اسرائیل اور فلسطینی اسلامی جہاد گروپ کے درمیان 3 روزہ تنازع کے دوران ہونے والے فضائی حملوں میں مکانات تباہ ہوئے ہیں جس کے سبب کچھ فلسطینی بچے اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں۔غزہ حکام کے مطابق پیر کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد ہونے والی کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال میں 15 بچوں سمیت کم از کم 44 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں اور تقریبا 18 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں جبکہ 71 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا اور 1 ہزار 675 ناقابل رہائش ہوچکے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے چین کے علاقے تائیوان کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بین الاقوامی برادری کو صرف امریکہ کی غنڈہ گردی کی بالا دستی سے مزید آگاہی ملے گی اوریہ ون چائنہ اصول پر عمل پیرا ہونے کے اتفاق کو مضبوط کرے گا۔ وانگ نے یہ تبصرہ منگولیا، جمہوریہ کوریا اور نیپال کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اپنے حالیہ رابطوں کے دوران کیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پیلوسی کا تائیوان کا دورہ سراسر سیاسی اشتعال انگیزی ثابت ہوا ہے۔ وانگ نے کہا کہ یہ امریکہ کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی سنگین خلاف ورزی اور چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ وانگ کہا"بلاشبہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ضروری اور پرعزم جوابی اقدامات کرے گا، دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھے گا اور آبنائے تائیوان میں حقیقی معنوں میں امن و استحکام کو برقرار رکھے گا،" اس دورے کو مکمل سیاسی ڈھونگ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیلوسی کی کارکردگی صرف چینی عوام کو مزید متحد اور قومی اتحاد کے عظیم مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم بنائے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے، اگر اس نے کوئی قانون توڑا ہے تواسے صفائی کا موقع تودیں،شہباز گل کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے ایسا تو بنانا ری پبلک میں بھی نہیں ہوتا،آزادی کے لیے کوئی بھی قربانی دینی پڑی تیارہوں،راہ حق میں سرنہیں جھکاتے،غلاموں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی،بیرونی سازش کے ذریعے ہمارے اوپرچوروں کومسلط کر دیا گیا، امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، عوام کی طاقت ہمارے ساتھ، کسی سے ڈرنے والے نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ شہباز گل کی گرفتار شرمناک حرکت ہے، کیا ایسی حرکتیں جمہوریت میں ہوسکتی ہیں، شہبازگل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا جارہا، یہ سب بیرونی قوتوں کی حمایت یافتہ حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے ہے ۔دوسری طرف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہبازگل کی گاڑی کے شیشے توڑدیئے ایسا تو بنانا ری پبلک میں بھی نہیں ہوتا،شہبازگل نے اگرکوئی قانون توڑا ہے تو اسے صفائی کا موقع تودیں، اگرمعاشرے میں اس طرح ہوگا تو پھرجنگل کا قانون بن جائے گا،یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے،اب بات سیاست کی نہیں یہ جہاد ہے،ایک آزاد ملک میں پیدا ہوا تھا غلام نہیں رہسکتا
آزادی کے لیے کوئی بھی قربانی دینی پڑی تیارہوں۔ عمران خان نے کہا کہ کربلا میں دنیا کی سب سے بڑی قربانی دی گئی،راہ حق میں سرنہیں جھکاتے،غلاموں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی،بیرونی سازش کے ذریعے ہمارے اوپرچوروں کومسلط کر دیا گیا، ہمارے سامنے دوراستے ہے کیا ہم غلامی کے سامنے سر جھکا دیں یا پھر جدوجہد کریں، گرفتاریاں تومعمولی باتیں ہیں۔ جمہوری معاشرے میں اس قسم کی حرکتیں نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا ملک میں کسی کوکسی کا کوئی خوف نہیں؟ 25مئی کوبھی خواتین اوربچوں پرظلم کیا گیا،طاقت ورکچھ بھی کرے اسے کچھ نہیں کہا جاتا اورکمزورکوجیل ڈال دیا جاتا ہے، ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہتا،آئین وقانون کے مطابق جدوجہد کرونگا، جب تک زندہ ہوں حقیقی آزادی کی جدوجہد کرتا رہونگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ عوام کی طاقت ہمارے ساتھ، کسی سے ڈرنے والے نہیں۔ سابق وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران بابر اعوان، شیریں مزاری، اسد عمر، مراد سعید سمیت دیگر رہنماں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری اور موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا، موجودہصورتحال میں حکمت عملی پر مشاورت کی گئی جبکہ قانونی ٹیم کی رہنماں کی گرفتاریوں پر عدالت سے رجوع کرنے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے اثرات کم ہونے لگے ، مثبت کیسز کی شرح مسلسل کم ،352 افراد میں وائرس کی تشخیص،153 مریضوں کی حالت تشویشناک ۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے جب کہ ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 2.64 فیصد رہی ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 325 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 352 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ قومی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی 153 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور ہیلی کاپٹر حادثہ میں فوجی جوانوں کی شہادت پر بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اپریل 2022 میں متحدہ عرب امارات کے دورہ کے دوران کئے گئے فیصلوں کو دہراتے ہوئے دونوں رہنماوں نے اس پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور سرمایہ کاری، توانائی اور بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر میں شراکت داری سمیت تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کو کئی سالوں سے فراہم کی جانے والی معاونت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امارات کی جانب سے پاکستان میں مختلف اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حالیہ اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جن کی جڑی مشترکہ اعتقاد، اقدار اور ثقافت سے جڑی ہیں، متحدہ عرب امارات مشرق وسطی میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے اور وہ 16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی کر رہا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کے خلاف قانون کے مطابق شکایت درج ہوئی،باضابطہ قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا، یہ اغوا نہیں ہوا باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا ہے، یہ بڑا حساس معاملہ ہے، اب رینکس کا نام لیکر ایسی باتیں کررہے ہیں، اس میں جوبھی ملوث ہوگا اسے گرفتار کرینگے،شہباز گِل کو اسلام آباد پولیس نے قانون کے مطابق بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یکم سے 9 ویں محرم کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش رہے، سکیورٹی اداروں نے امن وامان یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا، محرم کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا، اس دوران 24 ہزار فوجی جوانوں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی توشہ خانہ ریفرنس، فنڈنگ کیس میں بری طرح پھنس گئی تھی، اطلاعات کے مطابق ایک نجی چینل کے ساتھ مل کر باقاعدہ سازش کی گئی۔ ان چیزوں سے دھیان ہٹانے کے لیے ایک بیانیہ بنایا گیا، یہ بیانیہ باقاعدہ عمران خان کی زیرصدارت بنایا گیا، ایک چینل کی انتظامیہ کو باقاعدہ اس سازش میں شامل کیا گیا، فوادچودھری، شہبازگل کے ذمہ یہ بیانیا جاری کرنے کی ذمہ داری لگائی گئی، شہبازگل نے ایسے جملے دہرائے اس کودہرانا بھی قومی مفاد میں نہیں۔ فوج کے ڈسپلن کی پوری دنیا قائل ہے، فوج کے ڈسپلن کی مثالیں دنیا دیتی ہے، قوم فوج کے ساتھ محبت کرتی ہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ سانحہ لسبیلا پر سوشل میڈیا پر بکواس کی گئی، فوجیوں کے خاص رینکس کو پکارا اور کہا گیا وہ پی ٹی آئی سے محبت کرتے ہیں۔ ادارے کے رینکس اینڈ فائل میں بغاوت پراکسانے کی حرکت کی گئی، ان کرداروں کی حقیقت مزید تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی، سازشی کردارانکوائری میں سامنے آئیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز گل کیخلاف ریاست کی مدعیت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ نمبر 691/22 تھانہ کوہسار اسلام آباد میں درج ہوا ہے جس میں وہ سکرپٹ بھی شامل کیا گیا ہے جو نجی ٹی وی چینل پر سنایا گیا اور اس میں دفعہ 505، 120, 120 بی، 153، 153 اے، 124 اے، 131، 121، اور 506 شامل کی گئی ہیں، جس کے تحت اسلام آباد پولیس نے قانون کے تحت شہباز گل کو گرفتار کیا ہے، ان کے خلاف قانون کے مطابق شکایت درج ہوئی اور پھر باضابطہ قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا۔ ہم صبح عدالت میں پیش کرینگے فیصلہ عدالت کرے گی، عمران خان فرمارہے ہیں یہ اغوا ہے، اغوا نہیں ہوا باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا ہے، عمران خان فرماتے ہیں کس جمہوریت میں ایسے مقدمات درج ہوتے ہیں، اگرمیں چاہتا تو آج شہبازگل کی گاڑی سے ہیروئن برآمد ہو سکتی تھی، ہمارا ایسی شرمناک حرکتوں کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں شرمناک حرکتیں ہوئیں، عمران خان، فواد چودھری کو یقین دلاتا ہوں قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا شہباز گل کے ساتھ کوئی غیر قانونی حرکت کی جائے، یہ ایک میٹنگ میں باقاعدہ سازش ہوئی، انہوں نے توجہ ہٹاتے ہٹاتے بم پرلات ماردی، شیخ رشید نے کہا پولیس ان کے گھرکی طرف آگئی، اس میٹنگ میں شیخ رشید موجود نہیں تھے، سابق وزیر داخلہ چلا ہوا کارتوس ہے، انہیں بلاوجہ گرفتارکرنے کی ضرورت نہیں۔ سازش میں ملوث کرداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی فواد چودھری کی بھی لگی تھی لیکن وہ سمجھدارتھا، شہباز گل کو آگے کر دیا، ثابت ہو گیا سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے پیچھے تحریک انصاف ہے، شہبازگل کی آواز نجی چینل پر نشر ہوئی، شہبازگل اور نجی چینل کے پیچھے کون کردار تھے ان کی تحقیقات ہوں گی، ان کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، سازش کے تحت ایک بیانیا بنایا گیا جو سکرپٹڈ تھا۔
مجھے پنجاب حکومت کے کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں، پنجاب پولیس کے اسلام آباد آنے کی تصدیق نہیں ہوسکی، اگر بنی گالہ کو کیمپ آفس ڈکلیئر کریں گے تو پھر دیکھا جائے گا، توشہ خانہ ریفرنس، فنڈنگ کیس سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسی سنگین حرکت کی گئی، یہ بڑا حساس معاملہ ہے، اب یہ رینکس کا نام لیکر ایسی باتیں کررہے ہیں، اس میں جوبھی ملوث ہوگا اسے گرفتار کرینگے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بادی النظرمیں ہم نے پتا کروایا تو شہبازگل اور نجی چینل سامنے آیا، تحریک انصاف میں اچھے لوگ بھی ہیں، ایک شخص نوجوان نسل کو گمراہ کرنا چاہتا ہے، شہبازگل، فواد چودھری نے منفی مہم کوشروع کیا،سعودی عرب میں نعرے لگانے والوں کو عمران خان نے اون کیا تھا، عمران خان کی ایما، گمراہی کی وجہ سے سعودی عرب میں نعرے لگائے گئے، پی پی سی سیکشن 3 اور 4 کے مطابق قابل دست اندازی جرم کے مطابق پاکستان میں بھی مقدمہ درج ہوسکتا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کو ٹارگٹ کر کے عمران خان اور حواری ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ اقتدار ناپائیدار چیز ہے ہمیشہ کسی کے پاس نہیں رہتا، اقتدار کی محرومی نے عمران کو پاگل کر دیا ہے، اختلاف کرنا حق ہے مگر اداروں پہ حملہ کرنا، بغاوت کی ترغیب دینی، یہ صریحا ملک دشمنی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج کو ٹارگٹ کر کے عمران خان اور اس کے حواری پاکستان کے دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کے بعد صیہونی فورسز نے مغربی کنارے میں جارحیت کا آغاز کر دیا۔ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں صیہونی فورسز کی کارروائی کے دوران تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نابلس شہر کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور فائرنگ کی۔ قابض فورسز فلسطینی رہنما بسام السعدی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی تھیں۔ فلسطینی شہدا کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب کی کابینہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام پر اسرائیل کے حملے رکوائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزرا کی کونسل کے اجلاس کی صدارت شاہ سلمان نے کی اور عالمی برادری سے فلسطین پر اسرائیل کے تسلسل سے جاری حملے رکوانے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں گرفتاری کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ کے درمیان تین روز تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے خاتمے کے ایک دن بعد غزہ کی پٹی میں فائرنگ کا یہ واقعہ ہوا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یورپی یونین کے حکام نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے کے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور یورپی یونین نے مسودہ تیارکر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے یورپی یونین کے حکام کا حوالہ دے کر کہا کہ حتمی مسودے کی تیاری میں چار دن لگے جس کے بعد یہ مسودہ ایرانی اور امریکی وفود کے سامنے رکھا جائے گا۔ اس مسودے پر مزید کوئی مذاکرات نہیں ہونگے اور نہ ہی کسی فریق کی جانب سے اس مسودے میں تبدیلی کا جائے گی۔ ایٹمی معاہدے کی بحالی پر بات چیت کے لیے ایرانی اور امریکی وفود پہلے ہی ویانا پہنچ چکے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایف بی آئی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپہ مارا جس کے دوران اہلکاروں نے رہائش گاہ کے مختلف حصوں کی تلاشی لی اور اہم دستاویزات ضبط کر لیں، ٹرمپ نے الزام لگایا کہ اہلکاروں نے ایک الماری کو توڑ ڈالا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپہ، تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکار اہم دستاویزات بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ تلاشی مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری کاغذات کے استعمال سے متعلق تحقیقات سے منسلک ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پیر کو چھاپے کی اطلاع کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ نیو یارک شہر کے ٹرمپ ٹاور میں موجود تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانچ میں ڈرامائی طور پر اضافہ اس وقت ہوا جب وہ 2024 میں ممکنہ طور پر تیسری مرتبہ امریکی صدارتی انتخاب کی تیاری کر رہے ہیں۔ سابق صدر ٹرمپ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ ہماری قوم کے لیے تاریک وقت ہے، اس طرح کا حملہ صرف تیسری دنیا کے ممالک میں ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکہ کے محکمہ نیشنل آرکائیوز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا والی رہائش گاہ مار-اے-لاگو سے 15 باکس قبضے میں لیے ہیں جن میں خفیہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ امریکی صدور قانون کے مطابق اپنے تمام خطوط، کام کے دستاویزات اور ای میلز کو نیشنل آرکائیوز میں منتقل کرنے کے پابند ہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے کئی دستاویزات کو غیر قانونی طور پر پھاڑ دیا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین ۔ لاس ریلوے کے 8 ما ہ قبل فعال ہو نے کے بعد سے اب تک اس کے ذریعے سامان کی درآمدات و برآمدات کا مجموعی حجم 10 لاکھ 20 ہزار ٹن تک پہنچ گیا جس کی مالیت تقریبا 9.14 ارب یوآن (تقریبا 1.35 ارب امریکی ڈالرز) بنتی ہے۔ چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کن منگ کے کسٹمز نے بتایا کہ کسٹمز نے اس عرصے کے دوران 1 ہزار 996 بین الاقوامی مال بردار ٹرینیں نمٹائیں۔ یون نان کے شی شوآنگ بانا دائی خوداختیار پریفیکچر علاقے میں قائم نقل وحمل بارے ایک بین الاقوامی کمپنی کے مینجر ژانگ شیانگ ژو نے کہا کہ چین ۔ لاؤس ریلوے کیکھلنے کے بعد کمپنی کی درآمدات و برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ ژانگ نے کہا کہ کمپنی کے کاروباری حجم میں اضافہ ہوا جبکہ کسٹم کلیئرنس وقت میں نمایاں کمی کردی گئی ہے۔ کن منگ کسٹمز نے کہا کہ اس نے چین ۔لاؤس ریلوے پر بین الاقوامی مال بردار ٹرینوں کے مؤثر آپریشن یقینی بنانے کے لئے متعدد اقدامات شروع کئے ہیں ۔ ان میں نگرانی کا نظام بہتر بنانا اور بندرگاہ کی کارگردگی میں اضافہ شامل ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت ایک تاریخی منصوبے کے طور پر1 ہزار 35 کلومیٹر طویل چین ۔ لاؤس ریلوے چین کے کن منگ کو لاؤس کے دارالحکومت وینتیان سے جوڑتی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی مشرقی تھیٹر کمانڈ کی منگل کو تائیوان جزیرے کے ارد گرد پانیوں اور فضائی حدود میں مشترکہ جنگی مشقیں اور تربیت جاری رہی۔ ان مشقوں میں بنیادی طور پر مشترکہ ناکہ بندی اور مشترکہ امدادی کارروائیوں پر توجہ مرکوز تھی۔ تھیٹر کمانڈ کے تحت فضائیہ کیمتعدد قسم کے جنگی طیارے مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں پیشگی انتباہ کے حامل طیارے ، لڑاکا طیارے، فضائی ایندھن بھرنے والے ہوائی جہاز اور جیمنگ ایئر کرافٹ شامل ہیں جو فضائی حدود کنٹرول آپریشنز، ہوا سے ہوا میں ایندھن بھرنے اور ہوا سے سمندر میں مدد کے لیے مشقیں کرتے ہیں۔ مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو، گولہ بارود اور مواد کی فراہمی، آلات کی مرمت اور زخمیوں کو ریسکیو اور منتقلی کے لیے بھی مشقیں کی گئیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام اگر "تائیوان کی آزادی" کے لیے بیرونی قوتوں پرانحصار جاری رکھیں گے تو انہیں "زیادہ شدید دھچکا" لگے گا۔ ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان ما شیا گوانگ نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے چین کے تائیوان علاقے کے حالیہ دورے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ڈی پی پی حکام ہی تھے جنہوں نے اشتعال انگیزی کی۔ انہوں نے یہ تبصرہ تائیوان کے سیاستدان جوزف وو کے حالیہ ریمارکس کے جواب میں کیا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ چینی مین لینڈ نے فوجی ذرائع سے آبنائے تائیوان کے پار جمود کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ ما نے کہا کہ ڈی پی پی حکام نے چینی قوم کے مفادات کو دھوکہ دے کر اور چین مخالف بیرونی قوتوں پر انحصار کرتے ہوئے خاص طور پر "تائیوان کی آزادی" کے لیے امریکہ پر انحصار کر کے اپنے سیاسی ارادوں کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جبکہ مین لینڈ نے جوابی اقدامات کا ایک سلسلہ اپنایا، تو ڈی پی پی حکام نے، اپنے اعمال پر غور کرنے کے بجائے، خود کو "متاثرین" کے روپ میں ڈھالنے اور "تائیوان کی آزادی" کے خواہاں کی اپنی فطرت اور رویے کو چھپانے کے لیے حقائق کو مسخ کیا۔ انہوں نے کہا، "ڈی پی پی کی چال بازی تائیوان کے لوگوں اور عالمی برادری کو دھوکہ نہیں دے سکتی"
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عالمی روبوٹ کانفرنس 2022 رواں سال 18 سے 21 اگست تک بیجنگ میں منعقد ہوگی۔ بیجنگ ایسوسی ایشن برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق کانفرنس میں روبوٹس کی 500 سے زائد اقسام نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ،اور ان میں سے 30 سے زائد بیجنگ میں عالمی سطح پر پہلی بار منظر عام پر آئیں گے۔ کانفرنس کا انعقاد آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے کیا جائے گا اور اس میں فورم، نمائش اور مقابلے سمیت 3 بڑے ایونٹس ہوں گے۔ عالمی روبوٹ کانفرنس میں دنیا کے 15 ممالک اور خطوں سے 300 سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جو فورم میں روبوٹک شعبے میں ترقی کے رجحانات اور کٹنگ ایج تعلیمی کامیابیاں کا تبادلہ کریں گے۔ ایکسپو میں طبی خدمات، نقل و حمل، زراعت، فن تعمیر، اشیا سازی اور کان کنی کے پس منظر میں تیار کردہ روبوٹ نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ پارک جن سے ملاقات کی اور دونوں فریقین نے مشترکہ طور پر پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ وانگ نے زور دے کر کہا کہ اس وقت عالمگیریت سرد مہری کا سامنا کر رہی ہے اور کچھ ممالک معیشت کی سیاست کر رہے ہیں، تجارت کو آلہ کاراور معیارات کو ہتھیار بنا رہے ہیں، عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی آزاد تجارتی نظام کے مستفید اور تعمیر کنندگان کے طور پر، چین اور جنوبی کوریا کو اس قسم کے رویے کی مزاحمت کرنی چاہیے جس سے مارکیٹ کے قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور مشترکہ طور پر دونوں ممالک اور پوری دنیا کی پیداوار اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کا تحفظ کرنا چاہیے۔ بات چیت کے دوران، دونوں فریقوں نے جلد از جلد اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوشش کرنے کے لیے چین-جنوبی کوریا آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ چین اور جنوبی کوریانے پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے اور چین کو مکمل، محفوظ، غیر مسدود، کھلا اور جامع بنانے پر بات چیت کرنے پر اتفاق کیا۔ دریں اثنا، دونوں فریقوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کو لبرلائزیشن پر قائم رہنے، ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی پابندی کرنے اور عدم امتیاز، عدم اخراج، کھلے پن اور شفافیت کے اصولوں پر عمل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی صدر جو بائیڈن نے نیٹو کے دفاعی اتحاد میں فن لینڈ اور سویڈن کی رکنیت کی باضابطہ منظوری دے دی۔ گزشتہ روز غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر نے منظوری کے لیے دستخط کردے ہے جس کے بعد باہمی دفاعی معاہدے میں داخل ہونے والے نورڈک ممالک کے ساتھ امریکہ کی باضابطہ حمایت حاصل ہو گئے ہیں۔نیٹو میں شامل ہونے والے ممالک فن لینڈ اور سویڈن نے حلف اٹھایا ہیں کہ ایک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہو گا ،بائیڈن نے دستخط کے موقع پر کہا کہ نیٹو میں شمولیت اختیار کرنے والے شراکت دار ناگزیر اتحاد ہیں۔ دونوں ممالک کو نیٹو کی رکنیت کی منظوری دینے والا امریکہ 23 واں اتحادی ملک بن گیا ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ توثیق پر دستخط کرنے سے پہلے دونوں ممالک کے سربراہان سے بات کی اور نیٹو کے بقیہ ارکان پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد اپنی توثیق کا عمل مکمل کریں۔دونوں ممالک نے اپنے قریبی پڑوسی روس کو خوش کرنے کے لیے طویل عرصے سے نیٹو کی رکنیت سے گریز کیا تھا۔ فن لینڈ اور سویڈن نے یوکرین کو روس کے خلاف فوجی امداد بھی فراہم کی ہے۔ سویڈن کی وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن نے نیٹو میں شمولیت کے حق میں کہااگر سویڈن پر حملہ ہوتا ہے تو ہمارے پاس دوسرے ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے بہتر مواقع ہیں، لیکن آپ سیکیورٹی کی ضمانتیں بھی دیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روسی افواج کی یو کرین کے وسطی دنیپروپیٹروسک کے علاقے میں شدید گولہ بھاری سے 13 افراد ہلاک ہوئے اور جنوب میں راکٹ حملہ میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق،یوکرائنی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مختلف علاقوں میں روسی افواج نے گزشتہ رات بھر گولہ بھار ی کی۔ روسی ایئربیس پر ہونے والے دھماکوں کے بعد جس میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے وڈیو ں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ کریمیا سے شروع ہوئی تھی اور اس کی آزادی کے ساتھ ختم ہو گی۔ زیلنسکی نے منگل کے دھماکوں کا ذکر نہیں کیا لیکن کہاکر یمیا علاقہ یوکرینی ہے اور ہم اسے کبھی نہیں چھوڑیں گے۔روس کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی ائیر بیس پر دھماکے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، یوکرین نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ کریمیا کو بین الاقوامی سطح پر یوکرین کے حصے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے - لیکن بحیرہ اسود کے جزیرہ نما کو روس نے2014 میں ایک ریفرنڈم کے بعد ضم کر لیا تھا جسے عالمی برادری ناجائز سمجھتی ہے۔منگل کے روز، کریمیا کے مغرب میں نووفیدوریوکا کے قریب ساکی فوجی اڈ ہ کو لگا تار دھماکوں نے ہلا کر رکھ دیاتھا - نووفیڈوریوکا اور ساکی سیواستوپول کی بندرگاہ کے شمال میں تقریبا 50 کلومیٹر (30 میل) کے فاصلے پر ہیں، جو روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کا گھر ہے، جو یوکرین کی ساحلی پٹی کی ناکہ بندی کی قیادت کر رہا ہے۔ ائیر بیس کو روس اس ائیر بیس کو یوکرین پر حملوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔سوشل میڈیا پر فوٹیج میں ساحل سمندر پر جانے والوں کو دھماکوں کے ساتھ بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کم از کم 12 دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔ کریمیا کے روسی مقرر کردہ محکمہ صحت نے کہا کہ ایک شہری ہلاک اور دیگر آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانیہ میں بجلی کے بل میں اضافہ ہونے پر انگلینڈ اور ویلز میں بجلی چوری کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کو 12 ماہ میں بجلی چوری کی 3 ہزار 600 شکایات موصول ہوئیں۔اعداد و شمار کے مطابق بجلی چوری کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 13 فیصد اضافہ ہوا۔ انرجی بلز گزشتہ برس 1409 پاونڈ سے بڑھ کر 2 ہزار پاونڈ سالانہ تک جا پہنچے ہیں۔برطانیہ میں اکتوبر میں انرجی بلز میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں 80 سالہ تاریخ کی ریکارڈ طوفانی بارش نے تباہی مچادی اور سیلابی صورتحال سے 8 افراد ہلاکاور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، طوفانی بارش سے سیئول شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، شاہراں پر گاڑیاں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں، سیلابی ریلے سب وے اسٹیشنز، رہائشی عمارتوں اور دکانوں میں داخل ہوگئے۔شہر میں بجلی غائب ہوگئی، سڑکوں پر ٹریفک کا رش لگ گیا، بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں۔کورین محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے کئی مقامات پر ریکارڈ 141 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔پیر کی رات سے منگل تک شہر میں 451 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، طوفانی بارشوں کا یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان-
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ڈالر کے زوال سے حکومت کو بڑا ریلیف ملا ہے مگر ابھی تک عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا ہے جو افسوسناک ہے۔ ڈالر سستا ہونے سے ملک پر عائد قرضے، سود اور پٹرولیم مصنوعات کی درامد پر اٹھنے والے اخراجات بھی کم ہو گئے ہیں۔دیگر درامدات بھی سستی ہوگئی ہیں۔ دوسری طرف عالمی منڈی میں تیل سستا بھی ہو گیا ہے مگر عوام کو اسکا مکمل ریلیف نہیں دیاگیا ہے اور معمولی ریلیف دیا گیا ہے وہ بے معنیٰ ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو چائیے کہ روپے کی قدر میں استحکام پر صرف خوشیاں نہ منائے بلکہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔ انھوں نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہوتے ہی تاجر ہر چیز کی قیمت بڑھا دیتے ہیں اور ان اشیاء کی قیمت بھی بڑھا دی جاتی ہے جو انھوں نے ڈالر مہنگا ہونے سے قبل سٹاک کی ہوئی ہوتی ہیں مگر ڈالر سستا ہوتے ہی کاروباری برادری کو سانپ سونگھ جاتا ہے اور وہ کسی چیز کی قیمت کم کرنے پر آمادہ نہیں ہوتے تاکہ عوام کو کہیں ریلیف نہ مل جائے۔ اس سلسلہ میں مختلف بے بنیاد بہانے کئے جاتے ہیں مگر کسی حکومت نے کبھی اس سلسلہ کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔ ڈاکٹر مغل نے کہا کہ روپے کے زوال سے بائیس کروڑ عوام متاثر ہو رہے ہوتے ہیں جبکہ برامد کنندگان کو فائدہ ہو رہا ہوتا ہے مگر روپے کی قدر میں اضافہ کے بعد وہ سبسڈی ریبیٹ سستی توانائی اور دیگر مراعات کا مطالبہ شروع کر دیتے ہیںجسے منظور نہ کیا جائے کیونکہ وہ روپے کے زوال کی وجہ سے گزشتہ چار سال سے اندھا دھند منافع کما چکے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے پرامن یوم عاشور پر وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک سے پرامن اندازمیں یہ دن مکمل ہوا۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عاشور پرامن ماحول میں منعقد ہوا، کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا، پولیس، رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کو شاباش دیتا ہوں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک سے پرامن انداز میں یہ دن مکمل ہوا، آپ سب پر فخرہے۔ اللہ کا شکر ہے عاشورپرامن ماحول میں منعقدہوا، کوئی ناخوشگوارواقعہ نہیں
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اے این ایف نے نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرکے کوکین بھریاڑھائی کلو گرام سے زائدکیسپول برآمد کرلیے۔ حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلجنس کی اطلاع پر نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے والے 2 نائیجیرین باشندوں اواڈیگو ایڈوین اور اورہ الیاس کو روک کر چیک کیا گیا تو ان کے پیٹ میں کیپسولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس ہر انھیں ہسپتال منتقل کرکے 173 کوکین بھرے کیپسول نکالے گئے۔ کیپسول کا مجموعی وزن 2 کلو 9 سو 26 گرام بنتا ہے ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا عدم استحکام پاکستان پر بھی اثرانداز ہوگا جبکہ چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے، حکومت کو چاہیئے کہ اس کے اشاروں کو سمجھیں کیونکہ اس وقت ملکی سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں جبکہ ملک بھر میں ایک بار پھر بھتہ اور خودکش حملے شروع ہو گئے ہیں اور معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام، بھتہ اور دہشتگردی کا آغاز انکی سیاست کودفن کردے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مشرف کے دور میں چینل لائیسنس دیے گئے تھے لیکن اب مفاد پرست فاشسٹ اسے بند کر رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آج ن لیگ کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے۔ اپنے ایک اور پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ دو ووٹوں کی حکومت،15اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بے لگام ہورہی ہے اور انکا ناکام ایجنڈا عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم دسمبر میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی، پاکستان اور انگلش ٹیم کے ٹیسٹ میچز راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلنے کی تجویز ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وینیوز پر دونوں بورڈز میں اتفاق ہوگیا ہے البتہ حتمی تاریخوں کا اعلان بھی جلد ہوگا۔انگلش ٹیم ٹیسٹ میچز سے قبل پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے آئندہ ماہ پاکستان آئے گی۔4ٹی ٹوئنٹی کراچی جبکہ 3لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ایلیٹ پینل کے سابق امپائر جنوبی افریقہ کے امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے۔خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر ریور سڈیل میں کار حادثہ پیش آیا جس میں سابق امپائر سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔روڈی کوئٹزن نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کے دوران 397 میچوں میں آن فیلڈ اور تھرڈ امپائر کا کردار ادا کیا، انہوں نے 128 ٹیسٹ، ریکارڈ 250 ون ڈے اور 19 ٹی20 میچوں میں امپائرنگ کے فرائض نبھائے۔آئی سی سی کے ایلیٹ پینل امپائر کوئٹزن 1990 سے 2010 تک کرکٹ کی دنیا سب سے زیادہ میچوں میں نمائندگی کرنے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں، وہ الاقوامی سطح پر تقریبا 400 میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔دوسری جانب انکی اچانک موت پر سابق کرکٹرز سمیت امپائرز نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)نے ایشیاکپ 2022کے کوالیفائرز کیلئے میزبان ملک کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عمان ایشیاکپ 2022 کے کوالیفائرز کی میزبانی 20 سے 24 اگست تک کرے گا، متحدہ عرب امارات، کویت، ہانگ کانگ اور سنگاپور ایونٹ میں مدمقابل ہوں گے۔کوائیفائر ٹیمیں 27 اگست سے ایشیاکپ 2022 کے دوسرے مرحلے میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان سے پنجہ آزمائی کریں گی۔ ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ شیڈول کے مطابق 20 اگست کو سنگاپور بمقابلہ ہانگ کانگ،21 اگست کو یو اے ای بمقابلہ کویت،22 اگست کو یو اے ای بمقابلہ سنگاپور،23اگست کو کویت بمقابلہ ہانگ کانگ،24 اگست کوسنگاپور بمقابلہ کویت اور24 ہی اگست کوہانگ کانگ کا مقابلہ یو اے ای سے ہو گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 789 نئیکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزارت صحت نے جمعرات کے روز جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا کہ تازہ کیسز کے بعد ملک بھر میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 57 ہزار 234 ہو گئی ہے۔وزارت کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق ہونے کے بعد پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 503 ہوگئی ہے۔گزشتہ روز ملک بھرمیں نوول کرونا وائرس کے 21 ہزار 741 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت نتائج کی شرح 3.63 فیصد رہی ہے۔ملک بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے 160 کی حالت تشویشناک ہے۔
چین کے شمالی صوبے ہیبے میں شینگ لونگ کارسٹ غار چونے کے پتھر کی ایک بڑی چٹان سے تشکیل پائی ہے جس کی عمر 1 ارب سے 1.4 ارب سال بتائی جاتی ہے۔ اس زمینی خطے میں تقریبا 5 ہزار مربع میٹر رقبہ دریافت کیا گیا ہے جس کی 5 شاخیں ہیں جو اب بھی وسعت پارہی ہیں۔غار کے ٹھنڈے ماحول اور کاربونیٹ ذخائر نے اسے موسم گرما کا ایک مقبول سیاحتی مقام بنا دیا ہے۔
چین نے جمعرات کو شمالی صوبہ شنشی میں تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے زمینی ماحولیاتی نظام کاربن مانیٹرنگ سیٹلائٹ اور دیگر 2 سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا۔سیٹلائٹ صبح 11 بجکر 8 منٹ (بیجنگ وقت)پر لانگ مارچ ۔4 بی کیریئر راکٹ کی مدد سے بھیجا گیا جو کامیابی کے ساتھ مخصوص مدار میں داخل ہوگیا۔کاربن مانیٹرنگ سیٹلائٹ بنیادی طورپرزمینی ماحولیاتی نظام کاربن کی نگرانی، زمینی ماحولیات اور وسائل کے سروے اور نگرانی، بڑے قومی ماحولیاتی منصوبوں کی نگرانی اور ارتقا کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ماحولیاتی تحفظ، سروے اور نقشہ سازی، موسمیات، زراعت اور آفات میں کمی جیسے شعبوں میں آپریشنل معاونت اور تحقیقی خدمات بھی فراہم کرے گا۔یہ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹس کا 430 واں مشن تھا۔
سندھ کے ضلع جامشور میں جمعرات کو ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق یہ موبائل بم ڈیوائس کا دھماکہ تھا ،جو کہ ضلع کے کوٹری شہر میں واقع ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب ہوا۔پولیس کو شبہ تھا کہ مرنے والا شخص بم نصب کر رہا تھا۔پولیس کے مطابق مزید تفتیش کے لئے شواہد جمع کئے جا رہے ہیں۔
افغانستان کے شمالی صوبہ تخار میں گزشتہ ہفتے کے دوران تقریبا 1 ہزار 500 بچے اسہال سے متاثر ہوئے ہیں۔صوبائی ہسپتال میں بچوں کی وارڈ کے انچارج حفیظ اللہ عاطفی نے بدھ کے روز شِنہوا کو بتایا کہ صوبائی ہسپتال میں اسہال سے متاثرہ تقریبا 1 ہزار 500 تک بچوں کا علاج معالجہ کیا گیاہے جن میں سے زیادہ تر کی عمریں 8 سال سے کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیماری پر قابو پا لیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق گرم موسم ، آلودہ پانی کا استعمال اور خاندانوں میں صحت کی دیکھ بھال کینکات پر عملدرآمد نہ کرنا صوبے کے مرکز اور اضلاع میں اس بیماری کے پھیلنے کی وجوہات ہیں۔افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں 2 ہفتے قبل اسہال کے شکار 9 ہزار 500 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جن میں سے 667 میں ہیضہ کی تشخیص ہوئی ہے-
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آسٹریلوی اورچینی ماہرین سمیت بین الاقوامی تحقیقی ٹیم کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق، نمک (سوڈیم کلورائیڈ)کامتبادل (پوٹاشیم کلورائیڈ)کھانے سے دل کی بیماریوں سے جلد اموات کے خطرات کم ہو سکتے ہیں۔ جارج انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور نیو ساتھ ویلز یونیورسٹی(یو این ایس ڈبلیو)میں میڈیسن کے پروفیسر بروس نیل نے بدھ کے روز شِنہواکو بتایا کہ نمک کا متبادل، جس میں سوڈیم کلورائیڈ کی بجائے پوٹاشیم کلورائیڈ ہوتا ہے، کا استعمال ہر سال دنیا بھرمیں لاکھوں جانیں بچاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر جلد موت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اورخوراک میں سوڈیم کی زیادہ مقدار اور پوٹاشیم کی کم مقداربلڈ پریشرمیں اضافے کا سبب ہے۔ جریدے ہارٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نمک کے متبادل کھانے سے دل کی بیماریوں سے قبل از وقت موت کے خطرات 13 فیصد اور دل کے دورے یا فالج کے خطرات 11 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے شمالی صوبہ شنشی کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے 16 نئے سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئے ہیں۔یہ راکٹ بیجنگ وقت کے مطابق بدھ کی دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر لانگ مارچ 6 کیریئر راکٹ کی مدد سے لانچ کئے گئے جو مقررہ مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوگئے۔ ان سیٹلائٹس میں جیلن۔1 گا فین 03D09 سیٹلاٹس اور یون یا ۔ون 08-04 سیٹلائٹس شامل ہیں ۔سیٹلائٹس کی نئی کھیپ بنیادی طورپرتجارتی ریموٹ سینسنگ اور فضا کی امیجنگ جیسے شعبوں میں استعمال ہوگی۔یہ لانگ مارچ سیریز کیرئرراکٹس کا 432 واں مشن تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں رواں سال کے پہلے سات ماہ میں تحفظ آب کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔یہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک کی اقتصادی ترقی کو تقویت دینے کی کوششیں تیز میں تیزی آئی ہے۔ وزارت آبی وسائل نے بدھ کو بتایا کہ جنوری سے جولائی تک، پانی کے تحفظ کے منصوبوں میں 567 ارب 50کروڑ یوآن(تقریبا83ارب90کروڑڈالر)کی مجموعی سرمایہ کاری کی گئی جو کہ 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 71.4 فیصد زیادہ ہے۔رواں سال جنوری سے جولائی کے دوران تحفظ آب کے پچیس نئے بڑے منصوبے شروع کیے گئے،ان پروجیکٹس کی تعمیر سے ملک بھر میں تقریبا 16لاکھ 10ہزار لوگوں کو روزگارکے مواقع ملے۔جولائی کے آخر تک، مقامی حکومتوں نے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں 46ارب60کروڑ یوآن کی سرمایہ کاری کی ، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دگنا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران نے آئندہ چند ہفتوں میں 100 کلوگرام وزنی سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجنے کی صلاحیت کا حامل ایک کیریئر راکٹ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیم سرکاری خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق وزیرمواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عیسی زری پور نے بدھ کے روز کابینہ اجلاس کے موقع پرصحافیوں کو بتایا کہ ایران اس وقت 50 کلوگرام وزنی سیٹلائٹس کو مدار میں بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔وزیرنے بتایا کہ ایران کا تین سالوں میں 500 کلوگرام سے زیادہ وزنی سیٹلائٹس کو مدار میں بھیجنے کا ارادہ ہے۔ روس کے سویوز سیٹلائٹ کیریئر راکٹ کے ذریعے قازقستان کے بائیکونور خلائی اسٹیشن سے ایران کے خیام سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ کا حوالہ دیتے ہوئے، زری پور نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی کی حکومت خلائی صنعت میں بڑے ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین ایسی ادویات کی پیداوار اور ذخیرہ کرنے کی نگرانی میں اضافہ کرے گا جن کی رسد کم اورجنہیں سنٹرلائزڈ خریداری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی)اورنیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن سمیت چار ریاستی اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیے گئے ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ معلومات کے تبادلے کو مضبوط بناتے ہوئے، متعلقہ اداروں کو ادویات کے اپنے کثیر سطحی انتظام کو بہتر بنانا چاہیے اور ادویات تیار کرنے والے اداروں کو معلومات اکٹھی کرنے اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کی ہدایت کی جانی چاہیے۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایسی ادویات جن کی قریبی نگرانی کی جانی چاہئے ان کی فہرست مزید ردوبدل کے لیے اوپن رکھی جائے گی۔ایم آئی آئی ٹی کا کہنا ہے کہ وہ ادویات کی پیداوار اور انوینٹری سے متعلق معلومات کا تجزیہ اور باقاعدہ معائنہ کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون کرے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صومالیہ میں جنوری 2021 سے لیکر اب تک خشک سالی کے باعث بے گھر ہونیوالے افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر کے 10 لاکھ 2 ہزار 796 تک پہنچ گئی ہے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور(او سی ایچ اے)نے کہا ہے کہ جولائی میں خشک سالی کی وجہ سے تقریبا83 ہزار 518 افراد بے گھر ہوئے ہیں جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 26 فیصد کم ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے نے 24 جون کو 99 کروڑ 33 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کرنے کی اپیل کی تھی تا کہ دسمبر تک صومالیہ میں قحط کو روکنے اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے جان بچانے والی اور زندگی برقرار رکھنے والی امداد فراہم کی جا سکے۔او سی ایچ اے نے کہا کہ خشک سالی کے اثرات اور بڑھتا ہوا معاشی دبا ضروریات کی شدت میں اضافہ کر رہا ہے اور ملک کو قحط کے دہانے کی طرف لے جا رہا ہے-
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رہوڈس جزیرے کے قریب بحیرہ ایجیئن میں رات کے وقت پناہ گزینوں اور تارکین وطن افراد کو لے جانیوالی کشتی ڈوبنے کے باعث درجنوں افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ 29 دیگر کو بچا لیا گیا ہے۔یونان کے کوسٹ گارڈز حکام نے بدھ کیروز بتایا کہ کوسٹ گارڈ کے 2 بحری جہاز ، یونانی بحیرہ کا ایک جہاز ، قریب موجود 3 بحری جہاز اور فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر رہوڈس کے جنوبی سمندری علاقے میں جاری تلاش اور بچا ؤکی کارروائی میں شریک ہیں۔علاقے میں بیفورٹ اسکیل پر 6 تک کی تیزہواں کی وجہ سے آپریشن میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔یونانی کوسٹ گارڈ کی جانب سے ای میل کی جانیوالی پریس ریلیز کے مطابق زندہ بچ جانے والوں نے بتایا ہے کہ کشتی 2 دن قبل بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ترکی کے سب سے بڑے شہر انطالیہ سے روانہ ہوئی تھی جس کی آخری منزل اٹلی تھی اوراس میں 60 سے 80 افراد سوار تھے۔2015 میں بڑی تعداد میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن افراد کی آمد کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد یونان پہنچ چکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر 2016 کے موسم سرما میں سرحدوں کی بندش تک بلقان کے راستے دوسرے یورپی ممالک کے سفر پر نکل گئے تھے ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں ہزاروں افراد نے امریکی زیرقیادت پابندیوں اورملک کے مالی اورغیرمالیاتی اثاثوں کی غیرقانونی ضبطگی کے خلاف احتجاجی مارچ کیا ہے۔وزیرٹرانسپورٹ اورسرکاری ایئرلائن کون ویاسا کے صدر رامون ویلاسکیز آراگوئین نے وینزولانا ڈی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ حکومت کی کال پر اثاثوں کی بازیابی کے لیے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں تقریبا10ہزار لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وینزویلا کے عوام کے ساتھ قومی اسمبلی (کانگریس)کی طرف احتجاجی مارچ کررہے ہیں۔اوریہ کہ جب تک ضبط کیے گئے تمام اثاثے واپس نہیں کیے جاتے ہم متحرک رہیں گے۔ویلاسکیز نے کہا کہ اثاثوں میں وینزویلا کی کمپنی ایمٹراسور کا ایک طیارہ بھی شامل ہے جسے امریکی جج کے حکم پر ارجنٹائن میں غیر قانونی طور پرضبط کر لیا گیا تھا انہوں ںے طیارے کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 4 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔فلسطین کی وزارت صحت نے نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں سے 3 کا تعلق مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس اور ایک کا تعلق جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔نابلس میں جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی اسپیشل فورسز نے اسرائیل کے خلاف حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں مطلوب فلسطینیوں کی تلاش کیلئے فجر سے پہلے شہر پر دھاوا بولا۔اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے ابراہیم النابلسی کے گھر کو گھیریمیں لے لیا جو رواں سال مغربی کنارے کے قدیم نابلس شہر میں فائرنگ حملوں کے سلسلے میں اسرائیل کو مطلوب تھا۔اسرائیلی فوج نے ایک اور بیان میں کہا کہ اس کے فوجیوں کا النابلسی کے گھر کے اندر موجود متعدددہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں النابلسی سمیت 3 مسلح فلسطینی مارے گئے ہیں۔انجمن ہلال احمر فلسلطین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی ایمبولینسوں پر بھی فائرنگ کی اور متاثرہ افراد کو نکالنے کیلئے طبی ٹیموں کو علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران 17 سالہ مومن جبار کو سینے میں گولی لگی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا۔فلسطینی عینی شاہدین کے مطابق نابلس میں جھڑپ کے بعد پورے مغربی کنارے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور الخلیل ، رم اللہ، نابلس اور بیت لحم میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں-
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی کی جاری لہر کے دوران اسپتال ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں سے بھر گئے ہیں ،عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور ہیٹ اسٹروک کے باعث شہری گرمی سے نڈھال ہیں،رپورٹ کے مطابق مقامی اسپتال کے ڈاکٹر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں شدید گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جن میں گرمی سے دل کے امراض میں مبتلا افراد زیادہ متاثرہورہے ہیں،ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر باہر دھوپ میں کام کرنے والے افراد زیادہ متاثر ہورہے ہیں، تاہم آئوٹ ڈور کام کرنے والوں کیلئے دوپہر کے وقفے کی وجہ سے شدید ہیٹ اسٹروک کے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے روس یوکرین جنگ کا اصل ذمہ دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن پوری طرح ماسکو کو کچلنا چاہتا ہے، روس میں چینی سفیر ژانگ ہنہوئی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا نے نیٹو کے دفاعی اتحاد کی بار بار توسیع اور ماسکو کے بجائے یوکرین کو یورپی یونین کے ساتھ منسلک کرنے کی کوشش کرنے والی قوتوں کی حمایت کے ساتھ روس کو ایک کونے میں ڈال دیا ہے،ژانگ نے کہا کہ یوکرینی بحران کو شروع کرنے اور جنگ پر اکسانے کا اصل محرک امریکا ہے جو روس پر سخت پابندیاں لگا رہا ہے جب کہ یوکرین کو اسلحہ اور فوجی ساز و سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے،ان کا کہنا تھا کہ چین اور روس کے تعلقات "تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو چکے ہیں جس کی خصوصیت باہمی اعتماد کی اعلی ترین سطح اور اسٹریجک اہمیت ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والا ملک بن گیا ہے ، دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز صارفین چین میں موجود ہیں جن کی تعدار 95کروڑ سے بھی زیادہ ہے،جرمنی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بھارت 49کروڑ سے زائد اسمارٹ فونز صارفین کے ساتھ دوسرے جبکہ تقریبا 27کروڑ 40لاکھ صارفین کے ساتھ امریکا کا تیسرا نمبر ہے،اس کے علاوہ انڈونیشیا چوتھے ، برازیل پانچویں، روس چھٹے، جاپان ساتویں، میکسیکو آٹھویں، ویتنام نویں اور جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کا اس فہرست میں 16واں نمبر ہے،کمپنی کے مطابق پاکستان میں 4کروڑ 70لاکھ سے زیادہ اسمارٹ فونز صارفین ہیں،جرمن کمپنی کا کہناتھا کہ 2007میں ایپل کی جانب سے پہلا آئی فون متعارف کرائے جانے کے بعد اسمارٹ فونز کے استعمال میں اضافہ ہوا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو قتل کرنے کی ناکام سازشکے الزام میں ایک ایرانی شہری پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے،امریکی محکمہ انصاف نے ایرانی شخص شہرام پورصافی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ 45سالہ ایرانی شہری نے امریکہ میں چند افراد کو جان بولٹن کو قتل کرنے کے لیے تین لاکھ ڈالرز ادا کرنے کی کوشش کی تھی،امریکی حکام کے مطابق شہرام پورصافی ایران کے طاقتور فوجی دستے پاسداران انقلاب کا رکن تھا اور اس مبینہ قتل کی سازش میں مطلوب تھا،ان کا کہنا تھا کہ شہرام پورصافی ممکنہ طور پر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلے لینا چاہتا تھا، واضح رہے کہ ایران کے جنرل قاسم سیلمانی کو امریکا نے جنوری 2020میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا، وہ ایران کے انقلابی گارڈ کے کمانڈر تھے،رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایرانی شہری کو انتہائی مطلوب قرار دے کر پوسٹر بھی جاری کردیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں داعش ڈرونز کا استعمال بڑھ گیا ہے،اقوام متحدہ کے شعبہ انسداد دہشتگردی کے ڈائریکٹر ولادیمیر وورون کوف نے سلامتی کونسل میں اپنی بریفنگ میں بتایا کہ علاقائی کنٹرول اور لیڈروں کی ہلاکتوں کے باوجود داعش تاحال دنیا کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہے،وورون کوف نے بتایا کہ حالیہ ایک سال کے دوران شمالی عراق میں داعش کی جانب سے ڈرونز کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تنظیم شام،عراق،افغانستان،صومالیہ اور چاڈ میں مصروف عمل ہے،وورون کوف نے کہا کہ اس وقت شام و عراق میں داعش کے 10ہزار کے قریب دہشتگرد موجود ہیں جن کی آمدنی کا تناسب 25تا50ملین ڈالرز کے لگ بھگ ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران نے خلیج بصرہ میں پیٹرول اسمگلر بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا، ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے عدالتی سربراہ مجتبی قہرمانی نے کہا ہے کہ خلیج بصرہ کے جزیرہ قشم کے کھلے سمندر میں پیٹرول سے لدے بحری جہاز کی نشاندہی کے بعد آپریشن کیا گیا ہے،قہرمانی نے کہا کہسرحدی محافظوں کے آپریشن میں 2لاکھ 77ہزار لیٹر پیٹرول کو تحویل میں اور جہاز کے 12رکنی عملے کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ایران کی جانب سے جہاز کی ملکیت اور عملے کی قومیت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فرانس کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جس نے ہزارں ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،امریکی میڈیا کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں موجود جنگلات میں بدھ کے روز آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جنگلات میں آتشزدگی کے بعد حکومت نے فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی ہیں جب کہ اس سلسلے میں فائر فائٹرز کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے،فرانس میں جون سے اب تک خشک سالی اور گرمی کی لہر نے ملک کو شدید متاثر کیا ہے جب کہ دو بار جنگلات میں آگ لگنیکے واقعات بھی سامنے آئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی حکومت کے پاس 2لاکھ 50ہزار فائر فائٹرز ہیں اور ان میں سے 79فیصد رضاکار ہیں جب کہ اس وقت جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے 10ہزار کے قریب فائر فائٹرز خدمات انجام دے رہے ہیں،جنگلات میں آتشزدگی کے باعث قریبی آبادیوں کے 10 ہزار رہائشی اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے جب کہ جنگلات سے گزرنے والی ہائی وے کو بھی بند کردیا گیا ہے،حکام کا کہنا تھا کہ آگ سے اب تک 16گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان میں عوامی سطح پر تعلقات ہماری بڑی طاقت ہیں، پاکستانی لوگ اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، امریکی سفارت خانے اور سندھ کے محکمہ سیاحت کی شراکت داری باعث فخر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی پہنچ گئے، انہوں نے لیاقت میموریل لائبریری میں قائم لنکن کارنر کا دورہ کیا اور سٹارٹ اپ لیب کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ سٹارٹ اپ لیب سے کاروبار کا شوق رکھنے والے افراد مفت جدید ٹیکنالوجی اور آلات استعمال کر کے اپنا کاروبار شروع کرنے کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے امریکی سفارت خانے اور سندھ کے محکمہ سیاحت کی شراکت داری کو باعث فخر قرار دیا جس کے ذریعے یقینی بنایا جا سکے گا کہ پاکستانی لوگ اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی سفیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور پاکستان میں عوامی سطح پر تعلقات ہماری بڑی طاقت ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم لنکن کارنرز مفت تعلیم اور ثقافتی پروگرامز کے ساتھ پاکستان کے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی اور معلومات کے ذرائع فراہم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں اپنی نوعیت کی پہلی جدید امریکی سٹارٹ اپ لیب نوجوانوں کے لیے روبوٹکس، لیگوز، تھری ڈی پرنٹرز، فوٹوگرافی سیٹ اپ، ونڈوز اینڈ میک کمپیوٹرز اور ویڈیو ایڈیٹنگ ایکوئپمنٹ کی سہولیات سے لیس ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رائل ملٹری اکیڈمی میں بطور مہمان خصوصی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کریں گے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے سرکاری دورے میں برطانوی فوجی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی