بیجنگ (شِنہوا) چین تائیوان کے ساتھ امریکی فوجی تعلقات اور اسلحہ فروخت کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین پر امید ہے کہ امریکہ صدر جو بائیڈن کے اس اعادہ کو اس کی روح کے مطابق نافذ کرے گا جس میں 14 نومبر کو انہوں نے اس بات کا عزم کیا تھا کہ امریکہ تائیوان کی آزادی کی حمایت نہیں کرتا، دو چین یا ایک چین، ایک تائیوان کی حمایت نہیں کرتا اور چین کے ساتھ تنازعہ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔
انہوں نے ان خیا لات کا اظہار امریکی کانگریس سے منسلک امریکہ۔ چین اقتصادی اور سلامتی جائزہ کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں تائیوان سے متعلق مواد پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔
وو نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے ، امریکہ اور تائیوان کا فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کوئی بھی قدم چین کے داخلی امور میں مداخلت اور امریکی وعدوں کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تائیوان کو مسلح کرکے چینی سرزمین پر قابو پانے کی کوئی بھی کوشش محض فضول باتیں ہیں جو ناکام ہوجائیں گی۔

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی سیاسی مشیروں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے مطالعے ، تشہیر اور ان پر عمل درآمد بارے تبادلہ خیال کرنے کے لئے اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ یانگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں سے وفاداری، مکمل مطالعہ، تشہیر اور اس کا نفاذ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا ایک بنیادی سیاسی کام اور ایک طویل مدتی بنیادی مشن ہے۔
وانگ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس میں مختلف شعبوں اور نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں، تنظیموں اور افراد پر زور دیا کہ انہوں نے جو کچھ سیکھا ہے اسے اعلی درجے کے نظریاتی اور سیاسی اتفاق رائے میں تبدیل کریں، اپنے روزمرہ کے کاموں میں جو کچھ سیکھا ہے اس پر عمل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی طاقت یکجا اور ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں اتحاد کی کوشش کریں اور تمام محاذوں پر چینی قوم کے عظیم حیات نو کو آگے بڑھائیں۔
ہائیکو (شِنہوا) چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے بین الاقوامی پے لوڈز کا اعلان کیا ہے جو چھانگ ای -6 چاند کی مشن پر سواری کریں گے۔ اس کے ساتھ چھانگ ای -7 مشن کے لئے بین الاقوامی پے لوڈ کی تجاویز کا اعلان کیا گیا ہے۔
چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ چھانگ ای۔ 6 مشن کے لینڈر پر فرانس، اٹلی اور یورپی خلائی ایجنسی / سویڈن کے سائنسی آلات اور آربیٹر پر ایک پاکستانی پے لوڈ لیکر جائے گا۔
مزید کہا گیا ہے کہ فی الحال، یہ 4 بین الاقوامی پے لوڈز تکنیکی طور پر لے جانے کے قابل ہیں اور یہ سب ترقیاتی کاموں میں شیڈول کے تحت ہے۔
چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق اس نے اپریل 2019 میں تعاون کے موقع کا اعلان کیا تھا ، چھانگ ای 6 مشن کے لینڈر اور آربیٹر دونوں پر 10 کلو گرام پے لوڈ لے جانے کی پیش کش کی گئی تھی ، لہذا اسے سامان لے جانے کی 20 سے زائد تجاویز موصول ہوئی ہیں۔
چھانگ ای مشن کی روانگی 2024 اور 2025 کے درمیان شیڈول ہے۔ یہ سائٹ پر تحقیقات ، چاند کے دور دراز حصے سے نمونوں کا حصول اور جمع کردہ نمونوں کی منظم اور طویل مدتی لیبارٹری تحقیق کرے گا۔
چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق چھانگ ای ۔7 مشن کا آغاز 2026 کے آس پاس متوقع ہے جس کا مقصد چاند کے جنوبی قطب پر ماحول اور وسائل کی تلاش اور ایک بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن کی تعمیر کی بنیاد رکھنا ہے۔
چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ چھانگ ای۔ 7 میں ایک چاند آربیٹر ، ایک لینڈر ، ایک روور ، ایک اڑنے والی گاڑی اور متعدد سائنسی آلات شامل ہیں جس کا مقصد جنوبی قطب ایٹکن بیسن پر اترنا ہے۔
کراچی (شِنہوا) آپ کراچی میں ملاکھڑا کو بھلانہیں سکتے۔ یہ کشتی کی قدیم سندھی قسم ہے جو طویل تاریخ کی حامل ہے۔
میچ کے آغاز پر دونوں پہلوان حریف کی کمر کے گرد مڑے ہوئے کپڑے کو باندھتے ہیں جس کے بعد وہ اپنے مخالف کی کمر کا کپڑا پکڑ کر اسے میدان میں گرانے کی کوشش کرتے ہیں یہ پاکستانی مردوں کا پسندیدہ کھیل ہے۔
کھیل سے لطف اندوز ہوں۔

کراچی ، روایتی سندھی کشتی کے مقابلے ملاکھڑا میں پہلوان مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

کراچی ،روایتی سندھی کشتی کے مقابلے ملاکھڑا میں پہلوان مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ شیا نگ شان فورم و یبینار 2022 یکم اور 2 دسمبر کو منعقد ہو گا جس میں ما ہرین اور اسکا لرز گلوبل سیکورٹی انیشی ایٹو کو فروغ دینے اور امن و ترقی کی حفا ظت کے موضوع کے تحت اکٹھے ہوں گے۔
چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے پریس کا نفرنس میں کہا کہ ویبینار میں شرکا ء 6 موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے جس میں ایشیا پیسیفک استحکام اور امن کا فروغ اور گلوبل سیکورٹی پر علا قائی تصادم کے اثرات شامل ہیں۔
وو نے کہا کہ اب تک 14 ممالک سے 40 سے زائد چینی اور غیر ملکی ما ہرین اور اسکالرز اور ایک عالمی ادارے نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے سابق سینئر سیاسی مشیر ژانگ شیاؤپی کے خلاف نظم و ضبط اور قانون کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
جمعہ کو جاری ایک اعلامیہ کے مطابق چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی جیلن صوبائی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین ژانگ سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ اور قومی نگراں کمیشن تفتیش کررہا ہے۔
نان نِنگ (شِنہوا) چین اور ویت نام کی بحریہ نے بیبو خلیج کے پانیوں میں دو روزہ مشترکہ گشت شروع کیا ہے۔
چینی فوج کے مطابق بیبو خلیج کے پانیوں میں یہ ان کا 33 واں مشترکہ گشت ہے، اس حوالے سے دونوں ممالک نے 2005 میں بیبو خلیج کے پانیوں میں مشترکہ گشت کے بارے ایک معا ہدے پر دستخط کئے تھے۔
دونوں اطراف کے جنگی بیڑوں نے مشترکہ تلاش اور امدادی ڈرلز بھی کیں۔

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سمندری معیشت نے 2021 کے دوران سطح اور ڈھانچے کو بہتر بنانے میں مضبوط ترقی کا مظاہرہ کیا ہے۔
نیشنل میرین ڈیٹا اینڈ انفارمیشن سروس (این ایم ڈی آئی ایس) کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ملک کی سمندری منصوعات 90 کھرب یوآن (تقریباً 12.6 کھرب امریکی ڈالرز) سے زائد ہوگئی تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 8.3 فیصد زائد ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سمندری مرد و خواتین ماہی گیروں کی فی کس خالص آمدن میں 2015 کی نسبت 2021 میں 1.5 گنا اضافہ ہوا ہے۔
ابھرتی سمندری صنعتوں نے حالیہ برسوں میں پائیدار رفتارحاصل کی ہے، ان صنعتوں کی ویلیو ایڈیڈ 2015 کی سطح سے 2021 میں 100 فیصد بڑھ گئی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین کی سمندری سیاحت کی مارکیٹ بحال ہوگئی ہے کیونکہ صارفین کی مارکیٹ میں مقامی تفریح اور ساحلی علاقوں میں مختصر فاصلے کے دوروں کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
سال 2021 میں 2015 کی نسبت سمندری پارک علاقے میں 0.7 ہیکٹرز فی 10 ہزار افراد اضافہ ہوا ہے جس سے لوگوں کو سمندر تک آسان رسائی ملی۔
ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی ایک عمارت میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق آگ ارمچی کے ضلع تیان شان کے علاقہ میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں جمعرات کی رات 7 بجکر 49 منٹ پر لگی تھی جسے رات 10 بجکر 35 منٹ پر بجھادیا گیا۔
ہنگامی علاج فراہم کرنے کے باوجود 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 9 دیگر افراد زخمی ہوئے تاہم ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔
آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین میں بینکنگ سیکٹر نے جنوری سے اکتوبر کے دوران پراپرٹی ڈویلپرز کو 26 کھرب 40 ارب یوآن(تقریباً 3 کھرب 71 ارب 83 کروڑ امریکی ڈالر) مالیت کے قرضے دیے ہیں ۔
شنگھائی سیکورٹیز نیوز نے جمعرات کے روز چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن(سی بی آئی آر سی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مدت کے دوران رہن کے بدلے قرضوں کی مد میں بھی 48 کھرب 40 ارب یوآن فراہم کیے گئے۔
چین کے مالیاتی حکام ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی مستحکم اور مضبوط ترقی کو آسان بنانے کی خاطر ہاؤسنگ مارکیٹ کیلئے اپنی پالیسی سپورٹ میں اضافہ کر رہے ہیں۔
اپنے تازہ ترین اقدامات میں سے ایک میں پیپلز بینک آف چائنہ اور چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن نے بدھ کو ایک 16 نکاتی گائیڈ لائن جاری کی ہے جس میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی کیلئے قرض کی فراہمی کو مستحکم کرنے اور انفرادی ہاؤسنگ قرضوں کی معقول طلب میں مدد کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے مارکیٹ کے نگران اداے نے متعلقہ مصنوعات کے معیارکی نگرانی کو تیزکرنے اور فوڈ سیکورٹی کے تحفظ کے لیے فوڈ کنٹینر کی حفاظت کے لیے تین نئے قومی معیارات وضع کیے ہیں۔ جمعرات کو اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کی جانب سے کی گئی ایک پریس کانفرنس کے مطابق کھانے کی پیکیجنگ میں استعمال ہونے والے نئے مواد اور تکنیکس کے ساتھ، معیارات کا مقصد دھاتی کنٹینرز کے لیے کوالٹی کنٹرول کو بڑھانا اور معیارکی جانچ پڑتال کومزید بہتر بنانا ہے۔
ادارے کے عہدیدار وی ہانگ کے مطابق، چین نے اس سال فوڈ سیفٹی اور متعلقہ مصنوعات کے لیے 23 قومی معیارات جاری کیے ہیں۔
کانفرنس میں خوراک، اشیائے صرف، صنعتی مصنوعات، ورک سیفٹی اور سرحد پار ای کامرس سے متعلقہ متعدد قومی معیارات بھی جاری کیے گئے۔
ڈبلن(شِنہوا) چین کے جنوبی ساحلی شہر اور ہائی ٹیک مرکزشین ژین اور آئرلینڈ کے مابین اقتصادی تعاون اور دوطرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ڈبلن میں سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
آئرلینڈ میں چینی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر وانگ جیا باؤ نے کہا کہ چین اور آئرلینڈ کے اقتصادی و تجارتی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور دو طرفہ سرمایہ کاری کی رفتار میں استحکام آیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ شین ژین گلوبل انویسٹمنٹ پروموشن کانفرنس 2022ء پر آئرلینڈ سیشن دوطرفہ اقتصادی تعلقات میں نئی تحریک پیدا کرے گا۔
یہ بتاتے ہوئے کہ گزشتہ سال کے آخر تک شین ژین میں تقریباً 30 آئرش کمپنیاں موجود تھیں ، شین ژین وفد کے چینی نمائندوں نے کہا کہ بائیو فارمیسی، مالیاتی خدمات اور سائنس و ٹیکنالوجی میں آئرلینڈ کی صلاحیتیں شین ژین میں اعلی درجے کی مینوفیکچرنگ ، جدید مینوفیکچرنگ اور جدید سروس انڈسٹریز کے انضمام کو فروغ دینے کیلئے صنعتی ترقی کی حکمت عملی کے ساتھ انتہائی مطابقت رکھتی ہیں ۔
ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے ذمہ دار سرکاری ایجنسی آئی ڈی اے آئرلینڈ میں ڈائریکٹر پیراک ہیز نے شِنہوا کو بتایا کہ اس وقت آئر لینڈ میں 40 سے زائد چینی کمپنیاں ہیں جن کے 3 ہزار سے زائد ملازمین آئرلینڈ کی معاشی اور سماجی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ چین خصوصاً شین ژین سے مزید سرمایہ کاری کا منتظر ہے۔

پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کے صدر سمڈیچ ہینگ سمرین نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے پارلیمانی رہنماؤں نے ایک زیادہ جامع، پائیدار اور لچکدار آسیان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے اجتماعی سیاسی عزم کا اظہار کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پن میں آسیان بین الپارلیمانی اسمبلی (43ویں اے آئی پی اے) کی 43ویں جنرل اسمبلی کے دوران کیا گیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، 43ویں اے آئی پی اے جنرل اسمبلی کے سربراہ سمرین نے کہا کہ پانچ روزہ اجلاس کے دوران آسیان ممالک کے پارلیمانی سربراہان نے اتحاد اور یکجہتی کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسیان کے اتحاد اور مرکزیت کو بڑھایا گیا ہے اور یہ کہ ہم خیالات کا اشتراک کرنے، حل اور پالیسی تجاویز کے ساتھ اور ایک زیادہ جامع، پائیدار اور لچکدار آسیان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے اپنے اجتماعی سیاسی عزم کا اظہار کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔
سمرین نے کہا کہ 43ویں اے آئی پی اے جنرل اسمبلی نے ثابت کیا ہے کہ مشاورت اور اتفاق رائے پر مبنی فیصلہ سازی کے اصول آسیان کے اتحاد اور مرکزیت کے لیے بنیادی حیثیت کے حامل ہیں۔

بیجنگ(شِنہوا) چین اگلے 10 سے 15 سالوں میں گہرے خلا میں مزید تحقیقی مہمات انجام دے گا۔
چین کے قمری ریسرچ پروگرام کے چیف ڈیزائنر اور اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر تعلیم وو ویرین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین نے چاند کے تحقیق پروگرام کے چوتھے مرحلے کی منصوبہ بندی کی ہے جس میں چھانگ ای-7 ،چھانگ ای-6 اور چھانگ ای -8 شامل ہیں۔
ان میں سے چھانگ ای -6 چاند کے دور دراز کے علاقے سے نمونے جمع کرنے اور انہیں زمین پر واپس لانے کے لیے تیار ہے۔ وو کے مطابق اگر یہ کامیاب ہو جاتا ہے تو بنی نوع انسان کے لیے ایسے مشن کی کامیابی کا پہلا موقع ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ چھانگ ای-5 نے چاند کے قریبی علاقے سے 1ہزار 731 گرام مٹی حاصل کی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ چھانگ ای -6 چاند کے دوردراز کے علاقے سے مزید نمونے جمع کرے گا، جس کا مقصد 2 ہزار گرام کا ہدف حاصل کرنا ہے۔چیف ڈیزائنر کے مطابق، دیگر قمری مشنز کے تحت چھانگ ای -7 چاند کے قطب جنوبی پر اترے گا اور چاند کے جنوبی قطب میں موجود غاروں میں پانی کی تلاش کرے گا جہاں کبھی سورج کی روشنی نہیں پہنچی۔
انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے مچھر کالونی میں ہجوم کے تشدد سے 2 ٹیلی کام ملازمین کے قتل کے مقدمے میں 5 نئے ملزمان کو 28 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو مچھر کالونی میں ہجوم کے تشدد سے 2 ٹیلی کام ملازمین کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ڈاکس پولیس نے مقدمے میں مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس نے مجموعی طور پر 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا،تفتیشی افسر نے مقدمے کی پیش رفت رپورٹ بھی پیش کردی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم ہاشم بھی شامل ہے،ملزم ہاشم نے ساتھیوں کے ہمراہ ٹیلی کام ملازمین کی گاڑی کو روکا تھا، وڈیو اور تفتیش کی مدد سے تشدد میں شامل دیگر 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مقدمے میں اب تک 38 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، 20 ملزمان کی شناخت پریڈ ہوچکی ہے۔ 2 ملزمان کا اعترافی بیان جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کیا جاچکا ہے، عدالت نے 5 ملزمان کو 28 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیدیا،عدالت نے تفتئشی افسر کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) چین روزمرہ کی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرے گا خصوصاً ان علاقوں کے باشندوں کیلئے جو نوول کرونا وائرس کی بحالی سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
وزارت تجارت کے ترجمان شو جوئی تنگ نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بند کیے جانیوالے انتظامی علاقوں میں ضروریات زندگی کی اطمینان بخش تقسیم کی صلاحیت کو یقینی بنانے کیلئے مزید کوششیں کی جائیں گی، بوڑھوں، بچوں، حاملہ خواتین، مریضوں اور معذوروں کو ترجیح دی جائے گی۔
شو جوئی تنگ نے کہا کہ وزارت روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی جاری رکھتے ہوئے گوشت کے ذخائر کو کھولنے اور سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے علاقائی ہم آہنگی کو بہتر بنائے گی۔
شو جوئی تنگ نے مزید کہا کہ اس وقت ملک بھر میں روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی مارکیٹ میں سپلائی ضرورت کے مطابق کافی ہے اور مہینے کے آغاز کے مقابلے میں گوشت، انڈوں اور سبزیوں کی ہول سیل قیمتیں کم ہو گئی ہیں۔
وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت و صنعت رانا احسان افضل خان نے کہا ہے کہ نوجوان پاک چین مضبوط دوستی کے مستقبل کے مشعل راہ ہیں، وہی اس تسلسل کیساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کو اپنی توانائی اور مضبوط عزم کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔گوادر پرو کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز کے زیر اہتمام پرسٹن یونیورسٹی اسلام آباد میں معاصر چین کے ا عنوان سے منعقدہ فائنل انٹر یونیورسٹی تقریری مقابلے اور انعامات کی تقسیم کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا ۔ رانا احسان افضل خان نے کہا کہ نوجوان طلباء کو اپنے وقت کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنا چاہیے، ترقی کے لیے متعدد راستے تلاش کرنا چاہیے اور چین کے بصیرت مند رہنماؤں اور حکمت سے سیکھنا چاہیے ۔گوادر پرو کے مطابق آگے بڑھتے ہوئے انہوں نے برادر ملک پاکستان اور چین کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات پر روشنی ڈالی۔
اس سلسلے میں، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اقتصادی بحالی اور سائنس ٹیکنالوجی کے ارتقا کے حوالے سے چین سے بہت کچھ سیکھنے کو تیار ہے ۔گوادر پرو کے مطابق آئی پی ڈی ایس کی صدر فرحت آصف نے اپنے افتتاحی کلمات میں یونیورسٹی کے طلباء کے درمیان تقریری مقابلے کے انعقاد کے مشن کو سراہا۔ اس خصوصی بین یونیورسٹی تقریری مقابلے کا انعقاد عصری چین کی تفہیم کو فروغ دینے اور نوجوان طلباء کو پاک چین دوطرفہ مضبوط تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ترغیب دینے کے لیے کیا گیا تھا۔ ۔گوادر پرو کے مطابق اس سے قبل حصہ لینے والی یونیورسٹیوں بشمول مسلم یوتھ یونیورسٹی، قائداعظم یونیورسٹی، راولپنڈی ویمن یونیورسٹی، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اور پریسٹن یونیورسٹی نے یونیورسٹی کی سطح پر مقابلے منعقد کیے اور فائنل مقابلے اور تقسیم انعامات کی تقریب کے لیے نامزدگیاں بھیجیں۔
۔گوادر پرو کے مطابق اس کے بعد فاتحین کو فائنل تقریب میں مقابلے کے لیے مدعو کیا گیا۔ شرکاء کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں قومی کانگریس، پاک چین تعلقات، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی)، دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کے ذیلی عنوانات دیے گئے۔ ۔گوادر پرو کے مطابق سفیر نغمانہ ہاشمی، ڈاکٹر فرقان راؤ، اور ڈاکٹر طاہر ممتاز کی سربراہی میں ایک معزز اعلیٰ سطحی جیوری نے حتمی فیصلہ دیا اور مقابلے کے فاتحین کا فیصلہ کیا۔ مقابلے میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی سندس حبیب نے پہلی، راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی عروہ برنی نے دوسری اور بی بی نرجس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ۔گوادر پرو کے مطابق مہمان خصوصی، جیوری اور منتظمین نے جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا ۔ اس موقع پر پریسٹن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد اعوان، فیکلٹی ممبران اور شرکت کرنے والی یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیروت(شِنہوا) لبنان کی پارلیمنٹ ساتویں بار نئے صدر کے انتخاب میں ناکام ہوگئی کیونکہ سیاسی جماعتیں ابھی تک صدر کے عہدے کے لیے کسی شخصیت پر متفق نہیں ہوسکیں۔
قومی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے 128 میں سے 110 ارکان کی شرکت کے ساتھ ہونے والے پہلے اجلاس میں کوئی بھی امیدوار دو تہائی اکثریت حاصل نہیں کرسکا جبکہ دوسرا اجلاس کورم کی کمی کے باعث نہ ہو سکا۔
پہلے سیشن میں 42 ارکان نے رکن پارلیمنٹ ميشال معوض کو یونیورسٹی پروفیسر عصام خلیفہ کوچھ ووٹ، سابق وزیر زیاد بارود کو دو ووٹ جبکہ ایک ووٹ بدری ضاہر کوملا۔
سابق صدر ميشال عون کی مدت صدارت 31 اکتوبر کوختم ہوگئی تھی۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی اور غیر ملکی مالیاتی اداروں کے مالیاتی فورم کے شرکاء نے عالمی اقتصادی ترقی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ بیجنگ میں ختم ہونے والے فنانشل اسٹریٹ فورم 2022 کی سالانہ کانفرنس میں چائنہ انویسٹمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین اور سی ای او پھینگ چھون نے کہا کہ ترقی اور تعاون عالمی مسائل کو حل کرنے کی 'کلید' ہیں۔ پھینگ نے کہا کہ مالی سرمایہ اور بین الاقوامی سرمایہ کاری عالمی اقتصادی بحالی میں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اور ملکی اور غیر ملکی اداروں کے درمیان تعاون مستقبل میں دنیا کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گا۔
شرکاء نے خاص طور پر علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ صلاحیت کو سراہا۔ بنکاک بینک کے صدر چارٹسیری سوفون پانیچ نے کہا کہ آر سی ای پی نے اپنے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو آسان بناتے ہوئے ایشیائی ممالک کے درمیان رابطے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم پیش کیا ہے جس سے تمام اراکین کے لیے اقتصادی شراکت داری مثبت وسائل پیدا کرے گی۔
ایس ایم سی (چائنہ) کمپنی کے مطابق اس کے بہت سے درآمدی اور برآمدی سامان آر سی ای پی کے رکن ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں وہ بھی شامل ہیں جنہوں نے پہلی بار چین کے ساتھ۔ آزاد تجارتی معاہدے کیے ہیں۔ ابتدائی تخمینوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آر سی ای پی کے نفاذ کے پہلے سال میں کمپنی کے ٹیکسوں میں 3کروڑ یوآن(تقریباً42لاکھ ڈالر) کی کمی آسکتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 90 فی صد سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کراچی کو پیپلز پارٹی کی حکومت نے تباہ کردیا۔ شہر کی ابتر صورت حال اور عوام کو درپیش مسائل پر ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا اعلان تو ہوگیا، لیکن ہم الیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامات کرنے کے منتظر ہیں۔ اگر کرپشن دیکھنا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے تو کم از کم الیکشن کمیشن یہ تو دیکھ لے کہ نئی اسکیمیں کیوں آ رہی ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ جب الیکشن قریب آتے ہیں تو ہر جماعت کام کرنا شروع ہوجاتی ہے۔ پچھلے تین چار برس سے سیاسی بنیادوں پر تعیناتیاں ہورہی ہیں۔ ایسی صورتحال میں حکومت اپنا اثرورسوخ استعمال کرے گی۔شہر میں مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔ سڑکوں کی استرکاری برسات کے کئی ماہ بعد بھی جاری ہے جب کہ اس دوران جو کام کیا جارہا ہے وہ ناکافی اور غیر معیاری ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ماس ٹرانسپورٹیشن پر جو کام کراچی میں کیا جارہا ہے وہ بہت کم ہے۔ نہ جانے حکومت کے کمپنیوں کے ساتھ کیا معاہدے ہیں؟۔ اورنج لائن کے 2 اسٹاپ کے لیے عوام بھاری کرایہ کیوں دیں؟ اس حکومت نے اورنج لائن سروس کو تباہ کردیا۔ گرین لائن نہ ن لیگ نے بنائی اور نہ ہی پی ٹی آئی نے مکمل کیا۔ عمران خان نے ادھورے منصوبے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے کے تحت پورا یونیورسٹی روڈ توڑ دیا گیا ہے۔ سڑک کی جگہ کم کر کے بیچ میں ریڈ لائن بنائی جارہی ہے۔ سیکڑوں گاڑیوں کو یونیورسٹی روڈ سے روزانہ گزرنا ہوتا ہے، نہ جانے کتنے برس تک اس روڈ پر اب مسافر رلتے رہیں گے۔ 90 فیصد سے زائد ریونیو دینے والے شہر کو اس حکومت نے تباہ کردیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں سے گزارش ہے کہ 15جنوری کو اپنا لیڈرمنتخب کریں۔ وہ لیڈر جو اس شہر کے لیے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ڈھائی ماہ کا وقت ہے، اختیارات منتقل کیوں نہیں کرتے۔ ایم کیو ایم سے پوچھتے ہیں کہ آپ اتحادی جماعت ہیں آپ اختیارات منتقلی کی بات کیوں نہیں کرتے؟۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دھرنا دیا تو پوری قوم کے سامنے حکومت نے ہم سے معاہدہ کیا۔ رجیم چینج ہوا تو ایم کیو ایم بڑے مینڈیٹ کے ساتھ جاملی۔ سردیاں شروع ہوچکی ہیں لیکن پھر بھی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کے الیکٹرک کا منصوبہ جو 2019 میں مکمل ہونا تھا وہ کہاں گیا؟ تین سال گزر گئے مگر یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔ جماعت اسلامی اگر نہ ہوتی تو یہ ہم سے سردیوں میں بھی فیول ایڈجسٹمنٹ کے پیسے لیتے۔ جماعت اسلامی کا مقف واضح ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔ اس کے ساتھ معاہدے میں ایم کیو ایم، پی پی، پی ٹی آئی سب جماعتیں شامل ہیں۔ اس کمپنی کو یہاں سے روانہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب سب خاموش ہوتے ہیں تو جماعت اسلامی تب بھی اپنی مہم چلاتی ہے۔ حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ حق دو کراچی کو تحریک چل رہی ہے اور یہ چلتی رہے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ اور جمہوریہ کانگو کے صدرفیلکس شیسکیدی نے دو طرفہ سفارتی تعلقات کومعمول پر لانے کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پرایک دوسرے کو مبارکباد دی ہے۔ صدر شی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ نصف صدی کے دوران چین اور جمہوریہ کانگو میں تعلقات مضبوط اور مستحکم انداز میں استوار ہوئے اور روایتی دوستی مسلسل مستحکم ہوئی ہے۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک نے یکساں تعاون پر مبنی تزویراتی شراکت داری قائم کی اور عملی تعاون سے نتیجہ خیز فوائد حاصل کیے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے لوگوں کی فلاح و بہبود میں بہت بہتری آئی ہے۔
دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے شی نے کہا کہ وہ 50 ویں سالگرہ کو سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مضبوط اور مشترکہ طور پر چین کانگو تعقات کے لیے نئے امکانات کھولنے کا موقع سمجھتے ہوئے صدر شیسکیدی کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

کوالالمپور(شِنہوا) انور ابراہیم نے ملائیشیا کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے ۔ انہوں نے جمعرات کے روز نیشنل پیلس میں حلف اٹھایا۔ وہ ملائیشیا کے سابق نائب وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں۔
روایتی مالائی لباس میں ملبوس پاکٹن ہڑپن (پی ایچ) اتحاد کے سربراہ انور ابراہیم نے قومی محل سے براہ راست نشر ہونیوالی ایک تقریب میں ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کے سامنے ملک اور عوام کی بھرپور خدمت کرنے کا عہد کیا۔
تقریب میں انور ابراہیم کے سیاسی اتحادی بھی شریک تھے۔
75سالہ انور نے 1993ء تا 1998ء باریسن نیشنل حکومت(بی این) میں سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کے ماتحت بطور نائب وزیراعظم خدمات سرانجام دیں۔ مہاتیر محمد کے ساتھ اختلافات کے بعد انور ابراہیم نے پیپلز جسٹس پارٹی بنائی جو اپنے مالائی مخفف پی کے آر کے نام سے معروف ہے اور اس جماعت نے بعد ازاں کئی قومی انتخابات میں حصہ لیا۔
انہوں نے بی این میں اپنے سیاسی کیریئر کے دوران ثقافت، نوجوان اور کھیل، تعلیم، زراعت اور مالیات کے قلمدان سنبھالے۔
پیپلز جسٹس پارٹی نے بعد میں کئی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ پی ایچ اتحاد تشکیل دیا، اتحاد نے 2018ء کے قومی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ملک کی آزادی سے لے کر2018ء تک اقتدار پر فائز رہنے والی باریسن نیشنل حکومت(بی این) کی طویل حکمرانی کا خاتمہ کیا۔
تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان (آج) 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اور پر امن احتجاج سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہیں ہی ڈرپوک، زخمی خان سے بھی ڈرتے ہیں۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا وہ حکومت سے باہر انکے لئے زیادہ خطرناک ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے مزید کہا کہ پر امن احتجاج عوام کا حق ہے، انشا اللہ(آج) ہفتہ کو ایک بجے عمران خان راولپنڈی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اور پر امن احتجاج سے خطاب کریں گے۔ فیصل جاوید نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارے پرامن احتجاج کے سامنے وفاقی حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، راستوں کو بند کیا جارہا ہے، عدالت اسکا نوٹس لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریکارڈ تعداد میں فیملیز کی شرکت سے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گرانڈ اترنے پر بندش لگا کر انکی جان کو مزید خطرے میں ڈالا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تھائی یوآن(شِنہوا)چین میں کوئلے کی دولت سے مالا مال شمالی صوبہ شنشی نے 2022ء کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران ملک کے دیگر حصوں کو تقریباً 1 کھرب 17 ارب 55 کروڑ کلوواٹ بجلی کی ترسیل کی۔
صوبائی شماریات بیورو نے جمعرات کے روز بتایا کہ اس عرصہ کے دوران صوبہ سے بجلی کی ترسیل میں گزشتہ سال کی نسبت 16.94 فیصد اضافہ ہوا۔ صوبے میں بجلی کی پیداوار کا مجموعی حجم 3 کھرب 41 ارب 25 کروڑ کلو واٹ تک پہنچ گیا ہے۔
چین میں توانائی کے اہم بیس کے طور پر صوبہ شنشی ملک میں توانائی کی فراہمی اور بجلی کی ترسیل کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
بیورو نے کہا کہ موسم سرما میں ہیٹنگ کیلئے بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی خاطر شنشی نے اپنے بجلی کی ترسیل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا ہے، مزید بتایا کہ شنشی ملک بھر کے 22 صوبوں میں بجلی کی ریکارڈ ترسیل کر رہا ہے۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعت کی وفاق پر چڑھائی کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے، وفاق اور اسکی اکائیاں مل کر کسی بھی غیر آئینی اقدامات کو روکنے کی پیش بندی کریں، چیف سیکرٹریز یقینی بنائیں کہ کوئی سرکاری ملازم منصوبے کا حصہ نہ بنے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 26 نومبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے وزارت داخلہ میں رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیرمملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو اور سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اجلاس میں شریک ہوئے، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس معظم جاہ اور چیف سیکرٹری نے آن لائن شرکت کی۔ پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ حکام اور قائم مقام آئی جی، آئی جی اسلام آباد و چیف کمشنر اسلام آباد اور سکیورٹی ایجنسیز کے نمائندے بھی شریک اجلاس ہوئے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے جلسے یا دھرنے کے حوالے سے حکمت عملی پرغور کیا گیا، شرکا نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی اجتماع اور سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی، شرکا نے وفاق پر ممکنہ حملے کی صورت میں آئین اور قانون کی مکمل پاسداری کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعت کی وفاق پر چڑھائی کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے، وفاق اور اسکی اکائیاں مل کر کسی بھی غیر آئینی اقدامات کو روکنے کی پیش بندی کریں، چیف سیکرٹریز یقینی بنائیں کہ کوئی سرکاری ملازم منصوبے کا حصہ نہ بنے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے ایک سینئر عہدیدار نے چینی قوم کے عظیم تجدیدنو کو حقیقت کاروپ دینے کے لیے تحریک کا ایک موثر ذریعہ بنانے کی کوششوں پر زور دیا ہے ۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے سربراہ لی شولئی نے یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے پیش لفظ کے مطالعہ سے متعلق حیات نولائبریری کے ساتھ ساتھ حیات نولائبریری کی پہلی تین جلدوں کی اشاعت پر ایک اجلاس میں کہی۔
لی نے پیش لفظ کے رہنما اصولوں کی گہرائی کے ساتھ سمجھ بوجھ کے حصول، ہماری تاریخ پراعتماد بڑھانے اورزمانے کے رجحانات کو سمجھنے کی کوششوں پر زور دیا۔
اجلاس کے شرکا کا خیال تھا کہ پیش لفظ تاریخی عمل، بنیادی رجحانات اور قومی تجدیدنو کے روشن امکانات پر روشنی ڈالتا ہے اور پیش لفظ بصیرت، وجدان اور اہمیت سے بھرپور ہے۔
اجلاس میں لائبریری کی سنجیدگی اور اس سے فائدہ اٹھانے کی کوششوں پر بھی زوردیا گیا اورمشترکہ طور پر ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور تمام محاذوں پر قومی تجدید نو کو فروغ دینے کے لیے معاشرے کے کاروباری جذبے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
نیویارک (شِنہوا) کئی دہائیوں سے سیاہ فام خاندان شکایت کررہے ہیں کہ نیویارک شہر میں بچوں کا فلاحی ادارہ ، دی ایڈمنسٹریشن فار چلڈرن سروسز ان کے خلاف تعصب اختیار کئے ہو ئے ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایجنسی کے نسلی مساوات آڈٹ کے مطابق خود ادارے کے بہت سے ملازمین اس سے اتفاق کرتے ہیں، تاہم اس رپورٹ کو کبھی جاری نہیں کیا گیا۔
بروکلین اور برونکس میں 50 سے زیادہ سیاہ فام اور ہسپانوی فرنٹ لائن کیس ورکرز اور ایجنسی منیجرز کے 2020 کے سروے پر مبنی ایک رپورٹ میں بہت سے والدین اور ان کے حامیوں نے اسے شکاری نظام سے تعبیر کیا ہے جو جانچ پڑتال کے مراحل میں خاص طور پر سیاہ اور بھورے والدین کو نشانہ بناتا ہے۔
نیویارک میں بچوں کے فلاحی نظام میں بچوں سے بدسلوکی کی شکایات سفید فام کی نسبت سیاہ فام خاندانوں میں 7 گنا زائد اور انہیں خارج کرنے کا الزام 13 گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ "نسل خطرات کے اشارے کے طور پر کام کرتی ہے۔"
اس سروے میں ایک ایسی ایجنسی کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جسے بچوں کی حفاظت اور خاندانوں کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے توازن قائم رکھنا ہوگا۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے مالیاتی حکام نے ملک کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے استحکام اور بہترین ترقی کو آسان بنانے کے تازہ ترین پیش رفت کے سلسلے میں 16 اقدامات کیے ہیں ۔
پیپلز بینک آف چائنہ اور چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن کی جانب سےجاری کردہ گائیڈ لا ئنزکے مطابق رئیل اسٹیٹ کی ترقی کے لیے قرضوں کی فراہمی کو مستحکم کرنے اورانفرادی ہاؤسنگ قرضوں کی معقول طلب میں معاونت کی کوشش کی جائے گی۔
ان گائیڈ لا ئنز میں کہا گیا ہے کہ دو پالیسی بینکوں کو مستند قرض دہندگان کو مخصوص قرضے جاری کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی تاکہ ہاؤسنگ منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
کمرشل بینکوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ رئیل اسٹیٹ منصوبوں کی تکمیل کے لیے سمجھداری اور منظم طریقے سے قرضوں کا اجرا کریں جب کہ گھر کے خریدار مخصوص حالات میں اپنے ہاؤسنگ قرضوں کی ادائیگی میں توسیع سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
ان گائیڈ لا ئنز میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ مکان رہنے کے لیے ہوتے ہیں ، قیاس آرائیوں کے لیے نہیں جبکہ اس میں شہر کے لیے مختص اقدامات پر زور دیا گیا ہے ۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں جنوری سے اکتوبر کے دوران آبی گزرگاہوں سے مال برداری کے حجم میں اضافہ کا رحجان برقرار ہے اور اس مدت کے دوران مال برداری کے حجم میں گزشتہ سال کی نسبت 4.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزارت نقل و حمل کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران ملک میں آبی گزرگاہوں کے ذریعے 7 ارب ٹن سے زائد کارگو منتقل کیا گیا۔
صرف اکتوبر میں ہی چین کی آبی گزرگاہوں سے 75 کروڑ 35 لاکھ 60 ہزار ٹن کارگو بھیجا گیا جو ستمبر کے 71 کروڑ 71 لاکھ 70 ہزار ٹن کارگو سے زیادہ ہے۔
جنوری سے اکتوبر کے دوران چین کا وسطی صوبہ ہوبے آبی گزرگاہوں کے کارگو حجم میں توسیع کے لحاظ سے صوبائی سطح کے علاقوں میں سرفہرست رہا اور اس کے کارگو حجم میں گزشتہ سال کی نسبت 24.6 فیصد نشوونما دیکھی گئی۔
چین کا شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ اور جنوبی صوبہ ہائی نان گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 24.3 فیصد اور 18.1 فیصد نشوونما کے ساتھ آبی گزرگاہوں کے کارگو میں توسیع کے لحاظ سے سرفہرست خطوں میں شامل ہے۔
کابل (شِنہوا) افغانستان کی وزارت صحت عامہ کو ازبکستان کے ساتھ ایک طے شدہ معاہدہ کے مطابق 180 ایمبولینسز میں سے 125 موصول ہو گئی ہیں ۔
وزارت کے ترجمان شرافت زمان نے جمعرات کے روز شِنہوا کو بتایا کہ 60 لاکھ 51 ہزار امریکی ڈالرزمالیت کی ایمبولینسز ملک کے دارالحکومت اور صوبوں میں صحت عامہ کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے وزارت صحت عامہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
طالبان کی زیرقیادت نگراں حکومت نے پورے افغانستان میں صحت سمیت عوامی خدمات کو بہتر بنانے کا عزم کیا ہے کیونکہ اس جنگ زدہ ملک کے بیشتر حصوں میں لوگوں کو صحت کی مناسب رسائی نہیں ہے۔
چھانگشا(شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہونان میں ماہرین آثار قدیمہ نےجولائی سے لے کر اب تک 43 قدیم مقبروں کی کھدائی کی ہے، جن میں سے 13 پختہ اور 30 گھڑوں کے اندر بنےہوئے ہیں،ان مقبروں سے مٹی کے برتنوں، پیتل، لوہے اور چاندی کی 270 سے زائد نوادرات برآمد ہوئی ہیں۔
ثقافتی آثار اور آثار قدیمہ کے صوبائی انسٹی ٹیوٹ کے وولی پھنگ پروجیکٹ کے سربراہ چھین بن نے کہا کہ یہ تمام مقبرے ایک کمپلیکس میں واقع ہیں جن کا تعلق بنیادی طور پر ہان عہد (202 قبل مسیح سے 220عیسوی) اورجن عہد(265 سے420 عیسوی) سے ہے۔
چھین نے مزید کہا کہ 2012 سے 2021 تک، کمپلیکس میں 527 قدیم مقبروں کی کھدائی کی گئی، جو ابتدائی مغربی ہان عہد (202 قبل مسیح سے25 عیسوی) سے لے کر سونگ عہد(960 سے1279 عیسوی) تک تعمیر ہوئے۔
43 نئے کھدائی شدہ مقبروں میں سے، چھ کا تعلق وارنگ اسٹیٹ کے آخری عہد (475سے 221 قبل مسیح) سے ہے، جو ہونان کی لان شان کاؤنٹی میں مقبروں کی پہلی دریافت ہے۔
وولی پھنگ گاؤں میں ایک کم بلند پہاڑی کی چوٹی پر دریافت ہونے والے تمام چھ مقبرے مستطیل عمودی گڑھوں میں واقع ہیں جن سے ۔ مٹی کے برتن، کانسی، لوہا، ٹیلک اور لکڑی سے بنی اشیا دریافت ہوئی ہیں۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن نے کہا ہے کہ چین نے مالی سال 2022/2023 کے دوران اقوام متحدہ کی موجودہ 11 امن فوجی کارروائیوں کے لیے پہلے سے مقرر کردہ مدت کے لیے مکمل طور پر ادائیگی کر دی ہے ۔
مشن نے کہا کہ چین نے اس سے پہلے باقاعدہ بجٹ کے لیے حصہ داروں کی جانب سے اپنے حصے کی امداد اور جرائم سے متعلق ٹربیونلز کے لیے بین الاقوامی بقایا جات کے طریقہ کار کے مطابق مکمل ادائیگی کی ہے۔
چینی مشن نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے امور کے لیے چین کی ثابت قدمی کے ساتھ حمایت اور کثیرالجہتی کا اظہار ہے جو ایک بڑے ملک کے طور پر اس کے احساس ذمہ داری کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کے باقاعدہ بجٹ اور قیام امن میں چین نے دوسرے سب سے بڑے معاون ، سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کے طور پر ہمیشہ فعال طور پر اقوام متحدہ کے لیے اپنی مالی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے۔
مشن نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی امن کا معمار، عالمی ترقی میں معاون، بین الاقوامی نظام کا محافظ اور عوامی اشیا فراہم کرنے والا ملک رہا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے رواں سال اکتوبر میں کامیابی کے ساتھ اپنی 20ویں قومی کانگریس کا انعقاد کیا، جس میں چین کی مستقبل کی ترقی کے لیے اہم اسٹریٹجک منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا۔
قومی کانگرس میں اس بات کی توثیق کی گئی کہ چین ہمیشہ حقیقی کثیرالجہتی کو فروغ دیتا رہاہے اور اس پر عمل پیرا رہا جبکہ عالمی نظم و نسق کے نظام کی اصلاح اور تعمیر میں فعال طور پر کردار اداکرتا رہتا ہے۔
اقوام متحدہ سے متعلق بین الاقوامی نظام کے استحکام کو برقرار رکھا ہوا ہے، بین الاقوامی قانون کے تحت بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی معاملات میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کا علم بردار رہا ہے ۔
مشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چین ہمیشہ سیاسی طریقوں سے شورش زدہ علاقوں کےمسائل کو حل کرنے کی ترغیب دیتا رہا ہے اور اقوام متحدہ کے امن مشن میں ایک فعال حصہ دار اور اہم شراکت دار ہے۔

سالز برگ، آسٹریا (شِنہوا) چین کے 8 تکنیکی ماہرین بد ھ کے روز سے شروع ہو نے والے عالمی مہا رتوں کے مقابلہ 2022 کے خصوصی ایڈیشن کے آخری مرحلے میں شریک ہیں۔
سالزبرگ میں مقابلہ 28 نومبر تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر سے تقر یباً 100 ماہرین شرکت کررہے ہیں۔
وہ 7 کیٹگریز میں مقابلہ کریں گے جن بجلی کی تنصیبات ، صنعتی کنٹرول ، اینٹوں کی کٹائی ، کنکریٹ تعمیراتی کام ، بھاری گاڑیوں کی ٹیکنالوجی ، فریٹ فارورڈنگ اور کیمیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی شامل ہے۔
چینی ماہرین تمام 7 کیٹگریز میں شرکت کررہے ہیں۔
کیمیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی مقابلے میں شریک چینی ماہر جیانگ یوہی نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ وہ مقابلے کے لئے سخت محنت کررہی ہیں اور پرامید ہیں کہ وہ سالزبرگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔
عالمی مہا رتوں کا مقا بلہ ایک عالمی پیشہ ورانہ مہارت کے فروغ کا مقابلہ ہے جسے دنیا بھر میں تکنیکی ماہرین کا اولمپکس کہا جاتا ہے۔ ستمبر اور نومبر کے درمیان 15 ممالک میں اس کے خصوصی ایڈیشن کا انعقاد کیا ہے۔ جس میں مہارتوں کی 62 کیٹگریز کا احاطہ کیا گیا ہے۔
چین عالمی مہا رتوں کے مقابلہ 2022 کے خصوصی ایڈیشن کے گزشتہ مرحلے میں 15 سونے، 3 چاندی ، 3 کانسی کے تمغے اور 5 انعامات جیت چکا ہے۔
نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں واقع پرپل ماؤنٹین رصدگاہ کے مطابق شمسی کھوج کرنے والے چینی سیٹلائٹ نے اپنی پہلی شمسی تصویر بھیج دی ہے۔ یہ سیٹلائٹ اکتوبر میں بھیجا گیا تھا۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے ماتحت پرپل ماؤنٹین رصدگاہ میں سیٹلائٹ کے مرکزی سائنسدان گان وائی چھن نے کہا کہ ایڈوانسڈ اسپیس بیسڈ شمسی رصدگاہ (اے ایس او۔ ایس) چینی نام کوافو ۔1 نے شمسی کرنوں کی ایکسرے تصویر بھیجی ہے جو 11 نومبر 2022 کو صبح 1 بجے (عالمی وقت) نمودار ہو ئی تھی۔
گان نے کہا کہ یہ تصویر سیٹلائٹ پر موجود ہارڈ ایکس رے امیجر (ایچ ایکس آئی) سے بنائی گئی ہے، جو کہ اگرچہ اب بھی جانچ کے مراحل میں ہے تاہم تصویر کا ایفکٹ بہترین ہے۔ جس سے سورج سے اخراج کی تفصیلات اور سورج کی درست ساخت دونوں کی مؤثر شناخت ہوسکے گی۔
کوافو 1 لانگ مارچ 2 ڈی راکٹ کی مدد سے چین کے جنوب مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے 9 اکتوبر کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔
خلائی شمسی رصدگاہ کا نام کوافو رکھا گیا ہے جو چینی افسانوی داستانوں میں ایک دیو ہے۔یہ سورج کا تعاقب کرتی ہے اور اس سے ہم آہنگ مدار میں چلتی ہے جو زمین کی گردش سے متاثر نہیں ہوتا۔ جبکہ زمین پر موجود دوربین صرف دن کے اوقات میں سورج کو دیکھ سکتی ہے۔
گان نے کہا کہ اے ایس او-ایس سال کے زیادہ تر حصے میں دن میں 24 گھنٹے سورج کی کھوج کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کا یومیہ طویل ترین ٹائم آؤٹ 18 منٹ سے زیادہ نہیں ہے جب مئی سے اگست تک ہرروز زمین کے سائے میں مختصر طور پر چلتا ہے۔
ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیشی حکومت نے چینی حکومت اور کمپنیوں کے تعاون سے ملک کے آئی سی ٹی (انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) منصوبے پر عمل درآمد کیا ہے جس سے ملک بھر میں ہزاروں سرکاری دفاتر کو ملک گیر رابطوں سے مربوط کردیا گیا ہے۔
ڈھاکہ میں " ڈ یو یلپمنٹ آف نیشنل آ ئی سی ٹی انفرا -نیٹ ورک فا ر بنگلہ دیش گو رنمنٹ فیز 3 (انفو۔ سرکار فیز3 )" کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔
وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیر مملکت برائے آئی سی ٹی ڈویژن جنید احمد پلک نے صدارت کی۔
بنگلہ دیش میں چین کے سفیر لی جی منگ، بنگلہ دیش کے آئی سی ٹی ڈویژن کے سینئر سیکرٹری این ایم زین العالم پی اے اے اور وزیر اعظم آفس کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ( پی پی پی اے) کے سی ای او (سیکرٹری) محمد مشفق الرحمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
بنگلہ دیش، ڈھاکہ، انفو۔ سرکار فیز 3 منصوبے کی اختتامی تقریب سے بنگلہ دیش میں چینی سفیر لی جی منگ خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
سی آر آئی جی (چائنہ ریلوے انٹرنیشنل گروپ کمپنی لمیٹڈ) کے منیجنگ ڈائریکٹر گو وے اور ہواوے ٹیکنالوجیز بنگلہ دیش لمیٹڈ کے سی ای او پین جن فینگ اور دیگر نے خطاب کیا ۔
یہ منصوبہ 2017 میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد ملک کے پسماندہ دیہی قصبوں (یو نئینز) کو تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنا تھا۔
چین اور بنگلہ دیش کی حکومتوں کے مشترکہ مالی تعاون کے اس منصوبے سے ملک کی 2 ہزار 600 یونئینز کو تیزرفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ رابطہ فراہم کیا جارہا ہے۔
چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر سے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ حکام نے متعدد نئی پابندیاں بھی عائد کردی ہیں،عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں ہیلتھ کمیشن نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 31 ہزار سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے۔ مذکورہ تعداد وبائی امراض کے ابتدائی دنوں کے افراتفری کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے،حکام نے بتایا کہ کیسز کی تعداد 31 ہزار 444 ریکارڈ کی گئی اور یہ تعداد 13 اپریل کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جب تجارتی مرکز شنگھائی میں دو ماہ کے لیے لاک ڈان لگادیا گیا تھا،دریں اثنا شنگھائی نے اعلان کیا کہ شہر آنے والے مسافروں کو پانچ دن تک ریستوران یا دکانوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی تیز بارش سے سڑکوں پر سیلابی صورت حال ہے،بارش کے باعث ٹریفک جام ہوگیا، پانی مارکیٹوں میں بھی داخل ہوگیا، سعودی حکام کی جانب سے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی اپیل کی گئی ہے،مکہ مکرمہ میں تیز بارش کے باعث ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے متعدد انڈر پاس احتیاطی تدابیرکے طور پر بند کر دییگئے ہیں، مکہ مکرمہ کی ضلعی حکومت کے مطابق بارش سے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،دوسری جانب جدہ میں بارش کے باعث فضائی سفر بھی متاثر ہوا ہے اور بعض پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، شدید بارش اور تیز ہوا کے باعث متعدد پروازیں ملتوی کردی گئی ہیں،جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ائیرپورٹ نے کہا ہے کہ مسافر ائیرپورٹ آنے سے قبل ائیرلائن انتظامیہ سے رابطہ کرلیں، وزارت حج و عمرہ نے بھی زائرین سیکہا ہیکہ وہ ائیرپورٹ جانے سے قبل اپنی پرواز کی صورتحال کے بارے میں ائیر لائنز سے رابطہ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس کے شہر کرمسک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، مسلح شخص خود بھی مارا گیا،روسی حکام کے مطابق رائفل اٹھائے 66 سالہ شخص نے شہر کے شاپنگ ڈسٹرکٹ کی سڑک پر فائرنگ کی، جس سے تین افراد ہلاک ہوئے، فائرنگ کے بعد مسلح شخص نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا،حکام کا کہناتھا کہ مرنے والے دو افراد مسلح شخص کے جاننے والوں میں سے تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا معاملہ لگتا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
الجزائر کی عدالت نے جنگل میں آگ لگانے کے غلط الزام پر ہجوم کی جانب سے 38 سالہ شخص کو قتل کرنے کے جرم میں 49 افراد کو موت کی سزا سنا دی،الجزائری میڈیا کے مطابق الجزائر کی عدالت نے 28 دیگر افراد کو بغیر ضمانت دو سے دس سال قید کی سزا بھی سنائی ہے،یاد رہے کہ الجزائر میں مشتعل ہجوم کا جنگل میں آگ لگانے کے غلط الزام پر 38 سالہ شخص کے قتل کا واقعہ گذشتہ سال ہوا تھا، الجزائر جنگلات میں آگ کی تحقیقات میں مقتول بیگناہ ثابت ہوا تھا،تحقیقات کے مطابق مقتول جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی رضاکارانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے گیا تھا، عدالت نے مقتول کے قتل کے الزام میں 49 افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے جبکہ الجزائر میں 1993 کے بعد سے سزائے موت پر عملدرآمد کی پابندی لگی ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانیہ میں سائبر کرائم میں ملوث افراد کے خلاف سب سے بڑے اینٹی فراڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق آپریشن کے تحت برطانوی پولیس نے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے،برطانوی پولیس کے مطابق اس سائبر فراڈ کے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ افراد سے زائد ہو سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی نئی رپورٹ میں بھارت میں جاری مذہبی انتہاپسندی، عدم برداشت اور اقلیتوں سے روا جبری سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، رپورٹ میں امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا گیا ہیکہ بھارت کو مذہبی آزادی پر خصوصی تشویش والے ملک کا درجہ دیا جائے،رپورٹ کے مطابق 2022 میں بھارت میں مذہبی آزادی کے حالات بدترین رہے، بھارتی حکومت نے قومی، ریاستی اور مقامی سطح پر جبری مذہبی تبدیلیاں، جنسی تشدد، مذہبی انتہا پسندی، عبادت گاہوں سمیت املاک کی تباہی، من مانی حراست اور مسلمانوں اور مسلمان صحافیوں کو ہراساں کرنیکا سلسلہ جاری رکھا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے صحافی محمد زبیر اور صدیق کپان پر بھارت کی مودی حکومت نے غیر قانونی ظلم و جبر کیا، بھارت میں مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کے معاملات بدستور تشویش ناک ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اگرتلہ، بھارت (شِنہوا) پان کے پتوں کا تعلق جنوب مشرقی ایشیا ہے ، یہ بھارت میں ثقافتی اور مذہبی اہمیت کے اعتبار سے بہت اہمیت رکھتے ہیں، اس کے علاوہ یہ صحت کے لئے بھی مفید ہیں۔
بزرگ اور جوان شہر ی سب دل کی شکل والے پتوں کے دیوانے ہیں۔ یہ خوشحالی اور تازگی کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔
پتوں کو بھارت میں تھکاوٹ دور کرنے، جراثیم کشی، اور خوشگوار سانس کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اکثر اسے لپیٹ کر چبایا جاتا ہے۔
اس میں مختلف اجزاء بھی شامل کئے جا تے ہیں جن میں گری دار میوہ بھی شامل ہے۔ یہ پان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور بھارت میں ہرجگہ نظر آتا ہے۔
آیئے شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلہ کی تھوک مارکیٹ کا دورہ کرتے ہیں۔

بھارت ، شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلہ میں مزدور تھوک مارکیٹ سے پان کے پتے لیکر کر یا نہ اسٹور جا رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بھارت ، شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلہ میں مزدور تھوک مارکیٹ سے پان کے پتے لیکر کر یا نہ اسٹور جارہے ہیں۔ (شِنہوا)

فیڈرل سروس ٹریبونل نے وفاقی حکومت کی اپیل کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو کام سے روکنے کا وفاقی حکومت کا حکم بحال کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل سروس ٹریبونل کے قائم مقام چیئرمین رانا زاہد محمود اور ممبر جاوید غنی نے وفاقی حکومت کی اپیل پر تحریری حکم جاری کیا، جس میں سی سی پی او لاہور کو بحال کرنے کا 10 نومبر کا فیصلہ معطل کردیا گیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر غلام محمود ڈوگر کی اپیل قبل ازوقت تھی تو معطلی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کیوں روکا گیا ؟ٹربیونل کے بینچ نمبر 3 نے اس معاملے پر اپنا دائرہ اختیار کیسے استعمال کیا ؟ فیڈرل سروس ٹریبونل نے وفاقی حکومت کی اپیل پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا، جو چیئرمین کی سربراہی میں مزید سماعت 5 دسمبر کو کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی