• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

مشرق وسطیٰ ۔ حوارہ ۔ فلسطینی مرد ۔ قتل

مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوبی قصبے حوارہ میں اسرائیلی سرحدی پولیس کے اہلکار فلسطینی شہری کے جائے قتل کے نزدیک موجود ہیں۔(شِنہوا)

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ حوارہ ۔ فلسطینی مرد ۔ قتل

مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوبی قصبے حوارہ میں اسرائیلی سرحدی پولیس کے اہلکار فلسطینی شہری کے جائے قتل کے نزدیک موجود ہیں۔(شِنہوا)

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ کی وجہ سے یورپی اتحادی بحران کی قیمت...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ امریکہ کی وجہ سے اس کے یورپی اتحادی بحران کی قیمت چکارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان ایک پریس بریفنگ میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے ایکٹ اور امریکہ کی طرف سے شروع کردہ چِپس اینڈ سائنس ایکٹ پرکی گئی تنقید سےمتعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا،جس کے بارے میں میکرون نے کہا تھا کہ یہ امریکہ  اور یورپ کے درمیان اختلافات پیدا کرتے ہوئے مغرب کو تقسیم کر دے گا۔

ژاؤ نے کہا کہ اپنے مفادات کے لیے  کی گئی امریکی قانون سازی میں دوسرے ممالک، حتیٰ کہ اس کے نام نہاد اتحادیوں اور شراکت داروں کا بھی کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ امریکہ کی حاکمانہ سوچ کی ایک اور مثال ہے۔

حال ہی میں، کئی یورپی رہنماؤں اور حکام نے کہا ہے کہ امریکہ کو افراط زر میں کمی کے قانون کو اپنے دوستوں کے خلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اس کے نتیجے میں مستقبل میں یورپ سرمایہ کاری سے محروم ہوسکتا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یوکرین بحران سے  امریکہ مستفید اور یورپ مہنگائی اور توانائی کی بلند قیمتوں کا مقابلہ کررہا ہے ژاؤ نے کہا کہ امریکہ یورپ کو ایک اہم اتحادی کہتا ہے لیکن حقیقت میں، امریکہ کی وجہ سے یورپ بحران کی قیمت چکا رہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آج تک، یورپ شام، افغانستان اور عراق میں امریکہ کی پیچھے چھوڑی گئی گندگی کو صاف کر رہا ہے۔

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان کی پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی م...

کابل(شِنہوا) طالبان کے زیرانتظام نگران حکومت نے کابل میں پاکستان کے سفارتخانے پر حملے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور ملک میں قائم سفارتی مشنوں کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

افغان انتظامیہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ٹویٹ کیا کہ امارت اسلامیہ افغانستان پاکستان کے سفارتخانے پر ناکام حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور بدنیت عناصر کو کابل میں سفارتی مشن کی سلامتی کیلئے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گی۔

گزشتہ روز کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس میں مشن کا ایک محافظ زخمی ہوا تاہم مشن کے سربراہ محفوظ رہے ہیں۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے حملے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی سہ پہر کارتہ پروان کے ایک مکان سے پاکستانی سفارتخانہ پر فائرنگ کی گئی۔ سیکورٹی فورسز بروقت علاقے میں پہنچیں اور مکان سے ایک مشتبہ شخص کو 2 اسالٹ رائفلوں سمیت گرفتار کر لیا۔

کسی گروہ یا افراد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے کسی مخصوص گروہ پر الزام عائد کیا گیا ہے۔

خالد زدران نے مزید کہا کہ حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس کے نتائج کو منظرعام پر لایا جائیگا۔

بوٹسوانا کا اومیکرون کی نئی ذیلی قسم کی تشخی...

گبرون(شِنہوا)بوٹسوانا کی وزارت صحت کے ترجمان کرسٹوفر نیانگا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بوٹسوانا میں نوول کرونا وائرس کی اومیکرون قسم کی نئی ذیلی لائن ایجز دریافت کر لی گئی ہیں۔

کرسٹوفر نیانگا نے جمعہ کے روز بتایا کہ ملک میں نوول کرونا وائرس کیسز میں معمول کی جینوم ترتیب کے دوران ذیلی لائن ایجز بی کیو ۔ 1 اور بی کیو ۔1.1 دریافت ہوئی ہیں۔

نیانگا نے کہا کہ دونوں ذیلی اقسام حالیہ اومیکرون کی قسم بی اے ۔ 5 کی ذیلی لائن ایجز ہیں جو گزشتہ چند ماہ سے بوٹسوانا میں پھیل رہا ہے اور اس میں وائرس کی اضافی تبدیلیاں موجود ہیں۔

کرسٹوفر نیانگا نے کہا کہ اگرچہ اومیکرون کی 2 نئی ذیلی لائن ایجز بوٹسوانا کیلئے نئی ہیں لیکن 2022ء کی دوسری سہ ماہی کے بعد اس نے  یورپ اور ایشیا سمیت دیگر ممالک میں بھی تباہی مچائی ہوئی ہے۔

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں برف کے کھیلوں کی مقبولیت میں اضافے س...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں مصنوعی برف اور قدرتی برف کے کھیلوں کی مقبولیت میں اضافے اورمضبوط اپ گریڈنگ سے اس سے متعلقہ صنعت میں بھی مستحکم ترقی ہورہی ہے۔

اس صنعت کی ترقی سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق 2021 کے دوران آئس کھیلوں کی اس مارکیٹ کی قدر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 51.88 فیصد اضافہ ہوا اور رواں سال 800 ارب یوآن (113ارب41کروڑ ڈالر) سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔امید ہے کہ 2025 میں اس صنعت کی مالیت 10کھرب یوآن سے تجاوز کرجائے گی۔

آن لائن ٹریول ایجنسی ٹرپ ڈاٹ کام گروپ کے محقق شین جیانی کا کہنا ہے کہ چینی صارفین میں مصنوعی برف اور قدرتی برف کی سیاحت مقبول ہے اور اسکیئرز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ  ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ان  کے پلیٹ فارم پر2021-2022  کے برف باری کے سیزن  کے دوران اسکیئرز کی تعداد میں 70 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

برف باری کے گزشتہ دو سیزن میں اسکیئنگ سیکھنے والوں کی  تعداد میں  نمایاں اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئےشین نے کہا کہ صرف کچھ نیا تجربہ کرنے کے بجائے، صارفین اسکیئنگ کو اپنے شوق کے طور پر اختیار کررہے ہیں۔

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نیوزی لینڈ سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ...

ولنگٹن(شِنہوا) نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں جمعہ کی رات چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ اور نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے مصنف، سماجی اصلاح پرست اور ماہر تعلیم ریوی ایلی کا 125واں یوم پیدائش منایا گیا۔

ریوی ایلی نے 1987ء میں بیجنگ میں اپنی موت سے قبل چین میں 60 سال گزارے اور کام کیا۔

جنوبی جزیرے کے سب سے بڑے شہر کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ اور چینی مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے دوران کرائسٹ چرچ میں چینی قونصل جنرل ہی ینگ نے کہا کہ ریوی ایلی نے چین اور نیوزی لینڈ دونوں کیلئے ایک قیمتی روحانی میراث چھوڑی ہے جسے نئے دور میں بھی آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال چین ۔ نیوزی لینڈ سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، جو ایک اہم سنگ میل ہے، مزید بتایا کہ گزشتہ 50 سالوں میں چین اور نیوزی لینڈ نے باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط اور اقتصادی و تجارتی تعاون میں اضافہ کیا ہے۔

لبنان ۔ بیروت ۔ ورلڈ کپ ۔ شائقین

لبنان ، بیروت کی ایک دکان میں ایک خاتون فیفا ورلڈ کپ کی آرائشی اشیاء پہنے تصویر بنوا رہی ہے۔(شِنہوا)

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لبنان ۔ بیروت ۔ ورلڈ کپ ۔ شائقین

لبنان ، بیروت کی ایک دکان میں ایک خاتون فیفا ورلڈ کپ کی آرائشی اشیاء پہنے تصویر بنوا رہی ہے۔(شِنہوا)

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سری لنکا میں 2023ء میں 15 لاکھ ، 2024ء میں 3...

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا آئندہ سال تقریباً 15 لاکھ غیر ملکی سیاحوں اور 2024ء کے دوران 30 لاکھ سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرے گا۔

وزیر سیاحت ہرین فرنینڈو نے جمعہ کے روز مقامی میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران سیاحوں کی آمد میں بہتری آئی ہے ، مزید کہا کہ متعدد ایئرلائنز جنوبی ایشیائی ملک کیلئے اپنی پروازیں شروع کرنے والی ہیں۔

سری لنکا کے سب سے بڑے غیر ملکی زرمبادلہ کمانے والے شعبوں میں سے ایک سیاحت کو نوول کرونا وائرس کی عالمی وباء اور ملک میں معاشی اور سیاسی بحرانوں کی وجہ سے دھچکا لگا ہے۔

اگرچہ سری لنکا میں سیاحت کچھ حد تک بحال ہو گئی ہے لیکن یہ بحالی اس کے علاقائی حریفوں سے کم ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سری لنکا کا پڑوسی ملک مالدیپ گزشتہ چند ماہ سے ماہانہ بنیادوں پر 1 لاکھ سے زائد سیاحوں کا استقبال کر رہا ہے جبکہ سری لنکا میں سیاحوں کی آمد 30 ہزار سے 60 ہزار کے درمیان ہے۔

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لبنان ۔ بیروت ۔ ورلڈ کپ ۔ شائقین

لبنان ، بیروت کے ایک کیفے میں شہری فیفا ورلڈ کپ کا ایک میچ دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لبنان ۔ بیروت ۔ ورلڈ کپ ۔ شائقین

لبنان ، بیروت کے ایک کیفے میں شہری فیفا ورلڈ کپ کا ایک میچ دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش ۔ ڈھاکہ ۔ سیاحت ۔ ایکسپو

بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں بنگ بندھو انٹرنیشنل کانفرنس سنٹر یا بنگلہ دیش چائنہ فرینڈ شپ کانفرنس سنٹر میں بنگلہ دیش انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورازم ایکسپو کے دوران لوگ ایک بوتھ کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

جیانگ ژیمن کے انتقال پرچینی عوام صدمے کا شکا...

بیجنگ(شِنہوا)چینی عوام اپنے سابق رہنما جیانگ ژیمن کے انتقال پر سخت افسردہ ہیں، جو بدھ کو 96 سال کی عمر میں شنگھائی میں انتقال کرگئے تھے۔جیانگ ژیمن کے انتقال پر جمعرات کی صبح بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر پر قومی پرچم کو سرنگوں رکھا گیا۔

تیان آن من اسکوائرپرخصوصی طور پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آنے والے بیجنگ کے ایک شہری رین یوہی نے کہا کہ کامریڈ جیانگ ژیمن  کے دور میں چین کی اصلاحات، کھلے پن اور سوشلسٹ جدیدیت کی مہم نے بڑی رفتارکا مظاہرہ کیاتھا۔

مرکزی پارٹی اور ریاستی اداروں کے ساتھ ساتھ عوامی تنظیموں کے عملے نے ٹیلی ویژن، ریڈیو اور انٹرنیٹ کے ذریعے پوری پارٹی، پوری فوج  اور تمام نسلی گروہوں کے چینی لوگوں سے کیے گئے اعلان کو سنا یا دیکھا۔ ان تمام کا اس بات پر اتفاق تھا کہ 1980 کی دہائی کے آخر اور 1990 کی دہائی کے اوائل کے دوران، پارٹی اور ملک کے مستقبل کے اہم تاریخی موڑ پر  جیانگ نے اجتماعی قیادت کی رہنمائی کی تاکہ چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے ساتھ ساتھ سوشلسٹ جدیدیت میں نئی بنیاد ڈالی جاسکے۔ مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر یانگ ژو میں، جیانگ کی سابقہ رہائش گاہ کے دروازے پر پھول رکھے گئے ہیں۔

مقامی رہائشی لی ہوا نے کہا کہ کامریڈ جیانگ ژیمن یانگ ژوکے لوگوں کا فخر تھے۔ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا ۔ مغربی جاوا ۔ زلزلہ ۔ تباہ کاری ۔...

انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے سیانجور میں 5.6 شدت زلزلے کے بعد ایک بچی عارضی کلاس میں پڑھ رہی ہے۔(شِنہوا)

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان ، ٹریفک حادثے میں سینئر سیکورٹی اہ...

پل خمری(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں ایک گاڑی اور ٹریلر کے مابین تصادم کے نتیجے میں  سینئر سیکورٹی اہلکار اور اس کے 2 ساتھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی ٹریفک اہلکار قاری نذیر عابدی نے جمعہ کے روز شِنہوا کو بتایا کہ گزشتہ شام ضلع خنجان کے علاقہ ملخان میں بلٹ پروف لینڈ کروزر اور سامنے سے آتے ہوئے ٹریلر کے مابین تصادم کے نتیجے میں صدارتی محل کے ملازم مفتی سرور اور ان کے 2 ساتھی ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

اہلکار نے مزید کہا کہ زخمیوں کو مہلک حادثے کے چند منٹ بعد ہی صوبائی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے بحیرہ بوہائی کی گیس فیلڈ میں ڈرلنگ شر...

تیانجن(شِنہوا)چین کے مشرقی ساحل پر بحیرہ بوہائی میں ایک وسیع گیس فیلڈ بوژونگ 6-19 کے پہلے فیز میں کنوؤں کی پہلی کھیپ کیلئے کھدائی کا کام باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔

وسطی بحیرہ بوہائی میں 2019ء میں پہلی بار دریافت ہونیوالے بوژونگ 6-19 میں 15 کروڑ کیوبک میٹرسے زائد تیل اور تقریباً 2 کھرب کیوبک میٹر قدرتی گیس کے ذخائر موجود ہیں ۔ گیس فیلڈ منصوبے کے پہلے فیز کی تعمیر رواں سال مارچ میں شروع ہوئی تھی۔

منصوبے کی تعمیر کرنیوالی چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن کی تیانجن برانچ کے مطابق میعارکو یقینی بنانے کیلئے پراجیکٹ ٹیم نے بیک وقت کام کرنے کیلئے 3 سے 5 ڈرلنگ رگ لگائے ہوئے ہیں۔

گیس فیلڈ کے پائلٹ ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ نے اکتوبر2020ء میں کام کا آغاز کیا تھا ، جس سے یومیہ زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ کیوبک میٹر قدرتی گیس اور 950 کیوبک میٹر خام تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سی پیک پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے ع...

اسلام آباد(شِنہوا)  پاکستانی ماہرین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی اوراس سے آگے کے رابطوں کے لیے  انتہائی فائدہ مند ہے۔ اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف کنفلیکٹ ریزولوشن کے زیر اہتمام  سی پیک کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ سی پیک چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جو  تمام چیلنجوں کے باوجود تکمیل کی جانب پیش رفت کررہا ہے۔  یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے، بلکہ یہ خطوں اور تہذیبوں کے درمیان رابطے کا کام بھی کرے گا۔

اسلام آباد کے تھنک ٹینک، پائیدار ترقی کی پالیسی کے  انسٹی ٹیوٹ کے چائنہ اسٹڈی سینٹر کے سینئر مشیر حسن داؤد بٹ نے کہا کہ  ایسے وقت میں جب عالمگیریت دباؤ میں ہے، ہمیں چین کو سماجی و اقتصادی ترقی کی مثال کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے، سی پیک چین کے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو اور گلوبل سیکورٹی انیشیٹو کے ساتھ مل کر، پاکستان کو درپیش پائیداری اور سیکورٹی وٹیکنالوجی انضمام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

کامسیٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے چائنہ سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر طاہر ممتاز اعوان نے  سی پیک کودرپیش چیلنجزکے حوالے سے کہا کہ  رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کے لیے بڑے فوائد کے پیش نظر سی پیک منصوبوں پرکام کی رفتار کو تیز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چیلنجزموجود ہیں اور ہمیں ان سے نمٹنا چاہیے، پاکستان کو سی پیک کو درپیش چیلنجز کو ادارہ جاتی شکل دینے اور منصوبوں پر کام  کو معمول کے مطابق جاری رکھنے کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔2013 میں شروع  کردہ سی پیک ایک راہداری ہے جو  گوادر بندرگاہ کوچین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار علاقے میں کاشغر سے جوڑتی ہے۔

انتہائی کم درجہ حرارت میں دنیا کی پہلی تیز ر...

شین یانگ(شِنہوا)موسم سرما کے دوران بہت زیادہ اونچائی اور انتہائی کم درجہ حرارت میں کام کرنیوالی دنیا کی پہلی ہائی سپیڈ ریلوے ہاربن ۔ ڈالیان ہائی سپیڈ ریلوے کے ذریعے 10 سال قبل اپنے آغاز سے لے کر اب تک 67 کروڑ مسافر سفر کر چکے ہیں۔

شمال مشرقی شہر ہاربن اور ساحلی شہر ڈالیان کو جوڑنے والی 921 کلومیٹر طویل ریلوے کا آغاز یکم دسمبر 2012ء کو ہوا تھا۔

چائنہ ریلوے ہاربن بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق جمعرات کے روز تک اس نے 7 لاکھ 39 ہزار ملٹی پل یونٹ ٹرینیں چلائی ہیں اور انہوں نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران 67 کروڑ 10 لاکھ کلومیٹر سے زائد سفر طے کیا ہے۔

ہاربن ۔ ڈالیان ہائی سپیڈ ریلوے کے تحت چلنے والی ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ، یہ بہت زیادہ اونچائی پر اکثر بارش ، برف باری اور منجمد موسم والے خطے میں واقع ہے ۔ اس کے روٹ سے ملحقہ علاقوں میں موسم سرما اور موسم گرما کے دوران درجہ حرارت کا زیادہ سے زیادہ فرق 70 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد تک پہنچ جاتا ہے۔

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے دو موسمیاتی سیٹلائٹس نے باضابطہ طور...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے  دو موسمیاتی سیٹلائٹس نے اپنے زمینی ایپلی کیشنز نظام کے ساتھ باضابطہ طور پر کام شروع کر دیا ہے۔

 چین کے محکمہ موسمیات کے مطابق فینگ یون-3ای (ایف وائی -3ای) اورفینگ یون-4بی(ایف وائی-4بی) سیلٹلائٹس کاآزمائشی آپریشن اس سال جون میں شروع ہوا تھا،وہ دنیا بھر کے صارفین کومشاہداتی ڈیٹا اور ایپلیکیشن خدمات فراہم کریں گے۔

فینگ یون-3ای (ایف وائی -3ای) کو 5 جولائی 2021 کو لانچ کیا گیا تھا ، جوشہری خدمات کے لیے ارلی مارننگ  مدار میں دنیا کا پہلا موسمیاتی سیٹلائٹ تھا۔

آزمائشی آپریشن سے  معلوم ہوا کہ سیٹلائٹ نے اندازوں سے بہتر کام کیا  اورمستقبل کے حوالے سے اطلاعات کی درستگی کو بڑھایا۔اس کے ڈیٹا میں ہم آہنگی سے موسم کی درست  پیش گوئی کی صلاحیت کو بڑھایا۔

ایف وائی -3ای موسم  کی پیش گوئیوں کی درستگی اور بروقت فراہمی کو بہتر بناتے ہوئے ہر چھ گھنٹے میں مشاہداتی ڈیٹا کی عالمی کوریج فراہم کرنے کے لیے ایف وائی-3 سی اور ایف وائی-3ڈی کے ساتھ ایک نیٹ ورک تشکیل دے گا۔

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سلامتی کونسل میں رواں ماہ کثیرالجہتی سے متعل...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں رواں ماہ کے دوران کثیرالجہتی سے متعلق  اصلاحات پر بحث کی جائے گی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں دسمبر کے لیے کونسل کی بھارتی صدارت کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، اقوام متحدہ میں  بھارت کی مستقل نمائندہ، روچیرا کمبوج نے کہا کہ دسمبر کے لیے کونسل کے ایجنڈے میں کثیرالجہتی کی ازسرنو  ترتیب پر کھلی بحث  اور انسداد دہشت گردی کے عالمی اصولوں پر بریفنگ شامل ہے۔

کمبوج کے مطابق، بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر 14 دسمبر کو ایک کھلی بحث کی صدارت کریں گے جہاں رکن ممالک کثیرالجہتی میں نئی زندگی ڈالنے  کے بارے میں خیالات کا تبادلہ  کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان کے پاس مناسب  صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے شنکر 15 دسمبر کو انسداد دہشت گردی کے عالمی نقطہ نظر کے بارے میں ایک بریفنگ کی صدارت کریں گے، جس میں اکتوبر میں ممبئی اور دہلی میں انسداد دہشت گردی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے انعقاد کا جائزہ لیا جائے گا،بھارت اس کمیٹی کا موجودہ سربراہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  رواں ماہ کے دوران دو ذیلی تقریبات بھی ہوں گی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس ، جے شنکر اور کونسل کے دیگر ارکان کی موجودگی میں 14 دسمبر کو  یواین ہیڈکوارٹر کے نارتھ لان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

 دوسرا ،اقوام متحدہ کے امن دستوں کے خلاف جرائم کی بیخ کنی کے لیے گروپ آف فرینڈز کے قیام  کے لیے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، یہ گروپ امن دستوں کی حفاظت اور سلامتی کے بارے میں آگاہی پیدا کرے گا۔

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے شمال مشرقی صوبے سے کانسی کے دور کی نو...

چھانگ چھون(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن میں کانسی کے عہد سے تعلق رکھنے والے ایک مقام سے 100 سے زائد نوادرات اور 24 مکانات، مقبروں اور گڑھوں کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔

جیلن کے ثقافتی آثاراورآثار قدیمہ کے انسٹی ٹیوٹ کے مطابق  اس سال اس مقام پر 547.5 مربع میٹر کے نئے کھدائی والے علاقے میں 24 مکانات، مقبروں اور گڑھوں  کے آثار اور مٹی  اور پتھر کے برتن، ہڈیوں سے بنی اشیاء، سیپیوں اور دھات سے بنے برتن دریافت ہوئے ہیں۔نوادرات میں زیادہ تر مٹی کے برتن ہیں جن کی ظاہری شکل ایک قدیم برتن، تپائی، کپ، پیالہ وغیرہ سے ملتی جلتی ہے۔ مٹی کے برتنوں کے تقریباً 1لاکھ  ٹکڑے بھی دریافت ہوئے ہیں۔ 

نونگانگ کاونٹی کے گاؤں شیاؤچھینگ ژی میں واقع ویزیلی نامی مقام مجموعی طور پر تقریباً1لاکھ مربع میٹر پر محیط ہے۔ماہرین آثار قدیمہ2019 سے اس جگہ پرکھدائی اور تحقیقی کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہاں سے 500 سے زیادہ آثاردریافت ہوچکے ہیں۔

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی سینیٹ نے ریل مزدوروں کے لیے تنخواہ کے...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی سینیٹ نے ریل مزدوروں کو تنخواہ کے ساتھ سات دن کی  رخصت دینے کے اقدام کو مسترد کر دیاہے۔تاہم سینیٹرز نے مال بردار ریل کیریئرز اور یونینائزڈ ورکرز کے درمیان لیبرمعاہدے پر عمل درآمد کے لیے ایک بل کی منظوری دی۔

سینیٹرز نے آئندہ ہونے  والی ہڑتال کو بھی غیر قانونی قرار دیا ہے۔

سینیٹ سے پاس کردہ ان دونوں اقدامات کی  امریکی ایوان نمائندگان  نے بدھ کو منظوری دی تھی۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ  وہ کانگریس کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد یہ بل جیسے ہی انکے پاس پہنچا دستخط  کردیں گے۔

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ قانون ساز کی صدر یورپی کونسل سے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز لی ژان شو نے بیجنگ میں دورے پر آئے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل سے ملاقات کی ہے۔

مشیل نے کامریڈ جیانگ ژیمن کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی نے تعزیت پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کامریڈ جیانگ کے کام کو جاری رکھے گا اور چین۔ یورپی یونین تعلقات میں مستحکم اور بہترین ترقی کو مزید فروغ دے گا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین۔ یورپی یونین تعلقات اب کامیابی اور ترقی کے ایک اہم دور میں ہیں، لی نے کہا کہ چین دونوں فریقوں کے رہنماؤں کے درمیان اتفاق رائے کا نفاذ ، باہمی احترام ، مساوات اور باہمی فائدے کو برقرار رکھنے ، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور یورپی یونین جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی پیشرفت کرنے اور عالمی امن و خوشحالی میں مزید کردار ادا کرنے کے لئے یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کیا جا ئے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی عوامی کانگریس یورپی پارلیمنٹ اور یورپی یونین کے رکن ممالک کی پارلیمان کے ساتھ مختلف شکلوں میں، مختلف سطح پر اور متعدد چینلز سے تبادلہ خیال کرنے کو تیار ہے تاکہ چین ۔ یورپی یونین عملی تعاون کے لئے قانون سازی کی ضمانت فراہم کی جا سکے۔

مشیل نے کہا کہ یورپی یونین باہمی افہام و تفہیم بڑھانے اور مشترکہ طور پر موسمیاتی تبدیلی، توانائی اور خوراک کی حفاظت جیسے عالمی مسائل سے نمٹنے میں چین کے ساتھ بات چیت اور رابطے مضبوط بنانے کو تیار ہے۔

شنگھائی میں اے بی بی کی سب سے بڑی روبوٹکس ف...

شنگھائی (شِنہوا) سوئٹزرلینڈ کی سرکردہ  ٹیکنالوجی کمپنی اے بی بی نے شنگھائی میں باضابطہ طور پر اپنی سب سے بڑی اور مکمل طور پر خودکار روبوٹکس فیکٹری کا افتتاح کردیا ہے جہاں روبوٹس  ہی روبوٹ سازی کرتے ہیں۔

کمپنی نے جمعہ کو کہا کہ پوڈونگ نیو ایریا میں یہ بڑی فیکٹری دنیا بھر میں اے بی بی  کی سب سے بڑی روبوٹکس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ، مینوفیکچرنگ اور ایپلیکیشن بیس ہے۔ 

اس میں 15 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور یہ 67  ہزار مربع میٹرز کے رقبے پر محیط ہے۔

اے بی بی نے کہا ہے کہ شنگھائی میں یہ نئی سہولت دنیا بھرمیں اے بی بی کی تین روبوٹکس فیکٹریوں میں سے ایک ہے جس نے موجودہ مقام کی جگہ لی ہے اورایشیا میں صارفین کو مدد فراہم  کرے گی۔

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین آئندہ سال کمرشل پینشن کی آزمائش شروع کرے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بینکاری اور انشورنس ریگولیٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم جنوری 2023 سے ایک سال کے لئے ملک بھر کے 10 شہروں اور خطوں میں کمرشل  پینشن کی آزمائش کرے گا۔

چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن (سی بی آئی آر سی) کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پینشن اسکیم رضاکارانہ ہوگی جو کہ  مارکیٹ اور قانون کے تحت کام کرے گی۔ اس کی آزمائش بیجنگ، شنگھائی اور جیانگ سو اور ژے جیانگ صو بوں  میں کی جائے گی۔

چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن کے مطابق پینشن منصوبہ چین کے پینشن نظام کے تیسرے ستون کا ایک حصہ ہے جسے حال ہی میں نا فذ کیا گیا ہے اور یہ ملک میں نجی پینشن اسکیم کی تکمیل کرتا ہے ۔

چین میں 3 ستونوں پر مشتمل اولڈ ایج انشورنش نظام ہے جو قومی بنیادی اولڈ ایج انشورنس ، کاروباری اداروں اور سالانہ پیشہ ورانہ اور تجارتی اولڈ ایج کی مالی مصنوعات اور  نجی پینشن پلان کا احاطہ کرتا ہے۔

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیجنگ شیانگ شان فورم ویبینار میں عالمی سلامت...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ شیانگ شان فورم ویبینار 2022  شروع ہوگیا ہے جس کا موضوع عالمی سلامتی اقدامات کو فروغ دینا اور امن و ترقی کا تحفظ ہے۔

اجلاس میں 14 ممالک کے 40 سے زائد ماہرین اور ایک بین الاقوامی تنظیم  کو عالمی سلامتی کو درپیش مسائل، ان کا حل اور تعاون پر تبادلہ خیال کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز گفتگو میں ایشیا بحرالکاہل کے استحکام ، پرامن ترقی اور علاقائی تنازعات کے عالمی سلامتی پر مرتب اثرات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

جمعہ کے روز شرکاء کے ما بین  جنگی طرز کے ارتقاء، بڑے ممالک کے ذاتی مفادات اور ان کی عالمی سلامتی بارے ذمہ داریوں، جیوپولیٹیکل طرزعمل اور ترقی پذیر ممالک کے مفادات میں تبدیلیوں اور سائنسی و تکنیکی ترقی کے فوائد کے اشتراک پر  گفتگو کی گئی۔ 

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا امریکی پابندی کے بعد ملکی کمپنیوں کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین  کی وزارت تجارت نے کہا  ہے کہ چینی کمپنیوں کے قانونی حقوق اور مفادات کو برقرار رکھنے کے لیے سختی کےساتھ ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔

وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئی تنگ نے  یہ  تبصرہ امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کی جانب سے پانچ چینی کمپنیوں سے ٹیلی مواصلات  کے آلات کی درآمدات اور فروخت پر حالیہ پابندی کے ردعمل میں کیا۔

شو نے کہا کہ امریکی فریق نے بار بار قومی سلامتی کے تصور کو پھیلایا ہے اور چینی کمپنیوں کو بدنیتی  کے ساتھ  دبانے کے لیے قومی طاقت کا غلط استعمال کیا۔چین اس طرح کے اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

شو نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایسا عمل نہ صرف چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچائے گا بلکہ امریکی کمپنیوں اور صارفین کے مفادات کو بھی نقصان پہنچے گا۔

 انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے  بین الاقوامی اقتصادی نظام اور تجارتی قوانین کو نقصان پہنچے گا اور فریقین اور دنیا دونوں کے لیے وسیع طور پر اس کا  کوئی فائدہ نہیں ہے۔ 

شو نے مزید کہا کہ امریکہ کو فوری طور پر اپنی غلطی درست کرنی چاہیے، اقتصادی اور تجارتی مسائل پر سیاست کرنا اور اس کو  ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بند کرنا چاہیے اور چینی کمپنیوں سمیت تمام کاروباری اداروں کے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہیے۔

تھائی لینڈ موٹرشو میں چینی ساختہ الیکٹرک گاڑ...

بینکاک (شِنہوا) تھائی لینڈ بین الاقوامی موٹر ایکسپو میں متعدد چینی گاڑی سازوں نے اپنی جدید ترین الیکٹرک گاڑیوں کے ماڈلز نمائش کے لئے پیش کئے ہیں جس کا آغاز جمعرات سے ہوا ہے۔

نئی الیکٹرک گاڑیوں پر مراعات کو 6 ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے جس میں ملک کی الیکٹرک گاڑیوں نے ٹیکس میں نمایاں کمی اور سبسڈی سے تیر رفتار ترقی کا ایک نیا دور ریکارڈ کیا ہے۔

رواں سال نمائش میں بڑے بین الاقوامی برانڈز نے الیکٹرک گاڑیاں پیش کی ہیں جس میں تقریباً نصف خالصتاً چینی ساختہ ہیں۔

تھائی مارکیٹ کے ذریعے پہلی مرتبہ منظرعام پر آنے والی گریٹ وال موٹر (جی ڈبلیو ایم) کی اورا گرانڈ کیٹ نے اپنی نفیس اور فیشن ایبل بناوٹ کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔

جی ڈبلیو ایم نے نمائش میں 7 ماڈلز پیش کئے ہیں ، جن میں 3  خالص الیکٹرک گاڑیوں کے ماڈلز ہیں، اس میں ہوال ایچ 6 سمیت سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیاں بھی شامل ہے ،جو نومبر میں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کے معاشی رہنماؤں کے اجلاس میں سرکاری طور پراستعمال کی گئی تھیں۔

جی ڈبلیو ایم آسیان اور تھائی لینڈ کے صدر ایلیٹ ژانگ نے شِنہوا کو بتایا کہ 2020 کے اختتام پر تھائی لینڈ میں ایک پلانٹ قائم کیا گیا تھا جس کےبعد جی ڈبلیو ایم نے 5 ہائبرڈ اور خالص الیکٹرک گاڑیوں کے ماڈل لانچ کئے ہیں۔ یہ مختلف مقامی ضروریات سمیت مختلف قیمتوں کو پورا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی بیٹری اور پرزوں میں تعاون کی حکمت عملی تیار کررہی ہے اور 2024 کے بعد خالص الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار مقامی سطح پر شروع کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

تھائی لینڈ، بین الاقوامی موٹرایکسپو میں لوگ الیکٹرک گاڑیاں دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم کا غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے یورپی کونسل کے صدر چارلس میشیل سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے  چین میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

لی نے اس ملاقات کے دوران  دونوں جانب  سے ایک دوسرے کے لیے مزید کھلے پن  پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ کھلے پن  کی اپنی بنیادی ریاستی پالیسی پر قائم رہے گا۔

 انہوں نے کہا کہ  یہ پالیسی مارکیٹ پر مبنی اور قانون پر مبنی بین الاقوامی کاروباری ماحول کو فروغ دیتی رہے گی اور تمام اقسام کی کمپنیوں کے ساتھ یکساں اور منصفانہ سلوک کرے گی ۔

لی نے کہا کہ چین ملک کے  مالیاتی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے مالیاتی شعبے کو مستقل طور پر کھولے گا اوراہلیت رکھنے والے  غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں سے مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین اپنی  کرنسی رین منبی (آر ایم بی ) کی شرح تبادلہ کے بنیادی استحکام کو برقرار رکھنے اور اسے معقول اور متوازن سطح پر رکھنے کی کوشش کرے گا۔

لی نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ باہمی احترام اور مساوات کی بنیاد پر تعاون کو فروغ دینے اور چین۔ یورپی یونین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی موثر اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لیے اختلافات کو مناسب طریقے سےحل کرنے  کے لیے تیار ہے۔ 

لی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کو ایک متحد  اور خوشحال یورپی یونین دیکھنے کی امید ہے۔

چینی ٹیکنالوجی کینیا میں حفظان صحت تک رسائی...

نیروبی(شِنہوا) کینیا میں صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کوفروغ دینے میں چینی ٹیکنالوجی کے استعمال نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

 کینیا ہیلتھ کیئر فیڈریشن کے چیئرمین کن ینجی گاکومبی نے کہا ہے کہ کینیا کے زیادہ تر ہسپتال اب چینی طبی آلات کے برانڈز کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ان  کی قیمت کم اور  معیار اعلی  ہوتا ہے ۔

گاکومبی نے  یہ بات کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں طبی رسائی  کے ایک ورچوئل موڈ  پر مبنی سمارٹ ایپلی کیشنز کے آغاز کے موقع پر  کہی  جس کا مقصد مریض کے تجربے کو بڑھانا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کینیا چینی طبی سپلائرز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے دور دراز علاقوں میں بہت سے ہسپتال قائم کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے کیونکہ طبی آلات کی قیمت اب سستی ہے۔

گاکومبی نے مزید کہا کہ کینیا کے ہسپتال اس سے قبل  یورپ اورشمالی امریکہ کے طبی آلات پر انحصار کرتے تھے جو مقامی صحت کے شعبے کے لیے مہنگے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم چین سے سازوسامان حاصل کرتے ہیں جو ہمیں ان  آلات کے اخراجات میں بچت کو اپنے مریضوں تک منتقل کرنے  کے قابل بناتی ہے۔ 

مکاؤ نے ای سگریٹ کی تیاری اور فروخت پر پابند...

مکاؤ (شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ (ایس اے آر) نے الیکٹرانک سگریٹ کی تیاری اور فروخت پر پابندی لگا نے کا اعلان کیا ہے۔ 

مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ کی  حکومت کے صحت  بیورو نےکہا ہے کہ اس کوشش کا مقصد  نوجوانوں کی رسائی کو کم کر نا ہے ۔

اعلان کردہ اس پابندی کا اطلاق آ ئندہ پیر سے ہو گا ۔ اس کی منظوری  قانون ساز اسمبلی نے اگست میں ایک ترمیم شدہ قانون میں دی تھی ۔ 

بیورو نے کہا ہے  کہ یہ پابندی  اس حقیقت کومدنظر رکھتے  ہوئےعائد کی گئی کہ 2021 کے دوران  مکاؤ میں 13 سے 15 سال کی عمر  کے درمیان کے مڈل اسکول کے 4 فیصد طلباء نے ای سگریٹ کا استعمال کیا جس میں 2015  کے بعد سے 1.4 فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا ۔

انفرادی طور پر اس  قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 4 ہزار  پٹاکا (تقریباً 500 امریکی ڈالر) جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ نجی اداروں یا تمباکو کی صنعت کو اس  جرم کے ارتکاب پر  20 ہزار پٹاکا (2 ہزار498 ڈالرز) سے 2 لاکھ (24 ہزار980 ڈالرز) تک  جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بیورو نے کہا  ہے کہ وہ قانون سازی اور قانون کے نفاذ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لئے ای سگریٹ اور سگریٹ کے نقصانات کے حوالے  مہم اور آ گاہی  کو تیز کرے گا۔

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیفا ورلڈ کپ ، فٹبال کو چارج کرنے کی تصاویر...

سوشل میڈیا پروائرل تصاویر میں قطر میں جاری ورلڈکپ میچ سے قبل فٹبال کو ساکٹ میں لگی تاروں کی مدد سے چارج کیا جارہا تھا، یہ دیکھ کر صارفین کافی حیران ہوئے،قطر میں ہونے والے ورلڈکپ میں جہاں کافی کچھ پہلی بار ہو رہا ہے، وہیں اس ورلڈکپ میں چارج ہونے والی فٹبال استعمال کی جا رہی ہے،واضح رہے کہ قطر میں ہونے والے ورلڈکپ میں الریحلہ نامی فٹبال استعمال کی جارہی ہے جو درحقیقت سمارٹ بال ہے جس کے اندر ایک سنسر نصب ہے، یہ سنسر فی سیکنڈ 500بار بال ڈیٹا ویڈیو آپریٹر روم کو بھیجتا ہے جس سے آف سائیڈ کا تعین کرنے میں مدد ملتی ہے،اس فٹبال میں 14 گرام کی ری چارج ایبل بیٹری موجود ہے جو وائرلیس چارج ہوتی ہے اور سنگل چارج پر 6 گھنٹے تک اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اسی طرح یہ اولین فٹبال ہے جو پانی پر مبنی سیاہی اور گلیو سے بنی ہے اور اسی لیے اسے ماحول دوست قرار دیا گیا ہے،انگلش فٹبالرکیرن ٹرپیئر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ سمارٹ فٹبال عام فٹبال سے تھوڑی مختلف اور وزن میں تھوڑی ہلکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیمار سے محبت، مداح نے فیس ماسک پر تصویر بنا...

برازیلین فٹبال ٹیم کے کھلاڑی نیمار کے مداح نے فٹبالر سے اپنی محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے فیس ماسک پر تصویر بنا ڈالی،سوشل میڈیا پر ایک منفرد ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوایڈورڈی نامی مداح آرٹسٹ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی ہے جس میں مداح کے سامنے موجود اسکرین پر اس کے پسندیدہ کھلاڑی کی تصویر نمایاں ہے جس کو سامنے رکھتے ہوئے قینچی کے ذریعے فیس ماسک کو اس انداز میں کاٹا گیا کہ نیمار کی تصویر بن گئی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرٹسٹ نے نیمار سے اپنی محبت کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیت کا بھی بھرپور اظہار کیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مداح کے ٹیلنٹ کو بھی سراہا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا امریکہ پر ملکر کام کرنے بارے زور

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ ملکر ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا صحیح راستہ تلاش کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان بالی میں نومبر میں ہونے والی ملاقات نتیجہ خیز رہی تھی۔ ان کا آئندہ دورہ چین اسی رابطے کو جاری رکھنے کے سلسلے میں ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ رابطے کھلے رہیں تاکہ دونوں ممالک کسی بھی تنازع سے بچ سکیں اور ایسے امور پر تعاون کرسکیں جو نہ صرف امریکی اور چینی بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر جو بائیڈن کے درمیان چین۔ امریکہ تعلقات ، عالمی امن اور بالی پیشرفت بارے واضح، گہری، تعمیری اور اسٹریٹجک بات چیت ہوئی۔ انہوں نے رابطوں اور تبادلوں کو مضبوط اور عالمی تعاون آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ژاؤ نے کہاکہ دونوں فریقین کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے ہونے والی مشترکہ سمجھ بوجھ پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

ژاؤ نے مزید کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی نشاندہی کردہ ترجیحات کے مطابق، دونوں فریقین کو بات چیت اور رابطے برقرار رکھنے، تناؤ اور اختلافات کو سنبھالنے اور تبادلے و تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ چین۔ امریکہ تعلقات بارے اس ہنگامہ خیز اور بدلتی ہوئی دنیا میں استحکام اور پائیداری لانے میں مثبت جہد اور حفاظتی انتظام شامل ہوسکے۔

ژاؤ نے کہا کہ امید ہے کہ وزیرخارجہ بلنکن دونوں صدور کی ملاقات کو آگے بڑھائیں گے ۔ چین اس کا خیرمقدم کرے گا۔

پی سی بی کے اعلی عہدیدار انگلینڈ کیخلاف پہلے...

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیدار انگلینڈکے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کی پِچ سے ناخوش ہیں،انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش بلے بازوں نے ٹیسٹ میچ کو ٹی ٹوئنٹی بنادیا، راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی بولنگ لائن کے بخیے ادھیڑ دیے، پہلے روز ہی زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک نے سنچریاں داغ دیں،راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے 4 وکٹ پر506 رنزبنا کر 112 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا، اس سے قبل 1910 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے دن 494 رنز بنائے تھے،ذرائع کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف پاکستانی بولرز کو کسی قسم کی مدد نہ ملنے پر راولپنڈی ٹیسٹ کی پِچ سے پی سی بی کے اعلی عہدیدار کافی ناخوش ہیں جبکہ ٹیم منیجمنٹ نے بھی فلیٹ پِچ کی صورتحال پر مایوسی کا اظہارکیا ہے،ذرائع کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ہیڈ کیوریٹر کو جو پلان دیا گیا،پِچ اس کے برعکس بنی جس پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی اسٹیڈیم میں پِچ کے حوالے سے غصے کا اظہار کیا،اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی پِچ پر بھی پی سی بی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے راولپنڈی اسٹیڈ...

سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو سڑک قرار دے دیا،سوشل میڈیا پر شائقین چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو ٹیسٹ کرکٹ تباہ کرنے کے طعنے دینے لگے،یاد رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں بھی راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ کو آسٹریلوی میڈیا نے سڑک قرار دیتے ہوئے روڈ سائنز والی تصویر وائرل کردی تھی،اس سے قبل پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی ڈیڈ پچ کا شکوہ کرتے نظر آئے، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت اچھا کھیلی، بولرز نے پلان کے مطابق گیندیں نہیں کیں، پچ میں بھی ان کیلیے کوئی مدد نہیں تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سفارتخانے۔ قونصل خانے ۔ بیرون ملک دیگ...

کامریڈ جیانگ ژیمن کے سوگ میں امریکہ میں چینی سفارتخانے پر چین کا قومی پرچم سرنگوں ہے۔(شِنہوا)

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سفارتخانے۔ قونصل خانے ۔ بیرون ملک دیگ...

کامریڈ جیانگ ژیمن کے سوگ میں امریکہ میں چینی سفارتخانے پر چین کا قومی پرچم سرنگوں ہے۔(شِنہوا)

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں