• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

امریکی کمپنیاں چین کی درآمدی نمائش سے مواقع...

شنگھائی (شنہوا) امریکی کمپنیاں  چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش  (سی آئی آئی ای ) میں شرکت کے نتائج سے خوش ہیں اور نمائش  کے ساتھ ہی آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔

یو ایس چائنہ بزنس کونسل کے صدر کریگ ایلن نے  شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی کمپنیاں  چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش  میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور اپنی سرمایہ کاری کے نتائج سے خوش ہیں۔

ایلن کے مطابق  درآمدات کے موضوع پر  دنیا کی پہلی قومی سطح کی ایکسپو چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش میں رواں  سال تقریباً 200 امریکی کمپنیوں نے شرکت کی، ہر کمپنی نمائش میں وسیع  ترجگہ چاہتی ہے۔

ایلن نے مزید کہا  کہ  ہم نمائش  کا احترام کرتے ہیں اورنمائش کے ساتھ ترقی کرنا چاہتے ہیں۔

یو ایس چائنہ بزنس کونسل 1973 میں قائم ہوئی جو کہ ان 200 سے زیادہ امریکی کمپنیوں کی نمائندگی کررہی ہے جو چین کے ساتھ کاروبار کرتی ہیں۔

ایلن نے چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ چین  بھر سے چینی خریداروں، سرکاری حکام، سپلائرز اور دوستوں سے ملنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی کمپنیاں چین کی درآمدی نمائش سے مواقع...

شنگھائی (شنہوا) امریکی کمپنیاں  چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش  (سی آئی آئی ای ) میں شرکت کے نتائج سے خوش ہیں اور نمائش  کے ساتھ ہی آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔

یو ایس چائنہ بزنس کونسل کے صدر کریگ ایلن نے  شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی کمپنیاں  چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش  میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور اپنی سرمایہ کاری کے نتائج سے خوش ہیں۔

ایلن کے مطابق  درآمدات کے موضوع پر  دنیا کی پہلی قومی سطح کی ایکسپو چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش میں رواں  سال تقریباً 200 امریکی کمپنیوں نے شرکت کی، ہر کمپنی نمائش میں وسیع  ترجگہ چاہتی ہے۔

ایلن نے مزید کہا  کہ  ہم نمائش  کا احترام کرتے ہیں اورنمائش کے ساتھ ترقی کرنا چاہتے ہیں۔

یو ایس چائنہ بزنس کونسل 1973 میں قائم ہوئی جو کہ ان 200 سے زیادہ امریکی کمپنیوں کی نمائندگی کررہی ہے جو چین کے ساتھ کاروبار کرتی ہیں۔

ایلن نے چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ چین  بھر سے چینی خریداروں، سرکاری حکام، سپلائرز اور دوستوں سے ملنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تنزانیہ 'مسافر طیارہ وکٹوریہ جھیل میں گر کر...

تنزانیہ میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران وکٹوریہ جھیل میں گر کر ڈوب گیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے کچھ دوری پر وکٹوریہ جھیل میں گر کر ڈوب گیا، ڈوبنے والے طیارے میں 39 مسافر، 2 پائلٹس اور 2 کیبن کریو سوار تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 26 افراد کو جھیل سے بحفاظت نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم باقی مسافروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں پائلٹ حادثے میں بچ کر کاک پٹ کے اندر ہی پھنسے رہ گئے ہیں لیکن وہ مقامی حکام سے رابطے میں ہیں۔ریسکیو کارکن اور مقامی ماہی گیر جائے وقوعہ پر موجود ہیں جو اب بھی طیارے کے اندر موجود افراد کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔مقامی اہلکار کے مطابق حادثے کے بعد اب تک تین افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بہار 'خاتون کو ''ڈائن' 'قرار دے کر زندہ جلا...

بھارت کی ریاست بہار کے ایک گاؤں میں ایک خاتون کو 'ڈائن' قرار دے کر اسے زندہ جلا کر مار دیا گیا۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے گیا ضلع میں چڑیل کے الزام میں خاتون کو اس کے گھر میں زندہ جلا دیا گیا، گاؤں کے لوگوں نے پولیس پر بھی حملہ کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گیا ضلع کے میگرا تھانہ علاقے کے گاؤں پنچوا میں خاتون کو چڑیل کا الزام لگا کر گھر میں زندہ جلا دیا گیا جہاں خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والی خاتون کی شناخت ارجن داس کی 45 سالہ بیوی ہیمنتی دیوی کے طور پر کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گاؤں کے ہی چندر دیو مانجھی نامی شخص کے بیٹے کی بیماری کی وجہ سے ہوا جس کے بعد ہیمنتی دیوی پر ڈائن کا الزام لگایا تھا۔بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملے پر گاؤں میں پنچایت بھی ہوئی تھی لیکن چندر دیو مانجھی نہیں مانے اور شام کو اپنے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر گھر پر حملہ بول دیا اور سامان جلا ڈالا جبکہ گھر میں رہنے والی خاتون ہیمنتی دیوی کو بھی جلا دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھی پہنچ گئی، لیکن مشتعل لوگوں نے پولیس پر بھی پتھراؤ شروع کردیا۔مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی منوج رام کی قیادت میں امام گنج پہنچی جس کے بعد علاقہ پر امن ہوگیا۔پولیس نے خاتون کی سوختہ لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل اسپتال بھیج دیا گیا، جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات بھی ہندو...

بھارتی شہر ممبئی کی مشہور درگاہ حاجی علی پر حملے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے باعث درگاہ کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں مسلمانوں کی مشہور درگاہ حاجی علی واقع ہے جس پر حملے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کو کنٹرول روم پر درگاہ حاجی علی پر حملے کی دھمکی موصول ہوئی تھی جس کے بعد درگاہ کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ دھمکی آمیز کال الہاس نگر سے موصول ہوئی ہے جس کے بعد سے یہ دھمکی دہنے والا نمبر بند ہے جب کہ اس سے قبل بھی درگاہ پر حملے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ درگاہ کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی ہے۔واضح رہے کہ درگاہ حاجی علی میں ہر روز ہزاروں عقیدت مند آتے ہیں جب کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت میں مسلمانوں کی کسی مقدس جگہ کو نشانہ بنانا چاہا ہو۔اس سے قبل بھارت میں حیدرآباد کی مکہ مسجد، اجمیر کی درگاہ اورمالی گاؤں میں بم دھما کے ہوچکے ہیں جس میں ہندوتوا انتہا پسند ملوث پائے گئے تھے۔2008 کے مالی گاؤں بم دھماکوں میں بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ کرنل شری کانت پروہت ملوث پایا گیا تھا جس میں کئی افراد ہلاک اور سوسے زائد زخمی ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ شنگھائی ۔ عالمی انعام یافتگان فورم

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں عالمی انعام یافتگان فورم کی افتتاحی تقریب سے کمپیوٹر سائنس یا ریاضی میں عالمی انعام یافتگان ایسوسی ایشن سے 2022 کا انعام حاصل کرنے والے امریکی کمپیوٹر سائنسدان مائیکل آئی جارڈن خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ شنگھائی ۔ عالمی انعام یافتگان فورم

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں عالمی انعام یافتگان فورم کی افتتاحی تقریب سے عالمی انعام یافتگان ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور کیمسٹری میں 2006 کے نوبل انعام یافتہ راجر کورن برگ  خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ شنگھائی ۔ عالمی انعام یافتگان فورم

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں عالمی انعام یافتگان فورم کی افتتاحی تقریب سے کمپیوٹر سائنس یا ریاضی میں عالمی انعام یافتگان ایسوسی ایشن سے 2022 کا انعام حاصل کرنے والے امریکی کمپیوٹر سائنسدان مائیکل آئی جارڈن خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ شنگھائی ۔ عالمی انعام یافتگان فورم

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں عالمی انعام یافتگان فورم کی افتتاحی تقریب سے لائف سائنس یا میڈیسن میں عالمی انعام یافتگان ایسوسی ایشن سے 2022 کا انعام حاصل کرنے والے جرمن بائیوکیمسٹ ڈرک گولیچ خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ شنگھائی ۔ عالمی انعام یافتگان فورم

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں عالمی انعام یافتگان فورم کا ایک منظر ۔ (شِنہوا)

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں کنول کھل اٹھے

موری گاؤں ، بھارت (شِنہوا) بھارتی ریاست آسام کے پانی میں کنول کھل اٹھے ہیں جس سے جھیل کی سطح سج گئی ہے۔ ڈریگن مکھیاں اور ایک تالاب کا بگلا پھولوں کے ارد گرد منڈلاتا رہتا ہے جبکہ دیہاتی جال بچھائے مچھلیوں کے شکار میں مشغول ہیں۔

 

بھارت، ریاست آسام کے ضلع موری گاؤں کے دیہات میں واقع جھیل میں کھل اٹھنے والے کنول کے اطراف بگلا مچھلی کی تاک میں بیٹھا ہے۔ (شِںہوا)

 

بھارت، ریاست آسام کے ضلع موری گاؤں کے دیہات میں واقع جھیل میں کھل اٹھنے والے کنول کے اطراف خواتین جال بچھائے مچھلیاں پکڑرہی ہیں۔(شِںہوا)

 

بھارت، ریاست آسام کے ضلع موری گاؤں کے دیہات میں واقع جھیل میں کھل اٹھنے والے کنول کے اطراف ایک خاتوں جال بچھائے مچھلیاں پکڑرہی ہے۔  (شِںہوا)

 

بھارت، ریاست آسام کے ضلع موری گاؤں کے دیہات میں واقع جھیل میں کھل اٹھنے والے کنول کے اطراف خواتین جال بچھائے مچھلیاں پکڑرہی ہیں۔(شِںہوا)

 

بھارت، ریاست آسام کے ضلع موری گاؤں کے دیہات میں واقع جھیل میں کھل اٹھنے والے کنول کے اطراف ایک خاتوں جال بچھائے مچھلیاں پکڑرہی ہے۔  (شِںہوا)

 

بھارت، ریاست آسام کے ضلع موری گاؤں کے دیہات میں واقع جھیل میں کھل اٹھنے والے کنول کے اطراف خواتین جال بچھائے مچھلیاں پکڑرہی ہیں۔(شِںہوا)

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، طبی کارکنوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں ک...

شیامین (شِنہوا) چین کے ساحلی شہر شیامین نے طبی کارکنوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران خطرات سے بچانے کے لئے قانون سازی کی ہے۔ یہ چین میں عملے کی بہتر حفاظت کی اہم کوشش ہے۔

پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران خطرات کی زد میں آنے سے مراد "طبی کاموں کے دوران وائرس یا بیماری کے ساتھ رابطے میں آنا یا اس کا امکان" ہوتا ہے۔

ان قواعد وضوابط کی منظوری شیامن کی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے دی ہے اور یہ یکم دسمبر 2022 سے نافذ العمل ہوں گے۔

اس میں نوول کرونا وائرس وبا کا مقابلہ کرنے میں طبی عملے کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے، جبکہ وائرس کی زیادہ متعدی اقسام نے ان کی حفاظت بارے خطرات میں اضافہ کیا ہے۔

قواعد وضوابط کے مطابق بلدیہ اور ضلعی سطح کی حکومتیں طبی کا رکنوں کی سلامتی بڑھانے کے لئے مزید فنڈز مختص کریں گی۔

طبی ادارے خطرے سے نمٹنے کے انتظامات اور پیشہ ورانہ تربیت کو مستحکم کریں گے اور عملے کو ضروری حفاظتی سامان کی ضمانت دیں گے۔

یہ ضابطے 19 آرٹیکلز پر مشتمل ہیں جس میں پہلی بار طبی اور صحت عامہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران خطرات کے زد میں آنے کی قانونی طور پر تشریح کی گئی ہے۔

یہ طبی کارکنوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ بارے قانونی ضمانت فراہم کرے گا۔

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی فضائیہ ائیرشو چائنہ میں نئے طیارے پیش ک...

گوانگ ژو (شِنہوا) چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) فضائیہ آ مدہ 14 ویں ائیرشو چائنہ میں نئے طیارے پیش کرے گی۔ ائیرشو 8 سے 13 نومبر تک صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژو ہائی میں منعقد ہوگا۔

پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) فضائیہ کے ترجمان شین جنکی نے بتایا کہ ان میں وائی یو 20 ٹینکر طیارہ، جے 16 ملٹی رول فائٹر جیٹ اور اونچائی پر طویل برداشت رکھنے والا اٹیک ۔ 2 ڈرون شامل ہیں ۔ یہ پہلی بار چائنہ بین الاقوامی ایوی ایشن اور ایرواسپیس نمائش یا ائیرشو چائنہ میں پیش ہوں گے۔

شین نے کہا کہ  پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) فضائیہ کے نئی نسل کے آلات سے لیس  وائی یو ۔ 20 نے جنگی طیاروں کو فضائی ایندھن کی فراہم کرنے کی متعدد مشقیں کی ہیں ، جن میں جے ۔20 ، جے ۔16 ، اور جے ۔10 سی شامل ہیں ۔ یہ  پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) فضائیہ کی  طویل فاصلے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

جے 20 چین کا چوتھی نسل کا درمیانی اور طویل فاصلے کا لڑاکا طیارہ ہے۔ اسے نومبر 2016 میں پہلی بار 11 ویں ائیر شو چائنہ میں عوام کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، انٹرنیٹ شعبے کی تحقیق و ترقی کے اخراجا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی انٹرنیٹ کمپنیوں نے رواں سال کی پہلی تین سہ ماہی کے دوران  تحقیق اور ترقی پر اپنے اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار  کے مطابق بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں نے اس عرصہ  کے دوران تحقیق و ترقی پر 56.6 ارب  یوآن (تقریباً 7.8 ارب  امریکی ڈالر) خرچ کیے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 8.8 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت نے کہا  ہے کہ جنوری سے ستمبر تک بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں اورمتعلقہ خدمات فراہم کرنے والی  کمپنیوں کی کاروباری آمدنی 11 کھرب  یوآن تک ہو گئی ہے  جو گزشتہ سال کے مقابلے میں  0.9 فیصد کم ہے۔

اسی مدت کے دوران  ان سب کا مشترکہ منافع 96.6 ارب  یوآن رہا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت  8.3 فیصد کم ہے۔

بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی  کمپنیوں  میں ایسی کمپنیاں شامل  ہیں جن کی سالانہ کاروباری آمدنی کم از کم 2 کروڑ یوآن ہے۔

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی تیار کردہ سرنگ کھودنے والی مشین ترکی...

تیانجن (شِنہوا) چین کی تیار کردہ ایک بڑی سرنگ کھودنے والی مشین حال ہی میں چین کی شمالی بلدیہ تیانجن میں پیداواری لائن سے تیار ہو گئی ہے جو  کہ دسمبر میں ترکی کی جانب  روانہ ہو رہی ہے۔

اس کمپنی کے مطابق یہ چائنہ ریلوے انجینئرنگ ایکوئپمنٹ گروپ (تیانجن) کمپنی لمیٹڈ (سی آر ای جی) کی جانب سے آزادانہ طور پر بنائی گئی اور تیار  کی گئی ہے۔ 11.16 میٹرز قطر کی سرنگ کی کھدائی والی یہ مشین چین سے ترکی کو برآمد کی جانے والی سب سے بڑی قطر کی مشین ہوگی۔ 

یہ مشین کھیتی باڑی اور شہریوں  کے لیے پانی کی  فراہمی اور مقامی لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ترکی کے ڈرینج ٹنل پراجیکٹ میں استعمال ہوگی۔

اسے آتشزدگی  کے خلاف مزاحمت سمیت دھماکہ پروف ہو نے اور استحکام کے لئے مضبوط بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سرنگ کا پیچیدہ ارضیاتی حالات میں گیس کے زیادہ ارتکاز والی سطح پر واقع ہونا ہے تاکہ کھدائی کے دوران تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

چائنہ ریلوے انجینئرنگ ایکوئپمنٹ گروپ کی تیار کردہ سرنگ کی کھدائی کرنے والی  مشینز 30 سے زائد ملکوں  اور خطوں میں بڑے منصوبوں کے لیے برآمد کی گئی ہیں۔

چائنہ ریلوے انجینئرنگ ایکوئپمنٹ گروپ کے چیئرمین ژاؤ ہوا نے کہا کہ ان ملکوں میں فرانس اور لبنان شامل ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین کی تیار کردہ سرنگوں  کی کھدائی کر نے والی مشینز پوری دنیا میں سرنگوں کی تعمیر کے منصوبوں میں سرگرم عمل ہیں۔

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سب سے زیادہ اناج پیدا کرنے والے صوبے...

ہاربن (شِنہوا) چین میں سب سے زیادہ اناج پیدا کرنے والے صوبہ حئی لونگ جیانگ ایک مزید شاندار فصل کی کٹائی کے لئے تیار ہے۔ اس صوبے میں فصل کی کاشت اور کٹائی میں مشینوں کا استعمال 98 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

صوبائی محکمہ زراعت اور دیہی امور کے مطابق چین میں حئی لونگ جیانگ مسلسل 12 برس اناج کی پیداوار میں سرفہرست رہا ہے۔ رواں سال اناج کی کاشت کا رقبہ 21 کروڑ 80 لاکھ مو ( 1 کروڑ 45 لاکھ ہیکٹر) سے زائد رہا ہے۔

صوبائی محکمہ نے کہا کہ صوبے میں کاشتکاری میں مشینری کے استعمال کی مکمل شرح قومی اوسط سے تقریباً 25 فیصد پوائنٹس زائد ہے جس سے یہ ملک میں اول نمبر پر ہے۔

موسم خزاں کی فصل کاٹنے سے قبل صوبائی حکام نے 20 لاکھ زائد ٹریکٹرز، ہارویسٹرز اور دیگر کٹائی کی مشینز کی اوورہالنگ کی اور 1 لاکھ 24 ہزار افراد کو تربیت دی گئی۔

صوبائی محکمہ زراعت و دیہی امور کے مطابق اس وقت موسم سرما میں مکئی کے کچھ رقبے کو چھوڑ کر صوبے بھر میں کٹائی مکمل ہو چکی ہے۔  رواں سال اناج کی پیداوار کے اعدادوشمار فی الوقت دستیاب نہیں ہیں۔

زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کے سبب حئی لونگ جیانگ میں اناج کی جامع پیداواری صلاحیت میں مسلسل بہتری ہوئی ہے۔

یہاں 2016 میں اناج کی کل پیداوار 74.16 ارب کلوگرام تھی جو 2021  میں بڑھ کر 78.7 ارب کلوگرام ہوچکی ہے۔

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین مختلف ممالک اور خطوں کے افراد میں انٹرنی...

بیجنگ (شِںہوا)  ایک وائٹ پیپر کے مطابق چین مختلف ممالک اور خطوں میں لوگوں کو انٹرنیٹ کے فوائد بانٹنے میں مدد دینے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ وائٹ پیپر چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے  پیر کے روز جاری کیا ہے جس کا عنوان سائبر اسپیس میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر ہے۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین نے عوام پرمبنی نقطہ نظر کے ساتھ ٹیکنالوجی بھلائی کے لئے  کو برقرار رکھا ہے۔ چین نے بین الاقوامی برادری کی ضروریات پوری کرنے اور ڈیجیٹل تقسیم کے خاتمے کےلئے دیگر ممالک کے ساتھ ملکر کام کیا ہے۔

اس نے تہذیبوں کے درمیان آن لائن ثقافتی تبادلے اور باہمی طور پرسیکھنے کے عمل کو فروغ دیا۔ مختلف ممالک اور خطوں کے افراد میں انٹرنیٹ فوائد بانٹنے میں مدد کے لئے کمزور گروہوں کے ساتھ تعاون کیا۔

وائٹ پیپر کے مطابق چین نے تخفیف غربت کے لئے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کو غریب ترین علاقوں اور کم گنجان آباد علاقوں میں براڈ بینڈ تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔

اس نے نیٹ ورک سہولیات میں کمی سے پیدا شدہ غربت ختم کرنے کے لئے کم ترقی یافتہ ممالک میں عالمگیر اور سستے انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنے کے لئے کام کیا۔

وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ چین نے فعال طور پر عوامی ڈیجیٹل مصنوعات تیار کی ہیں اور ڈیجیٹل عوامی خدمات میں تعاون کو بڑھایا ہے۔

نوول کرونا وائرس وبا کے عالمی پھیلاؤ کے بعد سے چین میں تیار کردہ وبائی امراض بارے پیش گوئی کرنے والے پلیٹ فارمز اور روبوکالز نے دوسرے ممالک میں کنٹرول اور تخفیف میں مدد کی ہے۔

وائٹ پیپر کے مطابق تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی طور پر سیکھنے کے لئے آن لائن ثقافتی تبادلے کے پلیٹ فارم بنائے گئے ہیں۔

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان، بزکشی کا مقبول کھیل

بغلان ، افغانستان (شِںہوا) بزکشی افغانستان کا ایک کھیل ہے جو پورے وسط ایشیا میں کھیلا جاتا ہے۔

اسے افغانستان میں قومی کھیل کا درجہ حاصل ہے جو کہ اکثر جمعہ کو کھیلا جاتا ہے۔ یہ ایک جنون ہے۔

میچ ہزاروں شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں، گھڑ سواروں کی 2 ٹیمیں بکری کی لاش پکڑنے اور اسے گول تک لے جانے کا مقابلہ کرتی ہیں۔

 

افغانستان ، صوبہ بغلان میں بزکشی یا  بکری پکڑنے کے مقابلے دوران گھڑسوار مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

افغانستان ، صوبہ بغلان میں بزکشی یا  بکری پکڑنے  کے مقابلے دوران گھڑسوار مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شی کا مڈغاسکر کے صدر کے ساتھ سفارتی تعلقات...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے مڈغاسکر کے صدر آندرے رازولینا کے ساتھ دونوں ملکوں کے مابین  سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔

صدر شی  نے اپنے پیغام میں کہا کہ پانچ دہائی  قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے  کسی بھی طرح کے بین الاقوامی منظر نامہ میں  چین ۔مڈغاسکر تعلقات مضبوط اور مستحکم انداز میں ترقی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں  کے دوران  دونوں ملکوں  نے سیاسی باہمی اعتماد میں اضافہ کیا اور مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز تبادلوں اور تعاون کے ساتھ ایک جامع تعاون پر مبنی شراکت داری قائم کی ہے۔

شی نے کہا کہ وہ چین اور مڈغاسکر  کے تعلقات کی پیشرفت  کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور وہ رازولینا کے ساتھ  مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ  سالگرہ  کے  اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  دونوں ملکوں  کے درمیان دوستانہ تعاون کو مسلسل فروغ  دیا جائے تاکہ دونوں ملکوں اور اس کے عوام  کو فائدہ  پہنچایا جاسکے۔ 

رازولینا نے کہا کہ مڈغاسکر اور چین نے 50 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے مختلف شعبوں میں دوستانہ تعاون کو فروغ دیا  ہے جس کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

رازولینا  نے یہ بات واضح کرتے  ہوئے کہ جامع تعاون پر مبنی شراکت داری خلوص، دوستی، باہمی احترام، باہمی اعتماد اور حمایت سے عبارت ہے، کہا کہ مڈغاسکر مشترکہ مستقبل کے ساتھ اور حتیٰ کہ  ایک قریبی برادری کی تعمیر کے لیے چین کے ساتھ  مل کرکام کرنے کو تیار ہے۔

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگری...

قاہرہ (شِنہوا) مصر کے سابق وزیر عصام شرف نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی حال ہی میں ختم ہونے والی 20 ویں قومی کانگریس کی ایک  خصوصیت چینی جدیدیت کا تصور ہے۔

قاہرہ میں چینی ثقافتی مرکز میں  منعقد ہونے والے ایک سیمینار میں شرف فاؤنڈیشن برائے پائیدار ترقی  کے سربراہ شرف نے  کہا  کہ یہ سوشلسٹ جدیدیت کا ایک راستہ ہے جو کہ  مغربی طرز کی جدیدیت سے مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے گزشتہ کئی  دہائیوں کے دوران جدت کے ذریعے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غربت کے خاتمے میں شاندار کامیابی کے علاوہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے تعلیم، سائنسی تحقیق اور ترقی اور بنیادی ڈھانچے میں بھی بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن گیا جس کا  تجارتی حجم سب سے بڑا اور صنعتی پیدا وار سب سے زیادہ ہے اور جو دنیا کی 18 فیصد معیشت کی نمائندگی کرتا ہے۔

اس موقع پر شرف نے کچھ مغربی میڈیا کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا  جو غلط معلومات اور چین سمیت دیگر  ملکوں   کے تشخص کو مسخ  کرنے کے جنون میں مبتلا ہیں۔

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بجلی کا بحران برقرار رہا تو شہر کو خالی کرنا...

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے میئر کلٹسکو نے خبردار کیا ہے کہ اگر بجلی کا بحران برقرار رہا تو شہر کو خالی کرنا پڑے گا۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں لاکھوں یوکرائنی وقفے وقفے سے بجلی اور پانی کے بغیر رہ گئے ہیں، کیونکہ روسی فضائی حملوں نے یوکرین کی توانائی کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔دارالحکومت کیف کے میئر کلٹسکو کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور اوورلوڈ سے بچنے اور مرمت کی اجازت دینے کے لیے رولنگ پاور کٹ کی بھی سخت ضرورت ہے۔واضح رہے کہ پاور پلانٹس اور لائنوں پر روسی حملوں سے یوکرین کے توانائی کے نظام کا تقریباً 40 فیصد نقصان یا تباہ ہو چکا ہے۔کیف کے ایک اور اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ مکمل بلیک آؤٹ کی صورت میں پانی کی فراہمی اور سیوریج بھی کام کرنا بند کر دے گی۔اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ جنیوا کنونشنز کے تحت جنگ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسپتال اور عام شہریوں کے استعمال میں ا?نے والی اشیائ کے خلاف حملے کرنے کی ممانعت ہے۔یوکرائنی ٹیلی ویژن پر بات کرتے ہوئے کیف کے میئر وٹالی کلیٹسکو نے روس کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کو دہشت گردی اور نسل کشی قرار دیا۔سابق ہیوی ویٹ باکسر نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ہم یوکرینیوں کی ضرورت نہیں ہے، انہیں علاقے کی ضرورت ہے، انہیں ہمارے بغیر یوکرین کی ضرورت ہے۔

وٹالی کلٹسکو نے مزید کہا کہ اسی لیے جو کچھ اب ہو رہا ہے وہ دراصل نسل کشی ہے اور روس کا کام ہمیں مرنا، منجمد کرنا، یا ہمیں اپنی زمین سے بھگانا ہے تاکہ وہ ہماری زمین حاصل کر سکے۔واضح رہے کہ کیف میں سردیوں میں اوسط درجہ حرارت انجماد سے نیچے ہوتا ہے اور رات کے وقت اس سے بھی زیادہ گر جاتا ہے۔مئیر کلِٹسکو نے کہا کہ حکام بجلی کی فراہمی کو جاری رکھنے اور سیوریج کے نظام کو چلانے کے لیے سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔وٹالی کلٹسکو نے مزید کہا کہ کیف کے 30 لاکھ باشندوں کو مضافاتی علاقوں میں رہنے والے دوستوں یا رشتہ داروں کے ساتھ رہنے کا انتظام کرنا چاہیے جن کے پاس ابھی بھی پانی اور بجلی موجود ہے۔مئیر کا کہنا تھا کہ اگر کیف کو بجلی کی فراہمی ختم ہونے کی صورت میں بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا اور دارالحکومت کو خالی کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکام ایندھن، خوراک اور پانی کا ذخیرہ کر رہے ہیں اور رہائشیوں کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔شہر بھر میں کم از کم 1,000 ہیٹنگ شیلٹرز بنائے جا رہے ہیں جہاں لوگ ہنگامی صورت حال میں گرمی حاصل کر سکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی،نجی سوسائٹی میں کار گہرائی میں گرنے سے...

سپر ہائی وے پر قائم نجی ہاسنگ سوسائٹی میں کار گہرائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں کسی کام کی وجہ سے کئی فٹ گہری کھدائی کی گئی تھی اور اس میں پانی بھرا ہوا تھا کہ اس دوران وہاں سے گزرنے والی کار اس میں جاگری۔ حادثے میں کار میں سوار 45 سالہ احمر شریف، اہلیہ 40 سالہ صائمہ احمر، بیٹا 14 سالہ عبداللہ شریف، 48 سالہ فہمیدہ نعیم اور 14 سالہ حماد جاں بحق ہو گئے۔واقعے کے فورا بعد کار کو کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد ملیر ہالٹ کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مجھے کیوں انصاف نہیں مل رہا ہے؟ اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ مجھے کیوں انصاف نہیں مل رہا ہے؟،یہ مقدمہ صرف اپنی بیوی کا نہیں بلکہ ہر ماں اور بیٹی کا لڑ رہا ہوں۔اعظم سواتی نے سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کے سینیٹرز اور دیگر رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجی جوان ملک کی حفاظت بھی کر رہے ہیں، یہ ہماری عزت اور ناموس کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کیوں انصاف نہیں مل رہا ہے؟ کیوں پاکستان کی ماں کو انصاف نہیں مل رہا ہے، ان سے بڑھ کر ججز اور عدالت کونسی ہے؟ سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ ازواجی زندگی میں تو گھر کے بچے بھی نہیں آ سکتے ہیں، اگر کوئی دوسرے کے گھر میں جھانکے گا تو سخت سے سخت سزا کا مرتکب ہوگا۔ پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ میڈیا، دانشوروں، ریٹائرڈ ججز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ریاستی ادارے کی مائیں اور بیٹیاں بھی شرمندہ ہے۔ اعظم سواتی نے مزید کہا کہ آج میری ہچکیاں اور آنسو بھی بند ہے، یہ مقدمہ صرف اپنی بیوی کا نہیں بلکہ ہر ماں اور بیٹی کا لڑ رہا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کا آئی جی پنجاب کو عمران خان پر ح...

سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب پولیس کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو 24 گھنٹوں میں حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر مقدمہ درج نہ ہوا سو موٹو نوٹس لیں گے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کرمنل جسٹس سسٹم کے تحت پولیس خود ایف آئی آر درج کر سکتی ہے، 90 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا اور ابھی تک ایف آئی آر ہی درج نہیں ہوئی جس پر آئی جی پنجاب نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ایف آئی آر درج کرنے سے منع کیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے تاہم اب تک واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا سکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان کا صدر کو خط، حملے کے ذمہ داروں کے...

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ کر ملک میں آئین و قانون کے انحراف کی راہ روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت کو گرایا گیا ہے، قوم میری حقیقی آزادی کی پکار پر کھڑی ہوچکی ہے، ہمیں جھوٹے الزامات، حراسگی، بلاجواز گرفتاریوں حتی کہ زیر حراست تشدد جیسے ہتھکنڈوں کا سامنا ہے۔ عمران خان نے وزیراعظم، وزیر داخلہ سمیت تین اعلی شخصیات کا نام لے کر کہا کہ ان کا میرے قتل کا منصوبہ میرے علم میں آیا، گزشتہ ہفتے مارچ کے دوران اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی گئی، اللہ نے مجھے بچایا۔عمران خان نے کہا کہ بطور سربراہِ ریاست اور افواجِ پاکستان کے سپریم کمانڈر کے طور پر آپ سے التماس ہے کہ قومی سلامتی سے جڑے ان معاملات کا فوری نوٹس لیں، اپنی قیادت میں ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات، ان ذمہ داروں کے محاسبے کا اہتمام کریں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم میرے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے مابین گفتگو میڈیا کو جاری کرکے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، سنجیدہ ترین سوال پیدا ہوتا ہے کہ وزیراعظم کی محفوظ گفتگو پر نقب لگانے کا ذمہ دار کون ہے، وزیراعظم کی محفوظ لائن پر یہ نقب قومی سلامتی پر اعلی ترین سطح کا حملہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میری وزارتِ عظمی کے دوران سائفر پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں واضح فیصلہ کیا گیا کہ یہ ہمارے اندرونی معاملات میں ناقابلِ قبول مداخلت ہے، شہباز شریف حکومت میں قومی سلامتی کے اجلاس میں اس اجلاس کی کارروائی/فیصلوں کی توثیق کی، مگر 27 اکتوبر کو ڈی جیز نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے دونوں اجلاسوں کے فیصلوں سے یکسر متضاد نکت نظر اپنایا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ دو افسران کیونکر کھلے عام قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو جھٹلا سکتے ہیں، اس پریس کانفرنس سے جان بوجھ کر غلط بیانیے کی تخلیق کی کوشش کا سنجیدہ ترین معاملہ بھی پیدا ہوتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ دو اہم ترین سوالات بھی جنم لیتے ہیں، اول یہ کہ ایجنسی کا سربراہ پریس کانفرنس سے مخاطب ہو کیسے سکتا ہے، دو افسران کیسے سیاسی جماعت کے سربراہ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ آئی ایس پی آر کے حدودِ کار کو دفاعی و عسکری معاملات پر معلومات کے اجرا تک محدود کرنے کی ضرورت ہے، افواجِ پاکستان کے سپریم کمانڈر کے طور آپ سے التماس ہے کہ آپ آئی ایس پی آر کی حدودِ کار کے تعین کے عمل کا آغاز کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجزسے نمٹ رہا...

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والے چیلنجوں سے نمٹ رہا ہے، اس کی آٹوموبائل انڈسٹری کو سپلائی چین کے مسائل کا سامنا ہے، نئی توانائی اور سمارٹ گاڑیاں وہ نئی سمتیں ہو سکتی ہیں جن پر پاکستانی کمپنیاں دیکھ سکتی ہیں۔گوادر پرو کے مطابق یو این آئی ڈی او ( UNIDO ) آئی ٹی پی (ITP)نیٹ ورک اور سی آئی آئی ای بیورو کے زیر اہتمام چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو ( سی آئی آئی ای ) میں چوتھے صنعتی انقلاب اور اسمارٹ موبلٹی فورم چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہوا۔ اس فورم کا اعنوان ''سمارٹ موبلٹی ری شیپ دی فیوچر'' تھا ۔ اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل گیرڈ مولر نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا آٹو موٹیو سیکٹر دنیا کی سب سے زیادہ باہم منسلک مارکیٹوں میں سے ایک ہے، جس کی سپلائی چینز میں دنیا بھر میں پھیلی ہوئی بہت سی کمپنیاں شامل ہیں۔ وبائی مرض نے آٹوموٹو سپلائی چین کو خاص طور پر سخت متاثر کیا۔ لیکن صنعت زندہ رہتی ہے اور بہتر کے لیے تبدیل ہو رہی ہے ۔ ان کا خیال ہے کہ سپلائی چین آٹو مینوفیکچرنگ کے انقلاب کے لیے بہترین وقت دے سکتا ہے، جس میں ڈیجیٹل تبدیلی اور گرین ٹرانزیشن شامل ہے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والے چیلنجوں سے نمٹ رہا ہے، اور اس کی آٹوموبائل انڈسٹری کو بھی سپلائی چین کے مسائل کا سامنا ہے۔ نئی توانائی کی گاڑیاں اور سمارٹ گاڑیاں وہ نئی سمتیں ہو سکتی ہیں جن پر پاکستانی کمپنیاں دیکھ سکتی ہیں۔گوادر پرو کے مطابق فورم میں بی ایم ڈبلیو بریلینس (MW Brilliance B)فورڈ موٹر چائنا(Ford Motor China) اور بیجنگبینز(Beijing Benz ) سمیت آٹو مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے نمائندوں نے کاربن میں کمی کے اپنے تجربے کا اشتراک کیا۔ اس سال کی سی آئی آئی ای میں وہ سب اپنی الیکٹرک کاروں کا تازہ ترین ورژن لائے ہیں۔

الیکٹریفیکیشن آٹو مینوفیکچرر کے سبز تبدیلی کے سفر کا سب سے اہم قدم ہے۔گوادر پرو کے مطابق مزید برآں، بیجنگ بینز نے 220,000 مربع میٹر سولر پینلز قائم کیے ہیں، جو ہر سال 38 ملین کلو واٹ بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔ بی ایم ڈبلیو بریلینس ( MWBrilliance B) کے مینوفیکچرنگ سیکشن میں استعمال ہونے والے مواد کا 30 فی صد ری سائیکل مواد ہے۔ فورڈ اپنی ماحولیاتی تحفظ کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے اپنے سپلائرز کے ساتھ باقاعدگی سے تبادلہ خیال کرتا ہے۔ یہ تجربہ دنیا بھر کی تمام آٹو مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے لیے سیکھنے کے قابل ہے۔گوادر پرو کے مطابق کم کاربن کے اخراج کے علاوہ، ماہرین نے آٹوموبائل کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ہانگ کانگ پروڈکٹیویٹی کونسل (HKPC) میں گرین اینڈ اسمارٹ موبلٹی یونٹ کے سربراہ ریک مو کا خیال ہے کہ ای وی انڈسٹری کی ترقی سمارٹ موبلٹی کی بنیاد ہے۔ ''انٹیلی جنس تربیت پر مبنی ہے، اور تربیت ڈیٹا پر مبنی ہے. روایتی پٹرول کاروں کے مقابلے میں، الیکٹرک کاریں زیادہ ڈیٹا فراہم کر سکتی ہیں، جیسے کاک پٹ میں موٹر، بیٹری اور کنٹرول سسٹم کا ڈیٹا۔ جمع کردہ ڈیٹا کو کاپی تربیت کے لییآئی اے ماڈلز میں ڈال کر، سمارٹ کاریں زیادہ ذہین ہو سکتی ہیں۔گوادر پرو کے مطابق فائیو جی جدید، تیز رفتار کنیکٹیویٹی فراہم کرتا ہے جو کلاؤڈ بیسڈ ویڈیو اسٹریمنگ اور آن لائن گیمنگ سمیت صارف کے نئے تجربات کو قابل بناتا ہے۔ CـV2X زیادہ جدید، محفوظ اور موثر روڈ انفراسٹرکچر لاتا ہے، جس کی بنیاد پر بالکل نئے ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک، گاڑیاں اور خدمات تخلیق کی جا سکتی ہیں۔ چھوالسم ان کارپوریٹیڈ(Qualcomm incorporated )کے چیف کمرشل آفیسر جم کیتھی نے کہا کہ یہ نئی ٹیکنالوجیز کاروں کو محفوظ، زیادہ پیداواری اور زیادہ آسان بنانے کے لیے خود مختار ڈرائیونگ کی راہ ہموار کرتی ہیں۔گوادر پرو کے مطابق سمارٹ موبلٹی میں سمارٹ مینوفیکچرنگ کی ترقی اور نئی توانائی کی تکرار شامل ہے، اور یہ سمارٹ سٹی کا ایک اہم حصہ بھی ہے۔ فورم نے ہمیں تیزی سے ترقی کرنے والی آٹو انڈسٹری کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔ اگلی دہائی میں کاریں کیسی ہوں گی؟ آئیے انتظار کریں اور دیکھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران اسماعیل کا سبحان علی ساحل کو فوری رہا...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے سبحان علی ساحل کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی رہنما سبحان علی ساحل کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور پولیس ہمارے پر امن احتجاج سیخوفزدہ ہیں، سندھ پولیس یاد رکھے وہ جن کی غلامی کر رہے ہیں ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ سبحان علی ساحل کو فوری رہا کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مولے نوں مولا نہ مارے تے مولا نہیں مرتا،بابر...

پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولے نوں مولا نہ مارے تے مولا نہیں مرتا، عمران خان کو اے کے 47 کی گولی لگی ہے، نائن ایم ایم کی گولی شہید معظم کو لگی ہے ، اسلام آباد میں اس وقت تک 37 ایف آئی آرز ہو چکی ہیں، سب میں ایک ہی دفعات ہیں۔ پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، علی اعوان اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان اور اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے اسد عمر کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔ پی ٹی آئی رہنماں واثق قیوم عباسی، فیصل جاوید، عامر محمود کیانی و دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الزامات لگائے گئے ہیں کہ سڑک بند کی، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ ایما پر کیا گیا، لیکن اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ایف آئی آر کا متن پڑھتے ہوئے بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ لکھا ہے کہ ڈنڈے سے اور نعروں سے خوف و ہراس پھیلایا گیا۔بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ کون سی سرکاری گاڑی کو نقصان ہوا، ایف آئی آر میں نہیں لکھا۔ سڑک پر کھڑے ہونے کا صرف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ہم سب غلطیاں کر سکتے ہیں اور کرتے ہیں۔ دوران سماعت بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو 2 گولیاں لگی ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ قاتل اور اقدام قتل کے بہت سے کیسز ہم نے دیکھے ہیں۔ نیچے سے گولی لگے تو وہ لاتوں میں لگ سکتی ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ ایک کہاوت ہے مولے نوں مولا نہ مارے تے مولا نہیں مرتا۔ انہوں نے بتایا کہ نائن ایم ایم کی گولی شہید معظم کو لگی ہے جب کہ عمران خان کو اے کے 47 کی گولی لگی ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں نامزد پی ٹی آئی رہنماوں واثق قیوم عباسی ،فیصل جاوید،عامر محمود کیانی و دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ان میں سے کچھ راولپنڈی کے ہیں، اسلام آباد نہیں آئیں گے۔ اسلام آباد میں اس وقت تک 37 ایف آئی آرز ہو چکی ہیں، سب میں ایک ہی دفعات ہیں۔ جج راجا جواد عباس نے کہا کہ ہماری عدالت میں اب سیاسی کیسز 15 فیصد ہو گئے ہیں۔ یہ جو معاملات ہو رہے ہوتے ہیں یہ آپ کو سمجھ آرہے ہوتے ہیں۔ عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ آج اپنے دلائل دیں گے؟۔ جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ میرے پاس مقدمے کا ریکارڈ موجود نہیں،ریکارڈ حاصل کر کے جواب دوں گا۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی اور پراسیکیوٹر کو 14 نومبر سے قبل جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گلوبل وارمنگ کے اثرات کو نظرانداز کرنا مجرما...

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے اثرات کو نظرانداز کرنا مجرمانہ غفلت ہے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان اور افریقہ کو گلوبل وارمنگ سے شدید نقصانات کاسامنا کرنا پڑا، مالی امداد کے بغیر ترقی پذیر ممالک ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت،ایک...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت، وزیرآباد سے ایک اور نوجوان زیر حراست، گرفتار ملزمان کی تعداد 5 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے کے الزام میں ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حراست میں لیا جانے والا ملزم ن لیگ کے مقامی رہنما کا بھائی ہے، ابھی تک مرکزی ملزم نوید سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے، پکڑے کئے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں چیئر مین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.9 شدت زل...

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.9 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ پیر کی صبح خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 227 کلو میٹر گہرائی میں بتایا گیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کے جج کی عمران خان کی درخواست...

لاہورہائیکورٹ کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کی۔ جسٹس علی ضیا کی معذرت کے بعد عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوبھجوادی اور عدالت نے پیر کو ہی درخواست دوسرے بینچ کے پاس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ،ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ارشد شریف کی فیملی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے پر پمزاسپتال اور اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مرحوم ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے کے خلاف والدہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، ارشد شریف کی والدہ کی طرف سے بیرسٹر شعیب رزاق عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔درخواست میں کہا گیا کہ تین نومبر کو ارشد شریف کی فیملی کے فوکل پرسن نے انتظامیہ سے رپورٹ مانگی تھی انتظامیہ نے کہا ان کے پاس پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس کے پاس ہے۔ فیملی فوکل پرسن پولیس کے پاس گئے تو انھوں نے بھی انکار کرتے ہوئے انتظامیہ سے رابطے کا کہہ دیا۔ درخواست میں بتایا گیا کہ پمز انتظامیہ سے بارہا رابطہ کیا نہ انکار کرتے ہیں نہ رپورٹ فراہم کرتے ہیں پمز اور لوکل انتظامیہ نے ارشد شریف کی فیملی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ متعلق اندھیرے میں رکھا ہوا ہے شہید ارشد شریف کی فیملی کی مشکل وقت میں رپورٹ کے لیے تذلیل کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ارشد شریف کی فیملی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے پر پمزاسپتال اور اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جہلم، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص قتل

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص قتل، ملزمان زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے ڈھوک جمعہ میں مسلح ملزمان خواتین سے لوٹ مار میں مصروف تھے، ڈاکوں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے شفیق نامی شخص کو قتل کر دیا، بعدازاں ملزمان زیورات اور نقدی لوٹ کر موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے شہر کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر...

ملک کے شمالی علاقوں، آزاد کشمیر اور شمالی بلوچستان میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری نے موسم سرد کر دیا،بیشتر علاقوں میں خنکی بڑھ گئی۔شانگلہ کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ زیریں علاقوں میں بارش ہوئی۔شانگلہ ٹاپ، یختنگی ٹاپ ، اجمیر ٹاپ ،گامتل اوردیگر علاقوں پر برفباری ،میرپور آزاد کشمیر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش ٹھنڈی ہواوں اور مطلع ابر آلود ہونے سے موسم سرد ہو گیا۔ ملکہ کوہسار مری میں بھی کئی گھنٹے مسلسل بارش اور وادی گلیات میں برف باری سے موسم شدید سرد ہو گیا۔ڈی آئی خان ، مانسہرہ، اٹک سمیت کئی شہروں میں بارش کے بعد سرد ہواوں نے ڈیرے ڈال لیے۔زیارت میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا کے مزید 48 کیسز رپورٹ، 49 مریضوں کی ح...

ملک بھر میں کورونا کے مزید 48 کیسز رپورٹ، 49 مریضوں کی حالت نازک۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 686 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 48 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 1.02 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 49 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں بلااجازت احتجاج پر کارروائی ہ...

وفاقی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دارالحکومت میں بلااجازت احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے رہنماوں نے وفاقی دارالحکومت کے آمد و رفت کے راستے بند کرنے کا اعلان کیاہے، جس سے اسلام آباد کے شہریوں ، طلبہ اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پکار 15 پر کال کریں۔ وفاقی پولیس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔جن سیاسی کارکنان کی شناخت کی جاچکی ہے اور مقدمات درج ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کارروائی کررہی ہے۔ وفاقی پولیس نے اعلان کیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے آنے والے قومی اور بین الاقوامی مہمانوں کیلیے راستے کھلے رکھے جائیں گے۔ پولیس کے مطابق ائرپورٹ کیلیے بلا رکاوٹ آمد و رفت قومی تشخص کیلیے اہمیت کی حامل ہے۔وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے ائرپورٹ اور موٹر وے تک آمد و رفت کے راستوں کی نگرانی کریں گے۔ تمام سیاسی عناصر سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے اجازت کے ساتھ مختص مقام پر احتجاج کریں جب کہ عوام سے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی شر پسندانہ سرگرمی اور افراد کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی دھرنے کی اجازت،فریقین طے کرلیں، ور...

ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے دھرنے اور جلسے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست میں ریمارکس دیے ہیں کہ فریقین معاملات طے کرلیں، ورنہ عدالت دیکھے گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ اس سلسلے میں اسلام آباد انتظامیہ نے بھی متفرق درخواست دائر کررکھی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔دوران سماعت عدالت نے اسٹیٹ کونسل کے نمائندے سے استفسار کیا کہ آپ نے کوئی درخواست دی ہے؟، جس پر نمائندہ اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کی درخواست غیر موثر ہو چکی ہے، لہذا جلسے اور دھرنے کی اجازت کی درخواست خارج کردی جائے۔ عدالت نے کہا کہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، ان کو کچھ وقت دے دیتے ہیں۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ فریقین بیٹھ کر طے کر لیں، وگرنہ عدالت دیکھے گی۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش بین الاقوا...

ایتھنز (شِنہوا) چین عالمی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش  (سی آئی آئی ای )  بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک تاریخی آغاز ہے۔ 

یہ بات  ایک یونانی عہدیدارنے شنگھائی میں چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاح کے موقع پر شِنہوا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

یونان کی سرکاری تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسی انٹرپرائز گریس  کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمیرینوس  گیانوپولوس   نے  کہا ہے کہ یونانی برآمد کنندگان کے لیے چین کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ایک کلیدی مارکیٹ  بنی ہوئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  ہماری بڑھتی ہوئی دو طرفہ تجارت ہمارے دونوں ملکوں  کے درمیان دیرینہ تجارتی تعلقات کو تقویت دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یونان اور یونانی کمپنیاں آغاز سے ہی چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش میں فعال طور پر شریک ہوتی رہی ہیں ۔

 عہدیدار نے مزید کہا کہ دونوں ملک عالمی تجارتی نظام میں شامل ہیں اور اپنے عوام  اوردنیا کے لیے پائیدار خوشحالی کا  ایک مشترکہ تصور رکھتے  ہیں۔

انہوں نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ ہمارے پاس شپنگ سے لے کر سپلائی چینز تک  تعاون کی ایک طویل تاریخ  موجود ہے اور ہم یونان میں اپنے چینی دوستوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مستقبل میں مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں۔

پانچویں چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش 10 نومبر تک جاری رہی گی ۔ اس نمائش نے  145 ملکوں ، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کو اپنی طرف راغب  کیا ہے ۔  ان میں سے صنعت کی 280 سے زیادہ معروف یا دنیا کی سرفہرست 500 کمپنیاں شامل ہیں۔

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش بین الاقوا...

ایتھنز (شِنہوا) چین عالمی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش  (سی آئی آئی ای )  بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک تاریخی آغاز ہے۔ 

یہ بات  ایک یونانی عہدیدارنے شنگھائی میں چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاح کے موقع پر شِنہوا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

یونان کی سرکاری تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسی انٹرپرائز گریس  کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمیرینوس  گیانوپولوس   نے  کہا ہے کہ یونانی برآمد کنندگان کے لیے چین کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ایک کلیدی مارکیٹ  بنی ہوئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  ہماری بڑھتی ہوئی دو طرفہ تجارت ہمارے دونوں ملکوں  کے درمیان دیرینہ تجارتی تعلقات کو تقویت دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یونان اور یونانی کمپنیاں آغاز سے ہی چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش میں فعال طور پر شریک ہوتی رہی ہیں ۔

 عہدیدار نے مزید کہا کہ دونوں ملک عالمی تجارتی نظام میں شامل ہیں اور اپنے عوام  اوردنیا کے لیے پائیدار خوشحالی کا  ایک مشترکہ تصور رکھتے  ہیں۔

انہوں نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ ہمارے پاس شپنگ سے لے کر سپلائی چینز تک  تعاون کی ایک طویل تاریخ  موجود ہے اور ہم یونان میں اپنے چینی دوستوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مستقبل میں مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں۔

پانچویں چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش 10 نومبر تک جاری رہی گی ۔ اس نمائش نے  145 ملکوں ، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کو اپنی طرف راغب  کیا ہے ۔  ان میں سے صنعت کی 280 سے زیادہ معروف یا دنیا کی سرفہرست 500 کمپنیاں شامل ہیں۔

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے عالمی کھلے پن کا انڈیکس جاری کردیا، ع...

شنگھائی (شِںہوا) شنگھائی میں پا نچویں ہانگ چھیاؤ بین الاقوامی اقتصادی فورم  میں عالمی کھلے پن کا انڈیکس جاری کردیا گیا جس میں 129 معیشتوں بارے 2008 سے 2020 تک کھلے پن کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

سال 2020 میں عالمی کھلے پن کا انڈیکس 0.7491 تھا جو 2019 کی نسبت 0.02 فیصد کم ہے ۔ اس کی بنیادی وجہ نوول کرونا وائرس عا لمی و با  کے سبب سرحد پار سماجی تنہائی بارے اصولوں میں سختی تھی۔

یہ انڈیکس سب سے پہلے 2021 میں جاری کیا گیا تھا جسے چائنیز اکیڈمی برائے سماجی سائنس کے تحت ادراہ برائے عالمی معیشت و سیاست اور ہونگ چھیاؤ بین الاقوامی اقتصادی فورم کے تحقیقی مرکز نے مرتب کیا تھا۔ اسے عالمی کھلے پن کی رپورٹ 2022 میں شامل کیا گیا ہے۔

انڈیکس کے مطابق 2020 میں 10 سب سے زیادہ کھلی معیشتیں سنگاپور، جرمنی، چین کا ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ ، آئرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، ہا لینڈ، کینیڈا، مالٹا، فرانس اور برطانیہ رہیں۔

چین کا کھلا پن انڈیکس 2012 میں 0.7107 تھا جو 2020 میں 5.6 فیصد بڑھ کر 0.7507 ہوگیا۔ اس کا درجہ بندی میں نمبر 47 سے بڑھ کر 39 ہوگیا۔

دریں اثنا، انڈیکس کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ معیشتوں اور برکس ممالک نے کھلے پن کو وسعت دی ہے۔ سال 2020 میں بیلٹ اینڈ روڈ معیشتوں کا کھلے پن کا انڈیکس 0.7218 تھا جو 2019 کی نسبت 0.4 فیصد زائد ہے۔ اسی طرح برکس کھلے پن کا انڈیکس بھی سال 2020 میں 0.2 فیصد بڑھ کر 0.7091 ہوگیا۔

امریکہ سال 2008 میں سب سے زیادہ کھلی معیشت تھی جو سرک کر 23 ویں نمبر پر آگئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کو درپیش سلامتی کی مشکلات کے باوجود تمام ممالک کو کھلے پن اور شمولیت کے تحت امن کو تلاش کرنا، باہمی تعاون سے سلامتی کو فروغ دینا اور مشترکہ طور پر ایک عالمگیر مستقبل تشکیل دینا چاہیے۔

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش چین کی جا نب...

