• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

پیرو ،حکومت مخالف مظاہرے ، 10سے زائد ہلاکتیں...

پیرو کی حکومت نے حکومت مخالف مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 10سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد جنوبی علاقے پونو میں بدامنی پر قابو پانے کے لیے تین دن کیلئے کرفیو نافذ کر دیا ،غیر ملکی میڈیاکے مطابق وزیر اعظم البرٹو اوٹارولا نے ملکی حالات کے پیش نظر کرفیو تین دن تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ، شورش زدہ علاقوں میں مقامی وقت کے مطابق شام 8:00بجے سے صبح 4 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، واضح رہے کہ مظاہرین بولارٹے کے استعفی کے ساتھ ساتھ قبل از وقت انتخابات اور کاسٹیلو کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں جو سازش اور بغاوت کے الزام میں 18ماہ کی حراست میں رہ رہے ہیں،دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پیرو کے حکام پر زور دیا کہ وہ ملک کے جنوب میں ہلاکتوں کے بعد شہریوں کے خلاف طاقت کے غیر ضروری اور غیر متناسب استعمال کو ختم کریں،ایمنسٹی انٹرنیشنل پیرو کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارینا ناوارو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیرو میں تشدد میں اضافہ ناقابل قبول ہے، مظاہرین کے خلاف ریاستی جبر اور انسانی جانوں کا ضیاع بحران کو مزید بڑھا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے مکمل احترام کے لیے حکام سے اپنی کال کا اعادہ کرتے ہیں، سیکورٹی فورسز کو طاقت کے استعمال پر بین الاقوامی معیارات پر عمل کرنا چاہیے، ملک جس سیاسی بحران سے گزر رہا ہے اس کی قیمت عوام کو ادا نہیں کرنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب،اونٹ میلے میں 380ملین ریال کی ریکا...

سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کیساتویں سیزن میں 380ملین ریال سے زیادہ کے اونٹوں کی خریدو فروخت کی گئی،میلے میں اعلان کردہ سودوں میں کئی سنگلز کی خریداریاں، شداد کی نیلامی، اور ساتویں سیزن میں میں اونٹوں کی منڈی میں ہونے والی خرید و فروخت شامل ہے،شاہ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کے ساتویں سیزن میں میلے کے میدانوں میں اعلان کردہ دو خریداری کے سودوں کی مالیت 200ملین سعودی ریال سے زیادہ تھی،اونٹوں کی منڈی کی نیلامی میں 8000سے زائد اونٹ فروخت کیے گئے جن کی مالیت تقریبا 100ملین ریال تھی جب کہ شداد نادر صفر کی نیلامی کی مالیت تقریبا 80ملین ریال رہی۔ لیڈر اور رنر اپ کے درمیان مقابلے، نیلامی میں روزانہ ایک ملین رقوم کی خریداری کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کے کروڑوں...

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایک کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے کروڑوں روپے برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی ہدایت پر ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موہنی روڈ سے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جو حوالہ ہنڈی اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان میں مسعود اختر، محمد یونس، طارق عزیز، محسن علی اور محمد اشفاق شامل ہیں، جن کی نشاندہی پر گینگ کے سرغنہ عابد نواز اور حامد اقبال کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے کرنسی نوٹ اور حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولنگ ایجنٹ کے انتخابی حلقے سے ہونے پر اعترا...

الیکشن کمیشن نے پولنگ ایجنٹ کے انتخابی حلقہ ہی سے ہونے کے قانون میں ترمیم پر اعتراضات کے کیس کی سماعت ہوئی، جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کراچی کے رکن صوبائی اسمبلی کی وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ جہاں ووٹر رہتا ہے، وہاں کا پولنگ ایجنٹ ہونا خطرے سے خالی نہیں۔ بطور پی ٹی آئی ووٹر اور سپورٹر کوئی خود کو ایم کیو ایم کے سامنے ایکسپوز نہیں کر سکتا۔ خود کو ایم کیو ایم کے سامنے ایکسپوز کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ وکیل عابدہ بخاری نے دلائل میں کہا کہ دوسری یونین کونسل سے ووٹر ہو تو اس کی تفصیلات کا مخالفین کو علم نہیں ہوگا۔ ملک میں شرح خواندگی کم ہے، اس لیے بھی پولنگ ایجنٹس کے لیے علاقہ مختص نہیں کیا جا سکتا۔ الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی کے پاس پولنگ ایجنٹ بننے کے لیے مقامی لوگ نہیں ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ لوگ ہونا مسئلہ نہیں، بات بنیادی حقوق اور قانون کی ہے۔ امیدوار کے لیے حلقے سے ہونا ضروری نہیں تو پولنگ ایجنٹ کے لیے کیسے ہو سکتا؟۔ رکن پختونخوا اکرام اللہ نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کا کام مقامی ووٹرز کی پہچان ہوتا ہے تاکہ جعلی ووٹ نہ ڈل سکے۔

باہر سے آیا پولنگ ایجنٹ مقامی ووٹرز کو کیسے جانتا ہوگا؟۔ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جس علاقے میں میرا ووٹ ہے میں وہاں نہیں رہتی۔ میرے علاقے کا پولنگ ایجنٹ مجھے کیسے پہچان سکتا ہے؟۔ چیف الیکشن کمشنر نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ اجنبی پولنگ ایجنٹ پولنگ اسٹیشن میں کیا کرے گا، جب وہ کسی کو جانتا ہی نہیں ہوگا۔ ووٹرز کی اکثریت وہاں ہی رہتی ہے جہاں ان کا ووٹ ہو۔ جماعت اسلامی کے وکیل سیف اللہ گوندل نے اپنے دلائل میں کہا کہ کراچی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ ایجنٹس کی تیاری مکمل کر چکے ہیں۔ انتخابات سے چند دن پہلے رولز میں ترمیم سے سیاسی جماعتوں کو مشکلات ہوں گی۔ رول میں ترمیم کو عام انتخابات سے لاگو کیا جائے۔ ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون کے تحت حلقے میں ایک الیکشن ایجنٹ ہوتا ہے وہ بھی حلقے سے ہونا لازمی ہے۔ الیکشن ایجنٹ حلقے سے ہونا لازمی ہے تو پولنگ ایجنٹ بھی مقامی ہونا چاہیے۔ ممبر کے پی نے سوال کیا کہ کیا رولز میں ایسی ترمیم کی جا سکتی ہے کہ وہ ایکٹ کا حصہ نہ ہو؟ جس پر ڈی جی لا نے بتایا کہ رولز میں ترمیم کرنا کمیشن کا اختیار ہے۔ تجویز اور تائید کنندہ حلقے سے نہ ہو تو امیدوار کے کاغذات منظور نہیں ہوسکتے۔ ممبر بلوچستان نے کہا کہ بعض علاقوں میں کسی کی جرات نہیں کہ دوسرے کا پولنگ ایجنٹ بن سکے۔ ایم کیو ایم کا کسی دور میں سلسلہ تھا کہ کسی دوسرے کو پولنگ ایجنٹ نہیں ملتے تھے۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے رول 58 میں ترمیم پر اعتراضات پر سماعت مکمل کر تے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی 15 جنوری کو بلے پر مہر لگا کر حقیقی آز...

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام 15 جنوری کو بلے مہر لگا کر اپنی حقیقی آزادی کا اعلان کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ کراچی 15جنوری کو رجیم چینج سازش کے کرداروں اور مصنوعی نظام کو مسلط کرنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے بلے پر مہر لگا کر اپنی حقیقی آزادی کا اعلان کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران کا پاک افغان خارجی امور، دہشت گردی پر...

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان اور افغانستان کے خارجی امور اور دہشت گردی سے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بطور سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے ہیں، عمران خان کو خطے کے سکیورٹی معاملات اور تاریخ کی اتنی ہی جانکاری ہے جتنی جرمنی اور جاپان کے جغرافیہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کے دور حکومت میں پاکستان خارجہ تنہائی کا شکار ہوا وہ آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خارجہ امور پر بھاشن دے رہا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی 8 ماہ کی سفارتی کامیابیوں کا عمران خان کے 4 سال کی سفارتی تنہائی سے کوئی موازنہ نہیں، یہ ملک کو سفارتی دلدل میں ڈال کر گئے تھے۔ شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی بہادر پولیس کی بھی دل آزاری کی ہے، ہماری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف صف اول میں کھڑے ہیں، پولیس ہمارے دفاع کی پہلی لائن ہے، افسوس ہے پولیس کی حوصلہ افزائی کے بجائے عمران خان ان کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیر اعلی کے پاس 24 گھنٹے ہیں، 186 ارکان کی...

لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے وکیل بتا دیں کہ اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کتنا مناسب وقت درکار ہے، ہم ایک تاریخ مقرر کر دیتے ہیں۔ چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی، وفاقی وزیر داخہ رانا ثنااللہ، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود اور طاہر خلیل سندھو بھی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت جسٹس عابد عزیز نے استفسار کیا کہ کیا معاملہ حل نہیں ہوا؟ جس پر چوہدری پرویز الہی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ تمام مسائل عدالت میں حل ہوں گے۔ عدالت نے پوچھا کہ اب کیا پوزیشن ہے؟ جس پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے انہیں کافی وقت دیا، ان کا نکتہ یہی تھا کہ مناسب وقت نہیں دیا گیا، ان کے لیے عدالت نے اعتماد کا ووٹ لینے کا راستہ بھی کھلا رکھا تھا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیے کہ گورنر، وزیراعلی کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ تو سکتا ہے، آخر میں اراکین نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ کون وزیر اعلی بن سکتا ہے، بیرسٹر علی ظفر بتا دیں اعتماد کے ووٹ کے لیے کتنا وقت مناسب ہو سکتا ہے، ہم ایک تاریخ مقرر کر دیتے ہیں۔ جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ آپ کے پاس پورا موقع تھا اتنے دن میں اعتماد کا ووٹ لے لیتے، جس پر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا میں اس قانونی نکتے پر دلائل دوں گا۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پرویز الہی تو ووٹ لے کر ہی وزیر اعلی بنے ہیں جس پر جسٹس عاصم نے کہا کہ وزیر اعلی کے پاس 24 گھنٹے 186 ارکان کی سپورٹ ہونی چاہیے۔ یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہی نے گورنر پنجاب کی جانب سے ہٹائے جانے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا جس پر لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی بینچ نے 23 دسمبر کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد معطل کرتے ہوئے 11 جنوری تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مونس الہی کا اغوا ہونے والا دوست 4 روز بعد گ...

گارڈن ٹاون کے علاقے سے اغوا ہونے والا مونس الہی کا قریبی دوست 4 روز بعد واپس گھر پہنچ گیا ہے۔ مغوی احمد فاران پر اسرار طور پر گھر سے لاپتہ ہوا تھا، مغوی احمد فاران خان مسلسل 4 روز گھر سے باہر گزارنے کے بعد واپس گھر پہنچ چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مونس الہی کے لاپتا قریبی دوست لاہور ہائیکورٹ...

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی کے لاپتا قریبی دوست احمد فاران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوگئے۔ مونس الہی کے قریبی دوست احمد فاران خان کی بازیابی کے حوالے سے سی سی پی او لاہور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ فاران احمد کی بازیابی پر جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست نمٹا دی۔ اس موقع پرصحافی نے احمد فاران سے سوال کیا کہ آپ کے سر پر زخم کے نشان کیسے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ابھی آتے ہوئے گاڑی کا دروازہ لگا ہے جس کی وجہ سے زخم آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں گیس 74 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری...

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے جولائی 2022 سے گیس 74 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن کیلئے گیس چوہتر اعشاریہ چار دو فیصد، جب کہ سوئی سدرن کیلئے گیس سڑسٹھ فیصد سے زائد مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کیلئے گیس 406 روپے 28 پیسے اور سوئی سدرن کے لیے 469 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ مجاز اتھارٹی کے فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔ وفاقی حکومت نے چالیس روز میں منظوری نہ دی تو اوگرا کے فیصلے پرازخود عمل درآمد ہوجائے گا۔ اوگرا اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کیلیے گیس کی اوسط قیمت 545 روپے 89 پیسے ایم ای بی یو ٹی ہے، جس کی نئی قیمت 952 روپے 17 پیسے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن کیلیے گیس کی موجودہ قیمت 692 روپے 63 پیسے ہے، اب نئی قیمت 1 ہزار 161 روپے 91 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھانے سے متعلق سوئی گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی 2022 سے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلدیاتی انتخابات، سندھ کے چیف الیکشن کمشنر ک...

چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کو کراچی پہنچنے کی ہدایت دے دی۔ 15جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد میں پولنگ ہوگی جس کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو کراچیپہنچنیکی ہدایت کردی جبکہ الیکشن کمشنر سندھ نے سکیورٹی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے آئی جی سندھ کو خط بھی لکھا ہے۔ 15 جنوری کو کراچی ڈویژن کے7 اضلاع کے 25 ٹاونز میں انتخابات ہوں گے اور 25 ٹان کے 246 یوسیزکے 984 وارڈز پر ووٹنگ ہو گی۔ کراچی کے ضلع وسطی کے 360،کورنگی کے 318،جنوبی کے224، غربی کے111، ملیر کے 119 اور کیماڑی کے 164 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں جب کہ رینجرز کوئیک ریسپانس فورس کیطورپرعلاقوں میں موجود رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیا اٹارنی جنرل کون؟ سپریم کورٹ کا سوال، ایڈ...

نیا اٹارنی جنرل کون ہے؟ سپریم کورٹ کے سوال پر ایڈیشنل اور ڈپٹی اوراٹارنی جنرل لاعلم نکلے۔ جسٹس قاضی فائزعیسی نے ریما ارکس دیئے کہ ملک اٹارنی جنرل کے بغیر کیسے چل رہا ہے؟ عدالت نے اٹارنی جنرل کے استعفے و تقرری کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت قانون سے 17 جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے حکم پراپرٹی سے متعلق مقدمے میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کی کی طرف سے معاونت نہ کرنے پر جاری کیا۔ دوران سماعت جسٹس قاضی فائزعیسی نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں اٹارنی جنرل آفس سے مقدمات میں درست معاونت نہیں مل رہی ہیں، اٹارنی جنرل کون ہے۔ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل شفقت عباسی نے بتایا کہا اٹارنی جنرل اشتر اوصاف ہیں۔ اس پرجسٹس قاضی فائزعیسی کا کہنا تھا کہ وہ تو مستعفی ہوچکے۔ ان کا استعفی منظور ہو چکا۔ نیا اٹارنی جنرل کون ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا تو جسٹس قاضی فائزعیسی نے کہا کہ آپ کو نئے اٹارنی جنرل کا نام نہیں معلوم ہے؟ عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری قانون کو اٹارنی جنرل کے استعفی اور نئے اٹارنی جنرل کی تقرری کے ریکارڈ کیساتھ طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشین، ٹریلر اور کار میں تصادم ، خواتین سمیت...

پشین خانو زئی کے قریب گوال میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر پشین خانو زئی کے علاقے میں ٹریلر نے کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر دم توڑ گئے ، جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صوبہ پنجاب اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کے د...

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے دارالخلافہ سیکرامینٹو میں پاکستان کے صوبے پنجاب اور کیلی فورنیا کی حکومتوں کے درمیان سسٹرپروونس معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ معاہدے پر کیلی فورنیا کی ریاستی اسمبلی کے سپیکر اینتھونی رینڈن جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ واصف خورشید نے دستخط کیے۔ معاہدے کا مقصد فریقین کے درمیان باہمی مفید تعلقات کا قیام اور شہریوں کے درمیان کاروبار، معیشت، تعلیم، ماحولیات اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں براہ راست تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے۔ تقریب کے بعد پاکستانی وفد کو یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کا دورہ بھی کروایا گیا جہاں انہوں نے چانسلر گیری مے سے ملاقات کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی معیشت مشکلات کا شکار، مہنگائی 70 کی...

عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے اور ملک میں مہنگائی 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پر ہے۔ عالمی بینک نے عالمی معاشی اثرات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین روس جنگ سمیت کئی وجوہات کے باعث عالمی معیشت کو سست روی کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان سے متعلق بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث موجودہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کا امکان ہے، اس سے پہلے عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 4 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی پیش گوئی کی تھی۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے، حالیہ بدترین سیلاب اور سیاسی بے یقینی پاکستان کے مشکل معاشی حالات کی بڑی وجوہات ہیں، پاکستان کو بیرونی قرض کی ادائیگیوں کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ دسمبر میں 24.5 فیصد مہنگائی کی شرح 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین ہے، پاکستان میں سیلاب کے باعث جی ڈی پی کو 4.8 فیصد مساوی نقصان پہنچا۔ جون سے دسمبر تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 14 فیصد گر چکی ہے، موسمیاتی شدت خوراک اور ضروری اشیا کی سپلائی کو متاثر کر سکتی ہے، انفرا اسٹرکچر اور زرعی پیداوار کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے، اس دوران کنٹری رسک پریمیئم میں 15 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پٹرول، ڈیزل مہنگا ہونے سے پیداوار بند، اب گی...

ترجمان وزیر اعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیداواری سیکٹر پہلے ہی بند ہے، اب گیس بھی مزید مہنگی کی جا رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہر دن اس ملک کے عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے باعث پیداواری سیکٹر بند ہو رہا ہے، اب گیس بھی مزید مہنگی کی جا رہی ہے۔ مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف خوردنی تیل کا بحران سر اٹھا رہا ہے، پاکستان کو ارادی طور پر نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان اسمبلیوں سے ہر قیمت پر نکلے گا، شی...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے ہر قیمت پر نکلے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کھٹائی میں اور گیس 74 فیصد مہنگی پائپ لائن میں، آئی ایم ایف اسحاق ڈار کے ٹریک ریکارڈ سے ناخوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پر یلغار، جمہوریت پر تلوار اور غریب پر مہنگائی کا وار ہے، تخت لاہور میں خریدوفروخت کی منڈی لگ گئی ہے، پاکستانیوں کی نگاہیں سپریم کورٹ نیب ترمیمی کیس پر لگی ہوئی ہیں، عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے ہر قیمت پر نکلے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اور چیک صدور کی ورچوئل ملاقات

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پھنگ اور چیک صدر میلوس زیمان کے درمیان بذریعہ ویڈیو لنک ملاقات ہوئی ہے۔ (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پھنگ اور چیک صدر میلوس زیمان کے درمیان بذریعہ ویڈیو لنک ملاقات ہوئی ہے۔ (شِنہوا)
۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا شام میں سرحد پار امداد کی ترسیل کے لی...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے شام میں سرحد پار سے امداد کی ترسیل سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد پر مکمل اور موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔

سلامتی کونسل نے 10 جولائی 2023 تک مزید چھ ماہ کے لیے سرحد پار میکانزم کی دوبارہ اجازت کی تصدیق کے لیے گزشتہ روز قرارداد 2672 منظور کی تھی۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے سرحد پار میکانزم میں توسیع کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ چھ ماہ کے دوران قرارداد 2642 کے نفاذ کے تجربے اور کوتاہیوں کا جامع  جائزہ لیں گے تاکہ قرارداد 2672 کے مکمل اور موثر نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے شام کے تمام عوام کی انسانی صورتحال کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کیاجاسکے۔

چینی نمائندے نے کہا کہ شام کی خودمختاری اور شامی حکومت کی ملکیت کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے چین کے ووٹ کی وضاحت کے لیے ایک بیان میں کہا کہ سرحد پار امداد مخصوص حالات میں کیا گیا ایک عارضی انتظام ہے جسے شام کے لیے انسانی امداد کے مرکزی ذریعہ کے طور پر بالآخرمنظم انداز میں کراس لائن امداد کی طرف منتقل ہونا چاہیے۔

چین اور پاکستا ن اعلیٰ سطح کے باہمی اعتماد ک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ  چھن گانگ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی درخواست پر ان کے ساتھ  فون پر گفتگو کی ہے۔

چھن نے کہا کہ چین اور پاکستان خصوصی دوستی اور اعلی سطح کے باہمی اعتماد کے حامل ہیں، اور دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح کی سرگرمیوں سے باہمی تعلقات کے فروغ میں مضبوط محرک فراہم ہوا ہے۔

چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مابین طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو رہنمائی کے طور پر اپناتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

نئے عہد میں روایتی دوستی کو گہرا کرنے اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مشترکہ مستقبل کے ساتھ  چین۔پا کستان قریبی برادری کے فروغ کے لئے رضا مند ہے۔

چھن نے زور دیا کہ چینی قمری نئے سال کی آمد ہے، چین پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت پر بھر پور تو جہ مرکوز کئے ہو ئے ہے، اور امید کرتا ہے کہ پاکستان مئوثر سکیورٹی کے اقدامات اٹھاتا رہے گا۔

اس موقع پر بلاول نے ایک بار پھر  چھن گانگ کو چینی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھا لنے پر مبا رکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین آ ہنی دوستی " نا رتھ اسٹار" ہے جس سے چین کے لئے پاکستانی خا رجہ پالیسی کا تعین ہوتا ہے۔

پاکستانی حکومت پاکستان۔چین سدا بہار اسٹریٹجک تعاون شراکت داری کو نئی سطح پر لے جا نے کے لئے مشتر کہ طور پر

 فروغ دینے کی منتظر ہے۔

بلاول نے خرگوش کے سال کے لئے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ پاکستان چینی اہلکاروں ، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت  کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

انڈونیشیا میں شدید زلزلے سے متعدد مکان اور ع...

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مشرقی صوبے مالوکو میں 7.5 شدت کے زلزلے کے باعث کئی مکان اور عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔

ملک کی موسمیات ، آب و ہوا اور جیو فزکس ایجنسی کے زلزلہ و سونامی کے  مٹیگیشن  ڈویژن کے سربراہ  داریانو نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ ایجنسی نے منگل کے اوائل میں آنیوالے زلزلے کی شدت 7.9 بتائی تھی جسے بعد ازاں 7.5 کر دیا گیا۔

زلزلے کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے ضلع کیپولوان تانیمبر میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی کے آپریشنل یونٹ کے سربراہ ڈونی بی لیان نے فون کے ذریعے شِنہوا کو بتایا کہ زلزلے سے کئی مکان اور عمارتیں متاثر ہوئیں جن میں سے کچھ میں دراڑیں پڑ گئیں اور کچھ منہدم ہو گئی ہیں۔

اہلکار نے بتایا کہ زلزلے کے اثرات کا درست طور پر پتا لگانے کیلئے ایک جائزہ لیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک رہائشیوں کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ زلزلے کے بعد ضلع میں 2 ہزار سے زائد افراد نے ساحلی علاقہ چھوڑ دیا ہے۔

لیان نے بتایا کہ ہم نے سونامی کی پیشگوئی پر کئی بار مشقیں کی ہیں چنانچہ جب زلزلہ آیا تو رہائشی ساحلی علاقوں کو چھوڑ کر اونچی جگہوں کی جانب منتقل ہو گئے۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں رشوت خوری پر سابق انسپکٹر کو سزائے م...

چھانگ چھون(شِنہوا)چین میں 23 کروڑ 40 لاکھ یوآن(تقریباً 3 کروڑ 46 لاکھ امریکی ڈالر) سے زیادہ رشوت وصول کرنے پر سابق سینئر انضباطی انسپکٹر لیو یان پھنگ کو منگل کے روز 2 سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

لیو یان پھنگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ اور قومی نگران کمیشن کی جانب سے وزارت برائے ریاستی تحفظ میں بھیجی جانیوالی نظم و ضبط معائنہ اور نگران ٹیم کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے شہر چھانگ چھون کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے لیویان پھنگ کو رشوت خوری کے جرم میں 2 سال کی مہلت کے ساتھ موت کی سزا سناتے ہوئے اس کے سیاسی حقوق تاحیات منسوخ  اور اس کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ مہلت کے بعد اس کی سزا کو بغیر پیرول کے عمر قید میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔ تمام ناجائز فوائد کو ضبط کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا جائے گا۔

عدالت میں یہ ثابت ہوا کہ 2001ء سے 2022ء کے درمیان لیو یان پھنگ نے کاروباری کارروائیوں اور مقدمات کو نمٹانے جیسے معاملات میں دوسروں کی مدد کرنے کیلئے وزارت تحفظ عامہ اور وزارت ریاستی تحفظ میں اپنے مختلف عہدوں کے ساتھ ساتھ اپنے انضباطی انسپکٹر کے عہدوں کا فائدہ اٹھایا۔ اس مدت کے دوران لیو یان پھنگ کو 23 کروڑ 40 لاکھ سے زائد مالیت کی قیمتی اشیاء اور نقد رقوم وصول ہوئیں۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مسافروں پر کوویڈ۔19 کی پابندیاں غیر ضرو...

کو پن ہیگن (شِنہوا) ڈنما رک کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ڈنما رک میں داخل ہونے والے  چینی سیاحوں پر پابندیاں غیر ضروری ہیں۔

وزارت نے  کوویڈ۔19 بارے اقدامات کا اندازہ لگا نے کے بعد کہا کہ چین سے آنے والوں پر ڈنما رک میں داخل ہونے کے لئے کسی بھی قسم کی کوئی شرط عائد نہیں کی گئی۔

انفیکشن سے بچاؤ میں مدد کے لئے چین سے براہ راست پروزاں کے ذریعے ڈنما رک آنے والوں کو مفت اینٹی جن ٹیسٹنگ فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈنما رک  کے وبائی کمیشن نے کہا ہے کہ اس وقت چین سے ڈنما رک میں نوول کرونا وائرس کے پھیلا ؤ کا کوئی نمایاں خطرہ نہیں ہے۔

ڈنما رک کی آبادی میں قوت مدا فعت زیادہ ہے اس لئے وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

صدر بائیڈن کے تھنک ٹینک سے خفیہ دستاویزات بر...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن کے خصوصی وکیل نے کہا ہے کہ ایک نجی دفتر سے خفیہ دستاویزات ملی ہیں جو بائیڈن کے نائب صدر کے دور میں استعمال کی گئی تھیں۔

وائٹ ہاؤس کے خصوصی وکیل رچرڈ سوبر نے کہا کہ یہ دستاویزات اس وقت دریافت ہوئیں جب بائیڈن کے وکیل واشنگٹن ڈی سی کے پین بائیڈن سنٹر میں واقع دفتر خالی کرنے کے دوران ایک بند الماری میں پڑی  فائلیں پیک کر رہے تھے۔ پین بائیڈن سنٹر ایک تھنک ٹینک ہے جو وائٹ ہاؤس سے زیادہ دور نہیں ، جو یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے منسلک اور بائیڈن کے نام سے منسوب ہے۔ سوبر نے کہا کہ بائیڈن نے 2017 کے وسط سے اپنی 2020 کی صدارتی مہم کے آغاز تک وقتاً فوقتاً اس جگہ کا استعمال کیا۔ "اوباما بائیڈن انتظامیہ کا ریکارڈز، جس میں خفیہ نشانات کے ساتھ  تھوڑی تعداد میں دستاویزات  شامل ہیں" 2 نومبر 2022 کو دریافت کی گئی تھیں۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ ۔ چینی مسافر ۔ آمد

تھائی لینڈ کے سامو پراکان میں چینی مسافروں کی سوورن بھومی ایئرپورٹ پر آمد کا ایک منظر۔(شِنہوا)

تھائی لینڈ کے سامو پراکان میں سوورن بھومی ایئرپورٹ پر تھائی حکام چینی مسافروں کا استقبال کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ ۔ چینی مسافر ۔ آمد

تھائی لینڈ کے سامو پراکان میں سوورن بھومی ایئرپورٹ پر تھائی حکام چینی مسافروں کا استقبال کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل ۔ برازیلیا ۔ احتجاج

برازیل کے برازیلیا میں سابق صدر جائیر بولسونارو کے حامی احتجاج کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل ۔ برازیلیا ۔ احتجاج

برازیل کے برازیلیا میں احتجاجی مظاہرین کانگریس کی عمارت کے نزدیک جمع ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل ۔ برازیلیا ۔ احتجاج

برازیل کے برازیلیا میں احتجاجی مظاہرین کانگریس کی عمارت کے باہر جمع ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حجاج کرام کی تعداد وہی ہو جائے گی جو کورونا...

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عازمین حج کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ حجاج کرام کی تعداد وہی ہو جائے گی جو کورونا وباء سے پہلے تھی۔ یعنی کورونا وبا سے پہلے کا حج کوٹہ بحال کیا جائے گا۔

  محترم وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے مسلمانوں کو خوشخبری سنائی کہ 1444 ہجری کے حج سیزن کے لیے عازمین کی تعداد شرطوں یا عمر کی پابندیوں کے بغیر اس وبائی مرض سے پہلے کی حالت میں واپس آجائے گی۔ عزت مآب نے حج و عمرہ سروسز کانفرنس اور نمائش "ایکسپو حج" کی افتتاحی تقریب کے دوران انشورنس فیس میں کمی کا بھی اعلان کیا۔عمرہ کی جامع انسورنش فیس 88 ریال کردیا، اور حاجی کی انشورنس فیس 29 ریال۔۔

 اور انھوں  نے حرم مکی شریف کی توسیع میں (200) بلین ریال سے زیادہ کی لاگت سے انفراسٹرکچر میں مملکت کی کل سرمایہ کاری کا انکشاف کیا، جو کہ تاریخ کے سب سے بڑے تعمیراتی منصوبے کے طور پر ہے، اور حرم نبوی شریف کی توسیع ،مشاعر مقدسہ کی ترقی پر کام جاری ہے۔ اسی طرح انھوں نے مسجد قبا کی ترقی کے سب سے بڑے منصوبے پر بھی کام کیا، اس کے علاوہ بہترین بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات اور انفراسٹرکچر تیار کرنا، اور ہم نے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کیا۔ نظام اور ان کے شراکت داروں کی نشستوں کی گنجائش بڑھانے کے لیے، جس میں رحمان کے مہمانوں کی خدمت کے لیے مملکت کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کا قیام بھی شامل ہے، جو کہ جدہ کا کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے، جس کی لاگت (40) بلین ریال سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ حرمین ٹرین کی تعمیر، جو مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ کو ملاتی ہے، (64) بلین ریال سے زیادہ کی لاگت سے تیار ہوئی ہے، اورجس نے سفر کے دورانیے کو 6 گھنٹے   سے کم کرکے دو گھنٹے تک کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

 انہوں نے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے رحمن کے مہمانوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو مسلسل ترقی دینے اور سفر کے دوران ان کے تجربے کو بہتر بنانے کی خواہش کی نشاندہی کی اور اسی وجہ سے وزارت نے عمرہ کرنے والوں کے لیے جامع انشورنس پریمیم کی مقدار کو 235 سے گھٹاکر ۸۸ریال تک کر دیا جس کی کمی کی شرح ۶۳ فیصد ہے، ساتھ ہی حاجیوں کے لیے انشورنس فیس کو 109 ریال سے کم کر کے 29 کر دیا گیا  یعنی 73 فیصد کی شرح سے،اور یہ  مملکت کی جانب سے خدمات کے معیار کو بلند کرنے ، ان تک رسائی کو آسان بنانے  اور حجاج کرام اور عمرہ کرنے والوں کی مکہ اور مدینہ آمد میں سہولت فراہم کرنے کی حرص کی وجہ سے ہے۔

 الربیعہ نے وضاحت کی کہ اس موجودہ دنیا سے شروع ہونے والے تمام حج مشن مملکت کے اندر کسی بھی لائسنس یافتہ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر سکتے ہیں، جیسا کہ دسیوں سال پہلے، دنیا بھر میں ہر مشن کے پاس محدود تعداد میں مخصوص کمپنیاں تھیں جن کا دوسروں کے ساتھ معاہدہ نہیں کیا جا سکتا تھا، انھوں نے ایک کمپنی کے بجائے مشن کے لیے متعدد کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کی اجازت دے کر مسابقت کو بڑھانے میں وزارت کے کردار پر زور دیا۔

 حج و عمرہ کے وزیر نے عمر کی پابندی کے بغیر، وبائی مرض سے پہلے عازمین حج کی تعداد کی واپسی کی خوشخبری سنائی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے معزز صحابہ کی سیرت  کی دستاویز کے لیے 20 سے زائد نمائشوں اور 100 سے زائد تاریخی مقامات کی تیاری پر کام شروع کر دیا تاکہ حجاج اور معتمرین کے سفر کو تقویت مل سکے۔

الربیعہ نے متعدد سہولیات کی طرف اشارہ کیا جو زائرین عمرہ کو فراہم کی گئی تھیں، کیونکہ عمرہ ویزہ رکھنے والے اب پوری مملکت میں گھوم سکتے ہیں، اور اس کے بدلے میں دیگر تمام ویزوں کے حامل افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ عمرہ کے ویزے کی مدت میں بھی 30 دن سے 90 دن تک توسیع کی گئی ہے۔ ، اس کے ساتھ ساتھ نُسک پلیٹ فارم کا آغاز کردیا گیاہے  اور الیکٹرانک طور پر ۲۴ گھنٹے سے بھی کم وقت میں ویزا کے اجراء کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اور اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ حج کانفرنس اور نمائش مملکت میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ہے، اور یہ رحمن کے مہمانوں کے سفر کو آسان بنانے کے لیے مملکت کے اندر اور باہر تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ جمع کرنا ہے۔

Click to Watch the Video:

https://rb.gy/aopknd

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں گاجر کی فصل تیار، بازار میں جا...

قندوز (شِنہوا) افغانستان کے صوبہ قندوز میں کاشتکاروں نے موسم سرما کے آغاز پر گاجر کی کٹائی شروع کردی ہے۔

وہ گاجر کی شاندار فصل حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں، زراعت ملک کی دیہی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے۔

افغان سخت سردی سے نمٹ رہے ہیں، ملک کی تقریباً 4 کروڑ آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہی ہے اور روزمرہ بنیادی ضروریات کے اخراجات بمشکل پورے ہورہے ہیں۔

افغانستان ، صوبہ قندوز میں ایک کسان کھیت سے نکالی گئی گاجریں باندھ رہا ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان ، صوبہ قندوز میں کسان گاجروں کو بوریوں میں ڈال رہے ہیں۔(شِنہوا)

افغانستان ، صوبہ قندوز میں ایک کسان گاجروں  کو ایک ڈھیر پر رکھ رہاہے۔ (شِنہوا)

افغانستان ، صوبہ قندوز میں ایک کسان کھیت سے نکالی گئی گاجریں ترتیب سے رکھ رہاہے۔ (شِنہوا)

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وفد کا روباری موا قع کو وسیع کر نے کے ل...

چھانگ چھن (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن سے غیر ملکی تجارتی کمپنیوں اور حکومت سے 30 نمائندوں پر مشتمل تجارتی وفد کاروباری مواقعوں کو وسیع کر نے کے لئے روس روانہ ہو گیا ہے۔

وفد روسی صنعتی ایسو سی ایشنز اور کا رو باری اداروں کے ساتھ اقتصادی اور تجا رتی مذاکرات اور سر مایہ کاری کو فروغ دینے کی سرگرمیاں 10 دن جا ری رکھے گا۔

ان میں کوئلے، سمندری خوراک، زرعی مصنوعات ، آٹو پارٹس اور سرحد پار ای کا مرس کے شعبے شامل ہیں۔

جیلن صوبائی ادارہ برائے کامرس کے عہد یدار  لی ژوانگ نے کہا ہے کہ معاشی اور تجارتی سرگرمیاں جیلن کی کاروباری کمپنیوں کو اپنے شعبوں کے روسی اداروں کے ساتھ  تعاون کو گہرا کر نے میں مدد دیں گی۔

اس سے روسی ما رکیٹ میں اعلی معیار کی خصوصی مصنوعات کی بر آ مد ہو سکے گی۔

جنوری سے نومبر 2022 کے دوران جیلن کے روس کے ساتھ تجارتی حجم میں گزشتہ سال کی نسبت 74 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران  جیلن کی جانب سے جنوبی کو ریا ، سنگا پور، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کے لئے متعدد معاشی و تجا رتی وفود بھیجے گئے ہیں، تاکہ صوبے کے لئے مزید کا روباری آ رڈرز اور غیر ملکی سرمایہ کا ری حاصل کی جا سکے۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ہینان۔ شا نگ چھیو۔قدیم آثار۔ شا خیں

چین، وسطی صوبہ ہینان کے شانگ چھیو میں ایک ماہر آ ثار قدیمہ  قدیم آثار کے مقام پر کام کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شِنہوا۔ 2022 کی بہترین تصویر ۔ چائنہ نیوز

چین، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو کے معروف کینٹن ٹاور میں سیاح فیر یس وہیل پر سواری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شِنہوا۔ 2022 کی بہترین تصویر ۔ چائنہ نیوز

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں سی 919 ماڈل کا پہلا مسافر طیارہ حوالے کرنے کی تقریب کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شِنہوا۔ 2022 کی بہترین تصویر ۔ چائنہ نیوز

چین، شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز میں شین ژو ۔15 اور شین ژو۔ 14 کے عملےکی تاریخی ملاقات کو دیکھا جا سکتا ہے۔ (شِنہوا)

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شِنہوا۔ 2022 کی بہترین تصویر ۔ چائنہ نیوز

چین، نئی چھنگ ڈو۔کھن منگ ریلوے پر فوشنگ بلٹ ٹرین رواں دواں ہے۔(شِنہوا)

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سنکیا نگ میں بہتر کا رو باری ماحول کے د...

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیا نگ ویغور خود اختیار خطے میں نو مبر 2022 کے اختتام تک مجموعی طور پر تقریباً 22 لاکھ 40 ہزار  ما رکیٹ ادارے موجود تھے۔

علاقائی مارکیٹ کی نگرانی اور انتظامی بیورو کے مطابق اس میں گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سنکیانگ نے اپنے کا روباری ماحول کی بہتری کے لئے اقدامات کا ایک سلسلہ متعارف کروایا ہے۔حال ہی میں سنکیانگ نے کا روباری ماحول کی بہتری اور مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے  3 سالہ حکمت عملی جا ری کی ہے۔

علاقائی مارکیٹ کی نگرانی اور انتظامی بیورو سے منسلک ایک عہد یدار  لی چھا نگ شیو نے کہا ہے کہ وہ ما رکیٹ اداروں کے ما بین کا روباری ماحول بارے پالیسیوں اور اقدامات کی تشہیر  کرنا جا ری رکھیں گے۔

اس سے ان کی ترقی کو تحر یک ملے گی اور مقا می معیشت کی اعلی معیار کی نمو کو مدد فرا ہم ہو گی۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سری لنکا کے خزانے کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے...

کولمبو(شِنہوا) سری لنکن کابینہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش سنگین اقتصادی بحران  کے باعث ملکی خزانے کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔

کابینہ کے ترجمان بندولا گناوردینا نے منگل کے روز صحافیوں کو بتایا کہ ٹیکس کے ذریعے جمع ہونے والے محصولات میں کمی ہوئی ہے۔

بندولا گناوردینا نے بتایا کہ اس کے باعث ادائیگیاں کرنے کیلئے فنڈز کی قلت ہو گئی ہے۔

گناوردینا نے کہا کہ 2022ء کے دوران ملک میں آنیوالے معاشی بحران سے خزانے کی آمدن متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2023ء کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ٹیکسوں کے ذریعے حاصل ہونیوالی آمدنی میں کمی متوقع ہے۔ تاہم ہمیں سرکاری شعبے کی تنخواہیں ادا کرنی ہیں۔ یہ ادائیگیاں ہمارے ذاتی فنڈز سے نہیں خزانے سے کی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صدر نے تمام وزارتوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ 2023ء کیلئے اپنے بجٹ میں کم از کم 5 فیصد کمی کریں۔

گناوردینا نے کہا کہ اقتصادی بحران کے اثرات کو کم کرنے کی خاطر اخراجات میں کمی کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ چینی سیا حوں کا استقبال

بینکاک (شِنہوا) تھائی لینڈ نے اپنے دارالحکومت بینکاک میں ہزاروں چینی سیا حوں کا استقبال کیا ہے۔ 8 جنوری سے چین کی نوول کرو نا وائرس بارے تبدیل ہونے والی پالیسی کے نفاذ کے بعد  تھائی لینڈ پہنچنے والا یہ پہلا گروپ ہے۔

سورنا بھو می ائیر پورٹ پر تھائی لینڈ کے نا ئب وزیر اعظم اور عوامی صحت کے وزیر  انو ٹن  چرن ویرا کل اور دیگر سینئر

عہد یداروں نے چینی شہر شیا من سے 269 سیاحوں کا پھولوں اور تحا ئف کے ساتھ استقبال کیا۔

تھائی لینڈ، سورنا بھو می ائیر پورٹ پر تھائی لینڈ کے نا ئب وزیر اعظم اور عوامی صحت کے وزیر  انو ٹن  چرن ویرا کل اور دیگر سینئرعہد یدار چینی سیا حوں کا استقبال کر نے کی تقر یب میں شر یک ہیں۔(شِنہوا)

انو ٹن نے کہا کہ چین اور دیگر ممالک سے تھائی لینڈ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ  تھائی لینڈ کے سیاحتی شعبہ کے لئے ایک خو شگوار پیغام ہے۔

اس سے آمدنی بڑھے گی اور لوگوں کے لئے روز گار کے مواقع پیدا ہو ں گے  جس سے ملکی معیشت کی بحالی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پیر کے  روز 3 ہزار 465 مسا فر وں کے ساتھ چین سے 15 پروازوں کی تھائی لینڈ میں آ مد متوقع تھی۔

تھائی لینڈ، سا موت پرا کان کے  سورنا بھو می ائیر پورٹ پر چینی سیا حوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

تھائی حکومت کو توقع ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران 3 لاکھ چینی سیاح  تھائی لینڈ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

انو ٹن نے مزید کہا کہ سیاحوں کو ویکسی نیشن سر ٹیفیکیٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہے، تاہم جن ممالک کے مسافروں کو اپنی واپسی پر  آرٹی۔ پی سی آر ٹیسٹنگ  کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں نوول کرو نا وائرس سمیت ہیلتھ انشورنس کوریج  درکار ہو گی۔

چین میں کوویڈ-19 ردعمل میں ردوبدل سے شاندار...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں کوویڈ-19 ردعمل کے نئے مرحلے میں داخل ہونے سے زندگی معمول کی جانب لوٹ رہی اور نقل و حرکت بحال ہو رہی ہے جو عالمی معیشت کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔

تاہم، کچھ مغربی میڈیا حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے، دوہرا معیار اپنانے کے علاوہ  غلط معلومات پھیلا رہے ہیں اور چین کی وبا کے خلاف جنگ کے خلاف بلاجواز الزامات عائد کرتے ہوئے عوام کو الجھن میں ڈالتے اور دنیا کو گمراہ کررہے ہیں۔

 کچھ غیرملکی میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا کہ چین کا وبائی ردعمل ناکام رہا۔ تاہم، حقائق اور اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو ان کی کردار کشی پر مبنی رپورٹس مکمل طور پر ناقابل اعتبار ہیں۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران، چین نے کوویڈ-19 کے خلاف جنگ  جاری رکھی، 100 سے زیادہ  مقامات پر وبا کو پھیلنے سے مؤثر طریقے سے روکا اور 1ارب 40کروڑ سے زیادہ لوگوں کی زندگیوں اور صحت کو سب سے زیادہ حد تک تحفظ فراہم کیا۔

ہر ملک وبا کی بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق اپنی انسداد کوویڈ-19 پالیسیوں میں ردوبدل کرتا ہے اور اسے کرنا بھی چاہیے اور ایسی ایڈجسٹمنٹ کے بعد وبائی صورتحال سے موافقت کے ادوار سے گزرنا چاہیے۔

وائرس کی اومی کرون قسم کا اثر اور پھیلنے کی رفتار نمایاں طور پر کمزور ہو گئی ہے، جبکہ چین کےطبی علاج، وائرس کا پتہ لگانے اور ویکسینیشن کی سطح میں نمایاں بہتری آئی ہےجس کا مطلب ہے کہ یہ واقعی سائنسی، بروقت اور ضروری ہے کہ انسداد وبا کے اقدامات کو فعال طور پر بہتر بنایا جائے۔

ملک کی عمر رسیدہ آبادی ایک کلیدی گروپ ہے جنہیں صحت کی خدمات  میں ترجیح دی جاتی ہے۔2020 کے اوائل میں ووہان میں ، طبی کارکنوں نے 80 سال سے زیادہ عمر کے 3ہزار600 سے زیادہ کوویڈ کے مریضوں کو تندرستی کی جانب لوٹنے میں مدد دی، پچھلے تین سالوں میں، سو سال کی عمر کے متعدد متاثرہ افراد صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے فارغ ہوئے۔ چین میں وباکی اس نئی لہر کے دوران بھی ایسی ہی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔

صوبہ آنہوئی کے شہر ہیفے کی ایک 100 سالہ خاتون تیان میں تین دن تک بخار اور کھانسی جیسی علامات کے بعد  کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی  اور اسے اس کے اہل خانہ نے اسپتال داخل کرایا تھا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ خوش قسمتی سے، تیان کو ویکسین لگائی گئی تھی اور اس میں سینے کی جکڑن اور دمہ جیسی کوئی شدید علامات ظاہر نہیں ہوئیں، حالانکہ اسے صحت کے کچھ بنیادی مسائل تھے۔ 11 دن کے علاج کے بعد جس میں اینٹی وائرس، اینٹی انفیکشن، بہتر قوت مدافعت اور غذائیت کی مدد شامل تھی، اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

چین کے مشرقی صوبہ جیانگشی کے شہر نانچھانگ میں عملے کی ایک رکن کپڑے کی کمپنی میں کام  کرتے ہوئے ۔ کوویڈ -19 ردعمل میں تبدیلی کے بعد ملک بھر میں فیکٹریوں میں پیدواری سرگرمیاں زوروشور سے جاری ہیں۔(شِنہوا)

چین کوویڈ کے سنگین کیسز اور اموات کی شرح کو دنیا میں سب سے کم رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ جان بوجھ کر اسکی انسداد کوویڈ-19 پالیسیوں کی ایڈجسٹمنٹ کو مسخ کرنا مغرب میں کچھ لوگوں کے دوہرے معیار اور منافقت کو ظاہرکرتا ہے۔ اگر چین کا کوویڈ-19 ردعمل ناکام رہا تو، کچھ ممالک کے بارے میں کیا خیال ہے جہاں اموات کی تعداد چین سے کہیں زیادہ ہے؟ درحقیقت ناکامی کا لیبل ان ممالک پر لگا یاجانا چاہیے جن کی نااہلی، بے عملی اور وبا کے ردعمل میں افراتفری نے ان کے عوام کو نقصان پہنچایا۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوامی تعلقات سےچین یونان تعاون کو مضبوط کیا...

ایتھنز (شِنہوا) یونان کے ایک اسکالر نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ عوامی تعلقات چین اور یونان کے درمیان افہام و تفہیم اور تعاون کو مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

پیریئس یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی ویورپی مطالعات میں حکمت عملی کے پروفیسر ایتھانیاس پلاٹیس نے شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ تسنگھوا میں اپنے قیام کے دوران، خاص طور پر اس بات سے متاثر ہوئے کہ وہاں کے طلباء قدیم یونان اور تھوسیڈائڈز کو بہتر طور سے جانتے تھے اور وہ  یونانی تہذیب کے لیے  بڑی عزت اور قدردانی کا مظاہرہ کرتے تھے۔

پلاٹیس، جو تسنگھوا یونیورسٹی میں استاد رہ چکے ہیں  نے دو طرفہ تعلیمی وظائف کے ساتھ ساتھ کلاسیکل اور اسٹریٹجک مطالعات میں مشترکہ ڈگریوں کی تجویز پیش کی جو کلاسیکی علوم اور ریاستی دستکاری میں دونوں ممالک کی تہذیبوں کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے زیادہ ٹھوس اشتراک کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