• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈ...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا۔ دوران سماعت سی سی پی او کے وکیل نے موقف اپنایا کہ غلام محمود ڈوگر کو فیڈرل سروس ٹربیونل نے بحال کیا تھا، سروس ٹربیونل کے ہی دو رکنی بنچ نے بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا جبکہ ٹربیونل کے دو رکنی بنچ کا فیصلہ دوسرا دو رکنی بنچ معطل نہیں کر سکتا۔ سی سی پی او لاہور کے وکیل عابد زبیری کا کہنا تھا کہ حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹربیونل میں زیرالتوا تھی۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ ٹربیونل کا ایک بنچ دوسرے بنچ کا فیصلہ کیسے معطل کر سکتا ہے؟ خصوصی بنچ نے ایک جانب کہا درخواست قبل ازوقت ہے ساتھ ہی حکم معطل کر دیا۔ جسٹس مظاہر نقوی نے سوال کیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے کیسے کہہ دیا کہ آئینی درخواست قابل سماعت نہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ صوبائی حکومت سی سی پی او لاہور کو ریلیز نہیں کرنا چاہ رہی۔ بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے سی سی پی لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کیخلاف درخواست پر کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قومی دن پر پرویز الٰہی کی یو اے ای قیادت اور...

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر متحدہ عرب امارات کے صدر، سفیر اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔ چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ چودھری پرویز الہی نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، حالیہ سیلاب کے دوران متحدہ عرب امارات کی حکومت نے متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عرب امارات کے درمیان دوستی اور محبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے، متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں، متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کیلئے دوسرا گھر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس ۔ ماسکو ۔ بس اینڈ کوچ شو

روس کے ماسکو میں لوگ بین الاقوامی بس اینڈ کوچ شو کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین 2023 میں پانچواں قومی اقتصادی سروے کرے گ...

بیجنگ(شِنہوا) چین ملک کی اقتصادی وسماجی ترقی کے جائزہ کے لیے 2023 میں پانچواں قومی اقتصادی سروے کرے گا۔

ریاستی کونسل نے ایک نوٹس میں کہا کہ آئندہ قومی اقتصادی جائزہ میں ان پٹ آؤٹ پٹ سروے کیا جائے گا۔ اقتصادی جائزہ کے مقاصد میں ملک میں ثانوی اور تیسرے درجے کی صنعتی سرگرمیوں میں مصروف تمام قانونی ادارے، صنعتی سرگرمیوں کے یونٹ اور خود روزگار دستکاریاں شامل ہیں۔

نوٹس میں اعداد و شمار کے معیار پر عمل کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے کہ اقتصادی جائزہ  کا ڈیٹا درست،  مکمل اور قابل اعتماد ہو۔

۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصاد...

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 2 فلسطینی جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں۔

جنین شہر کے طبی اہلکاروں نے جمعرات کے روز بتایا کہ جنین پناہ گزین کیمپ کے محلے الحدف میں پیش آیا۔

عینی شاہدین اور مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ایک مسلح دستے نے بکتربند گاڑیوں کی مدد سے پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا اور ایک مکان کو ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ فوجیوں اور فلسطینی جنگجوؤں کے مابین شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق مرنیوالوں میں سے ایک جہاد اسلامی فلسطین کا رکن ہے اور دوسرے کا تعلق الاقصیٰ شہداء بریگیڈ سے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی مسلح افواج کے اراکین 4 مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے بعد پناہ گزین کیمپ سے باہر نکل گئے۔

۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس ۔ ماسکو ۔ بس اینڈ کوچ شو

روس کے ماسکو میں لوگ بین الاقوامی بس اینڈ کوچ شو کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس ۔ ماسکو ۔ بس اینڈ کوچ شو

روس کے ماسکو میں لوگ بین الاقوامی بس اینڈ کوچ شو کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ شی جن پھنگ ۔ یورپی کونسل صدر ۔...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں صدر شی جن پھنگ ملک کے دورے پر آئے ہوئے یورپی کونسل کے صدر چارلس مچل سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ ۔ سلامتی کونسل ۔ بڑے پیمانے پر ت...

نیویارک ، اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں سلامتی کونسل اجلاس کے دوران مندوبین کی ووٹنگ کا ایک منظر۔(شِنہوا)

بھارت نے جی 20 کی صدارت سنبھال لی، نریندر مو...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت نے باضابطہ طور پر گروپ آف 20(جی 20) کی صدارت سنبھال لی ہے۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز بتایا کہ بھارت کی جی 20 صدارت میں ہمہ گیر وحدت کے احساس کو فروغ دینے کیلئے کام کیا جائیگا۔

مودی نے گزشتہ ماہ بھارت کی جی 20 صدارت کے لوگو اور تھیم کی نقاب کشائی کی تھی۔  لوگو میں کنول کا پھول اور ایک گلوب دکھایا گیا ہے اور بھارت کی جی 20 صدارت کا تھیم  ایک زمین ، ایک خاندان ، ایک مستقبل ہے۔

جی 20 دنیا کی بڑی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معیشتوں کا ایک بین الحکومتی فورم ہے۔

۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آنجہانی جیانگ ژیمن کاجسد خاکی بیجنگ منتقل،ص...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے سابق صدر آنجہانی جیانگ ژیمن کے جسد خاکی کو جمعرات کی سہ پہر ایک خصوصی پرواز کے ذریعے شنگھائی سے بیجنگ منتقل کردیا گیا۔

صدر شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماوں نےکامریڈ  جیانگ ژیمن کے جسد خاکی کو ایئرپورٹ پر وصول کیا۔

۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور یورپی یونین کے درمیان مضبوط معاشی ت...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ  چین اور یورپی یونین (ای یو) نے اپنی اپنی قیادت کی رہنمائی میں ایک مضبوط معاشی  تعلق قائم کیا ہے۔

ترجمان شو جوئی تھنگ نے جمعرات کو ایک میڈیا کانفرنس میں کہا کہ  2022 کے پہلے 10 ماہ میں، چین اور یورپی یونین کی تجارتی مالیت 711ارب 40کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.3 فیصد زیادہ ہے۔ چین یورپی یونین کا سب سے بڑا جبکہ  یورپی یونین چین کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کے چین کے دورے کے دوطرفہ  تجارت پر کیا اثرات ہوں گے، اس حوالے سے ایک سوال پر شو نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ تعاون کو اعلیٰ سطح پر فروغ دینے اور عالمی معیشت کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں اطراف کے رہنماؤں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے  کے لیے مل کر کام پر تیار ہے۔ 

چین-یورپی یونین جامع سرمایہ کاری معاہدے کے امکانات کے بارے میں، شو نے کہا کہ دونوں فریقوں کو اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ اس سے چین اور یورپی یونین دونوں کے عوام اور کمپنیوں کو فائدہ ہو سکے۔

افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں 13 عسکریت پسندو...

کابل (شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ پنجشیر میں مجموعی طور پر 13 عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو مقامی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

صوبائی انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پنجشیر میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب میں صوبائی گورنر مولوی محمد محسن ہاشمی نے کہا کہ لڑائی ترک کر کے انتظامیہ کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے ہر فرد کیلئے امارت اسلامیہ کے دروازے کھلے ہیں۔

یہ 13 عسکریت پسند طالبان انتظامیہ کے خلاف مزاحمت کرنیوالے گروہ سے وابستہ تھے۔

۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آنجہانی جیانگ ژیمن کی آخری رسومات 6 دسمبر کو...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے سابق صدر آنجہانی جیانگ ژیمن کی آخری رسومات 6 دسمبر کو ادا کی جائیں گی۔

 آخری رسومات کی کمیٹی کی جانب سےجمعرات کو جاری کردہ اعلان کے مطابق آنجہانی کامریڈ جیانگ ژیمن کی آخری رسومات 6 دسمبر بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ادا کی جائیں گی۔

۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سلامتی کونسل میں سابق چینی صدر جیانگ ژیمن کی...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے چین کے سابق صدر جیانگ ژیمن کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔بدھ کو اجلاس کے آغاز میں، اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے ماہ نومبر کے صدر گھانا کے مستقل نمائندے، ہیرالڈ اگیمن نے کونسل کے اراکین کی جانب سے،جیانگ ژیمن کے انتقال پر چینی حکومت اور عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ اگیمن نے کہا کہ سابق صدر جیانگ ژیمن کو عالمی برادری کی طرف سے عالمی امن، سلامتی اور ترقی کے لیے ان کی کوششوں ،چین میں اصلاحات، اس کےمعاشی  کھلے پن، جدت  اور اقتصادی ترقی میں ان کے کردار کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیانگ ژیمن کا انتقال  چین اور عالمی برادری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

چین کے کوریئر سیکٹر نے 1 کھرب سے زائد پارسلز...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں کوریئر کے کاروبار میں مسلسل توسیع کی بدولت ملک کے کوریئر سیکٹر نے 2021ء کے مقابلے میں 7 دن قبل ہی 1 کھرب پارسلز کی ترسیل کا اپنا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

ریاستی پوسٹ بیورو کے ایک اہلکار شو لیانگ فینگ نے کہا کہ مختلف ای کامرس پلیٹ فارمز کی تیز رفتار ترقی کی وجہ سے چین بھر میں مزید زراعی پیداوار زیادہ تعداد میں پارسلز کی ترسیل کی جا رہی ہے اور ملک کے وسطی اور مغربی علاقوں میں کورئیر مارکیٹ کی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بیورو نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ڈیلیوری خدمات کو فروغ دینے کیلئے مزید ڈیلیوری اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا ترقی پذیرممالک کے سائنس وٹیکنالوجی ک...

اقوام متحدہ(شِنہوا)  چین نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی سے ترقی پذیر ممالک کی ضروریات پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے یہ اپیل سلامتی کونسل کی جانب سے  1540 کمیٹی کے مینڈیٹ کی 10 سال کے لیے تجدید کی قرارداد کی متفقہ منظوری کے بعد کی۔ 1540 کمیٹی 2004 میں سلامتی کونسل کی قرارداد 1540 پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے قائم کی گئی تھی، جس کا مقصد غیر ریاستی عناصر کو جوہری، کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیاروں تک رسائی اور ان کی ترسیل کے ذرائع سے روکنا  اور اس سلسلے میں بین الاقوامی تعاون کو بڑھانا ہے۔ گینگ نے کہا کہ کمیٹی کو اپنی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر نبھانا چاہیے، تکنیکی مدد اور بین الاقوامی تعاون کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ اور ترقی پذیر ممالک کو ان کی عدم پھیلاؤ کی صلاحیت مضبوط بنانے میں مؤثر مدد کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  جوہری، کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے خطرات کو مؤثر طریقے سے حل کرتے ہوئے، کمیٹی کو ترقی پذیر ممالک کے سائنس وٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے حق پر بلا تفریق توجہ اور متعلقہ بین الاقوامی تعاون میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانا چاہیے، تاکہ سلامتی اور ترقی کے درمیان بہتر توازن قائم کیا جا سکے۔

چین میں ابتدائی 10 ماہ کے دوران خدمات کی تجا...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2022ء کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران خدمات کی تجارتی قدر میں گزشتہ سال کی نسبت 17.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی تجارتی قدر تقریباً 49 کھرب 20 ارب یوآن(تقریباً 6 کھرب 90 ارب 77 کروڑ امریکی ڈالر) رہی ہے۔

خدمات کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 18.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 23 کھرب 60 ارب  یوآن اور خدمات کی برآمدات 25 کھرب 60 ارب یوآن سے زائد ہو گئی ہیں جو ایک سال قبل کے مقابلے 16.4 فیصد زیادہ ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق تعلیمی خدمات پر مبنی تجارت میں تقریباً 20 کھرب 50 ارب یوآن کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کی نسبت 10.3 فیصد زیادہ ہیں۔

تعلیمی خدمات کی برآمدات 14.3 فیصد اضافہ کے ساتھ تقریباً 11 کھرب 50 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہیں جس میں حقوق دانشورانہ املاک اور کمپیوٹنگ و انفارمیشن سروسز جیسی کیٹیگریزسرفہرست رہی ہیں۔

اس عرصہ کے دوران سفری خدمات کی بحالی جاری رہی کیونکہ اس شعبہ میں تجارت کا حجم ایک سال قبل کے مقابلے 9.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 6 کھرب 89 ارب یوآن ہو گیا ہے۔

۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر کی یورپی کونسل کے صدرسے ملاقات

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعرات کو بیجنگ میں یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل سے ملاقات کی۔

صدرشی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے اختتام کے بعد یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کی جانب سے یورپی کونسل کے صدر کا دورہ  چین کے ساتھ تعلقات کی ترقی کے لیے یورپی یونین کی نیک نیتی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین اور یورپی یونین عالمی امن کے لیے دو بڑی طاقتیں ، مشترکہ ترقی کی دو بڑی منڈیاں اور انسانی ترقی کی دو بڑی تہذیبیں ہیں، چینی صدرنے کہا کہ  چین-یورپی یونین کے تعلقات کا فروغ اور باہمی مفاد میں پیش رفت  چین، یورپی یونین اور بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

صدر شی  نے مزید کہا کہ بین الاقوامی صورتحال جتنی زیادہ گھمبیر  اور عالمی چیلنجز جتنے نمایاں ہوتے جائیں گے، چین اور یورپی یونین تعلقات کی عالمی اہمیت اتنی ہی زیادہ ہوگی۔

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نوول کرونا وائرس کا...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن نے کہا ہے کہ ان کے نوول کرونا وائرس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

76 سال بل کلنٹن نے ٹویٹ کیا کہ ان میں ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں لیکن ان کی مجموعی صحت ٹھیک ہے اور وہ گھر پر ہی خود کو مصروف رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے موسم سرما کے مہینوں کی آمد کے پیش نظر ہر فرد کو ویکسی نیشن کرانے اور اضافی خوراک لگوانے پر بھی زور دیا۔

۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن۔ آئس سنو ورلڈ ۔...

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں واقع ہاربن آئس سنو ورلڈ کے تعمیراتی مقام کا ایک منظر، یہ معروف تھیم پارک ہرسال موسم سرما میں کھولا جاتا ہے۔ (شِنہوا)

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں واقع ہاربن آئس سنو ورلڈ کے تعمیراتی مقام کا ایک منظر۔ یہ معروف تھیم پارک ہر سال موسم سرما میں کھولا جاتا ہے۔ (شِنہوا)

۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن۔ آئس سنو ورلڈ ۔...

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں واقع ہاربن آئس سنو ورلڈ کے تعمیراتی مقام کا ایک منظر، یہ معروف تھیم پارک ہرسال موسم سرما میں کھولا جاتا ہے۔ (شِنہوا)

۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن۔ آئس سنو ورلڈ ۔...

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں واقع ہاربن آئس سنو ورلڈ کے تعمیراتی مقام کا ایک منظر، یہ معروف تھیم پارک ہرسال موسم سرما میں کھولا جاتا ہے۔ (شِنہوا)

۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سابق صدر جیانگ ژیمن کے انتقال پر اقوا...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ انہیں چین کے سابق صدر جیانگ ژیمن کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔

انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں کہا کہ جیانگ ژیمن بین الاقوامی معاملات کے زبردست حامی تھے، ان کے دور  اقتدار میں بہت اقتصادی ترقی ہوئی اور چین عالمی تجارتی تنظیم میں کامیابی سے شامل ہوا۔

گوتریس نے کہا کہ جیانگ کی قیادت میں چین نے 1995 میں خواتین بارے تاریخی چوتھی عالمی کانفرنس کی میزبانی کی۔ ستمبر 2000 میں انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ملینیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ پرتگال کے وزیراعظم کی حیثیت سے مکاؤ انتظامیہ کو چین کے حوالے کرنے کی ہموار منتقلی کو یقینی بنانے میں جیانگ ژیمن کی ذاتی گرم جوشی اور کشادگی اور بہترین تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے انہوں نے جیانگ کے اہل خانہ ، چینی حکومت اور چینی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

چین ۔نیوزی لینڈ سفارتی تعلقات کے 50 برس مکمل...

ویلنگٹن (شِنہوا) نیوزی لینڈ میں چین کے سفارت خانہ نے چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر نیوزی لینڈ کے قومی عجائب گھر میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔

اس  موقع پر محفل موسیقی بھی منعقد کی گئی جس میں دونوں ممالک کے فنکاروں نے چین اور نیوزی لینڈ کی روایتی موسیقی کو پیش کیا۔

نیوزی لینڈ، ویلنگٹن کے قومی عجائب گھر میں چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پرمنعقدہ کنسرٹ میں فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

نیوزی لینڈ، ویلنگٹن کے قومی عجائب گھر میں چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پرمنعقدہ کنسرٹ میں ایک فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہا ہے۔(شِنہوا)

چائنہ میڈیا گروپ نے بیجنگ 2022 براڈکاسٹرز کے...

جنیوا (شِنہوا) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ( آئی او سی ) نے اولمپک سرمائی گیمز  بیجنگ 2022 میں  اولمپک میڈیا  کے حقوق رکھنے والے سرکاری اداروں کو  ایوارڈز سے نوازا ہے۔

ان میں شراکت کی 9 درجہ بندیوں میں سے چائنہ میڈیا گروپ نے چار ایوارڈز جیت لیے  ہیں۔

چائنہ میڈیا گروپ نے  بہترین اولمپک پروگرام اور سب سے زیادہ پائیدار آپریشن  کے لیے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا ۔ اس کے علاوہ  بہترین  جدت ، سیٹ ڈیزائن اور بہترین آن ایئر تشہیر کے لیے چاندی کے تمغے حاصل کیے۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ یہ ایوارڈز  اُن  تخلیقی صلاحیتوں، جذبے اور جدت  کا اعتراف کرتے ہیں جو ہمارے میڈیا کے حقوق رکھنے والے اولمپک کھیلوں  کا جادو اپنے سامعین کے ساتھ شریک  کرتے وقت ظاہر کرتے ہیں۔

چین نے 47 کھرب یوآن مالیت کے مقامی حکومتی با...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی مقامی حکومتوں نے سال 2022 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران تقریباً 47 کھرب یوآن (تقریباً 654.88 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کے  کے بانڈز جاری کئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے میں جاری خصوصی بانڈز کی مالیت 39.8 کھرب یوآن ہوچکی ہے جبکہ 714.6 ارب یو آن مالیت کے جنرل بانڈز جاری ہوئے ہیں۔

جنوری سے اکتوبر کی مدت کے دوران جاری مقامی حکومتوں کے بانڈز کی اوسط مدت 13.4 سال اور ان کی اوسط شرح سود 3.03 فیصد ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ اکتوبر کے اختتام تک چین کی مقامی حکومت پر قرض واجبات لگ بھگ 351.7 کھرب یوآن ہوچکے تھے جو رواں سال کی سرکاری حد میں ہے۔

۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی طبی ٹیم کی سولومن جزائرکے مغربی صوبے م...

سڈنی(شِنہوا) چین کی پہلی طبی ٹیم نے سولومن جزائر  کے مغربی صوبے کے دارالحکومت گیزو میں لوگوں کو صحت کی مفت خدمات فراہم کی ہیں۔ یہ چینی ٹیم کی جانب سے اس  ملک میں اپنی آمد کے بعد کی جانے والی تیسری مفت طبی سرگرمی ہے۔

طبی  ٹیم نے گیزو ہسپتال کے تعاون سے ہسپتال کے مشاورتی کمروں اور راہداریوں کو کام میں لاتے ہوئے ایک عارضی کلینک قائم کیا۔

ٹیم میں شامل عمومی امراض کے ایک معالج ، گُردوں  کے امراض  کے ایک ماہرڈاکٹر اور روایتی چینی ادویات اور آ کو پنکچر میں مہارت رکھنے والے  ایک معالج نے 102 مقامی باشندوں کو لگاتار 6 گھنٹے تک تشخیص اور علاج کی  سہولت دی۔ دونوں ملکوں کے طبی عملے نے  طبی خدمات کی فراہمی میں ان کو مدد فراہم کی۔

مغربی  صوبے کے لئے  صحت کے ڈائریکٹر ڈکسن بوارا نے کہا کہ چینی طبی ٹیم نے گیزو کے لوگوں کی اعلیٰ معیار کی طبی دیکھ بھال کی فراہمی کی  اشد ضرورت کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس سے انہیں وقت اور رقم کی بہت زیادہ  بچت میں بہت مدد ملی ہے۔

بوارا نے واضح کیا  کہ چینی ٹیم کی جانب سے  فراہم کی جانے والی طبی تربیت نے مقامی طبی عملے کی استعداد کار کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جانب  کی مشترکہ کوششوں کی بدولت  گیزو کی طبی صورتحال اور مقامی لوگوں کے اطمینان میں خاطر خواہ بہتری ہو ئی ہے۔

چینی طبی ٹیم نے ذیابیطس پر مبنی ایک لیکچر کا بھی اہتمام کیا جس میں مقامی طبی عملے کے ساتھ  ساتھ اس  بیماری، متعلقہ روک تھام اور صحت کے انتظام کے بارے میں معلومات شریک  کی گئیں۔

چین میں قدیم نوادرات دریافت

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں اپریل سے اکتوبر کے درمیان کھدائی کے ایک منصوبے کے دوران ماہرین آثار قدیمہ نے قدیم ثقافتی باقیات کے 53 مقامات اور 278 آثار دریافت کئے ہیں۔

میونسپل انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کے مطابق یہ نوادرات مشرقی ژو عہد (770 قبل مسیح ۔256 قبل مسیح) سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ تاریخی مقام چھونگ چھنگ میں دریائے یانگسی کے ایک معاون دریا کے نچلے حصے میں تقریباً 1 ہزار مربع میٹرز پر پھیلا ہے۔

6 ماہ کے منصوبے کے تحت مجموعی رقبے میں سے 675 مربع میٹرز پر کام مکمل کیا گیا اور بڑی تعداد میں باقیات دریافت ہوئیں جن میں گڑھے ، مقبرے ، مٹی کے برتن ، پورسلین برتن ، پتھر کے برتن اور تانبے کے سکے شامل ہیں۔ ان کا تعلق مشرقی ژو عہد سے لیکر چھنگ عہد (1911-1644)  تک ہے۔

منصوبے کے سربراہ کے مطابق  "موسم بہار اور خزاں عہد (770۔ 476 قبل مسیح) کی باقیات بھی اس مقام سے ملی ہیں جو بہت نایاب اور دریائے یانگسی کے معاون دریاؤں کے ساتھ قدیم ثقافتی مطالعے کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں صدیوں پرانے سکوں کا ڈھیر دریافت

نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں قدیم سکوں کا ایک ذخیرہ دریافت ہوا ہے جس کا وزن 1.5 ٹن ہے۔ یہ سکے تانگ (907-618) اور سونگ (1279-960) عہد سے تعلق رکھتے ہیں۔

زیر زمین باقیات یان چھنگ شہر کی جیان ہو کاؤنٹی کے شوانگ ڈون گاؤں میں دریافت ہوئی ہیں۔ گڑھا منہ دہانہ مربع شکل میں   1.63 میٹر لمبا ، 1.58 میٹر چوڑا اور 0.5 میٹر گہرا تھا۔ تنکے کی رسیوں میں جڑے کانسی کے سکے صاف ستھرے تہہ دار اور اندرسے ہموار تھے اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق سونگ خاندان سے تھا۔

دریافت شدہ سکے اچھی طریقے سے محفوظ تھے  اور ان میں سے بیشتر میں لکھائی واضح تھی جو مزید تحقیق میں بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔

محققین کا کہنا ہے کہ قدیم چین میں اس طرح کا ذخیرہ اکثر زمین میں دفن کیا جاتا تھا تاکہ قیمتی پورسلین برتن، سکے، دھاتی اوزار اور دیگر قیمتی اشیاء محفوظ رہ سکیں۔

سکے کے ذخیرے کے اطراف 70 کنویں بھی ملے ہیں جو سونگ اور جن فوجیوں کے جنگی محاذ کے قریب تھے جس سے محققین کو حیرت ہوئی کہ اس جگہ کا کسی چھونپڑی والے کیمپ سے تعلق ہو سکتا ہے۔

۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امید ہے کہ برطانیہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دے گ...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا  ہے کہ چین کو امید ہے کہ برطانیہ چینی کمپنیوں کے لیے منصفانہ کاروباری ماحول اور دو طرفہ تعاون کے لیے سازگارحالات پیدا کرے گا۔

ژاؤ نے یہ بات  ایک باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران برطانوی حکومت کی جانب سے سائز ویل سی جوہری توانائی کے منصوبے میں مجوزہ سرمایہ کاری اور چائنہ جنرل نیوکلیئر پاور گروپ کی جانب سے منصوبے سے باہر نکلنے کے معاہدے کے بارے میں ایک  سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

ژاؤ نے برطانیہ میں چینی سفارت خانے کے ترجمان کے تبصرے  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین چینی کمپنی کے فیصلے کا احترام کرتا ہے۔

ژاؤ نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران  چین، برطانیہ اور فرانس نے برطانیہ میں جوہری توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں پر تعاون جاری رکھا ہے جو پوری طرح  سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

ژاؤ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ برطانیہ چینی کمپنیوں کے لیے ایک منصفانہ، شفاف  اور غیر امتیازی کاروباری ماحول کی  فراہمی اور چین۔ برطانیہ تعاون کے لیے سازگار حالات پیدا کرے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک  کے بیان کا جواب دیتے ہو ئے  کہا کہ چین امن کی ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین  دوسرے ملکوں کے لیے خطرہ  یا چیلنج  نہیں  بلکہ ترقیاتی شراکت دار اور موقع ہے۔

کینیڈا چین کو بدنام اور عوام کو گمراہ کرنا ب...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کینیڈا کو فوری طور پر چین کو بدنام اور عوام کو گمراہ کرنا بند کرنا چاہئے۔

ترجمان ژاؤ لی جیان نے یہ بات معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کینیڈا کے وفاقی انتخابات میں چین کی مبینہ مداخلت بارے سوال کے جواب میں کہی۔

ژاؤ نے کہا کہ چین کبھی بھی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور دوسرے ممالک کے اندرونی امور میں کسی بھی ملک کی مداخلت کا سخت مخالف ہے۔

ژاؤ نے مزید کہا کہ کینیڈا کے عائد کردہ الزامات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔

امریکہ کو تخفیف اسلحہ کے لئے مکمل اور جامع ح...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی جوہری پالیسی پر سنجیدگی سے غور کرنا اور جوہری تخفیف اسلحہ میں اپنی خصوصی اور بنیادی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے تاکہ مکمل اور جامع جوہری تخفیف اسلحہ کے حتمی ہدف حاصل کرنے کے حالات پیدا ہوسکیں۔

ترجمان ژاؤ لی جیان نے یہ بات معمول کی پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ دفاع کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے جواب میں کہی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ 2035 تک چین کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد  تین گنا سے بڑ ھ کر 1 ہزار سے 500  ہونے کا امکان ہے۔

ژاؤ نے کہا کہ امریکہ نے حالیہ برسوں میں اپنے جوہری ہتھیاروں میں اضافے اور فوجی غلبہ کو برقرار رکھنے کے لئے  "چین کے خطرے" کا بیانیہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا امریکہ کی اس چال کو اچھی طرح جانتی ہے۔

ژاؤ نے کہا کہ چین کی جوہری پالیسی مستقل اور واضح ہے ،یہ اپنے دفاع کی جوہری حکمت عملی اور جوہری ہتھیاروں کا پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پرمبنی ہے۔ چین نے جوہری صلاحیتیں بڑھانے میں انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور انہیں قومی سلامتی کے لئے ضروری کم سے کم سطح پر رکھا ہے۔ چین ہتھیاروں کی کسی بھی دوڑ کا کبھی حصہ نہیں رہا۔

ژاؤ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ امریکہ کے پاس جوہری ہتھیاروں کا دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔ امریکہ نے حالیہ برسوں میں جوہری صلاحیت کو اپ گریڈ کرنا جاری رکھا ہے اور اپنی قومی سلامتی کی پالیسیوں میں جوہری ہتھیاروں کے کردار کو مضبوط بنایا ہے۔

بیجنگ میں ایچ آئی وی/ ایڈز کے کیسز میں کمی ر...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ کے  میونسپل صحت  حکام  کے مطابق سال 2022 کے پہلے 10 ماہ کے دوران  ایچ آئی وی/ ایڈز کے نئے کیسز میں گزشتہ سال کی نسبت  کمی ہوئی ہے۔

بیجنگ میونسپل صحت  کمیشن نے جمعرات کو کہا کہ شہر میں جنوری سے اکتوبر تک مجموعی طور پر ایچ آئی وی ایڈز کے 1 ہزار 462 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.61 فیصد کم ہیں۔

کمیشن نے کہا کہ 10 ماہ کی مدت کے دوران  96.99 فیصد نئے کیسز کے لیے جنسی طور پرمنتقلی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔

بیجنگ میں اس وقت  ایچ آئی وی سے متاثر اور ایڈز کے 26 ہزار13 مریض ہیں۔

مزید کہا  گیا ہے کہ 1985 میں پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے دارالحکومت میں اکتوبر کے آخر تک پر ایچ آئی وی/ ایڈز کے مجموعی طور پر  39 ہزار  18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ لی کھ چھیانگ ۔ لاؤس تھونگ لوآن...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے لاؤس کے صدر اور لاؤ پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تھونگ لوآن سی سولیتھ سے ملاقات کی ہے۔ (شِنہوا)