• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

افغان فورسزنے داعش کے 5 عسکریت پسندوں کو ہلا...

قندوز،افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں سیکیورٹی فورسز نے داعش ( آئی ایس) کے ایک مشتبہ ٹھکانے پر دھاوا بول دیاجس کے نتیجے میں 5 عسکر یت پسند ہلاک ہو گئے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان عابد اللہ عابدی نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ہے۔

 کارروائی میں منگل کی صبح صوبائی دارالحکومت قندوز شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ 2 میں خوارج (داعش کے لیے استعمال ہونے والاحوالہ) کے ٹھکانے پر حملہ کیا گیا جس کےنتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

اس اہلکارنے بتایا کہ مسلح شورش پسند امن و امان کےمسائل پیدا کرنے کے لیے ایک مکان میں رہائش پذیر تھے ،تاہم سیکیورٹی فورسز نے کوئی کارروائی کرنے سے قبل ہی ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق ایک روز  قبل پیر کے روز سیکیورٹی فورسز نے کابل میں داعش تنظیم کے ایک کارکن کو گررفتار کرلیا تھا۔

 سیکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار شخص دہشت گردانہ سرگرمیوں کے نتیجے  میں 18 افراد کو ہلاک کرنے کا ذمہ دار ہے اور اس نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے متعدد نام استعمال کیے تھے۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کا فصلوں کی باقیات جلانے والو...

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کی روک تھام کیلئے فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے متفرق درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ حکومت سموگ کی روک تھام کے لئے اقدامات نہیں کر رہی، عدالت حکومت کو سموگ کی روک تھام کے لئے حکومت کو اقدامات کرنے کا حکم دے۔ دوران سماعت چار اضلاع کے ڈی سیز عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس شاہد کریم نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈی سیز پر اظہار ناراضگی کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چیف سیکرٹری کو بتایا جائے کہ یہ ہے آپ کے ڈی سیز کی کارکردگی ہے؟، عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی سیز کو متعلقہ اضلاع میں فصلوں کو جلانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا عدالت کے روبرو گوگل میپ کی فصلوں کی باقیات جلانے کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کر دی گئی۔ عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا، عدالتی احکامات نظر انداز کرنے والے کسانوں کی زمینیں بھی انتظامیہ کو قبضے میں لینے کی ہدایت کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں نے تیزرفتار ریڈیائی لہروں با...

 بیجنگ (شِںہوا) چینی اکیڈمی برائے سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف ہائی انرجی فزکس (آئی ایچ ای پی) کے مطابق چینی سائنسدانوں نے تیز رفتار ریڈیائی لہروں  (ایف آر بی) سے منسلک ایک ، ایکس شعاعوں کے اخراج کا پتہ لگایا ہے اوراس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ کہکشاں میں ایک مقناطیس سے پیدا ہوتا ہے۔

یہ دریافت گریویٹیشنل ویو ہائی انرجی الیکٹرو میگنیٹک کاؤنٹرپارٹ آل اسکائی مانیٹر (جی ای سی اے ایم) دوربین کے استعمال سے کی گئی ۔

جی ای سی اے ایم کے مرکزی محقق اور آئی ایچ ای پی کے محقق شیاؤنگ شاؤلین نے خاص کر اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ یہ تاریخ میں دوسرا موقع ہے جب انسان نے تیز رفتار ریڈیائی لہروں میں زائد توانائی کے منبع کا پتہ لگایا ہے۔

شیاؤنگ نے کہا کہ یہ دریافت تیزرفتار ریڈیائی لہروں کے تابکاری میکانزم کو انتہائی گہرائی سے جاننے اور مقناطیس سے لہریں خارج ہونے کے میکانزم بارے بہت ہی مفید اعدادوشمار مہیا کرتی ہے۔

چین کے  ہارڈ ایکس رے ماڈیولیشن ٹیلی اسکوپ (ایچ ایکس ایم ٹی)  نے دیگر خلائی دوربینوں کے ساتھ مل کر اپریل 2020 میں پہلی بار تیز رفتار ریڈیائی لہروں میں ایکس شعاع کے منبع کا پتہ لگایا تھا۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، ہیٹی کے گینگز پر پابندیوں کا حامی ہے ،...

اقوام متحدہ(شِنہوا) ایک چینی مندوب نے کہا ہے کہ چین ہیٹی کے جتھوں کے ارکان اور ان کے حامیوں کے خلاف پابندیوں کی حمایت کرتا ہے تاہم ملک میں بین الاقوامی مسلح افواج کی تعیناتی بارے محتاط ہے ۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے  کہا کہ جتھوں کے تشدد کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا نہ صرف موجودہ صورتحال میں کسی بھی قسم کی بہتری کے لیے ایک نقطہ آغاز ہے جبکہ اس ملک میں تصفیہ کے لیے ایک شرط ہے۔

انہوں نے واضح  کیا کہ چین اہداف پر مبنی پابندیوں، بشمول سفری پابندیوں، اثاثے منجمد کرنے اورگروہوں کے ارکان اور ان کے حامیوں کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی حمایت کرے گا ۔

انہوں نےسلامتی کونسل کو بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ اقدامات مضبوط اور موثر ہوں گے اور یہ جتھوں کے تشدد کو روکنے میں معاون ثابت ہوں گے ۔

 علاوہ ازیں  یہ اقدامات پرتشدد جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، اور جرائم پیشہ گروہوں کو فنڈنگ اور ہتھیاروں کی فراہمی روکنے میں حقیقی نتائج پیدا کریں گے۔

گینگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کی جانب سے ہیٹی میں سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی حمایت کرنے کی حالیہ تجویز کا بغور مطالعہ کیا جانا چاہیے۔ چین اس بارے میں دیگر فریقین کے ساتھ اس پر تفصیلی تبادلہ خیال کرے گا۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، ہیٹی کے گینگز پر پابندیوں کا حامی ہے ،...

اقوام متحدہ(شِنہوا) ایک چینی مندوب نے کہا ہے کہ چین ہیٹی کے جتھوں کے ارکان اور ان کے حامیوں کے خلاف پابندیوں کی حمایت کرتا ہے تاہم ملک میں بین الاقوامی مسلح افواج کی تعیناتی بارے محتاط ہے ۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے  کہا کہ جتھوں کے تشدد کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا نہ صرف موجودہ صورتحال میں کسی بھی قسم کی بہتری کے لیے ایک نقطہ آغاز ہے جبکہ اس ملک میں تصفیہ کے لیے ایک شرط ہے۔

انہوں نے واضح  کیا کہ چین اہداف پر مبنی پابندیوں، بشمول سفری پابندیوں، اثاثے منجمد کرنے اورگروہوں کے ارکان اور ان کے حامیوں کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی حمایت کرے گا ۔

انہوں نےسلامتی کونسل کو بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ اقدامات مضبوط اور موثر ہوں گے اور یہ جتھوں کے تشدد کو روکنے میں معاون ثابت ہوں گے ۔

 علاوہ ازیں  یہ اقدامات پرتشدد جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، اور جرائم پیشہ گروہوں کو فنڈنگ اور ہتھیاروں کی فراہمی روکنے میں حقیقی نتائج پیدا کریں گے۔

گینگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کی جانب سے ہیٹی میں سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی حمایت کرنے کی حالیہ تجویز کا بغور مطالعہ کیا جانا چاہیے۔ چین اس بارے میں دیگر فریقین کے ساتھ اس پر تفصیلی تبادلہ خیال کرے گا۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے تینوں مجرمان کو عم...

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا فیصلہ 6 سال بعد سناتے ہوئے مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ سیشن جج عطا ربانی نے چھ سال اور 7 ہفتوں بعد کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مقدمے میں نامزد تینوں مجرمان راجہ ارشد، راجہ ہاشم اور نعمان کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ تینوں مجرمان راجہ ارشد، راجہ ہاشم اور نعمان کھوکھر کو عدالت پیش کیا گیا۔ جج نے استفسار کیا کہ نعمان کھوکھر آپ پر کتنے کیس تھے، مجرم نعمان کھوکھر نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آیا جو کیس تھا اس میں بری ہوا ہوں۔بیرسٹر فہد ملک کو اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کے علاقہ میں 15 اگست 2016 میں قتل کیا گیا تھا۔ بیرسٹر فہد ملک کیس کا ٹرائل چھ سال تک چلتا رہا، پبلک پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے کیس کی پیروی کی۔ پولیس سخت سیکیورٹی میں مجرمان کو لیکر کچہری سے اڈیالہ جیل کی جانب روانہ ہوگئی، مجرمان کو بکتر بند گاڑی میں اڈیالہ جیل بھیجا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اوریوگنڈا کے صدور کا سفارتی تعلقات کی 60...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کے یوگنڈا کے ہم منصب یوویری موسیوینی نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی60ویں سالگرہ کے موقع پرمبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔

شی نے منگل کو اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ ایک لازوال روایتی دوستی کے ساتھ دونوں ملکوں نے حالیہ برسوں کے دوران جامع تعاون پر مبنی شراکت داری قائم کی ہے۔  ان تعلقات سے سیاسی باہمی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا اور مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ  ملا ہے۔

انہوں نےکہا کہ چین اور یوگنڈا نے اپنے اپنے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے منسلک مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت کی ہے۔ اس کےساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے مابین عالمی اورعلاقائی معاملات میں قریبی ہم آہنگی پائی گئی ہے۔

چینی صدرنے کہا کہ نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے پیش نظر دونوں ملکوں کے عوام نے مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اورچین یوگنڈا دوستی کا نیا باب لکھا ہے۔

شی نے کہاکہ وہ چین اور یوگنڈا کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وہ 60 ویں سالگرہ کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور چین۔افریقہ فورم کے فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ  دینے کےموقع کے طور پر صدر  موسیوینی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، تاکہ دونوں ملکوں اور اس کے عوام کو فائدہ پہنچایا جا سکے اور نئے دورمیں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ افریقہ برادری کی مشترکہ طور پر تعمیر کی جاسکے ۔

اس موقع پر موسیوینی نے کہا کہ 60 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سےیوگنڈا اور چین نے مشترکہ کوششوں کے ساتھ تعاون کے متعدد بڑے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانےکے لیے قریبی ہم آہنگی پیدا کی ہے، جبکہ  دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات ایک نئے جذبے کے ساتھ  فروغ پا رہے ہیں ۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فارن ایکسچینج ایکٹ کیس،عمران کی ضمانت کی درخ...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارن ایکسچینج ایکٹ مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواست غیرموثر ہونے پرنمٹا دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی، عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ دوران سماعت وکیل نے کہا کہ عمران خان نے کل ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، جس پر جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ پھرتویہ کیس غیر موثر ہو گیا۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ 2 پوائنٹ عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں پھرعدالت فیصلہ کردے، جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں معاملہ زیرالتوا ہے، جسٹس محسن اختر نے ٹرائل کورٹس سے رپورٹ مانگی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اسی قسم کے کیس میں شریک ملزم کا کیس زیر التوا ہے تو وہ معاملہ تو حل ہو جائے گا، ایڈیشل اٹارنی جنرل نے کہا کہ معاملہ سپیشل جج سینٹرل نہیں بلکہ سپیشل جج بینکنگ کا تھا۔ ایڈیشل اٹارنی جنرل نے عدالت سے آرڈر کی درستگی کی استدعا کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ ایک اور عدالت میں زیرالتوا ہونے پر درخواست نمٹادی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نادرا کا جنس کی تبدیلی کے رول 13 ون کو ختم ک...

نادرا نے جنس کی تبدیلی کے رول 13 ون کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور کی سربراہی میں وفاقی شرعی عدالت کے دو رکنی بینچ نے ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 کیخلاف سینیٹر مشتاق احمد خان و دیگر کی درخواستوں کی سماعت کی۔ نادرا کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نادرا ایک ماہ تک جنس کی تبدیلی کے رول 13 ون کو ختم کر رہا ہے، 13 ون کے خاتمے پر چئیرمین نادرا کے دستخط ہو چکے ہیں، معاملے کی آئندہ بورڈ اجلاس میں منظوری ہو جائے گی، کوشش کریں گے کہ ایک ماہ میں بورڈ مینٹنگ سے منظوری حاصل کرلی جائے۔ سینیٹر مشتاق کے وکیل نے کہا کہ قانونی اور شرعی طور پر دیکھنا ہو گا ، کیا کوئی خود اپنی جنس کا تعین کر سکتا ہے، ایکٹ میں ٹرانسجینڈر کا لفظ ہے مگر اس کی کوئی تشریح نہیں کی گئی، ٹرانسجینڈر وہ ہے جو دونوں صنف کا مالک ہو۔ سینیٹر مشتاق کے وکیل نے دلائل دیے کہ اس قانون کے تحت کسی بھی ٹرانسجینڈر کو اختیار ہے کہ وہ خود سے اپنی صنف کا فیصلہ کرسکے ، جبکہ قرآن و سنت میں خود سے صنف کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں،اسلام صنف کی واضح علامات کی بنیاد پر مرد اور عورت کی کیٹگری رکھتا ہے، جبکہ دین میں انٹر سیکس کا تعین بھی کیا گیا ہے، وکیل نے مزید کہا کہ خود سے صنف کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے، عالمی قانون بھی خود سے صنف کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں دیتا۔ سینیٹر مشتاق نے عدالت کو بتایا کہ میں نے ٹرانسجینڈر ایکٹ میں پہلے ترمیم جمع کروائی تھی ، اب میں نے ایک نیا بل سینیٹ میں پیش کیا ہے، جو جائزے کیلئے کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔ کورٹ نے کہا کہ آپ اپنے نئے بل کی کاپی بھی دے دیں۔ ٹرانسجینڈرز ندیم کشش اور شاہانہ عباس نے عدالت سے کہا کہ ہمارے لیے بل میں خنثی کا لفظ شامل کیا جائے، 2017 کے بعد ہم حج پر نہیں جا سکتے، میرا پہلے کارڈ مرد کی بنیاد پر بنا تھا، اب آئی ڈی کارڈ پر ایکس لکھا ہے جس کے باعث حج پر نہیں جا سکتے اور کسی عرب ممالک میں نہیں جا پا رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ سی پی سی قومی کانگریس۔ ہان ژینگ...

ہان ژینگ بیجنگ میں منعقدہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 قومی کانگریس میں شرکت کرنے والے چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان  کے مندوبین کے ساتھ گروپ مباحثے میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ سی پی سی قومی کانگریس۔ لی کھ چھ...

لی کھ چھیانگ بیجنگ میں منعقدہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 قومی کانگریس میں شرکت کرنے والے چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے مندوبین کے ساتھ گروپ مباحثے میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

راولپنڈ ی کی ٹاون پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرن...

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے جسٹس شجاعت علی خان نے راولپنڈی بھر کی ٹاون پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ کی منصوبہ بندی محکمہ مال کے سپرد کرنے پر چیف سکرٹری پنجاب ، صوبائی سکرٹری ہاوسنگ اور ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے نان کوالیفائیڈ افسر کی تقرری پر25 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا ، ڈی جی آر ڈی اے نے غلط نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،،نان کوالیفائیڈ افسر،، غضنفر اعوان کو ڈائریکٹر لینڈ اینڈ میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ کا ڈائریکٹر مقرر کر کہ چیف سکرٹری پنجاب اور سکرٹری ہاوسنگ پنجاب کو عدالت عالیہ کے کہٹرے میں لاکھڑا کردیا ہے صوبائی حکومت کو خود مذکورہ افسر سے یہ عہدہ واپس لینے کے لیے تصیح شدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کرنا پڑا تھا مگر ڈی جی آر ڈی اے نے اپنے اختیارات کا ناجائز استمال کرنے ہوئے منظور نظر افسر کو اسی عہدے پر دوبارہ تعنیات کر نے کا حکم نامہ جاری کر کہ پنجاب حکومت کو بھی ایک نئی مشکل سے دوچار کر کہ رکھ دیا ہے شہر کی منصوبہ بندی ایک ریونیو آفیسر کو تقویض کرنے پر پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹاون پلانرزیہ معاملہ لاہور ہائی کورٹ پہنچی ہے جس کی رٹ پٹیشن پر عدالت عالیہ نے متعلقہ حکام سے جواب بھی طلب کیا ہے پی سی اے ٹی پی نے ڈائریکٹر لینڈ اینڈ میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے طور پر ایک نان کوالیفائیڈ افسر کی تقرری پر ایسے وقت میں تشویش کا اظہار کیا ہے جب شہر اپنے میٹرو پلان پر کام کر رہا ہے

آر ڈی اے نے 17 اگست کو ملک غضنفر علی اعوان کو ڈائریکٹر مقرر کیا اور انہیں لینڈ اینڈ میٹروپولیٹن پلاننگ اور ٹریفک انجینئرنگ کا محکمہ تفویض کیا۔غضنفر اعوان 2021 سے آر ڈی اے میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیپوٹیشن پر کام کر رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر انہیں بطور نائب تحصیلدار صوبائی سروس میں شامل کیا گیا۔ٹاون پلانر سلیم بلوچ نے اس تقرری کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا ہے. انکی طرف سے ایڈووکیٹ کاشف علی ملک مقدمہ کی پیروی کر رہے ہیں . درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ غضنفر اعوان کو چارج تفویض کرنے پر پی سی اے ٹی پی کو شدید تشویش ہے. ڈائریکٹر(لینڈ اینڈ ایم پی اینڈ ٹی ای) کی ٹیکنیکل پوسٹ کو ایک نان پلانر کو تقویض کرنا خلاف قانون ہے. اور مورخہ 19 اگست 2022 اور 15 ستمبر 2022 کو اس غیر قانونی تقرری/پوسٹنگ کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل RDA اور PCATP کو بذریعہ خط مطلع بھی کیا گیا ہے، پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ پی سی اے ٹی پی ایک ریگولیٹری اتھارٹی ہونے کی وجہ سے آر ڈی اے کے نوٹس میں لایا کہ پروفیشنل ٹاون پلاننگ سروسز کی فراہمی کے لیے صرف رجسٹرڈ ٹاون پلانر کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں، جبکہ پی سی اے ٹی پی آرڈیننس 1983 کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے، آر ڈی اے نے ٹاون پلاننگ کا کام ایسے افسر کو سونپا ہے جس کے پاس ٹاون پلاننگ کی کوئی اہلیت اور تجربہ نہیں ہے. اس میں مزید کہا گیا ہے کہ RDA کو پی سی اے ٹی پی آرڈیننس، خاص طور پر اس کے سیکشن 28 (1) اور 4 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی غیر مجاز فرد کو ٹاون پلاننگ کے کام تفویض کرنے کے بجائے ایک پیشہ ور ٹاون پلانر کو پوسٹ کرنے کی ضرورت تھی۔

درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ غضنفر اعوان کی بطور ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ تقرری کا معاملہ وزارت ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب کے ساتھ 5 ستمبر کو لکھے گئے ایک خط کے ذریعے اٹھایا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ آر ڈی اے میں ڈائریکٹر (زمین اور ایم پی اینڈ ٹی ای) کوئی عہدہ ہی نہیں ہے۔ آر ڈی اے کے سربراہ نے وزارت سے درخواست کی کہ وہ مروجہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں اعوان کے ڈیپوٹیشن کے معاملے کا از سر نو جائزہ لے۔ مزید برآں، اس کی توجہ پی سی اے ٹی پی کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کی طرف بھی مبذول کرائی گئی۔جب لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے گذشتہ روز اس درخواست کی سماعت کی تو ایڈووکیٹ کاشف علی ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای (BS-19) کے عہدے کی ضرورت جیسا کہ آر ڈی اے سروس رولز 2012 کے شیڈول میں شامل ہے ڈیپوٹیشن کے ذریعے یا سینئر ترین ڈپٹی ڈائریکٹرز (شہری منصوبہ بندی، منصوبہ بندی/بلڈنگ کنٹرول) میں سے میرٹ پر انتخاب کے ذریعے گریڈ 17 میں کم از کم 12 سال اور اس سے اوپر کی سروس اور گریڈ 18 میں پانچ سال کی سروس اور PCATP کے ساتھ رجسٹریشن جیسے کوائف کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے. انہوں نے زور دے کر کہا کہ غضنفر اعوان کے پاس نہ تو متعلقہ قابلیت ہے اور نہ ہی وہ PCATP کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے چیف سکرٹری پنجاب ، صوبائی سکرٹری ہاوسنگ اور ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے25 اکتوبر کو جواب طلب کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ سی پی سی قومی کانگریس۔ ژاؤ لی ج...

ژاؤ لی جی بیجنگ میں منعقدہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 قومی کانگریس میں شرکت کرنے والے چین کے اندرون منگولیا خوداختیار خطے کے مندوبین کے ساتھ گروپ مباحثے میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے مالی...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مالی میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملےکی شدید مذمت کی ہے۔ اس حملے میں امن فوج کے چاڈ سے تعلق رکھنے والے 3 اہلکار ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے  جاری کردہ ایک پریس بیان میں ہلاک شدگان کے خاندانوں کے ساتھ ساتھ چاڈ کے ساتھ گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ 

بیان میں زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا  گیا ہے۔

سلامتی کونسل کے اراکین نے مالی کی عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے تعاون سے پیر کےروز تیسالیت کے قریب ہونے والے حملے کی فوری تحقیقات کرے۔

 اقوام  متحدہ کا یہ مشن ایم آئی این یو ایس ایم اے کے نام سے جانا جاتا ہے۔

 سلامتی کونسل کے اراکین نے مالی کی عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لا کر احتساب کو آ گے بڑھایا جائے ،اور فوجی تعاون کرنے والے متعلقہ ملکوں کو اس حوالے سے پیش رفت بارے آگاہ کیا جائے ۔

انہوں نےاس بات پر زور دیا ہے کہ امن فوجیوں کو نشانہ بنانے والے حملے بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتےہیں۔ 

بیان  کے مطابق دہشت گردی اپنی تمام تر صورتوں اور اظہار میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دوحہ جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زا...

دوحہ جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کی جانب سے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں دوحہ جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ مسافر سید نذیر نے ایک کلو 521 گرام آئس اپنے ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف حکام نے بتایا کہ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لی ژان شو کی سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس...

بیجنگ (شِنہوا) لی ژان شو نے چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان سے تعلق رکھنے والے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے مندوبین کے ساتھ مباحثہ میں شرکت کی ہے۔

لی نے سیچھوان وفد میں اپنے ساتھی مندوبین کے ساتھ کانگریس میں پیش کردہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس کے افتتاحی اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی پیش کردہ رپورٹ کی واضح تائید کرچکے ہیں۔

لی نے کہا کہ یہ رپورٹ ہراعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور تمام محاذوں پر قومی حیات نو کو آگے بڑھانے کا واضح لائحہ عمل ہے۔

لی نے گزشتہ 5 برس کے کام اور نئے دور کے پہلے عشرے میں رونما عظیم تبدیلیوں کو قابل ذکر قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل کبھی بھی ہم قومی حیات نو کے مقاصد حاصل کرنے میں اتنے قریب، پراعتماد اور قابل نہیں رہے تھے۔

لی نے کہا کہ جماعت اور ملک کے مقصد نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں اور تاریخی تبدیلیاں دیکھیں ۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے کامیابیوں اور تاریخی پیشرفت کا ایک سلسلہ بنایا ہوا ہے۔

لی نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ تمام کامیابیاں اس حقیقت کی مرہون منت ہیں کہ جماعت نے مرکزی کمیٹی اور جماعت میں مجموعی طور پر شی جن پھنگ کو مرکزی حیثیت دی اور ایک نئے دور کے لئے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر شی جن پھنگ کے نظریات سے واضح رہنمائی حاصل کی۔

 لی نے اسے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد جماعت کی تعمیر میں سب سے اہم سیاسی کامیابی قرار دیا۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکمرانوں کا پاؤں عوام کی گردن پر ہے سانس لین...

رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ ملک عوام کو واپس کیا جائے۔ فواد چودھری نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کا بستر گول ہو اور ملک نئے انتخابات کی طرف بڑھے،ان حکمرانوں کا پاؤں عوام کی گردن پر ہے اور سانس لینا مشکل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے غیرمقبول حکومت کیلئے غیر مقبول ہونا اداروں کیلئے مناسب نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وانگ یا نگ کا ہراعتبار سے جدید سوشلسٹ ملک بن...

بیجنگ (شِنہوا) وانگ یانگ نے ہراعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے میں اتحاد اور قوت یکجا کرنے کی کوشش پر زور دیا ہے۔

وانگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی پیش کردہ رپورٹ ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے کا نیا باب شروع کرنے کا منشور اور لائحہ عمل ہے۔

وانگ نے یہ بات چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے مندوبین کے ساتھ گروپ مباحثے میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ یقینی طور پر چینی قوم کے تمام بیٹوں اور بیٹیوں کو یکجا کرے گی تاکہ تمام محاذوں پر چینی قوم کی عظیم حیات نو کے لئے متحد ہوکر جدوجہد کی جاسکے۔

وانگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور مجموعی طور پر جماعت میں شی جن پھنگ کی مرکزی حیثیت کو زیادہ فعال طریقے سے برقرار رکھنے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے اختیارات اور اس کی متحد مرکزی قیادت کو برقرار رکھنے کا بھی کہا۔

وانگ نے نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم بارے شی جن پھنگ کے نظریات پر تشکیل شدہ راستے پر مضبوطی سے آگے بڑھنے پر زور دیا۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سپر یم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ ر...

سپر یم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو بری کردیا، شاہ زیب قتل کے دیگر ملزمان بھی بری کر دئیے گئے, ملزمان نے عمر قید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلی دائر کی تھی. کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے، ملزمان کی دہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، قتل کے واقع کو دہشگردی کا رنگ دیا گیا۔ ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور کو سزاے موت سنائی تھی جبکہ نواب سجاد غلام مرتضی کو عمر قید سنائی گئی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوے اے ٹے اے کے تحت چاروں ملزم ان کو عمر قید سنا دی تھی، ملزمان نے عمر قید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جلد بازی میں ای وی ایم مسلط کی گئی تو الیکشن...

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جلد بازی میں ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین)مسلط کی گئی تو الیکشن مشکوک ہو جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے ہیں کہ دنیا میں ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) پر تحقیقات ہوئی ہیں، اس وقت صرف دو ممالک برازیل اور بھارت ای وی ایم استعمال کر رہے ہیں، برازیلین نمائندے نے کہا تھا کہ 2023 کا الیکشن ای وی ایم پر کرانا معجزہ ہوگا۔ سکندر سلطان راجا نے ریمارکس دیئے کہ اگر ای وی ایم جلد بازی میں مسلط کیا گیا تو الیکشن مشکوک ہو جائے گا، یہ نہیں ہو سکتا کہ شوق میں ای وی ایم پر الیکشن کرائیں اور انارکی پھیلے۔ چیف الیکشن کمشنر پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ انارکی پھیلے، بلدیاتی انتخابات میں تو پولنگ اسٹیشن بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں، اب ہم ای وی ایم کے چکر میں پڑ جائیں، ای وی ایم ایک سیاسی بیان ہو سکتا ہے، اگر الیکشن خراب ہو جائے تو کوئی ذمہ داری لے گا۔ سکندر سلطان راجا نے ریمارکس دیئے کہ ہم کیا پنجاب کے پرانے قانون پر بلدیاتی انتخابات کروا سکتے ہیں؟ 10 ماہ سے پنجاب میں بلدیاتی حکومت نہیں ہے، کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا نہیں چاہتی۔ پنجاب حکومت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ اب پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کوئی اجلاس نہیں کریں گے،اب ہم فیصلہ کریں گے ، سپریم کورٹ ریفرنس بھیج رہے ہیں کہ پنجاب حکومت الیکشن نہیں کر رہی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت 7 روز میں بلدیاتی حکومت کا قانون بنائے ورنہ پنجاب میں سابقہ قانون پر بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات پر تعاون نہیں کیا تو توہین کی کارروئی کریں گے۔ کیس کی مزید سماعت 27 اکتوبر کو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی لا فرم نے میرے خلاف بھارتی ہیکرز استع...

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے ایک سابق رپورٹر نے امریکی لا فرم پر الزام لگایا ہے کہ اس نے ان کی ساکھ خراب کرنے اور ان کو نوکری سے نکلوانے کے لیے کرائے کے ہیکرز استعمال کیے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق قانونی چارہ جوئی کے لیے دائر مقدمے میں اخبار کے سابق چیف فارن کارسپونڈنٹ جے سولومن نے کہا کہ فلاڈیلفیا میں قائم ڈیچرٹ ایل ایل پی نے ان کی اپنیسورس ( ذریعہ) ایوی ایشن ایگزیکیٹو ، ایرانی امریکی فرہاد عظیمہ کے ساتھ ای میلز کے تبادلے کو چوری کرنے کے لیے بھارت سے ہیکرز کے ساتھ مل کر کام کیا۔سولومن نے کہا کہ ایسے پیغامات جن میں فرہادعظیمہ ان کے ساتھ مل کر کاروبار کرنے کی بات کر رہے ہیں، ان کو ثبوتوں کے طور پر استعمال کیا گیا، اور انہیں پھیلا کر انہیں نوکری سے نکلوانے کے لیے استعمال کیا گیا۔واشنگٹن میں وفاقی عدالت میں دائر مقدمے میں دعوی کیا گیا ہے کہ ڈیچرٹ لا فرم نے غلط طریقے سے ان ثبوتوں کو پہلے سولومن کے آجر ادارے اخبار وال سٹریٹ جرنل کے واشنگٹن بیورو کو افشا کیا اور اس کے بعد انہیں دیگر میڈیا اداروں کو بھجوایا جو ان کے بقول انہیں بدنام کرنے اور ان کی ساکھ خراب کرنے کی ایک کوشش تھی۔

دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ مہم موثر ثابت ہوئی اور اس نے صحافیوں اور اشاعتی اداروں کو ان کے خلاف کر دیا۔لا فرم ڈیچرٹ نے ایک ای میل میں بتایا ہے کہ اس نے اس دعوی کو عدالت میں چیلنج کیا ہے اور وہ عدالت میں یہ مقدمہ لڑے گی۔ عظیمہ جنہوں نے اپنے طور پر جمعرات کو نیویارک میں ڈیچرٹ کے خلاف دعوی دائر کیا تھا، انہوں نے فوری طور پر اس پر اپنا ردعمل نہیں دیا ہے۔سولومن کی طرف سے مقدمہ ایسے مقدمات کی تازہ ترین کڑی ہے جن کے بارے میں رائٹرز اطلاعات دے چکا ہے اور جن میں بھارت سے مصروف عمل کرائے کے ہیکرز کی خدمات لی جاتی ہیں۔جون میں خبر رساں ادارے رائٹرز نے نئی دہلی سمیت بھارت میں موجودکرائے کے متعدد ہیکروں کی سرگرمیوں کے بارے میں اطلاعات دی تھیں۔ ان ہیکروں میں بیلٹراکس اور سائبرروٹ جیسی کمپنیاں شامل ہیں جو ایک عشرے سے جاسوسی کی سلسلہ وار مہمات چلاتی اور ہزاروں افراد کو ہدف بناتی آ رہی ہیں جن میں ایک ہزار وکلا اور 108 لا فرمز شامل ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صومالیہ، دارالحکومت موغادیشو میں دھماکہ، کم...

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم 8 شہری ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالی دارالحکومت موغادیشو میں بارودی سرنگ کا دھماکا ضلع وڈاجر میں واقع القلو علاقے کی ایک مصروف سڑک پر ٹریفک جام کے دوران ہوا جس میں کم از کم 8 شہری ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہو گئے۔کسی گروپ نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس میں الشباب کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔جولائی میں جنوبی صومالیہ میں ایک سرکاری عمارت کے دروازے پر خودکش حملہ آور کے خود کو دھماکے سے اڑانے کے بعد کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شینزو آبے کا قتل،جاپانی حکومت نے یونیفیکیشن...

جاپانی حکومت نے سابق وزیر اعظم شینزو آبے کے قتل کے سلسلے میں یونیفیکیشن چرچ نامی ایک مذہبی گروپ کو شامل تفتیش کر لیا ہے۔ اس واقعے کے بعد سے مسلسل اس گروپ کا نام سامنے آ رہا تھا۔جرمن خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے اس مذہبی گروپ یونیفیکیشن چرچ کے خلاف حکومتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ سابق وزیر اعظم شینزو آبے کے قتلسے متعلق تفتیش میں قبل ازیں یونیفیکیشن چرچ اور حکمران قدامت پسند جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے قریبی تانے بانے بھی سامنے آئے تھے۔ تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ آبے کا چرچ کے ساتھ کوئی براہ راست تعلق نہیں تھا۔شینزو آبے کے قتل کے ملزم نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ اس مذہبی گروہ نے اس کی والدہ کو دیوالیہ کر دیا تھا۔ اس چرچ پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ارکان سے جبری طور پر بھاری عطیات وصول کرتا ہے۔اس وقت گزشتہ برس برسراقتدار آنے والے وزیر اعظم کیشیدا کی حکومت عوامی مقبولیت کے اعتبار سے اپنی کم ترین سطح پر دیکھی جا رہی ہے، جس میں ایک بڑا عنصر حکمران جماعت کا اس چرچ کے ساتھ اپنے تعلقات کی وضاحت نہ کرنا بھی ہے۔جولائی میں سابق جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کو ایک عوامی خطاب کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے کا ملزم اس چرچ کا دیرینہ رکن ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ چرچ نے اس کی والدہ سے بھاری مالی عطیات وصول کیے جب کہ آبے نے چرچ کو مشتہر کیا۔وزیر تعلیم و ثقافت کائیکو ناگوکا نے بتایا ہیکہ انہیں وزیر اعظم کیشیدا نے اس معاملے کی فوری تفتیش کا حکم دیا ہے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق حکومتی تفتیش کا مقصد یہ دریافت کرنا ہے کہ آیا اس چرچ نے اپنے مذہبی تشخص کے ذریعے عوامی بہبود کو نقصان پہنچایا۔اگر اس مذہبی گروہ پر لگنے والے الزامات ثابت ہوتے ہیں تو اس کا نتیجہ اس تنظیم کی تحلیل کی صورت میں نکل سکتا ہے اور یہ چرچ اپنا تنظیمی تشخص کھو سکتا ہے اور اسے ٹیکسوں میں دی جانے والی چھوٹ بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس کو یوکرین میں جنگی جرائم کی قیمت چکانی پ...

امریکا نے کہا ہے کہ روس کو یوکرین میں جنگی جرائم کی قیمت چکانی پڑے گی اور اسے احتساب کے کٹہرے میں لائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر نے وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکا یوکرین پر روسی ڈرون حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔ یہ حملے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی سفاکیت کو عیاں کررہے ہیں۔ امریکا یوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور انکی مدد جاری رکھے گا۔امریکا نے ایران کے ڈرون پروگرام کے ساتھ کام کرنے والے ممالک اور کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی کی دھمکی دیدی۔واضح رہے کہ پیر کو یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روس کی جان سے میزئل برسائے گئے تھے جس میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ان حملوں کیلئے روس نے کامی کیز ڈرون کا استعمال کیا جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ روس نے یہ ڈرون ایران سے خریدے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران پر یوکرین کے خلاف روس کی جنگ میں ملوث...

یورپی یونین نے ایران پر یوکرین کے خلاف روس کی مدد کرنے کا الزام لگا دیا ، ایک اعلی یورپی سفارت کار کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جنگ میں ایرانی شمولیت کے ٹھوس ثبوت تلاش کیے جا رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران پر یوکرین کے خلاف روس کی جنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگ گیا، یورپی یونین یوکرین کے خلاف روس کی جنگ میں ایران کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت تلاش کر رہی ہے۔یورپی بلاک کے ایک اعلی سفارت کار جوزف بوریل نے لکسمبرگ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر صحافیوں کو بتایا ہم(یوکرین کی جنگ میں ایران کی شمولیت)کے بارے میں ٹھوس شواہد تلاش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ یوکرین نے حالیہ ہفتوں میں اطلاع دی تھی کہ روسی فوج نے ایرانی ساختہ شاہد 136 ڈرون کے ساتھ حملے کیے ہیں، تاہم دوسری طرف ایران نے روس کو ڈرون فراہم کرنے کی تردید کی، جب کہ کریملن نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔خیال رہے کہ یورپی یونین نے پیر کے روز ایران کی موریلیٹی پولیس، وزیر اطلاعات اور اس کے پاسداران انقلاب کے سائبر ڈویژن پر مہسا امینی کی حراست میں جان لیوا مار پیٹ اور اس کے بعد ہونے والے مظاہروں کو دبانے پر پابندی لگا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جوہری معاہدے میں خلل ڈالنے کا کوئی جواز نہیں...

ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات روس کے مستقل مندوب میخائیل اولیانوف نے اس بات پر زور دیاہے کہ جوہری معاہدے میں خلل ڈالنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اولیانوف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں ویانا مذکرات سے متعلق نائب روسی وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کے بیانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میری رائے میں نومبر کے دوسرے نصف حصے میں ایران جوہری معاہدے کی بحالی کا مقصد پورا ہوجائے گا اور جوہری معاہدے میں خلل ڈالنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے نائب روسی وزیر خارجہ ریابکوف نے ریانووستی نیوز چینل سے ایران جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوہری معاہدے کا حصول دستیاب ہے تاہم، بہت سے بیرونی عوامل صورتحال پر اثر انداز ہوتے ہیں جس سے آخری مقصد حاصل کرنے میں مدد نہیں ملتی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم گزشتہ کی طرح اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جوہری معاہدے کی بحالی سب کے مفاد میں ہے اور علاقائی سلامتی کی تقویت میں مددگار ثابت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران کی یورپی یونین کی پابندیوں کی شدید مذم...

ایران نے یورپی یونین کے وزارئے خارجہ کی کونسل کی جانب سے بعض ایرانی اداروں اور افراد کیخلاف یکطرفہ پابندیوں کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بہت جلد یورپی اداروں اور افراد کیخلاف پابندیاں عائد کریں گے۔منگل کو ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے یورپی یونین کے وزارئے خارجہ کی کونسل کی جانب سے بعض ایرانی اداروں اور افراد کیخلاف یکطرفہ پابندیوں کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کو بین الاقوامی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور ایران کے اندورنی معاملات میں مداخلت کی واضح مثال قرار دیا۔ ترجمان نے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ خاص سیاسی عزائم سمیت بے بنیاد معلومات اور ایرانی قوم کے دشمن عناصر اور ان سے منسلک میڈیا کی جانب سے دعووں کے بیانات، اس غیر تعمیری اور غلط فیصلے کی بنیاد بنے ہیں۔کنعانی نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے ایران کیخلاف پابندیاں لگانے کے فیصلے کو ایک جانبدارانہ نقطہ نظر کا تسلسل اور سیاسی اہداف کے حصول کے لیے انسانی حقوق کا غلط استعمال قرار دیتے ہوئے اس طرح کے فیصلے کو بنیادی طور پر مسترد اور غیر موثر اور غلط قرار دیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی عظیم قوم پہلے ہی یورپی یونین اور اس کے ارکان کو امریکہ کی زیادہ سے زیادہ غیر قانونی پابندیوں کا ساتھ دینے اور اپنے جوہری وعدوں کو پورا کرنے کیلئے کوئی عملی اقدام نہ اٹھانے کی وجہ سے انسانی حقوق کا سب سے بڑا خلاف ورزی کرنے والا سمجھتی ہے۔ ترجمان نے ایرانی اداروں اور افراد کیخلاف لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے حالیہ فیصلے کے رد عمل میں کہا کہ ہم بہت جلد یورپی اداروں اور افراد کیخلاف پابندیاں عائد کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانوی وزیراعظم نے معاشی پلانز پر یوٹرن لین...

برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس نے ملک میں معاشی پلانز پر یو ٹرن لینے کے بعد معافی مانگ لی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں غلطیوں کی ذمہ داری لیتی ہوں اور جو غلطیاں ہوگئیں ان پر معذرت کرتی ہوں۔برطانیہ میں حالیہ اصلاحات کے باعث معاشی بدحالی پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم بہت تیزی سے بہت دور چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ میں اب بھی اس ملک کے لیے ڈیلیور کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اب صرف نام کی وزیر اعظم ہیں، ٹرس نے کہا کہ انہوں نے ہنٹ کو اس لیے مقرر کیا ہے کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ انہیں سمت بدلنی تھی ،یہ میرے لیے غیرذمہ دارانہ بات ہوتی کہ میں قومی مفاد کے لیے یہ قدم نہ اٹھاتی جو اٹھا سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم زیادہ ٹیکسز کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے یوٹیلٹی بلز میں لوگوں کی مدد کرنا چاہتے تھے مگر جلد بازی کچھ غلط کر بیٹھے۔ڈیڑھ ماہ قبل وزیراعظم بننے والی لِز ٹرس کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب اپنی ہی پارٹی کنزرویٹیو کے ارکان بھی ان کو نکالنے کی تیاری کیے بیٹھے ہیں۔تاہم لِز ٹرس نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے الیکشن کے موقع پر کنزرویٹیوز کی قیادت کریں گی۔مجھے اس ملک میں ڈیلیور کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور میں یہی کرنا چاہتی ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہان ژینگ کا تمام محاذوں پر چینی قوم کی عظیم...

بیجنگ (شِنہوا) ہان ژینگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں پیش کردہ رپورٹ کی مکمل تائید کی ہے۔ یہ رپورٹ اتوار کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چا ئنہ کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے پیش کی تھی۔

ہان نے چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان سے تعلق رکھنے والے مندوبین کے ساتھ گروپ مباحثہ میں شرکت کی جس میں انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں مستقبل کے لئے جماعت اور ملک کے مقاصد کے لئے اہم اقدامات اور اسٹریٹجک منصوبوں کی جامع وضاحت کی گئی ہے۔

ہان نے رپورٹ میں طے شدہ انتظامات کے تحت تمام محاذوں پر چینی قوم کی عظیم حیات نو کو مضبوطی سے آگے بڑھانے پر زور دیا۔

ہان نے ترقی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ترقی و تحفظ دونوں کو یقینی بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خوراک اور توانائی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ صنعتی اور سپلائی چین کو مستحکم کرنے کی کوششوں کا بھی کہا۔

ساتھی مندوبین کی گفتگو سننے کے بعد ہان نے ہائی نان سے کہا کہ وہ ہائی نان آزادانہ تجارتی بندرگاہ کی اعلیٰ معیار کی تعمیر کو آگے بڑھائے، تجارت ، آزادانہ سرمایہ کاری اور سہولت کاری پر توجہ دے اور اصلاحات کو وسعت دینے اور کھلے پن میں جامع طور پر نئی پیشرفت کرے۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹانک؛ منشیات فروشوں کیخلاف پولیس مقابلے میں...

کڑی سیدال میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے 2 سالہ بچہ شایان جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچی شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے ٹھکانے پر چھاپا مارا تو ملزمان نے دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 سالہ بچہ جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔ منشیات فروش صنوبر اور اس کے ساتھی کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔ جاں بحق ہونے والا 2 سالہ بچہ اور زخمی بچی منشیات فروشوں کے پڑوسی ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران گولی دروازے سے پار ہوکر ماں کی گود میں سوئے 2 سالہ شایان کو لگی۔ پولیس کے مطابق یہ بتانا قبل از وقت ہوگا کہ بچے کو لگنے والی گولی پولیس کی تھی یا ملزمان کی۔ واقعے کے بعد جاں بحق بچے کی لاش اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا منشیات فروشوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ فائرنگ کے واقعے میں بچے کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وانگ ہوننگ کا اتفاق رائے اور متفقہ عمل کےلئے...

بیجنگ (شِنہوا) وانگ ہوننگ نے کہا ہے کہ ہراعتبار سے جدید سوشلسٹ ملک بنانے میں اتفاق رائے پیدا کرنے اور متفقہ عمل کے لئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے جذ بے کو استعمال کیا جائے گا۔

وانگ نے چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو سے تعلق رکھنے والے ساتھی مندوبین کے ساتھ گروپ مباحثہ میں شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی20 ویں قومی کانگریس میں پیش کردہ رپورٹ میں مستقبل کے لئے جماعت اور ملک کے مقاصد کو فروغ دینے بارے اہداف ، کاموں اور اہم اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کا عظیم علَم بلند کرتے ہوئے آگے بڑھنے ، اس کی سمت کا تعین کرنے، وقت کے رجحانات اور مستقبل کے کھلے پن بارے ایک رپورٹ ہے۔

چین نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد تاریخی کامیابیاں سمیٹیں اور جماعت و ملک کے مقاصد میں تاریخی تبدیلیاں دیکھی ہیں۔

وانگ نے کہا کہ بنیادی طور پر ان کامیابیوں کا سہرا کمیونسٹ پارٹی آف چا ئنہ کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت کے سر ہے جس کا محور کامریڈ شی جن پھنگ ہیں اور نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم بارے شی جن پھنگ کے نظریات ہی صحیح رہنمائی ہیں۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیک...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئے اتنی آسانی سے واپس نہیں آئیں گے وزراکی تعداد76 .20بے محکمہ25 نے گوشوار ے جمع نہیں کروائے گردشی قرضہ ہوشرباسطح تک پہنچ گیاہیاکتوبرنومبرمیں آرپارہوکے رہے گا ۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئیاتنی آسانی سیواپس نہیں آئیں گے،وزراکی تعداد76 ہے جن میں سے 20 وزرا بغیر محکموں کے ہیں اور 25 وزرا نے اپنے گوشواریجمع نہیں کروائے، گردشی قرضہ ہوشربا سطح تک پہنچ گیا،اکتوبر نومبر میں آرپار ہوکے رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ضمنی الیکشن، این اے 237 کراچی کے نتائج سندھ...

پاکستان تحریک انصاف نے این اے 237 میں ضمنی انتخاب کے نتائج کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی رہنما حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی زیدی نے درخواست دائر کی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے درخواست میں کہا ہے کہ این اے 237 میں بدترین دھاندلی کی گئی، حلقے میں پی پی کارکنوں نے جعلی ووٹ ڈالے علی زیدی کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حلقے میں دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو شکایات بھی کیں، دھاندلی اور دیگر شکایات پر شفاف تحقیقات کا حکم دیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور حکیم بلوچ کو فریق بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد کو مراکش کے فرما...

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو مراکش کے فرمانروا شاہ محمد السادس کی جانب سے مکتوب موصول ہوئے ہیں۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ریاض دفتر خارجہ میں مراکشی وزیرامور خارجہ ناصر بوریطہ نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیے۔مکتوب کا تعلق مختلف شعبوں میں مراکش اور سعودی عرب کے مضبوط اور گہرے باہمی تعلقات اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں سے ہے۔اس موقع پر دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے مسائل پر نقطہ ہائے نظر بھی زیر بحث آئے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ نے مراکشی ہم منصب اور ان کے ہمراہ آئے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ معاون وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں فلم سازی کے لیے پیشہ ورانہ ترب...

سعودی عرب میں فلمسازی کی پیشہ ورانہ تربیت کا پہلا پروگرام نومبر 2022 سے شروع ہو گا۔عرب میڈیا کے مطابق 15 نوجوان سعودی لڑکے اور لڑکیوں کو فلمسازی کے حوالے سے متعدد تربیتی کورس کرائے جائیں گے۔ انہیں سیٹ ڈیزائننگ کا ہنر سکھانے کے لیے ورکشاپس کا بھی اہمتام کیا جائے گا۔ فلمسازی کا یہ تربیتی پروگرام نیٹ فلکس اور ایس پی ٹی سعودی کمپنی کے تعاون سے منعقد ہوگا۔ فلمی اور ٹی وی پروڈکشن کے شعبے میں ٹریننگ کورس کرانے والے سپیشل سٹوڈیو سے یہ کام لیا جائے گا۔ اس کا صدر دفتر سعودی عرب میں ہوگا۔ اس کے تحت ورکنگ ٹیمیں تیار کی جائیں گی۔ اس پروگرام کی بدولت تیار ہونے والے سعودی فلمساز عالمی معیار کے مطابق کام سیکھیں گے۔ فلمی اور ٹی وی صنعت میں پیشہ ورانہ انداز سے کام کریں گے اور سعودی فلمسازوں کا اچھا نیٹ ورک تیار ہوگا۔ فلمسازی کا تربیتی پروگرام دو مراحل میں ہوگا۔ پہلے مرحلے کا آغاز نومبر 2022 میں ہوگا یہ 10 روز پر مشتمل ہو گا۔ اس کے تحت سیٹ ڈیزائننگ کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔ کورسز میں تکنیکی ہدایتکاری، سیٹ ڈیزائننگ اور تکنیکی آلات کے شعبوں پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ دوسرا مرحلہ جنوری 2023 میں منعقد ہوگا۔ یہ بھی 10 روز پر مشتمل ہوگا۔

اس میں پروڈکشن ڈائریکٹرز اور معاون ہدایتکاروں کے حوالے سے کام ہوگا۔ پروگرام میں شریک ہر فرد کو نیٹ فلکس میں معاون ہدایتکار اور معاون پروڈکشن ڈائریکٹر یا تکنیکی ہدایتکار یا سیٹ ڈایزائنر کے طور پر کام کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ پروگرام کے حوالے سے سعودی کمپنی ایس پی ٹی کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن ھاجر النعیم نے کہا کہ میں فلمسازی کے ابتدائی مرحلے کی عینی شاہد ہوں۔ میں نے عالمی درجے کے کام کرنے والے نوجوانوں کی سرپرستی میں حصہ لیا ہے۔ مجھے احساس ہے کہ فلمسازوں کی تیاری بڑا چیلنج ہے۔ نیا پروگرام اس حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ نیٹ فلکس میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے حوالے سے اچھوتی تخلیقات کے امور کی ڈائریکٹر دینا نصار نے کہا کہ مملکت میں تفریحاتی صنعت پھل پھول رہی ہے۔ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے سامنے ایس پی ٹی اور نیٹ فلیکس کے ساتھ خود کو ثابت کرنے اور آگے بڑھنے کے اچھے مواقع مل رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ نئی نسل کے اندر جو صلاحیتوں سے بھری ہوئی ہے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے نئے مواقع ملیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایمیزون کا ریاض میں نیا کارپوریٹ دفتر کھولنے...

دنیا کے سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم ایمیزون نے اپنے سعودی صارفین، کاروباری شراکت داروں اور ملازمین کی سہولت کے لیے دارالحکومت ریاض میں اپنا نیا کارپوریٹ دفتر کھولنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض فرنٹ ٹاور میں واقع ایمیزون کا نیا دفتر پہلے سے موجود ایک ہزار 400 سے زیادہ ملازمین کے علاوہ مزید سعودی ٹیلنٹ کو راغب کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ایمیزون مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے نائب صدر رونالڈو موچوار نے کہا کہ ہمیں ریاض میں اپنے نئے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جو مملکت میں ایمیزون کے صارفین، وینڈر پارٹنرز اور ملازمین کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی وژن 2030 کے مطابق اس کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے عزم کی تصدیق ہے۔ایمیزون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کمپنی کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین سے ملاقات کرکے سعودی ٹیلنٹ کو بااختیار بنانے اور تربیت دینے کے لیے ایک انیشی ایٹیو پر بھی کام کر رہا ہے۔ایمیزون مینا کے خلیج تعاون کونسل کے ڈائریکٹر عبدو چللا نے کہا کہ ہم ایسے معماروں کی خدمات حاصل کرنے کے بارے میں بات کرتے ہیں جو اختراع اور جدت میں ہماری مدد کریں گے۔

اس کا مطلب ہے صحیح ٹیلنٹ اور ایسے لوگوں پر سرمایہ کاری کرنا جو گاہک کے سہولت مسلسل بہتر بنانے کے جذبے سے سرشار ہیں۔اگرچہ اس سال کے آخر میں ٹیلنٹ پروگرام کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے تاہم ایمیزون ممکنہ امیدواروں کی حوصلہ افزائی کرنے اور تربیت دینے کے لیے ہوم گرون ٹیلنٹ سے ملنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ایمیزون مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے نائب صدر رونالڈو موچوار نے کہا کہ ہم مملکت میں اپنی سرمایہ کاری کو مختلف شعبوں بشمول ای کامرس، سمارٹ ڈیوائسز اور ایمیزون ادائیگی کی خدمات سمیت دیگر شعبوں میں فروغ دینے کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔2020 میں اپنے آغاز کے بعد سے ایمیزون نے مملکت میں متعدد مقامی پروگرام اور مصنوعات متعارف کرائی ہیں۔ ایمیزون نے بہت سے کاروباری شعبوں میں اپنی سرگرمیاں بھی بڑھائیں اور ساتھ ہی ملک بھر میں اپنی سرمایہ کاری کو بھی وسعت دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قیدیوں کے تبادلے میں سعودی عرب کی کوششیں قاب...

سعودی عرب میں یوکرین کے سفیر پیٹرینکو اناتولی نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مملکت کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔عرب نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہم تمام جنگی قیدیوں کی بازیابی کے لیے اپنی کوششوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس حوالے سے سعودی قیادت کی کوششوں کو ہم بہت کامیاب سمجھتے ہیں۔سعودی عرب میں یوکرین کے سفیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی کوششیں جنگ کے خاتمے اور بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے میں معاون ہیں۔اناتولی نے اضافی امداد فراہم کرنے کے سعودی قیادت کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سعودی امداد ان کے ملک میں شہریوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے پر مرکوز ہے۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ثالثی کی بدولت روس نے مراکش، امریکہ، برطانیہ، سویڈن اور کروشیا کے 10 قیدیوں کو رہا کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپی یونین نے ایران پر مزید پابندیاں لگادیں

یورپی یونین نے ایران کی اخلاقی پولیس گشت ارشاد، وزیراطلاعات اور اس کے پاسداران انقلاب کے سائبر ڈویژن پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے نئی پابندیوں کا فیصلہ مہسا امینی کی پولیس کی زیرحراست موت اور اس کے ردعمل میں ہونیوالے مظاہروں کو دبانے کیلئے کریک ڈائون کے جواب میں کیا ہے۔یورپی بلاک کے سرکاری انتظامی گزٹ میں شائع شدہ فہرست میں ایران کی اخلاقی پولیس، پاسداران انقلاب کی نیم فوجی فورس بسیج ملیشیا اور قومی پولیس کی ایک وردی پوش شاخ کے سربراہان کو بھی بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔اس سے قبل رواں ماہ کے اوائل میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے یہ عندیہ دیا تھا کہ ان کی تنظیم ایران کیخلاف مہسا امینی کے قتل اور ملک بھر میں مظاہروں کیخلاف کریک ڈان کے ردعمل میں پابندیاں عائد کرنے پرغور کررہی ہے۔بوریل کا کہنا تھا کہ مہسا امینی کی ہلاکت اور ایرانی سیکیورٹی فورسز کے مظاہروں سے نمٹنے کے طریق کار کے ردعمل میں پابندیوں کے اقدامات سمیت اپنے اختیار میں موجود تمام آپشنز پر غور جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرین بحران کا دائرہ محدود نہیں، پوری دنیا...

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے یوکرین کے صدر زیلینسکی سے ٹیلیففون پر رابطہ کیا ہے۔ امارات کے خبررساں ادارے وام کے مطابق رابطے کے دوران امارات اور یوکرین کے درمیان تعاون اور دوستی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔یوکرین بحران کی تازہ صورتحال اور مکالمے،ِ سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی اہمیت پر بھی غور کیا گیا۔شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ امارات بحران کو دھماکہ خیز ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ مذاکرات اور مصالحت کا ماحول سازگار بنانے میں ہر ممکن تعاون کیلیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین بحران کے خطرناک نتائج کا دائرہ روس اور یوکرین تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ پوری دنیا اس سے متاثر ہورہی ہے اور یہ عالمی امن و سلامتی اور بین الاقوامی معیشت پر برا اثر ڈال رہا ہے۔ شیخ محمد بن زاید نے مزید کہا کہ امارات بحران کے اقتصادی و انسانی اثرات کم کرنے میں معاون ہر اقدام اور ہر کوشش جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماوں نے امارات اور یوکرین کے سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اورامید ظاہر کی کہ دونوں ملک مشترکہ مفادات میں معاون ترقی و خوشحالی کا عمل جاری رکھیں گے اور دونوں ملکوں کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے باہمی تعلقات کو فروغ دیتے رہیں -

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس کا فوجی طیارہ آبادی پر گر گیا، 3بچوں سمی...

روس میں ایک فوجی طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے بتایا کہ حادثہ جنوب مغربی علاقے یاسک میں پیش آیا۔وزارت نے بتایا کہ ریسکیو ورکرز نے جائے حادثہ پر ملبے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا ہے۔ کل 13 ہلاکتیں ہوئیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے۔ یاسک کا یہ علاقہ یوکرین کی سرحد کے قریب واقع ہے جہاں کے رہائشی جیٹ طیاروں کے شور سے پہلے ہی خوفزدہ رہتے ہیں۔علاقائی گورنر وینیمین کونڈراتیف نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں لگنے والی آگ جس نے نو منزلہ رہائشی عمارت کو لپیٹ میں لے لیا تھا، اس پر قابو پا لیا گیا۔علاقے کی ایک رہائشی اوکسانا، جنہوں نے اپنا آخری نام بتانے سے انکار کیا نے بتایا کہ حادثے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ عمارت میں ایک دھماکہ ہوا۔ اندر سب کچھ جل رہا ہے۔ دھواں ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب یہ خبر سنی تو وہ ٹریفک میں پھنس گئیں۔میں صدمے میں ہوں۔ میرا بچہ گھر میں اکیلا تھا۔ ہم پہلے ہی ہر روز خوف کے مارے سو جاتے تھے، یوکرین کا شہر ماریوپول ہم سے بالکل اس پار ہے۔صدارتی دفتر کریملن نے سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو آگ لگنے کی اطلاع دی گئی اور انہوں نے حکم دیا کہ فوجی طیارے کے حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر متعلقہ خاندانوں کو تمام ضروری مدد فراہم کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کی جوہری اثاثوں کو محفوظ رکھنے کی صل...

امریکا نے صدر جو بائیڈن کے ریمارکس سے پیدا ہونے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے پاکستان کی اپنے جوہری اثاثوں کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت پر اعتماد ہے،ایک خوشحال پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہم ہے،امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی قدر کرتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط شراکت داری ہے۔یر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہویدانت پٹیل نے پاکستانی سفیر مسعود خان اور قونصلر ڈیرک شولیٹ کے درمیان ملاقات کے فورا بعد واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکا کو پاکستان کے عزم اور جوہری اثاثوں کو محفوظ بنانے کی صلاحیت پر اعتماد ہے۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب گزشتہ روز امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل سے صدر جو بائیڈن کے ریمارکس کے بعد پیدا ہونے والے شکوک و شبہات سے متعلق سوال کیا۔ویدانت پٹیل نے اس حوالے سے تفصیلی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے اور پاکستان کے ساتھ امریکا کے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری ہے، پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حال ہی میں واشنگٹن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکریٹری انٹونی بلنکن سے ملاقات بھی کی۔

انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ یو ایس ایڈ کے ایڈمنسٹریٹر سیم پاور کے علاوہ ڈیرک شولیٹ نے بھی سیلاب کے دوران کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔ویدانت پٹیل نیمزید کہا کہ امریکی اور پاکستانی حکام باقاعدگی سے ملاقات بھی کرتے ہیں، لہذا یہ ایک ایسا تعلق ہے جسے ہم اہم سمجھتے ہیں اور آئندہ بھی اس سے مضبوطی سے جڑے رہیں گے۔لیکن جب صحافی نے صدر جوبائیڈن کے ریمارکس کے بارے میں اپنے سوال کے جواب پر اصرار کیا تو انہوں نے کہا کہ میری اس بارے میں کوئی خصوصی گفتگو نہیں ہوئی لیکن امریکا کو پاکستان کے عزم اور جوہری اثاثے محفوظ رکھنے کی صلاحیت پر اعتماد ہے۔قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے سینیئر مشیر ڈیرک شولیٹ نے سفیر مسعود خان سے اس ملاقات کی اطلاع دی تھی جوکہ پاکستان میں دفتر خارجہ کی جانب سے صدر جوبائیڈن کے ریمارکس پر احتجاج کے لیے امریکی سفیر کو طلب کرنے کے چند روز بعد ہوئی ہے۔ڈیرک شولیٹ نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے سفیر مسعود خان سے ملاقات کی جس میں امریکا اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری سمیت دونوں ممالک اور خطے کے عوام کے فائدے کے لیے صحت، زراعت، تعلیم، کاروبار، توانائی اور بہت سے شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈیرک شولیٹ کی ٹوئٹ کے بعد پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں نہ صرف اس ملاقات کی توثیق کی گئی بلکہ ڈیرک شولیٹ کا بیان اور ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی نیوز بریفنگ کی تفصیلات کو بھی شامل کیا گیا

۔سفیر مسعود خان نے بھی اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کی جس میں تعمیری کردار پر ڈیرک شولیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ڈیرک شولیٹ کے ساتھ پاک امریکا تعلقات میں مزید لچک پیدا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اعتماد کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔سفیر مسعود خان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اعلی سطح کے دوروں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موثر رابطے کے ذریعے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوتے رہیں گے۔یاد رہے کہ جمعرات کو ڈیموکریٹک کانگریس کی مہم کمیٹی کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائڈن نے کہا تھا کہ پاکستان میرے خیال میں شاید دنیا کی خطرناک ترین قوموں میں سے ایک ہے کیونکہ ان کے جوہری ہتھیار غیرمنظم ہیں۔ان کے ریمارکس پر پاکستان میں سخت ردعمل دیکھنے میں آیا جہاں اپوزیشن اور حکومتی رہنماں نے اس بیان کی بھرپور مذمت کی اور پاکساتان کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم مضبوط ہے اور اس کے ایٹمی اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملائیشیا۔چین مشترکہ ٹرین منصوبے میں مزید ایک...

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے ایک بڑے ریلوے منصوبے ایسٹ کوسٹ ریل لنک (ای سی آرایل) میں سرنگ کی تعمیر کے ساتھ ایک اور کامیاب پیشرفت ہوئی ہے ۔ یہ منصوبہ چائنہ کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ مشترکہ طور پر تعمیر کیا گیا ہے ۔

ملائیشیا ریل لنک (ایم آرایل) اورچائنہ کمیونیکیشن کنسٹرکشن  ای سی آر ایل (سی سی سی ای سی آر ایل)  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2.8 کلومیٹر طویل کوانتان ٹنل نے مقررہ وقت سے دو ماہ قبل ہی سرنگ کی کھدائی میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

 کھدائی کا عمل مکمل کرنے کے بعد یہ آج تک ایسٹ کوسٹ ریل لنک منصوبے کی 12ویں سرنگ بن گئی ہے۔

بیان  میں کہا گیا ہے کہ کوانتان ٹنل میں آخری دھماکے کے ساتھ ہی آج سرنگ کے داخلی راستے سے تقریباً 1 ہزار 700 میٹرز فاصلے کی آخری رکاوٹ دور ہوگئی ۔

 یہ کامیابی تقریباً 49 لاکھ 61 ہزار700گھنٹے انسانی مزدوری کے ساتھ ساتھ ڈرل اور دھماکے کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے سرنگ بنانے کا نتیجہ ہے۔ جس میں بنیادی موسمی گرینائٹ میں سرنگ نکالی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگل بورکوانتان ٹنل کےلیے سرنگ کی کھدائی کا کام آج کی پیشرفت سے قبل 95.08 فیصد تک مکمل ہوگیا تھا ، جبکہ اس کی مستقل اندرونی تہہ  2,463.05 میٹرز کی قابل ستائش لمبائی تک بڑھ گئی تھی ۔

سرنگ کی اوسط اونچائی 11.89 میٹرز اورچوڑائی 36.2 میٹر ہے،جو کہ معیاری حجم کی دو ریلوے پٹریوں کے لیے کافی ہے ۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملائیشیا۔چین مشترکہ ٹرین منصوبے میں مزید ایک...

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے ایک بڑے ریلوے منصوبے ایسٹ کوسٹ ریل لنک (ای سی آرایل) میں سرنگ کی تعمیر کے ساتھ ایک اور کامیاب پیشرفت ہوئی ہے ۔ یہ منصوبہ چائنہ کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ مشترکہ طور پر تعمیر کیا گیا ہے ۔

ملائیشیا ریل لنک (ایم آرایل) اورچائنہ کمیونیکیشن کنسٹرکشن  ای سی آر ایل (سی سی سی ای سی آر ایل)  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2.8 کلومیٹر طویل کوانتان ٹنل نے مقررہ وقت سے دو ماہ قبل ہی سرنگ کی کھدائی میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

 کھدائی کا عمل مکمل کرنے کے بعد یہ آج تک ایسٹ کوسٹ ریل لنک منصوبے کی 12ویں سرنگ بن گئی ہے۔

بیان  میں کہا گیا ہے کہ کوانتان ٹنل میں آخری دھماکے کے ساتھ ہی آج سرنگ کے داخلی راستے سے تقریباً 1 ہزار 700 میٹرز فاصلے کی آخری رکاوٹ دور ہوگئی ۔

 یہ کامیابی تقریباً 49 لاکھ 61 ہزار700گھنٹے انسانی مزدوری کے ساتھ ساتھ ڈرل اور دھماکے کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے سرنگ بنانے کا نتیجہ ہے۔ جس میں بنیادی موسمی گرینائٹ میں سرنگ نکالی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگل بورکوانتان ٹنل کےلیے سرنگ کی کھدائی کا کام آج کی پیشرفت سے قبل 95.08 فیصد تک مکمل ہوگیا تھا ، جبکہ اس کی مستقل اندرونی تہہ  2,463.05 میٹرز کی قابل ستائش لمبائی تک بڑھ گئی تھی ۔

سرنگ کی اوسط اونچائی 11.89 میٹرز اورچوڑائی 36.2 میٹر ہے،جو کہ معیاری حجم کی دو ریلوے پٹریوں کے لیے کافی ہے ۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملائیشیا۔چین مشترکہ ٹرین منصوبے میں مزید ایک...

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے ایک بڑے ریلوے منصوبے ایسٹ کوسٹ ریل لنک (ای سی آرایل) میں سرنگ کی تعمیر کے ساتھ ایک اور کامیاب پیشرفت ہوئی ہے ۔ یہ منصوبہ چائنہ کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ مشترکہ طور پر تعمیر کیا گیا ہے ۔

ملائیشیا ریل لنک (ایم آرایل) اورچائنہ کمیونیکیشن کنسٹرکشن  ای سی آر ایل (سی سی سی ای سی آر ایل)  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2.8 کلومیٹر طویل کوانتان ٹنل نے مقررہ وقت سے دو ماہ قبل ہی سرنگ کی کھدائی میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

 کھدائی کا عمل مکمل کرنے کے بعد یہ آج تک ایسٹ کوسٹ ریل لنک منصوبے کی 12ویں سرنگ بن گئی ہے۔

بیان  میں کہا گیا ہے کہ کوانتان ٹنل میں آخری دھماکے کے ساتھ ہی آج سرنگ کے داخلی راستے سے تقریباً 1 ہزار 700 میٹرز فاصلے کی آخری رکاوٹ دور ہوگئی ۔

 یہ کامیابی تقریباً 49 لاکھ 61 ہزار700گھنٹے انسانی مزدوری کے ساتھ ساتھ ڈرل اور دھماکے کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے سرنگ بنانے کا نتیجہ ہے۔ جس میں بنیادی موسمی گرینائٹ میں سرنگ نکالی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگل بورکوانتان ٹنل کےلیے سرنگ کی کھدائی کا کام آج کی پیشرفت سے قبل 95.08 فیصد تک مکمل ہوگیا تھا ، جبکہ اس کی مستقل اندرونی تہہ  2,463.05 میٹرز کی قابل ستائش لمبائی تک بڑھ گئی تھی ۔

سرنگ کی اوسط اونچائی 11.89 میٹرز اورچوڑائی 36.2 میٹر ہے،جو کہ معیاری حجم کی دو ریلوے پٹریوں کے لیے کافی ہے ۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹرمپ انتظامیہ نے نوول کرونا وائرس ردعمل میں...

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی کانگریس پینل نے ایک نئی رپورٹ جاری  کر تے ہو ئے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نوول کرونا وائرس وبا کے ردعمل پر سیاست کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

نوول کرونا وائرس بحران بارے ایوان نمائندگان کی مںتخب ذیلی کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں وائٹ ہاؤس پر الزام لگایا ہے کہ اس نے سابق صدر کے سیاسی مقاصد کو فائدہ دینے کے لیے صحت عامہ کو نقصان پہنچایا۔

پینل سربراہ اور کانگریس کے رکن جیمز کلیبرن نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ اور ان کے سینئرمعاونین نے بیماریوں کے روک تھام اور تدارک مراکز (سی ڈی سی) کے سائنسدانوں کو بار بار نشانہ بنایا، ادارے کی صحت عامہ بارے ہدایات پر سمجھوتہ کیا اور نوول کرونا وائرس کی سنگینی کم کرنے کے لئے سائنسی رپورٹس کو چھپایا۔

کلیبرن کا الزام ہے کہ سیاست کو ترجیح دینے، سائنس کی توہین کرنے اور طبی ماہرین کے مشوروں پر عمل کرنے سے انکار کے سبب کرونا وائرس بحران سے نمٹنے میں قوم کی صلاحیتیں متاثر ہوئیں، جس سے امریکیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوئے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ٹرمپ کے مقرر کردہ افراد نے سی ڈی سی کی سائنسی رپورٹس پراثرانداز ہونے کی کوشش کی، اشاعتی عمل کو تبدیل کیا ، مواد میں ہیرا پھیری کی یا کم از کم 19 مختلف رپورٹس کو روکا جسے وہ انتظامیہ کے لئے سیاسی طور پر نقصان دہ سمجھتے تھے۔

ذیلی کمیٹی جون 2020 سے نوول کرونا وائرس وبا کے خلاف وفاقی حکومت کے ردعمل میں ٹرمپ انتظامیہ کی سیاسی مداخلت بارے تحقیقات کررہی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں نوول کرونا وائرس کے تقریباً 9 کروڑ 70 لاکھ کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ژاؤ لی جی کا پارٹی کانگریس میں اسٹریٹجک انتظ...

بیجنگ (شِنہوا) ژاؤ لی جی نے چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے سے تعلق رکھنے والے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 قومی کانگریس کے مندوبین کے ساتھ رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جس میں انہوں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ میں بیان کردہ اسٹریٹجک انتظامات کے نفاذ کے لئے قوت یکجا کرنے پر زور دیا۔

ژاؤ نے کہا کہ یہ رپورٹ ایک رہنما دستاویز ہے جو جماعت میں سب کی دانشمندی کو یکجا کرتی ہے۔ یہ عوام کی خواہشات کی عکاس اور جماعت و ملک کے مقاصد کو فروغ دینے میں اہم رہنما کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی ایک بڑی جماعت کو درپیش خصوصی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ چوکس اور پرعزم رہے ہیں، طرز عمل کو بہتربنانے میں کوشاں رہے اور مراعات تلاش کرنے والوں کی سختی سے مخالفت کی جس سے جماعت پر مکمل اور سخت گیر حکمرانی کے قابل ذکر اور دور رس نتائج ملے۔

ژاؤ نے کہا کہ جماعت کی جا نب سے خوداصلاحی ایسا سفر ہے جس کا کوئی اختتام نہیں۔  ہمیں اپنی کوششوں کو سست کبھی نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی خود کو کبھی تھکاوٹ اور شکست سے دوچار کرنا چاہیے۔

انہوں نے جماعت پر مکمل اور سخت گیر خود حکمرانی کو آگے بڑھانے کے لئے مسلسل کوششوں پر زور دیا تاکہ یہ بات یقینی ہوسکے کہ جماعت کبھی بھی اپنی ہیت ، منشور یا کردار کو تبدیل نہیں کرے گی۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمبوڈیا میں چین کی سرمایہ کاری سے بنائے گئے...

نوم  پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری سے بنائے گئے سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون(ایس ایس ای زیڈ ) کے ذریعے ہونی والی درآمدات اور برآمدات کی مالیت سال 2022 کے پہلے 9 ماہ کے دوران بڑھ کر 1.9 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے ۔

 اس زون کےمنتظمین کی جانب سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حجم گزشتہ سال کی اسی مدت کےدوران 1.57اب ڈالرز کی نسبت 21 فیصد زیادہ ہے۔

جنوب مغربی ساحلی پریاہ سیہانوک صوبہ میں واقع سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون حجم اور مشمولہ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صنعتی زون ہے۔

کمبوڈیا کی وزارت تجارت کے انڈرسیکرٹری آف اسٹیٹ اور ترجمان پین سووی چیت نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون ہرایک کی جیت پر مبنی تعاون کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نےشِنہوا کو بتایا کہ سیہا نوک ویل خصوصی اقتصادی زون نے کارکنوں کوروزگار کے بہت سارے مواقع فراہم کیے ہیں۔ اس کے ساتھ صنعتوں کےایک مجموعے  کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر اور برآمدات کے لیے ایک بنیاد کے طور پر کام کیا ہے۔

یہ سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون سیہانوک ویل خوداختیار بندرگاہ کے قریب واقع ہے، جو کمبوڈیا اوردیگر ملکوں کے مابین تجارتی تبادلے کے لیے بہت آسان ہے۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمبوڈیا میں چین کی سرمایہ کاری سے بنائے گئے...

نوم  پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری سے بنائے گئے سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون(ایس ایس ای زیڈ ) کے ذریعے ہونی والی درآمدات اور برآمدات کی مالیت سال 2022 کے پہلے 9 ماہ کے دوران بڑھ کر 1.9 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے ۔

 اس زون کےمنتظمین کی جانب سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حجم گزشتہ سال کی اسی مدت کےدوران 1.57اب ڈالرز کی نسبت 21 فیصد زیادہ ہے۔

جنوب مغربی ساحلی پریاہ سیہانوک صوبہ میں واقع سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون حجم اور مشمولہ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صنعتی زون ہے۔

کمبوڈیا کی وزارت تجارت کے انڈرسیکرٹری آف اسٹیٹ اور ترجمان پین سووی چیت نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون ہرایک کی جیت پر مبنی تعاون کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نےشِنہوا کو بتایا کہ سیہا نوک ویل خصوصی اقتصادی زون نے کارکنوں کوروزگار کے بہت سارے مواقع فراہم کیے ہیں۔ اس کے ساتھ صنعتوں کےایک مجموعے  کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر اور برآمدات کے لیے ایک بنیاد کے طور پر کام کیا ہے۔

یہ سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون سیہانوک ویل خوداختیار بندرگاہ کے قریب واقع ہے، جو کمبوڈیا اوردیگر ملکوں کے مابین تجارتی تبادلے کے لیے بہت آسان ہے۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹرمپ کے سابق مشیر کو 6 ماہ قید کی سزا دی جائ...

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی محکمہ انصاف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینن کو کانگریس کی توہین پر 6 ماہ قید کی سزا کی سفارش کی ہے۔

محکمہ انصاف نے عدالت میں دائرایک جواب میں کہا ہے کہ بینن پر 2 لاکھ امریکی ڈالرز جرمانہ بھی کیا جائے کیونکہ انہوں نے کیپیٹل حملے کی تحقیقات کرنے والے ہاؤس سلیکٹ پینل کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا تھا۔

یہ سفارش رواں ہفتے کے اختتام پر بینن کو سزا دینے کی سماعت سے پہلے سامنے آئی ہے۔

ایک الگ جواب میں بینن نے موقف اختیار کیا  کہ انہیں جیل نہ بھیجا جا ئے کیونکہ انہوں نے اپنے وکلاء کے مشورے پر بھروسہ کیا تھا۔

کانگریس کی توہین بارے 68 سالہ بینن پر گزشتہ برس 6 جنوری کو کمیٹی نے فرد جرم عائد کی تھی۔

وہ ٹرمپ کی 2016 کی صدارتی مہم کے سربراہ تھے اور اگست 2017 میں برطرفی سے قبل وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے سینئر مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ۔ سی پی سی ۔ قومی کانگریس۔ مندوبی...

چین، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے مندوبین  دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ نمائش مرکز میں  نئے دور کی طرف گامزن کے موضوع پر منعقدہ نمائش دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں