• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

جونیئر لیگ میں کروڑوں کے نقصان پر پی سی بی ک...

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی چارج سنبھالنے کے بعد جہاں کئی ڈائریکٹرز کی تنخواہوں میں کمی لانے پر غور کررہے ہیں وہیں پی سی بی کے ڈائر یکٹر کمرشل عثمان وحید کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے،پی سی بی کے دستاویز کے مطابق کارپوریٹ کلچر سے آنے والے عثمان وحید کی تنخواہ 9لاکھ98ہزار روپے ہے اور ذمے دار ذرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے مئی2022میں ذمے داریاں سنبھالی تھیں، ان کی تقرری کے بعد بورڈ نے ایک ارب روپے کی لاگت سے سب سے مہنگا منصوبہ پاکستان جونیئر لیگ کا کیا تھا جس میں 15کرو ڑ روپے کی آمدنی ہوئی اور 85کروڑ روپے کا بھاری نقصان ہوا،پرانے نظام میں پی سی بی، سدرن پنجاب کے علاوہ کسی ایسوسی ایشن کی ٹیم فروخت کرنے میں ناکام رہا تھا، رمیز راجا نے اپنی چیئرمین شپ میں پاکستان سپر لیگ کے تمام اسپانسر شپ معاہدوں کو حتمی شکل دے دی تھی،اب نائلہ بھٹی کو کمشنر پی ایس ایل مقرر کیا گیا ہے، وہ اس سے قبل پی سی بی میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ رہ چکی ہیں،ذرائع کا کہنا تھا کہ کئی شعبوں کی تنظیم نو کے ساتھ کمرشل ڈپارٹمنٹ سے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رونی او سلیوان کازو ماسٹرز کے کوارٹر فائنل م...

سات بار کے چیمپئن رونی او سلیوان کازو ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں ناک آئوٹ ہو گئے، انہیں مارک ولیمز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-6 سے شکست دی،رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے 1992میں اپنا پروفیشنل کیریئر شروع کیا اور دونوں کی عمریں 47سال ہیں، لیکن یہ ولیمز ہی تھے جنہوں نے سنوکر کے عالمی نمبر ایک اور کھیل پر راج کرنے والے عالمی چیمپئن رونی کو ناک آئوٹ کر دیا ،مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد مارک ولیمز کا کہنا تھا کہ پہلے تین فریموں میں میرے پاس کوئی شارٹ نہیں تھا تاہم مجھے لگا لوگ چاہتے ہیں کہ میں آخر تک کھیل کرمقابلہ جیت جاں، یہ میرے لئے ناقابل یقین ہے،ایونٹ کے شیڈول کے مطابق ہفتہ کو(آج) سیمی فائنل میں ولیمز کا مقابلہ جیک لیسووسکی سے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنوکر چیمپئن احسن رمضان شادی کے بندھن میں بن...

انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف)کے ورلڈ چیمپئن اور نوجوان کیوئسٹ احسن رمضان شادی کے بندھن میں بندھ گئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی بی ایس ایف چیمپئن کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، احسن کی دلہن کا نام رومیسہ ہے جو میٹرک کی طالبہ ہیں،یاد رہے کہ گذشتہ سال آء بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں احسن رمضان نے ایرانی حریف عامر سرکوش کو 6-5 سے شکست دے کر کم عمر ترین ورلڈ اسنوکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں انٹرنیشنل ویمن فٹبال ٹورنامنٹ...

سعودی عرب میں فرسٹ الیون اے سائیڈ انٹرنیشنل ویمن فٹبال ٹورنامنٹ جاری ہے،عرب میڈیاکے مطابق سعودی عرب کی طرف سے اس ٹورنامنٹ کی نگرانی و میزبانی فیفا کی طرف سے پہلی سعودی فٹبال ریفری بننے کا اعزاز پانے والی انود الاسماری کر رہی ہیں،ٹورنا منٹ میں مملکت کی قومی ویمن فٹبال ٹیم کے علاوہ کوموراس، پاکستان، اور ماریشس کی ویمن فٹبال ٹیمیں شریک ہیں ،شہزادہ سعود بن جلاوی سٹیڈیم میں بدھ کے روز دوستانہ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا تھا جس میں سعودی فٹبال ٹیم نے ایک گول سے ماریشس کی ٹیم کو شکست دی۔ سعودی ٹیم کی طرف سے یہ اکلوتا گول مریم التمیمی نے کیا تھا ، ماریشس کی ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی ،اسی طرح یہی صورت حال کم و بیش پاکستان اور کوموراس کے درمیان پیش آئی جہاں پاکستانی ٹیم کی انمول نے ایک گول کیا جس سے پاکستانی ٹیم نے میچ ایک صفر سے جیت لیا،خیال رہے کہ سعودی عرب 2026میں ہونیوالے ویمن ایشین کپ کی میزبانی کا خواہشمند ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونیورسٹی میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کا ف...

طالبان نے افغانستان میں خواتین پریونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے پرپابندی کے فیصلے کو درست قرار دے دیا،طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ طالبان نے خواتین کو وہ حقوق دئیے ہیں جو انہیں ماضی میں نہیں ملے تھے۔یونیورسٹی میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کا فیصلہ درست ہے۔افغانستان میں تعلیم اور ترقی کو شریعت کے مطابق ترتیب دینا تحریک کا فرض ہے،یاد رہے کہ طالبان نے گزشتہ ماہ افغانستان میں خواتین کے لیے یونیورسٹی کی تعلیم پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی تھی۔ طالبان کے اس فیصلے پر عالمی برادری کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سابق اعلیٰ صوبائی قانون ساز پر رشوت...

بیجنگ (شِنہوا) چینی استغاثہ  نے چھنگ ہائی صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین لی جی شیانگ کے خلاف رشوت لینے کے الزام میں فرد جرم دائر کر دی ہے۔

لی اس سے قبل کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی چھنگ ہائی صوبائی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی تھے۔ یہ مقدمہ لی کے کیس کے نگران قومی کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے پر درج کیا گیاتھا، تیانجن میونسپل پیپلز پروکیورٹوریٹ کی سیکنڈ برانچ نے تیانجن کی سیکنڈانٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ لی نے اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے فوائد حاصل کیے اور بدلے میں "خصوصی طور سے بھاری رقم" اور تحائف قبول کیے۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبہ ہوبے نے 2023ء کیلئے جی ڈی پی میں م...

ووہان(شِنہوا) چین میں 2023ء کے دوران وسطی صوبہ ہوبے میں جی ڈی پی کی نشوونما 6.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

ہوبے کے گورنر وانگ ژونگ لِن نے جمعہ کے روز صوبائی پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس میں حکومتی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال صوبے کی جی ڈی پی 50 کھرب یوآن(7 کھرب 43 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں تقریباً 4.7 فیصد کی شرح سے نشوونما ہوئی ہے۔

وانگ نے بتایا کہ نوول کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود ہوبے نے 2022ء میں 11 ہزار 377 بڑے منصوبوں کی تعمیر کا آغاز کیا جن میں سے ہر ایک پر 10 کروڑ یوآن سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو کہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

گورنر نے بتایا کہ صوبہ 2023ء کے دوران نئی صنعتوں کو فروغ اور نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار کو بڑھانا چاہتا ہے۔ ہوبے میں مستقبل کی صنعتوں جیسے کوانٹم انفارمیشن، دماغی سائنس اور میٹاورس کو بھی فروغ دیا جائیگا۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کاامریکہ سے دوطرفہ اقتصادی اورتجارتی تعل...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیرتجارت نےامریکہ سےدوطرفہ اقتصادی اورتجارتی تعلقات کو جلد از جلد درست راستے پرلانے کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق وزیر تجارت وانگ وینتاؤ نے ان خیالات کا اظہارویڈیو لنک کے ذریعے یو ایس چائنہ بزنس کونسل کے صدر کریگ ایلن سے ملاقات کے دوران کیا۔

وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کی گنجائش موجود ہے اور یہ کہ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے فائدہ مند اوراس کا عالمی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے۔ وانگ نے کہا کہ امریکی حکومت نے چین-امریکہ تعلقات کو"اسٹریٹجک مسابقت"قرار دیتے ہوئے چین کے خلاف تجارت اور سرمایہ کاری پابندیوں اورمسلسل تحفظ پسندانہ طرز عمل  اختیار کررکھا ہے جس سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔

وانگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس نے اس بات پر زور دیا کہ چین غیرمتزلزل طور پر بیرونی دنیا کے لیے خود کو وسیع پیمانے پرکھولے گا اور جدیدیت کے چینی راستے کے ذریعے تمام شعبوں میں چینی قوم کی عظیم تجدید کو آگے بڑھائے گا۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یو این سیکرٹری جنرل کا اقوام متحدہ کے منشورا...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تمام رکن ممالک سے اقوام متحدہ کے منشورخصوصاً قانون کی حکمرانی کے وژن اور اقدار کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیاہے۔

اقوام متحدہ سربراہ نے بین الاقوامی امن وسلامتی کو برقرار رکھنے میں قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ  تمام رکن ممالک پر اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے وژن اور اقدار کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ قانون کی حکمرانی اقوام متحدہ اورامن مشن کی بنیاد ہے اور یہ کہ قانون کی حکمرانی کی بنیاد اس پر ہے کہ تمام افراد ،سرکاری اور نجی ادارے بشمول خود ریاست قانون کے سامنے جوابدہ ہیں انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کمزوروں کی حفاظت  کرتے ہوئے امتیازی سلوک، ہراساں کرنے اور دیگر زیادتیوں کو روکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نسل کشی سمیت  ظلم پر مبنی جرائم کے خلاف دفاع کی ہماری پہلی لائن ہے۔ یہ اداروں میں اعتماد پیدا اور تقویت دیتی ہے۔ یہ منصفانہ، جامع معیشتوں اور معاشروں کی حمایت کرتی ہےاور یہ بین الاقوامی تعاون اور کثیرالجہتی کی بنیاد ہے۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے نائب وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے س...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم لیو ہی عالمی اقتصادی فورم(ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس 2023ء میں شرکت کریں گے ۔ 

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کے روز اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چین کے نائب وزیراعظم لیو ہی سوئس حکومت اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی و ایگزیکٹو چیئرمین کلاؤس شواب کی دعوت پر 15 سے 19 جنوری تک سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کرپشن سکینڈل ،رکن یورپی پارلیمان عہدے سے مست...

یورپی پارلیمان کی کمیٹی برائے انسانی حقوق کی سربراہ ماریہ ایرینا کرپشن سکینڈل سامنے آنے کے بعد عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں،عرب میڈیا کے مطابق یورپی رکن پارلیمان ماریہ ایرینا کا استعفی پارلیمان کی نائب صدر ایوا کیلی کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے جب پولیس نے چھاپے کے دوران ایوا کیلی کے گھر سے 16 لاکھ ڈالر کی رقم برآمد کی جو مبینہ طور پور قطر کا اثر و رسوخ قائم کرنے کیلئے بطور رشوت دی گئی تھی،بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمان ماریہ ایرینا پر الزام ہے کہ انہوں نے مفت پروازوں کی سہولت سے فائدہ اٹھایا، قطری حکومت کی مہمان کے طور پر ایک لگژری ہوٹل میں قیام کیا جو انہوں نے بعد میں مناسب طریقے سے ظاہر نہیں کیا،ماریہ ایرینا نے بیان میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کسی طور پر ملوث نہیں ہوں اور سچائی سامنے آنے تک اپنے عہدے سے دستبردار ہو رہی ہوں ، اس سلسلے میں بیلجیم کے حکام نے مجھے حاصل پارلیمانی استثنی ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا ، نہ ہی میرے گھر یا دفتر کی تلاشی یا کسی قسم کی تفتیش کی گئی ہے ،رکن پارلیمان ماریہ ایرینا نے یہ تسلیم کیا ہے کہ انتظامی قواعد کی خلاف ورزی ہوئی ہے جس کا ذمہ دار انہوں نے اپنے اسسٹنٹ کو ٹھہرایا ہے ،واضح رہے کہ بدعنوانی ثابت ہونے کی صورت میں ماریہ ایرینا کو 10 ہزار 140 یورو جرمانے کے طور پر ادا کرنا پڑیں گے یا پھر یورپی پارلیمان میں ایک سال تک عہدہ رکھنے پر پابندی عائد ہوگی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سال 2022بھارت میں مذہبی اقلیتوں کیخلاف ظلم و...

بھارت کی انسانی حقوق کی تنظیم سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس نے گزشتہ سال کو بھارت میں مذہبی اقلیتوں کیخلاف نفرت پر مبنی جرائم اور ظلم و تشدد کا سال قرار دے دیا ،بھارت کی انسانی حقوق کی تنظیم سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس نے " بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ ظلم و تشدد کا سال 2022 " کے عنوان سے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال مذہبی اقلیتوں کی زندگیوں اور آزادیوں پر حملوں کے متعدد واقعات ہوئے، جن میں زیادہ تر مسلمانوں، مسیحیوں اور اقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا تھا ،رپورٹ کے مطابق ظلم وتشدد میں ملوث عناصر کا تعلق ہندو برادری، ہندوتوا تنظیموں سے تھا، مظالم کرنے والے عناصر کی کارروائیوں پر ریاستی سطح پر حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

استور میں برفباری کا سلسلہجاری، 2فٹ تک برف پ...

استور میں برفباری کا سلسلہجاری، علاقے میں اب تک 2 فٹ تک برف پڑچکی ہے،استور میں شدید برفباری کے باعث اس کا بالائی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے،چلاس، دیامر، بابوسر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ اور نانگا پربت میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا جب کہ کوہستان میں شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند کردی گئی،ملک کی حسین ترین وادی مالم جبہ میں ہر طرف سفیدی پھیل گئی ہے اور برفباری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہی، اس کے علاوہ شوگران،کاغان اور ناران میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑچکی جب کہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری ریکارڈ کی گئی اور مظفر آباد سمیت کئی علاقوں میں بارش نے موسم مزید سرد کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود ک...

پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعودکے خلاف پارٹی پالیسی سے انحراف پر نااہلی ریفرنس دائر کردیا گیا،اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کونوٹس جاری کردیے گئے،نوٹس میں عمران خان کو 18جنوری کو خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ نوٹس میں کہا گیا کہ رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعودکے خلاف انحراف کاڈکلریشن آپ کی طرف سے موصول ہوا،نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے پر آپ کی عدم موجودگی میں کارروائی کی جائیگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیا کی 50سال سے زائد عمر کی کامیاب خواتین...

ایشیا کی 50کامیاب ترین خواتین کی فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا نام بھی شامل ہے،امریکی جریدے فوربز نے 50 سال سے زائد عمر کی ایشیا پیسیفک کی 50 کامیاب خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں شیری رحمان کا نام بھی شامل ہے،فوربز میگزین کے مطابق فہرست میں ایسی خواتین کو شامل کیا گیا ہے جو اپنے شعبوں میں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں، 50 سال سے زائد عمر کی یہ 50 خواتین خطے کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں،امریکی جریدے کے مطابق کوپ 27 میں شیری رحمان عالمی خبروں پر چھائی رہیں، کانفرس میں لاس اینڈ ڈیمیجز سے متعلق فنڈ کا نیا معاہدہ طے پایا،فوربز میگزین کے مطابق شیری رحمان صحافی، وزیر اطلاعات اور امریکا میں سفیر رہ چکی ہیں، شیری رحمان 2018 میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بننے والی پہلی خاتون ہیں، شیری رحمان کو اپریل 2022 میں پاکستان کی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مقرر کیا گیا،جریدے کے مطابق شیری رحمان نشان امتیاز کے ساتھ دیگر اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں، فنانشل ٹائمز نے بھی شیری رحمان کو 2022 کی 25 بااثر خواتین میں شامل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی اور حیدرآباد بلدیاتی انتخابات کا التوا...

کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے التوا کا معاملہ پر الیکشن کمیشن نے صورتحال سے لاعلمی کا اظہار کر دیا،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو نوٹی فکیشن واپس لینے پر آگاہ نہیں کیا گیا، صورتحال سے آگاہی کیلئے سندھ حکومت سے رابطہ کیا جائے گا،دوسری جانب سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ، محکمہ بلدیات سندھ نے کابینہ کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو خط ارسال کیا،سندھ حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ دادو میں سیلاب کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن نہیں ہوں گے، کراچی ڈویژن اور ضلع حیدرآباد میں حلقہ بندیاں از سرنو ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ حکومت کا کراچی، دادو اور حیدر آباد میں...

سندھ حکومت نے کراچی، حیدر آباد، دادو میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا اور نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا ہے، ہفتہ کوکراچی میں حکومتِ سندھ کے اعلی سطح اجلاس کے بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کسی کے احتجاج اور دھمکی پر نہیں کیا گیا تاہم ایم کیو ایم کو حلقہ بندیوں پر تحفظات تھے، فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے،سندھ حکومت نے کراچی سمیت حیدرآباد ،دادو بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے جبکہ سندھ کے باقی اضلاع میں بلدیاتی الیکشن معمول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن کو آئین کی شق 10 کے تحت خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو جو تحفظات ہیں انہیں حکومتی سطح پر حل کریں گے کیونکہ وہ ہماری اتحادی جماعت بھی ہے تاہم انہوں نے صوبہ سندھ میں سکیورٹی خدشات کا ذکر بھی کیا ہے،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حیدر آباد کے ایک ضلع میں بھی بلدیاتی الیکشن ابھی نہیں ہوں گے، کراچی ڈویژن، حیدر آباد کے ایک ضلع کی حلقہ بندیوں کو واپس لے لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں بارش اور برفباری ، سردی کی شدت ب...

ملک بھر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے کہیں سرد ہوائیں ، کہیں برفباری تو کہیں دھند کا راج برقرار ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو بھی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا جبکہ شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی ، سردی کی شدت میں اضافے سے آمدورفت کا نظام شدید متاثر رہا، کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بلاک اور موٹرویز بند کر دی گئیں،وادی سوات میں مالم جبہ اور کالام میں برف باری جاری رہی، کاغان کے تفریحی مقامات شوگران، کاغان اور ناران میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑنے سے انتظامیہ نے کاغان سے آگے سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ 16 ، کالام اورمری میں 05 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت زیارت منفی 12، لہہ منفی10، قلات منفی 08، گوپس میں منفی 07 سینٹی گریڈ، ہنزہ منفی 04 اور مری میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ،بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برف باری تھمنے کے بعد شدید سردی کی لہر برقرار ہے، 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی سائبیرین اور برفیلی ہواوں کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کے فقدان ک...

لاہور شہر سمیت ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے،نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے کے باعث ادویات کا خام مال درآمد کرنے میں ادویات ساز کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث جان بچانے والی ادویات کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،فارما سوٹیکل کمپنیوں کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ادویات کی تیاری کا صرف 10 روز کا خام مال باقی رہ گیا ہے، اگر حکومت نے اس جانب توجہ نہ کی تو ملک بھر میں ادویات کا بحران پیدا ہو سکتا ہے،فارما کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات سر اٹھاتے بحران کی جانب توجہ دے ایسا نہ ہو کہ جان بچانے والی ادویات کا بھی آٹے والا حال ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ لی کھ چھیانگ ۔ ایس اے ایم آر ۔...

چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن(ایس اے ایم آر) کے معائنہ کے دوران عملہ سے گفتگو کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے نیا ٹیلی مواصلات سیٹلائٹ روانہ کر دیا

شی چھانگ (شِنہوا) چین نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔

ٹیلی مواصلات سیٹلائٹ ایپ اسٹار۔ 6 ای کو لیکر جانے والے لانگ مارچ۔ 2 سی کیریئر راکٹ نے جمعہ کے روز قبل از سحر  2 بجکر 10 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری اور مقررہ مدار میں کامیا بی سے داخل ہوگیا۔

سیٹلائٹ بنیادی طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے لئے اعلی درجے کی مواصلاتی خدمات کی فراہمی میں استعمال ہوگا۔

یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 460 واں پرواز مشن تھا۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ لی کھ چھیانگ ۔ ایس اے ایم آر ۔...

چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن(ایس اے ایم آر) کے معائنہ کے دوران ڈیٹا تجزیہ مرکز میں مارکیٹ اداروں کی ترقی کے رجحان بارے معلومات حاصل کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ہی ژے نسلی گروہ کی جانب سے چینی نئے قم...

فویان (شِنہوا) چین کے سب سے چھوٹے نسلی اقلیتی گروہوں میں سے ایک ہی ژے آمدہ چینی قمری نئے سال کا خیرمقدم مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کے ساتھ کرتے ہیں۔

 

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر فویان کی مشرقی جھیل پر ہی ژے آدمی تازہ شکار کردہ مچھلی دکھا رہا ہے ۔ (شِنہوا)

 

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر فویان کی مشرقی جھیل پر ہی ژے افراد تازہ شکار کردہ مچھلیاں صاف کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر فویان کے قصبے ووسو میں  ہی ژے نوجوانوں کا ایک گروپ ، ہی ژے کا روایتی کھیل ، ڈینگ گینگ کھیل رہا ہے ۔ (شِںہوا)

 

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر فویان کی مشرقی جھیل پر ہی ژے افراد مچھلیوں کا شکار کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی غیر ملکی تجارت 7.7 فیصد بڑھ کر نئی بل...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سالانہ غیر ملکی تجارت کی مالیت سال  2022 کے دوران  پہلی بار 400 کھرب یوآن (تقریباً 59 کھرب 40 ارب  امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے ۔

سرکاری اعداد و شمار  کے مطابق  اس کا سبب یہ ہے کہ ملک پیچیدہ اور سنگین ملکی اور بین الاقوامی حالات کے دوران  معاشی اور سماجی ترقی کے ساتھ وبائی مرض سے نمٹنے کے عمل  کو بہتر طور پر مربوط کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

کسٹمز کی عمومی انتظامیہ  (جی ای سی )  نے جمعہ کو بتایا کہ اشیا  کی مجموعی  تجارت 420 کھرب 70 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 7.7 فیصد زیادہ ہے اور  جو کہ مسلسل 6 برسوں  سے دنیا میں سرفہرست ہے۔

برآمدات 10.5 فیصد اضافے کے ساتھ  239 کھرب 70 ارب یوآن ہو گئی اور درآمدات 4.3 فیصد بڑھ کر 181 کھرب  یوآن ہو گئیں۔

کسٹمز  کی عمومی انتظامیہ  کے ترجمان لیو ڈالیانگ نے کہا  ہے کہ چین کی غیر ملکی تجارت نے گزشتہ  سال پیمانے،  معیار اور کارکردگی  کے لحاظ  سے  کامیابیاں حاصل کی ہیں  جو کہ طلب، رسد اور توقعات کے پیش نظر ایک مشکل سے حاصل کیا گیا کارنامہ ہے۔

چین کی آسیان، یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ درآمدات اور برآمدات میں بالترتیب 15 فیصد، 5.6 فیصد اور 3.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں  کے ساتھ چین کی تجارت 19.4 فیصد بڑھ کر اس کی مجموعی  غیر ملکی تجارت کے  32.9 فیصد کے برابر  بن گئی ہے  جبکہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے دیگر رکن ملکوں کے ساتھ تجارت میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ لی کھ چھیانگ ۔ ایس اے ایم آر ۔...

چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن(ایس اے ایم آر) کے معائنہ کے دوران ایک سمپوزیم کی صدارت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، 2022 میں 5 لاکھ 92 ہزار افراد کو تادی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے انسداد بدعنوانی  کے اعلیٰ ادارے کی جانب  سے جاری کردہ ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ  چین نےسال  2022 کے دوران 5 لاکھ 92 ہزارافراد کو تادیبی سزائیں دیں جن میں سے 53 صوبائی یا وزارتی سطح کے  اہلکار تھے ۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کے مرکزی کمیشن برائے نظم ونسق و معائنہ کاری  اور قومی نگران کمیشن  نے جمعہ کو بتایا کہ  چینی تادیبی انسپکٹرز نےسال  2022 کے دوران  نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کے مجموعی طور پر  5 لاکھ 96 کیسز کو نمٹایا ۔ان میں سے  مختلف سطح کے تقریباً 1 لاکھ 80 ہزار  اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں۔

تادیبی حکام نے نظم و ضبط کی معمولی خلاف ورزی میں ملوث افراد کو آ گا ہی فراہم کرنے اور خبردار کرنے کی کوششیں بھی تیز کر دیں  ہیں جس میں گزشتہ سال تقریباً 12 لاکھ افراد شامل تھے۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوام نے بہت مشکلات برداشت کر لیں، اب حل کرنے...

ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اب ہم سڑکوں پر عوام کے درمیان ہوں گے اور فیصلے صرف عوام کریں گے، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ عوام نے بہت مشکلات برداشت کر لیں اور اب ان کو حل کرنے کا وقت ہے، تحریک انصاف ان اسمبلیوں کا حصہ نہیں رہ سکتی جہاں عوام کی مدد نہ ہوسکے،رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث لاکھوں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں، چودھری پرویز الہی اور مونس الہی نے اپنا عہد پورا کیا جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بس اور ٹرک کے مابی...

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں ایک تیز رفتار بس اور سامان سے لدے ٹرک میں تصادم کے باعث کم از کم 10 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ حادثہ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تقریباً 180 کلومیٹر شمال مشرق میں ضلع ناسک کے علاقہ سنار میں جمعہ کے روز پیش آیا۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ آج صبح ناسک ۔ شرڈی ہائی وے پر واوی پٹھارے گاؤں کے قریب ایک بس سامان سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں  10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں چند کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق مرنے والوں میں 7 خواتین اور2 بچے شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نجی لگژری بس ضلع تھانے کے علاقے عنبرناتھ سے روانہ ہو کر ضلع احمدنگر کے مذہبی قصبے شرڈی کی طرف جا رہی تھی۔

فوری طور پر حادثے کی وجوہات سے متعلق معلومات دستیاب نہیں ہو سکی ہیں۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلدیاتی الیکشن پرسندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہ...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے بعد اب سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو بھی ہوا میں اڑایا جا رہا ہے، ٹوئٹر پر ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کے عدالتی حکم کو جوتے کی نوک پر رکھنے کے بعد اب سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ نئی برائلز پارٹی نے پہلے پریس کانفرنس میں ہی عدالتوں کو دھمکی دی اگر عدالتوں کے آئینی احکامات کی حیثیت نہ رہی تو پھر انارکی ہی ہو گی،واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی، حیدر آباد، دادو میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ لی کھ چھیانگ ۔ ایس اے ایم آر ۔...

چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ قومی دانشورانہ املاک انتظامیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، اجرت کی عدم ادائیگی بارے واقعات میں کمی

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ پروکیوریٹو ریٹ نے کہا ہے کہ 2022 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران اجرت کی عدم ادائیگی بارے 1 ہزار 73 فوجداری مقدمات نمٹائے گئے جو گزشتہ برس کی نسبت 34.09 فیصد کم ہیں۔

سپر یم پیپلز پرو کیو ریٹو ریٹ  کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے نومبر 2022 کے دوران اس بارے کل 1136 افراد کے کیسز سے نمٹا گیا جو 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 33.49 فیصد کم ہے۔

سپر یم پیپلز پرو کیو ریٹو ریٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں اس قسم کے مسائل ختم کرنے اور کارکنوں میں ان کے حقوق کے تحفظ بارے شعور میں اضافہ کرنے کی تیز کوششوں کے سبب تارکین محںت کشوں کو اجرت کی عدم ادائیگی کا رجحان کم ہوا ہے۔

سپر یم پیپلز پرو کیو ریٹو ریٹ نے نجی شعبے میں ایک ٹھوس قانونی ماحول پیدا کرنے کے لئے اجرت کی عدم ادائیگی کے جرائم پر سخت سزا کا وعدہ کیا۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سری لنکا کا آئندہ سال فو ج کی تعداد میں کمی...

کولمبو (شِںہوا) سری لنکا کے ایک وزیر مملکت نے کہا ہے کہ 2024  تک فوج کی تعداد 2 لاکھ 783 کی منظورشدہ تعداد سے کم کرکے 1 لاکھ 35 ہزار کردی جائے گی۔

وزیرمملکت برائے دفاع پرمیتھا بندرا ٹیناکون نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ 2030 تک یہ تعداد مزید کم کرکے 1 لاکھ کردی جائے گی۔

ٹیناکون نے کہا کہ فوجی طاقت اور پائیدارمعاشی ترقی ایک سکے کے دو رخ ہیں۔فوجی اخراجات بالواسطہ حوصلہ افزائی کرتے اور قومی، انسانی سلامتی یقینی بناکر معاشی ترقی کی راہیں کھولتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کی قومی سلامتی کی ضروریات کے تحت مستقبل کے سیکیورٹی مشکلات سے نمٹنے کے لئے سال 2030 تک تکنیکی اور حکمت عملی کے لحاظ سے مضبوط اور متوازن دفاعی فورس قائم کرنے کا ایک اسٹریٹجک خاکہ تیار کیا ہے۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے سال 2022 کے بنیادی سطح کے رول ماڈلز ک...

بیجنگ (شِنہوا) شِنہوا نیوز ایجنسی کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب کے دوران سال 2022 کے بنیادی  سطح کے رول ماڈلز میں  ایوارڈز تقسیم کیے گئے ہیں۔

تقریب  میں جیتنے والے ایک گروپ اور ایک جوڑے پر مشتمل 8 افراد کو ان کے بے لوث کام کرنے یا ضرورت مندوں کی مدد کرنے پر اعزاز سے نوازا  گیا ۔

انعامات حاصل  کرنے والوں میں چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں ایک ایس ڈبلیو اے ٹی  افسر چھن شیاؤچھیانگ بھی شامل  تھے جنہوں نے ستمبر 2022 میں سیچھوان کی لوڈنگ کاؤنٹی میں 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد ہنگامی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ مسلسل 13 گھنٹے کام کرنے اور ملبے تلے  دبے ہوئے تین لوگوں کو بچانے کے بعد چھن کو معلوم ہوا کہ اس کے اپنے والد اور بہن زلزلے میں جان سے چلے  گئے ہیں۔ اپنے خاندان کے  لئے انتظامات کرنے کے تھوڑی  ہی دیر بعد چھن اپنی ریسکیو کی خدمات  جاری رکھنے کے لیے واپس چلے گئے ۔

دیگر جیتنے والوں میں ایک معذور شخص شامل ہے جس نے پانی میں گرنے والی ماں اور اس کی بیٹی کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی تھی ۔ اس کے علاوہ  ایک جوڑا  بھی ہے جس نے تقریباً 30 سال جنگل کے فارم کی حفاظت کے لیے وقف کیے۔ ان کے ساتھ ایک پراسیکیوٹر بھی ہے  جس نے اپنا فارغ وقت نوعمر افراد کے لیے رضاکارانہ قانونی خدمات کے لیے وقف کیا۔ 

اعزاز جیتنے والوں میں  بصارت سے محروم ایک دیہی ڈاکٹر بھی شامل تھے  جس نےاپنی  جسمانی معذوری  پر قابو پاتے ہوئے دیہی علاقوں میں بچوں کو علم  کی فراہمی کے لیے کوشش کیں ۔

رول ماڈلز کا انتخاب انٹرنیٹ صارفین اور ماہرین نے کیا تھا۔

یہ ایوارڈ پہلی مر تبہ 2010 میں لانچ کیا گیا اور رواں سال یہ اپنی نوعیت کا 13واں ایوارڈ ہے۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سٹاک ہوم میں صدرایردوآن کے خلاف احتجاج کی تر...

انقرہ(شِنہوا) ترک استغاثہ نے سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف احتجاج کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

نیم سرکاری انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ احتجاج کے خلاف ترک صدر کی جانب سے ملکی استغاثہ کے پاس فوجداری شکایت درج کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

ایردوآن کے وکیل حسین آیدین نے ٹویٹر پر کہا کہ انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صدرکے خلاف مجرمانہ اقدامات کرنے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کی جائیں۔ انقرہ کا خیال ہے کہ ایردوآن کے خلاف حالیہ احتجاج سویڈن میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) اور شام کی کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی ) کے حامیوں کی طرف سے کی گئی ایک مجرمانہ اشتعال انگیزی ہے۔ 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ حکومت نے الزام تراشی پر مبنی برطان...

ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے برطانوی حکومت کی طرف سےہانگ کانگ کے حوالے سے جنوری تا جون 2022 کی نام نہاد ششماہی رپورٹ میں"ایک ملک، دو نظام" اصول کے کامیاب  نفاذ کے حوالے سے  الزام تراشی اور بدنیتی پر مبنی  سیاسی حملوں کو سختی سے مسترد کردیاہے۔

ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر عوامی جمہوریہ چین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے،ترجمان نے  برطانیہ پر دوبارہ زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا احترام اور ایچ کے ایس اے آرکے معاملات میں مداخلت بند کرے۔ ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر فعال طور پر وسیع تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے  بنیادی قانون کے مطابق مختلف ممالک اور خطوں کے ساتھ تعاون کو آسان بنا رہا ہے، جو "ایک ملک، دو نظام" کے باہمی احترام اورایسے اصول کے کامیاب نفاذ پرکسی پر الزام تراشی نہ کرنے اور نہ ہی ایچ کے ایس اے آر کے  معاملات میں مداخلت کے عزم پر مبنی ہے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت نے برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی نام نہاد رپورٹ میں ہانگ کانگ کے تعلیمی نظام پر کی گئی الزام تراشی کو بھی سختی سے مسترد کردیا۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپانی استغاثہ نے سابق وزیراعظم شنزو ایبے کے...

ٹوکیو(شِنہوا)جاپانی استغاثہ نے سابق وزیراعظم شنزوایبے کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص پر جمعہ کے روز فرد جرم عائد کر دی ہے۔

مقامی اخبار یومیوری شمبن کی خبر کے مطابق دفتر برائے ضلعی پبلک پراسکیوٹر نارا نے حملہ آور 42 سالہ ٹیٹسویا یاماگامی پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس پر جاپان کے گن کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

یہ رسمی الزامات ٹیٹسویا یاماگامی کے 6 ماہ کی طویل نفسیاتی آزمائش سے گزرنے کے بعد سامنے آئے ہیں تاکہ یہ پتا لگایا جا سکے کہ آیا وہ اپنے اعمال کا مجرمانہ طور پر ذمہ دار ٹھہرائے جانے کیلئے ذہنی طور پر تندرست ہے یا نہیں ۔

ٹیٹسویا یاماگامی کو گزشتہ سال 8 جولائی کو ایوان بالا کے انتخابات سے صرف 2 دن قبل مغربی صوبے نارا میں مبینہ طور پر دیسی ساختہ بندوق سے 67 سالہ سابق وزیراعظم شنزوایبے کو تقریر کرتے ہوئے قریب سے 2 گولیاں مارنے کے بعد موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا ۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، گوئی ژو کی عام ٹرینوں پر نئے سال کی خوش...

ژین یوآن (شِنہوا) چین کے صوبہ گوئی ژو میں دارالحکومت گوئی یانگ اور ٹورنگ شہر کی یوپھنگ ڈونگ خوداختیار کاؤنٹی کے درمیان "سست ٹرین" یا عام ٹرین کی جوڑی نمبر 5639 اور 5640 چلتی ہے۔

یہ ٹرینیں چھیان ڈونگ نان میاؤ اور ڈونگ خوداختیار پریفیکچر میں متعدد بستیوں سے گزرتی ہیں اور 337 کلومیٹر کے اس سفر کے ذریعے 100 سے زیادہ نسلی اقلیتی دیہات کو جوڑتی ہیں۔

آمدہ چینی قمری نئے سال کے لئے مقامی افراد کی تیاریوں میں آسانی کے لئے  حال ہی میں مسافروں بارے ٹرینوں پر ایک عارضی میلہ منعقد کیا گیا ہے تاکہ وہ جشن کے لئے خریداری کرسکیں۔

 

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے شہر گوئی یانگ میں گوئی یانگ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین نمبر 5640 پر ایک فنکارہ ٹرین میں سوار ہونے جارہی ہے۔ (شِنہوا)

 

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے شہر کائے لی کے  کا ئے لی ریلوے اسٹیشن پر مسافر ٹرین نمبر 5640 پر سوار ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے شہر کائے لی کے کائے لی ریلوے اسٹیشن پر مسافر ٹرین نمبر 5640 پر سوار ہونے کے لئے قطار میں کھڑے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں مسافر ٹرین نمبر 5640 میں نئے سال کی سجاوٹ منتخب کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں بہار میلہ کیلئے ثقافتی سرگرمیوں کا...

بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ میں آمدہ موسم بہار میلہ کیلئے 4 ہزار سے زائد ثقافتی تقریبات کا انعقاد ہفتہ سے شروع ہو گا۔

بیجنگ میونسپل بیورو برائے ثقافت و سیاحت کے مطابق اس سلسلے میں غیر مادی ثقافتی ورثے کو پیش کرنے والی سرگرمیاں، فنون پر مبنی پرفارمنس اور نمائشیں ، ٹیمپل فیئر ، لالٹین فیئر، پھولوں کی نمائش اور مفت فلموں کی نمائش کا اہتمام کیا جائیگا۔

روایتی برانڈ کمپنیوں اور غیرمادی ثقافتی ورثے کے وارثان کی جانب سے ڈانس پرفارمنس ، انٹرایکٹو نمائشوں، نئے سال کی اشیاء کا تہوار اور دستکاری نمائشوں سمیت 46 تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔

شہر کے 104 مقامات پر 244 ڈراموں کی مجموعی طور پر 1 ہزار 687 پرفارمنس بھی پیش کی جائیں گی۔

بہار میلہ یا چینی قمری سال نو رواں سال 22 جنوری سے شروع ہوگا ۔ اس کی تقریبات رواں سال 5 فروری کو منعقد ہونیوالے لالٹین فیسٹیول تک جاری رہیں گی۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سال 2022 تاریخ کا پانچواں گرم ترین سال تھا:ن...

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ 2022 میں زمین کا اوسط سطح کا درجہ حرارت 2015 کے برابررہا اور یہ ریکارڈ شدہ پانچواں گرم ترین سال تھا۔

ناسا کے موسمیاتی تجزیات کےمعروف مرکز،گوڈارڈ انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس اسٹڈیز(جی آئی ایس ایس)کے سائنسدانوں کے مطابق، کرہ ارض کے طویل مدتی گرمی کے رجحان کو جاری رکھتے ہوئے، 2022 میں عالمی درجہ حرارت 1.6 ڈگری فارن ہائیٹ (0.89 ڈگری سینٹی گریڈ) ناسا کے بیس لائن پیریڈ (1951-1980) کے اوسط سے زیادہ تھا۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے کہا کہ گرمی کا یہ رجحان تشویشناک ہے۔ ہماری گرم آب و ہوا پہلے ہی مختلف پیٹرن اختیارکررہی ہے،جنگلاتی آگ تیز ہو رہی ہے۔سمندری طوفان زیادہ شدید ہو رہے ہیں؛ خشک سالی تباہی مچا رہی ہے اور سطح سمندر میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ناساموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔ ہمارا ارتھ سسٹم آبزرویٹری ہمارے موسمیاتی ماڈلنگ، تجزیہ اور پیش گوئی کی مدد کے لیے جدید ترین ڈیٹا فراہم کرے گا تاکہ انسانیت کو سیارے کی بدلتی ہوئی آب و ہوا کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ ملتان۔ گڑ کی تیاری

ملتان میں ایک شخص گڑ تیار کررہا ہے۔(شِنہوا) 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا دنیا کا سب سے بڑا قومی پارک نظام بنان...

چین کے شمال مشرقی ٹائیگر اینڈ لیوپرڈ قومی پارک کا ایک دلکش نظارہ ۔(شِنہوا)

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا دنیا کا سب سے بڑا قومی پارک نظام بنان...

چین ، شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی کے سان جیانگ یوآن قومی پارک میں دریائے زرد کے دہانے پر واقع ناگورنگ جھیل کا ایک منظر ۔(شِنہوا)

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا دنیا کا سب سے بڑا قومی پارک نظام بنان...

چین ، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے وویی شان قومی پارک میں تبتی نسل کے بندروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا دنیا کا سب سے بڑا قومی پارک نظام بنان...

چین، شمال مغربی چھنگ ہائی کے علاقے ہو شیل میں تبتی نسل کے ہرن کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا) 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے مقامی ر یاستی کاروباری اداروں کے اثاث...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے مقامی ر یاستی کاروباری اداروں (ایس او ایز) کے اثاثوں میں 2022 کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثوں کے نگران اور انتظامی کمیشن نے ایک اجلاس میں کہا کہ نومبر 2022 کے اختتام تک مقامی ر یاستی کاروباری اداروں کے مجموعی اثاثے 2055 کھرب یوآن تک پہنچ گئے تھے جو گزشتہ برس کی نسبت 10.1 فیصد زائد ہے۔

مقامی ریاستی کاروباری اداروں کی مجموعی کاروباری آمدن میں 8.1 فیصد اضافہ ہوا ، جو 2022 کے ابتدائی 11 ماہ میں 337 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ چین نے اصلاحات سے ریاستی کاروباری اداروں کی مسابقت اور جدت طرازی کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے 2020 میں 3 سالہ مہم شروع کی تھی ، جو 2022 میں اپنے اہداف کے حصول پر ختم ہوئی۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، چھونگ چھنگ نے 6 فیصد سے زیادہ جی ڈی پ...

چھونگ چھنگ (شِنہوا) میونسپل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس کے مطابق چین کے جنوب مغربی صنعتی پاور ہاؤس چھونگ چھنگ بلدیہ نے 2023 کے لیے 6 فیصد سے زیادہ مجموعی مقامی  پیداوار  کی شرح نمو کا ہدف مقرر کیا ہے۔

شہر کے میئر ہو ہنگ ہوا نے میونسپل  کے قانون ساز ادارے  میں جمعہ کو سرکاری  ورک رپورٹ  پیش کرتے ہوئے  کہا کہ اس  شہر کا مقصد مستقل  اثاثوں میں اپنی سرمایہ کاری، اشیائے صرف کی مجموعی  خوردہ فروخت اور کل درآمدی اور برآمدی حجم  میں بالترتیب 10 فیصد، 6 فیصد اور 3 فیصد اضافہ کرنا ہے۔ 

گزشتہ  پانچ برسوں کے دوران  چھونگ چھنگ کی مجموعی مقامی  پیداوارنے تقریباً 5.3 فیصد کا اوسط سالانہ جی ڈی پی اضافہ ریکارڈ کیا جو کہ سال  2022  کے دوران 29 کھرب  یوآن (تقریباً 430.96 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز  کرگیا  ہے ۔

ورک رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران چھونگ چھنگ سبز ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔  اچھی فضا کے معیار والے  دنوں کی تعداد  300 دن فی سال سے زیادہ  رہی ہے اور یہاں جنگل کی وسعت کی شرح 55 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی، فلمی شعبے کو فروغ دینے کے لئے 2 کرو...

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی نے 2 کروڑ یوآن (تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالرز) کے فلم ٹکٹ کوپن جاری کر نے کا اعلان کیا ہے  جس کا اجرا جمعرات سے شروع کردیا گیا ہے۔

تشہیرکا مقصد زیادہ سے زیادہ فلم دیکھنے والوں کو سینما گھروں کی طرف راغب کرنا اور فلم مارکیٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ایک مختص موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعے فلم ٹکٹ پر رہائشیوں کو فی ٹکٹ 20 یوآن کی رعایت ملے گی۔

تشہیر کے دوران شنگھائی بھر میں 330 سینما گھروں کا احاطہ کیا جائے گا اور اس سے 10 لاکھ صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

آئندہ 2023 کے موسم بہار تہوار میں متعدد فلمیں ریلیزکی جائیں گی جن میں 2019 کی سائنس فکشن بلاک بسٹر فلم 'دی ونڈرنگ ارتھ' کا پریکوئل 'دی ونڈرنگ ارتھ ٹو' اور 'فل ریور ریڈ' شامل ہیں، جس کے ہدایت کارمعروف چینی فلم ساز ژانگ یمو ہیں۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کا مارکیٹ اداروں کے لئے معاو...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی کھہ  چھیانگ نے پالیسیوں کے صحیح طور پر نفاذ کی کوششوں پر زور دیا ہے تاکہ مارکیٹ اداروں کو مشکلات پر قابو پانے میں مدد مل سکے اور ساتھ ہی  مارکیٹ کی احیائے نو اور عوامی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے اصلاحات کو مزید گہرا کیا جاسکے ۔

لی نے یہ بات  ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ضوابط (ایس اے ایم آر ) کے معائنہ کے دوران کہی جبکہ انہوں نے اسی روزایک سمپوزیم کی صدارت بھی کی۔

نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن میں ایک رپورٹ  کی سماعت  کے دوران لی کے علم  میں یہ بات لائی گئی  کہ پیٹنٹ کے جائزے کے عمل میں درکار  اوسط وقت میں پانچ سال پہلے کے مقابلے میں ایک تہائی کمی آئی ہے۔

انہوں نے جدت کے اطلاق اور تبدیلی کے عمل  میں تیزی لانے  اور صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عمل  کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ معیار اور کارکردگی کی حامل  خدمات فراہم کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔

ریاستی انتظامیہ برائے  مارکیٹ ضوابط کےاعدادوشمار بارے  ایک تجزیاتی مرکز میں لی کے علم میں یہ بات لائی گئی  کہ  چین کے مارکیٹ اداروں کی تعداد 10 برس  قبل کے  5 کروڑ50لاکھ سے بڑھ کر اب 16 کروڑ90لاکھ  ہو گئی ہے جبکہ خود روزگارکمانے والے  افراد کی تعداد11 کروڑ سے زیادہ ہے۔

 لی نے کہا کہ مارکیٹ اداروں کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

لی نے سمپوزیم میں کہا کہ چین نے حالیہ برسوں کے دوران  مارکیٹ کے اداروں کی نشوونما  اور حوصلہ افزائی کے لیے اصلاحات اور ترجیحی پالیسیوں کے امتزاج کا استعمال کیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات نے معیشت کی مستحکم کارگزاری  کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی وزیراعظم کا امریکہ سے اسرائیل کی تما...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کیخلاف اٹھائے جانیوالے تمام یکطرفہ اسرائیلی اقدامات اور خلاف ورزیوں کو روکے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق محمد اشتیہ نے ان خیالات کا اظہار محکمہ خارجہ کی بیورو برائے مشرق قریب میں فلسطینی امور کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی  ہادی عمر کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

دونوں فریقین نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں نئی اسرائیلی حکومت کی طرف سے اقتدار سنبھالتے ہی فلسطینی عوام کے خلاف یکطرفہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپ قلندیہ میں اسرائیلی حملے کے دوران مرنیوالے عونی اسلان کے جنازے کا ایک منظر۔(شِنہوا)

محمد اشتیہ نے ہادی عمر کو بتایا کہ امریکی حکومت کو اسرائیل کے یکطرفہ اقدامات اور دھمکیوں کو ختم کرنے کیلئے فوری اقدام کرنے کی ضرورت ہے جو قومی اتھارٹی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور منظم طریقے سے فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو ختم کر رہے ہیں۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے دو خلائی مشنزپر افزائش کے لیے بھیجے گ...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اپنے عملہ بردار خلائی جہازوں شین ژو-14 اور شین ژو -15 پرموجود  فصلوں کے بیج اور جینیاتی طور پر تبدیل شدہ مائکروبیل کی تفصیلی فہرست جاری کی ہے۔

 چینی یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں اور گراس روٹ بریڈنگ اسٹیشن جیسے 112تعاون کنندہ اداروں کی جانب سے فراہم کردہ فصلوں کے 1ہزار 300 سے زیادہ بیج اورجینیاتی طور پر تبدیل شدہ مائکروبیل افزائشی تجربات کے لیے خلا میں لائے گئے ہیں۔ چین نے گزشتہ سال 5 جون کو اپنے خلائی اسٹیشن  کامبی نیشن پر عملہ بردارخلائی جہاز شین ژو-14  اور اس کے بعد 29 نومبر کو شین ژو -15 روانہ کیا تھا۔

دو مشنز پر موجود خلابازوں کو خلائی اسٹیشن میں پودوں کی افزائش کے تجربات کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ بیجوں میں چاول، گندم،  آلو، پھل اور سبزیاں، گھاس اور روایتی چینی ادویات میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیاں شامل ہیں۔ مختلف قسم کے پروبائیوٹکس تجرباتی فہرست میں شامل ہیں۔

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں