• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

امریکہ کی میڈ اِن ہانگ کانگ لیبل پرپابندی تج...

جنیوا(شِنہوا) ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے فیصلہ دیا کہ امریکہ ہانگ کانگ کی مصنوعات پر میڈ اِن چائنہ کا لیبل لگا کر بین الاقوامی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ 

ڈبلیو ٹی اوکے تنازعات کے پینل نے واشنگٹن کی اس دلیل کومسترد کرتے ہوئے کہ اس کے قومی سلامتی کے مفادات اس طرح کے لیبلنگ کی اجازت دیتے ہیں، نے کہا کہ امریکہ کی ماخذ کی نشان دہی کا مطالبہ  تجارتی ادارے کے قوانین کے تحت ملک کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی  ہے۔

 پینل نے کہا کہ  اسے بین الاقوامی تعلقات میں ہنگامی صورتحال نظر نہیں آرہی اور یہ کہ امریکی لیبلنگ کے قواعد ہانگ کانگ میں بنی مصنوعات کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔

11 اگست 2020 کو، امریکہ نے اپنے ملک میں آنے والی ہانگ کانگ کی مصنوعات کے ماخذ کو میڈ اِن چائنہ کا لیبل لگانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ فی الحال،  برآمدی مصنوعات کے ماخذ کو ہانگ کانگ کے طور پرلیبل لگایا جارہا ہے کیونکہ ہانگ کانگ ڈبلیو ٹی او کا ایک الگ رکن ہے اور اسے ایک ملک، دو نظام کے تحت علیحدہ کسٹم علاقے کے طور پر خصوصی حیثیت حاصل ہے۔

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا سلامتی کونسل سے میانمار کے بارے میں ا...

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے میانمار کے بارے میں احتیاط سے کام لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سے قبل سلامتی کونسل نےمیانمار کے بارے میں ایک قرارداد منظورکی جس میں ملک بھر میں ہر قسم کے تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحمل اور تناؤ کو کم کرنے پر زوردیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ ان کے ملک کو قرارداد کے مسودے پر تحفظات تھے جس کی وجہ سے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ ژانگ نے ووٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فارمیٹ کے لحاظ سے چین کا خیال ہے کہ موجودہ حالات میں سلامتی کونسل کے لیے قرارداد کے بجائے صدارتی بیان منظور کرنا زیادہ مناسب ہوگا۔ مسودے کے مواد کے لحاظ سے، نظر ثانی کے بعد بھی، اس کے لہجے میں توازن نہیں تھا۔  انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو ہمیشہ احتیاط سے کام لینا چاہیے۔کونسل کو آنکھیں بند کر کے دباؤ ڈالنے یا پابندیوں کی دھمکی دینے کے لیے استعمال کرنے سے صرف تصادم اور مخاصمت میں شدت آئے گی، صورت حال مزید پیچیدہ ہو گی اور بحران کو طول ملے گا۔ کونسل نے لیبیا جیسے سلگتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے اپنے اقدامات سے سخت سبق سیکھے ہیں۔ژانگ نے کہا کہ میانمار کے مسئلے کا کوئی فوری حل نہیں ہے، کسی بیرونی حل کے تھوپنے سے گریز کیاجائے انہوں نے مزید کہا کہ نہ تو جمہوری منتقلی اورنہ ہی قومی مفاہمت راتوں رات حاصل ہو سکتی ہے کیونکہ دونوں کے لیے وقت، صبر اور عملیت  پسندی کی ضرورت ہے۔

ناسا کے انسائٹ لینڈر نے مریخ پر اپنا مشن ختم...

لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا کے انسائٹ لینڈر نے مریخ پر منفرد سائنس معلومات جمع کرنے کے چار سال سے زیادہ عرصے کے بعد اپنا مشن ختم کر دیا ہے۔ناسا کی جانب سے کیے گئے ایک اعلان  کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا میں ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے مشن کنٹرولرز مسلسل دو کوششوں کے بعد لینڈر سے رابطہ کرنے میں ناکام رہے، جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ  خلائی جہاز کی شمسی توانائی سے چلنے والی بیٹریوں کی توانائی ختم ہو گئی ہے جسے انجینئرز "ڈیڈ بس"کا نام دیتے ہیں۔

ناسا اس سے پہلے فیصلہ  کرچکا تھا کہ اگر لینڈر سے رابطے کی دو کوششیں ناکام رہتی ہیں  تو اس مشن کو ختم کر دیا جائے گا۔ ناسا کے مطابق، انسائٹ کا زمین کے ساتھ آخری بار رابطہ 15 دسمبر کو ہوا تھا۔ انسائٹ کو مئی 2018 میں مریخ کے اندرونی حصے کا مطالعہ کرنے کے لیے لانچ کیا گیا تھا۔ جو نومبر 2018 کے آخرمیں سرخ سیارے پر بحفاظت اتر گیا تھا،2012 میں کیوروسٹی روور کے بعد ناسا کی مریخ پر یہ پہلی لینڈنگ تھی۔

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

2023 میں وبائی امراض کے خاتمے کی امید کی کاف...

جنیوا(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے کہا ہے کہ  اگرچہ سال 2022 عالمی صحت کے لیے ایک انتہائی مشکل سال رہا ہے، لیکن ایسے موقع پرجب  نیا سال  قریب آرہا ہے اب بھی امید کی بہت سی وجوہات ہیں۔

کوویڈ-19 کی وبا کے تیسرے سال 2022 کے دوران  دنیا بھرمیں ایم پاکس پھیلی، کئی ممالک میں ہیضے  جبکہ یوگنڈا میں ایبولا کی وبا پھیلی،قرن افریقہ اور ساحل کے ممالک خشک سالی اور سیلاب  سے جبکہ  پاکستان سیلاب سے متاثر ہوا۔

تاہم، ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ کوویڈ-19 کی وبا ایم پاکس کی وبا کی طرح کم ہو رہی ہے اور یوگنڈا میں تین سے زائد ہفتوں کے دوران  ایبولا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ان وبائی امراض کی ہنگامی صورتحال کو اگلے سال مختلف مراحل پر ختم کر دیا جائے گا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ہائی دیان ڈسٹرکٹ  کے ایک عارضی ویکسینیشن مرکز میں طبی عملے کا ایک رکن کوویڈ-19 کی ویکسین لگانے کی تیاری کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

انہوں نے مزید کہا کہ جنوری کے آخر میں  کیسز کی انتہائی سطح کے بعد دنیا بھر میں ہفتہ وار رپورٹ ہونے والی کوویڈ-19  کی اموات کی تعداد میں تقریباً 90 فیصد کمی آئی ہے، جب اومی کرون کی لہر زوروں پر تھی۔ 

تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ۔ نگرانی، جانچ اورڈی این اے ترتیب میں فرق سے  اب بھی یہ سمجھنا مشکل ہے کہ وائرس کیسے بدل رہا ہے اور ویکسینیشن میں آںے والے نے لاکھوں لوگوں کو، خاص طور پر صحت کے کارکنوں اور بزرگوں کو شدید بیماری اور موت کے زیادہ خطرے میں ڈال دیا ہے۔

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغان فورسز نے داعش کے 3 عسکریت پسندوں کو ہل...

کابل(شِنہوا)افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے داعش کے ایک ٹھکانے پر حملے کر کے 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 1 کو زخمی کر دیا ہے۔

طالبان کی نگران انتظامیہ کے چیف ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے جمعرات کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا کہ امارت اسلامی کی خصوصی فورسز کے دستوں کی جانب سے گزشتہ روز کیے جانیوالے آپریشن میں 3 باغی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

عہدیدار نے آپریشن کی صحیح جگہ کی نشاندہی کیے بغیر بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 3 اے کے۔47 رائفلیں ، بارودی سرنگیں، دھماکہ خیز آلات اور دستی بموں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا۔

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ سان فرانسسکو ۔ زلزلہ ۔ نقصان

امریکہ ، کیلیفورنیا کی کاؤنٹی ہمبولٹ کے فیرنڈیل میں ایک کتا زلزلے سے متاثرہ گھر کے سامنے موجود ہے۔(شِنہوا)

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ سان فرانسسکو ۔ زلزلہ ۔ نقصان

امریکہ ، کیلیفورنیا کی کاؤنٹی ہمبولٹ کے فیرنڈیل میں تعمیراتی عملہ زلزلے سے متاثرہ عوامی تنصیبات کی مرمت کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ سان فرانسسکو ۔ زلزلہ ۔ نقصان

امریکہ ، کیلیفورنیا کی کاؤنٹی ہمبولٹ کے فیرنڈیل میں بجلی بند ہونے کے باعث ایک خاتون نے اپنی کار شہر کی ایک سڑک پر کھڑی کر رکھی ہے۔(شِنہوا)

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ سان فرانسسکو ۔ زلزلہ ۔ نقصان

امریکہ ، کیلیفورنیا کی کاؤنٹی ہمبولٹ کے فیرنڈیل میں شہری زلزلے سے متاثرہ ایک گھر کا معائنہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

امریکہ ، کیلیفورنیا کی کاؤنٹی ہمبولٹ کے فیرنڈیل میں زلزلے کے بعد فیرنڈیل پل کی طرف جانیوالی سڑک ٹریفک کیلئے بند ہے۔ (شِنہوا)

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا کے روایتی تہوار نگروٹ کا انعقاد

اندرامایو، انڈونیشیا (شِںہوا) انڈونیشیا کے مغربی جاوا کے ضلع اندرامایو میں لوگوں نے روایتی نگروٹ تہوار منایا ۔

نگروٹ ایک روایتی تہوار ہے جوچاول کے پودے لگانے پر منعقد کیا جاتا ہے، لڑکیاں قدیم لباس کیبایا پہنتی اور سروں کو پھولوں سے سجاتی ہیں اور اچھی فصل کی امید کرتی ہیں۔

انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے ضلع اندرا مایو میں ایک لڑکی اپنے سر پر پھول سجائے روایتی نگروٹ تہوار کے جشن میں شریک ہے ۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے ضلع اندرا مایو میں لڑکیاں اپنے سروں پر پھول سجائے روایتی نگروٹ تہوار کے جشن میں شریک ہیں ۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے ضلع اندرا مایو میں ایک لڑکی اپنے سر پر پھول سجائے روایتی نگروٹ تہوار کے جشن میں شریک ہے ۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے ضلع اندرا مایو میں ایک لڑکی اپنے سر پر پھول سجائے روایتی نگروٹ تہوار کی تیاری کررہی ہے ۔(شِنہوا)

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ فنون نمائش

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے ٹائمز آرٹ عجائب گھر میں ایک خاتون بلومنگ بازگشت میں فنون کا استعمال دیکھ رہی ہے، نمائش میں صوتی اور جدید فنون کا امتزاج پیش کیا گیا ہے۔ (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے ٹائمز آرٹ عجائب گھر میں خواتین بلومنگ بازگشت میں نصب فنون کو دیکھ رہی ہیں، نمائش میں صوتی اور جدید فنون کا امتزاج پیش کیا گیا ہے۔ (شِنہوا)

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں پیشہ ورانہ تعلیم میں اصلاحات آگے بڑھ...

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے پیشہ ورانہ تعلیم میں اصلاحات اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید وسعت دینے کے لئے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے جنرل دفاتر سے جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد پیشہ ورانہ اسکولوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور پیشہ ورانہ تعلیم کے معیار، اس کی قبولیت اور ترغیب میں اضافہ کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اعلی صلاحیت کے تکنیکی ماہرین اور ہنر مند کارکنوں کو تربیت فراہم کی جاسکے۔

ملک کی پیشہ ورانہ تعلیم میں اصلاحات کے تحت ایک کثیر اشکال ، کثیر چینل، اور پائیدار تعلیم و تربیت کے نظام ، حکومتوں، صنعتوں، کاروباری اداروں اور اسکولوں میں تعاون کے طریقہ کار کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جا ئے گی۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی، نومیریکلی کنٹرولڈ مشینی آلات ،روبوٹس، ہوابازی اور خلائی سازوسامان کی تیاری اور بائیو میڈیسن جیسی صنعتوں کے لیے پیشہ ورانہ تعلیم کو ترجیح دی جائے گی۔

 ان صنعتوں میں معروف کاروباری اداروں اور پیشہ ورانہ اسکولوں کو تعاون بڑھانے میں حوصلہ افزائی ہوگی۔

جدید مینوفیکچرنگ، جدید زراعت اور جدید خدمات کے شعبوں کے لئے پیشہ ورانہ اسکولوں میں فیکلٹی کی صلاحیت بڑھانے کے لئے مزید کوششیں کی جائیں گی۔

رہنما اصول میں پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے مزید پالیسی کے تعاون کا وعدہ کیا گیا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے تاکہ وہ نجی شعبے کے ساتھ تعاون کا نیا طریقہ کار تلاش کریں اور پیشہ ورانہ تعلیم میں زیادہ سے زیادہ نجی اور صنعتی سرمایہ کاری کی ترغیب دیں اور مالیاتی اداروں کو خدمات اور مدد فراہم کرنے کے لئے خوش آمدید کہیں۔ 

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امر یکہ، کیپیٹل فسادات کی تحقیقاتی رپورٹ کے...

واشنگٹن (شِنہوا) 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل فسادات کی تحقیقات کرنے والی یو ایس ہا ؤس سیلیکٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ حتمی رپورٹ کے اجرا میں تاخیر ہوجائے گی۔

ہاؤس پینل نے ایک بیان میں کہا  توقع ہے کہ اب حتمی رپورٹ کل جمع اور جاری کی جائے گی۔

دیگر ریکارڈ بارے بتا یا گیا  تھا کہ اسے بدھ کو جاری کیا جانا تھا۔

یہ اعلان کمیٹی کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بغاوت پر اکسانے سمیت 4 مجرمانہ الزامات کے لئے محکمہ انصاف کے حوالے کرنے کے 2 روز بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی قانونی امور کے ماہرین کے مطابق محکمہ انصاف ان سفارشات پر عملدرآمد کا پابند نہیں ہے ۔ الزامات کی پیروی کرنا یا نہ کرنا محکمہ انصاف کی صوابدید ہے۔

محکمہ انصاف کیپیٹل فسادات پر خود بھی تفتیش کررہا ہے۔ ٹرمپ کے حامیوں نے 6 جنوری 2021 کو 2020 کے صدارتی انتخابی نتائج کی تصدیق کےلئے ہونے والے کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں خلل ڈالا تھا۔

ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ٹرمپ 2020 کے وائٹ ہاؤس کی صدارتی دوڑ میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن سے شکست کھاگئے تھے لیکن انہوں نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے دھاندلی کے دعوے کو فروغ دینا جاری رکھا تھا۔

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان اسٹ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بیجنگ میں چھٹے چین-آسٹریلیا خارجہ اور اسٹریٹجک مذاکرات میں شر کت کی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے نشاندہی کی کہ وونگ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہورہا ہے جو بڑی اہمیت کا حا مل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا کو نہ تو دیرینہ تحفظات ہیں اور نہ ہی بنیادی مفادات کا ٹکراؤ ہے۔ دونوں فریقوں کو باہمی طور پر ضروری شراکت داری میں باہمی تعاون کرنا چاہئے۔

وانگ نے کہا کہ چین۔ آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں صحت مند اور مستحکم ترقی برقرار رکھنا دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کو پورا کرتا ہے اور ایشیا بحر الکاہل خطے اور دنیا میں امن و ترقی کے کو فروغ میں بھی سازگار ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے اور اس کے فروغ میں نئی آسٹریلوی حکومت کی آمادگی کو سراہتا ہے ۔دونوں فریقین کو یہ مقصد حاصل کرنے کے لئے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔

وانگ نے کہا کہ دونوں فریقین کو سفارتی تعلقات کے قیام کے وقت کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔ ایک درست باہمی افہام و تفہیم اور ایک دوسرے سے مل کر چلنے کے پختہ طریقے پر عمل کرنا اور پالیسیوں میں استحکام برقرار رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا کو ایک دوسرے کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سیاسی نظام اور ترقیاتی طرز کا احترام کرنا، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا اور ایک دوسرے سے برابری کا سلوک کرنا چاہیے۔

اس مو قع پر وونگ نے کہا آسٹر یلیا اور چین کی جا نب سے سفا رتی تعلقات کے قیام کے وقت طے کر دہ با ہمی احترام، برابری، با ہمی فا ئدے اور پر امن بقا ئے با ہمی جیسے اصولوں نے با ہمی تعلقات کی ترقی کے فرو غ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

چین کا ایران میں پہلا قونصل خانہ قائم

بندرعباس(شِنہوا) ایران کے جنوبی ساحل پر واقع صوبہ ہرموز گان کے دارالحکومت بندرعباس میں چین کے قونصل خانے کا باضابطہ افتتاح ہوگیا ۔ یہ ایران میں قائم ہونے والا پہلا چینی قونصل خانہ ہے۔

ایران میں چین کے سفیر چھانگ ہوا نے افتتاح کے موقع اپنے خطاب میں بندر عباس میں قونصل خانے کے قیام کو چین۔ ایران تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ قراردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے ایران کے جنوبی علاقوں کے ساتھ چین کے باہمی فائدہ مند تعاون میں اضافہ ہوگا اور چین۔ ایران دوستی کے مزید ثمرات ملیں گے۔

چھانگ نے کہا کہ ایران میں چینی سفارتی مشن ایرانی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ قونصل خانے کے افتتاح کو دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون کے منصوبوں پر فعال طریقے سے عملدرآمد کرنے ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے اور تعاون کے مزید نتائج کے حصول کے موقع کے طورپر لیا جائے ۔

دریں اثنا صوبہ ہرموز گان کے ڈپٹی گورنرعادل شہرزاد نے اپنی تقریرمیں کہا کہ ایران کے جنوبی صوبے چین کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔ چینی قونصل خانے کا افتتاح دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تبادلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بندرعباس میں چین کا قونصل خانہ 8 جنوبی صوبوں کو سہولیات فراہم کرے گا جسں میں خوزستان، چہار محل و بختیاری، کوہ غیلویاہ  و بو ئر احمد،  فارس، بوشہر، کرمان، ہرموز گان، سیستان اور بلوچستان شامل ہیں۔

روس مسلح افواج کی طاقت میں اضافہ کرتا رہے گا...

ماسکو (شِنہوا) روسی صدر  ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روسی مسلح افواج کی جنگی صلاحیت " روزبروز بڑھ رہی ہے اور روس یقینی طور پر اس عمل کو تیز کرے گا۔

روسی وزارت دفاع کے بورڈ کے توسیعی اجلاس سے خطاب میں پوتن نے کہا کہ آج ہمارا مقصد مسلح افواج کی معیاری تجدید اور بہتری کے حصول میں ضروری اقدامات کا نفاذ ہے۔

انہوں نے فوج کو حکم دیا کہ وہ سہ رخی جوہری جنگی تیاریاں برقراررکھے اور اسے بہتر بنائے  جو اس بات کی بنیادی ضمانت ہے کہ ہماری خودمختاری ،علاقائی سالمیت ، اسٹریٹجک مساوات اور دنیا میں افواج کا عمومی توازن برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کی اسٹریٹجک جوہری افواج میں جدید اسلحے کا تناسب 91 فیصد سے زائد ہوچکا ہے اور ہم اسٹریٹجک فورسز کو جدید ترین ہتھیاروں کے نظام سے لیس کرنے کے لئے "اپنے تمام منصوبوں پر عملدرآمد کریں گے۔"

پوتن نے جدید فضائی دفاعی نظام کے زیر انتظام علاقے میں کام کرنے والے جنگجوؤں اور بمباروں کی تعداد میں اضافے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور ڈرونز کو اپ گریڈ کرنے کو ایک اہم کام" قرار دیا۔

وزیر دفاع سرگئی شوئے گو نے اجلاس میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے روسی مسلح افواج کی تعداد کو 15 لاکھ تک بڑھانے کی تجویز دی جس میں 6 لاکھ 95 ہزار کنٹریکٹ فوجی بھی شامل ہوں گے۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، ژو ہائی کا پہلا ایر و ایشیا شو منعقد کر...

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے جنو بی صوبہ گوا نگ ڈو نگ کے ژو ہائی میں آ ئندہ سال 23 سے 26 نو مبر کے دوران پہلا ایرو ایشیا شو منعقد ہو گا ۔

یہ نما ئش 2023 سے ہر  طاق سال میں منعقد کی جا ئے گی، جبکہ چا ئنہ انٹر نیشنل  ایو ی ایشن اینڈ ایرو اسپیس ایگز یبیشن اور جر من ایرو فرائیڈرچشافن کے منتظم ژوہائی ایئر شو کمپنی لمیٹڈ  کے تعاون سے اس کا انعقاد ہو گا۔

ژوہائی ایئر شو کمپنی لمیٹڈ  کے چئیر مین  اینڈ جنرل منیجر  سن جے فنگ نے کہا تو قع ہے کہ نما ئش دنیا کی سرکردہ جنرل ایوی ایشن انٹرپرائزز کو راغب کر ے گی جس میں  جنرل ایوی ایشن شعبے کی کا میابیوں اور مصنوعات اور جدید ترین ٹیکنا لو جیز کو پیش کیا جا ئے گا ۔

منتظم کے مطا بق  ایوی ایشن ایمر جنسی ریسکیو ، ابھرتی ہوئی ایوی ایشن کی کھپت، ایوی ایشن نقل وحمل  اور نیوی گیشن آپریشنز کے شعبوں میں مصنو عات اور خد مات کی وسیع اقسام کو تقریب میں پیش کیا جا ئے گا ۔

ایرو فرا ئیڈ رچ شا فن کے  شو ڈائریکٹر  ٹو بیاز بر یٹزل نے کہا کہ ژوہائی میں اعلیٰ در جے کے  وینیوز اور نما ئشی سہو لت مراکز ہیں جو کہ بہترین ٹیم کے حا مل ہیں ، یہی ایک اہم وجہ ہے کہ  جرمن فریق نے اس شہر میں مشترکہ طو ر پر نمائش منعقد کر نے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دو نوں اطراف کی مشترکہ کو ششوں کے ساتھ تو قع ہے کہ نما ئش عالمی جنر ل ایوی ایشن انٹر پرائزز  کے لئے فرو غ کے نئے مواقع فرا ہم کر ے  گی۔

چین، جیوسان سوسائٹی کی نئی مرکزی کمیٹی کا ان...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں چین کی جیوسان سوسائٹی کی 12 قومی کانگریس اختتام پذیر ہوگئی جس میں 237 ارکان پر مشتمل نئی مرکزی کمیٹی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

کانگریس نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ کیا۔ اس نے جیوسان سوسائٹی کی 14 ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ اور جیوسان سوسائٹی کے آئین میں ایک ترمیم پر قرارداد کی منظوری دی ۔

جیوسان سوسائٹی کی 15 ویں مرکزی کمیٹی نے کانگریس کے دوران اپنا پہلا مکمل اجلاس طلب کیا جس میں وو وے ہوا کو مرکزی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا معاون پا لیسیوں کے نفاذ کو یقینی بنا...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی کھ چھیا نگ کی زیر صدارت ر یاستی کو نسل کے ایگز یکٹو اجلاس میں  معاون پا لیسیوں کے نفاذ کو یقینی بنا نے ،بحا لی کی بنیاد کو مستحکم کر نے اور معیشت کو معقول حد کے اندر کارکردگی د کھانے کی کو ششو ں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اجلاس میں لو گوں کی بنیا دی ضرور یات کو پورا کر نے ، روز گار کے استحکام اور لو گوں کی فلا ح وبہبود  کے تحفظ کے لئے اہم اجلاس کی سپلائی کو مضبوط بنا نے اور ان کی قیمتوں کو مستحکم کر نے کے اقدامات کا بھی تعین کیا گیا۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گوانگ ژو نے صنعتی سیلیکون فیوچرز لانچ کردیئے

گوانگ ژو(شِنہوا)گوانگ ژو فیوچرز ایکسچینج نے جمعرات کو صنعتی سیلیکون فیوچرز کی تجارت کا آغاز کردیا۔

ایکسچینج نے 5 معاہدوں پر مشتمل پہلا گروپ ایس آئی 2308، ایس آئی 2309، ایس آئی 2310، ایس آئی 2311 اور ایس آئی 2312 متعارف کرایا ہے جس میں ہرایک معاہدے کی بینچ ما رک قیمت 18 ہزار 800 یوآن (2651.05 امریکی ڈالرز) فی ٹن ہے۔

صنعتی سیلیکون فیوچرز کے تجارتی اوقات قا نونی  تعطیلات اور ایکسچینج کے مخصوص دیگر اوقات کار کے علاوہ  جمعہ سے پیر تک صبح 9 بجے سے 10 بجکر 15 منٹ ، صبح 10 بجکر 30 منٹ سے 11بجکر 30 منٹ اور دوپہر 1 بجکر 30 منٹ سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔

گوانگ ژو فیوچرز ایکسچینج چین میں اپنی نوعیت کا 5 واں ایکسچینج ہے جس کا قیام 2021 میں عمل میں آیا تھا۔ اس میں سبز اور پائیدار ترقی بارے مصنوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فورم میں بی آر آئی کی تعمیر بارے ہا نگ کا ن...

ہا نگ کا نگ (شِنہوا)  ہا نگ کا نگ میں منعقد ہو نے والے ایک فو رم کے مقر رین نے  بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ( بی آر آئی) کی تعمیر میں عالمی ما لیاتی مرکز کے کردار  اور مواقعوں پر زور دیا ہے۔

ہا نگ کا نگ خصوصی انتظا می خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت  کے ما لیا تی سیکرٹری پا ل چھن  نے کہا کہ بی آر آئی کی تعمیر و ترقی میں ہا نگ کا نگ کی عالمی ما لیا تی مر کز کے طور پر  پو زیشن  فرو غ پا نے اور مضبوط ہو نے کی پا بند ہے۔

چھن نے بی آر آئی ما لیاتی فو رم کے دوران اپنی تقر یر میں کہا کہ مستقبل میں ہا نگ کا نگ ملک کی ضرور یات کو پورا کر نے اور ملک کی مجمو عی تر قی میں فعال طو ر پر ضم ہو نے کے لئے اپنی بھر پور طا قت استعمال کر ے گا۔یہ یقینی طو ر پر ملک اور خطے کی مسلسل تر قی سے مستفید ہو گا ۔

ہا نگ کا نگ خصوصی انتظا می خطے  میں چینی وزارت خا رجہ  کے ڈپٹی کمشنر پھان یو ن ڈونگ نے کہا کہ 2023 میں بی آرآئی کی 10 ویں سالگر ہ ہو گی۔

 ملک کی مجمو عی تر قی میں ضم ہو تے ہو ئے بی آر آئی کی تعمیر میں شر کت کر نے والا ہا نگ کا نگ یقینی طو ر پر نئے فوائد پیدا کر ے گا ، نئی تعمیر و ترقی کو حاصل کر ے گا اور نیا کردار ادا کر ے گا۔

فورم کی میز بانی بو ہینیا کلچر ہو لڈ نگز لمیٹڈ نے کی  جس میں 200 لو گ شر یک ہو ئے۔ 

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

کابل (شِنہوا) افغانستان کی وزارت صحت عامہ نے ایک مہم شروع کی ہے جس کے دوران 5 برس سے کم عمر 70 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔تین روزہ مہم کا مقصد ملک کے 34 صوبوں میں سے 26 میں بچوں کو معذور کرنے والی بیماری کا خاتمہ کرنا ہے۔

افغانستان ، کابل میں انسداد پولیو مہم کے دوران خاتون طبی اہلکارایک بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلارہی ہے۔ (شِنہوا)

چین ۔ بیجنگ ۔ شی جن پھنگ ۔ روس ۔ دمتری میدوی...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ سے یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے چیئرمین دمتری میدوی ایدف ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

افغانستان میں بم دھماکہ ، ایک بچہ جاں بحق، 6...

لشکرگاہ(شِنہوا) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک کے علاقے حوزہ سیدان میں ایک بم دھماکے کے باعث 1 بچہ جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبائی ڈائریکٹر اطلاعات و ثقافت حافظ راشد نے بدھ کے روز اس کی تصدیق کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بدقسمت بچوں کو ایک کھلونا نما بم ملا اور وہ اس سے کھیلنے لگے لیکن اچانک یہ بم پھٹ گیا اور اس کے نتیجے میں 1 بچہ موقع پر ہی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

 حکام نے بتایا کہ افغانستان کو دنیا کے سب سے زیادہ بارودی سرنگوں سے آلودہ ممالک میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری جنگ کے دوران لاتعداد بم پھٹنے سے بچے رہ گئے ہیں جن کے باعث بیشتر بچوں سمیت متعدد افغان شہری اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اقوام متحدہ حیاتیاتی تنوع معاہدے پرعملدر...

مونٹریال، کینیڈا(شِنہوا) کوپ 15کے صدر اور چین کے وزیر برائے حیاتیاتی ماحولیات وماحول ہوانگ رن چھیو نے کہا ہے کہ  چین کوپ 15 میں منظور کیے گئے اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کے معاہدے پر عملدرآمد میں تعاون کرے گا۔حیاتیاتی تنوع سے متعلق اقوام متحدہ کنونشن پر فریقین کی کانفرنس (کوپ) کا 15واں اجلاس  کنمنگ-مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک کی منظوری کے ساتھ تقریباً دو ہفتوں کےبعد گزشتہ دنوں اختتام پزیر ہوا، جس کا مقصد حیاتیاتی تنوع  کو پہنچنے والے نقصان کوبحال کرنا تھا۔

ہوانگ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین فریم ورک میں اہداف اور مقاصد کے حصول کے لیے فعال رہنمائی کرتے ہوئے متعلقہ فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کے طور پر، چین فریم ورک میں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو پورا کرے گا۔

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں اقوام متحدہ حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کے فریقین کی کانفرنس کے 15ویں اجلاس (کاپ 15) کے دوسرے مرحلے کے دوران شرکاء چینی پویلین کا دورہ کر تے ہوئے۔(شِنہوا)

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین ترقی پذیر ممالک میں حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کی عالمی ماحولیاتی سہولت فنڈنگ میکانزم کا سب سے بڑا حصہ دار ہے ہوانگ نے کہا کہ چین ترقی پذیر ممالک کو اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرتا رہے گا۔

چین نے اسٹیل کے 2 بڑے سرکاری اداروں کی تنظیم...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے لوہے اور اسٹیل کی صنعت میں 2 سرکاری کمپنیوں کی تنظیم نو کی منظوری دیدی ہے۔

ملک میں سرکاری اثاثوں کے اعلیٰ ریگولیٹر ، ریاست کی زیرملکیت اثاثوں کی نگران اور ریاستی کونسل کے انتظامی کمیشن(ایس اے ایس اے سی) نے بدھ کے روز بتایا کہ میٹالرجیکل اور معدنی وسائل کی ڈویلپر و پروسیسر" سائنواسٹیل گروپ کارپوریشن لمیٹڈ " کو لوہے اور اسٹیل کی صنعت کی بڑی کمپنی "چائنہ باؤو اسٹیل گروپ کارپوریشن" میں ضم کیا جائیگا۔

تنظیم نو کے بعد "سائنواسٹیل" اب براہ راست طور پر ایس اے ایس اے سی ضوابط کی ماتحت نہیں رہے گی۔

اکتوبر 2020ء میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ چائنہ باؤو کی جانب سے سائنواسٹیل کو اپنی تحویل میں لیا جائیگا۔

سابقہ باؤسٹیل اور ووہان آئرن اینڈ اسٹیل کی 2016ء میں  تنظیم نو کے بعد تشکیل دی گئی چائنہ باؤو نے حالیہ برسوں میں اسٹریٹجک تنظیم نو کا سلسلہ چلا رکھا ہے۔

دیوقامت اسٹیل کمپنی کی پیداوار 2020ء میں اپنی انتہاء 10 کروڑ ٹن  تک پہنچ گئی تھی اور 2021ء میں بھی اس نے ریکارڈ کاروباری کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین سرحد پار اہلکاروں کی آمدورفت میں مزید سہ...

بیجنگ(شِنہوا) چین موجودہ حالات کے تناظر میں سرحد پار اہلکاروں کے تبادلے کیلئے مزید سہولیات فراہم کرے گا۔

وزارت خارجہ کی ایک ترجمان ماؤننگ نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز منعقدہ یومیہ نیوز بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا کہ چین کے پاس باہر سے آنے والوں کیلئے قرنطینہ کے اقدامات کو بہتر بنانے کا کوئی منصوبہ ہے یا نہیں۔

ماؤ نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے اب تک چین نے یکساں مفاد کے حامل تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ایک مربوط نقطہ نظر اپنایا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین نے عالمی سطح پر کام اور پیداوار کو دوبارہ شروع کرنے میں برتری حاصل کی ہے، اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فعال طور پر فروغ دیا ہے اور تیز رفتار چینلز کے ذریعے ویزا پالیسیوں کو بہتر بنایا ہے۔ ہم نے منظم انداز میں بین الاقوامی پروازوں میں اضافہ ، دور دراز علاقوں میں روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات اور لوگوں کے درمیان تبادلے کو آسان بناتے ہوئے عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین یکساں مفاد کی بنیاد پر آسٹریلیا کے ساتھ...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک آسٹریلیا کے ساتھ باہمی احترام اور یکساں مفاد کے اصولوں پر مبنی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

چین آسٹریلیا سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر اور آسٹریلیا کے گورنر جنرل ڈیوڈ ہرلی اور وزیر اعظم انتھونی البانیز کے درمیان مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ ہوا۔اپنے پیغامات میں صدر شی نے کہا کہ 50 سال قبل دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے فائدہ مند نتائج برآمد ہوئے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا پیسفک خطے کے دونوں اہم ممالک  کے درمیان تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی نہ صرف ان کے عوام کے بنیادی مفادات میں ہے بلکہ خطے اور دنیا کے امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے بھی سازگار ہے۔ 

صدر شی نے کہا کہ وہ چین-آسٹریلیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کو باہمی احترام، یکساں مفاد کے اصولوں پرعمل پیرا ہونے، پائیدار ترقی،چین-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ  کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے لیے فوائد کو جاری رکھنے  کا ایک موقع خیال کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام کرنے  کے خواہاں ہیں۔

ایران وزیرخارجہ کی سعودی ہم منصب سے گفتگو کی...

تہران(شِنہوا) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایک دن قبل اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے گفتگو کی ہے، جو کہ سال 2016ء میں تعلقات منقطع ہونے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر ہونیوالی بات چیت ہے۔

امیر عبداللہیان نے بدھ کے روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عربی زبان میں ٹویٹ کیا کہ گزشتہ روز اردن میں منعقدہ بغداد کانفرنس برائے تعاون و شراکت داری کے موقع پر اپنے بعض ہم منصبوں جیسے عمان ، قطر ، عراق ، کویت اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دوستانہ بات چیت کا موقع ملا ہے۔

امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ سعودی وزیر نے انہیں بتایا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کیلئے تیار ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے ابھی تک امیر عبداللہ کے ریمارکس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے 2016ء کے اوائل میں مملکت میں ایک شیعہ عالم کو پھانسی دینے پر ایران میں سعودی سفارتی مشن پر حملوں کے جواب میں ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں 2022 کے خوش ترین شہروں کا انتخاب

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کے دس صوبائی دارالحکومتوں اور بڑے شہروں اور پریفیکچرل سطح کے مزید 11 شہروں کو 2022 کے لیے ملک کے سب سے خوش شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

مشرقی صوبے ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں بدھ کو ہونے والے ایک فورم کے مطابق خوش ترین شہروں میں چھینگڈو، ہانگژو، ننگبو، شی ننگ، گوانگژو، چھانگشا، شین یانگ، ہیفے، چھنگ ڈاؤ اور نانجنگ شامل ہیں۔ کاؤنٹی سطح کے دس شہروں اور 10 شہری اضلاع کو بھی خوش ترین مقامات کے طور پر منتخب کیا گیا۔ شہروں کاانتخاب شِنہوا نیوز ایجنسی کے ذیلی اداروں  اورینٹل آؤٹ لک میگزین اور تھنک ٹینک لیاؤوانگ انسٹی ٹیوٹ نے دو ماہ کے طویل عمل کے بعد کیا ہے جس میں بگ ڈیٹا کولیکشن ، سوالنامے اور پینل ڈسکشن شامل تھے۔ منتظمین کے مطابق،شہروں کا انتخاب عوام کی فلاح و بہبود اور معیاری و ماحول دوست ترقی اور گڈ گورننس کی کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ شہروں کے رہائشیوں کی خوشی کا احساس مقامی تعلیم، روزگار، آمدنی، سماجی بہبود، صحت کی دیکھ بھال اور حالات زندگی سے بھی متعلق ہے۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور جرمنی بات چیت، ترقی ،تعاون اور عالم...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور جرمنی ہمیشہ سے بات چیت، ترقی اور تعاون کے ساتھ ساتھ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے شراکت دار رہے ہیں۔ 

صدرشی نے ان خیالات کا اظہار جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چینی صدر نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے رواں سال انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیوںکہ  اس کے دوران  دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور جرمنی کے گزشتہ  رہنماوں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت  کی درست سمت برقرار رہی ہے اور دونوں ممالک تمام شعبوں میں سٹریٹجک شراکت دار بن چکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چین اور جرمنی کے تعلقات میں پیشرفت کو عوامی،وسیع مشترکہ مفادات اور بھرپور تجربہ سے بھرپور معاونت ملی ہے۔

صدر شی نے کہا کہ جب تک دونوں فریق باہمی احترام اور باہمی مفاد کو برقرار رکھیں گے، دوطرفہ تعلقات یقینی طور پر مستحکم اور دور تک آگے بڑھیں گے۔

چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے کام کرنے کا خواہاں اور چین جرمنی تعلقات کے ایک اور کامیاب 50 سال کا آغاز کرے گا۔

برگ چینی کورس کے شرکا جرمنی کے شہر ایسن میں چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں کلاؤڈ کنسرٹ میں  پرفارم کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

چین کا افغانستان کے لیے مزید بین الاقوامی حم...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے قومی تعمیر کے نازک مرحلے پر موجود افغانستان کے لیے مزید بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور ترقی کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ افغان عوام کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔  بین الاقوامی برادری کو مزید مدد اور حمایت فراہم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنی چاہئیں۔چینی سفیر نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور دہشت گرد قوتوں کی واپسی کو روکنے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اتحاد اور تعاون برقرار اور دوہرے معیارات اور سیاست کو ترک کرنا چاہیے، دہشت گردی اور منظم جرائم کے خلاف مؤثر طریقے سے افغانستان کی مدد کرنی چاہیے اور افغانستان کو ایک بار پھر دہشت گرد تنظیموں کا مرکز بننے سے روکنے کا عزم کرنا چاہیے۔

چینی سفیرنے کہا کہ  انکا ملک افغان طالبان سے تمام دہشت گرد قوتوں سے پاک ہونے اور افغانوں اور غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم اور بھرپور اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔

سربراہ اقوام متحدہ کا طالبان کی جانب سے خوات...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغان طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کے یونیورسٹیوں میں جانے سے متعلق پابندی عائد کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سربراہ اقوام متحدہ کے چیف ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کی خواتین اور لڑکیوں کی یونیورسٹیوں تک رسائی کو معطل کرنے کی خبروں پر سیکرٹری جنرل سخت پریشان ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ تعلیم سے انکار نہ صرف خواتین اور لڑکیوں کے مساوی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے ملک کے مستقبل پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انتونیو گوتریس نے افغانستان کے اصل حکام پر زور دیا کہ وہ خواتین اور لڑکیوں کیلئے ہر سطح پر تعلیم تک مساوی رسائی کو یقینی بنائیں۔

قبل ازیں منگل کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی سربراہ روزا اوتن بائیفا نے بھی کہا تھا کہ انہیں یہ خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے آج صبح بڑے پیمانے پر سامنے آنیوالی اس خبر سے بہت دکھ ہوا کہ طالبان کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے خواتین کے یونیورسٹیوں میں جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ نہ صرف خواتین بلکہ افغانستان کیلئے بھی زیادہ نقصان دہ ہے۔ جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو تباہ کن ہے

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں