• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین اورپاکستان کا نوجوانوں میں باہمی رابطوں...

بیجنگ(شِنہوا)یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بیجنگ (یو ایس ٹی بی) کے پی ایچ ڈی کے پاکستانی طالب علم محمد ذیشان نعیم یونیورسٹی کے سکول آف میٹریل سائنس اینڈ انجینئرنگ میں اپنے ہم جماعت طالب علموں کے ساتھ پرجوش طریقے سے الیکٹران مائکروسکوپی کی مشق میں مصروف تھے۔کلاس کے دوران متعدد چینی اساتذہ خاص طور پر 16 اقسام کے جدید سائنسی تحقیق کے آلات بارے بتارہے تھے، جن میں سکیننگ الیکٹران مائیکروسکوپی، نینو انڈینٹر اوردھاتوں کی خاصیت کی جانچ کرنے والے آلات شامل تھے،اس دوران نعیم سمیت تیس سے زائد چینی اور پاکستانی طلبا نے اپنے استاتذہ کے لیکچر کوغور سے سنا، متعدد سوالات کیے اور خیالات کا تبادلہ کیا۔ نعیم کا کہنا ہے کہ یہ جدید آلات کافی مہنگے اور نایاب ہیں جن کا طلبا معمول کے مطابق قریب سے مشاہدہ کرسکتے ہیں، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ میں نے بہت کچھ سیکھا ۔

اس سرگرمی نے نہ صرف انہیں تحقیق کو تفصیل سے سمجھنے میں مدد کی بلکہ اپنے چینی ہم جماعتوں کے بارے میں مزید جاننے میں بھی مدد ملی ہے۔ "پاکستانی طلبا کے لیے ورکشاپ" کے عنوان سے یہ تربیتی کورس اس ہفتے بیجنگ میں ہونے والے"چائنہ پاکستان یوتھ فورم فار پیپل ٹو پیپل ایکسچینج آن سائنس" کا ایک اہم حصہ تھا، جس کی مشترکہ میزبانی چین کی وزارت تعلیم اوریو ایس ٹی بی کے تحت چائنہ سینٹر فار انٹرنیشنل پیپل ٹو پیپل ایکسچینج نے کی تھی۔ "سائنسی وتکنیکی جدت کے ذریعے سی پیک کو آگے بڑھانے کے لیے؛ مشترکہ کوششوں کے ذریعے بنی نوع انسان کے لیے ہم نصیب مستقبل کی تعمیر کے بارے میں بات چیت " کے موضوع کے تحت اس فورم کا انعقاد چین اور پاکستان کے درمیان تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں رابطوں اور تعاون کو مضبوط بنانے اوربنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے یوتھ فانڈیشن کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ چین اور پاکستان کی 19 یونیورسٹیوں اور کچھ تعلیمی اور سائنسی شعبوں کے ایک سو سے زائد نمائندوں نے "چین پاکستان یوتھ ایکسچینجز"، "سائنس اور ٹیکنالوجی پر چین پاکستان کی ترقی اور امکانات" اور"دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں نوجوانوں کیکردار"جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد نوجوانوں کی طاقت کومجتمع کرنا اور مستقبل میں تعاون کو مزیدمستحکم کرنا تھا۔

یو ایس ٹی بی کے صدر یانگ رین شو نے فورم کی افتتاحی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "چین پاکستان تعلقات کو دو طرفہ تعلقات اور چین پاکستان نوجوانوں کو بین الاقوامی نوجوانوں کے عوام سے عوام اور ثقافتی تبادلوں کا نمونہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ یانگ نے کہا کہ چین اور پاکستان عالمی منظر نامے میں ایک دوسرے کے قریب ہیں، جن کے دوطرفہ رابطوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ برسوں کی وراثت کے بعد، دونوں ممالک کے لوگوں میں گہری دوستی کی جڑیں گہرائی تک پیوست ہو چکی ہیں۔ چین کی وزارت تعلیم میں بین الاقوامی تعاون وتبادلوں کے شعبے کے انسپکٹر چھین ینگ ہوئی کے مطابق اب تک، پاکستان چین میں تعلیم حاصل کرنے والے بین الاقوامی طلبہ کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے، اس وقت تک 21 ہزار پاکستانی طلبہ چینی یونیورسٹیوں میں داخلہ لے چکے ہیں۔ 2021 تک، چینی حکومت نے 14 ہزار سے زائد پاکستانی طلبا کو چین میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے فنڈ فراہم کیے ہیں۔

یانگ کے مطابق یو ایس ٹی بی نے 1977 سے پاکستانی طلبا کو داخل کرنا شروع کیا ہے اور اب تک 226 پاکستانی طلبا یہاں سے فارغ التحصیل ہوچکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر سی پیک کی تعمیر اوردونوں ممالک کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی اورعوامی و ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں کام کررہے ہیں۔ فورم کے دوران چین میں پاکستان کی سفیر عفیفہ شاجیہ اویس نے کہا کہ چین پاکستانی طلبا کے لیے اعلی تعلیم کے حصول کی منزل بن گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کی تعمیر کے بعد سے چینی حکومت کی متعدد پالیسیوں کیبدولت زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبا تعلیم حاصل کرنے کے لیے چین آئے ہیں۔ اویس نے کہا کہ نامکمل اعدادوشمار کے مطابق، چین سے گریجویشن کرنے والے تقریبا 20ہزار پاکستانی طلبا انجینئرنگ، سوشل سائنسز، زراعت، ہیلتھ سائنسز وغیرہ جیسے متنوع شعبوں میں مصروف عمل ہیں۔

بطور مہمان مقرر، پاکستان سے تعلق رکھنے والے عارف نے بیجنگ میں 10 سال سے زائد عرصے تک تعلیم حاصل کی اور کام کیا۔ آج کل وہ بیجنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے نوجوان استاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ انہیں بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر سے براہ راست فوائد حاصل ہوئے، خاص طور پر سی پیک کی تعمیر سے، جس نے میرے آبائی شہر میں بڑی تبدیلیاں لائی ہیں ،مجھے امید ہے کہ میں چین کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے چین پاکستان دوستی کیفروغ کے لیے ایک فوک سفیرکا کردار ادا کرسکوں گا۔

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار کر لیا...

شوکت خانم اسپتال کے باہر سے پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ مشکوک شخص کو پولیس ڈالے میں بٹھا کر لے گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص کا تعلق رائیونڈ سے ہے، مشتبہ شخص اسپتال کے باہر کھڑی گاڑی کو مبینہ طور پر کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیصل آباد، عدالت میں پولیس اہلکار کی فائرنگ،...

فیصل آباد کی سیشن کورٹ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار نے مقدمہ بازی کی رنجش پر عدالت میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ارشد شریف کی والدہ کا بیٹے کی پوسٹ مارٹم رپو...

مرحوم ارشد شریف کی والدہ بیٹے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔ معروف اینکر اور سینئر صحافی ارشد شریف کی والدہ نے بیٹے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ ارشد شریف کی والدہ نے بطور پٹشنر بائیو میٹرک تصدیق کرائی، اور عدالت میں اپنی درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ 3 نومبر کو ارشد شریف کی فیملی کے فوکل پرسن نے انتظامیہ سے رپورٹ مانگی، انتظامیہ نے جواب دیا، پوسٹمارٹم رپورٹ ان کے پاس نہیں، پولیس کے پاس ہے، پولیس کے پاس گئے تو انتظامیہ سے رابطے کیلئے کہا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پمز انتظامیہ رپورٹ کے حوالے سے نہ انکار کرتی ہے نہ رپورٹ فراہم کرتی ہے، پمز اور لوکل انتظامیہ نے ارشد شریف فیملی کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے، مشکل وقت میں ارشد شریف کی فیملی کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شک ہے کہ حقائق مسخ کرنے کیلئے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں رد وبدل کیا جا سکتا ہے، تمام عمل شفاف بنانے کیلئے ارشد شریف فیملی کو ہر لمحہ آگاہ رکھا جائے۔ ارشد شریف کی والدہ نے عدالت سے آج ہی درخواست پر سماعت کی درخواست کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ کسی تھرڈ پارٹی کی مداخلت کے بغیر پورا عمل آگے بڑھانے کی ہدایت کی جائے، اور ارشد شریف فیملی کے فوکل پرسن کو پورے عمل میں شامل کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمتی قرارداد پ...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرن عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ پر قاتلانہ حملے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ مذمتی قرارداد کے متن میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ ایوان پاکستان تحریک انصاف کے ایک کارکن کی شہادت پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتا ہے اور لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ یہ ایوان اس قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے کارکن اور زخمی کارکنان کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہے اور اس بہادر کارکن کو بھی سلام کرتا ہے جس نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر حملہ آورکو روکا اور ملک ایک بڑے حادثے سے بچ گیا۔ یہ ایوان شہید کارکن کے درجات کی بلندی اور زخمی کارکنان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے اور یہ بھی دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو ہر قسم کی آفت، مشکل اور ناگہانی صورتحال سے محفوظ رکھے۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے لئے دعا گو ہے کہ اللہ تعالی ان کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالی ان کی عمردراز فرمائے تاکہ عمران خان پاکستان کی راہبری کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹی20ورلڈکپ ، آئرلینڈ کے فاسٹ بولر جوش لٹل نے...

ٹی20ورلڈکپ 2022میں آئرلینڈ کے فاسٹ بولر جوش لٹل نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹورنامنٹ کی دوسری ہیٹرک بناڈالی،ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ کے 19 ویں اوور میں آئرلینڈ کے فاسٹ بولر جوش لٹل نے کیوی کپتان کپتان کین ولیمسن، جیمز نیشم اور مچل سینٹنر کی وکٹیں لے کر یہ کارنامہ سر انجام دیا،قبل ازیں میگا ایونٹ میں پہلی ہیٹرک متحدہ عرب امارات کے بولر کارتک میپن سری لنکا کے خلاف بنائی تھی،ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے پہلی ہیٹرک کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے کی تھی، انہوں نے 2007 کے پہلے ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قومی ٹیم کا اسکواڈ سڈنی سے ایڈیلیڈ روانہ

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ سڈنی سے ایڈلیڈ روانہ ہو گیا،قومی ٹیم (آج) ایڈیلیڈ میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی، ٹریننگ سیشن دوپہر 2 سے 5 بجے تک ایڈیلیڈ اوول میں جاری رہے گا،ٹریننگ سیشن سے قبل قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن دوپہر 1:30بجے پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ایس ایل 8،جنوبی افریقا کے اہم کرکٹر نے ڈر...

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیز ن کی ڈرافٹنگ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے رجسٹریشن کرانے کا عمل جاری ہے،پی ایس ایل ذرائع کا کہنا تھاکہ جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر نے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے جب کہ جنوبی افریقا کے ہی ڈی کوک بھی ڈرافٹ کیلیے رجسٹریشن کرائیں گے،ذرائع کے مطابق سری لنکا کیاسپنر وانندو ہسارنگا بھی پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں شامل ہوں گے جب کہ انگلینڈ کیکرکٹرزکی بڑی تعداد پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کے لئے رجسٹرڈ ہوگی،ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگا جس کے لیے 18 نومبر کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بابر کو خود سوچنا چاہیے ان سے رنز کیوں نہیں...

سابق کرکٹر معین خان نے قومی کپتان بابراعظم کو خود اپنی پرفارمنس پر غور کا مشورہ دیا ہے،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی اور حارث نے ٹیم کو اٹھا کر رکھ دیا،معین خان کا کہنا تھا بابر اعظم کو خود سوچنا چاہیے ان سے رنز کیوں نہیں ہورہے،عماد وسیم نے کہا کہ جس لگن سے کرکٹ کھیلنی چاہیے وہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں نظر آئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شاہد آفریدی کا بچے کے پیٹ پر آٹو گراف، دلچسپ...

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک بچے کے پیٹ پر آٹو گراف دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی کسی تقریب میں موجود ہیں اور ان کے اردگرد کافی لوگ جمع ہیں۔ اسی دوران ایک بچہ شاہد آفریدی کے پاس آٹو گراف کے لیے آتا ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کا وزن کافی زیادہ ہے اور اس نے اپنی شرٹ آٹو گراف کے لیے ہاتھ میں اٹھا رکھی ہے لیکن شاہد آفریدی بچے کے ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کر رہے ہیں،وائرل ویڈیو میں شاہد آفریدی بچے کے پیٹ پر ہاتھ مار کر کہہ رہے ہیں کہ تم نے کرکٹ کھیلنی ہے یا پہلوانی کرنی ہے، اس بچے کے پیٹ میں بہت کچھ چھپا ہوا ہے، برگر اور پیزے موجود ہیں اس کے پیٹ میں،بچہ شاہد آفریدی سے شرٹ پر آٹو گراف کا کہا لیکن آفریدی کہتے ہیں کہ نہیں میں تمھارے پیٹ پر آٹو گراف دوں گا، اسی دوران محفل میں کھڑی ایک خاتون کی آواز آتی ہے کہ اب کب تک نہیں نہا گے، 10روز تک لیکن شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ جب وزن کم کرو گے تو دستخط بھی سکڑ جائے گا، بعد ازاں شاہد آفریدی بچے کی شرٹ پر بھی دستخط کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان کے سیمی فائنل میں پہن...

ٹی20ورلڈکپ میں گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کو برقرار رکھا ہے،قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف فتح نے اس بات پر مہر لگادی ہے کہ گروپ 2 سے دونوں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ تمام ٹیموں کے آخری میچ کھیلے جانے کے بعد ہی ہوگا،بھارت اس وقت گروپ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے تاہم زمابوے کے خلاف میچ میں جیت انہیں سیمی فائنل میں لے جائے گی البتہ شکست پر انہیں رن ریٹ کا سہارا لینا پڑے گا،اسی طرح جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اسے نیدرلینڈز کیخلاف لازمی فتح درکار ہوگی۔ نیدرلینڈز کے ہاتھوں پروٹیز کو اپ سیٹ شکست ہوئی تو پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ میں جو بھی فاتح ہوا اس کیلئے سیمی فائنل کی راہ ہموار ہوجائے گی،پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی بنگلادیش کیخلاف کامیابی کے ساتھ ساتھ بھارت اور جنوبی افریقا کی شکست پر بھی ہے۔ نیدرلینڈز اگر جنوبی افریقا کو شکست دے اور پاکستان بنگلا دیش سے جیت جائے تو اس کے پوائنٹس 6 ہوجائیں گے اور وہ جنوبی افریقا سے آگے نکل جائے گا اور سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا،اگر بھارت اور جنوبی افریقا دونوں ہی اپنے آخری میچز ہار گئے تو بابر الیون نہ صرف سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی بلکہ گروپ میں ٹاپ بھی کرسکتی ہے تاہم یہ ناممکن ہے،دوسری جانب بھارتی ٹیم زمبابوے اور جنوبی افریقہ نیدر لینڈز کو شکست دیتے ہیں تو پاکستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ملکی وغیر ملکی کر...

پاکستانی اور غیر ملکی کرکٹرز نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے،تفصیلات کے مطابق عمران خان کے گزشتہ روز قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے واقعے نے سیاست کے ساتھ کھیلوں کی دنیا میں بھی ہلچل مچا دی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے کھلاڑی اس واقعے کی شدید مذمت کر رہے ہیں،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے اور اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے کپتان کو سلامت رکھے،سابق کپتان اور ورلڈ کپ 92 کے ہیرو وسیم اکرم نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہماری دعائیں عمران بھائی اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ہیں، اس مشکل وقت میں پورے ملک کو ساتھ کھڑا ہونا چاہیے،بوم بوم شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، اللہ تعالی سب کو اپنی حفاظت میں رکھے،عمران خان صاحب اور ان کے ساتھیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں اللہ تعالی سب کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین،ان کے علاوہ شعیب اختر، قومی ٹیم کے نائب کپتان فخر زمان، عماد وسیم،سابق کرکٹرز معین خان اور عاقب جاوید نے بھی چیئر مین تحریک انصاف عمران خان پر ہونے والے حملے کی مذمت ،عماد وسیم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے سے متعلق کہا کہ اللہ کا شکر ہے، خان صاحب ٹھیک ہیں، اللہ خان صاحب کو لمبی زندگی دے، سابق کرکٹرز معین خان اور عاقب جاوید نے بھی چیئر مین تحریک انصاف عمران خان پر ہونے والے حملے کی مذمت کی،عاقب جاوید نے کہا کہ عمران خان پر حملہ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے، اختلاف رائے ہو سکتا ہے لیکن کسی پر حملہ نہیں کیا جاسکتا ،معین خان کا کہنا تھا کہ گولی لگنے کے باوجود خان صاحب اپنے کارکنوں کو حوصلہ دیتے رہے،بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم نے بھی عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج؛ بدامنی پ...

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں بدامنی پھیلانے، سڑکیں بلاک کرنے اور انتشار پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹریٹمنٹ اسکواڈز تشکیل دے دیے جس کا پولیس کوڈ فرسٹ ایڈ رکھا گیا ہے۔ ٹریٹمنٹ اسکواڈز فرسٹ ایڈ میں بدامنی پھیلانے، توڑپھوڑ کرنے اور سڑکیں بلاک کرنے والوں پر فرسٹ ڈگری لگے گی جس میں چار سے چھ بھرپور ڈنڈے کمر سے نیچے پڑیں گے۔ فرسٹ ایڈ کے 100 ٹریٹمنٹ اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے، 100 ٹریٹمنٹ اسکواڈز میں 4 سے 6 نوجوان پولیس اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے ماتحت افسران کو سڑکیں کھلی رکھنے کی جامع حکمت عملی بتا دی جبکہ سب جیل سی آئی اے سینٹر میں جیل کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے، کوئی بھی سڑک بلاک ہوئی تو موقع پر ہی ہلکی چھترول کے ساتھ سب جیل منتقل کیا جائے گا۔ شہری علاقوں میں اہم داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس دستے ہائی الرٹ اور پیٹرولنگ پر رہیں گے، مجموعی طور پر ضلع بھر کے 72داخلی اور خارجی راستوں پر اہم اقدامات طے کر لیے گئے جبکہ کلب روڈ، مری روڈ، ڈھوکری چوک اور فیض آباد فلائی اوور پر ٹریفک بحال رکھنے کے لیے نفری تعینات کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب میں ٹوٹ پھوٹ جانے والی سڑکوں کی تعمیر...

وزیر اعلی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب میں ٹوٹ پھوٹ جانے والی سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے اسکیم بنائیں، وزیر اعلی کو بتایا گیا کہ تمام سڑکوں کی تعمیر پر تقریبا 46323.793 ملین روپے لاگت آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبہ سندھ میں سیلاب کے بعد سڑکوں کی تعمیر نو سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر ورکس، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور پرنسپل سیکریٹری شریک ہوئے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب میں صوبے کے 23 اضلاع کی 71 سڑکیں بری طرح متاثر ہوئیں، تمام سڑکوں کی تعمیر پر تقریبا 46323.793 ملین روپے لاگت آئے گی۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں تمام مجوزہ سڑکیں بحال کرنی ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیرشروع کرنے کے لیے اسکیم بنائیں۔ ایشیائی بینک سے بھی سڑکوں کی تعمیر میں مدد لی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال میں زیادہ ترسڑکوں کی تعمیر ہوجانی چاہیئے، معیشت، روزگار اور سہولت کے لیے انفرا اسٹرکچر بحال کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان کی تمام میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرا...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان شوکت خانم ہسپتال میں زیرعلاج جہاں ان کا میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا جس کے بعد عمران خان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دے دیا گیا۔ میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو چہل قدمی اور ٹوائلٹس استعمال کرنے کی اجازت دیدی، چیئرمین پی ٹی آئی آج ہی ڈسچارج کرنے پر بضد مگر ڈاکٹرز نے ایک روز آرام کا مشورہ دے دیا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مزید ٹیسٹ کی ضرورت نہیں، انہیں کھانے پینے میں کسی چیز سے نہیں روکا گیا۔ قبل ازاں ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق عمران خان کی دائیں ٹانگ کا دو گھنٹے تک آپریشن جاری رہا، چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹانگ پر 4 زخم آئے، ہڈی کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہر قسم کے ذرات کو نکال دیا گیا، آپریشن کے دوران ہر زاویے سے تسلی کرنا ضروری تھا، آپریشن چھوٹا تھا لیکن تسلی کے لئے وقت درکار تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

توشہ خان ریفرنس میں نااہلی، عمران خان کو پار...

لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خان ریفرنس میں نااہلی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے دائر درخواست پر فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا تھا، سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست پر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شہری محمد آفاق کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ ایڈووکیٹ محمد آفاق ایڈووکیٹ کی جانب سے 2 نومبر کو 3 صفحات پر مشتمل درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے مقف اپنایا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا ہے اور قانون کے مطابق نااہل شخص پارٹی چیئرمین کا عہدہ نہیں رکھ سکتا، نواز شریف کے معاملے میں عمران خان نے درخواست دائر کی تھی اور نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا تھا۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-95 سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان، تحریک انصاف کی سربراہی کرکے قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹائے اور الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کا حکم دے۔ گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ جمعہ کو جاری کردیا گیا جس کے مطابق عمران خان کو چیرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت عالیہ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 11 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیاست دانوں اورادارے کے سینئر افسر کا نام لے...

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کا رخ سیاست دانوں اور ادارے کے سینئر افسر کا نام لے کر موڑا جا رہا ہے، گزشتہ روز کا واقعہ ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔ ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس واقعہ کے بعد پاکستان کا کیا بنے گا،پنجاب کے ڈاکو کی وزارت اعلی کے نیچے عمران خان کے خلاف یہ واقعہ ہوا، اللہ نے عمران خان کو بچایا اللہ انہیں محفوظ رکھے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کا رخ ایسی جانب موڑا جا رہا ہے جہاں قاتلانہ حملے کا کوئی ملزم نہیں ملے گا۔ اس ساری چیز کو سبوتاژ کرکے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ کل کا واقعہ ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔ ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس واقعہ کے بعد پاکستان کا کیا بنے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کل کے واقعے کے پیچھے اگر کوئی سازش ہے تو اسے سامنے لایا جائے۔ اس مسئلے کو سیاسی رنگ دیا گیا تو اس قسم کے معاملات تاریخ میں دفن ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے بار بار کہا کہ مجھے خون نظر آرہا ہے۔ آج پنجاب کے ڈاکو کی وزارت اعلی کے نیچے عمران خان کے خلاف یہ واقعہ ہوا۔ لاشیں گری ہیں۔ اللہ نے عمران خان کو بچایا اللہ انہیں محفوظ رکھے۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے پر جے آئی ٹی بنائی جائے۔ حملے پر سیاست کے بجائے مجرموں کے پیچھے جانا چاہیے۔انہوں نے وزیر اعظم،رانا ثنااللہ اور ایک ادارے کے افسر کو ملزم بنا دیا۔ پرسوں تک کہہ رہے تھے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں۔ اس واردات کو استعمال کرکے کسی ادارے کو بدنام کرنیکی مذمت کرتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات جنوری تا س...

چین کی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی سی) نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات تاریخ میں پہلی بار 1,111,352.57 ٹن (ایک ملین ٹن سے زائد) کے حجم کے ساتھ 421.94 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئیں ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 کے پہلے نو مہینوں کے دوران دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا اور چین نے 10 لاکھ ٹن سے زیادہ مختلف اقسام کے چاول درآمد کیے جس میں 45 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں حجم کے لحاظ سے یہ 674,646.876 ٹن سے زیادہ تھا جس کی مالیت 290 ملین ڈالر تھی 2021 سے 131.91 ملین ڈالر کا اضافہ ہے۔گوادر پرو کے مطابق جی اے سی سی کے مطابق پاکستان کے ٹو ٹا چاول (کموڈٹی کوڈ: 10064020) کی چین کو برآمدات 159.72 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 87.75 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ ہے، برآمدات کا حجم 401,867.79 سے 38 فیصد زیادہ ہے۔ ٹن گزشتہ سال اسی عرصے میں ٹن 491,678.15 ٹن رہا۔ گوادر پرو کے مطابق جی اے سی سی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 کے پہلے نو مہینوں میں، چین نے 2.05 بلین امریکی ڈالر مالیت کے 4,971,644.621 ٹن سے زیادہ چاول کی تین مختلف اقسام درآمد کیں، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے 3452523.288 ٹن سے حجم کے لحاظ سے 19 فیصد زیادہ ہیں۔

دنیا میں چاول کی درآمد کے اہم ذرائع میانمار، کمبوڈیا، بھارت، پاکستان، تھائی لینڈ اور ویتنام ہیں۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے سابق کمرشل قونصلر بدر الزماں نے گوادر پرو کو بتایا کہ پاکستان نے اس سال چین کو چاول کی برآمد کا 10 لاکھ ٹن ہدف مقرر کیا ہے جو بہت پہلے حاصل کر لیا گیا ہے، اور یہ کہ اگر پاکستان میں سیلاب نہ ہوتا تو چین کو چاول کی برآمد موجودہ رقم سے دوگنی ہو جاتی۔ چین کو چاول کے برآمد کنندہ ظہیر احمد نے گوادر پرو کو بتایا کہ پاکستان میں چاول کی اعلیٰ اقسام، کافی نوجوان مزدور، بڑی زرخیز زمین اور زراعت کے لیے اچھے ماحولیاتی حالات موجود ہیں لیکن ٹیکنالوجی کی کمی کی وجہ سے پہلے کم اوسط پیداوار اور بیجوں میں کمی آئی۔ چین اور دیگر ممالک کو کم ایکسپورٹ کی بنیادی وجہ تھی۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا قدرتی آفات کلیدی مسائل ہیں۔ حال ہی میں ہمیں سیلاب کا سامنا ہے جس نے 45 فیصد سے زیادہ فصلیں تباہ کر دی ہیں اور خشک سالی شاید پاکستانی کسانوں کو ہر سال سب سے بڑا ابیوٹک دباؤ کا سامنا ہے جبکہ ملک کا زیادہ تر کاشت والا علاقہ نمکیات سے متاثر ہو اہے جسے جدید ترین چاول کی پیداوار کے میدان میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز اور تکنیک سے حل کیا جا سکتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ برسوں پہلے پاکستان میں صرف باسمتی چاول ہی ایک اہم برآمد کنندہ تھا لیکن چین کو ٹوٹا چاول کی برآمد نے اس شعبے میں پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد کی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی چین کے شکر گزار ہیں جس نے اس شعبے میں کلر چھانٹنے جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کی۔ مشینیں اور جدید بیج جو فی آرک زیادہ پیداوار اور چینی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی میں مدد کر تا ہے۔ ظہیر کو امید ہے کہ چین پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے کوٹہ سسٹم کو بھی ختم کر دے گا اور پاکستان سے برآمد کنندگان خاص طور پر چھوٹے کاروباری اداروں کی تعداد میں اضافہ کرے گا۔ واضح رہے کہ 2021 میں پاکستان نے 437 ملین ڈالر مالیت کے تقریباً 973,000 ٹن چاول چین کو برآمد کیے اور چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز پی آر کی منظور شدہ فہرست میں پاکستانی کمپنیوں کی کل تعداد 53 ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سی آئی آئی ای پاکستان کی معیشت کو فروغ دینے...

چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) پاکستان کی چین کو برآمدات کو بڑھانے اور پاکستان کی معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ معین الحق نے چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) کو بتایا کہ وبائی امراض سے بچاؤ اور کنٹرول کے اقدامات کی وجہ سے شرکت ممکن نہیں ہے لیکن ہم اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے ایک آن لائن قومی پویلین قائم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کی چین کو برآمدات کووڈ 19 کے باوجود 3.6 بلین امریکی ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ چین ہمارا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور ہم چین کو اپنی برآمدات کو بڑھانے کے لیے نئے اقدامات کر رہے ہیں، لہذا اس سلسلے میں، سی آئی آئی ای ہمارے لیے بہت اہم ہو جا تی ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سال 300 سے زائد نمائش کنندگان نے ایک آن لائن ڈسپلے شروع کیا ہے جس میں پاکستانی نمائش کنندگان بھی شامل ہیں۔ چین میں نیشنل بینک آف پاکستان کے چیف نمائندے شیخ محمد شارق نے سی ای این کو بتایا کہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) پاکستانی برآمد کنندگان کو دنیا کی دوسری بڑی معیشت میں داخل ہونے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کر تی ہے۔

انہوں نے کہا اس سے نہ صرف پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ ملک کو چین کے ساتھ تجارتی توازن کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ چونکہ چین بیرونی دنیا کے لیے کھل رہا ہے اور ایکسپو کا مرکزی موضوع مشترکہ خوشحالی اور ترقی ہے، اس لیے، یہ کاروباری برادری کے لیے چین میں اپنی منڈیوں کو بڑھانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مالیاتی شعبے کو تجارتی تصفیے کے لیے زیادہ سے زیادہ اور تیز چینلز فراہم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کو سہولت فراہم کی جاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ فوری اور موثر تجارتی تصفیے کے لییسی آئی پی ایس جیسے سیٹلمنٹ چینلز کو بڑھانا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق اس سال چھ مقامی پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جن میں قیمتی پتھر، ماربل اور قالین اہم پاکستانی مصنوعات ہیں جو ایکسپو میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ رواں سال پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں شیڈول ہے۔یہ چین کی سب سے بڑی نمائشوں میں سے ایک ہے جو مقامی اور بین الاقوامی کاروباری اداروں کو اپنی مصنوعات کی نمائش اور تجارت کو چین اور عالمی سطح پر بڑھانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روپے کی پسپائی نہ رکی، ڈالر پھر تگڑا ہونے لگ...

روپے کی پسپائی نہ رکی، ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا، امریکی کرنسی کی قدرمیں مزید اضافہ ہوگیا، سٹاک مارکیٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 30 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 222 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہوئی ۔ دوسری جانب سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں کمی دیکھنے میں آگئی، مارکیٹ کا آغاز 209 پوائنٹس کی کمی سے ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 880 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایشیائی ترقیاتی بینک سے رقم ملنے کے بعد زرمب...

ایشیائی ترقیاتی بینک سے رقم ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ڈیڑھ ارب ڈالر اضافہ سے 47کرور ڈالر رہ گئے ، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک ارب 40کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 18ارب ڈالر 90کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ،بینکوں کے ذخائر میں 4کروڑ 84لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ، بینکوں کے ذخائر 5ارب 76کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امام حسن عسکری ظلم و استبداد کی سیاہ آندھیوں...

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے گیارہویں امام حضرت حسن عسکری کے یوم ولادت(تاریخی روایات کے مطابق8 ربیع الثانی اور پاکستانی شہرت کے مطابق10 ربیع الثانی) پر اپنے پیغام میں کہا کہ امام نے نہایت کٹھن اور نامساعد حالات میں اپنے والد گرامی حضرت امام علی نقی کی شہادت کے بعد منصب امامت سنبھالا۔امام حسن عسکری کااول دن سے واسطہ اپنے آباء واجداد کی طرح اس وقت کے ظالم' جابر' غاصب اور عیار حکمران طبقات سے تھا اور آپ کی مثال اس دور میں ایسی ہی تھی جس طرح ظلم و استبداد کی سیاہ آندھیوں میں ایک روشن چراغ کی ہوتی ہے۔آپ نے علوم اوردعاو مناجات کے ذریعہ عوام کو مستفید کیا۔ گویا سنت و سیرت رسول اکرم ۖ اور امیر المومنین حضرت علی سمیت اپنے اجداد سے ودیعت ہونے والے علوم مرتبے' منزلت' روحانیت اور عمل کے ذریعے اپنے وقت کے عام انسان' عام مسلمان اور حکمران کو رشد و ہدایت فراہم کی جس کے اثرات ان کے دور میںان کے معاشرے اور ماحول میں واضح انداز میں مرتب ہوئے اور لوگوں کی کثیر تعداد راہ حق اور سچائی کی طرف متوجہ ہوئی۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امام حسن عسکری نے اپنی مختصرحیات طیبہ میں بھی دین کی آفاقی تعلیمات کی ترویج و اشاعت اور فروغ کے لئے بے پناہ جدوجہد کی اور اس راستے میں اس وقت کے حکمرانوں کے ظلم و ستم اور قید و بند کی صعوبتیں تک برداشت کرتے ہوئے اپنے مخلصین کے ذریعہ پیغام حق و صداقت عوام تک پہنچایا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام حسن عسکری نے بھی ہمیشہ اپنے اجداد کی طرح دینی تعلیمات کی حفاظت اور پاسداری میں اپنی زندگی کے گرانقدرلمحات کو صرف کیا اورحق و صداقت کی حمایت جاری رکھی اگرچہ حق و صداقت کی حمایت اور عوام کی خدمت اس دور کے حکمرانوںکے لئے کبھی قابل برداشت نہیں رہی ۔ دور حاضر بھی اسی قسم کی مشکلات اور مسائل کا مرقع بن چکا ہے اور ہر انسان ایک مسیحا کے انتظار میں ہے یہی فکر، سوچ اور انتظارہی دراصل نظریہ مہدویت کی متقاضی ہے چنانچہ حضرت امام حسن عسکری کے عظمت و بزرگی کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ پوری کائنات جس مسیحا کی منتظر ہے وہ انہی کے فرزند صالح حضرت امام مہدی ہیں۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دور حاضر میں دنیائے انسانیت کو بالعموم اور عالم اسلام کو بالخصوص جن بحرانوں اور چیلنجز کا سامنا ہے اور انسانی معاشرے جس گراوٹ کا شکار ہوچکے ہیں ان میں انسانوں کو ہدایت اور روحانیت کی ترویج ضرورت ہے جو انہیں حضرت امام حسن عسکری کی سیرت کا مطالعہ کرکے اور اس پر عمل کرکے حاصل ہوسکتی ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم انکی پاکیزہ سیرت پر عمل کرکے انسانیت کو مسائل سے نجات دلائیں اوراسلام کا عادلانہ نظام رائج کرکے عدل و انصاف سے مزین معاشرے تشکیل دیں اور اپنا انفرادی و اجتماعی کردار ادا کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں چار بڑے مقامات پ...

حقیقی آزادی مارچ پر وزیرآباد میں فائرنگ اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں چار بڑے مقامات پر احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جائیں گے۔ احتجاجی مظاہرے فیض آباد، روات جی ٹی روڈ، پھلگراں اور سنگجانی میں کیے جائیں گے جبکہ خواتین نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کا مطالبہ پورا ہونے تک ملک گیر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی منحرف ارکان کی ڈی سیٹنگ فیصلے کیخل...

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی ڈی سیٹنگ فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 9 نومبر کو اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس پر پی ٹی آئی کے 25 ارکان کو ڈی سیٹ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے وزیراعلی پنجاب کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا۔ منحرف ارکان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونیوالے 11 جج صاحبا...

لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 11 جج صاحبان نے حلف اٹھا لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے مستقل ہونے والے جج صاحبان سے حلف لیا۔ جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس محمد طارق ندیم، جسٹس محمد امجد رفیق اور جسٹس عابد حسین چٹھہ نے حلف اٹھا لیا۔ اس کے علاوہ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان پرقاتلانہ حملہ،امریکہ،برطانیہ سمیت...

امریکہ، برطانیہ، جرمنی، سعودی عرب، کینیڈا سمیت دیگر ممالک نے عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ عمران خان کی ریلی میں فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو پرامن رہنما چاہئے۔ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ نٹونی بلنکن نے جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین سے بھی افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ترجمان وائٹ ہائوس نے بھی عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔ امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے بھی عمران خان پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ دوسری جانب جرمن سفیرالفریڈ گراناس نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں موجودہ صورتحال کے باعث ویزا سیکشن آج بند رہے گا۔ سعودی عرب نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مملکت، پاکستان کے امن و استحکام اور اس کے ترقیاتی عمل کو مخدوش کرنے والی ہر سرگرمی کے خلاف پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مملکت ہر طرح کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلیے کی جانے والی کوششوں کے ساتھ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی بلدیاتی انتخابات،آئی جی سندھ اور ڈی جی...

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے رپورٹ طلب کرلی۔ کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کے معاملے پر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزاران کے وکلا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تیسری بار الیکشن ملتوی کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ دونوں شہروں میں سیکیورٹی وجوہات پر الیکشن ملتوی کیے گئے، 9 نومبر کو الیکشن کمیشن نے فریقین کااجلاس بلایا ہے۔ سماعت کے دوران بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر جماعت اسلامی کے وکیل کی عدالت سے تلخ کلامی ہوگئی۔ جماعت اسلامی کے وکیل ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے کہا کہ مجھے بات نہیں کرنے دینا تو بتا دیں، میں خاموش ہوجاں گا۔ سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے رپورٹ طلب کرلی، اور سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تحریک انصاف کا مطالبہ پورا ہونے تک ملک گیر ا...

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کا مطالبہ پورا ہونے تک ملک گیر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پورے ملک میں احتجاج ہوگا، جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان حملہ کیس میں اہم پیشرفت، تفتیش سی...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی تفتیش محکمہ انسداد دہشتگردی کے سپرد کر دی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم نوید کو تفتیش کے لئے لاہور منتقل کردیا گیا جہاں ملزم کو چوہنگ میں قائم سی ٹی ڈی کے سیل میں پہنچادیا گیا ہے جب کہ ملزم سے سی ٹی ڈی سمیت دیگراداروں کی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے بیان کے بعد پولی گرافک ٹیسٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی یا مقامی تھانے میں درج کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترقی پذیر ممالک کا کوپ 27 کی رپورٹ سے قبل ما...

تاریخ میں ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے غیر متناسب طور پر زیادہ مجموعی گرین ہاؤس گیس (GHG) کے اخراج کو دیکھتے ہوئے، ترقی پذیر ممالک کو گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو کم کرنے میں سخت اقدامات کے لیے ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے غیر ضروری دباؤ کا سامنا نہیں کرنا چاہیے ۔گوادر پرو کے مطابق کے اے ایس بی سیکیورٹیز کی موسمیاتی تبدیلی پر ایک رپورٹ موسمیاتی تبدیلی کے سیمینار میں آئندہ 27 ویں کوپ سے پہلے شائع کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ کل تک پاکستان میں تباہ کن سیلاب نے 1,739 اموات، 12,867 زخمی، اور 33 ملین بے گھر ہوئے ہیں، جو کہ گلوبل ساؤتھ کی جانب سے شمال کے زیادہ کاربن اخراج کے لیے ادا کیے جانے والے بڑے انسانی حساب کی سب سے نمایاں مثال ہے۔گوادر پرو کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوٹیرس نے جنرل اسمبلی میں کہا پاکستان کے لوگ موسمیاتی ناانصافی کے سنگین حساب کتاب کا شکار ہیں۔ پاکستان عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے 1 فیصد سے بھی کم اخراج کا ذمہ دار ہے، اس کے باوجود وہ انسانی ساختہ موسمیاتی تبدیلی کی بڑی قیمت ادا کر رہا ہے۔ تاریخی نقطہ نظر سے، ترقی یافتہ دنیا سے پیدا ہونے والے گرین ہاؤس گیس کے مجموعی اخراج نے ترقی پذیر ممالک کو نمایاں طور پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

آئی ای اے کے مطابق 1971 سے 2020 تک توانائی کے شعبے میں دنیا کے کل گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں G7 کا حصہ 34.5 فی صد تھا۔ دنیا کا 20 فیصد اکیلا امریکہ لیتا ہے، جو پاکستان سے تقریباً 56 گنا زیادہ ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ کووڈ 19 کے بعد اقتصادی بحالی نے پاور پلانٹس اور کوئلے کی کھپت سے اخراج کی اب تک کی بلند ترین سطح پر منتج کیا، جس نے کاربن کے اخراج کی سطح کو اب تک کی بلند ترین سطح پر دھکیل دیا۔گوادر پرو کے مطابق چونکہ ترقی یافتہ ممالک نے ترقی کی سیڑھی پر پہلا قدم اٹھانے ' کا فائدہ اٹھایا ہے، اس لیے رپورٹ میں اپیل کی گئی ہے کہ ان ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ گوادر پرو کے مطابق رپورٹ میں زور دیا گیا کہ 2022 پہلے ہی ریکارڈ پر 10 گرم ترین سالوں میں سے ایک بننے کے لیے تیار ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تکنیکی اور مالی مدد میں اضافے کی اشد ضرورت ہے ۔ اقوام متحدہ کی ایڈاپشن گیپ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی موافقت کی تخمینہ لاگت موجودہ عوامی موافقت کے مالیاتی بہاؤ سے 5 سے 10 گنا زیادہ پائی گئی۔ دنیا توقع کرتی ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین ترقی پذیر ممالک کے لیے 100 بلین ڈالر کے موسمیاتی مالیاتی وعدے کو پورا کریں گے اور ترقی پذیر ممالک کی ترقی کے حق کو یقینی بنانے کے لیے اخراج میں کمی میں پیش پیش رہیں گے۔

اس کے علاوہ، اخراج کے معیارات میں منصفانہ اور معقول کمی کی جانی چاہیے۔ امریکی صدر بائیڈن نے کاربن کے اخراج میں 2005 کی سطح سے 2030 تک 50سے 52 فیصد کمی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ لیکن ایمیشن ڈیٹا بیس فار گلوبل ایٹموسفیرک ریسرچ (ای ڈی جی اے آر) کے مطابق 2030 میں امریکہ کے فی کس اخراج میں 50 فیصد کمی بھی تجویز کرتی ہے۔ موجودہ عالمی اوسط سے تقریباً 2.2x ہو گا۔ گوادر پرو کے مطابق لہذا، ''آب و ہوا کا انصاف'' وہی ہے جو پاکستان اس ماہ 6 سے 18 تک مصر میں منعقد ہونے والے 27 ویں کوپ میں بنا رہا ہے، توقع ہے کہ ''ان اہم معاملات سے کوئی پہلو تہی نہیں کی جائے گی ۔گوادر پرو کے مطابق پاکستانی وزیر موسمیات شیری رحمان نے ایک بار ایک انٹرویو کہا کہ اگر پاکستان 1 فیصد سے کم اخراج کرتا ہے جو گرمی کا سبب بنتا ہے جو اس طرح کے جھٹکوں کو جنم دیتا ہے، تو امداد کو 'ڈیزاسٹر ایڈ' یا 'کشکول ' کی ٹوکری میں کیوں ڈالا جاتا ہے؟ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ فی الحال، قابل رسائی فنڈز کی کوئی حقیقی ٹوکری نہیں ہے۔ آب و ہوا کی لچکدار بحالی، تباہی کی امداد کو چھوڑ دو۔ چونکہ دونوں ہی موسمیاتی اثرات سے محرک ہوتے ہیں، اس لیے پہلے سے قرضوں کے دباؤ میں مبتلا ممالک کے لیے اقتصادی بفر کو واضح طور پر مختص کیا جانا چاہیے اور اسے موسمیاتی فنڈز کے طور پر تقسیم کیا جانا چاہیے جن تک رسائی آسان ہے۔

پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر اس زبردست چیلنج سے نمٹنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چین کے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حل پاکستان جیسے ممالک کے لیے زیادہ قابل عمل ہیں۔ ایک ترقی پذیر ملک کے طور پر چین کی حیثیت اسے دوسرے ترقی پذیر ممالک کی حقیقتوں سے متعلق اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے زیادہ موزوں اور موثر منصوبہ بندی کی اجازت دیتی ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق زرعی ماحول، غذائی تحفظ اور سبز ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے چین کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک گرین کوریڈور شروع کیا جائے گا، جو کہ دونوں برادر ممالک کے سرسبز مستقبل کے لیے تعاون کا حصہ ہے۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں کاربن کے اخراج کا سب سے بڑا ذریعہ پاور سیکٹر میں حوصلہ افزا اقدامات کیے گئے ہیں۔آلٹر نیٹو انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ (AEDB) نے 10,000 میگاواٹ شمسی پی وی توانائی کے اقدام کے لیے پالیسی کی نقاب کشائی کی ہے، جس کے لیے، سی ای او اے ای ڈی بی کے مطابق، 6 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا چینی کمپنیاں اور بینک ان منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے بہترین موزوں ہیں کیونکہ وہ پہلے ہی پاکستان میں مختلف پاور پراجیکٹس کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ گوادر پرو کے مطابق دوسری جانب، چین سبز، کم کاربن اور ماحول دوست ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں میں چینی کمپنیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، جس کی تصدیق گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کے چین کے سرکاری دورے کے دوران جاری ہونے والے چین اور پاکستان کے درمیان مشترکہ بیان میں کی گئی ہے۔ مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انسانی حوصلہ افزائی کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے اقدام اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت سبز تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین کے اقدام کو سراہتے ہوئے دونوں فریقوں نے ماحولیاتی نظام کی بحالی اور آبی وسائل کے انتظام جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی سے یو اے ای کیلئے بک 3 کنٹینرز سے 3 لا...

اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے کراچی میں کارروائی کرکے تین کنٹینر سے 3 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر متحدہ عرب امارات بھیجنے کے لیے بک کیے گئے، 3 مختلف کنٹینرز کی تلاشی کے دوران 3 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی گولیوں کا مجموعی وزن 65 کلوگرام ہے، اس سلسلے میں اے این ایف نے کراچی کے رہائشی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے علاقے چمن میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 5220 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا۔ اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی کے دوران خیبر کے علاقے سے پلاسٹک کے تھیلوں سے 20 کلو چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لوبان ورکشاپ چین اور پاکستان کے درمیان زرعی...

لوبان ورکشاپ چین اور پاکستان کے درمیان زرعی تعاون کو فروغ دے گی، اس پروگرام کا مقصد چین پاکستان پیشہ ورانہ تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق چین کے تیانجن ماڈرن ووکیشنل ٹیکنالوجی کالج (TMVTC) اور ایم این ایس یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان میں انٹرنیٹ کلاڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی مشینری کے تربیتی پروگرام کی ایک آن لائن دستخطی تقریب بیک وقت منعقد ہوئی۔ پاکستانی لوبان ورکشاپ کی طرف سے شروع کیے گئے اس پروگرام کا مقصد چین پاکستان پیشہ ورانہ تعلیمی تعاون کو فروغ دینا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بین الاقوامی زرعی صلاحیت میں تعاون فراہم کرنا ہے۔گوادر پرو کے مطابق تربیتی کورس نے صوبہ پنجاب میں مکئی کی کاشت اور کٹائی کی بہت زیادہ مانگ کی نشاندہی کی۔ ''خود سے چلنے والی کارن ہارویسٹر کی ایپلی کیشن اور مینٹیننس ٹیکنالوجی'' کے تھیم کے ساتھ، تقریبا ایک ماہ کے اندر 8 لیکچرز اور 2 سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ان آن لائن کورسز میں تیانجن کی فائدہ مند زراعت عالمی سطح پر جا رہی ہے، زرعی مشینری کی ترقی کا رجحان، زراعت میں یو اے وی ٹیکنالوجی کا اطلاق اور لوبان ورکشاپ پروجیکٹ کا تعارف جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔گوادر پرو کے مطابق منتظمین نے تیانجن کے متعدد تدریسی اور تحقیقی اداروں اور کاروباری اداروں کے ماہرین اور سینئر انجینئرز کو لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا۔

''کلاڈ کلاس روم'' کے ذریعے چینی اہلکاروں نے ایم این ایس یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کے اساتذہ اور طلبا، پنجاب ایگریکلچر میکانائزیشن انسٹی ٹیوٹ کے سینئر انجینئرز اور پاکستان میں جدید زرعی مشینری استعمال کرنے والوں کو ٹارگٹڈ ٹریننگ فراہم کی۔ گوادر پرو کے مطابق تیانجن اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے سابق نائب صدر پروفیسر سن ڈیلنگ اور تیانجن ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ سروس سنٹر کے زرعی مشینری کے ماہر پروفیسر ژانگ باقیان نے مکئی کی پیداوار کی مکمل میکانائزیشن'' بالترتیب ''تیانجن کے زرعی فوائد اور سائنسی تحقیقی کامیابیاں '' اور ''ٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجی کے بارے میں کلیدی تقریریں کیں۔ منتظمین نے تیانجن ٹیلائی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی لمیٹڈ کے عملے کو بھی مدعو کیا کہ وہ بیرون ملک جانے والی زرعی مشینری کے اپنے تجربے کا اشتراک کریں، اور ''سی پیک سروس، زرعی ہنر مندوں کی آبیاری'' کے موضوع پر کلیدی تقریر کریں، جس میں زرعی صلاحیت کو بہتر بنانے میں اسکول-انٹرپرائز تعاون کے عملی تجربے کا تعارف کروایا جائے۔ ٹی ایم وی ٹی سی کے مطابق اس آن لائن تعلیم کے لیے استعمال ہونے والا تربیتی سامان مکئی کی کٹائی کا سامان ہے جسے تیانجن یونگ مینگ مشینری کمپنی لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔

کمپنی متعلقہ آلات پاکستان کو عطیہ کرے گی، اور یہ آلات آف لائن پریکٹس کے لیے دسمبر میں ایم این ایس زرعی یونیورسٹی پہنچ جائیں گے۔گوادر پرو کے مطابق تیانجن کی طرف سے شروع اور چلائی جانے والی لوبان ورکشاپ بین الاقوامی پیشہ ورانہ تعلیمی تعاون کے لیے ایک جیتنے والے ماڈل کی نمائندگی کرتی ہے، چین کی تعلیمی کامیابیوں اور وسائل کو ضرورت مند ممالک کے ساتھ بانٹتا ہے۔اپریل 2017 میں ٹی ایم وی ٹی سی اور ایم این ایس یونیورسٹی آف ایگریکلچر نے پاکستان میں لوبان ورکشاپ کے قیام کے لیے تعاون کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔گوادر پرو کے مطابق 2018 میں پاکستان میں اپنے آپریشن کے بعد سے ٹی ایم وی ٹی سی پاکستان میں منصوبوں کی تعمیر کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔ بالترتیب تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، کالج نے اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ مل کر لاہور اور ملتان میں دو لبان ورکشاپس قائم کی ہیں۔یہ ورکشاپس ایک یا دو قسم کی فصلوں کے لیے میکانائزیشن کی مکمل پروسیسنگ ٹریننگ ڈویلپمنٹ پر تحقیق کریں گی، بین الاقوامی صنعت-تعلیمی تعاون کے موڈ کے تحت پاکستانی نوجوانوں کو اعلی معیار کی پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت فراہم کر نے اور چینی اور پاکستانی زراعت سے متعلق انٹرپرائزز تعاون کو آسان بنائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا کے مزید 40 کیسز مثبت، 61 مریضوں کی حا...

کورونا کے مزید 40 کیسز مثبت، 61 مریضوں کی حالت تشویشناک۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گز 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 693 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 40 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.34 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 61 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران اور دیگر زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو...

پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ آصف محمود نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں آصف محمود نے کہا کہ سیاسی تشدد مسئلے کا حل نہیں، سیاسی انتہاپسندی کی مذمت میں سب کو متحد ہونا چاہیے۔ ڈاکٹرآصف نے کہا کہ عمران خان اور دیگر زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اہم تعیناتی سے پہلے عمران خان پر حملہ سنگین...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ایک سے زیادہ منظم سازش کے آلہ کار تھے، اگر عمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں خطے کی سیاست بھی بدل جاتی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اہم تعیناتی سے پہلے عمران خان پر قاتلانہ حملہ سنگین ترین سازش کی کڑی ہے، ایک ملزم سے فوری بیان دلوانا اور باقیوں کو فرار کروانا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان پر قاتلانہ حملہ غیر ملکی اور مقامی سازش ہے، امن اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا حق لے کے رہیں گے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاسی طور پر دفن ہو گئی ہے، اسلام آباد کو گونتا موبے جیل بنا دیا گیا ہے جو جیل ہمارے لئے کل بنائی ہے اس میں انھوں نے اور 77 وزرا نے رہنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-منگ تیان-شینزو-14 کے خلاباز

بیجنگ کے ایرو اسپیس کنٹرول سینٹر میں لی گئی اس تصویر میں شینزو-14 کے خلابازوں چھن ڈونگ (درمیان)، لیو یانگ (بائیں) اورکائی شوژی  منگ تیان لیب ماڈیول کے اندر ہاتھ لہرارہے ہیں۔(شِنہوا)

۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-منگ تیان-شینزو-14 خلاباز

 بیجنگ ایرو اسپیس کنٹرول سینٹر میں لی گئی تصویر میں شینزو-14  کےخلاباز چھن ڈونگ منگ تیان لیب ماڈیول میں داخل ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-منگ تیان-شینزو-14 کے خلاباز

 بیجنگ کے ایرو اسپیس کنٹرول سینٹر میں لی گئی اس تصویر میں منگ تیان لیب ماڈیول کا ایک دروازہ کھولا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی ریڈ نوٹس فہرست میں شامل سابق بینکر بی...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ریڈ نوٹس کی مفرور فہرست میں شامل ایک سابق بینکر کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے ہفتہ کو چین واپس بھیج دیاگیا ہے۔

جمعرات کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق جنوبی گوانگ ڈونگ صوبے کے دارالحکومت گوانگژو میں بینک آف چائنہ کی ضلعی شاخ کی سابق  اہلکار چھو جیان لنگ پر عوامی فنڈز کی بڑی رقم غبن کرنے کا شبہ تھا اور وہ نومبر 1995 میں بیرون ملک فرار ہو گئی تھی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سنٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپیکشن اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن کے بیان کے مطابق، ملزمہ مختلف شناختوں کا استعمال کرتے ہوئے متعدد ممالک میں فرار ہوئی اور بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کے ذریعے اسے پکڑا گیا۔

۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ سیکٹر...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ سیکٹر نے رواں سال کی پہلی تین سہ ماہی میں پیداوار، برآمدات، محصولات اور سرمایہ کاری کے حوالے سے زبردست ترقی کی ہے۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعدادوشمارکے مطابق، اس عرصے کے دوران اس شعبے کی بڑی فرموں کی اضافی مالیت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا، جو تمام صنعتوں کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہے۔  کم از کم 2کروڑ یوآن (تقریبا 27لاکھ60ہزارڈالر) کی سالانہ کاروباری آمدنی رکھنے والی  فرموں کی مشترکہ برآمدی ترسیل کی قدرمیں جنوری سے اگست تک 0.2 فیصد پوائنٹس کے ساتھ  گزشتہ سال کی نسبت 6.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔

 اسی مدت میں، اس شعبے کی کمپنیوں کی کل آپریٹنگ آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 8 فیصد اضافے کے ساتھ  تقریباً 110کھرب40ارب یوآن ہوگئی۔

 اس صنعت میں  جنوری اور ستمبر کے درمیان ہونے والی سرمایہ کاری میں بھی تیزرفتار اضافہ ہوا، فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.9 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ تمام صنعتوں کے مقابلے میں 8.8 فیصد زیادہ ہے۔

۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے صوبے آنہوئی کی غیر ملکی تجارت میں زبر...

ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کی رواں سال کی پہلی تین سہ ماہی میں غیر ملکی تجارت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔مقامی کسٹم اتھارٹی کے مطابق صوبے کی اشیا کی تجارت کی مالیت جنوری سے ستمبر تک 566ارب 29کروڑیوآن(تقریباً 78ارب 14کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی، جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 13.5 فیصد زیادہ ہے۔

ہیفے کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق  برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 20.3 فیصد بڑھ کر 350 ارب یوآن جبکہ درآمدات کی مالیت  4.1 فیصد اضافے سے 216 ارب29کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں۔

آنہوئی اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ساتھ ممالک اور خطوں کے درمیان تجارت 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 20 فیصداضافے سے153ارب 54کروڑ یوآن تک بڑھ گئی۔ صوبے اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے دیگر رکن ممالک کے درمیان تجارت کا حجم گزشتہ سال کی نسبت14.2 فیصد اضافے کے ساتھ 150ارب91کروڑیوآن تک پہنچ گیا۔ 

۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے صوبے آنہوئی کی غیر ملکی تجارت میں زبر...

ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کی رواں سال کی پہلی تین سہ ماہی میں غیر ملکی تجارت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔مقامی کسٹم اتھارٹی کے مطابق صوبے کی اشیا کی تجارت کی مالیت جنوری سے ستمبر تک 566ارب 29کروڑیوآن(تقریباً 78ارب 14کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی، جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 13.5 فیصد زیادہ ہے۔

ہیفے کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق  برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 20.3 فیصد بڑھ کر 350 ارب یوآن جبکہ درآمدات کی مالیت  4.1 فیصد اضافے سے 216 ارب29کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں۔

آنہوئی اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ساتھ ممالک اور خطوں کے درمیان تجارت 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 20 فیصداضافے سے153ارب 54کروڑ یوآن تک بڑھ گئی۔ صوبے اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے دیگر رکن ممالک کے درمیان تجارت کا حجم گزشتہ سال کی نسبت14.2 فیصد اضافے کے ساتھ 150ارب91کروڑیوآن تک پہنچ گیا۔ 

۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت-نئی دہلی- فضائی آلودگی- سموگ

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شدید سموگ میں سڑک پر گاڑیاں چل رہی ہیں۔ شہر اور اسکے نواحی علاقوں میں فضائی آلودگی بدستور ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے۔(شِنہوا)

۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت-نئی دہلی- فضائی آلودگی- سموگ

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں انڈیا گیٹ کے قریب شدید سموگ میں ایک شخص پیدل چل رہا ہے۔شہر اور اسکے نواحی علاقوں میں فضائی آلودگی بدستور ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے۔(شِنہوا)

۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سی پی سی کانگریس بارے تفہیم کو فروغ دینے کے...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں تقریباً 80 ممالک کے سفارتی نمائندوں، تھنک ٹینک ماہرین اور صحافیوں نے ایک فورم میں شرکت کی،جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ( سی پی سی)کی 20ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں پر تبادلہ کیا گیا۔ "ہانگ تھنگ فورم: 20 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کی تفہیم" کے عنوان سے سمپوزیم کا مشترکہ طور پر انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر آف سی پی سی سنٹرل کمیٹی اور شِنہوانیوز ایجنسی نے بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے میوزیم میں انعقاد کیا۔   فورم سے خطاب کرتے ہوئے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کے صدر چھیو چھنگ شان نے کہا کہ سی پی سی کی اہم کانگریس نے گزشتہ پانچ سالوں کے اموراور نئے دور کی پہلی دہائی میں نظر آنے والی عظیم تبدیلیوں کا جائزہ لیا، نئے دور کے اپنے نئے سفر پر پارٹی کے مشن اور امورکا تعین  اور اگلے پانچ سال اور اس کے بعد پارٹی اور ملک کے ترقیاتی اہداف اور اہم پالیسیوں کا خاکہ پیش کیا۔  ادارے کی نیشنل ہائی لیول تھنک ٹینک کونسل کے چیئرمین چھیونے کہا کہ تھنک ٹینک کے تبادلے اہم ہیں کیونکہ یہ بین الاقوامی برادری کو سی پی سی کی تاریخ اور نظریات سے متعلق نئے تصورات، ڈومینز اور تاثرات کو سمجھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں،  جس سے چین، اس کے عوام اور پارٹی کے بارے میں گہری تفہیم حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ۔ لی کھ چھیانگ ۔ پاکستانی وزیراعظ...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ بات چیت سے قبل پا کستانی  وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خیرمقدم کررہےہیں۔ (شِنہوا)

۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ۔ لی کھ چھیانگ ۔ پاکستانی وزیراعظ...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ بات چیت سے قبل پا کستانی  وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خیرمقدم کررہےہیں۔ (شِنہوا)

۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ۔ لی کھ چھیانگ ۔ پاکستانی وزیراعظ...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ اور پا کستانی وزیراعظم محمد شہباز شریف مذاکرات کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ۔ لی کھ چھیانگ ۔ پاکستانی وزیراعظ...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ اور پا کستانی وزیراعظم محمد شہباز شریف مذاکرات کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ۔ لی کھ چھیانگ ۔ پاکستانی وزیراعظ...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ، پا کستانی وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خیرمقدم کررہےہیں۔ (شِنہوا)

۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں