• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین میں غیر تعلیمی ٹیوشن پروگرامز ضابطے سخت...

چین میں حکام نے ابتدائی اور ثانوی اسکول طالب علموں کے آف کیمپس غیر تعلیمی ٹیوشن پروگرامز کے ضابطے مضبوط بنانے کے لئے ایک ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔وزارت تعلیم سمیت 13 محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ دستاویز میں ایسی دفعات کی وضاحت کی گئی ہے کہ غیر تعلیمی ٹیوشن پروگرامز میں اسکول کے مضامین سے متعلق مواد شامل نہیں ہونا چاہئے، جبکہ تربیتی کلاس یا سبق کا وقت مقامی ابتدائی اور ثانوی اسکولوں کے وقت سے متصادم نہیں ہو نا چاہیئے۔آف لائن ٹریننگ کے اوقات کار رات 8 بجکر 30 منٹ سے زیادہ نہ ہو ں جبکہ آن لائن کورسز کا انعقاد رات 9 بجے کے بعد نہ کیا جا ئے۔رہنما اصول کے مطابق غیر تعلیمی ٹیوشن پروگرامز کے لئے تربیتی اداروں کو 3 ماہ، یا 60 کلاس گھنٹے، یا 5 ہزار یوآن(تقریبا 716 امریکی ڈالر)سے زیادہ فیس کی اجازت نہیں ہے۔ یہ یکمشت ادائیگی یا پری پیڈ کارڈز کی شکل میں وصول کی جائے گی۔رہنما اصول میں بتایا گیا ہے کہ ان اداروں کے ملازمین کے لیے ہنرمند یا پیشہ ورانہ قابلیت کا ہونا ضروری ہے۔

ان اداروں کو ابتدائی اور ثانوی اسکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ابتدائی پلیٹ فارم کے طور پر اسکول کی تعلیم کے کردار کو مضبوط بنانے اور تعلیم میں امتحان پر مبنی رجحان تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور د یا گیا ہے۔رہنما اصول میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ آف کیمپس غیر تعلیمی ٹیوشن پروگرامز میں حاصل کردہ نتائج کو ابتدائی اور ثانوی اسکولوں کے داخلہ معیار کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم کے اداروں سے منسلک کرنے سے منع کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق اس کا مقصد 2023 کے وسط تک ملک بھر میں غیر تعلیمی ٹیوشن پروگرامز کے لئے ایک بنیادی پالیسی فریم ورک قائم کرنا اور معمول کی نگرانی کا طریقہ کار بہتر بنانا ہے۔اس کے علاوہ خواہش ہے کہ سال 2024 تک متعلقہ پروگرامزپرخاندانی اخراجات کا بوجھ مئو ثر طریقے سے کم ہوجائے اور یہ غیر تعلیمی تربیت اسکول کی تعلیم کے لئے ایک مفید ضمیمہ بن جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے قومی قانون سازادارے کا سالانہ اجلاس 5...

بیجنگ(شِنہوا) 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کا پہلا سالانہ اجلاس 5 مارچ 2023 کو بیجنگ میں شروع ہوگا۔

اس بات کافیصلہ 13ویں این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے منگل سے جمعہ تک جاری رہنے والے اجلاس کے اختتامی روزکیا گیا۔

سالانہ اجلاس کے مجوزہ  ایجنڈے میں حکومتی امورکی رپورٹ ، 2022 کے لیے قومی اقتصادی وسماجی ترقی کے سالانہ منصوبے اور 2023 کے لیے قومی اقتصادی وسماجی ترقی کے مسودے کے منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لینا شامل ہے۔توقع ہے کہ اجلاس میں 2022 کے لیے مرکزی اور مقامی بجٹ پر عملدرآمد  اور 2023 کے لیے مرکزی اور مقامی بجٹ کے مسودے کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائےگا۔

فیصلے کے مطابق، قانون سازوں کی جانب سے  قانون سازی کے قانون میں ترمیم کے مسودے پر غور اور این پی سی کی قائمہ کمیٹی، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کی ورک رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

سالانہ اجلاس میں ریاستی اداروں کے ارکان کا انتخاب اور تقرری کے فیصلے بھی  کیے جائیں گے۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میں معاشی منظرنامے میں کوئی واضح تبدیلی نہیں...

تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ 2022 عوام کے لئے مشکل سال رہا جبکہ2023میں بھی سیاسی اور معاشی عدم استحکام عروج پر رہے گا جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھیں گی۔اگلے سال ملک میں مہنگائی غربت بے چینی اور دہشتگردی بڑھ سکتی ہے جبکہ ڈیفالٹ کے بادل بھی منڈلاتے رہیں گے۔شاہد رشید بٹ نے ایک بیان میں کہا کہ نئے سال میںبھی ملک کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہماری معیشت بدترین حالات سے دوچار ہے گی اور ملک کو مسائل کی دلدل نکالنا مشکل ہو گا کیونکہ سیاسی رہنما بے اتفاقی پر متفق ہیں۔موجودہ حکومت کے اقتصادی فیصلے حوصلہ شکن ہیں جس کی وجہ سے معاشی بحران سنگین ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عوام کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے طبی وسائل...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ اپنے عوام کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے طبی وسائل کو فعال طور پرمختص کر رہا ہے اور اس کے لیے مجموعی طور پر ملک میں کافی طبی وسائل دستیاب ہیں۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) کے ماتحت ادارے، بیورو آف میڈیکل ایڈمنسٹریشن کی سربراہ جیاؤ یاہوئی نے گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملکی کے طبی وسائل کوویڈ-19کے تمام سنگین کیسز بشمول بوڑھوں اور بنیادی طبی حالات کے حامل افراد کے علاج کی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ملک کے مختلف علاقے کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کے مختلف مراحل پر ہیں اور ایسی جگہیں جہاں پر اس وقت وبا کا زور ہے، ہو سکتا ہے وہاں طلب اور رسد کے درمیان عدم توازن کا سامنا کرنا پڑا ہو، لیکن اس صورتحال سے متعدد اقدامات کے ذریعے نمٹا گیا ہے۔جیاؤ نے کہاکہ طبی وسائل کی طلب میں اضافے کا اندازہ لگایا گیا ہے اور ملک صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیارہے۔انہوں نے بتایا کہ 2020 سے، ملک اپنے طبی نظام کو بہتر بنانے کے لیے وسائل میں اضافہ کر رہا ہے۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ ترین سیاسی مشاورتی ادارے کا سال...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کا پہلا اجلاس 4 مارچ 2023 کو بیجنگ میں شروع کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ 

یہ تجویزحالیہ دنوں میں ہونے والے سی پی پی سی سی کی 13ویں قومی کمیٹی کے چیئرپرسن کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔ 

اجلاس میں سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس کی تیاریوں کے لیے 13ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کا 25 واں اجلاس 15 سے 17 جنوری 2023 تک بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ تائیوان کوہتھیاروں کی فروخت بند کرے:چ...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چینی تائیوان کوہتھیاروں کی فروخت اوراس سے فوجی رابطے بند کردے اورایسے نئے عوامل پیدا نہ کرے جوآبنائے تائیوان میں کشیدگی کا باعث بن سکتے ہوں۔ 

 وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کو باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ "چین اپنی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے دفاع کے لیے بھرپور اقدامات کرے گا۔

ترجمان نے زور دے کر کہا کہ چین ہمیشہ سے اپنے تائیوان کے خطے کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کا سخت مخالف رہا ہے۔ 

وانگ نے کہا کہ امریکہ ایک چین کے اصول ،تین چین امریکہ  مشترکہ اعلامیوں اورامریکی قیادت کی طرف سے "تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہ کرنے کے عزم پر دلجمعی سے عمل پیرا ہو۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ تائیوان کوہتھیاروں کی فروخت بند کرے:چ...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چینی تائیوان کوہتھیاروں کی فروخت اوراس سے فوجی رابطے بند کردے اورایسے نئے عوامل پیدا نہ کرے جوآبنائے تائیوان میں کشیدگی کا باعث بن سکتے ہوں۔ 

 وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کو باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ "چین اپنی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے دفاع کے لیے بھرپور اقدامات کرے گا۔

ترجمان نے زور دے کر کہا کہ چین ہمیشہ سے اپنے تائیوان کے خطے کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کا سخت مخالف رہا ہے۔ 

وانگ نے کہا کہ امریکہ ایک چین کے اصول ،تین چین امریکہ  مشترکہ اعلامیوں اورامریکی قیادت کی طرف سے "تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہ کرنے کے عزم پر دلجمعی سے عمل پیرا ہو۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف سے کشمکش میں معیشت برباد ہو رہی...

پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا اعتماد بحال کئے بغیر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا خام خیالی ہے۔عالمی ادارے سے تعلقات بہتر بنائے بغیر معیشت چلانا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ آئی ایم ایف کے تمام مطالبات تسلیم کرنا ہی واحد آپشن ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اہم سیاسی رہنمائوں اور اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے تسلی بخش بیانات کے باوجود ملک میں ڈیفالٹ کی افواہوں میں تیزی آ رہی ہے، ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر کم ہو رہی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر تشویشناک حد تک کم ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ درجہ بندی کی عالمی ایجنسیاں پاکستان کی ریٹنگ مسلسل کم کر رہی ہیں، کمرشل قرضے دینے والوں نے پاکستان پر عائد قرضوں کی واپسی کی معیاد میں توسیع سے انکار کر دیا ہے ، بعض عالمی ادارے پاکستان میں کرنسی کے بحران کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف اپنا جائزہ دو بار ملتوی کر چکا ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد ہی پروگرام بحال ہو سکے گا اور پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر مل سکیں گے۔انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین کشیدگی کی وجہ سے دیگر ادارے اور دوست ممالک بھی پاکستان کو قرضہ دینے کو تیار نہیں ہیں جس کی وجہ سے کاروباری برادری ہراساں ہو رہی ہے اور سرمایہ کاری کے منصوبے التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ پالیسی ساز اپنے آپ کو دھوکہ نہ دیں اور آئی ایم ایف سے تعلقات بحال کریں تاکہ بے چینی بے یقینی اور افواہوںکا خاتمہ کیا جا سکے جو معیشت کو تباہ کر رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امر یکہ، بفلیو میں برفانی طوفان سے طبقاتی تق...

نیویارک (شِنہوا) امریکہ کی شمال مشرقی ریاست نیو یارک میں واقع بفیلو ایک دہائی کی مہلک ترین آفت سے بحال ہو نا شروع ہوگیا تاہم کئی دنوں سے یخ بستہ گھروں میں پھنسے لوگوں کی حالت زار میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔

اس کے علاوہ نہ ہی سڑکوں پر ابھی تک کوئی چہل پہل شروع ہوئی ہے۔اس نے گہری معاشی اور طبقاتی خلیج کو مزید گہرا کردیا جس نے طویل عرصے سے شہر کو جکڑرکھا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ 30 سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

یہ اپنے گھروں، گاڑیوں اور برف کے ڈھیر کے کنارے مردہ پائے گئے ۔

 مفلوج کردینے والی ہوا اور شدید برف باری نے اختتام ہفتہ امدادی کاموں کی کوششوں کو معطل کردیا تھا۔  ایسے میں شہری رضاکار گروپس متحرک ہوئے اور انہوں نے زیادہ کمزور افراد کو بچانے اور ان کی نگہداشت کا کام کیا۔

رپورٹ کے مطابق درجن بھر رہائشیوں اور کمیونٹی رہنماؤں نے انٹرویوز میں کہا ہے کہ شہر میں ہلاکتوں کی تعداد سامنے آ نے سے  سماجی مسائل بھی واضح ہو رہے ہیں۔

اس میں غربت، خوراک کی کمی ، ناقص رہائش اور حکومتی سرمایہ کاری کی کمی شامل  ہے جس نے محنت کش طبقے، سیاہ فام اور بھورے ر نگ کی حامل آبادیوں میں زندگی کو بدتر بنادیا ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہرکیا کہ قریب ہی واقع امیر اور سفید فام مضافاتی علاقے زیادہ بہتر نظر آتے ہیں ۔ یہاں ردعمل بہتر طور پرمربوط ہے اور یہاں بجلی اور سڑکیں تیزرفتاری سے بحال ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں ایک مقامی فرد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ علاقہ نظام کی تفریق کا بری طرح شکار ہے اور اس کی بڑی وجہ غربت ہے، یہ لوگوں کی رنگت کی وجہ سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق بفیلو ملک کے غریب ترین شہروں میں سے ایک ہے، جو انتہائی الگ تھلگ ہے ۔ رواں سال اور وبائی امراض کے سبب یہ خاص طور پر بری طرح متاثر ہوا ہے۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیصل آباد، پاکستان کی مجموعی ایکسپورٹس میں 1...

پاکستان کی مجموعی طور پر ایکسپورٹس میں 15فیصد کمی واقع ہوئی اور ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں 3فیصد کمی واقع ہوئی۔ یہی حال رہا تا ایکسپورٹس مزید 8فیصد تک گھٹ سکتی ہیں،حکومت نے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے اربوں روپے کے ریفنڈز بلاجواز اور غیرقانونی طور پر روک کر ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔سیلز ٹیکس رولز 2016کے تحت ریفینڈز پے منٹ آرڈرز جاری ہونے کے باوجود کلیمز کی ادائیگیاں روکناٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے لئے سخت تشویش کا باعث ہے۔ تیزی سے کم ہوتی ایکسپورٹس اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کے لئے وزیر اعظم پاکستان بزنس کمیونٹی کو تسلیاں دینے کے بجائے ریفنڈز کی فوری ادائیگیوں کے احکامات جاری کریں۔چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن اعجاز احمد ناگرہ نے ٹیکسٹائلز ایکسپورٹس میں کمی کے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ذمہ داری حکومت کو قرا ر دیا۔ٹیکسٹائل انڈسٹری اور ایکسپورٹس حکومت کی ترجیحات نہیں، اگر ایسا ہوتا تو حکومتی اعلانات کے باوجود ریفنڈز کی ادائیگیاں تاخیر کا شکار نہ ہوتی۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اربوں روپے کے ایکسپورٹس &ریفنڈز کی ادائیگی فوری طور پر 10دن میں کرے تاکہ ایکسپورٹرز کی مالی دشواریاں کم ہو سکیں۔ علاوہ ازیں سیلز ٹیکس کی مد میں عرصہ دراز سے رُکے ہوئے ریفنڈز، کسٹم ریبیٹ کلیمز، DLTLکلیمز اور ودہولڈنگ کلیمز کو فوری ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں تاکہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو ریلیف مل سکے اور وہ اپنی مکمل قابلیت اور استعداد کے ساتھ ایکسپورٹس پر توجہ مرکوز رکھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیصل آباد انڈسٹریز تباہی کے کنارے پر کھڑی ہے...

چیئرمین اپپٹما فیصل آباد ریجن حافظ شیخ محمداصغر قادری نے اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹریز تباہی کے کنارے پر کھڑی ہے ایک طرف کنٹینرز رکے ہوئے ہیں تو دوسری طرف را میٹریل کی نئی ایل سیز اوپن نہیں ہورہی ہے۔15 جنوری 2023 سے گیس کی بندش کا حکومتی فیصلہ ملک کے لئے خطرناک ثابت ہوگا۔توانائی کامسئلہ' قرضوں کا انتظام' گردشی قرضہ جات اور مالیاتی خسارہ ان بڑے چیلنجز کی وجہ سے صنعتکاروں اور تاجروں کو بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپپٹما کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابقہ سنٹرل چئیرمین شیخ محمد امجد،سینئر ممبر میا ں عبدالطیف، سابقہ ریجنل چیئرمین چوہدری حبیب احمد، شیخ شاھد جاوید، محمد احمد، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی غلام جیلانی، بشارت علی، نوید منیر اور سینئر ممبران باؤ محمد اکرم، عبدالقیوم، عبدالغفار، بلال احمد، محمد نعمان، محمد عمران، مرتضٰی نذیر و دیگر ایگزیکٹو موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت رکے ہوئے کنٹینر زکی بحالی سمیت نئی ایل سیز اوپن کرنے کے لئے فوری اور بروقت اقدامات کرے تاکہ انڈسٹریز کا پہیہ رواں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی سمیت دیگر چیلنجز ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں جوانڈسٹریز کی تباہی کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے جنوبی کوریا' سنگاپور' ملائشیا سمیت بنگلہ دیش جیسے ممالک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے مسلسل اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے برآمدات میں ترقی کی اور پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے موثر پالیسیوں پر عملدرآمد کرے ورنہ ملک میں بے روزگاری'مہنگائی اور معیشت کی بحالی کا ایسا طوفان آئے گا جسے سنبھالنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مہران شوگر ملز لمیٹڈ کا سیلز ریونیو پہلے نو...

مہران شوگر ملز لمیٹڈ کا سیلز ریونیو پہلے نو مہینوں میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے 5.5 بلین روپے کے مقابلے میں 14فیصد کم ہو کر 4.8بلین روپے ہو گیا۔ .تاہم، کمپنی کا مجموعی منافع 35 فیصدبڑھ کر 866ملین روپے ہو گیا جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 642.5ملین تھا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی نے اس دوران 259.4ملین روپے کی خالص آمدنی حاصل کی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 263.1 ملین کے منافع کے مقابلے میں، سال بہ سال 1 فیصدکی منفی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔اس کی بنیادی وجہ تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں کمی تھی۔اس دوران، کمپنی نے کے 7.4بلین روپے کے مقابلے میں6.9بلین روپے کی سیلز ریونیو حاصل کیا، جس میں سال بہ سال 6 فیصدکی کمی واقع ہوئی۔تاہم مجموعی منافع 636 ملین روپے رہا،جو37 فیصد زیادہ ہے۔سال کے لیے ٹیکس کے بعد نقصان 23.8 ملین روپے تھا، جو کہ47 ملین روپے کے منافع سے 151 فیصد کم ہے۔کمپنی کی فی حصص آمدنی 2016 میں سب سے زیادہ 16.91 روپے تھی۔مہران شوگر ملز کو اب منسوخ شدہ کمپنیز ایکٹ 1912 کے تحت دسمبر 1965 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر پاکستان میں شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی کے حصص پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ہیں۔ کمپنی بنیادی طور پر چینی اور اس کی ضمنی مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔کمپنی کا رجسٹرڈ آفس 14ویں منزل، ڈولمین سٹی ایگزیکٹو ٹاور، میرین ڈرائیو، بلاک 4، کلفٹن، کراچی میں واقع ہے۔ کمپنی کی ملیں سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں واقع ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستانی سائنسدانوں نے جدید ٹریفک مینجمنٹ سس...

پاکستانی سائنسدانوں نے ایک جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم تیار کیا ہے جو ٹریفک کے انتظام اور ٹریفک قوانین کو نافذ کرنے میں حکام کی مدد کر سکتا ہے۔لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں الیکٹریکل انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر زبیر خالد نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان خود بخود اسنیپ شاٹس اور ویڈیوز کی صورت میں معاون ثبوت کے ساتھ جاری کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام ان سواروں اور ڈرائیوروں کا بھی پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے جنہوں نے ہیلمٹ یا سیٹ بیلٹ نہیں پہنی ہوئی ہے اور ساتھ ہی رفتار کی خلاف ورزیوں کا بھی پتہ لگاتا ہے۔ڈاکٹر زبیر نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی)کی طرف سے سپانسر کیا گیا تھا اور اس کا مقصد ایک فعال ہائی وے سیفٹی سسٹم کو ڈیزائن کرنا، تیار کرنا اور اسے تعینات کرنا تھا جس میں سینسنگ اور فیصلہ سازی کرنے والے سڑک کے کنارے ماڈیولز شامل ہوں جو محسوس شدہ اور قیاس شدہ معلومات کو پہنچانے کے قابل ہوں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے قومی موٹرویز اور ہائی ویز پر ایک وائرلیس چینل پر۔انہوں نے کہا، "24 ماہ کے بعد پراجیکٹ کی تکمیل پر، یہ ہائی ویز کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ٹریفک قوانین اور ضوابط کو زیادہ موثر اور مثر طریقے سے نافذ کرنے میں حکام کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔"اس سسٹم کا مقصد خودکار رفتار کے نفاذ، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کا پتہ لگانے اور دیگر خلاف ورزیوں کے لیے نظام تیار کرکے قومی شاہراہوں/موٹر ویز پر مسافروں کی حفاظت کو بڑھانا تھا۔ڈاکٹر زبیر نے کہا کہ پاکستان میں سڑک حادثات کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ڈرائیونگ کا لاپرواہ رویہ ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، دنیا بھر میں ہر سال 1.3 ملین افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ 20 سالوں میں ٹریفک حادثات کی تعداد میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ٹیکنالوجی کے کام اور افعال کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ روڈ نیٹ ورکس پر سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ میں IR لائٹس میں ریڈار کیمروں پر مشتمل نوڈ اور بیک اینڈ سرور کے ساتھ بات چیت کرنے والا ایج کمپیوٹنگ پلیٹ فارم ہوتا ہے۔

"ہم ہر نوڈ پر فوری رپورٹنگ کے لیے ڈیٹا کو مطابقت پذیر بنانے اور اس پر کارروائی کرنے کے لیے مختلف ذہین الگورتھم چلاتے ہیں۔انہوں نے کہاہم متعدد خصوصیات فراہم کرنے کے لیے کیمروں اور ریڈارز کے ڈیٹا کو یکجا کرتے ہیں، بشمول رفتار کی نگرانی اور ٹارگٹڈ لائسنس پلیٹ کی شناخت، سیٹ بیلٹ کا پتہ لگانا، رات کے وقت لین کی خلاف ورزی سے باخبر رہنا، اور دھند اور ٹریفک کی نگرانی شامل ہیں۔ ڈاکٹر زبیر نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے نقل و حمل کے نیٹ ورکس کے بہا کی درست پیش گوئی اور کنٹرول کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چوراہوں پر بہا کو بہتر بنا کر حادثات کو کم کرنا بھی ممکن بنا رہا ہے۔ٹیکنالوجی کی تعیناتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر زبیر نے کہا کہ ٹریفک لائٹس ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ٹرانسپورٹ مینجمنٹ حکام نے ٹریفک کے بہا اور تنظیم کو برقرار رکھنے کے لیے ٹائمرز اور دیگر ٹریفک سگنل ٹولز کا استعمال کیا۔ تاہم اب ایسا نہیں رہا۔ آج ٹریفک لائٹس کمپیوٹر کے ذریعے چلائی جاتی ہیں۔ یہ ٹریفک لائٹس کے وقت پر بہتر کنٹرول کی اجازت دیتا ہے۔ یہ مزید فنکشنز کو شامل کرنے میں بھی مدد کرتا ہے، نقل و حرکت کو بہتر بنانے، ٹریفک حادثات کو کم کرنے اور اموات کی شرح کو کم کرنے کے لیے انٹرنیٹ آف چیزوں کو شامل کرکے ٹریفک کو مزید آسانی سے منتقل کرنے میں مدد بھی کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک کو غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں...

ملک میں سازگار کاروباری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے بھرپور اقدامات اب تک غیر ملکی سرمایہ کاری کے مطلوبہ حجم کو راغب کرنے میں ناکام رہے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 1.78 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.58 ارب ڈالر تھی۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں مالی سال میں اب تک ملک میں کل غیر ملکی سرمایہ کاری 314.5 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 487.8 ملین ڈالر تھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ریسرچ اکانومسٹ صدام حسین نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے سخت جدوجہد کر رہی ہے۔"ملک میں اب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پروگرام، کوویڈ کی وبائی بیماری اور حالیہ سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی کی وجہ سے ایک افراتفری کا پالیسی فریم ورک ہے۔ میکرو اکنامک استحکام ابھی بہت دور ہے، اور حکومت کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کا اعتماد واپس حاصل کرنے کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے۔صدام حسین نے کہا کہ سرمایہ کاری کسی بھی ذریعے سے آسکتی ہے۔ "درحقیقت، بین الاقوامی سرمایہ کار ایک ایسے ملک کی طرف راغب ہوتے ہیں جب ملکی سرمایہ کار وہاں سرمایہ کاری کرنے کی دوڑ میں لگ جاتے ہیں۔ بدقسمتی سے، ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کافی کم رہی ہے کیونکہ یہ مجموعی ملکی پیداوار کے 4% سے بھی کم ہے۔

مقامی سرمایہ کاری اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہر ملک کی ترقی کے لیے اہم ہے۔پاکستان میں کم گھریلو سرمایہ کاری کی وجہ کمپنی کی ترقی کی کمی، خوردہ فروشی، کمزور اسٹاک مارکیٹ، غیر موثر استحکام اور غیر تعاون یافتہ تعمیراتی سرگرمیاں ہیں۔ یہ مسائل خود غرضی یا رد عمل کی پالیسی کا نتیجہ ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کو تجارت کے تحت ملکی کاروبار کو فروغ دیئے بغیر راغب نہیں کیا جا سکتا۔ریسرچ اکانومسٹ نے کہا کہ ٹیکس سے متعلق مسائل کی وجہ سے تاجروں اور تاجروں میں حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خسارے نے پالیسیوں کو مزید غیر مستحکم کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی، لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ جیسے شہر اہم صنعتی مراکز ہیں جو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں میں متواتر تبدیلیوں اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی کمی نے ملک کو سرمایہ کاری کی کم سطح پر رکھا کیونکہ یہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں ناکام رہا۔

"پاکستان نے کم ٹیکنالوجی مصنوعات پر انحصار جاری رکھ کر بین الاقوامی تجارت میں اپنا فائدہ بھی کھو دیا ہے۔ نجی شعبے نے خود کو عالمی منڈیوں کی نئی حقیقتوں کے مطابق ڈھال لیا ہے۔ سازگار تجارت، سرمایہ کاری اور پالیسیوں میں کشادگی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔فیئر ایج سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد صفدر قاضی نے بتایا کہ موجودہ سیاسی صورتحال سرمایہ کاروں کو ملک سے دور کر رہی ہے۔ "زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کاری کے لیے سیاسی اور معاشی استحکام ضروری ہے۔ کوئی بھی سرمایہ کار سیاسی یا معاشی طور پر غیر مستحکم ملک میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہائوسنگ سوسائٹیوں کی افزائش زرخیز زرعی زمینو...

ہائوسنگ سوسائٹیوں کی افزائش زرخیز زرعی زمینوں کو کھا رہی ہے اور پاکستان کے اہم ترین شعبے کو متاثر کر رہی ہے۔زراعت کا شعبہ قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ تاہم اس شعبے کو متعدد مسائل کا سامنا ہے جو اس کی پیداوار کو کم کر رہے ہیں۔ زرعی پیداوار میں کمی کی ایک اہم وجہ زرخیز زمینوں پر ہائوسنگ سوسائٹیز کا قیام ہے۔نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے سینئر سائنسدان ڈاکٹر محمد حنیف نے ویلتھ پاک کوبتایا کہ زراعت معیشت کا ایک کلیدی جزو ہے اور ترقی پذیر ممالک کی اکثریت میں ترقی کا ایک طاقتور انجن ہے۔ "چونکہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی معیشت ہے، اس لیے زراعت قومی آمدنی اور روزگار کے اہم ذرائع میں سے ایک ہے۔ زراعت کی صنعت آبادی کے سب سے بڑے حصے کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر منسلک کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ زراعت کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا تھا، لیکن حال ہی میں یہ متعدد چیلنجوں سے دوچار ہے، جس میں ہائوسنگ سوسائٹیز کی ترقی کی وجہ سے کاشت کے لیے دستیاب زرخیز زمین میں کمی بھی شامل ہے۔پاکستان میں ہاسنگ سوسائٹیاں خطرناک حد تک بڑھ رہی ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی زرعی اراضی سالانہ ضائع ہو رہی ہے۔ ملک بھر میں لگ بھگ 8,700ہائوسنگ سوسائٹیز ہیں، جن میں کم از کم 6,000غیر قانونی طور پر کام کر رہی ہیں کیونکہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائوسنگ سوسائٹیوں کے نتیجے میں زرعی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی کھیتی کی زمین میں کمی واقع ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہائشی مقاصد کے لیے زرعی اراضی کے استعمال کے نتیجے میں ملک میں خوراک کی قلت کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات کی لاگت میں اضافہ ہوا۔"

زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے زرعی رقبہ میں اضافے کی ضرورت ہے۔ یہ ثانوی، صنعتی، اور خدمات، شعبوں کے ساتھ مضبوط آگے اور پسماندہ روابط کی وجہ سے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔"زراعت کے شعبے نے مجموعی ملکی پیداوار میں 22فیصد کا حصہ ڈالا جو گزشتہ سال 19.2فیصد تھا۔ ملک میں کم از کم 37.4 فیصدافرادی قوت زراعت کے شعبے سے منسلک ہے۔ ملک کی 65 فیصد سے زائد آبادی کا ذریعہ معاش زراعت پر ہے۔"پاکستان کی زرعی خوراک کی برآمدات نے 2021 میں قومی برآمدات میں 17 فیصد کا حصہ ڈالا۔ 2021 میں زرعی خوراک کی برآمدات 4.3 بلین ڈالر تھیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں ایک فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہیں۔ نیم صنعتی معیشت کے حصے کے طور پر، پاکستان کے پاس ایک اچھی طرح سے مربوط زرعی شعبہ ہے۔ر انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک میں ہائوسنگ سوسائٹیوں کی بے ہنگم ترقی پر قابو پانے کے لیے ایک مناسب اور موثر منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی زمین کو محفوظ کرنے کے لیے افقی سے عمودی تعمیر کی طرف منتقلی بہتر ہے۔اہلکار نے کہا کہ ملک میں ہاسنگ سوسائٹیوں کی مستقبل میں توسیع کو محدود کرنے اور زرعی اراضی کو محفوظ کرنے کے لیے حکومت کی مداخلت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی زمین سکڑنے کی وجہ سے مقامی منڈی میں گندم، پھل اور سبزیوں کی شدید قلت ہے۔انہوں نے کہا، "جیسا کہ ملتان میں دیکھا گیا ہے، شہروں کی غیر منصوبہ بند توسیع سے باغات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے کیونکہ ہائوسنگ سوسائٹیوں کے لیے آم کے درختوں کو کاٹ دیا گیا ہے۔"پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن(پی ایف وی اے)کے سرپرست اعلی وحید احمد کے مطابق گزشتہ سال ملک میں آم کی پیداوار 1.8ملین ٹن تھی جو رواں سال میں 50فیصد کم ہو گئی۔کم پیداوار کی وجہ سے آم کے برآمدی ہدف میں 25,000میٹرک ٹن کی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زرخیز زمینوں پر ہائوسنگ سوسائٹیز کی ترقی پر سختی سے پابندی عائد کرے اور انہیں متبادل اور کم زرخیز زمینیں الاٹ کی جائیں۔وحید احمد نے بتایا کہ اگر یہ روش جاری رہی تو اگلے تین سے چار دہائیوں میں ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہو جائے گی۔"

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور،ضلعی انتظامیہ کی جانب نان اور روٹی کی...

ضلعی انتظامیہ کی جانب نان اور روٹی کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں، نان ایسوسی ایشن کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،جمعہ کے روز ضلعی انتظامیہ کی جانب نان اور روٹی کی قیمتوں کے حوالے سے دو ٹوک موقف دیا گیا،ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ روٹی کی قیمت 14روپے جبکہ نا ن کی قیمت 22روپے مقرر کی گئی تھی اور یہ اسی قیمت میں فروخت کی جائے گی۔ اگر نان ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کی قیمتوں میں زائد ریٹس نکالے گئے تو زائد قیمتوں میں اضافے پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نان ایسوسی ایشن کی جانب سے نان اور روٹی کی قیمتوں کے اضافے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اراضی کیس،لیگی ایم این اے چوہدر ی اشرف جوڈیش...

اراضی کیس میں گرفتار (ن)لیگی ایم این اے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا،اینٹی کرپشن حکام نے مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو سرکاری اراضی پر قبضے کے کیس میں لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا،اینٹی کرپشن حکام نے چوہدری اشرف کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے انہیں 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اپوزیشن کی سیاست کا محور ملک اور عوام نہیں ع...

وفاقی وزیر برائیماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہا ہے کہ ملک میں ابھی بھی دوکروڑ سیلاب زدگان کو فوری امداد کی ضرورت ہے، اپوزیشن کی سیاست کا محور ملک اور عوام نہیں عمران خان کا ذاتی مفاد ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک میں ابھی بھی 2کروڑ سیلاب زدگان کو فوری امداد کی ضرورت ہے، تحریک انصاف سندھ اور بلوچستان کے متاثرین کو تاثر دے رہی ہے کہ عمران خان کی سیاست اہم ہے،شیری رحمن کا کہنا تھا کہ دوسری طرف دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، ان کو سیلاب زدگان اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے کوئی سروکار نہیں،وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگ اب ان کی طرز سیاست سے تنگ آچکے ہیں، ان کی سیاست کا محور ملک اور عوام نہیں عمران خان کا ذاتی مفاد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیو ایم بنادی گئی، ف...

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف فواد چوہدری نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیو ایم بنادی گئی ، ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے لکھا کہ کراچی روشنیوں کا شہر تھا، پھراسٹیبلشمنٹ کو خیال آیا کہ ہماری پارٹی ہونی چاہیے، سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیوایم بنا دی گئی،فواد چوہدری نے مزید لکھا ہے کہ عشروں آگ اور خون کا کھیل کھیلا گیا، مشکل سے جان چھوٹی، اب پھر خیال آ رہا ہے تحریک انصاف کو روکنا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پھرخیال آ رہا ہے بارود کا ڈھیر اکٹھا کر کے شہر میں چراغاں کی کوشش کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن اور وزارت قانون چارماہ میں بلدی...

الیکشن کمیشن اور وزارت قانون نے4 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کروانے پر رضا مندی کا اظہار کر دیا جبکہ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے مشاورت کرنے کے لئے وقت مانگا ہے، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا ہے،الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور وزارت قانون چار ماہ میں الیکشن کرانے پر تیار ہیں تاہم وزارت داخلہ مشاورت کے بعد جواب دے گی،الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا کہ عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن حکام اٹارنی جنرل کے پاس گئے، اٹارنی جنرل نے وزیر قانون سے رابطہ کیا، تو وزیرقانون نے ابتدائی طور پر چھ ماہ میں الیکشن کا کہا،الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر قانون سے 120دنوں میں انتخابات کرانے پر اصرار کیا تو بعد میں وزیر قانون نے 4ماہ بعد الیکشن کرانے پر رضامندی ظاہر کی،اٹارنی جنرل نے وزارت داخلہ حکام سے بھی رابطہ کیا تو وزیرداخلہ کی جانب سے حکام نے جواب سے آگاہ کیا کہ وزیر داخلہ اکیلے وعدہ نہیں کر سکتے، اس کے لئے حکومت سے مشاورت ضروری ہے،الیکشن کمیشن نے اپنے تحریری جواب میں بلدیاتی اخراجات کی تفصیل بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لئے 15کروڑ 72لاکھ 48ہزار روپے مختص کئے گئے تھے،تحریری جواب میں بتایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات پر اب تک 5کروڑ 52لاکھ 57ہزار روپے خرچ ہو چکے ہیں، اس رقم سے بیلٹ پیپرز، الیکشن میٹیریل، سٹیشنری اور پیٹرولیم چارجز کی ادائیگی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں...

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹکواڑہ پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں 4اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے ٹکواڑہ میں واقع پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے علی الصبح 3 اطراف سے حملہ کیا،حملے کے دوران دہشت گردوں کی طرف سے راکٹ لانچر اور دستی بموں سمیت دیگر جدید ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا،پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے،مقابلے میں 4پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، کلاچی سمیت ضلع بھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جماعتوں کا گلدستہ مرجھا گیا، سارا ملک تھریٹ...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر تشویش ناک حد تک 6ارب ڈالر سے کم ہوگئے ہیں، سارا ملک تھریٹ الرٹ میں آچکا ہے،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 13جماعتوں کا گلدستہ مرجھا گیا ہے، یہ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں، ریموٹ کنٹرول حکومت کے سیل ختم ہو گئے ہیں، سارا ملک تھریٹ الرٹ میں آچکا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہم نے دہشتگردی ختم کرنی ہے کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بننا،آج قومی سلامتی کی میٹنگ میں الیکشن بھی ایجنڈے میں ہونا چاہیے،آٹا نایاب،بجلی،گیس لوڈشیڈنگ 8گھنٹے ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تشویش ناک حد تک 6ارب ڈالر سے کم ہوگئے ہیں، دیکھنا ہوگا سعودی عرب اور چین سے 3،3ارب ملتے ہیں یا نہیں، آئی ایم ایف کا مسئلہ بھی لٹکا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ استعفے اقراری یا انکاری نہیں،اب ملک کی بقا کا مسئلہ ہے، ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں، نگران حکومت انتخابات کے لیے آسکتی ہے، نظریہ ضرورت دفن ہوچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، ثقافتی صنعت میں 2021 کے دوران مستحکم اض...

چین کے ثقافتی اور متعلقہ شعبوں نے 2021 میں مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے۔قومی بیورو برائے شمارت کے مطابق قیمتوں کا عنصر کم کرنے سے قبل شعبوں کی ایڈیڈ ویلیو 2021 میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 16.6 فیصد بڑھ کر تقریبا52.4 کھرب یوآن (تقریبا 752.38 ارب امریکی ڈالر)تک پہنچ گئی جو ملک کی مجموعی قومی پیداوار کے 4.56 فیصد کے مساوی ہے ۔قومی بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق صنعت کے ذیلی شعبوں میں ، ثقافتی خدمات کی صنعت کی ایڈیڈ ویلیو کا حصہ 64 فیصد رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 0.2 فیصد پوائنٹس کم ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ثقافتی مینوفیکچرنگ کی ایڈیڈ ویلیو تقریبا13.7 کھرب یوآن تھی، جو صنعت کی کل ایڈیڈ ویلیو کا 26.1 فیصد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور آرسی ای پی ارکان کے درمیان تجارت میں...

چین اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ( آرسی ای پی) اراکین کے ما بین تجارتی معاہدے کا نفاذ رواں سال کے آغاز پر ہوا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان تجارت میں تیزی ہوئی ہے۔وزارت تجارت کے مطابق چین اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ تجارت 2022 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران 118 کھرب یوآن (تقریبا 16.9 کھرب امریکی ڈالرز) ہوگئی۔ یہ چین کی کل بیرونی تجارت کے 30.7 فیصد کے مساوی ہے۔وزارت تجارت کے ترجمان شو جوئے ٹینگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس مدت کے دوران علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کو ملک کی برآمدات ایک برس پہلے کی نسبت 17.7 فیصد بڑھ کر 60 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔شو نے کہا علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری اور دیگر آزاد تجارتی معاہدوں کے نفاذ کے اعلی معیار کو فروغ دینے سے اس طرح کے معاہدوں کے مکمل استعمال اور جامع استعمال کی کارکردگی بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔شو نے کہا کہ وزارت مزید تجارتی شراکت داروں کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے بھی کرے گی، سامان ، خدمات اور سرمایہ کاری کی منڈیوں میں چین کی تجارت کو مزید کھولے گی، اور ڈیجیٹل معیشت و ماحولیاتی تحفظ کے نئے قوانین پر بات چیت میں فعال طور پر شرکت کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا، تعطیلات کی سرگرمیاں اور چمکتی جلا...

انڈونیشیا میں آئس کریم جلاٹو کے بغیر نیا سال کچھ بھی نہیں! انڈونیشیا کے شہر مالانگ میں واقع جیلاٹو کونو کیفے نے تعطیلات میں گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے اندھیرے میں چمکتے ہوئے مناظر کے ساتھ آئس کریم متعارف کرائی ہے۔یہ پیشکش چمکدار ڈیزائن اور ذائقہ کے وسیع انتخاب کے ساتھ مقبول عام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، ضروری کارکنوں کے لئے ادویات کی شیئرنگ خ...

چین کے وسطی صوبہ ہونان کے چھانگ شا میں نوول کرونا وائرس انفیکشن کی بڑھتی تعداد کے سبب حال ہی میں 129 کمیونٹی خدمات مراکز میں مشترکہ دوا خانے قائم کئے گئے ہیں۔کوریئرز، ڈیلیوری ورکرز، ٹرک ڈرائیورز اور دیگر ضروری کارکنوں کو درد کے خاتمے اور بلغم کم کرنے کی ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا کانوں کی ذہانت سے بھرپور تعمیر اور مح...

چین کے ریاستی قونصلر وانگ یونگ نے ذہین کانوں کی تعمیر اور ان کی محفوظ ترقی تیز کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔کانوں کی ذہین و محفوظ ترقی پرایک قومی ویڈیو کانفرنس میں وانگ نے لوگوں کو پہلے رکھنے پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ ترقی کو فروغ دینے اور سائنس و ٹیکنالوجی کی مدد سے کان کنی کے شعبے میں محفوظ اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے۔وانگ نے کہا کہ مقامی حکام اور کاروباری اداروں کو قدرتی آفات سے متاثرہ اور غیر کوئلہ کانوں میں ذہین تعمیرات تیز کرنا ، حفاظتی خطرات کی ذہین روک تھام اور تدارک کے ساتھ ساتھ نگرانی و انتظامی صلاحیت کو جامع طور پر بہتر بنانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سال کے اختتام پر اہم صنعتوں اور علاقوں میں کام کی جگہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کی تمام کوششیں کی جا نی چا ہئیں، اور بڑے حادثات کی روک تھام اور لوگوں کی زندگی و املاک کی مئو ثر طریقے سے حفاظت کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا مرکزی پاور ٹرانسمیشن منصوبہ مکمل فعال...

چین میں بجلی کی ترسیل کا ایک مر کزی منصوبہ مکمل طور پر فعال ہوگیا ہے جو وسائل سے مالا مال مغربی علاقوں سے توانائی مشرقی علاقوں کو مہیا کر رہا ہے۔چائنہ اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن کے مطابق، بائی ہی تان- ژے جیانگ 800 کلووالٹ الٹرا ہائی وولٹیج ڈائریکٹر کرنٹ بجلی کی ترسیل کا منصوبہ مکمل ہوگیا اور اس نے جمعہ کے روز سے کام شروع کردیا ہے۔ملک کے دوسرے سب سے بڑے ہائیڈرو پاور اسٹیشن بائی ہی تان میں پیدا ہونے والی صاف بجلی جنوب مغربی صوبہ سیچھوان سے 1 ہزار 121 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن سے مشرقی صوبہ ژے جیانگ فراہم کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر نئے سال کے آغاز پر خطاب کریں گے

چین کے صدر شی جن پھنگ نئے سال 2023 کی آمد پر ہفتہ کی شام 7 بجے خطاب کریں گے۔یہ خطاب چائنہ میڈیا گروپ کے بڑے ٹی وی ، ریڈیو چینلز اور بڑے ریاستی خبر رساں اداروں کی ویب سائٹس اور نئے میڈیا پلیٹ فارمز سے نشر کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ب...

چیئرمین عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بائونسی وکٹ تیار کی جائے گی،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ وہ اگلا میچ ڈیڈ پچ پر نہیں کھیلنے دیں گے، ہمیں اپنے دلوں سے شکست کا خوف نکالنا ہوگا، یہ ہمارے گیند بازوں کو برباد کررہا ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ کیوریٹرز کو بائونسی وکٹ تیار کرنے کے لیے پچ میں تبدیلیاں کرنے کی خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سرفراز احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کیلئے 50 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سرفراز احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا،سابق کپتان سرفراز احمد نے وکٹ کیپر بیٹر کے طور پر پاکستان کیلئے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، انہوں نے ٹیسٹ میچز کی 88 اننگز میں 37.64 کی اوسط سے 2 ہزار 785 رنز اسکور کر رکھے ہیں،فہرست میں کامران اکمل 92 اننگز میں 2 ہزار 648 رنز کے ہمراہ دوسرے، معین خان 98 اننگز میں 2 ہزار 581 رنز کے ساتھ تیسرے، امتیاز احمد 67 اننگز 2 ہزار 10 رنز کے ہمراہ چوتھے جبکہ راشد لطیف 57 اننگز میں ایک ہزار 381 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں،نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سرفراز احمد نے 86 جبکہ دوسری اننگز میں اب تک 44 رنز بنائے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کی گاڑی کو پیش آئے حا...

بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی،بھارتی میڈیا کے مطابق ریشبھ پنت کی گاڑی کو حادثہ ریاست اترکھنڈ سے نئی دلی آتے ہوئے پیش آیا، بھارتی وکٹ کیپر کی کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث ریشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی،حادثے میں ریشبھ پنت کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کرکٹر کی حالت اب بہتر ہے،ریشبھ پنت کی گاڑی کو پیش آئے حادثے کی ویڈیو بھارتی اسپورٹس چینل کے ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میسی سمیت دیگر اسٹار فٹبالرز کا پیلے کو خراج...

میسی سمیت دیگر اسٹار فٹبالرز نے لیجنڈری فٹبالر پیلے کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ،پیلے نے فٹ بال کو ایک آرٹ کا درجہ دیا اور 10 نمبر شرٹ کو آئیکون بنادیا، برازیلین اسٹار کھلاڑی نیمار جونیئر نے پیلے کو خراج عقیدت پیش کیا،لیجنڈری پلیئر لیونل میسی نے پیلے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ریسٹ ان پیس پیلے،فرانس کے نوجوان اسٹار پلیئر امباپے سمیت دیگر معروف فٹ بالر بھی پیلے کی موت پر افسردہ ہیں،پولش اسٹارفٹبالر رابرٹ لیوانا ڈوسکی نے کہا کہ فٹ بال کی دنیا ہیرو سے محروم ہوگئی،کرسٹیانو رونالڈو بولے کہ پیلے ماضی، حال، مستقبل اور ہمیشہ اس کھیل کا حوالہ رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یونائیٹڈ کپ ، یونان، سوئٹزرلینڈ، امریکا، برط...

آسٹریلیا میں شروع ہونے والے یونائیٹڈ ٹینس کپ میں یونان ،سوئٹزرلینڈ ، امریکا ، برطانیہ ، اٹلی اور فرانس نے فاتحانہ آغازکردیا،ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی)اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے)کے زیر اہتمام یونان کی ٹیم نے ابتدائی میچ میں بلغاریہ کو ، سوئٹزرلینڈ کی ٹیم نے قازقستان ،امریکا نے جمہوریہ چیک کو، برطانیہ نے میزبان آسٹریلیا ،اٹلی کی ٹیم نے حریف برازیلین اور فرانس نے ارجنٹائن کو ابتدائی میچ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغازکر دیا ہے،آسٹریلیا کے تین مختلف شہروں میں شروع ہونے والے اپنی نوعیت کے پہلے ایونٹ میں 18 ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں جن کو 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ،گروپ اے میں یونان کی ٹیم نے حریف بلغاریہ کی ٹیم کو 1-3 سے شکست دی ، گروپ بی کے ابتدائی میچز میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم نے قازقستان کو0-2 سے ہرایا ، گروپ سی میں امریکا کی ٹیم نے جمہوریہ چیک کی ٹیم کو 1-4 سے مات دی ،گروپ ڈی میں برطانیہ کی ٹیم نے میزبان آسٹریلوی ٹیم کو با آسانی 0-2 سے پچھاڑ دیا ، گروپ ای میں اٹلی کی ٹیم نے حریف برازیلین ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین میچز سے شکست دی اور اسی طرح فرانس کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دی ،یونائیٹڈ کپ بین الاقوامی آئوٹ ڈور ہارڈ کورٹ مینز اینڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ ہے جس کا انعقاد ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی)اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے)نے کیا ہے،آر اے سی ارینا پرتھ میں 29 دسمبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 8 جنوری 2023 کو اختتام پذیر ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لیجنڈری فٹبالر پیلے 82سال کی عمر میں انتقال...

برازیل کے لیجنڈری فٹبال کھلاڑی پیلے 82سال کی عمر میں انتقال کر گئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹبال کی دنیا کے عظیم ترین کھلاڑی ، برازیل فٹبال کے آئیکون اور قومی ٹیم کو تین بار ورلڈ کپ جتوانے والے پیلے کا 82سال کی عمر میں انتقال ہوگیا،معروف فٹبالر کی بیٹی کیلی نیسکیمینٹو نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے انسٹا پیغام میں لکھا کہ ہم جو کچھ بھی ہیں وہ آپ کی بدولت ہے، ہم آپ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ سکون سے آرام کریں،لیجنڈری کھلاڑی بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا تھے،انہیں ستمبر 2021میں سرطان کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ متعدد مرتبہ ہسپتال میں زیر علاج رہے،رپورٹس کے مطابق پیلے نے 1957سے 1977تک شاندار کیریئر کے دوران 831کلب گیمز میں 757گول کیے حالانکہ کلب سینٹوس کا دعوی ہے کہ ان کی تعداد ایک ہزار کے قریب تھی،انہوں نے قومی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 77 گول کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا جو موجودہ فارورڈ کھلاڑی نیمار نے برابر کیا ہے،لیجنڈری فٹبالر 1958، 1962اور 1970میں فیفا ورلڈکپ کی فاتح برازیلین ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیتن یاہو نے تیسری مدت کیلئے بطور اسرائیلی و...

بن یامین نیتن یاہو نے تیسری مدت کے لیے بطور اسرائیلی وزیر اعظم حلف اٹھا لیا،انہوں نے نے یکم نومبر کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں گزشتہ روز تیسری بار وزیراعظم بننے والے بن یامین نیتن یاہو نے دائیں بازو کی انتہا پسند جماعتوں اور یہودی آرتھوڈوکس جماعتوں کے ساتھ نئی اتحادی حکومت تشکیل دی،بن یامین نیتن یاہو نے 1996سے 1999تک اور 2009سے 2021تک اسرائیل کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا،نیتن یاہو کو جون 2021میں کرپشن کے الزامات پر وزارتِ عظمی کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا،نیتن یاہو کو مشرق وسطی کے امن کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ تصور کیا جاتا ہے جبکہ ان پر عدالت میں کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں، انہوں نے اپنے اوپر لگے الزامات سے انکار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ 99برس ک...

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 99برس کی عمر میں چل بسیں،بھارتی میڈیا کے مطابق ہیرابین مودی گجرات کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ ی، طبی عملے نے نریندر مودی کی والدہ کو بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں،نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور لکھا کہ ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہے گی کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوبی افریقا میں نسل پرستانہ واقعہ، سیاہ فام...

جنوبی افریقا کے سوئمنگ پول میں سیاہ فام بچوں کے نہانے پر جھگڑاہواجہاں 2سیاہ فام بچوں کے آنے پر پہلے تمام لوگ پول سے نکل گئے، پھر بدتمیزی اور تشدد کیا گیا،واقعے پر جنوبی افریقا میں شدید غم وغصہ دیکھنے میں آیا جس کے پیش نظر جنوبی افریقی صدر کو نسل پرستی کیخلاف بیان جاری کرنا پڑا،دوسری جانب افریقی پولیس نے واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے مزید اشیاء شامل کرنے کےلئے ٹیرف پلان...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2023 کے لئے اپنے ٹیرف پلان کو ایڈجسٹ کرنے اور صنعتی اور تکنیکی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ٹیرف اشیاء کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے بتایا ہے کہ ریاستی کونسل کی منظوری کے بعد ایڈجسٹمنٹ میں کچھ مصنوعات کی درآمد ات اور برآمدات کے ٹیرف میں تبدیلیاں شامل ہیں اور سفید چائے، جیسمین چائے، سرجیکل روبوٹس، لیزر ریڈارز، اور سبزیوں کے بیج نئے ٹیرف اشیاء میں شامل کئے گئے ہیں۔

کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملک کے ٹیرف سسٹم کو بہتر بنانا اور صنعتی اور تکنیکی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے ۔

سفید اور جیسمین چائے دونوں مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں مقبولیت اور مانگ میں اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی برآمدت بھی بڑھی ہیں، تاہم فی الحال صرف سیاہ چائے، سبز چائے اولونگ چائے اور ڈارک چائے ہی ٹیرف اشیاء کی فہرست میں درج ہیں۔

چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ماتحت ایگریکلچرل انفارمیشن انسٹی ٹیوٹ کے ایک محقق ژانگ شوئے بیاؤ نے کہا کہ اس فہرست میں سفید چائے اور جیسمین چائے جیسی مخصوص چینی زرعی پیداوار کو شامل کرنا خصوصی کاشتکاری کی ترقی کو فروغ دینے اور کمپنیوں میں برانڈ بارے شعور بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایڈجسٹمنٹ کے بعد ملک میں ٹیرف اشیاء کی کل تعداد بڑھ کر 8 ہزار 948 تک ہوجائے گی۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا قومی پارک نظام کو وسعت د ینے کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) چین نے جنگلی حیات اور  ان کی رہائش گاہوں کے بہتر تحفظ کے لئے قومی پارکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے 49 علاقے منتخب کئے گئے ہیں۔ یہ ملک کے قومی پارکس نظام کے منصوبے کا حصہ ہے۔

ان 49 مقامات کا مجموعی رقبہ 11 لاکھ مربع کلومیٹرز ہے ،اس میں 5 پارکس شامل ہیں جو پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔

 قومی جنگلات اور سبزہ گاہ انتظامیہ، خزانہ، قدرتی وسائل ماحولیات وحیاتیات کی وزارتوں کے جاری کردہ مشترکہ منصوبے کے مطابق ان جگہوں کا انتخاب ان کی ماحولیاتی اہمیت، منفرد قدرتی مناظر اور بھرپور حیاتیاتی تنوع کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

منصوبے کے مطابق ان منتخب علاقوں میں 44 زمینی 3 سمندری اور 2 زمینی ۔سمندری  علاقے شامل ہیں۔

منصوبے کے مطابق اگر تمام 49 مقامات پر پارک تعمیر کئے جاتے ہیں تو چین میں محفوظ علاقوں کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا قومی پارکس نظام ہوگا۔

منصوبے میں کہا گیا ہے کہ چھنگ ہائی تبت سطح مرتفع میں 13 مقامات ہیں جن کا رقبہ تقریباً 7 لاکھ 70 ہزار مربع کلومیٹرز ہے ۔

 یہ قومی پارک کے منتخب رقبے کا 70 فیصد ہے۔  زرد کے طاس میں 9 جبکہ دریائے یانگسی کے طاس میں 11 مقامات منتخب کئے گئے ہیں۔

ان پارکس میں جنگلات اور گھاس کے میدانوں سے لیکر ویٹ لینڈز اور ریگستانوں تک پھیلے مختلف ماحولیاتی نظام شامل ہوں گے ، جس میں 700 سے زائد موجودہ قدرتی ذخائر کے ساتھ ساتھ 10 عالمی قدرتی ورثہ مقامات شامل ہیں۔

منصوبے کے تحت 5 ہزار سے زائد ریڑھ کی ہڈی والے جنگلی حیات اور 29 ہزار سے زائد اقسام کے پودے ان پارکس میں ہوں گے۔ ان میں 80 فیصد سے زائد وہ جانور اور نباتات شامل ہیں جنہیں چین میں انتہائی تحفظ حاصل ہے۔

منصوبے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پارک متعدد ماحولیاتی راہداریوں کو بھی تحفظ دیں گے  جن میں وہ اہم علاقے بھی شامل ہیں جہاں جنگلی پرندے ، وہیل ، ڈولفن اور دیگر جانور نقل مکانی کرتے ہیں۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلپائن ، سیلاب سے اموات کی تعداد 44 ہوگئی

منیلا (شِنہوا) فلپائن میں شدید بارش اور سیلاب سے اموات کی تعداد بڑھ کر 44 ہوگئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹررسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل  نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ کم از کم 28 دیگر ابھی تک لاپتہ ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹررسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے بتایا کہ جنوبی فلپائن میں 35، مرکزی لوزون جزیرے پر بیکول علاقے میں 6 اور وسطی فلپائن میں 3 اموات ہوئیں۔

سیلاب سے حکومت کو اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے 9 علاقوں سے 5 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا ہے۔

فلپائن عالمی سطح پر سب سے زیادہ آفات کا شکار ممالک میں سے ایک ہے ۔یہ پیسیفک رنگ آف فائر اور پیسفک ٹائیفون بیلٹ میں واقع ہے۔ 

یہاں سالانہ اوسطاً 20 طوفان آتے ہیں جس میں کئی بہت زیادہ شدید اور تباہ کن ہوتے ہیں۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسرائیل کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منت...

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے نئے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں،اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام پر صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کا مقصد نئی اسرائیلی حکومت کے ساتھ ملکرامن قائم کرنا ہے، نئی حکومت کے ساتھ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کے لیے بھی کام جاری رکھیں گے،امریکی صدر نے کہا کہ امریکا فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھے گا اور اس حل کی عملداری کو خطرے میں ڈالنے والی پالیسیوں کی مخالفت کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ ننگ شیا۔ژونگ وے ۔ تیزرفتار ریلوے ۔ فعال

چین، شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے کے شہر ژونگ وے میں دریائے زرد سے ٹرین گزررہی ہے۔(شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فرانس کا روس کیخلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت...

فرانسیسی حکومت نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا،غیر ملکیمیڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے وزیر دفاع نے یوکرین کے پہلے دورے کے دوران یوکرینی صدر زیلنسکی اور اور اپنے ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں کیف کیلئے مزید فوجی مدد کی یقین دہانی کرائی،فرانسیسی وزیر دفاع نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں جنگ کے دوران مرنے والوں کو یاد کرنے کے لیے ایک یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کے لیے فرانس کی فوجی حمایت پر ایک " مشترکہ ایجنڈے " کی نئی وضاحت کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ ننگ شیا۔ ژونگ وے ۔ تیزرفتار ریلوے ۔ فع...

چین، شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے کے شہر ژونگ وے کے ژونگ وے جنوبی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین نمبر ڈی 2763 روانگی کی منتظر ہے۔ (شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ ننگ شیا۔ ژونگ وے ۔ تیزرفتار ریلوے ۔ فعا...

چین، شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے کے شہر ژونگ وے کے ژونگ وے جنوبی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین نمبر ڈی 2763 کی میزبان ٹرین کی روانگی کی منتظر ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ ننگ شیا۔ شونگ وے ۔ تیزرفتار ریلوے ۔ فعا...

چین، شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے کے شہر ژونگ وے میں دریائے زرد سے ایک ٹرین گزررہی ہے۔  (شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ ننگ شیا۔ شونگ وے ۔ تیزرفتار ریلوے ۔ فعا...

چین، شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے کے شہر ژونگ وے کے ژونگ وے جنوبی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین نمبر ڈی 2763 روانگی کی منتظر ہے۔ (شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ،موسلا دھار بارش کے باعث ایمرجنسی...

سعودی عرب میں مکہ ریجن کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا گیا،سعودی سول ڈیفنس حکام کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جدہ مکہ ہائی وے اور پرانے مکہ روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں،علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کے سبب جدہ سمیت مختلف علاقوں میں نظام زندگی جزوی طور پر معطل ہوگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا، ایک روز کے دوران فائرنگ کے 9واقعات ،...

امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیو اورلینز میں ایک روز کے دوران فائرنگ کے 9واقعات میں تین افراد قتل کر دیے گئے،امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر میں قتل عام اور پرتشدد جرائم میں ریکارڈ اضافے اور پولیس اسٹافنگ کے مسائل کے باعث شہریوں نے نیو اورلینز کو امریکا کا " قاتل شہر"قرار دے دیا،ایک روز کے دوران فائرنگ کے 9واقعات میں 3افراد کے قتل سے شہر نے پرانے ریکارڈ ز توڑتے ہوئے سب سے زیادہ واقعات کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے،رواں برس نیو اورلینز میں 277افراد کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا جو کہ 1996کے بعد ایک سال کے دوران قتل کے واقعات کی سب سے زیادہ تعداد ہے،شہر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں نے شہر کے میئر کو نااہل قرار دے دیا،اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر کی میئر امن و امان قائم رکھنے اور قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہو گئی ہیں اور جرائم میں اضافے سے ان کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے،شہر کی نئی عبوری پولیس چیف مشیل وڈفورک نے کہا کہ وہ محکمہ پولیس کے روایتی کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے کوشش کر رہی ہیں تاکہ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کاخاتمہ کیا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں