قطر کے دوحہ میں حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لوگ فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے کی گئی سجاوٹ کے سامنے سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ اس بار پی ٹی آئی کا صفایا ہو گا، جھاڑو بھی پھر سکتا ہے، عمران خان کی جو پوزیشن اب ہے وہ نومبر کے بعد بالکل ڈائون ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں اور بنی گالہ میں خوف کا سماں ہے، عمران خان کو وفاق اور سندھ کا اقتدار تو دور خیبر پختونخوا کی بھی حکومت نہیں ملے گی، سیاسی غلطیوں کے باعث عمران خان کے لیے اقتدار کے تمام دروازے بند ہو چکے۔منظور وسان نے کہا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کو اکیلا چھوڑ کر جلسے جلوسوں میں لگے ہوئے ہیں، عمران خان کو عوام نہیں بلکہ اقتدار چاہیے، عمران صاحب!کراچی کے عوام 11 سو ارب اور162 ارب روپیکا حساب مانگ رہے ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا جیل بھرو تحریک کی دھمکی دینے والا عمران خان ایک منٹ بھی جیل میں نہیں رہ سکتا کیونکہ عمران خان جیل جانے سے ڈرتے ہیں۔کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے جلسے کے حوالے سے مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ پنجاب کے بعد کراچی کے عوام نے بھی عمران خان کو آٹ کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
منشیات برآمدگی کے کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں درخواست جمع کرائی گئی تھی کہ رانا ثنا اللہ سرکاری مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ لہذا ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔عدالت نے 19 نومبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کی متفرق درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومتی اتحاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی انہیں سہارا دے گا، وہ اپنی عزت اور وقار کو نیلام کرے گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ڈار کے آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب ڈالر کم ہو گئے ہیں۔آئی ایم ایف کے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی۔ حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی ہچکیاں اور سسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ عوام پہلے ہی بجلی،پٹرول اور آٹے کے ہاتھوں کرش ہیں، اب طاقت سے کس کو کرش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل گیاہے،جوبھی ان کو سہارا دیگا،اپنی عزت اور وقار نیلام کریگا۔شیخ رشید نے کہا کہ اپنے ذاتی مفاد کیلیے قوم کوسامراجی طاقتوں کاغلام بنارہے ہیں۔وزیرخارجہ اپنیملک سیلاپتا ہیں۔ ان کا چورن کہیں نہیں بک رہا۔ پی ڈی ایم کے اندر سیحق سچ کی آوازیں آناشروع ہوگئی ہیں۔ان شا اللہ نومبرتک آر یاپار ہوجائیگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی اسمبلی کے آٹھ اور پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں میں (آج )اتوار کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی پنجاب کے 3 اور قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں منعقد ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں (آج ) اتوار کو ووٹنگ ہوگی۔کراچی، فیصل آباد، پشاور سمیت سات حلقوں سے عمران خان امیدوار ہیں۔ ملتان میں شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر بھی زور کا جوڑ پڑے گا۔ خانیوال، شیخوپورہ اور چشتیاں کے صوبائی حلقوں میں بھی پولنگ اتوار کو ہوگی۔سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہالیکشن کمیشن اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات پر کراچی ، لاہور ، خیبر پختون خوا اور اسلام آباد میں متعلقہ افسران کنڑول روم سے پولنگ سامان کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا ڈیفالٹ ہونا خارج از امکان ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ قرض میں تخفیف کی درخواست کا بھی ادارہ نہیں، 27 ارب ڈالر کے غیر پیرس کلب کے قرض کو ری شیڈول کرانے کی کوشش کریں گے، کہ قرضے پیر کلب کے تحت نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دسمبر میں میچور ہونے والے بانڈزکی توسیع نہیں چاہیے اور آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام پرنظرثانی کی درخواست کا بھی ارادہ نہیں جب کہ پاکستان کا ڈیفالٹ ہونا خارج از امکان ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ملک میں بڑے پیمانے پر فصلیں متاثرہوئیں جس وجہ سے آئندہ سال گندم درآمدکرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قطر کے دوحہ میں حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لوگ فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے کی گئی سجاوٹ کے سامنے سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)
قطر کے دوحہ کورنیش پر ایک شہری فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے کی گئی سجاوٹ کے سامنے سے گزر رہی ہے۔(شِنہوا)
قطر کے دوحہ میں ایک گاڑی فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے کی گئی سجاوٹ کے سامنے سے گزر رہی ہے۔(شِنہوا)
قطر کے دوحہ میں مرکزی ٹکٹنگ سنٹر میں لوگ فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے کی گئی سجاوٹ کے سامنے سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس(دائیں) پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے ملک بھر میں 9کروڑ60لاکھ سے زائد ارکان کے نمائندہ 2 ہزار200 سے زائد مندوبین، سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ رہے ہیں، جو16 اکتوبر سے شروع ہورہی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کی 20ویں قومی کانگریس میں شرکت کے لیے شان ڈونگ صوبے کے مندوبین دارالحکومت بیجنگ پہنچے ہیں۔(شِنہوا)
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی20ویں قومی کانگریس میں شرکت کے لیے شنشی صوبے کے مندوبین دارالحکومت بیجنگ پہنچے ہیں۔(شِنہوا)
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس میں شرکت کے لیے جیانگ سو صوبے سے آنے والی ایک مندوب یوشیاچھیوبیجنگ آمد پر انٹرویو دیتے ہوئے۔(شِنہوا)
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس میں شرکت کے لیے خود اختیارعلاقے تبت سے آںے والے مندوبین دارالحکومت بیجنگ آمد پر جہازسے اترتے ہوئے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا ہے۔
چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی طویل تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے صدرشی نے کہا کہ 50 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام اور حمایت کی ہے اوردو مختلف حجم کے ممالک کے درمیان مساوات اور باہمی مفاد کاایک نمونہ قائم کیا ہے۔ شی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور مدد کی ہے، ایک صدی میں سامنے نہ آنے والی وباکا مشترکہ طور پرمقابلہ کیا، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کومستحکم کرتے ہوئے حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار اوراسے فروغ دیا ہے، جس سے دو طرفہ تعلقات میں نئے امکانات اور مواقع پیدا ہوئے۔
چینی صدر نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور مستقبل پر مبنی، ہمہ جہت دوستانہ اور تعاون پر مبنی شراکت داری میں مستحکم پیش رفت اوردونوں ممالک اور ان کے عوام کے لیے مزید فوائد حاصل کرنے کے لیے صالح کے ساتھ مل کر کوششیں کرنے پر تیار ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا ہے۔
چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی طویل تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے صدرشی نے کہا کہ 50 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام اور حمایت کی ہے اوردو مختلف حجم کے ممالک کے درمیان مساوات اور باہمی مفاد کاایک نمونہ قائم کیا ہے۔ شی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور مدد کی ہے، ایک صدی میں سامنے نہ آنے والی وباکا مشترکہ طور پرمقابلہ کیا، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کومستحکم کرتے ہوئے حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار اوراسے فروغ دیا ہے، جس سے دو طرفہ تعلقات میں نئے امکانات اور مواقع پیدا ہوئے۔
چینی صدر نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور مستقبل پر مبنی، ہمہ جہت دوستانہ اور تعاون پر مبنی شراکت داری میں مستحکم پیش رفت اوردونوں ممالک اور ان کے عوام کے لیے مزید فوائد حاصل کرنے کے لیے صالح کے ساتھ مل کر کوششیں کرنے پر تیار ہیں۔
انقرہ(شِنہوا) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ روسی صدرولادیمیر پوتن کی جانب سے ترکی سے روس کی گیس کی برآمدات میں اضافےکی تجویز کے بعد ملک کا تھریس کا علاقہ توانائی کا بہترین مرکزبن سکتا ہے۔
نیم سرکاری انادولو ایجنسی کے مطابق، ایردوان نے قازقستان سے واطن واپس آتے ہوئے اپنے جہاز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھریس کو اس طرح کے ڈسٹری بیوشن مرکز کے لیے سب سے اہم جگہ سمجھا جاتا ہے۔
ترک صدرکے مطابق، آستانہ میں ان کی روسی صدر پوتن سے ملاقات کے بعد ملک کی توانائی اور قدرتی وسائل کی وزارت اور روس کی گیزپروم کمپنی کو اس منصوبے پر مشترکہ طور پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نورڈ اسٹریم پائپ لائنوں کو حال ہی میں ہونے والے دھماکوں میں نقصان پہنچنے کے بعد پوتن نے بحیرہ اسود سے گزرنے والی ترک اسٹریم گیس پائپ لائن کے متوازی نئی پائپ لائنوں کی تعمیر کے ساتھ ترکی میں گیس کا مرکز قائم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔
روسی صدر نے جمعرات کو قازقستان میں علاقائی سربراہی اجلاس کے موقع پر اردگان کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں کو بتایا تھا کہ ترکی یورپ کو گیس کی سپلائی کو ری ڈائریکٹ کرنے کے لیے بہترین راستہ ہوگا۔
لندن(شِنہوا)برطانیہ کے وزیر خزانہ (خزانے کا چانسلر) کواسی کوارٹینگ نے اپنے پیش کردہ منی بجٹ کو معاشی بدحالی کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے کے بعد جمعہ کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
کواسی کوارٹینگ نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ وزیر اعظم لز ٹرس کو اپنے استعفی میں کہا کہ آپ نےمجھے چانسلر کے عہدے سے ہٹنے کا کہا ۔ میں نے اسے مان لیا ہے۔
38 دن تک اپنے عہدے پر براجمان رہنے والے کواسی کوارٹینگ برطانیہ کی تاریخ میں سب سے کم مدت تک کام کرنے والے چانسلرز میں سے ایک بن گئے ہیں۔
انہوں نے گزشتہ ماہ منی بجٹ پیش کیا جس میں شامل قرضوں کیلئے ٹیکسوں میں متنازعہ کٹوتیوں کو معاشی بدحالی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ، معاشی بدحالی کی وجہ سے برطانوی پاؤنڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں37 سال کی کم ترین سطح پر گر گیا جبکہ حکومتی قرضے لینے کی لاگت اور رہن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے اپنےاستعفیٰ میں کہا کہ جیسا کہ میں نے گزشتہ ہفتوں میں کئی بار کہا ہے کہ موجودہ حالت کی پیروی کرنا محض ایک آپشن نہیں ۔ طویل عرصے سے یہ ملک کم شرح نمو اور زیادہ ٹیکسوں کی زد میں رہا ہے - اگر اب بھی اس ملک کو کامیاب ہونا ہے تو اسے تبدیل ہونا چاہیے۔
چھونگ چھنگ(شِنہوا) چین کی ایک تحقیقی ٹیم نے بڑے پیمانے پرریشم کے کیڑے کے جینزکا تجزیہ مکمل کرتے ہوئے ریشم کے کیڑے کا دنیا کا پہلا سپر پین جینوم نقشہ تیار کیا ہے۔
یہ تحقیق حال ہی میں جریدے نیچرکمیونیکیشنز میں شائع ہوئی ہے۔
تحقیقی ٹیم کے رہنما، سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی سے منسلک دائی فانگ ین نے کہا کہ پین-جینوم ایک نوع میں تمام جینومک معلومات کا مجموعہ ہے، جو ایک جینوم کے مقابلے میں زیادہ جینیاتی تنوع کا احاطہ کرتا ہے۔
ریشم کی پیداوارکے لیے ریشم کا کیڑامعاشی اہمیت کا حامل ایک اہم کیڑا ہے۔ لیکن فی الحال دستیاب جینوم اس کے جینیاتی تنوع اور افزائش نسل کے لیے اہم تغیریافتہ جینزکی دریافت کے لیے ناکافی ہیں۔
رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شمالی شہر جینن میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے جمعہ کے روز ایک مختصر پریس بیان میں کہا کہ 20 سالہ متین دابایا اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے مارا گیا اور زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں کی گولی سے زخمی ہونے والے ایک شخص کو بچاتے ہوئے شہر کے خلیل سلیمان ہسپتال میں کام کرنیوالا ایک فلسطینی ڈاکٹر عبداللہ ابوالتین بھی شدید زخمی ہو گیا ہے۔
فلسطینی عینی شاہدین کے مطابق علی الصبح اسرائیلی فوج نے جنین پر دھاوا بولتے ہوئے اسرائیلی سیکورٹی اداروں کو مطلوب انقلابی کارکنوں کو گرفتار کرنے کیلئے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فوجیوں نے مغربی کنارے میں فائرنگ حملوں کے سلسلے میں ملوث حماس کے ایک رکن کو گرفتار کرنے کیلئے علاقے میں آپریشن کیا تھا۔
کیف(شِنہوا)یوکرائن نے اپنی بندرگاہوں کے ذریعے برآمدات کیلئے اشیاء کی حد کو بڑھانے پر غور کیا ہے اور وہ ترکی کے ساتھ اس مسئلے پر بات کرنے کیلئے تیار ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی یوکرینفارم نے ترکی میں یوکرائن کے سفیر ویسل بودنار کے حوالے سے بتایا کہ ہم مستقبل میں یوکرائن سے برآمد ہونیوالے سامان کی حد کو بڑھانے کے امکان بارے سوال اٹھا رہے ہیں۔
بودنار نے کہا کہ بحیرہ اسود میں یوکرائنی بندرگاہوں سے اناج کی ترسیل کے اقدام کے تحت قائم کیا گیا گرین کوریڈور بلا تعطل کام کر رہا ہے۔
بودنار نے کہا کہ یوکرائن اورترکی جلد ہی معاہدے کی توسیع پر بات چیت کرنے والے ہیں۔
یوکرائن اور روس نے 22 جولائی کو استنبول میں ترکی اور اقوام متحدہ کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ یوکرائنی بندرگاہوں سے بحیرہ اسود کے راستے بین الاقوامی منڈیوں تک خوراک اور کھاد کی ترسیل دوبارہ شروع کی جا سکے۔
یوکرائن کی وزارت انفراسٹرکچر کے مطابق معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے بعد سے اب تک 73 لاکھ 80 ہزارٹن زرعی مصنوعات سے لدے مجموعی طور پر 331 بحری جہاز یوکرائنی بندرگاہوں سے ایشیا، یورپ اور افریقہ کے ممالک کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔
اس معاہدے کی میعاد 19 نومبر کو ختم ہو گی۔
پنوم پن(شِنہوا)کمبوڈیا کے جنوبی صوبے کنڈال میں دریائے میکونگ میں موٹر سے چلنے والےایک کشتی الٹنے کے باعث 10 طلباء ہلاک اور 1 لاپتہ ہو گیا ہے۔
صوبہ کنڈال کے پولیس چیف چھوئون سوچیٹ نے جمعہ کے روز بتایا کہ حادثہ گزشتہ روز شام مقامی وقت کے مطابق تقریباً 7 بجے ضلع لیوک ڈائیک میں پیش آیا، کشتی جس میں عملہ کے 2 ممبران اور 13طلباء سوار تھے ساحل سے تقریباً 50 میٹر کی دوری پر پانی میں ڈوب گئی۔
انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی سہ پہر تک 10 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ زندہ بچنے والے 4 افراد 2 طلباءاور 2 عملہ ممبران کو بچا لیا گیا ہے۔ لاپتہ ہونیوالے ایک شخص کی تلاش بدستور جاری ہے۔
سوچیٹ نے کہا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی انگریزی کلاس کے طلباء کو جزیرے پر واقع گاؤں میں ان کے گھروں تک لے جا رہی تھی۔ مزید بتایا کہ تیز رفتاری، اوور لوڈنگ اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کو حادثہ کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
کنڈال کی صوبائی پولیس کی رپورٹ کے مطابق بدقسمت طالب علموں کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان تھیں۔
کمبوڈیاکے وزیر اعظم سمڈیچ ٹیچو ہن سین نے سوشل میڈیا کے ذریعےاپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دریاؤں کے کنارے رہنے والے لوگوں سے سیلاب کے موسم میں زیادہ محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نےیمن میں موجودہ نسبتاً مستحکم سیکورٹی صورتحال کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر زور دیاہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ چھ ماہ قبل ہونے والے جنگ بندی معاہدے نے یمن میں امید کی کرن روشن کر دی تھی۔ یمنی عوام اور عالمی برادری کو توقع تھی کہ جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی۔ تاہم افسوس کہ یہ ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔ انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اب اولین ترجیح کشیدگی کو بڑھنے سے روکنا اور موجودہ نسبتاً مستحکم سیکورٹی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین یمن تنازعہ کے متعلقہ فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ یمنی عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دیں، تحمل اور مستعدی سے کام لیں، کسی بھی یکطرفہ اقدامات اور اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہو اور سیاسی عمل کے لیے گنجائش پیدا کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس نازک لمحے میں، یمن کے تمام فریقین کو رابطہ برقرار رکھنا چاہیے اور غلط اندازے قائم کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نےیمن میں موجودہ نسبتاً مستحکم سیکورٹی صورتحال کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر زور دیاہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ چھ ماہ قبل ہونے والے جنگ بندی معاہدے نے یمن میں امید کی کرن روشن کر دی تھی۔ یمنی عوام اور عالمی برادری کو توقع تھی کہ جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی۔ تاہم افسوس کہ یہ ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔ انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اب اولین ترجیح کشیدگی کو بڑھنے سے روکنا اور موجودہ نسبتاً مستحکم سیکورٹی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین یمن تنازعہ کے متعلقہ فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ یمنی عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دیں، تحمل اور مستعدی سے کام لیں، کسی بھی یکطرفہ اقدامات اور اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہو اور سیاسی عمل کے لیے گنجائش پیدا کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس نازک لمحے میں، یمن کے تمام فریقین کو رابطہ برقرار رکھنا چاہیے اور غلط اندازے قائم کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
ہیفے (شِنہوا) چین کے طبی ماہرین کی ایک نئی تحقیق کے مطابق فالج کا حملہ ہونے کے بعد 12 گھنٹوں کے اندر خون کے لوتھڑے شریانوں سے باہرنکالنے سے مریض کی صحت میں نمایاں بہتری اور شرح اموات میں کمی ہوجاتی ہے۔چینی ٹیم کی یہ تحقیق گزشتہ روز نیوانگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئی۔ جو چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فرسٹ ایفیلیٹیڈ ہسپتال کے محققین نے کی ہے۔
تحقیق کے دوران بے ترتیب اور کنٹرول طریقے سے کی گئی طبی آزمائش میں چین کے 36 طبی مراکز میں 66.5 کی اوسط عمرکے 340 مریضوں کو شامل کیاگیا تھا۔
تحقیق کے مطابق ان میں سے دو تہائی، یا 226، کو طبی نگہداشت کے علاوہ بیسیلر شریان کی وجہ سے ہونے والے اسکیمک اسٹروک کے بعد پانچ گھنٹے کے درمیانی عرصے میں اینڈو ویسکولر تھرومیکٹومی دی گئی، جو شریانوں یا رگوں سے خون کے لوتھڑے کو ہٹانے کا ایک جراحی طریقہ کار ہے، جبکہ باقی ایک تہائی کو صرف طبی دیکھ بھال دی گئی ۔ ٹرائل سے معلوم ہوا کہ 90 دنوں میں خون کے لوتھڑے ہٹانے کا نتیجہ نمایاں طور پر بہتر تھا، تھرومیکٹومی گروپ میں اموات کی شرح 37 فیصد جبکہ کنٹرول گروپ میں 55 فیصد تھی۔
صنعاء(شِنہوا)یمن کے دارالحکومت صنعاء کے ایک سرکاری ہسپتال میں اسمگل شدہ ادویات استعمال کرائے جانے کے باعث لوکیمیا کے شکار 10 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی نے گزشتہ شب جاری ہونیوالےحوثی صحت حکام کے ایک بیان کاحوالہ دیتے ہوئے جمعہ کے روز بتایا کہ یہی اسمگل شدہ ادویات استعمال کرائے جانے کے بعد 9 دیگر بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
کئی برسوں سے ادویات، آلات اور فنڈز کی کمی کے شکار یمن بھر کے ہسپتالوں میں اسمگل شدہ ادویات کا استعمال معمول کی بات ہے۔
خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اب تک یمن کی نصف سے زیادہ طبی تنصیبات میں کام بند ہوچکا ہے۔
حوثی باغیوں نے 2014 میں شمالی یمن کے بڑے حصے پر قبضہ کر کے سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت کو صنعاء سے باہر نکال دیا تھا جس کے بعد عرب ملک میں خانہ جنگی شروع ہو گئی جو آج تک جاری ہے۔
اس جنگ میں لاکھوں افراد ہلاک اور 40 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں اور جنگ نے ملک کو فاقہ کشی کے دہانے پر لاکھڑاکیا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس اتوار کی صبح 10 بجے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہوگی۔
قومی کانگریس کی تقریب کو چائنہ میڈیا گروپ اورشِنہوا نیٹ سے براہ راست نشر کیاجائے گا۔ تقریب کو ملک بھر میں ٹیلی ویژن اور ریڈیو اسٹیشنز کے ساتھ ساتھ نیوز ویب سائٹس، نیومیڈیا پلیٹ فارمز، بڑی آؤٹ ڈور اسکرینز اور موبائل ٹیلی ویژن کے ذریعے بھی نشر کیا جائے گا۔
جکارتہ(شِنہوا)انڈونشیاکے صدر جوکو ویدودو نے جکارتہ بندونگ ہائی سپیڈ ریلوے (ایچ ایس آر) منصوبے کےمجموعی تعمیراتی کام کی رپورٹ سے متعلق بریفنگ سنی اور ٹیگلور اسٹیشن پر کھڑی جامع معائنہ ٹرین کا مشاہدہ کیا۔
انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا کے دارالحکومت بندونگ میں واقع ٹیگلور اسٹیشن جکارتہ ۔ بندونگ ایچ ایس آر کا آخری اسٹیشن ہے جس کا رقبہ 15 ہزار 268 مربع میٹر ہے اور اس میں 1 ہزار 500 افراد کے جمع ہونے کی گنجائش ہے اور رش کے اوقات میں ہر گھنٹے کے دوران یہاں سے 3 ہزار 200 افراد روانہ ہو سکتے ہیں۔
جوکو ویدودو نے کہاکہ جکارتہ ۔ بندونگ ایچ ایس آر کا تعمیراتی کام بلا تعطل جاری ہے۔ اس کی تعمیر کرنیوالے تمام فریقین نے منصوبہ بندی کے مطابق اعلیٰ معیار کے مطابق تعمیراتی کام میں پیشرفت کیلئے پیچیدہ ارضیاتی ، وبائی امراض اور دیگر مشکلات پر قابو پانے کیلئے سخت محنت کی ہے۔
انڈونیشیا کے بندونگ میں جکارتہ ۔ بندونگ ہائی سپیڈ ریلوے کی ایک ٹرین ٹیگلور اسٹیشن پر کھڑی ہے۔(شِنہوا)
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ لوگوں اور سامان کی نقل و حرکت کو تیز اور بہتر بنائے گا ، انڈونیشیا کی مجموعی مسابقت میں اضافہ کرے گا، اور اس سے جکارتہ اور بندونگ میں اقتصادی ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔
جکارتہ ۔ بندونگ ایچ ایس آر کی تعمیر کے نتائج گروپ آف 20(جی 20) سربراہی اجلاس کے دوران پیش کیے جائیں گے جو انڈونیشیااور چین کی حکومتوں کے درمیان بہترین تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔
چین، صوبہ شانشی سے تعلق رکھنے والے مندوبین کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں شرکت کے لئے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ (شِںہوا)
چین، صوبہ حئی لونگ جیانگ سے تعلق رکھنے والے مندوبین کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں شرکت کے لئے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ (شِںہوا)
چین، گوانگ شی ژو آنگ خود اختیار خطہ سے تعلق رکھنے والے مندوبین کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں شرکت کے لئے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ (شِںہوا)
چین، صوبہ چھنگ ہائی سے تعلق رکھنے والے مندوبین کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں شرکت کے لئے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ (شِںہوا)
چین، صوبہ یون نان سے تعلق رکھنے والے مندوبین کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں شرکت کے لئے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ (شِںہوا)
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی آمدہ 20 ویں قومی کانگریس کے موقع پر 19 ویں قومی کانگریس سے اب تک کے تمام اہم واقعات کو شائع کیا جائے گا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کی مرتب کردہ اس تاریخ میں گزشتہ 5 برس میں پارٹی اور ملک کی اہم کامیابیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
اس میں دیگر چیزوں کے علاوہ اس بات کا تذکرہ بھی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے چینی عوام کو ہراعتبار سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر اور ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے کا نیا سفر شروع کرنے میں مدد دی۔
اس میں گزشتہ ایک صدی میں نظرنہ آنے والی عالمی تبدیلیوں اور نوول کرونا وائرس وبا کا مقابلہ کرنے، انسانیت ، ایک بہتر دنیا اور ایک کمیونٹی کی مشترکہ مستقبل کے ساتھ تعمیر کا فروغ بھی شامل ہے۔
اس میں تفصیل کے ساتھ معیشت ، سیاست ، ثقافت، معاشرے، ماحولیات، فوجی امور، سفارت کاری اور پارٹی کی ترویج جیسے شعبوں میں اہم واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے پالیسی بینکوں میں سے ایک چائنہ ڈیویلپمنٹ بینک نے بنیادی ڈھانچے کی سبز تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے 12 ارب یوآن (تقریباً1.69 ارب امریکی ڈالر) کے گرین بانڈز جاری کیے ہیں۔
اکٹھے کیے جانے والے فنڈز شہری ماحولیات کے بنیادی ڈھانچے اور عوامی نقل وحمل کے شہری اور دیہی نظام کی تعمیر اور سرگرمیوں جیسے سبز منصوبوں میں استعمال کیے جائیں گے۔
ایک اندازے کے مطابق ان منصوبوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو تقریباً 59 ہزار 200 ٹن تک کم کرنے اور معیاری کوئلے کے استعمال کو سالانہ 29 ہزار 500 ٹن تک کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
یہ بانڈز تین سال کی میچورٹی اور 2.11 فیصد کی شرح سود کے ساتھ انٹربینک بانڈ مارکیٹ میں جاری کیے گئے۔اس کی فروخت کا تناسب 4.41 گنا تک پہنچ گیا ہے۔
اس وقت تک بینک نے تقریباً 156 ارب یوآن کی مجموعی مالیت کے گرین مالیاتی بانڈز جاری کیے ہیں۔
ساؤ پاؤلو (شِنہوا) برازیل میں عالمی وبا کے خلاف جنگ کے دوران اب تک 4 ہزار 500 سے زائد طبی اہلکار نوول کرو نا وائرس سے متاثر ہوکر جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
مزدوروں کی عالمی تنظیم سے منسلک پبلک سر وسز انٹر نیشنل (پی ایس آئی) کے مطابق اس مرض کا شکار ہونے والوں میں 1 ہزار 184کا تعلق نرسنگ سٹاف سے تھا جن میں ہر 10 میں 8 خواتین تھیں۔
پبلک سروسز انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اموات مارچ 2020 سے دسمبر 2021 کے درمیان ہوئیں۔
یہ رپورٹ سرکاری اعدادوشمار کی روشنی میں مرتب کی گئی ہے جس کا مقصد برازیل اور دیگر ممالک میں بڑے پیمانے پر رونما ہو نے والے ان واقعات کا عوامی پالیسی کی روشنی میں تجزیہ کرنا تھا۔
برازیل کی وزارت صحت کے مطابق نوول کرونا وائرس سے اب تک 6 لاکھ 87 ہزار 26 اموات ہوچکی ہیں۔ اموات کی تعداد کے اعتبار سے امریکہ کے بعد برازیل دوسرا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے لحاظ سے برازیل ، امریکہ اور بھارت کے بعد تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق پبلک سروسز انٹر نیشنل نے یہ اعداد و شمار 700 ٹریڈ یونینز سے جمع کئے ہیں جو 154 ممالک میں 3 کروڑ مزدوروں کی نمائندگی کرتی ہیں۔
جی جو(شِںہوا) جنوبی کوریا کے جزیرے یوڈو میں حال ہی میں ماحولیاتی تحفظ کی ایک مہم شروع کی گئی ہے جس میں دوبارہ قابل استعمال کپ سیاحوں کو پیش کئے جارہے ہیں۔
دوبارہ قابل استعمال کپ کو ری سائیکل کرنے کے بعد صاف اور جراثیم سے پاک کرتے ہو ئے دوبارہ قابل استعمال بنا یا جاسکتا ہے۔
جنوبی کوریا، جی جو کے یوڈو جزیرے میں ایک کافی کی دکان پر ری سائیکل مشین کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
جنوبی کوریا، جی جو کے یوڈو جزیرے میں ایک سیاح دوبارہ قابل استعمال کپ ری سائیکل مشین میں رکھ رہا ہے۔ (شِںہوا)
جنوبی کوریا، جی جو کے یوڈو جزیرے میں کافی کی دکان پر دوبارہ قابل استعمال کپ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
جنوبی کوریا، جی جو میں یوڈو جزیرے کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سیاح دوبارہ قابل استعمال کپ جمع کرنے والی مشین کے پاس سے گزررہے ہیں۔ (شِںہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں اقتصادی سرگرمیوں کے ایک اہم پیمانے بجلی کے استعمال میں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مستحکم اضافہ برقرار رہا ہے ۔
قومی توانائی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جنوری سے ستمبر کے عرصہ کے دوران بجلی کے استعمال میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہوا، اور یہ 64 کھرب 90 ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
بنیادی صنعت میں بجلی کے استعمال میں پہلے 9 ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 8.4 فیصد اضافہ ہوا۔ ثانوی اور تیسرے درجے کی صنعتوں میں استعمال ہونے والی بجلی میں بالترتیب1.6 فیصد اور 4.9 فیصد اضافہ ہوا۔ شہریوں کی جانب سے بجلی کے استعمال میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرف ماہ ستمبر کے دوران چین کی بجلی کا استعمال 709.2 ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 0.9 فیصد زیادہ ہے۔
بنیادی اور ثانوی صنعتوں میں بجلی کے استعمال میں بالترتیب 4.1 فیصد اور 3.3 فیصد اضافہ ہوا،اور تیسرے درجے کے شعبے میں یہ کھپت 4.6 فیصد گر گئی ہے۔
نیویارک (شِنہوا) ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی ) کی ایک رپورٹ کے مطابق نیا تعلیمی سال شروع ہورہا ہے، اور ایسے میں کچھ طلبا ہوم ورک کے بوجھ تلے بہت مشکل محسوس کررہے ہیں۔ اس دوران بچوں کی ایسے کتابوں کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے جو اسکول میں فائرنگ جیسے صدمات سے نمٹنے بارے ہوں۔
شائع کردہ کتابوں پر نگاہ رکھنے والے این ڈی پی بک اسکین کے مطابق تشدد، غم اور جذبات پر مشتمل نوجوان قارئین کے لئے کتابوں کی فروخت میں مسلسل 9 ویں برس اضافہ ہوا ہے۔ سال 2021 میں ان موضوعات پر تقریباً 60 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں جو 2012 کی نسبت دو گنا تعداد ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوجوان امریکیوں میں بے چینی اور دہنی الجھنوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ اساتذہ اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی کتابیں اس سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔
کتب فروش بارنیس اینڈ نوبل کے مطابق ملک بھر کے بک اسٹور ان کتابوں کے عنوانات میں دلچسپی لیتے ہیں جو مقامی اور قومی شہ سرخیوں کے سبب بڑھتے اور گھٹتے ہیں۔
امریکی سائیکولاجیکل ایسوسی ایشن کے بچوں کی کتابیں شائع کرنے والے شعبہ میگ نیشن پریس کی ایڈیٹوریل ڈائریکٹر کرسٹین اینڈرل نے کہا ہے کہ اگرچہ بچوں کو زندگی کی تلخ حقیقتوں اور خوفناک خبروں سے بچانے کی فطری طور پر حمایت کی جاسکتی ہے، تاہم یہ معاشرے کے بڑے مسائل سے بچانے میں مشکل ثابت ہورہا ہے۔
بچوں کو روز مرہ زندگی میں ان مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے گلوبل سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ انوویشن اینڈ نالج سینٹر (عالمی مرکز برائے پائیدار و جدید نقل وحمل اور علم)کے قیام پر مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔
شی نے جمعہ کو ارسال کیے گئے اپنے تہنیتی خط میں کہا ہے کہ عالمی نقل و حمل کی پائیدارترقی اور عالمی رابطے کو فروغ دینا عالمی لاجسٹکس سپلائی چین کے استحکام کو یقینی بنانےاور عالمی معیشت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
صدر نے کہا کہ سینٹرکا قیام پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کے نفاذ کی حمایت کا ایک اہم اقدام ہے۔
شی نے کہا کہ چین دوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیارہے تاکہ عالمی نقل و حمل کے تعاون کو فروغ دینےکے لیے اس پلیٹ فارم کا بھرپور استعمال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عالمی ترقی کے اقدام کو آگے بڑھانے، پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کونافذ کرنے اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کی تعمیر میں تعاون با رے تیار ہیں۔
گلوبل سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ انوویشن اینڈ نالج سینٹر کی افتتاحی تقریب اسی روز بیجنگ میں منعقد ہوئی۔
کراچی (شِںہوا) چین کی جدید لاجسٹک ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان کے پہلے خودکار اسمارٹ ڈسٹری بیوشن سینٹر نے مکمل طور پر کام شروع کردیا۔
کراچی میں واقع یہ ڈسٹری بیوشن سینٹر خودکار اسمبلی لائن اور اسمارٹ ڈسٹری بیوشن سیٹ اپ جیسی جدید اسمارٹ ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔
مرکز 50 ہزار مربع میٹرز پر پھیلا ہے اور یومیہ 4 لاکھ 28 ہزار 400 آرڈرز نمٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دراز کے مطابق اس نے یہ مرکز چین کی معروف لاجسٹکس کمپنی چھائی نیاؤ نیٹ ورک کے ساتھ ملکر تعمیر کیا ہے۔ یہ جنوبی ایشیا کا پہلا اسمارٹ ڈسٹری بیوشن سینٹر ہے اور خطے میں تکنیکی طور پر جدید ترین لاجسٹک مراکز میں سے ایک ہوگا۔
دراز پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر احمد تنویر نے بتایا کہ یہ اسمارٹ ڈسٹری بیوشن سینٹرز دراز کی چھانٹی کی صلاحیت میں 4 گنا سے زائد اضافہ کریں گے اور اس سے انسانی غلطی کی گنجائش 90 فیصد تک گھٹ جائے گی۔ یہ ہمارے پورے کاروبار کو فائدہ دیں گے اور اس سے صارفین بہتر طور استفادہ کرسکیں گے۔
دراز کے مطابق لاہور میں اسمارٹ ڈسٹری بیوشن سینٹر آمدہ ہفتوں میں مکمل طور پر فعال ہوجائےگا اور دونوں سینٹرز مل کر یومیہ 10 لاکھ پیکجز نمٹا سکیں گے۔
چھائی نیاؤ ٹیکنالوجی کے جنرل منیجر ڈینگ ہونگ وی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری پر ہمارا بہت زیادہ بھروسہ ، اس کی نمایاں نمو اور ڈیجیٹل شعبے میں اعلی صلاحیت ، بنیادی ڈھانچے اور پالیسی کو مقامی حکومت کی بھرپور تائید کی وجہ سے ہے۔
کراچی (شِںہوا) چین کی جدید لاجسٹک ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان کے پہلے خودکار اسمارٹ ڈسٹری بیوشن سینٹر نے مکمل طور پر کام شروع کردیا۔
کراچی میں واقع یہ ڈسٹری بیوشن سینٹر خودکار اسمبلی لائن اور اسمارٹ ڈسٹری بیوشن سیٹ اپ جیسی جدید اسمارٹ ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔
مرکز 50 ہزار مربع میٹرز پر پھیلا ہے اور یومیہ 4 لاکھ 28 ہزار 400 آرڈرز نمٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دراز کے مطابق اس نے یہ مرکز چین کی معروف لاجسٹکس کمپنی چھائی نیاؤ نیٹ ورک کے ساتھ ملکر تعمیر کیا ہے۔ یہ جنوبی ایشیا کا پہلا اسمارٹ ڈسٹری بیوشن سینٹر ہے اور خطے میں تکنیکی طور پر جدید ترین لاجسٹک مراکز میں سے ایک ہوگا۔
دراز پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر احمد تنویر نے بتایا کہ یہ اسمارٹ ڈسٹری بیوشن سینٹرز دراز کی چھانٹی کی صلاحیت میں 4 گنا سے زائد اضافہ کریں گے اور اس سے انسانی غلطی کی گنجائش 90 فیصد تک گھٹ جائے گی۔ یہ ہمارے پورے کاروبار کو فائدہ دیں گے اور اس سے صارفین بہتر طور استفادہ کرسکیں گے۔
دراز کے مطابق لاہور میں اسمارٹ ڈسٹری بیوشن سینٹر آمدہ ہفتوں میں مکمل طور پر فعال ہوجائےگا اور دونوں سینٹرز مل کر یومیہ 10 لاکھ پیکجز نمٹا سکیں گے۔
چھائی نیاؤ ٹیکنالوجی کے جنرل منیجر ڈینگ ہونگ وی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری پر ہمارا بہت زیادہ بھروسہ ، اس کی نمایاں نمو اور ڈیجیٹل شعبے میں اعلی صلاحیت ، بنیادی ڈھانچے اور پالیسی کو مقامی حکومت کی بھرپور تائید کی وجہ سے ہے۔
ووہو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر وو ہو میں جنوری سے جولائی 2022 کے دوران 1 لاکھ 56 ہزار 100 نئی توانائی گاڑیاں تیار کی گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 130.2 فیصد زائد ہے۔
نئی توانائی گاڑیوں کی مجموعی فروخت 1 لاکھ 37 ہزار 900 یونٹس رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 36.8 فیصد اضافہ ہے۔
چین، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر وو ہو میں واقع چینی کارساز کمپنی چیری ہولڈنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کی پروڈکشن لائن میں محنت کش نئی توانائی گاڑی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ (شِںہوا)
چین، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر وو ہو میں واقع چینی کارساز کمپنی چیری ہولڈنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کی پروڈکشن لائن میں محنت کش نئی توانائی گاڑی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ (شِںہوا)
چین ، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر وو ہو میں واقع چینی کارساز کمپنی چیری ہولڈنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کی پروڈکشن لائن میں ایک محنت کش نئی توانائی گاڑی تیار کرنے میں مصروف ہے۔ (شِںہوا)
چین، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر وو ہو میں واقع چینی کارساز کمپنی چیری ہولڈنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کی تیار کردہ نئی توانائی گاڑیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
نئی دہلی (شِنہوا) نئی دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سیکورٹی ایجنسوں کو ماسکو سے آنے والی پروازکے اندر بم کی موجودگی کی دھمکی موصول ہو نے پر ہلچل مچ گئی۔
بعد ازاں معلوم ہواکہ یہ دھمکی جھوٹ وفریب پر مبنی تھی۔
سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک سینئر اہلکار نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ آپریشن کنٹرول سینٹر(اے او سی سی) کے ای میل آئی ڈی پر ای میل کے ذریعے یہ دھمکی موصول ہوئی تھی۔
ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر سیکورٹی فراہم کر نے والے ادارے کے اہلکار نے مزید کہا کہ ای میل بھیجنے والے کے مقام بارے معلوم کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو ٹیمیں بھی ایئرپورٹ پہنچ گئی تھیں۔ دہلی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوں ہی یہ پرواز نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری تو تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو بحفاظت اتار لیا گیا اور فلائٹ کی مکمل تلاشی لی گئی۔
میڈیا رپورٹس میں دہلی پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ پرواز مقامی وقت کے مطابق قبل از سحر 3 بجکر 20 منٹ پر دہلی میں اتری تھی۔
بیان کے مطابق یہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا تھا اور اس کی تلاشی لی گئی تاہم کوئی بم برآمد نہیں ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز نمبر ایس یو 232 میں 386 مسافراور عملے کے 16 ارکان سوار تھے۔
طیارے میں بم کی موجودگی کے حوالے سے ایک جعلی کال جمعرات کی رات 11 بج کر 15 منٹ پر موصول ہوئی تھی۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی موسمیاتی آفات کی پیشگی انتباہ کے عالمگیر نظام کے لیے ایک منصوبے کا آغاز کریں گے۔
گوتریس نے آفات کے خطرے میں کمی کے عالمی دن کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ موسمیاتی آفات سے ملکوں اور معیشتوں کو ماضی کی نسبت زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے۔ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں مسلسل اضافہ پورے کرہ ارض میں موسمیاتی شدت کے واقعات کو تیز تر کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود دنیا براہ راست صورتحال کا سامنا کرنے والے لوگوں کی جان ومال اور معاش کے تحفظ میں سرمایہ کاری کرنے بارے ناکام ہو رہی ہے۔ایسے لوگ اس کی زیادہ قیمت ادا کر رہے ہیں جن کا ماحولیاتی بحران پیدا کرنے میں کردار انتہائی کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیشگی انتباہ کے کسی نظام کی غیر موجودگی کی وجہ سے پوری آبادی کو موسمیاتی آفات کے خطرے سے بے خبر رکھا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو شدید موسم کے واقعات کی تیاری کے لیے مناسب انتباہ کی ضرورت ہے، اسی لیے میں اگلے پانچ برسوں کے دوران پیشگی انتباہ کے لیے عالمگیر نظام پرزور دے رہاہوں۔
چین ، اندرونی منگولیا خود مختار خطے کے مندوبین کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی 20 ویں قومی کانگریس میں شرکت کیلئے بیجنگ آمد کا ایک منظر۔(شِنہوا)
چین ، اندرونی منگولیا خود مختار خطے کے مندوبین کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی 20 ویں قومی کانگریس میں شرکت کیلئے بیجنگ آمد کا ایک منظر۔(شِنہوا)
صنعاء(شِنہوا) سعودی عرب اور یمن کے حوثی ملیشیا نے اپنے جنگی قیدیوں کے ناموں کی فہرستوں کی تصدیق کے لیے وفود روانہ کیے ہیں۔
حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمان کی ثالثی کے تحت قیدیوں سے متعلقہ کمیٹی (حوثی) کا ایک وفد سعودی عرب روانہ ہوا جبکہ سعودی تکنیکی وفد قیدیوں کے ناموں کی جانچ پڑتال کے لیے صنعا پہنچا ہے۔
ٹی وی چینل نے دوروں کی تفصیلات یا تاریخوں کی وضاحت کیے بغیربتایا کہ اس اقدام کا کسی دوسرے سیاسی مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے نے یمن میں سعودی زیرقیادت اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے حوالے سے بتایا کہ سعودی وفد بدھ کو حوثیوں کے زیر قبضہ یمنی دارالحکومت صنعاء پہنچاتھا۔المالکی نے کہا کہ یہ انسانی ہمدردی کے تحت ایک دورہ ہے جو قیدیوں کے معاملے کو خالص انسانی ہمدردی کے نقطہ نظرسے حل کررہاہےجوجنگ بندی سے حاصل ہونے والے فوائد اور اس میں توسیع کی کوششوں کے ذریعے حاصل کیاگیا ہے۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے افریقہ کی مالی امداد کے اپنے وعدوں کوپورا کریں۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے سلامتی کونسل میں موسمیاتی اور سلامتی پر ہونے والے مباحثے میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں افریقہ کی مدد کرنا اس بات میں نہیں کہ کوئی کس قدربلند آواز میں نعرے لگاتا ہے بلکہ یہ کہ کس قدر اپنے وعدوں اورافریقہ کی ضروریات کو پوراکیا جارہا ہے۔
ترقی یافتہ ممالک نے ترقی پذیر ممالک کوموسمی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیےسالانہ 100 ارب ڈالر امداد دینے جبکہ یورپی ممالک نے بھی 2025 تک غربت زدہ افریقی ممالک میں موسمیاتی منصوبوں کے لیے مالی امداد کو دوگنا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ دائی نے کہا کہ یہ وعدے محض زبانی کلامی نہیں ہو سکتے اور نہ ہی ہونے چاہئیں۔ گزشتہ بقایا جات جلد از جلد ادا کیے جائیں، ایک نئے اجتماعی ہدف کی وضاحت کی جانی چاہیے، تاکہ افریقی ممالک ایسے کاموں کو انجام دینے کے لیے درکار حقیقی فنڈز حاصل کر سکیں جن سےٹھوس فوائد حاصل ہوسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور کلائمیٹ فنانس پلیٹ فارم کو بھی فنانسنگ کی حد کو کم کرنا چاہیے تاکہ موسمیاتی فنانس تک افریقہ کی منصفانہ طریقے سے رسائی کو یقینی بنایاجاسکے۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے افریقہ کی مالی امداد کے اپنے وعدوں کوپورا کریں۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے سلامتی کونسل میں موسمیاتی اور سلامتی پر ہونے والے مباحثے میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں افریقہ کی مدد کرنا اس بات میں نہیں کہ کوئی کس قدربلند آواز میں نعرے لگاتا ہے بلکہ یہ کہ کس قدر اپنے وعدوں اورافریقہ کی ضروریات کو پوراکیا جارہا ہے۔
ترقی یافتہ ممالک نے ترقی پذیر ممالک کوموسمی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیےسالانہ 100 ارب ڈالر امداد دینے جبکہ یورپی ممالک نے بھی 2025 تک غربت زدہ افریقی ممالک میں موسمیاتی منصوبوں کے لیے مالی امداد کو دوگنا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ دائی نے کہا کہ یہ وعدے محض زبانی کلامی نہیں ہو سکتے اور نہ ہی ہونے چاہئیں۔ گزشتہ بقایا جات جلد از جلد ادا کیے جائیں، ایک نئے اجتماعی ہدف کی وضاحت کی جانی چاہیے، تاکہ افریقی ممالک ایسے کاموں کو انجام دینے کے لیے درکار حقیقی فنڈز حاصل کر سکیں جن سےٹھوس فوائد حاصل ہوسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور کلائمیٹ فنانس پلیٹ فارم کو بھی فنانسنگ کی حد کو کم کرنا چاہیے تاکہ موسمیاتی فنانس تک افریقہ کی منصفانہ طریقے سے رسائی کو یقینی بنایاجاسکے۔
بیروت(شِنہوا) لبنانی پارلیمنٹ ایک ماہ میں دوسری بار نئے سربراہ مملکت کا انتخاب کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ صدر میشل عون کی مدت تقریباً دو ہفتوں میں ختم ہونیوالی ہے۔
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے جمعرات کے روز بتایا کہ ایوان کے اسپیکر نبیہ بری نے پارلیمان کے انتخابات کیلئے کورم پورا کرنے میں ناکام ہونے کے بعد اجلاس کو 20 اکتوبر تک ملتوی کرنےکا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کے روز منعقدہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے 128 میں سے صرف 71 اراکین(ایم پیز) شریک ہوئے جبکہ کورم پورا کرنے کیلئے 86 ایم پیز، یا تقریباً دو تہائی اراکین پارلیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
29 ستمبر کو پارلیمنٹ اجلاس میں 122 قانون سازوں کی شرکت کے باوجود صدر میشل عون کے جانشین کا انتخاب نہیں ہوسکا تھا کیونکہ کوئی بھی امیدوار اراکین پارلیمنٹ کے دوتہائی ووٹ حاصل نہیں کر سکا۔
لبنان شدید مالی بحران کا شکار ہے اور ملک کو ایک نئے صدر کی اشد ضرورت ہے جو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے کی راہ ہموار کرنے کیلئے ساختی اصلاحات کا نفاذ کرسکے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین خدمات کے شعبے میں چھوٹی اور مائیکرو سائز کی فرموں اور سیلف ایمپلائڈ کاروباروں کیلئے جگہوں کے کرائے میں کمی یا چھوٹ کے نفاذ کو یقینی بنائے گا۔
ریاستی ملکیتی اثاثوں کے نگران اور ریاستی کونسل کے انتظامی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق کرایہ میں ریلیف کی تمام پالیسیوں اور اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جانا چاہیے۔
چین نے اعلان کیا ہے کہ نوول کرونا وائرس کیلئے درمیانے اور زیادہ خطرہ کے زمرے میں موجود خدمات کے شعبے کی چھوٹی اور مائیکرو سائز کی کمپنیاں اور سیلف ایمپلائڈ کاروبارجو کاؤنٹی سطح کے انتظامی علاقوں میں سرکاری عمارتوں کے کرایہ دار ہیں کو رواں سال 6 ماہ کے کرائے کی چھوٹ جبکہ دیگر علاقوں میں رہنے والوں کو 3 ماہ کیلئے کرایہ ادا کرنے سے استثنیٰ دیا جائے گا۔
سرکلر میں مرکز کے زیر انتظام تمام سرکاری اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ نومبر کے اختتام سے پہلے اپنے عمومی کرایہ میں کمی اور استثنیٰ سےمتعلق امور کو مکمل کریں۔
غزہ شہر میں فلسطینی قومی ورثے کے دن کے موقع پر منعقدہ میلے کے دوران ایک خاتون فن پارہ پیش کر رہی ہے۔(شِنہوا)