• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

پاکستانی روایتی اونی شالیں کیسے بنتی ہیں؟

چارسدہ (شِںہوا) پاکستانی عوام میں مقبول عام اونی شال  سرد موسم میں پہنی جاتی ہے۔ چارسدہ کی ایک مقامی فیکٹری میں مزدور مختلف رنگوں اور نمونوں سے شال تیار کرنے کے لئے ہردھاگے کو مضبوطی کے ساتھ باندھ کر مشینیں چلاتے ہیں۔

 

چارسدہ کے نواح میں واقع ایک فیکٹری میں ایک محنت کش روایتی شال بنانے کے کارخانے میں کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چارسدہ کے نواح میں واقع ایک فیکٹری میں ایک محنت کش روایتی شال بنانے کے کارخانے میں کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چارسدہ کے نواح میں واقع ایک فیکٹری میں ایک محنت کش روایتی شال بنانے کے کارخانے میں کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چارسدہ کے نواح میں واقع ایک فیکٹری میں محنت کش روایتی شال بنانے کے کارخانے میں کام کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چارسدہ کے نواح میں واقع ایک فیکٹری میں محنت کش روایتی شال بنانے کے کارخانے میں کام کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیصل واوڈا کا ایک اور جھوٹ سامنے آ گیا ہے، س...

فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت میں ان کی ایک اور غلط بیانی سامنے آ گئی،سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیخلاف فیصل واوڈا کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وکیل فیصل واوڈا نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے منسوخ امریکی پاسپورٹ دیکھ کر تسلی کی،جسٹس عائشہ ملک نے وکیل سے کہا کہ جس منسوخ شدہ پاسپورٹ پر انحصار کر رہے ہیں وہ ایکسپائر تھا، ریٹرننگ افسر کو پاسپورٹ 2018میں دکھایا گیا تھا، آر او کو دکھایا جانے والا پاسپورٹ 2015میں ایکسپائر ہوچکا تھا، نیا پاسپورٹ بنوائیں تو پرانے پر منسوخی کی مہر لگتی ہے، منسوخ شدہ پاسپورٹ شہریت چھوڑنے کا ثبوت کیسے ہو سکتا ہے؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ تو بہت سنجیدہ ہوگیا ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ فیصل واوڈا کا ایک اور جھوٹ سامنے آ گیا ہے،وکیل نے وضاحت کی کہ بیان حلفی کا متن تھا کہ کسی دوسرے ملک کا پاسپورٹ نہیں ہے، جسٹس منصور علی شاہ بولے کہ بیان حلفی میں پاسپورٹ کا مطلب دوسرے ملک کی شہریت ہونا تھا،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ جو پاسپورٹ ریکارڈ پر ہے اس کا اور منسوخ شدہ کے نمبر مختلف ہیں، مختلف نمبرزسے واضح ہے کہ زائد المعیاد ہونے کے بعد نیا پاسپورٹ بھی جاری ہوا،فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے تیاری کیلئے وقت مانگ لیاجس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ان سولات کے جواب آپکو آئندہ ہفتے بھی نہیں ملنے،عدالت نے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سارا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، ڈاکٹ...

تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر و صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے بعد واضح ہوگیا کہ سارا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے،رانا ثنا اللہ تو اپنی یوسی سے بھی ہار گیا ہے، پنجاب سے لانگ مارچ کو خود لیڈ کروں گی، تفصیل کے مطابق بدھ کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر تحریک انصاف لاہور نے تاجپورہ میں یوم تشکر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اب چھوٹے دیہاتوں میں بھی لوگ عمران خان کو ووٹ دیتے ہیں، عمران خان نے اپنے دور میں سب سے زیادہ غریبوں کو ریلیف دیا،ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انہوں نے صحت کارڈ،احساس پروگرام دے کر ثابت کیا کہ وہ غریب کا احساس رکھتے ہیں،انہوں نے کہاکہ موجودہ امپورٹڈ حکومت سوائے بے عزتی کے کچھ نہیں کرواسکتی،ان کا کہنا تھا کہ بلاول نے مہنگائی مارچ کیا، اب اسے مہنگائی نظر نہیں آ رہی؟ رانا ثنا اللہ جتنی مرضی آنسو گیس منگوالے ہمارے سمندر کو نہیں روک سکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ممنوعہ فنڈنگ، عدالت کی ایف آئی اے کو کارروائ...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کوقانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے تیاری کے لئے وقت مانگ لیا،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، اداروں نے ادھر ہی رہنا ہے، آج آپ حکومت میں ہیں کل یہ ہونگے، پرسوں کوئی اور ہوگا، بندہ اٹھانے سے کوئی تفتیش نہیں ہوتی،نامنظور ڈاٹ کام ویب سائٹ سے متعلق ایف آئی اے انکوائری کے خلاف کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹرعلی گوہر، فیصل چوہدری، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے افسران عدالت پیش ہوئے،جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ ایسے کیسز نہیں بنتے کہ بس صرف بندہ اٹھائو، اس طرح کیسز کرتے ہیں تو پھر عدالتوں میں کیسز آتے ہیں، عدالت جب فیصلہ دیتی ہے تو عدالتوں پر الزام آجاتے ہیں،بیرسٹر علی گوہرنے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو کسی قسم کی تادیبی کاروائی سے روکا جائے، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 27اکتوبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہمیں بے خوف ہو کر آگے بڑھنا ہو گا، وفاقی وزی...

وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ہمیں بے خوف ہو کر آگے بڑھنا ہو گا، بدھ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان میں پہاڑ اور بہترین نہری نظام موجود ہے اور پاکستان میں ہنرمندوں کی بھی کمی نہیں، پاکستانی ہنر مندوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا اور پاکستان کا اصل چہرہ عوام ہیں،خرم دستگیر نے کہا کہ کچھ سال پہلے ترکی کے وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تھی اور ان سے پوچھا آپ کی کیسے معیشت بہتر ہوئی تو انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا اپنے اندر سے طاقت دکھائیں اور ہم نے بے خوف ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا،وزیر توانائی نے کہا کہ ہم تو ذہنی اور معاشی طور پر کمزور ہو گئے ہیں، ہمیں بے خوف ہو کر آگے بڑھنا ہو گا اور باہر سے آکر کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے توقع ہے وہ تاریخ پر غور کریں کہ آج مسائل نے کہاں سے جنم لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز کی وال...

سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ کو ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے گرفتار کر لیا،ملزم شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ عبوری ضمانت پر تھیں اور ملزمہ گزشتہ روز اپنے وکلا کے ہمراہ ضمانت میں توسیع کے لئے عدالت میں پیش ہوئیں تاہم ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی جس پر پولیس نے ملزمہ کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا،تھانہ شہزاد ٹائون پولیس نے ملزمہ ثمینہ شاہ کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا، اس سے قبل، ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 اکتوبر تک توسیع کی گئی تھی،ملزم واردات کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے چھاپہ مار کر اسے حراست میں لے لیا اور تھانہ شہزاد ٹائون منتقل کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

متنازعہ ٹویٹ کیس، سینیٹر اعظم سواتی کی درخوا...

متنازعہ ٹوئٹ کے مقدمے میں سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر دلائل کیلئے سرکاری وکیل نے عدالت سے وقت مانگ لیا،سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں سماعت کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کے ٹوئٹ کو ملکی سالمیت کے خلاف تصور کیا گیا، سات بجے ٹوئٹ کی اور ایک بجے پرچہ ہو گیا، انکوائری کہاں اور کب ہوئی؟ ایف آئی اے بغیر انکوائری کے کیسے بندے کو گرفتار کر سکتی ہے،بابراعوان نے مزید کہا کہ کسی سیاسی شخصیت کا بیان پاکستان کی آرمڈ فورسز پر اثر انداز نہیں ہو سکتا، ایک کیس میں چیف جسٹس نے یہ کہا تھا کہ عدلیہ اور پاکستان کے ادارے اتنے کمزور نہیں ہیں کہ ایک ٹویٹ سے گر جائیں، ایف آئی اے اعظم سواتی کے گھر سے بچوں کے ٹیبلٹس بھی لے گئی ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نا قابل ضمانت دفعات پر غور کریں قابل ضمانت پر بحث نہ کریں، سرکاری وکیل نے دلائل کیلئے وقت مانگا تو عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ بچے نہیں ہیں کہ آپ کو تیاری کے لئے وقت دیا جائے،بعدازاں عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات(آج) تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

محکمہ صحت پنجاب نے ہیلتھ کارڈ سے متعلق اعداد...

محکمہ صحت پنجاب نے ہیلتھ کارڈ سے متعلق اعدادو شمار جاری کر دیئے ، اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں اب تک 24لاکھ 49ہزار سے زائد افراد نے ہیلتھ کارڈ سے فائدہ اٹھایا،عوام تقریباً 54ارب 63کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج کرارہے ہیں،علاج ومعالجہ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے 794ہسپتالوں کو منتخب کیا گیا ،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں اب تک 5لاکھ 26ہزار سے زائد افراد نے مفت ڈائیلسز کروائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے راناثناللہ کو پا...

وفاقی وزیر رانا ثناللہ کی جانب سے فرحت شہزادی پر الزامات لگانے کے معاملے میں پیش رفت،فرحت شہزادی نے وفاقی وزیرداخلہ راناثناللہ کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، ہتک عزت کا نوٹس سینئر قانون دان اظہر صدیق کے زریعے بھجوایا گیا،قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ راناثناللہ نے جھوٹے الزامات لگائے جس سے نیک نامی متاثر ہوئی، جھوٹے الزامات پر مبنی بیانات کی چینلز اور سوشل میڈیا کے زریعے تشہیر کی گئی،لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا کہ رانا ثناللہ سات دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا جائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف سے مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگ...

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور مثبت نتائج کی امید ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر چند دنوں میں صرف چند پیسے بڑھی، اس میں زیادہ فکر کی کوئی بات نہیں، میاں نواز شریف سے ملاقات میں بہت سے اہم معاملات میں گفتگو ہوئی، ضروری نہیں سمجھتا کہ ملاقاتوں کی تمام باتوں سے میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے،لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور مثبت نتائج کی امید ہے، میرے دور ے کے موقع پر چار دنوں میں آئی ایم ایف اورعالمی بینک سے 58میٹنگز ہوئی ہیں، ان نشستوں میں اعلی انتظامیہ سے سیر حاصل گفتگو ہوئی،وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈالر کی اصل قدر موجودہ ریٹ سے بہت کم ہے اور جلد ہم ڈالر کو اس کی قیمت کے مطابق لے آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس کو ڈرونز کی مبینہ فراہمی،یوکرین کا ایران...

یوکرین نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑنے کا فیصلہ کرلیا، یوکرین کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وہ صدر کو تجویز پیش کریں گے، حتمی فیصلہ یوکرینی صدر زیلنسکی کا ہوگا،روس کو ڈرونز اور دیگر ہتھیاروں کی مبینہ فراہمی پر یوکرین اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے، یوکرین کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ وہ صدر زیلنسکی کو تجویز دیں گے کہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے جائیں،یوکرین کا کہنا تھا کہ روس نے یوکرین پر ایرانی ساختہ ڈرونز کے ذریعے حملے کئے ہیں، ایرانی حکومت نے روس کو ڈرون دینے کے الزام کی تردید کی ہے تاہم یوکرینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے یہ ایرانی ساختہ ڈرون ہیں، وہ یورپی حکومتوں کو ثبوت پیش کرنے پر بھی تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس یوکرین جنگ ، 40لاکھ سے زائد بچے انتہائی...

اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے اور اس کے نتیجے میں معاشی بحران نے مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا میں 40 لاکھ سے زیادہ بچوں کو غربت میں دھکیل دیا ہے،۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیسف نے 22 مالک کے اعداد و شمار پر مبنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ کے سبب پیدا ہونے والے معاشی بحران کا سب سے زیادہ بوجھ بچے اٹھا رہے ہیں، تنازعے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا میں مزید 40 لاکھ بچوں کو غربت میں دھکیل دیا ہے، 2021کے مقابلے میں اس تعداد میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق فروری میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد روسی اور یوکرینی بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، یونیسف نے مزید کہا ہے کہ یوکرین میں نصف ملین اضافی بچے غربت میں زندگی گزار رہے ہیں اور اس تعداد میں تین چوتھائی کا ذمہ دار روس ہے جبکہ اس کے علاوہ دنیا کے بائیس ممالک میں 28 لاکھ بچے ایسے گھروں میں رہ رہے ہیں جو خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں،رومانیہ بھی ان اعداد و شمار کے قریب تر ہے اور وہاں مزید ایک لاکھ دس ہزار بچے غربت کا شکار ہیں، یونیسف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاندان جتنا غریب ہوگا اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ان کی آمدنی کا اچھا خاصا حصہ اشیائے خوردونوش اور دیگر اخراجات پر لگے گا،بچوں کی صحت اور تعلیم پر بہت ہی کم خرچ ہوگا۔ بچے تشدد، استحصال اور نامناسب رویے کے خطرے سے زیادہ دوچار ہیں۔ اس کا نیتجہ ایسے سامنے آیا کہ رواں برس چار ہزار 500 بچے اپنی سالگرہ سے قبل مرگئے اور ایک لاکھ 17 ہزار بچوں نے اسکول چھوڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی ، ایک اور ج...

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، قابض فوج نے ایک اور کشمیری جوان شہید کر دیا،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں میں غیر قانونی طور پر زیر حراست ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا ہے، نوجوان عمران بشیر کو بھارتی فوجیوں نے نوگام علاقے میں شہید کیا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری نوجوان کو بھارتی فوجیوں نے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا اور اس کے بعد جعلی پولیس مقابلے میں شہید کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا ایک محفوظ خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتا...

امریکی محکم خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے دہشت گردی سے بہت نقصان اٹھایا ہے، اس لیے علاقائی استحکام اور سلامتی کے خلاف تحریک طالبان پاکستان جیسے خطرات کا مقابلہ کرنا پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے،پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ویدانت پٹیل نے کئی سوالات کے جوابات دیے، ٹی ٹی پی کے پاکستان میں دوبارہ نمودار ہونے پر امریکی تشویش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں مضبوط شراکت داری چاہتا ہے۔امریکہ پاکستان سے توقع رکھتا ہے کہ وہ تمام عسکری اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔ہم تمام علاقائی اور عالمی دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے تعاون کے منتظر رہیں گے،پاکستانی جوہری اثاثوں سے متعلق صحافی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس پر وائٹ ہائوس ہی جواب دے سکتا ہے،پاکستانی سفیر کے محکمہ خارجہ میں بلائے جانے سے متعلق ایک سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ان کے پاس تفصیلات موجود نہیں ہیں، تاہم امریکی حکام پاکستانی حکام کے ساتھ تسلسل کے ساتھ ملتے رہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت نے ایوارڈ یافتہ کشمیری فوٹوگرافر کو ام...

بھارت نے ایوارڈ یافتہ کشمیری فوٹوگرافر ثنا ارشاد متو کو امریکا جانے سے روک دیا،ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر ثنا ارشاد متو پولیٹزر ایوارڈ وصول کرنے کیلئے نئی دہلی سے نیویارک جانا چاہتی تھیں،امریکا کا ویزا اور ائیرلائن کا ٹکٹ ہونے کے باوجود ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا اور بیرون ملک سفری پابندی کی وجہ بھی نہیں بتائی،ثنا ارشاد متو رائٹرز سے وابستہ ہیں اور انہیں کورونا وبا کے دوران کوریج میں فیچر فوٹوگرافی کیٹیگری میں پولیٹزر ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے،کشمیری فوٹوگرافر کو اس سے پہلے جولائی میں پیرس بھی نہیں جانے دیا گیا تھا جہاں وہ کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کرنا چاہتی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صدر بائیڈن کا بیان بے ساختہ تھا، سینیٹر کرس...

امریکا کے سینئیر ڈیمو کریٹ سینیٹر کرس وان ہالن (Chris Van Hollen)نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن کا بیان بے ساختہ تھا، امریکی پالیسی میں کوئی ردوبدل نہیں،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی وضاحت سے یہی تاثر ملتا ہے کہ صدارتی بیان جان بوجھ کر نہیں دیا گیا تھا، ہم پاکستان کے ساتھ مستحکم تعلقات کے خواہاں ہیں،انہوں نے کہا کہ سیلاب اور اس سے نمٹنے کے اقدامات کے باعث دو طرفہ رابطوں میں اضافہ ہوا ہے،سینیٹر کرس وان ہالن نے مزید کہا کہ امریکا مسلسل پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے کہ ان کی کس طرح مزید مدد کی جا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کے ایف 16 کی مرمت کے امریکی پیکج کی...

پاکستان کے ایف 16طیاروں کی مرمت کے امریکی پیکج کی راہ ہموار ہوگئی ہے،رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس نے پاکستانی ایف 16 طیاروں کے دیکھ بھال پیکج پر کوئی اعتراض نہیں کیا،اس پروگرام کیلئے امریکی انتظامیہ سے منظوری کے بعد امریکی کانگریس سے توثیق لازم تھی،طیاروں کی مرمت اور پرزوں کی خریداری کا پیکیج گزشتہ ماہ منظور کیا گیا تھا،پیکیج پر بھارت نے اعتراض کیا تھا جسے امریکا نے رد کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اے این ایف اور پاک آرمی کی کارروائی،منشیات ا...

ینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)اور پاک آرمی نے مشترکہ کارروائی میں افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی،ترجمان اے این ایف کے مطابق ضلع کرم میں پاک افغان خرلاچی بارڈر پر ٹرک سے 346کلو 800گرام چرس برآمد ہوئی جب کہ دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے،اس کے علاوہ اسلام آباد موٹر وے پر کارروائی کرتے ہوئے 3کلو 600گرام چرس اور 400گرام ہیروئین برآمد کی گئی،منشیات اسمگلنگ کے الزام میں نوشہرہ کی رہائشی 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیک ڈور مذاکرات سے امید ہے 10دن میں فیصلہ ہو...

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بیک ڈور مذاکرات میں جو ہورہا ہے امید ہے 10دن میں فیصلہ ہوجائے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ اہم فیصلے قریب ہیں، 16نومبر کومتوقع ہیں، معیشت کی حالت ٹھیک نہیں ،عوام کو پریشانی کا سامنا ہے، ملک میں کاروباری افراد کو مسائل کا سامنا ہے، 77وزرا میں 20بغیر محکموں کے ہیں، محکمو ں کے پاس تنخواہ دینے کے لیے پیسے ہی نہیں ہیں،عوام اور دنیا کو علم ہے اس حکومت نے جانا ہے، ایک ارب ڈالر تو اسحاق ڈار ہی ختم کریں گے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ خود کو ثابت کریں، اسمبلی میں کوئی کشش نہیں، سیاست کا فائنل راونڈ جاری ہے،ن لیگ کے حالات ہم سے زیادہ خراب ہیں، موجودہ صورتحال سے ن لیگ کا بہت نقصان ہوا ہے، لال حویلی سے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تمام قوانین کو روند کر مفرور اسحاق ڈار کو در...

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چودھری نے کہا کہ ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے،فواد چودھری نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ تمام قوانین کو روند کر ایک مفرور اسحاق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا،دعوی تھا کہ بس اب ڈالر کی ایسی کی تیسی پھر جعلی طور پر ڈالر نیچے آیا لیکن یہ ڈرامہ صرف چند دن کا رہا،انہوں نے لکھا کہ اب مسلسل روپے کی قدر کم ہو رہی ہے ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا وائرس سے مزید 3مریض جاں بحق،مثبت کیسز...

ملک بھر میں کورونا کے کیسز پھر بڑھنے لگے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید تین مریض دم توڑ گئے،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 8ہزار 815ٹیسٹ کئے گئے جس میں 55نئے کیسز رپورٹ ہوئے،این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.62فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید تین مریض جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 45مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی ا...

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )اور جمعیت علما اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 21اکتوبر کو طلب کر لیا،تفصیلات کے مطابق اجلاس مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ چک شہزاد میں سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوگا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان کو بھی طلب کیا گیا ہے، اجلاس کے دوران مہنگائی سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے،اجلاس کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عوام کرریلیف دینے پر بات چیت ہوگی، پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ روکنے سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عوام سردیوں میں گیس کے استعمال پر کفایت شعار...

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عوام سردیوں میں گیس کے استعمال پر کفایت شعاری دکھائیں۔ وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2 ڈالر میں ملنے والی ایل این جی 40 ڈالر میں بھی نہیں مل رہی تاہم جنوری اور فروری کے لیے ایل این جی کے 2 اضافی کارگو کا انتظام کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت سردیوں میں گیس بہتر ہو گی۔ سوئی سدرن اور نادرن کو ایل پی جی کے سیلنڈرز منگوانے کا کہا ہے لیکن عوام سردیوں میں گیس کے استعمال پر کفایت شعاری دکھائیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں گیس کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور وزیر اعظم کی جانب سے توانائی معاملے پر پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جلد وزیر اعظم شہباز شریف توانائی منصوبے کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کا راز جیب میں ڈال کر جلسوں میں گئے اور اب کہہ رہے ہیں گم ہو گیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیوڈ فینٹن کی فرم سے معاہدے سے انکار کیا گیا۔ وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ عمران خان مارچ حکومت نہیں بلکہ ریاست کے خلاف لا رہے ہیں لیکن عمران خان کی جماعت کے اپنے لوگ اس مارچ میں شامل نہیں ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات پ...

 الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے خط میں سکیورٹی فراہمی کے لیے معذرت کے بعد کراچی کے 7 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کردیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا ، جس میں وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط کا جائزہ لیا گیا۔ قبل ازیں کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ خط لکھا تھا، جس میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سکیورٹی اہل کار فراہم کرنے سے معذرت کی گئی تھی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو کہا گیا ہے کہ وہ سندھ حکومت کی مشاورت سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ کرے۔ سندھ حکومت کو کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کی سکیورٹی کے لیے 16 ہزار اہل کاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سکیورٹی فراہمی کے لیے معذرت کے خط کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت داخلہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک تھے۔ گزشتہ روز بھی الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سندھ حکومت کی طرف سے یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس اور سکیورٹی ادارے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں، جس کی وجہ سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 16 ہزار پولیس اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے استفسار کیا گیا تھا کہ کیا وزارت داخلہ سندھ حکومت کی سکیورٹی کے حوالے سے 16 ہزار سیکورٹی فورسز کی ضرورت کو پورا کر سکتی ہے ؟ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ سے اس حوالے سے آج جواب طلب کیا تھا۔ اس سے قبل سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات 3 ماہ کے لیے ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو 3 مراسلے بھی بھجوا چکی ہے جب کہ کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو شیڈول تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کور کمانڈر زکانفرنس کاپاکستان کے نیوکلیئر پر...

آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی سربراہی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں ایٹمی کمانڈ اور کنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ منگل کو جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس میں سیلاب کے بعدریلیف اور بحالی کیکاموں کا جائزہ لیا گیا اور سندھ، بلوچستان میں سیلاب کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا، کانفرنس میں ایٹمی کمانڈاورکنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ذمہ دار ملک ہے اور پاکستان نے اپنی ایٹمی سکیورٹی رجیم مضبوط بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں، ملک کے اسٹریٹجک اثاثوں کے سکیورٹی انتظامات بھرپور ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے ملک کے دفاع کے لئے تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کیلئ...

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کا ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا۔ تفصلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی برطرفی کے لیے ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا ہے۔ ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ مبینہ طور پر جانب دار ہیں، چنانچہ وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں، اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ آئینی عہدہ ہے اور انہیں ہٹانے کا طریقہ کار آئین کے تحت وہی ہے جو کسی جج کو ہٹانے کے لیے ہے اور اس کی منظوری صرف سپریم جوڈیشل کونسل دے سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آبادہائیکورٹ نے بھارہ کہو بائی پاس منص...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پر کام روکنے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ میں مری،کشمیراورگلیات کے رہائشیوں،سیاحوں کے لیے بھارہ کہوبائی پاس منصوبے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔قائد اعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی زمین استعمال کرکے بھارہ کہو بائی پاس بنایاجارہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ سعودی عرب میں تو مساجد گرا کر سڑک بنا دیتے ہیں۔ سی ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ اگر یہ منصوبہ رک گیا تو ہمیں ناقابل تلافی نقصان ہوگا، قائد اعظم یونیورسٹی کی انتظامیہ کی منظوری سے ہی بھارہ کہو بائی پاس شروع کیا گیا، ہمیں یونیورسٹی نے زمین کا قبضہ بھی دے دیا، ہم نے یونیورسٹی سے 200 کنال زمین لے کر اسے بدلے میں 225 کنال متبادل زمین دی، حالانکہ قائد اعظم یونیورسٹی ایک ارب روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔ فاضل جج نے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی کو زیادہ قیمتی زمین واپس دی جارہی ہے، یونیورسٹی کی کوئی عمارت متاثر نہیں ہورہی، پھر کیسے اسٹے آرڈر دے دیں ؟ وائس چانسلر کو بلالیتے ہیں کیا انہیں دی گئی زمین قبول ہے ؟۔ پروفیسرز کے وکیل نے کہا کہ بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پر درخت کاٹے جارہے ہیں ماحول تباہ کیا جارہا ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ کیا ماحولیاتی ایجنسی سے منصوبے کا ماحولیاتی جائزہ کرایا گیا ؟ ۔ سی ڈی اے وکیل نے جواب دیا کہ بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کی تمام اداروں سے منظوری لی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ جب
تک انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کی منظوری نہیں ہوتی کام روک دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وفاقی کابینہ کی لائن لاسز کم کرنے کیلئے اسل...

وزیراعظم نے 7فیصدلائن لاسز کی اوسط کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا، فوری بین الاقوامی سطح پر رائج لائن لاسز کی شرح کے مطابق ان میں مرحلہ وار کمی کے جامع پلان اور بجلی کی تقسیمِ کار کمپنیوں میں اصلاحاتی اقدامات کی سفارشات مرتب کرنے کیلئے کمیٹی قائم وفاقی کابینہ نے لائن لاسز کو کم کرنے کے لیے اسلام آباد میں جاری ایڈوانس میٹرز کی تنصیب کے منصوبے کو ملک کے دیگر حصوں تک توسیع دینے اور ساتھ ہی ٹرانسفارمرز پر ایڈوانس میٹرز کی تنصیب کی بھی اصولی منظوری دے دی۔ منگل کووزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے تمام کابینہ ممبران کو خوش آمدید کہا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کابینہ کو اپنے قازقستان کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ستمبر اور اکتوبر میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنسز بشمول شنگھائی تعاون تنظیم، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس اور حال ہی میں CICA کے سربراہی اجلاس میں ان کی وسط ایشیائی ریاستوں کے سربراہانِ مملکت سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں میں زرعی اجناس، گیس، ریل، روڈ، انفراسٹرکچر و روابط اور توانائی راہداریوں پر گفتگو کے بعد یہ طے پایا کہ پاکستان جلد اسلام آباد میں وسط ایشیائی ریاستوں کا سربراہی اجلاس منعقد کرے گا جس میں گوادر اور کراچی بندرگاہوں سے وسط ایشیائی ریاستوں سے ریل، روڈ اور توانائی راہداریاں قائم کرنے کے حوالے سے اصولی فیصلے لیے جائیں گے۔

مزید برآں وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں ان روابط کا ایک جامع لائحہ عمل بھی پیش کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کو پاور ڈویژن کی طرف سے بجلی کی چوری، لائن لاسسز اور اِن نقصانات کو کم کرنے کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گی۔ کابینہ کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)میں بجلی کی چوری، لائن لاسسز، بلزاور ریکوری کے حوالے سے اعدادو شمار سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سب سے زیادہ خسارہ کرنے والے فیڈرز اور ان سے ریکوری کی راہ میں رکاوٹوں پر بریفنگ کے ساتھ ساتھ ان مسائل کے سدباب کے طریقہ کار و تجاویز کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں ڈسکوز میں انتہائی ضروری اسٹاف کی خالی آسامیوں کی جامع رپورٹ کابینہ کو پیش کرے اور اس بات پر زور دیا کہ بھرتی کے عمل کو شفاف اور بین الاقوامی سطح پر رائج بیسٹ پریکٹسز کے ساتھ ہم آہنگ کرے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان کمپنیوں میں کرپٹ افسران کی فہرست مرتب کی جائے اور ساتھ ساتھ اچھی شہرت کے حامل افسران کو اہم عہدوں پر لگایا جائے تاکہ ان کمپنیوں کی کارکردگی بہتر ہوسکے، خسارہ کم ہو اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے افسران کی نہ صرف پذیرائی کی جائے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اِن کو اچھی کارکردگی پر انعامات سے بھی نوازا جائے۔ وفاقی کابینہ نے لائن لاسسز کو کم کرنے کے لیے اسلام آباد میں جاری ایڈوانس میٹرز کی تنصیب کے منصوبے کو ملک کے دیگر حصوں تک توسیع دینے اور ساتھ ہی ٹرانسفارمرز پر ایڈوانس میٹرز کی تنصیب کی بھی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے 7 فیصدلائن لاسز کی اوسط کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے فوری طور پر بین الاقوامی سطح پر رائج لائن لاسز کی شرح کے مطابق ان میں مرحلہ وار کمی کے جامع پلان اور بجلی کی تقسیمِ کار کمپنیوں میں اصلاحاتی اقدامات کی سفارشات مرتب کرنے کے لیے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی۔ اس کمیٹی میں وفاقی وزیر تجارت و پیداوار سید نوید قمر، وزیر بجلی انجینئر خرم دستگیر خان، وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک، وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ، وزیر برائے ہاسنگ مولانا عبدالواسع، مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام اور سیکرٹری پاور شامل ہوں گے۔ کمیٹی دو ہفتوں کے دوران مشاورت سے جامع لائحہ عمل مرتب کرکے کابینہ کو پیش کرے گی۔ وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کی سفارش پر ملک بھر میں کم لاگت شمسی توانائی کو مہنگے درآمدی ایندھن کے متبادل کے طور پر استعمال کے فروغ کے اقدامات کی منظوری دی۔

ان اقدامات میں موجودہ بجلی گھروں کو مہنگے درآمدی ایندھن کی بجائے دن کے اوقاتِ کار میں شمسی توانائی سے چلانے،دیہی علاقوں میں 11 KV فیڈرز پر چھوٹے پیمانے کے مقامی نجی سرمایہ کاروں کو چھوٹے شمسی بجلی گھر لگانے کی اجازت اور حکومتی عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا شامل ہے۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 17 اکتوبر 2022 میں کیے گئے مندرجہ ذیل فیصلوں کی توثیق کی مالی سال 2022-23 کے لیے Sustainable Development Goals Achievement Progamme کے لیے 17 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری۔ حالیہ تباہ کن سیلاب سے لاکھوں ایکڑ پر تیار فصلوں کی تباہی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مقامی بیج کی ممکنہ قلت کے پیشِ نظر وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر کسانوں کو آئندہ گندم کی فصل کے لیے بیج کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔اس کے لیے صوبے اور وفاقی حکومت 50 فیصد کی شراکت سے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ اس حوالے سے ECC نے NDMA کے لیے 3.2 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ، گندم کے بیج کی خریداری اور صوبوں کی طرف سے نشاندہی کیے گئے اضلاع میں تقسیم کی مد میں، منظور کی، جس کی کابینہ نے توثیق کردی۔ وفاقی حکومت نے آئندہ گندم کی فصل کی بوائی کے لیے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے بیج کی خریداری NDMA کو سونپ دی جو آئندہ فصل کی بوائی سے پہلے اِس عمل کی تکمیل کو یقینی بنائے گی۔ وفاقی کابینہ نے حالیہ مردم شماری کے عمل کو کسی بھی صورت روکے بغیر جاری رکھنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی سے مطمئن...

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی سے مطمئن ہیں، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ک اہمیت دیتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدنت پٹیل نے نیوز بریفنگ کے دوران مزید کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری سے اپنے معاہدے پورے کررہا ہے، امریکا ہمیشہ ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کو اپنے مفادات کے لیے اہم سمجھتا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی قدر کرتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے غیر محفوظ ہونے کا بیان دیا تھا جس پر پاکستان نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ڈی مارش دیا تھا، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ نے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-سی پی سی قومی کانگریس-گروپ انٹرویو

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس میں شریک بیجنگ، تیانجن، ہیبے، شنشی، اندرونی منگولیا، لیاوننگ اور جیلن کے وفود کے ترجمان نے دارالحکومت بیجنگ میں صحافیوں کو ایک گروپ انٹرویو دیا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے پریس سینٹر میں منگل کوپہلے گروپ انٹرویو کا انعقاد کیاگیا۔انٹرویو کے دوران، ترجمان  نے  سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس کی رپورٹ پر وفود کی بحث اورتبادلہ خیال سے متعلق آگاہ کیا اورصحافیوں کےسوالات کے جواب دیے۔(شِنہوا)

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-سی پی سی قومی کانگریس-گروپ انٹرویو

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس میں شریک بیجنگ، تیانجن، ہیبے، شنشی، اندرونی منگولیا، لیاوننگ اور جیلن کے وفود کے ترجمان نے دارالحکومت بیجنگ میں صحافیوں کو ایک گروپ انٹرویو دیا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے پریس سینٹر میں منگل کوپہلے گروپ انٹرویو کا انعقاد کیاگیا۔انٹرویو کے دوران، ترجمان  نے سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس کی رپورٹ پروفودکی بحث اورتبادلہ خیال سے متعلق آگاہ کیا اورصحافیوں کےسوالات کے جواب دیے۔(شِنہوا)

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-سی پی سی قومی کانگریس-گروپ انٹرویو

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس میں شریک بیجنگ، تیانجن، ہیبے، شنشی، اندرونی منگولیا، لیاوننگ اور جیلن کے وفود کے ترجمان نے دارالحکومت بیجنگ میں صحافیوں کو ایک گروپ انٹرویو دیا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے پریس سینٹر میں منگل کوپہلے گروپ انٹرویو کا انعقاد کیاگیا۔انٹرویو کے دوران، ترجمان  نے سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس کی رپورٹ پروفودکی بحث اورتبادلہ خیال سے متعلق آگاہ کیا اورصحافیوں کےسوالات کے جواب دیے۔(شِنہوا)

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-سی پی سی قومی کانگریس-گروپ انٹرویو

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں صحافی  ویڈیو لنک کے ذریعے ایک گروپ انٹرویو میں شریک ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے پریس سینٹر میں منگل کوپہلے گروپ انٹرویو کا انعقاد کیاگیا۔انٹرویو کے دوران،سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس میں شریک بیجنگ، تیانجن، ہیبے، شنشی، اندرونی منگولیا، لیاوننگ اور جیلن کے وفود کے ترجمان نے سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس کی رپورٹ پر وفود کی بحث اورتبادلہ خیال سے متعلق آگاہ کیا اورصحافیوں کےسوالات کے جواب دیے۔(شِنہوا)

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-سی پی سی قومی کانگریس-گروپ انٹرویو

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں صحافی  ویڈیو لنک کے ذریعے ایک گروپ انٹرویو میں شریک ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے پریس سینٹر میں منگل کوپہلے گروپ انٹرویو کا انعقاد کیاگیا . انٹرویو کے دوران،سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس میں شریک بیجنگ، تیانجن، ہیبے، شنشی، اندرونی منگولیا، لیاوننگ اور جیلن کے وفود کے ترجمان نے سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس کی رپورٹ پر وفود کی بحث اورتبادلہ خیال سے متعلق آگاہ کیا اورصحافیوں کےسوالات کے جواب دیے۔(شِنہوا)

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپی یونین کی پابندیاں ایران کے اندرونی معا...

تہران(شِنہوا)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے متعدد ایرانی افراد اور اداروں کے خلاف یورپی یونین کی تازہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ایران کے اندرونی معاملات میں "مداخلت" قرار دیا ہے۔یورپی یونین کی کونسل نے22 سالہ ایرانی خاتون مہسہ امینی کی ہلاکت میں  ملوث ہونے پر گزشتہ روز ایران کے11 افراد اور چار اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں۔

ترجمان نے یورپی یونین کی پابندیوں کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے انسانی حقوق کا غلط استعمال قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کو کلی طور پرمسترد، غیر موثراورغلط قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور اس کے ارکان انسانی حقوق کے خود  بہت بڑے خلاف ورزی کرنے والے ہیں کیونکہ وہ  ایران مخالف غیر قانونی پابندیوں میں امریکہ کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں کوویڈ-19 اومی کرون کی دو نئی ذیلی...

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت میں کوویڈ -19 کی قسم اومی کرون کی دو نئی ذیلی اقسام بی ایف.7 اور بی کیو۔1سامنے آگئی ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں اومی کرون ویرینٹ بی اے.20.3.2 اور بی کیو۔1 کی  مزید ذیلی اقسام کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن کی پونے کے ایک مریض کے لیے گئے نمونے میں ملک میں پہلی بار تشخیص ہوئی ہے۔

بی کیو.1 بی ایف .7 کے سب ویرینٹ  بی اے.5 کی ایک شاخ ہے جس کا گجرات بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر نے 14 اکتوبر کو پتہ لگایا تھا۔ 

جنوب مغربی ریاست مہاراشٹرسے ہی  اومی کرون کی ایک اورذیلی قسم ایکس بی بی سامنے آئی ہے۔یہ سب ویرینٹ اس سے پہلے جنوبی کیرالہ میں تشخیص ہوا تھا۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوگنڈا میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد...

کمپالا(شِنہوا)  یوگنڈا میں ایبولا وائرس سے گزشتہ چارروزمیں پانچ نئی اموات کے بعد ملک میں اس وبا سے ہلاکتوں کی  مجموعی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت نے تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا کہ  دو نئے مصدقہ  کیسزریکارڈ کیے جانے کے بعد تصدیق شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد بھی 60 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس وبا سے مجموعی طور پر 24 مریض صحت یاب جبکہ اسپتالوں میں زیرعلاج کیسز کی تعداد 11 ہے۔ 20 ستمبر کو مرکزی ضلع مبیندے میں اس وبا کے پہلے کیس کی تشخیص کے بعد سے ملک مہلک ایبولا کی بیماری سے دوچار ہے۔ 

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

طاقتوردھماکوں سے نورڈ اسٹریم 1 اور 2سے گیس ک...

کوپن ہیگن(شِنہوا) ابتدائی تحقیقات میں اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ  روس سے یورپ کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن نورڈ اسٹریم 1 اور 2کو  ڈنمارک کے خصوصی اقتصادی زون میں طاقتور دھماکوں سے شدید نقصان پہنچاتھا۔

کوپن ہیگن پولیس کی جانب سے منگل کو جاری  ایک پریس ریلیزکے مطابق کوپن ہیگن پولیس نے،ملک کی دفاعی افواج کی مدد اور پی ای ٹی(ڈینش سیکورٹی اینڈ انٹیلی جنس سروس) کے تعاون سے، بحیرہ بالٹک میں  جائے حادثہ  پر متعدد ابتدائی تحقیقات کی ہیں۔

تحقیقات  سے اس بات کی تصدیق  ہوئی کہ ڈنمارک کے خصوصی اقتصادی زون میں نورڈ اسٹریم 1 اور 2کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ، اور یہ نقصان طاقتور دھماکوں کی وجہ سے ہوا ۔

اس میں مزید کہا گیا کہ پی ای ٹی اور کوپن ہیگن پولیس نے ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر واقعات کی مزید تفتیش کے لیے ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

غیر ملکی رہنماؤں کے سی پی سی کی 20ویں قومی...

بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھرکی سیاسی پارٹیوں اور حکومتی رہنماؤں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی اور اسکے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔

مبارکبادکے پیغامات میں،ان رہنماؤں نے سی پی سی کی نمایاں کامیابیوں اورباقی دنیا میں چینی عوام اورلوگوں کی فلاح و بہبود کوبہتر بنانے کے لیے اس کی اہم کامیابیوں کو سراہا۔

برونڈی کے صدر اور برونڈی کی قومی کونسل برائے دفاع جمہوریت کے چیئرمین ایواریسٹے ندائیشیمی نے کہا کہ  سی پی سی کی مضبوط قیادت میں چین نے سماجی استحکام اور قومی ترقی کے حصول میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ندائیشیمی نے کہا کہ چین ہم نصیب مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کی تعمیر کو فروغ  اور انسانی ترقی میں فعال طور پرشریک ہے۔

موزمبیق کے صدراورموزمبیق لبریشن فرنٹ پارٹی (فریلمو)کے سربراہ فیلیپ نیوسی نے کہاکہ  سی پی سی اورفریلموہمیشہ شانہ بشانہ رہے ہیں جواچھے ساتھی، اچھے بھائی اور اچھے دوست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موزمبیق اور چین اپنے سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط اور جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، جس سےدونوں ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ ملاہے۔ نمیبیا کی جنوب مغربی افریقہ پیپلز آرگنائزیشن (ایس ڈبلیو اے پی او) پارٹی کے صدر اور نمیبیا کے صدرحاجی گینگوب  نے کہا کہ  سی پی سی کی20ویں قومی کانگریس قومی خوشحالی، قومی تجدید اورعوام کی بھلائی کی طرف چین کی پیشرفت کومزید فروغ دے گی۔

گینگوب  نے کہا کہ ان کی پارٹی دونوں ممالک کے عوام کےفائدہ کے لیے سی پی سی کے ساتھ ہرموسم کی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔

سینڈینیسٹا نیشنل لبریشن فرنٹ کے سیکرٹری جنرل اور نکاراگووا کے صدرڈینیئل اورٹیگا اورنائب صدرروزاریو موریلو نے کہا کہ وہ پختہ یقین رکھتے ہیں کہ سی پی سی کی20ویں نیشنل کانگریس چینی عوام کی ترقی اوردنیا بھر کے لوگوں کے لیے امن خودمختاری، انصاف اور تحفظ کے لیے گراں قدر کردار ادا کرے گی۔یونائیٹڈ سوشلسٹ پارٹی آف وینزویلا (پی ایس یو وی) کے رہنما اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے پیغام میں کہا کہ سی پی سی کا عظیم الشان اجتماع یقیناً تاریخی نتائج حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس یو وی دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے سی پی سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

غیر ملکی رہنماؤں کے سی پی سی کی 20ویں قومی...

بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھرکی سیاسی پارٹیوں اور حکومتی رہنماؤں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی اور اسکے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔

مبارکبادکے پیغامات میں،ان رہنماؤں نے سی پی سی کی نمایاں کامیابیوں اورباقی دنیا میں چینی عوام اورلوگوں کی فلاح و بہبود کوبہتر بنانے کے لیے اس کی اہم کامیابیوں کو سراہا۔

برونڈی کے صدر اور برونڈی کی قومی کونسل برائے دفاع جمہوریت کے چیئرمین ایواریسٹے ندائیشیمی نے کہا کہ  سی پی سی کی مضبوط قیادت میں چین نے سماجی استحکام اور قومی ترقی کے حصول میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ندائیشیمی نے کہا کہ چین ہم نصیب مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کی تعمیر کو فروغ  اور انسانی ترقی میں فعال طور پرشریک ہے۔

موزمبیق کے صدراورموزمبیق لبریشن فرنٹ پارٹی (فریلمو)کے سربراہ فیلیپ نیوسی نے کہاکہ  سی پی سی اورفریلموہمیشہ شانہ بشانہ رہے ہیں جواچھے ساتھی، اچھے بھائی اور اچھے دوست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موزمبیق اور چین اپنے سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط اور جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، جس سےدونوں ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ ملاہے۔ نمیبیا کی جنوب مغربی افریقہ پیپلز آرگنائزیشن (ایس ڈبلیو اے پی او) پارٹی کے صدر اور نمیبیا کے صدرحاجی گینگوب  نے کہا کہ  سی پی سی کی20ویں قومی کانگریس قومی خوشحالی، قومی تجدید اورعوام کی بھلائی کی طرف چین کی پیشرفت کومزید فروغ دے گی۔

گینگوب  نے کہا کہ ان کی پارٹی دونوں ممالک کے عوام کےفائدہ کے لیے سی پی سی کے ساتھ ہرموسم کی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔

سینڈینیسٹا نیشنل لبریشن فرنٹ کے سیکرٹری جنرل اور نکاراگووا کے صدرڈینیئل اورٹیگا اورنائب صدرروزاریو موریلو نے کہا کہ وہ پختہ یقین رکھتے ہیں کہ سی پی سی کی20ویں نیشنل کانگریس چینی عوام کی ترقی اوردنیا بھر کے لوگوں کے لیے امن خودمختاری، انصاف اور تحفظ کے لیے گراں قدر کردار ادا کرے گی۔یونائیٹڈ سوشلسٹ پارٹی آف وینزویلا (پی ایس یو وی) کے رہنما اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے پیغام میں کہا کہ سی پی سی کا عظیم الشان اجتماع یقیناً تاریخی نتائج حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس یو وی دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے سی پی سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شی کی زیر صدارت سی پی سی کی 20ویں قومی کانگر...

بیجنگ(شِنہوا) شی جن پھنگ کی زیر صدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے پریزیڈیم کا دوسرا اجلاس منگل کی سہ پہر کو ہوا۔

اجلاس میں سی پی سی کی 19ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ، سی پی سی کے19ویں مرکزی کمیشن برائے  نظم وضبط معائنہ  کی ورک رپورٹ، اور سی پی سی کے آئین میں ترمیم کے بارے میں مسودہ قرارداد کو بحث کے لیے وفود کے سامنے پیش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں سی پی سی  کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے ارکان اور متبادل ارکان کے امیدواروں کے ساتھ ساتھ  سی پی سی کے 20ویں مرکزی کمیشن برائے  نظم وضبط معائنہ کے ارکان کے لیے ابتدائی نامزدگیوں کی مجوزہ فہرستوں کی منظوری دی گئی،جو غور و خوض کے لیے وفود کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ پارٹی کانگریس کے انتخابی طریقہ کار سمیت دیگر امور کی بھی منظوری دی گئی۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نمیبیا کے اسکولوں میں چینی زبان کی کلاسیں دو...

ونڈہوک(شِنہوا) نمیبیا کے دوثانوی اسکولوں میں کوویڈ-19  کی وجہ سے طویل عرصے سے معطل چینی زبان کی کلاسیں  دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔

ان اسکولوں میں چینی زبان سیکھنے والے 40 سے زیادہ طلبا پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تاہم60 سے زیادہ طلبا کلاسوں میں پہنچے۔ نمیبیا یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کلاسوں کاانعقاد کیاجارہا ہے۔

نی ہاو ما؟ وو ہین ہاو۔ پیرکو نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک کےعمانویل شفیدی سیکنڈری اسکول میں تعارفی کلاس کے دوران طلبا نے چینی زبان کے ابتدائی الفاظ اور جملے سیکھنے میں بھرپور جوش وخروش کا مظاہرہ کیا۔

کلاس کی ٹیچرژوجیامن نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹھیک کر رہے ہیں۔ آئیے دوبارہ کوشش کریں،

 

نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں عمانویل شفیدی سیکنڈری اسکول میں  چینی زبان کی کلاس کے دوران ایک طالب علم چینی بولنا سیکھ رہی ہے۔(شِنہوا) 

 

کلاسز میں چین میں سب سے زیادہ بولی جانے والی  مینڈارن زبان کی بنیادی سوجھ بوجھ پر توجہ مرکوز کی گئی ، جس کے دوران چینی حروف کا تعارف اور روزمرہ اظہار خیال کے جملے سکھائے جاتے ہیں۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نمیبیا کے اسکولوں میں چینی زبان کی کلاسیں دو...

ونڈہوک(شِنہوا) نمیبیا کے دوثانوی اسکولوں میں کوویڈ-19  کی وجہ سے طویل عرصے سے معطل چینی زبان کی کلاسیں  دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔

ان اسکولوں میں چینی زبان سیکھنے والے 40 سے زیادہ طلبا پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تاہم60 سے زیادہ طلبا کلاسوں میں پہنچے۔ نمیبیا یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کلاسوں کاانعقاد کیاجارہا ہے۔

نی ہاو ما؟ وو ہین ہاو۔ پیرکو نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک کےعمانویل شفیدی سیکنڈری اسکول میں تعارفی کلاس کے دوران طلبا نے چینی زبان کے ابتدائی الفاظ اور جملے سیکھنے میں بھرپور جوش وخروش کا مظاہرہ کیا۔

کلاس کی ٹیچرژوجیامن نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹھیک کر رہے ہیں۔ آئیے دوبارہ کوشش کریں،

 

نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں عمانویل شفیدی سیکنڈری اسکول میں  چینی زبان کی کلاس کے دوران ایک طالب علم چینی بولنا سیکھ رہی ہے۔(شِنہوا) 

 

کلاسز میں چین میں سب سے زیادہ بولی جانے والی  مینڈارن زبان کی بنیادی سوجھ بوجھ پر توجہ مرکوز کی گئی ، جس کے دوران چینی حروف کا تعارف اور روزمرہ اظہار خیال کے جملے سکھائے جاتے ہیں۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں سرد علاقوں میں بجلی سے چلنے والی دری...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے شمال مشرقی دریائے سونگ ہوا کے ایک معاون دریا میں سرد علاقوں میں بجلی سے چلنے والی دریائی کشتی چلادی گئی ہے۔

 چائنہ سائنس ڈیلی نے منگل کوبتایا کہ تقریباً 27 میٹر لمبی اور 6 میٹر چوڑی،لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹریوں سے چلنے والی اس کروز دریائی کشتی کی مجموعی صلاحیت600 کے ڈبلیو ایچ ہے ، 138 ٹن وزن اٹھانے کے ساتھ ڈیزائن کردہ اس کشتی میں 53 افراد بیٹھ سکتے ہیں۔

یہ دریائی کشتی 60 کے ڈبلیو کی 2 موٹرز کے ذریعے چلتی ہے  اور ان کےموثر پروپیلر اسے پانی کی سطح پرچلاتے ہیں۔سطح آب پر اس دریائی کشتی کی آزمائشی رفتارگہرے اور کھڑے پانی  میں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم نہیں ہے، جبکہ اس کی بیٹریاں ایک دفعہ چارج ہونے پر زیادہ سے زیادہ 8 گھنٹے تک چل سکتی ہیں۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس کے لڑاکا طیارے کے گرنے سے ہلاکتوں کی تع...

ماسکو(شِنہوا) روس کے ایس یو-34 لڑاکا طیارے کے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔

 تاس نیوز ایجنسی  نے  ہنگامی حالات کی وزارت کے حوالے سے بتایا کہ  امدادی کارکنوں نے جائے حادثہ سے مزید 10 لاشیں برآمد کی ہیں، جس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہو گئی، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 19 افراد کوعلاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران، 68 افراد کو بچایا  گیا جبکہ 360 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ جنوبی ملٹری ڈسٹرکٹ کے ایک ہوائی اڈے سے تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا ،طیارے کے پائلٹ حادثے سے قبل بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ عملے کے مطابق  ٹیک آف کے دوران طیارے کے  ایک انجن میں آگ لگ گئی۔ تاس کی رپورٹ کے مطابق طیارہ آگ لگنے کے بعد قریب واقع نومنزلہ رہائشی عمارت پر گرگیا تھا۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایٹمی ری ایکٹروں کو بحال کرنے سے ملکی معیشت...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے وزیرصنعت نے کہا ہے کہ ملک کے غیر فعال ایٹمی ری ایکٹروں کو بحال کرنے سے معیشت کو سہارا دینے میں مدد ملے گی کیونکہ ین کی قدر میں حالیہ کمی سے توانائی کی درآمدات کی مالیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ معیشت، تجارت اورصنعت کے وزیر یاسوتوشی نیشیمورا نے منگل کوایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکی ڈالر کے لیے ین کی فروخت پر آںے والے دباؤ کو کم کیا جا سکتا ہے کیونکہ ہر ری ایکٹر کو دوبارہ شروع کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ وسائل کی کمی کے شکار ہمارے ملک کے لیے 10لاکھ  ٹن کم مائع قدرتی گیس  درآمد کرنے کی ضرورت ہوگی۔نشیمورا نے کہاکہ یہ ین کی قدر میں کمی کے خلاف ایک جوابی اقدام بن جائے گا۔امریکی ڈالر کے مقابلے میں حالیہ دنوں میں ین کی قدر میں مسلسل کمی کے بعدجاپان نے22 ستمبر کو کرنسی مارکیٹوں میں مداخلت کی تاکہ 1998 کے بعد پہلی بار ین کی قدرمیں  یکطرفہ اور تیز رفتار کمی کوروکا جاسکے۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ژاؤ لی جی کا پارٹی کانگریس میں اسٹریٹجک انتظ...

ژا ؤلی جی نے چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے سے تعلق رکھنے والے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 قومی کانگریس کے مندوبین کے ساتھ رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جس میں انہوں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ میں بیان کردہ اسٹریٹجک انتظامات کے نفاذ کے لئے قوت یکجا کرنے پر زور دیا۔ ژا نے کہا کہ یہ رپورٹ ایک رہنما دستاویز ہے جو جماعت میں سب کی دانشمندی کو یکجا کرتی ہے۔ یہ عوام کی خواہشات کی عکاس اور جماعت و ملک کے مقاصد کو فروغ دینے میں اہم رہنما کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی ایک بڑی جماعت کو درپیش خصوصی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ چوکس اور پرعزم رہے ہیں، طرز عمل کو بہتربنانے میں کوشاں رہے اور مراعات تلاش کرنے والوں کی سختی سے مخالفت کی جس سے جماعت پر مکمل اور سخت گیر حکمرانی کے قابل ذکر اور دور رس نتائج ملے۔ ژا نے کہا کہ جماعت کی جا نب سے خوداصلاحی ایسا سفر ہے جس کا کوئی اختتام نہیں۔ ہمیں اپنی کوششوں کو سست کبھی نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی خود کو کبھی تھکاوٹ اور شکست سے دوچار کرنا چاہیے۔ انہوں نے جماعت پر مکمل اور سخت گیر خود حکمرانی کو آگے بڑھانے کے لئے مسلسل کوششوں پر زور دیا تاکہ یہ بات یقینی ہوسکے کہ جماعت کبھی بھی اپنی ہیت ، منشور یا کردار کو تبدیل نہیں کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمبوڈیا میں چین کی سرمایہ کاری سے بنائے گئے...

کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری سے بنائے گئے سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون(ایس ایس ای زیڈ )کے ذریعے ہونی والی درآمدات اور برآمدات کی مالیت سال 2022 کے پہلے 9 ماہ کے دوران بڑھ کر 1.9 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے ۔ اس زون کیمنتظمین کی جانب سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حجم گزشتہ سال کی اسی مدت کیدوران 1.57اب ڈالرز کی نسبت 21 فیصد زیادہ ہے۔ جنوب مغربی ساحلی پریاہ سیہانوک صوبہ میں واقع سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون حجم اور مشمولہ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صنعتی زون ہے۔ کمبوڈیا کی وزارت تجارت کے انڈرسیکرٹری آف اسٹیٹ اور ترجمان پین سووی چیت نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون ہرایک کی جیت پر مبنی تعاون کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نیشِنہوا کو بتایا کہ سیہا نوک ویل خصوصی اقتصادی زون نے کارکنوں کوروزگار کے بہت سارے مواقع فراہم کیے ہیں۔ اس کے ساتھ صنعتوں کیایک مجموعے کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر اور برآمدات کے لیے ایک بنیاد کے طور پر کام کیا ہے۔ یہ سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون سیہانوک ویل خوداختیار بندرگاہ کے قریب واقع ہے، جو کمبوڈیا اوردیگر ملکوں کے مابین تجارتی تبادلے کے لیے بہت آسان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹرمپ کے سابق مشیر کو 6 ماہ قید کی سزا دی جائ...

امریکی محکمہ انصاف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینن کو کانگریس کی توہین پر 6 ماہ قید کی سزا کی سفارش کی ہے۔ محکمہ انصاف نے عدالت میں دائرایک جواب میں کہا ہے کہ بینن پر 2 لاکھ امریکی ڈالرز جرمانہ بھی کیا جائے کیونکہ انہوں نے کیپیٹل حملے کی تحقیقات کرنے والے ہاس سلیکٹ پینل کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا تھا۔ یہ سفارش رواں ہفتے کے اختتام پر بینن کو سزا دینے کی سماعت سے پہلے سامنے آئی ہے۔ ایک الگ جواب میں بینن نے موقف اختیار کیا کہ انہیں جیل نہ بھیجا جا ئے کیونکہ انہوں نے اپنے وکلا کے مشورے پر بھروسہ کیا تھا۔ کانگریس کی توہین بارے 68 سالہ بینن پر گزشتہ برس 6 جنوری کو کمیٹی نے فرد جرم عائد کی تھی۔ وہ ٹرمپ کی 2016 کی صدارتی مہم کے سربراہ تھے اور اگست 2017 میں برطرفی سے قبل وائٹ ہاس میں ٹرمپ کے سینئر مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آل شریف کی کرپشن کی داستانیں اب گھر گھر دیکھ...

ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل شریف کی کرپشن کی داستانیں اب گھر گھر دیکھی اور سنی جائیں گی، نیٹ فلیکس پر بننے والی ڈاکومنٹری میں شریف خاندان کی کرپشن کے چرچے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مفرور نواز شریف کا عالمی کرپٹ ہونے کا ایک ثبوت یہ بھی کہ اسکی کرپشن کی داستانیں نیٹ فلیکس پر چلیں گی، چوروں اور لٹیروں کی رسوائی کا ساز و سامان اب نیٹ فلیکس پر بھی آنے والا ہے، مریم صفدر کہتی تھی کہ ویڈیو کبھی دفن نہیں ہوتی، اب انکی کرپشن سے بھری وڈیوز کا نظارہ پوری دنیا کرے گی۔ ترجمان وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ نوازشریف کی کرپشن کے چرچے پہلے بین الاقوامی یونیورسٹیز میں تھے اب نیٹ فلیکس پر ہونگے، بھکاری اعظم اور کرپشن کی بے تاج بادشاہ شریف فیملی کی ڈاکومنٹری فلم ریلیز ہونے والی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں