• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | پاکستان

چین-پاکستان-ریپ سیڈ

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم طاہر عباس خان اور جیانگ شی زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر فو ڈونگ ہوئی، یونیورسٹی کے ریپ سیڈ  پودے لگانے کے مرکز میں رنگ برنگے ریپ سیڈ پھولوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-پاکستان-ریپ سیڈ

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم طاہر عباس خان اور جیانگ شی زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر فو ڈونگ ہوئی، یونیورسٹی کے ریپ سیڈ  پودے لگانے کے مرکز میں رنگ برنگے ریپ سیڈ پھولوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-پاکستان-ریپ سیڈ

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم طاہر عباس خان اور جیانگ شی زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر فو ڈونگ ہوئی، یونیورسٹی کے ریپ سیڈ  پودے لگانے کے مرکز میں رنگ برنگے ریپ سیڈ پھولوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-پاکستان-ریپ سیڈ

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم طاہر عباس خان اور جیانگ شی زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر فو ڈونگ ہوئی، یونیورسٹی کے ریپ سیڈ  پودے لگانے کے مرکز میں رنگ برنگے ریپ سیڈ پھولوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چاقو حملے کی کوشش،اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں...

رم اللہ( شِنہوا) فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی اس وقت جاں بحق ہو گیا جب اس نے مغربی کنارے کے شہر رم اللہ کے قریب چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

بیان میں وضاحت کے بغیر کہا گیا ہے کہ 23 سالہ یزان خصیب کو اسرائیلی فوجیوں نے شہر کے شمال میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ 

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ایک نوجوان فلسطینی نے رم اللہ کے شمال میں ایک اسرائیلی فوجی پر چاقو سے وار کرنے کی کوشش کی۔

علاقے میں موجود دیگر فوجیوں نے حملہ آور کوناکام بناتے ہوئےفائرنگ کر کے اسے قتل  کردیا۔ بیان کے مطابق حملہ آور سے  ایک چاقو برآمد ہوا جبکہ اسرائیلی فوجیوں میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

 مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان حالیہ مہینوں میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

 فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ رواں سال اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 89 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دریں اثناء اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حملوں میں 14 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آکوس ممالک جغرافیائی سیاسی ایجنڈے کواپنی ذم...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا پر زور دیا کہ وہ اپنے خود غرضی پر مبنی جغرافیائی سیاسی ایجنڈے کو جوہری عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریوں سے بالاتر نہ رکھیں اور جوہری آبدوزوں کے معاہدے کی توثیق کے لیے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) پر دباؤ ڈالنا بند کریں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آکوس جوہری معاہدہ ایشیا میں نیٹو کے فوجی انفراسٹرکچر کو توسیع دینا ہے،جس سے خطے  میں سالوں تک کشیدگی برقراررہنے کاخطرہ ہے۔

وانگ نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا ایک اینگلو سیکسن گروپ بنا رہے ہیں اور جوہری آبدوز معاہدے اور دیگر جدید ترین فوجی ٹیکنالوجیز تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے نام نہاد آکوس سہ فریقی سیکورٹی پارٹنرشپ تشکیل دے رہے ہیں۔

وانگ نے کہاکہ یہ ایک عام سرد جنگ کی ذہنیت ہے اور ایک ایسا اقدام ہے جس سے ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا ، جو علاقائی اور عالمی امن اور سلامتی کو شدید متاثر کرے گا۔

وانگ نے کہا کہ سب سے پہلے، یہ بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کو سنگین طور سے متاثر کرے گا۔ آکوس جوہری آبدوز معاہدہ جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک کے لیے بحری جوہری پروپلشن ری ایکٹر اور ہتھیاروں کے درجے کے انتہائی افزودہ یورینیم کو غیر جوہری ممالک میں منتقل کرنے کی پہلی مثال ہوگی۔

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پائنیر سیم...

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پائنیر سیمنٹ لمیٹڈ کی آمدنی گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 6.2 بلین روپے سے بڑھ کر 8.3 بلین روپے ہو گئی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا مجموعی منافع مالی سال22 کے 1.4 بلین روپے سے بڑھ کر مالی سال23 میں 1.9 بلین ہو گیاجو چوتھی سہ ماہی میں کمائے گئے 2.3 بلین روپے سے کم تھا۔ خالص منافع مالی سال 22 میں 480 ملین کے مقابلے میں 585 ملین روپے رہا۔ کمپنی کو مالی سال22 میں 578 ملین روپے کا خالص نقصان ہوا۔ مالی سال23 کے لیے خالص منافع کا مارجن 7.04فیصدرہاجو پچھلی سہ ماہی سے بہتر تھا۔ آپریشنل کارکردگی کی وجہ سے بہتر مارجن حاصل کیے گئے۔ پاینیر سیمنٹ لمیٹڈ کی آمدنی مالی سال 22 میں کل 31 بلین روپے تھی جو گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ تھی۔ کمپنی نے مالی سال 21 میں 4 ملین روپے سے مالی سال 22 میں اپنے مجموعی منافع میں 7 بلین روپے کا اضافہ بھی دیکھا۔ یہ پچھلے پانچ سالوں کے دوران سب سے زیادہ بھی تھا۔ ٹیکس کے بعد کا منافع مالی سال 21 میں 1.9 بلین روپے سے کم ہو کر مالی سال 22 میں 1 بلین روپے رہ گیا۔

کمپنی آنے والے مہینوں میں نئی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور امید ہے کہ درمیانی فرق کو کم کیا جائے گا۔ گھروں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل شروع ہوتے ہی طلب اور رسدبڑھ جائیگی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی ایندھن اور دیگر ان پٹ لاگت، ترقیاتی منصوبوں پر حکومتی فنڈنگ میں کمی، نیشنل گرڈ ٹیرف اور پالیسی ریٹ میں اضافے سے سیمنٹ سیکٹر کی کارکردگی منفی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ بہر حال ان تمام رکاوٹوں کے باوجودکمپنی کی انتظامیہ شیئر ہولڈر کی قدر کو بہتر کرتی رہے گی ۔کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، چراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو پاینیر سیمنٹ لمیٹڈ کے حریف تصور کیا جاتا ہے۔کمپنی پروفائلپاینیر سیمنٹ کی مصنوعات میں عام پورٹ لینڈ سیمنٹ اور سلفیٹ مزاحم سیمنٹ شامل ہیں۔ عام پورٹ لینڈ سیمنٹ ہر قسم کے کنکریٹ کی تعمیر سمیت ساختی کام میں استعمال ہوتا ہے۔ سلفیٹ مزاحم سیمنٹ استعمال کیا جاتا ہے جہاں سلفیٹ نمکیات مٹی میں یا نمکین پانی میں موجود ہوں۔ کمپنی کے پاس تقریبا 12 میگاواٹ ویسٹ ہیٹ ریکوری پاور پلانٹ اور 24 میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا صوبے کمپنی کے اہم بازار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے آبی بحران سے نمٹنے کیلئے زیتون...

پاکستان کے آبی بحران سے نمٹنے کیلئے زیتون کے درختوں کی کاشت کرنا ضروری،زیتون پانی کے وسائل کو محفوظ رکھتا ہے بلکہ کسانوں کے لیے ایک متبادل آمدنی کا ذریعہ بھی فراہم کرتا ہے، بلوچستان پانی کے بحران اور خشک سالی کا شکار ،زراعت اور لائیو سٹاک بری طرح متاثر، موسمیاتی تبدیلیاں بڑا چیلنج بن گئیں، مناسب انتظام اور دیکھ بھال کے فقدان کی وجہ سے مویشیوں کی پیداوار میں کمی،نجی شعبہ زیتون کی صنعت میں سرمایہ کاری کرے گاجس میں نرسری انفراسٹرکچر اور کاروبار، مارکیٹنگ اور فارم مینجمنٹ شامل ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا آبی بحران جو کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیچیدہ ہے بڑا چیلنج ہے جس کے خاص طور پر صوبہ بلوچستان میں زراعت اور لائیو سٹاک کے انتظام پر منفی اثرات ہیں۔ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے خشک سالی کے خلاف مزاحمت کرنے والے زیتون کے درختوں کی کاشت کرنا ضروری ہے جو نہ صرف پانی کے وسائل کو محفوظ رکھتا ہے بلکہ کسانوں کے لیے ایک متبادل آمدنی کا ذریعہ بھی فراہم کرتا ہے۔

کوئٹہ کے واٹر مینجمنٹ اینڈ ہائی ایفیشینسی ایریگیشن سسٹم کے ریسرچ آفیسر اکبر خان خجک نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا بحران ایک اہم چیلنج ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خشک سالی کے خلاف مزاحمت کرنے والے زیتون کے درختوں کی کاشت ایسی صورت حال میں امید کی کرن ہے۔ محقق نے کہا کہ زیتون کے درخت گہری جڑوں والے ہوتے ہیں جو سخت حالات میں زندہ رہ سکتے ہیں اور انہیں پانی کی کمی والے علاقوں کے لیے مثالی بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پانی کے بحران اور خشک سالی کا شکار ہے جس نے زراعت کے شعبے اور لائیو سٹاک کے انتظام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب انتظام اور دیکھ بھال کے فقدان کی وجہ سے مویشیوں کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے آمدنی میں کمی واقع ہوتی ہے اور غربت میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پانی کے بحران کی وجہ سے مویشیوں کے لیے چارے اور پانی کی کمی سے مسئلہ مزید بڑھ گیا ہے۔ محقق نے تجویز پیش کی کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے زیتون کے تیل کی کاشت بہترین آپشن ہے اور بلوچستان اس کے لیے مثالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیتون کی کاشت نہ صرف آمدنی کا متبادل ذریعہ فراہم کرسکتی ہے بلکہ پانی کے وسائل کو بھی محفوظ رکھتی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ زیتون کی کاشت میں علم اور مہارت کی کمی اس کے وسیع پیمانے پر اپنانے کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کی کمی،آبپاشی کے نظام اور پروسیسنگ کی سہولیات بھی ایک اہم چیلنج ہیں۔ پاک اولیو حکومت کی طرف سے شروع کردہ منصوبے کے نیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد طارق کے مطابق اس کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ نجی شعبہ زیتون کی صنعت میں سرمایہ کاری کرے گاجس میں نرسری انفراسٹرکچر اور کاروبار، مارکیٹنگ اور فارم مینجمنٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیتون کی ویلیو ایڈڈ انڈسٹری میں بھی نجی شعبے میں داخلے کی وسیع گنجائش موجود ہے اور پاکستان میں بہت سے کاروباری افراد پہلے ہی پروسیسنگ کے مرحلے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر طارق نے روشنی ڈالی کہ اپنے معاشی فوائد کے علاوہ زیتون کے پودے زمین کے کٹا وکو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاربن مطابقت پذیری کے ذریعہ زیتون کی کارکردگی خاص طور پر دیہی علاقوں میں پاکستان کی معیشت اور آب و ہوا کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں پاکستان زیتون کی کاشت سے خوردنی تیل کی درآمدی لاگت کا متبادل بھی حاصل کر سکتا ہے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق جنوری کے دوران ملک کا پام آئل کا درآمدی بل 364 ملین ڈالر رہا۔ پاکستان نے زیر جائزہ ماہ کے دوران 44.36 ملین ڈالر مالیت کا سویا بین تیل بھی درآمد کیاجبکہ جنوری 2022 کے دوران 18.76 ملین ڈالر کا سویا بین تیل درآمد کیا گیا۔ خوردنی تیل کی کل مقامی کھپت 5 ملین میٹرک ٹن ہے۔ جس میں سے 30فیصدمقامی طور پر پیدا کی جاتی ہے جب کہ 70فیصدطلب ریفائنڈ پام آئل کی درآمد سے پوری کی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناتجربہ کار اور غیر پیشہ ور ٹورسٹ گائیڈز اور...

پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے کہا ہے کہ حکومت لائسنسنگ کے نظام کو مضبوط کر رہی ہے کیونکہ ناتجربہ کار اور غیر پیشہ ور ٹورسٹ گائیڈز اور آپریٹرز غیر ملکی سیاحوں کی نظروں میں ملک کا امیج خراب کر رہے ہیں،ہم رواں ماہ پہلا 'نیشنل ٹور گائیڈ ٹریننگ پروگرام منعقد کرنے جا رہے ہیںجن میں ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ ،سسٹین ایبل ٹورازم فانڈیشن پاکستان ،محکمہ سیاحتی خدمات اور پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرزشامل ہیں، اگلے تین سے چار سالوں میں کم از کم 5000 ٹور گائیڈز کو تربیت دینا ہوگی،پاکستانی ٹورسٹ گائیڈز کی تربیت کے لیے بین الاقوامی ٹرینرز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاحت کے شعبے کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہمارے ٹور آپریٹرز، ٹورسٹ گائیڈز، مہمان نوازی کے شعبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت دی جائے۔

اس شعبے میں کوئی بھی کردار ادا کرنے کے لیے تمام قسم کے لائسنس تربیت اور جانچ کے سخت اقدامات کے بعد جاری کیے جانے چاہئیں۔پہلے سے ہی ٹور آپریٹرز، ٹور گائیڈز، ہوٹلز، گیسٹ ہاوسز محکمہ سیاحت کی خدمات سے آپریشن کے لائسنس حاصل کرتے ہیں اور ہر صوبے میں اس دفتر کی ایک شاخ ہے۔ ہم فی الحال نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ سیاحوں کو فراہم کی جانے والی خدمات درست ہیں۔حال ہی میںسیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کے تمام اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعدسیاحت اور مہمان نوازی کے لیے قومی کم از کم معیارات تیار کیے گئے ہیں جو پورے پاکستان میں مزید لاگو ہوں گے۔

اس کے متوازی ایک تربیتی پروگرام بھی تیار کیا گیا ہے جو لائسنس حاصل کرنے اور اس شعبے میں مہمان نوازی کارکن، ٹور آپریٹر، ٹورسٹ گائیڈ کے طور پر کام کرنے کے لیے لازمی ہوگا۔اس شعبے میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہم رواں ماہ مختلف دیگر ایجنسیوںکے تعاون سے پہلا 'نیشنل ٹور گائیڈ ٹریننگ پروگرام منعقد کرنے جا رہے ہیںجن میں ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ ،سسٹین ایبل ٹورازم فانڈیشن پاکستان ،محکمہ سیاحتی خدمات اور پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرزشامل ہیں۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے یہ وسیع تربیتی پروگرام ایک باقاعدہ سرگرمی کے طور پر شروع کیا جائے گا۔ یہ سبسڈی والا پروگرام ہے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بڑے اخراجات برداشت کریں گے۔آفتاب نے کہا کہ پاکستان میں ٹور گائیڈز کی شدید کمی ہے اور اس قومی پروگرام کے ذریعے انہیں اس فرق کو پر کرنے کے لیے اگلے تین سے چار سالوں میں کم از کم 5000 ٹور گائیڈز کو تربیت دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے کچھ سیشن پی ٹی ڈی سی کے احاطے میں اور کچھ سی او ٹی ایچ ایم میں ہوں گے۔ بہت سا فیلڈ ورک بھی اس پروگرام کا ایک لازمی حصہ ہے۔ 15 دن کا ایک وسیع تربیتی سیشن ہوگا۔ پہلے مرحلے یا 15 دن کی ٹریننگ میں کامیاب ہونے والے ٹرینی سینئر ٹورسٹ گائیڈز کی نگرانی میں اور مختلف کمپنیوں کے ساتھ تربیت کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ ان تمام مراحل کو مکمل کرنے کے بعد تربیت یافتہ افراد کو سیاحتی لائسنس حاصل کرنے کا اہل سمجھا جائے گا۔پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹورسٹ گائیڈ ایسوسی ایشن بھی پی ٹی ڈی سی کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی ٹورسٹ گائیڈز کی تربیت کے لیے بین الاقوامی ٹرینرز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

پنجاب ٹورازم انسٹی ٹیوٹ لاہور اور ملک کے دیگر حصوں میں کام کر رہا ہے۔پی ٹی ڈی سی یونیورسٹیاں بھی اس موضوع پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں جس سے انسانی وسائل کی خدمات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی کیونکہ رسمی اداروں کی شمولیت کے بغیر اس شعبے میں معیار اور خدمات کی سطح کو بہتر نہیں کیا جا سکتا۔ اگلے دو سالوں میں عالمی معیار کے مطابق معیاری خدمات حاصل کرنے کے لیے ایک وسیع انسانی وسائل کی ترقی کے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تربیت کے بعد ٹورسٹ لائسنسنگ تمام غیر پیشہ ور سوشل میڈیا ٹورسٹ گائیڈز اور ٹور آپریٹرز کی مشروم کی افزائش کو ہمیشہ کے لیے روکنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر لائسنس یافتہ ہوٹلوں، لاجز، گیسٹ ہاوسز پر بھی سیاحوں کی میزبانی پر پابندی ہوگی۔مستقبل میں محکمہ سیاحتی خدمات اس تشویش میں تمام غیر قانونی طریقوں کی سختی سے نگرانی کرے گا۔

بہت جلد قومی میڈیا چینلز کے ذریعے ایک مہم بھی شروع کی جائے گی جس میں عام لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا کہ وہ صرف لائسنس یافتہ ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنٹس اور ٹور گائیڈز کی خدمات حاصل کریں۔ یہ بھی ایجنڈے کا ایک حصہ ہے کہ سرکاری میڈیا ریگولیٹری اتھارٹیز غیر لائسنس یافتہ ٹورسٹ آپریٹرز، گائیڈز، کمپنیوںکے تمام اشتہارات پر پابندی عائد کر دیں گی۔ لوگوں کو ایسی جگہوں پر رہنے کے لیے بھی آگاہ کیا جائے گا جو ایسے کلائنٹس کی میزبانی کے لیے لائسنس یافتہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آغا سٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کی فروخت سے آمدن 22...

آغا سٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کی فروخت سے آمدن 22 فیصد کم ہو کر 11.4 ارب روپے ہو گئی جو جاری مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.7 بلین روپے تھی۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اسی طرح کمپنی کا مجموعی منافع مالی سال23 میں 21فیصدکم ہو کر 2.24 بلین روپے ہو گیا جو مالی سال22 میں 2.84 بلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔کمپنی نے مالی سال 23 کے پہلے چھ مہینوں میں 402 ملین روپے کا خالص منافع کمایاجو پچھلے سال کی اسی مدت میں 1.2 بلین روپے کے منافع سے 66 فیصد کم ہے۔ اس کی بنیادی وجہ کرنسی کی حد سے زیادہ قدر میں کمی اور اس عرصے کے دوران بجلی کے نرخوں میں اچانک اضافہ کے ساتھ ڈیفارمڈ بارز اور بلٹس کی مانگ میں کمی تھی۔

مالی سال 2021-22 کے دوران کمپنی کی مجموعی فروخت مالی سال 21 میں 23.2 بلین روپے سے بڑھ کر 30 بلین روپے ہو گئی جس میں سال بہ سال 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔مالی سال 22 کا مجموعی منافع 5.4 بلین روپے رہاجو مالی سال 21 میں 4.5 بلین روپے سے 22 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کا قبل از ٹیکس منافع مالی سال 21 میں 2.5 بلین روپے سے کم ہو کر مالی سال 22 میں 2.2 بلین روپے رہ گیا۔اسی طرح خالص منافع مالی سال 21 میں 2 بلین روپے سے کم ہو کر مالی سال 22 میں 1.8 بلین روپے ہو گیاجو سال بہ سال 9 فیصد کی منفی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔مالی سال 21 میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 3.62 روپے رہی جو مالی سال 22 میں کم ہو کر 3.07 روپے ہو گئی۔آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کو 19 نومبر 2013 کو ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ اسے 7 اپریل 2015 کو ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ فرم سٹیل کی سلاخیں، تار کی سلاخیں اور بلٹس تیار اور فروخت کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی فرم پاکستان میں انڈسٹریل پارک قائم کرنے...

چینی فرم پاکستان میں انڈسٹریل پارک قائم کرنے کیلئے کوشاں، انڈسٹریل پارک چین اور ا پاکستان کی تمام صنعتی ضروریات کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا ۔ گوادر پرو کے مطابق چین کے چیئرمین شان ڈونگ شن شو گروپ کارپوریشن ہو جیان شنکی قیادت میں چین کے ایک تجارتی وفد نے وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمرسے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ہو جیان شن نے وزیر کو بتایا کہ چینی صنعت کو پاکستان منتقل کرنے کے صوبہ شان ڈونگ کی حکومت کے فیصلے کے مطابق وہ پاکستان میں ایک صنعتی پارک بنانے کا تجویزلے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل پارک چین اور اس کے برعکس پاکستان کی تمام صنعتی ضروریات کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔

گوادر پرو کے مطابق چیئرمین نے کہا کہ مستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے سولر پینلز اسمبلی پلانٹ، میٹل ریفائننگ پلانٹس، فرٹیلائزر پروڈکشن پلانٹ، فوڈ پروسیسنگ پلانٹس (خشک دودھ کی پیداوار، سی فوڈ پروسیسنگ، میٹ پروسیسنگ) وغیرہ جیسے منصوبوں پر غور کیا جا رہا ہے۔گوادر پرو کے مطابق سید نوید قمر نے شان ڈونگ حکومت کے اپنی صنعت کو پاکستان منتقل کرنے کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ اس سے نہ صرف ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بچیں گے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے اپنے کاروبار کو پاکستان منتقل کرنے میں دلچسپی رکھنے والی چینی فرموں سے جامع تجاویز طلب کیں جنہیں سرمایہ کاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ ( بی او آئی ) کو بھجوایا جائے گا۔ وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں د...

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے109 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 14 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار320 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 109 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اعلامیے کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 2.05فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک کے مختلف شہروں کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور می571 ٹیسٹوں میں 24 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 4.20 فیصد رہی۔ اسلام آباد 356 ٹیسٹوں میں 20 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 5.62 فیصد رہی اور راولپنڈی میں 217 ٹیسٹوں میں سے 7 افرادکے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 3.23 فیصد رہی جبکہ پشاور میں 108ٹیسٹوں میں سے 5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 4.63فیصد رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یہ تو وہی کمرہ ہے، وکیل امجد پرویز کا جوڈیشل...

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کی جوڈیشل کمپلیکس کے کمرہ عدالت میں موجودگی پر نواز شریف کے سابق وکیل امجد پرویز نے طنزیہ بیان میں کہا کہ یہ تو وہی کمرہ ہے۔ ہفتہ کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث جوڈیشل کمپلیکس پہنچے نوازشریف کے سابق وکیل وکیل امجد پرویز نے کمرہ عدالت میں خواجہ حارث کی موجودگی پر کہاکہ یہ تو وہی کمرہ ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی ناف...

اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ ہفتہ کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو راستہ دیں۔ خواتین، بچوں اور بزرگوں کا خیال رکھیں، عوام سے گزارش ہے کہ پرامن رہیں اورپولیس سے تعاون کریں۔ پولیس نے مزید کہا ہے کہ جن افراد نے گاڑیاں سڑک پر پارک کی ہیں ان سے گزارش ہے کہ گاڑیاں محفوظ مقام پر کھڑی کریں، نجی املاک کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دلہن نے عمران خان کے حق میں نعرے لگا دئیے، و...

پاکستان تحریک انصاف چئیرمین عمران خان کے حق نعرے لگاتی دلہن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی ویڈیو میں دلہا اور دلہن کو خاندان کے ہمراہ تصاویربنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر اور ویڈیو کے سیشن میں دلہن نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔ لاہور میں ہونے والی شادی میں دلہن نے کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان کا نعرہ لگایا تو باراتیوں اور شادی میں شریک افراد نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اس دوران دلہا مسکراتا رہا۔ دلہن کے نعرے لگانے کی ویڈیوکو اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے گھر کے اندر سے فائرنگ ہوئی،نگرا...

نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہا عمران خان کے گھر کے اندر سے فائرنگ ہوئی،عمرا ن خان کے گھر سے پیٹرول بم بھی پھینکے گئے انہوں نے کہا پولیس اچانک زمان پارک نہیں پہنچی، آئی جی نے عدالت میں بتا دیا تھا۔ زمان پارک میں پولیس پر حملہ ہوا تھا،ملزمان کی شناخت ہوگئی تھی،پولیس پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاریاں بھی کی گئی تھیں۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ زمان پارک پیش قدمی سے پہلے ایس ایس پی نے پی ٹی آئی قیادت کو بتادیا تھا، طے پاگیا تھا کہ جو پر تشدد واقعات میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ زمان پارک کو نوگو ایریا بنایا گیا تھا اسے ختم کیا گیا،پنجاب کے کسی علاقے کو نو گو ایریا نہیں بننے دیا جائے گا،زمان پارک کے اطراف میں ریت کی بوریوں سمیت سب کچھ ہٹایا گیا۔ نگران وزیر اطلاعات نے دعوی کیا کہ عمرا ن خان کے گھر کے اندر سے فائرنگ ہوئی،عمرا ن خان کے گھر سے پیٹرول بم بھی پھینکے گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات پر کافی حد تک قابو پالیا گیاہے، صورتحال خراب نہیں ہوگی،گھنٹے میں آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کا دنی...

پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے مزید دو چوٹیاں سر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ نائلہ کیانی اس سیزن میں مانٹ ایورسٹ اور لوہٹسے کو سر کریں گی، 8,848 میٹر اونچی مانٹ ایورسٹ دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے، لوہٹسے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی جس کی اونچائی 8,516 میٹر ہے۔ نائلہ 8 ہزار میٹر سے بلند 3 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں، نائلہ ایوریسٹ اور لوہٹسے سر کرنے کیلئے مارچ کے آخر میں نیپال جائیں گی۔ خاتون کوہ پیما نے گزشتہ سال کے ٹو اور گیشربرم ون کو سر کیا تھا، 2021 میں نائلہ کیانی نے گیشربرم ٹو کو سر کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈین اوپن،ویزلے کولہوف اور نیل سکوپسکی کی ڈ...

نیدرلینڈز کے ویزلے کولہوف اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی نے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ انڈین ویلز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں جس میں مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میچ میں ویزلے کولہوف اور نیل سکوپسکی نے برطانوی جمی مرے اور ان کے کیوی جوڑی دار مائیکل وینس کو شکست دے کر ٹاپ فور رانڈ میں رسائی حاصل کی۔ ٹاپ سیڈ فاتح جوڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے حریف برطانوی جمی مرے اور ان کے کیوی جوڑی دار مائیکل وینس کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور3-6 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلوی سرفر نے 40 گھنٹے پانی میں سرفنگ کر...

آسٹریلیا کے سرفر نے 40 گھنٹے مسلسل پانی میں سرفنگ کر کے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ۔ آسٹریلیا کے بلیک جانسٹن نے جیلی فش کے جھنڈوں سے مقابلہ کرتے اور سیکڑوں لہروں کو مات دیتے ہوئے 40 گھنٹوں تک سرفنگ کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔ گزشتہ روز سابق پروفیشنل سرفر بلیک جانسٹن نے جنوبی افریقہ کے سرفر جوش انسلین کا 30 گھنٹے اور 11 منٹ سرفنگ کرنے کا ریکارڈ توڑا ہے ۔ 40سالہ سرفر نے شارک مچھلیوں کے خطرات سمیت خوفناک سمندر میں 700 لہروں پر سرفنگ کی اور اس ورلڈ ریکارڈ کے ذریعے انہوں نے ذہنی امراض کے علاج کیلئے ایک لاکھ 33 ہزار ڈالر اکھٹے کیے۔ آسٹریلوی سرفر نے جمعرات کی رات ایک بجے سرفنگ کرنا شروع کی تھی ، اس ریکارڈ کے قوانین کے تحت انہیں سمندر سے واپس آنے کی اجازت تھی تاکہ وہ کھانا کھا سکیں، اپنی آنکھوں میں دوائی ڈال سکیں اور اپنے جسم پر سن سکرین لگا سکیں۔ علاوہ ازیں طبی عملہ اس پورے ریکارڈ کے دوران ان کے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر چیک کرتا رہا۔ جانسٹن اس سے قبل ایک ہزار کلو میٹر دوڑ کر ذہنی امراض کے لیے پیسے اکٹھا کرنا چاہتے تھے تاہم انہوں نے بعد میں 30 گھنٹے کی سرفنگ کا ریکارڈ توڑنا چاہا۔ اس حوالے سے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سوچا میں یہ کر سکتا ہوں، میں نے اپنے آپ کو اس ایڈونچر کے لیے تیار کیا اور یہ ثابت کیا کہ میں اس قابل ہوں کہ میں مشکل وقت میں ثابت قدم رہ سکتا ہوں اور میں نے یہی سبق سیکھا ہے۔ خیال رہے کہ آسٹریلوی سرفر بلیک جانسٹن نے 2020 میں ننگے پاں سڈنی کے جنوب میں واقع ساحلی پٹی پر 100 کلو میٹر دوڑ بھی لگائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بولرزکو مزید بااختیار بنانے کی ضرورت ہے، سچن...

بھارتی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مخصوص پانچ روز اور پچز پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا اس بحث کو چھوڑ کر ہمیں اس جانب توجہ دینی چاہیے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو پرکشش کیسے بنایاجاسکتاہے۔ ایک انٹرویو میں سابق کپتان نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ بولرزکو مزید بااختیار بنانے کی ضرورت ہے، ایک بولر کو ہر گیند پر بیٹر کی طرف سے چیلنج کا سامنا ہوتاہے تو پھر بیٹر کو بھی ہر قسم کی گیند کا سامنا کرنا چاہیے۔ ان کا اشارہ شاید بانسرز کی پابندی ختم کرنے کی طرف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ڈے کے موقع پر بیڈمنٹن نمائشی مقابلے...

مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل نے کہا ہے کہ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام اور سپورٹس ہائوس رحمان آباد کے تعاون سے پاکستان ڈے کے موقع پر بیڈمنٹن نمائشی مقابلے 23 مارچ کو کھیلے جائیں گے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ان مقابلوں میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی ہر سال پاکستان ڈے کے موقع پر 23 مارچ کو بیڈمنٹن کے نمائشی مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شروع سے یقین تھا کہ میں پاکستان کی طرف سے کھ...

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ کا کہنا ہے کہ میرا شروع سے یقین تھا کہ میں پاکستان کی طرف سے ضرور کھیلوں گا۔ احسان اللہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پاکستان سپرلیگ میں پرفارمنس اچھی ہوئی اور مجھے پاکستان ٹیم میں شامل کر لیا گیا، افغانستان کے خلاف مجھے موقع ملا تو اس سیریز میں بھی پرفارم کروں گا۔ احسان اللہ کہتے ہیں کہ ڈومیسٹک سمیت مجھے جہاں بھی موقع ملا میں نے پرفارم کیا، اب پاکستان کی طرف بھی سے پرفارم کرنیکا عزم ہے۔ پی ایس ایل 8 میں زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں ملتان سلطانز کے بولرز کے درمیان مقابلہ ہے، عباس آفریدی 23 وکٹوں کے ساتھ پہلے جب کہ احسان اللہ 21 وکٹوں کے دوسرے نمبر پر ہیں۔ احسان اللہ کہتے ہیں عباس آفریدی میرا بھائی ہے،کوئی بھی سب سے زیادہ وکٹیں لے مجھے خوشی ہوگی، ہمارا ہدف یہی ہیکہ ہم نے چیمپئن بننا ہے، میں نے فائنل میں پانچ وکٹیں لینی ہیں، میری کوشش ہے کہ میں مین آف دی فائنل بنوں اور عباس آفریدی بھی یہی چاہتا ہے۔

تسلسل کے ساتھ تیز رفتاری کے ساتھ بولنگ کرنے کے بارے میں فاسٹ بولر نے کہا کہ فزیو ٹرینر اور ڈاکٹر سمیت ہماری جو منیجمنٹ ہے وہ میرا بہت خیال رکھتی ہے، میرے تسلسل کے ساتھ ایک ہی رفتار سے بولنگ کرنے کی وجہ یہ ہیکہ منیجمنٹ مجھے اسٹف نہیں ہونے دیتی، منیجمنٹ مجھے انجرڈ نہیں ہو نے دیتی، میری خوراک کا خیال رکھا جاتا ہے۔ احسان اللہ نے کہا کہ میں اپنا سارا کریڈٹ کپتان محمد رضوان،کوچ عبدالرحمان اور حیدر اظہر کو دیتا ہوں، محمد رضوان ڈانٹتے نہیں ہیں،کوئٹہ کے خلاف مجھ سے کیچ بھی ڈراپ ہوگیا تو مجھیکہا کہ فکر نہ کرو آپ کرسکتے ہو، محمد رضوان کی وجہ سے مجھے حوصلہ ملتا ہے۔ احسان اللہ نے اپنے اگلے ہدف کے بارے میں کہا کہ میں اب ورلڈکپ کھیلنے کے لیے پاکستان ٹیم میں اپنا نام پکا کروں گا۔ خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اسپیڈ اور وکٹوں سے اپنی شناخت بنانے والے احسان اللہ کو افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، احسان اللہ پی ایس ایل میں 21 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کی خواہش ہے، کپتان مل...

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ترافی جیتنا خواہش ہے، بڑے ناموں پر نہیں کارکردگی پر فوکس کرتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ 8 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہفتہ کو ایک انٹرویو میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کا کمبی نیشن بہترین رہا ہے، کہا جاتا تھا کہ ملتان سلطانز کی بولنگ کمزور ہے لیکن لڑکوں نے محنت کی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بڑے ناموں پر کبھی فوکس نہیں کیا جو رزلٹ دیتا ہے ان کو دیکھتے ہیں، فائنل میں بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، فاسٹ بولر احسان اللہ کا نام افغانستان کیخلاف قومی ٹیم میں نام آنے پر خوشی ہے۔ محمد رضوان نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 8 کی ٹرافی جیتیں۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر نے کہا کہ دکھ ہے کہ عماد بٹ کو موقع نہیں مل سکا وہ بھی بہترین کھلاڑی ہے، اس پر اس سے معافی مانگتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شرجیل میمن سمیت 104 نیب ریفرنس فعال عدالتوں...

سندھ ہائیکورٹ نے نیب ریفرنسز جلد نمٹانے سے متعلق درخواست پر 104 نیب ریفرنس خالی عدالتوں سے فعال عدالتوں میں منتقل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ تحریری حکم نامے کے مطابق عدالتی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ احتساب عدالتوں کے منتظم جج نے بھی خالی عدالتوں سے ریفرنس منتقلی کا کہا تھا۔ احتساب عدالتوں کے منتظم جج نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ تاکہ جو احتساب عدالتیں خالی ہیں ان میں سے زیر سماعت ریفرنسز منتقل کئے جائیں جن عدالتوں میں ججز موجود ہیں۔ ریفرنسز کی منتقلی کے حوالے سے نیب پراسکیوٹر نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا ہے۔ احتساب عدالت نمبر ایک سے 15 ریفرنسز کورٹ نمبر 6 کو منتقل کردئیے گئے ہیں۔ ان ریفرنسز میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کیخلاف دائر ریفرنسز شامل ہیں۔ احتساب عدالت نمبر 3 سے 7 ریفرنسز عدالت نمبر 6 کو منتقل کیے گئے۔ احتساب عدالت نمبر 3 سے 19 ریفرنسز عدالت نمبر 7 کلفٹن منتقل کردئیے گئے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی، پی ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال کیخلاف ریفرنسز بھی احتساب عدالت نمبر 7 کو منتقل کردئیے گئے۔ احتساب عدالت نمبر ایک سکھر سے 57 ریفرنسز عدالت نمبر 3 کو منتقل کیئے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی پیشی، عمران خان کی ذاتی سیکیورٹ...

تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل بابراعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر پولیس کی جانب سے علاقے کا محاصرہ کیا گیاہے۔ ہفتہ کو انہوں نے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی کہ عمران خان کچھ ہی دیر میں عدالت پہنچ جائیں گے، پولیس اور انتظامیہ نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کررکھی ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وکلا اور میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی، ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود صورتحال قابلِ تشویش ہے۔ انہوں نے موقف اختیا ر کیا کہ عمران خان کی ذاتی سیکیورٹی عملے کی راہ میں بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، کھلی عدالت میں داخلے پر پابندی کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں،انہوں نے درخواست میں کہا کہ عدالت انتظامیہ کی ناقص اور ناقابلِ جواز پالیسی کا نوٹس لے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی پیشی،جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف ان...

عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہیں۔ہفتہ کو عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں سخت سکیورٹی رہی ، اس کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد وار زون میں تبدیل، لگتا ہے نامی گ...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو وار زون میں بدل دیا گیا، لگتا ہے نامی گرامی دہشت گرد آنے والے ہیں۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں جنرل سیکرٹری تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ چاروں طرف سے عدالت کے راستے بند کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کے نام عدالتی فہرست میں ہیں ان کو بھی جانے نہیں دیا جا رہا، لگتا ہے دنیا کے نامی گرامی دہشت گرد آنے والے ہیں۔ دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائیں، اسلام آباد کو وار زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر جبر اور ظلم ہو رہا ہے، عدالتیں خاموش نہ رہیں، وکلا اس ظلم کے مقابلے کے لیے نکلیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایک شخص ملکی مفادات سے کھیلتے ہوئے نہیں ڈررہ...

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایک شخص ملکی مفادات سے کھیلتے ہوئے نہیں ڈررہا اور نوجوانوں سے ریاست پر حملے کرواتا ہے۔ ماڈل ٹاون لاہور میں پریس کانفرنس وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ متعدد سماعتوں میں عمران خان عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، عمران خان ہر فورم پر اپنی بیماری کا رونا رورہا ہے اور جان کو خطرے کا بہانہ بنارہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ چور، کرپٹ، جھوٹا اور دہشتگرد کھلے عام گھوم رہا ہے، ایک شخص ڈنڈے،کلاشنکوف،غلیلیں لیکر عدالت جاتا ہے۔ کیا انصاف جتھوں اور دھمکیوں سے ڈر گیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ عدالت جانے والا گاڑی پر ڈنڈے اور اسلحہ لہرارہا ہے مگر ریلیف مل رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، لاڈلے اور غنڈے کو ریلیف کا بنڈل مل رہا ہے، کیا عمران خان قانون اور آئین سے بالاتر ہے؟ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جرائم سب کو معلوم ہیں، صدر،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرسے آئین شکنی کرواتاہے، ایک دہشتگرد کھلے عام گھوم رہا ہے۔ ترازو کے پلڑے برابر کیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈونلڈ ٹرمپ پر دورِ صدارت میں ملنے والے غیر م...

ڈیموکریٹس نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دورِ صدارت میں دوسرے ممالک کی جانب سے ملنے والے تحائف چھپانے کا الزام عائد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قانون سازوں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کا خاندان دور صدارت میں بطور تحفہ ملنے والی سعودی عرب کے شاہی خاندان کی تلواریں اور دیگر اشیا ظاہر کرنے میں ناکام رہا اور انہوں نے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کے 100 سے زیادہ تحائف کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا۔ ڈیموکریٹس کی طرف سے ایوان کی احتساب کمیٹی میں جمع کرائی گئی فہرست میں سعودی عرب کی جانب سے ملنے والے 16 تحائف کا ذکر کیا گیا ہے جن کی مالیت 45,000 ڈالر سے زیادہ تھی ، تحائف میں ایک خنجر بھی شامل ہے جس کی قیمت 24 ہزار ڈالر تک ہے جبکہ ہندوستان سے ملنے والے 17 تحائف کو بھی فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے جن میں مہنگے کف لنکس، ایک گلدان اور تاج محل کا ماڈل شامل ہے۔

اس فہرست میں ایل سلواڈور کے صدر کی جانب سے دی جانے والی ٹرمپ کی ایک بڑی پینٹنگ بھی شامل ہے جس کے بارے میں کمیٹی کے تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ شاید اسے فلوریڈا منتقل کیا گیا ہو۔ امریکی غیر ملکی تحائف اور سجاوٹ ایکٹ کے تحت صدر، نائب صدر اور ان کے اہل خانہ کو غیر ملکی حکام کی جانب سے ملنے والے مہنگے تحائف لازمی ظاہر کرنے ہوتے ہیں، محکمہ خارجہ کے پاس ان تحائف کے ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ڈپلومیٹک گفٹ یونٹ ہے۔امریکی ایوان میں ڈیموکریٹس کے ایک رکن نے ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ پر غیر ملکی حکومتوں کی طرف سے ملنے والے بڑے تحائف کو منظم اور غلط طریقے سے استعمال کرنے کا الزام لگایا اور وعدہ کیا کہ ظاہر نہ کئے جانے والے تحائف کے بارے میں چھان بین کی جائے گی اور پتا لگایا جائے گا انہیں کہاں رکھا گیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں ڈیموکریٹس نے کہا کہ ان کی رپورٹ اس بارے میں اہم سوالات اٹھاتی ہے کہ سابق صدر ٹرمپ ان تحائف کو عوام کے سامنے ظاہر کرنے میں کیوں ناکام رہے جنہیں ظاہر کرنا وفاقی قانون کے تحت ضروری تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متنازع پنشن اصلاحات بل، فرانسیسی صدر کیخلاف...

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی حکومت کیخلاف پارلیمان میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک ایوان زیریں میں بحث کے بغیر ہی متنازع پنشن اصلاحات بل لاگو کرنے کے نتیجے میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد پیش کی گئی ہے۔ فرانسیسی وزیر اعظم الزبتھ بورن نے آئین کے آرٹیکل 49.3 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک حکم نامے کے ذریعے متنازع پنشن اصلاحات کا بل نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ملک بھراحتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔ فرانسیسی حزب اختلاف نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرواتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ریٹائرمنٹ کے عمر 62 سے 64 سال کرنے والا متنازع قانون منسوخ کر دیا جائے گا۔ آزاد امیدواروں اور بائیں بازو کی اراکین پارلیمنٹ کی حمایت سے تحریک عدم اعتماد جمع کروانے والے قانون ساز رکن اسمبلی برٹرینڈ پانچیر نے کہا کہ یہ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹ ہی ہمیں اس سیاسی بحران سے نکال پائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یمن سعودی ایران معاہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے...

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے یمن نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے یمن پر زور دیا ہے کہ وہ اس کا فائدہ اٹھائے اور امن کی طرف جائے۔ عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خلیجی خطے کے استحکام کے لیے ایران اور سعودی عرب کے درمیان خوشگوار تعلقات کو بہت اہم قرار دیاہے ۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جنگ شانگ نے اس اجلاس میں کہا کہ معاہدہ آج غیریقینی کی صورت حال سے دوچار دنیا کے لیے ایک خوشی کی خبر ہے، اس سے خطے کے امن، استحکام، یکجہتی اور باہمی تعاون کے منظرنامے میں مثبت اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے یمن میں صورت حال کو بہتری کی طرف لانے میں مدد ملے گی۔ سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں ہینس گرنڈبرگ نے ثالثی کے لیے سعودی عرب اور عمان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یمن کی جماعتوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے جو ان کو خطے میں ہونے والے اس سفارتی قدم کی صورت میں ملا ہے ، وہ پرامن مستقبل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے گزشتہ ہفتے بیجنگ میں 2016 کے بعد سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں خواتین کیلئے مخصوص شاپنگ مالز...

افغانستان کے شہر ہرات میں خواتین کے لیے مخصوص 2 شاپنگ مالز کھل گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہرات میں خواتین کے لیے کھولے گئے 2 شاپنگ مالز میں دکان داراورخریدار خواتین ہیں۔ ان شاپنگ مالز میں فیملی کے بغیر مردوں کا داخلہ منع ہے۔ رپورٹ کے مطابق خواتین دکان داروں کا 6 ماہ کا کرایہ بھی معاف کردیا گیا ہے۔ خواتین کے لیے مخصوص شاپنگ مالز میں تمام عمر کی خواتین اور لڑکیاں اپنا کام کررہی ہیں۔ اس قبل طالبان کو لڑکیوں کی تعلیم سمیت خواتین پر مختلف پابندیاں عائد کرنے پر عالمی برادری کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ریاست آسام کے انتہا پسند وزیراعلی نے...

بھارتی ریاست آسام کے ہندو انتہا پسند وزیراعلی ہیمانت بسوا شرما نے کہا ہے کہ وہ ریاست میں تمام مدرسوں کو بند کر دیں گے۔ بھارتی ریاست آسام کے انتہا پسند وزیراعلی ہیمانت بسوا شرما نے مسلم دشمنی کی ساری حدیں پار کردیں ، بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہیمانت بسوا شرما کاکہنا تھا کہ میں نے آسام میں 600 مدرسے بند کروا دیے ہیں اور باقی تمام مدرسوں کو بھی بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں کیونکہ ہمیں مدرسے نہیں چاہئیں، بلکہ ہمیں سکول کالجز اور جامعات درکار ہیں۔ ہیمانت بسوا شرما نے الزام عائد کیا کہ لوگ یہاں بنگلا دیش سے آکر ہماری تہذیب اور ثقافت کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں۔ ہیمانت بسوا شرما کے مدارس مخالف بیان پر سماج وادی پارٹی سے تعلق رکھنے والے لوک سبھا کے رکن ڈاکٹر سید طفیل حسن نے ردعمل میں کہا ہے کہ مدارس ہندوستان کی تعلیم میں ایک ہزار برس سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، مدارس میں صرف اسلامی تعلیم ہی نہیں دی جاتی بلکہ وہاں پر جدید عصری علوم بھی پڑھائے اور سکھائے جاتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ایک طرف ہیمانت بسوا شرما زہر اگل رہے ہیں تو دوسری طرف وزیراعظم مودی کہہ رہیں ہم چاہتے ہیں کہ مسلمان ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں کمپیوٹر اٹھائیں۔ دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے رکن اسمبلی بسنگودا پتل ینتل نے بھی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست کرناٹکا میں بی جے پی کی حکومت آ گئی تو ہم بھی ہیمانت بسوا شرما کی طرح تمام مدارس بند کر دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے صدر پاکستان کے خ...

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا جسے سی ایم جی کے مختلف پلیٹ فارمز پر انتہائی مقبولیت ملی ہے ۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چائنا میڈیا گروپ کے مختلف چینلز نے صدر پاکستان کے انٹرویو کو اپنے پرائم ٹائم میں نشر کیا اور ایسے مقبول ترین ٹی وی پروگرامز کا انتخاب کیا گیا جنہیں چینی ناظرین میں انتہائی پسندیدگی کا درجہ حاصل ہے۔ اس حوالے سے دو سرفہرست پروگراموں میں لیڈر ٹاک بھی شامل ہے جس میں دنیا کے ٹاپ قائدین کو مدعو کیا جاتا ہے اور مختلف عالمی و علاقائی امور پر ان کی آرا چینی ںاطرین تک پہنچائی جاتی ہے۔اسی طرح چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام شین ون لیان بو میں بھی ڈاکٹر عارف علوی کا انٹرویو نشر کیا گیا۔یہ چائنا میڈیا گروپ کا پیش کردہ مقبول ترین پروگرام ہے۔ اس پروگرام کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے ماہانہ سات ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاتا ہے۔ ٹی وی چینلز کے ساتھ ساتھ چائنا میڈیا گروپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی صدر پاکستان کے انٹرویو کو نمایاں کوریج دی گئی ہے اور چینی انٹرنیٹ صارفین نے انتہائی پرجوش ردعمل ظاہر کیا ہے۔ چین میں بسنے والے پاکستانیوں نے بھی ڈاکٹر عارف علوی کے انٹرویو کی چائنا میڈیا گروپ کی پرائم ٹائم نشریات میں بہترین کوریج پر انتہائی مسرت اور خوشی کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کمپنی کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 3...

چینی کمپنی نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 320,000 ڈالر کے عطیہ کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز پینگ چنگ شوے نے اس کاوش کو سراہا تے ہوئے کہا ہے کہ کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ چینی علی بابا گروپ نے سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی بحالی کے لیے 320,000 امریکی ڈالر عطیہ کرنے کا عہد کیا ہے، یہ فنڈز ضلع بدین میں ایک اسکول بنانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے ، اس میں 180 بچوں کی تعلیم دوبارہ شروع کی جاسکے گی ، چین اور پاکستان کی ا یک دوسرے کی مدد کرنے اور دکھ درد میں شریک ہونے کی روایت ہے ، چین پاکستان کو تقریباً 260 ملین امریکی ڈالر سیلاب امداد فراہم کر چکا ہے۔ دراز پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد اس سے متاثر ہونیوالے افراد کی بحالی کیلئے وہ چین میں قائم اپنی پیرنٹ کمپنی علی بابا گروپ سے تقریباً 320,000 امریکی ڈالر کے عطیہ کی سہولت فراہم کرے گا تاکہ متاثرہ کمیونٹیز کی بحالی کی کوششوں میں مدد کی جا سکے۔ یہ عطیہ دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کو دیا جائے گا، جو کہ 1995 سے ملک کی پسماندہ آبادی کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے کام کرنے والی عالمی سطح پر تسلیم شدہ اور قابل احترام غیر منافع بخش تنظیم ہے۔ یہ فنڈز سندھ کے ضلع بدین میں 180 بچوں کے لیے ایک اسکول بنانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے تاکہ وہ جلد از جلد اپنی تعلیم دوبارہ شروع کر سکیں اور اگلے پانچ سالوں تک اس کی دیکھ بھال کر سکیں۔

دراز پاکستان اسکول کی تعمیر کے لیے دی سیٹیزنز فاؤنڈیشن کے ساتھ مجموعی شراکت داری کا انتظام کرے گا اور ماہانہ بنیادوں پر پروجیکٹ کی پیشرفت کی نگرانی کرے گا۔ دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایا نے کہا کہ ملک اپنی تاریخ کی بدترین قدرتی آفات سے گزرا ہے، جس سے ہماری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کاغذی نہیں ہوگا۔ تنظیموں اور افراد کے طور پر، ہم سب کو اپنی صلاحیت کے مطابق مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔ دراز میں روح کی سخاوت ہماری بنیادی اقدار میں سے ایک ہے جس کے ساتھ ہم ہر روز جینے کی کوشش کرتے ہیں، خاص طور پر مشکل وقت میں جو ہماری قوم کو متاثر کرتے ہیں۔ ہمیں علی بابا گروپ کا حصہ بننے پر فخر ہے، جو کمیونٹیز کو ان کی زندگیوں کی تعمیر نو میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ تعلیم کا تحفہ معاشرے کو بامعنی انداز میں واپس دینے کا بہترین طریقہ ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ ہم دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے بہت سی زندگیوں کو بدلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کے صدر اور سی ای او سید اسد ایوب احمد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا '27 سالوں سے ٹی سی ایف پاکستان کے کم مراعات یافتہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس مشن کو پورا کرنے کے لیے ہم ان تنظیموں کے ساتھ تعاون کی طرف دیکھتے ہیں جو ایک بہتر اور پڑھے لکھے پاکستان کے ہمارے وژن کا اشتراک کرتی ہیں۔

ای کامرس سیکٹر روایتی اور مارٹر اسٹورز سے خریداری کے مستقبل کو تبدیل کر رہا ہے اور جدید حل کے ساتھ ڈیجیٹل دور میں داخل ہو گیا ہے، جس سے انتہائی موثر انداز میں خریداری میں آسانی ہو گی۔ ہم دراز پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے اور اپنی رسائی اور اثر کو بڑھانے کے لیے پرجوش ہیں۔ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز پینگ چنگ شوے نے اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ چینی علی بابا گروپ نے سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی بحالی کے لیے 320,000 امریکی ڈالر عطیہ کرنے کا عہد کیا ہے، اور مزید خوشی کی بات یہ ہے کہ فنڈز سندھ کے ضلع بدین میں ایک اسکول بنانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے جس میں 180 بچوں کی تعلیم دوبارہ شروع کی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا میں دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کا خصوصی شکریہ ادا کر تی ہوں کہ ان کی سہولت اور عمل درآمد کے لیے چین اور پاکستان کی ایک دوسرے کی مدد کرنے اور دکھ درد میں شریک ہونے کی روایت ہے۔ گزشتہ سال کے تاریخی سیلاب سے نمٹنے میں چین نے پاکستان کو فوری مدد کی پیشکش کی تھی۔ اب تک چین پاکستان کو تقریباً 260 ملین امریکی ڈالر سیلاب سے متعلق امداد فراہم کر چکا ہے۔ یہ حسن سلوک کا مجموعہ ہے، جیسا کہ اس معاملے میں علی بابا گروپ اور دراز پاکستان، ہمارا قریبی رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا اور مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ چن پاک دوستی زندہ باد!

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیس کا زمان پارک میں آپریشن ، پی ٹی آئی کے...

سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد لاہور میں زمان پارک کی جانب پولیس نے آپریشن شروع کردیا ، متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ہفتہ کو پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی اور پی ٹی آئی کارکنوں کے متعدد خیمے اکھاڑ دیے گئے جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے ۔ پولیس کی جانب سے قیدیوں کو لے جانے والی وین اور واٹر کینن کو بھی کینال روڈ پر پہنچا دیا گیا جبکہ زمان پارک میں کرینیں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنان زمان پارک میں واقع گراونڈ اور عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب کیمپوں میں موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ثابت ہو گیا حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی، قا...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے باوجود اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے مذموم عزائم کے باجود میں اسلام آباد اور عدالت کی جانب جا رہا ہوں کیونکہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔ ان کے ناپاک عزائم سب پر عیاں ہو گئے ہیں، لاہور کا محاصرہ کسی مقدمے میں میری عدالت میں حاضری کو یقینی بنانا نہیں تھا، لاہور محاصرے کا مقصد مجھے جیل بھیجنا تھا تاکہ میں انتخابی مہم کی قیادت نہ کر سکوں۔ ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا جہاں بشری بیگم اکیلی ہیں، یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں؟ یہ لندن پلان کا حصہ ہے جہاں ایک ملاقات میں مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے وعدے کیے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں طالبہ حراسکی ثابت ہ...

وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں طالبہ ہراسگی ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹائے گئے شعبہ فزکس کے سربراہ ڈاکٹر زبیرخان نیازی کو ایک ماہ بعد دوبارہ شعبہ فزکس کا سربراہ لگادیاگیا،شعبہ فزکس کے سربراہ ڈاکٹر زبیرخان نیازی پر ہراسگی کی شکایت کرنے والی طالبہ کو دھمکیاں دینے کے الزامات کمیٹی میں ثابت ہوئے تھے ،ہراسگی کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد6فروری 2023 کو شعبہ فزکس کی سربراہی سے ہٹایا گیاتھا، ایچ او ڈی زبیرخان نیازی نے ہراسگی کامعاملہ واپس نہ لینے پرطالبہ کوپیپرمیں فیل کردیاتھااور دباؤ ڈالنے کے لیے طالبہ کے والد کو اپنے دفتر بلایاتھا۔اس خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں ہراسانی کا ایک ایسے کیس کا انکشاف ہواہے جس میں شعبہ فزکس کے کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے پروفیسر نے اپنی طالبہ کو ہراساں کیاطالبہ نے شکایت کی تو پورا شعبہ فزکس طالبہ کے ہی خلاف ہوگیا۔جس پر 28دسمبر2022 کوطالبہ نے ہراسانی کی تحریری درخواست انچارج کیمپس کودی اور تحقیقات کامطالبہ کیا مگر درخواست کی کہ اس کے والدین کو یہ بات نہ بتائی جائے ۔طالبہ کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو دی گئی طالبہ کی جانب انتظامیہ کو دی گئی درخواست میں پروفیسر زاہد سرفراز پر انہیں وٹس ایپ پر نامناسب پیغامات بھیجنے اور علیحدہ ملاقات کے مطالبات کی شکایات کی گئی

جس پر انہوں نے اس کے بارے میں تین پروفیسرز کو بتایا تینوں نے خاموش رہنے کا کہا، تعلیم متاثر ہونے اور گھر تک بات پہنچنے کا کہہ کر خاموش رہنے کا کہا گیا۔ طالبہ نے درخواست میں مزید موقف اختیار کیا کہ جب انہوں نے اس مسئلے کی شکایت کوارڈینیٹر سے کی تودو پروفیسرز زبیر خان نیازی اور ڈاکٹر عمران نے انہیں اپنے دفتر میں بلا کر کہا کہ میں معاملے کو آگے بڑھانے کی بجائے اسے یہاں پر دبا ؤاور میرے سے یہ تحریر بھی لکھوائی کہ میں تمام میسجز کو اپنے موبائل سے ضائع کردوں مجھے دھمکایا گیا کہ اگر میں نے ایسا نہ کیا تو میرا سمسٹر منسوخ کر کے میرے گھر والوں کو اطلاع کر دی جائے گی جس سے میرے عزت کو نقصان ہو گا ،طالبہ نے مزید لکھا ہے کہ یو نیورسٹی کے کچھ لڑکوں کو میرے پیچھے لگا دیا گیا جو میری ہرسرگرمی پر نظر رکھتے تھے ، جب میں نے بات نہ مانی توپروفیسر زبیر نے مجھے ایک نمبر سے فیل کر دیا جب کہ میں اس مضمون فیل نہیں تھی ،طالبہ نے اپنی درخواست یہ بھی لکھا ہے کہ اس معاملے کی اطلاع میرے گھر نہ کی جائے۔31

جنوری 2023کو ہراسگی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آئے ہراسگی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ پروفیسر زاہد سرفراز نے طالبہ کو ہراساں کیا اور استاد کے پیشے کے وقار کو مجروح کیا،رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہراسگی جیسے معاملے کے حوالے سے یہ بات بار بارسامنے آئی ہے کہ اس سنگین معاملے کو رپورٹ ہو نے سے پہلے ہی دبا دیا جاتا ہے اس لیے سفارش کی جاتی ہے انتظامیہ ہراسگی کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرائے ۔ہراسگی کمیٹی نے شعبہ فزکس کے پروفیسر زاہد سرفراز کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی، جبکہ خاموش اور بات نہ ماننے پر طالبہ کو فیل کرنے والے ایچ او ڈی زبیرنیازی کے حوالے سے طالبہ کے الزامات کو درست مانا۔کمیٹی نے طالبہ کے آئندہ نتائج اور پرچوں کو غیر جانبدار فورم سے تصدیق کرنے کا حکم دے دیا۔کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں شعبہ فزکس کے سربراہ ڈاکٹر زبیر خان نیازی کے بارے میں لکھا ہے کہ انہوں نے طالبہ کے والد کو دفتر میں بلاکر کمیٹی کی تفتیش میں مداخلت کی اور نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جس سے ان کی جانبداری مشکوک ہوگئی ہے اور طلبہ کی درخواست درست ثابت ہوگئی ہے کہ درخواست کے معاملے پر اس کو دھمکایا جارہاہیکمیٹی نے واضح لکھا ہے کہ شعبے کے سربراہ کو بھی تبدیل کیا جائے۔ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد6فروری 2023کوایڈیشنل رجسٹرارنے شعبہ فزکس کے سربراہ ڈاکٹر زبیر خان نیازی کو ہٹا کر ڈاکٹر مہتاب خان کو انچارج شعبہ فزکس لگادیا گیا اور پروفیسر زاہد سرفراز پر ہرسانی ثابت ہونے پر یونیورسٹی سے برطرف کردیا گیا۔

دستیاب دستاویزات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے رجسٹرار نے 13مارچ 2023کو ڈاکٹر زبیر خان نیازی بطور شعبہ فزکس کے سربراہ دوبارہ بحال کردیا ہے ۔واضح رہے کہ ہراسگی کمیٹی میں ڈاکٹر زبیر نیازی پر طالبہ کو حراساں کر نا نہ صرف ثابت ہواہے بلکہ کمیٹی نے انکو ہٹانے کا بھی کہاتھااور طالبہ کے پیر(پرچہ) جس میں زیبرنیازی نے ان کو فیل کیاتھا کے بارے میں کمیٹی نے طالبہ کے آئندہ نتائج اور پرچوں کو غیر جانبدار فورم سے تصدیق کرنے کا حکم دے دیااور انتظامیہ کو اس صورت حال کے تدارک کے لیے عملی اقدامات کرنے کاکہا۔مزید تحقیق اور دستاویزات سے معلوم ہواکہ ڈاکٹر زبیرخان نیازی کو جب تک ہراسگی انکوائری ہورہی تھی ان کو شعبہ فزکس کی سربراہی سے معطل نہیں کیاگیا تھاجس کی وجہ سے انہوںنے انکوائری پر بھی اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر زبیرخان نیازی کو انکوائری مکمل ہونے کے بعد قصوروار ثابت ہونے پر شعبہ فزکس کی سربراہی سے ہٹایاگیا تھا۔ترجمان وفاقی اردو یونیورسٹی نے کہاکہ ڈاکٹر زبیرنیازی کو اس وقت تک شعبہ فزکس کی سربراہی سے ہٹایا گیا جب تک انکوائری ہورہی تھی لیکن وہ کسی چیز میں ملوث نہیں تھے وہ میرٹ پر شعبہ فزکس میں سے زیادہ سینئر استاد ہیں۔ (محمداویس)

:مزید  تفصیلات کیلئے  اس لنک پر کلک کریں 

https://rb.gy/9fchfr

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی پیشی،لاہور کی مختلف سڑکیں بند ،...

سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عدالت پیشی نے ایک مرتبہ پھر لاہور کے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال روڈ انڈر پاس کو کنٹینر اور بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ دھرم پورہ، ریلوے پھاٹک اور گڑھی شاہو جانے والے راستے بھی بند ہیں۔ اس کے علاوہ میو گارڈن، اپر مال اور دیگر انڈر پاسز بھی بند کر دیے گئے ہیں اور بند راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ لاہور میں بند کیے گئے راستوں پر خاردار تاریں بھی بچھائی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ ہفتہ کو عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لئے صبح 8 بجے اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو ئے ، وہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے لاہور سے وفاقی دارالحکومت پہنچے جبکہ راولپنڈی ڈویژن کے رہنماوں نے اسلام آباد پہنچنے پر پارٹی چیئرمین کا استقبال کیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کیلئے صوبوں کو...

مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کیلئے صوبوں کو فنڈز جاری۔ ترجمان ادارہ شماریات سرور گوندل کے مطابق 12 ارب روپے کے فنڈز کا اجرا کر دیا گیا، تمام صوبوں کو مردم شماری کے انتظامات کیلئے فنڈز کی دوسری قسط کا اجرا کیا گیا ہے۔ مردم شماری میں صوبوں کو تین مراحل میں پیسوں کا اجرا کیا گیا جس میں لاجسٹک انتظامات یعنی ہائرنگ آف وہیکلز، ٹریننگ چارجز اور ریمونریشن چارجز کیلئے پیسوں کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ اس مد میں صوبہ سندھ کو 92 کروڑ 89 ہزار روپے کا ہائرنگ آف وہیکلز کی مد میں اجرا کیا جا رہا ہے، اسی طرح بلوچستان کو 43 کروڑ روپے کا اجرا، خیبر پختونخوا کو تقریبا 64 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار کا اجرا کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب کو بھی پیر تک 1 ارب 88 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے کا اجرا کر دیا جائے گا۔ مردم شماری کے عمل کی شفافیت اور منظم مانیٹرنگ کیلئے چیف سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مانیٹرنگ ڈیش بورڈز کی رسائی دے دی گئی۔ مانیٹرنگ ڈیش بورڈز کے ذریعے بلاک لیول تک آبادی، گھرانے، جیو ٹیگنگ کے ساتھ کوریج کی کارکردگی اور شمار کنندہ کے کام کی کارکردگی دیکھی جا سکتی ہے جو کہ کسی بھی صورت پہلے ممکن نہ تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو کلرک...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو کلرکہار کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ اسلام آباد جاتے ہوئے کلرکہار کے قریب حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، متاثرہ گاڑیوں میں پی ٹی آئی حافظ آباد کے کارکن سوار تھے۔ موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کیلئے ریسکیوکا عمل شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں پیش ہونے کے لیے سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قافلہ اسلام آباد کیلئے رواں دواں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زمان پارک، پولیس آپریشن کے دوران دو کروڑ روپ...

زمان پارک سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس آپریشن کے دوران دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔زمان پارک لاہور میں پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران کارکنان کے ہاتھوں گاڑیاں اور ٹریفک سیکٹر میں سامان جلانے کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق زمان پارک میں جلا گھیرا وکے دوران 3 واٹر کینن، تھانوں کی 8 گاڑیاں،2 پی آر یو کی گاڑیاں اور 8 موٹرسائیکلوں سمیت دیگر سرکار ی املاک کو نقصان پہنچا، نقصان کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس کی ایک بس کو جزوی نقصان ہوا اور واٹر ٹینکر کو مکمل طور پر جلا دیا گیا، تین واٹر کینن کا ساڑھے 58 لاکھ کا نقصان ہوا، 42 لاکھ 50 ہزار مالیت کے واٹر ٹینکر کو مکمل جلا دیا گیا، تمام گاڑیوں کا ایک کروڑ 10 لاکھ 90 ہزار کا نقصان ہوا۔ ٹریفک سیکٹر شادمان میں 8 موٹر سائیکلیں خاکستر کر دی گئیں، موٹرسائیکلوں کی مجموعی مالیت 23 لاکھ روپے تھی، وائر لیس سیٹس اور کمیونی کیشن سسٹم کو 35 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا، کیمرے، کمپیوٹر سسٹم، چھتریاں اور کونز کی مد میں 11 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پٹرول بم کی وجہ سے لگنے والی آگ سے روزنامچے کا 3 سال کا ریکارڈ جل گیا، ٹکٹنگ کا رجسٹر اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں سے لیے گئے شناختی کارڈز بھی جل گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ رجسٹریشن بکس اور لائسنس بھی جل گئے، جولائی 2020 سے دسمبر 2022 تک تمام چالان بکس بھی جل گئیں۔ اس حوالے سے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 50سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو زخمی بھی کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

  آشیانہ ہاوسنگ ریفرنس،نیب کے مزید 5 گواہان...

آشیانہ اقبال ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں اہم پیشرفت ، نیب کے مزید 5 اہم گواہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو بے گناہ قرار دے دیا۔ احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے پیش کردہ گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے، نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے عدالت میں گواہوں کی شہادت قلمبند کرائی۔ نیب گواہان کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ میں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا، قانون کے مطابق بڈ اوپن ہوئی، پراجیکٹ سائن ہوا، پراجیکٹ فنانشل کمیٹی کے ذریعے فنانس ہوا، اس پراجیکٹ کے تمام کاغذات قانون کے مطابق ڈیزائن ہوئے۔ نیب کے گواہ ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز نے بیان قلمبند کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں 2013 سے 2015 تک ڈائریکٹر ایل ڈی اے تعینات تھا میں نے آشیانہ ہاوسنگ سوسائٹی پراجیکٹ پر عملدرآمد معاہدے پر سائن کیا، میں نے 6 مارچ 2018 کو نیب کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہو کر بیان دیا۔ نیب کے دوسرے گواہ محمود احمد سلہری نے کہا کہ آشیانہ اقبال پراجیکٹ کے اوپر ایل ڈی اے نے ایک کمیٹی بنائی اور نیسپاک کو کہا کہ ایک سینئر ممبر نامزد کریں، نیسپاک نے مجھے اس کمیٹی کا ممبر منتخب کیا، بڈ اویلیوایشن باقاعدہ ایک کمیٹی نے کی اور سٹیرنگ کمیٹی کے پاس بھیجا، 9 مارچ 2018 کو میں نے تفتیش جوائن کی اور بیان دیا۔ عدالت نے نیب کے گواہ حسین احمد ڈیزائن سپیشلسٹ کا بیان بھی قلمبند کر لیا، حسین احمد نے کہا سال 2014 میں میں بطور ڈیزائن سپیشلسٹ تعینات تھا میں نے آشیانہ اقبال ہاسنگ سوسائٹی پراجیکٹ کا پرپوزل تیار کیا تھا، میں نے سٹرکچر کے حوالے سے سٹینڈر بنائے اور تین کمیٹیاں بنیں، بڈ اوپننگ کمیٹی ، ٹیکنیکل اویلیوایشن کمیٹی اور فنانشل اویلیوایشن کمیٹی بنائی گئی، ہر بڈ ویڈیو کیمروں کی موجودگی میں وصول کی گئی اور ہر ممبر نے سائن کیے۔ نیب کے گواہ شاہد کامران سابق ریسرچ اینالسٹ ایل ڈی اے کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا، شاہد کامران نے موقف اختیار کیا کہ میں مئی 2014 سے مئی 2016 تک ریسرچ اینالسٹ ایل ڈی تعینات تھا۔ عدالت نے وکلا کو گواہوں کے بیانات پر جرح کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور چیمبر آف کامرس نے بھارت کیساتھ باہمی ت...

لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور نے بھارت کے ساتھ باہمی تجارت کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی لاہور چیمبر آف کامرس آمد کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کاشف انور نے کہا کہ دونوں ملک اس وقت دبئی کے راستے تجارت کر رہے ہیں جو مہنگی ثابت ہو رہی ہے ، دوطرفہ تجارت کریں گے تو وہ سستی ہوگی ، سستی تجارت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ دوسری جانب بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت دنیا کی بڑی طاقت ہے ، تجارت پاکستان اور بھارت کو قریب لاسکتی ہے ، بھارت آئی ٹی اور موبائل سیکٹر میں ترقی کرچکا ہے ، پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہمارا مقصد عمران خان کے قافلے کو روکنا نہیں،...

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں بہترین سکیورٹی فراہم کی، ہمارا مقصد عمران خان کے قافلے کو روکنا نہیں، سہولت فراہم کرنا ہے، صرف محدود طور پر ہی راستوں کو بند کیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی وکلا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کا کہنا تھا کہ فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے ہیں، ہمارا مقصد عمران خان کو روکنا نہیں، تحفظ فراہم کرنا ہے، اس کام کو جتنا مشکل بنائیں گے سب کیلئے زحمت ہوگی۔ آئی جی اکبر ناصر نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی کا خاص خیال رکھیں، ہائیکورٹ میں پولیس نے بہترین سکیورٹی دی ہے، ایسی صورتحال میں دشمن فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، کوشش ہے کہ دوران سکیورٹی شہری متاثر نہ ہو۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کا امکان ہے جس پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ میں امکانات پر بات نہیں کر سکتا۔ اکبر ناصر خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی طرف سے سکیورٹی کی اچھی کوشش کی، اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ کچھ ماہ پہلے ہوچکا ہے، پشاور اور کراچی میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوچکے ہیں، ہم نے شہر میں دفعہ 144 لگائی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناصر بٹ کا برطانوی شہریت چھوڑ کر پنجاب اسمبل...

مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے برطانوی شہریت چھوڑ کر پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات خارج ہوگئے تاہم پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پی پی 16 میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن جیتیں گے، نواز شریف بھی جلد پاکستان میں ہوں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کو میدان سجے گا جس کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بھی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونے جا رہاہے،شی...

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونے جا رہاہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مرحلہ وار ٹوئٹس میں موجودہ حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری خارجہ کادورہ چین بہت اہم ہے ، وزیرخارجہ کوجانا چاہیے تھا، بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے ، دیوالیہ ریاست کوکیا اور یہ کہتے ہیں سیاست داوپرلگادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا پہلا اصول عوام ہے اورعوام کو حکومت نیتباہ و بربادکردیاہے، عوام قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریگی۔ شیخ رشید نے ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ50فیصد مہنگائی بڑھادی ہے، 6ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں مل رہی ، یہ آئی ایم ایف سے خاک معاہدہ کرینگے، اسحاق ڈارکی حساس تقریرکوقوم کیسامنیرکھاجائے، بھوکیمرجائیں گے لیکن قومی اثاثوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس حکومت کے ریلیف دینیکا نام دراصل عوام کوتکلیف دیناہے، آپ سات سمندرپارخیرات کیلییجارہیہیں اورتبدیلی آپ کے پڑوس میں آگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کا افغانستان کیلئے لگژری بس سروس شروع...

پاکستان نے افغانستان کے ساتھ زمینی راستے سے سفر کیلئے لگڑری بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مسافروں اور سامان کی کسٹمز و امیگریشن کلیئرنس کیلئے طورخم بارڈر پر انٹرنیشنل بس ٹرمینل قائم ہوگا۔ پاکستان کی وزارت موصلات اور افغان وزارت مواصلات کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اور بس سروس کا باقاعدہ آغاز کرنے کیلئے بھی اصولی اتفاق ہوچکا ہے جس کیلئے پاکستان اور افغانستان اپنی اپنی حدود میں جلد انتظامات کو حتمی شکل دے گا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان زمینی راستے سے سفر کیلئے بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفر میں دشواریوں کے باعث کیا گیا ہے کیونکہ طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے ایئر فلائٹس میں دشواریاں آرہی تھیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان معاملات و مسائل کے حل کیلئے قائم افغانستان انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سیل کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان زمینی سفر کیلئے پشاور تا جلال آباد لگژری بس سروس شروع کی جائے گی، جس کیلئے پاکستان کی وزارت موصلات اور افغان وزارت مواصلات کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ اف ریونیو(ایف بی آر) نے پاکستان سائیڈ پر بس سروس کیلئے طورخم بارڈر پر انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل کے قیام کا نوٹیفکیشن نمبری 346(I)/2023 جاری کردیا، جس کے ذریعے بارہ فروری 1983 کو جاری کردہ ایس آر او نمبری 102(I)/1983 میں اہم ترامیم کردی گئی ہیں ۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی کاپی کے مطابق انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل طورخم بارڈر پر بنیادی ہیلتھ یونٹ(بی ایچ یو)طورخم کے مد مقابل قائم کیا جائے گا جس کیلئے جگہ مختص کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مختص کردہ جگہ پر قائم کئے جانے والے اس انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل پر پشاور تا جلال آباد کے درمیان شروع ہونے والی لگژری بس کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں اور انکے سامان کی کسٹمز و امیگریشن کلیئرنس ہواکرے گی۔ وزارت مواصلات کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پشاور تا جلال آباد پندرہ سے بیس سیٹوں پر مشتمل ایک بس سروس شروع کی جائے گی جس کیلئے افغان حکام اپنی سائیڈ پر اس بس سروس کے لئے انتظامات مکمل کررہے ہیں، جس کے تحت جلال آباد میں انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل قائم کیا جارہا ہے اور افغانستان میں بس سروس اور مسافروں کے سامان کی سیکورٹی کی ذمہ داری افغان حکام کی ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سیل کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے تحت پاکستان اپنی سائیڈ پر اس بس سروس کیلئے انتظامات کرنے جارہا ہے اور اسی کے تحت طورخم بارڈر پر انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل قائم کیا جارہا ہے۔ اس انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان آنے اور جانے والے مسافروں و انکے سامان کی چیکنگ و دستاویزات کی چیکنگ کیلئے جدیدسہولیات و آلات پر مشتمل خصوصی چیکنگ ایریا تعمیر کیا جائے گا جہاں مسافروں اور سامان کی کسٹمز و امیگریشن کلیئرنس ہوا کرے گی۔ ابتدائی طور پر پندرہ سے بیس سیٹوں پر مشتمل ایک بس چلائی جائے گی اس کے بعد اس میں اضافہ کیا جائے گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا ا...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر ہفتہ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے جمعہ کو کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 100 یوآن (تقریباً 14.48 امریکی ڈالر) فی ٹن اور 95 یوآن فی ٹن کی کمی کی جائے گی۔

قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، چین میں ریفائنڈ تیل کی مصنوعات کی قیمتیں خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق ایڈجسٹ کی جاتی ہیں۔

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام میں زلزلہ زدگان کی انسانی امداد میں اضاف...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ زلزلہ زدہ شام میں امدادی سرگرمیوں کی راہ میں مشکلات  کے باوجود امدادی کارکنوں نے متاثرین تک امداد کی ترسیل کو تیز کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور ( او سی ایچ اے ) نے کہا کہ 6 فروری کے زلزلے کے بعد سے عالمی ادارہ امدادی شراکت داروں کے ساتھ مل کر 12 لاکھ سے زیادہ لوگوں تک خوراک پہنچا چکا ہے،3 لاکھ 40 ہزارسے زیادہ لوگوں تک پانی،صفائی اور حفظان صحت کی خدمات پہنچائی گئیں جبکہ  صحت کے امدادی شراکت داروں نے 26 لاکھ مریضوں کا علاج کیا۔

او سی ایچ اے نے کہا کہ شام کے زلزلے سے متاثرہ88 لاکھ میں سے 49 لاکھ لوگوں کی امداد کے لیے39 کروڑ80 لاکھ  ڈالر کی ہنگامی امداد کی اپیل میں سے 72 فیصد رقم مل چکی ہے۔

تاہم شام میں ضرورت مند لوگوں کی تعداد زلزلے سے پہلے ہی سب سےزیادہ تھی جہاں1کروڑ 50 لاکھ سے زائد  لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے اور 90 فیصد سے زیادہ لوگ غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں