انڈونیشیا کے صوبہ آچے کے ضلع آچے اوٹارا کے گاؤں میناسہ لانگا میں قومی ہفتہ ویکسی نیشن کے دوران طبی اہلکار ایک بچے کو پولیو ویکسین پلا رہی ہے۔(شِنہوا)
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بلوچستان میں درج مقدمے میں انہیں پولیس نے طلب کرلیا ہے۔شہباز گل کے خلاف ضلع قلعہ عبداللہ میں ایف آئی آر درج ہے، جس میں پیکا ایکٹ کے تحت 7 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی روشنی میں شہباز گل کو آگاہ کرنے کے ساتھ انہیں طلب بھی کرلیا گیا ہے، تاہم اگر وہ نہیں آتے تو گرفتار گرفتار کریں گے۔ حکام کے مطابق شہباز گل نے کوئٹہ آنے کی ہامی بھری ہے، لیکن شہباز گل کے کوئٹہ نہ آنے کی صورت میں بلوچستان پولیس کی ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب اسمبلی نے وزرا کی تنخواہوں، الانسز اور مراعات کا گورنر کی جانب سے واپس بھیجا گیا ترمیمی بل دوبارہ کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 18 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تو سابق سینیٹر نجمہ حمید کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اپوزیشن رکن طاہر خلیل سندھو نے 18 اپوزیشن ارکان کی معطلی کی شکایت کی تو سپیکر نے وزیر پارلیمانی امور کے ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دیا۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے وقفہ سوالات میں سوالات جمع کرانے والے غیر حاضر تھے، لاہور سے اختر علی با کے سوال پر وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے بتایا کہ لاہور میں غازی آباد اور دیگر علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی دور کی جائے گی۔ ایوان نے معذور افراد کا خود مختاری بل، متحدہ علما بورڈ بل، پنجاب ٹرسٹس ترمیمی بل اور پرونشل موٹر وہیکل ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیے جبکہ ایوان نے وزرا کی تنخواہوں، الانسز اور مراعات کا گورنر کی جانب سے واپس بھیجاگیا ترمیمی بل بھی دوبارہ کثرت رائے سے منظور کرلیا، اس پر اپوزیشن آوازیں اٹھاتی رہ گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز بند جبکہ خانیوال میں بس الٹنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیوحکام کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقے اڈا میر شاہ میں شدید دھند کے باعث مسافربس الٹ گئی جس میں سوار 8 افراد شدید زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ بس گجرات سے صادق آباد جارہی تھی جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے اسلام آباد، ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے خانقاہ ڈوگراں جبکہ ایم 3 فیض پور انٹرچینج سے درخانہ تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ رحیم یارخان اور گردونواح میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے ایم 5 رحیم یار خان سے روہڑی تک بند کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ بلوچستان میں درج مقدمات کے خاتمے کے لیے عدالت عالیہ میں درخواست سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی جانب سے دائر کی گئی۔ دریں اثنا انصاف لائرز فورم کی جانب سے بھی سینیٹر اعظم سواتی کا ریمانڈ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان پولیس کی تحویل میں سینیٹر اعظم خان سواتی کے ریمانڈ کا آج دوسرا دن ہے۔ انہیں 4 دسمبر کو ضلعی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ دہم کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں پولیس نے اعظم سواتی کے 10 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی تھی، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو 5 روزہ ریمانڈ کی اجازت دی تھی۔ سینیٹر اعظم سواتی پر 27 نومبر کو تھانہ کچلاک میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ ہائی کورٹ نے سزا گردی کے مجرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اس کی سزا برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت عالیہ سندھ میں لڑکی سے شادی کے تنازع پر شہری کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں سزا یافتہ مجرم کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم محمد سہیل عرف کالو کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج کردیں۔ واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 14 سال قید بامشقت کی سنائی تھی، جس کے خلاف ملزم نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ ملزم نے برنس روڈ کے علاقے میں 2016 میں اسرار احمد کے چہرے پر تیزاب پھینک کر جلا دیا تھا۔ ملزم محمد سہیل اور مدعی اسرار کے درمیان ایک ہی لڑکی سے شادی کرنے پر تنازع تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے سپیشل مصور عمر جرال کے فن پاروں کی نمائش کرانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے اسپیشل مصور عمر جرال نے ملاقات کی جس میں عمر جرال نے وزیراعلی چودھری پرویزالہی کو اپنے ہاتھ سے بنائی ہوئی پوسٹر پینٹنگ پیش کی۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے عمرجرال کے ساتھ اظہار شفقت کیا اور اسپیشل مصور عمر جرال کے فن پاروں کی نمائش کرانے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ عمر جرال ہمارے لئے بہت خاص ہیں، ملکر خوشی ہوئی، عمر جرال کا فن اور ان کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کو عمر جرال جیسے اسپیشل لوگوں کی قدر کرنی چاہیے، حکومت پنجاب اسپیشل لوگوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او ون اس قوم کو بہت مہنگا پڑا لیکن این آر او ٹو اس سے بھی شرمناک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دو بدمعاش خاندانوں اور ان کے ساتھیوں کی لوٹ مار نے دس برسوں میں قرض چار گنا بڑھا دیا۔ عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ 11 سو ارب روپے کی کرپشن کے کیسز کو استثنی دیا جا رہا ہے جو دن دیہاڑے ڈکیتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انڈونیشیا کے صوبہ آچے کے ضلع آچے اوٹارا کے گاؤں میناسہ لانگا میں قومی ہفتہ ویکسی نیشن کے دوران طبی اہلکار ایک بچے کو پولیو ویکسین پلا رہی ہے۔(شِنہوا)
پشاور میں نایاب اور کلاسک کاروں کے شو میں نمائش کیلئے رکھی جانیوالی گاڑیاں۔(شِنہوا)
پشاور میں نایاب اور کلاسک کاروں کے شو میں نمائش کیلئے رکھی جانیوالی گاڑیاں۔(شِنہوا)
پشاور میں نایاب اور کلاسک کاروں کے شو میں روایتی ٹرک کے انداز میں سجی کار کی نمائش کی جا رہی ہے۔(شِنہوا)
پشاور میں لوگ نایاب اور کلاسک کاروں کے شو میں نمائش کیلئے پیش کی جانیوالی کاریں دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)
خرطوم(شِنہوا) سوڈان کے فوجی اور سویلین رہنماؤں کے مابین سیاسی تعطل کو ختم کرنے اور 2 سالہ عبوری سویلین اتھارٹی قائم کرنے کیلئے ایک سیاسی فریم ورک معاہدہ طے پا گیا ہے۔
پیر کے روز سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دگالو نے سوڈانی فوجی دستوں کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔
دریں اثناء سیاسی قوتوں کی جانب سے فریڈم اینڈ چینج الائنس کی افواج، انقلابی محاذ، دیگر سیاسی تنظیموں، مزدور یونینز اور سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) گہرے خلا میں تحقیق کرنے والی چینی لیبارٹری جس نے رواں سال جون میں کام شروع کیا تھا، دنیا بھر سے اعلیٰ ہنر مندوں کو بھرتی کر رہی ہے۔
چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے پیر کو بتایا کہ تقریباً 100 پوسٹیں ملکی اور غیر ملکی اسٹریٹجک سائنسدانوں،بہترین صلاحیت کے حامل افراد اور نوجوان ٹیلنٹ کے لیے دستیاب ہیں۔
سی این ایس اے، آنہوئی صوبے، اور چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے قائم کردہ، لیبارٹری کا صدر دفتر آنہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں ہے جس کی ایک شاخ بیجنگ میں ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے، لیبارٹری نے گہرے خلا میں دریافت کے بڑے قومی منصوبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تحقیق کی ہے۔
لیبارٹری کا مقصد چاند، سیاروں، سیارچوں اور نظام شمسی کے کنارے پر گہرے خلا میں تحقیق کی طویل مدتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
تہران(شِنہوا)ایران نے کہا ہے کہ وہ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے دباؤ اور دھمکیوں کے ماحول میں بات چیت نہیں کرے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کو ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران اب بھی مذاکراتی عمل پر قائم ہے اور اس کا مقصد جوہری معاہدے(جے سی پی اواے) کو مکمل کرنا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تاہم امریکی حکام جانتے ہیں کہ ایران دباؤ اور دھمکیوں کے تحت مذاکرات اور رعایتیں لینے پرآمادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے معاہدے کی پابندی کی اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے جبکہ امریکہ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور یورپی فریقوں نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا اور امریکہ کے یکطرفہ اور غیر قانونی انخلاء کی تلافی نہیں کی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم معاہدے کے یورپی فریقین کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ امریکہ کے سامنے ہتھیار نہ ڈالیں۔
بیجنگ(شِنہوا) گزشتہ بدھ کو انتقال کرنیوالے جیانگ ژیمن کی باقیات کو پیر کے روز مغربی بیجنگ کے باباؤ شان انقلابی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
جیانگ ژیمن کی لاش کو آخری رسومات کیلئے قبرستان لے جانے سے پہلے شی جن پھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور ریاست کے دیگر رہنماؤں نے چائنیز پی ایل اے جنرل ہسپتال میں کامریڈ جیانگ ژیمن کو خراج عقیدت پیش کیا۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے توانائی کی بچت کے لیے مجوزہ ٹیکنالوجیز اور آلات کا ایک کیٹلاگ متعارف کرایا ہے تاکہ کاروباری اداروں کو توانائی کے موثر استعمال کو بہتر بنانے اور لاگت کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری کردہ کیٹلاگ میں لوہا اور سٹیل، نان فیرس میٹل، ڈیٹا سنٹرز اور ٹیلی کمیونیکیشن جیسے صنعتی اور معلوماتی شعبوں میں توانائی کی بچت میں معاون ٹیکنالوجیز کی فہرست دی گئی ہے۔کیٹلاگ میں توانائی کی بچت کےلیے آلات کی آٹھ اقسام کی بھی سفارش کی ہے، جن میں الیکٹرو موٹرز، ٹرانسفارمرز، صنعتی بوائلرز اور کمپریسرز شامل ہیں۔
وزارت کے مطابق، کیٹلاگ سے کاروباری اداروں کو توانائی کی بچت کی ٹیکنالوجیز کے استعمال میں تیزی لانے اور کاربن اخراج کو کم کرتے ہوئے توانائی کی بچت کے لیے حوصلہ افزائی ملے گی۔
کابل(شِنہوا) افغان فورسز نے جمعہ کو کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک غیر ملکی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔
طالبان کے زیر انتظام نگران حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں بتایا کہ امارت اسلامیہ کی افواج کے خصوصی یونٹوں کے اہلکاروں نے گزشتہ جمعہ کو پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ کرنیوالے داعش گروہ کے رکن اور ایک غیر ملکی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ تحقیقات سے یہ سراغ ملتا ہے کہ داعش تنظیم اور باغیوں نے 2 ہمسایہ اور برادر ممالک پاکستان اور افغانستان کے درمیان عدم اعتماد پیدا کرنے کیلئے مشترکہ طور پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
ذبیع اللہ مجاہد نے گرفتار شخص کی شہریت ظاہر نہیں کی۔
گزشتہ جمعہ کے روز افغان دارالحکومت کے علاقے کارتہ پروان میں پاکستانی سفارتخانے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مشن کا ایک گارڈ زخمی ہوا تاہم مشن کے سربراہ محفوظ رہے تھے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران افغانستان میں کچھ کھلم کھلا اور مہلک بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنیوالے گروہ داعش نے پاکستان کے سفارتی مشن پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے انسان بردار خلائی جہاز شین ژو-15 میں موجود رائی کی ایک قسم کے پودے نے بڑھنا شروع کردیا ہے۔
چائنہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کی پیر کی ایک رپورٹ کے مطابق انسان بردار خلائی جہاز شین ژو-15 کو 29نومبر کو رات 11 بج کر8 منٹ پر خلا میں روانہ کیا گیا تھا،جس کے تقریباً 20 گھنٹوں بعد چینی خلابازوں نے اس پودے کو اپنے ملک کے خلائی اسٹیشن کے وینتیان لیب ماڈیول کے اندر حیات اور ماحولیاتی تجربات کی کیبنٹ میں رکھا تھا۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت ادارے ،سنٹر فار ایکسی لینس ان مالیکیولر پلانٹ سائنسز کے محقق سائی وی منگ نے بتایا کہ ہم مائیکرو گریوٹی میں رائی کے اس پودے کے اگانے کا تجربہ کررہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ خلا میں مائیکرو گریوٹی ماحول پودوں کے خلیوں کی ساخت اور کام کو کیسے منظم کرتا ہے۔
محققین نے چھ سال سے زائد عرصے تک زمین پر اس حوالے سے تیاری کی، اور انہیں امید ہے کہ خلا میں ہونے والے تجربے سے فصلوں کے پودوں کی شکل میں بہتری اور فصل کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔
بیجنگ(شِنہوا)شی جن پھنگ ، لی کھ چھیانگ ، لی ژانشو ، وانگ یانگ ، لی چھیانگ ، ژاؤ لیجی ، وانگ ہوننگ ، ہان ژینگ ، چھائی چھی ، ڈنگ شوۓ شیانگ ، لی شی ، وانگ چھی شان اور ہو جن تاؤ نے کامریڈ جیانگ ژیمن کی شدید بیماری کے دوران ہسپتال میں ان کی عیادت کی اور ان کے انتقال کے بعد لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
سڈنی(شِنہوا) آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے تصدیق کی ہے کہ ان کے نوول کرونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
انتھونی البانیز نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر بتایا کہ آج سہ پہر میں نے معمول کا پی سی آر ٹیسٹ کرایا جس کا نوول کرونا وائرس کیلئے نتیجہ مثبت آیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ قرنطینہ میں رہتے ہوئے گھر سے ہی کام کرتے رہیں گے۔
وزیراعظم نے خود کو بہتر محسوس نہ کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ٹیسٹ کرائیں اور اپنے اہلخانہ اور پڑوسیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
آسٹریلیا میں عمررسیدہ افراد کی نگہداشت اور صحت کے محکمہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 29 نومبر سے لے کر ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں نوول کرونا وائرس کے 1 لاکھ 422 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اس کی یومیہ اوسط 14 ہزار 346 کیسز بنتی ہے۔
واشنگٹن(شِنہوا) امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں بجلی کی فراہمی میں تعطل سے وسیع علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے،جس کی تحقیقات ایک مجرمانہ واقعہ کے طور پر کی جارہی ہیں۔
شمالی کیرولائنا کے وسطی علاقے میں مور کاؤنٹی کے کئی علاقوں میں ہفتہ کی شام 7 بجے (اتوار کی صبح 5 بجے پاکستانی وقت) کے بعد بجلی کی فراہمی میں تعطل شروع ہوا۔شیرف کے دفتر کا کہنا ہے کہ شواہد سے معلوم ہوتاہے کہ متعدد مقامات پر جان بوجھ کر توڑ پھوڑ کی گئی۔
شمالی کیرولائنا کے گورنر رائے کوپر نے ایک ٹویٹ کیا کہ انہوں نے ڈیوک انرجی اور ریاستی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سے مور کاؤنٹی میں بجلی کی بندش کے بارے میں بات کی ہے۔
کوپر کے مطابق واقعہ کی تحقیقات اور متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے اور ریاست ضرورت کے مطابق مدد فراہم کر رہی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر منگل سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کرے گا۔
نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے پیر کو بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 440 یوآن (تقریباً 62.51 ڈالر) فی ٹن اور 425 یوآن فی ٹن کی کمی کی جائے گی۔
21 نومبر کے بعد سے چین میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یہ مسلسل دوسری بار کمی ہوگی، جس سے یومیہ اور مال برداری کی نقل و حمل کے اخراجات میں کمی آئے گی۔
چین کے قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ تبدیلی اگر دس دنوں تک برقرار رہتی ہیں، تو پٹرول اور ڈیزل جیسی ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں اسی کے مطابق ردوبدل کیا جاتا ہے۔
رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے جنوب میں واقع دھیشیہ پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق ہو گیا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے پیر کے روز ایک مختصر بیان میں کہا کہ 22 سالہ عمر ماننا کو اسرائیلی فوجیوں نے پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران سینے میں گولی ماری جس سے وہ دم توڑ گیا۔
مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی کارکنوں کو گرفتار کرنے کیلئے ایک کیمپ پر دھاوا بولنے کے بعد درجنوں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
اسرائیلی حکام نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز مغربی کنارے کے متعدد علاقوں میں گھروں پر دھاوا بول کر 14 فلسطینی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
شی آن (شِنہوا) پرندوں کی نایاب نسل، کرسٹڈ آئی بیز کی عالمی آبادی 1981 میں سات سے بڑھ کر اس وقت 9ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے صوبائی جنگلات بیوروکے ڈائریکٹر دانگ شوآنگ رین نے پیر کو ایک پریس بریفنگ میں بتایاکہ پرندوں کی اس نسل کا رہاشی علاقہ 5 مربع کلومیٹر سے بڑھ کر تقریباً 16ہزار مربع کلومیٹر تک اور نایاب پرندوں کی موجودگی کا دائرہ بتدریج اس کے تاریخی علاقے تک پھیل گیا ہے۔
کرسٹڈ آئی بیز اپنی مشہور سرخ کرسٹ اور لمبی کالی چونچ کے ساتھ، ماضی میں مشرقی ایشیا اور روس کے سائبیریا میں وسیع پیمانے پر پایا جاتا تھا۔ خیال کیا جاتا تھا کہ چین میں یہ معدوم ہوگیا ہے تاہم 1981 میں شانشی کی یانگ شیان کاؤنٹی میں سات کرسٹڈ آئی بیز دیکھے گئے، یہ ایک ایسی دریافت تھی جس سے اس پرندے کی مصنوعی ماحول میں افزائش کی گئی اور اس کی نسل کو تحفظ دیا گیا۔دانگ نے بتایا کہ اس وقت تقریباً 7ہزارکرسٹڈ آئی بیز شانشی صوبے میں موجودہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں معیار کے نگراں اعلیٰ ادارے نے کہا ہے کہ الیکٹرک کار ساز ٹیسلا چین میں 4 لاکھ 35 ہزار 132 گاڑیوں کو واپس منگوائے گا جس کے سافٹ ویئر میں خرابی کے سبب عقبی لائٹ روشن کرنے میں ناکامی کی نشاندہی ہوئی ہے۔
ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ضابطے نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں میں 1 لاکھ 42 ہزار 277 گاڑیاں ماڈل 3 کی ہیں جو 27 دسمبر 2020 سے 7 نومبر 2022 کے دوران تیار ہوئی تھیں۔ جبکہ ماڈل وائے کی 3 لاکھ گاڑیاں واپس منگوائی جارہی ہیں جو یکم جنوری 2021 سے 11 نومبر 2022 کے درمیان بنی تھیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کے ایک یا دونوں اطراف پر ٹیل لیمپ روشن ہونے میں ناکام ہوسکتے ہیں کیونکہ فرم ویئر کی بے قاعدگی گاڑی کے اسٹارٹ ہونے کے عمل کے دوران غلط نشاندہی کرسکتی ہے اور اس طرح کی ناکامی تاریکی میں تصادم کے خطرے کو بڑھاسکتی ہے۔
بیان کے مطابق ٹیسلا اس مسئلے سے نمٹنے کےلئے اوور دی ایئر سافٹ وئیر اپ ڈیٹ مہیا کرے گا۔
بیجنگ (شِنہوا) انسانی حقوق کے حوالے سے دور حاضر میں چینی منظر نامے کا جائزہ لینے والی ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
یہ رپورٹ چائنہ فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ اور شِنہوا نیوز ایجنسی کے تحت نیو چائنہ ریسرچ کی جانب سے پیر کو مشترکہ طور پر جاری کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے انسانی حقوق کے بارے میں ملک کے اندر اس کے اپنے علمی نکتہ نظر اور نظریاتی معنوں میں حقیقی حالات پر مبنی منظر نامہ میں مسلسل اورعملی طور پر بہتر ی آئی ہے۔
اس رپورٹ میں قناعت کی زندگی بارے چین کے انسانی حقوق کی ترقی کے لیے دلائل کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس میں انسانی حقوق کے بارے میں دور حاضر کا ایک چینی نکتہ نظر تشکیل دیا گیا ہے جس میں لوگوں کی مرکزیت ، ترقی بطور قوت محرکہ اور قناعت کی زندگی کو ہدف قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں انسانی حقوق کے تحفظ کا مطلب زبانی جمع خرچ کی بجائے ٹھوس اقدامات ہیں۔ علاوہ ازیں رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ملک نے قدم بہ قدم کامیابیاں حاصل کی ہیں ، اپنے لوگوں کے معیار زندگی کو غربت سے نکال کر زندگی گزارنے کے قابل بنایا ہے اور انہیں تمام پہلوؤں میں معتدل خوشحالی سے اعتدال پسند خوشحالی تک پہنچایا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین مشترکہ خوشحالی کی اعلیٰ منزل کی جانب اس سفر کا آغاز کرتے ہوئےدنیا کی آبادی کے پانچویں حصے کے لیے ایک خوشگوار اور باوقار زندگی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے حوالے سے نئے خیالات، اقدامات اور طرز عمل باقی ماندہ دنیا کے لیے خاص طور پر ترقی پذیر ملکوں کے لیے بھی متاثر کن ثابت ہو سکتے ہیں۔
شی جیا ژوآنگ (شِنہوا) مقامی حکام کے مطابق چین کے شمالی صوبے ہیبے کی لونگ یاؤ کاؤنٹی میں سال 1286 کا ایک پتھرکا کتبہ دریافت ہوا ہے جو یوآن عہد (1271 سے 1368) سے تعلق رکھتا ہے۔
یہ کتبہ وی جیا ژوآنگ قصبے کے گاؤں گونگ زی میں دریافت ہوا جو 736 برس کی تاریخ کا حامل ہے۔
ماہرین کے مطابق اس کتبے پر ایک مقامی خاندان کی خوبیاں اور کارنامے درج ہیں جس کا خاندانی نام وانگ تھا۔
کتبہ 1.52 میٹر اونچا ، 0.76 میٹر چوڑا اور 0.26 میٹر موٹا ہے۔ نیلے پتھر سے بنے اس کتبے کے اوپر ایک گنبد ہے۔ اس کے سامنے والے حصے پر حروف واضح اور 18 لائنوں میں ہے۔
اس کتبے میں وانگ کے آباؤ اجداد کے کارناموں کو بیان کیا گیا ہے جنہوں نے زندگی بھر کسانوں کی طرح کام کیا۔ انہوں نے کھیتوں میں محنت سے کام کیا ، گھر خریدے، گھر میں اپنے بزرگوں کو عزت دی اور غریبوں کی مدد کی۔
وانگ کی اولاد نے مقبروں کو دوبارہ تعمیر کیا اور ان کی خوبیاں اور کامیابیاں یاد رکھنے کے لئے یادگاری کتبہ لگایا۔
لونگ یاؤ کاؤنٹی میں ادب اور تاریخ کے اسکالر گو ینگ جی نے کہا کہ پتھر کے اس کتبے کی دریافت یوآن خاندان کی ثقافتی تاریخ کا مطالعہ کرنے میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔
چھونگ چھنگ (شِنہوا) حالیہ برسوں کے دوران چین کے چھونگ چھنگ کے یوبی ضلع نے روایتی صنعتوں کی تبدیلی اور انٹیلی جینٹ مینوفیکچرنگ کی ترقی کو فروغ دینے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

چین، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے ضلع یوبی میں چھونگ چھنگ ٹی ایس پریسیژن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ میں عملہ کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

چین، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے ضلع یوبی میں چھونگ چھنگ ٹرانسشن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کی اسمارٹ فون پروڈکشن اور کوالٹی کنٹرول ورکشاپ میں عملہ کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

چین، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے ضلع یوبی میں چھونگ چھنگ ٹرانسشن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کی اسمارٹ فون پروڈکشن اور کوالٹی کنٹرول ورکشاپ میں عملہ کی ایک رکن کام کررہی ہے۔ (شِنہوا)

چین، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے ضلع یوبی میں چھونگ چھنگ ٹرانسشن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کی اسمارٹ فون پروڈکشن اور کوالٹی کنٹرول ورکشاپ میں عملہ کی ایک رکن کام کررہی ہے۔ (شِنہوا)

چین، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے ضلع یوبی میں چھونگ چھنگ ٹی ایس پریسیژن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ میں عملہ کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ اس نے مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کی مالیاتی اتھارٹی کے ساتھ کرنسی تبادلے کے معاہدے کی تجدید کردی ہے۔
پیپلزبینک آف چائنہ نے کہا ہے اس معاہدے سے دونوں فریقین کو 30 ارب یوآن (تقریباً 4.26 ارب امریکی ڈالرز) کو 34 ارب پٹاکاس یا یوآن میں تبدیل کرنے کی اجازت ملے گی۔
پیپلزبینک آف چائنہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد مالی استحکام برقرار رکھنا اور دونوں اطراف کی معاشی اور مالی ترقی میں تعاون کرنا ہے۔
یہ معاہدہ 3 سال کے لئے مئوثر ہوگا اور باہمی رضامندی سے اس میں توسیع کی جاسکتی ہے۔
کرنسی تبادلے کا معاہدہ دو اداروں کو ایک کرنسی میں مساوی رقم کی ادائیگی کرنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ باہمی تجارتی تصفیے کو آسان اور مالیاتی منڈیوں کو سرمایہ کا تعاون فراہم کیا جاسکے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی انسانی حقوق کی ترقی بارے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ انسانی حقوق کی فعال ترویج کرنے والی اور مضبوط محافظ ہے اور اس نے ہمیشہ انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کو قومی حکمرانی کا ایک اہم حصہ بنایا ہے۔
چائنہ فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس ڈیویلپمنٹ اور نیو چائنہ ریسرچ آف شِنہوا نیوز ایجنسی کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے اپنے قیام کے بعد سے تمام نسلی گروہوں کے چینی عوام کو متحد کیا ہے اور انسانی حقوق کے لیے لڑنے، ان کا احترام کرنے، ان کے تحفظ اور ترقی بارے مسلسل کوششوں میں رہنمائی کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں بے شمار افراد کی قسمت بہتری کی طرف بدل چکی ہے۔ چینی معاشرے میں کایا پلٹ تبدیلیوں سے چین کے انسانی حقوق کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا گیا ہے اور ملک نے تمام محاذوں پر انسانی حقوق بارے کامیابی رپورٹ کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین گزر بسر اور ترقی کو بنیادی انسانی حقوق تصور کرتا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین نے انسانی حقوق کے لئے قومی لائحہ عمل اور دیگر خصوصی منصوبے تشکیل دیئے اور ان پر عملدرآمد کیا ہے۔ چین دنیا کی آبادی کے 5 ویں حصے کو خوشگوار اور باوقار زندگی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
خاص کر 30 برس سے زائد عرصے تک غربت سے لڑائی کے بعد چین 2020 کے اختتام تک 77 کروڑ سے زائد دیہی غریب آبادی کو غربت سے نکالنے میں کامیاب رہا۔ یوں اس نے "انسانی حقوق کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ" دور کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے مربوط انداز میں "مجموعی انسانی حقوق" اور "مساوی انسانی حقوق" کے اعلی معیار کو فروغ دینے کے لئے بھی کام کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین ملک میں انسانی حقوق کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں بھی فعال طریقے سے ادا کرتا ہے۔
اس طرح عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کو مسلسل فروغ دیتا ہے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی ترقی اور پیشرفت کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھاتا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) انسان بردار خلائی جہاز شین ژو 14 کے 3 خلابازوں چھن ڈونگ ، لیو یانگ اور سائی شوژے کو واپس لانے والا کیپسول چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں واقع ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پر اترگیا۔

چین، شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں واقع ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پر انسان بردار خلائی جہاز شین ژو14 کا واپسی کیپسول بحفاظت اترگیا۔ (شِنہوا)

چین، شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں واقع ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پر انسان بردار خلائی جہاز شین ژو14 کے واپسی کیپسول سے خلاباز چھن ڈونگ باہر آرہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں واقع ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پر انسان بردار خلائی جہاز شین ژو14 کے واپسی کیپسول سے خلاباز لیو یانگ باہر آرہی ہیں۔ (شِنہوا)

چین، شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں واقع ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پر انسان بردار خلائی جہاز شین ژو14 کے واپسی کیپسول سے خلاباز سائے شوژے باہر آرہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں واقع ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پر انسان بردار خلائی جہاز شین ژو14 کے واپسی کیپسول کے اترنے کے بعد عملہ کے ارکان کام کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
ابوجا (شِنہوا) نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں چین کی مدد سے مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری ( ای سی او ڈبلیو اے ایس) کے مستقل ہیڈ کوارٹرز کی تعمیر شروع ہوگئی ہے۔ اس کا مقصد اس علاقائی بلاک کی سرگرمیوں کو ابوجا میں ایک کمپلیکس میں یکجا کرنا ہے۔
نئے ہیڈکوارٹر کے تعمیراتی کام کے باقاعدہ آغاز کی تقریب میں کم از کم تین مغربی افریقی رہنماؤں نے شرکت کی۔
نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری کے ساتھ ساتھ گنی بساؤ اور سیرا لیون کے ان کے ہم منصبوں ، ای سی او ڈبلیو اے ایس کمیشن کے صدر عمرعلیوتوریی اور نائجیریا میں چینی سفیر چھوئی جیان چن نے تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔
چھوئی نے کہا کہ ای سی او ڈبلیو اے ایس کے نئے ہیڈ کوارٹر کی سرپرستی اور اس کی تعمیر ای سی او ڈبلیو اے ایس کے کام کے لیے چین کی حمایت کے ساتھ ساتھ چین اور مغربی افریقی ملکوں کے درمیان روایتی دوستی کی واضح عکاسی کرتی ہے۔
بوہاری نے اس منصوبے کو ای سی او ڈبلیو اے ایس کے ساتھ چین کی وابستگی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تعمیر مکمل ہونے پر اس میں علاقائی بلاک کے تین بڑے اداروں بشمول ای سی او ڈبلیو اے ایس سیکرٹریٹ، عوامی عدالت انصاف ، اور ای سی او ڈبلیو اے ایس پارلیمنٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
بوہاری نے کہا کہ ایک چینی کمپنی کے زیر انتظام یہ منصوبہ رکن ملکوں کے اتحاد اور بھائی چارے کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا گھر اور ایک علاقائی اجتماع کا مرکز ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ ترقی اور علاقائی انضمام کے لیے عزم نو کی علامت بھی ہے۔
توریی نے سنگ بنیاد کی تقریب کو ای سی او ڈبلیو اے ایس کی تاریخ کا ایک بہت ہی اہم دن قرار دیا اور چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیا ہیڈکوارٹر ای سی او ڈبلیو اے ایس کمیشن کو اپنے تمام عملے کو ایک جگہ پر رکھنے کے قابل بنائے گا۔ اس کے نتیجے میں کارگزاری بہتر ہوگی ، اخراجات میں کمی آئی گی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
ابوجا (شِنہوا) نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں چین کی مدد سے مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری ( ای سی او ڈبلیو اے ایس) کے مستقل ہیڈ کوارٹرز کی تعمیر شروع ہوگئی ہے۔ اس کا مقصد اس علاقائی بلاک کی سرگرمیوں کو ابوجا میں ایک کمپلیکس میں یکجا کرنا ہے۔
نئے ہیڈکوارٹر کے تعمیراتی کام کے باقاعدہ آغاز کی تقریب میں کم از کم تین مغربی افریقی رہنماؤں نے شرکت کی۔
نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری کے ساتھ ساتھ گنی بساؤ اور سیرا لیون کے ان کے ہم منصبوں ، ای سی او ڈبلیو اے ایس کمیشن کے صدر عمرعلیوتوریی اور نائجیریا میں چینی سفیر چھوئی جیان چن نے تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔
چھوئی نے کہا کہ ای سی او ڈبلیو اے ایس کے نئے ہیڈ کوارٹر کی سرپرستی اور اس کی تعمیر ای سی او ڈبلیو اے ایس کے کام کے لیے چین کی حمایت کے ساتھ ساتھ چین اور مغربی افریقی ملکوں کے درمیان روایتی دوستی کی واضح عکاسی کرتی ہے۔
بوہاری نے اس منصوبے کو ای سی او ڈبلیو اے ایس کے ساتھ چین کی وابستگی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تعمیر مکمل ہونے پر اس میں علاقائی بلاک کے تین بڑے اداروں بشمول ای سی او ڈبلیو اے ایس سیکرٹریٹ، عوامی عدالت انصاف ، اور ای سی او ڈبلیو اے ایس پارلیمنٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
بوہاری نے کہا کہ ایک چینی کمپنی کے زیر انتظام یہ منصوبہ رکن ملکوں کے اتحاد اور بھائی چارے کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا گھر اور ایک علاقائی اجتماع کا مرکز ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ ترقی اور علاقائی انضمام کے لیے عزم نو کی علامت بھی ہے۔
توریی نے سنگ بنیاد کی تقریب کو ای سی او ڈبلیو اے ایس کی تاریخ کا ایک بہت ہی اہم دن قرار دیا اور چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیا ہیڈکوارٹر ای سی او ڈبلیو اے ایس کمیشن کو اپنے تمام عملے کو ایک جگہ پر رکھنے کے قابل بنائے گا۔ اس کے نتیجے میں کارگزاری بہتر ہوگی ، اخراجات میں کمی آئی گی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
نیویارک (شِنہوا) چینی امور کے ایک معروف امریکی ماہر نے کہا ہے کہ سابق چینی رہنما جیانگ زیمن نے چین کی اصلاحات اور کھلے پن میں کلیدی کردار ادا کیا۔ چینی رہنما جیانگ زیمن کا بدھ کو انتقال ہو گیا تھا۔
سال 2005 میں شائع ہونے والی جیانگ زیمن کی سوانح عمری " وہ شخص جس نے چین کو بدل دیا: جیانگ زیمن کی زندگی اور میراث" کے مصنف رابرٹ لارنس کوہن نے کہا کہ مستقبل کے مورخین پیچھے مڑ کر دیکھتے ہوئے جیانگ کی قیادت کے اس دور کی جانب اشارہ کریں گے جب چین نے ملک کے اصلاحات اور کھلے پن کے عزم کو مستحکم کیا اور اسے مستقل شکل دی۔
کوہن نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ تحریری انٹرویو میں کہا کہ جب مجھے جیانگ کی موت کے بارے میں معلوم ہوا تو مجھے ایسا لگا جیسے میں نے اپنے ہی خاندان کے کسی فرد کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا تب ہی ہوتا ہے جب کوئی کسی کی سوانح حیات لکھنے میں برسوں وقف کردیتا ہے۔
کوہن نے کہا کہ اس بات کی نشاندہی ضروری ہے کہ جیانگ کی رہنمائی میں اصلاحات کی ایک طویل تاریخ تھی۔ ان کا 1980 کی دہائی کے اوائل اور وسط میں اصل خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے ساتھ گہرا تعلق رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جیانگ نے 1992 میں ڈینگ شیاؤپھنگ کے مشہور جنوبی چین کی سفرکے دوران اور اس کے بعد سابق چینی رہنما ڈینگ کے اصلاحات اور کھلے پن کے مطالبے کی حمایت اور اس پر عمل درآمد کرنے کا اہم فیصلہ کیا تھا۔
کوہن نے مزید کہا کہ اکتوبر 1992 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 14 ویں قومی کانگریس کے دوران چین کے رہنما اقتصادی نظریے کے طور پر سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کا قیام واضح کیا گیا تھا،جس نے چین میں مجموعی قومی پیداوار کی دو عددی نمو کا راستہ متعین کردیا۔
کوہن نے کہا کہ 1995 اور 1996 میں بلند افراط زر، ایشیائی مالیاتی بحران اور دیگر چیلنجز کے پیش نظرجیانگ نے چین کو پرسکون اور مستحکم رکھا اور اصلاحات اور کھلے پن کے لیے پرعزم رکھا۔
انہوں نے اس وقت کے چینی وزیر اعظم ژو رونگ جی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے چین کا 2001 میں عالمی تجارت کی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں شامل ہونے کا اہم سنگ میل حاصل کیا۔
نیویارک (شِنہوا) چینی امور کے ایک معروف امریکی ماہر نے کہا ہے کہ سابق چینی رہنما جیانگ زیمن نے چین کی اصلاحات اور کھلے پن میں کلیدی کردار ادا کیا۔ چینی رہنما جیانگ زیمن کا بدھ کو انتقال ہو گیا تھا۔
سال 2005 میں شائع ہونے والی جیانگ زیمن کی سوانح عمری " وہ شخص جس نے چین کو بدل دیا: جیانگ زیمن کی زندگی اور میراث" کے مصنف رابرٹ لارنس کوہن نے کہا کہ مستقبل کے مورخین پیچھے مڑ کر دیکھتے ہوئے جیانگ کی قیادت کے اس دور کی جانب اشارہ کریں گے جب چین نے ملک کے اصلاحات اور کھلے پن کے عزم کو مستحکم کیا اور اسے مستقل شکل دی۔
کوہن نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ تحریری انٹرویو میں کہا کہ جب مجھے جیانگ کی موت کے بارے میں معلوم ہوا تو مجھے ایسا لگا جیسے میں نے اپنے ہی خاندان کے کسی فرد کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا تب ہی ہوتا ہے جب کوئی کسی کی سوانح حیات لکھنے میں برسوں وقف کردیتا ہے۔
کوہن نے کہا کہ اس بات کی نشاندہی ضروری ہے کہ جیانگ کی رہنمائی میں اصلاحات کی ایک طویل تاریخ تھی۔ ان کا 1980 کی دہائی کے اوائل اور وسط میں اصل خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے ساتھ گہرا تعلق رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جیانگ نے 1992 میں ڈینگ شیاؤپھنگ کے مشہور جنوبی چین کی سفرکے دوران اور اس کے بعد سابق چینی رہنما ڈینگ کے اصلاحات اور کھلے پن کے مطالبے کی حمایت اور اس پر عمل درآمد کرنے کا اہم فیصلہ کیا تھا۔
کوہن نے مزید کہا کہ اکتوبر 1992 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 14 ویں قومی کانگریس کے دوران چین کے رہنما اقتصادی نظریے کے طور پر سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کا قیام واضح کیا گیا تھا،جس نے چین میں مجموعی قومی پیداوار کی دو عددی نمو کا راستہ متعین کردیا۔
کوہن نے کہا کہ 1995 اور 1996 میں بلند افراط زر، ایشیائی مالیاتی بحران اور دیگر چیلنجز کے پیش نظرجیانگ نے چین کو پرسکون اور مستحکم رکھا اور اصلاحات اور کھلے پن کے لیے پرعزم رکھا۔
انہوں نے اس وقت کے چینی وزیر اعظم ژو رونگ جی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے چین کا 2001 میں عالمی تجارت کی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں شامل ہونے کا اہم سنگ میل حاصل کیا۔
بیجنگ (شِنہوا) ایک تھنک ٹینک کی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے حوالے سے چین کے نئے خیالات، اقدامات اور طرز عمل باقی ماندہ دنیا خاص طور پر ترقی پذیر ملکوں کے لیے رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔
"قناعت کی زندگی کے لیے ۔ چین کے انسانی حقوق کی ترقی کے دلائل" کے عنوان سے پیر کو جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق پچھلی دہائیوں کے دوران چین نے تقریباً 77 کروڑ دیہی چینی شہریوں کو غربت سے نکالا ہے، اپنی فی کس قابل خرچ آمدنی میں 180 گنا سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں 1949 میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام سے قبل اس کی اوسط متوقع عمر 35 سال سے کم تھی جو بڑھ کر 78.2 سال ہو گئی ہے۔
چین کی انسانی حقوق کی ترقی کے ثبوت کے طور پر انسانی ترقی کا انڈیکس (ایچ ڈی آئی) سال 1990 میں 0.499 سے بڑھ کر 2019 میں 0.761 ہو گیا ہے، جو کہ چین کو اعلیٰ انسانی ترقی کے انڈیکس والے ملکوں کی صف میں شامل کررہا ہے ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی جانب سے یہ انڈیکس بنیادی اشاریوں جیسے متوقع عمر ، تعلیم کی سطح اور معیار زندگی کو یکجا کرتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں اس پیشرفت کا سہرا کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی پرعزم قیادت، ملک کے انکسار اور ترقی پر مبنی نقطہ نظرکے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ میں قانون کی رہنمائی اور کھلی ذہنیت سے منسوب کیا گیا ہے۔
اس خیال کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ رزق اور ترقی کے حقوق کو بنیادی انسانی حقوق قرار دیا جانا چاہیے، چین نے ایک بہت بڑی آبادی کی بنیادی ضروریات زندگی کو پورا کیا ہے اور ہر لحاظ سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر مکمل کی ہے۔
پنوم پنہ (شِنہوا) جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم (آسیان) نے یو این ویمن کے ساتھ مشترکہ طور پر خواتین کے امن اور سلامتی سے متعلق علاقائی لائحہ عمل کا آغاز کیا ہے۔
پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ نوم پنہ میں کمبوڈیا کی سربراہی میں آسیان کے 40 ویں اور41 ویں سربراہی اجلاس کے دوران رہنماؤں نے خواتین، امن اور سلامتی پر آسیان کے اہم کلیدی علاقائی منصوبے (آسیان آر پی اے آن ڈبلیو پی ایس ) کی منظوری دی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد خواتین کے امن اور سلامتی کے ایجنڈے کے لیے وعدوں کو آگے بڑھانا اور انہیں عملی شکل دینا ہے۔
کمبوڈیا کی امور خواتین کی وزیر انگ کانتھا پھوی نے کہا کہ خواتین، امن اور سلامتی پر آسیان کے اہم کلیدی علاقائی منصوبے کی ترقی صنفی مساوات کے حصول میں آسیان کے وژن کی تکمیل کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنازعات کی روک تھام، امن کے قیام ، پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام اور خطے میں ابھرتے ہوئے سیکورٹی خطرات جیسے امن اور سلامتی کے تمام شعبوں میں خواتین کے کردار اور شرکت کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔
علاوہ ازیں خواتین کے کردار اور شرکت سے آفات اور وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور عوام کی مرکزیت پر مبنی برادری کے قیام کے اپنے مقصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔
کولمبو (شِنہوا) کولمبو میں مرسڈیز بینز فیشن ویک سری لنکا منعقد ہوا جس میں سری لنکا اور جنوبی ایشیا کی فیشن اور ملبوسات صنعت کے شاندار اور جدید ڈیزائنز پیش کئےگئے۔ یہ سری لنکا کا پہلا بین الاقوامی فیشن ویک تھا۔
سری لنکا انداز، عالمی خوبصورتی، علاقائی ورثے، نئے زمانے کی ثقافتوں اور قدیم فلسفوں کا مرکز اور ہمیشہ عالمی دھاروں کا سنگم رہا ہے۔

سری لنکا، کولمبو میں منعقدہ مرسڈیز بینز فیشن ویک میں ایک ماڈل نئے ملبوسات پیش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

سری لنکا، کولمبو میں منعقدہ مرسڈیز بینز فیشن ویک میں ایک ماڈل نئے ملبوسات پیش کررہا ہے۔ (شِنہوا)

سری لنکا، کولمبو میں منعقدہ مرسڈیز بینز فیشن ویک میں ایک ماڈل نئے ملبوسات پیش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

سری لنکا، کولمبو میں منعقدہ مرسڈیز بینز فیشن ویک میں ایک ماڈل نئے ملبوسات پیش کررہا ہے۔ (شِنہوا)

سری لنکا، کولمبو میں منعقدہ مرسڈیز بینز فیشن ویک میں ایک ماڈل نئے ملبوسات پیش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

سری لنکا، کولمبو میں منعقدہ مرسڈیز بینز فیشن ویک میں ایک ماڈل نئے ملبوسات پیش کررہی ہے۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی مکاؤ میں منعقدہ مکاؤ بین الاقوامی میراتھن میں شرکاء مقابلہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی مکاؤ میں منعقدہ مکاؤ بین الاقوامی میراتھن میں مردوں کا ٹائٹل جیتنے والے چین کے گوان یوشانگ اختتامی لائن عبور کررہے ہیں۔(شِنہوا)
چین ، جنوبی مکاؤ میں منعقدہ مکاؤ بین الاقوامی میراتھن میں ایک شخص مقابلہ کررہا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی مکاؤ میں منعقدہ مکاؤ بین الاقوامی میراتھن میں خواتین کا ٹائٹل جیتنے والی چین کی لی می ژیان اختتامی لائن عبورکررہی ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی مکاؤ میں منعقدہ مکاؤ بین الاقوامی میراتھن افتتاحی لائن پر شرکاء دوڑنے کی تیاری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
افغانستان کے دارالحکومت میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی مشاورت اور دیگر کاموں کے لیے وزارت خارجہ کی ہدایت پر وطن واپس آئے ہیں۔ وہ آئندہ کچھ دنوں میں کابل واپس روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی پر جمعہ 2 دسمبر کو قاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس میں خود محفوظ رہے تاہم ان کا محافظ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ پاکستانی ناظم الامور کے سکیورٹی گارڈ کے سینے میں تین گولیاں لگی تھیں۔ بعد ازاں اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا تھا۔ دریں اثنا حکومت پاکستان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغانستان کی عبوری حکومت سے تحقیقات اور ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ بعد ازاں ہفتے کے روز کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے قریب واقع ایک عمارت کی آٹھویں منزل پر چھاپا مار کاروائی میں ایک شخص گرفتار کرلیا گیا، جس سے متعلق بتایا گیا کہ وہ پاکستانی ناظم الامور پر حملے کا ملزم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی پاکستانی نژاد کینیڈین بیوی سارہ انعام کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں طلاق دینے کا دعوی کیا۔ اسلام آباد پولیس نے پاکستانی نژاد کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں چالان سیشن کورٹ میں جمع کروا دیا جس میں کیس کے مرکزی ملزم شاہ نواز نے سارہ انعام کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ چالان رپورٹ کے مطابق ملزم شاہ نواز نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا کہ سارہ انعام اسے رقم نہیں بھیجتی تھی۔ قتل سے چند روز پہلے سارہ کے ساتھ فون پر تلخ کلامی کے بعد سارہ کو طلاق دے دی تھی۔ پولیس کے مطابق طلاق کے بعد 22 ستمبر کو سارہ انعام ابو ظہبی سے ملزم شاہ نواز کے فارم ہاس میں آئی۔ ملزم کا کہنا ہے کہ رات کو بیڈ روم میں سارا انعام نے تکرار شروع کردی اور رقم کا حساب مانگنے لگی جس پر پہلے سارہ انعام کو شو پیس مارا ۔ ملزم شاہ نواز امیر نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے کے بعد سارہ انعام نے شور کرنا شروع کیا تو ڈمبل اٹھا کر اس کے سر پر متعدد وار کر کے قتل کردیا۔ چالان کے مطابق 23 ستمبر کو مرکزی ملزم کی والدہ ثمینہ شاہ نیجائے وقوع پر پولیس کو بتایا کہ ان کے بیٹے کا اپنی بیوی سارہ انعام سے لڑائی جھگڑا ہوا اسی دوران میرے بیٹے نے سارہ انعام کو سر پر ڈمبل مار کر قتل کردیا ہے۔
گرفتاری کے بعد مرکزی ملزم شاہ نواز امیر نے اعتراف کیا کہ دوران لڑائی جھگڑا اس نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ مرکزی ملزم نے پولیس کو بتایا کہ بیوی کی لاش باتھ روم کے ٹب میں چھپا دی۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پرلاش اورجس ڈمبل سے سارہ انعام کو قتل کیا گیا برآمد کیا۔ ملزم کی شرٹ ، ہاتھوں اور ڈمبل پر خون اور بال لگے تھے۔ ملزم سے پانچ پاسپورٹ ، پانچ موبائل اور نکاح نامہ کی کاپی قبضہ میں لی گئی تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر سارہ انعام کا پرس جس میں کارڈ نقدی تھی برآمد کئے گئے۔ سارا انعام کی شرٹ اور مرسیڈیز گاڑی برآمد کی گئی۔ پولی کلینک سے ملزم کا چیک اپ کرا کر ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا ۔مقتولہ کا لیپ ٹاپ ، پرس ، سی سی ٹی وی کیمروں کی ڈی وی آر قبضے میں لی گئی۔ ملزم اور مقتولہ کا موبائل فون لیپ ٹاپ فرانزک کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بھیجا گیا۔ عدالتی حکم لیکر بلیو ایریا الفلاح بنک کی ملزم کی بنک اسٹیٹمنٹ حاصل کی گئی چکوال سے سارہ انعام کے نکاح کی تصدیق کروائی۔ تھانہ شہزاد ٹان کی حدود میں 23 ستمبرکو سارہ انعام کو قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد جائے وقوع سے پولیس نے مرکزی ملزم شاہ نواز کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا تھا۔ سیشن جج ایسٹ عطا ربانی نے مرکزی ملزم شاہ نواز اور اس کی والدہ ثمینہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔ عدالت نے شریک ملزمہ ثمینہ شاہ کی ڈسچارج کرنے کی درخواست خارج کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغان طالبان نے کہا ہے کہ کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملے میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان اور امارات اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور علم و ثقافت ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کا تعلق داعش سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابل میں امارت اسلامیہ کے خصوصی دستوں نے پاکستانی سفارت خانے میں فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم غیر ملکی شہری اور داعش کا رکن ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ یہ حملہ داعش اور باغیوں نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملے کے پیچھے کچھ غیر ملکی گروہوں کا ہاتھ ہے جن کا مقصد دونوں برادر ممالک افغانستان پاکستان کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنا تھا، حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وقت آ گیا پاکستان اور امریکا دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم کریں، منگلا پن ڈیم کے بجلی کے یونٹ 5 اور 6 کے ریفریشمنٹ منصوبے میں امریکی تعاون پر مشکور ہیں، اس منصوبے میں تعاون پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات کی مثال ہے، پاکستان توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنج سے نمٹ رہا ہے، ہم مزید مہنگے ذرائع سے بجلی پیداوار کے متحمل نہیں ہوسکتے ، سستی بجلی پاکستان کی ضرورت ہے، جس کے لیے اقدامات کررہے ہیں، اس وقت پاکستان پانی، ہوا اور دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر کام کررہا ہے ، پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ یہ منصوبہ پاک امریکا بہترین تعلقات کی مثال ہے، پاکستان کوبدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، بحالی کے کاموں کے لئے سب کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی، پاکستان کے ساتھ توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ پیر کے روز منگلاڈیم پن بجلی کے یونٹ 5اور6ریفریشمنٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا ، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ، تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین واپڈا سے مصافحہ کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ منگلا ڈیم پن بجلی کے یونٹ 5اور 6ریفریشمنٹ منصوبے کا پراجیکٹ خوش آئند ہے ریفرشمنٹ منصوبے کے افتتاحی تقریب میں شرکت اعزاز ہے ، منگلا ڈیم منصوبہ ملکی تاریخ میں ایک سنگ میل حیثیت رکھتا ہے ، پاکستان پن بجلی ، ونڈوپاوراور دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے ذرائع پر کام کررہا ہے ، منگلا ڈیم پن بجلی کے یونٹ 5اور6کی ریفریشمنٹ منصوبے میں امریکی تعاون پر مشکور ہوں، منگلا پن ریفریشمنٹ منصوبے میں تعاون پاکستان اور امریکہ کے درمیان اچھے تعلقات کی مثال ہے ، سستی بجلی پاکستان کی ضرورت ہے ، جس کے اقدامات کررہے ہیں، امریکا نے پاکستان کو منصوبے میں مالی تعاون فراہم کیا ، پاکستان توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنج سے نمٹ رہا ہے ، اب وقت ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کریں ، منگلا کی اپ گریڈیشن نہایت اہم منصوبہ ہے ، یو ایس ایڈز نے 150ملین یورو قرضہ دیا ہے ، واپڈا نے اپنے وسائل سے 120ارب روپے کی شراکت داری کی ہے ، پاکستان آج ہی مشکل چیلنجز سے نبرد آزما ہے ، ہماری مخلوط حکومت پوری کاوشوں سے چیلنجز کا مقابلہ کررہی ہے ، الحمداللہ پاکستا ن نے ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کی ہے
جنرل ایوب خان کا منگلا ڈیم بنا کے دینا تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا ، 2013کے بعد نواز شریف دور میں توانائی بحران کو ختم کیا گیا تھا ، ہماری برآمدات دوبارہ بحال ہونا شروع ہوئیں ہیں ، پاکستاناسٹیل کی بنیاد رکھنا مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کا کریڈٹ ہے ، 75سال میں ڈیمز ور ریزوائرز بناتے ہوتے تو سستی پن بجلی بن رہی ہوتی ، بدقسمتی ہے کہ ڈیم کی طرف توجہ ہی نہیں دی گئی ، کونسی مشکلات تھیں جنہوں نے ڈیمز نہیں بننے دیئے ، دنیا میں ٹینشن کی وجہ سے تیل کی قیتمیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، مجھے خوشی ہے کہ ملکی اداروںکی کلائمیٹ تبدیلی کے بیانات کو دنیا میں سنا گیا اور سراہا گیا ، کئی منازل طے کرکے فنڈز کوحاصل کیا جاسکتا ہے ، راتوں رات حاصل نہیں کرسکتے ، پوری قوم سے کہتا ہوں کہ ہمیں خود ہمیں محاسبہ کرنا ہوگا باہر کیطرف نہیں دیکھنا ، اپنے اندر ہمت اور توانائی کو اجاگر کرنا ہوگا ، اگر محنت کریں گے تو باہرکی دنیا ہماری عزت کرے گی ، اللہ نے انسان کے ذمہ محنت کو لوگیا ہے ، محنت کریں گے تو اس میں عظمت ملے گی ، زیادہ سے زیادہ ڈیم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، تعمیر اور ترقی عمل سے ہوتی ہے ، نعروں اور دھرنوں سے نہیں جب تک سیاسی استحکام نہیں آتا ترقی آگے نہیں بڑھ سکتی ، ہمیں اختلافات اور ذات سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا ہمیں شبانہ روز محنت سے پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ٹی 20 لیگز کی بہتات پر پھر خدشات ظاہر کیے جانے لگے،آسٹریلیا کے سابق کپتان ایان چیپل کا خیال ہے کہ ڈومیسٹک ایونٹس کی یلغار سے مستقبل میں انٹرنیشنل کرکٹ کا شیڈول شدید متاثر ہوسکتا ہے، انھوں نے اپنے کالم میں کہا کہ کھیل کے منتظمین اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے درمیان صحت مند شراکت کی عدم موجودگی بھی مسائل پیدا کرسکتی ہے،آسٹریلیا کے ایک اور سابق کپتان اسٹیو وا نے حال ہی میں کرکٹ کے ٹوٹے شیڈول کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام اس کھیل پرتقریبا حد سے زیادہ ہو چکے ہیں اور دلچسپی کی سطح کم ہورہی ہے،چیپل کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کے پورے ڈھانچے، خاص طور پر شیڈول کو، کھیل کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مکمل لیکن مثبت تحقیق کی ضرورت ہے۔ کھلاڑیوں اور منتظمین کے درمیان شراکت کی کمی کا ایک واضح معاملہ بھی ہے، یقینا ایسا نہیں ہونا چاہیے، یہ فی الحال منتظمین کا معاملہ ہے کہ وہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کے رائے کے بغیر پروگرام کا فیصلہ کریں، ٹی 20 لیگز کے پھیلا کے درمیان اب کھلاڑیوں کو ایونٹ کے چنا میں مشکل کا سامنا ہے،ان کا کہنا تھا کہ کچھ لیگز کو اسٹار پاور سے محروم کرنا اور طویل مدت میں مالی طور پر قابل عمل رہنے کی ان کی صلاحیت کو متاثر کرنا، ٹی 20 لیگز کا شیڈول بھی ایک دوسرے سے متصادم دکھائی دے رہا ہے، اسٹار پلیئرز آئی پی ایل کلبز کوتوسیع دینے کے ساتھ طویل المدتی معاہدے بھی کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان تضادات کا مطلب یہ ہے کہ مارکیٹ کے قابل کرکٹرز کی زیادہ سے زیادہ تعداد پیدا کرنے کا ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہوگا، موجودہ ماحول میں کچھ لیگ دستیاب اسٹار کھلاڑیوں کی محدود تعداد پر دستخط نہیں کرپائیں گی اور اس سے مالی طور پر قابل عمل رہنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے،چیپل کے مطابق ان مسائل پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے، ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں چیپل نے اپنے سابقہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ روایتی کھیل ان ممالک تک محدود رہنا چاہیے، جہاں فرسٹ کلاس ٹیموں کے اسٹرکچر مضبوط ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ٹی 20بلانڈ کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں شروع ہو گیا لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہیں کیے گئے۔بھارتی ہای کمیشن کی جانب سے قومی کرکٹرز کے پاسپورٹس بھی واپس نہیں کیے گے۔افتتاحی تقریب بھارتی شہر دہلی میں منعقد ہوئی بلانڈ ورلڈ کپ میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش، سری لنکا، جنوبی افریقا اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنا تھا جبکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف 8دسمبر کو بڑا ٹاکرا ہونا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی