• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چینی نائب وزیر اعظم کی ازبک وزیراعظم سے ملاق...

تاشقند (شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ہوچھن ہوا نے ازبک وزیراعظم عبداللہ عارفوف سے ازبکستان کے دارالحکومت میں ملاقات کی ہے۔

ہو نے عارفوف سے درخواست کی کہ وہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ازبک صدر شوکت میرضیایف کو مبارکباد کا پیغام پہنچائیں۔

 انہوں نے عارفوف کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی اہم کامیابیوں اور دوررس اہمیت سے آگاہ کیا۔

ہو نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت نے رواں سال دو مرتبہ ملاقات کی ہے اور دوطرفہ تعاون گہرا کرنے میں وسیع اتفاق رائے پایا گیا ہے جس میں چین ۔ ازبکستان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کا لائحہ عمل طے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور ازبکستان مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، باہمی فائدہ مند تعاون کے استحکام اور ترقی کے مواقع شیئر کرنے کو تیار ہیں۔

ہو نے مزید کہا کہ چین مشترکہ مستقبل کے لئے چین ۔ ازبکستان معاشرتی نظریے کو عملی جامہ پہنانے، ایک دوسرے ساتھ پائیدار تعاون بڑھانے ،دونوں ممالک میں ترقیاتی حکمت عملی مربوط کرنے، دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے  کے لئے تیار ہے۔

اس کے علاوہ چین رابطوں میں ٹھوس پیشرفت, یوریشین بین البراعظمی نقل و حمل راہداریوں میں بہتری ، توانائی میں تعاون مزید بڑھانے اور زرعی تعاون میں صلاحیتیں استعمال کرنے کے لئے ازبکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔

عارفوف نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی جانب سے قائم کردہ باہمی اعتماد کے دوستانہ تعلقات نے دوطرفہ باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

ازبکستان ایک چین اصول پر سختی سے قائم ہے اور تجارت، سرمایہ کاری، نقل و حمل، توانائی، بنیادی ڈھانچے، ثقافت کے ساتھ ساتھ افراد کے افراد اور مقامی سطح پر تبادلوں جیسے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون گہرا کرنے خواہشمند ہے۔

دونوں ممالک اور خطے کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے چین- کرغزستان-ازبکستان ریلوے اور دیگر رابطے کے منصوبوں کو آگے بڑھانے پر بھی راضی ہے۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ سعودی عرب کی معاشی وسما...

ریاض(شِنہوا) سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخريف نے کہا ہے کہ  بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اور سعودی عرب کے وژن 2030 کے درمیان ہم آہنگی ملک میں جدید سائنس، ٹیکنالوجی اور نظریات لائے گا اور اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دے گا۔شِنہوا کو دیے گئے انٹرویو میں، سعودی وزیر نے معیشت اور تجارت کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جہاں چین عالمی اختراعات اور ہائی ٹیک ترقی میں سب سے آگے ہے،سعودی عرب معدنیات سے مالا مال ہے۔سعودی وزیر نے کہا کہ کان کنی کی صنعت کا مملکت کے وژن 2030 میں  اہم کردار ہے کیونکہ معدنی وسائل کی ترقی اور انہیں بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ نیم تیار شدہ مصنوعات کی پیداوار، پروسیسنگ اور برآمد تیل اور گیس کے وسائل پرانحصار کو کم کرنے اورمعیشت کو متنوع بنانے کے لیے مملکت کے اہم منصوبے ہیں۔

چینی کمپنیوں کی متاثرکن کارکردگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کے پاس علاقے میں بھرپور تجربہ ہے اور امید ہے کہ "چینی کمپنیاں  یہ تجربہ سعودی نوجوانوں اور خواتین تک پہنچا سکتی ہیں تاکہ وہ مستقبل میں ہمارے  منصوبوں کی رہنمائی کرسکیں۔ سعودی وزیرنے دوطرفہ تعاون کے وسیع امکانات پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔توانائی اورکان کنی  صنعتوں کے علاوہ، الخريف نے کہا کہ سعودی عرب ایک منفرد جغرافیائی محل وقوع اور مکمل انفراسٹرکچر کا حامل ملک ہےجس میں شروع ہونے والے کاروبار فروغ پا رہے ہیں، جو ملک کو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں چینی  سرمایہ کاری اور تجارت کا ایک اہم مرکز بنا سکتے ہیں۔

الخريف نے چین سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب کی ریلوے، بندرگاہوں اور ایکسپریس ویز کی تعمیر میں حصہ لے۔

وزیر نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ عوامی  تبادلوں جیسے کہ زبان کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت میں شراکت کو وسعت دیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نہ صرف اقتصادی شعبوں میں بلکہ دیگر کئی شعبوں میں سعودی عرب  کا ایک اہم شراکت دار ہے۔

چین اپنے دروازوں کو دنیا کے لیےمزید کھولے گا...

ہیفے(شِنہوا) چینی وزیراعظم لی کھ  چھیانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اعلی پیمانے پر معاشی کھلے پن کو فروغ اور ادارہ جاتی کھلے پن کو وسعت دیتے ہوئے اپنے دروازوں کو دنیا کے لیےمزید کھولے گا۔

 لی نے ان خیالات کا اظہار آنہوئی صوبے  کے شہر ہوانگ شان میں ساتویں ون پلس سکس  گول میز کانفرنس کے دوران عالمی بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ مالپاس، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا، عالمی تجارتی تنظیم کی ڈائریکٹرجنرل نگوزی اوکونجو-ایئویالا، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو، آرگنائزیشن فاراکنامک کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے سیکرٹری جنرل میتھیاس کورمین اور فنانشل سٹیبلٹی بورڈ کے چیئرمین کلاس ناٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ وبا اور توقع سے زیادہ دیگر عوامل کی وجہ سے اس سال دوسری سہ ماہی کے آغاز میں چینی معیشت میں نمایاں کمی ہوئی۔ جس کے جواب میں چین نے معیشت کے استحکام کے لیے مستحکم اور تیزرفتاری سے پالیسی پیکج متعارف کرائے۔

لی نے کہا کہ  سخت محنت کے ذریعے، معاشی تنزلی کے رجحان کو تبدیل کیا گیا جس سے  معیشت بحال ہو رہی ہے اور مجموعی طور پر مستحکم رفتارنظر آرہی ہے۔ لی نے کہا کہ چین نے روزگار اور قیمتوں میں استحکام حاصل کیا، مجموعی اقتصادی کارکردگی کو مستحکم رکھا اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اہم اقتصادی اشاریے مناسب حد کے اندر رہیں تاہم کوویڈ-19  کے سنگین اثرات کو دیکھتے ہوئے یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔وزیراعظم لی نے مزید کہا کہ چین وبا پر قابو پانے کے اقدامات کو اقتصادی اور سماجی ترقی کے ساتھ بہتر طور پر مربوط کرے گا تاکہ لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ اور پیداوار اور زندگی کے معمول کو برقرار رکھا جا سکے۔ ہم لاجسٹک چینلز کو بلا روک ٹوک رواں دواں  رکھنے، صنعتی اور سپلائی چینز کے مستحکم آپریشن کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی تبادلوں اور لوگوں کی آمدورفت کوآسان بنانے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

موسم سرما کے آغاز پر پاکستان میں 2 کروڑ سے ز...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد افراد انسانی امداد پر انحصار کر رہے ہیں اور موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی ان کی ضروریات میں بھی اضافہ ہو جائیگا۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے) نے بتایا کہ پاکستان میں انسانی ہمدردی کی بنا پر اہم ضرورتیں بدستور برقرار ہیں کیونکہ 2 کروڑ سے زائد افراد کا انحصار انسانی ہمدردی کی بنا پر فراہم کردہ امداد پر ہے حالانکہ کچھ علاقوں میں تعمیر نو کی کوششیں شروع ہو چکی ہیں۔

دفتر نے بتایا کہ حکومتی ردعمل کی حمایت میں سیلاب کے آغاز کے بعد سے اب تک ہمارے انسانی ہمدردی کے شراکت داروں نے امداد کے ساتھ 47 لاکھ سے زائد افراد تک رسائی حاصل کی ہے۔ ہمارے شراکت داروں نے 500 سے زیادہ عارضی تعلیمی مراکز کے ذریعے 1 لاکھ 25 ہزار بچوں کی تعلیم کو دوبارہ شروع کرنے میں بھی مدد کی ہے ۔ تاہم 20 لاکھ سے زائد بچے بدستور سکول تک رسائی سے محروم ہیں۔

او سی ایچ اے نے بتایا کہ اگرچہ تقریباً 26 لاکھ افراد نے اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں کے ذریعے خوراک کی امداد حاصل کی ہے پھر بھی موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی مزید وسائل کی فوری ضرورت ہے۔

دفتر نے بتایا کہ آج تک سیلاب ردعمل منصوبہ کے 81 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کا صرف 23 فیصد ہی موصول ہوا ہے۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیکٹیریا میں اینٹی بائیوٹک مزاحمت میں اضافہ...

جنیوا(شِنہوا) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ بیکٹیریا میں اینٹی بائیوٹک مزاحمت میں اضافہ جان لیوا بلڈ انفیکشن کا باعث بن رہا ہے۔ گلوبل اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس اینڈ یوز سرویلنس سسٹم (گلاس) رپورٹ نیشنل ٹیسٹنگ کوریج میں اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس (اے ایم آر) کا تناسب ،2017 کے بعد سے اے ایم آر رجحانات اور 27 ممالک میں انسانوں میں اینٹی مائکروبیل سے متعلق ڈیٹا کا تجزیہ  پہلی بار فراہم کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیکٹیریا میں 50 فیصد سے زیادہ مزاحمت  دیکھی گئی ہے، جو اکثر خون میں انفیکشن کا باعث بنتی ہے اس صورتحال میں آخری حربے کے طور پر اینٹی بائیوٹکس کے ساتھ علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ دریں اثنا، عام بیکٹیریل انفیکشن علاج کے خلاف تیزی سے مزاحم ہوتی جا رہی ہے۔ 

جنسی تعلق سے پھیلنے والی بیماری سوزاک کے 60 فیصد سے زیادہ  کیسز نے کھائی جانے والی  اینٹی بیکٹیریل  دوائی سیپروفلوکسین کے خلاف مزاحمت ظاہر کی ہے۔ڈبلیو ایچ او کی ضروری ادویات کی فہرست (ای ایم ایل) اینٹی بائیوٹکس کو  ایکسیس، واچ اور ریزرو کی تین اقسام میں تقسیم کرتی ہے: ایکسیس گروپ میں ادویات ہر وقت عام انفیکشن کی ایک وسیع رینج کے علاج کے طور پر دستیاب ہوتی ہیں۔ واچ گروپ اینٹی بائیوٹکس کی فہرست میں شامل ادویات بہت کم انفیکشنز کے لیے علاج کی پہلی یا دوسری ترجیح کے طور پر تجویز کی جاتی ہیں، جب کہ ریزرو گروپ اینٹی بائیوٹکس کے لیے ہے جنہیں صرف انتہائی سنگین حالات میں آخری حربے کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق ای کولی، سالمونیلا اور سوزاک کی وجہ سے خون کے انفیکشن میں 2017 کے مقابلے میں کم از کم 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تاہم  عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ جاننے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ آیا اس کا تعلق کوویڈ-19 کے دوران اسپتالوں میں داخل ہونے اور اینٹی بائیوٹک علاج میں اضافے سے تو نہیں ہے۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پیرو کی نئی صدر نے مظاہروں کی وجہ سے قبل از...

لیما(شِنہوا) پیرو کی نئی صدر ڈینا بولوآرتے نے آئندہ انتخابات مقررہ وقت سے پہلے کرانے کے امکان کو تسلیم کر لیا ہے۔

ڈینا بولو آرتے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اگر صورتحال نے اجازت دی تو حکومت انتخابات کا انعقاد کرنے پر کانگریس کی سیاسی اور جمہوری قوتوں کے ساتھ بات چیت کرے گی۔

بولوآرتے نے بدھ کو اس وقت عہدہ سنبھالا جب کانگریس نے مقننہ کو تحلیل کرنے کی ناکام کوشش کے چند گھنٹے بعد ان کے پیشرو پیڈرو کاسٹیلو کا مواخذہ کیا۔ کاسٹیلو، جنہیں اس وقت سیکورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا تھا، نے پہلے کہا تھا کہ حزب اختلاف کی قیادت میں کانگریس کی طرف سے منظور کردہ مواخذے کی تحریک ان کے خلاف سیاسی چال کا ایک حصہ ہے۔

قبل از وقت انتخابات کے بارے میں بولو آرتے کے بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب پیرو کے علاقوں اریکیوپا، آئیکا اور ٹیکنا میں پین امریکن ہائی وے کے کچھ حصوں پر مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ ان علاقوں کے رہائشیوں نے کاسٹیلو کی گرفتاری کے خلاف اپنی مخالفت ظاہر کرنے اور اس کی رہائی کا مطالبہ کرنے کیلئے پتھروں، لاٹھیوں اور ٹائروں کی مدد سے سڑکیں بند کر دی ہیں۔

بولو آرتے نے امن و امان قائم رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ دلیل دی ہے کہ انہوں نے عہدہ صدارت آئین کے مطابق حاصل کیا اور سیاسی بحران ان کی طرف سے پیدا نہیں کیا گیا تھا۔

نئی صدر اپنی وزارتی کابینہ کا نام دینے سے پہلے دائیں اور بائیں بازو کے کانگریسی گروہوں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سابق امریکی پولیس اہلکار کو جارج فلائیڈ کی م...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ کی ریاست مینیسوٹا کے مینیاپولس میں 2020ء میں جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث ہونے پر ایک سابق پولیس اہلکار کو سزا سنا دی گئی ہے۔

ہینی پن کاؤنٹی عدالت کے جج نے جے الیگزینڈر کوینگ کو قتل عام میں مدد کرنے اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے پر ریاستی الزام میں 42 ماہ (ساڑھے 3 سال) قید کی سزا سنائی ہے۔

جے الیگزینڈرکوینگ کی وفاقی سزا کے ساتھ ہی اس سزا پر بھی عملدرآمد ہو گا۔ وہ فلائیڈ کے شہری حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر وفاقی جیل میں 3 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔

25 مئی 2020ء کو ایک 46 سالہ افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کی مینیاپولس پولیس کے ہاتھوں موت ہو گئی تھی ، پولیس اہلکار ڈیرک چاوین نے 9 منٹ سے زائد وقت تک اس کی گردن کو اپنے گھٹنوں سے دبائے رکھا۔ کوینگ اور دو دیگر افسران بھی ڈیوٹی اور موقع پر موجود تھے۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

2021ء کے دوران چین کے تھیم پارکس کی آمدنی می...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2021ء کے دوران تھیم پارکس کا دورہ کرنیوالے افراد کی تعداد اور کاروباری آمدن میں مستحکم اضافہ ہوا ہے۔

چین میں انسٹیٹویٹ آف تھیم پارک سٹیڈیز  اور 2 یونیورسٹیوں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ رپورٹ کے صنعتی اعدادوشمار کے مطابق سروے کیے گئے 70 تھیم پارکس کی کاروباری آمدن گزشتہ سال کی نسبت 40.1 فیصد اضافہ کے ساتھ تقریباً 13 ارب 26 کروڑ یوآن(تقریباً 1 ارب 91 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان پارکس میں سیاحوں کے دورے گزشتہ سال 7 کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت11.5 فیصد زیادہ ہیں۔

جنوری 2021ء سے قبل عوام کیلئے کھولے جانیوالے سروے شدہ پارکس چین کے 24 صوبائی سطح کے خطوں میں واقع ہیں ۔ یہ اس وقت چین کے بڑے اور وسیع و عریض تھیم پارکس کے تقریباً 92.1 فیصد کے برابر ہیں۔

کاروباری آمدن اور دورہ کرنیوالے افراد کی تعداد کے لحاظ سے شنگھائی ڈزنی لینڈ ، ژوہائی میں چھملونگ اوشین کنگڈم  اور بیجنگ کا تفریحی پارک ہیپی ویلی سروے کیے گئے پارکوں میں سرفہرست ہیں۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین- سعودی عرب کا خودمختاری اور علاقائی سالم...

ریاض(شِنہوا) چین اور سعودی عرب نے اپنے خارجہ تعلقات میں دوطرفہ تعلقات کو ترجیح دینے اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان باہمی مفاد کے لیے یکجہتی اور تعاون کا ماڈل تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں ممالک کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ نے بدھ سے جمعہ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ 

دونوں ممالک کی قیادت  نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کی  حمایت جاری رکھیں گے، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ایک دوسرے کی حمایت کریں گے، اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول اور بین الاقوامی تعلقات کے  بین الاقوامی قانون اور دیگر بنیادی اصولوں کا مشترکہ دفاع کریں گے۔سعودی عرب  نے  ون چائنہ اصول پر اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ توانائی کےشعبے میں تعاون کو مضبوط کرنا دوطرفہ  اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، دونوں ممالک نے تیل کی عالمی منڈی کے استحکام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چین نے ایک متوازن اور مستحکم عالمی منڈی کو برقرار رکھنے میں سعودی عرب کے کردار کا خیر مقدم کیا۔دونوں ممالک کی قیادت نے ہوا کی توانائی اور دیگر قابل تجدید توانائی کے ذرائع اور متعلقہ منصوبوں کی ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ 

دونوں ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے  کے فریم ورک کے تحت تعاون کو گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا،  سعودی اداروں کا بیلٹ اینڈ روڈ کے توانائی اور سرمایہ کاری منصوبوں میں شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا۔

مشترکہ بیان کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے چین نے مشرق وسطیٰ گرین انیشیٹو اور سعودی گرین انیشیٹو کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی تاریخی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے  اپنے وعدوں کو سنجیدگی سے پورا کریں، کاربن اخراج کو پہلے سے نمایاں طور پر کم کریں، اور ترقی پذیر ممالک کو فنانسنگ، ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی کے ذریعے موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانے میں مؤثر طریقے سے مدد کریں۔دونوں ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور سعودی عرب کے ویژن 2030 کے درمیان ہم آہنگی پیداکرنے کے منصوبے کے حوالے سے معاہدے  پر اطمینان کا اظہار  اور دونوں ممالک کے منصوبوں میں ہم آہنگی کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

امریکہ میں ہر ہفتے فلو کے 25 ہزار مریض ہسپتا...

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ میں امراض پر کنٹرول و انسداد کے مراکز(سی ڈی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 3 دسمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران امریکہ میں 25 ہزار سے زائد افراد نزلہ زکام(فلو) کے باعث ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

سی ڈی سی نے بتایا کہ ملک بھر میں موسمی زکام بہت زیادہ پھیل رہا ہے۔

سی ڈی سی کے مطابق رواں سیزن کے دوران امریکہ میں نزلہ زکام کے باعث اب تک کم از کم 1 کروڑ 30 لاکھ افراد بیمار ، 1 لاکھ 20 ہزار ہسپتال میں داخل اور 7 ہزار 300 اموات ہو چکی ہیں۔

ہفتے کے دوران موسمی زکام کے باعث 7 بچوں کی اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، رواں سیزن کے دوران ملک میں اب تک مجموعی طور پر نزلہ زکام کے باعث 21 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین لبنان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سا...

ریاض(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صدرشی نے کہا کہ چین اور لبنان  میں روایتی دوستی قائم ہے اور انہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ گزشتہ سال دونوں ممالک نے اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی، شی نے کہا کہ چین لبنان کے ساتھ مل کر دوستانہ اور تعاون پر مبنی دوطرفہ  تعلقات کی  ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کا خواہاں ہے۔صدر شی نے کہا کہ چین لبنان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی بھرپور حمایت کرتا ہے، قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ میں لبنان کی حمایت اور اس کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی مخالفت اور بین الاقوامی کثیر جہتی مواقع پر لبنان کے لیے آواز بلند کرتا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ  ان کا ملک بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے لبنان کے ساتھ کام کرنے اور چینی کاروباری اداروں کو لبنان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے تیار ہے۔ چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ چین اپنے امن مشن کو وفاداری کے ساتھ پورا کرتے ہوئے  لبنان میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔

چینی صدر اور عمان کے نائب وزیر اعظم کی ملاقا...

ریاض(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ اور عمان کے نائب وزیر اعظم برائے وزراء کونسل سید فہد بن محمود آل سعيد نے گزشتہ روز یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدرشی نے کہا کہ چین اور عمان کی دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے کیونکہ دونوں ممالک اس وقت میری ٹائم سلک روڈ سے منسلک تھے۔

اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ عمان چین-عرب اجتماعی تعاون میں اپنی شراکت جاری رکھے گا چینی صدر نے کہا کہ نئے حالات میں چین عمان کے ساتھ باہمی اعتماد کو مستحکم ، دوستانہ تعاون کو گہرا اور دوطرفہ  سٹریٹجک شراکت داری میں نئی پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

چینی صدر نے عمان کو خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی آئندہ ملنے والی صدارت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین عمان کے ساتھ مل کر دوطرفہ اور چین-جی سی سی تعلقات میں نئی پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

ترکی ۔ انقرہ ۔ نیا سال

ترکی کے انقرہ میں ایک خاتون نئے سال کی مناسبت سے کی گئی سجاوٹ کیساتھ تصویر بنوانے کیلئے پوز دے رہی ہے۔(شِنہوا)

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی ۔ انقرہ ۔ نیا سال

ترکی کے انقرہ میں لوگ نئے سال کی مناسبت سے کی گئی سجاوٹ کو دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ نابلس ۔ تصادم

مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران ایک فلسطینی شہری ٹائر  جلا کر احتجاج کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ نابلس ۔ تصادم

مغربی کنارے کے شہر نابلس میں تصادم کے دوران ایک فلسطینی شہری اسرائیلی فوجی گاڑیوں پر پتھراؤ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ نابلس ۔ تصادم

مغربی کنارے کے شہر نابلس میں تصادم کے دوران فلسطینی مظاہرین اسرائیلی فوجی گاڑیوں پر پتھراؤ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلسطینی حکام کا اسرائیلی قبضے پر اقوام متحدہ...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی حکام نے اقوام متحدہ کی ایک قرارداد کے حق میں ووٹنگ کا خیرمقدم کیا ہے جس میں بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے مشرقی بیت المقدس سمیت فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے قانونی نتائج کے بارے میں رائے دینے کو کہا گیا ہے۔

جمعہ کے روز ہونیوالی ووٹنگ میں اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی میں قرارداد کے حق میں 87 مخالفت میں 26 ووٹ پڑے جبکہ 53 ممبران نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔

فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے کہا کہ ووٹنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری دنیا ہمارے عوام اور ان کے ناقابل تنسیخ تاریخی حقوق کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کے حق کے ساتھ کھڑے ہونیوالے تمام ممالک اور اس قرارداد کو کامیاب بنانے کیلئے کام کرنیوالے تمام فریقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

قرارداد میں آئی سی جے سے کہا گیا کہ وہ مقدس شہر بیت المقدس کی آبادیاتی ساخت، کردار اور حیثیت کو تبدیل کرنے اور اس سے متعلقہ امتیازی قانون سازی اور اقدامات کو اپنانے کے اقدامات سمیت اسرائیل کے قبضے، آباد کاری اور الحاق کے قانونی نتائج کے بارے میں ایک مشاورتی رائے دے۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بولیویا میں بس حادثے کے باعث 11 افراد ہلاک،2...

لاپاز(شِنہوا) بولیویا کے مشرقی علاقے میں ایک مسافر بس کھائی میں گرنے کے باعث کم از کم 11 افراد ہلاک اور 28 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق قبل از سحر تقریباً 3 بجکر 30 منٹ (دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پاکستانی وقت) پر صوبہ مینوئل ماریا کابیلیرو کے علاقہ ایل میراڈور میں اس وقت پیش آیا جب بس سائیپینا قصبے کی طرف جا رہی تھی۔

بس 39 مسافروں کو لیکر جمعرات کے روز سانتاکروز شہر سے روانہ ہوئی تھی۔

زخمیوں میں سے کچھ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بس متعدد بار پلٹنے کے بعد کھائی میں جا گری جس کے باعث متعدد مسافر گاڑی سے باہر جا گرے۔

زخمیوں کو قریب واقع سائیپینا ہیلتھ سنٹر کے ساتھ ساتھ امیڈ اور ملینڈریس میں ہنگامی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔

متاثرہ افراد کے اہلخانہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے سرکاری ٹرانزٹ رپورٹ کے منتظر ہیں۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیجنگ میں آئس اینڈ سنو فیسٹیول کا آغاز ہو گی...

بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ میں آئس اینڈ سنو فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے جس میں سلسلہ وار مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

بیجنگ میونسپل فاریسٹری اینڈ پارکس بیورو نے ہفتہ کے روز بتایا کہ  بیجنگ کے رہائشی اور سیاح 20 سے زائد پارکوں میں موسم سرما کے کھیلوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جن میں سمر پیلس، بیہائی پارک اور اولمپک فاریسٹ پارک شامل ہیں۔

رِنکس میں آئس سکیٹنگ کارٹس ، آئس سلائیڈز اور آئس بائیکس ودیگر کھلیں شامل ہیں جبکہ سنو فریسبیز ، سنو پارکس اور سنو ٹرینیں والدین کو اپنے بچوں کے ساتھ تفریحی وقت گزارنے کا موقع فراہم کریں گی۔

بیجنگ میونسپل فاریسٹری اینڈ پارکس بیورو کے پارک مینجمنٹ آفس کے ڈائریکٹر پھینگ چھیانگ نے بتایا کہ رواں سال قدرتی برف کے رِنک کے علاوہ پارکوں میں مصنوعی رِنک بھی بنائے گئے ہیں۔

بیجنگ میں آئس اینڈ سنو فیسٹیول فروری 2023ء کے وسط تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عرب ممالک میں 13کروڑ افراد غربت سے متاثر ہیں...

بیروت(شِنہوا) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک اور لیبیا کے سوا عرب خطے کی ایک تہائی آبادی غربت سے متاثرہے۔

اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا (ای ایس سی ڈبلیو اے) کی طرف سے جاری کردہ سروے میں کہا گیا ہے کہ غربت کی قومی سطح کے معیارکے مطابق عرب ممالک میں 13کروڑ افراد غربت سے متاثرہیں۔

"سروے آف اکنامک اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ ان عرب ریجن" کے نام سے جاری اس سروے میں  کہا گیا ہے کہ اگلے دوسالوں میں غربت کی سطح میں مزید اضافے کی توقع ہے، جو 2024 میں آبادی کے 36 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

مزید برآں، عرب خطے میں 2022 میں بے روزگاری کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ یعنی  12 فیصد رہی، سروے میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ-19کے بعد کی اقتصادی بحالی کی کوششوں کی وجہ سے 2023 میں بے روزگاری کی شرح 11.7 فیصد تک بہت معمولی کم ہو سکتی ہے۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں بغیر انفیکشن والے سکولوں میں آف لائن...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں نوول کرونا وائرس نئے انفیکشن  کی رپورٹ موصول نہ ہونے والے سکولوں میں آف لائن کلاسز دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

وزارت تعلیم کی جانب سے حال میں جاری کیے جانیوالے ایک ورک پلان میں کہا گیا ہے کہ منصوبے میں پرائمری و سیکنڈری سکولوں، اعلیٰ تعلیم کے اداروں اور پری سکول  تعلیمی اداروں کو ہدف بنایا جائیگا۔ دیگر تعلیمی ادارے حوالہ جات بنا کر اس منصوبے کو نافذ العمل کر سکتے ہیں۔

منصوبے کے مطابق مروجہ وباء کے دوران پرائمری و سیکنڈری سکول اور کنڈرگارٹن سختی کے ساتھ "کلوزمنیجمنٹ" کو اپنائیں گے جبکہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کو الگ الگ انتظامی حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

اس میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے ادارے اب تمام طلباء کیلئے لازمی نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ کا آغاز نہیں کرینگے ، صرف کلیدی گروپوں کے لوگوں کو ضابطے کے مطابق نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ یا اینٹیجن ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہوگی۔ دوسرے علاقوں سے سکول پہنچنے والوں کے علاوہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء داخل ہونے یا باہر نکلتے وقت نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کے نتائج فراہم کرنے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

دستاویز کے مطابق پرائمری و سیکنڈری سکولوں اور کنڈرگارٹنز میں گردشی یا بے ترتیب ٹیسٹوں کے ذریعے مناسب طریقے سے نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ کا انعقاد کیا جائیگا۔مزید کہا کہ سکولوں کا دورہ کرنے والے افراد کو داخل ہونے پر نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کے نتائج پیش کرنے کی ضرورت ہو گی۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین تعطیلات کے دوران ضرورت مند لوگوں کی عارض...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت برائے شہری امورنے نئے سال اور چینی قمری سال نو کی تعطیلات کے دوران معاشرے کے کمزور طبقات کی روزمرہ بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقامی شہری امورکے اداروں کو ملک کی بنیادی امدادی پالیسی پر جامع عملدرآمد اور عارضی امداد کے کاموں کو تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزارت نے اس حوالے سے جاری اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ مقامی حکام کو ہنگامی سماجی امدادی کوششوں کو مضبوط بناتے ہوئے وبا کے نتیجے میں بنیادی ضروریات کے حوالے سے عارضی مشکلات کا سامنا کرنے والوں کو مدد فراہم کرنی چاہیے۔ نوٹس میں کوویڈ-19کی سنگین یا نازک صورتحال سے دوچار مریضوں کے لیے امداد کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

ویکسینیشن اور صحت سے متعلق مشاورت جیسی کثیر سطحی خدمات کی فراہمی کے لیے متعلقہ محکموں سے مربوط کوششوں کا حکم دیتے ہوئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ-19 سے بچاؤ کا سامان بشمول ماسک، جراثیم کش سامان اور ہیلتھ کٹس کمزور طبقات کو فراہم کی جائیں۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنرل اسمبلی نے اقوام متحدہ کے 2023 کےلیے ریگ...

اقوام متحدہ(شِنہوا) جنرل اسمبلی نے اقوام متحدہ کے لیےتقریباً 3ارب39کروڑ60لاکھ امریکی ڈالرکے سالانہ ریگولر بجٹ کی منظوری دے دی۔ 2023 کا بجٹ 2022 کے 3ارب12کروڑ20لاکھ ڈالر کے بجٹ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

ریگولربجٹ مختلف شعبوں میں اقوام متحدہ کی سرگرمیوں بشمول سیاسی امور، بین الاقوامی انصاف وقانون، ترقی کے لیے علاقائی تعاون، انسانی حقوق اور انسانی امور اور عوامی معلومات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کا امن مشنز کے لیے علیحدہ بجٹ ہے،جس کا مالیاتی دور 30 جون کو ختم ہوتا ہے۔ ریگولر بجٹ کیلنڈر سال کا احاطہ کرتا ہے۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیپالی شہری تمو لوسر تہوار منانے میں مصروف

کھٹمنڈو(شِنہوا)نیپال کے کھٹمنڈو میں روایتی لباس میں ملبوس گورونگ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے نئے سال کا استقبال کرنے کیلئے گزشتہ روز تمو لوسر کا تہوار منایا۔

تمو لوسر گورونگ برادری کا ایک اہم تہوار ہے۔ یہ خاندان کے دوبارہ ملاپ، کھانے، پینے اور خوشی منانے کا دن ہے۔ گورونگ برادری کی جانب سے اپنی ثقافتی خوشی کا مظاہرہ کرنے کیلئے کھٹمنڈو میں پریڈ کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

نیپال کے کھٹمنڈو میں روایتی لباس میں ملبوس گورونگ برادری سے تعلق رکھنے والا شخص "تمو لوسر" کے جشن کی ریلی میں پرفارم کر رہا ہے۔(شِنہوا)

نیپال کے کھٹمنڈو میں روایتی لباس میں ملبوس گورونگ برادری سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی"تمو لوسر" کے جشن کی ریلی میں شریک ہے۔(شِنہوا)

نیپال کے کھٹمنڈو میں روایتی لباس میں ملبوس گورونگ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد "تمو لوسر" کے جشن کی ریلی میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

نیپال کے کھٹمنڈو میں روایتی لباس میں ملبوس گورونگ برادری سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں"تمو لوسر" کے جشن کی ریلی میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

نیپال کے کھٹمنڈو میں "تمو لوسر" فیسٹیول منانے کیلئے منعقدہ ریلی میں شریک گورونگ برادری کی ایک خاتون نے روایتی زیور پہن رکھا ہے۔(شِنہوا)

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسپیس ایکس نے اسرائیلی سیٹلائٹ کو خلا میں بھ...

یروشلم(شِنہوا)اسرائیل کے سرکاری خلائی ادارے، اسرائیل ایرواسپیس انڈسٹریز(آئی اے آئی) کے تیارہ کردہ مشاہداتی سیٹلائٹ ای آر اوایس- سی 3 کو گزشتہ روز خلا میں روانہ کردیا گیا۔

آئی اے آئی کے مطابق  تقریباً 400 کلوگرام وزنی اور 4.58 میٹرلمبے  سیٹلائٹ کو اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے امریکی ریاست  کیلیفورنیا کے  وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے لانچ کیا گیا جو 512 کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے گرد اپنے مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوگیا۔ای آر اوایس- سی 3(ارتھ ریسورسزآبزرویشن سسٹمز سی 3) کو اسرائیلی انٹیلی جنس اور انفارمیشن کمپنی امیج سیٹ انٹرنیشنل (آئی ایس آئی) کے لیے بنایا گیا ہے، جس میں آئی اے آئی کے تقریباً 30 فیصد حصص ہیں۔آئی ایس آئی کے مطابق، یہ دفاعی اور انٹیلی جنس اداروں کو اس وقت درپیش انتہائی ضروری آپریشنل چیلنجزسے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے  ڈیزائن کیا گیا ہے۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایچ کے ایس اے آر کا قومی سلامتی قانون کی تشر...

ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے ہانگ کانگ قومی سلامتی قانون کی دفعات کی تشریخ کرنے پر نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کا خیرمقدم اور شکریہ ادا کیاہے۔این پی سی کی قائمہ کمیٹی نے گزشتہ روز 13ویں این پی سی کے 38ویں اجلاس میں ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کے آرٹیکل 14 اور آرٹیکل 47 کی تشریح کی منظوری دی تھی۔

لی نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر کی قومی سلامتی کے تحفظ کی کمیٹی اور ایچ کے ایس اے آر حکومت تشریح کے مندرجات میں بیان کردہ فرائض پر مکمل عملدرآمد نافذ کرے گی، خاص طور پر اس بات پر کہ آیا کوئی بیرون ملک مقیم وکیل یا بیرسٹر جو عام طور پر ہانگ کانگ میں پریکٹس کرنے کا اہل نہیں قومی سلامتی سے متعلق امور کی انجام دہی میں حصہ لے سکتا ہے یا نہیں۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، دسمبر کے دوران مینوفیکچرنگ پی ایم آئی...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی شماریات بیورو کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2022ء کے دوران مینوفیکچرنگ کے شعبہ کا پرچیزنگ منیجرز انڈیکس(پی ایم آئی) 47 کی سطح پر رہا ہے جو نومبر کے 48 کے مقابلہ میں کم ہے۔

انڈیکس کا 50 سے اوپر جانا توسیع جبکہ 50 سے نیچے آنا شعبے کے سکڑنے کو ظاہر کرتا ہے۔

دسمبر میں بڑے کاروباری اداروں کا ذیلی انڈیکس 48.3 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.8 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

پیداوار کا ذیلی انڈیکس دسمبر کے دوران 44.6 پر موجود رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3.2 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ مینوفیکچرنگ مارکیٹ کی طلب میں بھی کمی ہوئی ہے اور نئے آرڈرز کیلئے ذیلی انڈیکس ایک ماہ قبل کے مقابلے 2.5 فیصد پوائنٹس گر کر 43.9 ہو گیا ہے۔

ہفتہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق چین کے نان مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے پی ایم آئی نومبر کے 46.7 فیصد سے کم ہو کر دسمبر میں 41.6 فیصد پر آ گئی ہے۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور روس کو عالمی استحکام کے لیے اسٹریٹجک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس کو دونوں ممالک کے عوام کے فائدہ اور دنیا میں مزید استحکام کے لیے اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والی ملاقات میں چینی صدر نے دونوں ممالک  کے درمیان معیشت، تجارت، توانائی، مالیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون میں پیش رفت  کے لیے موجودہ میکانزم کے مزید بہتر استعمال پر زوردیا۔

شی نے کہا کہ  ان کا ملک روس اور دیگر ممالک کے ساتھ معمول کے سرحدی سفر کومنظم انداز میں دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

صدر شی نے کہا کہ چین روس اور دنیا کی تمام ترقی پسند قوتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے جو تسلط پسندی اور طاقت کی سیاست کے خلاف کھڑی ہیں  تاکہ یکطرفہ، تحفظ پسندی اور دھونس وجبر کا مل کر مقابلہ کیا جاسکے اور دونوں ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کے علاوہ عالمی مساوات اور انصاف کا تحفظ کیا جا سکے۔

اس موقع پر پیوٹن نے کہا کہ موجودہ پیچیدہ اور سنگین بین الاقوامی صورتحال میں، روس اور چین کے تعلقات نے ترقی کی مستحکم رفتار کو برقرار رکھا ہے، جس میں توانائی، زراعت، نقل و حمل، بنیادی ڈھانچے، کھیلوں اور عوام کے درمیان تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں مسلسل پیش رفت ہوئی ہے۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کا محکمہ ڈاک چین کےنئے قمری سال...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ  کا محکمہ ڈاک (یو این پی اے)  چین کےنئے قمری سال کے موقع پر خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کرے گا۔ یو این پی اے کے پروگرام کے مطابق 20 جنوری کو جاری ہونے والی اسٹامپ شیٹ 10 ڈاک ٹکٹ پر مشتمل ہوگی جس میں سے ہر ایک کی مالیت 1.40 امریکی ڈالرہے، ڈاک ٹکٹوں پر سنہری چاند کے پس منظرکے اوپر سفید خرگوش کی گونگبی طرز کی پینٹنگ ہے۔ 2023 کا چینی قمری سال خرگوش کا سال ہے۔

بائیں طرف اقوام متحدہ کا لوگو ڈاک ٹکٹ کے ٹیب کے طور پر لگایا گیا  جسے  ذاتی نوعیت کے لیے تصاویر سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یو این پی اے نے 2021 میں 12 جانوروں پر مشتمل چینی بروج کا چکر مکمل کیا تھا، خرگوش کی تصویر پر مشتمل نئی ڈاک ٹکٹ یو این پی اے کے قمری سال کے اسٹامپ سیریز کے لیے جاری نئے بروج چکر کی دوسری ٹکٹ ہے۔

اسٹامپ شیٹ میں چین کے ٹائیگر پین کے آرٹ ورک کو استعمال کیا گیا ہے، 2022 اور 2018 کے لیے قمری کیلنڈر سیریز میں بھی یہی آرٹ ورک استعمال کیا گیا تھا۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں اشیاء اور خدمات کی ماہانہ بین الاقوا...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں نومبر کے دوران اشیاء اور خدمات کی ماہانہ بین الاقوامی تجارت 39 کھرب 80 ارب یوآن یا 5 کھرب 55 ارب 70 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے بتایا کہ اشیاء کی برآمدات 19 کھرب 40 ارب یوآن اور درآمدات 15 کھرب 90 ارب یوآن رہیں جس کے نتیجے میں 3 کھرب 51 ارب 10 کروڑ یوآن کا تجارتی سرپلس دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ ماہ خدمات کی مجموعی برآمدات 1 کھرب 89 ارب یوآن اور خدمات کی درآمدات 2 کھرب 57 ارب 50 کروڑ یوآن رہیں جس کے باعث اس شعبہ میں 68 ارب 50 کروڑ کا تجارتی خسارہ دیکھا گیا ہے۔

اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدمات کی تجارت میں سب سے بڑی شراکت داری نقل و حمل کی خدمات کی تھی جس کا تجارتی حجم 1 کھرب 68 ارب 80 کروڑ یوآن رہا ہے۔

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور روس کے صدور کی ویڈیو لنک کے ذریعے مل...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی۔

چین کے صدر شی جن پھنگ دارالحکومت بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

سعودی اور بحرینی فوج کی مشترکہ بحری مشقیں اخ...

سعودی عرب اور بحرین کی بحری افواج کی برج 23 نامی مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں، بحرین ڈیفنس فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر النعیمی، سعودی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی جنرل فہد بن ابراہیم التھونین سمیت متعدد سینئر افسران نے مشقوں کا معائنہ کیا،بحری مشقوں کے ڈائریکٹر کرنل احمد العصیمی نے کہا کہ مشقوں کو حقیقی جنگی ماحول میں انجام دیا گیا جبکہ ریکارڈ وقت میں اعلی معیار کے ساتھ حربی آپریشن کیے اور دونوں ملکوں کے فوجی افسران نے جنگی عمل کو منظم کرنے کا تجربہ کیا،انہوں نے کہا کہ مشقوں میں بحری جہازوں کی بحری توپوں کو نشانہ بنانے اور میری ٹائم سپیشل سیکیورٹی یونٹس اور میرین کے لیے ہلکے ہتھیاروں کے استعمال پر بھی توجہ دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پیوٹن کا نیتن یاہو کی حکومت میں واپسی کا خیر...

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو حکومت میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں پر امید ہوں کہ یاہو کی زیر قیادت نئی حکومت مشرق وسطی میں امن کا سلسلہ یقینی بنانے کیلئے روس اور اسرائیل کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرے گی،پیوٹن کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے یاہو کی ذاتی اور دیرینہ کوششیں قابل تعریف ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پیرو کے سابق صدر پیدرو کاستیلو کی سزا کیخلاف...

پیرو کی سپریم کورٹ نے سابق صدر پیدرو کاستیلو کو بغاوت کے الزامات کے تحت دی گئی 18ماہ قید کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق پیرو کی سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم انی بال پر بھی بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے،کاستیلو کے وکیل نے عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے موکل نے ایسے جرائم نہیں کئے جو بغاوت کا باعث بنیں اور انہیں دی جانے والی سزا بے بنیاد ہے،دوسری جانب سابق صدر کے مواخذے اور برطرفی پر ملک بدامنی کا شکار ہے، کاستیلو کی گرفتاری کے بعد پیرو میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے تھے جس کو بہت سے لوگوں نے بغاوت کی کوشش قرار دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا کی پہلی خاتون نیوز اور براڈکاسٹر بابر...

امریکا کی پہلی خاتون نیوز کاسٹر اور براڈکاسٹر بابرا والٹرز 93سال کی عمر میں انتقال کرگئیں،12ایمی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی بابرا والٹرز 1976میں امریکی ٹی وی پر نیوزکاسٹر بنیں، بابرا والٹرز کو 2000میں نیشنل اکیڈمی آف ٹیلی ویژن آرٹس اینڈ سائنسز سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازاگیا،بابرا والٹرز نے اپنے کیرئیر میں رچرڈ نکسن سے لے کر ڈونلڈ ٹرمپ تک ہر امریکی صدر کے ساتھ ساتھ کیوبا کے فیڈل کاسترو سے لے کر روس کے ولادیمیر پیوٹن تک سب کا انٹرویو کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شام ، آئل فیلڈ ورکرز کی بس پر حملہ، 10مزدور...

مشرقی شام میں آئل فیلڈ ورکرز کو لے جانے والی بس پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں 10مزدور ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق التیم آئل فیلڈ کے کارکنوں کو لے جانے والی بس کو جمعہ کے روز صوبہ دیر از زور میں حملے کا نشانہ گیا جس میں 10مزدور ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے،حکام کی جانب سے حملے کی نوعیت یا اس کے پیچھے کون ہو سکتا ہے اس کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں تاہم رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ دہشتگردانہ حملہ شامی کرد فورسز کی جانب سے شام میں متحرک دہشتگرد تنظیم کے خلاف کارروائی کے اعلان کے ایک دن بعد کیا گیا،دوسری جانب حملے کے بعد شامی سکیورٹی اداروں نے مختلف کارروائیوں کے دوران 52کے قریب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صرف حج و عمرہ کرنیوالے پاکستانی ہی آب زم زم...

سعودی وزارت حج نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ صرف حج اور عمرے کی سعادت کے لیے جانے والے پاکستانی زائرین ہی آب زم زم لا سکتے ہیں،سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک مرتبہ پھر تمام ائیرلائنوں جو پاکستان سے سعودی عرب آپریٹ کرتی ہیں کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے،مراسلے کے مطابق تمام ائیرلائنوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ وزارت کے فیصلے کے مطابق صرف حج اور عمرے پر جانے والے پاکستانی مسافر ہی آب زم زم اپنے ہمراہ پاکستان لا سکتے ہیں،اس کے علاوہ وزٹ ویزہ، بزنس ویزا اور نوکری پیشہ افراد اپنے ہمراہ آب زم زم ساتھ نہیں لا سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت، ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے سے بس کار...

بھارت میں بس ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑنے سے بس بے قابو ہوکر کارسے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے ضلع نوساری میں پیش آیا جہاں بس ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑا،رپورٹس کے مطابق مسافروں سے بھری بس مذہبی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو واپس لے کر جا رہی تھی کہ اسی دوران بس ڈرائیور کو نوساری ہائی وے پر دل کا دورہ پڑا جس کے باعث بس بے قابو ہو کر آگے والی کار سے ٹکرا گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، حادثے میں کارمیں موجود تمام افراد ہلاک جبکہ 28کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ بس کا ڈرائیور بھی موقع پر دم توڑ گیا ،حادثے کے بعد ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جس کو پولیس کی جانب سے کلیئر کروادیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کینسر کا مریض آزمائشی ادویات سے تندرست ہوگیا

برطانیہ میں کینسر کی وجہ سے ایک سال کا وقت دیے جانے والے مریض نے آزمائشی ادویات کے ذریعے مکمل تندرست ہوکر سب کو حیران کر دیا،گریٹر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے 51سالہ رابرٹ گلین نے بتایا کہ کیسنر کی وجہ سے اس کے کندھے میں شدید درد تھا جس کی وجہ سے وہ ساری رات جاگتا تھا،انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے انہیں کلینیکل ٹرائل میں حصہ لینے کے لیے کہا، آزمائشی ادویات نے ان کے کینسر کو ختم کر دیا،آزمائشی ادویات کے بے مثال نتائج سے اب کینسر کے ہزاروں مزید مریضوں کے شفا پانے کی امید بھی پیدا ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شمالی کوریا کے مزید 3بیلسٹک میزائل تجربات، ج...

 شمالی کوریا نے جاپان کی ساحلی حدود میں کم فاصلے تک مار کرنے والے 3 بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے،عالمی میڈیا رپورٹسکے مطابق جنوبی کوریا کے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوب سے تین میزائل فائر کئے گئے،فوجی ترجمان کے مطابق شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات کے بعد انہوں نے اپنے سرحدی علاقوں کی نگرانی مزید سخت کردی ہیں جبکہ امریکا کے ساتھ مشقیں جاری رہیں گی،دوسری جانب جاپان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے مشتبہ بیلسٹک میزائل مشرقی ساحل کی طرف پانی میں گرے ، میزائل گرنے سے کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ،جاپانی وزارت دفاع کے مطابق داغے گئے میزائلوں نے تقریبا 100کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کی اور 350کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا،جنوبی کوریا اورجاپان کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے پبلک کر...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے پبلک کردیے گئے،گزشتہ دنوں امریکی قانون سازوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے عوام کے سامنے لانے کے حق میں ووٹ دیا تھا،امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے 2015سے 2020تک کے ٹیکس گوشوارے ظاہرکرنیکے حق میں 24جب کہ مخالفت میں 16 ووٹ ڈالے گئے، مخالفت کرنے والے تمام ارکان ری پبلکن تھے،تاہم اب ٹرمپ کے 6 سال کے ٹیکس گوشوارے پبلک کردیے گئے ہیں،دوسری جانب جمعہ کو ہزاروں صفحات پر مشتمل ٹیکس گوشوارے ریلیز کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ نے ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس عمل سے امریکی سیاست تقسیم ہو جائے گی،ٹرمپ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈیموکریٹس کو یہ نہیں کرنا چاہیے تھا جبکہ سپریم کورٹ کو اسے منظور نہیں کرنا چاہیے تھا یہ فیصلہ خوفناک چیزوں کا باعث بنے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلسطینی حکام کا اسرائیلی قبضے پر اقوام متحدہ...

فلسطینی حکام نے اقوام متحدہ کی ایک قرارداد کے حق میں ووٹنگ کا خیرمقدم کیا ہے جس میں بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے)سے مشرقی بیت المقدس سمیت فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے قانونی نتائج کے بارے میں رائے دینے کو کہا گیا ہے۔جمعہ کے روز ہونیوالی ووٹنگ میں اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی میں قرارداد کے حق میں 87 مخالفت میں 26 ووٹ پڑے جبکہ 53 ممبران نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے کہا کہ ووٹنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری دنیا ہمارے عوام اور ان کے ناقابل تنسیخ تاریخی حقوق کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کے حق کے ساتھ کھڑے ہونیوالے تمام ممالک اور اس قرارداد کو کامیاب بنانے کیلئے کام کرنیوالے تمام فریقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔قرارداد میں آئی سی جے سے کہا گیا کہ وہ مقدس شہر بیت المقدس کی آبادیاتی ساخت، کردار اور حیثیت کو تبدیل کرنے اور اس سے متعلقہ امتیازی قانون سازی اور اقدامات کو اپنانے کے اقدامات سمیت اسرائیل کے قبضے، آباد کاری اور الحاق کے قانونی نتائج کے بارے میں ایک مشاورتی رائے دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں