• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

دسمبر 2022ء میں چین کی نئی توانائی والی گاڑی...

بیجنگ(شِنہوا)دسمبر 2022ء کے دوران چین کی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں(این ای ویز) کی خوردہ فروخت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن نے منگل کے روز بتایا کہ چین کی نئی توانائی سے چلنے والی مسافر کاروں کی خوردہ فروخت گزشتہ سال کی نسبت 35.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 6 لاکھ 40 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق یہ ماہانہ تعداد گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 6.5 فیصد زیادہ ہے۔

جنوری سے دسمبر تک ملک میں خوردہ چینلز کے ذریعے ایک سال قبل کے مقابلے 90 فیصد اضافہ کے ساتھ نئی توانائی سے چلنے والی تقریباً 56 لاکھ 70 ہزار مسافر گاڑیاں فروخت کی گئی ہیں۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ این ای ویز مارکیٹ میں تیزی سپلائی میں بہتری اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث آئی ہے۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیو میکسیکو میں ڈیموکریٹک عہدیداروں کے گھروں...

ہوسٹن(شِنہوا)امریکہ کی جنوب مغربی ریاست نیو میکسیکو کے سب سے بڑے شہر  البیکرکی میں منتخب ڈیموکریٹک عہدیداروں کے گھروں یا دفاتر پر فائرنگ کے  کم از کم ایک واقعہ سے ممکنہ تعلق کی بنا پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

محکمہ پولیس البیکرکی(اے پی ڈی) نے بتایا کہ نامعلوم مشتبہ شخص جس کی عمر 50 سال سے کم بتائی جاتی ہے، پر کسی بھی معاملے میں باضابطہ طور پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔

محکمہ پولیس البیکرکی کے سربراہ ہیرالڈ میڈینا نے ایک مختصر نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اے پی ڈی نے ایک آتشیں ہتھیار برآمد کیا ہے جس کا فائرنگ واقعات میں سے ایک کے ساتھ تعلق ہے۔

ہیرالڈ میڈینا نے بتایا کہ ہم ابھی تک کڑیاں جوڑنے اور یہ دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کون سے کیسز آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور کون سے نہیں۔ لہٰذا جب تک ہمیں مزید تفصیلات نہیں مل جاتی ہیں اور ہم یہ جانچ مکمل نہیں کر لیتے کہ ثبوتوں کا سراغ ہمیں کس جانب لے جا رہا ہے ہم اس سے زیادہ معلومات فراہم نہیں کر سکتے۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں دسمبر کے دوران روڈ لاجسٹکس کی قیمتوں...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں دسمبر 2022ء کے دوران روڈ لاجسٹکس کی قیمتوں کے انڈیکس میں گزشتہ سال کے مقابلے معمولی اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور گوانگ ڈونگ لن آن لاجسٹکس گروپ کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقدہ سروے کے صنعتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ انڈیکس 103.1 کی سطح پر موجود رہا جو گزشتہ سال کی نسبت 0.6 فیصد زیادہ ہے۔

سروے میں کہا گیا کہ دسمبر کے دوران اعدادوشمار میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.26 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ چینی قمری سال نو 2023ء کے اوائل میں نوول کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونیوالی رکاوٹوں کو کمی کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ معیشت اور معاشرے کو مستحکم کرنے کی پالیسیوں کے نفاذ کے ساتھ ساتھ مقامی انسداد وبائی امراض اقدامات کی اصلاح کے پیش نظر قلیل مدتی منفی وبائی اثرات کم ہو جائیں گے سروے میں روڈ لاجسٹکس سیکٹر کی مستقبل کی کارکردگی میں اضافہ کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں اتار چڑھاؤ کے باعث انڈیکس میں اضافہ ہونے کا امکان ہے کیونکہ چین کی معیشت اور مارکیٹ بتدریج بحال ہو رہی ہے اور اس میں مضبوط نمو دیکھی جا رہی ہے۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں چھوٹے ٹیکس دہندگان کو ویلیو ایڈڈ ٹیک...

بیجنگ(شِنہوا) چین رواں سال کے دوران 1لاکھ  یوآن (تقریباً 14ہزار790 ڈالر) یا اس سے کم کی ماہانہ فروخت والے چھوٹے کاروباری اداروں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) سے چھوٹ فراہم کرے گا۔

وزارت خزانہ اور ریاستی ٹیکسیشن  ادارے نے ڈاک اور ٹیلی کام خدمات جیسی پروڈیوسر سروسز فراہم کرنے والے ٹیکس دہندگان کے لیے بھی ٹیکس ریلیف کی پالیسیوں  کی تفصیل دی ہے۔

اقتصادی ترقی کو سپورٹ کرنے کی کوششوں کے تحت  چین نے گزشتہ برسوں کے دوران وسیع پیمانے پر ٹیکس اور فیسوں میں کمی کی ہے۔ 2022 میں، ملک میں ریکارڈ ہائی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کریڈٹ ریفنڈزکیے گئے ، جن کی مجموعی رقم تقریباً 24کھرب یوآن تھی۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کےبڑے ہائیڈروجن پاورٹیسٹنگ سنٹرنے چھونگ...

چھونگ چھنگ(شِنہوا) چین میں ہائیڈروجن فیول سیل گاڑیوں کی صنعت کو فروغ دینے  کے لیے کام کرنے والےنیشنل ہائیڈروجن پاور کوالٹی انسپکشن اینڈ ٹیسٹنگ سنٹر نے چھونگ چھنگ میونسپلٹی میں کام شروع کردیاہے۔ 50کروڑ یوآن (7کروڑ 39 لاکھ ڈالر) کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ، یہ مرکز 190 مو(تقریباً 12.67 ہیکٹر) رقبے پر محیط ہے جس میں ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیوں، ہائیڈروجن فیول سیلز اور پاور اسمبلی کی لیبز قائم کی گئی ہیں۔ یہ پوری صنعتی چینز بشمول ہائیڈروجن فیول سیل گاڑیوں، اہم آٹو پارٹس اور ہائیڈروجن کوالٹی کے لیے  جانچ پڑتال کی خدمات فراہم کر سکتا ہے۔ ملک میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا مرکز ، چائنہ آٹوموٹیو انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کمپنی نے قائم کیا تھا۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہروں میں سبزہ اگانے سے دل کے امراض کا خطرہ...

سڈنی(شِنہوا)یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز (یو این ایس ڈبلیو سڈنی) کی زیر قیادت ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ شہری جنگلات کی بحالی دل کی صحت کے تحفظ کے لیے آبادی کی سطح پر خاص طور پر گھروں میں رہنے والے لوگوں کے لیے مدد گار ہوسکتی ہے۔تحقیق کی لیڈ مصنف اور یو این ایس ڈبلیو سڈنی  کی پروفیسرشیاؤ چھی فینگ نے منگل کو بتایا کہ  تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گھروں میں رہنے والے لوگوں کو درختوں اور درختوں کے جھنڈ کے قریب رہنے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے خاص طور پر ان کے دل کی صحت  کے لیے یہ بہتر ہے۔یہ دل کا دورہ پڑنے اور دل کی بیماری سے متعلق اموات کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔

اپارٹمنٹس یا گھروں میں رہنے والے 1لاکھ  سے زیادہ آسٹریلوی  شہریوں کا جائزہ لینے کے بعد، سبز جگہ کے قریب رہائش  اور ہسپتال داخل ہونے اور اموات کے 10 سالہ اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے بعد، محققین نے نتیجہ اخذ کیا کہ مجموعی طور پر10 فیصد زیادہ  سبز جگہ کے ساتھ گھروں میں رہنے والوں میں امراض قلب سے اموات کی شرح 3 فیصد کم تھی۔

ہارٹ،لنگ اینڈسرکولیشن نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، درختوں کے جھنڈ میں 10 فیصد اضافہ  ہرقسم کی  اموات، سی وی ڈی سے ہونے والی اموات اور مہلک یا غیرمہلک ایکیوٹ مایوکارڈیل انفکشن (اے ایم آئی ) کے کم خطرات سے منسلک تھا۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم ، پرانی حج...

سعودی وزات حج و عمرہ نے اس سال حج سیزن کے حوالے سے کئی اہم فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کورونا پابندیوں کو ختم جبکہ پرانی حج پالیسی کو بحال کر دیا،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے جدہ کے ڈوم سینٹر میں ایکسپو حج کانفرنس اور نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حج سیزن میں کورونا وبا سے پہلے کا حج کوٹہ نافذ کیا جائے گا جبکہ عمر کے حوالے سے عازمین حج پر کوئی پابندی لاگو نہیں کی جائے گی،سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا عمرہ ویزے کی میعاد 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کردی گئی ہے جبکہ عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کو مملکت کے کسی بھی شہر کے سفر کی اجازت ہو گی،انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی انشورنس 73 فیصد کم کر کے 29 ریال جبکہ عمرہ زائرین کی انشونس 63 فیصد کم کر کر کے 88 ریال کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب نے پاکستان کا حج کوٹہ 7 لاکھ 79 ہز...

سعودی حکام نے پاکستان کے لئے حج کوٹہ پر دستحط کر دیئے ہیں جس کے تحت سال 2023 میں ملک بھر سے 1 لاکھ 79 ہزار 210 افراد فریضہ حج کی ادائیگی کر سکیں گے،بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے 19 اسلامی ممالک کے وفود کے ساتھ حج سال 2023 کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں،معاہدے کے مطابق پاکستانی زائرین کے لئے حج کی ادائیگی کے لئے 65 سال کی بالائی حد ختم کر دی گئی ہے، پاکستان کے 50 فیصد زائرین کو مدینہ اور 50 فیصد کو جدہ ایئرپورٹ پر اتارا جائے گا،پاکستان سے پہلی حج پرواز یکم ذوالقعدہ کو روانہ ہوگی، حجاج کے لئے رہائش کا اعلان 15 شعبان کو کیا جائے گا جبکہ خوراک اور ٹرانسپورٹ کا معاہدہ 15 رجب سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق ایرانی صدر رفسنجانی کی بیٹی کو پانچ بر...

ایرانی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر کریک ڈاون اور سزاوں کا سلسلہ جاری ہے اور سابق ایرانی صدر رفسنجانی کی بیٹی کو بھی قید کی سزا سنا دی گئی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی عدالت نے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس سے قبل ایران کی ایک عدالت نے فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو حکومت کیخلاف پروپیگنڈا سرگرمیوں کے جرم کے ارتکاب پر 6 ماہ قید اور سیاسی، ثقافتی اور صحافتی سرگرمیوں سے 5 سال کی پابندی عائد کی تھی،59سال کی فائزہ ہاشمی رفسنجانی اصلاح پسند بلڈنگ کیڈرز پارٹی کی رکن ہیں،سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کو 1979 میں انقلاب کی فتح کے بعد اس دور کی سب سے نمایاں ایرانی شخصیات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے 1989 سے 1997 تک 8 سال ایران کے صدر ہے۔ وہ اعتدال پسند گروہ سے وابستہ اور امریکا و مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے حامی تھے۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل ، کانگریس حملہ، بڑے پیمانے پر گرفتاری...

برازیل میں سابق صدر جیر بولسونارو کے حامیوں کے دارالحکومت برازیلیا میں کانگریس، صدارتی محل اور سپریم کورٹ پر دھاوا بولنے کے بعد تقریبا 1500 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دارالحکومت کے گورنر ابنیس روچا کو عمارتوں کی حفاظت میں ناکامی پر معطل کر دیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کی صبح، بھاری ہتھیاروں سے لیس افسران نے برازیلیا میں مسٹر بولسونارو کے حامیوں کے ایک کیمپ کو ختم کیا جبکہ اتوار کی رات گرفتار کئے جانے والے 300 افراد کے علاوہ مزید 1,200 افراد کو گرفتار کیا،وزیر انصاف فلاویو ڈینو نے کہا کہ تقریبا 40 بسوں کو ضبط کر لیا گیا ہے جو مظاہرین کو دارالحکومت پہنچانے کے لیے استعمال ہوئی تھیں،نئے صدر لولا ، کانگریس اور سپریم کورٹ کے سربراہوں نے کہا کہ وہ اتوار کے فسادات کے دوران دہشت گردانہ کارروائیوں اور مجرمانہ، بغاوت پھیلانے والی توڑ پھوڑ کو مسترد کرتے ہیں ،دریں اثنا، برازیلیا کے گورنر کو سپریم کورٹ نے 90 دنوں کے لیے ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، وزیر انصاف نے ان پر الزام لگایا کہ وہ فسادات کو روکنے میں ناکام رہے اور حملے کے بعد دردناک طور پر خاموش رہے،دوسری جانب امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے رہنمائوں نے پیر کو ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے برازیل کی جمہوریت اور اقتدار کی پرامن منتقلی پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین میں جیت ہمارے ہاتھ سے نکل رہی ہے، ساب...

سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس اور سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین میں جیت ہمارے ہاتھ سے نکل رہی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس اور سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے روس یوکرین جنگ میں امریکا کی متوقع ناکامی کا اعتراف کیا ہے اور اپنے بیان میں کہا کہ یوکرین کی معیشت اور فوج تقریبا ختم ہوچکی ہے اور وہ اب مکمل طور پر مغرب پر انحصار کر رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ڈرامائی تبدیلی سے صرف نظر اس جیت کے امکانات ختم ہو رہے ہیں،دوسری جانب اسی حوالے سے امریکی سفارتکار اور پینٹاگون کے سابق سربراہ نے واشنگٹن پوسٹ میں لکھا ہے کہ یوکرین کی معیشت تباہی کا شکار ہے،انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال ایسے ہی برقرار رہی تو پھر مغرب کی جانب سے یوکرین صدر ولادیمیر زیلینسکی کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ جنگ بندی پر بات چیت کے لیے دباو ڈالا جائے گا۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان حکومت نے لڑکیوں کوپانچویں تک تعلیم جار...

افغان حکومت نے لڑکیوں کوپانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی،افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت تعلیم سے جاری اعلامیے میں لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے،افغان وزارت تعلیم کی جانب سے افغانستان کے اسکولوں، مدارس اور تعلیمی مراکز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پانچویں جماعت تک لڑکیوں کے لیے اسکول و تعلیمی مراکز کھول دیے جائیں،خیال رہے کہ گزشتہ ماہ طالبان حکام نے لڑکیوں کی اعلی تعلیم پر پابندی لگائی تھی، جس کے بعد کئی صوبوں میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول بھی بند کر دیے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونان، اپنی کم سن بچیوں کی قاتل ماں کی عدالت...

یونان کی ایک 34 سالہ خاتون کو پیرکے روز ایتھنز کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جس پر الزام ہے کہ اس نے تین سال کے اندر اپنی تین بیٹیوں کو قتل کیا ہے۔ اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد یونا میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور اپنی بچیوں کی مبینہ قاتل خاتون نفرت کی علامت بن کر رہ گئی ہیں،رولا پیسپیریگو نامی خاتون سخت سکیورٹی میں جیل میں ہے۔اس پر "پہلے سے سوچے سمجھے قتل" اور اپنی بڑی بیٹی کو "جان بوجھ کر قتل" کرنے کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے،ملزمہ نے اپنے خلاف تمام الزامات سے انکار کیا ہے،رولا پر الزام ہے کہ اس نے جنوری 2022 میں اپنی 9 سالہ بیٹی جارجینا کو کیٹامین زہر دے کر قتل کر دیا تھا،جارجینا اسپتال میں دم توڑ گئی جسے اپریل 2021 میں کئی بار اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ زہر دیے جانے کی وجہ سے اس کے ہاتھوں اور پائوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا،پیسپیریگو کو مارچ 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے خاتون نے کئی بار اپنی بے گناہی کا دعوی کیا ہے،اس کی گرفتاری کے بعد حکام نے اس کی دو دیگر بیٹیوں، تین سال کی مالینا اور آئرس کی موت کی بھی تحقیقات شروع کیں۔ مالینا سال 2019 میں مشکوک حالات میں انتقال کر گئیں تھیں اور آئرس کی موت2021 میں اس وقت ہوئی جب اس کی عمرچھ ماہ تھی،ان پر کیے گئے فرانزک طبی معائنے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ دونوں بچیوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی اور مسلسل تحقیقات کے باوجود پیسپیرگو پر اگست میں ان دونوں لڑکیوں کی موت کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی،ییسپیریگو کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پہنچایا گیا جہاں پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لیے رکھا،جج نے ان کے دفاعی وکیل کی طرف سے تینوں مقدمات کو ضم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا، جبکہ پیسپریگو کے دو کمسن لڑکیوں کے مقدمات کی تفتیش کرنے والے جج کے سامنے پیش ہونے کے بعد مقدمے کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی تھی۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران پھانسی کی سزاوں پر عمل درآمد کو روک دے...

یورپی یونین نے ایران کے سفیر برائے یورپی یونین حسین دہغنی کو ان کے ملک میں حالیہ ایام میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے تعلق ہونے والی پھانسی کی سزاوں پر عمل درآمد کو روکنے کی اپیل پر مبنی ایک مراسلہ دیا ہے،یورپی یونین کی خارجہ تعلقات سروس کے سیکرٹری جنرل اسٹیفانو سونینو نے ایرانی سفیر کو طلب کرتے ہوئے یورپی یونین کے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسیوں کے نمائندہ اعلی جوزف بوریل کے نام پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 جنوری کو محمد مہدی کریمی اور سعید محمد حسینی کو ملک میں احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے سزائے موت دیے جانے نے یورپی یونین کو حیرت زدہ کر کے رکھ دیا ہے، ایک بیان کے مطابق، سونینو نے ایرانی سفیر دہغنی سے ملاقات کے دوران یورپی یونین کی طرف سے مظاہرین کو سزائے موت دیے جانے کا سد باب کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کسی بھی شکل میں سزائے موت کے خلاف اٹل ہے ، سونینو نے کہا کہ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک ایران کے اقدامات کے خلاف متحد ہیں۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق برازیلین صدر جیئر بولسونارو اسپتال میں...

برازیل کے سابق صدر جیئر بولسونارو کو طبیعت خراب ہونے پر امریکی ریاست فلوریڈا کیاسپتال میں داخل کردیا گیا،برازیلین میڈیا کے مطابق سابق برازیلین صدر بولسونارو گذشتہ ماہ سے امریکا میں ہیں، سابق صدر کو پیٹ میں تکلیف کے باعث امریکی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں سابق صدر کے معالج ڈاکٹر انتونیو لوئز مکیڈو کا کہنا تھا کہ بولسونارو آنتوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں، تاہم ان کا طبی مسئلہ زیادہ سیریئس نوعیت کا نہیں ہے، سابق صدر بولسونارو کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی کنڈیشن زیادہ خراب نہیں ہے تاہم پیٹ کی تکلیف کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بائیڈن کے ذاتی دفتر سے سرکاری اور خفیہ دستاو...

بائیڈن کے ذاتی دفتر سے سرکاری اور خفیہ دستاویز برآمد،امورانصاف حرکت میں آگیا،امریکی صدر جو بائیڈن کے سابقہ ذاتی دفتر سے ایسے سرکاری خفیہ دستاویز ملے ہیں جب وہ نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے ،نائب صدر کے مشیروں میں شامل رچرڈ سابر نے بتایا کہ صدر بائیڈن کی ذاتی کمپنی پین بائیڈن سینٹر میں واقع ان کے ذاتی دفتر سے اس دور کے بعض ایسے سرکاری اور خفیہ دستاویز ملے ہیں جب وہ نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے ،سابر نے بتایا کہ یہ دستاویز گزشتہ سال نومبر میں ایک بند الماری سے ملے ہیں جسکے بعد فوری طور پر بائیڈن کے ذاتی وکلا کے توسط سے وائٹ ہاوس اور سرکاری آریشف سے متعلقہ اداروں کو مطلع کیا گیا ،وائٹ ہاوس کے حکام کا کہنا ہے کہ امورانصاف نے ان دستاویزات کا مشاہدہ شروع کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب، اس واقعے پر ریپبلیکنز نے صدر بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ صدر ٹرمپ کی فلوریڈا میں واقع رہائش گاہ سے بھی جب سرکاری دستاویز ملے تو بائیڈن نے اس بات کو کافی اچھالا تھا لیکن وہ اب خود بھی اسی قسم کی حرکت کر بیٹھے ہیں۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسیکو، آکا پولکو کے شمال میں واقع ایک قصب...

میکسیکو کے شہر آکا پولکو کے شمال میں واقع ایک قصبے میں پلاسٹک بیگز سے 5 نعشیں برآمد ہوئی ہیں،اٹارنی نے اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے،مقامی میڈیا کے مطابق قتل کیے گئے افراد کی نعشوں کے ٹکڑے کرتے ہوئے انہیں پلاسٹ کے بیگوں میں رکھا گیا تھا،گوئریو ریاست کا ساحلی شہر آکا پولکو کم ازکم 15 برسوں سے منشیات کے اسمگلروں کی کاروائیوں کا نشانہ بنتا رہتا ہے۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب پاکستان میں اعلان کردہ 10 ارب ڈالر...

سعودی عرب پاکستان میں اعلان کردہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مزید بڑھانے پر آمادہ ہو گیا جس کے لیے منصوبہ سازی بھی شروع کردی گئی ،سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے،سعودی عرب نے دسمبر 2022 میں اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس موجود ڈپازٹ کا دورانیہ بڑھادیا تھا، ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کو پاکستان کے مرکزی بینک میں جمع کروائی گئی رقم کو اب 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر جائزہ لینے کی بھی ہدایت کردی ہے،رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ روابط کے تناظر میں یہ اعلان سامنے آیا ہے،اس حوالے سے سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم 10 ارب ڈالر کرنے کے لیے منصوبہ سازی شروع کردی گئی ہے جب کہ زرمبادلہ ذخائر کے لیے ڈپازٹ کی رقم میں بھی اضافے پرغور کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیرو،حکومت مخالف مظاہروں میں شدت، اموات کی ت...

پیرو میں حکومت مخالف مظاہروں میں اموات کی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے،پیرو کے میڈیا کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے جولیاکا میں جمع ہونے والے حکومت مخالف مظاہرین نے پولیس کے ساتھ جھڑپ کی،محتسب دفتر کی نائب سربراہ 'ایلیانا ریوولر' نے بیان میں کہا ہے کہ 'جولیاکا' ہوائی اڈے کے جوار میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، 11 دسمبر سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں سڑکیں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین سے بھر گئی ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر 'دینا بولوآرتے' مستعفی ہوں، زیرِ حراست سابقہ صدر پیدرو کاسٹیلو کو رہا کیا جائے ، کانگریس بند کی جائے اور قبل از وقت انتخابات کروائے جائیں،اس دوران پیرو حکومت نے ملک کے داخلہ معاملات میں مداخلت کے دعوے سے بولیویا کے سابق صدر ایوو مورالس اور دیگر 8 افراد کا پیرو میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی افراط زر نے پاکستان سمیت تمام معیشتوں...

عالمی افراط زر نے پاکستان سمیت تمام معیشتوں کو ڈرامائی طور پر متاثر کیا ہے۔لوگ اور کاروبار مہنگائی کے دوران اپنے قرضوں پر زیادہ سود ادا کریں گے کیونکہ قرضے کی شرح مہنگی ہے ، لوگ سود کی شرح زیادہ ہونے پر قرض لینے سے گریز کرتے ہیں۔ میسمینیر فنانشل کے ایکویٹی منیجر محمد افتخار نے ویلتھ پاک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشتیں اس وقت اس بلند افراط زر کا سامنا کر رہی ہیں جس نے ترقی پذیر ممالک کی ترقی کا عمل سست کر دیا ہے۔قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ، کرنٹ اکانٹ خسارے میں توسیع اور زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر کی روشنی میں معاشی اور سیاسی صورت حال غیر یقینی ہے۔ مزید برآں، سہ ماہی کے دوران شرح مبادلہ غیر مستحکم تھی، جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل ہو گیا کہ یہ مستقبل میں کہاں جائے گی۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب نے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سے کاروبار کرنے کی لاگت میں اضافے کے بعد حالات کو معمول پر آنے میں مزید چند ماہ لگیں گے۔ عام لوگوں کی ڈسپوزایبل آمدنی بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متاثر ہوئی ہے، اور یہ توقع ہے کہ وہ اپنی خریداریوں کو محدود کرتے رہیں گے، جس سے کاروبار کے حجم اور منافع کے مارجن پر شدید دبا پڑے گا۔ لوگ کساد بازاری کے دوران معمول سے زیادہ معیار یا سہولت جیسی خوبیوں پر کم قیمت کو اہمیت دیتے ہیں۔ لہذا، یہ ایک بہترین وقت ہے کہ ایک ایسا بازار متعارف کرایا جائے جو صارفین کو پیسے بچانے کے قابل بنائے۔

کرائے کے لیے بازار اور وہ جو استعمال شدہ مصنوعات کو خریدنا اور بیچنا آسان بناتے ہیں اس رجحان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ افراط زر، جو اپنے مواقع کا ایک مجموعہ پیدا کرتا ہے، اس مخصوص کساد بازاری میں کردار ادا کرنے والے عوامل میں سے ایک ہے۔ جب بھی آپ کسی شے کی قیمت میں اضافہ دیکھیں گے تو اس کے پیدا ہونے والے امکانات پر غور کریں۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ آپ کی اسٹاک مارکیٹ کی سرمایہ کاری پر زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے مارکیٹ کی گہرائی سے تحقیق اور فوری کارروائی ضروری ہے۔ اپنے کلائنٹس کو بہترین معلوماتی اور تکنیکی مدد کی پیشکش کر کے،منافع کے لیے اپنی صلاحیت کو بڑھانے کی امید کرتا ہے۔ ہم اسٹاک مارکیٹ کے علمبرداروں کی رہنمائی میں ترقی کر کے اور پاکستان میں 50 سال تک نامور اداروں کے ساتھ تعاون کر کے ملکی اور عالمی گاہکوں کا غیر متزلزل اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔محمد افتخار نے کہا فی الحال، معیشت اور اسٹاک مارکیٹ چار بڑی تحریکوں سے متاثر ہو رہی ہے، اور ان میں سے ہر ایک پیش رفت کے ارد گرد کی غیر یقینی صورتحال سرمایہ کاروں، مارکیٹ کے تجزیہ کاروں اور سرمایہ کاری کے حکمت عملی بنانے والوں کے لیے مشکلات پیش کرتی ہے۔

یوکرین کے بحران، افراط زر، شرح سود اور مضبوط ڈالر کی وجہ سے مارکیٹس اور معیشت دونوں خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔مالی سال 2022 کے دوران، کمپنی کی آمدنی منفی رجحان کی طرف گر گئی اور مالی سال 21 میں 41 ملین روپے سے زائد -4 ملین پر رجسٹر ہوئی، جس میں سال بہ سال 111% کی کمی واقع ہوئی۔مالی سال 22 کے لیے آپریٹنگ نقصان 32.9 ملین روپے رہا، جو کہ 307 فیصد کا نقصان درج کر رہا ہے، جو کہ CY21 میں 15.9 ملین روپے کے منافع سے زیادہ ہے۔ کمپنی کی دیگر آمدنی میں 136 فیصد اضافہ ہوا اور گزشتہ سال کی اسی مدت کے 7.6 ملین روپے سے 17.8 ملین روپے پر رجسٹرڈ ہوئی۔بروکریج ہاس 1948 میں مرحوم محمد علی منیار نے قائم کیا تھا، جو کے ایس ای کے بانی اراکین میں سے تھے اور قائداعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی تھے۔محمد سعد منیار 1986 سے متعدد بار ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر رہے ہیں اور کمپیوٹر کمیٹی کے چیئرمین، ماڈرنائزیشن کمیٹی کے چیئرمین، رولز اینڈ ریگولیشن کمیٹی، نیو پراڈکٹس کمیٹی سمیت مختلف محکموں پر فائز رہے ہیں۔ ، اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کے خزانچی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نے روبوٹک صنعت کی ترقی میں ایک سنگ م...

پاکستان نے روبوٹک صنعت کی ترقی میں ایک سنگ میل عبور کیا ہے کیونکہ حال ہی میں لاہور کے ایک ہسپتال میں روبوٹس کی مدد سے 13 سرجریز کی گئی ہیں۔نئی ترقی ملک میں روبوٹکس انڈسٹری کے روشن مستقبل کو ظاہر کرتی ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق دیگر سہولیات کے علاوہ صنعت کی ترقی کے لیے روبوٹکس اور آٹومیشن کا قومی مرکز بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ ملک کی 13 سے زیادہ یونیورسٹیوں میں قائم 11 لیبارٹریوں کا ایک کنسورشیم ہے۔ٹیک ڈیسٹینیشن میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق نیشنل ہیلتھ اینڈ میڈیکل سینٹر پنجاب نے اپنی پہلی روبوٹک سرجری کی ہے۔ ہسپتال نے روبوٹ کے ذریعے 13 سرجری کیں۔ روبوٹ کو ڈاکٹروں نے یورولوجی سرجری، چار جنرل سرجری اور چار امراض نسواں کے طریقہ کار کے لیے استعمال کیا۔اس مقصد کے لیے ہسپتال میں 250 ملین روپے کی لاگت سے پانچ خصوصی آپریشن تھیٹرز بنائے گئے ہیں۔ مارچ 2022 میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں ایک روبوٹک سرجری اور تربیتی مرکز کا بھی افتتاح کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کچھ اسٹارٹ اپس نے روبوٹک سیکٹر کو فروغ دینے اور ترقی دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ بائیونکس ایک سماجی ادارہ ہے جو مصنوعی اعضا بناتا ہے۔ یہ جدید مصنوعی اعضا کی شکل میں مریضوں کے مسائل کا جدید حل فراہم کرنا چاہتا ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں 26 مستحق افراد کو مفت بایونک ہتھیار بھی فراہم کیے ہیں۔آرم ری ہیب اور ایڈبلڈ پرائیویٹ لمیٹڈ بھی جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے معذوری کو بااختیار بنانے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ مصنوعی بازو تیار کرتے ہیں۔

ایڈبلڈ صنعتی آٹومیشن کے حل فراہم کرنے کے علاوہ کمپیوٹر نمبریکل کنٹرول مشینوں اور ان کے اہم اجزا پر بھی کام کرتا ہے۔فیوژن گروپ ایک شراکت دار تجارتی ادارہ ہے جس کا مقصد الیکٹرانکس، صنعتی آٹومیشن، دفاع، روبوٹکس، متبادل توانائی، مربوط حل، بائیو ٹیکنالوجی، زراعت، کیمیکل، ٹیلی کمیونیکیشن، آپٹیکل اور سیکورٹی اور نگرانی کے شعبوں میں تحقیق اور ترقی کے لیے ہے۔ عالمی سطح پر آخر سے آخر تک مصنوعات کی ترقی، مشاورت، اور جدید تکنیکی حل فراہم کرتا ہے۔اسی طرح فٹ موشن جو 2015 میں قائم ہوئی، ایک آف شور ٹیم کے طور پر شروع ہوئی جس نے پنچ نامی امریکہ میں قائم ڈیجیٹل ایجنسی کے تمام انجینئرنگ اور ڈیزائن کے کام کو سنبھالا۔بلوٹیک کنسلٹنگ کو ٹیک سیوی کنسلٹنٹس کے ایک گروپ نے تشکیل دیا تھا۔ یہ پوری دنیا کے کاروباری اداروں کو مکمل حل اور خدمات فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ اس کے گاہکوں میں بینک الفلاح، زونگ، دبئی اسلامک بینک، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ابسا اور ووڈاکوم شامل ہیں۔۔ ان کے پاس بغیر پائلٹ کے فضائی نظام کے ماہرین کی ایک ٹیم ہے، جو صنعتوں کو جدید ڈرون، فضائی آلودگی، نگرانی اور نگرانی، نقشہ سازی، 3D ماڈلنگ، اور متعدد دیگر خدمات سے مشورہ اور فراہم کرتی ہے۔انٹیگریٹڈ ڈائنامکس بغیر پائلٹ کے خود مختار گاڑیوں کے نظام کے لیے ڈیزائننگ، کنسلٹنسی اور ٹرن-کی پروجیکٹ کمیشننگ پر کام کرتا ہے۔

یہ ہوا میں پروجیکٹ حاصل کرنے کے لیے درکار ہر چیز کے لیے سپلائی سورس کمپنی ہے، بشمول پلیٹ فارم، فلائٹ کنٹرول سسٹم، C4I سسٹم، ڈیٹا لنکس، پے لوڈز، اور گرانڈ کنٹرول اسٹیشن )۔نگرانی اور دیگر سویلین ایپلی کیشنز کے لیے کی تیاری، ڈیزائن اور تیاری پر فخر کرتا ہے۔سٹیم وزرڈز اکیڈمیا کینیڈا اور پاکستان میں سکولوں اور افراد دونوں کے لیے مسلسل تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ یہ فرم میکاٹرونکس انجینئرز، الیکٹرانکس انجینئرز، سافٹ ویئر انجینئرز، کمپیوٹر سائنسدانوں، اور فنون لطیفہ کے گریجویٹس کی خدمات حاصل کرتی ہے تاکہ وہ اپنے علم اور ہنر کو بچوں کو جدید ترین ٹیکنالوجیز سکھانے کے لیے استعمال کریں۔پاکستان چین سینٹر پاور ٹرانسمیشن کے لیے بہترین حل فراہم کرنے اور پاکستان میں تمام صنعتی یونٹس کی ضروریات کو پہنچانے میں مہارت رکھتا ہے۔ اس کے کچھ قابل ذکر کلائنٹس میں پیپسی، نیسلے، کوکا کولا، یونی لیور، پیکجز لمیٹڈ، گورمیٹ فوڈز اور لکی سیمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔"عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایک طالب علم نے 2022 میں ایک روبوٹ تیار کیا۔ یہ آٹزم(نیورو ڈیولپمنٹ)کے شکار بچوں کی سماجی مہارت کو بہتر بنانے اور تنہائی پر قابو پانے میں مدد کر سکتا ہے۔ پیکو نامی روبوٹ انگریزی اور اردو دونوں میں بات چیت کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سالٹ رینج مائع برومین کی پیداوار کے لیے وافر...

پنجاب کے شمالی حصے میں دریائے سندھ اور دریائے جہلم کی وادیوں کے درمیان پھیلا ہوا عالمی شہرت یافتہ سالٹ رینج مائع برومین کی پیداوار کے لیے وافر ذریعہ فراہم کرتا ہے جو ایک اہم صنعتی پیداوار ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان برومین درآمد کرتا ہے جس سے زرمبادلہ کی ایک بڑی رقم خرچ ہوتی ہے۔ پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ لیبارٹریز پشاورکے میڈیکل بوٹینک سنٹر کے سربراہ ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ اگر ہم اس صنعتی مصنوعات کو مقامی طور پر تیار کرتے ہیں تو ہم نہ صرف اپنا قیمتی زرمبادلہ بچا سکیں گے بلکہ پاکستان کی صنعت کاری کو بھی فروغ دے سکیں گے۔ "برومین کی پیداوار ایک اہم ترین صنعتی کیمیکل - پاکستان میں کسی بھی چیز کے برابر نہیں ہے۔ ان کیمیکلز کے خلاف بڑے درآمدی بل منافع اور پیداواری لاگت کو گرہن لگا رہے ہیں۔ یہ صنعتی شعبہ ملک میں بری طرح نظر انداز کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نمک کو نمکین پانی سے الگ کرنے کے بعد برومین پیدا ہوتا ہے۔ یہ ایک مرکب کے طور پر پایا جا سکتا ہے. دوسری صورت میں، یہ پانی میں گھلنشیل ہے. یہ کم مقدار میں پایا جاتا ہے اور مہنگا بھی ہے۔

کمرے کے درجہ حرارت پر گیس ہونے کی وجہ سے یہ تیزی سے خارج ہو کر ختم ہو جاتی ہے۔برومین (ایک گیس لیکن مائع کی شکل میں پائی جاتی ہے اور پارا دونوں مائع حالت میں پائے جاتے ہیں۔ زمین کی پرت پر، برومین کی مقامی پیداوار ہماری مقامی صنعت کو فائدہ پہنچا سکتی ہے اور ہمارے زرمبادلہ کے بل کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔کیمسٹ ممتاز حسین میاں نے کہا کہ برومین ایک اہم، وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا صنعتی کیمیکل ہے۔زیادہ تر، اس کے صارفین، یعنی صنعتیں، اسے درآمد کرتی ہیں۔ مقامی مینوفیکچرنگ فعال نہیں ہے۔ اس کی متعدد شکلیں مختلف قسم کی پروڈکشن میں استعمال ہوتی ہیں۔ اسے یہاں اس کے درآمدی بل کے 45% کم قیمت پر دستیاب کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک گہرا سرخ زہریلا تیل مائع ہے جس کی تیز بو آتی ہے۔ اس کے مرکبات کو کم آتش گیر بنانے کے لیے متعدد صنعتی مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ قدرتی طور پر، یہ قدرتی نمک کے ڈنٹھل اور سمندری پانی کے طور پر پایا جاتا ہے جہاں برومائڈز کلورائیڈ کے ساتھ ہوتے ہیں۔ اس کی بازیابی کے لیے صنعتی ذرائع صنعتی برومینٹنگ کے عمل اور فضلے کو جلانے والوں کے بجھے ہوئے پانی ہیں۔

برقی تجزیہ کے ذریعے، اسے برومین سے بھرپور قدرتی نمکین پانی کے ذخائر سے نکالا جا سکتا ہے۔" دوقم آئل ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل انڈسٹریز کمپنی کے ایک کیمیکل انجینئر عمر فاروق نے کہاکہ"برومین اور اس کے متعدد مشتقات فارما، پیٹرو کیمیکل اور دیگر میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں۔ صنعتیں، پلاسٹک، ربڑ۔ برومینیٹڈ آرگینک اجزا مختلف مصنوعات میں استعمال ہوتے ہیں، پولی برومیٹڈ بائفنائل زیادہ تر شعلے کو روکنے والے ایجنٹوں کے طور پر استعمال ہوتے ہیں، میتھائل برومائیڈ کیڑے مار ادویات میں استعمال ہوتے ہیں، اور سلور برومائڈ فوٹو گرافی میں استعمال ہوتے ہیں، جبکہ یہ نامیاتی ترکیب میں ایک رد عمل کے درمیان کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ اور فارما انڈسٹری بھی۔کیلشیم برومائڈ، سوڈیم برومائڈ، اور زنک برومائڈ کو مجموعی طور پر نمکین پانی کو صاف کرنے کے لییاستعمال کیاجاتا ہے۔ وہ تیل اور گیس کے کنویں کی کھدائی میں اعلی کثافت، ٹھوس فری تکمیل، پیکر، اور ورک اوور سیالوں کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں تاکہ پیداواری زون اور کنواں بور کو کم کیا جا سکے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، پاکستان کے لیے اپنی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی کیمیکل انڈسٹری کو ترقی دینا ضروری ہوتا جا رہا ہے۔جب ہم بیرون ملک خدمات انجام دیتے ہیں اور وہاں کی قابل صنعتوں کو اپنے ملک کی ترقی کے لیے پوری طاقت کے ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو اس سے ہمیں ایک برا احساس ہوتا ہے۔

ہمارا پڑوسی بھارت برومین اور دیگر مشتقات پیدا کر رہا ہے۔ یہ درست ہے کہ پیداواری یونٹوں کے قیام، خام مال کی دستیابی، پیشہ ور افراد، ہنر مند مزدور، ویلیو چین، مارکیٹ کی ترقی وغیرہ کے لیے منصوبہ بندی، وقت اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن پیداوار کے آغاز کے ساتھ ہی لنکنگ چینز بھی تیار ہوتی ہیں، اور پیداوار اور دیگر تمام خرید و فروخت کے اجزا سے متعلق قیمتیں خود بخود طے ہو جاتی ہیں۔سالٹ رینج میں نمکین پانی سے برومین کی بازیافت کے حوالے سے، یعقوب شاہ، گلوبل مائننگ کمپنی، اسلام آباد کے پرنسپل جیولوجسٹ، ماربل اینڈ گرینائٹ اینڈ منرلز کی نیشنل کونسل کے ممبر اور پاکستان منرل میں جیالوجی کے سابق جی ایم۔ ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے کہاکہ "یہ ایک اہم صنعتی جزو ہے اور یہ درست ہے کہ اسے نمکین پانی سے نکالا جا سکتا ہے، لیکن آج تک کوئی تحقیقی کام نہیں ہوا ہے۔"ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ پاکستان میں ماہی پروری اور تکنیکی مشیر محمد معظم خان نے کہا کہ"یہ ایک اہم صنعتی ایجنٹ ہے جو مختلف صنعتی مصنوعات میں کئی شکلوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ . اس کے مرکبات پانی کے علاج اور صنعتی عمل میں الجی اور بیکٹیریا کی افزائش کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور چین نے چپ مینوفیکچرنگ سیکٹر کو ف...

پاکستان اور چین نے چپ مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے ملک میں ایک سیمی کنڈکٹر زون بنانے کے لیے اشتراک کیا ہے۔سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کو پاکستان میں ابتدائی مرحلے میں سمجھا جاتا ہے۔ تاہم وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چین کے تعاون سے سیمی کنڈکٹر زون قائم کیا جائے گا۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چونکہ پاکستان مقامی مینوفیکچرنگ میں استعمال ہونے والی زیادہ تر سیمی کنڈکٹر چپس درآمد کرتا ہے، اس لیے وبائی امراض کی وجہ سے عالمی قلت نے ملک کو متاثر کیا ہے۔اس اقدام کو یہ دیکھتے ہوئے آگے بڑھایا گیا کہ دوسرے ممالک سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں پاکستان سے کس طرح آگے بڑھ رہے ہیں۔ سان ہوزے اور شنگھائی کے صدر دفتر والی کمپنی ریپڈ سلیکان نے 2021 میں اعلان کیا کہ وہ پاکستان میں پہلی چپ ڈیزائن فرم بننا چاہتی ہے۔ سیڈ فنڈنگ میں $15 ملین حاصل کرنے کے بعد، کمپنی نے ایک مقامی دفتر کھولا اور لاہور میں 60 سے زائد انجینئرز کی خدمات حاصل کرکے کام شروع کیا۔اس شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ پنجاب کی آٹھ یونیورسٹیوں میں چپ ڈیزائن سینٹرز کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے 41.75 ملین روپے کی فنڈنگ کی منظوری دی گئی۔

اسٹریٹجک پلاننگ اور کلائنٹ سروسز کے ڈائریکٹر حمزہ سعید کے مطابق چینی کمپنیوں نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے منصوبوں میں بے پناہ دلچسپی ظاہر کی ہے۔ حال ہی میں، چین نے سیمی کنڈکٹر کی طلب کو پورا کرنے کے لیے $400 بلین کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔چین کو 0.5 ملین چپ ڈیولپرز کی ضرورت ہے جبکہ چین نے اندرونی طور پر 0.2 ملین چپ ڈیزائنرز کا بندوبست کیا ہے۔ چین دوسرے ممالک سے 0.3 ملین چپ ڈیزائنرز کی تلاش میں ہے۔ٹیکنالوجی زون اتھارٹی چپ ڈیزائننگ کی خدمات فراہم کرنے کے لیے چین کے ساتھ بھی منسلک ہے۔ اس اسٹریٹجک تعاون پر معاہدے کی سطح پر بات چیت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتھارٹی نے چینی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی وضع کی۔ پاکستان کے دفتر خارجہ میں چینی امور کے لیے ایک خصوصی سیکشن ہے جبکہ اتھارٹی نے چین میں پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ چینی کاروباری اداروں تک رسائی کے لیے ایک جامع حکمت عملی متعارف کرائی ہے۔

پاکستانی سفارتخانے نے مختلف چینی ٹیک کمپنیوں کو 200 خطوط جاری کیے ہیں۔وزارت کی رپورٹ کے مطابق، چین نے خود کو ہارڈ ویئر کے اجزا کی تیاری اور سپلائی کے لیے ایک مرکز کے طور پر رکھا ہے جس کی وجہ سے ایسی مصنوعات کی وافر مقدار میں اور سستی قیمتوں پر فراہمی ہوتی ہے۔عالمی سیمی کنڈکٹر چپ انڈسٹری کا حجم 2022 میں تقریبا 600 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جس میں 80% مصنوعات منتخب ممالک میں مٹھی بھر مینوفیکچررز سے آتی ہیں۔ پچھلے دو سالوں میں چپ کی شدید کمی دیکھی گئی ہے، جس کے نتیجے میں $500 بلین سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔چپ انڈسٹری عالمی سطح پر اپنی مجموعی پیداوار کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ طلب اور رسد کا تفاوت اتنا سنگین نہ ہو جتنا 2020 میں ہوا تھا۔چین کے تائیوان کے علاقے اور کوریا جیسے مقامات پر روایتی مینوفیکچرنگ کلسٹرز سے متوقع تقریبا 50% زیادہ پیداوار کے ساتھ حکومتوں نے پہلے ہی اربوں ڈالر کا وعدہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب اسمبلی، سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امدا...

جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کے لئے 9ارب ڈالر سے زائد مالی تعاون ملنے پر تہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ مسلم لیگ (ن)کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے قرار داد جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے 9 ارب ڈالرز سے زائد مالی تعاون ملنا حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ متن میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور بلاول بھٹو عالمی برادری کو موسمیاتی اثرات سے متعلق اپنے موقف پر قائل کرنے میں کامیاب ہوئے، عالمی برادری نے موجودہ حکومت کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ قراد دار کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے انتھک محنت پر وزیراعظم شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے اجلاس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کا بھرپور مقدمہ لڑا، یہ ایوان سیلاب متاثرین کی جلد از جلد آبادی کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنیوا کانفرنس میں پاکستان کیلئے 10 ارب ڈالر...

رہنما پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کی جانب سے جنیوا کانفرنس میں عالمی شراکت داروں نے بھرپور مدد کا اعادہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد پاکستان کی تعمیر نو کی تعمیل میں عالمی اداروں اور ممالک کی جانب سے 10 ارب ڈالر سے زائد امداد کا اعلان قابل تعریف ہے، اس سارے عمل میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مسلسل کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ سینیٹر نے کہا کہ سیلاب کے بعد انتونیو گوتریس عالمی سطح پر پاکستان میں کمزور اور متاثرہ لوگوں کی آواز بن کر سامنے آئے، حکومت پاکستان کی اولین ترجیح سیلاب زدگان کو ان کے گھر اور زندگیاں واپس دینا ہے، ہم اس حوالے سے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اور اس مشن میں مکمل کامیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف ملک میں ایک جماعت مسلسل انتشار اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے میں مصروف ہے، عالمی دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہماری اور اس جماعت کی ترجیحات میں کتنا فرق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مدد پرعالمی برادری کا شکریہ، فنڈز شفافیت سے...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جینیوا کانفرنس پاکستان اور سیلاب متاثرین کے لئے بڑی کامیابی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں، شفافیت کے ساتھ فنڈز کی امانت عوام تک پہنچائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے کاز کو اجاگر کرنے پر عالمی اور ملکی ذرائع ابلاغ کے مشکور ہیں، یہ کانفرنس انسانیت کے اجتماعی احساس کی علامت ہے، کانفرنس نے موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین اثرات کا دنیا کو احساس دلایا، یہ کانفرنس انسانیت اور کرہ ارض کی ماحولیاتی بہتری میں اہم عالمی فورم ثابت ہوگی۔ ترجمان حکومت کا کہنا تھا کہ وسائل کی فراہمی سے سیلاب متاثرین کی بہتر زندگی شروع کرنے میں مدد ملے گی، عالمی فورم پر پاکستان اور حمایت کرنے والے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سیلاب آتے ہی وزیراعظم شہباز شریف نے تمام اداروں کو ساتھ لے کر اجتماعی کوششیں کیں، یہ اتحادی حکومت کی مشترکہ کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کار سرکار میں مداخلت کا کیس،عمران خان کی عبو...

انسداد دہشتگردی عدالت نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی احتجاج اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی ، دوران سماعت عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی نے کراچی کا نام نہیں بیچا بلکہ حق...

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے صرف کراچی کا نام نہیں بیچا بلکہ کراچی کو اس کا حق دلوانے کے لئے فیصلے کیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ منصوبے گرین لائن کے آپریشن کا آغاز ہوئے ایک سال ہو گیا ہے، اس ایک سال میں 1 کروڑ 20 لاکھ لوگوں نے اس پر سفر کیا، تحریک انصاف نے صرف کراچی کا نام نہیں بیچا بلکہ کراچی کو اس کا حق دلوانے کے لئے فیصلے کیے۔ انہوں نے کہا کہ رجیم چینج سازش کے بعد کراچی کے حق پر پھر وار ہوا ہے، مردم شماری میں تاخیر ہو رہی ہے جبکہ 26 کروڑ گیلن کا منصوبہ بھی فنڈز کی کمی کا شکار ہے۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ جدید کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ جس کی تمام مرحلوں کی منظوری ہو چکی تھی ایک دفعہ پھر کھٹائی میں پڑ گیا ہے، کراچی والو اپنے دشمن پہچانو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں سال بڑی تعداد میں چینی سیاحوں کی پاکستا...

کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے پاکستان اور چین کے درمیان سرحد پار سیاحت کے تین اداس سالوں کے بعد امید ہے سال 2023 پاک چین سیاحت کے تبادلے کا سال ہو گا اور دونوں ممالک میں سیاحت کے شعبے میں تیزی آئے گی ۔ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی ) کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے چائنا اکنامک نیٹ (CEN) کو بتایا کہ تبادلے پہلے ہی آن لائن شروع ہو چکے ہیں،ہم چینی سیاحتی تنظیموں کے ساتھ کاروباری روابط بڑھانے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں، ہم جلد ہی تقریبات اور سرگرمیوں کے کیلنڈر کو حتمی شکل دیں گے۔ ان کا خیال ہے کہ چین جو کہ عالمی سطح پر سیاحت کی معیشت کے سب سے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، کو پاکستان میں تلاش کرنے کے لیے بہت کچھ ملے گا، جہاں سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں انفرادی سرمایہ کاری کے لیے بہت سے کاروباری مواقع سامنے آ رہے ہیں۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سی پیک کے تحت کام کرنے والے بہت سے چینی لوگ وبائی امراض کے دوران چین واپس آئے، اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اچھے دورے کے لیے واپس آئیں۔ میں توقع کرتا ہوں کہ اگر ہمارے پاس بارڈر کراسنگ، اقتصادی ہوائی ٹکٹ پیکجز، اور بیجنگ، ارومچی، اسلام آباد، لاہور جیسے بڑے شہروں کے درمیان انٹر سٹی ٹرانسپورٹیشن کی بہتر سہولت ہو تو بہت سے چینی سیاح پاکستان کا دورہ کریں گے، ٹریفک دو طرفہ ہو گی۔

انہوں نے سی ای این کو بتایا کہ چین میں سلک روٹ ایک بہت ہی مقبول سفری راستہ ہے جس نے یورپ کے بہت سے سیاحوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ پاکستان میں بھرپور تاریخ، ثقافت، تہوار اور موسیقی ایک منفرد سفر کا تجربہ پیش کرے گی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس سلسلے میں پی ٹی ڈی سی پہلے ہی چینی زبان میں پاکستان کے بارے میں ایک تفصیلی گائیڈ بک تیار کر چکا ہے۔ چینی سیاحوں کو پاکستان کے بارے میں مزید جاننے میں مدد کے لیے پاکستان پر ویڈیو فلمیں چینی زبان میں سب ٹائٹلز کے ساتھ بھی تیار کی جائیں گی۔ سیاحت کے فروغ میں تعاون کو مزید نتیجہ خیز بنانے کے لیے ایک ورکنگ کمیٹی بنائی جائے گی جس میں دونوں فریقین کے نمائندے ہوں گے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ یہ دو طرفہ سیاحت کے لیے سب سے سازگار اور ویزا پالیسی کو دونوں طرف سے زیادہ سیاحوں کے لیے دوستانہ بنا نے کا صیح وقت ہے ۔ ٹور آپریٹرز کو گروپ ٹور پیکجز تیار کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے تاکہ سیاحوں کے گروپ ایک طے شدہ سفر نامہ پر ایک منظم معاملے میں جا سکیں اور دونوں طرف کے خوبصورت مقامات کو دیکھ سکیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی غذائی تحفظ کی حکمت عملی بہت سے ممالک...

چین کی غذائی تحفظ کی حکمت عملی بہت سے ممالک کے لیے ایک پہچان بن گئی ہے اور چینی فوڈ سیکیورٹی حکمت عملی پاکستان کے پالیسی سازوں کو آگے کی رہنمائی فراہم کر سکتی ہے، ان خیالات کا اظہارجوائی آئی کیو آئی کے چیف اکنامسٹ شان سعید نے کہا۔ شان نے گوادر پرو کو بتایا کہ چین سٹوریج کی گنجائش، سپلائی چین، بنیادی خوراک کے معیار اور سب سے بڑھ کر ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے کسانوں اور فروخت کنندگان کو بروقت منسلک کرنے کے حوالے سے آگے ہے، ملک میں اناج ذخیرہ کرنے کی گنجائش 650 ملین ٹن سے زیادہ ہے، تمام کریڈٹ چینی حکومت اور پالیسی سازوں کی قیادت کو جاتا ہے۔ چین نے 2013 سے اب تک 150 ملین افراد کو غربت سے نکالا ہے اور 1986 سے 900 ملین لوگوں کو غربت سے باہر نکالا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی فوڈ سیکیورٹی نے عوام کو ذہنی سکون فراہم کیا ہے اور محنتی کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ معاشی ماہر اور کاروباری شخصیت مسعود چوہدری نے گوادر پرو کے ساتھ اپنے خیال کا اظہار کیا کہ پاکستان میں آگاہی کی کمی سب سے بڑا مسئلہ ہے، کیونکہ کسانوں کے پاس مناسب تعلیم نہیں ہے، اور پالیسی سازوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق پالیسیاں بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

چینی کمپنیوں جیسی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کامیاب کاروباری ماڈلز کو اپنانے سے پاکستانی کاروباری اداروں کو ان کے طریقے اور تکنیک سیکھنے میں مدد مل سکتی ہے جو مشترکہ منصوبوں کے ذریعے ان کے کاروبار کو بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ چین اے آئی، بگ ڈیٹا، آئی او ٹی میں بہت اچھا ہے۔ اس قسم کی ٹیکنالوجیز کاروبار کو بڑھانے کے لیے ضروری ہیں، جب کہ سخت چیکنگ اور فالو اپ میکانزم شروع کیا جانا چاہیے جہاں وہ ماہانہ بنیادوں پر اپنی ترقی اور کمزوری کا تجزیہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا مجھے امید ہے کہ مزید چینی کمپنیاں یہاں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں گی اور ہمیں اس شعبے کو بہتر بنانے کے لیے ہر طرح کے طریقے خاص طور پر ٹیکنالوجیز سکھائیں گی۔گوادر پرو کے مطابق مسعود نے کہا کہ پاکستان کو اپنی محنت سے تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور چین مختلف شعبوں میں ممتاز تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے ذریعے ووکیشنل ٹریننگ قائم کرنے میں مدد کر سکتا ہے جہاں چین حل فراہم کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم شہباز شریف کی جنیوا میں میاں نواز ش...

وزیر اعظم شہباز شریف کی پارٹی قائد میاں نواز شریف سے جنیوا میں ملاقات، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز سے بھی ملاقات کی، وزیر اعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مریم نواز کا گلے کا آپریشن ہونے پر خیریت دریافت کی اور انہیں پارٹی کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک بھی دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے، وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف نے فیملی کے ساتھ رات کا کھانا بھی کھایا، فیملی ڈنر پر نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد میاں نواز شریف اور فیملی کے ساتھ تقریبا 2 گھنٹے کا وقت گزارا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن کا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنا ع...

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ کیس کی تاریخ 17 جنوری تھی جس کو رولز کے خلاف آج مقرر کر کے فیصلہ دیا گیا، یہ الیکشن کمیشن کے ان بونے ممبران کا ایک اور جانبدار فیصلہ ہے۔ رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت...

احتساب عدالت نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ایم پی اے سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت نے خواجہ برادران کی بریت کے خلاف گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے، نیب ریفرنس میں ٹوٹل 122 گواہان شامل ہیں۔ یاد رہے خواجہ برادران پر پیراگون سکینڈل میں فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، خواجہ برادران نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کیا تھا،عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے صحت جرم کے انکار پر گواہان کو طلب کیا تھا۔ نیب ریفرنس کے مطابق خواجہ برادران پر پیرا گون سٹی میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے، خواجہ برادران اور ندیم ضیا نے 4 ارب روپے کی 800 مرلہ اراضی فروخت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کا رمضان شوگر ملز کو 2 روز می...

لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز کو دو روز میں این او سی جاری کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔ شریف خاندان کی ملکیت رمضان شوگر ملز کو عدالتی حکم کے باوجود لائسنس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی، جس میں عدالتی حکم پر ڈی جی ایکسائز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کیوں فیصلے پر عمل درآمد نہیں کررہے؟، کوئی ذاتی ایشو ہے؟ دوران سماعت سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیے لیے مہلت دی جائے، تاہم لاہور ہائی کورٹ نے 2 روز میں رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے سلیمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ وکیل نے میں کہا کہ درخواست گزار رمضان شوگر ملز نے لائسنس کے حصول کے لیے تمام شرائط پورا کیں، مگر اس کے باوجود سیاسی بنیادوں پر لائسنس جاری نہیں کیا جا رہا ۔محکمہ ایکسائز کے مطابق لائسنس کی درخواست پر کارروائی کی جارہی ہے۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق رمضان شوگر ملز ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ اور تمام قوانین کو پورا کررہی ہے۔عدالت نے اس کی درخواست منظور کرتے ہوئے لائسنس کے اجرا کا حکم دیا،اس کے باوجود اسے لائسنس فراہم نہیں کیا جا رہا، نہ ہی مل کو چلانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اپنے فیصلے کی تعمیل کرنے تک شوگر ملز چلانے کی اجازت دے ساتھ ہی عدالت درخواست گزار کمپنی کو لائسنس کی فراہمی کا حکم بھی دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ماسٹر پلان 2050 پر تاحکم ثانی عمل درآم...

لاہور ہائی کورٹ نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)کے لاہور ماسٹر پلان 2050 پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری عبدالرحمن کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ماسٹر پلان کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر حکومت پنجاب، چیف سیکریٹری اور متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مخدوم علی ٹیپو نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت کے بے مقصد منصوبوں سے سانس لینا مشکل ہوگیا ہے، اس طرح کے منصوبے سے ملکی معیشت کو خطرات کا سامنا ہے۔ درخواست گزار کی طرف سے شہزاد شوکت ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست میں موقف تھا کہ راوی کے کنارے بستیاں بسانے اور لاہور کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کے نام پر منصوبہ شروع کیا گیا۔ عدالت نے زرعی زمین بچانے اور جنگلات لگانے کا حکم دیا ہے لیکن عدالتی حکم کے برعکس روڈا ادارہ بنا کر لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کا نفاد کر دیا گیا ہے، ماسٹر پلان کے تحت نہ صرف درختوں کو کاٹا جانے کا خدشہ ہے بلکہ ماحولیات تباہ ہوجائیں گی۔ درخواست گزار کا مزید موقف ہے کہ مبینہ ماسٹر پلان سے لاہور کے اردگرد زرعی علاقے ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کو بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی قرار دے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاسی استحکام اکیلے وفاق نہیں لا سکتی، تمام...

وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے، سیاسی استحکام اکیلے وفاقی حکومت نہیں لا سکتی تمام جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔ احتساب عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ اداروں کی بہتری کیلئے اقدامات کئے ہیں، جلد نتائج سامنے آ جائیں گے، عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے پر چھوڑ گئے تھے، پی ڈی ایم سیاسی اور نظریاتی اختلاف کے باوجود اکٹھی ہے، سیاسی استحکام چاہئے وفاقی حکومت اکیلے استحکام نہیں لا سکتی، تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مائنس نہیں ہو سکتا، بھٹو صاحب آج تک مائنس نہیں ہوسکے، آدمی مائنس اپنے کاموں کی وجہ سے ہی ہو تا ہے، سپریم کورٹ میں ریلوے سے متعلق کیس لگ گیا ہے، چیف جسٹس نے کہا ریلوے لائف لائن ہے، ریلوے کو بہتر بنانے کیلئے ریاستی تعاون کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جب ملک میں اتنا بڑا بگاڑ پیدا ہو جائے تو 2 یا 4 ماہ میں اس کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا، پی ڈی ایم سیاسی اور نظریاتی اختلاف کے باوجود اکٹھی ہیں، یہ ملک میں اہم تجربہ ہوا جس کا پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے پر چھوڑ گئے تھے، اگر ملک کو واقعی چلانا چاہتے ہیں تو صرف سیاسی جماعتوں کو نہیں اداروں کو بھی ایک نقطے پر آنا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، صوابی میں نان بائیو...

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد نان بائیوں نے تندور بند کر دیے۔ نان بائیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 170 گرام کی روٹی پر 10 روپے بڑھائے جائیں جبکہ 20 روپے کی روٹی اب 30 روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔ نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی حالیہ قیمت میں اضافے کے باعث روٹی کی قیمت بڑھانا ہماری مجبوری ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر ہے، روٹی مقررہ ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان، اسد عمر، فواد چودھری کے قابل ضمان...

الیکشن کمیشن کے چار رکنی کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری، اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کیسز میں حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تینیوں رہنماوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔ محفوظ فیصلہ میں تینوں رہنماوں کو ضمانت کے لئے 50,50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔ توہین الیکشن کمیشن کیس کی آئندہ سماعت 17 جنوری کو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلدیاتی الیکشن،سندھ ہائی کورٹ کا تقرر و تباد...

سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے قبل صوبے میں افسران کے تقرر و تبادلوں اور سیاسی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی سے متعلق درخواستوں پر چیف سیکرٹری کو بیان حلفی رپورٹ کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ میں افسران کی تقرریاں، تبادلوں اور سیاسی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی سے متعلق پی ٹی آئی رہنماں اور شہری خادم حسین کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ وکلا نے مقف دیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد تقرریاں غیر قانونی ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت کے 2 سیکرٹریز نے عدالت کو بتایا تھا کہ کسی کے کہنے پر تقرری تبادلے کردیے گئے تھے۔ اے جی صاحب عدالت کو بتایا تھا کہ تبادلے واپس لے لیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ابھی تک کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کو نہیں ہٹایا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا ناظر کو مقرر کردیں؟ اب ناظر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری چیک کرے گا؟ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ خلاف ضابطہ تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ چیف سیکرٹری بیان حلفی جمع کرائیں کہ الیکشن شیڈول کے بعد کتنے تقرر و تبادلے ہوئے؟ عدالت نے تبادلے اور تقرریوں سے متعلق رپورٹ بیان حلفی کے ساتھ 11 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کا پاکستان کیلئے10 کروڑڈالرکی اضافی ا...

امریکہ نے پاکستان کیلئے دس کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کر دیا ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے بیس کروڑ ڈالر دیں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ رقم سیلاب سے حفاظت، وبا کی روک تھام اور فوڈ سیکورٹی کیلئے استعمال ہو گی ۔ فنڈنگ سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور تعیر نو میں مدد ملے گی۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ امداد پاک امریکا گرین الائنس کے تحت آئے گی ۔گزشتہ برس کے سیلاب کے بعد سے پاک امریکا قریبی تعاون چلا آ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کی پاکستان میں سر...

سعودی ولی عہد نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور ڈپازٹ 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت کردی۔ سعودی عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈپازٹ کی رقم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے 10 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری بھی کی جائے گی۔ ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور ڈپازٹ بڑھانے کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان رابطوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے 25 اگست 2022 کو پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی، 17 مریضو...

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی، 17 مریضوں کی حالت نازک۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 472 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 07 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.28 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی حکومت نے پاکستان کیلیے حج کوٹہ پر دستخ...

سعودی عرب حکومت نے پاکستان کے لیے حج کوٹہ پر دستحط کر دیے جس کے تحت رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 لوگ حج ادا کر سکیں گے۔ معاہدے کے تحت حج کی ادائیگی کے لیے 65 سال کی بالائی حد بھی ختم کر دی گئی۔ 50فیصد حجاج مدینہ اور 50فیصد جدہ ایئرپورٹ پر اتاریں جائیں گے۔ پہلی حج پرواز یکم ذوالقعدہ کو روانہ ہوگی جبکہ رہائش کا اعلان 15 شعبان کو کیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت خوراک اور ٹرانسپورٹ کا معاہدہ 15 رجب سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔ سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے 19 اسلامی ممالک کے وفود کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روٹی اور روزگار عوام کا مسئلہ، حکمران عیاشیو...

ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آج عوام کا مسئلہ روٹی اور روزگار ہے لیکن حکمران طبقے کی ساری توجہ سازشوں، عیاشی اور لوٹ مار پر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ حکومت کو ہر صورت الیکشن کا اعلان کرنا ہوگا، عوام مزید انہیں برداشت نہیں کر سکتی، پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت اور نمبرز ثابت کر دیئے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا اور ق لیگ کا بہترین ورکنگ ریلیشن قائم ہے، اس سلسلے میں جو پراپیگنڈہ ہو رہا ہے وہ سراسر بے بنیاد ہے، پرویز الہی صاحب کو بطور وزیراعلی، تحریک انصاف کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہمارے حکمرانوں کا دنیا میں امیج پیشہ ور فقیر...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے 6 بلین کمرشل فارن اکانٹ کا ذکر کر کے نیا بحران پیدا کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگ بینکوں میں اپنے ڈالر لینے جاتے ہیں، بینک پیمنٹ سے انکاری ہیں، جنیوامیں امداد کی 1 سے 7 سال تک 3 مراحل میں یقین دہانی ہوئی ہے جو ان کیسفارت کار اور این جی اوزکے ذریعے خرچ ہوں گے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کا دنیا میں امیج پیشہ ور فقیروں کا ہے، جنیوامیں ایک بھی اہم لیڈر کانفرنس میں شریک نہیں ہوا، اکا دکا ویڈیو لنک پر تھے جبکہ ہمارے وزیروں کا جمعہ بازار لگا تھا۔ سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور آئی ایم ایف کا بھی جلد پتہ چل جائے گا، ملک بھر میں بھوک کا راج، صنعتیں بند، بیروزگاری کا طوفان 13 جماعتوں کا کارنامہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنیوا کانفرنس میں دنیا نے شراکت داری کا بے م...

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ دنیا نے گزشتہ روز دیکھا کہ مصیبت زدہ انسانیت کیلئے قومیں کس طرح اکٹھی ہوتی ہیں، عالمی برادری نے کل شراکت داری کا بے مثال نمونہ پیش کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ جنیوا کانفرنس میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی اظہار ہمدردی نے بہت متاثر کیا، اجتماعی کوششوں سے زندگی اور امیدوں کو دوبارہ بحال کریں گے۔ میاں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی ڈونر کانفرنس کی شاندار کامیابی پر سربراہان مملکت، یورپی یونین، ترقیاتی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں، پاکستانی عوام انتونیو گوتریس کے کانفرنس میں شاندار کردار پر ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شی کی جانب سے پارٹی سیلف۔ گورننس کو مسلسل فر...

بیجنگ (شِنہوا)کمیو نسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے  مکمل اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چئیر مین  شی نے ان خیالات کا اظہار کمیو نسٹ پارٹی آ ف چائنہ کے 20 ویں مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ کے دوسرے مکمل اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آ ف چائنہ کی 20 ویں قومی کا نگریس میں کئے جا نے والے فیصلوں اور منصوبوں کی عملداری کو یقینی بنا نے پر بھی زور دیا۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحال ہونے والی چینی معیشت سے عالمی معاشی بح...

سنگا پور (شِنہوا) سنگا پور کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے  وبائی امراض پر قابو پانے کی پالیسیوں میں

 اصلاحات سے کھپت کو تحریک ملے گی اور طویل بنیادوں پر عالمی معاشی فروغ کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے لی کوان یو اسکول آف پبلک پالیسی میں ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر گو چھن یانگ نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کی لہروں کا سامنا کرتے ہوئے چین نے تمام ضروری اقدامات اٹھائے اور وائرس کے تیز پھیلاؤ پر قابو پایا۔

اس کے ذریعے لوگوں کی صحت کو یقینی بنایا گیا اور ملک کو عالمی معیشت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنایا گیا۔

گو نے کہا کہ وبائی مرض نے عالمی نمو کو متاثر کیا جبکہ چین نے دوسری بڑی عالمی معیشت ہونے کے ناطے بڑے پیمانے پر اپنی تجا رت کے ساتھ عالمی سپلائی چین میں استحکام کو برقرار رکھا۔

چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق چین کی اشیا کی غیر ملکی تجارت 2022 کے پہلے 11 ماہ کے دوران 8.6 فیصد اضافے کے ساتھ 383.4 کھرب یوآن (تقر یباً 56.5 کھرب امر یکی ڈالرز) ہو گئی۔

گو نے کہا کہ  چین۔ یورپ مال بردار ٹرینوں اور نئی بین الاقوامی زمینی۔سمندری تجارتی راہداری نے متعدد ممالک میں انفراسٹرکچر میں را بطوں کو فروغ دیا۔

اس طرح کے منصوبوں نے وبائی مرض کے دوران لا جسٹکس میں خلل کے خطرے کو مئوثر طریقے سے روکا اور معاشی بحالی  کی بنیاد رکھی۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحال ہونے والی چینی معیشت سے عالمی معاشی بح...

سنگا پور (شِنہوا) سنگا پور کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے  وبائی امراض پر قابو پانے کی پالیسیوں میں

 اصلاحات سے کھپت کو تحریک ملے گی اور طویل بنیادوں پر عالمی معاشی فروغ کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے لی کوان یو اسکول آف پبلک پالیسی میں ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر گو چھن یانگ نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کی لہروں کا سامنا کرتے ہوئے چین نے تمام ضروری اقدامات اٹھائے اور وائرس کے تیز پھیلاؤ پر قابو پایا۔

اس کے ذریعے لوگوں کی صحت کو یقینی بنایا گیا اور ملک کو عالمی معیشت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنایا گیا۔

گو نے کہا کہ وبائی مرض نے عالمی نمو کو متاثر کیا جبکہ چین نے دوسری بڑی عالمی معیشت ہونے کے ناطے بڑے پیمانے پر اپنی تجا رت کے ساتھ عالمی سپلائی چین میں استحکام کو برقرار رکھا۔

چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق چین کی اشیا کی غیر ملکی تجارت 2022 کے پہلے 11 ماہ کے دوران 8.6 فیصد اضافے کے ساتھ 383.4 کھرب یوآن (تقر یباً 56.5 کھرب امر یکی ڈالرز) ہو گئی۔

گو نے کہا کہ  چین۔ یورپ مال بردار ٹرینوں اور نئی بین الاقوامی زمینی۔سمندری تجارتی راہداری نے متعدد ممالک میں انفراسٹرکچر میں را بطوں کو فروغ دیا۔

اس طرح کے منصوبوں نے وبائی مرض کے دوران لا جسٹکس میں خلل کے خطرے کو مئوثر طریقے سے روکا اور معاشی بحالی  کی بنیاد رکھی۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-لاؤس ریلوے سے مال برداری میں نمایاں اضاف...

کن منگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی کن منگ کسٹم حکام نے 2 جنوری تک چین-لاؤس ریلوے کے ذریعے 22 لاکھ 30 ہزار ٹن سے زائد کارگو نمٹایا گیا ہے۔ یہ ٹرین سروس 13 ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔

سامان کی نقل وحمل کی مالیت تقریباً 14.57 ارب یوآن (تقریباً 2.13 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔

صرف دسمبر میں کن منگ کسٹمز نے ریلوے کے ذریعے 2 لاکھ 86 ہزار ٹن درآمدی اور برآمدی سامان نمٹایا جو سروس کے پہلے ماہ سے 6.04 گنا زائد تھا۔ اس سامان کی مالیت 61 کروڑ 60 لاکھ یوآن تھی جو 6.2 گنا زیادہ ہے۔

صوبہ یون نان میں شی شوآنگ بانا دائی خوداختیار پریفیکچر میں ایک بین الاقوامی لاجسٹک کمپنی کے سربراہ ژانگ شیان ژو نے کہا کہ چین-لاؤس ریلوے کے آغاز کے بعد سے ہماری کمپنی کی جانب سے نمٹائے گئے درآمدی و برآمدی سامان کی اقسام میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ہمارا کاروباری حجم گزشتہ برس کی نسبت 40 فیصد بڑھا ہے اور ہماری مارکیٹ کی مسابقت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

چین-لاؤس ریلوے نے دسمبر 2021 میں کام شروع کیا تھا۔ ایک ہزار کلومیٹر طویل یہ ٹریک چین کے صوبہ یون نان کے دارالحکومت کن منگ کو لاؤس میں وینتیان سے جوڑتا ہے۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں