چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقےمیں تائیپا جزیرے پر تعینات چین کی پیپلز لبریشن آرمی گیریژن کے سپاہی بیرکوں میں اوپن ڈے کی تقریبات کے موقع پرقومی پرچم لہرانے کی ایک تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اوروفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران خان کی ساری مقبولیت صرف سوشل میڈیا پر ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ورغلایا گیا، فتنہ خان کل تک سیاسی مخالفین کوکہتا تھا کہ تمہیں گلیوں میں گھسیٹوں گا اب کبھی کہتا ہے کہ الیکشن کرواؤ، کبھی کہتا ہے کہ ہمارے استعفے واپس کرکے ہمیں اسمبلیوں میں واپس آنے دو، پہلے کہتا تھا کہ مذاکرات نہیں کروں گا اب مذاکرات کیلئے ترلے کر رہا ہے، یہ فتنہ ایک دن ایک بات کرتا ہے اور اگلے دن کوئی اور بات کرتا ہے ہمارے قائد میاں نوازشریف کی نااہلی کے پیچھے ثاقب نثارتھا اورسازش کرکے فتنے کوحکومت میں بٹھایاگیا۔،مسلم لیگ ن الیکشن کیلئے تیار ہے الیکشن اسی سال ہوں گے، جب بھی انتخابات ہوئے ڈٹ کر حصہ لیں اورتگڑے ہوکر سیاست بھی کریں گے جس کے بعد نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھرشاندار ملکی تعمیر و ترقی کا سفر شروع کیا جا ئے گا،پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے ملک میں دہشت گردی نے سر اٹھایا،سمجھ سے بالاتر ہے کہ دہشت گردوں کو واپسی کا راستہ کیوں دیا گیا،جن لوگوں نے کلاشنکوف چلانے کے سوا ساری عمر کوئی کام نہیں کیا انہیں عمران خان کی قیادت میں کے پی کے حکومت نے واپس بلاکر کہا کہ آجائیں اور یہاں شریف شہری بن کر رہیں جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آبا کے مختلف تقربیات سے خطاب اور اپنے انتخابی حلقہ میں کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا راناثناء اللہ نے کہا کہ ان کا الیکشن سب سے زیادہ مشکل ہوگا
کیونکہ یہ میرے خلاف سب سے زیادہ زور لگائے گا لیکن جو آدمی مخالفین سے بات نہ کرے جمہوریت میں اسکی کوئی جگہ نہیں۔انہو ں نے کہا کہ آپ نے ہی میرا الیکشن لڑنا ہے اور نوجوانوں کو سمجھنا چاہیے اوراگرعوام نے اسکو مسترد نہ کیا تو اس نے قوم کو ورغلائے رکھنا ہے ہم نے اپنے دور میں بجلی کے کئی نئے کارخانے لگائے لیکن فتنہ خان نے ایک بھی نیا کارخانہ نہیں لگایا، ہم نے طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور اگراب کسی جگہ تھوڑی بہت لوڈ مینجمنٹ ہے تو اس کی وجہ یہ نہیں کہ بجلی بنانے کے کارخانے نہیں ہیں بلکہ اس کی وجہ گیس اور فرنس آئل کی کمی ہے جس کا جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام برادریوں اور دوستوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں منتخب کرکے عوامی خدمت کا موقع دیا پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے بدلے ڈیڑھ ڈیڑھ کروڑ کا مطالبہ کیاجارہا ہے اور بابا رحمتے آج ایک عام آدمی کی طرح ہے لیکن جب یہ طاقت میں تھا تو کیا کرتا ہوگا۔ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کوئی کام نہیں کیابلکہ صرف گالی کلچر کو متعارف کروایااس کے برعکس ہم نے فیصل آباد میں دل اور ایشیا کا سب سے بڑا چلڈرن ہسپتال بنایا، ہمارے دور میں سڑکیں اور ایکسپریس وے بنیں مگرعمران خان بتائے اس نے اپنے دور حکومت میں کیا کیا۔انہوں نے کہا کہ 2014 میں عمران خان نیازی نے دھرنا دیاجس کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ایک سال لیٹ ہوااور ملکی ترقی متاثر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اسوقت بھی فتنہ ایک ہی بات کہتا تھا نواز شریف کو وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالوں گاتاہم بعدازاں سانحہ آرمی پبلک سکول کیوجہ سے اس نے دھرنا ختم کیا۔
انہوں نے کہاکہ ثاقب نثارکہتا تھا کہ مجھے پتہ نہیں کیا ہوگیا ہے، بابا رحمت بن گیاہوں،دراصل ثاقب نثار قوم کیلئے بابا زحمت بن گیا تھا،ثاقب نثارکا بیٹا آڈیولیک میں ٹکٹ کیلئے سودا کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ اتنے اعلیٰ منصب پربیٹھے لوگوں کاایسا گندا کردارسامنے آرہاہے،آج وہ عام آدمی ہے،جب وہ چیف جسٹس ہوگا تواس کی اولادکیاکرتی ہوگی۔وفاقی وزیرنے کہا کہ ایک دوسرے کا احترام کرنے تک سیاسی استحکام نہیں آسکتا،عمران خان نی126دن کا دھرنا دیا،اس دوران چینی صدرآناچاہتے تھے اورسی پیک کاتحفہ دیناچاہتے تھے،2014میں دھرناختم ہونے کے بعدنوازشریف نے عمران خان کوفون کیا، نوازشریف نے ملک اور قوم کی خاطرعمران خان کوفون کیا۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ 2018میں پاکستان ترقی کررہا تھا،2018میں سازش ہوئی اس میں اسٹیبلشمنٹ،عدلیہ شامل تھی، نوازشریف کی نااہلی کے پیچھے ثاقب نثارتھا اورسازش کرکے فتنے کوحکومت میں بٹھایا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعدجنرل باجوہ،آصف غفورنے کہا بریفنگ دینا چاہتے ہیں،بریفنگ کیلئے اپوزیشن جماعتوں کوبلایاگیا،ملک میں2017سی2018 تک دہشتگردی ختم کردی گئی تھی،آج کے پی میں دوبارہ حالات خراب ہورہیہیں، جبکہ پنجاب میں آج بھی دہشتگردی نہیں ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے سیاسی اور معاشی استحکام ناگزیر ہے اورمہذب معاشروں میں قانون کی حکمرانی اور اقدار کی پاسداری ہوتی ہے جبکہ ملک میں تمام بڑے ترقیاتی منصوبوں کا سہرا مسلم لیگ(ن) کو جاتا ہے۔۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ خان کل تک سیاسی مخالفین کوکہتا تھا کہ تمہیں گلیوں میں گھسیٹوں گا اب کبھی کہتا ہے کہ الیکشن کرواؤ، کبھی کہتا ہے کہ ہمارے استعفے واپس کرکے ہمیں اسمبلیوں میں واپس آنے دو، پہلے کہتا تھا کہ مذاکرات نہیں کروں گا اب مذاکرات کیلئے ترلے کر رہا ہے، یہ فتنہ ایک دن ایک بات کرتا ہے اور اگلے دن کوئی اور بات کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اقدامات کے باعث پنجاب میں دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ہوچکا ہے جس کا سہرا نواز شریف کے سر ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اگلے ہی روز نواز شریف نے عمران خان سے رابطہ کیااور عمران خان کو دہشت گردی کے معاملے میں ساتھ چلنے کی دعوت دی جبکہ ہماری حکومت نے دہشت گردی سمیت دیگر مسائل پر قابو پایا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کے پی کے طالبان کو واپس بلایالیکن اللہ کے کرم سے پنجاب میں دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 2013ـ14میں لوگ پاکستان نہیں آتے تھے بلکہ کاروباری لوگ کہتے تھے دبئی میں آکر ہم سے ڈیل کریں مگر پھر ایسا ہوا کہ 2018میں پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا تھالیکن پھر2018 میں سازش کرکے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو نااہل کردیا گیااوربابا رحمتے پوری قوم کیلئے بابا زحمتے بن گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیااور ان تمام لوگوں نے فتنہ صفت عمران خان کو اقتدار میں بٹھایالیکن اس آدمی نے اسمبلی میں ہم سے کبھی سلام دعا نہیں کی، شہباز شریف نے اسکو کہا ملک کے حالات ٹھیک نہیں مل کر کچھ کرتے ہیںلیکن اس نے گالیاں نکالنا شروع کردیں اور کہا کہ میں چوروں کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا
حالانکہ سب سے بڑا چور یہ خود ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پلوامہ معاملے میں آصف غفور نے کہا کہ ہم نے بریفنگ دینی ہے جس پر ساری اپوزیشن وہاں پر اکٹھی ہوئی مگریہ وہاں نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ساری مقبولیت صرف سوشل میڈیا پر ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ورغلایا گیا ہے لہٰذا اگر عوام نے اسکو مسترد نہ کیا تو یہ قوم کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا کیونکہ ہٹلر بھی بڑی اچھی تقاریر کرتا تھا مگر قوم کو حادثے سے دوچار کروا گیا،یہ شخص سمجھتا ہے کہ میں صرف میں ہوں،وزیر آباد والے واقعہ میں ملوث شخص انہوں نے ہی پکڑا جس کے موبائل فون سے چار سو کے لگ بھگ کلپ ملے،اگر وزیر داخلہ و دیگر ملوث ہوتے تو کیا وہ ایک دن پہلے بیس ہزار کاموبائل فون خریدتا،اگر کوئی مذہبی جنونی اسکو اب کچھ کردے تو یہ میرا نام لے لیتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ جو بل پاس ہوا آئین کے آرٹیکل 199کو استعمال کرتے ہوئے پاس کیا گیا ، آئین نے پارلیمان کو اجازت دی ہے سپریم کورٹ پر وسیجر سے متعلق قانون بنا سکتی ہے ، منگل کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا قانون بل کی شکل میں ہی تھا کہ انہوں نے چیلنج کردیا ، پہلی بار ہوا کہ ایکٹ بنا ہی نہیں معطل کردیا گیا ، عدالت نے اپنی ذہانت میں اس بال کو معطل کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا پڑے گا کہ یہ عوامی اہمیت کا کیس ہے یا نہیں، اب یہ ایکٹ بن گیا ، دیکھنا ہوگا کہ اس سے عوام کو فائدہ ہورہا ہے یا نہیں ، عوام کو بل سے فائدہ نہیں ہورہا ہے تو آرتیکل 184کی مدد میں نہیں آتا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عمران خان اور اسد عمر نے 120 سے زائد مقدمات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان ، پی ٹی آئی رہنماں کارکنوں کیخلاف سو سے زائد مقدمات درج ہوچکے، ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور حراست میں رکھا گیا ، متعدد کارکن تاحال غائب ہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ مقدمات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے ، اسلام آباد میں گرفتار کارکنوں اور لاپتہ کرنے کو بنیادی حقوقِ کی خلاف ورزی قرار دیا جائے ، عمران خان کیخلاف فوجداری قوانین کا غیر ضروری اور غلط استعمال غیر قانونی قرار دیا جائے ۔عمران خان نے درخواست میں کہا کہ عدالت کارکنان کی جبری گمشدگی اور گرفتاری سے روکے اور ایک ہی الزام کے تحت درج مقدمات کو کالعدم قرار دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذاکرات کا وقت بدلنا بھی مزید ایک دن ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جب نیت خراب ہو تو بدنیتی کے فیصلے کئے جاتے ہیں، پہلے ہی کہہ چکا ہوں مئی اہم ہے، 10 مئی تک پتہ لگ جائے گا، آر ہوگا یا پار ہوگا، حکومت منظم سازش کے تحت عدلیہ کو نشانہ بنا رہی ہے، عدلیہ جیتے گی، آئین اور قانون جیتے گا، الیکشن ہو کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے، بلاول مغرب کی پالیسی اور حنا ربانی مشرق کی بات کر رہی ہیں، ن لیگ مذاکرات پر بھی انتشار کا شکار ہے، موجودہ حکومت کی ہر شعبے میں نااہلی عیاں ہوچکی، حساس اداروں کو احساس ہے اب سیاست کا نہیں ریاست کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ شیخ رشید نے لکھا کہ آئی ایم ایف کی ساری شرائط غریب عوام پر لگ چکی ہیں نتیجہ صفر ہے، آئی ایم ایف سے جھنڈی ہے، دوست ممالک ہاتھ نہیں پکڑا رہے، عباسی کے آٹے میں 20 ارب روپے غبن کے الزام پر وزیراعظم تحقیقات کا حکم دیں، فیصلہ ہونا چاہیے بکتر بند گاڑیاں کس کے حکم پر گھروں کے دروازے ٹوڑتی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھائی وزیراعظم ہے تو نوازشریف کو آنے سے کون روک رہا ہے، ہنگامی بنیادوں پر محکمہ اوقاف نے 4 تاریخ کو لاہور میں لال حویلی کا کیس لگایا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت سولہ مئی تک ملتوی کر دی۔ فواد چوہدری کیخلاف توہین کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔فواد چوہدری کے معاون وکیل مرزا آصف عباس نے مقف اپنایا کہ توہین الیکشن کمیشن کے کچھ مقدمات اٹھارہ مئی تک ملتوی ہوئے ہیں۔ ممبرکے پی نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے وکالت نامہ جمع کرایا ہے؟ جس پر مرزا آصف نے جواب دیا کہ فواد چوہدری کا پراکسی وکیل ہوں،ابھی وکالت نامہ جمع نہیں کرایا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انور منصور بھی گزشتہ سماعت پر بطور پراکسی وکیل پیش ہوئے تھے۔ آج چوتھی سماعت ہے، جنوری سے مئی آ گیا، کیا مقدمہ ایسے ہی چلتا رہے گا؟ توہین الیکشن کمیشن کے دیگرمقدمات مختلف ہیں۔چیف الیکشن کمشنرنے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرہر صورت جواب جمع کرائیں۔فواد چوہدری کو بتا دیں کہ سولہ مئی کو فرد جرم عائد ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاو گھیرا اورتشدد کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپورکی ضمانت منظورکرلی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے علی امین گنڈا پورکی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پرسماعت کی ۔عدالت نے ضمانت کی درخواست منظورکرلی اورانہیں پچاس ہزارکے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ علی امین گنڈا پورکے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج ہے ۔ جس میں الزام لگایا گیا کہ زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران علی امین گنڈا پور نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلحہ فراہم کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین پر حملہ ہورہا ہے اور ایک ٹولہ آئین پر چلنے سے انکار کررہا ہے، اگرآئین نہیں ہے تو فیڈریشن بکھر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لچک تو ہم دکھا رہے ہیں، شہبازشریف نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جب کہ بلاول کی تقریر بچکانہ تقریر تھی وہ ججز کو دھمکیاں دے رہے تھے۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ یہ عدلیہ کو دبا میں لانے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ سب کچھ کیوں ہورہا ہے تاکہ انتخابات نہ ہوں لیکن ناامیدی کے باوجود نیک نیتی سے مذاکرات کی میز پربیٹھوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف آج حکومت میں بیٹھے ہیں تو اسی عدلیہ کے فیصلے پرنہیں آئے؟ ان کا ایجنڈا ذاتی ہے اور ہمارا قومی ہے، انہوں نے ایک سال میں بجٹ اور معیشت کا بیڑاغرق کردیا، یہ سیاسی بجٹ دیں گے جس میں آنے والی حکومت کے لیے بارودی سرنگیں ہوں گی، آئی ایم ایف آج بھی ان پر اعتماد نہیں کررہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ا میر ممالک کے پیدا کردہ موسمیاتی بحران کا خمیازہ غریب اقوام بھگتنے پر مجبور ہیں،موسمی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں اس بار اپریل سے ہی بارشیں شروع ہوگئیں ، منگل کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستاان سمیت ملک کے مختلف علاقوں کی ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے ، گزشتہ ریکارڈ بارشوں کے متاثرین کی آج بھی ایک بڑی تعداد مدد کیلئے منتظر ہے ، وزیر خارجہ نے کہا کہ بہہ جانے والے لاکھوں گھروں اور انفراسٹکچر کی از سر نو بحال کی کاکام مکمل نہیں ہوا ، تمام متعلقہ ادارے اور حکام بارشوں کے پیش نظر ہمہ وقت چوکس رہیں، بارشوں کے دوران عوامی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سفر سے گریز کریں، اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر مصیبت سے بچائے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں طوفانی بارشوں نے شہر ڈبو دیا، بجلی کی فراہمی بھی معطل۔ تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں گزشتہ روز طوفانی بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ طغیانی کی وجہ سے نالوں کا پانی بازار میں داخل ہوگیا جو کئی ریڑھیاں بہا لے گیا۔ بارش کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ دوسری طرف ضلع کرم میں بھی شدید بارشوں کے باعث ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ کرم کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے طغیانی کا خدشہ ہے۔ لوئر کرم کے مختلف گاوں میں اس وقت سیلابی ریلے نے تباہی مچا رکھی ہے۔ دریائے کرم میں نچلے درجے کے سیلاب کی وجہ سے کئی کھیت متاثر ہوئے ہیں جبکہ لوئر کرم کے گاں ٹنگے میں سیلاب کے باعث گندم کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ضلع کرم اور ضلع مالاکنڈ میں آج اور کل بھی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنماں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان اور دیگرپی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑکیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں اسد عمر، عمر ایوب،علی نواز، حماد اظہر، حسان نیازی، اعظم سواتی، راجہ خرم نواز اور فرخ حبیب عدالت میں پیش ہوئے۔ شبلی فراز، اسدقیصر اور زلفی بخاری کی طرف سیحاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کی گئیں جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ وکیل ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 مئی کو درخواست ضمانت مقرر ہے،ان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت تک اے ٹی سی عبوری ضمانت میں توسیع کرے۔ دورانِ سماعت جج نے فرخ حبیب سے استفسار کیا کہ آپ گزشتہ دو سماعتوں پر نہیں آئے، ایسا لگا کہیں اٹھا تو نہیں لیے گئے، اس پر فرخ حبیب نے کہا کہ مجھے ملک میں گھومنے کا کوئی شوق نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماں کی عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ نے ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے۔ ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور گھانگرو نے کہا کہ سندھ کی آبادی ساڑھے 5 کروڑ سے تجاوز کرگئی جس کی تعداد 5 کروڑ 50 لاکھ 85 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ ڈائریکٹر ادارہ شماریات نے بتایا کہ کراچی کی آبادی ایک کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ حیدر آباد ڈویژن میں ایک کروڑ 19 لاکھ 78 ہزار 208 افراد کی گنتی ہوئی ہے۔ منور گھانگرو کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن میں 79 لاکھ 90 ہزار 96، سکھر 62 لاکھ 14ہزار 842 افراد اور شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں 59لاکھ 78 ہزار 147 افراد کی مردم شماری ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ میر پور خاص ڈویژن کی آبادی 49لاکھ58 ہزار 562افراد تک پہنچ گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب )گزشتہ سالوں میں ایک بھی سیاستدان کو نہیں پکڑ سکا، نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں جعلی کیسز کو ختم کرنے کی گنجائش موجود ہے، نیب عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو سماعت دکھانی چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا، نیب کے تماشوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے، ملک میں سابق وزیراعظم کو انصاف نہیں ملیگا تو غریب کو کیسے ملے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کروانے ہیں، جس جماعت نے حصہ لینا ہو انتخابات میں حصہ لے لیگی، انتخابات کرانا ن لیگ کا کام نہیں ہے، پی ٹی آئی نے دونوں بار بدنیتی پر مذاکرات کیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب کے ضلع بہاولپورکے شہر احمد پور شرقیہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق نیشنل ہائی وے پر درہ چاچڑاں کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے بس کو تحویل میں لے لیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجگور میں بارشوں کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پراوینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے، کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں سے متعدد سڑکوں کا ملبہ برساتی پانی میں بہہ گیا۔ کیچ، پنچگور، چاغی و لسبیلہ میں واقع گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کا سروے کیا جا رہا ہے جبکہ خضدار کے علاقے میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو پاکستانی عوام کی مرضی کی عکاس ہو۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ ہم یقینی طور پر پاکستان کی داخلی یا ملکی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر کمیشن ایک آزاد امریکی کمیشن ہے، جو کہ صدر، سیکرٹری خارجہ اور کانگریس کو پالیسی سفارشات فراہم کرتا ہے، حکومتیں یا دیگر ادارے جن کے پاس اس رپورٹ کے بارے میں سوالات یا تبصرے ہیں انہیں براہ راست کمیشن سے رابطہ کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں سے ناروا سلوک کی نشاندہی کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں جمعیت علما اسلام کے اعتراض پر پاکستان تحریک انصاف نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی شرکت کے تنازع پر جے یوآئی کا اے این پی کے ساتھ رابطہ ہوا، جس میں پی ٹی آئی کو دعوت دینے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔ جے یو آئی کے اعتراض کے بعد پی ٹی آئی نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ مولانا عطا الرحمان کی قیادت میں جے یوآئی وفد نے اے این پی کے میاں افتخار حسین سے ملاقات کی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے اے این پی کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اے این پی کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کی تھی لیکن اب ہم نہیں جائیں گے، مجھے قیادت نے منع کردیا ہے کہ اے این پی کی اے پی سی میں نہیں جانا۔ تاہم جے یوآئی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اے پی سی میں شرکت کے انکار کے بعد جے یو آئی اے پی سی میں شرکت کرے گی۔ سیکرٹری جنرل اے این پی میاں افتخارکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیں اے پی سی میں نہ آنے سے متعلق ابھی تک آگاہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ اے این پی نے شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے ذریعے پی ٹی آئی کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ اے این پی نے زمان پارک جا کر خود چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی رہائش گاہ پر پولیس اور اینٹی کرپشن کے آپریشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے پرویز الہی کے بیٹے راسخ الہی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سابق وزیر اعلی کے گھر پر غیر قانونی طور پر پولیس آپریشن کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت لینے کے باوجود پرویز الہی کی گرفتاری کی کوشش کی گئی۔ عامر سعید راں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے پرویز الہی کے گھر چھاپہ عدالتی حکم کی واضح خلاف ورزی ہے، عدالت نے چودھری پرویز الہی کی حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہ کس قانون کے تحت عدالت گرفتاری سے روک سکتی ہے؟، جب تک رپورٹ نہیں آتی کیسے آپ کی بات مان سکتے ہیں؟، پولیس کو اپنا زور لگانے دیں جب معاملہ عدالت آئے گا تو دیکھ لیں گے۔ عدالت نے آئی جی اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی اینٹی کرپشن اور آئی جی پنجاب سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ خیال رہے کہ چودھری پرویز الہی کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت چیف سیکرٹری کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور پولیس کو پرویز الہی کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یمن کے جنوبی صوبے ابیان کے قبائلی وفد کے ارکان صنعاء میں یمنی سرکاری فوج کے آٹھ سال سے قید ایک کمانڈر فیصل رجب کی رہائی کا انتظار کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقےمیں تائیپا جزیرے پر تعینات چین کی پیپلز لبریشن آرمی گیریژن کے سپاہی بیرکوں میں اوپن ڈے کی تقریبات کے موقع پرقومی پرچم لہرانے کی ایک تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں تائیپا جزیرے پر تعینات چین کی پیپلز لبریشن آرمی گیریژن کے سپاہی بیرکوں میں اوپن ڈے کی تقریبات کے موقع پرفوجی مشقیں کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں دریا کے کنارے پر ایک خاتون محنت کش کوئلے سے بھری ٹوکری اٹھائے ہوئے ہے۔(شِنہوا)
بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں دریا کے کنارے پر محنت کش بحری جہاز سے کوئلہ اتار رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کے سائنس ٹیک انوویشن بورڈ میں درج شدہ کمپنیوں کی 2022 کے دوران آمدنی اور منافع دونوں لحاظ سے کارکردگی شاندار رہی۔
ایکسچینج کے مطابق، ان ٹیک فرموں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 29 فیصد اضافے کے ساتھ 12کھرب 10ارب یوآن (تقریباً 174ارب75 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔
شیئر ہولڈرز کو دیا جانے والا خالص منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 6فیصد اضافے سے 113ارب 59کروڑ یوآن رہا۔
ان کمپنیوں کے آر اینڈ ڈی اخراجات مجموعی طور پر128 ارب 47کروڑ یوآن رہے جو گزشتہ سال سے 28 فیصد زیادہ ہیں۔
شنگھائی مین بورڈ میں درج کمپنیوں کی 2022 میں آمدنی گزشتہ سال سے 6 فیصد اضافے سے 505کھرب 50ارب یوآن رہی،جبکہ ان کا خالص منافع 2 فیصد اضافے سے41کھرب 60ارب یوآن تک پہنچ گیا۔
بیجنگ(شِنہوا)اقتصادی بحالی کی بنیاد تاحال مستحکم نہ ہونے کی وجہ سے چین کی فیکٹری سرگرمیاں اپریل میں سست پڑ گئیں ، لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مزید اقتصادی نمو کی توقعات ابھی تک برقرار ہیں۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) اپریل میں 49.2 پر رہا، جو مارچ کے 51.9 سے کم ہے۔
پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں 50 سے اوپر ریڈنگ توسیع ، جب کہ 50 سے نیچے کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
بیورو کے سینئر ماہرشماریات ژاؤ چھنگہی نے کہا کہ اپریل کی ریڈنگ مارکیٹ کی ناکافی مانگ اور پہلی سہ ماہی میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے متاثر ہوئی۔
کمی کے باوجود، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ذیلی اشاریہ جات مثبت اشارے دکھا رہے ہیں، اور معاشی ترقی کی رفتار جاری ہے۔
این بی ایس کے مطابق، مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کا رجحان برقرار رہا ہے اور ذیلی انڈیکس 50.2 پر رہا۔
اقوام متحدہ(شِنہوا)سوڈان میں تیزی سے بگڑتے ہوئے انسانی بحران کے پیش نظر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی ادارے کے ہنگامی امداد کے رابطہ کارمارٹن گریفتھس کو فوری طور پر خطے میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سوڈان میں جس پیمانے اور رفتار سے تباہی ہو رہی ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سوڈان اور وسیع تر خطے کے تمام لوگوں پر فوری اور طویل مدتی اثرات سے انتہائی فکر مند ہے۔
ڈوجارک نے کہا کہ ہم ایک بار پھر تنازع کے تمام فریقوں سے شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کی حفاظت پر زور دیتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ شورش زدہ علاقوں سے نکلنے والے شہریوں کو محفوظ راستے کی اجازت دینے کے علاوہ انسانی ہمدردی کے کام کرنے والے کارکنوں اور اثاثوں کا احترام ، طبی عملے اور ٹرانسپورٹ سمیت امدادی کارروائیوں میں سہولت فراہم کی جائے۔
سوڈانی وزارت صحت کے مطابق 15 اپریل کو سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان شروع ہونے والی جھڑپوں میں 500 سے زائد افراد ہلاک اور 4ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کی انشورنس اثاثہ جات کے انتظامی ادارے کی جانب سے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں رجسٹرڈ مصنوعات کی مالیت 155ارب 19کروڑ یوآن ( تقریباً22ارب 41کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔
اس مدت کے دوران رجسٹرڈ کردہ 108 منصوبوں میں سے، 102 قرضوں کے سرمایہ کاری منصوبوں جبکہ چار ایکویٹی سرمایہ کاری منصوبوں کے لیے رجسٹر کیے گئے، جن کے فنڈ کا حجم بالترتیب 144ارب 75کروڑیوآن اور 7ارب93کروڑیوآن تک تھا۔
دیگر دو نجی ایکویٹی انشورنس فنڈز تھے جن کی کل مالیت2ارب 50کروڑیوآن تھی۔
پہلی سہ ماہی کے اختتام تک، ایسوسی ایشن کی جانب سے مجموعی طور پر 64کھرب 90ارب یوآن فنڈ کے ساتھ 2ہزار 990 مصنوعات کی رجسٹریشن کا انتظام کیا۔
یروشلم(شِنہوا) چین کی کمپنی، گوانگژو ای ہانگ انٹیلیجنٹ ٹیکنالوجی، اسرائیل میں اپنی آٹو پائلٹ "ایئر ٹیکسی" کی نمائش کرے گی۔
اسرائیل کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق ای ہانگ 216 ایس نامی یہ ڈرون 500 میٹر کی بلندی پر 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتے ہوئے دو مسافروں کو لے جا سکتا ہے۔
اسرائیل میں اپنی نوعیت کے اس پہلے مظاہرے کا انتظام سی اے اے اور اسرائیل انوویشن اتھارٹی کرے گا۔
سی اے اے نے کہا کہ یہ مظاہرہ اسرائیل میں ڈرون سے متعلقہ ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کے لیے سی اے اے کی زیرقیادت منصوبے کا حصہ ہے اور یہ کہ ای ہانگ ڈرونز میں سے دو کو اسرائیل پہنچا دیا گیا ہے۔
آزمائشی پروازوں میں حصہ لینے والی اسرائیلی ایوی ایشن کمپنی کینڈو ڈرونز نے کہا کہ ہوا بازی کے اجازت نامے موصول ہونے کے بعد ڈرونز جون میں آزمائشی پروازیں شروع کرسکیں گے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے مریخ روور ژورونگ نے سرخ سیارے کے کم عرض البلد کے گرم ترین خطوں میں سے ایک پر مائع پانی کے اہم مشاہداتی ثبوت فراہم کیے ہیں۔
یہ انکشاف اس ہفتے سائنس ایڈوانسز نامی جریدے میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سامنے آنے والی تحقیقات میں مریخ پر ابتدا میں مائع پانی کی ایک بڑی مقدار کے شواہد ملے تھے، لیکن آب و ہوا کی ڈرامائی تبدیلیوں کے نتیجے میں بہت کم دباؤ اور پانی کے بخارات پیدا ہوئے، جس کی وجہ سے اس وقت سیارے پر مائع پانی کا موجود ہونا مشکل ہو گیا۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ پانی اب صرف ٹھوس یا گیسی شکلوں میں ہی موجود رہ سکتا ہے۔
تاہم، ناسا کے فینکس مارس لینڈر کے روبوٹک آرم پر نظر آنے والی بوندوں سے ثابت ہوتا ہے کہ نمکین مائع پانی گرمیوں میں مریخ پر اونچے عرض بلد کے علاقے میں ظاہر ہو سکتا ہے۔ سیمولیٹڈ تخمینہ سے اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ مائع پانی کے لیے موزوں موسمی حالات مریخ کے بعض علاقوں میں مختصر طور پر ہو سکتے ہیں۔ لیکن سیارے کے کم عرض البلد پر مائع پانی کےثبوت، جہاں سطح کا درجہ حرارت سب سے زیادہ ہے، ابھی بھی بہت کم سامنے آئے ہیں۔
تاہم ژورونگ روور کی تحقیق نے اس خلا کو پر کردیا ہے۔
واشنگٹن (شِنہوا) امریکی ریاست مِسی سِپی کے شہر بے سینٹ لوئس میں ایک گھر میں تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان ہلاک اور کم سے کم چار زخمی ہو گئے۔
بے سینٹ لوئس پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص جس کی شناخت 19 سالہ کیمرون ایورسٹ برانڈ کے طور پر کی گئی ہے، کو سنگین حملے کے چھ الزامات میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس اتوار کو رات گئے 12 بج کر 34منٹ(پاکستانی وقت صبح 9 بج کر 34 منٹ) پر اولڈ بلیو میڈو روڈ کے بلاک نمبر 1000 میں فائرنگ کے مقام پر پہنچی۔
بے سینٹ لوئس کے پولیس چیف جے ٹوبی شوارٹز نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ فائرنگ کے مقام پر پہنچنے پر متعدد افراد زخمی پائے گئے۔
ہلاک ہونے والوں کے نام جاری نہیں کیے گئے ہیں تاہم ان کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ دو نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
دمشق(شِنہوا)شام کے صدر بشار الاسد نے شام کے بارے میں چین کے حمایتی موقف اور ایران سعودی مفاہمت سمیت اہم علاقائی مسائل کے حل میں چین کے کردار کی تعریف کی ہے۔
بشار الاسد نے یہ بات دارالحکومت دمشق میں مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے چین کے خصوصی ایلچی ژائی جون سے ملاقات کے دوران کہی۔
بشارالاسد نے کہا کہ شام اپنی قومی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق مسائل میں چین کی مضبوط حمایت کو سراہتا ہے۔
شامی صدر نے کہا کہ شام بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فریم ورک کے اندر مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ عملی تعاون کو مضبوط کرنے کا منتظر ہے۔
دریں اثنا، اسد نے ایران سعودی مفاہمت میں کامیابی کے ساتھ ثالثی کرنے پر چین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر اہم اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
دیگر عرب ممالک کے ساتھ شام کے تعلقات کو فروغ دینے میں چین کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے اسد نے کہا کہ علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے میں چین کا زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا خوش آئند ہے۔
اس موقع پر چینی ایلچی ژائی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور شام کے تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے اور سیاسی باہمی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین شام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے مسائل میں مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت کی جا سکے اور ترقی کے حصول کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
دمشق(شِنہوا)شام کے صدر بشار الاسد نے شام کے بارے میں چین کے حمایتی موقف اور ایران سعودی مفاہمت سمیت اہم علاقائی مسائل کے حل میں چین کے کردار کی تعریف کی ہے۔
بشار الاسد نے یہ بات دارالحکومت دمشق میں مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے چین کے خصوصی ایلچی ژائی جون سے ملاقات کے دوران کہی۔
بشارالاسد نے کہا کہ شام اپنی قومی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق مسائل میں چین کی مضبوط حمایت کو سراہتا ہے۔
شامی صدر نے کہا کہ شام بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فریم ورک کے اندر مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ عملی تعاون کو مضبوط کرنے کا منتظر ہے۔
دریں اثنا، اسد نے ایران سعودی مفاہمت میں کامیابی کے ساتھ ثالثی کرنے پر چین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر اہم اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
دیگر عرب ممالک کے ساتھ شام کے تعلقات کو فروغ دینے میں چین کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے اسد نے کہا کہ علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے میں چین کا زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا خوش آئند ہے۔
اس موقع پر چینی ایلچی ژائی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور شام کے تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے اور سیاسی باہمی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین شام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے مسائل میں مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت کی جا سکے اور ترقی کے حصول کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
مکاؤ(شِنہوا) مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) میں تعینات چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) گیریژن نے تائیپا جزیرے پر بیرکس کو عوام کے لیے کھول دیا۔
یہ 17 واں موقع تھا جب 2005 کے بعد سے بیرکوں کو عوام کے لیے کھولا گیا، جس سے گیریژن اور مقامی رہائشیوں کے درمیان رابطوں میں مدد ملی۔
قومی پرچم کشائی کی صبح ہونے والی تقریب کے بعد گیریژن کے سپاہیوں نے فوجی مشقیں کیں، جن میں جنگی اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کے ساتھ ساتھ تھیٹر پرفارمنس بھی شامل تھی۔
تقریب کے شرکا کو فوجی سازوسامان کا معائنہ کرنے اور فوجیوں سے بات چیت کا موقع فرام کیا گیا۔
یہ تقریب پیر تک جاری رہے گی۔
مکاؤ(شِنہوا) مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) میں تعینات چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) گیریژن نے تائیپا جزیرے پر بیرکس کو عوام کے لیے کھول دیا۔
یہ 17 واں موقع تھا جب 2005 کے بعد سے بیرکوں کو عوام کے لیے کھولا گیا، جس سے گیریژن اور مقامی رہائشیوں کے درمیان رابطوں میں مدد ملی۔
قومی پرچم کشائی کی صبح ہونے والی تقریب کے بعد گیریژن کے سپاہیوں نے فوجی مشقیں کیں، جن میں جنگی اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کے ساتھ ساتھ تھیٹر پرفارمنس بھی شامل تھی۔
تقریب کے شرکا کو فوجی سازوسامان کا معائنہ کرنے اور فوجیوں سے بات چیت کا موقع فرام کیا گیا۔
یہ تقریب پیر تک جاری رہے گی۔
ہیوسٹن(شِنہوا) امریکہ میں سالانہ آف شورٹیکنالوجی کانفرنس (او ٹی سی) کے موقع پر،چین اور امریکہ کی 50 سے زیادہ توانائی کمپنیوں نے یہاں منعقدہ فورم میں شرکت کی تاکہ تعاون کے مزید مواقع تلاش کر سکیں۔
نویں "چائنہ-یو ایس انرجی انٹرپرائز کوآپریشن فورم" سے خطاب کرتے ہوئے ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹرنر نے چین کے توانائی کے کاروباری اداروں کا امریکی توانائی کے مرکز کا دورہ کرنے اور او ٹی سی میں شرکت کا خیرمقدم کیا، جو سمندری توانائی کی ٹیکنالوجی سے متعلقہ ایک بااثر پلیٹ فارم ہے۔
ٹرنر نے کہا کہ ہم مل کر کام کرنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں اور مل کر کام کرنے میں ہم سب کی کامیابی اور مفاد ہے۔ توانائی کی فرموں کے درمیان تعاون اور خیالات کا اشتراک توانائی کی منتقلی کو ایک ساتھ آگے بڑھائے گا اور اس طرح پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ایک دوسرے کے ساتھ آگے بڑھنے کے طریقے تلاش کرنا بہت ضروری ہے۔ بصورت دیگر، ہم سب ہار جائیں گے۔
چائنہ پیٹرولیم اینڈ پیٹرو کیمیکل ایکوئپمنٹ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے چیف ژو لیان یانگ نے کہا کہ ان کی تنظیم مستقبل میں یکساں تعاون کے ذریعے اپنے اراکین کو "بڑی منڈیوں اور کاروباری مواقع تلاش کرنے" میں مدد کرنے کی کوشش کرے گی۔
چین میں شیل کمپنیوں کے سابق ایگزیکٹو چیئرمین ژانگ شن شینگ نے فورم میں کہا کہ توانائی کی صنعت کوویڈ-19 کی وبا، یوکرین بحران کے ساتھ ساتھ مسلسل گلوبل وارمنگ کے شدید چیلنجز کی وجہ سے شدید ہلچل اور بڑی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔
ہیوسٹن(شِنہوا) امریکہ میں سالانہ آف شورٹیکنالوجی کانفرنس (او ٹی سی) کے موقع پر،چین اور امریکہ کی 50 سے زیادہ توانائی کمپنیوں نے یہاں منعقدہ فورم میں شرکت کی تاکہ تعاون کے مزید مواقع تلاش کر سکیں۔
نویں "چائنہ-یو ایس انرجی انٹرپرائز کوآپریشن فورم" سے خطاب کرتے ہوئے ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹرنر نے چین کے توانائی کے کاروباری اداروں کا امریکی توانائی کے مرکز کا دورہ کرنے اور او ٹی سی میں شرکت کا خیرمقدم کیا، جو سمندری توانائی کی ٹیکنالوجی سے متعلقہ ایک بااثر پلیٹ فارم ہے۔
ٹرنر نے کہا کہ ہم مل کر کام کرنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں اور مل کر کام کرنے میں ہم سب کی کامیابی اور مفاد ہے۔ توانائی کی فرموں کے درمیان تعاون اور خیالات کا اشتراک توانائی کی منتقلی کو ایک ساتھ آگے بڑھائے گا اور اس طرح پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ایک دوسرے کے ساتھ آگے بڑھنے کے طریقے تلاش کرنا بہت ضروری ہے۔ بصورت دیگر، ہم سب ہار جائیں گے۔
چائنہ پیٹرولیم اینڈ پیٹرو کیمیکل ایکوئپمنٹ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے چیف ژو لیان یانگ نے کہا کہ ان کی تنظیم مستقبل میں یکساں تعاون کے ذریعے اپنے اراکین کو "بڑی منڈیوں اور کاروباری مواقع تلاش کرنے" میں مدد کرنے کی کوشش کرے گی۔
چین میں شیل کمپنیوں کے سابق ایگزیکٹو چیئرمین ژانگ شن شینگ نے فورم میں کہا کہ توانائی کی صنعت کوویڈ-19 کی وبا، یوکرین بحران کے ساتھ ساتھ مسلسل گلوبل وارمنگ کے شدید چیلنجز کی وجہ سے شدید ہلچل اور بڑی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں ماحول دوست توانائی پر منتقلی کے حصول کے تناظر میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کی نصب قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔
چین کی قومی توانائی انتظامیہ (این ای اے ) کے مطابق چین کی پہلی سہ ماہی میں قابل تجدید توانائی کی نئی نصب شدہ صلاحیت گزشتہ سال کی نسبت86.5 فیصد اضافے سے 4 کروڑ 74 لاکھ کلوواٹ تک پہنچ گئی جو ملک کی نئی نصب شدہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 80.3 فیصد ہے۔
این ای اے نے کہا کہ مارچ کے آخر تک قابل تجدید توانائی کی نصب صلاحیت تقریباً 1 ارب 26 کروڑ کلوواٹ تک پہنچ گئی۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی قابل تجدید توانائی کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 11.4 فیصد بڑھ کر 594 ارب 70 کروڑ کلو واٹ فی گھنٹہ تک پہنچ گئی جس میں ہوا اور فوٹو وولٹک پاور کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت27.8 فیصد اضافہ ہوا۔
میکسیکو سٹی(شِنہوا)میکسیکو کی مغربی ریاست نیریٹ میں ایک ہائی وے پر سیاحوں کی بس الٹنے سے کم سے کم 18 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے۔
نیریٹ سٹیٹ اٹارنی جنرل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ بس ہفتے کی رات 15 میٹر گہری کھائی میں جا گری جس میں سوار 11 خواتین اور 7 مرد ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں کو ریاست کے تین اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ریاست جالیسکو کے گورنر اینریک الفارو نے تصدیق کی کہ سیاحوں کی بس وسطی جلیسکو میں تلجومولکو سے روانہ ہوکر نیریٹ کے ساحلی مقام گویابیتوس جا رہی تھی جہاں سیاحوں نے چھٹیاں گزارنی تھیں۔
لہاسا (شِنہوا)چین-نیپال سرحد پر واقع ایک زمینی بندرگاہ ژام سے مال کی دو طرفہ تجارت پیر کو بحال ہوگئی۔
1 لاکھ یوآن (14 ہزار 442 ڈالر) سے زیادہ مالیت کا سامان لے جانے والی تین گاڑیاں نیپال سے بندرگاہ پر پہنچیں جس سے چین کے جنوب مغربی تبت خود مختار علاقے کے شہر شیگزے میں زمینی بندرگاہ سے دو طرفہ تجارت کی بحالی کا آغاز ہوا۔
ژام پر2015 میں نیپال میں آنے والے ایک بڑے زلزلے کے بعد سروس بند کر دی گئی تھی جس سے بندرگاہ پر سڑکیں، پل اور دیگر سہولیات تباہ ہو گئیں۔ 2019 میں اسے نیپال کی برآمدات کیلئے جزوی طور پر دوبارہ کھولا گیا۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بندرگاہ کے ذریعے 24 کروڑ 90 لاکھ یوآن مالیت کا17 ہزار ٹن سے زائد سامان برآمد کیا گیا۔
لہاسا (شِنہوا)چین-نیپال سرحد پر واقع ایک زمینی بندرگاہ ژام سے مال کی دو طرفہ تجارت پیر کو بحال ہوگئی۔
1 لاکھ یوآن (14 ہزار 442 ڈالر) سے زیادہ مالیت کا سامان لے جانے والی تین گاڑیاں نیپال سے بندرگاہ پر پہنچیں جس سے چین کے جنوب مغربی تبت خود مختار علاقے کے شہر شیگزے میں زمینی بندرگاہ سے دو طرفہ تجارت کی بحالی کا آغاز ہوا۔
ژام پر2015 میں نیپال میں آنے والے ایک بڑے زلزلے کے بعد سروس بند کر دی گئی تھی جس سے بندرگاہ پر سڑکیں، پل اور دیگر سہولیات تباہ ہو گئیں۔ 2019 میں اسے نیپال کی برآمدات کیلئے جزوی طور پر دوبارہ کھولا گیا۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بندرگاہ کے ذریعے 24 کروڑ 90 لاکھ یوآن مالیت کا17 ہزار ٹن سے زائد سامان برآمد کیا گیا۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کی زرعی مصنوعات کی درآمدات اور برآمدات میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.5 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت زراعت و دیہی امور کے مطابق، 2023 کے پہلے تین ماہ میں ملک کی زرعی پیداوار کی غیر ملکی تجارت کی مالیت 83ارب 38کروڑ ڈالررہی۔
زرعی مصنوعات کی درآمدات گزشتہ سال سے13.2 فیصد بڑھ کر 59ارب 88کروڑ ڈالر جبکہ زرعی مصنوعات کی برآمدات 23ارب 50کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.4 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے میں زرعی پیداوار کے لیے ملک کا تجارتی خسارہ گزشتہ سال سے 17.2 فیصد بڑھ کر36ارب 38 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں ریلوے کے شعبے میں فکسڈ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 6.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے ریلوے میں مجموعی طور پر 113 ارب 55 کروڑ یوآن (تقریباً16 ارب 40 کروڑ ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ حالیہ برسوں میں سرمایہ کاری کی ترقی نسبتاً زیادہ تھی۔
کمپنی کی آمدنی اسی مدت کے دوران گزشتہ سال کی نسبت18.2 فیصد بڑھ کر 271 ارب90 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی۔
پہلے تین مہینوں میں چین کی ریلوے نے مسافروں کے 75 کروڑ 30 لاکھ سفری دوروں کا انتظام کیا جس میں گزشتہ سال کی نسبت 66 فیصد اضافہ ہوا۔
ملک کی ریل مال برداری کا حجم جو اقتصادی سرگرمیوں کا ایک اہم اشاریہ ہے، اسی مدت میں گزشتہ سال کی نسبت 2.3 فیصد بڑھ کر 97 کروڑ ٹن تک پہنچ گیا۔
پاکستان اکانومی واچ کے چئیرمین برگیڈئیر(ر) محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کا سلسلہ ختم ہونے میں نہیں آ رہا ہے جو ایک سازش ہے۔یہ ادارہ قرضہ روک کر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے تاکہ اپنی مرضی کے سیاسی فیصلے کروا سکے۔ عالمی ادارہ اس وقت تک پاکستان کو قرضہ نہیں دے گا جب تک ہم سی پیک سے پیچھے ہٹ نہیں جاتے جو اس کا اصل ہدف ہے۔ اسی وجہ سے درجنوں شرائط پوری کرنے کے باوجود آئی ایم ایف مسلسل بہانے کر رہا ہے۔ لولے لنگڑے جواز پیش کرنے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے ارادے سب پر عیاں ہو گئے ہیں۔پاکستان کو آئی ایم ایف کے بغیر جینا ہو گا جس کی اولین شرط اشرافیہ نوازی کا خاتمہ ہے۔ محمد اسلم خان نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے میں تاخیر کی وجہ سے ملکی معیشت بہت متاثر ہوئی ہے جبکہ عوام کو بھی اسکی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق پاکستان کے موجودہ معاشی حالات کی وجہ سے ملک کے پاس آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں کیونکہ دوسرے عالمی مالیاتی اداروں اور دیگر ممالک نے پاکستان کے لیے قرضہ کو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے جوڑ رکھا ہے اور آئی ایم ایف کی جانب سے قسط کے اجرا کے بعد مزید قرضے مل سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر نے غیریقینی کی صورتحال پیدا کی ہے، روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے، سرمایہ کاری ختم ہو کر رہ گئی ہے اور فنانشنل مارکیٹ میں منفی اثرات پیدا ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مسلسل کم ہو رہی ہے۔ روپے کی قدر میں گراوٹ سے عام آدمی کے لیے بہت ساری چیزیں مہنگی ہوگئی ہیں کیونکہ کھانے پینے کی چیزوں سے لے کر تیل تک درامد کیا جاتا ہے ۔ یکدم بجلی، گیس اور شرح سود بڑھانے کا فیصلہ غلط تھا جس سے عوام اور کاروباری برادری پر بہت بوجھ پڑا ہے۔حکومت کو چائیے کہ حالات بہتر ہوتے ہی آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کے لئے بھرپور کوشش کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے انڈسٹریز تباہ و برباد ہو چکی ہے۔50 فیصد انڈسٹریز فار سیل ہے جسے کباڑے بھی نہیں خرید رہے ہیں کیونکہ اس کے پاس بھی قوت خرید ختم ہو چکی ہے۔80فیصد انڈسٹریز بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روز گار ہو چکے ہیںوزیرخزانہ اسحاق ڈار بند کمرے میں فیصلے کررہے ہیں اس سے ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔پنجاب کی انڈسٹریز تیزی سے بند ہورہی ہے اگر حکومت نہیں چاہتی ہم انڈسٹریز کو چلائیں ہمیں واضح طور پر بتا دیا ہم کوئی اور کاروبار کر لیں۔یہ بات ریجنل چیئرمین اپپٹما حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے اپپٹما کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سینٹرل چیئرمین سمیت دیگر صنعتکار بھی موجود تھے انہوںنے کہا کہ بجلی' گیس'پٹرولیم سمیت خام مال مہنگا ہونے سے انڈسٹریز تباہی کا شکار ہوچکی ہے۔انڈسٹریز بند ہونے سے جہاںمعیشت بدحال ہو گی وہاں لاکھوں افراد بے روزگاری کا شکار بھی ہونگے۔انہوںنے کہا کہ صنعتکار انڈسٹریز بند نہیں کرنا چاہتے انڈسٹریز کوچلانے کے لئے صنعتکاروں نے اپنے گھر سے سیل کر دیئے۔صنعتکاروں نے آخری تک دم تک انڈسٹریز چلانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اب انکی قوت برداشت جواب دے چکی ہے۔
انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں گیس 11 سو پچیس روپے جبکہ پنجاب کی انڈسٹریز کو 25 سو روپے دینا ہے تو اس دہرے معیار کی وجہ سے پنجاب کے صنعتکار دل برداشت ہو چکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب میں بحران پیدا کرنا چاہتی ہے اگر لاکھوں مزدور بے روزگار ہونگے تو وہ سڑکوں پر آئیں اور روڈ بلاک ہونگے تو ملک جام ہو کر رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس تیزی سے کرائمز میں اضافہ ہو رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے جس سے ہر شخص غیر محفوظ ہو کر رہ گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پرعملدرآمدسے ملک میں بھونچال آگیا ہے۔ڈالر کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ بنیادی شرح سود سترہ فیصد سے بڑھا کر بیس فیصد کر دی گئی ہے جس پر بینک منافع ملا کر یہ شرح 24.23 فیصد تک ہو گئی جس کی موجودگی میں کوئی بھی کاروبار ممکن نہیں اس لئے بے شمار انڈسٹریز سمیت کاروبار بندہو جائیں گے اور بینک نادہندگی میں اضافہ ہوگا۔ ڈالر کی قدر میں اتار چڑھائو جاری ہے۔ گزشتہ روز بجلی تین روپے 82 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی ہے جبکہ سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اشیائے تعیش پر سیلز ٹیکس کی شرح 22 فیصد کر دی گئی'مہنگائی 35 فیصد کی شروع کو چھو رہی ہے
اس سارے کھیل میں جہاں عوام پس رہے ہیں وہیں سٹے باز راتوں رات اربوں روپے کما رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے میں مسلسل تاخیر سے مارکیٹ میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور اعلی حکام کے تسلی آمیز بیانات سے صورتحال بہتر ہونے کی بجائے بگڑ رہی ہے۔ یہ درست ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سمیت ہر قرض دہندہ سے مسلسل وعدہ خلافیاں کرکے اپنی ساکھ تباہ کر ڈالی ہے مگر عالمی ادارہ بھی مسلسل اپنی شرائط میں اضافہ اور سختی کر رہا ہے جو پریشان کن ہے۔ان حالات میں عالمی اداروں کے بارے سازشی نظریات پروان چڑھ رہے ہیںجوملکی معیشت کے لئے نیک شگون نہیںہے۔ انہوںنے کہاکہ بعض ممالک کی جانب سے پاکستان کی معیشت کونقصان پہنچانے کی سازشیںخارج ازامکان نہیں ہیں مگر زیادہ قصور ان نام نہاد ماہرین کا ہے جو سمجھتے تھے آئی ایم ایف کو نظر انداز کرکے دوست ممالک سے قرضہ لیا جا سکتاہے جو انکی خام خیال ثابت ہوئی ہے کیونکہ دوست ممالک نے بھی آئی ایم ایف کی نگرانی کے بغیر قرض دینے سے انکار کردیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مرغی کے فی کلو گوشت میں 30 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق 30 روپے کے اس نئے اضافے کے بعد برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 557 روپے سے بڑھ کر 587 روپے ہوچکی ہے، اسی طرح زندہ برائلر کے دام بھی 20 روپے مزید بڑھا دیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے زندہ برائلر ہول سیل ریٹ پر 363 روپے سے بڑھ کر 383 اور پرچون کے نرخ 371 روپے سے بڑھا کر 391 روپے فی کلو مقرر کردیئے گئے تاہم ملک میں انڈوں کی قیمت 274 روپے فی درجن پر برقرار ہے، انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 100 روپے کی ہوگئی ہے جب کہ عام مارکیٹ میں فی انڈہ 22 سے 24 روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔اس حوالے سے مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ فیڈ مہنگا ہونے کی وجہ سے زیادہ تر پولڑی فارم مالکان نے مرغیوں کی پیداوار کم کر دی ہے جس سے مرغی اور انڈوں کے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا، پہلے روزانہ کی بنیاد پر ہم 10سے 12من تک مرغی فروخت کرتے تھے، اب مہنگائی کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر فروخت صرف 3 من تک بشمکل پہنچ پاتی ہے کیوں کہ مرغی کا ریٹ میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کی وجہ سے کوئی مرغی خریدنے کے لئے ہماری دکانوں کا رخ نہیں کرتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حکومت نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی 38 فیصد تک بڑھ سکتی ہے جبکہ مہنگائی کا طوفان ملک کا سابقہ بلند ترین ریکارڈ بھی توڑ سکتا ہے۔مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی مہنگائی کی توقعات پر قابو نہیں پا سکی، اس ضمن میں وزارت خزانہ نے کہا کہ اپریل 2023 کے لیے افراط زر 36 فیصد سے 38 فیصد کی حد میں رہنے کی توقع ہے۔دسمبر 1973 میں پاکستان میں مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح 37.8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جسے مہنگائی کی حالیہ لہر نے جلد ہی پیچھے چھوڑ دیا ہے، گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 35.4 فیصد تھی، رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ مرکزی بینک کی پالیسیاں بھی مدد نہیں کر رہیں۔وزارت خزانہ کے اکنامک ایڈوائزر ونگ کی طرف سے تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ریکارڈ 21 فیصد اضافہ کر دیا ہے، مہنگائی کی شرح سستی سطح پر آنے میں وقت لگے گا، اگلے مالی سال کے لیے حکومت نے اوسطاً 20 فیصد افراط زر کی شرح کا تخمینہ لگایا ہے۔وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کامیابی سے تکمیل یہ پروگرام زیادہ سرمائے کی آمد کو راغب کرنے، شرح مبادلہ میں مزید استحکام اور افراط زر کے دباو? کو کم کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔رپورٹ کے مطابق وزارت خوراک کے تخمینے کے مطابق اس سال 29 ملین میٹرک ٹن گندم دستیاب ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ رواں برس کیتیسرے مہینے بھی جاری رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 35.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ پچاس سالوں میں مہنگائی کی بلند ترین سطح ہے۔یہ اعداد وشمار ایک ایسے موقع پر جاری کیے گئے ہیں، جب جمعے کے روز کراچی میں مفت راشن کی تقسیم کے ایک مرکز میں بھگدڑمچنے سے عورتوں اور بچوں سمیت کم ازکم سولہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حکومت نے ملک بھر میں سستے آٹے کی تقسیم کے لیے مراکز کھول رکھے ہیں۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق ٹرکوں اور ڈسٹری بیوشن پوائنٹس سے آٹے کے ہزاروں تھیلے لوٹ بھی لیے گئے ہیں۔'جس طرح مہنگائی بڑھ رہی ہے، مجھے یقین ہے کہ قحط جیسی صورتحال ابھر رہی ہے۔''شماریات بیورو کے ایک ترجمان نے کہا کہ مہنگائی کی یہ شرح 1970 کی دہائی میں ماہانہ ریکارڈ رکھنے کا سلسلہ شروع کیے جانے کے بعد سے بیورو کی طرف سے ریکارڈ کی گیا سب سے زیادہ سالانہ اضافہ ہے۔مارچ میں ریکارڈ کی گئی
مہنگائی کی شرح نے فروری میں مہنگائی کی 31.5 فیصد شرح کو بلند شرح کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ کھانے، مشروبات اور ٹرانسپورٹ کی قیمتیں 50 فیصد تک بڑھ گء ہیں۔پاکستانی معیشت کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں ملکی کرنسی روپے کی قدر میں کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر بھی اب صرف چار ہفتوں تک کی درآمدات کی ادائیگیوں کے لیے باقی بچے ہیں۔پاکستانی معیشت کو پچھلے سال اگست میں آنے والیتباہ کن سیلابوں کی وجہ سے بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا۔پاکستانی حکومت رواں ماہ 170 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے گیافراط زر کی شرح میں اضافہوفاقی ادارہ شماریات کے مطابق فروری کے مقابلے میں مارچ کے مہینے میں قمیتوں میں 3.72 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ ماہرین اقتصادیات کے مطابق روپے کی قدر میں مسلسل کمی، حکومت کی جانب سے قیمتوں پر رعایتوں کے خاتمے اور ٹیکسوں میں اضافے کے بعد افراط زر کی شرح میں حالیہ اضافہ متوقع تھا۔شماریات بیورو نے کے مطابق مارچ میں خوراک کی قمیتوں میں سالانہ افراط زر کی شرح شہری اور دیہی علاقوں کے لیے بالترتیب 47.1 فیصد اور 50.2 فیصد رہی۔ پاکستان کا مرکزی بینک بنیادی سطح پر افراط زر میں اس اضافے کو تشویش کا باعث قرار دے چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لارج سکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی پیداوار مسلسل کم ہو رہی ہے اور صنعت کو طویل مدتی ترقی کے لیے اہم اصلاحات کی ضرورت ہے، کرنسی کی قدر میں تیزی سے کمی اور ملکی معیشت کی مجموعی سست روی کی وجہ سے 18 سیکٹر کم پیداوار ریکارڈ کر رہے ہیں، جولائی تا فروری 2022-23 کے دوران ایل ایس ایم آئی کی مجموعی پیداوار 5.56 فیصد کم ہو کر 116.64 پوائنٹس ہو گئی۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے اسٹینڈنگ ممبر محمد نعیم نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مانیٹری اور مالیاتی پالیسی میں سختی، درآمدی کنٹرول، ایندھن کی بلند قیمتیں، کم عالمی اور گھریلو طلب اور کاروبار کرنے کی لاگت میں اضافہ نے ایل ایس ایم آئی کی پیداوار میں کمی کا سبب بنایا ہے جیسا کہ ہم ٹیکسٹائل، کاغذ کی پیداوار میں کمی کو دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کئی مہینوں سے آپریشن جاری رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہا تھاکیونکہ درآمدی پابندیوں کی وجہ سے خام مال کی سپلائی گرگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کرنسی کی قدر میں تیزی سے کمی اور ملکی معیشت کی مجموعی سست روی کی وجہ سے مسئلہ مزید بڑھ گیا ہے اور18 سیکٹر کم پیداوار ریکارڈ کر رہے ہیں۔
صرف ملبوسات، چمڑے کی مصنوعات، فرنیچر اور دیگر مینوفیکچرنگ سیکٹرز ،فٹ بال کی پیداوار میں اضافہ دیکھا گیاجب کہ خوراک، مشروبات، تمباکو، ٹیکسٹائل، لکڑی کی مصنوعات، کاغذ اور بورڈ، کوک اور پیٹرولیم مصنوعات، فارماسیوٹیکل، ربڑ میں کمی دیکھی گئی۔ مصنوعات، غیر دھاتی معدنی مصنوعات، کیمیکل، لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات، برقی آلات، مشینری اور سامان، آٹوموبائل اور دیگر نقل و حمل کا سامان بھی اس میں شامل ہے۔پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق جولائی تا فروری 2022-23 کے دوران ایل ایس ایم آئی کی مجموعی پیداوار 5.56 فیصد کم ہو کر 116.64 پوائنٹس ہو گئی جو کہ 2021-22 کی اسی مدت میں 123.50 پوائنٹس تھی۔سال بہ سال کی بنیاد پر پیداوار فروری 2022 میں 142.66 پوائنٹس سے فروری 2023 میں 11.59 فیصد کم ہوکر 126.13 پوائنٹس ہوگئی۔ ماہانہ بنیادوں پرآوٹ پٹ فروری 2023 میں 0.50 فیصد کم ہوکر 126.13 پوائنٹس ہوگئی۔جولائی سے فروری کے دوران جن شعبوں میں ترقی ہوئی ان میں ملبوسات، چمڑے کی مصنوعات فرنیچر اور دیگر مینوفیکچرنگ شامل ہیں۔جولائی تا فروری کے دوران جن شعبوں میں کمی ہوئی ان میں خوراک مشروبات تمباکو ٹیکسٹائل لکڑی کی مصنوعات کاغذ اور بورڈ شامل ہیں۔
کوک اور پیٹرولیم مصنوعات کیمیکلز کیمیائی مصنوعات کھاد دواسازی ربڑ کی مصنوعات غیر دھاتی معدنی مصنوعات ، لوہے اور فولاد کی مصنوعات، کمپیوٹر، الیکٹرانکس اور آپٹیکل مصنوعات مشینری اور سامان آٹوموبائل اور دیگر نقل و حمل کا سامان بھی شامل ہے۔ندیم نے کہا کہ کسی ملک کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی اس کی معاشی طاقت کا ایک اہم اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتیں روزگار کے مواقع پیدا کرکے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد کرتی ہیں۔پاکستان کی ترقی کے امکانات محدود رہنے کی توقع ہے کیونکہ طویل عرصے تک کاروبار اور صارفین کے اعتماد میں مسلسل کمی ہے جس کی وجہ سے سپلائی چین میں رکاوٹوں، کمزور اعتماد کے ساتھ آنے والے مہینوں میں صنعت کی پیداوار میں مزید کمی آنے کی توقع ہے۔ زیادہ قرض لینے کے اخراجات اور ایندھن کی قیمتیں بھی اس کی ایک وجہ ہیں۔انہوں نے سرمایہ کاری، مسابقت اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی تجویز پیش کی جس میں تحریف آمیز تحفظات کو دور کرنے کے لیے تجارت اور کاروباری ریگولیٹری اصلاحات شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پیداواری صلاحیت کا منفی رجحان تمام شعبوں زراعت، مینوفیکچرنگ اور خدمات کی پیداوار کو متاثر کر رہا ہے،کم پیداواری صلاحیت بین الاقوامی مارکیٹ میں اعلی ان پٹ لاگت اور مسابقت کے نقصان کا باعث بنتی ہے، ملک کی نصف آبادی پر مشتمل ہونے کے باوجود موجودہ افرادی قوت میں خواتین کی شرکت کی شرح صرف 21 فیصد ہے،سرمایہ کاری کے قوانین میں اصلاحات کر کے پیداواری صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ پائیدار ترقی کے لیے پیداواری صلاحیت بڑھانے والی اصلاحات کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ وسائل کی بہتر تقسیم اور علاقائی اور عالمی انضمام کو بہتر بنائے گی۔ نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کے سی ای او محمد عالمگیر چوہدری نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کم پیداواری صلاحیت کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے جس کی بنیادی وجہ ریگولیٹری پیچیدگیاں، تکنیکی موافقت کی کمی اور تجارتی کھلے پن کی کم سطح ہے۔عالمگیر نے رائے دی کہ ایک طویل مدتی ترقی کے ایجنڈے کے لیے پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مذکورہ بالا تحریفات کے خاتمے کی ضرورت ہے۔ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلیری نے کہا کہ پیداواری صلاحیت کا منفی رجحان تمام شعبوں بشمول زراعت، مینوفیکچرنگ اور خدمات کی پیداوار کو متاثر کر رہا ہے۔
کم پیداواری صلاحیت بین الاقوامی مارکیٹ میں اعلی ان پٹ لاگت اور مسابقت کے نقصان کا باعث بنتی ہے۔ان کی تجویز کردہ اصلاحات میں جدت کی حوصلہ افزائی، ماحولیاتی حالات کو بہتر بنانا، ضوابط کو ہموار کرنا، مسابقت پر مبنی اقتصادی نظام کو فروغ دینا، اور برآمدی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنا شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ میکسیکو اور ویتنام کی برآمدی تنوع کی حکمت عملی کی طرف سے مارکیٹ پر مبنی معیشت کو اپنانے سے گزشتہ دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مریم محسن نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ ملک کی نصف آبادی پر مشتمل ہونے کے باوجود موجودہ افرادی قوت میں خواتین کی شرکت کی شرح غیر معمولی طور پر 21 فیصد ہے۔ڈاکٹر مریم نے کہاکہ خواتین کی ملازمت کی سطح کو مردوں کے کام کرنے کی شرح کے برابر کرنے سے ملک پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے اور سال 2025 تک جی ڈی پی میں 60 فیصد اضافہ کر سکتا ہے۔پاکستان کی اقتصادی ترقی کے بارے میں ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق تجارت میں کھلے پن کے لیے رکاوٹوں کو کم کرکے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید راغب کرنے کے لیے سرمایہ کاری کے قوانین میں اصلاحات کر کے پیداواری صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ریڈکو ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ مہینوں جولائی سے دسمبرمیں 425 ملین آمدنی حاصل کی جو کہ سال بہ سال 31فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چھ ماہ کے دوران مجموعی نقصان 28.6 ملین تھاجو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 51.2 ملین کے منافع کے مقابلے میں 156فیصدکی نمایاں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ٹیکس سے پہلے کا نقصان 42.8 ملین تھاجو پچھلے سال کی اسی مدت میں 28.7 ملین کے منافع کے مقابلے میں 249فیصدکی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔خالص نقصان 48.2 ملین تھا جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 23.8 ملین کے منافع کے مقابلے میں 302فیصدکی نمایاں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔مجموعی منافع اور خالص منافع میں نمایاں کمی بنیادی طور پر روئی اور پالئییسٹر یارن سمیت خام مال کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور عالمی سپلائی چینز پر وبائی امراض کے اثرات کی وجہ سے تھی۔2021-22 میں کمپنی نے 728.6 ملین کی کل آمدن کی اطلاع دی جو پچھلے سال کے 495 ملین کے مقابلے میں 47فیصداضافہ کی نمائندگی کرتا ہے۔مجموعی منافع میں بھی نمایاں اضافہ ہواجو کہ گزشتہ سال کے 36.8 ملین کے مقابلے مالی سال 2021-22 میں 79فیصداضافے سے 65.8 ملین ہو گیا۔تاہم سال کے لیے ٹیکس سے پہلے کا منافع پچھلے سال کے 48.4 ملین کے مقابلے میں 44فیصدکم ہو کر 26.9 ملین ہو گیا۔ سال کے لیے فی حصص آمدنی پچھلے سال کے مقابلے میں 68فیصدکی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ریڈکوایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جس نے اکتوبر 1991 میں کام شروع کیا۔ اسے منسوخ شدہ کمپنیز آرڈیننس کے تحت شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمیوں میں یارن اور گریج فیبرک کی تیاری اور فروخت شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خیبرپختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن دور دراز علاقوں میں 13 سولر منی گرڈ سٹیشنوں کی تنصیب مکمل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، 757 ملین روپے کی لاگت سے تمام نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کو بجلی فراہم کی جائیگی، منصوبے پر 83 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے،سولرائزیشن کے ذریعے آف گرڈ علاقوں کو بجلی کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔یہ بات سولرائزیشن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اسفندیار خان نے ویلتھ پاک کو بتائی۔ اس منصوبے سے شمسی توانائی کی پیداوار کے ذریعے بلاتعطل اور کم لاگت بجلی فراہم کر کے غربت زدہ اور جنگ زدہ کمیونٹیز پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہدف بنائے گئے علاقوں میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ 757 ملین روپے کی لاگت سے صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کو مذکورہ اقدام کے تحت شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے ذریعے مارکیٹ کے علاقوں کو کل 2.27 میگا واٹ بجلی فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے باجوڑ، مہمند، کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان کے قبائلی اضلاع اور لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سرحدی علاقوں میں مکمل کیے جائیں گے۔ اسفندیار نے کہا کہ منصوبے پر 83 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام جلد مکمل ہونے کی امید ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لیے ایسے دیہی علاقوں کا انتخاب کیا گیا جو قومی گرڈ سے منسلک نہیں تھے۔
سولر منی گرڈز کو دنیا بھر میں دور دراز کے آف گرڈ کمیونٹیز کی بجلی بنانے کا حل سمجھا جاتا ہے۔ لہذاپیڈونے یہ قدم ان علاقوں کو قابل اعتماد بجلی فراہم کرنے کے مقصد سے اٹھانے کا فیصلہ کیا جہاں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئیں کیونکہ وہ قومی گرڈ سے منسلک نہیں تھے۔ کیونکہ یہ بیک وقت کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے علاوہ معاشی اور سماجی فوائد بھی رکھتا ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ اس اقدام سے مارکیٹ کی سرگرمیوں اور چھوٹے درجے کے تاجروں کی آمدنی کو بڑھانے میں مدد ملے گی، اس طرح آمدنی کے واحد ذریعہ پر انحصار کرنے والے خاندانوں کی غربت اور خطرات میں کمی آئے گی۔ حالیہ توانائی اور مالیاتی بحران نے پیداوار، اقتصادیات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ پاکستان میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں مسلسل بند ہو رہی ہیں اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ سولرائزیشن کے ذریعے آف گرڈ علاقوں کو بجلی کی فراہمی ملک کے دور دراز علاقوں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے ایک اہم حکمت عملی ہے کیونکہ منی گرڈز روزگار کے ذریعے براہ راست معاشی اثرات مرتب کرتے ہیں اور توانائی کے اخراجات کی بچت ہوتی ہے۔ پیڈوکے زیر تعمیر سولر منی گرڈ اسٹیشنوں سے مقامی تاجروں کے لیے آف گرڈ علاقوں میں سینکڑوں دکانوں کو بجلی فراہم کرنے کی توقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی