• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | پاکستان

پاکستان میں موبائل اور انٹرنیٹ کے استعمال کی...

پاکستان میں موبائل اور انٹرنیٹ کے استعمال کی شرح جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے ،82 فیصد آبادی موبائل فون استعمال کر رہی ہے لیکن انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کا تناسب صرف 40 فیصد ہے ،پاکستان کو مستحکم ترقی حاصل کرنے کے لیے آبادی کے تمام حصوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز تک مساوی رسائی کو یقینی بنا کر ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے اسسٹنٹ پروفیسر شجاعت فاروق نے ویلتھ پاک سے گفتگو میںکہاکہ جب ہم عدم مساوات میں کردار ادا کرنے والے عوامل کے بارے میں بات کرتے ہیںتو اس کی ایک وجہ ڈیجیٹل تقسیم ہے۔پاکستان کو مختلف آبادی کے طبقات تک ٹیکنالوجی تک آسان رسائی کو یقینی بنانا چاہیے۔ آبادیوں میں ڈیجیٹل تقسیم کا نتیجہ نہ صرف معلومات تک غیر مساوی رسائی کا باعث بنتا ہے بلکہ ان طبقات کو اقتصادی ترقی کے زیادہ امکانات سے بھی باہر کر سکتا ہے۔پروفیسر شجاعت نے کہاکہ اگر ہم گزشتہ 20 سالوں کے دوران انٹرنیٹ پر نظر ڈالیں تو یہ ایک ایسی انقلابی ٹیکنالوجی ہے جو بنی نوع انسان کے مستقبل اور تقدیر کو بدل دیتی ہے اور اس نے معیشتوں اور ثقافتوں کو بھی متاثر کیا ہے۔انٹرنیٹ ایک بنیادی انسانی ضرورت ہے۔

اگر ہم معاشرے میں انٹرنیٹ کی رسائی میں 1 فیصد اضافہ کرتے ہیں تو اس کا جی ڈی پی پر 0.5 فیصد تک مثبت اثر پڑے گا۔پروفیسر شجاعت نے کہا کہ انٹرنیٹ کے استعمال کو دو عوامل سے ماپا جا سکتا ہے جوموبائل ٹیکنالوجیز استعمال کرنے والے افراد کی تعداد اور ملک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ہیں۔پاکستان میں موبائل اور انٹرنیٹ کے استعمال کی شرح جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے۔ اس وقت 82 فیصد آبادی موبائل فون استعمال کر رہی ہے لیکن بدقسمتی سے ان آلات پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کا تناسب صرف 40 فیصد ہے۔ورلڈ بینک کے مطابق 2020 میں پاکستان کی 25 فیصد آبادی نے انٹرنیٹ استعمال کیا۔پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین میں خواتین کی شرح انتہائی کم ہے۔ پاکستان کا شمار عالمی انٹرنیٹ صنفی فرق میں بدترین ممالک میں ہوتا ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کے ایک اہلکار نے کہا کہ اگر ہم ترقی یافتہ معیشتوں کو دیکھیں تو جی ڈی پی میں انٹرنیٹ کا حصہ 5 فیصد سے زیادہ ہے لیکن پاکستان جیسے ممالک میں یہ حصہ صرف 1 فیصد کے درمیان ہے۔ ہموار انٹرنیٹ تک رسائی ایک چیلنج رہا ہے۔

چھوٹے قصبوں اور دور دراز کے علاقوں میں، خاص طور پر اندرون سندھ، جنوبی پنجاب میں، اچھے معیار کی 3G یا 4G سروسز نہیں ہیں کیونکہ سیلولر کمپنیاں ان علاقوں میں سرمایہ کاری نہیں کرتی ہیں۔یہ پاکستان کی مشکلات کو واضح کرتا ہے کیونکہ یہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے لیے ایک بڑے کردار کی وکالت کرتا ہے۔اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تک رسائی بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اہلکار نے کہا کہ حکومت براڈ بینڈ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کر سکتی ہے اور کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے مراعات فراہم کر سکتی ہے۔اس سے نہ صرف معاشی عدم مساوات میں کمی آئے گی بلکہ ملک کی مجموعی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے سے زیادہ افراد اور کاروباری اداروں کو تعلیم، ملازمت کے مواقع اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہوگی جس کے نتیجے میں ایک زیادہ خوشحال اور مساوی معاشرہ وجود میں آئے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سٹیٹ بینک کو فری لانسرز کو کرنسی کے تبادلے م...

سٹیٹ بینک آف پاکستان کو فری لانسرز کو کرنسی کے تبادلے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے ایک پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔فری لانسرز کو اپنی غیر ملکی کرنسی کو پاکستانی روپے میں تبدیل کرنے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے ایک قومی منی ایکسچینج ہب ضروری ہے، حکومت کی مناسب پالیسی آئی ٹی فری لانسنگ کے شعبوں میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کر سکتی ہے،ہمارے پاس اپنے ڈالر براہ راست حاصل کرنے کے لیے کوئی مناسب پلیٹ فارم نہیں ہے ۔زوہیب لاشاری اسٹوڈنٹ سپورٹ مینٹر کے کوآرڈینیٹر نے ویلتھ پاک سے گفتگو میں کہا کہ ڈالر کے تبادلے کے لیے مقامی مارکیٹ ہب کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہم فری لانسرز کو غیر ملکی کمپنیوں یا افراد کو اپنی خدمات فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ فری لانسرز مختلف چینلز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی کمائی بھیجتے ہیں۔ یہ چینلز غیر ملکی ادائیگیوں کوزیادہ تر ڈالر میں، پاکستانی کرنسی میں تبدیل کرنے کے لیے بطور ایکسچینجر استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ چینلز کلائنٹ کی ترجیح کے مطابق استعمال ہوتے ہیں۔ ہم انہیں کسی مخصوص ادائیگی کے چینل کو استعمال کرنے کا پابند نہیں کر سکتے۔ تاہم فارن ایکسچینج چینلزجنہیں مرچنٹ بھی کہا جاتا ہے عام طور پر فیس یا ٹیکس کے طور پر بڑی رقم کاٹتے ہیں۔ اور جب ہم مزید ڈالر کا تبادلہ کرتے ہیں تو ہم سے اوپن مارکیٹ ریٹ کے مطابق چارج کیا جاتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس اپنے ڈالر براہ راست حاصل کرنے کے لیے کوئی مناسب پلیٹ فارم نہیں ہے ۔زوہیب لاشاری نے کہا کہ انہیں ڈالر خریدنے کے لیے کسی تیسرے فریق کی خدمات حاصل کرنی پڑیں۔ ہمارا بنیادی مسئلہ ڈالر کی خریداری اور اپنی کرنسی کو ڈالر میں تبدیل کرنا ہے۔ بعض اوقات ہم اسے منی چینجرز کے ذریعے کرواتے ہیںلیکن یہ بہت مہنگا ہے کیونکہ ہمیں موجودہ ڈالر کی قیمت سے اوپر اور اس سے زیادہ 25 سے 30 روپے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ منی ایکسچینجر آپ کے اکاونٹ میں ڈالر منتقل نہیں کرتا ہے اگر اسے روپے میں ادائیگی کی جاتی ہے۔ اس طرح کے مسائل پاکستانی فری لانسرز کی ایک بڑی تعداد کو دوسرے ممالک میں جانے پر مجبور کر رہے ہیں۔لاشاری نے نوٹ کیا کہ اسٹیٹ بینک کی پالیسی کے تحت چلنے والے آفیشل ایکسچینج چینلز انہیں ہماری محنت کی کمائی آسانی سے حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔ اگر حکومت اس طرح کے سازگار پیکجز پیش کرتی ہے تو لوگوں کو آئی ٹی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب ملے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ایک مناسب پالیسی آئی ٹی فری لانسنگ کے شعبوں میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کر سکتی ہے۔ملک میں نئے ادائیگی کے گیٹ ویز کھولنے کے لیے پالیسی سازی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک سافٹ ویئر انجینئر ساجد حسین نے بتایا کہ پاکستان میں سافٹ ویئر انجینئرز اور فری لانسرز کی ایک بڑی تعداد ہے جو مختلف قومی اور بین الاقوامی چینلز پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

تاہم اپنے گاہکوں سے آسانی کے ساتھ کمائی گئی رقم کی منتقلی ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ لہذاان کی سہولت کے لیے ایک مناسب نیشنل گیٹ وے کی سخت ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ بینک الفلاح نے ادائیگی کا گیٹ وے قائم کیا تھالیکن یہ اب بھی ابتدائی سطح پر ہے۔ تاہم بینک الفلاح کی مرچنٹ سروس سافٹ ویئر انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ میں اسے خود استعمال کرتا ہوں اور یہاں تک کہ اپنے صارفین اور آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ لوگوں کو بھی اسے استعمال کرنے کی سفارش کرتا ہوں۔ ہمارے ریگولر یورپی صارفین بھی اب اس چینل کے ذریعے ہمیں پاکستانی روپے میں ادائیگی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تاجروں کو ادائیگی جاری کرنے میں عام طور پر کم از کم 25 دن لگتے ہیںلیکن بینک الفلاح کی مرچنٹ سروس نے بغیر کسی اضافی کٹوتی کے تین دن کے اندر رقم منتقل کر دی۔ وہ صرف 2.5فیصد کی کم از کم فیس لیتے ہیں۔ پاکستان کو اس قسم کی خدمات تیار کرنے اور بہتربنانے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض خون سے متعلق...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض خون سے متعلقہ بیماری ہیموفیلیا سے آگاہی کا عالمی دن17اپریل کومنایاجائے گاورلڈ ہیمو فیلیا ڈے کے حوالے سے محکمہ صحت،بلڈ ڈونرز اورسماجی تنظیموںکے زیر انتظام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے ماہرین صحت اور مقررین خطاب کرتے ہوئے خون کی بیماری ہیمو فلیا کی بنیادی علامات سے آگاہی اس کے تدارک اور علاج معالجے کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہیمو فیلیا خون کی ایک ایسی بیماری ہے جس میںخون جمانے والے فیکٹرز کی کمی واقع ہو جاتی ہے اس مرض میں مبتلا مریض کو چوٹ لگنے سے یا معمولی زخم سے خون بہنا شروع ہو جاتا ہے اور جاری رہتا ہے اس مرض میں17برس سے 20برس تک کی عمر کے نوجوان مبتلا ہو تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دے کرمریضوں کی زندگی بچائی جا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پرسماعت...

لاہورہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پرسماعت ،عدالت نے ایل ڈی اے کو لاہور میں مزید درخت لگانے کا حکم دے دیا، عدالت نے ریلویانتظامیہ کوریلوے گرائونڈزسے متعلق تفصیلات کیساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے اکبر چوک فلائی اوورکے نقشے پردوبارہ نظر ثانی کی ہدایت کردی۔عدالت نے ماحولیاتی سفیروں کی تعداد بڑھانے کا بھی حکم دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ میں پنجاب عام انتخابات کیلئے فنڈز...

سپریم کورٹ میں پنجاب عام انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم ادائیگی پر اِن چیمبر سماعت کے موقع پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل 3رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوگئیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ اِن چیمبر سماعت کر رہا ہے جس میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں،اسپیشل سیکریٹری خزانہ اور ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ،اٹارنی جنرل، سیکریٹری الیکشن کمیشن، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام بھی چیمبر میں پیش ہوئے،اس موقع پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت فنڈز کے اجرا کے معاملے میں بے بس ہے، پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کے لیے فنڈز جاری ک...

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ جب پارلیمنٹ نے فنڈز دینے سے منع کر دیا تو حکومت کیسے دے سکتی ہے؟وزیراعظم سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے، وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کے لیے فنڈز جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں،انہوں نے کہا کہ حکومتی موقف ان چیمبر سماعت کے دوران پیش کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الہی، مونس الہی کے کاغذات نامزدگی مستر...

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الہی اور مونس الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا حکم کالعدم قرار دے دیا،عدالت عالیہ میں سابق وزیر اعلی پرویز الہی اور مونس الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کی،ہائیکورٹ کے ٹربیونل نے چودھری پرویز الہی اور مونس الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ آفیسر کا حکم کالعدم قرار دے دیا، ٹربیونل نے پرویز الہی اور مونس الہی کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر پی پی 32گجرات کو فریق بنایا گیا تھا، چودھری پرویز الہی اور مونس الہی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 8ججز کیخلاف سپری...

چیف جسٹس عمرعطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے8ججزکیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا،ریفرنس میاں داد ایڈووکیٹ نے دائر کیا جس میں آئین کے آرٹیکل209اورججزکوڈ آف کنڈکٹ کی دفعہ 3تا 6اور9کوبنیاد بنایا گیا ہے،ریفرنس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہرنقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید کے نام شامل ہیں،ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے منظورکردہ بل کو سماعت کے لیے مقرر کرکے اختیارات سے تجاوز کیا گیا، پارلیمنٹ کے بل کی سماعت کیلیے 8رکنی غیرآئینی بینچ تشکیل دیا گیا،ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل کیخلاف حکم امتناع عدالتی نظائرکی خلاف ورزی ہے،ججزکے خلاف ریفرنس کی کاپی جسٹس فائز عیسی، جسٹس طارق مسعود، جسٹس منصورکو بھجوائی گئی ہے جب کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوبھی ریفرنس کی کاپی بھجوائی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحیرہ اسود میں نیٹو کی موجودگی ناقابل قبول ہ...

کریملن ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود میں نیٹو کی موجودگی قبول نہیں ہوگی ،پیسکوف نے ماسکو میں یوکرینی وزیر خارجہ دیمترو کولیبا کے بیان جس میں انہوں نے بحیرہ اسود اوربالٹک کو نیٹو کی حفاظت میں دینے کا مطالبہ کیا تھا کہ جواب میں کہا کہ بحیرہ اسود ایک مشترکہ سمندر ہے جسے محفوظ بنانے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ بحیرہ اسود میں نیٹو کی موجودگی ناقابل قبول ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ،جاپان نے...

شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور درمیانی یا اس سے زیادہ فاصلے کے میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے جو کہ جزیرہ نما کوریا اور جاپان کے پانیوں میں گرا،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی امور دفاع نے میزائل تجربے کے بعد شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے رہائشیوں کے لیے الرٹ جاری کیا تھا جو کہ اب واپس لے لیا گیا ہے،جاپانی حکام کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی وارننگ سسٹم نے غلط پیش گوئی کی تھی کہ شمالی کوریا کا میزائل ان کے جزیرے کے قریب گرے گا،جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے میزائل تجربے کے بعد قومی سلامتی کونسل کا ہم اجلاس طلب کرلیا ہے،جاپان کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میزائل جاپان کی حدود میں نہیں گرا، اس حوالے سے وہ مزید تفصیلات کے لیے میزائل تجربے کا تجزیہ کررہے ہیں،دوسری جانب جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے کے بعد وہ ہائی الرٹ ہے اور اس سلسلے میں امریکہ سے قریبی رابطے میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرمیرے دوست اور بہت ذہین ہیں ان جیسا ک...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ہماری مدد کرنا چاہتا تھا لیکن جو بائیڈن نے ان کی بے عزتی کی،امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ آپ دیکھیں سعودی عرب کے ساتھ کیا ہوا، وہ عظیم لوگ ہیں اور ہماری مدد کرنا چاہتے تھے،ان کا کہنا تھا کہ جب بائیڈن وہاں گئے تو انہوں نے وہاں مکا ملایا، آپ جانتے ہیں مکا ملانے کا مقصد ہے کہ میں آپ سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتا کیونکہ آپ کے ہاتھ گندے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں کبھی ہاتھ ملانے سے نہیں کتراتا، یہ میرا طریقہ نہیں اور میں ایسا نہیں کرتا،ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ اپنے خلاف دائر کیے گئے جعلی کاروباری ریکارڈز کے جرم میں سزا پاتے ہیں تو اس کے باوجود بھی وائٹ ہائوس واپسی کے لیے کوششیں ترک نہیں کریں گے،ڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ جو بائیڈن 2024میں ہونے والے انتخابات میں بطور امیدوار کھڑے ہوں گے، میرا یہ کہنا نامناسب ہو گا لیکن مجھے نہیں پتا یہ کیسے ممکن ہو گا اور اس بات کا تعلق ان کی عمر سے نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ 2024کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ایک ممکنہ امیدوار نائب صدر کمالا ہیرس ہو سکتی ہیں، میرا نہیں خیال کہ کمالا ہیرس بڑے منصب پر زیادہ اچھی کارکردگی دکھا سکیں گی، ہوسکتا ہے میں غلط ثابت ہوں لیکن اگر کمالا ہیرس صدر نہ بنیں تو ایک گروہ ایسا بھی ہے جو شاید خوش نہ ہو، اگر وہ صدر نہ بنیں تو یہ گروہ بہت ناراض ہو گا،سابق امریکی صدر نے چینی صدر شی جن پنگ کو اسمارٹ اور ذہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صومالیہ میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے فوری...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس نے صومالیہ میں امن اور استحکام کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے دنیا سے اپیل کی کہ وہ صومالیہ کو تباہی سے بچانے کے لیے کام کریں،صومالیہ کے دورے کے دوسرے روز گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام عالم کو صومالیہ کے امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے قیام اور صومالیہ کے مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے اکٹھے ہونا چائیے،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ صومالیہ کے باشندوں کے شانہ بشانہ ہے ، گوتریس نے کہا کہ صومالیہ موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خطوں میں شامل ہے،ان کا کہنا تھا کہ صومالیہ میں طویل عرصے سے جاری خشک سالی اور سلامتی کے مسائل کی وجہ سے تقریبا 6 ملین افراد خوراک کے "انتہائی نازک" مسائل کا شکار ہیں،واضح رہے کہ صومالیہ کو انسانی امداد کے لیے تقریبا 2.6بلین ڈالر کی ضرورت ہے، جس میں سے اب تک صرف 15فیصد کو پورا کیا جا سکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس نے کینیڈا کی 333شہریوں کا ملک میں داخلہ...

روس وزارت خارجہ نے سیاسی شخصیات سمیت333کنیڈین شہریوں کا روس میں داخلہ ممنوع قرار ددے دیا ہے ،وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا انتظامیہ روسی حکام، سیاست دانوں ، صحافیوں، ماہرین اور کھلاڑیوں پر مستقل پابندیاں لگا رہی ہے۔ اس وجہ سے 333کنیڈین شہریوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر کے ان کا روس میں داخلہ دائمی شکل میں ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ مذکورہ افراد کے ناموں کی فہرست شائع کر دی گئی ہے،فہرست میں سیاست دان، پارلیمانی اراکین، ایکٹیوسٹ اور کھلاڑی شامل ہیں،واضح رہے کہ روس اور کینیڈا وقتا فوقتا ایک دوسرے کے شہریوں پر پابندیاں لگا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایلون مسک کی والدہ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری...

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کی والدہ مے مسک کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی گئی،مے مسک کو غذائیت کی تحقیق میں مثالی شراکت کے باعث جنوبی افریقا کی یونیورسٹی آف فری اسٹیٹ (UFS)نے ڈائیٹیٹکس میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی،ایلون مسک کی والدہ نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تقریب کی ویڈیو بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کی،انہوں نے لکھا کہ اپنی زندگی کو غذائیت کی تحقیق کے لیے وقف کرنے کے بعد مجھے یہ بہترین پہچان ملی،ایلون مسک کی والدہ نے تقریب میں یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کا بھی ذکر کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں بم کی اطلاع، عمارت خا...

ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں بم کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ہاس کی عمارت کو خالی کرالیا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پارلیمنٹ میں سرچ آپریشن شروع کردیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ہیگ کے ڈائون ٹائون ایریا میں پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں کی جانب سے چند گھنٹوں کی تلاشی اور پارلیمنٹ ہائوس میں ڈلیور ہونے والے پیکٹ کا جائزہ لینے کے بعد لوگوں کو دوبارہ عمارت میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمنی نے یوکرین کو مگ 29 فائٹر طیارے بھیجنے...

جرمنی نے پولینڈ کی جانب سے یوکرین کی مدد کے لیے دی گئی پانچ سوویت ڈیزائن کردہ مگ 29لڑاکا طیاروں کی منتقلی کی درخواست منظور کر لی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کے ایک ہفتہ قبل وارسا کے دورہ کے دوران پولینڈ کے صدر آندرزیج ڈوڈا نے کہا تھا کہ ان کا ملک یوکرین کو چار مگ 29طیارے فراہم کر چکا ہے اور چار مزید دینے کا عمل جاری ہے جبکہ چھ کی تیاری کی جا رہی ہے، سلوواکیہ نے مگ 29 طیارے بھی یوکرین کو فراہم کیے ہیں،مغربی ممالک اب تک یوکرین کو امریکی ساختہ ایف 16جیسے جدید لڑاکا طیارے فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں، لیکن کچھ ممالک نے پرانے مگ 29طیارے بھیجنے کے لیے قدم اٹھایا ہے جو یوکرین پہلے ہی استعمال کر رہا ہے،جنگ کے شروع سے ہی لڑاکا طیارے کیف کی مطلوبہ سازوسامان کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھے لیکن کوششیں جدید مغربی ٹینکوں کے حصول پر مرکوز تھیں، جب سے جرمنی اور امریکا نے بالترتیب لیپرڈ 2 اور ابرامز ٹینک یوکرین بھیجنے پر اتفاق کیا ہے تب سے مغربی طیاروں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مودی سرکار کی جانب سے بی بی سی کیخلاف انتقام...

بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مزید تیزی آگئی ہے،بھارت میں مودی سرکار نے بی بی سی انڈیا کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزی کا نیا مقدمہ درج کر لیا ہے،بھارتی وزیر اعظم کے خلاف ڈاکیومنٹری جاری کرنے کے بعد سے بی بی سی بھارت میں حکومتی عتاب کا شکار ہے، یاد رہے کہ بی بی سی کی ڈاکیومنٹری میں گجرات فسادات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت پر سوال اٹھایا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والا نیشنل گا...

امریکی فضائیہ نیشنل گارڈ کے ایک 21سالہ ممبر کو پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیک ٹیکسیرا نامی نیشنل گارڈ ممبر ایک آن لائن گیمنگ چیٹ گروپ کا لیڈر ہے جہاں سے فائلیں لیک ہوئی تھیں، امریکی حکام نے کہا کہ ملزم پر جاسوسی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی جائے گی،گزشتہ دنوں امریکا اور نیٹو کا خفیہ منصوبہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کیا گیا جس میں روس پر حملے کے لیے یوکرین کو مسلح کرنے سے متعلق معلومات شامل تھیں، جنگی منصوبے میں یوکرینیوں کی غیرمعمولی اموات کا ذکر کیا گیا،ان دستاویزات میں دعوی کیا گیا کہ جنگ میں اب تک 71ہزار 500یوکرینی جبکہ 16ہزار سے 17ہزار روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں اور یوکرین کی 12میں سے 9بریگیڈ امریکا نے مسلح کیں،دستاویزات کے مطابق امریکا اپنے اتحادی جنوبی کوریا کی بھی جاسوسی کرتا رہا ہے جبکہ لیک ہونے والی حساس امریکی دستاویزات میں چین سے روس کو مہلک ہتھیار فراہم کرنے کے ارادے کا بھی ذکر تھا،ملزم کی گرفتاری کے دوران پولیس اہلکاروں نے علاقے کی سڑکیں بند کر دی تھیں جبکہ ملزم کو عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،رپورٹس میں بتایا گیا کہ سروس ریکارڈ کے مطابق ٹیکسیرا نے 2019میں فورس میں شمولیت اختیار کی، اس کا آفیشل ٹائٹل سائبر ٹرانسپورٹ سسٹمز ٹریول مین ہے اور وہ ایئر مین فرسٹ کلاس کا درجہ رکھتا ہے ،ایک مختصر بیان میں امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے کہا کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، تاہم انہوں نے تحقیقات یا لیک کے محرک کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں،امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائڈر نے کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر مجرمانہ اقدام کیا ہے،جنرل رائڈر سے جب سوال کیا گیا کہ اتنے کم عمر ایئر مین کو خفیہ دفاعی دستاویزات تک کیسے رسائی حاصل ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ امریکی فوج میں اہلکاروں کو بہت کم عمری میں ہی بہت سی ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلوریڈا میں موسلا دھار بارشوں سے تباہی، سکول...

امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر فورٹ لاڈرڈیل میں مسلسل بارش نے شہر کو کئی فٹ پانی میں ڈبو دیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوب مشرقی علاقوں میں کئی روز کی موسلا دھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے،مسلسل بارشوں کے باعث گاڑیاں ڈوب گئیں، ٹریفک جام ہوگیا، شہر کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سکول جمعے تک کے لئے بند کر دیئے گئے، پانی میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں سے نکالا جا رہا ہے، شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی،ساحلی شہر فورٹ لاڈرڈیل کی سڑکیں تالاب بنی ہوئی ہیں، فورٹ لاڈرڈیل ہالی وڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 400 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، رن وے پر آنے والے پانی کو خشک کرنے کے لئے ایئرپورٹ کو ایک روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے،نیشنل ویدر سروس کے مطابق فورٹ لاڈرڈیل میں 24گھنٹوں کے دوران 635ملی میٹر بارش ہوئی ہے جو اب تک کی ہزار سالہ بارشوں میں سے ایک ہے،دوسری جانب فلوریڈا کے شہر میامی میں بھی پچھلے کئی دنوں سے بارش جاری ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں طویل خشک سالی کے ساتھ طوفانوں کی بڑھتی تعداد اور شدت موسمیاتی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور ، کنٹینرز میں تصادم سے آگ بھڑک اٹھی، ا...

صوبائی دارالحکومت کے علاقے مال منڈی رنگ روڈ کے مقام پر 2کنٹینرز میں تصادم کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد آگ سے جھلس گئے ، فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے آگ پر مکمل قابو پا لیا ہے، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد اور جاں بحق شخص کی ڈیڈ باڈی کو ریکوری وہیکل کے ذریعے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد،خاتون سے زیادتی کی ویڈیو وائرل ہون...

فیصل آبادمیں خاتون سے زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے جعلی عامل کو گرفتار کرلیا،ذرائع کے مطابق ملزم نے خودکو پیر کے طور پر مشہور کر رکھا تھا اور مرید والا قبرستان میں ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا جہاں وہ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بناتا تھا،ذرائع کے مطابق ایک خاتون کے ساتھ اس کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری سے م...

پاکستان میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری سے مسلم اقوام میں انتشار کم ہوگا،مظلوم لوگ ہی مستقبل قریب میں دنیا کے حکمران ہوں گے،کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں یوم القدس کی مناسبت سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن نوریان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری سے مسلم اقوام میں انتشار کم ہوگا،انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم پر انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں خاموش ہیں،تقریب میں گورنر سندھ، وزیر اعلی، وزرا اور مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی، ان کے علاوہ قطر، کویت، ترکی، انڈونیشیا، ملائیشیا، اومان اور روس کے قونصل جنرلز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن پر سنجیدہ اور بامعنی بات چیت کیلئے تی...

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم الیکشن پر سنجیدہ اور بامعنی بات چیت کے لیے تیار ہیں،ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ امید ہے تمام ریاستی ادارے آئین پرعمل درآمدکے لییکردار ادا کریں گے، بحران کا حل الیکشن ہے، ان کے پاس کوئی اور تجویز بھی ہے تو بتا دیں، ہم الیکشن پرسنجیدہ اور بامعنی بات چیت کیلیے تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت...

لاہورہائی کورٹ نے ڈولفن فورس کو پانی کا ضیاع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عدالت عالیہ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کے عہدے پر مستقل بنیاد پر افسر تعینات کرنے اور ماحولیاتی سفیروں کی تعداد بڑھانے اور انہیں فعال کرنیکا حکم دے دیا،عدالت نے گھروں میں واٹر میٹرز کی تنصیب سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی طلب کرلی،عدالت عالیہ نے ایس پی ڈولفن فورس کو پانی کا ضیاع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا،دوران سماعت جسٹس شاہدکریم نے ریمارکس دیے کہ روز افسران کے بدلنے سے حکم پر عمل درآمدکے لیے نئے افسران کو حکم دینا پڑتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھکر،علی امین گنڈا پور غیر قانونی اسلحہ برآم...

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما علی امین گنڈا پور کو بھکر کے سینئر سول جج آصف نیاز کی عدالت میں پیش کر دیا گیا،عدالت نے علی امین گنڈا پور کو غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس سے ڈسچارج کر دیا،غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس سے ڈسچارج کئے جانے کے بعد علی امین گنڈا پور کو دوسرے مقدمے میں بھکر کے سول جج محمد وسیم کی عدالت میں پیش کیا گیا،علی امین گنڈا پور کے وکیل رفیق احمد نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو ناجائز اسلحہ کیس میں زبردستی نامزد کیا گیا،انہوں نے کہا کہ عدالت نے علی امین کو اسلحہ کیس سے ڈسچارج کر دیا ہے،اس سے قبل علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد سے تھانہ صدر بھکر منتقل کیا گیا تھا،علی امین گنڈا پور کے خلاف بھکر کے تھانوں میں دہشت گردی اور اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت 3 مقدمات درج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگراں وزیر اعلی پنجاب 23اپریل کو کوئی چیک سا...

پاکستان تحریک انصاف کیسینئر نائب صدر اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب کے نگراں وزیر اعلی کو 22 اپریل کو 90دن پورے ہو جائیں گے، 23اپریل کو وہ کوئی چیک سائن کر سکتے ہیں نہ ایگزیکٹیو آرڈر پاس کر سکتے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ریفرنس ڈرافٹ کر رہے ہیں جو الیکشن کمیشن کو بھیج دیں گے، الیکشن کمیشن سے کہیں گے کہ نگراں حکومت کے لیے سپریم کورٹ سے توسیع لیں یا نیا وزیرِ اعلی و کابینہ بنائیں،فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کا عروج پارلیمنٹ سے استعفے اور اسمبلیاں توڑنے پر ہے، الیکشن 90 دنوں سے آگے نہیں جا سکتے،ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر اتفاق رائے سے الیکشن ملتوی ہوا، معاملہ عدالت میں نہیں گیا، عمران خان کس لیے گرفتاری دیں، ان پر کوئی کیس ہی نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی گئی، عمران خان کی جانب سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے،سابق وزیر اعظم کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف 4اپریل کو سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طیبہ گل ہراساں کیس، عمران خان اور دیگر کو دو...

طیبہ گل حراساں کیس کی انکوائری کمیٹی نے عمران خان ، اعظم خان اور جسٹس (ر)جاوید اقبال کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 اپریل کو انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے،انکوائری کمیٹی کے افسر نے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا، انکوائری افسران تمام مقامات سے ثبوت جمع کریں گے جہاں طیبہ گل کو محبوس رکھا گیا،خیال رہے کہ احتساب عدالت لاہور کے جج رائو عبدالجبار نے بھی انکوائری افسران کو 18 اپریل کو طلب کر رکھا ہے، طیبہ گل کیس میں عدالت نے انسپکٹر جنرل پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو انکوائری افسر مقرر کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیخ رشید کی درخواست خارج ،نگران وزیراعلی پنج...

لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی تقرری درست قرار دے دی،عدالت عالیہ نے نگران وزیراعلی پنجاب کی تقرری کیخلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی تقرری درست قرار دے دی،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب کی تقرری میں کوئی غیر قانونی اقدامات نہیں ہوئے، نگران وزیراعلی کی تقرری آئین کے مطابق ہوئی، نگران وزیراعلی کی تقرری کے خلاف شیخ رشید سمیت دیگر کی درخواستوں کو خارج کیا جاتا ہے،یاد رہے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دی کشمیر ساگا

دی کشمیر ساگا
جیسے ہی ریاست کے پونچھ صوبہ میں، کشمیر کی جنگِ آزادی شروع ہوئی تو پاکستان کی حکومت چوکنا ہوگئی کیوں کہ ریاست کا یہ علاقہ ۔ سیالکوٹ سے ابیٹ آباد تک، پاکستان کی سرحد سے ملا ہوا تھا۔
دوسری بات یہ تھی کہ اس صوبہ سے فوجیوں کی ایک بڑی تعداد
پاکستان کی فوج میں شامل تھی۔ اِن فوجیوں کو جب یہ اطلاع ملی کہ اُن کے بال بچے شدید خطرے میں ہیں تو وہ اپنی یونٹوں کو چھوڑ کر آزادی کی جنگ کا حصّہ بنتے چلے گئے۔
مہاراجہ کشمیر خطرے کو بھانپ کر سرینگر سے فرار ہوکر جموں چلا گیا۔ اس مخدوش صورتِ حال کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے، بھارت نے راجہ کو مشروط الحاق پر مجبور کیا اور بہکایا کہ حالات معمول پر آتے ہی وہاں استصوابِ رائے کروایا جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی بھارت مسئلہِ کشمیر کو عُجلت میں یو۔این سیکیوریٹی کونسل میں لے گیا تاکہ پاکستان کو مطعون کیا جاسکے اور بھارتی الحاق کا قانونی جواز تسلیم کرلیا جائے مگر وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکا۔
1948 میں جب یہ قلمکار،آزادکشمیر کا مقدمہ پیش کر رہا تھا اور اقوام متحدہ کے عارضی دفتر، (Lake Success) میں بحث جاری تھی کہ دہلی میں مہاتما گاندھی کے قتل کی وجہ سے سکیوریٹی کونسل کا اجلاس فوری طور پر مؤخر کر دیا گیا۔ یوں معاملہ ٹھپ اور بے سر و پا بحث بے مقصد ثابت ہوئی سوائے UNCIP کمیشن کے قیام کے کہ وہ مُتعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطہ اور گُفتگو کرے۔
یہاں پاکستانی وفد کی پہلی غلطی، نیویارک میں شیخ عبداللّہ سے مُلاقات اور ہمارے قائد چوہدری غلام عباس کی جموں جیل سے رہائی تھی تاکہ وہ پاکستان کے گورنر جنرل، قائدِ اعظم محمد علی جناح سے ملاقات کرکے ایک خودمختارکشمیر کے قیام کی تجویز پیش کریں۔
جناح صاحب سے اپنی پہلی ملاقات میں، اُنہوں اس سے انحراف کیا جس کی وجہ سے قائدین کے درمیان اختلافِ رائے پیدا ہوا اور تحریکِ آزادی کو دھچکہ پہنچا۔
کشمیر اَفیرز کے نام سے ایک وزارت تشکیل دی گئی اور ایم۔ اے۔ گورمانی وزیر مقرر ہوئے۔ یہ وزارت تحریکِ آزادی کے لیۓ شدید نقصان کا باعث ثابت ہوئی۔ اس کی وجہ سے نہ صرف خرابی و بربادی ہوئی بلکہ پاکستانی بیوروکریٹس کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔
دوسری غلطی، جونا گڑھ کے الحاق پر پاکستان کی رضامندی تھی۔ جونا گڑھ کی آبادی کی اکثریت ہندو تھی جبکہ نواب مُسلمان تھا۔ یہ ریاست، بھارت سے متصل تھی جس کا الحاق، پاکستان کو رد کردینا چاہیے تھا کیوں کہ نواب یا راجہ اپنی رعایا کی مرضی کے خلاف فیصلہ کرنے کا مجاز نہ تھا۔ اگر جونا گڑھ کا نواب اپنی ہندو اکثریت سے رائے مانگتا تو وہ یقیناً بھارت سے الحاق کے حق میں فیصلہ دیتی۔
اس بنیاد پر پاکستان کے لیۓ جموں و کشمیر کے الحاق کا مقدمہ کمزور نہ پڑتا اور پاکستان، جموں و کشمیر کے جائز الحاق کے اپنے جائز حق کو بروئے کار لانے میں کامیاب رہتا۔ اور کشمیر ملٹن کی ایک نظم کی تصویر نہ بنتا۔
(Kashmir was lost as was paradise)
پاکستان نے 1948 میں ایک اور غلطی یہ کی کہ جب پٹیل نے لیاقت علی خان کو کشمیر کی پیشکش کرتے ہوئے حیدرآباد کے بھارت کے ساتھ الحاق کی تجویز دی تو اُنہوں نے اس بارے میں اس مصنف پر اعتماد کرتے ہوئے، مشورہ چاہا۔
میں نے برجستگی سے اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے کشمیر اور حیدرآباد کے عوام اور علاقہ میں امن کے لیۓ خوش آئند اور مفید قرار دیا۔
لیاقت علی خان نے مجھے بتایا کہ وزیرِ خزانہ، غلام محمد اس تجویز کی مخالفت کر رہے ہیں۔ “کیا آپ اُن سے ملاقات کرکے اُن کو قائل کرسکتے ہیں؟”۔
قصہ مختصر، وزیرِ خزانہ غلام محمد کے ساتھ میری ملاقات ہوئی جس کے دوران میں نے اُنہیں قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ نہ مانے۔ بعد میں، مجھے یہ پتہ چلا کہ اُن کا حیدرآباد سے آنے والے سونے میں حصّہ تھا جو پائلٹ سڈنی کاٹن ایک طیارے میں کراچی لا رہا تھا۔
یہ افسوسناک واقعہ، کشمیر کے ایک آبرو مندانہ تصفیہ کی راہ میں ایک حدِ فاصل بنا جبکہ دوسری طرف بھارت نے فوجی طاقت کے ذریعے حیدرآباد پر قبضہ کرکے فاصلے مٹا دیئے۔
نومبر 1947 میں جب بھارت نے کشمیر میں فوجی مداخلت کا آغاز کیا تو قائدِ اعظم محمد علی جناح لاہور میں تھے۔ جناح صاحب ایک عظیم قائد، مدبر اور زیرک سیاستدان تھے جنہوں نے اپنی فوج کو جموں اور سرینگر دونوں میں فوری داخلہ کا حکم دیا۔ بعد میں یہ سُننے میں آیا کہ پاکستان اور بھارتی افواج کے برطانوی افسران نے لاہور میں اُن سے ملاقات کی اور جناح صاحب نے اپنے احکامات واپس لے لیۓ۔
ممکن ہے کہ ایسا ہی ہوا ہو مگر خود قائدِ اعظم نے اپنے احکامات کی واپسی کو اپنی کابینہ کی کم اعتمادی پرمحمول کیا تھا۔ مجھے یہ بات اُنہوں نے ایک ملاقات کے دوران خود بتائی تھی۔ حیاتِ فانی کے آخری ایام میں، وہ اپنی کابینہ اور وزیرِ اعظم سے شاکی اور کبیدۂِ خاطر نظر آتے تھے جس کی تصدیق محترمہ فاطمہ جناح نے بھی کی تھی۔
اگر قائداعظم کے احکامات کی بے چوں چراں تعمیل ہوجاتی تو کشمیر ایک پکے ہوئے پھل کی طرح اُن کی جیب میں آ گرتا۔ وہ بلا شبہ ایک جری اور پُرعزم انسان تھے جو ٹھوس اقدام میں یقین رکھتے تھے لیکن اس معاملہ پر اُن کے ساتھی، اُن کے ساتھ نہ تھے بالخصوص غلام محمد صاحب کا رویہ پوری کابینہ کے لیۓ پریشانی و تشویش کا باعث تھا۔
ایک معتبر راوی کے مطابق، ایک مرتبہ قائدِ اعظم کی زیرِ صدارت ایک اجلاس کے دوران وہ (غلام محمد) اپنی فائل میز پر پٹخ کر کمرے سے باہر چلے گئے۔ وہ بلڈ پریشر کے مریض تھے اور قائدِ اعظم اگلے ہی روز اُنہیں راہ پر لے آئے- (جاری ہے)

سردار محمد ابراہیم خان

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہائی نان-سی آئی سی پی ای-فرانسیسی کمپنیا...

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں تیسری چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو (سی آئی سی پی ای) میں فرانسیسی قومی پویلین میں ایک معلوماتی سیشن کا منظر۔(شِنہوا)

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین کو شراکت داروں سے 115 ارب ڈالر کی طو...

کیف(شِنہوا)یوکرین کے وزیر اعظم ڈینیز شمیہال نے کہا ہے کہ ملک کو اپنے شراکت داروں کی جانب سے طویل المدتی امداد کی مد میں 115 ارب ڈالر حاصل ہونے کی توقع ہے۔

شمیہال نے جمعرات کو کہا  کہ اس سال یوکرین کو تیزی سے تعمیر نو کے منصوبوں کے لیے 14  ارب  ڈالر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیف ضروری فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

یوکرینی وزیر اعظم نے امریکہ، یورپی یونین، عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور گروپ آف سیون کے ممالک کو یوکرین کی مدد کرنے والے کلیدی شراکت دارقراردیا۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونیسیف کی صومالیہ میں سیلاب متاثرین کے لیے...

موغادیشو(شِنہوا) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے کہا کہ اس نے جنوبی صومالیہ میں سیلاب زدگان کے لیے12 میٹرک ٹن صحت اور غذائیت کے سامان پر مشتمل پہلی کھیپ روانہ کر دی ہے۔

 اقوام متحدہ کی ایجنسی نے کہا کہ یہ سامان ان بے گھر خاندانوں کی مدد کیلئے بھیجا گیا ہے جو اب  عارضی پناہ گاہوں میں رہتے ہیں اور انہیں  بھیڑ، صاف پانی کی کمی اور صفائی کی سہولیات تک محدود رسائی کا سامناہے۔

یونیسیف نے بدھ کی شام کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ سامان بردھیرے اور دیگر متاثرہ علاقوں میں زندگی بچانے والی صحت کی خدمات میں مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے مطابق مارچ سے اب تک شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے 20 سے زائد افراد ہلاک،1 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوئے اور صحت کی سہولیات سمیت املاک کونقصان پہنچا۔ گیڈو ریجن کے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بردھیرے میں جانیں ضائع ہوئیں جہاں حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزارت تجارت نے تائیوان کی جانب سے عائد...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت (ایم اوسی) نے چینی تائیوان کی جانب سے مین لینڈ سے آنے والی مصنوعات پر عائد کی گئی تجارتی پابندیوں کی تحقیقات  شروع کردی ہیں۔ رواں  سال 17 مارچ کو، ایم او سی کو تجارتی رکاوٹوں کی تحقیقات کے لیے چائنہ چیمبر آف کامرس کے کھانے کی اشیاء، مقامی پیداوار اور جانوروں کی ضمنی مصنوعات،چائنہ چیمبر آف کامرس آف میٹلز منرلز اینڈ کیمیکل امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز اور چائنہ چیمبر آف کامرس فار دی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف ٹیکسٹائل کی جانب سے مشترکہ طور پر ایک درخواست موصول ہوئی۔ متعلقہ قوانین اور ضوابط کی بنیاد پر، وزارت تجارت نے درخواست دہندگان کے موقف کی درستگی، درخواست فارم اور ثبوت کے مواد کا جائزہ لیا اور 12 اپریل کو تجارتی رکاوٹوں کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزارت تجارت کے مطابق، 2ہزار455 پروڈکٹ آئٹمز کے ساتھ ساتھ تائیوان کے علاقے کی جانب سے مین لینڈ سے مصنوعات پر پابندی لگانے کے لیے وضع کردہ اور نافذ کیے گئے متعلقہ اقدامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفارتکار کا چین اور امریکہ کے درمیان زر...

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چینی سفارتخانے کے وزیر جینگ چھوان نے حال ہی میں چین۔امریکہ سویابین مصنوعات کی ویلیو چین کے اختراعی مرکز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں ورچوئل ریمارکس دیتے ہوئے جینگ نے چین۔امریکہ کی زراعت میں تجارت اور خصوصاً سویابین کی صنعت میں تعاون کی تعریف کی ہے۔

وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک زراعت کے شعبے میں تعاون کو گہرا کرنا جاری رکھیں گے جس سے دونوں ملکوں میں کسانوں اور صارفین کو فائدہ ہو گا جبکہ چین۔امریکہ تعلقات میں مثبت توانائی پیدا ہو گی۔

اس مرکز  کا قیام چین کے وسطی صوبہ ہینان اور امریکی سویابین برآمدات کونسل کے درمیان تعاون کا نتیجہ ہے جس کا مقصد چین اور امریکہ کی سویابین پراسس کرنے کی صنعت میں تعاون کو گہرا بنانا اور دونوں ممالک میں سویابین کی صنعت کے اندر اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفارتکار کا چین اور امریکہ کے درمیان زر...

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چینی سفارتخانے کے وزیر جینگ چھوان نے حال ہی میں چین۔امریکہ سویابین مصنوعات کی ویلیو چین کے اختراعی مرکز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں ورچوئل ریمارکس دیتے ہوئے جینگ نے چین۔امریکہ کی زراعت میں تجارت اور خصوصاً سویابین کی صنعت میں تعاون کی تعریف کی ہے۔

وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک زراعت کے شعبے میں تعاون کو گہرا کرنا جاری رکھیں گے جس سے دونوں ملکوں میں کسانوں اور صارفین کو فائدہ ہو گا جبکہ چین۔امریکہ تعلقات میں مثبت توانائی پیدا ہو گی۔

اس مرکز  کا قیام چین کے وسطی صوبہ ہینان اور امریکی سویابین برآمدات کونسل کے درمیان تعاون کا نتیجہ ہے جس کا مقصد چین اور امریکہ کی سویابین پراسس کرنے کی صنعت میں تعاون کو گہرا بنانا اور دونوں ممالک میں سویابین کی صنعت کے اندر اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا امریکہ سے افشا ہونے والی فوجی دستاویز...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ سے افشا ہونے والی امریکی فوجی دستاویزات کے بارے میں بین الاقوامی برادری کو وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کی کچھ مشتبہ خفیہ دستاویزات حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں۔ ان افشا ہونے والی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکومت روس اور یوکرین کے درمیان تنازعات میں بری طرح سے ملوث ہے اور اپنے اتحادیوں کی جاسوسی کر رہی ہے۔ اس طرح کے سکینڈل سامنے آنے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے۔ اس سے متعلقہ سوال کے جواب میں، وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں  کہا کہ بہت سے ذرائع ابلاغ نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ افشا ہونے والی امریکی فوجی دستاویزات واضح طور پر یوکرین کے بحران میں امریکہ کی گہری مداخلت کو ظاہر کرتی ہیں۔ وانگ نے کہا کہ ایک بار پھر یہ ظاہر ہوا ہے کہ امریکہ نے اپنے اتحادیوں سمیت دنیا کے ممالک سے حساس معلومات چوری کرنے، نگرانی اور بات چیت کو خفیہ طور سے سننےکے لیے طویل عرصے سے اپنی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔ امریکہ کو اس کے لیے بین الاقوامی برادری کو وضاحت دینے کی ضرورت ہے۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا امریکہ سے افشا ہونے والی فوجی دستاویز...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ سے افشا ہونے والی امریکی فوجی دستاویزات کے بارے میں بین الاقوامی برادری کو وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کی کچھ مشتبہ خفیہ دستاویزات حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں۔ ان افشا ہونے والی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکومت روس اور یوکرین کے درمیان تنازعات میں بری طرح سے ملوث ہے اور اپنے اتحادیوں کی جاسوسی کر رہی ہے۔ اس طرح کے سکینڈل سامنے آنے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے۔ اس سے متعلقہ سوال کے جواب میں، وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں  کہا کہ بہت سے ذرائع ابلاغ نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ افشا ہونے والی امریکی فوجی دستاویزات واضح طور پر یوکرین کے بحران میں امریکہ کی گہری مداخلت کو ظاہر کرتی ہیں۔ وانگ نے کہا کہ ایک بار پھر یہ ظاہر ہوا ہے کہ امریکہ نے اپنے اتحادیوں سمیت دنیا کے ممالک سے حساس معلومات چوری کرنے، نگرانی اور بات چیت کو خفیہ طور سے سننےکے لیے طویل عرصے سے اپنی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔ امریکہ کو اس کے لیے بین الاقوامی برادری کو وضاحت دینے کی ضرورت ہے۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے شمسی مشاہداتی سیٹلائٹ ڈیٹا آزمائشی اس...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے  اپنی جدید خلائی سولر آبزرویٹری (اے ایس او-ایس) کا سیٹلائٹ مشاہداتی ڈیٹا ملک اور بیرون ملک  ٹرائل میں استعمال کرنے کے لئے کھول دیا ہے۔

مشاہداتی ڈیٹا کے استعمال کے طریقہ کار سے متعلق ڈیٹا ریلیز اینڈ تربیتی کانفرنس آن لائن منعقد ہوئی جس میں 25 ممالک کے تقریباً 400 سولر فزکس ماہرین نے شرکت کی۔ اے ایس او-ایس  چین کا پہلا جامع سولر ایکسپلوریشن سیٹلائٹ ہے جسے ، گزشتہ سال اکتوبر میں شمال مغربی جیوچھوان کے سیٹلائٹ لانچ سنٹر سےخلا میں بھیجا گیا تھا۔ خلا میں کام کرنے کے نصف سال کے بعد، سیٹلائٹ نے خام شمسی مشاہدے کا تقریباً  80 ٹی بی ڈیٹا حاصل کیا ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، سیٹلائٹ کے چیف سائنسدان گان ویی چھون نے آزمائشی آغاز کے اعداد و شمار کے دائرہ کار کا ایک جامع جائزہ فراہم کیا،جس میں یکم  اپریل سے ہارڈ ایکس رے امیجر (ایچ ایکس آئی )کے تمام مشاہدات، فل ڈسک ویکٹر میگنیٹو گراف (ایف ایم جی) اور لیمن الفا سولر ٹیلی سکوپ (ایل ایس ٹی) سے کچھ مشاہدات شامل ہیں۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو نے چین کو ڈ...

استنبول (شِنہوا) تیسری چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو (سی آئی سی پی ای) کی میزبانی اور اس میں دنیا بھر سے شاندار شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ چین ڈیجیٹل دنیا میں بہت بڑا کردار ادا کریگا۔

ترک براڈکاسٹر ایکو ترک کے تجزیہ کار مورات طوفان نے حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ کئی عالمی اداروں اور حکومتوں نے چین کی معاشی ترقی کے حوالے سے اپنی پیشگوئی پر نظر ثانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی معیشت میں توسیع ہو رہی ہے جو ایک پرجوش نقطہ نظر کا وعدہ کر رہی ہے اور بااثر عالمی کمپنیز کو اپنے چینی ساتھیوں کے ساتھ کاروباری مواقعوں کی تلاش کی ترغیب دے رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس پرامید تصویر کے فریم ورک کے اندر ہم اس نمائش میں گھریلو اشیا، فیشن، ڈیزائنز اور آٹوموٹِو جیسے مختلف شعبوں میں کئی بااثر عالمی برانڈز کو دیکھتے ہیں۔

تیسری سی آئی سی پی ای کا آغاز چین کے جنوبی جزیرائی صوبہ ہائی نان میں ہوا جس میں "شیئر اوپن آپرچونیٹیز کو۔ کری ایٹ اے بیٹر لائف" کے موضوع کے تحت 65 ممالک اور علاقوں سے  3 ہزار 300 سے زائد اعلیٰ معیار کے برانڈز کی نمائش کی گئی۔

طوفان کا ماننا ہے کہ اعلیٰ معیار کے تکنیکی اوزار ، وسیع پیمانے پر ای کامرس سرگرمیاں اور پائیدار اور ماحول دوست مصنوعات نئی دنیا پر غلبہ حاصل کریں گی جس سے نئے ڈیجیٹل جدید افراد پیدا ہوں گے۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو نے چین کو ڈ...

استنبول (شِنہوا) تیسری چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو (سی آئی سی پی ای) کی میزبانی اور اس میں دنیا بھر سے شاندار شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ چین ڈیجیٹل دنیا میں بہت بڑا کردار ادا کریگا۔

ترک براڈکاسٹر ایکو ترک کے تجزیہ کار مورات طوفان نے حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ کئی عالمی اداروں اور حکومتوں نے چین کی معاشی ترقی کے حوالے سے اپنی پیشگوئی پر نظر ثانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی معیشت میں توسیع ہو رہی ہے جو ایک پرجوش نقطہ نظر کا وعدہ کر رہی ہے اور بااثر عالمی کمپنیز کو اپنے چینی ساتھیوں کے ساتھ کاروباری مواقعوں کی تلاش کی ترغیب دے رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس پرامید تصویر کے فریم ورک کے اندر ہم اس نمائش میں گھریلو اشیا، فیشن، ڈیزائنز اور آٹوموٹِو جیسے مختلف شعبوں میں کئی بااثر عالمی برانڈز کو دیکھتے ہیں۔

تیسری سی آئی سی پی ای کا آغاز چین کے جنوبی جزیرائی صوبہ ہائی نان میں ہوا جس میں "شیئر اوپن آپرچونیٹیز کو۔ کری ایٹ اے بیٹر لائف" کے موضوع کے تحت 65 ممالک اور علاقوں سے  3 ہزار 300 سے زائد اعلیٰ معیار کے برانڈز کی نمائش کی گئی۔

طوفان کا ماننا ہے کہ اعلیٰ معیار کے تکنیکی اوزار ، وسیع پیمانے پر ای کامرس سرگرمیاں اور پائیدار اور ماحول دوست مصنوعات نئی دنیا پر غلبہ حاصل کریں گی جس سے نئے ڈیجیٹل جدید افراد پیدا ہوں گے۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے پبلک ٹرانسپورٹ میں چہرے پر ماسک کی پا...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے عام لوگوں کیلئے کوویڈ-19 کے انفیکشن سے بچاو کے لیے چہرے پر ماسک کے استعمال کے حوالے سے نئے رہنما اصول  جاری کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اب عوام کوپبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کے دوران چہرے پر ماسک پہننا لازمی نہیں ہے۔

کوویڈ-19 کی روک تھام کیلئے ریاستی کونسل کے طریقہ کار کے رہنما اصولوں کا مقصد ان حالات  کو واضح کرنا ہے جہاں لوگوں کو چہرے کا ماسک پہننے یا نہ پہننے کا انتخاب کرنا چاہیے۔

لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے وقت اور بڑے اجتماعات والی سپر مارکیٹوں، فلم تھیٹروں اور دیگر اِن ڈور مقامات میں داخل ہوتے وقت چہرے پر ماسک پہنیں۔

لوگوں کے پاس یہ انتخاب کرنے کا اختیار ہے کہ باہر کے مقامات جیسے عوامی بازاروں اور پارکوں میں چہرے کے ماسک پہننے ہیں یا نہیں۔ رہنما اصول کے مطابق طلباء کو سکول میں چہرے کے ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، محکمہ کھیل کے سینئرعہدیدار عہدے سے بر ط...

بیجنگ (شِنہوا) جنرل ایڈمنسٹریشن آف  اسپورٹس آف چائنہ کے نائب سربراہ ڈو ژاؤسائی کو عہدے سے بر طرف کر دیا گیا ہے۔

ڈو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی  سینٹرل کمیٹی فار ڈسپلن انسپکشن اینڈ دی نیشنل کمیشن آف سپرویژن  کی جانب سے قوانین اور نظم و ضبط کی سنجیدہ خلاف ورزیوں کے الزام پر تحقیق کا سامنا کر رہے ہیں۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہائی نان-سی آئی سی پی ای-فرانسیسی کمپنیا...

 چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں تیسری چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو (سی آئی سی پی ای) میں فرانسیسی لاجسٹک کمپنی کا بوتھ دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہائی نان ۔ سی آئی سی پی ای۔ خوراک

چین، جنوبی صوبہ ہائی نان کے صدر مقام ہائیکو میں منعقدہ تیسری چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش میں ایک سیاح مشروبات کی تصاویر بنا رہی ہے۔(شِنہوا)

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیا-نیروبی-کینٹن میلہ -پروموشن

کینیا  کے دارلحکومت نیروبی میں آمدہ 133 ویں چائنہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر کے لیے  پروموشن فورم کے انعقاد کا منظر۔(شِنہوا)

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ-نیویارک-بہار

امریکی ریاست نیو یارک میں شہر کے افق پر چیری کے پھولوں کا منظر۔(شِنہوا)

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا مالی کی انسداد دہشت گردی و استحکام کی...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے مالی کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لیے بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

مالی میں اقوام متحدہ کے کثیر جہتی مربوط استحکام مشن (ایم آئی این یو ایس ایم اے) کے بارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے دہشت گردی کے خاتمے اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مالی کی کوششوں  کے لیے بین الاقوامی حمایت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے اولین ترجیح قرار دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ مالی کی حکومت بھرپور طریقے سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہی ہے  جس نے  مرکزی علاقوں کو مستحکم کرنے کے لیے ایک حکمت عملی کا آغاز کیا ہے اور علاقائی صورت حال کو بہتر بنانے اور اپنے لوگوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ اس طرح کی کوششیں ہمارے لئے قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ مالی کیلئے  سازوسامان، انٹیلی جنس اور لاجسٹکس کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں امداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔

سفیر نے کہا کہ مالی میں اقوام متحدہ کے کثیر جہتی مربوط استحکام مشن کو سلامتی کونسل کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کو مؤثر طریقے سے پورا کرنا چاہیے اور ہمہ جہت تعاون فراہم کرنا چاہیے۔

ژانگ نے کہا کہ کچھ ممالک نے انسانی حقوق کے معاملے پر بات کی۔ ہمارا ماننا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا حتمی مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور دیگر بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ہے۔ ہمیں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مداخلت کے لیے انسانی حقوق کو سیاسی آلہ کے طور پر استعمال کرنے پر اعتراض ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کو انسداد دہشت گردی میں تعاون اور مدد سے جوڑنے کے حق میں نہیں ہیں۔ ایسا کرنا مالی کی خودمختاری میں مداخلت کے مترادف ہو گا اور درحقیقت انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے نقصان دہ ہو گا۔

 ژانگ نے امن معاہدے کے نفاذ کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مالی میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مالی حکومت اور دیگر دستخط کنندگان کی جانب سے مشترکہ کوششوں کے منتظر ہیں۔ ہم الجزائر کی ثالثی پر اس کی تعریف اور حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کو اپنے وعدوں کو مؤثر طریقے سے پورا کرنا چاہیے اور قومی خودمختاری، سلامتی اور اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے ایک دوسرے کے خدشات دور کرنے اور اپنے اختلافات کو حل کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات جیسے اقدامات کو اپنانا چاہیے۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا مالی کی انسداد دہشت گردی و استحکام کی...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے مالی کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لیے بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

مالی میں اقوام متحدہ کے کثیر جہتی مربوط استحکام مشن (ایم آئی این یو ایس ایم اے) کے بارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے دہشت گردی کے خاتمے اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مالی کی کوششوں  کے لیے بین الاقوامی حمایت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے اولین ترجیح قرار دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ مالی کی حکومت بھرپور طریقے سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہی ہے  جس نے  مرکزی علاقوں کو مستحکم کرنے کے لیے ایک حکمت عملی کا آغاز کیا ہے اور علاقائی صورت حال کو بہتر بنانے اور اپنے لوگوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ اس طرح کی کوششیں ہمارے لئے قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ مالی کیلئے  سازوسامان، انٹیلی جنس اور لاجسٹکس کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں امداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔

سفیر نے کہا کہ مالی میں اقوام متحدہ کے کثیر جہتی مربوط استحکام مشن کو سلامتی کونسل کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کو مؤثر طریقے سے پورا کرنا چاہیے اور ہمہ جہت تعاون فراہم کرنا چاہیے۔

ژانگ نے کہا کہ کچھ ممالک نے انسانی حقوق کے معاملے پر بات کی۔ ہمارا ماننا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا حتمی مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور دیگر بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ہے۔ ہمیں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مداخلت کے لیے انسانی حقوق کو سیاسی آلہ کے طور پر استعمال کرنے پر اعتراض ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کو انسداد دہشت گردی میں تعاون اور مدد سے جوڑنے کے حق میں نہیں ہیں۔ ایسا کرنا مالی کی خودمختاری میں مداخلت کے مترادف ہو گا اور درحقیقت انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے نقصان دہ ہو گا۔

 ژانگ نے امن معاہدے کے نفاذ کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مالی میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مالی حکومت اور دیگر دستخط کنندگان کی جانب سے مشترکہ کوششوں کے منتظر ہیں۔ ہم الجزائر کی ثالثی پر اس کی تعریف اور حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کو اپنے وعدوں کو مؤثر طریقے سے پورا کرنا چاہیے اور قومی خودمختاری، سلامتی اور اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے ایک دوسرے کے خدشات دور کرنے اور اپنے اختلافات کو حل کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات جیسے اقدامات کو اپنانا چاہیے۔

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہائی نان ۔ سی آئی سی پی ای۔ خوراک

چین، جنوبی صوبہ ہائی نان کے صدر مقام ہائیکو میں منعقدہ تیسری چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش میں سیاح چاکلیٹ کا ذائقہ چکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں