• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | پاکستان

عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کر...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میںتنبیہ کی ہے کہ عدالتی اوقات میں عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کر دیں گے،عداتوں کا مذاق بنا کر رکھا ہوا ہے، ہائیکورٹ کو سول کورٹ سمجھ رکھا ہے کیا؟،یا ہم نیچے آگئے ہیں یا وہ اوپر آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کی ذاتی حیثیت میں عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کہاں ہیں درخواست گزار؟ وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ وہ نہیں آسکے اس لیے استثنی کی درخواست دائر کی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کہاں ہے استثنی کی درخواست، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ درخواست دائر ہوگئی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالتی وقت تک درخواست گزار عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کر دیں گے، عداتوں کا مذاق بنا کر رکھا ہوا ہے، ہائیکورٹ کو سول کورٹ سمجھ رکھا ہے کیا؟ عدالتوں کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ یا ہم نیچے آگئے ہیں یا وہ اوپر آ گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منی لانڈرنگ ریفرنس،حمزہ شہباز کی حاضری معافی...

لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ لاہور کی احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔ سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے، عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ پیشی کے لیے ان کے پلیڈر انوار حسین پیش ہوئے۔ عدالت نے شریک ملزمان سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق سپلیمنٹری رپورٹ پیش کرنے پر نیب نے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔ عدالت نے شریک ملزمان سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق سپلیمنٹری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مندوب کا اقوام متحدہ سیکرٹریٹ پر امن م...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ پر زور دیا ہے کہ وہ امن قائم کرنے کے لیے جامع بجٹ کارکردگی کو مضبوط بنائے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کی پانچویں کمیٹی کے دوبارہ شروع ہونے والے اجلاس کے دوسرے حصے کو بتایاکہ سیکرٹریٹ کو جامع بجٹ کی کارکردگی کو مضبوط بنانا اور داخلی کنٹرول کو بہتر بنانا جاری رکھنا چاہئے تاکہ امن مشنز کی کارکردگی اور  افادیت میں اضافہ کیا جا سکے۔

اس تنظیم کے سب سے بڑے واحد بجٹ کے طور پر، امن آپریشنز کا بجٹ اربوں ڈالرز میں ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ چین سائنس پر مبنی اور دانشمندانہ اصول کے تحت بجٹ کا جائزہ لینے اور اپنے اختیار کو پورا کرنے کے لئے امن مشنز کے لئے ضروری وسائل فراہم کرنے کی پانچویں کمیٹی کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے۔

مندوب  نے کہا کہ ہم مالی سال 2023/2024 کے لئے سیکرٹری جنرل کی طرف سے تجویز کردہ امن  بجٹ میں نسبتاً بڑے اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں جس سے رکن ممالک کے لئے مالی بوجھ بڑھ سکتا ہے جن میں سے متعدد کو تشویش ہے۔

یہ ایک مشترکہ نقطہ نظر ہے کہ امن  بجٹ کا احتیاط سے اور جامع جائزہ لیا جانا چاہئے۔ چین بجٹ مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لئے قابل قدر سفارشات فراہم کرنے کے لئے بیرونی آڈٹ باڈی کے طور پر اپنا کردار مکمل طور پر ادا کرنے میں بورڈ آف آڈیٹرز کی حمایت کرتا ہے۔ ہم اقوام متحدہ کی حمایت کرتے ہیں کہ وہ امداد دینے والے ممالک کو بروقت معاوضہ ادا کرے۔

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بین الاقوامی برادری میانمار کی خودمختاری کا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے میانمار کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی سفیر نویلین ہیزر سے ملاقات کی ہے۔

چھن  نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی عوامل کے آپس میں جڑے ہونے کی وجہ سے میانمار کا مسئلہ پیچیدہ ہے اور اس کا کوئی فوری حل نہیں ہے۔

 انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ میانمار کی خودمختاری کا احترام کرے اور آئینی اور قانونی فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے میانمار کے تمام فریقین کی حمایت کریں تاکہ اختلافات کو ختم کیا جاسکے اور سیاسی مذاکرات کے ذریعے سیاسی منتقلی کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کی ثالثی کا احترام کرنا چاہئے اور میانمار پر اپنے پانچ نکاتی اتفاق رائے پر عمل درآمد کو فروغ دینا چاہئے۔

انہوں نے بحران کو بڑھنے اور پھیلنے سے روکنے کے لئے دانشمندانہ اور عملی طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ چین خصوصی سفیر کی ان کی ذمہ داریوں میں حمایت اور مدد جاری رکھے گا۔

ہیزر نے کہا کہ میانمار کے مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں کی قیادت میانمار کو کرنی چاہیے اور وہاں کے لوگوں کی خواہشات کا احترام کیا جانا چاہیے۔

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بین الاقوامی برادری میانمار کی خودمختاری کا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے میانمار کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی سفیر نویلین ہیزر سے ملاقات کی ہے۔

چھن  نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی عوامل کے آپس میں جڑے ہونے کی وجہ سے میانمار کا مسئلہ پیچیدہ ہے اور اس کا کوئی فوری حل نہیں ہے۔

 انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ میانمار کی خودمختاری کا احترام کرے اور آئینی اور قانونی فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے میانمار کے تمام فریقین کی حمایت کریں تاکہ اختلافات کو ختم کیا جاسکے اور سیاسی مذاکرات کے ذریعے سیاسی منتقلی کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کی ثالثی کا احترام کرنا چاہئے اور میانمار پر اپنے پانچ نکاتی اتفاق رائے پر عمل درآمد کو فروغ دینا چاہئے۔

انہوں نے بحران کو بڑھنے اور پھیلنے سے روکنے کے لئے دانشمندانہ اور عملی طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ چین خصوصی سفیر کی ان کی ذمہ داریوں میں حمایت اور مدد جاری رکھے گا۔

ہیزر نے کہا کہ میانمار کے مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں کی قیادت میانمار کو کرنی چاہیے اور وہاں کے لوگوں کی خواہشات کا احترام کیا جانا چاہیے۔

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیلیفورنیا، فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے صحرائی علاقے میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بیکرز فیلڈ کے ایک ٹی وی چینل کے جی ای ٹی۔ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ بیکرزفیلڈ سے 104 کلومیٹر مشرق میں، جنوبی وسطی وادی میں کیرن کاؤنٹی کی کاؤنٹی سیٹ  میں واقع موجاوے کے ایک گھر میں پیش آیا۔

کیرن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ اس سے قبل کی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 20 یا 30 سال کے درمیان تھیں۔

شیرف کے لیفٹیننٹ ڈینیئل پیریز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نائبین نے حملے سے متاثرہ چار افراد کا سراغ لگایا ہے۔

دو خواتین اور ایک مرد کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ تیسری خاتون کو اینٹی لوپ ویلی اسپتال لے جایا گیا جہاں بعد میں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

فوری طور پر کوئی گرفتاری، مشتبہ معلومات یا ممکنہ محرک معلوم نہیں ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کار شواہد جمع کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور پیر کی صبح تک تفصیلات واضح نہیں تھیں۔

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، متعدد نئے نجی کاروباری اداروں میں 10.7...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی  کے دوران تقریباً 20 لاکھ 39 ہزار نئے نجی کاروباری ادارے قائم کئے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.7 فیصد زیادہ ہیں۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے آخر تک  اند راج شدہ نجی اداروں کی تعداد4 کروڑ 90 لاکھ  سے تجاوز کر چکی تھی جو ملک کی کل تعداد کا 92.3 فیصد ہے۔

اس عرصے کے دوران علاقائی ترقی زیادہ متوازن ہو گئی۔ جنوری سے مارچ تک ملک کے وسطی خطے میں 5 لاکھ 19 ہزار  نئے نجی کاروباری ادارے قائم کیے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 20.8 فیصد زیادہ ہیں۔  مغربی خطے میں تقریباً4 لاکھ 41 ہزار نئے نجی کاروباری ادارے قائم کیے گئے جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 30.2 فیصد زیادہ ہیں۔

رہائش و کیٹرنگ انڈسٹری اور لیزنگ وبزنس سروس انڈسٹری میں پہلی سہ ماہی کے دوران تیزی ہو ئی جو کبھی نوول کرونا وائرس سے شدید متاثر ہوئی تھیں ۔

اعداد و شمار کے مطابق ان شعبوں میں نئے قائم ہونے والے نجی اداروں کی تعداد میں  گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 35.7 فیصد اور 15.5 فیصد اضافہ ہوا۔

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، زیرسمندر سڑک سرنگ کو ٹریفک کے لئے کھول...

ڈالیان (شِںہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے ساحلی شہر ڈالیان میں زیرسمندر ایک سڑک سرنگ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ڈالیان بے انڈر سی ٹنل کمپنی لمیٹڈ کے ڈپٹی چیف انجینئر سن ژو نے بتایا کہ یہ سرنگ ڈالیان بے تلے دو طرفہ 6 لین پر مشتمل اربن ایکسپریس وے ہے جو چین کے شمالی علاقے میں پہلی زیرسمندر ٹیوب سرنگ ہے۔

سن نے بتایا کہ 5.1 کلومیٹر طویل سرنگ میں ٹریفک کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس سرنگ کی تعمیر میں تقریباً 4 برس لگے۔

سرنگ کو ملانے والی سڑک فعال ہوچکی ہے جو ڈالیان خلیج کے شمالی اور جنوبی حصوں کو باہمی طور پر منسلک کرتی ہے۔ اس سے ٹریفک رش کم کرنے اور ڈالیان میں شہری ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ڈرون کے ذریعے سونا اسمگل کرنے والا گ...

ہوہوٹ (شِنہوا) چین کے شمالی اندرون منگولیا خود اختیارخطے میں پولیس نے سونے کی اسمگلنگ کے لئے بغیرپائلٹ فضائی گاڑی کا استعمال کر نے والے گروہ کو  گر فتار کر لیا ہے۔

مان ژولی شہر کے ادارہ عوامی تحفظ نے بتایا کہ اپریل میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 5.2 کلو گرام سونا ضبط کرلیا تھا۔

گروہ کے زیراستعمال ڈرون خودکارطریقے سے سفر کرسکتا ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ 20 کلوگرام وزن لے جاسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق اس کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار یوآن (تقریباً 36 ہزار 180 امریکی ڈالرز) ہے

ایک مشتبہ شخص نے اعترافی بیان میں بتایا ہے کہ یہ ڈرون چین ۔ روس سرحد پر چینی علاقے سے روس کے ایک مقام پر روانہ ہوا جہاں گروہ کے ایک رکن ڈرون میں سونے کے ٹکڑے بھرے۔ اس کے بعد ڈرون نے واپس اڑان بھری اور گروہ کے دیگر ارکان کو سونے کے ٹکڑے فراہم کئے۔

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، قانون پر عملدرآمد سے جنگلی حیات کے تحف...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جنگلی حیات کے تحفظ بارے ترمیم شدہ قانون پیر سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔ اس کے ذریعے جنگلی حیات اور ان کی رہائش گاہوں کے بہتر تحفظ کی کوششیں کی گئی  ہیں۔ اعلیٰ قانون ساز ادارے نے گزشتہ برس دسمبر میں اس قانون کی منظوری دی تھی۔

نظرثانی شدہ قانون میں جنگلی حیات کی آبادی کو منظم کرنے بارے اقدامات کو بہتر بنایا گیا ہے۔

قانون میں بتا یا گیا ہے کہ جب جنگلی جانوروں کی بہتات ہوجائے اور لوگوں کی املاک و سلامتی کے ساتھ ساتھ زراعت اور مویشی بانی کی پیداواری صلاحیت خطرے کی زد میں ہو تو صورتحال کے مدنظر حفاظتی انتباہ کے نشانات ،تنہائی اور ان کے تحفظ تحفظ کی سہولیات تعمیر کی جائیں۔

اس قانون میں قومی سبسڈی کا دائرہ کار بھی سنگین نقصانات کا سبب بننے والے ریاستی تحفظ کے تحت آنے والی جنگلی حیات سے زمینی جنگلی حیات تک بڑھادیا گیا ہے۔

جنگلی حیات کے تحفظ بارے موجودہ قانون 1988 میں تیار کیا گیا تھا۔ اس پر ہونے والی یہ نظرثانی 2016 کے بعد پہلی بڑی نظرثانی ہے۔

اس کے علاوہ جنگلی جانوروں کو قرنطینہ کرنے بارے متعدد اقدامات بھی نافذ العمل ہوئے۔

قرنطینہ بارے اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تکنیکی معاونت کے نظام کو بہتر بنانے اور محکموں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ نظام کو حقیقی صورتحال کے تحت اچھی طرح بہتر بنایا جائے۔

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ، لیبیا کے شہروں سے 27 ہزار سے زا...

طرابلس (شِنہوا) اقوام متحدہ کے لیبیا میں امدادی مشن (یو این ایس ایم آئی ایل) نے کہا ہے کہ 2022 کے دوران لیبیا کے شہروں طرابلس، میسورتا، بن غازی اور سیرت میں سے 27 ہزار 400 ایکسپلوسیو ریمننٹس آف وار (ای آر ڈبلیو) ہٹا ئے گئے ہیں۔

یو این ایس ایم آئی ایل کے مطابق 2011 سے اب تک لیبیا میں 10 لاکھ سے زائد ای آر ڈبلیو ہٹائے گئے جن میں 82 فیصد میزائل اور 4 فیصد چھوٹے ہتھیار شامل ہیں۔

یو این ایس ایم آئی ایل نے کہا  ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران بارودی سرنگوں پر کارروائی کرنے والے شراکت داروں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے باوجود لیبیا بھر میں 1 کروڑ 50 لاکھ مربع میٹر سے زائد علاقہ اب بھی دھماکہ خیز مواد سے آلودہ ہے۔

یو این ایس ایم آئی ایل کے مطابق 2022 میں لیبیا میں ای آر ڈبلیو کے حملوں میں 14 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

لیبیا 2011 میں معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے عدم تحفظ اور افراتفری کا شکار ہے۔

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نیوزی لینڈ کو برقی گاڑیاں درآمد کرنے میں...

ویلنگٹن (شِنہوا) چین نیوزی لینڈ کو برقی گاڑیاں درآمد کرنے میں سر فہرست رہا جو 12 ماہ کے دوران مارچ 2023 تک درآمدات کا 58 فیصد ہے۔

نیوزی لینڈ کے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق درآمدی مالیت  کے اعتبار سے کی گئی درجہ بندی کے مطابق 12 ماہ کے دوران مارچ2023 تک برقی گاڑیوں کی درآمد ات میں چار ممالک چین، جنوبی کوریا، یورپی یونین اور جاپان سرفہرست ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ادارہ شماریات کے بین الاقوامی تجارتی منیجر ایل ایلن نے  کہا کہ  برقی گاڑیوں کی درآمدات میں اضافے کے سا تھ رسد میں تنوع آ یا ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ مینوفیکچررز مکمل برقی ماڈلز جاری کر رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں برقی گاڑیوں کی درآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2023 تک 12 ماہ کے دوران مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی درآمدات میں دوگنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

مارچ 2023 تک 12 ماہ کے دوران درآمد کی جانے والی مسافر گاڑیوں کی مجموعی مالیت 6.8 ارب نیوزی لینڈ ڈالرز (4.2ارب امریکی ڈالرز) تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔ 

یہ مارچ تک کسی بھی 12 ماہ کے اندر خریدی گئی گاڑیوں کی سب سے بڑی قیمت کی نمائندگی ہے۔

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش ، محنت کشوں کی عظمت کو سلام

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں دریا کنارے ایک بحری جہاز سے کوئلہ اتارنے میں محنت کشوں نے سخت محنت کی اور محنت کی عظمت کا عملی مظاہرہ کیا۔

محنت کش افراد قوم کے لئے خزانے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آئیں عالمی یوم مزدور پر انہیں سلام پیش کریں۔

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ ، محنت کش دریاکنارے ایک بحری جہاز سے کوئلہ اتاررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ ، محنت کش دریاکنارے ایک بحری جہاز سے کوئلہ اتاررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ ، محنت کش دریاکنارے ایک بحری جہاز سے کوئلہ اتاررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ ، محنت کش دریاکنارے ایک بحری جہاز سے کوئلہ اتاررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ ، محنت کش دریاکنارے ایک بحری جہاز سے کوئلہ اتاررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش ، محنت کشوں کی عظمت کو سلام

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں دریا کنارے ایک بحری جہاز سے کوئلہ اتارنے میں محنت کشوں نے سخت محنت کی اور محنت کی عظمت کا عملی مظاہرہ کیا۔

محنت کش افراد قوم کے لئے خزانے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آئیں عالمی یوم مزدور پر انہیں سلام پیش کریں۔

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ ، محنت کش دریاکنارے ایک بحری جہاز سے کوئلہ اتاررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ ، محنت کش دریاکنارے ایک بحری جہاز سے کوئلہ اتاررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ ، محنت کش دریاکنارے ایک بحری جہاز سے کوئلہ اتاررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ ، محنت کش دریاکنارے ایک بحری جہاز سے کوئلہ اتاررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ ، محنت کش دریاکنارے ایک بحری جہاز سے کوئلہ اتاررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد، نیزہ بازی کے مقابلے کا انعقاد

اسلام آباد (شِنہوا) اسلام آباد میں نیزہ بازی کے مقابلہ کے دوران گھڑ سواروں نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔

نیزہ بازی کے مقابلے میں ایک گھڑ سوار دوڑتا ہوا آتا ہے اور زمین میں گڑھے لکڑی کے ایک ٹکڑے کو نیزے یا تلوار کی مدد سے اٹھاتا ہے۔

 

اسلام آباد ، گھڑ سوار نیزہ بازی کے مقابلے میں شریک ہیں ۔(شِنہوا)

 

اسلام آباد ، گھڑ سوار نیزہ بازی کے مقابلے میں شریک ہیں ۔(شِنہوا)

 

اسلام آباد ، گھڑ سوار نیزہ بازی کے مقابلے میں شریک ہیں ۔(شِنہوا)

 

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد، نیزہ بازی کے مقابلے کا انعقاد

اسلام آباد (شِنہوا) اسلام آباد میں نیزہ بازی کے مقابلہ کے دوران گھڑ سواروں نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔

نیزہ بازی کے مقابلے میں ایک گھڑ سوار دوڑتا ہوا آتا ہے اور زمین میں گڑھے لکڑی کے ایک ٹکڑے کو نیزے یا تلوار کی مدد سے اٹھاتا ہے۔

 

اسلام آباد ، گھڑ سوار نیزہ بازی کے مقابلے میں شریک ہیں ۔(شِنہوا)

 

اسلام آباد ، گھڑ سوار نیزہ بازی کے مقابلے میں شریک ہیں ۔(شِنہوا)

 

اسلام آباد ، گھڑ سوار نیزہ بازی کے مقابلے میں شریک ہیں ۔(شِنہوا)

 

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

درجنوں ممالک میں مہنگائی کم پاکستان میں مسلس...

پاکستان اکانومی واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسیف الدین شیخ نے کہا ہے کہ درجنوں ممالک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے مگر پاکستان میں مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس میں کمی کا کوئی امکان نہیں۔ مہنگائی بڑھنے کی بنیادی وجوہات میں ناقص طرز حکمرانی اور اشرافیہ نوازی شامل ہیں۔ تمام وسائل اشرافیہ کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جا رہے ہیں اس لئے غربت بڑھ رہی ہے اور متوسط طبقہ تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ملک میں جس چیز کی کمی ہوتی ہے اسکی برامد شروع کر دی جاتی ہے جس سے برامدکنندگان کو فائدہ پہنچتا ہے مگر عوام پر بوجھ مزید بڑھ جاتا ہے۔سیف الدین شیخ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ملک میں دیگر اشیاء کے ساتھ آٹے گوشت چاول مرغی اور چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے کیونکہ ان اشیاء کونہ صرف برامد کیا جا رہا ہے بلکہ انکی سمگلنگ بھی عروج پر ہے۔اعلیٰ حکام کی جانب سے منافع خور مافیا کے خلاف کاروائیوں کے بیانات عوام کو اطمینان کا لالی پاپ کھلانے کے لئے ہوتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔انھوں نے کہا کہ تمام اہم پالیسیاں اشرافیہ کے مفادات کو زہن میں رکھ کر بنائی جا رہی ہیں جس سے عوام کے مصائب میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا ہے۔ اشرافیہ کی خود غرضی اور ضروری اصلاحات کو ٹالنے کی وجہ سے معیشت ترقی نہیں کر سکی ہے اور غربت میں کمی کے بجائے اس میں اضافہ ہورہا ہے۔سیاستدان اور دیگر طاقتور حلقے ملکی وسائل لوٹنا اپنا فرض اور ٹیکس ادا کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں جبکہ بہت سے بزنس مین بھی بین الاقوامی منڈی میں مسابقت کے بجائے مختلف حیلے بہانوں سے سبسڈی اور پیکجز کے حصول کو ترجیح دیتے ہیں اور جب انکے پاس کالے دھن کی بہتات ہو جاتی ہے تو حکومت سے ایمنسٹی سکیم کا اعلان کروا لیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی تباہ حال کرنسی سست روی سے بحال ہو...

تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ ملک کی تباہ حال کرنسی سست روی سے بحال ہو رہی ہے جو خوش آئند ہے۔ آئی ایم ایف کا قرضہ ملنے کی صورت میں روپے کی قدر میںبحالی کا عمل تیز ہو جائے گا جبکہ قرضہ نہ ملا تو بحالی کے عمل کو بریک لگ جائیں گے اور اسکی قدر مزید گر سکتی ہے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ گیارہ اپریل کو پاکستان میں ایک ڈالر 288.43 روپے کا مل رہا تھا 283.84 میں دستیاب ہے ۔زرمبادلہ کے ذخائر بھی ساڑھے چار ارب ڈالر سے زیادہ ہو چکے ہیں جو خوش آئند ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران سات سال کے بعد ایک دوسرے کے ممالک میں سفارت خانے دوبارہ کھولیں گے جو چین کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ اس سے خطے میں امریکہ کا اثر رسوخ کم ہوا ہے، مجموعی صورتحال متوازن ہو رہی ہے، تجارت بڑھے گی، فوجی بجٹ کم ہو گا ۔سعودی عرب اور ایران میں تعلقات بہتر ہونے سے شام اور یمن میں استحکام اور دیگر کئی ممالک میں سیاسی حالات بہتر ہونے کی امید ہے۔ چین روس اور یوکرائن کے مابین جنگ بندی کے لئے بھی کوشاں ہے جو خوش آئند ہے۔ چین کو چائیے کہ پاکستان اور بھارت میں بھی ثالثی کرے تاکہ دونوں ممالک دشمن کے بجائے دوست بن سکیں جس سے ڈیڑھ ارب سے زیادہ افراد کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔ چین کو چائیے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔یہ چین کے لئے ایک مشکل کام ہو گا مگر ناممکن نہیں۔ پاکستان کوہمیشہ سے امریکہ سے سیاسی اور اقتصادی مدد کی ضرورت رہتی ہے، چین اور بھارت کے مابین جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں اور بھارت امریکہ سے بہت قریب ہے اور دونوں ملک چین کے اثر رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک پیج پر ہیں۔سی پیک کی ترقی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کا قیام چین کے مفاد میں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مختلف ادویات کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ کر...

ملک میں مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے علاج کروانا مزید مشکل، مختلف ادویات کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ ذرائعِ کے مطابق پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی لائف لائن انسولین ہمولین کی قیمت 2500 سے بڑھا کر 3000 روپے کردی گئی ۔ دل کے امراض میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے والی دوا لپی گیٹ کی قیمت 225 روپے سے بڑھا کر 270 روپے کردی گئی۔ ٹرائی فورج گولی دل کے امراض اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کیلئے ہے ، اسکی قیمت 364 روپے سے بڑھ کر436 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے ۔ بلڈ پریشر کنٹرول کی گولی کنکور کی قیمت 274 اعشاریہ 92 سے بڑھ کر 329 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے ۔ ینگ لائرز فورم کے صدر نور مہر نے ادویات کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ تصور کیا جاتا ہے ۔جو کہ بہت بڑا ظلم ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی...

ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں نے پرانی گندم کی قیمت 5300روپے جبکہ نئی 4300روپے فروخت کررہے ہیں،گندم کی بلیک میں فروخت جاری، چکی مالکان پرپشان،آٹے کی قیمتیں کم نہ ہوسکی، دوسری جانب فیصل آباد ڈویژن کے تین اضلاع میں گزشتہ روز270.7میٹرک ٹن گندم ذخیرہ اندوزوں سے قبضہ میں لی گئی جبکہ گندم خریداری مہم کے دوران اب تک ضبط کی گئی 3606.75 میٹرک ٹن گندم سنٹر پر منتقل کرائی جاچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر گندم کی نئی اور پر انی گندم کی بلیک میں فرو خت جاری ہے، فلورمافیا کی ملی بھگت منافع خوروں اور ذخیراندزوں نئی اور پرانی گندم جاری کرتے ہیں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں گندم کسانوں سے پرانی1950روپے فی من خریدی تھی جو اس وقت ذخیرہ اندوزوںاور منافع خوروں پرانی گندم کی قیمت 5300روپے جبکہ نئی 4300روپے فروخت کررہے ہیں اور جبکہ سابق حکومت نے گذشتہ سال ایک سازش کے تحت فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کی آٹا چکیوں کو سرکاری ریٹ پر گندم کا کوٹہ جاری نہیں تھا

چکی مالکان کا الزام ہے کہ حکومت نے فلور ملزمافیا کی وجہ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر آٹا چکیوں کا کوٹہ بند کررکھا ہے جس کی وجہ سے چکی مالکان گندم اوپن مارکیٹ سے خریدنے پر مجبور ہیں چکی مالکان کا الزام ہے ایک سازش تحت فلورملز مالکان کو نواز جارہاہے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے سرکاری گندم اوپن مارکیٹ فروخت ہورہی ہے اور منافع خوروںچکی مالکان اور شہر یوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے چکی مالکان آٹا مہنگا فروخت کرنے پر مجبور ہیںڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ چیک پوسٹوں پر ناکے لگاکر گندم کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنانے کے ساتھ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں 1256.050 میٹرک ٹن،جھنگ، میں 1138.850،چنیوٹ میں 783.35 اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 428.5میٹرک ٹن گندم قبضہ میں لی جاچکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کے گندم کی ریکارڈ پیداوار کے دعوے حقائ...

حکومت کے گندم کی ریکارڈ پیداوار کے دعوے حقائق کے منافی نکلے، مقررہ ہدف سے لاکھوں ٹن کم پیداوار ہونے کا انکشاف۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں سال گندم کی پیدوار میں 10 سال کا ریکارڈ ٹوٹ جانے کا دعوٰی حقائق کے منافی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت گندم کی ریکارڈ پیدوار کا دعوٰی کر رہی ہے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ حکومت گندم کی پیدوار کا اپنا ہی ہدف حاصل نہ کر سکی۔حکومت کی جانب سے رواں سال گندم کا 2کروڑ 84 لاکھ میٹرک ٹن کا پیداواری ہدف مقرر کیاگیاہے، جبکہ حکومت یہ دعوٰی کررہی ہے کہ اب تک ملک میں گندم کی 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیداوارہوئی۔ یوں حکومت کی طرف سے جاری اپے ہی اعداد وشمار کے مطابق نو لاکھ ٹن گندم کی پیداوار کم ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کسانوں کی متبادل فصلوں کی جانب بھی منتقل ہوئے ہیں، بارشوں کی وجہ سے تقریبا دس سے پندرہ فیصد گندم کی کاشت کا رقبہ بھی کم ہوا ہے جبکہ صوبہ سندھ کے بعض علاقوں میں بھی سیلاب کی وجہ سے گندم کی بوائی نہ ہوسکی تھی۔

مزید انکشاف ہوا ہے کہ حکومت گندم کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اس سال پہلے ہی 2 ارب ڈالرز سے زائد گندم امپورٹ کر چکی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب کے باوجود گندم کی ریکارڈ پیداوار کا دعویٰ کیا ہے۔ گزشتہ روز سرکاری سطح پر گندم کی خریداری پر جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم نے ملک میں گندم کی 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیداوار پر اظہار تشکر کیا، اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سالوں کی نسبت اس سال گندم کی سب سے زیادہ پیداوار ہوئی، کسانوں کو معیاری بیج، کھاد کی فراہمی اور کسان پیکج کی بدولت گندم کی شاندار پیداوار کا حصول ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے باوجود گندم کی ریکارڈ پیداوار حکومت کی بہترین گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے، مالی مشکلات کے باوجود گندم کی بمپر پیداوار پر کاشت کار اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، آئندہ سال حکومت اس سے بھی زیادہ گندم پیداوار کے لیے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کا 75 سالہ ریک...

ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کا امکان، ماہ اپریل میں مہنگائی کی سالانہ شرح ہوشربا 38 فیصد ہو جانے کا امکان، ادارہ شماریات کے وجود کے بعد 1973 میں مہنگائی کی شرح 37 فیصد سے زائد تھی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ہفتے کے روز کہا ہے آنے والے دنوں میں مہنگائی38 فیصد تک بڑھ سکتی ہے جب کہ مہنگائی کا طوفان ملک کا سابقہ بلند ترین ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی مہنگائی کی توقعات پر قابو نہیں پا سکی۔ اس ضمن میں وزارت خزانہ نے کہا کہ''اپریل 2023 کے لیے افراط زر 36% سے 38% کی حد میں رہنے کی توقع ہے۔ دسمبر 1973 میں پاکستان میں مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح 37.8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جسے مہنگائی کی حالیہ لہر نے جلد ہی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح35.4 فیصد تھی۔رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ مرکزی بینک کی پالیسیاں بھی مدد نہیں کر رہیں۔ وزارت خزانہ کے اکنامک ایڈوائزر ونگ کی طرف سے تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ریکارڈ 21 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ مہنگائی کی شرح سستی سطح پر آنے میں وقت لگے گا۔ اگلے مالی سال کے لیے، حکومت نے اوسطاً 20 فیصد افراط زر کی شرح کا تخمینہ لگایا ہے۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کامیابی سے تکمیل یہ پروگرام زیادہ سرمائے کی آمد کو راغب کرنے، شرح مبادلہ میں مزید استحکام اور افراط زر کے دباو? کو کم کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق وزارت خوراک کے تخمینے کے مطابق اس سال29 ملین میٹرک ٹن گندم دستیاب ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے ا ضافہ...

حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں پھر 4 روپے 89 پیسے ضافہ کردیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 57 روپے 70 پیسے مہنگا کیا گیا ہے،11.8کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2ہزار 759 روپے89 پیسے مقررکی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 4 روپے 89 پیسے مہنگی ہوگئی ہے، ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 233 روپے 88 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الہی کی 15 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور،...

لاہور ہائی کورٹ نے مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی حفاظتی ضمانت 15 مئی تک منظور کرتے ہوئے فوری گرفتاری سے بھی روک دیا۔ پرویز الہی گھر پر آپریشن کے دوران حملہ کیس میں ضمانت کیلئے لاہو رہائیکورٹ پہنچے، سابق وزیراعلی پنجاب نے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 6 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی، عدالتی حکم کے باوجود پولیس کی جانب سے گرفتاری کیلئے آپریشن کیا گیا، پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کی کوشش واضح طور پر توہین عدالت کے مترادف ہے۔ پرویز الہی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر آئی جی پنجاب، ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہنگری کے اسلامی تعمیراتی و...

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہنگری کے اسلامی تعمیراتی ورثے کے نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور پاکستان میں قائم ہنگری کے سفارتخانے کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔ نمائش میں ارکین پارلیمنٹ، سفارتکاروں، سول سوسائٹی، میڈیا کے نمائندوں اور اعلی سرکار حکام نے شرکت کی ۔ نمائش میں ہنگری کے شاندار اسلامی تعمیراتی ورثے اور اسلامی تہذیب سے اس کے تعلق کو تصویری فن پاروں کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ہنگری کے سفارتخانے کی جانب سے تصویری نمائش کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ اسپیکر نے ہنگری کے اسلامی تعمیراتی ورثے کی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ثقافتی سطح پر تبادلوں کے فروغ سے دونوں ممالک میں ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوگا، ہنگری کے سفارتخانے کی جانب سے اسلامی تعمیراتی ورثے پر تصوہری نمائش کا انعقاد قابل تعریف ہے۔ پاکستان میں تعینات ہنگری کے سفیر نے نمائش کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہثقافتی اور پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت حاصل ہوگی۔ ہنگری کے سفیر نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی پر مبارکباد دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالتی اصلاحات بل، فل کورٹ کی استدعا مسترد،...

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 (چیف جسٹس کے اختیارات یا عدالتی اصلاحات بل)کے خلاف تین مختلف آئینی درخواستوں کی سماعت میں سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں اور وکلا تنظیموں سے 8 مئی تک جواب طلب کرلیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی بھی جج کے خلاف ریفرنس آنیکی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جب تک ریفرنس سماعت کے لیے مقرر نہ ہو اس کی کوئی اہمیت نہیں، سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں بینچ اس بارے فیصلہ دے چکا ہے، سیاست نے عدالتی کارروائی کو گندا کر دیا ہے، سپریم کورٹ کے ججزکا جاری کیا گیا حکم سب پرلازم ہے۔، قانون سازی کے اختیار سے متعلق وفاقی فہرست کی کچھ حدود وقیود بھی ہیں، فیڈرل لیجسلیٹو لسٹ کے سیکشن 55 کا بھی جائزہ لیں، یہ حقیقت تبدیل نہیں ہوسکتی کہ آزاد عدلیہ آئین کا بنیادی جزو ہے، الزام ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئین کے بنیادی جزو کی قانون سازی کے ذریعے خلاف ورزی کی گئی۔ منگل کو چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ نے 3 آئینی درخواستوں کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اظہر حسن رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ سماعت کا آغاز ہوا تو اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بتایا کہ کچھ فریقین کے وکلا ویڈیولنک پر پیش ہوں گے۔ اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ کوئی آخری سماعت نہیں، سب کو سنیں گے، ہمارا گزشتہ سماعت کا حکم امتناع برقرار ہے، اس کیس میں عدلیہ کی آزادی سمیت دیگر اہم نکات سامنے آئے ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ ایک منفرد کیس ہے، سپریم کورٹ کے رولز سے متعلق قانون واضح ہے، تمام فریقین کے وکلا تحریری دلائل جمع کرائیں، ریاست کے تیسرے ستون یعنی عدلیہ کو اس قانون پر تحفظات ہیں۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی قانون سازی سے متعلق پارلیمنٹ کی کارروائی کے منٹس پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ وکیل طارق رحیم کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات بل قانون کا حصہ بن چکا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکم نامہ عبوری نوعیت کا تھا، جمہوریت آئین کے اہم جزو ہے، آزاد عدلیہ اور وفاق بھی آئین کے اہم جزو ہیں، دیکھنا ہیکہ کیا عدلیہ کا جزو تبدیل ہوسکتا ہے؟ عدلیہ کی آزادی بنیادی حق ہے۔ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بارکونسل نے سینیئر ججز کو بینچ میں شامل کرنے کی استدعا کی، حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ اس بینچ میں شامل ایک جج کے خلاف 6 سے زائد ریفرنس دائر ہوچکے ہیں، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو بینچ سے الگ کیا جائے، بینچ میں 7 سینیئرترین ججز شامل ہوں تو کوئی اعتراض نہیں کرسکے گا۔ عدالت نے پاکستان بار کی فل کورٹ بنانے اور جسٹس مظاہرنقوی کو بینچ سے الگ کرنے کی استدعا مستردکردی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کسی بھی جج کے خلاف ریفرنس آنیکی کوئی قانونی حیثیت نہیں

جب تک ریفرنس سماعت کے لیے مقرر نہ ہو اس کی کوئی اہمیت نہیں، سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں بینچ اس بارے فیصلہ دے چکا ہے، سیاست نے عدالتی کارروائی کو گندا کر دیا ہے، سپریم کورٹ کے ججزکا جاری کیا گیا حکم سب پرلازم ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قانون سازی کے اختیار سے متعلق وفاقی فہرست کی کچھ حدود وقیود بھی ہیں، فیڈرل لیجسلیٹو لسٹ کے سیکشن 55 کا بھی جائزہ لیں، یہ حقیقت تبدیل نہیں ہوسکتی کہ آزاد عدلیہ آئین کا بنیادی جزو ہے، الزام ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئین کے بنیادی جزو کی قانون سازی کے ذریعے خلاف ورزی کی گئی۔ سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں اور وکلا تنظیموں سے 8 مئی تک جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وائٹ ہائوس میں عید پارٹی، خفیہ اداروں نے مسل...

امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر پراسپکٹ پارک کے مسلمان میئر کو خفیہ ایجنسی نے وائٹ ہائوس میں ہونے والی عید پارٹی میں شرکت سے روک دیا گیا، فرانسیسی میڈیا کے مطابق میئر محمد خیراللہ کو تقریب میں پہنچنے سے کچھ دیر قبل وائٹ ہائوس سے فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ خفیہ سروس نے ان کے داخلے کی سکیورٹی کلیئرنس نہیں دی لہذا وہ شرکت نہیں کر سکتے، دو روز قبل وائٹ ہائوس میں عید الفطر کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی تھی جس سے صدر جو بائیڈن نے بھی خطاب کیا،خفیہ ایجنسی کے ترجمان اینتھونی گوگلیامی نے تصدیق کی ہے کہ مسلمان میئر محمد خیراللہ کو وائٹ ہائوس میں داخلے کی اجازت نہیں دی تاہم انہوں نے وجہ بتانے سے انکار کیا ہے،محمد خیراللہ جنوری میں پانچویں مرتبہ ریاست نیوجرسی کے شہر پراسپکٹ پارک کے میئر منتخب ہوئے ہیں،ترجمان اینتھونی گوگلیامی نے جاری بیان میں کہا کہ وائٹ ہائوس میں سکیورٹی آپریشن کی غرض سے لیے گئے حفاظتی اقدامات سے متعلق مزید معلومات نہیں فراہم کر سکتے،امریکی اسلامک تعلقات کونسل کے نیو جرسی چیپٹر (سی اے آئی آر)کے ڈائریکٹر صلادین مسکت نے اس اقدام کو ناقابل قبول اور ہتک آمیز قرار دیا ہے،میئر محمد خیراللہ شام اور بنگلہ دیش میں فلاحی کاموں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔،سی اے آئی آر نیوجرسی کی ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل خیراللہ کو نیو یارک کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تین گھنٹے کے لیے روکا گیا تھا اور ان سے دہشت گردوں سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تھی،وائٹ ہائوس نے میئر محمد خیراللہ کو شرکت سے روکنے کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مائونٹ ایورسٹ پر ناساز طبیعت کے باعث 69برس ک...

دنیا کی بلند ترین چوٹی مانٹ ایورسٹ پر مہم جوئی کے دوران ایک امریکی کوہ پیما کی موت واقع ہو گئی ہے،عالمی میڈیا رپورٹسکے مطابق 69سالہ کوہ پیما جانتھن شوگرمین 6ہزار 400میٹر کی بلندی پر واقع کیمپ ٹو میں موجود تھے جہاں وہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث چل بسے،مہم جوئی کے دوران انتظامات کرنے والی بیول نامی ایڈوینچر کمپنی کا کہنا ہے کہ کوہ پیما کی میت کو واپس لانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، تاہم موسم کی خرابی کے باعث رکاوٹوں کا سامنا ہے،رواں سیزن میں مائونٹ ایورسٹ پر کسی غیر ملکی کوہ پیما کی یہ پہلی ہلاکت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی شہرت اور ایوارڈ یافتہ46سالہ آسڑیلوی شی...

عالمی شہرت اور ایوارڈ یافتہ آسٹریلوی شیف جاک زونفریلو 46برس کی عمر میں چل بسے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاک زونفریلو کے اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے، تاہم انہوں نے موت کی وجہ نہیں بتائی، سیلیبریٹی شیف جاک زونفریلو کی وفات کے بعد ماسٹر شیف آسٹریلیا کا نیا سیزن منسوخ کر دیا گیا ہے،زونفریلو کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور چار بچے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کویت میں ایک بارپھرشاہی فرمان کے ذریعے پارلی...

کویت میں شاہی فرمان کے ذریعے ایک مرتبہ پھرپارلیمان تحلیل کر دی گئی ہے،اسے مارچ میں آئینی عدالت کے فیصلے کی بنیاد پربحال کیا گیا تھا،ولی عہد شیخ مشعل نے اسمبلی کی تحلیل کے لیے شاہی فرمان پر دست خط کیے ، انھیں2021کے آخرمیں حکمران امیرشیخ نواف الاحمد الصباح کی زیادہ تر ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں،کویت کے سرکاریمیڈیاکے جاری کردہ بیان کے مطابق کابینہ نے یہ حکم نامہ شیخ مشعل کو پیش کیا تھا،شیخ مشعل نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ عوام کی خواہش کے مطابق نئے انتخابات کی ضرورت ہے جو 'ملک کو نظم وضبط اور قانونی ریفرنس کے ایک نئے مرحلے میں لے جانے کے لیے کچھ قانونی اور سیاسی اصلاحات کے ساتھ ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطین...

اسرائیلی جیل حکام نے بتایا کہ فلسطینی قیدی خضر عدنان کا 87دن کی بھوک ہڑتال کے بعد منگل کو اسرائیلی جیل میں انتقال ہوگیا ہے، خضر عدنان کا تعلق فلسطینی گروپ اسلامی جہاد سے تھا،اسرائیلی حکام نے بتایا کہ خضر عدنان نے طبی ٹیسٹ کرانے اور طبی علاج کروانے سے انکار کر دیا تھا، منگل کی صبح خضر عدنان اپنے سیل میں بے ہوش پائے گئے،اپنی ناجائز قید کے خلاف بھوک ہڑتال کرکے جان دے دینے والے خضر کے حوالے سے اسلامی جہاد نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ہماری لڑائی جاری ہے، دشمن ایک بار پھر جان لے گا کہ اس کے جرائم کا جواب دیا جائے گا، ہماری مزاحمت پوری طاقت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی،اس بیان کے تھوڑی دیر بعد غزہ کی پٹی کے قریب اسرائیلی سرحدی آبادیوں میں سائرن بجنے لگے اور لوگوں کو پناہ لینے کے لیے بھیج دیا گیا، اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی آبادیوں کی طرف تین راکٹ داغے گئے ہیں، یہ راکٹ کھلے مقامات پر گرے اور کوئی نقصان نہیں ہوا، خضر عدنان کو سرد مہری سے مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیاخضر عدنان کی وفات کا ذمہ دار اسرائیل ہے،واضح رہے 45سالہ عدنان مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے رہائشی تھے، وہ اسلامی جہاد کی ایک مشہور شخصیت تھے، انہیں اسرائیل نے 1967کی جنگ میں گرفتار کر لیا تھا، گروپ اسلامی جہاد بھی حماس کی طرح فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کی مخالفت کرتا ہے،فلسطینی قیدیوں کی ایسوسی ایشن کے مطابق عدنان کو اسرائیل نے 12مرتبہ حراست میں لیا۔ انہوں نے تقریبا آٹھ سال قید میں گزارے، ان آٹھ سالوں میں سے زیادہ تر وقت وہ انتظامی حراست میں رہے، خضر عدنان نے 2004سے مختلف اوقات میں قید کے دوران کم از کم پانچ مرتبہ بھوک ہڑتال کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نامعلوم جانب سے چھوڑے گئے غبارے کا سراغ لگا...

امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج نامعلوم جانب سے چھوڑے گئے اور نامعلوم منزل کی جانب گامزن ایک غبارے کا سراغ لگا رہی ہے جو ہوائی جزائر کے اوپر سے اڑتا دکھائی دیا ہے،عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق غبارہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے جزیرے کے اوپر سے گزر رہا تھا تاہم غبارہ خفیہ مقامات سے دور ایک علاقے میں رہا،بیان میں مزید کہا گیا کہ فوج گزشتہ ہفتے کے آخر سے اس غبارے کا سراغ لگا رہی ہے اور اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اس سے کسی طیارے یا قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے نہ ہی یہ غبارہ کوئی سگنل بھیجتا ہے، اب یہ غبارہ آہستہ آہستہ بحرالکاہل کے اوپر سے میکسیکو کی طرف پرواز کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا میں گرد کا طوفان، حادثات میں 6افراد ہ...

امریکی ریاست الی نوائے میں گرد کے طوفان کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 6افراد ہلاک ہوگئے،امریکی میڈیا کے مطابق گرد کے طوفان کے باعث انٹر اسٹیٹ 55پر حادثہ پیش آیا جس میں 80سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، حادثے میں 30سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں،مقامی پولیس کے مطابق گرد کے طوفان کے باعث مرکزی شاہراہ پر 60کاریں اور تقریبا 30کمرشل گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرائیں، حادثے کے بعد دو ٹرکوں میں آگ بھڑک اٹھی، طوفان کے دوران تمام گاڑیاں 3کلومیٹر کے فاصلے پر ایک دوسرے سے ٹکرائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اگر قرض کی حد نہ بڑھائی گئی تو یکم جون تک ام...

امریکی وزیر خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر قرض کی حد نہ بڑھائی گئی تو یکم جون تک امریکا دیوالیہ ہوجائے گا،امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ کانگریس قرض کی حد بڑھائے یا حد کو معطل کردے،دوسری جانب صدر جوبائیڈن امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے 9مئی کو اراکین کانگریس سے ملاقات کریں گے،یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا میں سلیکون ویلی بینک اور سگنیچر بینک دیوالیہ ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس،مال بردار ٹرین میں دھماکا، ٹرین پٹری سے...

روس کے سرحدی علاقے برینسک میں مال بردار ٹرین میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ٹرین پٹری سے اترگئی،عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکا برینسک کے ضلع اونیچا کے قریب پیش آیا جو یوکرین سے 60کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے،روسی ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین میں دھماکا خیر مواد نصب تھا جس کے پھٹنے سے مال بردار ٹرین میں آگ لگ گئی اور ٹرین کی 7بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،ریلوے انتظامیہ کاکہنا تھا کہ مال بردار ٹرین میں آئل اور ٹمبر موجود تھا البتہ حادثے میں فی الحال کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسلم مخالف اور متنازع بیانات سے مقبول طارق ف...

مسلم مخالف اور متنازع بیانات سے مقبولیت پانے والے مصنف طارق فتح کی آخری رسومات ادا کردی گئیں،طارق فتح کینسر کے مرض میں مبتلا تھے جو گزشتہ ہفتے 73سال کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کرگئے تھے،مصنف طارق فتح کے انتقال کی خبر ان کی بیٹی نتاشا فتح نے سوشل میڈیا پر دی تھی،بعد ازاں نتاشا فتح نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ ان کے والد کو ان ہی کی خواہش کے مطابق سپرد آتش کردیا گیا ہے، ان کی آخری رسومات ان کے قریبی خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں،نتاشہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہم والد کی یاد میں ایک جشن منائیں گے،دوسری جانب رپورٹس کے مطابق طارق فتح کی لاش کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ان کے اسلام مخالف بیانات کے باعث مقامی لوگوں کی جانب سے انہیں دفنانے کی اجازت نہیں دی گئی،طارق فتح مسلمانوں، شریعت اور اسلامی نظام حکومت کے خلاف اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر بھارتی ٹی وی چینلز پر دیکھے جاتے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سفری پابندیاں،افغان وزیر خارجہ کو دورہ پاکست...

افغانستان کے وزیر خارجہ کو سفری پابندی کے باوجود دورہ پاکستان کی اجازت مل گئی،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے طالبان حکومت کے نگران وزیر خارجہ امیر خان متقی کو پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان آنے کی اجازت دے دی،اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے 4روزہ دورے کے لیے سفری پابندی سے استثنی دینے کی درخواست کی تھی،دوسری جانب افغانستان کی صورتحال پر دوحا میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان، امریکا، چین، ایران، بھارت اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں طالبان حکومت کو مدعو نہیں کیا گیا تھا، اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی حنا ربانی کھر کررہی ہیں،طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے توقع ظاہر کی کہ اجلاس میں افغانستان سے پابندیاں ہٹانے کی راہ ہموار ہوگی، افغانستان کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر بھی بات ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا ایک بار پھ...

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ایک بار پھر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا،امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے،امریکی کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کی حکومت میں اقلیتوں سے سلوک خراب ہوتا جا رہا ہے، بھارت میں امتیازی قوانین سے انتہا پسندگروپوں کا اقلیتوں پر تشدد کا کلچر فروغ پارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں سال عید الاضحی 28جون بروز بدھ کو ہوگی،...

مصر کے فلکیاتی کلینڈر پر عید الاضحی اور حج کے چاند کی متوقع تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے،اعلان کے مطابق اس سال یوم عرفات 27جون بروز منگل کو اور عید الاضحی 28جون بروز بدھ کو ہوگی، عرفہ کے روز مسلمان حج کی ادائیگی کیلئے عرفہ کے میدان میں جمع ہوتے ہیں ،رپورٹ کے مطابق اس سال حج کا آغاز 26جون کو متوقع ہے،فلکیاتی کلینڈر کے مطابق عید الاضحی کے چاند کی پیدائش شوال کی 29تاریخ 1444بروز بدھ 28جون کو مصر اور قاہرہ کے وقت کے مطابق 6بج کر 38 منٹ پر ہوگی، عرب اور اسلامی دارالحکومتوںمیںنیا چاند اس دن غروب آفتاب کے بعد 7 سے 44 منٹ کے درمیان رہے گا،رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حج اور عید الاضحی کی تاریخوں میں سعودیہ کی چاند دیکھنے والی کمیٹی کے باضابطہ اعلان تک تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا نے بیرون ملک سے آنیوالوں کیلئے کورونا...

امریکی حکام نے بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے لازمی قرار دی گئی کورونا ویکسین کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا، فیصلے کا اطلاق 11مئی سے ہوگا،وائٹ ہائوس سے جاری اعلامیے کے مطابق 11مئی سے فیڈرل ملازمین، کنٹریکٹرز اور بین الاقوامی مسافروں پر لازمی کورونا ویکسین کی شرط لاگو نہیں ہوگی جبکہ 11مئی سے ہی امریکا بھر میں عائد کورونا ہیلتھ ایمرجنسی بھی اٹھالی جائے گی،اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں جنوری 2021 سے کورونا کے باعث ہونے والی اموات میں 95فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ نئے مریضوں کی ہسپتال میں داخلے کی شرح میں بھی 91فیصد کمی آئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین میں 20ہزار سے زائد روسی جنگجو ہلاک،80...

امریکا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ مہینوں میں یوکرین کے شہر باخموت میں جاری لڑائی کے دوران 20ہزار سے زائد روسی جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں،غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے نئی خفیہ معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ باخموت میں 80ہزارروسی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں میں سے نصف کا تعلق ویگنر گروپ سے ہے،چھوٹے شہر پر قبضہ کیلئے لڑائی جہاں صرف چند ہزار شہری رہ گئے ہیں دونوں فریقوں کیلئے بڑی علامتی اہمیت اختیار کر چکی ہے،یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس جنگ کو زیادہ سے زیادہ روسی فوجیوں کو مارنے اور اس کے ذخائر کو ختم کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں تاہم، یوکرین اب باخموت کے صرف ایک چھوٹے سے حصے پر کنٹرول رکھتا ہے،جان کربی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ روس کی جانب سے باخموت کے ذریعے ڈونباس میں حملے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے اور روس کسی بھی اہم علاقے پر قبضہ کرنے میں ناکام رہا ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ مہینوں کی لڑائی اور غیر معمولی نقصانات کے بعد روس کی جارحانہ کوشش ناکام ہو گئی ہے،

انہوں نے کہا کہ وہ یوکرین کی ہلاکتوں کا تخمینہ نہیں دے رہے ہیں کیونکہ یوکرینی متاثرین ہیں جبکہ روس جارح ہے،رپورٹس کے مطابق باخموت پر قبضہ روس کو ڈونیٹسک کے پورے علاقے پر کنٹرول کرنے کے اپنے ہدف کے قدرے قریب لے جائے گا،تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ باخموت کی سٹریٹجک قدر بہت کم ہے لیکن وہ روسی کمانڈروں کے لیے ایک مرکزی نقطہ بن گیا ہے،دوسری جانب یوکرین کے ایک اعلی جنرل نے گزشتہ روز کہا ہے کہ جوابی حملوں نے روسی افواج کو باخموت میں کچھ پوزیشنوں سے بے دخل کر دیا ہے لیکن صورت حال مشکل بنی ہوئی ہے،یوکرین کی آرمی کے کمانڈر جنرل اولیکسینڈر سیرسکی نے ٹیلی گرام پر کہا کہ نئے روسی یونٹس، جن میںپیرا ٹروپرز اور ویگنر کے جنگجو شامل ہیں، بھاری نقصان اٹھانے کے باوجود مسلسل جنگ میں جھونکے جا رہے ہیں، لیکن دشمن شہر پر قبضہ کرنے سے قاصر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیدرلینڈز ، شراب کے نشے میں دھت جعلی بورس جا...

نیدرلینڈز پولیس نے شراب کے نشے میں دھت ڈرائیونگ کرنے والے جعلی بورس جانسن کو گرفتارکرلیا ، ڈرائیور نے برطانیہ کے سابق وزیراعظم نام سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا رکھا تھا،فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اس وقت حیرت سے دوچار ہوگئے جب انہوں نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے شخص سے سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی تصویر، نام اورتاریخِ پیدائش کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس ملا،یہ جعلی لائسنس 2019میں یوکرین سے جاری کیا گیا تھا جس پر سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی تصویرکے علاوہ بالکل درست تاریخِ پیدائش کا اندراج کیا گیا ہے، ڈرائیونگ لائسنس کی مدت سال 3000میں ختم ہورہی ہے،پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ اتوار کی شب ایک کار شمالی شہر گروننگن میں پل کے قریب اکھمبے سے ٹکرانے کے بعد افسران نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا، گاڑی چھوڑ کر ڈرائیور پل پر کھڑا ہوا تھا جو اپنی شناخت کرانے میں ناکام رہا اور بریتھلائزر ٹیسٹ کرانے سے بھی انکارکردیا، 35سالہ شخص کو گرفتارکیے جانے کے بعود گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ایک جعلی ڈرائیونگ لائسنس ملا جس پر برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کا نام اور تصویر لگی ہوئی تھی،پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کہا کہ ہم اس شخص کی جعل سازی میں نہیں آئے،تاہم پولیس کی جانب سے اس بات کو واضح نہیں کیا جا سکا کہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس کس مقام سے حاصل کیا گیا تھا، نشریاتی ادارے این او ایس کے ٹویٹ پر روسی صحافی نے بتایا کہ ایسے جعلی ڈرائیونگ لائسنس یوکرین ٹورسٹ دکانوں سے آسانی سے حاصل کیے جا سکتے ہیں،پولیس سربراہ کا اس معاملے پرمزید کہنا تھا کہجہاں تک مجھے علم تھااصلی بورس جانسن(سابق برطانوی وزیراعظم)اس وقت نیدرلینڈز میں موجود نہیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سفری پابندیاں، افغان وزیر خارجہ کو دورہ پاکس...

افغانستان کے وزیر خارجہ کو سفری پابندی کے باوجود دورہ پاکستان کی اجازت مل گئی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے طالبان حکومت کے نگران وزیر خارجہ امیر خان متقی کو پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے 4 روزہ دورے کے لیے سفری پابندی سے استثنی دینے کی درخواست کی تھی۔ دوسری جانب افغانستان کی صورتحال پر دوحا میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان، امریکا، چین، ایران، بھارت اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں طالبان حکومت کو مدعو نہیں کیا گیا تھا، اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی حنا ربانی کھر کررہی ہیں۔ طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے توقع ظاہر کی کہ اجلاس میں افغانستان سے پابندیاں ہٹانے کی راہ ہموار ہوگی، افغانستان کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر بھی بات ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں منکی پاکس کا تیسرا کیس رپورٹ

منڈی بہاالدین سے منکی پاکس کا کیس رپورٹ،قومی ادارہ صحت نے تیسرا منکی پاکس کیس کنفرم کردیا۔مریض بیرون ملک سے ٹریول کر کے پاکستان آیا۔ طبعیت خراب ہونے پرمنڈی بہالدین کے مریض نے چیک اپ کرایا۔ڈی ایچ کیو اسپتال منڈی بہاالدین کی ٹیم نے سیمپل این آئی ایچ اسلام آباد بھیجا۔این آئی ایچ نے منکی پاکس کیس کو کنفرم قراردے دیا۔ وزیر صحت پنجاب نے کہا مریض کی حالت خطرے سے باہر سے ہے،مریض نے گھر میں آئسولیشن اختیار کی ہوئی ہے، وزیرصحت پنجاب نے کہاہے کہ ہم پنجاب کی لیب سے دوبارہ مریض کا ٹیسٹ کروارہے ہیں، پنجاب میں اسوقت منکی پاکس کے سات مشتبہ کیسز ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان اور اسد عمر نے 100 سے زائد مقدمات...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر نے مقدمات سے متعلق عدالت سے رجوع کرلیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر نے خود سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف 100 سے زائد مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکن تاحال غائب ہیں جن پر درج مقدمات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے خلاف فوجداری قوانین کا غیر ضروری اور غلط استعمال غیر قانونی قرار دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پارلیمنٹ اپنے اختیارات کے تحفظ کیلئے آخری حد...

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اپنے اختیارات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قانون سازی سے شفاف اور منصفانہ نظام دیا گیا ہے، پارلیمنٹ اپنے آئینی حقوق کا بھرپور تحفظ اور دفاع کرنے کا حق رکھتی ہے اور اپنے آئینی اختیار ات کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائے گی، اس کا قانون سازی کا آئینی اختیار کوئی نہیں چھین سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا اختیار آئین وقانون کی تشریح کرنا ہے، آئین ری۔ رائیٹ کرنا یا قانون سازی کے اختیار پر پابندی لگانا عدلیہ کا اختیار نہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پارلیمان نے وکلا برادری، بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کے دیرینہ مطالبے پر قانون سازی کی، آرٹیکل 184 تین سے متعلق قانون سازی سے عدلیہ کے اختیار، آزادی وخود مختاری میں کوئی کمی نہیں کی گئی، بلکہ ون ۔مین ۔شو اور امپیریل۔ کورٹ جیسے اعتراضات ختم کئے گئے، اب سپریم کورٹ کے تین سینئر موسٹ ججز مشاورت سے یہ اختیار استعمال کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد، 14مئی کو الیکشن ہونگے یا نہیں

فیصل آباد 14مئی کو الیکشن ہونگے یا نہیں پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات میں12روز باقی رہ گئے مگر امیدواروں کی طرف سے انتخابی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں فیصل آباد ضلع کی 21صوبائی نشستوں پر 10سیاسی و مذہبی جماعتیں میدان، ن لیگ کا الیکشن سے بائیکاٹ اور ق لیگ کو ایک بھی امیدوار نہ مل سکے، آزاد امیدواران کی بڑی تعداد جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے بعد پاکستان مرکزی مسلم لیگ دوسری بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دوسرے بڑے صنعتی شہر اور سیاسی سرگرمیوں کے محوو مرکز فیصل آباد میں انتخابی مہم بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔14مئی کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے 671امیدواروں نے 21 حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ان میں سے 556امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے گئے۔اگر دیکھا جائے تو 14مئی کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد بڑی سیاسی جماعت ہے جس کے امیدوار الیکشن کے لئے پرجوش ہیں ن لیگ نے تو الیکشن کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جبکہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ بھی وہ بڑی سیاسی جماعت ہے جس کے فیصل آباد ضلع کے 21حلقوں میں امیدوار موجود ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی 21میں سے 16حلقوں اور جماعت اسلامی 21میں سے 13حلقوں میں الیکشن لڑ رہی ہے۔

پاکستان سنی تحریک کے امیدواروں نے بھی 7حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور وہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ حلقوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو پی پی 97میں 18امیدوار مدمقابل ہیں جن میں پی ٹی آئی' پیپلز پارٹی' عوامی تحریک' اسلامی تحریک پاکستان' مرکزی مسلم لیگ کے امیدوارالیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔باقی 13آزاد امیدوار بھی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ پی پی 98میں پاکستان تحریک انصاف' پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے علاوہ 24آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ پی پی 99میں مرکزی مسلم لیگ' جماعت اسلامی' پاکستان تحریک انصاف نظریاتی' پاکستان پیپلز پارٹی' پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ 37امیدوار موجود ہیں۔ پی پی 100میں 34امیدواروں کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف' مرکزی مسلم لیگ' پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان نظریاتی پارٹی کے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔پی پی 101میں تحریک انصاف' مرکزی مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ 18آزاد امیدوار میدان میں موجود ہیں۔ پی پی 102میں 26آزاد امیدواروں کے ساتھ پیپلز پارٹی' تحریک انصاف اور مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔

پی پی 103میں پاکستان سنی تحریک' جماعت اسلامی' پاکستان پیپلز پارٹی' تحریک انصاف اور مرکزی مسلم لیگ کے علاوہ 17آزاد امیدوار انتخابی اکھاڑے میں موجود ہیں۔پی پی 104میں 15آزاد امیدواروں کے سا تھ ساتھ تحریک انصاف' مسلم لیگ ق'پاکستان پیپلز پارٹی'مرکزی مسلم لیگ' جماعت اسلامی' فسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پی پی 105میں پاکستان پیپلز پارٹی' مرکزی مسلم لیگ' جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ 27آزاد امیدوار انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ پی پی 106میں مرکزی مسلم لیگ' پی ٹی آئی نظریاتی'عوامی تحریک' پاکستان نظریاتی پارٹی' جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ 23آزاد امیدوار اپنے اپنے انتخابی نشانوں کے ساتھ الیکشن لڑ رہے ہیں۔پی پی 107میں 15آزاد امیدواروں کے ساتھ پیپلز پارٹی' جماعت اسلامی' کسان اتحاد پارٹی' تحریک انصاف' مرکزی مسلم لیگ' عوامی تحریک کے امیدوار الیکشن لڑنے میں مصروف ہیں۔ پی پی 108میں تحریک انصاف' جماعت اسلامی' مرکزی مسلم لیگ کے ساتھ 17آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

اسی طرح پی پی 109میں 17امیدواروں کے ساتھ ساتھ مرکزی مسلم لیگ' پیپلز پارٹی'جماعت اسلامی' تحریک انصاف'اسلامی تحریک پاکستان' پی پی 110میں تحریک انصاف'پیپلز پارٹی' جماعت اسلامی' عوامی تحریک' مرکزی مسلم لیگ' پاکستان نظریاتی پارٹی کے ساتھ ساتھ 20آزاد امیدوار' پی پی 111میں 30امیدواروں کے علاوہ مرکزی مسلم لیگ' جماعت اسلامی' پاکستان تحریک انصاف' پی پی 112میں پیپلز پارٹی' جماعت اسلامی' مرکزی مسلم لیگ' عوامی تحریک' پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ28آزاد امیدوار' پی پی 113میں 18آزادامیدواروں کے علاوہ تحریک انصاف' مرکزی مسلم لیگ' عوامی تحریک' جماعت اسلامی' پاکستان نظریاتی پارٹی' پی 114میںپیپلز پارٹی'عوامی تحریک' جماعت اسلامی' پاکستان نظریاتی پارٹی' تحریک انصاف' مرکزی مسلم لیگ کے علاوہ 25آزاد امیدوار' پی پی 115میں 21آزادامیدواروں کے علاوہ پیپلز پارٹی'مرکزی مسلم لیگ' عوامی تحریک' جماعت اسلامی' تحریک انصاف' پی پی 116میں تحریک انصاف' مرکزی مسلم لیگ' جماعت اسلامی کے علاوہ 31آزاد امیداور' پی پی 117میں 23آزاد امیدواروں کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی'مرکزی مسلم لیگ' جمعیت علماء پاکستان نورانی گروپ' تحریک انصاف' جماعت اسلامی' عوامی تحریک کے امیدواران انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان اور اس کے ٹولے کو سیاسی اور اخلاقی...

فیصل آباد پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہاہے کہ عمران خان کا ہر محاذ پر مقابلہ کرینگے اور عوام سے کئے گئے ہر ظلم کا حساب لینگے مسلم لیگ ن انتخابات سے نہیں ڈرتے مگر ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات ایک ساتھ ہوں' جب بھی انتخابات ہوئے ہم ووٹ کی طاقت سے عمران خان اور اس کے ٹولے کو سیاسی اور اخلاقی میدان میں ناک آئوٹ کریں گے اور ووٹ کی طاقت سے ہمیشہ کیلئے اس کا بوریا بستر گول کریں گے' عام انتخابات سے قبل میاں نوازشریف بھی پاکستان میں آکرپارٹی اورانتخابی مہم کی قیادت کریں گے جبکہ جھوٹے اوربے بنیادمقدمات میں بھی سرخرو ہوں گے بدترین مہنگائی' بیروزگاری' بجلی و گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے کئے ہوئے عوام دشمن معاہدوں کا نتیجہ ہے' عمران خان کے چار سالہ دور نے مخلوق خدا کو جن بحرانوں سے دوچار کیا تھا پی ڈی ایم کی حکومت ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کیلئے انتھک محنت کر رہی ہے'ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف کوارڈی نیٹر مسلم لیگ (ن) این اے 102 چوہدری اویس تاج رحمانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ جلسہ کے شرکاء سے کیا' اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی خواجہ رضوان' تاجر لیڈر میاں اختر محمود' چوہدری سلیم جٹ' چوہدری تاج رحمانی' رانا عابد کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی

چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملکی ترقی' استحکام اور بقاء کیلئے ہر وہ قدم اٹھائے گی جس سے ملک و قوم کا فائدہ ہو' پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ایک مرتبہ پھر ترقی کے سفر پر رواں دواں ہے' ہمسایہ ممالک پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہو گئے ہیں' یہی وجہ ہے کہ عمران خان خوف میں مبتلا ہے کہ اگر یہ سرمایہ کاری ہو گئی تو ملک میں خوشحالی آئے گی اور عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری سے نجات مل جائے گی اور وہ خوشحال ہو جائیں گے اور پی ٹی آئی کی سیاست کا جنازہ نکل جائے گا' وہ مختلف حیلوں بہانوں سے ملک میں انتشار پھیلا کر ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں' مگر پی ڈی ایم کی حکومت عمران خان کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی اور عوام سے کئے گئے ہر ظلم کا حساب لے گی'' اس سے قبل چوہدری عابد شیرعلی کی جلسہ گاہ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا' ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا' سٹیج سے میاں اختر محمود کے نعروں نے سماں باندھ دیا اور انہیں زبردست الفاظ میں ویلکم کہا' چیف کوارڈی نیٹر مسلم لیگ (ن) این اے 102 چوہدری اویس تاج رحمانی اور اہل علاقہ کی ڈیمانڈ پر چوہدری عابد شیرعلی نے ایوب کالونی میں ڈسپنسری کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرزکا عالم...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرزکا عالمی دن 4 مئی کومنایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصداپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے لوگوں کی جان بچانے والے فائر فائٹرز کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور دیگر اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میںعمارتوں کو لگی آگ بجھانے کے فرضی مظاہرے اور ریسکیو 1122کے زیر اہتمام فلیگ مارچ پیش کیے جائیں گے جبکہ مقررین اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار حقیقی ہیروز فائر فائٹرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی اہمیت بیان کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد ی صحافت کا عا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد ی صحافت کا عالمی دن ''ورلڈ پریس فریڈم ڈے 3مئی بدھ کو منایا جائے گااس دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پاکستان بھر کی نمائندہ صحافتی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کیلئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مشکلات،مسائل،دھمکی آمیز رویہ،اور صحافیوں کی زندگیوں کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے اس دن کے منانے کا مقصد سوسائٹی کو یہ یاد دلانا بھی ہے کہ عوام کو حقائق پر مبنی خبریں مہیا کرنے کیلئے کتنے ہی صحافی اس دنیا سے چلے گئے اور لاتعداد پس دیوار زنداں ہیں۔ ورلڈ پریس فریڈم ڈے'' پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 3مئی کو کو منایا جاتا ہے اس دن کا آغاز 1993ء سے ہوا تھا اس دن کی باقاعدہ منظوری اقوام متحدہ کے ادارے جنرل اسمبلی نے دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں