• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

وزارت خارجہ کی جانب سے نئے دور میں چین۔ عرب...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ نے نئے دور میں چین ۔عرب تعاون کے بارے میں  ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں چین اور عرب ریاستوں کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری   کی تعمیر کے امکانات اور آگے بڑھانے کی راہ متعین کی گئی  ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور عرب ریاستوں کے درمیان تعلقات وقت کی ہر آزمائش پر پورے اترے  ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  ان کے مابین  تبادلوں کی طویل تاریخ نے مختلف ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک مثال قائم کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 70 سال سے زائد عرصہ کے دوران نئے چین کے قیام کے بعد سے چین اور عرب ریاستوں نے ایک دوسرے کا احترام کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ برابری کا رویہ اپنایا ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے باہمی سود مند تعاون کو کام میں لاتے ہوئے ایک دوسرے سے سیکھا  ہے اور دوستانہ تعاون کی وسعت  اور گہرائی دونوں میں تاریخی کامیابیاں  حاصل کی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت چین اور عرب ریاستوں کو یکساں مواقع اور چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ دنیا  ایسی گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے جو  ایک صدی کے دوران کبھی نہیں دیکھی گئیں۔

چین نے پرامن ترقی، ترقی پذیر ملکوں  کے ساتھ مزید تعاون اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری  کی تعمیر کے لیے عرب ریاستوں کو اپنے تزویراتی شراکت داروں کے طور پر دیکھا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  چین عرب ریاستوں اور چین کے درمیان آئندہ سربراہی اجلاس سے فائدہ اٹھا ئے گا  تاکہ روایتی دوستی کو فروغ دیا جائے ، تمام شعبوں میں تعاون کو گہرا کیا جائے ، متعلقہ تہذیبوں کے درمیان تبادلوں کو تیز کیا جائے  اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین اورعرب ریاستوں کی ایک برادری  کی تعمیر کی جائے۔ 

۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ویتنامی روایتی لباس آؤدائی کی نمائش

ہنوئی (شِنہوا) آؤ دائی ایک ویتنامی روایتی لباس ہے جو عام طور پر ریشم یا دیگر نرم کپڑے سے تیار کیا جاتا ہے اور یہ خواتین میں خاص مواقع پر پہنے جانے والے لباس میں مقبول ترین ہے۔ حالیہ برسوں میں ویتنام نے دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے آؤدائی کی خصوصیت پر مبنی مختلف سرگرمیاں منعقد کی ہیں۔

 

ویتنام، ہنوئی میں ماڈلز ویتنام کے روایتی لباس آؤ دائی کی نمائش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

ویتنام، ہنوئی میں ماڈلز ویتنام کے روایتی لباس آؤ دائی کی نمائش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

ویتنام، ہنوئی میں ماڈلز ویتنام کے روایتی لباس آؤ دائی کی نمائش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

ویتنام، ہنوئی میں ماڈلز ویتنام کے روایتی لباس آؤ دائی کی نمائش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ویتنامی روایتی لباس آؤدائی کی نمائش

ہنوئی (شِنہوا) آؤ دائی ایک ویتنامی روایتی لباس ہے جو عام طور پر ریشم یا دیگر نرم کپڑے سے تیار کیا جاتا ہے اور یہ خواتین میں خاص مواقع پر پہنے جانے والے لباس میں مقبول ترین ہے۔ حالیہ برسوں میں ویتنام نے دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے آؤدائی کی خصوصیت پر مبنی مختلف سرگرمیاں منعقد کی ہیں۔

 

ویتنام، ہنوئی میں ماڈلز ویتنام کے روایتی لباس آؤ دائی کی نمائش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

ویتنام، ہنوئی میں ماڈلز ویتنام کے روایتی لباس آؤ دائی کی نمائش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

ویتنام، ہنوئی میں ماڈلز ویتنام کے روایتی لباس آؤ دائی کی نمائش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

ویتنام، ہنوئی میں ماڈلز ویتنام کے روایتی لباس آؤ دائی کی نمائش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی مسلح افواج کی جانب سے جیانگ زیمن کے انت...

بیجنگ (شِنہوا) چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے افسران اور سپاہیوں نے کامریڈ جیانگ زیمن کے شاندار کارناموں کو یاد کرتے ہوئے ان کی موت پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔ جیانگ زیمن بدھ کے روز 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

جیانگ زیمن نے قومی دفاع اور مسلح افواج  کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے فوجی امور کے بارے میں نئے فیصلوں اور نئے اقدامات کے ایک  سلسلے کو آگے بڑھایا تھا۔

انہوں نے  ماؤ زے تنگ کی عسکری سوچ کو تقویت بخشی اور نئے تاریخی دور میں ڈینگ شیاؤ پھنگ کی قومی دفاع اور مسلح افواج  کی ترقی بارے  سوچ  کو عملی جامہ پہنایا  اور عظیم کامیابیاں حاصل کرنے میں قومی دفاع اور مسلح افواج کو جدید خطوط پر استوار  کرنے کے عمل  کی رہنمائی کی تھی۔

مسلح افواج کے ارکان  کو اس بات کا یقین ہے کہ مرکزی فوجی  کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے جیانگ کی کامیابیاں قومی دفاع اور مسلح افواج کی جدت سازی پر رہنمائی میں  طویل عرصہ تک یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے اس بات کو  یاد کیا کہ جیانگ نے  ملکی اور بین الاقوامی حالات میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں اور دنیا کی نئی فوجی تبدیلی کے ترقی کے رجحان کے بارے میں گہرے ادراک کے ساتھ اس بات پر زور دیا تھا کہ قومی دفاع اور معیشت کی ترقی میں ہم آہنگی کے اصول پر قائم رہنا ناگزیر ہے، اور یہ کہ عوام  مسلح افواج کو مزید انقلابی، جدید اور معیاری بنانے کے لیے کام کریں۔

انہوں نے بہترین طرز عمل، سخت نظم و ضبط اور نقل وحمل کی مستحکم مدد کے ساتھ سیاسی اور عسکری طور پر قابل مسلح افواج کی تعمیر کے مجموعی تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے عوام کی مسلح افواج کی ترقی کو جامع طور پر فروغ دیا۔

انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کےلئے اس  تاریخی معاملے پر توجہ مرکوز کی کہ مسلح افواج جیتنے کے لئے  تب ہی لڑ سکتی ہیں  جب وہ کردار میں کبھی پست  نہ ہوں۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ کی پی...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ شعبے کی پیداوار میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران مستحکم توسیع ہوئی ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس مدت کے دوران اس شعبے کے بڑے اداروں کی ایڈیڈ ویلیو میں مشترکہ اضافہ گزشتہ برس کی نسبت 9.5 فیصد تھا ،جو کہ مجموعی طور پر صنعت اور اعلیٰ ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ شعبے کے مقابلے میں بالترتیب 5.5 فیصد پوائنٹس اور 0.8 فیصد پوائنٹس زائد تھا۔اس میں سے ہر ایک ادارے کی سالانہ کاروباری آمدن کم سے کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ امریکی ڈالرز) ہے۔

جنوری تا اکتوبر کی مدت میں اس شعبے کی برآمدی ڈیلیوری مالیت میں گزشتہ برس کی نسبت 6 فیصد اضافہ ہوا، جو ابتدائی 9 ماہ کے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

اس شعبے کی کمپنیوں میں ابتدائی 10 ماہ کے دوران آپریٹنگ آمدن میں بتدریج اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 8.4 فیصد بڑھ کر 124.5 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔

جنوری سے اکتوبر کے دوران اس شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا۔ فکسڈ اثاثہ جات سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 20.8 فیصد اضافہ ہوا جو پوری صنعت کی نسبت 10 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا روڈ لاجسٹکس پرائس انڈیکس نومبر میں مس...

بیجنگ (شِںہوا) چین کا روڈ لاجسٹکس انڈیکس نومبر کے دوران مستحکم رہا۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور دی گوانگ ڈونگ لِن آن لاجسٹک گروپ کے مشترکہ سروے کے مطابق گزشتہ ماہ انڈیکس 103.3 رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 1.8 فیصد زائد ہے۔

بڑی مقدار میں اجناس اور علاقائی نقل و حمل جانچنے والا بھر پور ٹرک لوڈڈ لاجسٹک کا ذیلی انڈیکس گزشتہ برس قبل کی نسبت 1 فیصد بڑھ کر 102.9 ہوگیا۔

سروے کے مطابق گزشتہ ماہ مستحکم قیمتوں کی وجہ ای کامرس خریدوفروخت میں اضافہ اور مارکیٹ ضابطوں کا میکانزم جیسے عوامل ہیں تاہم اس میں طلب میں کمی اور ضرورت سے زائد گنجائش کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی فیوچر مارکیٹ میں نومبرکے دوران ٹریڈنگ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی فیوچر مارکیٹ میں نومبر 2022 کے دوران تجارتی حجم میں گزشتہ برس کی نسبت  شرح نمو  3.95 رہی۔

چائنہ فیوچرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ مجموعی کاروبار 527.9 کھرب یوآن (تقریباً 74.8 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا جو اکتوبر کی نسبت 58.09 فیصد زائد ہے۔

مارکیٹ کا تجارتی حجم گزشتہ ماہ کی نسبت 55.68 فیصد اضافے سے 70 کروڑ لاٹ تک پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران ٹریڈنگ 6.1 ارب لاٹ رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 11.74 فیصد کم ہے جبکہ مجموعی کاروباری مالیت 4869.3 کھرب یوآن رہی۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ اسلام آباد۔ پھولوں کی نمائش

اسلام آباد میں منعقدہ سالانہ گل داؤدی کی نمائش میں ایک خاتون تصویر بنا  رہی ہے۔ (شِنہوا)

۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ اسلام آباد۔ پھولوں کی نمائش

اسلام آباد میں منعقدہ سالانہ گل داؤدی کی نمائش میں ایک بچہ پھول دیکھ رہا ہے۔ (شِنہوا)

۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ چھونگ چھنگ۔ ماحولیاتی نظام

چین ، جنوب مغربی علاقے چھونگ چھنگ کے گوانگ یانگ جزیرے میں سیلاب سے بچانے والے پودوں کا فضائی نظارہ ۔ (شِںہوا)

۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ چھونگ چھنگ۔ ماحولیاتی نظام

چین ، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے گوانگ یانگ جزیرے میں لوگ اپنی تفریح کے وقت سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِںہوا)

۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عراق۔ بغداد۔ چین پر کتابیں۔ مانگ

عراق، بغداد کے ایک اسٹور میں ایک عراقی طالب علم بیلٹ اینڈ روڈ اینی شی ایٹو پر ایک کتاب کا مطالعہ کررہا ہے۔(شِنہوا)

۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عراق۔ بغداد۔ چین پر کتابیں۔ مانگ

عراق، بغداد کے ایک اسٹور میں ایک عراقی طالب علم بیلٹ اینڈ روڈ اینی شی ایٹو پر ایک کتاب کا مطالعہ کررہا ہے۔(شِنہوا)

۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں اکتوبر کے دوران گیس کی کھپت میں اضاف...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اکتوبر 2022 کے دوران گیس کی کھپت میں گزشتہ برس کی نسبت اضافہ ہوا ہے۔

ملک کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن کے مطابق اکتوبر میں قدرتی گیس کی کھپت 30.53 ارب مکعب میٹرز رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 1.8 فیصد زائد ہے۔

قدرتی گیس کی کھپت سال 2022 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران 299.93 ارب مکعب میٹر رہی جو گزشتہ ایک برس قبل کی نسبت 1.1 فیصد کم ہے۔

قومی بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اکتوبر کے دوران قدرتی گیس کی پیداوار 18.5 ارب مکعب میٹرز رہی جو ایک برس قبل سے 12.3 فیصد زائد ہے۔ یہ ستمبر کی شرح نمو سے 7.7 فیصد پوائنٹس بھی زیادہ ہے۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ کی نئی بڑی کا میا بیوں کے لئے اگل...

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے کہ اگلے 5 سال ہانگ کانگ میں نئی کا میابیاں حاصل کرنے اور ایک نئی چھلا نگ لگانے کا ایک اہم دور ہے۔

لی نے منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کا جذبہ ہانگ کانگ سمیت پورے ملک کے  مستقبل کی ترقی، چینی قوم کی عظیم حیات نو ایک ملک، دو نظام کے عمل کی پائیدار کامیابی اور ہانگ کانگ کی طویل مدتی خوشحالی و استحکام کے لئے اہمیت رکھتا ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کی دعوت پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی روح کی ترجمانی کرنے اور فروغ دینے والے ایک مرکزی وفد نے جمعہ سے ہفتہ تک ہانگ کانگ میں تین خصوصی لیکچرز کا انعقاد کیا۔

ہانگ کانگ کنونشن اور نمائش مرکز میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے کے ایگزیکٹو حکام، مقننہ اور عدلیہ کے نمائندوں کے لیے ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔

مرکزی وفد کے رکن اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے قانون ساز امور کمیشن کے ڈائریکٹر شین چھن یاؤ نے ایک ملک ، دو نظام ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے امور بارے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کو پیش کردہ رپورٹ کی تفصیل کے ساتھ تشریح کی۔

تقریب میں مرکزی وفد نے ہانگ کانگ میں زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد سے گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔

شرکاء نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس نے اس بات پر زور دیا کہ ایک ملک، دو نظام کی پالیسی مادر وطن میں واپسی کے بعد ہانگ کانگ میں پائیدار خوشحالی و استحکام کو یقینی بنانے میں بہترین ادارہ جاتی انتظام ثابت ہوئی ہے۔

اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ ہانگ کانگ کے لیے ایک ملک، دو نظام کی مشق میں ایک نیا باب کھلنے ، اہم رہنمائی اور ہانگ کانگ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کے ساتھ ملکر کام کرنے اور ملک کی مجموعی ترقی میں ضم کرنے کا اعتماد مضبوط کرتی ہے۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سابق باکسر عامر خان کی حضرت علی کے روضے پر ح...

پاکستانی نژاد سابق برطانوی باکسر عامر خان نے عراق کے شہر نجف میں حضرت علی کرم ا للہ وجہہ کے روضے پر حاضری دی ہے، اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر عامر خان نے لکھا کہ الحمد ا للہ عراق میں حضرت علی کے روضے پر حاضری دینے کی سعادت حاصل ہوئی،عامر خان نے اپنی پوسٹ میں تصاویر بھی شیئر کیں جنہیں بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی سی بی کے بلند و بانگ دعوے، اب تک ڈومیسٹک...

ارب پتی پی سی بی نے غریب کرکٹرز کو معاوضوں کیلئے رلا دیا جب کہ مالی حالت بہتر بنانے کیلیے بلند و بانگ دعوے کرنے کے بعد5 ماہ سے ماہانہ معاوضہ نہ ہی کوئی میچ فیس ادا کی،سابقہ دور میں ڈومیسٹک کرکٹ نظام تبدیل ہونے سے سیکڑوں کرکٹرز بے روزگار ہوئے، نجی ٹی وی کے مطابق ڈپارٹمنٹس کی بندش سے ان کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ختم ہو گیا، گوکہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کا اعلان کیا تھا مگر اس حوالے سے کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی،بورڈ کی موجودہ انتظامیہ نے کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے اور آمدنی میں اضافے کے بلند وبانگ دعوے کیے مگر تاحال کوئی بہتری نظر نہیں آئی ، ذرائع نے بتایا کہ جولائی کے بعد سے اب تک ڈومیسٹک کرکٹرز کو ماہانہ معاوضہ نہ ہی کوئی میچ فیس ادا کی گئی ہے، یہ پانچواں مہینہ ہے جب وہ چیک کی راہ دیکھ رہے ہیں،ملازمتوں سے محروم کھلاڑیوں کیلیے اپنے گھروں کے چولہے جلائے رکھنا دشوار ہوتا جا رہا ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل ہوئے ڈھائی ماہ گذر چکے اس کی انعامی رقم بھی ادا نہیں کی گئی،سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی ختم ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس ارسال کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیفا ورلڈکپ، برازیل اور سوئٹزر لینڈ ناک آئوٹ...

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ جی سے برازیل اور سوئٹزرلینڈ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، ورلڈکپ میں گروپ جی میں گزشتہ روز دو مقابلے برازیل اور کیمرون جبکہ سوئٹزر لینڈ اور سربیا کے درمیان کھیلے گئے۔،کیمرون نے ایونٹ کی فیورٹ ٹیم برازیل کو ایک صفر سے شکست دی جبکہ سوئٹرزلینڈ نے سربیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا،کیمرون ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی افریقی ٹیم ہے جس نے ورلڈ کپ میں برازیل کو شکست دی،گروپ میچز کے اختتام پر برازیل کے ساتھ سوئٹرزلینڈ کی ٹیم بھی 6 پوائنٹس حاصل کر کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی،کیمرون 4اور سربیا صرف ایک پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فٹبال ورلڈ کپ،قطر میں اسرائیلی صحافیوں کو عر...

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کی کوریج کیلئے وہاں موجود اسرائیلی صحافیوں کو مقامی اور غیر مقامی عرب فینز کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کے جذبات کا سامنا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی ٹی وی کے اے این میں انٹرنیشنل چیف رپورٹر مو ورڈی کا کہنا تھا کہ جب قطر اور اسرائیل کے درمیان بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہو ا تو یہ ایک انتہائی خوشگوار موقع تھا، ائیر لائن کمپنی کی جانب سے کیک پیش کیے جا رہے تھے جن پر قطر اور اسرائیل کے پرچم بنے ہوئے تھے اس لیے مجھے توقع تھی کہ جب یہاں پہنچوں گا تو میری مہمان نوازی کی جائے گی لیکن توقع کے برعکس یہاں عرب فینز اور مقامی لوگوں کی جانب سے اسرائیلیوں کیلئے کوئی گرمجوشی نظر نہیں آتی،اسرائیلی صحافی مو ورڈی نے کہا کہ جب انہوں نے انٹرویو کرنے کیلئے عرب فینز سے بات چیت کی تو کافی بات چیت دوستانہ ماحول میں ہوتی رہی لیکن جب انہیں اندازہ ہوا کہ میں اسرائیلی میڈیا کیلئے رپورٹ کر رہا ہوں تو وہ انٹرویو دینے سے معذرت کرکے منہ پھیر لیتے تھے،انہوں نے کہا کہ عرب فینز کی ایسی سرد مہری کی انہیں بالکل بھی توقع نہیں تھی، یہاں ہمیں اپنی جان کا خطرہ تو محسوس نہیں ہوا نہ ہی کسی جسمانی تشدد کا سامنہ ہوا ہے

لیکن کچھ عرب فینز نے جذباتی اور زبانی حملے ضرور کیے اور ایسے لوگوں کی تعداد بہت ہی کم ہے،اسرائیلی صحافی مو ورڈی نے کہا کہ فٹبال فینز سے انہیں تقریبا روز ہی یہ باتیں سننی پڑی کہ You are not welcome here، یا پھر دفع ہوجا ، یہاں صرف فلسطین ہے اسرائیل نام کی کوئی چیز وجود نہیں رکھتی،اسرائیلی صحافی ورڈی نے بتایا کہ انہیں محسوس ہوا کہ لوگوں کے یہ جذبات صرف فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کیلئے نہیں ہیں بلکہ وہ اسرائیل کے وجود کیلئے بھی یہی جذبات رکھتے ہیں،اسرائیلی صحافی مو ورڈی کا کہنا تھا کہ انہیں عرب فینز سے صرف سرد مہری کا سامنہ نہیں کرنا پڑا ہے بلکہ کچھ خوشگوار واقعات بھی پیش آئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ میچ کے دوران سعودی عرب کے کچھ فینز ان کے قریب بیٹھے تھے، جب انہیں معلوم ہوا کہ میں اسرائیلی میڈیا کیلئے رپورٹ کر رہا ہوں تو انہوں نے کہا کہ اوہ! اچھا تو آپ اسرائیلی ہیں، مہربانی کرکے ایران سے ہماری جان کیوں نہیں چھڑوا دیتے،ایک فلسطینی-

اردنی فٹبال فین فرح نے کہا کہ عرب فینز کی طرف سے اسرائیلی صحافیوں سے بات کرنے سے انکار کے واقعات فلسطینیوں کے خلاف مسلسل اسرائیلی مظالم سے نفرت کا کھلا اظہار ہیں،انہوں نے کہا کہ عرب ریاستوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ نارمل تعلقات اسطوار کرنے کی کوششوں کے بجائے لوگوں کے یہ جذبات ہی عرب دنیا میں اسرائیل کے حوالے سے موجود حقیقی احساسات کی عکاسی کرتے ہیں،عرب فٹبال فین فرح نے کہا کہ تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ عرب دنیا کے لوگ معذرت خواہانہ انداز اپنائے بغیر دنیا کے سامنے فلسطینیوں کے ساتھ اپنی جذباتی وابستگی اور اسرائیل کے خلاف شدید ناپسندیدگی کے احساسات کا اظہار کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ،لبوشین کی شاندار ب...

آسٹریلوی کرکٹر مارنوس لبوشین 48برس بعد کرکٹ میں ایک اہم اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے آسٹریلوی کرکٹر بن گئے،آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اور پھر سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے آٹھویں بلے باز بن گئے ہیں جب کہ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے آسٹریلیا کے تیسرے بلے باز ہیں،آسٹریلیا کے کسی بیٹر نے یہ اعزاز 48برس کے بعد حاصل کیا، آسٹریلیا کی جانب سے ڈوگ والٹرز نے 1969اور گریگ چیپل نے 1974میں یہ کارنامہ انجام دیا،لبوشین نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اور پھر دوسری اننگز میں سنچری بنائی، لبوشین نے پہلی اننگز میں 204اور دوسری اننگز میں 104رنز بنائے،اس کے علاوہ سنیل گواسکر، لارنس رو ،گراہم گوچ، برائن لارا اور کمار سنگارا بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رکی پونٹنگ صحتیاب ہو کر واپس کرکٹ گرائونڈ پہ...

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں کچھ دیر علاج کرانے کے بعد واپس کرکٹ گرائونڈ پہنچ گئے،آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز گرانڈ سے ہی رکی پونٹنگ نے اپنی طبیعت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا تھا،اب گرائونڈ میں واپس پہنچنے اور کمنٹری کا آغاز کرنے پر رکی پونٹنگ نے کہا کہ 'کل کافی لوگ گھبراگئے تھے، سچ بتاوں تو میں بھی ڈر گیا تھا، وہ خوفزدہ کردینے والا لمحہ تھا،انہوں نے کہا کہ 'کمنٹری باکس میں کل مجھے سینے میں دو مرتبہ درد محسوس ہوا جس کے 10سے 15منٹ بعد میں اسپتال میں تھا جہاں میرا بہترین علاج کیا گیا، آج بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں،اس موقع پر رکی پونٹنگ نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ کل برا یہ ہوا کہ میں کرکٹ نہیں دیکھ سکا، میں نے ٹیسٹ کا بہترین حصہ مس کردیا،انہوں نے کہا کہ 'جسٹن لینگر میرے ساتھ کمنٹری کر رہے تھے ، میں نے سینے میں درد کا انہیں بتایا اور پھر انہوں نے میرا خیال رکھا، دس پندرہ منٹ کے بعد میں اسپتال تھا جہاں ہر ممکن بہترین ٹریٹمنٹ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرائن کو امریکہ سے 1 ارب 50 کروڑ امریکی ڈا...

کیف(شِنہوا)یوکرائن کو عالمی بینک کے ذریعے امریکہ سے 1 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر کی امداد موصول ہو گئی ہے۔

یوکرائن کی وزارت خزانہ نے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ یہ امداد امریکی حکومت کی جانب سے 4 ارب 50 کروڑ ڈالر کی اضافی مالی اعانت کی پہلی قسط ہے جو عالمی بینک کے عوامی اخراجات برائے انتظامی قوت برداشت منصوبے کے تحت یوکرائن کو فراہم کی گئی ہے۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ مالی امداد کا استعمال معمر افراد کو پنشن کی ادائیگی، سماجی امداد، طبی خدمات پر اخراجات کو پورا کرنے اور دیگر ادائیگیوں کیلئے کیا جائے گا۔

عالمی بینک کی ویب سائٹ کے مطابق عالمی بینک نے روس یوکرائن تنازعہ کے معاشی اثرات کی وجہ سے یوکرائن کی مدد کیلئے تقریباً 17 ارب 80 کروڑ ڈالر کی ہنگامی مالی اعانت جمع کی ہے۔

اس رقم میں سے 11 ارب 40 کروڑ ڈالر کی مالی اعانت فراہم کی جا چکی ہے۔

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ناسا کے اورین خلائی جہاز نے زمین کی جانب واپ...

لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا کے اورین خلائی جہاز نے چاند کے دور دراز کے مدار سے نکل کر زمین کی جانب واپسی کا سفر شروع کردیا ہے۔

چاند کے دور دراز کے مدار سے باہر  نکلنے کے لیے اورین خلائی جہاز کا انجن جمعرات کو اسٹارٹ ہوا۔

ناسا کے مطابق 11 دسمبر کو بحر الکاہل میں اورین کی لینڈنگ سے پہلے دو مشقیں درکار ہوں گی جن میں سے انجن کو حرکت میں لانا ایک مشق ہے۔

دوسری مشق، فلائی بائی برن 5 دسمبر کو انجام دی جائے گی، جب خلائی جہاز چاند کی سطح سے 126.7 کلومیٹر (79.2 میل) اوپر ہوگا اور زمین کی طرف اپنے راستے کا تعین کرے گا۔

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین روس سربراہان حکومت کی ملاقاتوں کے لیے قا...

بیجنگ(شِنہوا)چین اور روس کے سربراہان حکومت کے درمیان باقاعدہ ملاقاتوں کے لیے قائم کمیٹی کا 26واں اجلاس گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا، جس کی مشترکہ صدارت  چین کے نائب وزیر اعظم ہو چھون ہوا اور روسی نائب وزیر اعظم دمتری چرنیشینکو نے کی۔

ہو نے کہا کہ کمیٹی اور اس کی ذیلی کمیٹیوں نے دونوں ممالک کے سربراہان مملکت میں طے پانے والے اتفاق رائے پر فعال عملدرآمد کرتے ہوئے دوطرفہ تجارتی حجم کو ریکارڈ بلندی پر پہنچایا اور تزویراتی اہمیت کے بڑے منصوبوں میں تعاون سے شاندار نتائج حاصل کیے۔ کمیٹیوں نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی 27ویں ملاقات کے لیے مکمل تیاریاں کرتے ہوئے فنانس، کسٹمز، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کیا ہے۔

ہو نے کہا کہ چین میٹنگ کمیٹی میکنزم کے بھرپو کردار کو بروئے کار لانے ، روایتی اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے ، تجارت و سرمایہ کاری تعاون کی رفتار کو مستحکم اور ایک نئے دور کے لیے چین روس جامع تزویراتی شراکت داری کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کے لیے روس کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر چرنیشینکو نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں پیش رفت کی رفتار تیز رہی ہے۔ روس دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے اور روس چین تعلقات کی ترقی میں نئی شراکت کے لیے تیار ہے۔

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین روس سربراہان حکومت کی ملاقاتوں کے لیے قا...

بیجنگ(شِنہوا)چین اور روس کے سربراہان حکومت کے درمیان باقاعدہ ملاقاتوں کے لیے قائم کمیٹی کا 26واں اجلاس گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا، جس کی مشترکہ صدارت  چین کے نائب وزیر اعظم ہو چھون ہوا اور روسی نائب وزیر اعظم دمتری چرنیشینکو نے کی۔

ہو نے کہا کہ کمیٹی اور اس کی ذیلی کمیٹیوں نے دونوں ممالک کے سربراہان مملکت میں طے پانے والے اتفاق رائے پر فعال عملدرآمد کرتے ہوئے دوطرفہ تجارتی حجم کو ریکارڈ بلندی پر پہنچایا اور تزویراتی اہمیت کے بڑے منصوبوں میں تعاون سے شاندار نتائج حاصل کیے۔ کمیٹیوں نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی 27ویں ملاقات کے لیے مکمل تیاریاں کرتے ہوئے فنانس، کسٹمز، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کیا ہے۔

ہو نے کہا کہ چین میٹنگ کمیٹی میکنزم کے بھرپو کردار کو بروئے کار لانے ، روایتی اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے ، تجارت و سرمایہ کاری تعاون کی رفتار کو مستحکم اور ایک نئے دور کے لیے چین روس جامع تزویراتی شراکت داری کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کے لیے روس کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر چرنیشینکو نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں پیش رفت کی رفتار تیز رہی ہے۔ روس دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے اور روس چین تعلقات کی ترقی میں نئی شراکت کے لیے تیار ہے۔

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں ایشیائی ، افریقی سفارتکاروں کا جیان...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ایشیائی اور افریقی ممالک کے سفارتکاروں نے جمعرات اور جمعہ کو وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور سابق چینی رہنماء جیانگ ژیمن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ان 2 دنوں میں عوامی جمہوریہ کوریا ، ویتنام ، پاکستان ، کمبوڈیا ، جاپان ، جنوبی کوریا ، ملائیشیا ، برونائی ، بنگلہ دیش ، نیپال ، سری لنکا ، مالدیپ ، مصر ، الجزائر ، متحدہ عرب امارات ، یمن ، موریطانیہ ، شام ، ترکی ، بحرین ، ایران ، جنوبی افریقہ ، کیمرون ، سینیگال ، لیسوتھو ، کینیا ، یوگنڈا ، بینن ، نائیجیریا ، موزمبیق ، روانڈا ، عوامی جمہوریہ کانگو ، مالی ، ساؤٹومے و پرنسپے ، کوموروس اور دیگر ممالک کے ایلچیوں نے جیانگ ژیمن کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ، ان کی تصویر کو خاموش خراج عقیدت پیش کیا اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات کا تحریری اظہار کیا۔

انہوں نے چین کی اصلاحات اور کھلے پن اور ترقی کے ساتھ ساتھ عالمی امن اور ترقی کیلئے جیانگ ژیمن کی اہم خدمات کی تعریف کی۔

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اومی کرون کے پھیلاؤ کے باوجود کوویڈ-19 کاہنگ...

جنیوا(شِنہوا) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا کوویڈ-19 وبا کا ہنگامی مرحلہ ختم کرنے کے "بہت قریب" ہے، تاہم اس نے یہ انتباہ بھی کیا کہ اومی کرون اب بھی دنیا بھر میں تیزی سے گردش کرتی ہوئی اموات کی بڑی تعداد کا باعث بن رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گبریسس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم یہ کہنے کے قابل ہونے کے بہت قریب ہیں کہ وبا کا ہنگامی مرحلہ ختم ہو گیا ہے لیکن  حقیقت میں ہم ابھی اس مقام پر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اومی کرون اپنے پیشرو ڈیلٹا وائرس کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتاری سے منتقل ہونے کی صلاحیت کا حامل ثابت ہوا ہے اور منتقلی کی زیادہ شدت کی وجہ سے زیادہ اموات کا باعث بن رہا ہے۔

ٹیڈروس نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ  کیسز کی نگرانی، تشخیص، جینیاتی ساخت  کا تعین اور ویکسینیشن کے حوالے سے ناکافی کوششیں  وائرس کی باعث تشویش اقسام  کے سامنے آنے کے لیے سازگار حالات پیدا کررہی  ہیں جو بڑی تعداد میں اموات کا سبب بن سکتے ہیں۔

چہرے کے ماسک پہنے مسافر کینیڈا کے رچمنڈ میں وینکوور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کوویڈ-19 ٹیسٹنگ کے مقام کو ظاہر کرنے والے ایک نشان کے پاس سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ڈبلیو ایچ او کے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ ہونے والی ہفتہ وار اموات کی تعداد میں گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران قدرے کمی آئی ہے تاہم گزشتہ ہفتے 8ہزار500 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلسطینی وزیر اعظم کا اقوام متحدہ سے مشرق وسط...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تنازعہ ختم کرنے کیلئے مشرق وسطیٰ میں ایک نیا امن اقدام پیش کرے۔

اشتیہ نے ان خیالات کا اظہار یو این اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ویسٹ ایشیا(ای ایس سی ڈبلیو اے) کی جانب سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس کے دوران کیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے اراکین پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت حاصل کرنے کیلئے فلسطین کی درخواست کی حمایت کریں، اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ فلسطین میں عام انتخابات کی اجازت دے اور فلسطینیوں کے خلاف کیے گئے جرائم پر اسرائیل سے جواب طلبی کریں۔

فلسطینی 1967ء میں اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے شانہ بشانہ ایک آزاد ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں مغربی کنارہ اور غزہ کی پٹی بھی شامل ہے اور اس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔

منگل کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی دو ریاستی حل کی توثیق کی تھی۔

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں تعمیراتی سائٹ پر آتشزدگی سے 5 افراد...

نانجنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شہر شوژو میں ایک تعمیراتی مقام پر لگنے والی آگ سے 5 افراد ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام نے ہفتہ کے روز بتایا کہ آگ گزشتہ شام تقریباً 4 بجکر 50 منٹ پر لگی اور تقریباً ساڑھے 5 گھنٹے بعد اس پر قابو پایا لیا گیا۔

امدادی کوششوں کے بعد جائے حادثہ پر پھنسے تمام 7 افراد کو نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا۔ جن میں سے 5 ہنگامی علاج کے باوجود دم توڑ گئے جبکہ دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

شوژو کی میونسپل حکومت نے حادثے کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا ، زلزلہ سے متاثرہ گاؤں میں قائم عا...

سیانجور(شِنہوا)انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا کے سیانجور میں زلزلے سے متاثرہ علاقے میں لوگ اپنے معمولات زندگی بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ مقامی حکومت کی جانب سے ان کے نقصانات کا ازالہ کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

خیمے میں قائم ایک عارضی کلاس روم میں بچوں نے اپنے اساتذہ، خاندانوں اور رضاکاروں کی مدد سے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی)کے مطابق 5.6 شدت کے زلزلے کے باعث مانگون کیرتا میں اب تک 321 افراد ہلاک اور 73 ہزار 874 افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 11 دیگر لاپتہ ہیں۔

 

انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا میں سیانجور کے گاؤں مانگون کیرتا میں  5.6 شدت زلزلے کے بعد ایک بچہ عارضی کلاس میں پڑھ رہا ہے۔(شِنہوا)

 

انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا میں سیانجور کے گاؤں مانگون کیرتا میں  5.6 شدت زلزلے کے بعد بچے عارضی کلاس میں پڑھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا میں سیانجور کے گاؤں مانگون کیرتا میں  5.6 شدت زلزلے کے بعد  رضاکار بچے صبح کے وقت ورزش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا میں سیانجور کے گاؤں مانگون کیرتا میں  5.6 شدت زلزلے کے بعد ایک بچی صبح کے وقت ایک رضاکار کی رہنمائی میں ورزش کر رہی ہے۔(شِنہوا) 

 

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حرمت رسول ۖ پر جان قربان کرنے والے عاشق رسول...

حرمت رسول ۖ پر جان قربان کرنے والے عاشق رسول غازی علم دین شہید کا 114یوم پیدائش 4دسمبر کو منایا جائے گا۔ ملک بھر میں منعقدہ مختلف تقریبات میں غازی علم دین شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔غازی علم دین شہید 4دسمبر 1908ء کولاہور کے علاقہ کوچہ چابک سواراں میں پیدا ہوئے آپ کے والد کا نام طالع مند تھا جو کہ ایک ترکھان تھے اور فرنیچر بنانے کا کام کرتے تھے۔غازی علم دین شہید نے 16اپریل 1929ء کو حضور نبی کریم ۖ کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی کتاب کے مصنف راجپال کو جہنم رسید کیا تھا انگریز حکومت نے غازی علم دین شہید پر مقدمہ کر دیا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی بطور وکیل غازی علم دین شہید کا مقدمہ لڑا تھا۔مسلمانوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال سے انگریزوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے اور جان بخشی کیلئے غازی علم دین کو آمادہ کرنے کو کہا جس کے جواب میں علامہ اقبال نے وہ تاریخی الفاظ کہے کہ اگر کسی شخص نے جنت کی طرف جانے والا راستہ منتخب کر لیا ہو تو میں انہیں ایسا کرنے سے کیسے روک سکتا ہوں۔غازی علم دین شہید کو31اکتوبر1929ء کو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی تھی جس سے غازی علم دین شہید شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔امت مسلمہ اس عظیم عاشق رسول ۖ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر برس ان کی یاد مناتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دہشتگردوں کی سہولت کاری کیس، ڈاکٹر عاصم کی ب...

ڈاکٹر عاصم حسین نے دہشت گردوں کے علاج کی فراہمی میں سہولت کاری کے کیس میں بریت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کر دی،کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے 24دسمبر کو دلائل طلب کر لیے،ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ میرے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، 7سال میں ایک گواہ نے بھی میرے خلاف بیان نہیں دیا،ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مقدمے سے بری کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلوچستان میں مزید 10لاکھ سے زائد افراد کے غر...

سیلاب سے متاثرہ بلوچستان میں مزید 10لاکھ سے زائد افراد کے غربت کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،وفاقی حکومت نے بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے کے نقصانات کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے،بلوچستان کو سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 890ارب روپے مالیت کے نقصانات ہوئے لیکن بحالی کے لیے 491ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے باعث بلوچستان میں مزید 10لاکھ سے زائد افراد کے غربت کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،دوسری جانب شدید سرد موسم نے کھلے آسمان تلے رہنے والے سیلاب متاثرین کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں، متاثرین سیلاب زندگی کی جانب پھر سے لوٹنے کی کوششوں میں ہیں لیکن دکھ،غم اور نقصان بہت زیادہ ہے،حکومت، این جی اوز اور مخیرحضرات کو اپنی مسلسل کوششوں کو جاری رکھنا ہوگا، پریشان حال متاثرین کی نئی زندگی کی آس دلانی ہو گی اورخوشیاں لوٹانا ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پی ڈی ایم حکومت سے بھی زیاد...

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے پنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو موجودہ سیاسی حالات سے تشبیہ دے دی،ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پی ڈی ایم کی حکومت سے بھی زیادہ مردہ ، بے جان اور بے وقعت ہے،انہوں نے کہا کہ وکٹ بنانے والوں نے بھی موجودہ سیٹ اپ بنانے والوں کی طرح بالکل نہیں سوچا کہ عوام کیا سوچے گی، امید ہے پچ بنانے والے اگلے میچ میں ایسی پچ بنائیں گے کہ فیصلہ میرٹ پر ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو گئی ،اسمبلی توڑنا...

سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران کواندازہ ہے ملک مزید عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا، اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے،شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے آدھا گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی، انہیں بھی اندازہ ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ الیکشن 2 مہینے پہلے ہوں بعد میں ہوں پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو گئی ہے، الیکشن ناگزیر ہیں،شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے، سیاسی و معاشی استحکام قومی سلامتی کا ضامن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کیخلاف عمران خان...

ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے میں ایف آئی ایکے نوٹسز کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر ان کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا،لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس اسجد جاوید گھرال چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی درخواست پر 7دسمبر کو سماعت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان سے وی سی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر(وی سی)اصغر زیدی نے ملاقات کی ہے،اس موقع پر اصغر زیدی نے جی سی یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا اسٹڈیز کو ارشد شریف اسکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا،وائس چانسلر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ ارشد شریف اسکول آف جرنلزم میں تحقیقاتی صحافت اور صحافتی اقدار کی تعلیم پر توجہ دی جائے گی،اصغر زیدی نے کہا کہ کیمپس میں ارشد شریف اسکول آف جرنلزم کی ایک نئی عمارت بھی تعمیر کی جائے گی،عمران خان نے پنجاب میں طلبہ یونینز کی فوری بحالی اور گائیڈ لائنز تیار کرنے کی ہدایت دے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپی یونین روسی تیل کی قیمتوں کو محدود کرنے...

برسلز(شِنہوا)یورپی یونین(ای یو) کے رکن ممالک نے روس کے سمندری خام تیل کی قیمت 60 امریکی ڈالر فی بیرل کی حد تک رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

فیصلے کو تحریری طریقہ کار کے ساتھ باضابطہ طور پر منظور کرنا ہوگا۔ معاہدے کی تفصیلات اتوار کو یورپی یونین کے قانونی جریدے میں شائع ہوں گی۔

قیمت کی حد کے تحت اگر تیل 60 امریکی ڈالر فی بیرل سے زائد میں فروخت ہوتا ہے تو روسی تیل کی ترسیل کیلئے انشورنس، فنانس اور دیگر خدمات پر پابندی عائد کر دی جائیگی۔

روس کی وفاقی اسمبلی کے ایوان زیریں "ریاستی ڈوما" کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ نے گزشتہ روز تاس نیوز ایجنسی کو بتایا تھا کہ یورپی یونین اپنی توانائی کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں گیس اسٹیشن پر ایک صارف گاڑی میں ایندھن ڈالتے ہوئے سکرین پر اس کی قیمت دیکھ رہا ہے۔(شِنہوا)

گروپ آف سیون(جی 7) ممالک کے وزرائے خزانہ نے ستمبر میں روسی تیل کی قیمتوں کی حد کو نافذ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

جی 7 کے منصوبے کو مکمل طور پر مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ روس ایسے ممالک کو تیل اور پیٹرولیم مصنوعات فراہم نہیں کرے گا جو قیمتوں کی حد کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے متنبہ کیا کہ یہ اقدام تیل کی عالمی منڈی کو تباہ کر سکتا ہے۔

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس کے مشرق بعید کے علاقوں میں چینی زبان کی...

ولادیووسٹاک ، روس(شِنہوا) روس کے مشرق بعید کے علاقوں میں چینی زبان تیزی سے مقبول ہو رہی ہے کیونکہ زیادہ تر روسی نوجوان چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔

روسی فار ایسٹرن فیڈرل یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر لیو چھونگ ینگ نے چینی زبان سیکھنے سے متعلق ہونے والی ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چینی زبان سے متعلقہ  ٹیلنٹ کی مانگ معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تیزی سے بڑھ رہی ہے  اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لینے والے طلبا کی تعداد میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں نومبر تک 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایک روسی اخبار آرگومینٹس اینڈ فیکٹس کے اندازے کے مطابق 2022 میں روس میں چینی زبان سے متعلقہ ٹیلنٹ کی مانگ میں 55 فیصد اضافہ ہوگا۔

روس کی جاب سرچ ویب سائٹ سپر جاب کی  رپورٹ کے مطابق  انگریزی کے بعد چینی دوسری سب سے زیادہ مقبول غیر ملکی زبان ہے جس کی روزگار مارکیٹ خاص طور پر تجارت، پروکیورمنٹ، ترجمہ اور فروخت سے متعلق ملازمتوں میں طلب بڑھ رہی ہے۔

روس اور چین کے درمیان قریبی اقتصادی اور ثقافتی تعلقات میں بھی چینی بولنے والے ٹیلنٹ کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس کے مشرق بعید کے علاقوں میں چینی زبان کی...

ولادیووسٹاک ، روس(شِنہوا) روس کے مشرق بعید کے علاقوں میں چینی زبان تیزی سے مقبول ہو رہی ہے کیونکہ زیادہ تر روسی نوجوان چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔

روسی فار ایسٹرن فیڈرل یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر لیو چھونگ ینگ نے چینی زبان سیکھنے سے متعلق ہونے والی ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چینی زبان سے متعلقہ  ٹیلنٹ کی مانگ معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تیزی سے بڑھ رہی ہے  اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لینے والے طلبا کی تعداد میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں نومبر تک 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایک روسی اخبار آرگومینٹس اینڈ فیکٹس کے اندازے کے مطابق 2022 میں روس میں چینی زبان سے متعلقہ ٹیلنٹ کی مانگ میں 55 فیصد اضافہ ہوگا۔

روس کی جاب سرچ ویب سائٹ سپر جاب کی  رپورٹ کے مطابق  انگریزی کے بعد چینی دوسری سب سے زیادہ مقبول غیر ملکی زبان ہے جس کی روزگار مارکیٹ خاص طور پر تجارت، پروکیورمنٹ، ترجمہ اور فروخت سے متعلق ملازمتوں میں طلب بڑھ رہی ہے۔

روس اور چین کے درمیان قریبی اقتصادی اور ثقافتی تعلقات میں بھی چینی بولنے والے ٹیلنٹ کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں اکتوبر کے دوران لاٹری ٹکٹوں کی فروخت...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال اکتوبر کے دوران 29ارب 72کروڑ یوآن(تقریباً4ارب 21کروڑ ڈالر) مالیت کی  لاٹری ٹکٹ فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق فلاحی نظام کو سپورٹ کرنے کے لیے گزشتہ ماہ 10ارب99 کروڑ یوآن مالیت کی لاٹری ٹکٹیں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.7 فیصد کم ہیں، کھیلوں کی صنعت کو سپورٹ کرنے کے لیے فروخت کیے جانے والے لاٹری ٹکٹوں کی مالیت  گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.4 فیصد اضافے کے ساتھ 18ارب 73کروڑ یوآن تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق  رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں، چین کی لاٹری ٹکٹوں کی فروخت کی مالیت 310ارب96کروڑ یوآن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1 فیصد زیادہ ہے۔

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے پالیسی بینک کی جانب سے دیہی سڑکوں کیل...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دیہی پالیسی بینک  زرعی ترقیاتی بینک  نے ملک کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے اپنی مالی امداد میں اضافہ کیا ہے۔

دیہی سڑکوں کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کیلئے اکتوبر کے آخر تک بینک کے بقایا قرضے رواں سال کے آغاز کی نسبت 28 ارب 50 کروڑ یوآن اضافہ کے ساتھ 2 کھرب 54 ارب یوآن(تقریباً 36 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر کے ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

بینک کے مطابق دیہی سڑکوں کی تعمیر دیہی بحالی کو آگے بڑھانے، ملک کی زرعی ترقی، دیہی ماحول کی بہتری اور کسانوں کی آمدنی میں اضافے کیلئے ایک بنیادی ضمانت فراہم کرتی ہے۔

ابتدائی 10 ماہ کے دوران بینک نے دیہی سڑکوں کیلئے تقریباً 46 ارب 69 کروڑ یوآن کے قرضے جاری کیے جو ایک سال قبل اسی مدت کے مقابلے میں 94.14 فیصد زیادہ ہیں۔

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-افریقہ رضا کار یوتھ فورم کا آغاز

بیجنگ(شِنہوا) چین-افریقہ رضا کار یوتھ فورم  گزشتہ روز شروع ہوگیا،جس کا موضوع چین-افریقہ ترقیاتی شراکت داری کی تعمیر کے لیے رضاکار نوجوانوں کی طاقتوں کو متحد کرنا ہے۔

فورم  کے مرکزی مقررین نے نوجوان رضاکارانہ خدمات کے شعبے میں چین کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون اور نوجوانوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے افریقہ کی پالیسیوں اور نوجوانوں کی رضاکارانہ خدمات میں اس کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

آل چائنہ یوتھ فیڈریشن کے نائب صدر شو شیاؤ نے کہا کہ یہ فورم نوجوانوں کو عالمی ترقی کے ایجنڈے اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو میں شامل ہونے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن چین اور افریقہ میں نوجوانوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے افریقی نوجوانوں کی رضاکار تنظیموں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔

ہفتے کو فورم میں چین اور افریقہ کے نوجوان نمائندے خیالات کا تبادلہ کریں گے اور "کمیونٹی رضاکارانہ خدمات اور پائیدار شہری ترقی" اور "رضاکارانہ خدمات اور غربت سے نجات" جسیے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کریںگے۔

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-افریقہ رضا کار یوتھ فورم کا آغاز

بیجنگ(شِنہوا) چین-افریقہ رضا کار یوتھ فورم  گزشتہ روز شروع ہوگیا،جس کا موضوع چین-افریقہ ترقیاتی شراکت داری کی تعمیر کے لیے رضاکار نوجوانوں کی طاقتوں کو متحد کرنا ہے۔

فورم  کے مرکزی مقررین نے نوجوان رضاکارانہ خدمات کے شعبے میں چین کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون اور نوجوانوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے افریقہ کی پالیسیوں اور نوجوانوں کی رضاکارانہ خدمات میں اس کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

آل چائنہ یوتھ فیڈریشن کے نائب صدر شو شیاؤ نے کہا کہ یہ فورم نوجوانوں کو عالمی ترقی کے ایجنڈے اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو میں شامل ہونے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن چین اور افریقہ میں نوجوانوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے افریقی نوجوانوں کی رضاکار تنظیموں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔

ہفتے کو فورم میں چین اور افریقہ کے نوجوان نمائندے خیالات کا تبادلہ کریں گے اور "کمیونٹی رضاکارانہ خدمات اور پائیدار شہری ترقی" اور "رضاکارانہ خدمات اور غربت سے نجات" جسیے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کریںگے۔

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ ۔ سلامتی کونسل ۔ جیانگ ژیمن ۔ لم...

نیویارک ، اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں یو این سلامتی کونسل کے اراکین سابق چینی صدر جیانگ ژیمن کی یاد میں خاموش کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ ۔ سلامتی کونسل ۔ جیانگ ژیمن ۔ لم...

نیویارک ، اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں یو این سلامتی کونسل کے اراکین سابق چینی صدر جیانگ ژیمن کی یاد میں خاموش کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ ۔ سلامتی کونسل ۔ جیانگ ژیمن ۔ لم...

نیویارک ، اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں یو این سلامتی کونسل کے اراکین سابق چینی صدر جیانگ ژیمن کی یاد میں خاموش کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ ۔ سلامتی کونسل ۔ جیانگ ژیمن ۔ لم...

نیویارک ، اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں یو این سلامتی کونسل کے اراکین سابق چینی صدر جیانگ ژیمن کی یاد میں خاموش کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ ۔ سلامتی کونسل ۔ جیانگ ژیمن ۔ لم...

نیویارک ، اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں گھانا کے مستقل مندوب ہارولڈ ایجیمن یو این سلامتی کونسل کے صدر برائے ماہ نومبر کی حیثیت سے سابق چینی صدر جیانگ ژیمن کے انتقال پر چینی عوام اور چینی حکومت سے اظہار افسوس کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ ۔ سلامتی کونسل ۔ جیانگ ژیمن ۔ لم...

نیویارک ، اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں گھانا کے مستقل مندوب ہارولڈ ایجیمن یو این سلامتی کونسل کے صدر برائے ماہ نومبر کی حیثیت سے سابق چینی صدر جیانگ ژیمن کے انتقال پر چینی عوام اور چینی حکومت سے اظہار افسوس کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں