• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

کراچی میں سردی کی نئی لہر 21 اور 22 جنوری سے...

شہر میں 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی جو کہ خشک موسم کا سبب بنے گی۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق سردی کی ایک نئی لہر کے دوران کراچی بلوچستان کی سرد ہواں کے لپیٹ میں رہے گا اور اس دوران معمول سے تیز شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں نئی لہر کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ یہ مغربی سلسلہ 18 جنوری کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا اور اس کے زیر اثر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز میں 19 اور 20 جنوری کو بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

، غریب کی فاقہ کشی حکمرانوں کی موج مستی ملک...

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو کہتے تھے عمران خان کوسیاست نہیں آتی ان کوعقل آجانی چاہیے ،ملک معاشی طورپردیوالیہ پرپہنچ چکاہے، غریب کی فاقہ کشی حکمرانوں کی موج مستی ملک میں تصادم کرائیگی،گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں چار دنوں کے لئے یو کے آیا ہوں۔لندن اور مانچسٹر میں پاکستانیوں سے ملاقات کروں گا۔یہاں سارے پاکستانیوں کو سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ جلد اورسیز کو ووٹ کاحق ملے گا۔ انہوںنے کہا جو کہتے تھے عمران خان کوسیاست نہیں آتی ان کوعقل آجانی چاہیے شہبازشریف پرعدم اعتماد بھی آسکتی ہے اپریل تک الیکشن شیڈول بھی آسکتاہے ملک معاشی طورپردیوالیہ پرپہنچ چکاہے حکمرانوں کواپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ہے چندہفتوں میں سیاست میں ہمہ گیر تبدیلیاں آسکتی ہیں13سیاسی جماعتوں کابھان متی کاکنبہ اپنی سیاسی موت مررہا ہے اور یہ پاکستان کوبھی اپنی لپیٹ میں لے رہاہے غریب کی فاقہ کشی حکمرانوں کی موج مستی ملک میں تصادم کرائیگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پارٹی صدارت کیس،پرویز الہی گروپ کا جلد فیصلے...

مسلم لیگ ق پرویز الہی گروپ نے پارٹی صدارت کیس کے جلد فیصلے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ چودھری شجاعت حسین کے پارٹی سربراہ ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ ق پرویز الہی گروپ کے وکیل عامر سعید راں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے درخواست کی کہ پنجاب میں انتخابات ہونے والے ہیں، کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔ الیکشن کمیشن نے 18 اگست کو چودھری شجاعت پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ق لیگ پرویز الہی گروپ کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں بتایا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے ہی پر پارٹی ٹکٹ جاری ہو سکیں گے۔اس موقع پر الیکشن کمیشن میں پرویز الہی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا تذکرہ بھی ہوا۔ الیکشن کمیشن کے رکن پختونخوا نے کہا کہ ہم نے تو ٹی وی پر کچھ اور ہی دیکھا تھا، جس پر وکیل نے بتایا کہ سب کچھ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط ہے۔ ممبر کے پی نے استفسار کیا کہ کیا جلد فیصلہ سنانے کے لیے تحریری درخواست دی ہے؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ تحریری درخواست دائر کیے ہوئے بھی 4 ماہ گزر چکے ہیں۔ ممبران الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق پرویز الہی گروپ کے وکیل کو جواب دیا کہ ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی کوشش کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گزشتہ سال پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات...

چین نے کووڈ 19 سے متعلق اپنی پابندیوں میں نرمی کی ہے، میرے خیال میں پاکستانی پروڈیوسرز کے لیے ایک اہم تبدیلی آئے گی،مجھے امید ہے کہ پاکستانی پروڈیوسرز، ایکسپورٹرز اور مینوفیکچررز یہاں آئیں گے اور اس کی شاندار مارکیٹ تلاش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار چین میں پاکستان کے سفارت خانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے چائنہ اکنامک نیٹ کو انٹرویو کیا ۔ انہوںنے کہا 8 جنوری کو چین نے اندرون ملک مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرائط کو ختم کر دیا، جس سے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ اس کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق کمرشل قونصلر نے بتایا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان زیادہ بار بار تبادلوں کے لیے پاکستان بزنس مواقع کانفرنسیں اور سہ فریقی کاروباری مواقع کانفرنسیں پائپ لائن میں ہیں۔ مختلف ثقافتی تہوار جیسے کوکنگ، فوڈ، اور فیشن شوز منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین میں پاکستانی مصنوعات کے روڈ شو کے انعقاد پر بھی غور کر رہے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق غلام قادر نے کہاکہ گزشتہ سال پر نظر ڈالیں تو یہ عالمی معیشت کے لیے ایک مشکل سال رہا ہے، اس کے باوجود کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں،پاکستان کی چیری کو چین کو برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ، جس کی مارکیٹ 2 بلین امریکی ڈالر کے برابر ہے،چین کو ہماری تل کے بیجوں کی برآمداتگزشتہ سال کی نسبت ک جنوری سے ستمبر 2022 میں 50 فیصد بڑھ کر 59.09 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات 10 لاکھ ٹن کے تاریخی اعداد و شمار کو عبور کر گئیں،ہم روز مرہ اور گوشت کی مصنوعات کے لیے تجارتی پروٹوکول کو بھی حتمی شکل دے رہے ہیں،یہ تقریبا 20 بلین امریکی ڈالر کی مارکیٹ ہے ۔

انہوں نے سی ای این کو بتایا کہ رواں سال ای کامرس پر توجہ دی جائے گی،چین میں زیادہ تر فروخت ای کامرس کے ذریعے ہوتی ہے لہذا ہم اپنے پاکستانی برآمد کنندگان اور مینوفیکچررز کو چین آنے کے لیے حساس بنا رہے ہیں اور چینی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے گودام، کرایہ کے بغیر دفاتر، اور باقی تمام دیگر سہولیات کے لیے فراہم کی گئی شاندار سہولیات کا استعمال کریں ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا پاکستانی مصنوعات کو ویلیو چین تک لے جانے اور وسیع مارکیٹ تلاش کرنے میں مدد کے لیے مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی، ہم چاہتے ہیں کہ تل کو تل کے تیل اور ضمنی مصنوعات میں، سوتی دھاگے کو ٹیکسٹائل اور فائنل مصنوعات میں، اور ٹوٹے ہوئے چاول کو جانوروں کی خوراک اور پاکستان میں بننے والے نوڈلز میں تبدیل کیا جائے۔ مارکیٹ بہت بڑی ہے ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق غلام قادر نے تعارف کرایا کہ جیساکہ 2023 پاک چین سیاحت کے تبادلے کا سال ہے، چین سے پاکستان تک سفر کی سہولت کے لیے کچھ خاص پیکجز اور ایک مکمل گائیڈ بک ہوگی۔

رواں سال بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کی دس سالہ سالگرہ ہے اس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا غلام قادر نے سی ای ان کو بتایا کہ پاکستان بی آر آئی کے اہم شرکا اور استفادہ کنندگان میں سے ایک ہے۔ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی چین کو ایکسپورٹ 2013 میں 2,652 ملین امریکی ڈالر سے 35 فیصد بڑھ گئی جب بی آر آئی کو 2021 میں 3,589 ملین امریکی ڈالر کی تجویز دی گئی۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق غلام قادر نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت بی آر آئی کے فلیگ شپ منصوبے کے تحت، انفراسٹرکچر بنایا گیا ہے اور پاکستانی صارفین کو انتہائی موثر توانائی فراہم کی گئی ہے، موٹر ویز بنائی جا رہی ہیں جو پاکستان کے شہروں اور بندرگاہوں کو شمال سے جنوب تک جوڑنے والی ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد اس بڑے انفراسٹرکچر کو صنعتی اور برآمدات پر مبنی نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے بی ٹو بی تعاون کو تیز کیا جائے گا۔ مزید مشترکہ منصوبوں کے ساتھ ہم مزید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور آئی ٹی سے متعلق تعاون حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان نہ صرف چین کے لیے فوڈ باسکٹ بن سکتا ہے بلکہ مسابقتی نرخوں پر مصنوعات بھی فراہم کر سکتا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میںکورونا کے مثبت کیسز میں نمایاں کم...

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز میں نمایاں کمی، 12 مریضوں کی حالت نازک۔قومی ادارہ صحت (( این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 865 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 05 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.27 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینئر قانون دان لطیف آفریدی کے قتل پر وکلا ک...

سینئر وکیل لطیف آفریدی کے قتل کے خلاف وکلا اور بار کونسلز کی اپیل پر عدالتوں میں ہڑتال جاری ۔ پنجاب بار، لاہور ہائیکورٹ بار، لاہور بار، پاکستان بار کونسل، اسلام آباد بار کونسل اور پختونخوا بار کونسل کی اپیل پر وکلا عدالتوں میں پیش نا ہو ئے ، جس کے باعث کئی مقدمات کی سماعت نہیں ہو ئی ۔ وکلا تنطیموں کی جانب سے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئے روز وکلا کو عدالتوں کے اندر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وکلا کو سکیورٹی کے ساتھ ایسے واقعات روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی سینئر قانون دان عبداللطیف آفریدی کے پشاور میں قتل کے خلاف وکلا کی جزوی ہڑتال جاری ہے، اس دوران وکلا صرف ارجنٹ یا ہنگامی نوعیت کے کیسز میں پیش ہو رہے ہیں۔ ادھر پشاور میں بھی وکلا آج عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت میں پیش نہیں ہو رہے۔ خیبر پختونخوا بار کونسل اور پشاور ہائی کورٹ بار نے آج ہڑتا کے علاوہ تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار عبداللطیف آفریدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھاجب کہ پولیس نے واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران خان کی عدم پیشی...

توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کی عدم پیشی پر فیصلہ محفوظ کرکے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، جس میں وارنٹ گرفتاری کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے۔دوران سماعت معاون وکیل نے بتایا کہ فیصل چودھری اور دیگر وکلا لطیف آفریدی کے جنازے میں گئے ہیں۔ جس پرالیکشن کمیشن کے ممبر بلوچستان نے استفسار کیا کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کہاں ہیں؟۔ ممبر پختونخوا نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ نے وارنٹ معطل کیے ہیں، لیکن پیشی سے نہیں روکا۔ حاضری سے استثنا کی درخواست بھی دائر نہیں کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کی عدم پیشی پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ،سرکاری ملازم کی تنخواہ میں 75 روپ...

سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم کی تنخواہ میں 75 روپے بڑھانے کی درخواست خارج کردی۔ ریلوے ملازم غیاث احمد نے اپنی بنیادی تنخواہ میں اضافے کے لیے اپیل دائر کی تھی، جسے عدالت نے زائد المیعاد قرار دے کر خارج کردیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ریلوے ملازم غیاث نے ریٹائرمنٹ کے 5 سال بعد 2017 میں ٹریبونل اپیل دائر کی۔درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے مطابق 1983 میں بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافہ ہونا چاہیے تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے موکل نے تنخواہ میں 75 روپے کا اضانہ نہ ملنے پر اپیل دائر کی۔آپ کا موکل اپیل دائر کرنے میں 20 سے 25 سال سوچتا رہا جب کہ ٹریبول میں اپیل زائد المیعاد تھی۔ سپریم کورٹ میں بھی آپ کی اپیل زائد المیعاد ہے۔ عدالت نے سرکاری ملازم کی تنخواہ میں 75 روپے بڑھانے کی درخواست خارج کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کمیٹیاں...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے قائم شہری کمیٹیوں کی سربراہی سے ججزکو ہٹا دیا ہے۔ عدالت عظمی کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ متاثرین کی بحالی کیلئے کمیٹیاں قانون کے مطابق کام جاری رکھیں گی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے منگل کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بنائی گئیں نگراں کمیٹیوں کیخلاف درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔ اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سندھ حکومت کی درخواستوں کو جزوی طور پر منظور بھی کرلیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بحالی اور نگرانی کیلئے شہری کمیٹیوں میں خواتین کو بھی شامل کیا جائے، جب کہ سیلاب زدہ علاقوں میں خواتین کو طبی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔ عدالتی حکم میں شہری کمیٹیوں کو ریلیف آپریشنز میں ہدایات اور کنٹرول کرنے سے روک دیا گیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ شہری کمیٹیاں متاثرین کی بحالی کیلئے اداروں کیساتھ مل کر کام کریں، جب کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)ہر 2 ہفتوں بعد سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرائے۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سول ججز کو شہری کمیٹیوں کا سربراہ تعینات کیا تھا، جس پر سندھ حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سندھ حکومت کے مطابق عدالت کا آرڈر ایگزیکٹو معاملات میں مداخلت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عام انتخابات جلد، پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے...

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ مخالفین کو اعتماد کے ووٹ کے دن ایسا سرپرائز ملا کہ ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، عام انتخابات جلد ہوں گے اور پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان اور راجہ بشارت نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات جلد ہوں گے اور پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت تھی، جب عمران خان نے کہا اسمبلی کی امانت انہیں واپس کر دی، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، خلوص اور دل سے ساتھ نبھاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، مخالفین کو اعتماد کے ووٹ کے دن ایسا سرپرائز ملا کہ ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، مخالفین کو آئندہ بھی سرپرائز دیں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور راجہ بشارت نے کہا کہ آپ نے جو عہد کیا اسے بخوبی نبھایا، آپ کی استقامت اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلدیاتی الیکشن میں بیلٹ باکس کھولنے کی کوشش...

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکس کھولنے کی کوشش پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے یو سی 2 تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں بیلٹ باکس کی سیلیں کھول کر دکھائی تھیں۔ فردوس شمیم نقوی کا اعتراض تھا کہ یہ سیلیں توڑے بغیر کھولی جا سکتی ہیں، فردوس شمیم نقوی کی بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لیا اور اب ان کے خلاف خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی پریزائیڈنگ افسر کی مدعیت میں سولجر بازار تھانے میں کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قانون دان لطیف آفریدی کا قاتل 2 روزہ جسمانی...

پشاور کی مقامی عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ پولیس نے ملزم عدنان آفریدی کو سخت سکیورٹی میں پشاور کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ بدر منیر سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کر لیا ہے اور اس نے قتل کی وجہ ذاتی دشمن بتائی ہے، مزید تفتیش کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن ہی مسائل کا حل، قوم کرپٹ ٹولے کو مزید...

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا واحد حل صرف الیکشن ہیں، قوم اس کرپٹ ٹولے کو مزید موقع نہیں دے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان نے اگلے 2 سال میں 73 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں اور اس وقت ہمارے پاس صرف 4 ارب ڈالر موجود ہیں، ہمارا پیداواری سیکٹر مسلسل تباہ ہو رہا ہے اور بیرونی سرمایہ کاری بھی آدھی رہ گئی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتحال میں بھی کرپٹ ٹولہ اپنی کرپشن معاف کروانے اور ہمنواں کو نوازنے میں مصروف ہے، فوری الیکشن واحد حل ہیں اور عوام اس ٹولے کو مزید موقع نہیں دے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہباز شریف کے بھارت سے متعلق موقف پر حیرانگی...

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے بھارت سے متعلق مقف پر حیرانگی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں ہے، مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی پہلے والی آئینی حیثیت کو بحال کرے۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی پہلے والی حیثیت بحال ہونے پر پاکستان مذاکرات کرے گا، شہبازشریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، شہبازشریف کے نقطہ نظر کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ بنیادی مسائل حل کر کے پرامن ہمسائے کے طورپر رہنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان 3 جنگیں ہوئیں جن کا نتیجہ غربت اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہیں نکلا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی نے پی ٹی آئی کے جعلی مہاتما کی جعلی مق...

وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی نے پی ٹی آئی کے جعلی مہاتما کی جعلی مقبولیت مسترد کر دی، سندھ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی عدم موجودگی سیاسی عمل کیلئے مثبت نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی اور بالخصوص حافظ نعیم الرحمان کا کم بیک خوشگوار ہے، دونوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کراچی نے پی ٹی آئی کے جعلی مہاتما کی جعلی مقبولیت مسترد کر دی، مسلم لیگ ن کا بلدیاتی میدان کھلا چھوڑنا خود احتسابی کا طلبگار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے دیہی علاقوں میں پائپ کے ذریعے پانی کی...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دیہی علاقوں میں پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی2023 میں 88 فیصد تک پہنچ جائے گی، جو 2022 کے آخر سے ایک فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔

وزارت آبی وسائل نے پیر کو بتایا کہ بڑے پیمانے پر پانی کی فراہمی کے منصوبے، جن کامقصد شہری اوردیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی اورخدمات کو مربوط اورمعیاری بنانا ہےسے توقع ہے کہ چین کی 57 فیصد دیہی آبادی کوپانی فراہم ہوگا۔

وزارت کے اعداد وشمار کے مطابق، 2022 تک دیہی علاقوں میں ان منصوبوں سے 56 فیصد آبادی کو پانی میسرہے۔ آبی وسائل کے وزیر لی گوینگ نے کہا کہ پانی کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے چین پانی کے معیار کی نگرانی میں اضافہ کرے گا جس سے دیہی علاقوں میں صفائی اور جراثیم کش سہولیات کی کوریج 75 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج کے نئے چیف آف اسٹاف نے کمان سنب...

بیت المقدس(شِنہوا)ہرزی حلوی نے پیر کے روز ایک سرکاری تقریب میں اسرائیلی دفاعی فورسز(آئی ڈی ایف) کے نئے چیف آف اسٹاف کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

آئی ڈی ایف کے 23ویں کمانڈر اپنے سابقہ عہدے پر ڈپٹی چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ اس سے قبل ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے کمانڈر اور سدرن کمانڈ کے کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔

تقریب میں ہرزی حلوی نے اسرائیل کو درپیش سیکورٹی خطرات پر زور دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ ہمارے دشمنوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہم وہ کر سکتے ہیں جو ہم کرنے کا کہتے ہیں اور ہم جو کچھ کہتے ہیں اس سے کہیں زیادہ کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئی ڈی ایف کو دور اور قریب کے میدانوں میں جنگ کیلئے تیار کریں گے۔

55 سالہ کمانڈر کی پرورش ایک یہودی مذہبی قوم پرست پس منظر کے ساتھ ہوئی ہے ۔ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی بستی کفر آورانيم میں قیام پذیر ہیں۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آبنائے باسفورس میں یوکرائنی جہاز پھنسنے کے ب...

استنبول(شِنہوا)استنبول کے شمالی ضلع بیکوز میں پیر کی صبح ایک مال بردار بحری جہاز پھنسنے کے باعث آبنائے باسفورس سے گزرنے والے تمام راستوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

گورنر استنبول کے دفتر نے بتایا کہ پالاؤ کا پرچم بردار 142 میٹر طویل کارگو بحری جہاز ایم کے کے 1 یوکرائن سے استنبول آ رہا تھا کہ آبنائے میں سفر کے دوران اس کے پتوار  میں خرابی پیدا ہو گئی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کوسٹل سیفٹی کے جہازوں، ٹگ بوٹس اور اسکوبا ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں طے پانے والے بحیرہ اسود اناج اقدام کے تحت یوکرائن سے اناج کی ترسیل کے دائرہ کار کو حال ہی میں آبنائے تک بڑھایا گیا تھا۔ ترک وزارت دفاع کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت سے اب تک 1 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار ٹن اناج سے لدے 643 بحری جہاز آبنائے باسفورس سے گزر چکے ہیں۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے جنوبی شہر لیوژو سے 2023ء کی پہلی چین...

نان ننگ(شِنہوا)چین کے جنوبی خودمختار خطے گوانگ شی ژوانگ کے شہر لیوژو سے چینی ساختہ تعمیراتی مشینری سے لدی ایک مال بردار ٹرین ماسکو کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔ یہ 2023ء میں روانہ ہونیوالی لیوژو۔ ماسکو مال بردار ٹرین سروس کی پہلی ریل گاڑی ہے۔

چائنہ ریلوے نان ننگ گروپ کے مطابق 18 مئی 2021ء کو لیوژو اور ماسکو کے مابین براہ راست ٹرین سروس کے آغاز کے بعد سے اب تک گوانگ شی کے اس روٹ پر 20 ٹرینیں روانہ ہو چکی ہیں جن کے ذریعے تعمیراتی مشینری کے تقریباً 2 ہزار کنٹینرز کی نقل وحمل کی گئی ہے۔

گزشتہ روز روانہ ہونیوالی ٹرین میں موجود مشینری اور آلات بنیادی طور پر لیوژو میں قائم مشینری ساز ادارے" لیوگونگ مشینری کمپنی لمیٹڈ" کی جانب سے برآمد کیے گئے ہیں۔ کارگو میں موٹر گریڈر، لوڈر اور روڈ رولر شامل ہیں۔

کمپنی کے ایک ڈائریکٹر برائے بین الاقوامی کاروبار لی کائی لیانگ نے بتایا کہ 2022ء میں چین ۔ یورپ مال بردار ٹرین سروس کے ذریعے بھیجی جانے والی ہماری مصنوعات کی برآمدی قیمت 27 کروڑ یوآن(تقریباً 4 کروڑ 3 لاکھ امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ 2021ء کے مقابلے کافی حد تک زیادہ ہے۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ رم اللہ ۔ جنازہ

مغربی کنارے کے شہر رم اللہ کے مشرقی گاؤں رموں میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے احمد کحلہ کے جنازے کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ رم اللہ ۔ جنازہ

مغربی کنارے کے شہر رم اللہ کے مشرقی گاؤں رموں میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے احمد کحلہ کے جنازہ کے دوران لوگ غم سے نڈھال ہیں۔(شِنہوا)

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصری صدر کاچین کے ساتھ بین الاقوامی اورعلاقا...

قاہرہ(شِنہوا) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بین الاقوامی اور علاقائی امور میں چین کے ساتھ مصر کے تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ عرب چین اور افریقہ-چین تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیاہے۔

مصری صدر نے دارالحکومت قاہرہ میں چین کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ چھن گانگ سے ملاقات کی۔

صدر سیسی نے گزشتہ سال اکتوبر میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد پر ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتے ہوئےوزیر خارجہ  چھن سے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کو ان کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کریں۔

مصری صدر نے کہا کہ چین ایک عظیم ملک ہے اور اس کی ترقی کو روکا نہیں جا سکتا، اور یہ کہ دونوں ممالک کی دوستی تاریخی طور پر "اٹوٹ" رہی ہے۔

سیسی نے زور دے کر کہا کہ مصر ون چائنہ اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا رہتے ہوئے چین کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی بھرپور مخالفت کرے گا۔

مصراور چین کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے کے نتیجہ خیز فوائدکو سراہتے ہوئے سیسی نے کہا کہ وہ چینی کاروباری اداروں کا مصر میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کا خیرمقدم  کرتے ہیں۔ 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصری صدر کاچین کے ساتھ بین الاقوامی اورعلاقا...

قاہرہ(شِنہوا) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بین الاقوامی اور علاقائی امور میں چین کے ساتھ مصر کے تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ عرب چین اور افریقہ-چین تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیاہے۔

مصری صدر نے دارالحکومت قاہرہ میں چین کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ چھن گانگ سے ملاقات کی۔

صدر سیسی نے گزشتہ سال اکتوبر میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد پر ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتے ہوئےوزیر خارجہ  چھن سے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کو ان کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کریں۔

مصری صدر نے کہا کہ چین ایک عظیم ملک ہے اور اس کی ترقی کو روکا نہیں جا سکتا، اور یہ کہ دونوں ممالک کی دوستی تاریخی طور پر "اٹوٹ" رہی ہے۔

سیسی نے زور دے کر کہا کہ مصر ون چائنہ اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا رہتے ہوئے چین کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی بھرپور مخالفت کرے گا۔

مصراور چین کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے کے نتیجہ خیز فوائدکو سراہتے ہوئے سیسی نے کہا کہ وہ چینی کاروباری اداروں کا مصر میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کا خیرمقدم  کرتے ہیں۔ 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوئٹزرلینڈ ۔ ڈیوس ۔ عالمی اقتصادی فورم ۔ تیا...

سوئٹزر لینڈ کے ڈیوس میں عملہ کے ممبران عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) 2023ء کیلئے کانگریس سنٹر میں منعقدہ اجلاس میں شریک ہیں ۔ ڈبلیو ای ایف کا سالانہ اجلاس 16 جنوری سے شروع ہو گیا ہے۔(شِنہوا)

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوئٹزرلینڈ ۔ ڈیوس ۔ عالمی اقتصادی فورم ۔ تیا...

سوئٹزر لینڈ کے ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے لوگو کا ایک منظر۔ ڈبلیو ای ایف کا سالانہ اجلاس 16 جنوری سے شروع ہو گیا ہے۔(شِنہوا)

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوئٹزرلینڈ ۔ ڈیوس ۔ عالمی اقتصادی فورم ۔ تیا...

سوئٹزر لینڈ کے ڈیوس میں ایک شخص عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس 2023ء میں شرکت کیلئے کانگریس سنٹر آنیوالے افراد کی تصویر بنا رہا ہے ۔ ڈبلیو ای ایف کا سالانہ اجلاس 16 جنوری سے شروع ہو گیا ہے۔(شِنہوا)

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپانی عوام کی جانب سے تابکار پانی کو سمندر...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپانی حکومت کے تابکار پانی کوموسم بہار یا موسم گرما میں سمندربرد کرنے کے منصوبے کو شدید عوامی ،خاص طورسےماہی گیری کی صنعت سے وابستہ افرادکی جانب سے ردعمل کاسامنا ہےجو اس فیصلے کے بارے میں فکرمند تھے۔

جاپانی حکومت نے کہا ہے کہ ملک کےشمال مشرق میں واقع فوکوشیما ڈائیچی جوہری پاور پلانٹ کے تابکار پانی کو بحر الکاہل میں چھوڑنے  کےمتنازعہ منصوبہ پر موسم بہار یا موسم گرما میں عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

جاپان کی ایٹم مخالف مہم گروپ کے ایک رکن مساہید کیمورا نے شِنہوا کوبتایا کہ جاپان کی طرف سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر برد کرنے کے حوالے سے شک ہے کہ وہ فضلہ اور دیگر مادے کے ڈمپنگ سے  سمندری آلودگی کی روک تھام کے کنونشن  کے ساتھ ساتھ کنونشن کے 1996 کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا منصوبہ اقوام متحدہ کے سمندری قانون سے متعلق کنونشن کی بھی خلاف ورزی ہے، جیسا کہ جاپان کی وزارت خارجہ نے بھی اعتراف کیا کہ جس علاقے میں پانی چھوڑا جائے گا وہ اندورن ملک واٹرز نہیں ہے۔ 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا نیپال میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

بیجنگ(شِنہوا)چین نے نیپال میں طیارہ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کے روز ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ کے دوران متاثرین کیلئے گہری تعزیت اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سانحہ پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔  نیپال کے ایک روایتی اور مخلص دوست کے طور پر دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں نیپالی عوام کے ساتھ ہیں۔

عملے کے 4 ممبران اور 68 مسافروں کو لیکر کھٹمنڈو سے پوکھرا جانیوالا یی تی ایئرلائن کا ایک طیارہ دریائے سیتی کی گھاٹی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اتوار کے روز جائے حادثہ سے 68 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ لاپتہ 4 افراد کی تلاش بدستور جاری ہے۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرکانان سی پی سی ارکان سے خطاب،ملک کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اورمرکزی فوجی کمیشن کےچیئرمین شی جن پھنگ نے نان سی پی سی ارکان سے کہا کہ وہ اپنے فرائض زیادہ محنت اور عزم کے ساتھ ادا کرتے ہوئے قدرتی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کوترجیح دینے اورملک کے مجموعی مفادات کی خدمت میں بہتر کردار ادا کریں۔

صدر شی نے ان خیالات کااظہار پیرکو بہارتہوار یا چین کے نئے سال سے قبل عظیم عوامی ہال میں نان سی پی سی ارکان کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اوریورپ کے مریخ مشنزنے سورج کے قریب سرگر...

شنگھائی(شِنہوا) سال 2021 کے دوران چین کے تیان وین-1 آربیٹرنے یورپی خلائی ایجنسی کے مارس ایکسپریس کے ساتھ مل کرشمسی سائنسدانوں کوسورج کے نزدیک ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں  مزید جاننے میں مدد فراہم کی۔

2021 میں ستمبر کے آخر سے اکتوبر کے وسط تک ، چین کا مارس آربیٹر پہلی بار سورج کے سامنے سے گزرا اور اس کے دوران  زمین کے ساتھ اس کامواصلاتی رابطہ شمسی تابکاری کی وجہ سے نمایاں طورپرمتاثر ہواتھا۔

مریخ کے سورج کے سامنے سے گزرتے ہوئے ایک ایسا موقع آتا ہے ہے جب زمین اور مریخ سورج کے مخالف سمتوں میں چلے جاتے ہیں، اور تینوں تقریباً ایک سیدھی لائن میں آجاتے ہیں۔ سورج کے سامنے سے گزرتے ہوئےتیان وین -1 اورمارس ایکسپریس  نے بار بار سگنل بھیجے، جس سے زمین پر موجود ریڈیو دوربینوں کو یہ جانچنے کا موقع ملا کہ وہ سگنل کیسے متاثر ہوئے۔ آسٹروفزیکل جرنل لیٹرزمیں  شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق 9 اکتوبر 2021 کومریخ کاپروجیکشن پوائنٹ سورج کے مرکز سے 2.6 گنا شمسی رداس کے فاصلےکی دوری پر تھا،طاقتور شمسی لہریں(کورونل ماس ایجیکشن) پیدا ہوئیں جس سے10 منٹ تک مواصلاتی رابطے میں خلل پیدا ہوا۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز کے سائنسدانوں کی زیرقیادت تحقیق کے مطابق، پروجیکشن پوائنٹ کے قریب کورونل لہروں کا بھی پتہ چلا، یہ ایک ایسا رجحان ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقناطیسی میدان شمسی ہواؤں کو کس طرح روکتے ہیں۔ 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں اپ گریڈ بلاک چین ایپلی کیشن متعارف...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ کا ڈیٹا ڈائریکٹری بلاک چین کا اپ گریڈ شدہ ورژن، یکم جنوری سے آن لائن لائیو ہے، چین کا یہ پہلا میگا سٹی گورنمنٹ بلاک چین انفراسٹرکچر، حکومت اور سماجی تنظیموں کی طرف سے اپ لوڈ کردہ  اربوں کی تعداد میں ڈیٹا کے اشتراک میں معاونت کررہا ہے۔ اپ گریڈ کیا گیا یہ ورژن چین میکرپرمبنی ہے، جومقامی سطح پر تیارکردہ بلاک چین سسٹم ہے۔ چین میکر نظام کی بنیادی بناوٹ سے کور الگورتھم سے مدد لیتے ہوئے حکومتی اور سماجی ڈیٹا کی محفوظ اور منظم گردش کو یقینی بناتا ہے۔ چین میکرکے ڈویلپرزکا کہنا ہے کہ اس کے ڈیٹا کے سوال و جواب کی رفتار ملی سیکنڈ کی سطح تک پہنچ جاتی ہے۔ سیکورٹی کے لحاظ سے، فریم ورک، تکنیکی بناوٹ اور اپ گریڈ شدہ ورژن کے بنیادی اجزاء سبھی آزادانہ طور پر تیار کیے گئے ہیں۔ سسٹم اور ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متعدد سیکورٹی ٹیکنالوجیز کو استعمال میں لایاجاتا ہے۔

 بیجنگ بگ ڈیٹا سنٹر کے مطابق، ڈیٹا ڈائریکٹری بلاک چین شہر کی جانب سے شروع کیے گئے بڑے ڈیٹا ایکشن پلان کا ایک اہم حصہ ہے جوپہلی بار اپریل 2019 میں آن لائن ہوا تھا۔ تین سال سے زیادہ کام کرنے کے بعد، یہ بیجنگ کے 80 سے زیادہ سرکاری محکموں، 16 اضلاع اور دس سے زیادہ سماجی اداروں کی ڈیٹا ڈائریکٹریز کو مربوط کررہاہے۔ اس پر پچاس لاکھ سے زیادہ ڈیٹا ڈائریکٹریز اور 2ہزار700 سے زیادہ  انفارمیشن سسٹمز کو بلاک چین پر ریئل ٹائم میں منظم کیا جاتا ہے، جو بیجنگ میں دسیوں اربوں ڈیٹا کا اشتراک کرتے ہیں۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کرکٹ سے بریک ، دھانی بچوں کیساتھ پتنگ لوٹنے...

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے پتنگ بازی کی ویڈیو مداحوں سے شیئر کی ہے،ٹوئٹر پر شیئر کردہ وڈیو میں انہیں کھتیوں میں بچوں کے ساتھ پتنگ بازی کرتے دیکھا جاسکتا ہے،دھانی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بچپن میں، میں نے اپنے شہر میں آنے والی بہت سی پتنگیں لوٹیں، ہمارا گاں لاڑکانہ شہر کے بالکل قریب ہے جہاں ہمیں ہوا کے زور سے بہت سی پتنگیں ملتی تھیں، آج ایک بار پھر میں نے تیزی سے پتنگ لوٹ لی، ان بچوں کے ساتھ برا ہوا جنہیں مجھ جیسا مقابل ملا۔،ایک اور ٹوئٹ میں دھانی نے بچوں کے ساتھ مختلف تصاویر بھی شیئر کی اور تمام بچوں کو اپنا گینگ قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناصر العطیہ نے پانچویں بار سعودی ڈاکار ریلی...

قطر کے ناصر العطیہ نے سعودی عرب میں ہونے والی مشہور ڈاکار ریلی کے رواں ایڈیشن میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا،ناصر العطیہ نے تین مراحل جیتے اور اتوار کے روز مجموعی اسٹینڈنگ میں فرانس کے سیبسٹین لوئب پر ایک گھنٹے سے زیادہ کا فائدہ حاصل کیا، جو گزشتہ سال رنر اپ بھی تھے،میڈیا رپورٹس کے مطابق العطیہ کے ٹویوٹا ٹیم کے ساتھی برازیل کے لوکاس موریس تیسرے نمبر پر رہے، العطیہ نے تیسرے مرحلے کے بعد مجموعی طور پر برتری حاصل کی،فاتح کیٹیگری میں ہمہ وقت جیتنے والوں کی فہرست میں آٹھ بار کے چیمپئن فرانس کے اسٹیفن پیٹر ہینسل کے بعد دوسرے نمبر پر ہے،یاد رہے کہ مشہور کار ڈرائیور پیٹر ہینسل المعروف مسٹر ڈاکا جو اپنے الیکٹرک ہائبرڈ آڈی کو کریش کرنے کے بعد اس سال کے ایڈیشن سے ریٹائر ہوئے تھے چھ بار موٹر سائیکل کا تاج بھی جیت چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محمد شبیر نے چیف آف ائیر سٹاف گالف چیمپئن شپ...

اپنے نام کر لی،ایونٹ میں محمدعالم نے285(3انڈر پار)کے سکور کے ساتھ دوسری جبکہ حمزہ تیمورامین اور محمد زبیر نے 288(صفر انڈر پار)کے سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چیمپئن شپ میں 300گالفرز نے حصہ لیا اور ملک کے مشکل ترین گالف کورس میں 18 ہولز پر کھیلی گئی اور پانچ دن تک جاری رہی،چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب ایئرمین گالف کلب اینڈ ریکریشنل پارک کورنگی کریک میں منعقد ہوئی جس میں ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کو موریشس کے...

چار ملکی خواتین فٹبال ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں موریشس نے پاکستان کو 1-2گولز سے شکست دے دی، پرنس سعود بن جلاوی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں موریشس کی جانب سے جھیملا چیارا نے پانچویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم پانچ منٹ بعد پاکستان کی کپتان ماریہ خان نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا،پہلا ہاف 1-1گول سے برابر رہا ، دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، میچ کے 65ویں منٹ میں گوپال جولیمیری نے گول کر موریشس کو ایک بار پھر برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی،واضح رہے پاکستان نے پہلے میچ میں کوموروس کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کی تھی ، قومی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری میچ 19 جنوری کو سعودی عرب کے خلاف کھیلے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں بھارت میں سب سے زیا...

بھارت کے ویرات کوہلی نے سابق بھارتی کپتان اور دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹر سچن ٹنڈولکر سے اہم اعزاز چھین لیا،سچن ٹنڈولکر کے ریٹائر ہونے کے بعد یہی خیال کیا جارہا تھا کہ عظیم بیٹر کے ریکارڈ شاید کوئی توڑ نہ پائے لیکن بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے گزشتہ 11،10سالوں میں جس طرح کارکردگی دکھائی تو امید یہی جارہی تھی کہ صرف کوہلی ہی ٹنڈولکر کے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں، ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں بھارت میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں،ویرات کوہلی نے یہ اعزاز بھارت کا دورہ کرنے آئی سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شاندار 166رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر حاصل کیا،کوہلی بھارت میں ریکارڈ 21سنچریاں اسکور کرچکے ہیں، ٹنڈولکر نے 20سنچریاں بنائی تھیں،واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سیزیادہ سنچریوں کا ریکارڈ ٹنڈولکر کے پاس ہیں جنہوں نے اپنے طویل کیریئر میں 49سنچریاں اسکور کیں، اس فہرست میں کوہلی کا دوسرا نمبر ہے، ان کی سنچریوں کی تعداد 46ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پہلا ون ڈے، آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے پاکستان کو...

آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 8وکٹ سے شکست دے دی،برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40اوورز میں8وکٹ کے نقصان پر 160رنز بنائے ، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو 40 اوورز میں 158رنز بنانے تھے،پاکستان کی ندا ڈار 59اور بسمہ معروف 28رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈارسی بران اور جوناسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،میگ لیننگ نے 6ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ کرکٹ میں واپسی کی ہے،واضح رہے کہ برسبین میں وقفے وقفے سے بارش جاری تھی، جس کے باعث میچ 40اوورز تک محدود کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دھان کی زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل نئی او...

زرعی سائنسدانوں وماہرین زراعت نے فیصل ١باد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ١باد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر میں دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے مشینی کاشت متعارف کروانے کا فیصلہ کیاہے جبکہ زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل نئی اور ہائبرڈ اقسام متعارف کروانے کیلئے بھی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایاکہ حکومت پنجاب دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے مشینی کاشت متعارف کرائے گی نیزرائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کالاشاہ کاکوکے زرعی سائنسدانوں نے بھی دھان کی برآمدات میں اضافہ کیلئے زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل نئی اور ہائی برڈاقسام متعارف کروانے کی غرض سے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبے کی 21ملین ایکڑاراضی کا زمینی اور10لاکھ زرعی ٹیوب ویلوں کے پانی کا تجزیہ کروا نے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس سے مختلف فصلوں میں کھادوں کے متوازن ومتناسب استعمال سے فی ایکڑ پیداواری لاگت میں کمی کے ساتھ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے بتایاکہ حکومت دھان ودیگر فصلوں کی مختلف اقسام کی پیداواری صلاحیت اور فی ایکڑاوسط پیداوار میں وسیع خلیج کو کم کرنے کیلئے نہ صرف چھوٹے کاشتکاروں تک زرعی مشینری کی دستیابی ممکن بنائے گی بلکہ کھادوں پر سبسڈی کابراہ راست فائدہ بھی کسانوں تک پہنچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں دھا ن پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ زرعی تحقیقاتی ادارہ دھان کالا شاہ کاکوکے زرعی سائنسدانوں نے چاول کی 25سے زائد نئی اقسام متعارف کرائی ہیں جو انتہائی تعریف کی حامل اور عام کاشتکار کیلئے بہت فائد ہ مند ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھان کی فصل کی پیداوار میں اضافہ کیلئے فی ایکڑ 80 ہزار پودے ہونا ضروری ہیں جبکہ کاشتکاروں کی طرف سے 50سے 60 ہزار پودے فی ایکڑ لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پودوں کی مطلوبہ تعداد کے حصول کیلئے ٹرانسپلانٹر کے ذریعے پنیری کی منتقلی اور براہ راست کاشت کو متعارف کروانے کیلئے کاشتکاروں کی تربیت انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پنجاب میں 45لاکھ ایکڑ پردھان کی کاشت سے 3.54ملین ٹن پیداوار حاصل ہوئی۔انہوں نے بتایاکہ دھان کے بعد ازبرداشت نقصانات کو کم کرنے کے حوالے سے رائس کمبائن ہارویسٹر کے استعمال کو بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ دھان کی براہ راست پٹڑیوں پر کاشت سے پانی کی 30سے35فیصد اورپیداواری اخراجات میں 55سے60فیصد بچت کی جاسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں انجیرکی سالانہ پیداوار18 ہزار من...

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ پاکستان میں 18 ہزار من سالانہ انجیر پیدا ہوتا ہے جبکہ یہاں سالانہ28 ہزار من انجیر کی مانگ ہوتی ہے اسلئے اضافی مانگ کو پورا کرنے کیلئے ترکی، ایران اور افغانستان سے سالانہ 10 ہزار من خشک انجیر پاکستان درآمد کرنا پڑتا ہے حالانکہ پاکستان میں انجیر ہر جگہ اگایا جاسکتا ہے لہٰذا اگر زیادہ سے زیادہ لوگ انجیر کی کاشت شروع کردیں تو نہ صرف وہ خود منافع کمائیں گے بلکہ پاکستان کو دوسرے ممالک سے انجیردرآمد نہیں کرنا پڑے گا۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے مطابق پیداوار کم ہونے کے باعث بے شمار قدرتی خوبیوں سے مالا مال انجیر اس قدر مہنگا ہے کہ عام آدمی اسے کھانے کے بارے سوچ ہی نہیں سکتا۔انہوں نے بتایا کہ انجیر کی فصل لگانے کیلئے 10،10 فٹ کے فاصلے پر قطاریں بنا کر ان قطاروں میں 10،10 فٹ کے فاصلے پر ہی پودے لگائے جاتے ہیں اس طرح ایک ایکڑ رقبہ میں تقریباََ 435 پودے لگائے جاسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک دفعہ لگایا ہوا انجیر کا پودا 15 سے 20 سال تک بھر پور پیداوار دیتا ہے جبکہ نرسری میں انجیر کا ایک پودا تقریباََ 50 روپے میں مل جاتا ہے اس طرح پودے لگانے کا فی ایکڑ خرچ تقریباََ 22 ہزار روپے ہو سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک پودا کم از کم 6 کلوگرام پیداوار دیتا ہے اس طرح سے ایک ایکڑ سے تقریباً 2600 کلو یا 65 من تازہ انجیر حاصل کیا جا سکتا ہے نیزاگر انجیر کو خشک کر لیا جائے تو تقریباََ 1430 کلو صافی خشک انجیر حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر انجیر کی قیمت کی بات کی جائے تو خشک انجیر پرچون میں 2000 روپے سے لیکر 2300 روپے فی کلو تک بکتا ہے لیکن حالیہ مارکیٹ سروے کے مطابق تھوک میں تازہ انجیر کا ریٹ 500 روپے فی کلو ہے اس طرح فی ایکڑ 1430 کلو گرام خشک انجیر کی آمدن28 لاکھ 60 ہزار روپے فی ایکڑ بنتی ہے اور اگر انجیر کو بغیر خشک کئے ہوئے تازہ تازہ بیچا جائے تو اس کا ریٹ کم از کم 500 روپے فی کلو تک لگ جاتا ہے اس حساب سے 2600 کلوگرام تازہ انجیر 13 لاکھ روپے میں بک جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اگر دیکھا جائے تو آمدن کے لحاظ سے انجیر کسی بھی طرح دوسری فصل یا باغ سے پیچھے نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں انجیر تقریباً ہر جگہ اگایا جاسکتا ہے لہٰذا اگر زیادہ سے زیادہ لوگ انجیر کی کاشت شروع کردیں تو نہ صرف وہ خود منافع کمائیں گے بلکہ پاکستان کو دوسرے ملکوں سے انجیر نہیں خریدنا پڑے گا اور ہر عام آدمی تک یہ بہترین پھل پہنچ سکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بريطانيا بصدد تصنيف الحرس الثوري إرهابياً ال...

The aftermath of hanging of Akbari#..

UK set to brand Iran’s revolutionary guards as terrorists ..

The world unified againt #Iran ..

العالم يتوحد ضد الملالي.. إعدام أكبري يصعد توترات الغرب ويضع شمخاني في دائرة الشكوك

يبدو أن النظام الإيراني دخل في مواجهة سياسية عنيفة أمام الغرب مجدداً، إذ توحد العالم ضد ملالي طهران، وهذه المرة من نافذة إصدار النظام الإيراني حكما بالإعدام بحق علي رضا أكبري، وهو سياسي بريطاني ومسؤول إيراني سابق يحمل أيضا الجنسية البريطانية بتهمة التجسس لصالح حساب الاستخبارات البريطانية MI6، على حد زعم طهران. وبحسب مسؤولة بريطانية تحدثت لـ"الرياض" - شريطة عدم الإفصاح عن اسمها - فإن عملية إعدام أكبري ستضيف مزيدا من الضغوط الغربية على النظام الإيراني وتصعيد وتأزيم العلاقات مع طهران المتوترة أصلا، منذ تعثر المحادثات الرامية لإحياء الاتفاق النووي لعام 2015 وشنت إيران حملة قمع مميتة على المحتجين منذ العام الماضي حتى الآن.

وأكدت مصادر مطلعة أن الحكومة البريطانية التي كانت تعتزم تصنيف الحرس الثوري الإيراني منظمة إرهابية، إلا أنها أصبحت اليوم بعد إعدام أكبري أكثر قناعة بتحريك الملف بشكل أسرع كرد على إعدام البريطاني أكبري.

داونينغ ستريت يراجع خياراته حول الملف النووي

وأكد وزير الدولة بوزارة الشؤون الخارجية البريطانية ليو دوكيرتي أمام البرلمان أن بريطانيا تدرس تصنيف الحرس الثوري الإيراني منظمة إرهابية.

وقال دوكيرتي خلال مناقشة للوضع في إيران دعا خلالها بعض الأعضاء إلى حظر الحرس الثوري "الدراسة التي تجريها الحكومة في الوقت الراهن لهذه القضية، وهي دراسة تجري بجدية". ويحظى قرار الحكومة المرتقب بدعم وزيري الأمن والداخلية البريطانيين ويأتي هذا القرار بعدما كشف مسؤولون في الاستخبارات عن التهديدات التي تشكلها إيران لبريطانيا.

وكان كين مكالوم، مدير جهاز المخابرات العسكرية البريطانية لفت إلى المخاطر التي تشكلها إيران على بريطانيا في خطاب نادر في نوفمبر الماضي، استعرض فيه عددا من "المؤامرات الإيرانية السابقة ضد بلاده".

ومن التحليلات التي تشير إلى اقتراب اتخاذ قرار بريطاني بتصنيف الحرس الثوري ضمن قائمة الإرهاب بعد إعدام أكبري، قيام السلطات الإيرانية باعتقال بريطانيين من أصل إيراني، تتهمهم طهران بأن لهم صلة بالمظاهرات التي شهدتها مدن عدة بالبلاد، وهذا ما دفع رئيس الوزراء البريطاني ريشي سوناك لمطالبة طهران بأن تكف عن احتجاز مزدوجي الجنسية، وعدم استخدام هذا الأمر لكسب نفوذ سياسي، إلى جانب ما كشفت عنه "تلغراف" بأن الحرس الثوري تورط في عشر محاولات لخطف أو قتل أشخاص في المملكة المتحدة، العام الماضي.

وتؤكد مصادر بريطانية أن إدراج بريطانيا بعد إعدام أكبري الحرس الثوري على قائمة الإرهاب أصبح قاب قوسين. ومن المحتمل أن تحذو العواصم الأوروبية وخصوصا باريس وبرلين لوضع الحرس الثوري في نفس القائمة إذا اتخذت لندن هذا القرار.

كما أن مثل هذا القرار سيؤدي لعدم فتح أي حوارات مع طهران في ملفات هامة مثل ملف الاتفاق النووي الإيراني. وأضافت المصادر البريطانية أنه كان يتوجب على إيران أن تقدم لبريطانيا أدلة كافية ووثائق تثبت تجسس أكبري كونه مواطن بريطاني أيضا خصوصا أن إيران باتت تستغل مزدوجي الجنسية لتحقيق مكاسب. كما أن الصحف البريطانية بدأت تضغط على دواننغ ستريت لاتخاذ إجراءات حازمة بحق إيران بعد إعدام أكبري كما يتعرض سوناك لضغوط في هذا الملف بالبرلمان من اليمين واليسار، ويبدو أن واشنطن سعيدة رغم استنكارها الشديد لما حدث في قضية أكبري، لأنها كانت دائما تقول إن الأوربيين يتساهلون مع إيران.

وأثار إعدام أكبري، الحليف المقرب للقيادي الايراني علي شمخاني، غضبًا فوريًا من الدول الغربية من لندن، وقال رئيس الوزراء البريطاني ريشي سوناك: "كان هذا عملاً قاسياً وجباناً نفذه نظام بربري، لا يحترم حقوق الإنسان لشعبه".

وقوبل إعدام أكبري، نائب وزير الدفاع الإيراني في حقبة الرئيس خاتمي، بتنديد دولي واسع حيث وصفت فرنسا بـ"العمل البشع والوحشي" فيما أكدت ألمانيا التنسيق مع بريطانيا ضد "النظام الإيراني". وقالت الوزارة "تمّ استدعاء القائم بالأعمال في السفارة الإيرانية في باريس مرة أخرى للتعبير عن استنكارنا" وتحذيره من أنّ "انتهاكات إيران المتكرّرة للقانون الدولي لا يمكن أن تمرّ من دون رد، خصوصاً عندما يتعلّق الأمر بمعاملة مواطنين أجانب تحتجزهم هذه الدولة بشكل تعسّفي". كما استدعت وزارة الخارجية الفرنسية مبعوثا إيرانيا في باريس، للتعبير عما وصفته بالغضب من الإعدام.

كما دان الرئيس الفرنسي إيمانويل ماكرون إعدام أكبري واصفا إياه بـ "عمل بشع ووحشي".

ودانت وزيرة الخارجية الألمانية أنالينا بيربوك إعدام أكبري، ووصفته بعمل غير إنساني من قبل القيادة الإيرانية، وكتبت بيربوك على موقع تويتر: "نقف مع أصدقائنا البريطانيين وسنواصل تنسيق أعمالنا عن كثب ضد النظام، كما سنواصل دعمنا للشعب الإيراني"، ووصفت السفيرة الأميركية في بريطانيا، جين هارتلي، عملية إعدام أكبري بـ"المروعة والمثيرة للاشمئزاز"، مؤكدة وقوف بلادها مع لندن في "إدانة هذا العمل الوحشي".

ويشير إعدام أكبري، إلى صراع مستمر على السلطة داخل الثيوقراطية الإيرانية، في الوقت الذي تكافح فيه لاحتواء المظاهرات بشأن وفاة مهساء أميني.

وزعم بيان مطول صادر عن القضاء الإيراني، أن أكبري حصل على مبالغ كبيرة من المال بالإضافة إلى جنسيته البريطانية، ومساعدات أخرى في لندن لتقديمه معلومات إلى جهاز المخابرات.

ويُعتقد أن أكبري، الذي كان يدير مؤسسة فكرية خاصة، قد اعتُقل في عام 2019، لكن تفاصيل قضيته لم تظهر إلا في الأسابيع الأخيرة. وعادة ما تتم محاكمة المتهمين بالتجسس، وجرائم أخرى تتعلق بالأمن القومي، خلف أبواب مغلقة، حيث تقول جماعات حقوقية إنه لا يسمح لهم باختيار محاميهم، ولا يُسمح لهم بالاطلاع على أدلة ضدهم.

اعترافات بالإكراه

وبثت الـ"بي بي سي" الناطقة بالفارسية، رسالة صوتية من أكبري وصف فيها تعرضه للتعذيب. وقال أكبري في التسجيل الصوتي: "باستخدام الأساليب الفسيولوجية والنفسية، كسروا إرادتي ودفعوني إلى الجنون وأجبروني على فعل ما يريدون"، "بقوة السلاح والتهديد جعلوني اعترف بادعاءات كاذبة".

ومارست إيران الاعتقالات التعسفية على نطاق أوسع، والاعترافات القسرية والإعدامات ذات الدوافع السياسية. وإيران هي واحدة من أكثر الدول إعدامًا في العالم حيث أعدمت في عام 1984 قائد البحرية الأدميرال بهارام أفضلي مع تسعة عسكريين آخرين بتهمة التجسس لصالح الاتحاد السوفيتي.

وتحاول الحكومة الإيرانية منذ شهور الادعاء - دون تقديم أدلة - بأن دولًا أجنبية أثارت الاضطرابات التي تجتاحها منذ وفاة أميني في سبتمبر، بعد احتجازها من قبل شرطة الآداب، ويقول المتظاهرون إنهم غاضبون من انهيار الاقتصاد والشرطة القاسية، والسلطة الراسخة لرجال النظام في البلاد.

وخرجت قضية أكبري إلى الضوء، مع إعلان السلطة القضائية في 11 يناير الحالي، عن إصدار حكم بالإعدام بحقه لإدانته بالتجسس، ونشر الإعلام الرسمي الإيراني في اليوم التالي تفاصيل متعلقة بأكبري، مشيرة إلى أنه سبق أن شغل مهمات في وزارة الدفاع والمجلس الأعلى للأمن القومي.

وكان قد طلب من عائلة أكبري الأربعاء الماضي زيارته "للمرة الأخيرة" في سجنه، وقالت زوجته إن أكبري نقل بعدها إلى الحبس الانفرادي.

واعتقل أكبري، الذي شغل سابقا منصب نائب وزير الدفاع الإيراني، في عام 2019 وأدين بتهمة التجسس لصالح بريطانيا وهي التهمة التي نفاها.

ودعمت وزارة الخارجية البريطانية عائلة أكبري، وأثارت قضيته مرارًا وتكرارًا مع السلطات الإيرانية. وقد طلبت الوصول القنصلي العاجل إليه، لكن الحكومة الإيرانية لا تعترف بالجنسية المزدوجة للإيرانيين. وتدهورت العلاقات بين إيران وبريطانيا في الأشهر الأخيرة، منذ أن فرضت لندن عقوبات على شرطة الآداب الإيرانية وشخصيات أمنية أخرى بارزة، ردًا على حملة القمع العنيفة التي شنتها طهران على المتظاهرين المناهضين للحكومة، وسياقي إعدام أكبري يلقي بظلاله على شمخاني المعروف بقربه للغرب.

ويبدو أن الإعدام سيضيف مزيداً من الضغوط على علاقات إيران المتوترة منذ فترة طويلة مع الغرب، وهي علاقات تدهورت بشكل أكبر منذ تعثر المحادثات لإحياء الاتفاق النووي، وبعد أن شنت إيران حملة قمع على المحتجين على وفاة الشابة الكردية مهسا أميني، في سبتمبر الماضي، على إثر توقيفها من قبل "شرطة الأخلاق" في طهران.

وتعد بريطانيا طرفاً رئيسياً في المحادثات النووية التي تستهدف إحياء الاتفاق النووي بين إيران والقوى الكبرى، لكن مصادر في الحكومة البريطانية قالت إن "المشهد تغيّر بشكل كبير منذ بدء عملية التفاوض. لافتة إلى أن لندن تراجع الآن خياراتها فيما يتعلق بالمشاركة مستقبلاً في الاتفاق".

وقالت مصادر بريطانيا أنه بعد إعدام أكبري فإن موقف لندن سيتغير جذريا حيال المفاوضات النووية مع إيران وستغيّر المشهد والمعطيات بشكل كامل، بسبب سلوك النظام الإيراني"، فيما أشار داونينغ ستريت، إلى أن "جميع الخيارات قيد المراجعة" بعد إعدام أكبري.

وواجهت إيران اتهامات باستخدام المحادثات كغطاء أثناء تكثيف العمل على برنامجها النووي، في محاولة لـ"تطوير سلاح نووي"، وهي التهمة التي تسببت في جعل جولات المفاوضات في فيينا بشكل متقطع، ما أثار شكوكاً لدى المسؤولين البريطانيين بأن طهران "لم تكن تتصرف بحسن نية".

وتواصلت الإدانات في إيران والعالم ضد إعدام المتظاهرين على خلفية الاحتجاجات المتواصلة في أنحاء البلاد، حيث تشهد إيران منذ 16 سبتمبر تظاهرات إثر وفاة مهسا أميني. وقتل المئات، بينهم عشرات من عناصر قوات الأمن، خلال الاحتجاجات التي تخللها رفع شعارات مناهضة للسلطات. كما تم توقيف الآلاف على هامش التحركات التي يُعتبر مسؤولون إيرانيون جزءا كبيرا منها بمثابة أعمال شغب يقف خلفها أعداء البلاد على حد قولهم. ويمضي مسار الحركة الاحتجاجية التي أسبوعها السابع عشر، حصلت تظاهرات في قلب العاصمة طهران، ولا تزال تُرسم على الجدران الشعارات المناهضة لخامنئي التي تطلب "الموت للديكتاتور" وما زالت تصدح الحناجر من الشُرفات ليلاً ضد "قاتل الأطفال".

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویں سالانہ پاکستان لائف سٹائل فرنیچر نمائش27...

ملک کی سب سے بڑی57 ویں سالانہ پاکستان لائف سٹائل فرنیچر نمائش27جنوری سے فیصل آباد میں شروع ہوگی جس میں 50سے زائد قومی و بین الاقوامی برینڈز کی فرنیشرز مصنوعات عوامی دلچسپی، نمائش و50 فیصد تک کی شاندار بچت کے ساتھ فروخت کیلئے رکھی جائیں گی۔پاکستان کی مذکورہ سب سے بڑی بااعتماد فرنیچر نمائش کو زیرو ہیلتھ کیئر پاکستان سپانسر کررہا ہے جبکہ اسے پاکستان فرنیچرز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن،ڈائمنڈ سپریم فوم اوراٹیلین سٹائل فرنیشرز مارٹ و دیگر اداروں کا خصوصی اشتراک بھی حاصل ہے نیزاپنی نوعیت کی مذکورہ منفرد، دیدہ زیب و دلکش اور عالمی لائف سٹائل سے ہم آہنگ نمائش کا آغاز 27 جنوری سے ستارہ مارکی ویسٹ کینال روڈ فیصل آباد میں کیا جا ئے گا جو 29 جنوری تک روزانہ صبح 11 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گی اور اس میں تمام فیملیز و شہریوں کا داخلہ مفت ہوگا۔نمائش کے آرگنائزرز نے بتایا کہ اس نمائش میں 50 سے زائد قومی و بین الاقوامی برانڈز کے گھر و دفاترکے فرنیچر کی شاندار ورائٹی،ماڈرن اینڈ ٹراڈیشنل فرنیچر، ویڈنگ فرنیچر،ہوم اینڈ آفس فرنیچر، ڈیکوریٹو اسیسریز، کڈز فرنیچر، آؤٹ ڈور فرنیچر،ڈورز اوروارڈ روبز،صوفہ،ڈائننگ ٹیبل،آؤٹ ڈور،کاروباری ونمائشی فرنیچر،لان ڈیکور فرنیچر کے عمدہ و بہترین ڈیزائنزسمیت فرنیچر کی وسیع رینج عوامی دلچسپی، نمائش و فروخت کیلئے دستیاب ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے نمائش آرگنائزرز سے موبائل نمبر 0304ـ1111701 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان گزشتہ سال گندم کی ساڑھے 23ملین میٹرک...

پاکستان گزشتہ سال گندم کی ساڑھے 23ملین میٹرک ٹن پیداوار کیساتھ نویں پوزیشن پر آ گیا۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے شعبہ فوڈ سائنسز کے ماہرین نے بتایا کہ یورپی یونین نے گزشتہ سال گندم کی 134ملین میٹرک ٹن پیداوار کے ساتھ دنیا بھر میں پہلی، چین نے 125 ملین میٹرک ٹن کے ساتھ دوسری، بھارت نے 94ملین میٹرک ٹن کے ساتھ تیسری، امریکہ نے 61ملین میٹرک ٹن کے ساتھ چوتھی، فرانس نے 40ملین میٹرک ٹن کے ساتھ پانچویں، روس نے 38ملین میٹرک ٹن کے ساتھ چھٹی، آسٹریلیا نے 30ملین میٹرک ٹن کے ساتھ ساتویں، کینیڈا نے 27ملین میٹرک ٹن کے ساتھ آٹھویں جبکہ پاکستان نے ساڑھے 23ملین میٹرک ٹن سے زائدگندم کی پیداوار کے ساتھ نویں پوزیشن حاصل کی تاہم اگر جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ اور زرعی سائنسدانوں و ماہرین زراعت کی سفارشات پر عمل کرلیا جا ئے تو پاکستان بھی اپنی گندم کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ کرسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں گندم کی فی ایکڑ پیداوار 60 من جبکہ پاکستان میں اوسط پیداوار 29 من کے قریب ہے جس کی بڑی وجہ جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی نہ ہونا ہے لہٰذا اگرجڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنالی جائے توگندم کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیاجاسکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ گندم کی فصل میں 50 سے زائد جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں جن میں چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں میں باتھو، پوہلی، پیازی، جنگلی پالک، جنگلی مٹر، ہالوں، ریواڑی، سنجی، کرنڈ، شاہترہ، کاشنی، مینا، لہلی، بلی بوٹی، لیہا، اونٹ چرا، درانک جبکہ نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں میں دومبی سٹی، جنگلی جئی،جنگلی سوانک،گھاس وغیرہ شام ہیں۔انہوں نے بتایاکہ یہ جڑی بوٹیاں گندم کی پیداوار کا 14 سے 42فیصد تک نقصان کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر باتھو کا ایک پودا گندم کے کھیت میں پک جائے تو اس ایک پودے کے ایک لاکھ 89ہزار بیج بنتے ہیں اسی طرح جنگلی پالک کاایک پود اایک لاکھ 42ہزار بیج پیدا کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جڑی بوٹیاں گندم کی فصل کیلئے انتہائی خطرناک اور فی ایکڑ 5 سے7من تک پیداوار کانقصان کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر فرسودہ و روایتی طریقوں سے نجات حاصل کرکے جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ کیاجائے تو گندم کی شاندار فصل حاصل ہو سکتی ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برآمدات میں اضافہ کیلئے سٹیک ہولڈرز کی مشاور...

آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعجاز احمد ناگرہ نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت از حد ضروری ہے جبکہ تجارتی پالیسی کی روشنی میں برآمدات میں اضافہ کیلئے مراعات،خصوصی پیکیج اور ٹیکسوں میں کمی بھی ضروری ہے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حکومتی ریونیوجنریشن میں بھی بہتری آسکے۔میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ تجارتی پالیسی کی روشنی میں کاروباری برادری کو مراعات کے علاوہ کاروبار کو آسان بنانے کیلئے قواعد وضوابط کو سادہ اور قابل فہم بنایا جانا اشد ضروری ہے لہٰذا کاروباری لاگت کو کم کرنے کیلئے صنعت و تجارت سے درآمدی اور برآمدی اشیا پر غیر ضروری بوجھ کو کم اور غیر ضروری رکاوٹیں دور کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ برآمدات میں کمی کی اہم وجوہات میں بجلی گیس، پٹرولیم مصنوعات اور خام مال کی قیمتوں کا زیادہ ہونا بھی شامل ہے کیونکہ ان کی وجہ سے مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی اشیاکی مانگ میں کمی ہورہی ہے جبکہ دیگر ہمسایہ ممالک میں صنعتی مقاصد کیلئے پاکستان کی نسبت بجلی اور گیس سستی فراہم کی جارہی ہے اسلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں بھی صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ عالمی منڈیوں میں مسابقت کی فضا برقرار رہے۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

باغبانوں کوماہ جنوری کے دوران خوابیدہ حالت م...

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمودنیباغبانوں کوکنگز روبی، فلیم سیڈلیس،پرلٹ،تھامپسن سیڈلیس سمیت انگور کی دیگر اقسام کی شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ انگور کی قلمیں تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ رواں ماہ جنوری کے دوران مذکورہ ایام میں جب انگور کی بیلیں خوابیدہ حالت میں ہو ں تو ان کی شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ قلمیں تیار کر لی جائیں اور قلمیں تیار کرنے کے بعد انہیں چھوٹے چھوٹے بنڈلوں کی صورت میں باندھ کر نمدارریت یا مٹی میں کم و بیش ایک ماہ کیلئے دبادیاجائے کیونکہ اس عمل کے نتیجے میں قلمیں نرسری میں لگانے کے بعد جلد ہی جڑیں اور پھوٹ نکالنا شروع کردیتی ہیں۔انہوں نے باغبانوں سے کہا کہ انگور کی کاشت تقریباًہر قسم کی زمین میں کی جاسکتی ہے تاہم انگورکی کامیاب کاشت کے لئے درمیانی ذرخیز، ہلکی میرا اور مناسب مقدار میں نامیاتی مادہ رکھنے والی زمین زیادہ موزوں ہے البتہ کلراٹھی، سیم زدہ اور بھاری میرازمین سمیت ایسی زمین جس میں پانی دیر تک کھڑارہے وہ انگور کی کاشت کیلئے مناسب نہیں۔انہوں نے کہاکہ انگور کی اقسام کنگز روبی، فلیم سیڈلیس،پرلٹ،تھامپسن سیڈلیس کی کاشت سے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ سے 2 افراد ہلا...

چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کی پان شان کاؤنٹی میں ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک، 12 لاپتہ اور 34 زخمی ہو گئے ہیں۔ کاؤنٹی کے محکمہ تشہیر نے پیر کے روز بتایا کہ یہ دھماکہ اتوار کی سہ پہر ہوا ۔ محکمہ کے مطابق زخمیوں کو طبی علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال کے تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس م...

نیپال کے تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی آف نیپال(سی اے اے این ) کے ترجمان جگناتھ نیرولا نے پیر کے روز شِنہوا کو بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کو کچھ دیر قبل بلیک باکس مل گیا ہے۔ ہم اس کو جلد ہی حاصل کر لیں گے۔ نیپال کے وسط میں ایک مشہور سیاحتی مقام پوکھرا کے قریب اتوار کو ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ دن کے آغاز پر امدادی کارکنوں نے ان چار افراد کی تلاش دوبارہ شروع کردی جو ابھی تک لاپتہ ہیں۔ نیرولا نے اس سے قبل شِنہوا کو بتایا کہ غوطہ خوروں کو دریائے سیٹی میں تلاش کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ کچھ لاشوں کا دریا میں گرنے کا خدشہ ہے۔ یے ٹی ایئر لائنز کے طیارے میں 68 مسافر اورعملے کے 4 ارکان سوار تھے، جو کھٹمنڈو سے پوکھرا جاتے ہوئے دریائے سیٹی کی ایک گھاٹی میں گر گیا تھا جبکہ اتوار کو جائے حادثہ سے 68 لاشیں نکال لی گئی۔ نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک بیان کے مطابق اس بدقسمت پرواز میں 15 غیر ملکی سوار تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کسانوں کو زرعی اجناس کی زیادہ پیداواری صلاحی...

ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے ترجمان نے کہا کہ کسانوں کو زرعی اجناس کی بھرپور قوت مدافعت اور زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل نئی اقسام کی فراہمی ایوب ریسرچ کی اولین ترجیح ہے جبکہ ترقی پسند کاشتکاروں کو منافع بخش اقسام کی کاشت کیلئے تمام ممکن رہنمائی بھی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ گندم، کماد، دھان، کپاس، سورج مکھی،مکئی سمیت دیگر پھلوں و سبزیات کی بمپر کراپس حاصل کرکے نہ صرف ملکی ضروریات پوری کرسکیں بلکہ ضرورت سے زائد زرعی اجناس، پھلوں، سبزیوں کی برآمد سے زرمبادلہ بھی حاصل کیاجاسکے۔ مکئی کی منافع بخش کاشت کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ آئندہ ایوب ریسرچ کاشتکاروں کومناسب قیمت پرمکئی کے ہائبرڈ بیج تیار کرکے دے گا۔اس موقع پرانہوں نے فوڈسکیورٹی اورفصلوں کی اجزائے خوراک کی اہمیت پر بھی زوردیا۔انہوں نے کہا کہ آلو، مکئی و دیگر سبزیاں دوسرے شہروں کو سپلائی کی جاتی ہیں۔انہوں نے سبزیوں کیلئے بیج اور ٹنل فارمنگ وجدید کاشتکاری پرزوردیتے ہوئے کہاکہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضروت کو پورا کرنے کیلئے زرعی شعبہ میں انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی کیمیائی کھادوں کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے درآمدی کھادوں پر انحصار کیا جارہا ہے اسلئے متوازن کھادوں کے استعمال و افادیت کے بارے میں بھی کاشتکاروں کو مناسب آگاہی فراہم کرناہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینیگال میں بس اور ٹرک کے مابین تصادم ، 19 ا...

ڈاکار(شِنہوا)سینیگال کے شمالی علاقے میں ایک بس اور ٹرک کے مابین تصادم کے باعث 19 افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی میڈیا نے پیر کے روز بتایا کہ حکام ابھی تک لوگا کے علاقے ساکال کے نزدیک ہونیوالے تصادم کی وجوہات سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ سینیگال کے وسطی خطے کفرین میں ایک بڑے حادثے کے تقریباً ایک ہفتے بعد پیش آیا ہے جہاں 8 جنوری کو 2 بسوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انجینئرنگ سیکٹر کی ٹاپ پانچ کمپنیوں کی اوسط...

انجینئرنگ سیکٹر کی ٹاپ پانچ کمپنیوں کی اوسط مارکیٹ ویلیو میں جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی اکتوبردسمبرمیں 19 فیصد کی کمی ، کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن 77 ارب روپے، انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ 19.3 ارب روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ سب سے بڑی کمپنی ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق انجینئرنگ سیکٹر کی ٹاپ پانچ کمپنیوں کی اوسط مارکیٹ ویلیو میں جاری مالی سال 2022-23 کی حال ہی میں ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی اکتوبردسمبرمیں 19 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انجینئرنگ کے شعبے کی نمائندگی 18 کمپنیاں کرتی ہیں جن کی کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن 77.2 بلین روپے ہے۔ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کے لحاظ سے انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ 19.3 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ سب سے بڑی کمپنی ہے اس کے بعد مغل آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ ہے جس کی مارکیٹ کیپ 15.7 بلین روپے ہے۔ انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ اور آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ روپے 9.8 بلین اور 7.9 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

عائشہ اسٹیل ملز لمیٹڈ جس کی مارکیٹ کیپ 7.3 بلین روپے ہے انجینئرنگ کے شعبے میں پانچویں بڑی کمپنی ہے۔ مغل کی مارکیٹ ویلیو 21 ارب روپے سے کم ہو کر 16 ارب روپے ہو گئی، اس طرح اسے 25 فیصد کا سب سے زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑا۔ دوسرا سب سے زیادہ نقصان انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کا رپورٹ کیا گیا کیونکہ اس کی مارکیٹ ویلیو 13 بلین روپے سے گھٹ کر 9.9 بلین ہو گئی۔ مارکیٹ ویلیو 9.3 بلین سے 7.5 بلین روپے تک 19 فیصد کی کمی کے ساتھ آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈکو تیسرے سب سے زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ آغاکو مارکیٹ ویلیو کے سب سے کم نقصان کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس کی قیمت 9.4 بلین روپے سے 11 فیصد کم ہو کر 8.4 بلین روپے رہ گئی۔ اوسطاسرفہرست انجینئرنگ کمپنیوں کو مجموعی مارکیٹ سے زیادہ مارکیٹ ویلیو میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ سرفہرست پانچ انجینئرنگ فرموں میں سے مغل نے مجموعی مارکیٹ کے مقابلے اسٹاک ریٹرن میں سب سے زیادہ 0.04فیصدکی مارکیٹ ریٹرن کے مقابلے میں 0.41فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی آٹو انڈسٹری تیزی سے ترقی کرنے وال...

پاکستان کی آٹو انڈسٹری تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں شامل، مجموعی قومی پیداوار میں چارفیصد حصہ ڈالااور 35لاکھ لوگوں کو ملازمتیں بھی فراہم کیں،یوٹونگ اور زونگ ٹونگ نے پاکستان میں اسمبلنگ پلانٹس قائم کیے ہیں،مقامی اسمبل شدہ بس کی قیمت دو کروڑ روپے ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان کی آٹو انڈسٹری تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک کے طور پر ابھری، جس نے مجموعی قومی پیداوار میں چارفیصد حصہ ڈالااور 3.5 ملین سے زائد لوگوں کو مختلف شکلوں میں ملازمتیں بھی فراہم کیں۔ ملک بھر میں موٹر ویز کے قائم کردہ بنیادی ڈھانچے کے ساتھ، ٹرانسپورٹ اور ٹریول انڈسٹری نے گزشتہ چند سالوں کے دوران بہت ترقی کی ہے کیونکہ جدید ترین اور انتہائی آرام دہ بسیں ملک کے ایک کونے سے دوسرے سرے تک چل رہی ہیں جو سفر کو خوشگوار بنا رہی ہیں۔ مختلف کار برانڈز کے اسمبلنگ پلانٹس کے بعدیوٹونگ اور زونگ ٹونگ، جو چین میں معروف بسیں اور گاڑیاں تیار کرتے ہیں، نے پاکستان میں اسمبلنگ پلانٹس قائم کیے ہیں ۔ 2013 میں، یوٹونگ نے پاکستان کی ماسٹر موٹر کارپوریشن کے ساتھ ایک تکنیکی لائسنس کے معاہدے پر دستخط کیے تھے اورپہلی بس فروری 2016 میں آئی تھی۔ اس کے بعد سے ماسٹر موٹرز نے پاکستان میں مختلف ٹریول کمپنیوں سے چلنے والی تقریبا 2,000 بسیں اسمبل کی ہیں۔ یوٹونگ بسیں، جن میں انٹرسٹی بسیں، سٹی بسیں اور مختلف شٹل بسیں شامل ہیں، پاکستان کی سڑکوں پر چل رہی ہیں اور معروف ٹرانسپورٹ کمپنیاں اپنی بسیں یوٹونگ ماسٹر بس کے مشترکہ منصوبے سے بنا رہی ہیں۔

ڈائیووپاکستان اور دیگر معروف ٹرانسپورٹ کمپنیاں ماضی میں چین سے بسیں درآمد کرتی تھیں اور آج ملک بھر کی تمام معروف ٹرانسپورٹ کمپنیاں پاکستان کی اسمبلڈ بسوں کا آرڈر دے رہی ہیں۔ ان اقدامات سے یہ شعبہ ملک کی لگژری اور آرام دہ بسوں کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خود کفیل ہونے جا رہا ہے اور مستقبل میں یہ امیدیں زیادہ ہیں کہ پاکستان مقامی طور پر اسمبل شدہ بسیں وسطی ایشیائی ممالک کو برآمد کر سکے گا۔ ملک میں بسیں بنانے والی صنعتوں کے بڑے ناموں کے علاوہ پاکستان کے بڑے شہروں لاہور، شیخوپورہ اور کراچی میں بسیں بھی چھوٹے پیمانے پر تیار اور اسمبل کی جارہی ہیں۔ ندیم احمد، منیجر گنج بخش بس باڈی میکرز، لاہور نے کہا کہ وہ چین سے بسوں کے پارٹس درآمد کرتے ہیں اور اپنے صارفین کی ضرورت کے مطابق بسیں اسمبل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بس کو مینوفیکچرنگ میں چالیس دن لگتے ہیںاور تیس لوگ اسمبلنگ اور فریمنگ، پینٹنگ، سیٹیں اور بس مینوفیکچرنگ کے تمام متعلقہ فارمیلٹیز پر مینوفیکچرنگ کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک امپورٹڈ بس کی قیمت 35 سے 45 ملین روپے ہے لیکن مقامی طور پر درآمدی اسپیئر پارٹس کے ساتھ یہ بس 17 سے 20 ملین روپے میں تیار کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاہم ہینو، اسوزو، ڈائیوو کے پرانے فریموں پر بسیں بھی اسمبل کرتے ہیں، اور اپنی ورکشاپس میں یوٹونگ کی ڈبل شیشے والی باڈی بسیں بھی تیار کرتے ہیں۔ زونگ ٹونگ نے پاکستانی تاجروں کے ساتھ مل کر کراچی میں بس اسمبلنگ یونٹ بھی قائم کیا ہے۔ زونگ ٹونگ کراچی کے اسسٹنٹ مینیجر کوالٹی، اسد احمد نے بتایا کہ ہم 2019 سے پاکستان کی معروف ٹرانسپورٹ سروسز فیصل موورز، وڑائچ ٹرانسپورٹ اور خواجہ ٹریولز کے لیے بسیں اسمبل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ خصوصیات کے ساتھ ایک بس کو اسمبل کرنے میں تقریبا پانچ دن لگتے ہیں اور بس کی لاگت 32 سے 34 ملین روپے کے درمیان ہوتی ہے۔ جرمنی اور چین کے تعاون سے پاکستان میں اسمبلنگ کی صنعت پروان چڑھ رہی ہے اور جلد ہی پاکستان میں الیکٹرک بسیں شروع ہو جائیں گی۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین فاروق بندیال نے کہا کہ جدید اور آرام دہ بسوں کی آمد سے ملک میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ پروان چڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کی بسیں بنانے والی کمپنیاں پاکستان میں اپنے پلانٹ اور اسمبلنگ یونٹس لگا رہی ہیں جس سے پاکستان میں انڈسٹری کو مزید فروغ ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں