• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

سعودی عرب ۔ ریاض ۔ شی جن پھنگ ۔ چین ۔ عرب ری...

سعودی عرب کے ریاض میں پہلے چین ۔ عرب ریاستوں کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ کا عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط اور عرب لیگ کے 21 رکن ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ گروپ فوٹو۔(شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین عراق کی تعمیر نو کی حمایت جاری رکھے گا:چ...

ریاض(شِنہوا) چینی کے صدر شی جن پھنگ نے  کہا ہے کہ چین عراق کی اقتصادی تعمیر نو کی حمایت جاری اور اس کی صنعتوں کی بحالی، لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کے حصول میں مدد کرے گا۔ عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے ساتھ  جمعہ کو یہاں ملاقات  کے دوران صدر شی نے کہا کہ عراق  چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے پہلے عرب ممالک میں سے ایک ہے، اور یہ  کہ 2015 میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کے بعد سے دوطرفہ  تعلقات میں مستحکم اور مضبوط  پیش رفت ہے جبکہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کومسلسل فروغ ملا ہے۔

صدر شی نے کہا کہ چین اس بات کو سراہتا ہے کہ عراق نے چین کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ہمیشہ چین کی بھرپور حمایت کی ہے، چین قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ  کے لیے اور اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے عراق کے تمام دھڑوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین عراق کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دوطرفہ شراکت داری کو مسلسل مضبوط کیا جا سکے۔ چینی صدر نے  اس امید کا اظہار کیا کہ عراق چینی عملے، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کی ضمانت دیتا رہے گا اور چین عالمی ترقیاتی اقدام کے لیے عراق کی فعال حمایت کو سراہتے ہوئے عالمی سلامتی کے اقدام میں شامل ہونے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گلوبل وارمنگ سے سمندرکی حرارتی توانائی کے و...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ایک  تحقیقی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ کاربن کے انتہائی اخراج کے باعث اس صدی کے آخر تک عالمی سمندری حرارتی توانائی کی تبدیلی (او ٹی ای سی) کی ممکنہ طاقت میں 46 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔ چین کی اوشن یونیورسٹی  کے فزیکل اوشنوگرافرجنگ ژاؤ نے کہا کہ مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی کے حالات سے متعلق  عالمی او ٹی ای سی وسائل کی حالت کا جائزہ فراہم کرنے  والی یہ پہلی تحقیق ہے، جو مستقبل میں او ٹی ای سی وسائل کی ترقی اور استعمال کے حوالے سے اہم سائنسی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے وضاحت  کرتے بتایا کہ  او ٹی ای سی سمندر کی سطح اور گہرے سمندروں کے درمیان درجہ حرارت کے بڑے فرق کو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے، جو ہمارے مستقبل کی ایندھن کی ضروریات کے لیے  قابل تجدید حل فراہم کرتا ہے۔  

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور جی سی سی ریاستیں تعاون کے فطری شراکت...

ریاض(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی ریاستیں تعاون کیلئے فطری شراکت دار ہیں۔

جمعہ کے روز منعقد ہونیوالے چین ۔ خلیج تعاون کونسل سربراہی اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران شی جن پھنگ نے دونوں فریقین پر اتحاد، ترقی، سلامتی اور تہذیبوں کو فروغ دینے کیلئے شراکت دار بننے پر زور دیا۔

شی جن پھنگ نے آئندہ 3 سے 5 سال میں تعاون کیلئے 5 بڑے شعبے بھی تجویز کیے جن میں توانائی، مالیات و سرمایہ کاری، انوویشن و نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ ایرو اسپیس اور زبان و ثقافت شامل ہیں۔

چین تعمیر نو اور انسداد دہشت گردی میں صومالی...

ریاض(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین صومالیہ کی تعمیر نو اور سماجی و اقتصادی ترقی کی خاطر اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے اور دونوں ممالک کے اداروں کو زراعت، ماہی گیری اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

شی جن پھنگ نے جمعہ کے روز صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین استحکام برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صومالی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔

چین کے سمارٹ ڈریگن۔3 راکٹ کو 14 سیٹلائٹس کے...

یان تائی(شِنہوا)چین نے جمعہ کے روز بحیرہ اصفر سے ایک سمارٹ ڈریگن۔ 3 راکٹ کو خلا میں روانہ کیا ہے جس نے 14 سیٹلائٹس کو منصوبہ بند مدار تک پہنچا دیا ہے۔

یہ تجارتی راکٹ بیجنگ کے وقت کے مطابق سہ پہر 2 بجکر 35 منٹ پر روانہ ہوا۔ ساحل سے ہٹ کر سمندر میں لانچ مشن کا انعقاد تھائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر نے کیا تھا۔

یہ سمارٹ ڈریگن ۔ 3 راکٹ کی پہلی پرواز تھی۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین تیونس کی ترقی کے راستے کی حمایت اور غیر...

ریاض(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ  ان کا ملک تیونس کی قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر چلنے کی بھرپور حمایت اور اسکے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں جمعہ کو تیونس کے اپنے ہم منصب قیس سعید سے ملاقات کے دوران صدر شی نے کہا کہ چین کا خیال ہے کہ تیونس کے پاس قومی استحکام اور ترقی کے تحفظ کے لیے دانشمندی اور صلاحیت موجود ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چیلنجز کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون میں اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے کوویڈ-19 وبا کے منفی اثرات پر قابو پاتے ہوئے تیونس میں صحت، کھیلوں اور انسانی وسائل کی تربیت کے متعدد منصوبے شروع کیے ، جس سے ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو تحریک ملی ہے۔ صدرشی نے کہا کہ ان کا ملک تیونس کے ساتھ حفظان صحت ، بنیادی ڈھانچے اور اعلیٰ اور نئی ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے اور انسانی وسائل کے ساتھ ساتھ مقامی اور غیر سرکاری تبادلوں کو فروغ دیتے ہوئے چینی کاروباری اداروں کو تیونس میں کاروبار اورسرمایہ کاری کی ترغیب دے گا اور تیونس سے اپنے ملک میں مزید قابل فروخت مصنوعات اور مخصوص اشیا کا خیرمقدم کرے گا۔

مشرق وسطیٰ ۔ جنین ۔ جنازہ

مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے فلسطینی شہری کے جنازے کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ جنین ۔ جنازہ

مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے فلسطینی شہری کے جنازے کے دوران خواتین غم سے نڈھال ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ۔ ریاض ۔ شی جن پھنگ ۔ کویتی ولی عہ...

سعودی عرب کے ریاض میں چین کے صدر شی جن پھنگ سے کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اٹلی ۔ روم ۔ کرسمس ٹری

اٹلی کے روم میں لوگ برقی قمقموں سے جگمگاتا ہوا کرسمس ٹری دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر اور امیر قطر کی ملاقات،فیفا ورلڈ کپ...

ریاض(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی جس میں قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدرشی نے ورلڈ کپ کی مکمل کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قطر کی جانب سے کھیلوں کا کامیاب انعقاد اس کی قابلیت کا ثبوت ہے، جس نے آج کی غیر یقینی دنیا کو تازہ اور مثبت توانائی فراہم کی ہے۔تمیم نے ورلڈ کپ کے لیے صدر شی کا نیک خواہشات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کو عرب دنیا کی صلاحیتوں اور جذبے کے بارے میں جاننے کے لیے گیمز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چینی کمپنیوں نے ورلڈ کپ کے لیے مرکزی اسٹیڈیم تعمیر کیا اور چین سے دو پانڈوں کی آمد نے کھیلوں کے اس ایونٹ کو مزید خوشگوار بنادیا  ہے، ان کا کہنا تھا کہ  پانڈوں کا یہ جوڑا قطر اور چین کے درمیان دوستی کی نئی علامت  بن گئے ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان نے سالانہ دفاعی آتھرا...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی ایوان نمائندگان نے سالانہ دفاعی آتھرائزیشن بل کی منظوری دے دی ہے۔

847 ارب ڈالر مالیت کے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے) کو اب غور کے لیے سینیٹ میں بھیجا گیا ہے۔

این ڈی اے اے میں سب سے زیادہ  پینٹاگون کے لیے 817 ارب ڈالرز اورامریکی محکمہ توانائی کے زیر نگرانی تقریباً 30 ارب ڈالر جوہری سرگرمیوں کے لیے  رکھے گئے ہیں۔

امریکہ کو فوجی سرگرمیوں پر بھاری اخراجات کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 2021 میں، امریکی فوجی اخراجات دنیا کے مجموعی اخراجات کا تقریباً 40 فیصد  تھے ، جو اس کے پیچھے نو ممالک کے مشترکہ اخراجات سے زیادہ ہیں۔ امریکی ٹیکس دہندگان کی تنظیم نیشنل ٹیکس دہندگان یونین کے وفاقی پالیسی کے ڈائریکٹر اینڈریو لاؤٹز کی جانب سے جاری کردہ ایک تجزیہ میں کہا گیا ہے کہ "کانگریس چھٹیوں کے لیے گھر جانے سے پہلے اگلے یا دو ہفتوں میں این ڈی اے اے کو جلد از جلد منظور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ "

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین سوڈان میں سیاسی منتقلی کے لیے اپنی حمایت...

ریاض(شِنہوا) چینی صدرشی جن پھنگ نے کہا ہے کہ  ان کا ملک سوڈان میں مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے مستحکم سیاسی منتقلی کے لیے تمام فریقوں کی حمایت  اور سوڈان کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے اور یہ کہ وہ سوڈانی دوستوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

چینی صدر نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سعودی دارالحکومت ریاض میں سوڈان کی خود مختار کونسل کے چیئرمین عبدالفتاح البرہان سے ملاقات کے دوران کیا۔

چین اور سوڈان کو اچھے دوست اور اچھے بھائی قرار دیتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ چین دوستی اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کی بھرپور حمایت، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مستحکم اور آگے بڑھانے اور دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کے لیےسوڈان کے ساتھ ہاتھ ملانے کے لیے تیار ہے۔ چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک سوڈان کی ترقی کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق مدد کی فراہمی جاری رکھتے ہوئے  تیل، زراعت، کان کنی اور دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا، اور چینی کاروباری اداروں کو سوڈان میں تعمیراتی منصوبوں میں حصہ لینے کی ترغیب دے گا تاکہ سوڈان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں مدد مل سکے۔

صدرشی نے مزید کہا کہ چین مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے اور وسعت دینے کے لیے سوڈان اور دیگر عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے اور چین-افریقہ تعاون فورم کے فریم ورک کے اندر سوڈان کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات اور بین الاقوامی انصاف  کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ اور دیگر کثیر الجہتی اداروں میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

انڈونیشیا، کوئلے کی کان میں دھماکے سے 9 افرا...

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے صوبہ مغربی سماٹرا میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 9 کان کن ہلاک، 2 زخمی اور ایک لاپتہ ہو گیا ہے۔

صوبائی سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے ترجمان عارف پراتاما نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ ساواہلنٹو قصبے میں واقع کان میں دھماکہ جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً  8 بجکر 30 منٹ پر ہوا۔

عارف پراتاما نے بتایا کہ دھماکہ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ان کے مطابق زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ شخص کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سمندری قانون سے متعلق کنونشن پہلے سے کہیں زی...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب دنیا  کے سمندر "سنگین حالات سے دوچار ہیں" اقوام متحدہ کے 40 سال قبل منظور کردہ  سمندری قانون سے متعلق تاریخی کنونشن پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

گوتریس نے ان خیالات کا اظہار سمندری قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی منظوری اور دستخطوں کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

1982 میں منظور ہونے والے کنونشن نے عالمی میری ٹائم گورننس کے ایک نئے باب کا افتتاح کرتے ہوئے  انسانیت کو سمندر کو بہتر طور پر سمجھنے اس کی حفاظت اور استعمال میں بہت مدد فراہم کی۔

گوتریس نے کہا کہ چار دہائیاں قبل، دنیا نے سمندروں میں گورننس اور نظم و نسق کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا تھا اور یہ کہ  کنونشن کی آفاقی منظوری اس کی "بنیادی اہمیت" اور دنیا بھر کے ممالک  کے لیے اس کے قانونی فریم ورک اوراس سے متعلقہ دستاویزات کی عکاسی کرتی ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے خبردار کیا کہ "جیسا کہ ہم آج یہاں جمع ہیں، کنونشن پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہےہے۔

سطح سمندر میں اضافے، سمندر کے تیزابیت، مرجان کی چٹانوں کی بلیچنگ اور خاتمے کے ساتھ ساتھ ساحلی شہروں اور چھوٹے جزائر پر مشتمل ترقی پذیر ریاستوں کو لاحق سیلابی خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  دنیا کی تقریباً 35 فیصد فشریز کا حد سے زیادہ استعمال کیا جارہا ہے۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان کے مغربی صوبہ فراہ میں دھماکہ ، 5...

فراہ(شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبہ فراہ کے ضلع فراہ رود میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے باعث ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 5 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی پولیس کے ترجمان محمد نسیم بدری نے جمعہ کے روز بتایا کہ گزشتہ روز سہ پہر کے وقت نویالیکینی گاؤں میں  بدقسمت خاندان کے کچھ افراد اپنے کھیت میں کام کر رہے تھے، اچانک دیسی ساختہ بم پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر افسر نے کہا کہ مہلک واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جنگ زدہ افغانستان کو بارودی سرنگوں سے سب سے زیادہ آلودہ ملک سمجھا جاتا ہے کیونکہ گزشتہ چار دہائیوں سے جاری جنگ کے دوران لاتعداد بارودی سرنگیں، دھماکہ خیز آلات اور نہ پھٹ پانے والے بم بچ گئے ہیں جو اکثر لوگوں کی جانوں کے ضیائع کا سبب بنتے ہیں جن میں بیشتر بچے شامل ہیں۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ گوانگ ژو ۔ بین الاقوامی آ...

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے گوانگ ژو میں 20 ویں بین الاقوامی آٹوموبائل ایگزبیشن میں ایک نیو ای پی 9 الیکٹرک کار کی نمائش کی جا رہی ہے۔(شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ گوانگ ژو ۔ بین الاقوامی آ...

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں گوانگ ژو کے چائنہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر کمپلیکس میں لوگ 20 ویں بین الاقوامی آٹوموبائل ایگزبیشن میں موجود گاڑیاں دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ گوانگ ژو ۔ بین الاقوامی آ...

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں گوانگ ژو کے چائنہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر کمپلیکس میں لوگ 20 ویں بین الاقوامی آٹوموبائل ایگزبیشن میں موجود گاڑی دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ گوانگ ژو ۔ بین الاقوامی آ...

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں گوانگ ژو کے چائنہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر کمپلیکس میں لوگ 20 ویں بین الاقوامی آٹوموبائل ایگزبیشن میں موجود گاڑیاں دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ ۔ ایلچی ۔ افغانستان ۔ انسانی امد...

نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں افغانستان کیلئے یو این مشن کے سربراہ اور انسانی ہمدردی کے رابطہ کار رمیز الکباروف نامہ نگاروں کو بریفنگ دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں میگا پمپڈ اسٹوریج ہائیڈرو پاور پروجی...

چھینگڈو(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں تبت کے خود اختیارپریفیکچر گارزے میں ایک میگا پمپڈ اسٹوریج ہائیڈرو پاورپروجیکٹ کی تعمیرشروع کردی گئی ہے۔

اس نئے منصوبے کے لیے دریائے یالونگ پر تعمیرشدہ  لیانگ ہیکاؤ ہائیڈرو پاور پلانٹ کے آبی ذخیرہ میں توسیع  کی ضرورت نہیں ہوگی،جو سیچھوان کے اس پہلے  پمپڈ اسٹوریج ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے بالائی ذخائر کے طور پر کام کرے گا۔ڈاون اسٹریم میں واقع ایک اور پاور پلانٹ کا ریزروائر جس میں توسیع کی ضرورت ہوگی، اس پروجیکٹ کے نچلے ذخائر کے طورپرکام کرے گا۔  نچلے ذخائر سے بالائی ذخائرتک پمپ کیے جانے والے پانی کے علاوہ،زیرتعمیر پروجیکٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے بارش اور ندی کے پانی جیسے قدرتی ذرائع آب کو بھی  استعمال کرے گا۔

اس منصوبے میں چار ہائیڈرو جنریٹر یونٹ نصب کیے جائیں گے، جن میں سے ہر ایک کی پیداواری صلاحیت  3لاکھ  کلو واٹ ہوگی۔ لیانگ ہیکاؤ ہائیڈرو پاور پلانٹ  کی موجودہ 30لاکھ  کلو واٹ کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ مل کر، نئے منصوبے کی مجموعی صلاحیت 42لاکھ  کلو واٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ 

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کے سابق صدر فضل الہٰی چوہدری کا119 و...

پاکستان کے سابق صدر فضل الہٰی چوہدری کا119 واں یوم پیدائش یکم جنوری کو منایا جائے گا وہ یکم جنوری1904 کو ضلع گجرات میں پیداہوئے تھے اورفضل الہٰی چوہدری14 اگست1973 سے16 ستمبر1978 تک پاکستان کے صدر رہے۔جنرل ضیاء الحق کی جانب سے حکومت کاتختہ الٹے جانے کے بعدوہ مستعفی ہوگئے تھے۔وہ یکم جون1982 کو وفات پاگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمبوڈیا ، کیسینومیں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تع...

پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا کے شمال مغربی صوبے بانتیئی مینچیئی میں ایک ہوٹل کیسینو میں آتشزدگی کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبہ بانتیئی مینچیئی کے محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر سیک سوخوم نے جمعہ کے روز شِنہوا کو بتایا کہ آج صبح امدادی ٹیموں کو ہوٹل کیسینو کے جلے ہوئے کمروں سے مزید 6 لاشیں ملی ہیں ، جس کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

کمبوڈیا کے وزیراعظم سمڈیچ ٹیکو ہن سین نے جمعہ کے روز متاثرین کیلئے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حکام اور بلند و بالا عمارتوں کے مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ فائر سیفٹی اور ردعمل کے نظام کو مضبوط بنائیں۔

کمبوڈین وزیراعظم نے بتایا کہ تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب واقع شہر پوئپیٹ کے گرینڈ ڈائمنڈ سٹی ہوٹل اور کیسینو میں بدھ کو نصف شب کے وقت آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کے علاوہ 73 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی ہے لیکن آگ کے باعث ہلاک ہونیوالے مزید ممکنہ متاثرین کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔

ہن سین نے تلاش و بچاؤ کی کارروائیوں میں شامل ہونیوالے کیلئے اپنے ایمرجنسی رسپانس عملے کو بھیجنے پر تھائی لینڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنجاب پولیو پروگرام کی سالانہ کارکردگی رپورٹ...

پنجاب پولیو پروگرام نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال 2022ء میں مثبت ماحولیاتی نمونوں کی شرح میں 1.1فیصد کمی واقع ہوئی، پنجاب میں دو سال سے پولیو کا کوئی کیس رجسٹر نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیو پروگرام نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، کارکردگی رپورٹ میں بتایاگیا کہ پنجاب میں دو سال سے پولیو کا کوئی کیس رجسٹر نہیں ہوا،رواں سال 2022ء میں مثبت ماحولیاتی نمونوں کی شرح میں 1.1فیصد کمی واقع ہوئی، مثبت ماحولیاتی نمونوں کی شرح 3.9فیصد رہی،گزشتہ سال 2021ء میں مثبت ماحولیاتی نمونوں کی شرح 5فیصد رہی۔2020ء میں مثبت ماحولیاتی نمونوں کی شرح58فیصد تھی، کارکردگی رپورٹ میں مزیدبتایا گیا کہ پنجاب میں 2022ء کے دوران 9انسداد پولیو مہم ہوئیں، انسداد پولیو کی 7مہمات مخصوص ہائی رسک علاقوں میں ہوئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم کی حلف اٹھانے پر نیپالی وزیراع...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے پراچندا کے نام سے معروف پشپا کمل دہل کو نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھانے پر مبارکباد دی  ہے۔

اپنے مبارکبادی پیغام میں لی نے کہا کہ پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے روایتی دوست ہمسایوں کے طور پر چین اور نیپال ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، ایک دوسرے کو مساوی سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے کی مخلصانہ مدد کرتے ہیں۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور نیپال کے تعلقات میں مثبت اور مستحکم ترقی کا رحجان برقرار رہا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے نتیجہ خیز نتائج حاصل ہوئے ہیں جس سے دونوں ممالک اور خطے کو فائدہ پہنچا ہے۔

لی کھ چھیانگ نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے لازوال دوستی پر مشتمل تعاون کی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کیلئے وزیر اعظم پراچندا کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

دہشتگردی کی لہر ہم لیکر نہیں آئے بلکہ ہم نے...

وزیراعلی خیبرپختونخوا کیمعاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی لہر ہم تو لے کر نہیں آئے بلکہ ہم نے بہت سے حملوں کو ناکام بنایا،برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیفر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس کے پاس تیاری اپنی جگہ پر پوری ہے اور دہشتگردی کی لہر ہم تو لے کر نہیں آئے، ہم بہت سے دہشتگرد حملوں کو پہلے ہی ناکام بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اگر حملے ہو رہے ہیں تو ہم ان کا بھرپور جواب بھی دے رہے ہیں،بیرسٹرسیف نے کہا کہ ہم نے گزشتہ بجٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے لیے اربوں روپے مختص کیے جب کہ خیبرپختونخوا حکومت کو وفاق سے جو تعاون چاہیے وہ اسے نہیں مل رہا،ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھاکہ ریاستی سطح پر افغان حکومت سے کے پی حکومت نہیں وفاق بات کرسکتا ہے کیونکہ یہ بڑی سطح کا کام ہے، وفاق اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے لیکن وہ تعاون نہیں کررہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

2022ء میں چینی کمپنی ہواوے کی آمدن 6 کھرب 36...

شین ژین(شِنہوا)2022ء میں چینی ٹیک کمپنی ہواوے کی آمدن 6 کھرب 36 ارب 90 کروڑ یوآن(تقریباً 91 ارب 59 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچنے کی توقع ہے۔

کمپنی کے روٹیٹنگ چیئرمین ایرک شو نے جمعہ کے روز کمپنی کی جانب سے سال نو کے پیغام میں کہا کہ کارکردگی پیشگوئی کے مطابق ہے۔

ایرک شو نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ہواوے کے آئی سی ٹی انفراسٹرکچر کے کاروبار میں مسلسل ترقی برقرار رہی ہے اور ڈیوائس کے کاروبار میں کمی ہوئی ہے۔اس نے ڈیجیٹل پاور اور ہواوے کلاؤڈ میں تیزی سے ترقی حاصل کی  اور ذہین آٹوموٹیو پرزوں کی مسابقت اور صارف کے تجربے کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

ایرک شو نے کہا کہ 2022ء میں ہم نے کامیابی کے ساتھ خود کو بحرانی کیفیت سے نکال لیا ہے ۔ امریکی پابندیاں اب ہمارے نئے معمول ہیں اور ہم معمول کے مطابق کاروبار پر واپس آ گئے ہیں۔

2021ء میں ہواوے کی آمدن 6 کھرب 36 ارب 80 کروڑ یوآن رہی تھی جو 2020ء کی آمدن 8 کھرب 91 ارب 40 کروڑ یوآن سے کم ہے۔ 2021ء میں اس کی آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری 1 کھرب 42 ارب 70 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی جو اس کی سالانہ آمدن کے 22.4 فیصد کے برابر ہے۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ افغانستان میں انسانی امداد کی فر...

اقوام متحدہ(شِنہوا)افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے ایک ایلچی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور اس کے انسانی ہمدردی کے شراکت دار طالبان کے زیرانتظام حکومت کی جانب سے انسانی ہمدردی کی غیر سرکاری تنظیموں میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی کے فیصلے کے باوجود افغان عوام کو زندگی بچانے والی خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔

افغانستان کیلئے اقوام متحدہ مشن کے سربراہ اور انسانی ہمدردی امور کے رابطہ کار رمیز الکباروف نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ افغان عوام کی انسانی ضروریات بہت زیادہ ہیں اور یہ ضروری ہے کہ ہم یہاں اپنا قیام اور خدمات کی فراہمی جاری رکھیں۔

رمیز الکباروف نے زور دیکر کہا کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق بالکل محفوظ رہیں ، مزید کہا کہ یہ انسانی ہمدردی کی کارروائی کا ایک اہم اور ناقابل تردید عنصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ خواتین کی شرکت کے بغیر ایک جامع انسانی کارروائی کی فراہمی ممکن ہے۔

الکباروف نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کی کوششیں کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈنیٹر مارٹن گریفتھس آمدہ ہفتوں میں افغانستان کا دورہ کریں گے۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آئین میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہی...

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ممکنہ ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہٹیکنو کریٹ حکومت کسی کی خواہش ہو سکتی ہے لیکن عملاًممکن نہیں ، آئین میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں، وقت سے پہلے اسمبلی کی تحلیل پر 90 روز جبکہ وقت کے مطابق اسمبلی کی تحلیل پر 60روز میں انتخابات ہوں گے،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ممکنہ ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کو غیر آئینی قرار دے دیا،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آئین میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے،آئین میں واضح ہے کہ وقت سے پہلے اسمبلی کی تحلیل پر 90 روز میں انتخابات ہوں گے، وقت کے مطابق اسمبلی کی تحلیل پر 60روز میں انتخابات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے علاوہ کوئی گنجائش نہیں ہے،ٹیکنو کریٹ حکومت کسی کی خواہش ہو سکتی ہے لیکن عملاًممکن نہیں ۔ملکی معیشت کیلئے اقدامات آئین کے اندر رہ کر اٹھائے جا سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین 2023 میں مجموعی اقتصادی ترقی کے حصول کے...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے بہتر بنیادوں اور ترقی کوتیز کرنے کےمزیدفوائد کے ساتھ،2023 میں اقتصادی کارکردگی میں مجموعی بحالی اوربہتری کے حصول کے لیے اپنےاعتماد کا اظہار کیا  ہے۔

اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ  چین کی مجموعی اقتصادی ترقی کی شرح عالمی معیشت کا 18.5  اور ملکی معیشت نے گزشتہ دہائی کے دوران زبردست ترقی کی ہے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژاؤ چھین شن نے کہا کہ چینی معیشت نے اس مدت کے دوران مضبوط ترقی کی بنیادیں استوار کی ہیں۔ژاؤ نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ملک اہم شعبوں میں اصلاحات اور کلیدی روابط اور اعلیٰ سطح پرخود کودنیا کے لیے کھولنے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، نئے سال میں اس کی مارکیٹ خود کو مزید کھولنے اور ترقی کی رفتارتیز کرنے کے لیے تیار ہے۔ ژاؤ نے اہم اور بنیادی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت، اسٹریٹجک لحاظ سے ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی اور روایتی صنعتوں کی تیز رفتار اپ گریڈنگ کو مستقبل میں پائیدار اور مضبوط ترقی کی رفتار کے ذرائع کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نئے سال میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے پالیسیوں سے فائدہ اٹھانا جاری رکھے گا انہوں نے مزید کہا کہ  ملک کے میکرو کنٹرول اقدامات مزید مستحکم ہوئے ہیں اور یہ کہ ماضی میں مختلف معاشی جھٹکوں اور چیلنجز سے نکلنےکے بعد پالیسی ٹولز بہت زیادہ ہو گئے ہیں۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں پانی کا رخ تبدیل کرنے کے بڑے منصوبے...

ہیفے(شِنہوا)چین کے سب سے لمبے دریا یانگسی سے پانی کا رخ دریائے ہوائی حی کی جانب موڑنے کے منصوبے نے جمعہ کے روز آزمائشی طور پر کام شروع کر دیا ہے۔

723 کلومیٹر طویل پانی کا رخ موڑنے کے منصوبے کی تعمیر میں 6 سال لگے ہیں اور یہ چین کے مشرقی صوبہ انہوئی اور وسطی صوبہ ہینان کے 15 شہروں کو پانی فراہم کرے گا جس سے 5 کروڑ سے زائد افراد کے مستفید ہونے کی توقع ہے۔

جمعہ کی صبح اس میگا منصوبے کے دوسرے مرحلے کی تعمیر کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جس پر  20 ارب 41 کروڑ یوآن (تقریباً 2 ارب 93 کروڑ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری ہو گی۔

پہلے مرحلے میں مجموعی سرمایہ کاری 94 ارب 91 کروڑ یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔

شہریوں کیلئے پانی کی فراہمی اور جہاز رانی کو ترقی دینے کے علاوہ یہ منصوبہ زرعی آبپاشی کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا اور یہ دریائے ہوائی حی اور چھاؤہو جھیل کے حیاتیاتی ماحول کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرے گا۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی قومی اسمبلی ک...

ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی ہونے کی خبروں کی تردید کردی ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابققائمہ کمیٹیوں کا کوئی شیڈول اجلاس ملتوی نہیں ہوا،جمعہ کو کسی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس کی بلڈنگ میں نہیں تھا ، جب اجلاس شیڈول نہیں تھے تو ملتوی کیسے ہوئے ؟ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کے سبب سیکیورٹی صورتحال کو بہتر رکھا جاتا ہے، آئندہ ہفتے جو بھی اجلاس شیڈول ہوئے وہ اپنے مقررہ وقت پر منعقد کئے جائیں گے،پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں اور دیگر متعلقہ افراد کی آمد و رفت پر بھی کوئی پابندی نہیں،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن سے منسلک تمام صحافیوں کے داخلے پر کوئی پابندی نہیں، میڈیا کو چاہئے کہ اس معاملے پر تصدیق کرکے خبریں جاری کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، عسکری حکام کی جا...

وزیراعظم کی زیر صدارت دہشتگردی کی حالیہ لہر اور معیشت کی دگرگوں صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا جس میں اہم فیصلوں سے متعلق اعلامیہ جاری کرنے پر اتفاق ہوا ہے،جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہائوس میں ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا نے شرکت کی،اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے،عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق عسکری حکام کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنانے سے متعلق بریفنگ دی گئی، اجلاس میں مرکز اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لیے نیکٹا کے کردار پر بریفنگ دی گئی،ذرائع کا بتانا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ حملوں پر بریفنگ دی گئی، انیٹلی جنس اداروں کی بریفنگ کی روشنی میں قومی سلامتی کمیٹی اہم فیصلوں سے متعلق اعلامیہ جاری کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹیسلا چائنہ 2 نئے ماڈلز کی فراہمی شروع کرنے...

شنگھائی(شِنہوا)ٹیسلا چائنہ 2023ء کی پہلی ششماہی کے دوران چینی مین لینڈ پر صارفین کو ماڈل ایس پلیڈ اور ماڈل ایکس پلیڈ کی فراہمی شروع کر دے گی۔

کمپنی نے بتایا کہ گاڑیوں کے دو نئے ماڈلز کو پہلی بار نومبر میں منعقد ہونے والی 5 ویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں پیش کیا گیا تھا۔

ٹیسلا چائنہ نے بتایا کہ ماڈل ایس پلیڈ 637 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ 322کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار کے ساتھ صرف 2.1 سیکنڈ میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے۔

ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری نے 2022ء کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد گاڑیاں فراہم کی ہیں ۔ صرف نومبر میں ہی شنگھائی پلانٹ نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 291 گاڑیوں کی ترسیل کی ہے جو بلند ترین سطح ہے۔

اس وقت چینی مین لینڈ پر ٹیسلا کے تقریباً 1 ہزار 500 سپرچارجنگ اسٹیشن اور 10 ہزار سپر چارجنگ پائلز موجود ہیں۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کائی ڈونگ شو کے مطابق 2022ء میں شنگھائی گیگا فیکٹری کی سالانہ فروخت 7 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں تک پہنچنے کی توقع ہے۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی صدرجو بائیڈن نے 17کھرب ڈالرمالیت کے...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدرجو بائیڈن نے وفاقی حکومت کے لیے17کھرب ڈالرمالیت کے اخراجات کے بل پر دستخط کردیے ہیں۔

اس قانون سازی سے وفاقی حکومت ستمبر 2023 تک مالی سال کے اختتام تک کام کرتی رہے گی اور 2022 کے اختتام سے پہلے جزوی شٹ ڈاؤن سے بچ جائے گی۔ مالی سال 2023 کے لیے اخراجات کے اس بڑے پیکج میں772ارب 50کروڑڈالر نان ڈیفنس، ڈومیسٹک پروگرامز اور858ارب ڈالرکی دفاعی فنڈنگ شامل ہے۔

روس کے ساتھ جاری تنازعہ کے دوران یوکرین کے لیے تقریباً 45 ارب ڈالر کی ہنگامی فنڈنگ بھی اس کے تحت فراہم کی جائے گی۔سینکڑوں امریکی قانون سازوں،جن میں ریپبلکن کی اکثریت ہے نے 4ہزار سے زیادہ صفحات پر مشتمل اس اومنی بس بل کی مخالفت کی، بہت سے لوگوں نے خبردار کیا ہے کہ  اس سے ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ 

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے مزید اشیا شامل کرنے کیلئے ٹیرف پلان ا...

چین نے 2023 کے لئے اپنے ٹیرف پلان کو ایڈجسٹ کرنے اور صنعتی اور تکنیکی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ٹیرف اشیا کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے بتایا ہے کہ ریاستی کونسل کی منظوری کے بعد ایڈجسٹمنٹ میں کچھ مصنوعات کی درآمد ات اور برآمدات کے ٹیرف میں تبدیلیاں شامل ہیں اور سفید چائے، جیسمین چائے، سرجیکل روبوٹس، لیزر ریڈارز، اور سبزیوں کے بیج نئے ٹیرف اشیا میں شامل کئے گئے ہیں۔کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملک کے ٹیرف سسٹم کو بہتر بنانا اور صنعتی اور تکنیکی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے ۔سفید اور جیسمین چائے دونوں مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں مقبولیت اور مانگ میں اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی برآمدت بھی بڑھی ہیں، تاہم فی الحال صرف سیاہ چائے، سبز چائے اولونگ چائے اور ڈارک چائے ہی ٹیرف اشیا کی فہرست میں درج ہیں۔چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ماتحت ایگریکلچرل انفارمیشن انسٹی ٹیوٹ کے ایک محقق ژانگ شوئے بیا نے کہا کہ اس فہرست میں سفید چائے اور جیسمین چائے جیسی مخصوص چینی زرعی پیداوار کو شامل کرنا خصوصی کاشتکاری کی ترقی کو فروغ دینے اور کمپنیوں میں برانڈ بارے شعور بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایڈجسٹمنٹ کے بعد ملک میں ٹیرف اشیا کی کل تعداد بڑھ کر 8 ہزار 948 تک ہوجائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا قومی پارک نظام کو وسعت د ینے کا اعلان

چین نے جنگلی حیات اور ان کی رہائش گاہوں کے بہتر تحفظ کے لئے قومی پارکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے 49 علاقے منتخب کئے گئے ہیں۔ یہ ملک کے قومی پارکس نظام کے منصوبے کا حصہ ہے۔ان 49 مقامات کا مجموعی رقبہ 11 لاکھ مربع کلومیٹرز ہے ،اس میں 5 پارکس شامل ہیں جو پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔ قومی جنگلات اور سبزہ گاہ انتظامیہ، خزانہ، قدرتی وسائل ماحولیات وحیاتیات کی وزارتوں کے جاری کردہ مشترکہ منصوبے کے مطابق ان جگہوں کا انتخاب ان کی ماحولیاتی اہمیت، منفرد قدرتی مناظر اور بھرپور حیاتیاتی تنوع کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔منصوبے کے مطابق ان منتخب علاقوں میں 44 زمینی 3 سمندری اور 2 زمینی ۔سمندری علاقے شامل ہیں۔منصوبے کے مطابق اگر تمام 49 مقامات پر پارک تعمیر کئے جاتے ہیں تو چین میں محفوظ علاقوں کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا قومی پارکس نظام ہوگا منصوبے میں کہا گیا ہے کہ چھنگ ہائی تبت سطح مرتفع میں 13 مقامات ہیں جن کا رقبہ تقریبا 7 لاکھ 70 ہزار مربع کلومیٹرز ہے ۔یہ قومی پارک کے منتخب رقبے کا 70 فیصد ہے۔ زرد کے طاس میں 9 جبکہ دریائے یانگسی کے طاس میں 11 مقامات منتخب کئے گئے ہیں۔ان پارکس میں جنگلات اور گھاس کے میدانوں سے لیکر ویٹ لینڈز اور ریگستانوں تک پھیلے مختلف ماحولیاتی نظام شامل ہوں گے ، جس میں 700 سے زائد موجودہ قدرتی ذخائر کے ساتھ ساتھ 10 عالمی قدرتی ورثہ مقامات شامل ہیں۔منصوبے کے تحت 5 ہزار سے زائد ریڑھ کی ہڈی والے جنگلی حیات اور 29 ہزار سے زائد اقسام کے پودے ان پارکس میں ہوں گے۔ ان میں 80 فیصد سے زائد وہ جانور اور نباتات شامل ہیں جنہیں چین میں انتہائی تحفظ حاصل ہے۔۔منصوبے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پارک متعدد ماحولیاتی راہداریوں کو بھی تحفظ دیں گے جن میں وہ اہم علاقے بھی شامل ہیں جہاں جنگلی پرندے ، وہیل ، ڈولفن اور دیگر جانور نقل مکانی کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلپائن ، سیلاب سے اموات کی تعداد 44 ہوگئی

فلپائن میں شدید بارش اور سیلاب سے اموات کی تعداد بڑھ کر 44 ہوگئی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹررسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ کم از کم 28 دیگر ابھی تک لاپتہ ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹررسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے بتایا کہ جنوبی فلپائن میں 35، مرکزی لوزون جزیرے پر بیکول علاقے میں 6 اور وسطی فلپائن میں 3 اموات ہوئیں۔سیلاب سے حکومت کو اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے 9 علاقوں سے 5 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا ہے۔فلپائن عالمی سطح پر سب سے زیادہ آفات کا شکار ممالک میں سے ایک ہے ۔یہ پیسیفک رنگ آف فائر اور پیسفک ٹائیفون بیلٹ میں واقع ہے۔ یہاں سالانہ اوسطا 20 طوفان آتے ہیں جس میں کئی بہت زیادہ شدید اور تباہ کن ہوتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں