• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

مریم نواز کا 22 جنوری کو پاکستان واپسی کا فی...

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے 22 جنوری کو پاکستان پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قائد نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کو ایکٹو کرنے کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دئیے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گی اور پارٹی رہنماں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گی۔ مریم نواز الیکشن کمپین اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ذمہ داران کو ٹاسک تفویض کریں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں فوڈ میلہ لگان...

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں نیشنل اور انٹرنیشنل فوڈ میلہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی انتظامیہ نے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ فوڈ فیسٹیول میں اندرون اور بیرون ممالک کے مشہور کھانے دستیاب ہوں گے جبکہ پاکستان کے تمام صوبوں کے کھانے بھی دستیاب ہوں گے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ بیرون ممالک لندن، ہالینڈ، ترکی، ایران، چین سمیت دیگر ملکوں سے کھانے کے اسٹال لگائے جائیں گے۔ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلہ فوڈ فسیٹیول ہوگا۔مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ کھانے پینے اور تفریح کے شوقین افراد کے لیے بہترین موقع ہوگا، فوڈ فیسٹیول 10 سے 12 جنوری کو ایکسپو سینٹر جوہر ٹان میں لگایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشکل حالات میں حکومت کو غیر مستحکم نہیں کریں...

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں حکومت کو چھوڑنے سے ہماری تسکین تو ہوجاتی لیکن ملک کیلئے تباہ کن ہوتا۔ ایک بیان میں مصطفی کمال نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ملک میں ابتر معاشی حالات، افراط زر اور مہنگائی کی صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت کو چھوڑنے سے ہماری تسکین تو ہوجاتی لیکن ملک کے لیے تباہ کن ہوتا، ہم میں محب وطنی کسی سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں ہے۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو غیر مستحکم نہیں کریں گے، حلقہ بندیوں کے معاملے پر ہماری بہت بڑی جیت ہوئی ہے، حلقہ بندیوں کے معاملے میں لوگوں کے پاس اور سپریم کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے بات ابھی قبل از وقت ہے، ان کے اعتماد کے ووٹ پرملک کو غیر مستحکم کرنیکا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی سے جو حمایت ہمیں آنا تھی وہ آگئی ہے، صوبائی حکومت نیحلقہ بندیوں پرغلطی مان لی ہے، نئی حلقہ بندیوں کے بغیر ایسے میئر بننے کا کوئی فائدہ نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی کے 7 اور حیدرآباد کے 9 اضلاع میں بلدیا...

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ کراچی کے 7 اور حیدرآباد کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے، انتخابات میں پولنگ کا عمل پرامن رہا، کہیں بھی کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا،نتائج تیاری کے مرحلے میں ہیںکسی افسر نے کوئی کوتاہی نہیں کی، الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ کا سخت نظام رکھا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر سیکریٹری الیکشن کمیشن بھی کراچی آئے۔ پیر کے روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا عمل پرا امن رہا ، دوسرے فیز میں سندھ کے 16اضلاع شامل تھے ، جن میں کراچی ڈویژن میں 17اضلاع جبکہ حیدر آباد ڈویژن میں 19اضلاع شامل ہیں، اس میں 3600کانسٹیٹیویز ہیں، ان میں یونین کمیٹیز ، میونسپل کمیٹیز ، ٹاؤن کمیٹیز شامل ہیں، کراچی میں 246یونین کمیٹیز ہیں ، ہر یونین کمیٹی میں 5حلقے بنائے گئے ہیں، یعنی 4ورارڈ اور ایک چیئرمین اور وائس چیئرمین کا جوائنٹ پینل ہے ، کل کا نسٹیٹیوسیز 1230کراچی میں بن رہی ہیں، صوبائی اسمبلی کی 130نشستیں ہیں ، قومی اسمبلی کی 61نشستیں ہیں، ٹوٹل حلقے 191ہیں، 17اضلع میں ڈسٹرکٹ ریٹینل اپائنٹ کیا ہے ۔

باقی فیز میں مختلف ڈیپارٹمنٹس میں اسسٹنٹ کمشنر اور مختلف وفاقی وصوبائی اداروں میں مختلف افسران لئے گئے لوکل گورنمنٹ الکشن بڑی ایکسرسائز ہے ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے احسن طریقے سے اپنی آئینی ذمہ داری نبائی ، گزشتہ روز پولنگ کا وقت شام 5تک تھا ۔ گزشتہ روز پولنگ اسٹیشن میں 5بجے سے قبل افراد کو پلنگ کے اندر ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ، کئی پولنگ اسٹیشن تاخیر کا شکار رہیں، کہیں 6اور کہیں 7بجے تک پولنگ جاری رہی ہوگی ، گزشتہ روز مختلف ٹی وجی چینلز میں کہا جارہا تھا کہ نتائج میں تاخیر ہورہی ہے ، وضاحت کی گئی کہ آراوز کے پاس رزلٹ تیارہورہے ہیں، سب سے پہلے فارم 11اور12بنتا ہے ، یر آراوز کے پس تقریباً5سے 6یونین کونسل تھیں ، تمام 246یونین کمیٹیوں کا نتیجہ تیارہورہا ہے ، الیکشن کمشنر میں مانیٹرنگ کا سخت میکنز م رکھا ہے ، الیکشن کمیشن کی ہدایت تھی کہ کسی افسرنے کوتاہی کی توا س کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ، اب بھی پریزائیڈنگ اور ریٹرنگ افسرن ے کوتاہی کی تو کارروائی کی جائے گی ، کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات میں کہیں کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا ، جلد از جلد تمام نتائج کا اعلان کردیا جائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اپوزیشن لیڈر سینیٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم سے چینی...

اپوزیشن لیڈر سینیٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم سے چینی سفیر نونگ رونگ نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پاک چین تعاون بڑھانے پر سبکدوش چینی سفیر کی تعریف کی۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے نونگ رونگ کو ان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی کے 10 برس بعد پاکستان کو مزید مواق...

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین کا 'بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو' (بی آر آئی) پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی اور قومی مفادات سے ہم آہنگ ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک )کے ذریعے اس اقدام نے نہ صرف گزشتہ دہائی کے دوران قومی معیشت اور لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کیا ہے بلکہ یہ پاکستان کو وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا میں اقتصادی طاقتوں کے درمیان بہتر رابطوں میں کردار ادا کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا، جس سے خطہ عالمی معیشت کا مستقبل ہو گا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کو انٹرویو میں پروفیسر احسن اقبال نے کہاکہاس جذبے کے تحت، حکومت پاکستان تجارتی سرگرمیوں کو تلاش کرے گی، بی ٹو بی تعاون پر خصوصی توجہ دے گی، دونوں ممالک کے درمیان بزنس سکولوں کو جوڑنے میں کردار ادا کرے گی، اور سی پیک کے اگلے مرحلے کے دوران چینی مارکیٹ کو بہتر طور پر سمجھنے میں تاجر برادری کی مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا سی پیک پاکستان کے وژن 2025 اور چین کے بی آر آئی اقدام کا امتزاج تھا،اس سے پاکستان میں ان شعبوں میں سرمایہ کاری آئی جو معیشت کو مفلوج کر رہے تھے ۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا چین کے ہمہ موسمی سٹریٹجک پارٹنر اور بی آر آئی سے براہ راست مستفید ہونے کے ناطے پاکستان کے توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں نے سی پیک کے آغاز سے تمام فوائد حاصل کیے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا 5,000 میگاواٹ سے زیادہ نئی بجلی کی پیداوار ایک ایسے وقت میں نصب کی گئی جب پاکستان کو توانائی کی شدید قلت کا سامنا تھا۔

سی پیک نئے جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر میں بھی حصہ ڈال رہا ہے، جیسا کہ ایم 5 سکھرـملتان موٹروے، ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے، اور گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے۔ اسی طرح سی پیک نے فائبر آپٹک کیبل کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان ایک نئی انفارمیشن ہائی وے بچھائی ہے، جس سے پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، وزیر نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میںخصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور حکومت سے حکومتی تعاون کو گہرا کرنے کے ذریعے پاکستان کو ایک صنعتی معیشت میں تبدیل کیا جائے گا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا وزیر نے کہا اس سال چین اپنے پرچم بردار بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (BRI) کی دسویں سالگرہ منائے گا۔دیگر شرکاء کی طرح یقین رکھتے ہیں کہ ''بیلٹ اینڈ روڈ'' اقدام کی مضبوط لچک اور جاندار ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اسے مشترکہ طور پر اقتصادی عالمگیریت کے تاریخی رجحان ، عالمی حکمرانی کے نظام میں اصلاحات، اور تمام ممالک کے لوگوں کی بہتر زندگی گزارنے کی شدید خواہش کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا انہوں نے کہا جب سی پیک شروع ہوا، پاکستان نے وژن 2025 کا آغاز کیا، جس نے علاقائی رابطوں کو پاکستان کی ترقی کے بنیادی محرکات میں سے ایک قرار دیا۔ وزیر نے پیش گوئی کی کہ سی پیک کے مکمل ہونے کے بعد ہم زیادہ علاقائی انضمام دیکھیں گے،ہم اس خطے میں وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور چین کے اندر رابطے بڑھا کر 3 بلین سے زائد لوگوں کے لیے مشترکہ خوشحالی پیدا کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 8 مشتبہ افراد کو...

دہشت گردی کے تناظر میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے کارروائیاں تیز کر دیں، آئی جی پنجاب کی ہدایت پر مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے مختلف اضلاع کے 32 مقامات پر کومبنگ اینڈ سرچ آپریشنز کے دوران 1540 افراد سے پوچھ گچھ کی، دوران آپریشنز شیخوپورہ اور عمر کوٹ سے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ مختلف کارروائیوں میں 354 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جبکہ گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف 3 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، ریاست دشمن عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جماعت اسلامی کا کراچی کے بلدیاتی انتخابات می...

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں سادہ اکثریت کی طرف جارہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں 25 فیصد ٹرن آٹ رہا ہے، کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں سادہ اکثریت کی طرف جارہے ہیں، جماعت اسلامی 100کے قریب نشستوں پر کامیاب ہوگئی ہے، 10 سے 15 یوسیز میں ابہام ہے۔ رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نتائج میں گڑبڑ کرنے کی کوشش ہورہی ہے، اکثریت کو کم کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں، آر اوز بلدیاتی انتخابات کے نتائج روک کر بیٹھے ہیں، سازشیں جیسے پہلے ناکام ہوئیں اب بھی ناکام ہوں گی۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر کا کہنا تھا کہ کئی مقامات پر نتیجہ زبردستی تبدیل کرادیاگیا ہے، فارم 11 نہ لیتے تو ہمیں کنارے لگا دیا جاتا، جو آر اوز نتیجہ تبدیل کرنیکی کوشش کررہے ہیں انہیں روکا جائے، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کسی کو اس کیحق سے محروم نہ کریں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کا نتیجہ فارم 11کے مطابق آنا چاہیے، جماعت اسلامی نے بہت محنت کی ہے، جماعت اسلامی کے میئر کو آنے سے زبردستی روکا گیا تو سارے آپشن موجود ہیں. جماعت اسلامی کراچی کے امیر کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت سی جماعتوں کے سپورٹرز نے بھی ہمیں ووٹ دیا، سازشیں ناکام ہوئیں تو سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، ہم عوام کے مفاد کو سامنے رکھیں گے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا راجن پور ضمنی...

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے راجن پور ضمنی الیکشن خود لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، پارٹی قیادت نے تجویز دی کہ خالی نشست پر عمران خان الیکشن لڑیں۔ واضح رہے کہ یہ نشست سردار جعفر لغاری کے انتقال سے خالی ہوئی ہے۔ سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 سے منتخب ہوئے تھے، 2018 کے الیکشن میں انہوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برآمدی صنعت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،...

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ برآمدی صنعت کی ترقی ہماری حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پانچ زیرو ریٹڈ شعبوں کو ایکسپورٹس بڑھانے کے لیے برآمدکنند گان کی ضرورت کے مطابق خام مال ،پرزوں اور دیگرمتعلقہ سامان کی درآمد کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کی برآمدی صنعت کے لیے ترقی کی راہ ہموار کرنا ہماری حکومت ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سال کی غفلت اور تباہی 9 ماہ میں ختم نہیں ہوت...

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 4 سال کی غفلت اور تباہی 9 ماہ میں ختم نہیں ہوتی، جس ملک میں افسران فیصلے ہی نہ کرتے ہوں، جہاں کابینہ کے فیصلے کو کہا جائے یہ غلط ہے وہ ملک کیسے چلیں گے؟ میں اپنے 9 ماہ کا جواب دے دوں گا آپ گزشتہ 4 سال کا جواب دیں، جب ہم نے حکومت چھوڑی 15سو ارب روپے کا سود تھا آج 42 سوارب روپے کا سود ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک دن میں معجزہ نہیں آئے گا آپ کو ملکی حالات کا حل ڈھونڈنا ہوگا، جہاں افسران قوانین کے مطابق فیصلے ہی نہ کرپائیں وہ ملک کیسے چلے گا؟ نیب کے ادارے کو ختم کیا جائے ورنہ افسران فیصلہ نہیں کر سکیں گے، اگر افسران فیصلہ نہیں کریں گے تو ملک میں مہنگائی آئے گی، سیاسی استحکام ذمہ داری سے آتا ہے، اسمبلی اسمبلی کھیلنے سے سیاست درست نہیں ہوتی۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا ہے کہ اگر آپ خود اسمبلی تحلیل کرنا چاہتے ہیں تو اس کا جواب بھی عوام کو دینا پڑے گا، ہم آج بھی یہی کہتے ہیں کہ 2018 کا الیکشن چوری ہوا، آج ایسے کیا حالات ہوئے کہ ان کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی، ہر حکومت کو ہر وقت اعتماد کے ووٹ کے لئے تیار رہنا پڑتا ہے۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ اگر اعتماد کا ووٹ نہیں ملے گا تو اسمبلی ٹوٹ جائے گی، جب تک معاملات کی درستگی نہیں ہوگی تو ملکی سیاست آگے نہیں بڑھے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین پاکستان کے ساتھ آٹوموٹیو سیکٹر میں چینی...

پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری صنعتی اور تکنیکی ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے،گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستانی حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، بحیثیت قوم پاکستان ٹیکنالوجی سیکھ رہا ہے اور اس کے پاس دوسرے ممالک کے ساتھ ترقی کرنے کے مساوی مواقع ہیں۔گوادر پرو کے مطابق ان خیالات کا اظہار پاک چائنا ہوازی گرین انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور الفلاح ای وی موٹرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او خالد محمود نے ہفتے کے روز '' چین میں نئی توانائی گاڑی کے معیار میں اضافہ اور اس کا اطلاق'' کے عنوان سے ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ایک منفرد جغرافیائی محل وقوع ہے جو چین سے مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیائی ریاستوں، افریقہ اور دنیا کے دیگر حصوں سے منسلکہے۔ پاکستان کی افرادی قوت بین الاقوامی منڈیوں میں انتہائی مسابقتی ہے، اور موسم 24/7 کام کرنے کے لیے موزوں ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ہوازی ریسرچ سینٹر کے صدر نی جیانہوا نے اس موقع پر چین میں نیو انرجی وہیکل کے معیار اور ان پر عمل درآمد کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے چین کی نیو انرجی وہیکل کی صنعت کی ترقی کی تاریخ، چینی آٹو انڈسٹری کے ترقیاتی اہداف اور تکنیکی سمتوں کا تعارف کرایا اور خالص الیکٹرک گاڑیاں، ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیاں اور ہائیڈروجن گاڑیوں سمیت نیو انرجی وہیکل کے متعلقہ معیارات سے آگاہ کیا ۔

گوادر پرو کے مطابق نی نے وضاحت کی کہ مستقبل میں چین اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ آٹوموٹیو سیکٹر، خاص طور پر نیو انرجی وہیکل کے شعبے میں چینی معیارات اور تجربات کا اشتراک کرے گا۔ مزید برآں پاکستان میں دستیاب تمام ہوازی نیو انرجی پروڈکٹس چین چائنیزنیو انرجی وہیکل کے معیارات کے مطابق ہیں، سخت ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں، اور حکومت کی طرف سے منظور شدہ ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق نی نے مزید کہا ہوا زی پاکستان کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ یہ تعاون صرف نیو انرجی وہیکل کی مارکیٹنگ تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور معیارات کے فروغ تک بھی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ہوازی پاکستان کی چیئرمین جیانگ لی جن، ای وی اکیڈمی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے شریک بانی اور ڈائریکٹر سعد الہی اور 20 سے زائد متعلقہ پریکٹیشنرز نے شرکت کی۔ سوال و جواب کے سیشن کے دوران بیٹری کے دوبارہ استعمال کو کیسے حل کیا جائے اور کیا چین کے توانائی کے نئے معیارات بین الاقوامی معیارات سے مماثل ہیں اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق چائنا جیانگ سو ہوازی آٹوموبائل، ایک مقامی کار ساز ادارہ اور چین میں خود مختار کار برانڈ، نیو انرجی وہیکل اور ایندھن والی گاڑیوں کی قومی دوہری درجہ بندی کے لیے اہل ہے۔ اس نے نئی توانائی برقی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ سیریز کی مصنوعات پر بھی توجہ مرکوز کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی بلدیاتی انتخابات،پی ٹی آئی کے میئر کے...

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان یوسی چیئرمین کا الیکشن ہار گئے، اس طرح ان کی میئر بننے کی خواہش حتمی نتائج آنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے اہم رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو پارٹی کی جانب سے شہر کے میئر کے امیدوار کی حیثیت سے دیکھا جارہا تھا۔ اس مقصد کے لیے خرم شیر زمان نے کراچی کے ضلع جنوبی میں صدر ٹان کی یوسی 11 سے چیئرمین کا الیکشن بھی لڑا لیکن وہ شکست کھاگئے۔ خرم شیر زمان کو پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدر ٹاون کی یوسی 11 سے پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم دو ہزار 696 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلدیاتی انتخابات،پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی...

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جو بڑے بڑے برج الٹے ہیں ان میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی بھی شامل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی اور ان کا خاندان کئی دہائیوں سے کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ میں آباد ہیں، اسی علاقے سے سعید غنی رکن صوبائی اسمبلی بھی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع جنوبی کے چنیسر ٹان کی یوسی 3 سے سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو چیئرمین کے لیے میدان میں اتارا تھا۔ خلاف توقع فرحان غنی کو جماعت اسلامی کے شاہد فرمان نے شکست سے دوچار کیا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے شاہد فرمان نے چار ہزار ایک سو پچپن ووٹ لے کر ضلع جنوبی کے چنیسر ٹان کی یوسی 3 سے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلا...

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 22 کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جاسکتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ سعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی ہے، ملک کو عوام کی خواہشوں کے تابع کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لانا اور ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو محدود کرنا ہوگا۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ احتساب عوام کا حق ہے، ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے چلانا ممکن نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی میں وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کر دی...

راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں ملزمان نے ایڈووکیٹ شیخ عمران کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول وکیل شیخ عمران صبح بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ڈھیری حسن آباد الف شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان نے ٹارگٹ کیا اور سر میں دو گولیاں ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ایڈووکیٹ شیخ عمران اسلام آباد میں وکلالت کرتے تھے۔ ملزمان نے وکیل کو بچوں کو سامنے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔تھانہ سول لائنز پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے وکیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ موقع سے مزید شواہد جمع کرنے کے لیے فرانزک ٹیم کو طلب کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ائرپورٹ سمیت کئی شہروں میں منشیات...

اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 47 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار ملزم چارسدہ کا رہائشی ہے۔ علاوہ ازیں اے این ایف اور اے ایس ایف کی اسلام آباد ائرپورٹ ہی پر مشترکہ کارروائی میں فلائٹ نمبر KA 4506 سے بشکیک جانے والے مسافر سے 62 گرام چرس برآمد ہوئی، جو سوہن حلوے کے ڈبے میں چھپائی گئی تھی۔ ملزم ہری پور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق سی ایم ایچ چوک اٹک کے قریب ایک اور کارروائی کرتے ہوئے کار سے 7 کلو 200 گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب پشاور سے ٹیکسلا منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر وے پارک کے قریب کارروائی میں 6 کلو چرس برآمد کرکے راولپنڈی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 23 کلو 500 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ادھر لاہور گلبرگ 3 میں واقع نجی کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 295 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی جو کپڑوں میں چھپائی گئی تھی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے تمام تمام کارروائیوں میں منشیات برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میںکورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کم...

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی، 14 مریضوں کی حالت تشویشناک۔قومی ادارہ صحت ((این آئی ایچ ک)ی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 085 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 11 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.36 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے س...

رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں،عوام کے مینڈیٹ پر ایسے ڈاکے کی مثال نہیں ملتی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اندرون سندھ کے اضلاع میں پہلے گھنٹے ہی پیپلز پارٹی کو جتوانے کی خبر چلوا دی گئی، کراچی کے نتائج ابھی تک نہیں آئے، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ کے چند اضلاع کے بلدیاتی الیکشن جہاں ٹرن آوٹ 30 فیصد سے کم ہے وہاں بھی پوری رات گزرنے کے باوجود نتائج جاری نہیں کئے جا سکے، جن سے چند اضلاع کا الیکشن نہیں کروایا گیا وہ جنرل الیکشن میں کیا گند گھولیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ن لیگ کا سیاسی جہاز عنقریب ڈوبنے والا ہے، اس...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ ایسا سیاسی جہاز ہے جو ڈوبنے کے قریب ہے اور جس کا کوئی کپتان نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کے بہت سے پرندے اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ کتنے اڑان بھرتے ہیں، 13 سیاسی جماعتوں کی سیاسی تاش بکھر چکی ہے اور ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عنقریب لوگ اپنے مسائل کے لئے سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہوں گے، چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا، جلد 13 جماعتوں کا سیاسی قبرستان بن جائے گا، شہبازشریف کے خلاف عدم اعتماد کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط بھی کھٹائی میں ہے اور دنیا کی امداد بھی انتظار میں ہے، کراچی کے جتنے مسائل ہیں اتنے لوگ ووٹ ڈالنے نہیں نکلے جو اس نظام اور انتظامیہ پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

المرأة السعودية في زيها العسكري.. إنجاز وفخر

مخرجات "2030" لتمكين العنصر النسائي تتعاظم.. وفرص جديدة للنساء

يعكس تمكين النساء السعوديات المتزايد في سوق العمل وانخراطهم في تعزيز مسيرة رؤية 2030، نجاحا واختراقا إيجابيا لجهود سمو ولي العهد الأمير محمد بن سلمان، في خلق فرص عمل جديدة، والمساهمة في تعزيز النمو وفتح آفاق جديدة للمرأة السعودية.

وأعطت الإصلاحات المتتالية لولي العهد صورة أكثر إشراقا عن دور المرأة السعودية في صناعة فكر جديد متنوع يؤسس، لمستقبل تصنعه أكف النساء وسواعد الرجال معا، ونجحت رؤية "2030"، بامتياز لإدخال النساء في جميع صنوف سوق العمل، وتمكنت المرأة في خلال وقت قصير من اقتحام عديد من القطاعات والوظائف، بما فيها الصنوف العسكرية باقتدار.

Watch Complete Video: فيديو رائع .. مذهل .. مبْهرّ :https://cutt.ly/f2MkcHs

إصلاحات متسارعة

ويعيش المجتمع النسائي منذ تولي الملك سلمان بن عبدالعزيز مقاليد الحكم، على إيقاع وتيرة من التغييرات والإصلاحات المتسارعة، جعل النساء أكثر تطلعا لمستقبل مشرق.

وعززت الخطوات التي حققتها كافة قطاعات المنظومة الأمنية والعسكرية، مكانة المرأة كعنصر مهم من عناصر القوة والاستمرار في تنمية مواهبها واستثمار طاقاتها وتمكينها من الحصول على الفرص المناسبة لها، لبناء مستقبلها والإسهام في تنمية المجتمع والاقتصاد إضافة إلى حماية الوطن والمواطن من خلال الانضمام إلى المرافق العسكرية والأمنية.

تغيير كبير

وخلال سنوات قليلة تمكن ولي العهد السعودي الأمير محمد بن سلمان من إحداث تغيير كبير في واقع المرأة السعودية، جعلت وسائل الإعلام العالمية تعكس أضواءها على الدور الريادي الذي يمكن أن تقوم به المرأة السعودية بعد ما أتيحت لها الفرصة لممارسة المهن التي يحتاجها المجتمع في النطاق التعليمي والصحي والإداري والدبلوماسي والأمني ومراكز صنع القرار.

وما تخريج 255 فتاة سعودية من الدورة التأهيلية للفرد الأساسي للمجندات الدفعة الرابعة بمعهد التدريب النسوي في تخصصي القوات الخاصة للأمن الدبلوماسي، والقوات الخاصة لأمن الحج والعمرة، إلا خطوة تعزيزية ضخمة للمنجزات التي تحققت في وقت قصير، لتمكينها في العمل، بكافة قطاعات المنظومة الأمنية، حيث نجحت أداء مهامها باحترافية ومسؤولية وانضباط، وحظيت بإعجاب شديد في أوساط المجتمع السعودي.

وأدى ذلك لانخراط الكثير من الفتيات في التدريبات بالمعهد السعودي النسوي، أو من خلال الالتحاق بالحياة العسكرية برتبة مجند، وشهد عملها في القطاعات العسكرية المختلفة تطورا ملحوظا بانطلاق رؤية المملكة المباركة، التي حرصت على تمكين المرأة ورفع مشاركتها في قوة العمل إلى 30 % بحول 2030.

وتعد الخطوة الأهم في هذا المجال ما أعلنت عنه وزارة الدفاع بفتح أبواب القبول والتجنيد أمام النساء الراغبات في دخول السلك العسكري على الوظائف برتبة «جندي أول، عريف، وكيل رقيب، رقيب».

المرأة العسكرية

ودفع أهمية عمل المرأة السعودية في القطاعات العسكرية إلى انخراطها في الأعوام الأخيرة برتب عسكرية في أجهزة الأمن العام، بما في ذلك مكافحة المخدرات، أقسام السجون، أقسام البحث الجنائي، الجمارك، الحراسات الأمنية في كثير من الأسواق والمستشفيات الحكومية والأهلية، للعمل في خدمة النساء، والحد من الجرائم التي أطرافها نساء، إضافة إلى غرف العمليات وعند سفر النساء مع أسرهن أو أزواجهن، حيث يحتاج الأمر إلى نقاط تفتيش، وأجهزة وقد يكون تفتيشا ذاتيا في بعض الأحيان، والتحقق من الهوية الوطنية وتطبيق الصورة على الواقع. كما انخرطت المرأة في العمل بإدارة المرور، بعد السماح بقيادة المرأة السيارة، إذ بات تواجدها في القطاع ضرورة، خصوصا ما يتعلق بالتوقيف عند وقوع حوادث، أو مخالفات من قبل النساء قائدات السيارات، فيجب أن يكون إيقافهن تحت مسؤولية نساء، حفاظا على خصوصية المرأة.

كما التحق عدد كبير من السعوديات بالقسم النسائي في المركز الوطني للعمليات الموحد منذ تدشينه عام 2017، وأصبحن الآن بالمئات يحملن مؤهلات تعليمية كالماجستير في اللغات المتعددة.

وهذا المركز يعد قطاعا أمنيا جديدا يخدم الجميع ويشمل جميع القطاعات الأمنية وبعض القطاعات الخدمية، لتقديم خدمة أفضل في مجالات الطوارئ والخدمات الإنسانية الأخرى، عبر استقبال المكالمات والبلاغات وترحيلها إلى الجهة المختصة.

دورات تدريبية

وشجعت إدارات الدفاع المدني المرأة السعودية على الالتحاق به، وتطوير ثقافة الوقاية ومواجهة الكوارث، وتغلبت المرأة على العقبات التي واجهتها أثناء عملها في الدفاع المدني باكتساب كثير من الخبرة.

ويخضع العنصر النسائي في الدفاع المدني للتدريب عبر دورة الفرد الأساسي ثم يتم إلحاقهن بدورات تدريبية عسكرية تخصصية، ويقتصر عملهن حاليا على التفتيش والسلامة والكشف على المواقع والتجمعات النسائية سواء في مؤسسات تجارية أو غيرها.

دور فعّال

وتقدم المرأة السعودية دورا فعالا في أجهزة الشرطة، فتباشر الموظفات المدنيات كل البلاغات التي ترد إلى مركز الشرط، أما العسكريات حديثات التخرج فيتم عملهن في متابعة هروب الفتيات ولا يقمن بمباشرة حوادث القتل والعنف.

كما وضعت المديرية العامة للجوازات معايير عدة للمتقدمات لشغل الوظائف العسكرية فيها، وتعاونت مع الوزارات المعنية في تمكين الموظفات المدنيات في قطاع الجوازات.

واستقبلت المتقدمات على رتبة جندي للعمل في المديرية العامة للجوازات، وبدأ القبول والتسجيل وفقا لمعايير معينة.

وأنشأت المديرية مركزا متخصصا لما بعد مرحلة القبول، وقبلت المئات موظفة على رتبة جندي للعمل في منافذ الجوازات، وزعن على كافة منافذ المديرية العامة للجوازات، ويلتحق العنصر النسائي بدورات تدريبية على أنظمة الجوازات والمنافذ وأنظمة إنهاء إجراءات المسافرين سواء في القدوم أو المغادرة.

مركز احترافي

أما معهد التدريب النسوي للأمن العام، الذي افتتح في 15 جمادى الآخرة 1440 فيعتبر مركزا احترافيا عاليا لتدريب الملتحقات به الذي يندرج ضمن خطط الأمن العام للاستفادة من العنصر النسائي في عدد من التخصصات الأمنية والفنية.

وأنشأ المعهد على أحدث طراز تدريبي وهو مجهز بالتقنية العالية والمعامل الحاسوبية والقاعات والميادين التدريبية، ويتم توزيع المجندات على المرور والشرطة وأمن الطرق والقوات الخاصة للحج والعمرة، وذلك بعد أن خضعن مع المدنيات لبرامج تأهيلية وأخرى تخصصية بحسب مهام كل قطاع أمني وتضمنت المناهج برامج نظرية وعملية منها اللياقة والرماية والمشاة العسكرية لمدة 4 أشهر. يقدم المركز للملتحقات بدورة الفرد الأساس مادة المشاة العسكرية والتي تهدف إلى تنمية الحس الانضباطي والعمل الجماعي وتقبّل الأوامر وتنفيذها بتفانٍ واحترافية والذي يعزّز روح الولاء والاعتزاز بالوطن الغالي وبقيادته ومقدساته.

ودرب المعهد أول دفعة نسائية على مستوى المملكة تدريباً أساسياً لمدة 4 أشهر، شمل مناهج موحدة معدة من قبل وزارة الداخلية لتدريسها لجميع قطاعات وفئات وزارة الداخلية، إضافة إلى التدريب على اللياقة البدنية والسيطرة والمشاة.

كفاءة واحترافية

وأثبتت المرأة السعودية أنها قادرة ليس في مجال التعليم وغيره من المجالات الطبية والإدارية فقط، بالقدرة على القيام بالعمل الأمني بكفاءة واحترافية. ولعبت رؤية 2030 دورًا في تمكين المرأة السعودية في المنظومة الأمنية والعسكرية، وكان شهر مارس من عام 2018 بداية جديدة لتمكين السعوديات في التوظيف العسكري في منظومة الوزارات العسكرية الداخلية أو الدفاعية، حيث أثبتت المرأة السعودية نجاحها وتميزها في مختلف المجالات والقطاعات، كان ذلك دافعاً لولي العهد الأمير محمد بن سلمان لتمكينها وإعطائها المزيد من الفرص وفتح العديد من المجالات لها، فانخرطت في العمل برتب عسكرية في أجهزة الأمن العام مثل مكافحة المخدرات، وأقسام السجون، وأقسام النيابة العامة كالتحري والتحقيق، وكذلك عملهن في الجمارك الذي يحتاج إلى نقاط تفتيش نسائية، وكذلك العمل في الحراسات الأمنية في كثير من الأسواق والمستشفيات الحكومية والأهلية؛ للعمل في خدمة النساء والحد من الجرائم التي تكون أطرافها نساء، وأيضاً خوضهن في إدارة المرور بعد السماح بقيادة المرأة السيارة، حيث بات وجودها في القطاع ضرورياً.

مخرجات الرؤية

وعندما وافق مجلس الوزراء على رؤية المملكة العربية السعودية 2030 في 25 أبريل 2016م كخطة جريئة تستند على مكامن القوة والقدرات الفريدة للمملكة، وضعت الرؤية 96 هدفًا، و13 برنامجًا لترجمة الأهداف إلى حقائق ملموسة، غايتها إنشاء مجتمع نابض بالحياة يستطيع فيه جميع المواطنين تحقيق أحلامهم وآمالهم وطموحاتهم في اقتصاد وطني مزدهر.

اعتبرت الرؤية المرأة أحد مكامن القوة في الوطن، فالمرأة تشكل 49 % من نسبة المجتمع السعودي، وبنصف النساء دون سن السابعة والعشرين، وأضحت المرأة مكونًا هامًا في ثروة المملكة الأولى التي لا تعادلها ثروة مهما بلغت: "شعب طموح، معظمه من الشباب".

تمكين المرأة

وبَنَت الرؤية على مكتسبات تمكين المرأة في العقد الذي سبقها، حيث نصت تشريعات تلك الحقبة على زيادة فرص ومجالات عمل المرأة وتشغيل النساء في أقسام وفروع المنشآت الخاصة وتحديد ضوابط “تشغيل النساء” في نظام العمل وزيادة الطاقة الاستيعابية للتدريب التقني والمهني والبرامج الصحية وبرامج التوظيف الإلكتروني للمرأة والتوسع في توظيف المواطنات الراغبات في العمل ضمن استراتيجية التوظيف السعودية وتوسيع دائرة العمل للمرأة في الوزارات والقطاعات الحكومية والأهلية وفي المدن الصناعية وتعيين النساء في مجلس الشورى بما لا يقل عن 20 % من الأعضاء (2013م)، وإلزام النساء باستخراج الهوية الوطنية (2013هـ)، ومشاركة المرأة في انتخابات المجالس البلدية كمرشحة وناخبة (2014م).

خطة انطلاق

من هذه الأرضية رسمت الرؤية للمرأة السعودية خطة انطلاق تحقق للمرأة طموحاتها في مجتمع حيوي، واقتصاد مزدهر، ووطن طموح، حيث تستفيد المرأة - كمواطنة - من تطلعات جميع برامج الرؤية مثلها مثل الرجل، مع تخصيص مستهدفات لتمكين المرأة في ثلاثة برامج للرؤية، هي: برنامج التحول الوطني، وبرنامج جودة الحياة، وبرنامج تطوير الصناعة الوطنية والخدمات اللوجستية.

التشريعات اللازمة

مع إعلان الرؤية واستهداف وضع التشريعات اللازمة لإدماج المرأة في جميع قطاعات سوق العمل، تسارعت وتيرة الإصلاحات التشريعية والتوجيهات التنفيذية لتذليل العقبات في طريق المشاركة الكاملة للمرأة في المجالات التنموية الأساسية كالصحة، والتعليم، والمجتمع، والاقتصاد، وتمثيل المرأة في المناصب القيادية.

وأكدت المملكة العربية السعودية على أهمية دور المرأة في التنمية عن طريق تطوير واستثمار طاقاتها لتفعيل دورها على الصعيدين المحلي والدولي، إيمانًا منها بأن المرأة عنصر مهم من عناصر المجتمع، ومما يعزز ذلك قيام حكومة المملكة بتخصيص هدف استراتيجي مستقل في رؤية 2030 لزيادة مشاركة المرأة في سوق العمل، وكفالة حقوقها في مجال الصحة والتعليم والمشاركة في سوق العمل، لتتزامن مع الهدف الخامس من أهداف التنمية المستدامة. يمكن الجزم بأن تمكين المرأة السعودية أضحى من الركائز الرئيسة المستقبلية كونها أصبحت، الشريك والسند، لمسيرة الرؤية 2030، جنبا إلى جنب للجيل الجديد من الشباب لبناء مجتمع ديناميكي وسطي، غير استاتيكي تعكس طموحات قيادة حكيمة ناضجة معتدلة وفكر شبابي رصين يعتمد على الكفاءة والمهنية.

مضمار مفتوح

وفي هذا المضمار المفتوح، واليوم تتبارى السعوديات في تسجيل أسمائهن بين الأسماء اللامعة في المشهد الداخلي والخارجي، التي تسطع في سجلات الرؤية الجديدة للمملكة، تلك الرؤية المستقبلية التي فتحت لهن أبواباً جديدة كانت غير مهيأة طوال عقودٍ أمامهن.

وعندما ظهرت المرأة في زيها العسكري وإلقائها التحية العسكرية قوبل المشهد بفخر واعتزاز في جميع أوساط المجتمع السعودي ان تخريج 255 فتاة سعودية، من الدورة التأهيلية للفرد الأساسي للمجندات الدفعة الرابعة بمعهد التدريب النسوي في تخصصي القوات الخاصة للأمن الدبلوماسي، والقوات الخاصة لأمن الحج والعمرة، برعاية سمو وزير الداخلية الأمير عبدالعزيز بن سعود وبحضور مدير الأمن العام الفريق محمد البسامي إنجاز وفخر لكل سعودي خصوصا أن الخريجات أدين التدريبات والتطبيقات والمعارف والدروس النظرية والعملية على المهارات، التي تتطلبها طبيعة المهام الأمنية الخاصة بهن وفي أنظمة وإجراءات الأعمال الأمنية.

 المجندات خطوة تعزيزية ضخمة للمنجزات التي تحققت في وقت قصير

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اور ویتنامی رہنماؤں کا بہارتہوار پر مبا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام (سی پی وی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نگوین فو ٹرونگ نے دونوں ممالک کے آمدہ روایتی بہار تہوار پر ایک دوسرے کو مبارکباد کے خطوط بھیجے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی نے اپنے پیغام میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ، چینی حکومت اور عوام کی جانب سے ٹرونگ، کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کے ساتھ ساتھ ویتنامی حکومت اور عوام کو موسم بہار تہوار پر انتہائی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

شی نے کہا کہ سال 2022 دونوں فریقوں اور ممالک کی ترقی کے لئے انتہائی اہم رہا اور چین۔ ویتنام تعلقات میں بھی ایک سنگ میل ثابت ہوا۔

انہوں نے خاص کر اس کا ذکر کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے اپنی 20 ویں قومی کانگریس کا کامیابی سے انعقاد کیا اور نئے دور و سفر میں پارٹی مشن اور کام کو آگے بڑھایا۔

شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کی زیرقیادت ویتنامی عوام نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی 13 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں پر مکمل عمل درآمد کیا ہے۔

شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے فوری بعد ٹرونگ نے چین کا کامیاب دورہ کیا جس میں دونوں ممالک نے اپنی جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید مستحکم اور گہرا کرنے پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

شی نے کہا کہ دونوں فریقین کے متعلقہ محکمے اور ذیلی قومی ادارے دونوں ممالک میں طے شدہ وسیع تر اتفاق رائے پر عملدرآمد کی کوششیں کررہے ہیں۔

شی نے مزید  کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس سے چین اور ویتنام کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد اور روایتی دوستی مستحکم ہوگی اور عوامی فلاحی کاموں میں بہتری آئے گی۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اور ویتنامی رہنماؤں کا بہارتہوار پر مبا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام (سی پی وی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نگوین فو ٹرونگ نے دونوں ممالک کے آمدہ روایتی بہار تہوار پر ایک دوسرے کو مبارکباد کے خطوط بھیجے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی نے اپنے پیغام میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ، چینی حکومت اور عوام کی جانب سے ٹرونگ، کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کے ساتھ ساتھ ویتنامی حکومت اور عوام کو موسم بہار تہوار پر انتہائی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

شی نے کہا کہ سال 2022 دونوں فریقوں اور ممالک کی ترقی کے لئے انتہائی اہم رہا اور چین۔ ویتنام تعلقات میں بھی ایک سنگ میل ثابت ہوا۔

انہوں نے خاص کر اس کا ذکر کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے اپنی 20 ویں قومی کانگریس کا کامیابی سے انعقاد کیا اور نئے دور و سفر میں پارٹی مشن اور کام کو آگے بڑھایا۔

شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کی زیرقیادت ویتنامی عوام نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی 13 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں پر مکمل عمل درآمد کیا ہے۔

شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے فوری بعد ٹرونگ نے چین کا کامیاب دورہ کیا جس میں دونوں ممالک نے اپنی جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید مستحکم اور گہرا کرنے پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

شی نے کہا کہ دونوں فریقین کے متعلقہ محکمے اور ذیلی قومی ادارے دونوں ممالک میں طے شدہ وسیع تر اتفاق رائے پر عملدرآمد کی کوششیں کررہے ہیں۔

شی نے مزید  کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس سے چین اور ویتنام کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد اور روایتی دوستی مستحکم ہوگی اور عوامی فلاحی کاموں میں بہتری آئے گی۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں 4 کروڑ امریکی ڈالرز کے نئے ام...

کابل (شِنہوا )افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر 4 کروڑ امریکی ڈالرز کی نقد رقم کا ایک نیا  پیکج پہنچا دیا گیا ہے۔

ملک کے مرکزی بینک دا افغانستان بینک (ڈی اے بی ) کی جانب سے  اتوار  کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس رقم کو  کابل کے ایک تجارتی بینک میں جمع کر دیا گیا ہے۔ 

بیان میں کہا گیا ہے کہ نقد امداد ہفتہ کو پہنچی اور دا افغانستان بینک نے اس امداد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں بینکنگ کے شعبے کو مستحکم کرنے والی کسی بھی مدد کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ کے دوران دو امدادی پیکجز افغانستان پہنچے تھے جن میں سے ہر ایک میں 4 کروڑ امریکی ڈالرز نقد تھے۔ انہیں ملک کے تجارتی بینکوں میں سے ایک میں جمع کر دیا گیا تھا۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ کو مین لینڈ سے منسلک کرنے والی تیز...

گوانگ ژو/ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) اور چینی مین لینڈ کو ملانے والی تیز رفتار ریلوے نے تقریباً 3 سال تک خدمات  کی  معطلی کے بعد اتوار کے روز سے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔

ایک تیز رفتار ٹرین  مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر3 منٹ پر ہانگ کانگ کے مغربی  کولون اسٹیشن سے شینزین کے لیے روانہ ہوئی جو کہ اس  سرحد پار بلٹ ٹرین سروس  کی عالمی وبا سے خدمات کے متاثر ہونے کے بعد سے اس نوعیت  کی پہلی ٹرین ہے۔

ہانگ کانگ میں زیر تعلیم صوبہ جیانگ شی سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم لیاؤ جن مین لینڈ واپس جانے والی پہلی ٹرین پر سفر کرنے کے لیے پرجوش تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن ایک  یاد گاردن ہو گا۔ تیزرفتار ریل خدمات کا دوبارہ آغاز ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مین لینڈ کے درمیان مجموعی رابطے کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

شینزین نارتھ ریلوے اسٹیشن پر تیز رفتار ٹرینوں نے ہانگ کانگ کے جنوب میں سفر کا دوبارہ آغاز  کیا ہے۔ شینزین میں کام کرنے والے ہانگ کانگ کے بہت سے رہائشی اس سروس کو اختتام ہفتہ  کے دوران گھر واپسی کے لیے  ایک آسان اور باکفایت  انتخاب قرار دے رہے ہیں۔

چائنہ ریلوے گوانگ ژو گروپ نے کہا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تیزرفتار ٹرینوں کے اوسطاً 38.5 جوڑں  کا انتظام کرے گا جو سروس کی بحالی کے ابتدائی مرحلے میں  گوانگ ژو اور شینزین کے اسٹیشنز سے ہانگ کانگ ویسٹ کولون اسٹیشن تک  چلائے جائیں گے۔

 گروپ نے کہا ہے  کہ یہ مسافروں کی آمدورفت کے مطابق مستقبل میں آپریشن منصوبہ سازی کو بہتر بنائے گا اور سرحد پار تیز رفتار ریل خدمات کی منظم بحالی کو فروغ دے گا۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال میں تباہ شدہ طیارے سے 36 لاشیں برآمد

کھٹمنڈو (شِنہوا) نیپال میں ایک تباہ شدہ مقامی مسافر طیارے سے 36 لاشیں نکال لی گئی ہیں، طیارہ وسطی نیپال کے پوکھرا خطے میں گر کرتباہ ہوا، اس میں 72 افراد سوار تھے۔

ضلع کاسکی کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر ٹیک بہادر کے سی نے جائے حادثہ سے شِنہوا کو بتایا کہ آگ کو بجھادیا گیا ہے اور ملبے سے 36 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

نیپال کی سول ایوی ایشن  اتھارٹی کے ترجمان جگن ناتھ نرولا نے بتایا کہ یے ٹی ائیرلائن کا بدقسمت اے ٹی آر 72 طیارہ  کھٹمنڈو سے پوکھرا جارہا تھا۔ طیارہ لینڈنگ سے چند منٹ قبل گر کرتباہ ہوا۔

نرولا نے بتایا کہ طیارے میں 15 غیرملکیوں سمیت 68 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ریلوے ہیفے میں چینی قمری سال نو کا سفر...

ہیفے (شِںہوا) چین میں چینی قمری سال نو کے سفر کی طلب بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 3 برس کے دوران نظر نہ آ نے والا سفری رش واپس آرہا ہے۔

رش کے پیش نظر چین کا  شعبہ ٹرانسپورٹ نوول کرونا وائرس کے بہتر ردعمل کے تحت ہموار اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق سال کے سفری رش، یا "چھون یون " میں مسافر دوروں کی تعداد 2 ارب 10 کروڑ تک پہنچنے کی توقع ہے، جو گزشتہ برس کی نسبت تقریباً دوگنا یا 2019 کے اعدادوشمار کا 70.3 فیصد ہے۔

چائنہ ریلوے شنگھائی گروپ کمپنی لمیٹڈ کی ہیفے شاخ کے ماتحت تکنیکی عملہ غیر سروس اوقات میں دیکھ بھال کے امور انجام دینے میں مصروف ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سفری رش کے دوران مسافروں کو محفوظ اور ہموار ٹرین سفر مل سکے۔

 

چین ، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے کے ہیفے مشرقی ریلوے اسٹیشن کے ایک حصے پر مزدور دیکھ بھال کے کام میں مصروف ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین ، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے کے ہیفے مشرقی ریلوے اسٹیشن کے ایک حصے پر مزدور دیکھ بھال کے کام میں مصروف ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین ، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے کے ہیفے مشرقی ریلوے اسٹیشن کے ایک حصے پر مزدور دیکھ بھال کے کام میں مصروف ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین ، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے کے ہیفے مشرقی ریلوے اسٹیشن کے ایک حصے پر مزدور دیکھ بھال کے کام میں مصروف ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین ، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے کے ہیفے مشرقی ریلوے اسٹیشن کے ایک حصے پر مزدور دیکھ بھال کے کام میں مصروف ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ساتھ تعلقات نے کمبو ڈیا کی ترقی کو ٹ...

پنوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمڈیچ ہن سین نے کمبوڈیا اور چین کے قریبی تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے تعلقات نے اس مملکت کی ترقی کو بہت زیادہ ٹھوس فوائد فراہم کیے ہیں۔

ہن سین نے نوم پنہ میں صحافیوں کے ساتھ سالانہ اجتماع کے دوران کہا کہ دو طرفہ تعلقات مستحکم ہیں، جبکہ رواں  سال کمبوڈیا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ (یکم جنوری 2022 کو) نافذ ہونے والے کمبوڈیا اور چین آزاد تجارتی معاہدے نے دونوں ملکوں  کے مابین  تجارت اور تعاون کو مزید فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری، کمبوڈیا اور چین کے درمیان مشترکہ مستقبل پر مبنی برادری، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور فولادی دوستی نے دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ جہت اور طویل مدتی تعاون کی مستحکم  بنیاد رکھی ہے۔

انہوں نے گزشتہ چند برسوں کے دوران  نوول کرونا وائرس  عالمی وبا کے خلاف کمبوڈیا اور چین کی مشترکہ جنگ  کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے  ہوئے کہا  کہ اس نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں نئی روح  پھونک دی ہے۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ساتھ تعلقات نے کمبو ڈیا کی ترقی کو ٹ...

پنوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمڈیچ ہن سین نے کمبوڈیا اور چین کے قریبی تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے تعلقات نے اس مملکت کی ترقی کو بہت زیادہ ٹھوس فوائد فراہم کیے ہیں۔

ہن سین نے نوم پنہ میں صحافیوں کے ساتھ سالانہ اجتماع کے دوران کہا کہ دو طرفہ تعلقات مستحکم ہیں، جبکہ رواں  سال کمبوڈیا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ (یکم جنوری 2022 کو) نافذ ہونے والے کمبوڈیا اور چین آزاد تجارتی معاہدے نے دونوں ملکوں  کے مابین  تجارت اور تعاون کو مزید فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری، کمبوڈیا اور چین کے درمیان مشترکہ مستقبل پر مبنی برادری، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور فولادی دوستی نے دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ جہت اور طویل مدتی تعاون کی مستحکم  بنیاد رکھی ہے۔

انہوں نے گزشتہ چند برسوں کے دوران  نوول کرونا وائرس  عالمی وبا کے خلاف کمبوڈیا اور چین کی مشترکہ جنگ  کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے  ہوئے کہا  کہ اس نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں نئی روح  پھونک دی ہے۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، پاور بیٹری کی پیداوار میں 2022 کے دورا...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں پاور بیٹریوں کی تنصیب شدہ صلاحیت میں 2022 کے دوران مستحکم اضافہ ہوا ہے  جس کا سبب ملک میں نئی توانائی گاڑیوں کی مارکیٹ میں تیز ی ہے۔

چائنہ آٹوموٹِو بیٹری اینوویشن الائنس کے مطابق گزشتہ برس نئی توانائی گاڑیوں کی تنصیب شدہ صلاحیت 294.6 گیگا واٹ آورز تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 90.7 فیصد زائد ہے۔

سال 2022 کے دوران نئی توانائی گاڑیوں میں تقریباً 183.8 گیگا واٹ آورز کی لیتھیم آئن بیٹریاں نصب کی گئیں جو ایک برس قبل کی نسبت 130.2 فیصد زیادہ اور کل تعداد کا 62.4 فیصد حصہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف دسمبر میں پاور بیٹریوں کی نصب شدہ صلاحیت میں گزشتہ برس کی نسبت 37.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 36.1 گیگا واٹ آورز تک پہنچ گئی۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق چین نے 2022 میں تقریباً 68 لاکھ 90 ہزار نئی توانائی گاڑیاں فروخت کیں جو گزشتہ برس کی نسبت 93.4 فیصد زائد ہے۔ نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار ایک برس کی نسبت 96.9 فیصد بڑھ کر تقریباً 70 لاکھ 60 ہزار یونٹس ہوگئی۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی گاڑیوں کی منڈی میں 2022 کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 2.1 فیصد اضافہ ہوا اور ان کی تعداد 2 کروڑ 68 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی ادارہ صحت چین کی نوول کرونا وائرس سے ن...

بیجنگ (شِنہوا) عالمی ادارہ صحت  (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے چینی محکمہ صحت کے ایک سینئر عہدیدار کے ساتھ فون پر بات چیت میں نوول کرونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لیے چینی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

قومی صحت  کمیشن کے مطابق اس کے ڈائریکٹر ما شیاؤوی نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادانوم گیبریئس کے ساتھ چین کے نوول کرونا وائرس بارے موجودہ ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔

ما نے کہا کہ چین اس وبا کے آغاز سے ہی عالمی ادارہ صحت اور دیگر ملکوں کے ساتھ نوول کرونا وائرس  کی معلومات کا تبادلہ کر رہا ہے۔ چین پہلا ملک  تھا جس نے بیماری  کی شناخت کی اور وائرس کی جینوم کی ترتیب سمیت اہم معلومات کو عام کیا۔ چین نے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تکنیکی تبادلے کے لئے  طریقہ کار بھی وضع کیا۔

ما نے کہا کہ  چین نے اپنے نوول کرونا وائرس کے ردعمل کو بہتر بنا نے کے بعد ڈ بلیو ایچ او کے ساتھ بہت سے تکنیکی تبادلے کیے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ چین وائرس سے نمٹنے  کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو یکجا  کرنے میں صحت کے عالمی ادارے  کے کردار کی حمایت جاری رکھے گا۔

عالمی ادارہ صحت   کے سربراہ نے طویل مدتی تکنیکی تبادلے کو برقرار رکھنے اور صحت کے عالمی ادارے کے ساتھ وبا کی معلومات اوراعداد وشمار کا اشتراک کرنے کے لیے چین کی کوششوں کو سراہا۔

فریقین  نے تکنیکی تبادلوں اور وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے  کے حوالے سے تعاون کو مستحکم بنانے اور عالمی صحت کی سلامتی کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے بارے اتفاق کیا۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی ادارہ صحت چین کی نوول کرونا وائرس سے ن...

بیجنگ (شِنہوا) عالمی ادارہ صحت  (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے چینی محکمہ صحت کے ایک سینئر عہدیدار کے ساتھ فون پر بات چیت میں نوول کرونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لیے چینی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

قومی صحت  کمیشن کے مطابق اس کے ڈائریکٹر ما شیاؤوی نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادانوم گیبریئس کے ساتھ چین کے نوول کرونا وائرس بارے موجودہ ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔

ما نے کہا کہ چین اس وبا کے آغاز سے ہی عالمی ادارہ صحت اور دیگر ملکوں کے ساتھ نوول کرونا وائرس  کی معلومات کا تبادلہ کر رہا ہے۔ چین پہلا ملک  تھا جس نے بیماری  کی شناخت کی اور وائرس کی جینوم کی ترتیب سمیت اہم معلومات کو عام کیا۔ چین نے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تکنیکی تبادلے کے لئے  طریقہ کار بھی وضع کیا۔

ما نے کہا کہ  چین نے اپنے نوول کرونا وائرس کے ردعمل کو بہتر بنا نے کے بعد ڈ بلیو ایچ او کے ساتھ بہت سے تکنیکی تبادلے کیے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ چین وائرس سے نمٹنے  کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو یکجا  کرنے میں صحت کے عالمی ادارے  کے کردار کی حمایت جاری رکھے گا۔

عالمی ادارہ صحت   کے سربراہ نے طویل مدتی تکنیکی تبادلے کو برقرار رکھنے اور صحت کے عالمی ادارے کے ساتھ وبا کی معلومات اوراعداد وشمار کا اشتراک کرنے کے لیے چین کی کوششوں کو سراہا۔

فریقین  نے تکنیکی تبادلوں اور وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے  کے حوالے سے تعاون کو مستحکم بنانے اور عالمی صحت کی سلامتی کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے بارے اتفاق کیا۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ تائی یوآن ۔ سیٹلائٹ ۔ لانچ

چین، شمالی صوبہ شنشی کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک لانگ مارچ۔ 2 ڈی راکٹ 14 نئے سیٹلائٹس کو لیکر خلا میں جارہا ہے۔ (شِنہوا)

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ تائی یوآن ۔ سیٹلائٹ ۔ لانچ

چین، شمالی صوبہ شنشی کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک لانگ مارچ ۔2 ڈی راکٹ 14 نئے سیٹلائٹس کو لیکر خلا میں جارہا ہے۔ (شِنہوا)

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ تائی یوآن ۔ سیٹلائٹ ۔ لانچ

چین، شمالی صوبہ شنشی کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک لانگ مارچ ۔2 ڈی راکٹ 14 نئے سیٹلائٹس کو لیکر خلا میں جارہا ہے۔ (شِنہوا)

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ تائی یوآن ۔ سیٹلائٹ ۔ لانچ

چین، شمالی صوبہ شنشی کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک لانگ مارچ ۔2 ڈی راکٹ  14 نئے سیٹلائٹس کو لیکر خلا میں جارہا ہے۔(شِنہوا)

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ حئی لونگ جیانگ ۔ فویوآن ۔ طلوع آفتاب

چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر فویوآن کے ڈونگ جی پویلین میں طلوع آفتاب کا ایک دلکش نظارہ۔ (شِنہوا)

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بین الاقوامی مذہبی شخصیات اور علما کا چین کے...

بیجنگ (شِنہوا) عالمی شہرت یافتہ اسلامی مذہبی شخصیات اور اسکالرز  نے کہا ہے کہ چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کو انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں قابل ذکر کامیابیاں ملی ہیں، اور مذہبی عقیدے کی آزادی بارے ملک کی پالیسی پر مکمل عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

ورلڈ مسلم کمیونٹیز  کونسل کے چیئرمین علی راشد النعیمی کی قیادت میں 30 سے زائد مذہبی شخصیات اور علما نے 8 سے 11 جنوری تک سنکیانگ کا دورہ کیا تھا۔ ان کا تعلق 14 مختلف ممالک سے تھا۔

بیجنگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں سنکیانگ کی علاقائی حکومت کے ترجمان شو گوئی شیانگ کے مطابق ارمچی میں وفد نے سنکیانگ کی انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے بارے ایک نمائش دیکھی۔

وفد نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ سنکیانگ کو انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں قابل ذکر کامیابیاں ملی ہیں اور تمام نسلی گروہوں کے درمیان رواداری اور سماجی ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے۔

وفد نے سنکیانگ اسلامی انسٹی ٹیوٹ ، ارمچی اور کاشغر میں مساجد کا دورہ بھی کیا۔

سنکیانگ علاقائی حکومت کے ایک اور ترجمان علی جیان عنایت نے کہا کہ ارکان کو یقین ہے کہ سنکیانگ نے مذہبی عقیدے کی آزادی بارے چین کی پالیسی پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا ،قانون کے تحت معمول کی مذہبی سرگرمیوں کو یقینی بنایا اور مذہبی، سماجی اور نسلی ہم آہنگی کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا۔

شو  کے مطابق ارمچی میں وفد نے  ایک عجائب گھر ، ایک یادگار ہال اور کاشغر کے پرانے قصبے کا دورہ کیا اور ویغورمقام آرٹ پرفارمنس دیکھی۔

اس کے بعد انہوں نے خاص کر اس بات کا ذکر کیا کہ سنکیانگ نسلی اقلیتی گروہوں کی روایتی ثقافتوں کے تحفظ اور ترقی کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اور یہ تمام نسلی گروہ ثقافتی اعتبارسے ایک دوسرے کا احترام اور قدر کرتے اور ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ 

انہوں نے ارمچی بین الاقوامی زمینی بندرگاہ کا دورہ بھی کیا۔

شو کے مطابق وفد نے کہا کہ سنکیانگ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت شاہراہ ریشم اقتصادی راستے کے مرکزی علاقے کی تعمیر میں تیزی لانے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور وہ پرامید ہیں کہ اسلامی ممالک اور سنکیانگ کے درمیان معیشت اور سائنس و ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، برآمدی بیمہ کار کمپنی کی جانب سے غیر مل...

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ ایکسپورٹ اینڈ کریڈٹ انشورنس کارپوریشن (سائنوشور) نے سال  2022 کے دوران ملک کی غیر ملکی تجارت کو بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کردیں۔

کمپنی نے جاری کردہ اعداد و شمار  کے حوالے سے  کہا  ہے کہ اس  بیمہ کنندہ  نے سال بھر میں بیمہ شدہ کاروباروں کے لیے مجموعی طور پر 899.58 ارب  امریکی ڈالر کی انڈر رائٹنگ نمٹائی  جس سے 1 لاکھ 70 ہزار  سے زیادہ صارفین کو  خدمات فراہم  کی گئیں۔

اس مجموعی رقم میں سے  745.16 ارب ڈالرز قلیل مدتی برآمدی کریڈٹ انشورنس تھے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.2 فیصد زیادہ ہیں۔

سائنوشور کے مطابق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے انڈر رائٹنگ کی رقم 226.78 ارب ڈالرز رہی جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 15.7 فیصد زیادہ ہے۔

کمپنی نے مزید کہا  ہے کہ اس نے صنعتی اور سپلائی چین کومستحکم کرنے کے لئے نئے کاروباری ماڈلز کی نگہداشت  کی اور خدمات کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے انشورنس معاونت  میں بھی اضافہ کیا ہے۔

سائنوشور سرکاری مالی معاونت سے چلنے والی اور پالیسی پر مبنی ایک انشورنس کمپنی ہے جو چین کی غیر ملکی اقتصادی اور تجارتی ترقی اور تعاون کو فروغ دیتی ہے۔

سال 2001 میں اس کا باضابطہ طور پر آغاز ہوا اور اس پر عمل درآمد شروع کیا گیا  اور اب اس کی خدمات کا نیٹ ورک پورے ملک پر محیط ہے۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے طبی استعمال کے آکسیجن جنریٹر کی ترسیل...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی ) نے کہا ہے کہ چین کی غربت سے نجات حاصل کر نے والی سابق غربت زدہ  کاؤنٹیز میں طبی استعمال کے  آکسیجن جنریٹرز کی ترسیل بڑھانے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ملک کی تازہ ترین کوششوں کے سلسلے میں سے  تین دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر جیانگ سو میں قائم طبی آلات بنانے والی کمپنی کو ملک بھر میں 832 ایسی کاؤنٹیز کے لیے 10ہزار  سے زیادہ آکسیجن جنریٹر فراہم کرنے کے لیے متحرک کیا گیا  ہے۔

وزارت کے مطابق ان طبی آلات کی ترسیل 15 جنوری تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حکومت کے تعاون سے 5 دسمبر 2022 اور 13 جنوری 2023 کے درمیانی عرصہ کے دوران  تقریباً 4 لاکھ 62 ہزار طبی استعمال کے  آکسیجن جنریٹر ضرورت مند علاقوں کو پیش کیے گئے ہیں۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شمالی تیان جن میں زندگی بتدریج بحالی کی...

تیان جن (شِنہوا) چین کے شمالی شہر تیان جن میں نوول کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو بہتر بنانے کے بعد سماجی اور معاشی سرگرمیاں بتدریج معمول کی طرف لوٹ رہی ہیں۔

 

چین ، شمالی شہر تیان جن کے بن ہائی نیو ایریا میں مال برداری کے اہم راستے ہائی ہی دریائے کے پُل کا فضائی نظارہ۔ (شِنہوا)

 

چین، شمالی شہر تیان جن میں ایک متروک تھرمل بجلی پلانٹ سے تبدیل ہو نے والے ایک بڑے تجارتی کمپلیکس میں لوگ پرفارمنس سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین ، شمالی تیان جن کے جی ژو بین الاقوامی اسکی ریزوٹ کا ایک دلکش نظارہ۔(شِںہوا)

 

چین، شمالی شہر تیان جن میں ایف اے ڈبلیو۔ واکس ویگن کی اسمبلی لائن میں ملازمین کام کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش میں پتنگ میلے کا انعقاد

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے قدیم حصے میں لوگوں نے ساکرائین کا تہوار منایا۔ اسے غوری اتسوب یا پتنگ میلہ بھی کہا جاتا ہے۔

یہ تہوار ہر سال بنگلہ دیشی کیلنڈر کے 9 ویں ماہ  پوش کے اختتام ( 14 یا 15 جنوری عیسوی کیلنڈر) پر منایا جاتا ہے۔

 

بنگلہ دیش، دارالحکومت ڈھاکہ کے قدیم حصے میں ساکرائن تہوار کے دوران  ایک شخص پتنگ اڑا رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

بنگلہ دیش، دارالحکومت ڈھاکہ کے قدیم حصے میں ساکرائن تہوار سے قبل لوگ پتنگیں خرید رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

بنگلہ دیش، دارالحکومت ڈھاکہ کے قدیم حصے میں ساکرائن تہوار سے قبل لوگ پتنگیں خرید رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

بنگلہ دیش، دارالحکومت ڈھاکہ کے پرانے حصے میں ساکرائن تہوار سے قبل ایک دکان پر پتنگیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، شمالی قدرتی افزائش گاہ میں موسم سرما ک...

شی جیا ژوآنگ (شِنہوا) چین کےشمالی صوبے ہیبے کی قدرتی افزائش گاہ میں 64 ہزار سے زائد مہاجر پرندوں کو دیکھا گیا ہے۔

ہینگ شوئی جھیل قومی قدرتی افزائش گاہ کے وسائل تحفظ بیورو سے وابستہ ژانگ یوگانگ کے مطابق 2023-2022 میں 7 سے 11 جنوری تک مہاجر پرندوں کی نگرانی کا عمل کیا گیا جس میں عملے نے مہاجر پرندوں کی 60 اقسام کو شناخت کیا۔

ژانگ نے کہا کہ ان پرندوں میں درجہ اول قومی تحفظ میں آنے والی 6 اقسام ہیں جن میں بیئر پوچارڈز اور مشرقی سفید سارس وغیرہ شامل ہیں۔ 2022۔2021 عرصے کے مقابلے میں ان میں 2 اقسام کا اضافہ ہوا ہے۔

ژانگ نے مزید کہا کہ "بیئر پوچارڈ اور مشرقی سفید سارس ہینگ شوئی جھیل کے طویل مدتی رہائشی ہیں۔ ہم نے دوسرے درجے کے قومی تحفظ میں آنے والے پرندوں کی 16 اقسام کی بھی نگرانی کی ہے جن میں 2022۔2021 عرصے کی نسبت 3 اقسام کا اضافہ ہوا ہے۔

بیئر پوچارڈز اور سارس کا 2023۔2022 موسم سرما کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے جس میں 42 بیئر پوچارڈز اور 3 ہزار 860 سرمئی  سارس کی نگرانی کی گئی۔

ہینگ شوئی جھیل چین کے شمالی علاقے میں واحد قومی قدرتی افزائش گاہ ہے جہاں دلدل، پانی، مٹی ، گھاس اور جنگلات کا ایک مکمل ویٹ لینڈ ماحولیاتی نظام موجود ہے۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے 14 نئے سیٹلائٹس روانہ کر دئیے

تائی یوآن (شِنہوا) چین نے لانگ مارچ۔ 2 ڈی راکٹ کی مدد سے 14 نئے سیٹلائٹس کا میابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیئے ہیں۔

راکٹ نے چین کے شمالی صوبہ شنشی کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اتوار کی صبح 11 بجکر 14 منٹ (بیجنگ وقت) پراڑان بھری۔

سیٹلائٹس میں چھی لو ۔2 اور چھی لو۔ 3 بھی شامل تھے جو کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہوگئے۔

یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 462 واں پرواز مشن تھا۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محترم سعودی وزیر حج،عمرہ نے اسلامی جمہوریہ پ...

محترم سعودی وزیر حج،عمرہ نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وفد کا استقبال کیا، اور ان کے ساتھ حج سیزن 1444ھ کے انتظامات کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کیے

حج، عمرہ سروسز کانفرنس اور نمائش (حج ایکسپو 2023) کے موقع پر، سعودی وزیر حج،عمرہ نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران مختلف ممالک کے ساتھ متعدد معاہدوں پر دستخط کیے۔

یہ معاہدے مملکت کی جانب سے حج، عمرہ اورزیارت کے دوران عازمین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے پیش کردہ ترقیاتی اقدامات کے تحت آتے ہیں۔

https://inp.net.pk/videos/20230114205545_original_10.mp4: مکمل وڈیو دیکھیں

جناب  وزیرنے حج سیزن 1444ھ کے انتظامات کے لیےاسلامی جمہوریہ پاکستان کے وفد کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے میں مختص حج کوٹہ، ائیرپورٹس اور آمد و روانگی کے ذرائع کے ساتھ ساتھ وہ تنظیمی ہدایات بھی شامل ہیں جو حجاج کرام کے "سفرزندگی" کے لیے ابتداء سفر سے لیکر مملکت سعودی عرب سے واپسی تک ان کی حفاظت اور آرام کی ضامن ہیں ۔

حج ایکسپو 2023 حج اور عمرہ سے متعلق سب سے بڑا اجتماع اور تقریب ہے، کیونکہ اس تقریب میں 57 سے زائد ممالک، 70 سے زائد مقررین ، ماہرین، حج اور عمرہ کے شعبے میں مہارت رکھنے والی 200 کمپنیوں کے ساتھ ساتھ 60,000 سے زائد زائرین شرکت کرتے ہیں ۔

یہ بڑا اجتماع تصورات، نظریات، ایجادات اور تجربات کے تبادلے کا ایک موقع تھا، اور یہ ممالک کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنے معاہدوں پر دستخط کریں اور حج اور عمرہ کے سیزن سے پہلے اپنے شہریوں کے معاملات کو ترتیب دیں۔ جو کہ اللہ کے مہمانوں کی راحت اور ان کے تمام تر معاملات کو آسان بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اس کانفرنس نے چالیس ورکشاپس میں چار دنوں کے دوران، نو اہم سیشنوں کے علاوہ، کئی ایسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جو حجاج کرام کے تجربے کو فروغ دینے، ڈیجیٹل سروسز کو استعمال کرنے، اور ایک مربوط اور پائیدار نظام کی تعمیر کے لیے کام کرنے میں معاون ہیں۔ جس کا مقصد فراہم کردہ خدمات کے دائرہ کار کو بڑھانا، اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرناہے۔

یہ تمام کوششیں مملکت سعودی عرب کی اس کوشش کے فریم ورک کے اندر آتی ہیں کہ حج پروگرام اور دنیا بھر کے تمام سرکاری،نجی شعبوں،کاروباری افراد اور شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں سے خدا کے مہمانوں کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں، اور لاجسٹکس، سیکورٹی اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور علم کی تمام سطحوں پر ان کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں۔

 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملائیشیا میں چینی قمری سال نو کے استقبال کیل...

کوالالمپور(شِنہوا)آمدہ چینی قمری سال نو "خرگوش کا سال" کو منانے کیلئے کوالالمپور میں واقع ملائیشیا کے معروف سیاحتی مقام تھیئن ہؤ مندر میں جمعہ سے ہر رات تقریباً 6 ہزار لالٹینوں کو روشن کیا جا رہا ہے۔

روایتی چینی فن تعمیر کی حامل عظیم الشان عمارت کے سامنے لالٹینوں کی شاندار چمک کے ساتھ ہی سیاحوں کا ہجوم اس دلکش نظارے کی تصاویر بنانے میں مصروف ہے۔

کوالالمپور کی ہائینانیز کمیونٹی کی طرف سے 1987ء میں تعمیر کیا جانیوالا 6 منزلہ تھیئن ہؤ مندر جنت کی دیوی کیلئے وقف ہے اور چینی نژاد ملائیشین شہریوں کیلئے چینی ثقافت کو اپنانے کا ایک اہم مقام ہے۔

ملائیشیا ، کوالالمپور کے تھیئن ہؤ مندر میں آمدہ چینی سال نو کے استقبال کیلئے سرخ لالٹینیں روشن کی گئی ہیں۔(شِنہوا)

ملائیشیا ، کوالالمپور کے تھیئن ہؤ مندر میں سیاح سرخ لالٹینوں کی تصاویر بنا رہے ہیں۔(شِنہوا)

ملائیشیا ، کوالالمپور کے تھیئن ہؤ مندر میں آمدہ چینی سال نو کے استقبال کیلئے سرخ لالٹینیں روشن کی گئی ہیں۔(شِنہوا)

ملائیشیا ، کوالالمپور کے تھیئن ہؤ مندر میں سیاح سرخ لالٹینوں کے نیچے کھڑی ہو کر تصویر بنوا رہی ہے ۔(شِنہوا)

ملائیشیا ، کوالالمپور کے تھیئن ہؤ مندر میں سیاح سرخ لالٹینوں کی تصاویر بنا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کوویڈ سے متعلقہ معلومات کا تبادلہ کرے...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ  سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں تیزی سے پھیلنے والے کوویڈ کے نئے ورژن ایکس بی بی.1.5 کو مدنظر رکھتے ہوئے، وبا کی صورتحال اور وائرس کے ڈیٹا کا ڈبلیو ایچ او اور عالمی برادری کے ساتھ بروقت، کھلے اور شفاف طریقے سے تبادلہ کرے۔اور بین الاقوامی برادری کے خدشات کا موثر جواب دے۔

رپورٹس کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین میں وبا کے "پھیلاؤ" اور "موجودگی" اور "چین کی جانب سے وبائی صورتحال اور وائرس کی جینیاتی ساخت سے متعلق مناسب اور شفاف معلومات کی کمی کی وجہ سے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے روانگی سے قبل کورونا ٹیسٹ کوضروری قرار دے رہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے اس سے متعلقہ سوال کے جواب میں روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ کوویڈ کی وبا کے  آغاز کے بعد سے، چین قانون کے مطابق بروقت، کھلے اور شفاف طریقے سے بین الاقوامی برادری کے ساتھ معلومات اور ڈیٹا کا اشتراک کر رہا ہے۔ وانگ نے مزید کہا کہ چین نے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ اور آل انفلوئنزا ڈیٹا شیئرنگ پر گلوبل انیشیٹو (جی آئی ایس اے آئی ڈی) کے ذریعےکوویڈ کیسز سے وائرس کے جینوم کی ترتیب کا اشتراک جاری رکھا ہے، اور اس نے ویکسین اور ادویات کی تحقیق اور ترقی میں حصہ ڈالا ہے۔

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا تھاڈ کے مسئلے کو صحیح طریقے سے ح...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے جنوبی کوریا پر زور دیا کہ وہ تھاڈ مسئلے کو صحیح طریقے سے نمٹانے اور اس کا انتظام جاری رکھے تاکہ اسے دو طرفہ تعلقات میں رکاوٹ بننے سے روکا جا سکے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن  نےان خیالات کا اظہار روزانہ کی نیوز بریفنگ میں جنوبی کوریا  کی جانب سے تھاڈ بیس کے ماحولیاتی اثرات کے جائزے سے متعلق مسودہ رپورٹ کی تیاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔

وانگ نے کہا کہ چین تھاڈ  کے معاملے پر جنوبی کوریا کے اقدامات پر گہری نظر اور اس مسئلے پر اس کے ساتھ ہر سطح پر رابطے کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ جنوبی کوریا تھاڈ کے معاملے کو مناسب طریقے سے حل کرے گا اور اس کا انتظام چین کے ریاستی کونسلر وانگ یی اور جنوبی کورین وزیر خارجہ پارک جن کے درمیان گزشتہ سال اگست میں چھنگ ڈاؤ میں ہونے والی  ملاقات کے دوران طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق جاری رہے گا۔ اور اسے دو طرفہ تعلقات میں رکاوٹ بننے سے روکے گا۔

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا شورسے پیدا ہونے والی آلودگی سے نمٹنے...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ  14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران شورسے پیدا ہونے والی آلودگی سے نمٹنے اور ملک کے صوتی ماحول کو بہتر بنانے کا عمل جاری رکھے گا۔ وزارت حیاتیاتی ماحول وماحولیات اور دیگر 15 محکموں کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایکشن پلان میں کہا گیا ہے کہ 2025 تک، چین کا مقصد رات کے وقت ماحولیاتی شور کی سطح کو صوتی ماحول کے فنکشن زونز کے85 فیصد کےمعیارکے مطابق رکھنا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ آلودگی پر قابو پانے میں قابل ذکر پیش رفت کے ساتھ، حیاتیاتی ماحول سے متعلق عوامی توقعات بڑھ رہی ہیں اور شور کی آلودگی اب ماحولیاتی شکایات میں سب سے زیادہ سرفہرست مسئلہ ہے۔ وزارت کے مطابق 2021 میں، چین کے قومی پلیٹ فارم برائے ماحولیات سے متعلق عوام کی جانب سے موصول ہونے والی 4لاکھ 50ہزارشکایات میں سے 45 فیصد شور سے متعلق تھیں، جو کہ تمام اقسام کی آلودگیوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ واٹرکانفرنس مارچ میں ہوگی

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ نے مارچ میں آبی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی برادری کو پانی سے متعلقہ وسیع چیلنجزسے نمٹنے کی کوششوں کے لیے متحد کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے اقتصادی وسماجی امور لی جون ہوا نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ اقوام متحدہ واٹرکانفرنس2023، تاجکستان اور ہالینڈ کی مشترکہ میزبانی میں، 22 سے 24 مارچ تک نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہوگی۔

لی نے کہا کہ کانفرنس میں ریاستی اور حکومتی سربراہان، وزراء اور دیگر سینئر نمائندوں کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شراکت دار شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں افتتاحی اور اختتامی سیشن، چھ مکمل اجلاس اور پانچ انٹرایکٹو ڈائیلاگ شامل ہوں گے، جن میں صحت، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں پانی کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں