• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

محمد عامر کی نجم سیٹھی کو مبارک باد''صحیح کا...

فاسٹ بالر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے،پی سی بی کے انتظامات دوبارہ سنبھالنے پر محمد عامر نے سوشل میڈیا پر نجم سیٹھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "صحیح کام کے لیے صحیح آدمی"۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برازیل کو 3بار فٹبال کا عالمی چیمپئن بنانے و...

کینسر کے مرض میں مبتلا برازیل کے سابق سٹار فٹبالر پیلے کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ہسپتال ذرائع کے مطابق 82سالہ پیلے کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے ، ان کا کینسر کا مرض کنٹرول سے باہر ہو رہا ہے جبکہ ان کے دل اور گردوں کی کارکردگی بھی اطمینان بخش نہیں ،برازیل کے معروف فٹبال سٹار ایڈسن آرانٹے ناسیمنٹو کو پیلے کے نام سے جانا جاتا ہے ، پیلے نے برازیل کو 1958، 1962اور 1970کے فیفا ورلڈ کپ میں فتح یاب کرایا تھا،ریٹائرمنٹ سے قبل پیلے 92میچز میں 77گول کرنے کیساتھ برازیل کے آج تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترک شیف سالٹ بے پر یو ایس اوپن کے فائنل میں...

ترکیہ کے معروف شیف سالٹ بے کی یو ایس اوپن کپ 2023کے فائنل میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک شیف نصر گوکسی جو کہ سالٹ بے کے نام سے پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں پر انکی حرکات کی وجہ سے امریکی ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کے فائنل میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،یو ایس اوپن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل کے ذریے سالٹ بے پر پابندی کا اعلان کیا گیا،یہ فیصلہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں مشہور شیف کی حرکات کے بعد سامنے آیا ہے جس نے دنیا بھر کے فٹ بال شائقین کو ناراض کر دیا تھا تاہم انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے یو ایس اوپن کے فیصلے کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لیونل میسی نے پی سی جی کا حصہ رہنے پر رضا من...

فیفا ورلڈ کپ 2022کی فاتح ٹیم کے کپتان اور معروف فٹبالر لیونل میسی نے جرمن فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین ایف سی (پی سی جی)کا حصہ رہنے پر رضا مندی ظاہر کردی،گزشتہ ہفتے کے آخر میں قطر میں فرانس کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹائن کو فتح دلانے والے 35سالہ لیونل میسی کے بارے خبریں زیر گردش ہیں پیرس میں ایف سی جی کے ساتھ اپنے معاہدے میں مزید ایک سیزن کی توسیع کریں گے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق میسی اپنے ورلڈ کپ کے وقفے کے بعد واپس آنے پر پی ایس جی کے صدر ناصر الخلیفی اور کلب کے دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات میں معاہدے کی توسیع کے حوالے سے اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے آسٹریلیا کی 13رکن...

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 13رکنی ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا،پاکستان اور آسٹریلیا ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 16جنوری سے 21جنوری تک برسبین اور سڈنی میں کھیلی جائے گی،آسٹریلوی ٹیم کی کپتان میگ لیننگ چھٹیاں گزارنے کے بعد ٹیم کو واپس جوائن کر چکی ہیں تاہم نائب کپتان ایلیسا ہیلی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گی،تاہلیا میکگرا نائب کپتان ہوں گی جبکہ 13رکنی اسکواڈ میں ڈارسی بران، نکولا کیری، ایشلے گارڈنر، کم گارتھ اور جس جوناسن سمیت الانا کنگ، فوبی لچفیلڈ، بیتھ مونی، ایلیس پیری، میگن شٹ اور اینابیل سدرلینڈ بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گی،تین ون ڈے میچز 16، 18اور 21جنوری کو کھیلے جائیں گے، ون ڈے میچز کے بعد تین ٹی 20میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نجم سیٹھی کے مثبت بیان نے پشاور زلمی کی نارا...

نجم سیٹھی کے مثبت بیان نے پشاور زلمی کی ناراضی ختم کر دی، پی ایس ایل فرنچائز کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پشاور میں انٹرنیشنل اور پی ایس ایل میچز کے انعقاد کی بات پر نجم سیٹھی کو سراہا ہے،انہوں نے کہا کہ پشاور کے فینز اپنے شہر میں کرکٹ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں، پشاور اور خیبر پختونخوا کے شہریوں نے ملک میں امن کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں،جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ پشاور زلمی نے ہمیشہ پی سی بی کے ساتھ مل ملک میں کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشش کی،ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ پی ایس ایل 9میں ہماری ٹیم ارباب نیاز سٹیڈیم میں ایکشن میں ہو گی، پشاور زلمی کے کرکٹرز ماضی کی طرح آرمی پبلک سکول پشاور جا کر شہدا کو سلام بھی پیش کریں گے،جاوید آفریدی نے کہا کہ ہماری ٹیم بشمول ڈیرن سیمی اور دیگر غیر ملکی کرکٹرز نے پی ایس ایل 2کا فائنل کھیل کر ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے چیف سلیکٹر وسیم...

پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا،تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ہوم گرانڈ پر پہلی بار کلین سوئپ شکست کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا گیا، یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا چارج سنبھال چکے ہیں،واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی 2019کے آئین کو منسوخ کرنے اور سیٹھی کی سربراہی میں 14رکنی کمیٹی کو محکمانہ ڈھانچے کی بحالی پر کام کرنے کے مکمل اختیارات دینے کے بعد رمیز راجا اور ان کے بورڈ کو ہٹا دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ائیرچائنہ کی شنگھائی اور ایتھنز کے درمیان بر...

ایئر چائنہ نے چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی اور یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے ایتھنز انٹر نیشنل ایئر پورٹ(اے آئی اے) کے درمیان ایک نئی براہ راست پرواز شروع کردی ہے، جو دونوں شہروں کے درمیان پہلی براہ راست پرواز ہے۔ایئر چائنہ اور ایتھنز انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے حکام نے ایک تقریب میں غباروں، مٹھائی اور میسکوٹس کے ساتھ مسافروں کو خوش آمدید کہا۔یہ ایئر چائنہ کی ہر ہفتے چلائی جانے والی 2 براہ راست پروازوں میں سے ایک ہے جو یونان کو چین سے جوڑتی ہے۔ایتھنز ۔بیجنگ براہ راست پرواز کا آغاز 2017 میں ہوا تھا تاہم نوول کرونا وائرس وبا کے پھیلا کے سبب اسے 2020 کے موسم سرما میں معطل کردیا گیا تھا جو رواں سال کے موسم گرما میں دوبارہ بحال ہوئی ہے۔ایتھنز انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے کمیونیکیشنز اینڈ مارکیٹنگ کی ڈائریکٹر ایوانا پاپاڈوپولو نے شِنہوا کو بتایا کہ شنگھائی اور ایتھنز کے درمیان ایئر چائنہ کی پرواز کا آغاز "اے آئی اے، شہر اور ملک کے لئے اہم ترین پیشرفت ہے۔انہوں نے کہا کہ وبائی امراض سے قبل چینی مارکیٹ ایتھنز انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے لئے نہایت اہم تھی کیونکہ یہ تیز ترین ترقی کرتی منڈیوں میں سے ایک تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چین کی کمی محسوس ہوئی اور ہم نے چینی مسافروں کو بہت یاد کیا۔ ہم پرامید ہیں کہ 2023 میں یہ ہمارے کامیاب ترین آپریشنز میں سے ایک ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، چھن ژو بندرگاہ سے غیرملکی تجارت میں تیز...

چین کی جنوبی چھن ژو بندرگاہ نے رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران نئی بین الاقوامی زمینی ۔ سمندری تجارتی راہداری کے راستے 100.55 ارب یوآن (14.42 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کے سامان کی در آمدات و بر آمدات کیں جو گزشتہ برس کی نسبت 98.9 فیصد زائد ہے۔زمینی۔ سمندری تجارتی راہداری ، تجارت اور ترسیل کا ایک راستہ ہے جو چین کے مغربی صوبوں اور آسیان ممالک نے مشترکہ طور پر تعمیر کیا ہے۔اس میں گوانگ شی ژوآنگ خود اختیار خطے میں چھن ژو اور دیگر بندرگاہیں اہم تجارتی دروازے کے طور پر کام کررہی ہیں۔نان ننگ کسٹمز کے مطابق بندرگاہ سے درآمد شدہ بڑی اشیا میں خام تیل ، سویابین ، مینگنیز کچی دھات، کوئلہ اور گودا شامل ہیں، جبکہ برآمد کی جانے والی اشیا میں گیسولین، طیاروں کا ایندھن، فوڈ گریڈ فاسفورس ایسڈ اور سفید گتا شامل ہیں۔چھون ژو بندر گاہ چین کے مغربی علاقوں اور آسیان ممالک کے درمیان سرحد پار ترسیل اور تجارت کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ چین کے 12 مغربی صوبائی علاقوں اور آسیان کی بڑی بندرگاہوں کو مال بردار ٹرینوں اور 40 کنٹینر بحری شپنگ راستوں سے جوڑتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ، نوول کرونا وائرس، منشیات کی زیادتی س...

نوول کرونا وائرس اور منشیات کے زائد استعمال سے اموات میں اضافے کے سبب امریکہ میں اوسط عمر 1996 کے بعد سے کم ترین سطح پر آگئی ہے۔امریکی مراکز برائے بیماریوں کی روک تھام اور تدارک (سی ڈی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق 2021 میں مجموعی طور پر 34 لاکھ 64 ہزار 231 اموات ہوئیں جو 2020 کی نسبت 80 ہزار 502 زائد ہیں۔امریکی مراکز برائے بیماریوں کی روک تھام اور تدارک نے بتایا ہے کہ 2020 میں امریکی آبادی کی اوسط عمر 77 برس تھی جو 2021 میں کم ہوکر76.4 برس ہوگئی، یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔گزشتہ برس امریکہ میں امراض قلب اموات کی سب سے بڑی وجہ رہی ، اس کے بعد سرطان اور نوول کرونا وائرس کا نمبر آتا ہے۔امریکی مراکز برائے بیماریوں کی روک تھام اور تدارک کے مطابق 2021 میں تقریبا ایک لاکھ 7 ہزار امریکی منشیات کے زائد استعمال سے موت کے منہ میں چلے گئے جو 2020 کی نسبت تقریبا 16 فیصد زائد ہے۔ ملک میں گزشتہ 2 عشروں کے دوران منشیات کی زائد مقدار سے ہونے والی اموات میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، تبت کا کچرے سے پاک تین شہر تعمیر کر نے...

چین کا تبت خودا ختیار علاقہ 2025 تک علاقائی دارالحکومت لہاسا سمیت تین شہروں کو کچرے سے پاک شہر بنانے کی کوشش کرے گا۔مقامی حکام کے مطابق اس جنوب مغربی علاقے میں 14ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت (2021-2025) کے دوران کچرے سے پاک شہر بنانے کی قومی مہم میں تقریبا 100 شہرو ں کو شامل کیا گیا ہے جن میں لہاسا، شیگاز اور شانن شامل ہیں۔ اس منصوبے کی قیادت وزارت حیاتیات اور ماحولیات اور 17 وزارتی سطح کے دیگر ادارے کر رہے ہیں۔کچرے سے پاک شہروں کا مقصد کم از کم پیداوار، بہتر استعمال اور میونسپل ٹھوس کچرے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانا ہے۔تبت کی علاقائی حکومت کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ ایک متعلقہ ورک پروگرام کے تحت تین شہروں کے لیے متعدد کچرے سے پاک اقدامات کو آگے بڑھایا گیا ہے۔ ان میں سبز زرعی پیداوار کو فروغ دینا، سبز کانوں کی تعمیر، اور ٹھوس صنعتی فضلہ کے جامع استعمال کو بڑھانا شامل ہے۔چین نیسال 2019 میں کچرے سے پاک شہروں کے قیام کا آغاز کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیجنگ میں سانس کی مدد سے نوول کرونا وائرس وی...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع ہائی تیان میں 10 مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سانس کی مدد سے نوول کرونا وائرس ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔وبائی مرض کی تباہ کاریوں کے ساتھ ساتھ چین نے صحت عامہ اور حفاظت یقینی بنانے کے لئے ویکسین کی اقسام بڑی تعداد میں فراہم کی ہیں اور بوسٹر خوراک کو مستقل طور پر فروغ دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان بھرمیں اقلیتی مقدس مقامات کی نشاندہی...

پاکستان ہندو کونسل نے ملک بھر کے اقلیتی غیرمسلم مقدس مقامات کی نشاندہی کیلئے آل پاکستان مینارٹیز ہیریٹج فوٹو کونٹسٹ کا اعلان کردیا ہے، آن لائن تصاویری مقابلے میں بہترین فوٹوز فراہم کرنے والوں کو بالترتیب پچاس ہزار،تیس ہزار اور بیس ہزار روپے کے مالیتی انعامات سمیت تعریفی سرٹیفکیٹس اور دیگر خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا،پریس نیٹ ورک آف پاکستان کی تکنیکی معاونت سے منعقدہ فوٹو مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ اکتیس جنوری 2023مقرر کی گئی ہے۔اس حوالے سے پاکستان ہندو کونسل کے سرپرستِ اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا کہنا تھا کہ تاریخی عمارتوں کی صورت میں خدا نے پاکستان کو ایسا انمول خزانہ نوازا ہے جو مذہبی سیاحت کا راستہ ہموار کرکے نہ صرف ہمیں بیرونی قرضوں سے چھٹکارا دلوا سکتا ہے بلکہ ہماری قومی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرسکتا ہے، ہمیں اپنے پیارے ملک کے عظیم الشان ثقافتی ورثے کو تاریخ سے اوجھل ہونے سے بچانے کیلئے ہرممکن کوشش کرنی چاہیے، ملک بھر کے طول و عرض میں واقع آثارقدیمہ کی حفاظت کرنے کیلئے سب سے پہلا قدم آگاہی حاصل کرنا ہے۔آل پاکستان مینارٹیز ہیریٹج فوٹو کونٹسٹ کے تحت غیرمسلم اقلیتی مذاہب بشمول ہندو، سکھ، بْدھ، جین مت، پارسی اور کرسچیئن کمیونٹی کی ان تمام تاریخی مقدس عمارات کو منظرعام پر لانے کی کوشش کی جائے گی جو آج ہزاروں سال بیت جانے کے باوجود تابناک ماضی کی خاموش گواہ ہیں۔ پاکستان ہندوکونسل نے پاکستان کے ہر شہری بالخصوص تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم اسٹوڈنٹس اور جرنلسٹس سے اس تصاویری مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی استدعا کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے مختلف فیسوں میں...

فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے مختلف فیسوں میں 100 گناہ اضافہ کردیا،تاریخ پیدائش میں تبدیلی کی فیس 11سو روپے سے بڑھا کر چار ہزار چھ سو روپے کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق اندرون ملک ڈگریوں کی تصدیق کی فیس 24سو روپے اور بیرون ملک سے ڈگری تصدیق کی فیس چھ ہزار روپے کردی گئی۔رزلٹ آنے کے دس سال بعد تاریخ پیدائش کی فیس چھ ہزار سے بڑھا کر دس ہزار کی گئی ہے۔نجی کالجز اور سکول کے انڈوومنٹ فنڈ کی فیس میں بھی 85 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ سکول انڈوومنٹ فیس 35 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کر دی گئی ہے۔ کالجز کے الحاق کی فیس 90 ہزار روپے سے بڑھا کر ڈیرھ لاکھ روپے کردی گئی ہے۔نام میں تبدیلی کی فیس میں بھی سو گناہ اضافے سے طلبہ پریشان ہیں۔ دوسری جانب تعلیمی بورڈز کا کہنا ہے کہ فیسوں میں اضافہ آئی بی سی سی کی منظوری سے کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار 25دسمبر کوجوش و خروش سے منائے گی۔مختلف شہروں میں مذہبی تقریبات کا انعقاد اور ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری 25دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے یوم ولادت کے سلسلے میں کرسمس کا تہوار منائے گی۔اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کرسمس کے موقع پر تقریبات منعقد کرکے ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے۔کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جہاں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کریں گے،اس موقع پر ملکی ترقی، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔کر سمس کے موقع پر فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ عبادتگاہوں میں آنے والے مسیحیوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔پولیس کی طرف سے مسیحی عبادتگاہوں کی طرف آنے والے راستوں کی ناکہ بندی کی جائے گی جبکہ عبادتگاہوں کے اندر اور چھتوں پر بھی سکیورٹی تعینات ہو گی۔پولیس افسران سکیورٹی انتظامات چیک کرنے کے لئے پیٹرولنگ بھی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوامحمود جان پر فائرنگ...

شگئی کے علاقے میں ڈپٹی سپیکرخیبر پختونخوا محمود جان پر فائرنگ ہوئی ہے ، تاہم ڈپٹی سپیکر حملے میں محفوظ رہے ،نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی سپیکرخیبر پختونخوا محمود جان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈپٹی سپیکر پشاور کے علاقے شگئی میں موجود تھے جہاں کمپائونڈ میں پروگرام جاری تھا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع کی جانب روانہ ہوگئی ، اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی کاکہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بارود سے بھری گاڑی کا نشانہ ہائی ویلیو ٹارگٹ...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی جس کا ٹارگٹ ہائی ویلیو تھا،اسلام آباد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی، اسلام آباد پولیس نے فرض شناسی کا شاندار مظاہرہ کیا، تلاشی کے عمل کے دوران خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گاڑی میں دو خودکش بمبار تھے، دھماکے میں دونوں دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ تلاشی کے عمل کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید بھی ہوا،وفاقی وزیر داخلہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی کا ٹارگٹ ہائی ویلیو تھا لیکن پولیس اہلکاروں کی فرض شناسی کے باعث اسلام آباد بڑے حادثے سے محفوظ رہا، فرض شناسی پر اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صدر مملکت نے سینیٹ اجلاس بلانے کی حکومتی سمر...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ اجلاس بلانے کی حکومتی سمری روک لی ہے،وزیراعظم کی ایڈوائس کے ساتھ سینیٹ اجلاس بلانے کی سمری ایوان صدر کو بھیجی گئی تھی، صدر مملکت عارف علوی نے تاحال اجلاس طلب کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کئے،واضح رہے کہ سمری کے مطابق سینیٹ اجلاس جمعہ کی دوپہر 2بجے طلب کیا جانا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا معاملہ،پرویز...

پرویز الہی کی جانب سے گورنر پنجاب کے ڈی نوٹیفائی نوٹیفکیشن کو چیلنج کیے جانے پر پٹیشن کی سماعت کے لیے بننے والا لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کے لیے 5رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا جس کی سربراہی جسٹس عابدعزیز شیخ کو دی گئی تھی،بینچ میں جسٹس محمد اقبال، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس مزمل اختر شبیر بھی شامل تھے،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا پانچ رکنی لارجر بینچ ٹوٹ گیا ہے،بینچ کے سربراہ جسٹس عابد عزیز نے کہا کہ ہم میں سے ایک جج اس بینچ کا حصہ نہیں بننا چاہتے کیونکہ جسٹس فاروق حیدر کافی کیسز میں پرویز الہی کے وکیل رہ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اشتر اوصاف علی کا استعفیٰ منظور، منصور عثمان...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اشتر اوصاف علی کا استعفی منظور کر لیا، اشتر اوصاف علی کے مستعفی ہونے کے بعد منصور عثمان اعوان اٹارنی جنرل پاکستان تعینات ہوگئے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 100کے تحت تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گورنر پنجاب کے غیر آئینی احکامات کا منطقی ان...

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے کہاہے کہ گورنر پنجاب کے غیر آئینی احکامات کا منطقی انجام صرف ردی کی ٹوکری ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ جب سے سازش کے تحت عدم اعتماد تحریک آئی ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر میں 10.3ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہیاور صرف 8ماہ میں 2تہائی ذخائر ختم ہوچکے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تیسری ش...

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے تیسری شادی کر لی،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان کی جانب سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تیسری شادی کی اطلاع دی گئی ہے،سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر ریحام خان نے اپنے خاوند کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے اپنے پیاروں اور خیر خواہوں کے ساتھ یہ خوشخبری بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے مرزا بلال بیگ کے ساتھ ایک سادہ تقریب کے دوران شادی کر لی ہے،انہوں نے لکھا کہ اپنے والدین کی غیر موجودگی میں میں آپ سے دعائوں اور نیک تمنائوں کی درخواست کرنا چاہتی ہوں جب میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کررہی ہوں،ریحام خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ زندگی محبت اور افہام و تفہیم میں سے ایک ہے اور ایک بہت طویل تنہائی کی جدوجہد کے بعد بالآخر میں ایک ایسے شخص سے ملی ہوں جس نے مجھے اپنی ذہانت سے متاثر کیا اور اپنی ایمانداری، ہمت سے مجھے جیت لیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ مرزا مجھ سے 13سال چھوٹے ہیں لیکن وہ میری زندگی میں اب بہت اہم ہیں، ایک آدمی جس پر میں بھروسہ کر سکتی ہوں، ایک آدمی جو میری تاریک ترین گھڑی میں میرے آس پاس ہوگا، ایک آدمی جس کے ساتھ میں محفوظ محسوس کرتی ہوں،ریحام خان نے کہا کہ جس طرح آپ نے اپنے دلوں اور دعائوں میں میرا خیرمقدم کیا ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ اس شخص کو بھی وہی گرمجوشی دیں گے جس کو میں نے اپنی زندگی بانٹنے کے لیے چنا ہے، میں مرزا کے والدین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ انہوں نے اپنے خوبصورت خاندان میں میرا پرتپاک استقبال کیا اور میرے بچوں کا ہمیشہ کی طرح تعاون کرنے پر میرے بیٹے کا میرے وکیل ہونے کی ذمہ داریاں نبھانے پر خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پولیس اہلکاروں نے اسلام آبا د کو بڑی تباہی س...

ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہپولیس اہلکاروں نے اسلام آبا د کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے،ایگل سکواڈ نے لمبے بالوں والے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تو حملہ آور نے بٹن دبا کر دھماکا کر دیا، یہ ایک دہشتگردانہ کارروائی تھی جسے ناکام بنایا گیا ہے ،شہید پولیس اہلکار کی عدیل حسین جبکہ زخمیوں کی شناخت یوسف محبوب، حنیف، رضاحسن اور انعام الرحمن کے نام سیہوئی ہے،جمعہ کے روز اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10/4میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی آئی جی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ ایگل سکواڈ کے پولیس اہلکار ناکے پر موجود تھے،ناکے پر ایگل سکواڈ نے ٹیکسی کو تلاشی کیلئے روکا گیا،ابھی تلاشی لی جارہی تھی کہ لمبے بالوں والے حملہ آورنے گاڑی میں داخل ہونے کی کوشش کی،پولیس اہلکار نے روکنے کی کوشش کی تو حملہ آور نے گاڑی میں موجود بٹن دبا کر دھماکہ کر دیا،دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ4پولیس اہلکار اور 2شہری زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد خود کش دھماکہ ، وزیر اعظم کی مذمت...

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10فور میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے،وزیراعظم نے دھماکے میں شہید ہونے والے اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کو روکا ہے، پوری قوم مل کر دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی،وزیر اعظم نے دھماکے میں زخمی ہونیوالوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے،سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر اپنا فریضہ ادا کیا ہے، بلاول بھٹو نے شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت، لیونل میسی سے متاثر ڈکیت گینگ کا سربر...

ارجنٹینا فٹبال ٹیم کی کپتانی جس طرح لیونل میسی کرتے ہیں اسی طرح بھارت میں بھی ایک میسی نام کا ملزم سامنے آیا ہے جو کہ ڈکیت گروپ کا کپتان ہے اور اس کی ٹیم میں 3دیگر افراد بھی شامل ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق 43سالہ ملزم اور اس کے گینگ کو دہلی سے گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ لوگوں کی جیب کاٹنے سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھے اور ان پر 55کیسز درج تھے،بھارتی میڈیا کے مطابق گینگ کے سربراہ کی شناخت پنکو میسی عرف اننی میسی کے نام سے ہوئی ہے اور اس پر قتل کا مقدمہ بھی درج ہے،رپورٹس کے مطابق گینگ کا سربراہ لیونل میسی سے متاثر تھا اور وہ ماضی میں فٹبال بھی کھیلتا تھا،بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 56موبائل فون اور دیگر چوری کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کابل، اعلی تعلیمی اداروں میں پر پابندی کا مع...

افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سیخواتین کی یونیورسٹیوں پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے پر طالبان انتظامیہ نے کئی خواتین کو گرفتار کر لیا،کابل میں طالبان حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کے ساتھ ساتھ 3صحافیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،گزشتہ برس اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد لڑکیوں کے اسکولز بند کرنے کے بعد طالبان حکومت کی تازہ پالیسی کے تحت خواتین کے اعلی تعلیمی ادارے بند کرنے کے اعلان کے بعد اگلے ہی روز سیکڑوں خواتین نے فیصلہ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا،احتجاج کرنے والی خواتین نے پابندی کے باوجود یونیورسٹیوں میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی تاہم یونیورسٹیوں پر تعینات گارڈز نے خواتین کو یونیورسٹیوں میں داخلے سے روک دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

طالبان افغان خواتین کو تاریک مستقبل کی سزا د...

افغانستان میں خواتین کی اعلی تعلیم پر پابندی کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان افغان خواتین کو تاریک مستقبل کی سزا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکی وزیرخارجہ نے طالبان سے خواتین کی اعلی تعلیم پرپابندی ہٹانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ خواتین کے اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے پر عائد پابندی واپس لینے تک طالبان باقی دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے میں ناکام رہیں گے،ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے پر طالبان نے پابندی واپس نہ لی تو اس کی قیمت چکانی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خواتین کی تعلیم سے متعلق معاملات پر بات چیت...

خواتین کی اعلی تعلیم پرپابندی کے خلاف عالمی دبائوکے بعد افغان حکومت کابیان سامنے آگیا،افغان نگراں وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا احترام کرتے ہیں اور خواتین کی تعلیم سے متعلق معاملات پر بات چیت جاری ہے،گزشتہ روز امریکی وزیرخارجہ نے خبردارکیا تھاکہ پابندی واپس لینے تک طالبان باقی دنیا کے ساتھ تعلقات بہترکرنے میں ناکام رہیں گے اور پابندی واپس نہ لی تو اس کی قیمت چکانی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس کی جاسوسی کے الزام میں جرمن فارن انٹیلی...

جرمنی میں فارن انٹیلی جنس سروس کے ایجنٹ کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق فارن انٹیلی جنس سروس کے ملازم کو روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے، گرفتار کیے گئے اہلکار پر ریاستی راز روسی انٹیلی جنس کو بتانے کاالزام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کیوجہ سے کشتی میں س...

بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کیوجہ سے روہنگیا کے مہاجرین کی کشتی کھلے سمندر میں 25روز سے پھنسی ہوئی ہے، جہاں کھانا اور پانی ختم ہونے کی وجہ سے کشتی میں سوار 20سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے جزیرے انڈمان کے قریب روہنگیا کے مہاجرین کی ایک کشتی گزشتہ 25روز سے پھنسی ہوئی ہے جس میں 100سے زائد لوگ سوار ہیں،بھارت کی جانب سے کشتی کو ساحل پر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے مہاجرین سخت مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ان میں سے تقریبا 20کے قریب بھوک ، پیاس اور ڈوب کر جاں بحق ہوچکے ہیں، مہاجرین کی اس کشتی تک پانچ بھارتی بحری تک پہنچے مگر انہوں نے مشکل میں پھنسے افراد کی کوئی مدد نہیں کی اور نہ ہی انہیں ساحل پر آنے کی اجازت دی،میانمار اور روہنگیا کے مہاجرین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے رضا کار نے بتایا کہ بھارت کے بھیانک اور اشتعال انگیز رویے کی وجہ سے اب تک بیس مہاجرین جاں بحق ہوچکے ہیں،نئی دہلی میں پناہ گزینوں کے حقوق کی وکالت کرنے والی ایک کارکن پریالی سور نے الجزیرہ کو بتایا کہ کشتی کی صورت حال بدتر سے بدتر ہوتی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ دو نوجوان ایسے بھی ہیں جنہوں نے ناامیدی کی وجہ سے سمندر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی ختم کرلی کیونکہ انہیں سمندر میں پھنسے ہوئے 25دن سے زائد ہوگئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت ، طلبا کے لب پہ آتی ہے دعا پڑھنے پر اس...

بھارت میں طلبا کے لب پہ آتی ہے دعا پڑھنے پر اسکول کی پرنسپل کو معطل کردیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر بریلی کے اسکول میں طلبہ کے اسمبلی میں علامہ اقبال کی نظم لب پہ آتی ہے دعا پڑھنے پرمسلمان خاتون پرنسپل ناہید کو معطل کردیا گیا،پولیس حکام کے مطابق اسمبلی کی ویڈیو میں بچوں کو میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو پڑھتے دیکھ کر ہندوانتہاپسندوں نے اسکول کے پرنسپل کے خلاف رپورٹ درج کروائی کہ یہ نظم منظور شدہ نصاب میں شامل نہیں ہے۔ریاست کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے ہندو انتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے پرنسپل کومعطل کردیا،پرنسپل کے خلاف انکوائری جاری ہے،نظم لب پہ آتی ہے دعا علامہ اقبال نے 1902میں لکھی تھی۔ اس قبل 2019میں بھی پیلی بھیت شہرکے ایک اسکول پرنسپل کو بھی طلبا کی جانب سے یہ نظم پڑھنے پر معطل کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بار...

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگرعلاقوں میں موسلا دھاربارش سے موسم سرد ہوگیا۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی،مسجد الحرام اور مسجد نبوی ۖمیں باران رحمت کے دوران روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے اور زائرین بارش کے باوجود بیت اللہ کا طواف کرتے رہے۔مسجد نبوی ۖ میں نماز فجر کے وقت شدید بارش ہوئی۔ گزشتہ روز بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے حرمین شریفین میں بارش کے بعد زائرین کو پریشانی سے بچانے کے لیے انتظامات کرلیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ میں ریل کے کرایوں میں 6 فیصد تک اضاف...

انگلینڈ میں ریل کے کرایوں میں اگلے سال سے 5.9سے 6.4 فیصد تک اضافے کا امکان ہے ،برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے کرایوں میں اضافہ 5مارچ 2023سے نافذ ہوگا، انگلینڈ کی تاریخ میں یہ اب تک کا ہونیوالا سب سے زیادہ اضافہ ہوگا ، ریکارڈ اضافے پر حزب اختلاف لیبر پارٹی نے حکمراں کنزرویٹو پر شدید تنقید کی ہے، حزب اختلاف نے حکومتی اقدام کو مہنگائی کے مارے عوام کیخلاف بھونڈا مذاق قرار دیا ہے،دوسری جانب محکمہ ریلوے کو بدترین مالی بحران کا سامنا ہے ، ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کا تنازع شدت اختیار کرچکا ہے اور ڈرائیورز کی ہڑتال سے برطانوی معیشت کو سخت نقصان پہنچا ہے،ٹرین ڈرائیورز نے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو لے کر نئے سال کے اوائل میں نئی اور بڑی ہڑتال کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس سے پانچ دن تک لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہوگا،ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث کرسمس اور نئے سال کے آغاز کی تقریبات سے فارغ ہونے والے سیاحوں اور مہمانوں کی بہت بڑی تعداد کو گھروں اور کام پر واپس لوٹنے پر مشکلات ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، کبھی یوکرین کے ساتھ...

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، روس نے کبھی یوکرین کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کیا،روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کا مقصد فوجی تصادم کے پہیے کو گھمانا نہیں بلکہ اس جنگ کو ختم کرنا ہے، ہم جنگ کے خاتمے کیلئے جلد کوششیں کریں گے، کئی بار کہا ہے کہ دشمنی کی شدت بلاجواز نقصانات کا سبب بنتی ہے،انہوں نے کہا کہ روس کی مخالفت کرنے والوں کو یہ احساس جتنی جلد ہو جائے بہتر ہے،صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ تمام مسلح تنازعات سفارتی اور مذاکراتی عمل کے راستے سے ہی ختم ہوتے ہیں، تنازعات کے فریق جلد یا بدیر ایک ساتھ بیٹھ کر معاہدہ کرلیتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا پیٹریاٹ دفاعی نظام کافی پرانا ہے، روسی ایس 300سسٹم کی طرح کام نہیں کرتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گورنر پنجاب کا فیصلہ آئین شکن، نوٹیفکیشن معا...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ گورنر پنجاب کا فیصلہ آئینی نہیں آئین شکن ہے جس کا سارا نقصان پی ڈی ایم کو ہوگا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن معاشی بحران گھمبیر کر دے گا، سارے فیصلے اعلی عدالتوں کے کندھوں پر آگئے ہیں، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ٹکے ٹوکری ہوگیا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے بیانات انتہائی احمقانہ ہیں، ملک کی تباہی اور بربادی پر کوئی بھی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا، حالات سنگین ترین ہو گئے ہیں، ایک ہفتے میں 58 کروڑ ڈالر کم ریٹنگ منفی کمرشل ذخائر 6 ارب سے کم ہو گئے،سابق وزیر نے مزید کہا کہ 24 کروڑ کی آبادی کے پاس ایک ماہ کی درآمدات کے پیسے نہیں، ملک بیٹھ گیا ہے اور گینگ آف تھری اور اس کی اولاد دھمال ڈال رہی ہے، سیاسی معاشی خارجی محاذ پر حکومت کو شکست ہوگئی الیکشن آخری حل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا کے مزید 19 کیسز مثبت، شرح 0.37 فیصد ر...

قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 65کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 65 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 15 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.37 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

الیکشن وقت پر ہونگے، کسی کو این آر او نہیں م...

وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ(ن)خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گورنر ہائوس کے باہر چند سو افراد کا ناکام اجتماع کرنیوالو تم جتنی چاہے غلیظ زبان بول لو، این آر او نہیں ملے گا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعد رفیق نے لکھا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، جرائم کا حساب کتاب ہوگا، چالاکیاں، شعبدہ بازیاں، بدزبانیاں کام نہیں آئیں گی،وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے صدر کو ر...

پاکستان تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے صدر کو ریفرنس بھیجا جائے گا،گورنر پنجاب کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کو بطور وزیراعلی سبکدوش کرنے اور صوبائی کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سخت ردعمل دیا،فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر کی جانب سے وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، پرویز الہی اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے اور ان کے خلاف ریفرنس صدر کو بھیجا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سلیمان شہباز نے خود کو ایف آئی اے کی خصوصی ع...

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے خود کو ایف آئی اے کی خصوصی عدالت میں سرنڈر کردیا، جہاں ان کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی ہے،امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں دائر کی گئی ہے، جس میں ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں بلاجواز نامزد کیا۔ عدالت میں طلبی کے نوٹس موصول نہیں ہوئے اور بغیر اطلاع اشتہاری قرار دیا گیا۔ اشتہاری قرار دینے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، لہذامنی لانڈرنگ مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کے لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے،اس موقع پر ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی اور سلیمان شہباز احتساب عدالت میں سرنڈر ہونے کے لیے روانہ ہو گئے۔ وکیل کے مطابق سلیمان شہباز ایف آئی اے عدالت میں دوبارہ پیش ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گورنر پنجاب کو آئین شکنی کی سزا بھگتنا پڑے گ...

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو آئین شکنی کی سزا بھگتنا پڑے گی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنر پنجاب کے نوٹیفکیشن پر ردعمل میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آدھی رات کو چوروں کی طرح جمہوریت پر شب خون مارنے والے گورنر پنجاب کو اس آئین شکنی کی سزا بھگتنی ہوگی، یہ نوٹیفکیشن ردی کی ٹوکری کا حصہ بن جائے گا،سینئر رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ قوم اور تاریخ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سیاہ کرتوت کبھی نہیں بھلائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعلی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام...

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق پرویز الہی کی جانب سے 5 صفحات پر مشتمل درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعلی کو خط لکھا ہی نہیں، خط سپیکر کو لکھا گیا وزیراعلی کو نہیں، اسمبلی اجلاس سپیکر نے بلایا ہوا ہے جسے گورنر ختم نہیں کر سکتے، سپیکر ہی اجلاس ختم کر سکتے ہیں،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک اجلاس کے دوران گورنر دوسرا اجلاس نہیں طلب کر سکتے، وزیراعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی اسمبلی میں جمع ہے، عدم اعتماد پر پہلے کارروائی ہونی چاہیے تھی، گورنر نے آئین کو نظر انداز کر کے محض اپنے وکلا کے مشورے پر عمل کیا،وزیراعلی کی جانب سے لکھی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گورنر کو اختیار نہیں کہ وہ غیر آینی طور پر وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفائی کر سکیں، عدالت گورنر کی جانب سے وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی سیاست دان مزید غلط راستے پر نہ جائیں:...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے نام نہاد ہانگ کانگ ہیومن رائٹس اینڈ ڈیموکریسی ایکٹ کی تیسری سالگرہ کے موقع پر چند امریکی سینیٹرز کی طرف سے اپنی حکومت کو بھیجے گئے خط کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ جس میں ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کو بدنام  کرتے ہوئے ہانگ کانگ سمیت چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی۔

 دفتر کے ایک ترجمان نےکہا کہ تین سال قبل نام نہاد ہانگ کانگ ہیومن رائٹس اینڈ ڈیموکریسی ایکٹ کا نفاذ امریکی قوانین کے ساتھ  ساتھ چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت تھی۔

ترجمان نے کہا کہ آج، بعض امریکی سیاست دان ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون پرتنقید کرنے کے لیے اس طرح کے مضحکہ خیز عمل کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور ہانگ کانگ کے قانون کی حکمرانی اور عدالتی آزادی میں مداخلت کر رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ  یہ سیاست دان ہانگ کانگ میں چین مخالف قوتوں کا ساتھ دیتے ہیں  اور امریکی حکومت سے چین اور چینی ہانگ کانگ پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی سیاست دان مزید غلط راستے پر نہ جائیں:...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے نام نہاد ہانگ کانگ ہیومن رائٹس اینڈ ڈیموکریسی ایکٹ کی تیسری سالگرہ کے موقع پر چند امریکی سینیٹرز کی طرف سے اپنی حکومت کو بھیجے گئے خط کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ جس میں ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کو بدنام  کرتے ہوئے ہانگ کانگ سمیت چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی۔

 دفتر کے ایک ترجمان نےکہا کہ تین سال قبل نام نہاد ہانگ کانگ ہیومن رائٹس اینڈ ڈیموکریسی ایکٹ کا نفاذ امریکی قوانین کے ساتھ  ساتھ چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت تھی۔

ترجمان نے کہا کہ آج، بعض امریکی سیاست دان ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون پرتنقید کرنے کے لیے اس طرح کے مضحکہ خیز عمل کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور ہانگ کانگ کے قانون کی حکمرانی اور عدالتی آزادی میں مداخلت کر رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ  یہ سیاست دان ہانگ کانگ میں چین مخالف قوتوں کا ساتھ دیتے ہیں  اور امریکی حکومت سے چین اور چینی ہانگ کانگ پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شنگھائی کی اٹلی کے ساتھ تجارت 14 ارب امریکی...

شنگھائی(شِنہوا)رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران شنگھائی اور اٹلی کے مابین درآمدات اور برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 3.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 99 ارب 31 کروڑ یوآن(تقریباً 14 ارب 25 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہیں۔

شنگھائی کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق اٹلی فرانس کو پیچھے چھوڑ کر یورپی یونین (ای یو) میں شنگھائی کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے۔

شنگھائی کسٹمز کے مطابق اس وقت یورپی یونین کے دیگر ممالک میں سے جرمنی شنگھائی کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ جنوری سے نومبر تک،شنگھائی اور جرمنی کے درمیان غیر ملکی تجارت کا حجم 2 کھرب 32 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا، جو کہ شہر کی یورپی یونین کے ساتھ مجموعی درآمدات اور برآمدات کا تقریباً ایک تہائی حصہ ہے۔

اسی مدت کے دوران فرانس کے ساتھ شنگھائی کی غیر ملکی تجارت کی مالیت 90 ارب 15 کروڑ یوآن رہی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 8.3 فیصد کم ہے۔

دریں اثںاء یورپی یونین کے ساتھ شنگھائی کی مجموعی غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 4 فیصد اضافہ کے ساتھ 7 کھرب 56 ارب 80 کروڑ یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔

مقامی کسٹمز نے بتایا کہ خاص طور پر یورپی یونین کو شنگھائی کی برآمدات میں الیکٹرک مسافر گاڑیوں کو برتری حاصل رہی اور آٹو موبائل سامان کی مالیت 129.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 41 ارب 75 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی ہے۔ میونسپلٹی کی لیتھیم آئن بیٹری کی برآمدات بھی 560.5 فیصد کے شاندار اضافہ کے ساتھ 9 ارب 68 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی ہیں۔

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس اورآئی اے ای اے کے زاپوریژیا نیوکلیئر پا...

ماسکو(شِنہوا) روسی حکام اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے وفد میں ماسکو میں زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ (این پی پی) کی حفاظت کو یقینی بنانے میں تعاون پر مشاورت کا نیا دورہوا۔روس کی اسٹیٹ اٹامک انرجی کارپوریشن روساٹوم  سے جاری بیان کے مطابق روساٹوم کے ڈائریکٹر جنرل الیکسی لیخاشیف اورآئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے دیگر نمائندوں کے ساتھ جمعرات کو ہونے والی بات چیت میں شرکت کی۔

پاور اسٹیشن کے آپریٹر روساٹوم کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں دونوں فریقوں نے زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ایک حفاظتی زون کے قیام پر تبادلہ خیال کیا اور اس طرح کے ایک زون کے قیام پراپنے موقف میں موافقت کو واضح کیا۔

دونوں فریقین نے  جلد از جلد قابل قبول شرائط تک پہنچنے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا امریکہ کے خلاف ڈبلیو ٹی اوکے فیصلے کا...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی مصنوعات پرامریکہ کی طرف سے ماخذ کی نشاندہی کے مطالبے کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے منصفانہ فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

چین کی وزارت تجارت کی جانب سے یہ بیان ڈبلیو ٹی او کے تنازعہ پینل کے بدھ کے فیصلے کے حوالے سے میڈیا کے سوال کے جواب میں دیا گیا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  امریکہ کی طرف سے ہانگ کانگ کی مصنوعات پر ماخذ کی مارکنگ کی ضرورت ڈبلیو ٹی او کے قوانین سے مطابقت نہیں رکھتی۔ 

وزارت نے اس امید کا اظہارکیا کہ امریکہ  ڈبلیو ٹی او کے فیصلے کا احترام  کرتے ہوئے  ٹھوس اقدامات کے ذریعے اپنے غلط کاموں کی اصلاح  اور قواعد پر مبنی کثیرالجہتی  تجارتی نظام اور معمول کے تجارتی نظام کی حفاظت کرے گا۔

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے...

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران ایک فلسطینی جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ شہر کے مشرقی حصے میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے چھاتی اور پیٹ میں گولیاں لگنے کے باعث شہر کے ہسپتال میں لایا جانیوالا  23 سالہ احمد دراغمہ دم توڑ گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور ان میں سے بیشتر کو فوری طبی امداد کیلئے شہر کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر افراد براہ راست گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

شہر میں موجود فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ متعدد اسرائیلی آبادکاروں کی قبر یوسف پر عبادت کیلئے آمد کو یقینی بنانے کیلئے اسرائیلی فوج نے بکتر بند گاڑیوں اور بلڈوزروں کی مدد سے نابلس کے مشرقی محلے پر دھاوا بولا ۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ درجنوں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، مزید کہا کہ فوجیوں نے انہیں منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی سے ملحقہ سمندر میں 2 تارکین وطن ہلاک ،...

انقرہ(شِنہوا)بحیرہ ایجیئن میں ربڑ کی کشتیوں میں سوار 2 غیر قانونی تارکین وطن  ہلاک جبکہ 43 دیگر کو بچا لیا گیا ہے۔

ترک  کوسٹ گارڈ نے جمعرات کے روز ایک بیان کہا ہے کہ گزشتہ روز اطلاع موصول ہونے کے بعد انہوں نے تارکین وطن افراد کو صوبہ آیدین کے ساحل سے ملحقہ سمندر میں پایا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یونانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے پیچھے دھکیلے جانےکے بعد تارکین وطن افراد کی کشتی میں پانی بھرنا شروع ہو گیا تھا۔

بحیرہ ایجیئن ترکی کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنیوالے تارکین وطن افراد کیلئے ایک اہم راستہ رہا ہے۔ غیر قانونی امیگریشن کے بہاؤ کو روکنے کیلئے مارچ 2016ء میں ترکی اور یورپی یونین کے مابین ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

ترکی کی کوسٹ گارڈ کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2022ء  میں یکم جنوری سے 15 دسمبر کے درمیان ترکی کے علاقائی پانیوں میں رونما ہونے والے غیر قانونی امیگریشن کے 1 ہزار 550 واقعات میں مجموعی طور پر 47 ہزار 498 غیر قانونی تارکین وطن افراد کو پکڑا جا چکا ہے۔

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

زیلنسکی کا دورہ واشنگٹن ، بائیڈن نے یوکرائن...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے ملک کے دورہ پر آنیوالے یوکرائن کے صدر ولادی میر زیلنسکی کو فوجی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے ، انہوں نے خاص طور پر زمین سے فضاء میں مار کرنیوالی پیٹریاٹ میزائل بیٹری کا بھی ذکر کیا ، جوبائیڈن نے حال ہی میں یوکرائن کیلئے مجموعی طور پر 1 ارب 85 کروڑ امریکی ڈالر مالیت کی سیکورٹی امداد کی ایک نئی کھیپ کی بھی منظوری دی تھی۔

پینٹاگون کی ایک فہرست کے مطابق جو بائیڈن کے منظور کردہ ہتھیاروں کے پیکیج میں فضاء سے مخصوص اہداف کو نشانہ بنانیوالے ہتھیاروں کا گولہ بارود بھی شامل ہے جن کی اقسام اور مقدار کے بارے میں تفصیلی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کی خبروں کے مطابق یہ نام نہاد "جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک گولہ باری نظام" بھی ہو سکتا ہے جس سے بغیر رہنمائی والے ثقلی بموں کو پروں اور ایک درست رہنمائی کے نظام کے اضافہ سے سمارٹ بموں میں تبدیل کر دیا جائیگا۔

گزشتہ روز ایک دورے کیلئے امریکہ پہنچنے کے بعد ولادی میر زیلنسکی نے جوبائیڈن کو بتایا کہ وہ پہلے آنے کی خواہشمند تھے لیکن یوکرائن میں مشکل حالات کی وجہ سے ایسا نہ کر سکے ، یوکرائن کے حالات اب قابو میں ہیں۔

اگرچہ زیلنسکی بائیڈن کی تعریف کیلئے پرجوش تھے لیکن جب زیلنسکی کی جانب سے طویل عرصے سے مانگے جانیوالے اور امریکہ کی طرف سے پیش کردہ سب سے جدید ہتھیاروں کے نظام "پیٹریاٹ بیٹری" کی بات آئی تو انہوں نے اختصار سے کام نہیں لیا۔ انہوں نے اپنے ہم منصب کو بتایا کہ ایسا صرف ایک نظام یوکرائن کیلئے کافی نہیں ہے۔

زیلنسکی نے دو طرفہ ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے ساتھ کھڑے جوبائیڈن سے ہنستے ہوئے کہا کہ  ہم مزید پیٹریاٹ حاصل کرنا چاہیں گے۔

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ کی میڈ اِن ہانگ کانگ لیبل پرپابندی تج...

جنیوا(شِنہوا) ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے فیصلہ دیا کہ امریکہ ہانگ کانگ کی مصنوعات پر میڈ اِن چائنہ کا لیبل لگا کر بین الاقوامی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ 

ڈبلیو ٹی اوکے تنازعات کے پینل نے واشنگٹن کی اس دلیل کومسترد کرتے ہوئے کہ اس کے قومی سلامتی کے مفادات اس طرح کے لیبلنگ کی اجازت دیتے ہیں، نے کہا کہ امریکہ کی ماخذ کی نشان دہی کا مطالبہ  تجارتی ادارے کے قوانین کے تحت ملک کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی  ہے۔

 پینل نے کہا کہ  اسے بین الاقوامی تعلقات میں ہنگامی صورتحال نظر نہیں آرہی اور یہ کہ امریکی لیبلنگ کے قواعد ہانگ کانگ میں بنی مصنوعات کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔

11 اگست 2020 کو، امریکہ نے اپنے ملک میں آنے والی ہانگ کانگ کی مصنوعات کے ماخذ کو میڈ اِن چائنہ کا لیبل لگانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ فی الحال،  برآمدی مصنوعات کے ماخذ کو ہانگ کانگ کے طور پرلیبل لگایا جارہا ہے کیونکہ ہانگ کانگ ڈبلیو ٹی او کا ایک الگ رکن ہے اور اسے ایک ملک، دو نظام کے تحت علیحدہ کسٹم علاقے کے طور پر خصوصی حیثیت حاصل ہے۔

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں