• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

ترکیہ عالمی مسائل کو حل کروانے میں سب سے آگے...

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ ترکی ان ممالک میں سے ایک ہے جو افریقہ سے لے کر ایشیا تک، مشرق وسطی سے لے کر بلقان تک وسیع جغرافیہ میں نئی امیدوں کا باعث ہے اور یہ ملک عالمی سفارت کاری میں سب سے زیادہ قابل اعتماد ممالک میں سے ایک کا روپ اختیار کرگیا ہے،میولود چاوش اولو نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ کی حاجی بائرام ویلی یونیورسٹی میں منعقدہ ''ترکی کی کاروباری اور انسانی خارجہ پالیسی'' کے موضوع پر کانفرنس کے افتتاحی موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں سنگین مسائل، بحران اور جنگیں ہیں، انہوں نے کہا کہ 60 فیصد جنگیں اور تنازعات ترکیہ کے قریبی جغرافیہ میں ہو رہی ہیں،میولود چاوش اولو نے کہا کہ آج کی دنیا میں، نہ صرف نظریات اور اقتصادی سرگرمیاں بلکہ خطرات بھی عالمی سطح پر ابھر کر سامنے آرہے ہیں ، تنازعات، توانائی اور خوراک کا بحران، دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی، زینو فوبیا، اسلامو فوبیا اور بے قاعدہ ہجرت وہ چیلنجز ہیں جن کا ہمیں سامنا کرنا پڑرہا ہے،انہوں نے نشاندہی کی کہ بڑھتی ہوئی بین الاقوامی مسابقت سے انسانیت کے لیے خطرہ بننے والے مسائل کے لیے بھی مشترکہ حل تلاش کرنا مشکل ہے، اور اقوام متحدہ، یورپی یونین اور کونسل آف یورپ جیسی بین الاقوامی تنظیمیں عالمی مسائل کو حل کرنے کے لیے ناکافی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ایسے مشکل وقت میں پہل کرنے، رہنمائی کرنے، قیادت کرنے کے لیے کاروباری قوتوں کی ضرورت ہے۔ آج میں فخر سے کہنا چاہوں گا کہ ترکیہ ان قوتوں میں سب سے آگے ہے،ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکیہ ان ممالک میں سے ایک ہے جس میں افریقہ سے لے کر ایشیا تک، مشرق وسطی سے لے کر بلقان تک وسیع جغرافیہ میں امید کی کرن روشن کی ہے،انہوں نے کہا کہ آپ جس بھی عالمی مسائل کو دیکھیں ترکیہ ان مسائل کو حل کرنے میں مددگار دکھائی دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے رواں مالی سال ک...

ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں40فیصد منافع کمایا،کمپنی کا مجموعی سرمایہ 30ارب روپے،فی شیئر 95.31 روپے کی آمدنی ہوئی،فی حصص 1770روپے جا پہنچا، ماری پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی بنیاد پر تیسرے نمبر پر۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سال بہ سال 5 فیصد اضافہ درج کرتے ہوئے اچھا منافع کمایا۔ ماری کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی بنیاد پر درج تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ بنیادی طور پر ہائیڈرو کاربن کی تلاش اور پیداوار کے کاروبار میں مصروف ماری کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 30 بلین کے لگ بھگ ہے۔ مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ماری نے اپنی خالص فروخت کی قیمت کے مقابلے میں خالص منافع کا 40فیصدکمایا۔ اس کی وجہ سے فی شیئر 95.31 روپے کی آمدنی ہوئی۔ مالی سال22 کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں مالی سال23میں کمپنی کا منافع 35فیصدسے 40فیصدتک بڑھ گیا۔

تاہم مالی سال22 کے مقابلے میںخالص منافع 4فیصدتک کم رہا۔ جبکہ مالی سال23 میں حصص کی قدر مالی سال 22 کے مقابلے میں 27.10 یونٹ زیادہ تھی۔ مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ماری نے اپنے حصص کی قیمت 1,746 روپے سے کم ہوکر روپے 1,564 پر دیکھی۔ زیر جائزہ مدت کے دوران، 14 جولائی 2022 کو مارکیٹ شیئر کی بلند ترین قیمت 1,770 روپے کی قیمت کے ساتھ پہنچی جبکہ سب سے کم حصص کی قیمت 1,540 روپے تھی۔ حصص کی قیمتوں میں کمی کا رجحان مسلسل نہیں ہے۔ قدر میں کمی کے مختصر عرصے کے بعد تیزی سے بحالی دیکھی جا سکتی ہے۔ مجموعی طور پر182 روپے فی شیئر کی کمی ہوئی۔ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھا وبھی دیکھا گیا۔ سہ ماہی کے آغاز میں قیمت کی کساد بازاری کو بعد میں بڑھایا گیا۔ 6 ستمبر 2021 کو حصص کی قیمت کی سب سے زیادہ قیمت 1,571 روپے تھی۔ مالی سال22 میں سب سے کم ریکارڈ شدہ حصص کی قیمت 1,480 روپے تھی۔ مالی سال22 کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں اسٹاک کی قیمت میں قلیل مدتی اتار چڑھاو مالی سال23 کے مقابلے میں کم ہے۔ تاہم طویل عرصے میں گراوٹ کے رجحان نے حکمرانی کی اور کمپنی کے اسٹاک کی قیمتوں میں بھی بے قاعدہ اتار چڑھاو دیکھا گیا۔ پچھلی سہ ماہی سے مالی سال23 میں منافع اور فی حصص کی قدر میں اضافہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ کی ریاست شمالی کیرولینا میں بجلی کے گ...

امریکہ کی ریاست شمالی کیرولینا کی ایک کانٹی میں بجلی کے گرڈ پر حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا،ریاست شمالی کیرولینا کی مور کائونٹی میں بجلی کے گرڈ پر مسلح حملہ کیا گیا،حملے کے بعد 45ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے اور علاقے میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا،لوٹ مار اور چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے ضلع بھر میں رات 9بجے سے صبح 5بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے،حملہ آوروں کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئیں،ایف بی آئی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجلی کی بحالی اور نیٹ ورک کی مرمت میں جمعرات تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں خواتین کیلئے کام کرنے...

رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں خواتین کیلئے بطور ایجنٹ، ڈویلپر ، انٹرئیر ڈیکوریٹرز اور دیگر متعلقہ شعبوں میں کام کرنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ اس بات کا اظہار صدر فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری روبینہ امجد نے ''Boss Ladies Expo 2022 '' کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو کہ فیصل آباد وومن چیمبر نے فیصل آباد چیمبر کے آڈیٹوریم میں منعقد کی۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر خواتین کیلئے ایک منفرد اور پوٹینشل سیکٹر ہے اور فیصل آبادوومن چیمبر خواتین کیلئے اس سیکٹر میں کام کرنے کیلئے Pioneerکا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدیوں سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر زیادہ تر مرد حضرات کے ہاتھ میں ہے جس میں اس غیر روایتی سیکٹر میں خواتین کی شمولیت مشکل امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر جس کا حجم تین سے چار سو ڈالر ہے ملکی جی ڈی پی میں اس کا حصہ تقریباً 6فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا ہے کہ خواتین کا کردار اس سیکٹر اور کنسٹرکشن انڈسٹری میں بتدریج بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں 63%خواتین بطور ایجنٹ کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ gender inequalityکا مسئلہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں حل ہونا چاہیے۔ پاکستان میں خواتین کو اس سیکٹر میں بھر پور کام کرنے کا موقع مہیا کرنا چاہیے اور یہ تاثر کہ یہ مردوں کا ہی سیکٹر ہے جوکہ بتدریج زائل ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں ہر سال ہماری نوجوان خواتین گریجویٹ ہو رہی ہیں اور یہ سیکٹر کیئریر Advancementمیں کافی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ایکسپو کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق صدر میاں محمد ادریس نے فیصل آباد وومن چیمبر کی صدر کی اس منفر د سیکٹر میں خواتین کے کردار کو بڑھانے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے ایک نیا ایریا ہے جن میں اُن کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے اور انہیں تجربہ ، علم اور initiativeلینا چاہیے تاکہ اپنی صلاحیت کو اس منفرد ایریا میں بروئے کا ر لا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان مرد حضرات کیلئے ایک پیغام بھی ہے جو کہ خواتین کی صلاحیتوں سے واقف نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی معیشت میں خواتین کا بہت بڑا کردار ہے جبکہ انہوں نے علاقائی معیشتوں سری لنکا، بنگلہ دیش ، انڈیا اور چائنا وغیرہ کی مثال دی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کو بار بار ایسی ایکسپو کا انعقاد کرنا چاہیے۔

ایکسپو سے فیصل آباد چیمبر کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے بھی خطاب کیا اور حاضرین میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر انجینئر بابر اکرم پراجیکٹ ہیڈ واپڈا سٹی نے رئیل اسٹیٹ کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ کس طرح واپڈا سٹی کا آغاز 1995ء میں کیا جس میں 2500فیملیز رہائش پذیر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ میں کوالٹی Sustainability اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو ضرور مدنظر رکھنا چاہیے اور اس میں گائیڈنس اور معلومات کی فراہمی آفر کی۔ ایکسپو میں پینل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں محترمہ ارم ریاض، محترمہ سدرہ حسین، محترمہ علینا کاظمی ، محترمہ مریم عاطف، محترمہ رخسانہ کوثر ، محترمہ مریم وقاص اور محترمہ مہوش زارا خاںنے حصہ لیا جبکہ Olay Eventoنے اس کو Conductکیا ۔ ایکسپو میں خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روسی تیل پر 60ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کرنے ک...

یورپی یونین ممالک کی جانب سے روس سے سمندری راستے تیل کی درآمد پر پابندی اور 60ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا،یورپی یونین ممالک کی جانب سے ماہ جون میں قبول کردہ، روس سے سمندری راستے سے تیل کی درآمد پر پابندی پر مشتمل چھٹاپیکیج ٹرانزٹ مدت کے خاتمے کے بعد 6 دسمبرسے نافذ العمل ہوا ہے،یورپی یونین کے رکن ممالک نے تیل پر پابندی پر جامع مذاکرات کئے،یورپی یونین کے ممالک اتفاق رائے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، تازہ ترین پیکج میں روس سے ٹینکروں کے ذریعے تیل کی خریداری اور پائپ لائنوں کو پابندیوں سے خارج کرنے کے لیے نظر ثانی کی گئی،یورپی یونین کے ممالک نے معاہدے تک پہنچنے کے لیے روس سے تیل کی ترسیل ہونے والی ڈرزبا پائپ لائن کو پابندیوں سے مستثنی قرار دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انٹر نیشنل ہسپتال فیصل آباد کے چیف ایگزیکٹو...

انٹر نیشنل ہسپتال فیصل آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عرفان نے فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر ڈاکٹر خرم طارق سے ٹریفک سمیت شہر کے مختلف مسائل پر بات چیت کی۔ اس موقع پر انڈسٹری اکیڈیمیالینکجز بارے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حبیب اسلم گابا بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ پاکستان میں موٹر سائیکل بن رہے ہیں جبکہ مقامی طور پر ان کی رجسٹریشن بھی ہورہی ہے مگر ان کو چلانے والوں کو علم ہی نہیں کہ انہیں ہائی سپیڈ لین میں نہیں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے رجسٹریشن کے وقت موٹر سائیکل خریدنے والے سے حلف لیا جائے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں رائونڈ آبائوٹ کا تصور ختم ہو رہا ہے کیونکہ اِن کی وجہ سے ٹریفک کے بہائو کیلئے جگہ کم بچتی ہے مگر فیصل آباد میں ابھی تک رائونڈ آبائوٹ قائم ہیں جبکہ اُن کی جگہ تھوڑی سی جگہ پر ٹریفک سگنل لگا کر ٹریفک کے بہائو کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے اُن کی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ بہت جلد ٹریفک آفیسر کو مدعو کر کے اُن سے ٹریفک مسائل پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے ڈاکٹر عرفان کو بھی اس میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ یہ مسائل صرف ٹریفک پولیس کے دائرہ کار میں نہیں آتے اِس کیلئے متعدد محکموں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر کے حوالے سے کہا کہ اس کے دونوں طرف سکول ہیں اور چھٹی کے اوقات میں وہاں سے گزرنے میں کم از کم 25منٹ لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر میں اعلیٰ افسران کے علاوہ غیر ملکی سفیر اورمہمان بھی آتے ہیں اُن کی آسانی کیلئے انہوں نے چیمبر کے سامنے ریمپ کی تجویز دی ہے۔ جو سرخ فیتے اور این او سی کلچر کا شکار ہے۔ ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ شہری مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ طبقوں کو مسائل کی نشاندہی کے ساتھ اُن کے قابل عمل حل بھی پیش کرنے چاہئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

باغی گروپ ٹی پی ایل ایف کی 65فیصد تعداد نے ہ...

ا یتھوپیامیں مرکزی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والے گروپ تیگرائے قومی آزادی محاذ کی 65فیصد تعداد نے معاہدے کے تحت محاذ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے،ٹی پی ایل ایف کے لیڈروں میں شامل ٹادیس ویریدا نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ ہماری تنظیم کے 65فیصد نے محاذ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے،صرف ایک حصہ اب تک سرگرم ہے،واضح رہے کہ تین نومبر کو ٹی پی ایل ایف نے ہتھیار ڈالنے کا آغاز کر دیا تھا ،یہ معاہدہ عدیس ابابا حکومت اور باغی تنظیم ٹی پی ایل ایف کے درمیان جنوبی افریقہ میں جاری مذکرات کے نتیجے میں طے ہوا تھا،سال 2020کے دوران ایتھیوپیا اور باغی گروہ کے درمیان شروع ہوئی جھڑپوں کے باعث ہزاروں افراد ہلاک جبکہ لاکھوں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے تھے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کو صنعت...

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کو صنعتوں میں بجلی کے ذمہ دارانہ استعمال کی ترغیب دینے کیلئے جامع اور مرتکز حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی تاکہ بجلی کے بل میں کمی کے ساتھ ساتھ اس کے ضیاع کو بھی روکا جا سکے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے ریسر چ اینڈ ڈویلپمنٹ کے بارے میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر احمد حسن کی کاوشوں کو سراہا مگر کہا کہ اُن کی انفرادی کوششوں کی وجہ سے صنعتوں پر مطلوبہ اثرات منتقل نہیں کئے جا سکتے جس کی وجہ سے اِن میں نئی ٹیکنالوجی کو اپنا نے کی خواہش پیدا کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا س حوالے سے ہمیں دائرہ کار کا تعین کرنے کے بعد اپنی پوری توجہ اس شعبہ میں نئی ٹیکنالوجی کو رائج کرنے پر دینا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں میں بجلی کا بے دردی سے ضیاع ہو رہا ہے جس کو روک کے انرجی آڈٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مفت سہولت مہیا کرنے کی مخالفت کی اور کہا کہ صرف سنجیدہ صنعتکاروں کو معمولی فیس پر یہ سہولت مہیا کرنے سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری کوششوں سے دس کمپنیوں نے دس فیصد بجلی بھی بچا لی تو یہ بہت بڑی کامیابی ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ انرجی آڈت کیلئے مہنگے انرجی اینا لائزز کی بجائے دو ہزار کے معمولی خرچ سے 95فیصد تک مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں قومی سطح کی کوششوں کیلئے پلاننگ کمیشن سے مربوط رابطوں کی ضرورت ہو گی۔ منصوبہ بندی کے فقدان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جانے والے 70فیصد لوگوں کا ای سی جی کیا جاتا ہے جبکہ اِن میں سے بہت سے مریضوں کو اس کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اس انسٹیٹیوٹ میں پرائمری اور سیکنڈری سطح سے ہو کر آئے مریضوں کو ہی دیکھا جانا چاہیے مگر وہ پہلے مرحلہ میں ہی اس سپیشلائزڈ انسٹیٹیوٹ پہنچ جاتے ہیں جس سے حکومتی وسائل ضائع ہوتے ہیں۔ سٹی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس اہم کام کے ذمہ دار اداروں کو سرے سے اپنے مقاصد کا علم ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند سال قبل زیر زمین پانی 50فٹ پر دستیاب تھا جبکہ ہم اس قدر تی وسیلے کو بے دریغ استعمال کر کے اس کو 150فٹ کی گہرائی تک لے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عملی طور پر ایسے اقدامات اٹھانے ہونگے کہ موجودہ نسل زیر زمین پانی کی سطح کو ایکوافر چارج کے ذریعہ کم از کم دس فٹ تک بلند کر سکے۔ انہوں نے شہر کی ائیر کوالٹی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کو بھی بہتر بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ہمیں شجرکاری میں ٹری کور(Tree Cover) کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کیلئے تعلیم ، آگاہی اور تربیت دینے کیلئے ورکشاپس منعقد کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے نوجوان کاروباری افراد کی تربیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ منتخب نوجوانوں کو تربیت کا بندوبست کیا جا سکتا ہے ۔

اس مقصد کیلئے پلان نائن موجود ہے جس کے تحت نو آموز کاروباری افراد اپنے انوکھے اور اچھوتے تخیلات کو عملی شکل دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کو شروع کرنے کیلئے وینچر کیپٹل فنڈ بھی قائم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کیلئے چیمبر میں الگ جگہ مختص کرنے کا بھی عندیہ دیا جہاں اُن کو اچھے ماحول کے ساتھ ساتھ دیگر سہولتیںبھی مہیا کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے چیمبر کے تشخص کی مؤثر تشہیر کیلئے سوشل میڈیا ڈیسک قائم کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔ سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے بتایا کہ توانائی کی بچت کیلئے پمفلٹ اور چھوٹے چھوٹے ویڈیو کلپ بھی چلائے جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر انجینئر احمد حسن نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ مجتبیٰ حسن نے کہا کہ عالمی سطح پر نئی ایجادات کی نقل کر کے اس سے مقامی صنعت کو فائدہ پہنچانے کی بھی کوشش کی جانی چاہیے۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جرمنی کے جنوبی علاقے میں چاقو حملے میں 14 سا...

جرمنی کے جنوبی علاقے میں چاقو حملے میں ایک طالبہ ہلاک اور دوسری زخمی ہوگئی،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوطالبات پر اسکول کے راستے میں چاقو حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 14سال کی ایک طالبہ ہلاک ہوگئی۔ حملہ آور چاقو مارنے کے بعد قریبی عمارت میں چھپ گیا تھا،پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حملہ آور کو زخمی حالت میں چاقو سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حملہ آور کی عمر27سال ہے اوراس کا تعلق افریقی ملک اریٹریا سے ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان کے شہر بلخ میں دھماکہ ، 5افراد ہلا...

افغانستان کے شہر بلخ میں دھماکے میں 5افراد ہلاک ہوگئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق بلخ میں آئل کمپنی کے ملازمین کو لے کر جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح 7بجے ہوا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اب تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،سیکورٹی حکام واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گندم پرمرکز اور صوبوںکے اختلافات سے بحران پی...

پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے مابین نہ ختم ہونے والے اختلافات کی وجہ سے ملک میں گندم اور آٹے کے خوفناک بحران کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار گندم کے بارے میں اہم فیصلوں سے قبل مزاکرات کے بجائے فیصلے کر کے بات چیت کی جا رہی ہے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں گندم کی قیمت یکساں رکھنے کا سلسلہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ماضی کا طریقہ چھوڑ کر مختلف قیمتوں پر گندم کی درامد کی جا رہی ہے جبکہ حکومت کے پاس سبسڈی کے زریعے قیمتوں کی یکساں رکھنے کی گنجائش بھی نہیں ہے ۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ ستمبر کے مہینے میں حکومت سندھ نے مرکز یا دیگر صوبوں سے صلاح و مشورہ کئے بغیریکطرفہ طور پر گندم کی قیمت خرید 2200 روپے سے بڑھا کر4000 روپے کر دی جس کے بعدپنجاب نے قیمت خرید بائیس سو روپے من سے بڑھا کر تین ہزار روپے کر دی ۔

ابھی مرکزی حکومت اس سلسلہ میں غور کر ہی رہی تھی کہ پنجاب حکومت نے قیمت خرید میں مزید اضافہ کی منصوبہ بندی شروع کر دی جس سے ملک بھر میں گندم کی منڈی میں افرا تفری مچ گئی۔ اس وقت گندم کی تین اہم سٹیک ہولڈر جس میں پنجاب سندھ اور مرکزی حکومت شامل ہیں گندم کی قیمت کے بارے میں متفق نہیں ہو رہے ہیں اور اپنے سیاسی مفادات کو اولیت دینے میں مصروف ہیں ۔2021 اور2022 میںگندم درامد کرنے پر بھی دو ارب ڈالر خرچ کئے جا چکے ہیں مگر صورتحال بہتر نہیں ہو رہی ہے۔ اس صورتحال سے نجی درامدکنندگان، نجی شعبہ ، منافع خور اور زخیرہ اندوز بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ عوام چکی کے دو پاٹوں کے درمیان پس رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا، غیرازدواجی تعلقات پر ایک سال قید...

انڈونیشیا میں غیر شادی شدہ جوڑوں کے ایک ساتھ رہنے اور غیر ازدواجی تعلقات قائم کرنے پر ایک سال کی قید کی سزا کا قانون کا متعارف کرائے جانے کا امکان ہے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں اس قانون کے نفاذ پر غور کیا جا رہا ہے جس کی اولین کوشش 2019میں پرتشدد عوامی احتجاج کے باعث ناکام ہو گئی تھی تاہم اس بار حکومت کا دعوی ہے کہ قانون میں کچھ نرمی کی گئی ہے،نئے بل میں غیر شادی شدہ جوڑوں کے ایک ساتھ رہنے اور غیر ازدواجی تعلقات قائم کرنے پر ایک سال کی قید کی سزا تجویز کی گئی ہے تاہم 2019کے ڈرافٹ کے مقابلے میں اس قانون کی شرط میں کچھ نرمی کی گئی ہے،اس قانون میں نرمی کے تحت اب صرف غیر ازدواجی تعلقات کی شکایت صرف قریبی رشتہ دار کرسکتے ہیں جیسے والدین، شوہر، اہلیہ اور اولاد کرسکتے ہیں۔ ہر خاص و عام کو اس کا اختیار نہیں ہوگا،اسی طرح انڈونیشیا کے بادشاہ کی توہین کی سزا بھی رکھی گئی اور سب سے زیادہ ہنگامہ بھی 2019میں اس شق پر ہی ہوا تھا تاہم اس بار اس میں شق میں صدر کی توہین سے متعلق شکایت بھی صرف صدر ہی درج کراسکیں گے کا اضافہ کردیا گیا ہے،ایوان نمائندگان کے ڈپٹی سپیکر اور قانون میں نظرثانی کی نگرانی کرنے والے پارلیمانی کمیشن کے سربراہ بامبنگ وریانتو نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں ضابطے کی توثیق کے لیے مکمل اجلاس ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے سیلاب زدگان کو...

آل پاکستان چائینیز انٹر پیونر ایسوسی ایشن نے کھلے آسمان تلے رہنے والے سیلاب زدگان کے لئے چار سو خیمے عطیہ کئے ہیں اور مستقبل میں امداد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چینی سفارتحانے میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد ویمن چیمبر کی صدر رضوانہ آصف اور جمہوری وطن پارٹی کے چیف کوآرڈینیٹر میر چاکر بگٹی کو خیمے حوالہ کئے گئے۔ اس موقع پر آل پاکستان چائینیز انٹر پیونر ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین مسٹر سن یو چینگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوسی مثالی ہے اور چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ دونوں ممالک کی دوستی ہر آنے والے دن کے ساتھ مستحکم ہو گی۔ اگست 2022 وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں سارھے پندرہ ملین کا عطیہ دیا جا چکا ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی متعدد فلاحی کام کئے گئے ہیں۔ انھوں فلاحی کاموں میں مدد کرنے پر اسلام آباد ویمن چیمبر اور جمہوری وطن پارٹی کی خدمات کو سراہا۔ اپنے خطاب میں اسلام آباد ویمن چیمبر کی صدر رضوانہ آصف، سابق صدر نائمہ انصاری اور جمہوری وطن پارٹی کے چیف کوآرڈینیٹر میر چاکر بگٹی نے کہا کہ وہ چینی حکومت اور بزنس کمیونٹی کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ہر مشکل وقت میں ہماری مدد کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کی معاشی بحالی میں بھی بھرپور مدد کرے تاکہ ہمارے مسائل کم ہو جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سری لنکا پر قرض بوجھ کم کرنے کے لئے مشترکہ ک...

چین پر امید ہے کہ متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے سری لنکا کو موجودہ مشکلات سے نکالنے میں مدد کے لئے مثبت کردار کرتے ہوئے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کی ایک ٹیم کے دورہ چین بارے ایک سوال کے جواب میں کہی۔یہ ٹیم سری لنکا سمیت قرض کی ری اسٹرکچرنگ کے خواہش مند ممالک میں پیشرفت پر بات چیت کے لئے رواں ہفتے چین کا دورہ کرے گی، یہ ممالک آئی ایم ایف کے مالی تعاون کے طلب گار ہیں۔ما نے کہا کہ چین عرصہ دراز سے آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی اقتصادی و مالیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔سری لنکا کے قرضوں بارے معاملے پر ما نے کہا کہ چین سری لنکا کی پریشانیوں اور مشکلات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو مناسب طریقے سے حل کرنے میں سری لنکا کے ساتھ مل کر کام کرنے بارے مالیاتی اداروں سے تعاون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور سری لنکا کو موجودہ مشکلات سے نکلنے ، قرض کا بوجھ کم کرنے اور پائیدار ترقی کو حقیقت میں بدلنے کے لئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، کورئیر کا شعبہ تیزی سے بحالی کی جانب گا...

چین کے کورئیر کے شعبے میں تیزی سے بحالی ہوئی ہے۔ چین کے ادارے اسٹیٹ پوسٹ بیورو نے کہا ہے کہ نومبر کے آخر سے اوسط یومیہ کاروباری حجم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔بیورو کے زیر نگرانی اعداد وشمار کے مطابق جمعہ سے اتوار تک روزانہ اوسطا 30 کروڑ سے زائد پارسل نمٹائیجاتے ہیں جو کہ اس صنعت میں تیزی سے بحالی کی نشاندہی کرتے ہیں ۔بیورو نے تیزی سے بحالی کی وجوہات ملک میں عام طور پر نوول کرونا وائرس کے بہتر بچا اور کنٹرول کی صورت حال، بہتر روک تھام اور قابو پانے کے اقدامات اور کھپت کی صلاحیت میں اضافے کو قرار دیا ہے ۔بیورو نے کہا ہے کہ ایکسپریس ڈیلیوری کی صنعت کا سیزن عروج پر ہے اور توقع ہے کہ اس کے کاروباری حجم میں اضافہ جاری رہے گا۔ اس کی وجہ آنے والے شاپنگ تہوار اور تشہیری سرگرمیاں ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں غیرملکی سفارتکاروں کا جیانگ زیمن کے...

چین میں 120 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی سفارتکاروں اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے جیانگ زیمن کے انتقال پر تعزیت کے لئے چین کی وزارت خارجہ کا دورہ کیا ہے۔انہوں نے چین اور ان کے ممالک کے درمیان تعلقات ، علاقائی ،عالمی امن اور خوشحالی میں جیانگ کے اہم کردار بارے زبردست گفتگو کی۔سفارت کاروں کا تعلق روس، کیوبا، امریکہ، فرانس، برطانیہ، آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا، مالڈووا، تاجکستان، بیلاروس، ازبکستان، قازقستان اور کرغزستان سے تھا۔ان میں برازیل، میکسیکو، وینزویلا، ارجنٹائن، پاناما، ڈومینیکا، ایل سلواڈور، نکاراگوا، ایکواڈور، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، جمیکا، بارباڈوس، باہاماس، ٹونگا، فیڈرل اسٹیٹس آف مائیکرونیشیا ، سولومن جزائر، جرمنی اور اٹلی کے سفا رتکار بھی شامل تھے۔اس کے علاوہ ہا لینڈ، آسٹریا، سویڈن، آئس لینڈ، لٹویا، آئرلینڈ، لکسمبرگ ، جمہوریہ چیک ، اسپین ، ایسٹونیا ، پولینڈ ، یونان ، قبرص ، سلووینیا ، بیلجیم ، ناروے ، البانیہ ، نیوزی لینڈ ، کینیڈا اور دیگر ممالک کے سفارتکار بھی وزارت خا رجہ کا دورہ کر نے والوں میں شامل تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ، رواں سیزن کے دوران نزلہ سے 4 ہزار 50...

امریکہ میں رواں نزلہ سیزن کے دوران 87 لاکھ افراد بیمار ہوئے ہیں جن میں سے 78 ہزار کو اسپتال داخل کرنا پڑا جبکہ 4 ہزار 500 اموات ہوئی ہیں۔امریکی مراکز برائے امراض کی روک تھام و تدارک (سی ڈی سی)کے مطابق موسمیاتی زکام شدید ہے اور ملک بھر میں بڑھ رہا ہے۔امریکہ میں 26 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران نزلہ سے تقریبا 20 ہزار افراد اسپتال میں داخل ہوئے۔ نزلہ کے سبب اسپتال میں داخلے کی یہ تعداد گزشتہ ہفتے کی نسبت تقریبا دوگنا ہے۔سی ڈی سی کے مطابق رواں نزلہ سیزن میں ملک میں اب تک 14 بچے بھی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جامنی رنگ کی آسمانی بجلی سے سڈنی کی رات روشن...

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آسمان کے درمیان چمکدار بجلی بادلوں سے پھوٹی اور دور دراز وادی میں پھیل گئی ۔ رات بھر جامنی رنگ چھایا رہا اور پورے شہر کو منور کرتا رہا۔ یہ ایک نیا اور انتہائی شاندار نظارہ تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ کو اسلحہ کی عالمی فروخت میں غلبہ حاصل...

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسلحہ کی عالمی فروخت میں امریکی کمپنیوں کا غلبہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی 100 بڑی اسلحہ کمپنیوں کی فہرست میں شامل 40 امریکی کمپنیوں نے 2021 میں مجمو عی طور پر 299 ارب امریکی ڈالرز مالیت کا اسلحہ فروخت کیا ۔ جو 2020 کی نسبت معمولی 0.9 فیصد کم ہے ۔ 2018 سے اب تک دنیا کی 5 سب سے بڑی اسلحہ کمپنیاں امریکہ میں قائم ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ کی اسلحہ صنعت میں کمپنیوں کے انضمام اور حصول کی حالیہ لہر 2021 میں بھی جاری رہی۔اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر محقق نان تیان نے ایک اخباری اعلامیہ میں کہا کہ " اگلے چند سال میں ہتھیاروں کی صنعت کے انضمام اور حصول کو محدود کرنے کے لئے امریکی حکومت کی طرف سے سخت کارروائی متوقع ہے۔" امریکی محکمہ دفاع کو تشویش ہے کہ صنعت میں مسابقت کی کمی خریداری کے اخراجات اور اختراع کو متاثر کرسکتی ہے۔عالمی سطح پر سپلائی چین کو دریپش مشکلات کے باوجود صنعت کی 100 سب سے بڑی کمپنیوں کی جانب سے ہتھیاروں اور فوجی خدمات کی فروخت 2021 میں 592 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی، جو حقیقی معنوں میں 2020 کی نسبت 1.9 فیصد اضافہ ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مسلسل 7 واں سال ہے جس میں عالمی سطح پر اسلحہ کی فروخت بڑھی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ صنعت کے بہت سے حصے اب بھی 2021 میں عالمی سپلائی چینز میں نوول کرونا وائرس وبا سے پیدا شدہ رکاوٹوں کے باعث متاثر ہیں ، جس میں عالمی جہاز رانی میں تاخیر اور اہم پارٹس کی کمی شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جیانگ ژے مین کی یاد میں تعزیتی تقریب کاانعقا...

بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جیانگ ژے مین کی یاد میں تعزیتی اجلاس کاانعقاد ہوا۔ ان کا انتقال 30 نومبر کو 96 برس کی عمر میں ہوا تھا۔چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مر کزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب کیا۔عظیم عوامی ہال میں موجود تمام شرکا نے تعزیتی اجلاس کے آغاز پر جیانگ ژے مین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے3 منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

راولپنڈی میں دودھ اور دہی کی قیمت میں مزید ا...

راولپنڈی میں دودھ کی قیمت بڑھا کر 180 روپے فی لیٹر جبکہ دہی 200 روپے فی کلو کر دیا گیا۔ گوالہ یونین کے سیکریٹری چوہدری خرم کا کہنا ہے کہ بھینس 6 لاکھ روپے جبکہ بھوسہ، کھل اور چارہ کی قیمت میں 1 ہزار فیصد اضافہ ہوگیا۔ دودھ دہی قیمت میں آج 6 دسمبر سے اضافہ لاگو کر دیا گیا۔ دوسری جانب، ڈپٹی کمشنر کی ریٹ لسٹ میں دودھ 140 روپے اور دہی 150 روپے کلو مقرر ہے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی میں اپریل سے اب تک دودھ کی قیمت میں 30 روپے اور دہی کی قیمت میں 40 روپے کلو اضافہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف گواہ پولی...

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گینگ وار کے عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے میں استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کیا۔ استغاثہ کا گواہ غیر حاضر رہا۔ عدالت نے عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہوں کو بہر صورت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔ پراسیکیورٹر کے مطابق مقدمے میں امین بلیدی، شاہد عرف ایم سی بی اور ذاکر بلوچ شریک ملزمان ہیں۔ ملزمان کیخلاف ہنگامہ آرائی، پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے الزامات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت نے گستاخانہ مواد سے متعلق فیصلے کیخلاف...

حکومت نے گستاخانہ مواد سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لے لی۔ سپریم کورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لے لی۔ لاہور ہائیکورٹ نے پلے اسٹور سمیت تمام فورمز سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ پچھلی وفاقی حکومت نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی، جسے موجودہ حکومت نے واپس لے لیا۔قبل ازیں صدر بار چوہدری حفیظ اللہ یعقوب کی زیر صدارت اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا اسی حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ لیگل کمیشن آن بلاسفیمی کے چیئرمین را عبدالرحیم ایڈووکیٹ نے لقمان حبیب کیس کے پس منظر سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں سابق حکومت کی جانب سے دائر اپیل پر تعجب اور حیرانگی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سابقہ حکومت کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ اسلام آباد بار نے حکومت سے اپیلیں فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کا بھارت پر بابری مسجد کو اسکی اصل ج...

پاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بابری مسجد کو اس کی اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر کیا جائے اور اس کی تباہی کے ذمہ دار مجرموں کو مناسب سزا دی جائے۔ منگل کو بھارت میں تاریخی بابری مسجد کے انہدام کی 30ویں برسی کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بیان میں کہا کہ آج ہندوستان کے شہر ایودھیا میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد کے انہدام کی 30 ویں برسی ہے، یہ واقعہ ہندوستان میں اس وقت سے بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جنون کی ایک افسوسناک یاد دہانی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہم مسمار کی گئی مسجد کی جگہ پر ہندو مندر کی جاری تعمیر اور ذمہ دار مجرموں کی بریت کی مذمت کرتے ہیں، بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی آزادیوں پر مسلسل حملہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بابری مسجد کو اس کی اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر کیا جائے اور اس کی تباہی کے ذمہ دار مجرموں کو مناسب سزا دی جائے، بین الاقوامی برادری کو بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا، نفرت انگیز تقاریر اور نفرت انگیز جرائم کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انتہا پسند ہندوتواحکومت سے بھارت میں اسلامی ورثے کے مقامات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، بھارتی حکومت کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن کو عمران خان، فواد چودھری اور ا...

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت د یتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی رہنماوں کو جاری شوکاز نوٹسز پر اعتراضات کا بھی جائزہ لے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وفاقی وزرا فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدالت عظمی نے الیکشن کمیشن کو تینوں پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ہائی کورٹس نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف کارروائی سے نہیں، بلکہ حتمی فیصلے سے روکا ہے۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی رہنماوں کو جاری شوکاز نوٹسز پر اعتراضات کا بھی جائزہ لے۔الیکشن کمیشن نے کیس میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو شوکاز نوٹس جاری کیے، تاہم وہ پیش نہیں ہوتے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس چیف الیکشن کمشنر نے نہیں، کسی دوسرے افسر نے جاری کیا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایات کے ساتھ کیس نمٹا دیا۔ عدالت عظمی نے وضاحت کی کہ لاہور اور سندھ ہائی کورٹس نے الیکشن کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا۔ الیکشن کمیشن لاہور اور سندھ ہائی کورٹس کے فیصلے تک کیس میں کوئی حتمی فیصلہ جاری نہ کرے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہائی کورٹس میں زیر التوا درخواستوں پر سماعت جلد مکمل کی جائے۔کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عوامی مزاج کی عکاسی کرنے والا گوبلن موڈ 2022...

ایک سال پہلے آکسفورڈ ڈکشنری کے ماہرین نے اپنے ہاتھ بلند کرکے ویکس کو 2021کا لفظ قرار دیا تھا،مگر اس سال بظاہر آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کے پبلشر لگتا ہے کہ ہماری طرح گوبلن موڈ میں ہیں،گوبلن موڈ ایک عوامی اصطلاح ہے جو ایسے رویے کے لیے استعمال کی جاتی ہے جس میں لوگ کسی شرمندگی کے بغیر ذاتی خوشی، سستی، لالچ یا لاپرواہی کو اس انداز سے ترجیح دیتے ہیں جس کو سماجی روایات یا توقعات میں قبول نہیں کیا جاتا، نجی ٹی وی کے مطابق آکسفورڈ ڈکشنری نے گوبلن موڈ کو 2022کا لفظ قرار دیا ہے اور وہ بھی عوامی ووٹنگ کے بعد،آکسفورڈ ڈکشنری کی جانب سے گوبلن موڈ، #IStandWithاور میٹا ورس الفاظ پر عوامی ووٹنگ کرائی گئی تھی،عام طور پر آکسفورڈ ڈکشنری کی جانب سے ایسے الفاظ کی فہرست مرتب کی جاتی ہے جن کا استعمال زیادہ ہوا اور پھر ان میں سے ایک کا انتخاب ہوتا ہے

،مگر اس بار نئے طریقے سے سال کے لفظ کا انتخاب کیا گیا،گوبلن موڈ کو 3لاکھ 18 ہزار 956افراد نے ووٹ دیا اور مجموعی طور پر 93فیصد ووٹ اس لفظ کے حصے میں آئے،آکسفورڈ لینگوئجز کے صدر کیسپر گراتھ ہول کے مطابق اگرچہ ہماری ٹیم کو توقع تھی کہ عوام اس عمل سے خوش ہوں گے مگر جس طرح کا جوش و خروش دیکھنے میں آیا وہ حیران کن تھا،اس اصطلاح کا استعمال سب سے پہلے 2009 میں ٹوئٹر میں ہوا تھا مگر فروری 2022میں یہ سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئی جب ایک فرضی ہیڈلائن ٹوئٹ کی گئی،ٹک ٹاک میں اکثر گوبلن موڈ کو ہیش ٹیگ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد اپنی ذات کے مختلف گوشے دکھانا ہوتا ہے،آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق گوبلن موڈ کا استعمال 2022 کے اولین 6ماہ کے دوران اس وقت بڑھا جب کووڈ پابندیوں کو متعدد ممالک میں نرم کیا گیا،ڈکشنری کے مطابق اس طرح لوگوں کی جانب سے معمول کی زندگی پر واپس لوٹنے کے خیال کو مسترد کیا گیا یا سوشل میڈیا کے غیرمستحکم طرز زندگی سے بغاوت ظاہر کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسرائیلی صدرکا یو اے ای کا دورہ، شیخ محمد بن...

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے ابوظبی کے شاہی محل میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی ہے،عرب میڈیا کے مطابق ایک سال کے دوران اسرائیلی صدر کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کا یہ دوسرا سرکاری دورہ ہے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق شیخ محمد بن زاید سے ملاقات میں آئزک ہرزوگ کا کہنا تھا کہ خطے میں 'امن کی مہم' میں متحدہ عرب امارات مرکزی حیثیت رکھتا ہے، ابراہام معاہدے کے دو سال بعد ہمیں تعلقات میں مزید اضافے کی ضرورت ہے اور معاہدے میں مزید ممالک کو شامل کیا جانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس کے ساحل پر ڈھائی ہزار دریائی بچھڑوں کی ہ...

روس کے ساحل پر ڈھائی ہزار دریائی بچھڑوں کی ہلاکت معمہ بن گئی۔،عالمی میڈیاکے مطابق روس میں بحیرہ کیسپئن کے ساحل پر تقریبا ڈھائی ہزار دریائی بچھڑے (Seals)مردہ پائے گئے ہیں، سیلز کی موت کی وجہ جاننے کیلئے ان کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں، ابتدائی طور پر تقریبا 700مردہ دریائی بچھڑوں کی اطلاع ملی تھی لیکن مزید تحقیقات میں اس سے کہیں زیادہ تعداد سامنے آئی ہے ،کیسپئن انوائرمینٹل پروٹیکشن سینٹر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دریائی بچھڑوں کی موت تقریبا دو ہفتے قبل ہوئی تھی،انہوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ دریائی بچھڑے مارے گئے تھے یا مچھلی پکڑنے کے جالوں میں پکڑے گئے تھے،واضح رہے کہ کیسپئن سیلز انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کے معدومیت کے خطرے سے دوچار سمندر حیات کی درجہ بندی کی فہرست میں 2008سے شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کولمبیا، مٹی کا تودا بس پر آگرا، بچوں سمیت 2...

کولمبیا میں مٹی کا تودہ بس پر آگرا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 27افراد ہلاک ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کولمبیا کے صوبے ریسارالدا میں شدید بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کے حاد ثات رونما ہوئے،اس دوران ایک پہاڑی علاقے میں مٹی کا تودا گرا اور قریب سے گزرنے والی بس سمیت دیگر گاڑیاں بھی اس کی زد میں آگئیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے آپریشن شروع کردیا گیا جس میں اب تک 27افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے،ریسکیو کے مطابق امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں 9افراد کو بچالیا گیا جب کہ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا میں فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں...

امریکا کے اسپتالوں میں فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، فلو سے 14افراد جان کی بازی ہار گئے،سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول(سی ڈی سی)کا کہناتھا کہ امریکا میں دس سالوں بعد اسپتال میں اتنے زیادہ فلو کے کیسز دیکھے جا رہے ہیں،سربراہ سی ڈی سی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں برس کے موسم سرما میں اب تک امریکا کے اسپتالوں میں انفلوئنزا مریضوں کی تعداد ایک دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،رپورٹس کے مطابق امریکا میں موسم سرما کے فلو سے اب تک 14نوجوان ہلاک ہوچکے ہیں، امریکی اسپتالوں میں سانس کی دیگر بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں پولیس کی بے حسی کے باعث مسلمان سبز...

بھارت میں مودی سرکار کی سرپرستی میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم و زیادتی اور انہیں بزور طاقت دبانے کا سلسلہ جاری ہے اور سب سے زیادہ شکار مسلمان شہری ہی بنتے ہیں،ایک اور حالیہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پیش آیا ہے جہاں ایک 17سالہ مسلمان سبزی فروش پولیس کی بے حسی کے باعث اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگیا،بھارتی میڈیا کے مطابق 17سالہ ارسلان کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہر روز کی طرح ارسلان ٹھیلے پر سبزی فروخت کررہا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے اس کے ساتھ نامناسب سلوک کیا اور اس کا ترازو ریلوے لائن پر پھینک دیا جسے اٹھانے کے لیے ارسلان ریلوے لائن پر بھاگا تاہم ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور دونوں ٹانگیں گنوا بیٹھا،ڈاکٹروں کے مطابق دونوں ٹانگیں کٹنے سے خون زیادہ بہہ جانیکی وجہ سے ارسلان کی حالت کافی خراب ہے،سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ارسلان کو ریلوے ٹریک پر زخمی حالت میں امداد طلب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس کے دو فضائی اڈوں پر دھماکے ، 3افراد ہلاک...

روس کے دو فضائی اڈوں پر دھماکوں سے 3افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے،روسی میڈیا کے مطابق روسی حکام نے فضائی اڈوں پر دھماکوں کی تصدیق کی ہے، دونوں روسی شہر یوکرین سے کئی سو میل کے فاصلے پر ہیں، ایک دھماکا روسی شہر ریازان کے فضائی اڈے پر واقع فیول ٹینکر پھٹنے سے ہوا جب کہ دوسرا دھماکا روسی شہر سراتوف کے بمبار طیاروں کے فضائی اڈے میں ہوا جس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،ریازان کے فضائی اڈے پر واقع فیول ٹینکر پھٹنے سے 3افراد ہلاک اور 6زخمی ہوئے جب کہ سراتوف کے بمبار طیاروں کے فضائی اڈے میں 2افراد کے زخمی ہونیکی اطلاع ہے،روسی حکام کا کہنا تھا کہ فضائی اڈوں میں دھماکوں سے شہری علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے فوجی تنصیبات میں دھماکوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سری لنکا پر قرض بوجھ کم کرنے کے لئے مشترکہ ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین پر امید ہے کہ متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے سری لنکا کو موجودہ مشکلات سے نکالنے میں مدد کے لئے مثبت کردار کرتے ہوئے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کی ایک ٹیم کے دورہ چین بارے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

 یہ ٹیم سری لنکا سمیت قرض کی ری اسٹرکچرنگ کے خواہش مند ممالک میں پیشرفت پر بات چیت کے لئے رواں ہفتے چین کا دورہ کرے گی، یہ ممالک آئی ایم ایف کے مالی تعاون کے طلب گار ہیں۔

ماؤ نے کہا کہ چین عرصہ دراز سے آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی اقتصادی و مالیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔

سری لنکا کے قرضوں بارے معاملے پر ماؤ نے کہا کہ چین سری لنکا کی پریشانیوں اور مشکلات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو مناسب طریقے سے حل کرنے میں سری لنکا کے ساتھ مل کر کام کرنے بارے مالیاتی اداروں سے تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور سری لنکا کو موجودہ مشکلات سے نکلنے ، قرض کا بوجھ کم کرنے اور پائیدار ترقی کو حقیقت میں بدلنے کے لئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، کورئیر کا شعبہ تیزی سے بحالی کی جانب گ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے کورئیر کے شعبے میں تیزی سے بحالی ہوئی ہے۔ چین کے ادارے  اسٹیٹ پوسٹ بیورو نے کہا ہے کہ  نومبر کے آخر سے اوسط یومیہ کاروباری حجم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

بیورو کے زیر نگرانی اعداد وشمار  کے مطابق  جمعہ سے اتوار تک روزانہ اوسطاً 30 کروڑ سے زائد پارسل نمٹائےجاتے ہیں  جو کہ  اس صنعت میں تیزی سے بحالی کی نشاندہی کرتے ہیں ۔

بیورو نے تیزی سے بحالی کی وجوہات ملک میں عام طور پر نوول کرونا وائرس  کے بہتر بچاؤ اور کنٹرول کی صورت حال،  بہتر روک تھام اور قابو پانے  کے اقدامات اور کھپت  کی صلاحیت میں اضافے  کو قرار دیا ہے ۔

بیورو نے کہا  ہے کہ ایکسپریس ڈیلیوری کی صنعت کا سیزن عروج پر ہے اور توقع ہے کہ اس کے کاروباری حجم میں اضافہ جاری رہے گا۔ اس کی وجہ  آنے والے شاپنگ تہوار اور تشہیری سرگرمیاں ہیں ۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں غیرملکی سفارتکاروں کا جیانگ زیمن کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 120 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی سفارتکاروں اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے جیانگ زیمن کے انتقال پر تعزیت کے لئے چین کی وزارت خارجہ کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے چین اور ان کے ممالک کے درمیان تعلقات ، علاقائی ،عالمی امن اور خوشحالی میں جیانگ کے اہم کردار بارے زبردست گفتگو کی۔

سفارت کاروں کا تعلق روس، کیوبا، امریکہ، فرانس، برطانیہ، آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا، مالڈووا، تاجکستان، بیلاروس، ازبکستان، قازقستان اور کرغزستان سے تھا۔

ان میں برازیل، میکسیکو، وینزویلا، ارجنٹائن، پاناما، ڈومینیکا، ایل سلواڈور، نکاراگوا، ایکواڈور، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، جمیکا، بارباڈوس، باہاماس، ٹونگا، فیڈرل اسٹیٹس آف مائیکرونیشیا ، سولومن جزائر، جرمنی اور اٹلی کے سفا رتکار بھی شامل تھے۔

اس کے علاوہ ہا لینڈ، آسٹریا، سویڈن، آئس لینڈ، لٹویا، آئرلینڈ، لکسمبرگ ، جمہوریہ چیک ، اسپین ، ایسٹونیا ، پولینڈ ، یونان ، قبرص ، سلووینیا ، بیلجیم ، ناروے ، البانیہ ، نیوزی لینڈ ، کینیڈا اور دیگر ممالک کے سفارتکار بھی وزارت خا رجہ کا دورہ کر نے والوں میں شامل تھے۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں غیرملکی سفارتکاروں کا جیانگ زیمن کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 120 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی سفارتکاروں اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے جیانگ زیمن کے انتقال پر تعزیت کے لئے چین کی وزارت خارجہ کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے چین اور ان کے ممالک کے درمیان تعلقات ، علاقائی ،عالمی امن اور خوشحالی میں جیانگ کے اہم کردار بارے زبردست گفتگو کی۔

سفارت کاروں کا تعلق روس، کیوبا، امریکہ، فرانس، برطانیہ، آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا، مالڈووا، تاجکستان، بیلاروس، ازبکستان، قازقستان اور کرغزستان سے تھا۔

ان میں برازیل، میکسیکو، وینزویلا، ارجنٹائن، پاناما، ڈومینیکا، ایل سلواڈور، نکاراگوا، ایکواڈور، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، جمیکا، بارباڈوس، باہاماس، ٹونگا، فیڈرل اسٹیٹس آف مائیکرونیشیا ، سولومن جزائر، جرمنی اور اٹلی کے سفا رتکار بھی شامل تھے۔

اس کے علاوہ ہا لینڈ، آسٹریا، سویڈن، آئس لینڈ، لٹویا، آئرلینڈ، لکسمبرگ ، جمہوریہ چیک ، اسپین ، ایسٹونیا ، پولینڈ ، یونان ، قبرص ، سلووینیا ، بیلجیم ، ناروے ، البانیہ ، نیوزی لینڈ ، کینیڈا اور دیگر ممالک کے سفارتکار بھی وزارت خا رجہ کا دورہ کر نے والوں میں شامل تھے۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ، رواں سیزن کے دوران نزلہ سے 4 ہزار 50...

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکہ میں رواں نزلہ سیزن کے دوران 87 لاکھ افراد بیمار ہوئے ہیں جن میں سے 78 ہزار کو اسپتال داخل کرنا پڑا جبکہ 4 ہزار 500 اموات ہوئی ہیں۔

امریکی مراکز برائے امراض کی روک تھام و تدارک (سی ڈی سی) کے مطابق موسمیاتی زکام شدید ہے اور ملک بھر میں بڑھ رہا ہے۔

امریکہ میں 26 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران نزلہ سے تقریباً 20 ہزار افراد اسپتال میں داخل ہوئے۔ نزلہ کے سبب اسپتال میں داخلے کی یہ تعداد گزشتہ ہفتے کی نسبت تقریباً دوگنا ہے۔ 

سی ڈی سی کے مطابق رواں نزلہ سیزن میں ملک میں اب تک 14 بچے بھی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جامنی رنگ کی آسمانی بجلی سے سڈنی کی رات روشن...

سڈنی (شِنہوا) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آسمان کے درمیان چمکدار بجلی بادلوں سے پھوٹی اور دور دراز وادی میں پھیل گئی ۔ رات بھر جامنی رنگ چھایا رہا اور پورے شہر کو منور کرتا رہا۔ یہ ایک نیا اور انتہائی شاندار نظارہ تھا۔

 

آسٹریلیا، سڈنی میں آسمانی بجلی کو دیکھا جاسکتا ہے ۔(شِنہوا)

 

آسٹریلیا، سڈنی میں آسمانی بجلی کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

آسٹریلیا، سڈنی میں آسمانی بجلی کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ کو اسلحہ کی عالمی فروخت میں غلبہ حاصل...

اسٹاک ہوم (شِنہوا) اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسلحہ کی عالمی فروخت میں امریکی کمپنیوں کا غلبہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی 100 بڑی اسلحہ کمپنیوں کی فہرست میں شامل 40 امریکی کمپنیوں نے 2021 میں مجمو عی طور پر 299 ارب امریکی ڈالرز مالیت کا اسلحہ فروخت کیا ۔ جو 2020 کی نسبت معمولی 0.9 فیصد کم ہے ۔ 2018 سے اب تک دنیا کی 5 سب سے بڑی اسلحہ کمپنیاں امریکہ میں قائم ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ کی  اسلحہ صنعت میں کمپنیوں کے انضمام اور حصول کی حالیہ لہر 2021 میں بھی جاری رہی۔

 

امریکہ، کیلفورنیا کے ہون ٹنگ ٹون ساحل پر بحرالکاہل ایئر شو کا ایک منظر ۔ (شِنہوا)

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر محقق نان تیان نے ایک اخباری اعلامیہ میں کہا کہ " اگلے چند سال میں ہتھیاروں کی صنعت کے انضمام اور حصول کو محدود کرنے کے لئے امریکی حکومت کی طرف سے سخت کارروائی متوقع ہے۔" امریکی محکمہ دفاع کو تشویش ہے کہ صنعت میں مسابقت کی کمی خریداری کے اخراجات اور اختراع کو متاثر کرسکتی ہے۔

عالمی سطح پر سپلائی چین کو دریپش مشکلات کے باوجود صنعت کی 100 سب سے بڑی کمپنیوں کی جانب سے ہتھیاروں اور فوجی خدمات کی فروخت 2021 میں 592 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی، جو حقیقی معنوں میں 2020 کی نسبت 1.9 فیصد اضافہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مسلسل 7 واں سال ہے جس میں عالمی سطح پر اسلحہ کی فروخت بڑھی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ صنعت کے بہت سے حصے اب بھی 2021 میں عالمی سپلائی چینز میں نوول کرونا وائرس وبا سے پیدا شدہ رکاوٹوں کے باعث متاثر ہیں ، جس میں عالمی جہاز رانی میں تاخیر اور اہم پارٹس کی کمی شامل ہے۔

 

امریکہ ، واشنگٹن ڈی سی میں  پینٹاگون  کا فضائی منظر۔ (شِنہوا)
۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جیانگ ژے مین کی یاد میں تعزیتی تقریب کاانعق...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جیانگ ژے مین کی یاد میں تعزیتی اجلاس کاانعقاد ہوا۔ ان کا انتقال 30 نومبر کو 96 برس کی عمر میں ہوا تھا۔

چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مر کزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ  نے اجلاس سے خطاب کیا۔

عظیم عوامی ہال میں موجود تمام شرکا نے تعزیتی اجلاس کے آغاز پر جیانگ ژے مین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے3 منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ارشد شریف کی شہادت پر ازخودنوٹس لینا خوش آئن...

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ارشد شریف کی شہادت پر ازخودنوٹس لینا خوش آئند ہے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات وتحریک انصاف کے صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ارشد شریف کی شہادت پر ازخود نوٹس لینا خوش آئند ہے سپریم کورٹ اور جج صاحبان سے عوام کی توقع ہے کہ وہ بنیادی انسانی حقوق کیلئے جو بھی دبا ہو اس کے باوجود آئین کی حاکمیت کیلئے کھڑے ہوں گے اور انسانی حقوق کی حفاظت کریں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈار کے ساتھ فضل الرحمان بھی آئی ایم ایف کو آ...

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسحاق ڈار کے ساتھ مولانا فضل الرحمان بھی آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار دونوں نااہل ثابت ہوئے جن کی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان مطمئن ہیں اور الیکشن منوا کے رہیں گے، وہ اسمبلیوں کی تحلیل بھی الیکشن کے اعلان کے انتظار میں 30 دسمبر تک لے کر گئے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ کاروبار تو بند ہی تھا انتقام میں سینٹورس مال بھی بند کرا دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی، کالعدم ٹی...

ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی علاقہ گرہ مستان میں کی گئی جہاں دہشتگردوں نے خفیہ ٹھکانوں سے فورسز پر حملہ کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا جب کہ دہشت گردوں کی شناخت منیب، جنید الرحمان، شوکت کے نام سے ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صحافیوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات حکو...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ صحافیوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے ، صحافیوں کی حفاظت ، سکیورٹی اور تحفظ بہت ضروری ہے ، میڈیا کسی بھی جمہوری ریاست کا اہم ستون ہے ، پاکستان کے صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی ہے ۔منگل کے روزاسلام آباد میں جرنلسٹ سیفٹی فورم کے تحت اقوام متحدہ کے 10سالہ پلان آف ایکشن کی تقریب ہوئی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ تقریب اقوام متحدہ10سالہ پلان آف ایکشن کے موضوع پر ہورہی ہے ،آزادی اظہار رائے ہر معاشرے کیلئے فروری عنصر ہے ، صحافیوں کے حقوق کیلئے حکومت اقدامات کردی ہے ، صحافیوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے ، صحافی شہید ارشید شریف کا قتل افسوسناک حادثہ ہے ، میں نے ارشد شریف معاملے پر کینیا کے صدر سے بات کی ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اس معاملے پر کینیا کے حکام سے رابطے میں تھے ، ارشد شریف قتل کے حوالے سے میں نے چیف جسٹس کو کمیشن بنانے کیلئے خط لکھا ، تمام تر صحافی برادری میرے دل کے قریب ہیں، صحافیوں کی حفاظت ، سکیورٹی اور تحفظ بہت ضروری ہے ، میڈیا کسی بھی جمہوری ریاست کا اہم ستون ہے ، پاکستان کے صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی ہے ، صحافیوں کے تحفظ کیلئے حکومت، میڈیا اور سول سوسائٹی نے ملکر کام کرنا ہے ، جرنلسٹ سیفٹی کمیشن نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھانے پر زوردیا ہے ، صحافیوں کے زندگی کے ہر شعبے میں ہمت، جذبے اور اپنے جذبات کا اظہار حاصل ہے ، صحافیوں کو اپنی آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے ، وہ اپنی بات باآسانی عوام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیںِ اس موقع پر صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیپرا کی افغانستان و دیگر ممالک سے کوئلہ خری...

نیپرا نے افغانستان اور دیگر ممالک سے کوئلے کی خریداری کیلیے حالیہ منظور شدہ گائیڈ لائنز پر عوامی سماعت مکمل کرلی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے افغانستان اور دیگر ممالک سے کوئلے کی خریداری کیلیے حالیہ منظور شدہ گائیڈ لائنز پر عوامی سماعت مکمل کی جس کا مقصد سٹیک ہولڈرز سے تجاویز حاصل کرنا تھا تاکہ آن سپاٹ کوئلے کی خریداری کو بہتر کیا جائے اور مزید مسابقت پیدا کی جائے۔ سماعت کا مقصد آئی پی پیز اور کول سپلائر زکرنے کی جانب سے منظور شدہ گائیڈ لائنز میں اٹھائے گئے خدشات کو دور کرنا تھا۔ اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات اور تجاویز کو نوٹ کیا اور اس کے مطابق جلد از جلد گائیڈ لائینز کو مزید بہتر کرنے کا کہا تاکہ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے لیے مختلف ذرائع سے خریداری شروع ہو اور سستی بجلی کی پیداوار کوجلد از جلد یقینی بنایا جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رواں سال کے پہلے 10ماہ میں پاکستان کی چین کو...

رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں پاکستانی مردانہ ملبوسات کی چین کو برآمدات 21.03 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو کہ 2021 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔ چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق مردوں یا لڑکوں کے ملبوسات (کموڈٹی کوڈ 61034200) میں 15.29 فیصد کا اضافہ ہوا جس کی مالیت 11.85 ملین ڈالر تھی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 10.28 ملین ڈالر تھی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ مردوں یا لڑکوں کے ٹرازر، اور بریچز، نیس، کاٹن(کموڈٹی کوڈ 62034290) میں 16.42 فیصد اضافہ ہوا اور 2022 کے پہلے 10 مہینوں میں 6.49 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 5.58 ملین ڈالر تھا۔ ٹیکسٹائل کے شعبوں میں دو طرفہ تجارت بہت تیزی سے بہتر ہوئی۔ پاکستان سے چین کو خواتین کے ملبوسات کی برآمدات 8.32 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں جبکہ گھریلو ٹیکسٹائلز کی برآمدات 6.74 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے جو کہ 5.25 ملین ڈالر تھی۔ سیالکوٹ میں برزبین گروپ آف کمپنیز کے سی ای او اور ٹیکسٹائل ایکسپورٹر آصف محمد سلہری نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ چین کو مردوں کے ملبوسات کی بڑھتی ہوئی برآمد کے پیچھے تین اہم عوامل کارفرما ہیں۔

پاکستان کپاس کی فصل کا ایک بڑا پیداواری ملک ہے، اور یہ چین کے مقابلے میں سستی ہے اس لیے اس کا ان پر فائدہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں چین کے مقابلے میں سستی لیبر ہے جو چین کو مردوں کے ملبوسات کی برآمدات کے لیے سستی ہے۔ جنوری 2020 میں پاکستان اور چین نے چینپاکستان آزاد تجارتی معاہدے (CPFTA2) کے دوسرے مرحلے کے تحت چین نے پاکستان کی برآمدات کی 313 ترجیحی ٹیرف لائنوں اور 313 اعلی ترجیحی مصنوعات میں سے پاکستان کے محصولات کو ختم کر دیا ہے۔ اب چین کو ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر ایکسپورٹ کر سکتے ہیں، 130 کا تعلق ٹیکسٹائل کے شعبے سے ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سلہری نے کہا کہ ٹیکسٹائل مصنوعات پر ٹیرف میں کمی، پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں متوقع اضافہ اور چین سے پاکستان میں پیداواری بنیاد کی ممکنہ تبدیلی ٹیکسٹائل کی تجارت کی علاقائی حرکیات کو تبدیل کر سکتی ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق آصف نے ذکر کیا سی پی ایف ٹی اے ٹو کے تحت بہت سی پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کو اب چین تک ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہو گی

جس نے دوسرے تجارتی شراکت داروں کے لیے بھی اسی طرح کے ٹیرف میں کمی کی ہے اور مردوں کے کاٹن ملبوسات (HS code 62032200) جو پاکستان کی سب سے بڑی عالمی برآمدات ہے، کی تجارت چین کے ساتھ 17.5 فیصد ( ایم ایف این ریٹ) پر ہوئی جو ایف ٹی اے کے فیز ون کے تحت کم کر کے 12 فیصد کر دی گئی اور فیز ٹو میں 0 فیصد تک گر گئی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا پاکستانی حکومت کا ہدف ملک کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات کو 2018 میں 13.5 بلین امریکی ڈالر سے بڑھا کر 2025 تک 25 بلین ڈالر تک لے جانا ہے چونکہ چین کے پاس دنیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل صنعت ہے ، اس 2025 کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے پیداوار اور برآمد دونوں کے لحاظ سے یہ پاکستان کے لیے ایک ناگزیر تجارتی شراکت دار ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی چین کو کاٹن یارن کی برآمدات چینی منڈی میں پاکستان کی برآمدات میں سے ایک اہم آئٹم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رواں سال کے پہلے دس ماہ میں پاکستان کی چین ک...

رواں سال کے پہلے دس ماہ میں پاکستان کی چین کو سمندری خو راک کی برآمدات41 فیصد اضافہ کیساتھ 166.56 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ، گزشتہ سال یہ 118.07 ملین ڈالر تھی ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن ( جی اے سی سی ) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال کے پہلے دس ماہ میں پاکستان کی چین کو منجمد مچھلی، کموڈٹی کوڈ (03038990) کی برآمدات 45.47 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 21.80 ملین ڈالر تھیں۔ حجم کے لحاظ سے جنوری تا اکتوبر 22331.728 ٹن سے زائد منجمد مچھلی چین کو برآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران یہ 13084.984 ٹن تھی۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال جنوری سے اکتوبر میں چین کو تازہ اور ٹھنڈے کیکڑوں، کموڈٹی کوڈ (03063399) کی برآمدات 22.46 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ تاہم پچھلے سال اسی عرصے میں وہ 17.14 ملین ڈالر تھے، جو کہ 31 فیصد کا اضافہ ہے۔ مقدار کے لحاظ سے اس سال کے پہلے دس ماہ میں یہ 3174.391 ٹن تھی اور پچھلے سال اسی مدت میں یہ 2445.136 ٹن تھی جو کہ تقریباً 30 فیصد اضافہ ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس سال جنوری سے اکتوبر کے دوران، مولسک اور شیلفش، کموڈٹی کوڈ (16055900) کی چین کو برآمدات 19.77 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران یہ صرف 1.89 ملین ڈالر تھیں۔

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے سی ای این کو بتایا کہ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے سے بہت سی پاکستانی مصنوعات کو چینی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد ملی اور اس معاہدے کی وجہ سے چین کو پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا اب بہت سے پاکستانی سمندری خوراک کے برآمد کنندگان سمندری خوراک کی اشیاء پر صفر ڈیوٹی سے لطف اندوز ہوتے ہیں جبکہ وہ جی اے سی سی کے ساتھ سی پی ایف ٹی اے کے تحت ہماری سمندری خوراک کی برآمد کی فہرست میں مزید پر چیزیں شامل کرنے کے لیے چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے بارے میں مزید آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق قادر نے مزید کہا کہ بہت سے پاکستانی سمندری خوراک برآمد کنندگان اس شعبے میں چین کی جدید ترین ٹیکنالوجیز، تکنیکوں اور بہترین طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے برآمدات کو بڑھانے کے لیے چینی شراکت داروں کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سندھ میں میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ (ایم ایف ڈی) اور جی اے سی سی زیرو ٹیرف ریٹ کے تحت نئی نسلیں شامل کرکے چین کو سمندری خوراک کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے قریبی تعاون کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی کا ام...

ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو گزشتہ سال کے 31 ارب ڈالر کے مقابلے 2022 میں 29 ارب ڈالر کی ترسیلات ہونے کا امکان ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق جنوری اور ستمبر کے دوران ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 36 فیصد کمی ہوئی، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں 80 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، متاثرین میں افغان پناہ گزین بھی شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش اور سری لنکا کو بھی ترسیلات کی مد میں کمی متوقع ہے، رواں برس بھارت کی ترسیلات 100 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد کے سینٹورس مال کو ایک بار پھر سیل...

وفاقی دارالحکومت میں واقع سینٹورس مال کو سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے رات گئے سیل کر دیا۔ سینٹورس مال انتظامیہ کو 6 بار نوٹس جاری کرنے کے بعد سیل کیا گیا، متعدد بار نوٹسز کے باوجود عمارت کے غیر موافق استمال سی ڈی اے قوائد کی خلاف ورزیاں جاری رہیں۔ سینٹورس مال انتظامیہ کو پہلا نوٹس 7مارچ 2014، دوسرا نوٹس 25 اکتوبر 2019، تیسرا نوٹس 28دسمبر 2020، چوتھا نوٹس 31مارچ 2021، پانچواں نوٹس 11 اکتوبر 2021 اور چھٹا نوٹس 23 نومبر 2022 کو جاری کیا گیا۔مسلسل نوٹسز کے باجود سینٹورس مال انتظامیہ نے تعمیل نہیں کی، مسلسل عمارت کے خلاف قوانین استعمال پر مال کو سیل کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی،ہاوسنگ سوسائٹی میں تجاوزات کیخلاف گرین...

سندھ ہائیکورٹ نے اسکیم33 میں بجنور ہاسنگ سوسائٹی میں قبضے کیخلاف درخواست پر 12 دسمبر سے تجاوزات خاتمے کا گرینڈ آپریشن شروع کرنے اور کارروائی مکمل کرکے 16 جنوری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو اسکیم 33 میں بجنو ہاسنگ سوسائٹی میں قبضے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سوسائٹی کی زمین تاحال واگزار نہ کرانے پر عدالت برہم ہوگئی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مقف دیا کہ رینجرز کی نفری کی عدم موجودگی کے باعث کارروائی نہیں ہوسکی۔ ڈی سی ایسٹ نے عدالت کو بتایا کہ 25 ایکٹر زمین ہے، تجاوزات قائم ہوگئی تھیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے مقف دیا کہ ڈی سی کی ذمے داری تھی کہ وہ ڈی جی رینجرز سے رابطہ کریں مگر انہوں نے نہیں کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 20 دن پہلے اجلاس ہوا تھا جس میں رینجرز کے ڈی ایس آر موجود تھے۔

جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیے کہ آپ نے لکھا ہے بلدیاتی الیکشن کی تیاری میں آپ کی مصروفیات تھیں۔ ہمیں آپ کی الیکشن کی ذمے داریوں سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ جو حکم عدالت دیتی ہے آپ اس پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔ جسٹس ندیم اختر نے استفسار کیا کہ ہمیں ابھی آپریشن کی تاریخ بتائیں کب زمین خالی کرائیں گے؟ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہمیں اجلاس کی مہلت دیں، اجلاس میں طے کرلیں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی آپ تاریخ دیں گے اسی وقت، ورنہ آپ یہاں سے نہیں جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جو لوگ گھر بناکر بیٹھے ہیں، انہیں بے دخل کرنے میں وقت لگے گا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ خواتین اور بچوں کو استعمال کرنا ان کا سب سے بڑا ہتھیار ہوتا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ انہیں بہت وقت مل چکا ہے، جائیں کارروائی کریں اور تجاوزات ختم کریں۔ عدالت نے 12 دسمبر سے تجاوزات خاتمے کا گرینڈ آپریشن شروع کرنے اور کارروائی مکمل کرکے 16 جنوری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے رینجرزاور دیگر اداروں کو مکمل تعاون کا بھی حکم دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں