے کی گئی ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ کسی زمانے میں اس سیارے پر گہرا سمندر، گرم اور نم موسم بھی رہا ہوگا۔ انہوں نے سمندر کے آثار کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ تحقیق کاروں کے مطابق اتنے بڑے سمندر کی موجودگی زندگی کے امکانات کو مزید تقویت دیتی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا کہ کسی زمانے میں مریخ گرم سیارہ تھا۔
ایران نے سمندری حدود سے سمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا، جہاز سے 11 ملین لٹر اسمگل شدہ ایندھن برآمد ہوا ہے۔ ایرانی میڈیا نے صوبہ ہرمزگان میں جوڈیشل اتھارٹی کے سربراہ مجتبی جہرمانی کے حوالے سے بتایا پاسداران انقلاب نے ایک غیر ملکی بحری جہاز کی تلاشی لی جس سے 11 ملین لٹر سمگل شدہ ایندھن برآمد ہوا، جہاز کے کپتان اور عملے کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پاسداران انقلاب نے کہا جہاز کے عملے سے تفتیش کی جارہی ہے، فوری طور پر جہاز کی شناخت اور اس کی منزل کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
سیول (شِنہوا)جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے ضلع ایٹایون میں ہالووین کی تقریبات کے دوران بھگڈر سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شب پیش آیا تھا۔
وزارت داخلہ و تحفظ کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 155 افراد ہلاک اور 152 زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں 26 غیرملکی بھی شامل ہیں جن کا تعلق 14 ممالک سے ہے۔
ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے کیونکہ 30 افراد کی حالت نازک ہے۔
کہا جاتا ہے کہ یہ واقعہ سیئول کے معروف نائٹ لائف ضلع میں ایک تنگ پہاڑی گلی میں بڑی تعداد میں لوگوں کے یکجا ہونے اور دھکم پیل کی وجہ سے پیش آیا۔
ہلاک شدگان میں سے زیادہ تر متاثرین 20 اور 30 سال کی عمروں کے تھے۔ اس کے علاوہ 100 خواتین ایسی تھیں جو کمزور ہونے کے سبب دھکم پیل برداشت نہ کرسکیں۔
رش والی سڑکوں پر پھنس کر کچلے جانے والے ہجوم پر قابو پانے کے لئے پولیس افسران کی بھی کمی تھی۔ یہ کشتی الٹنے کے واقعے کے بعد سے اب تک کا سب مہلک حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔ 2014 میں کشتی الٹنے کے اس واقعے میں 304 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔
حکومت نے اس سانحے پر ہفتہ تک ایک ہفتے کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
منیلا (شِںہوا) فلپائن میں اختتام ہفتہ آنے والے شدید سمندری طوفان سے کم از کم 101 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سمندری طوفان نالگے سے اس جنوبی ایشائی ملک کے کئی حصوں میں سیلاب آیا اور لینڈ سلائیڈز ہوئی۔
نیشنل ڈیزاسٹررسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے بتایا کہ 73 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ دیگر 28 افراد سے متعلق شناخت کا عمل جارہی ہے۔ اب تک 66 افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دیگر 37 کے بارے میں جانچ کی جارہی ہے۔
فلپائن، صوبہ کیویٹ میں شدید سمندری طوفان نالگے کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں ایک فوجی ٹرک علاقہ مکینوں کو لیکر جارہا ہے۔ (شِںہوا)
ایجنسی نے بتایا کہ فلپائن کے جنوبی مسلم مینڈاناؤ کے بنگسامورو خود اختیار خطے میں 53 افراد ہلاک ہوئے جبکہ کم از کم 22 لاپتہ ہیں۔
باقی ہلاکتیں وسطی فلپائن کے مرکزی جزیرے لوزون کے 9 علاقوں اور مسلم مینڈاناؤ کے بنگسامورو خود اختیار خطے سے باہر مینڈاناؤ جزیرے کے دیگر علاقوں میں ہوئیں۔
ایجنسی نے کہا کہ سمندری طوفان سے 18 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ، 364 سڑکوں اور 82 پلوں کو نقصان پہنچا اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں میں لوگوں نے اتوار سے کیچڑ نکالنے، گندگی ہٹانے، ہوا سے ٹوٹے درخت اور شاخوں کی کٹائی اور صفائی کا کام شروع کردیا تھا۔ ان علاقوں میں متعدد مکانات اور عمارتیں زیرآب تھیں۔
وائٹ ہاوس میں ہیلووین کی تقریب کاانعقاد کیاگیا،امریکی صدر اور خاتون اول نے شرکت کی، اس موقع پر وہ بچوں اورشہریوں میں گھل مل گئے۔ تقریب کااہتمام وائٹ ہاوس میں کیا گیا جس میں شہریوں اوربچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر وائٹ ہاوس کے گارڈن میں مصنوعی مکڑی کے جال اور کدووں سے سجاوٹ کی گئی، وائٹ ہاوس کے شیفس نے لذیذ مٹھائیاں، کوکیز اور چاکلیٹس سمیت بچوں کے من پسند پکوان تیار کئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن اورخاتون اول بچوں اور شہریوں سے خوش گپیوں میں مصروف رہے، اس موقع پر صدر بائیڈن اور خاتون اول نے تحائف بھی تقسیم کئے۔
نیویارک (شِںہوا) امریکی اخبار دی ہل نے سی بی ایس نیوز- یو گوو کے ایک نئے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 10 میں سے 8 امریکیوں نے امریکہ کے موجودہ حالات کو قابو سے باہر قرار دیا ہے۔
سروے کے مطابق 79 فیصد افراد کی رائے ہے کہ ملک میں چیزیں قابو سے باہر ہیں جبکہ سروے میں شامل 21 فیصد افراد کہتے ہیں کہ چیزیں قابو میں ہیں۔
سروے کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ آج امریکہ کے بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں تو 73 فیصد نے ملک کے حالات کو خراب جبکہ 36 فیصد نے انہیں درست قرار دیا۔
سیاسی جماعتوں کی لائن پر بات کی جائے تو ڈیموکریٹس سے وابستہ 48 فیصد کو اس بات پر یقین ہے کہ ملک میں چیزیں درست سمت میں جارہی ہیں۔ جبکہ 12 فیصد ری پبلکن اور 18 فیصد آزاد اس رائے سے متفق ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر امریکی صدر جو بائیڈن کی بات کی جائے تو 56 فیصد جواب دہندگان نے ان کے بطور صدر کاموں کو ناپسند کیا ہے جبکہ 44 فیصد نے اس کی حمایت کی ہے۔
ایران میں جاری احتجاج پر متنازع ٹوئٹ کرنے والے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے ایران نے معافی مانگ لی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سفارت کار راب ملے نے ایران میں ایک مہینے سے جاری احتجاج سے متعلق جو ٹوئٹ کیا تھا اس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ایران کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایران میں مظاہرین حکومت کی جانب سے احترام کا مطالبہ کررہے ہیں۔امریکی سفارت کار کے ٹوئٹ پر مظاہرین کا شدید ردعمل آیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا احتجاج حکومت کی تبدیلی کے لیے ہے حقوق حاصل کرنے کے لیے نہیں۔امریکی سفارت کار راب ملے نے شدید تنقید کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں ٹوئٹ کرنا ان کی غلطی تھی جسے وہ تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجھ پر یا کسی اور پرمنحصر نہیں کہ سڑکوں پرنکلے ایران کے عوام کیا چاہتے ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق مینگ تیان لیب ماڈیول ، چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر کامیابی سے لنگرانداز ہوگیا ہے۔
چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتایا کہ مینگ تیان مقررہ مدار میں داخل ہونے کے بعد خلائی اسٹیشن کے کور ماڈیول تیان ہی پر منگل کی صبح 4 بجکر 27 منٹ (بیجنگ وقت) پرلنگرانداز ہوا۔ مینگ تیان، تیان گونگ کا دوسرا لیب ماڈیول ہے۔
خلائی اسٹیشن تک پہچنے اور لنگرانداز ہونے کا یہ عمل 13 گھنٹے میں مکمل ہوا۔
چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق مینگ تیان منصوبہ کے تحت منتقلی کرے گا۔ مینگ تیان ماڈیول ، تیان ہی کور ماڈیول اور وین تیان لیب ماڈیول کے ساتھ مل کر ٹی شکل میں خلائی اسٹیشن کی بنیاد کو تشکیل دیں گے۔
بیجنگ ایرواسپیس کنٹرول مرکز میں لی گئی تصویر میں مینگ تیان لیب ماڈیول کو تیان ہی کور ماڈیول کے سامنے لنگرانداز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ ایرواسپیس کنٹرول مرکز میں لی گئی تصویر میں مینگ تیان لیب ماڈیول کو تیان ہی کور ماڈیول کے سامنے کامیابی سے لنگرانداز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ ایرواسپیس کنٹرول مرکز میں لی گئی تصویر میں مینگ تیان لیب ماڈیول کو تیان ہی کور ماڈیول کے سامنے لنگراندازہونے کے بعد تیان ہی کور ماڈیول کے اندر کے منظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ ایرواسپیس کنٹرول مرکز میں لی گئی تصویر میں مینگ تیان لیب ماڈیول کو تیان ہی کور ماڈیول کے سامنے لنگرانداز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں موربی پل کے منہدم ہونے کی المناک خبر پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جس میں 130 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ گوتیرس متاثرہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ ساتھ بھارت کے عوام اور حکومت کے ساتھ اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق برطانوی دور کا پیدل چلنے والا یہ پل اتوار کی شام منہدم ہو گیا تھا۔ اس واقعہ میں سینکڑوں لوگ موربی قصبے میں دریائے ماچھو میں ڈوب گئے۔ یہ ضلع گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر سے تقریباً 241 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔
بھارتی ریاست گجرات میں 140 سالہ قدیم موربی پل گرنے کے واقعے کے بعد 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق موربی دریا پر بنا پل گرنے سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 141 ہوگئی ہے اور متعدد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کیبعد 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا جن کا تعلق گجرات میں واقع الیکٹریکل آلات بنانے والی کمپنی سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کمپنی نے موربی شہر میں 230 میٹر طویل پل کی دیکھ بھال کی ذمہ داری لی تھی اور اس پل کو مرمت کے بعد پچھلے ہفتے ہی دوبارہ کھولا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں 2 منیجر، 2 ٹکٹ کلرک اور 2 ٹھیکیدار سمیت 3 سکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور گرفتار افراد سے مجرمانہ قتل کی دفعات کے تحت انکوائری کی جائے گی۔
اورنگی ٹاون میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے میں جھلسنے والے خاندان کا سربراہ اور اس کی اہلیہ اسپتال میں دم توڑ گئے جب کہ دو بیٹوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ سیکٹر ساڑھے گیارہ ملت کالونی بلاک جے قبا مسجد کے قریب گھر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے اور اس کے بعد لگنے والی آگ میں جھلس کر شدید زخمی ہونے والے گھر کے سربراہ 50 سالہ ریاض ولد امیر الدین نے پیر کی شب سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔اسپتال ذرائع کے مطابق متوفی دھماکے میں 80 فیصد تک جھلس گیا تھا۔ ریاض کے جاں بحق ہونے کے تقریبا ایک گھنٹے بعد اس کی اہلیہ حسن آرا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملی جبکہ 2 بیٹوں 26 سالہ علی رضا اور 16 سالہ انس رضا کی حالت بھی انتہائی تشوشناک بتائی جاتی۔ایک بیٹا اور 2 بیٹیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ابتدا میں پولیس کا کہنا تھا کہ گھر کے سربراہ اور 2 بیٹوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ خاتون اس کی 2 بیٹیوں اور ایک بیٹے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اہل علاقہ نے بتایا کہ پورا علاقہ گیس لیکج کی وجہ سے بارود کا ڈھیر بنا ہوا ہے اور اس بات کی گزشتہ 3 سال سے شکایت بھی کر رہے ہیں۔ گیس کمپنی کے ملازم ایک مرتبہ آکر نشاندہی کرکے گئے تھے، تاہم اس کے بعد کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میری عزت پر ہاتھ ڈالا گیا ہے، رانا ثنااللہ تم سرٹیفائڈ مجرم اور جھوٹے ہو، جو تم بو رہے ہو وہی کاٹوگے۔ اعظم سواتی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر سے تلاشی کے دوران قیمتی چیزیں لے گئے، میری جان نکال لیتے اس کی کوئی پرواہ نہیں تھی انہوں نے میری عزت پر ہاتھ ڈالا ہے ، یہ سیاست نہیں ، میرے اور خاندان کی عزت پر ہاتھ ڈالا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر بین الاقوامی فورم پر جاں گا کہ ایک سینیٹر کی عزت محفوظ نہیں، یہ قانون سیکٹر کمانڈر فیصل کیلئے نہیں ہے، ایف آئی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز کو بلائے، وہ بتا دے گا کہ کون کون اس جرم میں شامل تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بے لباس کیا گیا تو کون کون مجھ پر ہنس رہا تھا، انہوں نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چیخوں کی ویڈیو بناتے رہے، میرا جرم صرف ایک بڑے طاقتور آدمی کے خلاف ٹویٹ کرنا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریڈ زون کی توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لے کر جائے گی، نواز شریف کا بیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سے فراری اور جمہوریت دشمن ہے، یہ ریلیف دینے نہیں ریلیف لینے آئے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی، اس لیے خوف پھیلا رہی ہے، انہیں اقتدار میں لانے والے پچھتا رہے ہیں، الیکشن ہر صورت کرانے ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ایم ایل 1 چھ ارب ڈالر میں ایکنک سے منظور کیا تھا، موجودہ حکومت نے تقریبا 10 ارب ڈالر کر دیا ہے، ریڈ زون کی 4 کلو میٹر اور 6 پوش سیکٹر تک توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ارشد شریف اور صدف نعیم کی شہادت کو عمران خان کے گلے ڈالنے میں ناکام ہو گئی ہے، لال حویلی پر قبضے کے لیے میری لاش سے گزرنا ہو گا۔
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے مشتبہ ٹرانزیکشن پر بینک انتظامیہ کو طلب کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے بینک انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ بینک میں 6لاکھ 25 ہزار پاونڈ بیرون ملک سے منتقل ہوئے اور بینک انتظامیہ نے مشتبہ ٹرانزیکشن کے بارے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بھی مطلع نہیں کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق اتنی بڑی غیر ملکی رقم کی اطلاع اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو کرنا لازمی ہوتا ہے، جو کہ نہیں کی گئی۔ بینک انتظامیہ نے مشتبہ ٹرانزیکشن ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔ایف آئی اے نے بینک انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2011 اور 2013 میں اس وقت ڈیوٹی پر موجود افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کی تقاریر میں دھمکیاں دیتے ہیں، لوگوں کو عمران خان کے منصوبے کا علم ہے، ان کا مقصد الیکشن ہی نہیں، خون خرابہ اور مارشل لا ہے۔ منگل کے روز وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اہم دورہ چین پر روانہ ہوئے ، چین میں چینی صدر کانگریس پارٹی کے جنرل صدر منتخب ہوئے ، چینی صدر کی جانب سے کسی ملک کے سربراہ کا اہم اور پہلا دورہ ہے ، سابق چینی صدر ماوزے تنگ کے بعد صدر شی جنگ پنگ کے حصے میں یہ اعزاز حاصل ہوا ۔ چینی عوام کیلئے اور پاکستان کیلئے بہت فخر کی بات ہے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال سی پیک منصوبہ تاخیر کا شکار رہا ، جے سی سی کمیٹی چار سال میں ایک بار بھی نہ ہوسکی ، پہلی میٹنگ دو ہفتے قبل ہوئی ۔ آخری میٹنگ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبلا کی سربراہی میں ہوا ، اس میں بعض ایسے پراجیکٹس ہیں جو تاخیر کا شکار ہوئے ، نئے منصوبوں پر آنے والے دنوں میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا ۔
تمام سرگرمیوں کی نجی ٹی وی کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے گا ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک میں اہم منصوبوں کا ایک نیا دور شروع ہورہا ہے ، 2014میں عمران خان نے چینی صدر کے دورے کو سبو تاژ کرنے کیلئے دھرنا دیا ، اب جب وزیراعظم شہبا زشریف چائنہ کے دورے پر ہیں تو یہ پھر کنیٹنر پر چڑھ گیا ، نہ پہلے ان کے ہاتھ کچھ آیا اور ہی اب کچھ آئے گا ، دھونس گالی اور دھمکی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی ، عمران خان کا مقصد اگر الیکشن ہوتا تو یہ مارچ میں الیکشن کا اعلان کرتے ، عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک میں ایمرجنسی لگے ، عمران خان کا مقصد ملک میں انتشار اور تقسیم پیدا کرنا ہے ، عمران خان اپنی کارکردگی پر صرف ایک جملہ بول کر دکھا دیں ، وزیراعظم شہبا زشریف کی طرف سے اعلان کردہ کسان پیکج ایک تاریخی پیکج ہے ، عمران خان کے لانگ مارچ کا مقصد اپنی چار سال کی کرپشن چھپانا ہے ، اس وقت میڈیا بالکل آزاد ہے ، عمران خان نے شہداء کے خلاف گھناؤنی مہم چلائی ، عمران خان خونی مارچ کی تیاری کررہے ہیں، یہ حکومت اپنے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا جانتی ہے
عمران خان جیسا آئین شکن پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں آیا ،عمران خان چارسالوں میں ہمارے خلاف لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر پائے ، عمران خان نے اپنے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا عمران خان الیکشن چاہتے ہیں، نہ ہی ملک کی ترقی ۔ ان کے لانگ مارچ کا اسلام آباد آنے سے پہلے ہی بوریا بستر گول ہوجائے گا ، عمران خان کنٹینر ہوکر مارشل لاء کے نعرے لگارہے ہیں، عمران خان کو شرم آنی چاہیے ، اگر عمرانخان اسلام آباد ، کے پی کے پر چڑھائی کرنے کیلئے آرہے ہیں تو ایسا نہیں ہونے دیں گے ، عمران خان کا دماغ ذہنی الجھن کا شکار ہوگیا ہے ، عمران خاننے 22کروڑ عوام کو اکٹھا کرنے کی بات کرتے ہہیں، 1500یا 2000بندوں کی عوام 22کروڑ کی عوام نہیں ہوتی ، 22کروڑعوام ملک میں امن، آئین کی بالادستی چاہتی ے ، گزشتہ چار سال ملک کو مہنگائی اور بے روزگاری سے دوچار کیا گیا ، اب چاہتے ہیں کہ چار سال کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے ،عمران خان نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے کو تسلیم کیا ،عمران خان بہت ہی گھٹیا شخص ہو ، ایسے ہتھکنڈوں کو استمعال نہیں کرنے دیا جائے گا ، پاکستان مسلم لیگ ن عمران خان کے دھرنے سے نمٹنا چاہتی ہے ۔
ملک بھر میںکورونا کے مزید 27 کیسز مثبت، 52 مریضوں کی حالت نازک۔قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 845 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 27 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.39 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
عدالت عالیہ کے حکم پر اڈیالہ جیل میں نوعمر قیدیوں کو درپیش مشکلات اور ان کے حل سے متعلق اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور دیگر ججز کے اڈیالہ جیل کے دورے کے بعد ہنگامی اقدامات کے تحت اسلام آباد انتظامیہ نے قیدی بچوں کی پیشی کے لیے نئی بس فراہم کردی جب کہ ہائی کورٹ نوٹس کے بعد اب تک جیل میں نوعمر قیدیوں کے54 میں سے 41 کیسز بھی نمٹادیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوعمر ملزمان کے دیگر کیسز بھی اگلے چند روز میں نمٹا دیے جائیں گے۔راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کیوائس چانسلر نے بھی قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ علاوہ ازیں سی ایس ڈی کو جیل میں شاپ کھولنے کی بھی سفارش کر دی گئی ہے، جس کا مقصد قیدیوں کوبازاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں مدد کرنا ہے۔ قبل ازیں اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر مبینہ تشدد اور ان سے پیسوں کی وصولی سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا تھا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کے علاوہ دیگر ججز نے ہفتے کے روز اڈیالہ جیل کا دورہ کیا تھا ، جس کے بعد اب قیدیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے حکمرانوں سے الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد طریقہ الیکشن ہے، فوری انتخابات ملک کے لیے ناگزیر ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک جن حالات سے آج گزر رہا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں گزرا لیکن ہم پہل نہیں کریں گے، یہ حکومت بیرونی مداخلت سے آئی ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مداخلت کی بات تسلیم ہوئی تھی۔ عوام کا جذبہ بتا رہا ہے کہ وہ تیار ہیں، عمران خان میں عوام کو موبلائز کرنے کی صلاحیت ہے، انہوں نے جو جدوجہد کی قوم بیدار ہو چکی ہے، جتنی بھی طاقت استعمال کر لیں ذہنوں کو تبدیل نہیں کر سکتے، نوازشریف کو کہنا چاہتا ہوں کہ جی ٹی روڈ بدل چکی ہے، نواز شریف کوکہنا چاہتا ہوں یہ وہ جی ٹی روڈ نہیں جو آپ چھوڑ کر گئے تھے، کوئی لندن امریکہ میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس دن عمران خان اسلام آباد پہنچے گے اس دن عوام کا سمندر ہوگا، حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے، اسی عوام سے ووٹ لیتے ہیں اوراسی کو جتھے کہتے ہیں،جو غلطی سے وزیر اعظم بن گئے، ان کو خود یقین نہیں کہ وہ اس عہدے پرہیں، ہمارے ملک میں جمہوری نظام صرف کاغذ پر ہے۔ افواج پاکستان کی ملک کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ملکی ادارے اسلحہ سے مضبوط نہیں ہوتے ، مضبوط قوم پیچھے ہوتی ہے، ایک دم سے نہیں کہہ سکتے کہ کیا منصوبہ ہے، صورتحا ل دیکھ کرہی حکمت عملی طے ہوتی ہے،ایک طرف کہہ رہے ہیں 200 لوگ نکل رہے ہیں، دوسری طرف عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، اگر 200 لوگ نکل رہے ہوتے تو اسلام آباد کو کنٹینرز سے بند نہ کر دیا جاتا۔ حکمرانوں کو نظر آرہا ہے کہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں، دو آپشن تھے جلدی کر کے جمعے تک اسلام آباد پہنچیں یا دن زیادہ لگتے ہیں تو لگ جائیں۔
حکومت نے ضلع گوادر میں تعلیمی نظام، صحت کے بنیادی ڈھانچے، سڑک کے رابطوں، ماہی گیری، پانی اور بجلی کو بہتر بنانے کے لیے ''ترقیاتی منصوبے کے پیکیج'' کا اعلان کر دیا،ضلع گوادر کے ترقیاتی پیکج کے تحت طلباء کے لیے کلاس رومز کی تعمیر اور مرمت کے لیے 700 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پشکان میں بوائز انٹرمیڈیا کالج کی تعمیر کے لیے 10 ملین اور روپے،کثیر المقاصد ہالز اور لائبریریوں کی تعمیر کے لیے 140 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق گوادر کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں بنیادی صحت کے یونٹس (BHUs) اور علاقائی مراکز صحت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت نے 365 ملین روپے رکھے ہیں۔ پینے کا پانی دستیاب کرنے، پانی کی لائنوں، واٹر سپلائی سکیموں اور پانی کی ٹینکیوں کے لیے 380 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نئے کھیل کے میدانوں کی تعمیر اور ان کی دیکھ بھال کے لیے 75 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق فشریز سیٹ اپ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے حکومت اورماڑہ اور جیونی میں دو فش ہاربرز تیار کر رہی ہے۔ سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی مد میں مکران کوسٹل ہائی وے سے گوادر کے متعدد دیہات تک منسلک سڑکوں کی تعمیر کے لیے 900 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ دریں اثنا ایم 8 سے دیہات تک سڑکوں کو جوڑنے کے لیے 700 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق حکومت نے کوسٹل ہائی وے اور کنڈا سول کے درمیان سڑک کے لیے 155 ملین روپے اور ڈگرو ناگور اور آدم بازار کے درمیان سڑک کے لیے 75 ملین روپے بھی مختص کیے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق قانون ساز میر حمل کلمتی نے کہا کہ حکومت صرف گوادر شہر کے لیے 250 ملین روپے خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حکومت اقلیتوں پر بھی خرچ کر رہی ہے۔ ہندو برادری کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے باؤنڈری وال کیلئے 13 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے یکم نومبر کو گوادر کے اسپتال کو انڈس اسپتال کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے-
کار اور منی مزدا کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 مزدور شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چہکان کے قریب کار اور مزدوروں سے بھرے منی مزدے کے مابین خوفناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک میں سوار 8 مزدور بھی شدید زخمی ہوئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
امریکا نے سازش سے عمران خان کی حکومت گرانے کا دعوی ایک بار پھر مسترد کر دیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران سازش کے ذریعے عمران خان حکومت گرانے کے دعوی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ غلط اور جھوٹی اطلاعات کے جواب میں درست معلومات دے سکتے ہیں، پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا یا غلط اطلاعات کو دوطرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دیں گے، جانتے ہیں کہ پاکستان میں انتخابات کی تاریخ نہیں دی گئی، پرامن آئینی و جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ایسے مسائل پر تمام پارٹنرز کے ساتھ بات چیت رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دیرینہ شراکت داری کی قدر کرتے ہیں، خوشحال پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں دوحہ میں طالبان کے ساتھ دوبارہ بات چیت ہوئی جس میں امریکی تحفظات کے بارے میں انہیں بتایا۔
حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا نے کہا ہے کہ نازک صورتحال میں جی ایچ کیو کے ساتھ کھڑا ہوں، فوج میرا خاندان، اس وقت سیاست نہیں ملک بچانا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیرپگارا سے ان کی رہائش گاہ پر چند روز میں دوسری مرتبہ ملاقات کی، اس موقع پر سیاسی صورتحال پر گفتگو اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کی گئی۔ پیرپگارا نے کہا کہ وہ ان کا خاندان اور حر جماعت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، اس وقت سیاست نہیں ملک کو بچانا ہے، تمام سیاست دانوں کو سوچنا ہوگا کہ وہ کسی کے آلہ کار بن کر ملک کو نقصان تو نہیں پہنچا رہے، بھارت پاکستان اور اداروں کو آنکھیں دکھا رہا ہے، مسلمانوں کے قاتل بھارت کی کیا جرات کہ ہمارے اداروں پر تنقید کرے۔
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے جناح ہسپتال لاہور اور نشتر ہسپتال ملتان میں سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں جناح ہسپتال لاہور اور نشتر ہسپتال ملتان میں سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں دونوں ہسپتالوں میں سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر نائف ٹیکنالوجی کے ذریعے کینسر اور دیگر پیچیدہ امراض کا مفت علاج کیا جائے گا۔ چودھری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ سائبر نائف ٹیکنالوجی سے طریقہ علا ج کے بارے میں ڈاکٹرز کو تربیت بھی دی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی کی نیشنل کانگریس کے تاریخی اجلاس کے بعد چین کا دورہ میرے لئے اعزاز ہے۔ منگل کو وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج چین کے دورے پر روانہ ہورہا ہوں، سی پی سی کے 20 ویں قومی کانگریس اجلاس کے بعد مدعو کئے جانے والے چند رہنماوں میں شامل ہونا اعزاز ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب دنیا متعدد چیلنجز سے نبرزآزما ہے پاکستان اور چین دوست اور شراکت دار کے طور پر ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ چینی قیادت کے ساتھ بات چیت اہم شعبوں خصوصا سی پیک پر مرکوز ہو گی، سی پیک کا دوسرا مرحلہ سماجی اور اقتصادی ترقی کے نئے دور کے آغاز کی نوید ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنائے گا، چین کی اقتصادی ترقی سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔
چین کے جنوبی ہائی نان میں وین چھانگ سپس کرافٹ لانچ سائٹ سے ایک لانگ مارچ 5 بی وائے 4 مال بردار راکٹ کے ذریعے سپیس لیب ماڈیول مینگ تیان کو خلا میں بھیجا جا رہا ہے۔(شِنہوا)
چین کے جنوبی ہائی نان میں وین چھانگ سپس کرافٹ لانچ سائٹ سے ایک لانگ مارچ 5 بی وائے 4 مال بردار راکٹ کے ذریعے سپیس لیب ماڈیول مینگ تیان کو خلا میں بھیجا جا رہا ہے۔(شِنہوا)
چین کے جنوبی ہائی نان میں وین چھانگ سپیس کرافٹ لانچ سائٹ سے ایک لانگ مارچ 5 بی وائے 4 مال بردار راکٹ کے ذریعے سپیس لیب ماڈیول مینگ تیان کو خلا میں بھیجا جا رہا ہے۔(شِنہوا)
چین کے جنوبی ہائی نان میں وین چھانگ سپیس کرافٹ لانچ سائٹ سے ایک لانگ مارچ 5 بی وائے 4 مال بردار راکٹ کے ذریعے سپیس لیب ماڈیول مینگ تیان کو خلا میں بھیجا جا رہا ہے۔(شِنہوا)
چین کے جنوبی ہائی نان میں وین چھانگ سپیس کرافٹ لانچ سائٹ سے ایک لانگ مارچ 5 بی وائے 4 مال بردار راکٹ کے ذریعے سپیس لیب ماڈیول مینگ تیان کو خلا میں بھیجا جا رہا ہے۔(شِنہوا)