قاہرہ (شِنہوا) چینی۔مصری بزنس کونسل کے نائب صدر مصطفی ابراہیم نے کہا  ہے کہ شنگھائی میں پانچویں چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش  (سی آئی آئی ای ) چین کی جانب سے  دنیا کے لیے کھلے پن کو مستحکم کرنے بارے ایک اہم تقریب ہے۔

ابراہیم نے شِنہوا کو  دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو  میں بتایا کہ یہ نمائش  ایک ایسے نازک وقت پر منعقد کی گئی ہے جب عالمی معیشت توانائی کی بڑھتی ہوئی  قیمتوں اور شدید جمود  کے ساتھ ساتھ افراط زر کی شرح سے متاثر ہوئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود  چین غیر ملکی  تاجروں اور کاروباری افراد  کے لیے اپنی مارکیٹ کو بڑھا کر عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے پر اصرار کررہا  ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین دنیا کی تقریباً 20 فیصد آبادی کے لیے ایک منڈی ہے اور چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش اس ایشیائی ملک کو مصنوعات کی برآمد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک درآمدات کو کم کر کے اپنے نقد کرنسی کے وسائل کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا چاہتے ہیں جبکہ  اس کے برعکس  چین دوسرے ملکوں کو چینی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ نمائش مصری ٹیکسٹائل اور پھلوں کی مصنوعات کے لیے ایک اچھا مارکیٹنگ پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں  کے دوران نوول کرونا وائرس  کے اثرات کی وجہ سے  تمام عالمی معیشتیں متاثر ہوئیں  اور سپلائی چین میں خلل پڑا ہے لیکن چین نے نسبتاً اچھی شرح نمو حاصل کی ہے۔

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش چین کی جا نب...

قاہرہ (شِنہوا) چینی۔مصری بزنس کونسل کے نائب صدر مصطفی ابراہیم نے کہا  ہے کہ شنگھائی میں پانچویں چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش  (سی آئی آئی ای ) چین کی جانب سے  دنیا کے لیے کھلے پن کو مستحکم کرنے بارے ایک اہم تقریب ہے۔

ابراہیم نے شِنہوا کو  دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو  میں بتایا کہ یہ نمائش  ایک ایسے نازک وقت پر منعقد کی گئی ہے جب عالمی معیشت توانائی کی بڑھتی ہوئی  قیمتوں اور شدید جمود  کے ساتھ ساتھ افراط زر کی شرح سے متاثر ہوئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود  چین غیر ملکی  تاجروں اور کاروباری افراد  کے لیے اپنی مارکیٹ کو بڑھا کر عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے پر اصرار کررہا  ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین دنیا کی تقریباً 20 فیصد آبادی کے لیے ایک منڈی ہے اور چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش اس ایشیائی ملک کو مصنوعات کی برآمد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک درآمدات کو کم کر کے اپنے نقد کرنسی کے وسائل کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا چاہتے ہیں جبکہ  اس کے برعکس  چین دوسرے ملکوں کو چینی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ نمائش مصری ٹیکسٹائل اور پھلوں کی مصنوعات کے لیے ایک اچھا مارکیٹنگ پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں  کے دوران نوول کرونا وائرس  کے اثرات کی وجہ سے  تمام عالمی معیشتیں متاثر ہوئیں  اور سپلائی چین میں خلل پڑا ہے لیکن چین نے نسبتاً اچھی شرح نمو حاصل کی ہے۔

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ سی آئی آئی ای۔ نمائش

چین ، مشرقی شہر شنگھائی کے قومی نمائش اور کنونشن مرکز میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں  مصنوعی ذہانت خصوصی نمائشی علاقے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ سی آئی آئی ای۔ نمائش

چین ، مشرقی شہر شنگھائی کے قومی نمائش اور کنونشن مرکز میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں لوگ مصنوعی ذہانت خصوصی نمائشی علاقے میں الیکٹرک کار کا معائنہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ سی آئی آئی ای۔ نمائش

چین ، مشرقی شہر شنگھائی کے قومی نمائش اور کنونشن مرکز میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں لوگ مصنوعی ذہانت خصوصی نمائشی علاقے میں روبوٹس کی کارکردگی دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ سی آئی آئی ای۔ نمائش

چین ، مشرقی شہر شنگھائی کے قومی نمائش اور کنونشن مرکز میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں ایک شخص مصنوعی ذہانت خصوصی نمائشی علاقے میں میٹا کوئسٹ سہولت کا تجربہ کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ سی آئی آئی ای۔ نمائش

چین ، مشرقی شہر شنگھائی کے قومی نمائش اور کنونشن مرکز میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں لوگ مصنوعی ذہانت خصوصی نمائشی علاقے میں وی آر گیم سیٹ کی آزمائش کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، ہائی نان کی دیہی سیاحت کا فروغ

ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں مقامی حکام دیہی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں جس میں سیاحت کے نئے راستے اور پرکشش مقامات شامل ہیں۔

صوبائی محکمہ زراعت اور دیہی امور نے 10 دیہی تفریحی سیاحتی راستوں اور 35 دیہی سیاحتی مقامات کی نقاب کشائی کی ہے جن کے موضوعات کا تعلق سائنس ، ٹیکنالوجی اور تاریخِ انقلاب سے لیکر مخصوص دیہی ثقافت تک ہیں۔

محکمہ کے مطابق سیاحتی وسائل دیہی صنعتوں کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

ہائی نان حکام مستقبل میں مزید سیاحتی مصنوعات اور ماڈلزکے فروغ کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں تفریحی ماہی گیری اور اسی طرح کی دیگر تفریحات شامل ہیں۔

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صومالی کے دارالحکومت موغادیشو میں خود کش حمل...

موغادیشو (شِنہوا) موغادیشو کے جنوبی علاقے میں واقع یک فوجی تربیتی کیمپ کے داخلی راستے پر ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

گاروو نیوز پورٹل نے اتوار کے روز ایک فوجی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ مرنے والوں میں عام شہری اور نئے بھرتی ہونے والے بھی شامل تھے۔

دیگر مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلامی عسکریت پسند گروپ الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

صومالی قومی مسلح افواج نے حکومت نواز ملیشیا کی مدد سے جمعرات کی شام صومالیہ کے وسطی علاقے ہیران کے ایک گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے الشباب کے 100 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا  تھا۔

موغادیشو میں صومالیہ کی وزارت تعلیم کی عمارت کو ایک ہفتے قبل نشانہ بنایا گیا تھا۔ 2 کار بم دھماکوں میں کم سے کم 100 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہوئے تھے۔

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں