• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | پاکستان

ملاوی میں کشتی الٹنے سے 17 افراد کی ہلاکت کا...

مچنجی، ملاوی(شِنہوا) ملاوی کے مغربی سرحدی ضلع مچنجی میں ایک دریا کو عبور کرنے والی  کشتی الٹنے سے  اس میں سوار کم سے کم 17 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ کشتی میں 19 بالغ اور تین بچوں سمیت 22 افراد سوار تھے جو بدھ کے روز ایک جنازے میں شرکت کے لیے دریا پار کر کے دوسری طرف ایک گاؤں جا رہے تھے۔

ایک عینی شاہد نے ملاوی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ کشتی جس میں صرف 10 افراد کی گنجائش تھی اس میں 22 افراد سوار تھے جس سے یہ سانحہ پیش آیا۔

ڈسٹرکٹ کمشنر فریڈ موویٹ اور ضلع کے پولیس سٹیشن کے انچارج جان نکوما کے مطابق پانچ افراد مقامی لوگوں کی مدد سے دریا کے دوسری طرف تیرنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ 17 افراد ڈوب گئے۔

بدھ کے روز مقامی لوگوں کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں اور جمعرات کو سمندری امدادی ماہرین کو تلاش اور بچاؤ کی مشقوں کے لیے تعینات کیا گیا۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جدیدیت ملکی حقائق اور حالات کے مطابق...

گوانگژو (شِنہوا) چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین کی جدیدیت ملک کے حقائق اور حالات کے مطابق ہے جس کے واضح اہداف، منصوبے اور حکمت عملی ہیں۔صدر شی نے ان خیالات کا اظہار گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر گوانگژو کے معائنہ جاتی دورے کے دوران گوانگژو آٹوموبائل گروپ کمپنی کے تحقیقی وترقیاتی مرکزکے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ چین کی جدیدیت بنیادی طور پر مغربی جدیدیت سے مختلف ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین مغربی جدیدیت کے راستے پر نہیں چلے گا جس میں پولرائزیشن اور لوٹ مار جیسی خصوصیات شامل ہیں جس کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ صدر شی نے کہا کہ ملک ٹھوس اقدامات کے ساتھ چینی جدیدیت کو آگے بڑھائے گا۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین سطح سمندرسے بلند مقامات پرہوائی اڈے رکھن...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں دنیا میں سب سے زیادہ،یعنی سطح سمندر سے کم سے کم 1ہزار 524 میٹر بلندی پر واقع 43 ہوائی اڈے ہیں۔

چین کے سول ایوی ایشن کے ادارے(سی اے اے سی) کے مطابق ان میں سے، 23 ہوائی اڈے 2ہزار438 میٹر یا اس سے زیادہ کی بلندی پر ہیں، جبکہ 20 ہوائی اڈے سطح سمندر سے 1ہزار524 میٹر اور 2ہزار438 میٹر کے درمیان واقع ہیں۔

سی اے اے سی کے مطابق، 2012 کے بعد سے، اونچائی والے علاقوں اور بلند عرض بلد پرما فراسٹ علاقوں میں ہوائی اڈوں کی تعمیرکے لیے ملک کی ٹیکنالوجی بتدریج بہتر ہوئی ہے۔

سطح سمندر سے 4ہزار411 میٹر بلندی پر واقع، صوبہ سیچھوان میں داوچھینگ یادنگ ہوائی اڈہ چین اور دنیا کا بلند ترین سول ہوائی اڈہ ہے۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحیرہ جنوبی چین سے متعلق امریکہ ۔فلپائن کے م...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ چین بحیرہ جنوبی چین سے متعلق امریکہ اور فلپائن کے مشترکہ بیان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کرتا ہے۔

وانگ نے یہ بات باقاعدہ پریس بریفنگ میں ایک متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

وانگ نے کہا کہ 11 اپریل کو فلپائن اور امریکہ نے 2+2 وزارتی ڈائیلاگ منعقد کیا اور ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں چین سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بحیرہ جنوبی چین پر 2016 کے ثالثی فیصلے کی تعمیل کرے۔

بیان میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت فوجی اڈوں کے لیے نئی جگہوں کو تیزی سے آپریشنل کرنے کی حمایت کریں گے اور امریکہ اس کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گا۔

وانگ نے کہا کہ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ فلپائن کے صدر مارکوس نے کہا ہے کہ توسیع شدہ فوجی معاہدے پر چین کا رد عمل حیران کن نہیں ہے۔

وانگ نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین کے جزائر اور ملحقہ پانی پر چین کی ناقابل تردید خودمختاری ہے۔  امریکہ اور فلپائن کا مشترکہ بیان چینی فریق کی قانونی سمندری قانون نافذ کرنے والی سرگرمیوں کو غلط اور بدنام کرتا ہے اور یہاں تک کہ چین کے خلاف جھوٹے الزامات بھی لگاتا ہے  جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین پر نام نہاد ثالثی فیصلہ یو این سی ایل او ایس سمیت بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ ایوارڈ غیر قانونی اور  کالعدم ہے اور اسے قبول یا تسلیم نہ کرنے کا چین کا موقف واضح اور پختہ ہے۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قطر اور بحرین کا باہمی سفارتی تعلقات بحال کر...

دوحہ(شِنہوا)قطر اور بحرین کی  فالو اپ کمیٹی نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کو اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور 1961 کے سفارتی تعلقات پر ویانا کنونشن کی دفعات کے مطابق بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قطر نیوز ایجنسی (کیو این اے ) کے مطابق  یہ فیصلہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ جی سی سی کے منشور میں بیان کردہ اصولوں کے مطابق دوطرفہ تعلقات کی ترقی اور خلیجی خطے میں انضمام اور اتحاد کو فروغ دینے کی باہمی خواہش کا نتیجہ ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے 2017 میں قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ تے ہوئے مذہبی، جغرافیائی و سیاسی اختلافات کی وجہ سے پابندیاں عائد کردی تھیں۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسپیس ایکس کا کارگو خلائی جہاز ہفتہ کو واپس...

لاس اینجلس(شِنہوا) اسپیس ایکس  ڈریگن کارگو سامان پہنچانے والا خلائی جہاز  ہفتہ کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے واپس روانہ ہوگا،  جو امریکی خلائی ادارے ناسا کے لیے سائنسی تحقیق کے نمونے اور ہارڈ ویئرلے کر آئے گا۔

ناسا کے مطابق خلائی جہاز  ہفتہ کو مشرقی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 5منٹ پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے علیحدہ ہوگا اور اسٹیشن سے محفوظ فاصلے پر جانے کے لیے اپنے تھرسٹرزکو فائر کرے گا۔ زمین کی فضا میں دوبارہ داخل ہونے کے بعد،خلائی جہاز فلوریڈا کے ساحل پر پیراشوٹ کی مدد سے سطح آب پراترے گا۔ ناسا کے مطابق، کارگو خلائی جہاز زمین پر تقریباً 4ہزار300 پاؤنڈ سامان اور سائنسی تجربات لے کرآئے گا جو خلائی اسٹیشن کے مائیکرو گریوٹی ماحول  میں بنائے گئے ہیں۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیرخارجہ کی ازبک قائم مقام وزیرخارجہ س...

تاشقند(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ اور ازبکستان کے قائم مقام وزیرخارجہ بختیور سیدوف نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور ہمہ جہتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔تاشقند میں ہونے والی بات چیت میں دونوں وزرا نے چین-ازبکستان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چینی وزیر خارجہ  نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی کے تحت چین اور ازبکستان کے درمیان باہمی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے، باہمی مفاد پر منی تعاون کو مسلسل وسعت دی گئی اور دو طرفہ تعلقات ترقی کے اہم مواقع دستیاب ہوئے۔ چھن نے کہا کہ چین ازبکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ  دونوں ممالک متعلقہ بنیادی مفادات کے لیے مضبوطی سے پرعزم رہیں، تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر ہم آہنگی کو مستحکم کریں۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیرخارجہ کی ازبک قائم مقام وزیرخارجہ س...

تاشقند(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ اور ازبکستان کے قائم مقام وزیرخارجہ بختیور سیدوف نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور ہمہ جہتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔تاشقند میں ہونے والی بات چیت میں دونوں وزرا نے چین-ازبکستان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چینی وزیر خارجہ  نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی کے تحت چین اور ازبکستان کے درمیان باہمی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے، باہمی مفاد پر منی تعاون کو مسلسل وسعت دی گئی اور دو طرفہ تعلقات ترقی کے اہم مواقع دستیاب ہوئے۔ چھن نے کہا کہ چین ازبکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ  دونوں ممالک متعلقہ بنیادی مفادات کے لیے مضبوطی سے پرعزم رہیں، تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر ہم آہنگی کو مستحکم کریں۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شی جن پھنگ کو دوبارہ چین کا صدر منتخب ہونے پ...

تاشقند (شِںہوا) ازبکستان کے صدر شوکت میرزی یوئیف نے دورے پر موجود چین کے وزیرخارجہ چھن گانگ سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ازبک صدر کا کہنا تھا کہ وہ دورہ چین کے منتظر ہیں۔

میرزی یوئیف نے چھن سے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کو متفقہ ووٹ سے دوبارہ چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کا انتخاب یہ ظاہر کرتا ہے کہ چینی عوام دل سے ان کی دانشمندانہ قیادت کی توثیق اور مکمل حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کا اچھا دوست ، قریبی اور قابل بھروسہ شراکت دار ہونے کے نا طے چین کی کامیابیوں پر ازبکستان خلوص دل سے خوش ہے۔

چینی صدر  شی جن پھنگ نے گزشتہ برس ازبکستان کا کامیاب اور تاریخی دورہ کیا تھا جس سے ازبکستان ۔ چین تعلقات کو نئی جہت ملی۔

میرزی یوئیف نے کہا کہ ازبکستان "نیو ازبکستان" کی ترقیاتی حکمت عملی پر چین کے تعاون کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔  وہ ایک چین اصول پرسختی سے عمل پیرا رہے گا، وہ " تین قوتوں" دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ کارروائی کرے گا اور مشترکہ طور پر انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک  معاشرہ قائم کرے گا۔

چھن نے میرزی یوئیف کو چینی صدر کا نیک خواہشات کا پیغام دیا اور چین۔وسط ایشیا سربراہ اجلاس اور چین میں بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لیے ان کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ دونوں سربراہان مملکت نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ ازبکستان معاشرے کے قیام پر اتفاق کیا تھا جس سے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سمت ملی۔

چھن نے کہا کہ چین نئی جہت کی بنیاد پر ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے لئے کام کرنے کا خواہش مندہے۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شی جن پھنگ کو دوبارہ چین کا صدر منتخب ہونے پ...

تاشقند (شِںہوا) ازبکستان کے صدر شوکت میرزی یوئیف نے دورے پر موجود چین کے وزیرخارجہ چھن گانگ سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ازبک صدر کا کہنا تھا کہ وہ دورہ چین کے منتظر ہیں۔

میرزی یوئیف نے چھن سے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کو متفقہ ووٹ سے دوبارہ چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کا انتخاب یہ ظاہر کرتا ہے کہ چینی عوام دل سے ان کی دانشمندانہ قیادت کی توثیق اور مکمل حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کا اچھا دوست ، قریبی اور قابل بھروسہ شراکت دار ہونے کے نا طے چین کی کامیابیوں پر ازبکستان خلوص دل سے خوش ہے۔

چینی صدر  شی جن پھنگ نے گزشتہ برس ازبکستان کا کامیاب اور تاریخی دورہ کیا تھا جس سے ازبکستان ۔ چین تعلقات کو نئی جہت ملی۔

میرزی یوئیف نے کہا کہ ازبکستان "نیو ازبکستان" کی ترقیاتی حکمت عملی پر چین کے تعاون کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔  وہ ایک چین اصول پرسختی سے عمل پیرا رہے گا، وہ " تین قوتوں" دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ کارروائی کرے گا اور مشترکہ طور پر انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک  معاشرہ قائم کرے گا۔

چھن نے میرزی یوئیف کو چینی صدر کا نیک خواہشات کا پیغام دیا اور چین۔وسط ایشیا سربراہ اجلاس اور چین میں بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لیے ان کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ دونوں سربراہان مملکت نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ ازبکستان معاشرے کے قیام پر اتفاق کیا تھا جس سے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سمت ملی۔

چھن نے کہا کہ چین نئی جہت کی بنیاد پر ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے لئے کام کرنے کا خواہش مندہے۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میانمار-ینگون-پانی کا میلہ

میانمار کے شہر ینگون میں تھنگیان  پانی کے میلے کی تقریبات میں لوگ حصہ لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ذہنی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

نان جنگ ( شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر ژین جیانگ میں جیانگ سو کے دوسرے ذہنی کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوا۔

جیانگ سو سے 109 ٹیمزکے ساتھ تقریب کا مقصد شطرنج، برج، ڈارٹس، روبکس کیوب اور کارڈ گیمز جیسے مقابلوں کے ذریعے جسمانی طاقت کی بجائے ذہنی مضبوطی جانچنا تھا۔

 کھلاڑیوں، کوچز اور ریفریز سمیت 3 ہزار سے زائد لوگوں نے کھیلوں میں شرکت کی۔

صوبائی محکمہ کھیل کے ایک عہدیدار ژو لنگ می نے کہا ہے کہ ہر چار سال بعد منعقد ہو نے والی تقریب نے جیانگ سو میں بڑے پیمانے پر ذہنی کھیلوں کی ترقی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرکا میں شامل بزرگ شخصیت کی عمر 75 سال جبکہ سب سے کم عمر  صرف 5 سال ہے۔

ژو نے کہا کہ جیانگ سو میں کئی پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں نے شطرنج کے کورسز متعارف کرائے ہیں۔ طلبا شطرنج کھیل کر اپنے سوچنے کی صلاحیت اور حافظے میں اضافہ کر سکتے ہیں جس کے باعث شطرنج کا کھیل طلبا اور والدین میں مقبول ہے۔

جیانگ سو میں کالج کے طلبا میں ڈارٹس کا کھیل بھی بہت مشہور ہوا ہے۔ صوبے کی 40 سے زائد جامعات ڈارٹس کا کورس پیش کر رہی ہیں۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بون میرو بینک کو 15 ہزارعطیات موصول

بیجنگ (شِنہوا) چین  اب تک  15 ہزار سے زائد بون میروعطیات کی سہولت فراہم کرچکا ہے جس میں سے 372 عطیات 30 ممالک اور خطوں میں مریضوں کودیئے گئے ہیں۔

چائنہ میرو ڈونر پروگرام (سی ایم ڈی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق اندراج شدہ اسٹیم سیل عطیہ دہندگان کی تعداد 10 اپریل تک 32 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہوچکی تھی جس میں 45 فیصد رضاکاروں کی عمریں 18 سے 35 برس کے درمیان تھیں۔

 گزشتہ برس تنظیم کے پاس 1 لاکھ 50 ہزار نئے اندراج ہو ئے اور 1 ہزار 968 پیوندکاریاں کی گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 70 زائد ہے۔

چین نے 1996 میں ایک غیرمتعلقہ رضاکار سے اپنا پہلا ہیماٹوپوئیٹک اسٹیم سیل کا عطیہ حاصل کیا تھا۔

اس کے بعد 5 ہزار عطیات کا پہلا سنگ میل عبور کرنے میں اسے تقریباً 2 عشرے لگے جبکہ 10 ہزار عطیات تک پہنچے میں مزید 5 برس کا عرصہ لگا۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی جانب سے جنوبی شہر گوانگ ژو کا دو...

گوانگ ژو (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو کا معائنہ جاتی دورہ کیا ہے۔

چینی صدر شی نے گوانگ ژو میں ایل جی ڈسپلے کے مینوفیکچرنگ مرکز اور جی اے سی ایون نیو انرجی آٹوموبائل کمپنی لمیٹڈ کا دورہ کیا اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن اور مینوفیکچرنگ شعبے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کی کوششوں بارے معلومات حاصل کی۔

انہوں نے اس بارے بھی آگاہی حاصل کی کہ کیسے کاروباری ادارے اختراع کو فروغ دیکر اپنے برانڈز بنارہے ہیں۔

چینی صدر نے معائنے کے دوران کاروباری اداروں کے نمائندوں، محققین اور اگلی صفوں میں کام کر نے والے عملہ سے بھی بات چیت کی۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ لاہور ۔ رمضان ۔ سوئیاں

لاہور، ایک فیکٹری میں عملہ خشک سوئیوں کی جانچ پڑتال کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ لاہور ۔ رمضان ۔ سوئیاں

لاہور کی ایک نوڈل فیکٹری میں خشک سوئیاں نظر آ رہی ہیں۔ (شِنہوا)

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ لاہور ۔ رمضان ۔ سوئیاں

لاہور، سوئیاں تیار کرنے والی فیکٹری میں مزدور خشک کرنے کیلئے سوئیاں لٹکا رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، آٹو شنگھائی 2023 اپریل کے اختتام پر منع...

شنگھائی (شِںہوا) 20ویں شنگھائی انٹرنیشنل آٹوموبائل انڈسٹری نمائش 18 سے 27 اپریل تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔

ملک میں نوول کرونا وائرس کے ردعمل کو بہتر بنانے کے بعد  چین میں منعقد ہونے والی یہ گاڑیوں کی پہلی اول درجے کی عالمی نمائش ہوگی۔

قومی نمائش اور کنونشن مرکز (شنگھائی) میں منعقدہ گاڑیوں کی اس نمائش میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے 1 ہزار سے زائد کاروباری اداروں نے اندراج کروایا ہے۔ نمائش کے 13 ہالز ہیں جن کا مجموعی رقبہ 3 لاکھ 60 ہزار مربع میٹرز ہے۔

شو کے منتظمین کے مطابق یہ تقریب گاڑیوں کی عالمی منڈی میں زبردست اعتماد اور تحریک پیدا کرے گی۔

شیڈول کے مطابق 18 اور 19 اپریل میڈیا کے لئے مختص ہیں جبکہ 20 اور 21 اپریل گاڑیوں کی صنعت سے وابستہ افراد کے لیے مخصوص ہوں گے۔ 

آٹو شنگھا ئی 2023 کے نام سے معروف نمائش کو عوام کے لئے 22 سے 27 اپریل تک کھولا جائے گا۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سنکیانگ میں جدید زراعت سے کسانوں کی آمد...

ارمچی (شِنہوا) ڈرائیور کے بغیر چلنے والا ایک ٹریکٹر ہل ڈراپ پلانٹر  آگے کی جانب بڑھتے ہوئے ایک مقررہ فاصلے پر مکئی  کے بیج پھیلاتاہے جبکہ اسی دوران ایک بیج رولر بیج کو مٹی سے ڈھانپ کر ڈرپ آبپاشی بیلٹ کو برابر کردیتا ہے۔

چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے میں موسم گرم ہوتے ہی اناج کی پیداوار کے بڑے علاقے ایلی قازق خوداختیار پریفیکچر کے چھپ چھال شی بی خوداختیار کاؤنٹی کا 31 سالہ لوجون جی اپنے 15 کسانوں پر مشتمل ٹیم کے ساتھ کام میں مصروف عمل ہے۔

ٹیم بنیادی طور پر مکئی اور گندم کی کاشت کرتی ہے اور اس کے پاس زرعی مشینری کے 13 سیٹ ہیں جو زمین ہموار کرنے سے بوائی تک تمام کام کرتے ہیں۔

اس کے پاس معاہدے کے تحت حاصل کردہ زمین تقریباً 533 ہیکٹر ہے جس پر مکئی اور گندم کی کاشت مکمل طور پر مشینی ہوچکی ہے۔

بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم سے لیس ٹیم کے ٹریکٹر اور ڈرون پہلے سے طے شدہ راستوں کے مطابق خودکار طریقے سے کام کرتے ہیں۔

لو نے کہا کہ ہماری ٹیم کی مکئی کی فی ہیکٹر پیداوار گزشتہ برس تقریباً 19 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے 2018 میں ٹھیکہ لینا شروع کیا تھا جس کے بعد سے اس کی پیداوار تقریباً دوگنی ہوگئی ہے۔

لو انٹیریئرڈیزائن میں کالج گریجویٹ ہیں۔ اگرچہ ان کے اہلخانہ نے مشورہ دیا تھا کہ وہ شہروں میں مواقع تلاش کریں تاہم انہوں نے اپنے آبائی شہرواپس جانے کا فیصلہ کیا۔

لو نے مزید بتایا کہ میرے آبائی شہر میں اضافی زمین ہے۔ میں نے سوچا کیوں نہ اس کا اچھا استعمال کیا جائے۔ میں نے 2017 میں قومی دیہی بحالی حکمت عملی سے متاثر ہوکر جدید زرعی مشینوں کی اہمیت بارے سیکھا تھا۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، غیر ملکی تجارت میں اضافہ ہونا شروع ہو گ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی مجموعی اشیا کی درآمدات اور برآمدات میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 4.8 فیصد کی توسیع ہوئی ہے جس نے پہلے دو ماہ کی 0.8 فیصد گراوٹ کو واپس کر دیا۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 8.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پہلے تین مہینوں کے دوران درآمدات 0.2 فیصد بڑھی ہیں۔

 صرف مارچ کے مہینے کے دوران غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.5 فیصد زیادہ ہوئی ہے۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ساحلوں پر سمندری سطح 1980 کے بعد بلند...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے ساحلوں پر گزشتہ برس سمندری سطح 1980 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

وزارت قدرتی وسائل کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق 2022 میں ساحل پر سمندر کی سطح 94 ملی میٹر تھی جو  1993 اور 2011 کے درمیان ریکارڈ کردہ اوسط سطح سے زائد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کے ساحلوں پر سمندری سطح موسمیاتی حدت میں اضافے کے سبب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

1980 سے 2022 تک چین کے ساحلوں پر سمندری سطح میں سالانہ 3.5 ملی میٹر کی رفتار سے اضافہ ہوا جبکہ 1993 سے 2022 کے درمیان اضافے کی رفتار 4 ملی میٹر سالانہ رہی۔

رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ سمندری سطح میں اضافے کی بڑھتی شرح حیاتیاتی ماحول اور ساحلی علاقوں میں پائیدارسماجی اور معاشی ترقی پر دوررس اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

وزارت کے مطابق 2022 میں ساحلوں پر سمندر کی اونچی سطح نے طوفانی لہروں میں صورتحال کو بگاڑا جو ساحلی علاقوں میں سیلاب کا باعث بنے۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے شہری کو معلومات ن...

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے شہری کو معلومات نہ دینے پر سیکرٹری ریلو ے کو نوٹس جاری کر کےجواب طلب کرلیا،کمیشن نے شہری کو پاکستان ریلوے کی کمپنی ریل کوپ کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے اور اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت ،کمیشن نے گذشتہ سماعت پر شہری کو معلومات فراہم کرنے کا حکم دیاتھا ۔جمعرات کو پاکستان انفارمیشن کمیشن میں چیف انفارمیشن کمشنر شعیب احمد صدیقی اور ممبر اعجاز حسن اعوان نے شہری کی پاکستان ریلوے کی کمپنی ریل کاپ سے معلومات نہ ملنے پر دائر درخواست کی سماعت کی ۔سماعت میں شہری محمداویس پیش ہوئے تاہم ریلوے کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا جس پر کمیشن نے شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ سماعت میں کمیشن نے حکم دیاتھا کہ شہری کو متعلقہ معلومات فراہم کی جائیں قانون کے تحت ریلوے پابندہے کہ وہ یہ معلومات فراہم کرئے مگر آج سماعت میں ریلوے کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا گذشتہ سماعت پر بھی غیر متعلقہ معلومات کمیشن کے سامنے پیش کی گئیں تھیں۔کمیشن نے وفاقی سیکرٹری ریلوے کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کرلیااور حکم دیا کہ اگلی سماعت میں حاضر ہوں اور متعلقہ معلومات شہری کو فراہم کریں۔ یاد رہے کہ شہری نے پاکستان ریلوے کی کمپنی ریل کوپ سے گذشتہ تین سال کے ملازمین کی تفصیل ،کمپنی منافع میں ہے یاخسارے میں ،ٹریک مشین استعمال ہورہی ہیں کہ نہیں، خرا ب مشینوں کی تفصیلات مانگی ہیں ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، آٹو شنگھائی 2023 اپریل کے اختتام پر منع...

20ویں شنگھائی انٹرنیشنل آٹوموبائل انڈسٹری نمائش 18 سے 27 اپریل تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ ملک میں نوول کرونا وائرس کے ردعمل کو بہتر بنانے کے بعد چین میں منعقد ہونے والی یہ گاڑیوں کی پہلی اول درجے کی عالمی نمائش ہوگی۔ (قومی نمائش اور کنونشن مرکز (شنگھائی میں منعقدہ گاڑیوں کی اس نمائش میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے 1 ہزار سے زائد کاروباری اداروں نے اندراج کروایا ہے۔ نمائش کے 13 ہالز ہیں جن کا مجموعی رقبہ 3 لاکھ 60 ہزار مربع میٹرز ہے۔ شو کے منتظمین کے مطابق یہ تقریب گاڑیوں کی عالمی منڈی میں زبردست اعتماد اور تحریک پیدا کرے گی۔ شیڈول کے مطابق 18 اور 19 اپریل میڈیا کے لئے مختص ہیں جبکہ 20 اور 21 اپریل گاڑیوں کی صنعت سے وابستہ افراد کے لیے مخصوص ہوں گے۔ آٹو شنگھا ئی 2023 کے نام سے معروف نمائش کو عوام کے لئے 22 سے 27 اپریل تک کھولا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈ...

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر امداد کی تصدیق کر دی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر مالی امداد کی تصدیق کر دی، یو اے ای حکام نے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا، اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطے میں ہے، ایک ارب ڈالر جمع کرانے کیلئے دستاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے،خیال رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )نے پاکستان کیساتھ جلد سٹاف لیول معاہدے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سنکیانگ میں جدید زراعت سے کسانوں کی آمد...

ڈرائیور کے بغیر چلنے والا ایک ٹریکٹر ہل ڈراپ پلانٹر آگے کی جانب بڑھتے ہوئے ایک مقررہ فاصلے پر مکئی کے بیج پھیلاتاہے جبکہ اسی دوران ایک بیج رولر بیج کو مٹی سے ڈھانپ کر ڈرپ آبپاشی بیلٹ کو برابر کردیتا ہے۔ چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے میں موسم گرم ہوتے ہی اناج کی پیداوار کے بڑے علاقے ایلی قازق خوداختیار پریفیکچر کے چھپ چھال شی بی خوداختیار کانٹی کا 31 سالہ لوجون جی اپنے 15 کسانوں پر مشتمل ٹیم کے ساتھ کام میں مصروف عمل ہے۔ ٹیم بنیادی طور پر مکئی اور گندم کی کاشت کرتی ہے اور اس کے پاس زرعی مشینری کے 13 سیٹ ہیں جو زمین ہموار کرنے سے بوائی تک تمام کام کرتے ہیں۔ اس کے پاس معاہدے کے تحت حاصل کردہ زمین تقریبا 533 ہیکٹر ہے جس پر مکئی اور گندم کی کاشت مکمل طور پر مشینی ہوچکی ہے۔ بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم سے لیس ٹیم کے ٹریکٹر اور ڈرون پہلے سے طے شدہ راستوں کے مطابق خودکار طریقے سے کام کرتے ہیں۔ لو نے کہا کہ ہماری ٹیم کی مکئی کی فی ہیکٹر پیداوار گزشتہ برس تقریبا 19 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے 2018 میں ٹھیکہ لینا شروع کیا تھا جس کے بعد سے اس کی پیداوار تقریبا دوگنی ہوگئی ہے۔ لو انٹیریئرڈیزائن میں کالج گریجویٹ ہیں۔ اگرچہ ان کے اہلخانہ نے مشورہ دیا تھا کہ وہ شہروں میں مواقع تلاش کریں تاہم انہوں نے اپنے آبائی شہرواپس جانے کا فیصلہ کیا۔لو نے مزید بتایا کہ میرے آبائی شہر میں اضافی زمین ہے۔ میں نے سوچا کیوں نہ اس کا اچھا استعمال کیا جائے۔ میں نے 2017 میں قومی دیہی بحالی حکمت عملی سے متاثر ہوکر جدید زرعی مشینوں کی اہمیت بارے سیکھا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، غیر ملکی تجارت میں اضافہ ہونا شروع ہو گ...

چین کی مجموعی اشیا کی درآمدات اور برآمدات میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 4.8 فیصد کی توسیع ہوئی ہے جس نے پہلے دو ماہ کی 0.8 فیصد گراوٹ کو واپس کر دیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 8.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پہلے تین مہینوں کے دوران درآمدات 0.2 فیصد بڑھی ہیں۔ صرف مارچ کے مہینے کے دوران غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.5 فیصد زیادہ ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ساحلوں پر سمندری سطح 1980 کے بعد بلند...

چین کے ساحلوں پر گزشتہ برس سمندری سطح 1980 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔وزارت قدرتی وسائل کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق 2022 میں ساحل پر سمندر کی سطح 94 ملی میٹر تھی جو 1993 اور 2011 کے درمیان ریکارڈ کردہ اوسط سطح سے زائد ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کے ساحلوں پر سمندری سطح موسمیاتی حدت میں اضافے کے سبب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔1980 سے 2022 تک چین کے ساحلوں پر سمندری سطح میں سالانہ 3.5 ملی میٹر کی رفتار سے اضافہ ہوا جبکہ 1993 سے 2022 کے درمیان اضافے کی رفتار 4 ملی میٹر سالانہ رہی۔رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ سمندری سطح میں اضافے کی بڑھتی شرح حیاتیاتی ماحول اور ساحلی علاقوں میں پائیدارسماجی اور معاشی ترقی پر دوررس اثرات مرتب کرسکتی ہے۔وزارت کے مطابق 2022 میں ساحلوں پر سمندر کی اونچی سطح نے طوفانی لہروں میں صورتحال کو بگاڑا جو ساحلی علاقوں میں سیلاب کا باعث بنے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 1...

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام750روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 94 ویں قرعہ اندازی 17اپریل2023ء بروز سوموار کو منعقد ہورہی ہے۔750روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 15لاکھ روپے،دوسرا انعام 5لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرا انعام 93ہزار روپے کے 1696انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں اس وقت 9ہزار ایکڑ سے زائدرقبہ پر...

ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو کٹ فلاورزکی بہتر پیداوارکے حصول کے لئے پودوں کو تین فٹ کی کیاریوں میں سیدھی قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ماہر زراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت 9ہزار ایکڑ سے زائدرقبہ پر پھولوں کی کاشت کی جارہی ہے اور پھولوں کا استعمال دن بدن بڑھنے سے کٹ فلاورز کا شعبہ ایک صنعت کی صورت اختیار کر تاجارہاہے اور اس وقت کٹ فلاورز کی خریدوفروخت 26ہزار ٹن سالانہ تک پہنچ چکی ہے جس میں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ کٹ فلاورز کی کاشت کے لئے ایسی زرخیز میرا زمین کا انتخاب کیاجائے جہاں روشنی کا مناسب انتظام ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں کاروں کی فروخت میں 50.30فیصد کمی

ملک میں کاروں کی فروخت میں 50.30فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2022ـ23 کے پہلے نو مہینوں کے دوران کاروں کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی مہینوں کے مقابلے میں 50.30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، جولائیـمارچ 2022ـ23 کے دوران 85,776 کاریں فروخت ہوئیں جبکہ جولائیـمارچ 2021ـ22 کے دوران 172,612 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔بریک اپ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سال 2022ـ23 کی اسی مدت کے دوران ہونڈا سوک اور سٹی کے 12,381 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ سال 28,830 یونٹس کی فروخت ہوئی تھی، اس طرح 57.05 فیصد کی کمی ظاہر ہوتی ہے۔ٹویوٹا کرولا اور یارِس کی کاروں کی فروخت میں بھی 63.39 فیصد کمی واقع ہوئی کیونکہ یہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 43,695 یونٹس سے کم ہو کر رواں سال 15,994 یونٹس رہ گئی۔تاہم، سوزوکی سوئفٹ کی فروخت میں 1627.16 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ اس کی فروخت گزشتہ سال 497 یونٹس سے بڑھ کر 8,584 یونٹس تک پہنچ گئی۔سوزوکی کلٹس کی فروخت رواں سال کے دوران کم ہو کر 6,233 یونٹس رہ گئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران فروخت 17,686 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ سوزوکی ویگن آر کی فروخت بھی گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 16,916 یونٹس سے کم ہو کر 5,022 یونٹس رہ گئی۔سوزوکی آلٹو کی فروخت میں بھی 53,241 یونٹس سے 30,744 یونٹس تک 42.25 فیصد کی شدید کمی دیکھی گئی، جبکہ سوزوکی بولان کی فروخت گزشتہ سال کی اسی مدت کے 9,562 یونٹس کی فروخت کے مقابلے میں 3,865 یونٹس تک گر گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سگریٹ پر ٹیکسز میں اضافہ، سمگل شدہ سگریٹوں ک...

سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکسز میں اضافہ سے دو ماہ میں غیر قانونی سگریٹوں کا مارکیٹ شیئر39فیصد تک بڑھ گیا، گزشتہ دو ماہ میں اسمگل شدہ سگریٹوں کی دستیابی میں 200 فیصد اضافہ ہوا۔دستاویز کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ملک میں 70 نئے اسمگلڈ سگریٹ برانڈز مارکیٹ میں شامل ہوئے ہیں، جنوری 2023 میں پاکستان کی سب سے بڑی ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 4.8 ارب سگریٹ تھا، فروری 2023 میں ملک کی سب بڑی ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 2.6 ارب سگریٹ تک کم ہو چکا ہے۔مارچ 2023 میں پاکستان کی سب سے بڑی ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 1.8 ارب سگریٹ ہو چکا ہے، جنوری 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 2.8 ارب سگریٹ تھے، فروری 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 4.6 ارب سگریٹ بڑھ چکا ہے۔دستاویز کے مطابق مارچ 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 4.8 ارب سگریٹ تک بڑھ چکا ہے، یکم جولائی 2022 سے 31 مارچ 2023 میں سب سے بڑی ٹوبیکو کمپنی نے 92 ارب کا ٹیکس جمع کرایا۔رواں مالی سال کے مکمل ہونے تک سب سے بڑی ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے 135 ارب روپے ٹیکس جمع کروانے کا امکان ہے، 20 فیصد ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے کے باوجود حکومتی محصولات میں صرف 14 فیصد اضافہ ہوا۔افغانستان اور ایران سے غیر ملکی سگریٹ پاکستان اسمگل ہو رہا ہے، غیر ملکی سگریٹ پر کسٹم ڈیوٹی، ٹیکسز چوری کئے جاتے ہیں، غیر ملکی سگریٹ کی ڈبیہ پر حکومت پاکستان کی منظور شدہ تصویری ہیلتھ وارننگ بھی چسپاں نہیں ہوتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینگروفرٹیلائزر کے بعدازٹیکس منافع میں کیلنڈ...

اینگروفرٹیلائزرز لمیٹڈکے بعدازٹیکس منافع میں جاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر29 فیصدکی کمی کا امکان ہے۔کمپنی رپورٹ اوراے کے ڈی ریسرچ کے اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈرسال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کو3.927 ارب روپے کے بعدازٹیکس آمدنی کا امکان ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو5.511 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہواتھا۔پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 2.94 روپے رہنے کاامکان ظاہرکیاگیاہے، گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 4.13 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلہ میں جاری سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کے خالص منافع میں سہ ماہی بنیادوں پر39 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی...

یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر6فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 299ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال مارچ میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 281ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر22فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔فروری میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 245ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو مارچ میں بڑھ کر299 ملین ڈالر ہوگیا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر7فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں یورپی یونین سے ترسیلات زرکا حجم 2.334 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.508 ارب ڈالر تھا۔جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر11فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

استعمال شدہ گاڑیوں، موبائل فونز سمیت 350 سے...

حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں، موبائل فونز سمیت 350 سے زائد اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی، ریگولیٹری ڈیوٹی کے جاری کردہ 2 ایس آراوز کی میعاد ختم ہونے سے بندرگاہوں پر پھنسی ہوئی 600 سے زائد گاڑیوں کی کلیئرنس میں بھی مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ 1800 سی سی تک استعمال شدہ گاڑیوں اور موبائل فونز سمیت 350 سے زائد اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی۔جس سے چیزیں سستی ہونے میں مدد ملے گی۔ ہوم اپلائنسز، ہائی ٹیک موبائل فونز، گوشت، مچھلی، فروٹ، سبزیوں، جوتوں، فرنیچر، آئسکریم، کتے بلیوں کی خوراک، میوزیکل انسٹرومنٹ سمیت دیگر اشیاء پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کردی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ان اشیاء پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کے جاری کردہ 2 ایس آر آوز کی میعاد 31 مارچ 2023ء کو ختم ہوگئی ہے لیکن ٹیرف پالیسی بورڈ کے چیئرمین نے ایس آراوز کی میعاد میں توسیع سے انکار کردیا ہے۔تاہم ان ایس آر آوز کی میعاد ختم ہونے سے 350 سے زائد اشیاء سستی ہوجائیں گی۔ ریگولیٹری ڈیوٹی کے جاری کردہ 2 ایس آراوز کی میعاد ختم ہونے سے بندرگاہوں پر پھنسی 600 سے زائد گاڑیوں کی کلیئرنس میں بھی مدد ملے گی۔دوسری جانب یو اے ای سے 1 ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے رواں ہفتے تحریری ضمانت ملنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یو اے ای سے 1 ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے معاملات فائنل ہو چکے ہیں،یو اے ای حکام کی جانب سے گارنٹی ملتے ہی آئی ایم ایف کو بھی تحریری ضمانت مل جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف د...

لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن چار کے ذریعے اپیل کا حق دینے کے خلاف اعتراضی درخواست واپس لینے کی بنا پر خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے شہری مشکور حسین کی اعتراضی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور صدر پاکستان کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا تھا کہ دونوں ایوانوں سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ہو کر ایکٹ بن چکا ہے، ایکٹ کے سیکشن 4 کے ذریعے سوموٹو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے، سوموٹو کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دینا آرٹیکل 184 اور 185 کے منافی ہے، اپیل کا حق صرف آئین کے آرٹیکل 184 اور 185 میں ترمیم کر کے ہی دیا جا سکتا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ لاہور ہائیکورٹ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن چار کو کالعدم قرار دے، درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن چار پر عملدرآمد روکا جائے، وفاقی حکومت سے آئین کی خلاف ورزی کرنے پر جواب طلب کیا جائے۔ رجسٹرار آفس نے پٹیشن کے ہمراہ ایکٹ کی کاپی لف نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا، بعد ازاں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں آچکا ہے، درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنا پر خارج کر دی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا انتخابا، وفاق، صوبائی حکومتوں،...

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، صدر مملکت ، گورنر خیبرپختونخوا اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردئیے۔ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی الیکشن کی تاریخ کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔ ہڑتال کے باعث پی ٹی آئی کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوسکے تاہم پی ٹی آئی رہنما اور سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی خود عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ہڑتال کے باعث وکلا پیش نہیں ہوسکتے لیکن انتخابات کا اہم معاملہ ہے اس لئے میری پیشی پر ہی فریقین کو نوٹس جاری کرکے جلد آئندہ سماعت کے لئے تاریخ دی جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرکے گورنر خیبرپختونخوا، الیکشن کمیشن آف پاکستان، وفاقی حکومت، خیبرپختونخوا حکومت اور صدر مملکت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئے 19 اپریل کی تاریخ دے دی۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مشتاق غنی نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہے کہ انتخابات 90 دن سے آگے نہیں جا سکتے جبکہ سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دیا ہے اس لئے جو لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مان رہے ان پر توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کیس بنایا جائے۔ مشتاق غنی نے بتایا کہ حکومت الیکشن سے بچنے کے لئے حیلے بہانوں سے کام لے رہی ہے اور عمران خان پر غداری کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں، حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، اگر انتخابات کے حوالے سے دعوت دی جاتی ہے تو شریک ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مراد سعید کے مقدمات ک...

ایف آئی اے اور پولیس نے درج مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیں، جس پر عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی ، وکیل مراد سعید شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔ مراد سعید کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مراد سعید کو واضح سیکیورٹی تھریٹ ہیں، سیکیورٹی فراہم کی جائے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے فراہم کردہ سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ جج نے کہا کہ کوئی دستاویزات جمع کروا دیں جو سکیورٹی واپس لی گئی ہے، ہم دیکھ لیتے ہیں۔ ایف آئی اے نے تفصیلات جمع کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ مراد سعید کے خلاف ایف آئی اے کا کوئی کیس نہیں جبکہ پولیس نے 8 درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرائیں۔ بعدازاں عدالت نے مراد سعید کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیپلز پارٹی کے رہنما ڈرائیور سمیت اغوا، مقدم...

پیپلز پارٹی کے رہنما ایاز مہر اور ان کے ڈرائیور کے اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ الزام نمبر 221/2023 مغوی ایاز احمد کے بھائی جاوید احمد کی مدعیت میں 365/34 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایاز احمد اور ان کے ڈرائیور غلام علی کو 10 اپریل کو ان کی ریوو گاڑی سمیت اغوا کیا گیا۔ مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ایاز احمد گیس اور آئل کا بزنس کرتے ہیں ، ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ پی پی رہنما ایاز مہر کی بازیابی کے لیے کل سندھ ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کر دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیا اب کھڑکی اور دروازے کے مسائل بھی سپریم ک...

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جائیداد تنازع سے متعلق کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسائے کے بھی حقوق ہوتے ہیں، کیا اب کھڑکی اور دروازے کے مسائل بھی سپریم کورٹ حل کرے گی؟ سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے جائیداد تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس فائز عیسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کھڑکی اور دروازوں کے معاملے پر آپ کب تک عدالتوں میں لڑتے رہیں گے؟ انہوں نے کہا کہ جب تک ذہن صاف نہیں کریں گے اس وقت تک مسائل چلتے رہیں گے، دنیا میں دوست تبدیل کر سکتے ہیں ہمسائے اور رشتے دار نہیں بدل سکتے، جھگڑے کو ہوا دینے کے بجائے ختم کرنا چاہیے۔ عدالت نے فریقین کو مل بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد،کتا چوری ہونے پر جھگڑا''پنچایت کے...

کتا چوری ہونے پر جھگڑا''پنچایت کے دوران دو گروہوں میں فائرنگ سے بیرون ملک سے عید گزارنے گھر آیا نوجوان قتل 4 افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد تھانہ بچیانہ کے نواحی گائوں چک نمبر 591 گ ب گنگاپور کے رہائشی رانا جہانگیر نے مقدمہ درج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ چند روز قبل نامعلوم افراد نے اس کی حویلی سے 1 لاکھ مالیت کی کتیا چوری کر لی ہے گزشتہ شب کتا چوری کے معاملہ پر دیہہ ہذا ہی کے رہائشی وقاص گجر کی حویلی میں پنچایت ہوئی جس پر مدعی مقدمہ رانا جہانگیر نے اپنے ساتھیوں دلدار سجاد عرف شادا،دلشاد وغیرہ کے ہمراہ حویلی میں داخل ہوئے اور دونوں گروپوں کے درمیان تلخ کلامی پر اندھا دھند فائرنگ شروع ہو گئی جس کے نتیجہ میں پنچایت میں بیٹھا ہوا بیرون ملک سے عید کی چھٹیاں گزارنے گھر آیا ہوا شخص ارشاد ولد منیر بھٹہ قتل ہو گیا جبکہ دو گروہوں کے مابین فائرنگ سے چار افراد وقاص، دلدار،جہانگیر،سجاد زخمی ہو گئے اطلاع پر ڈی ایس پی جڑانوالہ،ایس ایچ او تھانہ بچیانہ، انچارج انوٹسیگشن پولیس کی نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور قتل ہونیوالے شخص کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جبکہ زخمی ہونیوالے افراد کو طبی امداد کے بعد فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے پولیس نے وقوعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سماجی اور فلاحی کارکن بلقیس بانو ایدھی کی پہ...

سماجی اور فلاحی کارکن بلقیس بانو ایدھی کی پہلی برسی 15اپریل کو منائی جائے گئی بلقیس بانو ایدھی عبدالستار ایدھی کی بیوہ ایک نرس اور پاکستان میں سب سے زیادہ فعال مخیر حضرات میں سے ایک تھیں ان کی عرفیت مادر پاکستان تھی وہ 14اگست 1947میں بانٹوا میں پیدا ہوئیں اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر کے سماجی اور فلاحی ادارے آپکی خدمات کو خراج تحسین پیش کر یں گئے انہی خدمات کی وجہ سے حکومت پاکستان کی جانب ہلال امتیاز سے نوازا گیا جبکہ بھارتی حکومت نے انہیں 2015میں مدر ٹریسا ایوارڈ بھی دیا تقسیم ہند کے بعد والدین کے ساتھ کراچی منتقل ہوئیں وہ بلقیس ایدھی فاونڈیشن کی سربراہ تھیں اور اپنے شوہر کے ساتھ انہوں نے خدمات عامہ کیلئے 1986میں رومن میگسیسی اعزاز حاصل کیا 15اپریل 2022کو آپ وفات پاگئیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور ،مکان کے ملبے سے ایک اور 100سال پرانا...

پشاور کے اندرون شہر سرکی گیٹ میں گھر کے ملبے سے ایک اور قدیم گھر دریافت ہوا ہے۔ قدیم گھر دریافت ہونے پر محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم متعلقہ علاقے پہنچ گئی اور گھر کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق محلہ بڑھ میں دریافت ہونے والا گھر 100سالہ پرانا لگتا ہے، محکمہ آثار قدیمہ نے کہاکہ قدیم مقامات کی کھدائی کیلئے محکمہ آثار قدیمہ سے این او سی حاصل کرنا ضروری ہے،بغیر اجازت گھر کی کھدائی کرنے پر جائیداد کے مالک کے خلاف کارروائی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئٹہ، سیلاب سے متاثر ہونے والے ریلوے پل کا...

گزشتہ سال سیلاب سے متاثر ہونے والے ہرک ریلوے پل کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد ریلوے پل سے آزمائشی ٹرین کو گزارا گیا، ٹرین سروس کا آغاز 15 اپریل سے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بولان کے علاقے میں ہرک ریلوے پل گزشتہ سال سیلاب کے باعث شدید متاثر ہوا تھا جس کے بعد کوئٹہ کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔پل متاثر ہونے کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل رہی جبکہ ریلوے کی جانب سے ٹرین سروس مچھ سے چلائی جاتی رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

علی امین گنڈاپور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اس...

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے پی ٹی آئی رہنما کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے علی امین گنڈاپور کو عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے اسلحہ برآمدگی کے لیے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جب کہ ان کے وکیل بابر اعوان نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ آپ دو دن سے کیا کرتے رہے ہیں؟ اس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈاپورکا وائس میچ کرالیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ اس کے علاوہ عدالت نے بھکر پولیس کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے تین روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا بھی مسترد کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سردار تنویر الیاس کی نا اہلی کا فیصلہ برقرار

سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سردار تنویر الیاس کی لیگل ٹیم کی طرف سے عبوری ریلیف کی درخواست ناقابل سماعت قراردیدی ۔ چیف جسٹس کا وکیل سے مکالمے میں کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ کسی کیس پر 3مرتبہ اعتراض لگا،یہ آپ کی قابلیت ہے ؟ چیف جسٹس نے ریماکس میں کہا سابق وزیراعظم نے معذرت نہیں کی بلکہ کہا اگر توہین ہوئی ہے تو معافی مانگتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بے سہارا خواتین وحضرات کے سینٹرز نجی انسٹی ٹ...

بے سہارا خواتین و حضرات کے سینٹرز میں عملے کی ناقص کارکرگی کو بہتر بنانے کی بجائے وزیراعلی پنجاب کے دوست گوہراعجاز کے نجی انسٹی ٹیوٹ کے حوالے کر دیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب محمد زاہد اختر زمان نے انسٹی ٹیوٹس سے تمام عملہ واپس بلانے کی تجویز بھی دے دی۔بے سہاراخواتین وحضرات کے سینٹرز نجی انسٹی ٹیوٹ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔نگران کابینہ نے 15 سنٹرزگوہر اعجازکے سپرد کرنے کی منظوری دیدی۔ دستاویزکے مطابق ماڈل چلڈرن ہوم بہاولپور،سیالکوٹ، ڈی جی خان، نارووال اور گجرانوالہ نجی انسٹی ٹیوٹ کے حوالے جبکہ کاشانہ لاہور، سرگودھا اور راولپنڈی نجی انسٹی ٹیوٹ کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سرکاری اداروں کے درست سمت میں نہ چلنے پر ناکامی کا اقرارکرلیا اور ادارے پرائیوٹ شخص کے سپرد کرنے کی مخالفت کی بھی نہیں کی بلکہ بے سہار افراد کے اداروں سے تمام عملہ واپس بلانے کی تجویز بھی دے ڈالی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں نگران کابینہ نے محکمے کو نجی انسٹی ٹیوٹ سے ایم او یو بھی سائن کرنے کی ہدایت کر دی ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب و خیبرپختونخوا انتخابات کیلئے فنڈز فرا...

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پنجاب و خیبرپختونخوا انتخابات کیلئے فنڈز فراہمی کا بل اتفاق رائے سے مسترد کردیا۔ اجلاس میں پنجاب اورکے پی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے فنڈز سے متعلق بل پر غورکیا گیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کی صدارت قیصر شیخ نے کی ہے۔ وزارت خزانہ نے پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی سے معذرت کرلی۔ وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا پاکستان آئی ایم ایف کیسخت پروگرام میں ہے،ہمیں فنڈز کی قلت اور بھاری خسارے کا سامنا ہے،ہمارے پاس مختص بجٹ کے علاوہ اضافی فنڈز دستیاب نہیں ہیں،اضافی فنڈزفراہم کئے تو آئی ایم ایف پروگرام سے تجاوزہوگا،آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ خسارے تک محدود رہنا چاہتے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کی صدارت سلیم مانڈوی والا کریں گیدونوں ایوانوں کی کمیٹیاں حکومتی بل سے متعلق اپنی سفارشات دیں گی۔حکومت نے انتخابی اخراجات سے متعلق بل 10 اپریل کو ایوان میں پیش کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کو عبوری ضمانت میں ویڈیو لنک پر حا...

لاہورکی اے ٹی سی عدالت نے عمران خان کو عبوری ضمانت میں ویڈیو لنک پرحاضری کی اجازت دے دی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دو مقدمات میں عبوری ضمانت کی سماعت میں عمران خان کی ویڈیو لنک پرحاضری لگانے کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت فاضل جج نے ریماکس دئیے کہ آپ کہہ رہیہیں عمران خان کو ویڈیو لنک پرعدالت حاضری لگانے کی اجازت دیں۔میں ایسا کرتا ہوں توہوسکتا ہے ملزم گھرپرنہ ہو۔ جس پر وکیل سلیمان صفدر نے کہا آپ چیک کراسکتے ہیں کورٹ کا نمائندہ بھیج دیں۔ جج اعجازبٹراستفسارکرتے ہوئے کہا کہ آپ چاہتے ہیں شام کو میرے اوپر ٹی وی پر پروگرام شروع ہوجائیں،میں ویڈیو لنک پرحاضری کی اجازت دیتا ہوں تو آپ پورے پاکستان میں میری ججمنٹ پیش کرینگے۔ علاوہ ازیں عدالت نے ایک دن کی ویڈیو لنک کی استدعا منظورکی۔عمران خان کی جانب سے 2مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئے ویڈیو لنک پر حاضری کی استدعا کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں نے عدالتی اصلاحات بل پ...

حکومتی اتحادی جماعتوں نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر عدالت عظمی کے بینچ کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کردیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پک اینڈ چوز کے ذریعے 8 رکنی بینچ بنایا گیا، عجلت میں مقدمہ فکس کیا گیا، ایک سال سے مطالبہ دہرایا جارہا ہے کہ فل کورٹ بٹھایا جائے، توقع رکھتے ہیں کہ آج یہ بینچ تحلیل کردیا جائے گا۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ کیا پارلیمان کو اختیارات کے استعمال سے روکنا چاہتے ہیں؟، بینچ بناکر پارلیمان روکنے کی روایت بالکل درست نہیں، کوئی کمپرومائز نہیں ہوسکتا، اداروں کا تصادم ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہا ہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے حکومتی حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کے ہمراہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست اور اس پر قائم عدالت عظمی کے 8 رکنی بینچ پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، جس میں قمر زمان کائرہ، کامران مرتضی، امین الحق، میاں افتخار حسین سمیت دیگر موجود تھے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکمران اتحاد کے قائدین نے اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا، پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو صدر نے واپس کیا تھا، جوائنٹ سیشن میں بل کو مباحثے کے بعد پاس کیا گیا، صدر نے بل پر دستخط نہیں کئے اس لئے ایکٹ آف پارلیمںٹ نہیں بنا، اس بل پر ایک درخواست دائر ہوئی جس پر 8 رکنی بینچ بن گیا، پہلے کبھی بھی معاملات کو قانون سازی سے پہلے چیلنج نہیں کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عجلت میں یہ مقدمہ فکس کیا گیا، ایک سال سے مطالبہ دہرایا جارہا ہے کہ فل کورٹ بٹھایا جائے، پنجاب اسمبلی کے معاملے پر بھی فل کورٹ نہیں بنایا گیا، حالیہ الیکشن کے حوالے سے بھی لارجر بینچ بنا تھا، اس فیصلے کو بھی 3 رکنی بینچ نے سیکنڈ رانڈ میں فائنل کیا، اس طرح کے اقدامات الارمنگ ہیں، پک ایںڈ چوز کے ذریعے 8 رکنی بینچ بنایا گیا۔ وزیر قانون نے کہا کہ تمام روایات اس بات کے متقاضی ہیں کہ چیف جسٹس خود اس کی پیروی نہ کریں، امید کرتے ہیں کہ آج یہ بینچ تحلیل کردیا جائے گا، بار کونسلز نے یک زبان ہوکر کہا کہ بینچ کی تشکیل کو قبول نہیں کرتے یہ افسوسناک ہے، معاملات جس سمت میں جارہے ہیں، ایک ٹکرا کی سی صورتحال پیدا ہورہی ہے، ٹکرا کی صورتحال پارلیمان کی طرف سے نہیں، پارلیمان کو قانون سازی سے نہیں روکا جاسکتا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ تمام دوست یک زبان کہتے ہیں کہ عوام کا حق کسی کو نہیں دیں گے، حق اور ان کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، بینچ تشکیل پر اتحادی متفق ہیں کہ اس کو مسترد کرتے ہیں، قانون سازی میں اداروں کی بیجا مداخلت پر بھی اصولی مقف پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک سپریم کورٹ چاہئے، ادارے میں تقسیم در تقسیم کا تاثر عیاں ہورہا ہے، ایسے معاملات میں سوموٹو لئے گئے جس کی قیمت قوم کو ادا کرنا پڑی، اپنی مرضی کا بینچ نہیں چاہتے، ہماری خواہش ہے کہ اجتماعی سوچ کو راستہ دیا جائے۔ پریس کانفرنس کے دوران پی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کیا پارلیمان کو اختیارات کے استعمال سے روکنا چاہتے ہیں؟، کیا دنیا کے کسی ملک میں ایسا ہوا ہے، بینچ بناکر پارلیمان کو اختیار کے استعمال سے روکنے کی روایت بالکل درست نہیں کوئی کمپرومائز نہیں ہوسکتا، ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کیلئے آج ہی فل کورٹ کی طرف جایا جائے، اداروں کا تصادم ملک کو خوفناک سمت کی طرف لے کر جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج بھی کہہ رہے ہیں کہ بینچ بنانے کا طریقہ کار درست کیا جائے، ہم لڑائی نہیں لڑرہے ہم ایک پوزیشن پر ہیں، آج ڈھٹائی اور ضد کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، تعصب کے تاثر کو چیف جسٹس کو توڑنا چاہئے، اگر ایسے ہی چلے گا تو یہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ بینچ کی تشکیل کو دیکھا تو حیرانگی اور ممبران پر تکلیف ہوئی، قانون ابھی نہیں بنا اور قبل از وقت اس کو چیلنج اور فکس کردیا گیا، اس سے بھی زیادہ اہم معاملات عدالت میں پینڈنگ میں ہیں، سپریم کورٹ کے مجموعی ججز کی تعداد 15 ہے، 8 بٹھادیئے جائیں تو باقی کہاں جائیں گے، بڑے بینچز کی رائے نہیں سنی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ جس قانون کا جائزہ لینے جارہے ہیں اس کے مواد پر کسی کو اعتراض نہیں، سپریم کورٹ میں دوسری پارٹی کا مقف ہے کہ جوڈیشل ترامیم ہونی چاہئیں، پارلیمان میں آنیوالے کسی اچھے کام کا ایسے تیا پانچہ کرنا اچھی بات نہیں۔ اے این پی رہنما میاں افتخار حسین نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ سپریم کورٹ کو فل کورٹ کی تشکیل پر کیا ڈر ہے، پاکستان اس وقت مشکلات سے گزر رہا ہے، کیا پی ٹی آئی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹانا ہمارا جرم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئین بنانیوالے بے اختیار اور تشریح کرنے والے بااختیار ہوجائیں، کیا یہ درست ہے؟، عدلیہ سے 8 رکنی بینچ کی تشکیل پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ اتحادی جماعتیں آئین اور قانون کے حوالے سے اظہار یکجہتی کررہی ہیں، آئین پارلیمنٹ سے پاس ہوا، ہماری خواہش ہے فل کورٹ بنایا جائے، پارلیںٹ سے قانون سازی روکنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی، ترازو کا پلڑہ برابر ہونا چاہئے، انصاف ہو اور انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کمپنی پاکستان بھر میں بریڈنگ فارمز، ہیل...

چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) نے کہا ہے کہ مویشیوں، لائیوسٹاک اور ایلو ویرا میں مہارت رکھنے والی چینی کمپنی ہینگینگ ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ ملک کی زراعت اور لائیو سٹاک کی صنعت کو بہتر بنانے کے لیے پورے پاکستان میں افزائش نسل کے تحقیقی مراکز اور ہیلتھ یونٹس قائم کر رہی ہے ۔ گوادر پرو کے ساتھ ایک انٹرویو میں، سی او پی ایچ سی کے کوآرڈینیٹر علی بخاری نے کہا کہ کمپنی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مویشی پالنے اور لائیو سٹاک میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں، کیونکہ وہ ان شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ بریڈنگ فارمز اور جانوروں کی صحت کے یونٹس تیار کیے جا سکیں۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ پروفیسرز کی چینی ماہرین کی ٹیم پاکستان میں افزائش نسل کی ٹیکنالوجی اور جانوروں کی ویکسین لائے گی۔ وہ طلباء اور کسانوں کو تعلیم دینے کے لیے ورکشاپس اور سیمینار منعقد کریں گے۔

جانوروں کی ویکسین مقامی کسانوں تک باآسانی دستیاب ہوگی اور ویکسین کی وجہ سے کسان اپنے جانوروں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق بخاری نے کہا کہ ہر صوبے کی یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ رحیم یار خان، پنجاب میں جانوروں کی صحت کی دیکھ بھال کے یونٹ کے ساتھ ایک بریڈنگ فارم کی تعمیر پہلے ہی زیر تعمیر ہے جبکہ کے پی کے میں بریڈنگ فارم جلد شروع ہو جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان (KFUEIT) اور چین کی ہینگینگ مشترکہ طور پر کے ایف یو ای آئی ٹی میں ایک بریڈنگ ریسرچ سنٹر قائم کریں گے جو لائیو سٹاک فارمنگ، بریڈنگ سنٹر، طلباء کے تربیتی پروگرام اور ایلو ویرا کی مختلف اقسام پر تحقیق پر کام کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق سی او پی ایچ سی کے نمائندے نے کہا کہ کچھ دیگر پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ بھی ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں جن میں لسبیلہ یونیورسٹی، بلوچستان اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد شامل ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ مشترکہ معاہدوں سے پاکستان میں زراعت اور مویشیوں کی افزائش کے طریقوں میں بہتری آئے گی۔

گوادر پرو کے مطابق علی بخاری کا خیال تھا کہ پاکستان کے پاس ان شعبوں میں نمایاں صلاحیت کے ساتھ، جدید ٹیکنالوجی اور مہارت کی منتقلی سے ممکنہ طور پر پیداواری صلاحیت، کارکردگی اور مجموعی پیداوار کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ چینی ویکسین جانوروں کی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روک سکتی ہے اور مویشیوں کی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا چینی کاروباری اداروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہمارے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں روزگار کے بڑے مواقع پیدا کریں گے۔ وہ مقامی لوگوں کو ملازمت دے رہے ہیں کیونکہ وہ مویشی پالنے اور مویشیوں کا کاروبار کرتے ہیں۔ ان کا کاروباری تعلق براہ راست مقامی لوگوں، خاص طور پر کسانوں سے ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں