امریکہ ، کیلیفورنیا کے لاس اینجلس میں ایک شخص اسٹاربکس اسٹور کے سامنے آویزاں احتجاجی بورڈ کے پاس سے گزر رہا ہے۔(شِنہوا)
امریکہ ، کیلیفورنیا کے لاس اینجلس میں ایک شخص اسٹاربکس اسٹور کے سامنے آویزاں احتجاجی بورڈ کے پاس سے گزر رہا ہے۔(شِنہوا)
امریکہ ، کیلیفورنیا کے لاس اینجلس میں لوگ اسٹار بکس اسٹور کے قریب آویزاں احتجاجی بورڈ کے پاس سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ ، واشنگٹن ڈی سی میں ایک خاتون چہرے پر ماسک پہنے سڑک پر پیدل چل رہی ہے۔(شِنہوا)
امریکہ ، واشنگٹن ڈی سی میں ایک راہگیر نے چہرے پر ماسک پہن رکھا ہے۔(شِنہوا)
امریکہ ، واشنگٹن ڈی سی میں ایک شخص چہرے پر ماسک پہنے سڑک پر موجود ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2022ء کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران بجلی کی کھپت میں مستحکم شرح نمو برقرار رہی ہے۔ بجلی کی کھپت اقتصادی سرگرمیوں کا ایک اہم بیرومیٹر ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس مدت کے دوران بجلی کا استعمال گزشتہ سال کی نسبت 3.5 فیصد اضافہ کے ساتھ تقریباً 78 کھرب 60 ارب کلوواٹ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
ابتدائی 11 ماہ کے دوران پرائمری انڈسٹری میں بجلی کی کھپت گزشتہ سال کی نسبت 9.7 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ثانوی اور تیسرے درجے کی صنعتوں میں بجلی کی کھپت میں بالترتیب 1.5 فیصد اور 4.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں کی جانب سے بجلی کی کھپت میں گزشتہ سال کی نسبت 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرف نومبر کے دوران چین میں بجلی کی کھپت 6 کھرب 82 ارب 80 کروڑ کلوواٹ گھنٹے رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 0.4 فیصد زیادہ ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کی آٹوموبائل برآمدات میں نومبر 2022 میں اضافے کی رفتار برقرار رہی ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق چینی کار مینوفیکچررز نے نومبر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 64.8 فیصد اضافے کے ساتھ 3لاکھ 29 ہزار کاریں برآمد کیں۔ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سال کے پہلے 11 ماہ میں کل 27لاکھ 90ہزار کاریں برآمد کی گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 55.3 فیصدزیادہ ہیں۔نومبر میں مسافر کاروں کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 62.2 فیصد جبکہ کمرشل کاروں کی برآمدات میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 79.7 فیصد اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق چین نے گزشتہ ماہ نئی توانائی سے چلنے والی 95ہزار گاڑیاں برآمد کیں، جو گزشتہ سال سے 150 فیصد زیادہ ہیں۔
واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن نے حکومتی شٹ ڈاؤن کو روکنے کیلئے ایک قلیل المدتی فنڈنگ بل پر دستخط کر دیے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق حالیہ قرارداد کی منظوری سے وفاقی ایجنسیوں کو 23 دسمبر تک اپنے منصوبے اور سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے تخصیصات(اخراجات) فراہم ہوں گی۔
اس اقدام نے امریکی قانون سازوں کو کرسمس تک اومنیبس(ہمہ گیر) اخراجات کا پیکیج منظور کرنے کیلئے اضافی وقت فراہم کر دیا ہے۔
لیما(شِنہوا)پیرو کی کانگریس نے ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں کے باعث 2026ء میں ہونیوالے عام انتخابات کے دسمبر 2023ء میں انعقاد کے بل کو مسترد کر دیا ہے۔
قانون ساز آئینی کمیشن کے صدر ہرنانڈو گویرا نے بل پیش کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ اس سے متعلقہ انتخابی اصلاحات کرنے کیلئے کافی وقت ملے گا، لیکن یہ بل کانگریس کا وسیع اتفاق رائے حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
تجویز کی منظوری کیلئے درکار 87 ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کا شکار ہونیوالے بل کے حق میں 49 اور مخالفت میں 33 ووٹ پڑے جبکہ 25 نے ووٹ نہیں ڈالا۔
یہ بل 7 دسمبر کو سابق صدر پیڈرو کاسٹیلو کی معزولی و گرفتاری اور پیڈروکاسٹیلو کی جگہ نائب صدر ڈینا بولوارٹے کی حلف برداری کے بعد ملک گیر سیاسی بے چینی کے دوران پیش کیا گیا ہے۔
بل کا مقصد ڈینا بولوارٹے کے 2026ء تک صدارت رکھنے کی مخالفت کرتے ہوئے ان کے عہدے کی مدت کو 30 اپریل 2024ء تک اور کانگریس کی مدت کو اسی سال 28 اپریل تک محدود کرنا ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق ڈینا بولوارٹے کے استعفیٰ ، کانگریس کے شٹ ڈاؤن، پیڈرو کاسٹیلو کی رہائی اور قبل از وقت انتخابات کے مطالبات کیلئے ہونے والے مظاہروں میں اتوار سے اب تک ایک درجن سے زیادہ مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔ مظاہرین نے متعدد پولیس سٹیشنوں کو نذر آتش کر دیا ، پیرو کی مرکزی شاہراہ کو بلاک اور ہوائی اڈوں تک رسائی بند کر دی ہے جس سے سینکڑوں غیر ملکی سیاح پھنس گئے۔
اقوام متحدہ نے جمعہ کے روز پیرو میں مظاہرین کی ہلاکتوں کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کی سالانہ مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس بیجنگ میں گزشتہ روز اختتام پذیرہوگئی جس میں چینی رہنماؤں نے 2023 کے اقتصادی اموربارے فیصلے کیے۔کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 2022 میں ملک کے معاشی امور کا جائزہ پیش کرتے ہوئے موجودہ اقتصادی صورتحال کا تجزیہ اور اگلے سال کے اقتصادی امور بارے آگاہ کیا۔
لی کھ چھیانگ، لی چھیانگ، ژاؤ لیجی، وانگ ہوننگ، ہان ژینگ، چھائی چھی، ڈنگ شوۓ شیانگ اور لی شی نے کانفرنس میں شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اگلے سال ملک کی معاشی کارکردگی میں مجموعی طور پر بحالی اور بہتری کی توقع ہے اور معاشی امور میں بہتر کارکردگی کے لیے پختہ اعتماد ضروری ہے۔
اجلاس میں معاشی استحکام کو اولین ترجیح بنانے اور آئندہ سال کے لیے معاشی استحکام کو یقینی بناتے ہوئے مسلسل پیش رفت پر زوردیا گیا۔اجلاس کے مطابق فعال مالیاتی پالیسی اور پروڈنٹ مانیٹری پالیسی پر آئندہ سال بھی عملدرآمد جاری رکھا جائے گا،میکرو کنٹرول کو تیز کرنے اور مختلف پالیسیوں کو مربوط کرنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی تاکہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔
مکاؤ(شِنہوا)چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) میں موسم بہار کے تہوار کی روایات سے منسلک اور چھنگ شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پیلس میوزیم میں رکھے گئے ثقافتی نمونوں کی نمائش گزشتہ روز شروع ہوگئی۔
خوشگوار آغاز: شہرممنوعہ میں موسم بہار کے تہوار کی روایات کے نام سے اس نمائش میں 100 سے زائد قیمتی برتن، پینٹنگز، لباس اور موسیقی کے آلات شامل ہیں جو بہار کے تہوار کی روایتی رسومات بشمول عبادت، خاندانی ملاپ، چائے کی دعوت کے ساتھ ساتھ آئس سکیٹنگ گیمز، آتش بازی اور چینی اوپیرا جیسی تفریحی سرگرمیوں کوپیش کرتے ہیں۔

چین کے جنوبی علاقے مکاؤ میں خوشگوار آغاز: شہرممنوعہ میں موسم بہار کے تہوار کی روایات کے نام سے منعقدہ نمائش کا ایک منظر۔(شِنہوا)
مکاؤ ایس اے آر حکومت کے ثقافتی امور بیورو کے ڈائریکٹر لیونگ وائی مین نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نمائش دیکھنے والوں کے روایتی چینی ثقافت کے بارے میں علم اور سمجھ میں اضافہ ہوگا۔
پیلس میوزیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژاؤ گوینگ نے کہا کہ بہت سے نمونے پہلی بار مکاؤ میں عوامی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

چین کے جنوبی علاقے مکاؤ میں خوشگوار آغاز: شہرممنوعہ میں موسم بہار کے تہوار کی روایات کے نام سے منعقدہ نمائش کا ایک منظر۔(شِنہوا)

چین کے جنوبی علاقے مکاؤ میں خوشگوار آغاز: شہرممنوعہ میں موسم بہار کے تہوار کی روایات کے نام سے منعقدہ نمائش میں لوگ نمونوں کو دیکھتے ہوئے۔(شِنہوا)
چین کے جنوبی علاقے مکاؤ میں خوشگوار آغاز: شہرممنوعہ میں موسم بہار کے تہوار کی روایات کے نام سے منعقدہ نمائش میں لوگ نمونوں کو دیکھتے ہوئے۔(شِنہوا)
کھٹمنڈو(شِنہوا) نیپال کے دور دراز علاقوں میں چین کی مالی اعانت سے صفائی کے سامان اور روزمرہ ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے ایک منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے، افتتاح کی تقریب وادی کھٹمنڈو کے ایک شہر للت پور میں منعقد ہوئی۔
اس پروجیکٹ کو چین کے گلوبل ڈویلپمنٹ اور ساؤتھ - ساؤتھ کوآپریشن فنڈ کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جائے گی اور یہ چینی حکومت کی جانب سے کوآپریشن فنڈ کے ذریعے سمائلنگ چلڈرن پراجیکٹ کے تحت فوڈ پیکیج ڈسٹری بیوشن پروگرام کے بعد نیپال میں دوسرا منصوبہ ہے۔
نیا پروجیکٹ صفائی ستھرائی، وبائی امراض سے بچاؤ اور ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ نیپال کے دور دراز علاقوں میں سکولوں اور کمیونٹیز کیلئے روزمرہ ضروریات زندگی فراہم کرے گا۔
افتتاحی تقریب چائنہ فاؤنڈیشن فار رورل ڈویلپمنٹ (سی ایف آر ڈی ) نیپال آفس اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے نیپال کنٹری آفس کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی تھی۔
کینبرا(شِنہوا)آسٹریلوی محققین نے کہا ہے کہ آب و ہوا اور زمین کے استعمال میں ہونے والی تبدیلیوں کے نتیجے میں سال 2100 تک دنیا کے ایک چوتھائی سے زیادہ حیاتیاتی تنوع کا صفایا ہو جائے گا۔
ہفتہ کو شائع ہونے والی تحقیق میں، جنوبی آسٹریلیا کی فلنڈرز یونیورسٹی اور یورپی کمیشن کی ایک ٹیم نے ایک دوسرے سے منسلک جانداروں کی بقا کو لاحق خطرے کو جاننے کے لیے ایک نیا ٹول استعمال کیا۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ تعداد میں کم رہ جانے والی انواع کا ناپید ہونا ناگزیر ہے اور اس کی وجہ سے2050 تک زمین پر موجود 10 فیصد اور 2100 تک 27 فیصد نباتات اور حیوانات ناپید ہوجائیں گی ،تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ دنیا چھٹی بار بڑے پیمانے پر اپنی حیات کے معدوم ہونے کے دہانے پر ہے۔
دنیا کے سب سے طاقتور سپر کمپیوٹرز میں سے ایک کا استعمال کرتے ہوئے، فلنڈرز یونیورسٹی کے ماہر ماحولیات کوری بریڈشا اور یورپی کمیشن اور ہیلسنکی یونیورسٹی کے محقق گیووانی اسٹرونا نے معدومیت کی رفتار کا اندازہ لگانے کے لیے ایک ورچوئل ارتھ کا نمونہ استعال کیا۔
کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کی ریاست سیلنگور میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے جبکہ 12 افراد بدستور لاپتہ ہیں۔
ملائیشیا کے نائب وزیراعظم احمد زاہد حامدی نے بتایا کہ تلاش و بچاؤ کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور متعدد ادارے مشینری اور کھوجی کتوں کی مدد سے متاثرین کی تلاش کیلئے اپنی پوری کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے علاقے کے دورے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں اس سانحے میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
احمد زاہد حامدی نے اس طرح کی تمام کیمپنگ سائٹس کو خالی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں خصوصاً مشرقی ساحل پر شدید بارشوں کے باعث ڈھلوانوں اور پہاڑیوں پر پانی کے تیز ریلے بہنے کی توقع ہے ، جو پھر مزید لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بن سکتے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی برناما کے مطابق قبل ازیں وزیر داخلہ سیف الدین ناسوتیون نے کہا تھا کہ 15 سرکاری اداروں کے اہلکار زندہ بچ جانے والوں کی بازیابی کیلئے کام کر رہے ہیں۔
سیف الدین نے یہ بھی کہا کہ احتیاط کے طور پر پولیس کو تاحکم ثانی علاقے میں تمام کیمپس اور تفریحی مقامات کو بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ غیرملکی کمپنیوں کے لیے زیادہ مارکیٹ اور قانون پرمبنی اور بین الاقوامی نوعیت کا کاروباری ماحول فراہم کرے گا اور جرمنی، آسٹریلیا اور باقی ممالک کے کاروباری اداروں کے لیے سرمایہ کاری کی ایک امید افزامنزل بنے گا۔
ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جرمن چیمبر آف کامرس اور چین-آسٹریلیا چیمبر آف کامرس کی طرف سے چین میں جرمن اور آسٹریلوی کاروباری اداروں کے درمیان کیے گئے سروے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کیا۔ رپورٹس کے مطابق،سروے میں شامل زیادہ تر کمپنیاں چینی مارکیٹ کے مواقع اور منافع پر پرامید ہیں۔
وانگ نے کہا کہ سروے کے نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں شامل 77 فیصد جرمن کمپنیاں اگلے پانچ سالوں میں اپنی صنعتوں میں سالانہ ترقی کی توقع رکھتی ہیں، جب کہ آسٹریلوی کمپنیوں میں سے 66 فیصد کا منصوبہ ہے کہ وہ وباسے پہلے کی سطح کی سرمایہ کاری پر واپس یا اس میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سروے میں شامل آسٹریلوی کمپنیوں میں سے 58 فیصد نے کہا کہ چین اگلے تین سالوں میں عالمی سرمایہ کاری منصوبوں کے لیے ان کی اولین ترجیحات میں ہے،اور یہ اعداد و شمار چین کے اقتصادی امکانات پر بین الاقوامی برادری کے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔
پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا میں کوئلےسے چلنے والے ہوادیان پریہ سیہانوک ایم ڈبلیو پاور پلانٹ نے گزشتہ روز کمیشنگ ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ پاس کر کے باضابطہ طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے ، یہ ملک میں بجلی پیدا کرنیوالا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔
چین کی ہوادیان اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے تحت کمبوڈیا میں کوئلے چلنے والے ہوادیان پریہ سیہانوک 350×2 میگاواٹ پاور پلانٹ(ایچ ایس پی جی سی پاور پلانٹ) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 350×2 میگاواٹ (ایم ڈبلیو) کی نصب صلاحیت کے حامل پلانٹ میں چینی معیارات، ٹیکنالوجی اور آلات کا استعمال کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کمبوڈیا میں جدید ترین انڈیکیٹرز اور ماحولیاتی تحفظ کی بلند ترین سطح رکھنے والا سب سے زیادہ نصب صلاحیت کا حامل کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ ہے۔
اس نے بتایا کہ کمبوڈیا میں توانائی کی سپلائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے اور کمبوڈیا کے پاور انفراسٹرکچر کو مکمل کرنے کیلئے ایچ ایس پی جی سی کی بھرپور پیداوار بہت اہمیت کی حامل ہے۔
جنوب مغربی کمبوڈیا کے صوبہ پریہ سیہانوک میں واقع پلانٹ کو اگست 2020ء سے نومبر 2022ء تک 27 ماہ کی مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔
لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین کی سطح پر موجود تقریباً تمام پانی کو ٹریک کرنے کے لیے جدید ترین ارتھ سائنس سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے۔ سرفیس واٹر اینڈ اوشین ٹوپوگرافی (ایس ڈبلیو اوٹی) خلائی جہاز کو اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے جمعہ کی علی الصبح 3بج کر46 منٹ (پیسیفک ٹائم) پر کیلیفورنیا کے وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس کے اسپیس لانچ کمپلیکس 4ای سے لانچ کیا گیا۔ناسا کے مطابق یہ سیٹلائٹ میٹھے پانی کے ذخائر اور زمین کی سطح کے 90 فیصد سے زیادہ سمندروں کے پانی کی پیمائش کرے گا۔ناسا کے مطابق یہ معلومات اس چیز کو سمجھنے میں معاونت فراہم کریں گی کہ سمندر کس طرح موسمیاتی تبدیلی کو متاثر کرتے ہیں، دنیا کے درجہ حرارت میں اضافہ جھیلوں، دریاؤں اور آبی ذخائر کو کیسے متاثر کرتا ہے اور دنیا کےممالک کیسے سیلاب جیسی آفات کے لیے بہتر طریقے سے تیاری کر سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں طالبان سے منسلک اداروں کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے مینڈیٹ میں توسیع کردی ہے۔
سلامتی کونسل نے قرارداد 2665 کی متفقہ منظوری دیتے ہوئے افغانستان میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے خطرہ طالبان سے وابستہ افراد اور اداروں کے ساتھ ساتھ طالبان کے ساتھ منسلک دیگر افراد، گروہوں، کاروباری اداروں اور اداروں کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے مینڈیٹ میں 12 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا۔
سلامتی کونسل نے مانیٹرنگ ٹیم، جس کا موجودہ مینڈیٹ 31 دسمبر کو ختم ہو رہا ہے کو ہدایت کی کہ وہ قرارداد 2255 میں تفویض کردہ اقدامات کی عدم تعمیل کے بارے میں معلومات جمع کرے۔
سلامتی کونسل نے اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ مانیٹرنگ ٹیم کو موثر اور محفوظ طریقے سے بروقت اپنے مینڈیٹ کو پورا کرنے کے لیے ضروری تعاون حاصل ہو، جس میں زیادہ خطرے والے ماحول میں تحفظ کی ذمہ داریاں بھی شامل ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے چین اور وسطی اور مشرقی یورپی ممالک (سی ای ای سی) دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا ہے جو زیادہ مستحکم ، مربوط، کھلا اور سب کے مفاد میں ہو۔
سی ای ای سی کے قومی رابطہ کاروں کے 17 ویں اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب میں وانگ نے چین-سی ای ای سی تعاون کے گزشتہ 10 سالوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین اور سی ای ای ممالک گہرے تاریخی تعلقات، تکمیلی ترقیاتی فوائد، تعاون کی مضبوط خواہش اور تجدید کی مشترکہ خواہش کے ساتھ فطری شراکت دار ہیں۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی منظر نامے میں تبدیلی سے قطع نظر دونوں فریقوں کو چین-سی ای ای سی بیجنگ سربراہی اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل کرنا چاہیے اور دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم ، مربوط، کھلا اور سب کے لیے فائدہ مند بنانا چاہیے۔ وانگ نے چین-سی ای ای سی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے چار تجاویز پیش کیں۔
سب سے پہلے، وانگ نے کہا کہ دونوں فریقوں کو یکجہتی اور دوستی پر قائم رہنا چاہیے اور یہ کہ دوستی یورپ کے حوالے سے چین کی پالیسی کا بنیادی موضوع اور تعاون مجموعی مقصد ہے۔
دوسرا، انہوں نے زیادہ سے زیادہ دوطرفہ ہم آہنگی پیدا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون چین-یورپی یونین تعاون کا لازمی حصہ ہے، جو مارکیٹ قوانین اور یورپی یونین کے معیارات کی پاسداری کرتا ہے اور یورپ میں مزید متوازن ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
تیسرا، چینی وزیر خارجہ نے یکساں مفاد کے لیے کھلے پن کی پیروی کرنے پر زور دیا، اور کہا کہ چین غیر متزلزل طور پر دنیا کے لیے خود کو مزیدکھولے گا سی ای ای ممالک سے مزید مسابقت پر مبنی مصنوعات کی درآمد جاری رکھتے ہوئے چین میں سی ای ای کمپنیوں کے ساتھ مساوی سلوک کرے گا۔چوتھا، انہوں نے کہا کہ تعاون عملی اور سب کے لیے فائدہ مند ہونا چاہیے، اور اس بات پر زور دیا کہ چین مزید زرعی مصنوعات کی درآمد اور خوراک، ای کامرس، مالیات، باہمی رابطے، عوامی تبادلوں میں سہولت فراہم کرنے اور دیگر شعبوں میں مزید نئے اقدامات متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی امورکو سیاست زدہ کرنےاور ایک آلہ کے طور پر استعمال کرنے، دوہرے معیار اور ایک منتخب نقطہ نظر کی مخالفت کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے اور کوئی بھی ملک اکیلے اس سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ انسداد دہشت گردی کے عالمی نقطہ نظر سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چینی نمائندے نے کہا کہ تمام ممالک کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ وہ مشترکہ سلامتی کی کمیونٹی کا حصہ ہیں اور جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کی تمام قراردادوں پر جامع عمل درآمد اور سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل تمام دہشت گرد تنظیموں اور افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ان کے مشترکہ مفاد میں ہے ۔ژانگ نے کہا کہ چین کے لیے یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ کچھ ممالک نے حالیہ برسوں میں دہشت گردی کے امور پراپنے موقف میں تبدیلی کی،انسداد دہشت گردی کے مسائل پر سیاست اور اس کا ایک آلے کے طور استعمال اور دوہرے معیاریا ایک منتخب طریقہ کار پرعمل کرنےسے بالآخر خود کو اور دوسروں کا نقصان ہوگا اور انسداد دہشت گردی کے عالمی تعاون کوزک پہنچے گی۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی امورکو سیاست زدہ کرنےاور ایک آلہ کے طور پر استعمال کرنے، دوہرے معیار اور ایک منتخب نقطہ نظر کی مخالفت کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے اور کوئی بھی ملک اکیلے اس سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ انسداد دہشت گردی کے عالمی نقطہ نظر سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چینی نمائندے نے کہا کہ تمام ممالک کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ وہ مشترکہ سلامتی کی کمیونٹی کا حصہ ہیں اور جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کی تمام قراردادوں پر جامع عمل درآمد اور سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل تمام دہشت گرد تنظیموں اور افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ان کے مشترکہ مفاد میں ہے ۔ژانگ نے کہا کہ چین کے لیے یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ کچھ ممالک نے حالیہ برسوں میں دہشت گردی کے امور پراپنے موقف میں تبدیلی کی،انسداد دہشت گردی کے مسائل پر سیاست اور اس کا ایک آلے کے طور استعمال اور دوہرے معیاریا ایک منتخب طریقہ کار پرعمل کرنےسے بالآخر خود کو اور دوسروں کا نقصان ہوگا اور انسداد دہشت گردی کے عالمی تعاون کوزک پہنچے گی۔
ہوسٹن(شِنہوا)امریکہ میں ایک گرینڈ جیوری نے 2019ء میں جنوبی ریاست لوویزیانا میں ایک افریقی نژاد امریکی موٹر سوار کی گرفتاری کے دوران ہلاکت میں قانون نافذ کرنے والے5 حاضر سروس اور سابق افسران پر ریاستی جرائم کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔
اپنی نوعیت کے پہلے الزامات میں رونالڈ گرینز کی موت ، لاپرواہی سے قتل سے لیکر دفتر بدعنوانی اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کے الزامات شامل ہیں۔
حکام نے ابتدائی طور پر 10 مئی 2019 کو رونالڈ گرینز کی موت کی وجہ شمال مشرقی لوویزیانا کے علاقے یونین پیرش میں تیز رفتار گاڑی کے تعاقب کے بعد ایک کار حادثے کو قرار دیا تھا۔
تا ہم باڈی کیمرہ فوٹیج جسے طویل عرصہ سے دبا کر رکھا گیا ہے اس سے پتا چلا کہ سفید فام اہلکار نے 49 سالہ مرد کو تاریک سڑک پر سٹن گن سے نشانہ بنایا اس پر تشدد کیا اور اسے سڑک پر گھسیٹا۔
بعض اوقات گرینز کو رحم کی التجا کرتے اور روتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ میں تمہارا بھائی ہوں ! مجھے ڈر لگ رہا ہے! مجھے ڈر لگ رہا ہے!۔
واشنگٹن(شِنہوا) امریکی کانگریس نے تقریباً 858 ارب ڈالرمالیت کا سالانہ دفاعی بجٹ(نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن بل) منظور کر لیا ہے۔ ایوان نمائندگان سے منظوری کے ایک ہفتے کے بعد امریکی سینیٹ نے مالی سال 2023 کے لیے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے) کی منظوری دے کر اسے صدر کے دستخطوں کے لیے وائٹ ہاؤس بھیج دیا ہے۔ این ڈی اے اے کے ذریعے 816 ارب 70 کروڑ ڈالر پینٹاگون کے لیے اورامریکی محکمہ توانائی کے تحت قومی سلامتی کے پروگراموں کے لیے 30ارب30کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔
قانون سازی کے ذریعے "افراط زر کے اثرات" سے نمٹنے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کے تجویز کردہ بجٹ سے بھی 45 ارب ڈالر سے زیادہ کی منظوری دی گئی ہے۔امریکہ کو فوجی سرگرمیوں پر بھاری اخراجات کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 2021 میں، امریکی فوجی اخراجات دنیا کے مجموعی فوجی اخراجات کے تقریباً 40 فیصد کے برابر تھے، جوسرفہرست نو ممالک کے مشترکہ اخراجات سے زیادہ ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ کی طرف سے 36 چینی کمپنیوں کو برآمدی کنٹرول اینٹٹی لسٹ میں شامل کرنے کی شدید مخالفت کی ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ امریکی اقدام کے جواب میں چین اپنی کمپنیوں اور اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے بھرپورتحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے 25 چینی اداروں کو "غیر تصدیق شدہ فہرست" سے نکال دیا ہے جس کا چین خیر مقدم کرتا ہے کیونکہ اس سے ظاہرہوتا ہے کہ دونوں ممالک باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے مخصوص خدشات کو دور کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصورکو وسیع کرتے ہوئے برآمدی کنٹرول اور دیگر اقدامات کا غلط استعمال کیا ،اور چینی کمپنیوں اور اداروں پر کریک ڈاؤن سخت کرنے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے نام نہاد اینٹٹی فہرست میں چینی کمپنیوں کی بار بار شمولیت چینی اور امریکی کمپنیوں کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون میں خلل ڈالتی ہے، یہ اقدام مارکیٹ قانون کے خلاف اورمارکیٹ قوانین اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظم کو مجروح کرتا ہے جو عالمی صنعتی وسپلائی چینز اور عالمی امن اور ترقی کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہے۔
تیانجن(شِنہوا) ایک معروف طبی ماہر نے کہا ہے کہ کوویڈ-19 کی وبا کے عروج پر بزرگوں اوربنیادی طبی حالات میں مبتلا مریضوں کی حفاظت کرنا ایک ترجیحی کام ہے۔ چین کی اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہرتعلیم اور روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) کے ماہر ژانگ بولی نے شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ کوویڈ-19 میں مرض پیدا کرنے کی شدت میں کمزوری کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، لیکن اومی کرون ویرینٹ اب بھی عمررسیدہ افراد اور سنگین بنیادی طبی حالتوں والے مریضوں کی صحت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ ژانگ نے کہا کہ جیسا کہ موجودہ ملکی صورت حال سامنے ہے، اومیکرون کی قسم کمیونٹی میں پھیلی ہوئی ہے اس کے علاوہ، اس وقت ونٹر انفلوئنزا اور عام نزلہ زکام کےعروج کا موسم ہے۔ خدشہ ہے اگلے ایک سے دو ماہ کے دوران وبا عروج پر ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ بیجنگ میں موجودہ وبا اومی کرون کی ذیلی قسم بی ایف۔7 کی وجہ سے ہے جس میں کچھ دیگر ذیلی اقسام کے مقابلے میں منتقلی اور مدافعتی نظام سے بچ نکلنے کی زیادہ صلاحیت پائی جاتی ہے۔
تاہم، ژانگ نے کہا کہ اومی کرون انفیکشن سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں اور زیادہ تر متاثرہ افراد سات سے 10 دنوں میں مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ولادیمیر وورونکوف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جنم دینے والے پیچیدہ حالات سے نمٹنے کے لیے کثیر الجہتی اور مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔ وورونکوف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کوایک بریفنگ میں بتایا کہ پورے معاشرے کا نقطہ نظر کمیونٹی پر مبنی، تنازعات اور صنفی لحاظ سے حساس ہونا چاہیے۔ اس طرح کی حکمت عملی وضع کرنے کے لیےشراکت داروں کی ایک بڑی تعداد کو شامل کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں نہ صرف سول سوسائٹی کی تنظیمیں، مذہبی رہنما، نوجوانوں اور خواتین کے گروپس اور پرائیویٹ سیکٹر، بلکہ دہشت گردی کے متاثرین اور بچ جانے والے افراد بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی دفترکے سربراہ وورونکوف نے پیشگی کارروائیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے لاحق خطرے کے تدارک سے بہتر کوئی اور موثر علاج نہیں ہے۔ گزشتہ 20 سالوں میں انسداد دہشت گردی کا بین الاقوامی تجربہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کو جنم دینے والے حالات پر توجہ دیے بغیر سیکیورٹی فورسز کی فوری اوردہشت گردی کی اصل وجوہات کے خلاف کارروائی محدود رہی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے آڈٹ نگرانی کے شعبہ میں چین-امریکہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔
یو ایس پبلک کمپنی اکاؤنٹنگ اوور سائیٹ بورڈ (پی سی اے اوبی ) نے گزشتہ روز بتایا کہ اس نے 2022 میں چینی سرزمین اور ہانگ کانگ میں صدر دفتر رکھنے والی اکاؤنٹنگ فرموں کا معائنہ اور چھان بین مکمل کرلی ہے، اور اس طرح 2021 میں کیے گئے اپنے متعلقہ معاہدہ کو مکمل کرلیا ہے۔
چین کے سیکورٹیزریگولیٹری کمیشن( سی ایس آر سی) نے جمعہ کوایک بیان میں کہا کہ ہم پی سی اے اوبی کی پیشہ ورانہ اور ریگولیٹری جانچ کی بنیاد پر اپنے سابقہ کام کو مکمل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ سی ایس آر سی نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے سرحد پار آڈٹ نگرانی سے متعلقہ مسائل کو ریگولیٹری تعاون کے طریقہ کار کے تحت حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 26 اگست کو، سی ایس آر سی ، چین کی وزارت خزانہ اور پی سی اے اوبی نے اکاؤنٹنگ فرموں کے معائنے اور تفتیش کو دو طرفہ تعاون کے فریم ورک کے تحت لانے کے لیے آڈٹ نگرانی میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے آڈٹ نگرانی کے شعبہ میں چین-امریکہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔
یو ایس پبلک کمپنی اکاؤنٹنگ اوور سائیٹ بورڈ (پی سی اے اوبی ) نے گزشتہ روز بتایا کہ اس نے 2022 میں چینی سرزمین اور ہانگ کانگ میں صدر دفتر رکھنے والی اکاؤنٹنگ فرموں کا معائنہ اور چھان بین مکمل کرلی ہے، اور اس طرح 2021 میں کیے گئے اپنے متعلقہ معاہدہ کو مکمل کرلیا ہے۔
چین کے سیکورٹیزریگولیٹری کمیشن( سی ایس آر سی) نے جمعہ کوایک بیان میں کہا کہ ہم پی سی اے اوبی کی پیشہ ورانہ اور ریگولیٹری جانچ کی بنیاد پر اپنے سابقہ کام کو مکمل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ سی ایس آر سی نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے سرحد پار آڈٹ نگرانی سے متعلقہ مسائل کو ریگولیٹری تعاون کے طریقہ کار کے تحت حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 26 اگست کو، سی ایس آر سی ، چین کی وزارت خزانہ اور پی سی اے اوبی نے اکاؤنٹنگ فرموں کے معائنے اور تفتیش کو دو طرفہ تعاون کے فریم ورک کے تحت لانے کے لیے آڈٹ نگرانی میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
پیرس(شِنہوا)فرانس کے جنوب مشرقی شہر لیون کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں صبح کے وقت آتشزدگی کے باعث 5 بچوں سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
رون پریفکچر کی مقامی اتھارٹی نے جمعہ کے روز بتایا کہ آگ مقامی وقت کے مطابق قبل از سحر 3 بجکر 12 منٹ ( صبح 7 بجکر 12 منٹ پاکستانی وقت) پر لیون کے مضافاتی علاقے والکس این ویلن میں ایک 8 منزلہ اپارٹمنٹ بلڈنگ میں لگی۔
پریفکچر نے بتایا کہ آگ بجھانے کیلئے تقریباً 170 فائر فائٹرز کو روانہ کیا گیا ہے۔
آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں ملکی سطح پر تیار کردہ زمین اور پانی سے اڑان بھرنے والے بڑے اے جی 600 ایم طیاروں کی سیریز کے 5 فائر فائٹنگ ہوائی جہاز فراہم کرنے کا آرڈر موصول ہو گیا ہے۔
ملک کی معروف طیارہ ساز کمپنی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اے وی آئی سی جنرل ہوانان ایئرکرافٹ انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ اور جیانگسو شیانگ یوئی جنرل ایوی ایشن کمپنی لمیٹڈ کے مابین گزشتہ روز 5 اے جی 600 ایم فائر فائٹنگ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اے وی آئی سی نے بتایا کہ نئے آرڈر سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کا ملکی سطح پر تیار کردہ زمین اور پانی سے اڑان بھرنے والے بڑے طیارے کا ماڈل موثر مارکیٹ میں داخلے کیلئے ٹھوس کارکردگی دکھا رہا ہے۔
طیارہ بنانیوالی کمپنی نے اے جی 600 ایم کی پیداوار اور مارکیٹ دونوں کے لحاظ سے اپنا سالانہ ہدف پورا کر لیا ہے ، یہ ایک مکمل کنفیگریشن فائر فائٹنگ ماڈل ہے جس کا تعلق چین کے زمین اور پانی سے اڑان بھرنے والے بڑے اے جی 600 طیاروں کی سیریز سے ہے۔
طیارہ بنانیوالی کمپنی کو اس سے قبل اے جی 600ایم طیاروں کی پہلی کھیپ کے آرڈرز موصول ہوئے تھے۔
برازیل ، ریوڈی جنیرو کے آئی پاناما بیچ پر لوگ قدرتی مناظر سے محظوظ ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)
برازیل ، ریوڈی جنیرو کے آئی پاناما بیچ پر لوگ قدرتی مناظر سے محظوظ ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)
برازیل ، ریوڈی جنیرو کے آئی پاناما ساحل پر لوگ قدرتی مناظر سے محظوظ ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)
برازیل ، ریوڈی جنیرو کے آئی پاناما ساحل پر ایک شخص اپنے فرصت کے لمحات میں قدرتی مناظر سے محظوظ ہو رہا ہے۔(شِنہوا)
برازیل ، ریوڈی جنیرو کے آئی پاناما ساحل پر لڑکے فٹبال کھیل رہے ہیں۔(شِنہوا)
کنمنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے شہروں مینگ ژی اور میلی کو جوڑنے والی 106 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریلوے نے جمعہ کے روز کام کا آغاز کر دیا ہے۔
250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ڈیزائن کردہ رفتار کے ساتھ، نئی ریلوے نے صوبائی دارالحکومت کنمنگ اور مینگ ژی کے مابین سفر کے دورانیہ کو 69 منٹ تک کم کر دیا ہے۔
اس ریلوے کی تعمیر جون 2018ء میں شروع ہوئی تھی ۔ علاقے میں پیچیدہ ارضیاتی ڈھانچے سے نمٹنے کیلئے مجموعی طور پر 52 پل اور 10 سرنگیں تعمیر کی گئی ہیں۔
چائنہ ریلوے کنمنگ بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ میں مسافروں کی نقل و حمل کے محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر شی لیانگ کے مطابق یہ چین کے جنوب مغربی خطے اور آسیان ممالک کے درمیان ریلوے نیٹ ورک کا ایک اہم حصہ ہے، جو ریلوے کے ساتھ ساتھ دیہی نسلی علاقوں کو شہری رنگ میں ڈھالنے کے عمل کو تیز کرنے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے مؤثر سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی خاطر نومبر 2022ء کے آخر تک تقریباً 15 کھرب یوآن(تقریباً 2 کھرب 14 ارب 90 کروڑ امریکی ڈالر) مالیت کی مجموعی سرمایہ کاری کے حامل 106 بڑے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نومبر کے آخر تک ملک کی پالیسی پر مبنی اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کی مدد سے 2 ہزار 700سے زائد منصوبوں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔
مرکزی حکومت کے بجٹ سے 6 کھرب 40 ارب یوآن کا مجموعی سالانہ سرمایہ کاری کوٹہ مختص کر دیا ہے اور زیر تعمیر منصوبوں کی شرح تقریباً 5 سالوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
این ڈی آر سی نے کہا ہے کہ وہ مؤثر سرمایہ کاری کو وسعت دینے کیلئے پالیسی پر مبنی اور ترقیاتی مالیاتی اداروں و انفراسٹرکچر کی ترقی کے منصوبوں کے استعمال کو مزید تیز کرے گا۔
این ڈی آر سی نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے بہتر ردعمل اور معیشت کی حامی پالیسیوں کے نفاذ کے باعث چین کی اقتصادی ترقی کی رفتار میں اضافے کا رجحان برقرار رہنے کی توقع ہے۔
رم اللہ(شِنہوا) فلسطین نے اپنے قدرتی وسائل پر خودمختاری کے حق میں وسیع فرق سے منظور ہونے والی اقوام متحدہ کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔
فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بتایا کہ قرارداد کے حق میں ووٹنگ فلسطینی عوام کے حق اور ان کے قدرتی وسائل بشمول زمین، پانی اور توانائی کے وسائل پر ان کی خودمختاری کی تصدیق کرتی ہے۔
انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ مشرقی بیت المقدس سمیت فلسطین میں قدرتی وسائل کا استحصال بند کرے اور آباد کاروں کی طرف سے ماحول کو نقصان پہنچائے جانے والے تمام اقدامات بند کرتے ہوئے انتہائی اہم انفراسٹرکچر کی تباہی ، کنوؤں اور زرعی زمینوں کو ضبط کرنا بند کرے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بدھ کے روز قرارداد کو 159 ووٹوں سے منظور کر لیا ہے ، اس کی مخالفت میں 8 ووٹ پڑے جبکہ 10 نے ووٹ نہیں ڈالا۔
اقوام متحدہ نے بتایا کہ متن کے مطابق جنرل اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ قابض طاقت اسرائیل مشرقی بیت المقدس اور مقبوضہ شامی گولان سمیت مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں قدرتی وسائل کے استحصال ، نقصان پہنچانے ، ان میں کمی یا بے دردی سے استعمال کی وجوہات کو ختم کرے اور انہیں خطرے میں ڈالنا بند کرے۔
المالکی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے اور فلسطینی عوام کے قدرتی وسائل پر حق کی ضمانت دینے کیلئے کام کرے۔
شی چھانگ (شِنہوا) چین نے لانگ مارچ-11 راکٹ کے ذریعے ایک سیٹلائٹ خلا میں روانہ کیا ہے۔راکٹ کو جمعہ کی دوپہر2 بج کر17 منٹ (بیجنگ وقت) پر ملک کے جنوب مغربی شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا جس نے سیٹلائٹ شی یان-21 کو مقررہ مدار میں پہنچایا۔
شی یان کا مطلب چینی زبان میں "تجربہ" ہے۔ شی یان سیٹلائٹ کو نئی خلائی ٹیکنالوجیز کی مدار میں تصدیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ لانگ مارچ سیریز کے راکٹ کا یہ 456 واں فلائٹ مشن تھا۔
ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کی پہلی میٹرو 28 دسمبر کو تجارتی بنیادوں پر خدمات کا آغاز کرے گی، اس سے دارالحکومت ڈھاکہ میں شدید ٹریفک جام کے مسئلے کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔
بنگلہ دیش کے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز ڈویژن کے سیکرٹری اے بی ایم امین اللہ نوری نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعظم شیخ حسینہ 28 دسمبر کو ایک تقریب میں میٹرو ریل کے ماس ریپڈ ٹرانزٹ (ایم آر ٹی لائن-6) کا باضابطہ افتتاح کریں گی جو کہ دارالحکومت کے اترا سے آگرگاؤں علاقے تک جاتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تمام نوعیت کے تعمیراتی کام مکمل ہو چکے ہیں اور میٹرو ریل کی ماس ریپڈ ٹرانزٹ لائن-6 کمرشل خدمات کے لیے تیار ہے۔
یہ 20.1 کلومیٹر میٹرو منصوبہ بنگلہ دیش کے سرکاری ادارے ڈھاکہ ماس ٹرانزٹ کمپنی لمیٹڈ (ڈی ایم ٹی سی ) نے مکمل کیا ہے جس میں تھائی، چینی، جاپانی، بھارتی اور بنگلہ دیشی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔
چین کے سرکاری ملکیتی ادارے پاور چائنہ کی ذیلی کمپنی چین کی سا ئنو ہائیڈرو کارپوریشن لمیٹڈ اور ایک تھائی کمپنی اطالوی۔ تھائی ڈیویلپمنٹ (آئی ٹی ڈی ) پبلک کمپنی لمیٹڈ کے درمیان ایک مشترکہ منصوبے کے تحت میٹرو ریل کے ماس ریپڈ ٹرانزٹ لائن-6 کے لیے 2017 سے ڈھاکہ میں مرکزی ڈپو بنا رہی تھی جس پر تقریباً 18 کروڑ امریکی ڈالر لاگت آئی ہے ۔
بنگلہ دیش نے جاپان کی بین الاقوامی تعاون کی ایجنسی (جے آئی سی اے ) سے میٹرو ریل منصوبے کی مالی معاونت کے لیے قرضہ لیا ہے جوکہ چند مراحل میں مکمل کیا جائے گا ۔
یہ میٹرو درحقیقت شہر کے بڑے حصوں کا احاطہ کرے گی۔ پہلی ٹرین اگست میں 16 بلند اسٹیشنز کے ساتھ اس لائن کے ایک حصے پر آزمائشی طور پر چلائی گئی تھی ۔
ڈبلن (شِنہوا) چین آ ئر لینڈ کی طرف سے در آ مد کی جا نے والی اشیاء کا تیسرا سب سے بڑا ذ ریعہ بن گیا ہے۔
آئرلینڈ کے قومی شماریات بیورو کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران آئرلینڈ نے چین سے 12.56 ارب یورو (تقریباً 13.31 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کی اشیا درآمد کیں۔
اس نے آئرلینڈ کو برطانیہ (24.56 ارب یورو) اور امریکہ (18.68 ارب یورو) کے بعد چین سے سامان درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بنادیا۔
برآمدات کے اعتبار سے چین آ ئر لینڈ کی جا نب سے بر آمد کی جا نے والی اشیاء کی پا نچو یں بڑی ما رکیٹ تھی ۔ رواں سال جنوری سے اکتوبر کے دوران آئرلینڈ نے چین کو 12 ارب یورو مالیت کا سامان برآمد کیا، یوں چین کا نمبر امریکا (53.64 ارب یورو)، جرمنی (21.71 ارب یورو)، برطانیہ (18.67 ارب یورو) اور بیلجیئم (15.35 ارب یورو) کے بعد آتا ہے۔

آئرلینڈ ، ڈبلن میں2022 شین ژین عالمی سرمایہ کاری فروغ کانفرنس میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)
آئرلینڈ کے قومی شماریات بیورو نے کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران آئرلینڈ نے 176.46 ارب یورو مالیت کا سامان برآمد کیا، جو اس کے 2021 کی مجموعی برآمدات سے زائد ہے۔
سال 2021 میں مجموعی طور پر 165 ارب یورو مالیت کا سامان برآمد کیا گیا ۔
سال 2022 میں جنوری سے اکتوبر کے دوران آئرلینڈ نے 116.79 ارب یورو مالیت کی اشیاء کی درآمدات کیں جو گزشتہ برس کی نسبت 42 فیصد زائد ہے۔
(ایک یورو 1.06 امریکی ڈالر کے مساوی ہے۔)
ڈبلن (شِنہوا) چین آ ئر لینڈ کی طرف سے در آ مد کی جا نے والی اشیاء کا تیسرا سب سے بڑا ذ ریعہ بن گیا ہے۔
آئرلینڈ کے قومی شماریات بیورو کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران آئرلینڈ نے چین سے 12.56 ارب یورو (تقریباً 13.31 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کی اشیا درآمد کیں۔
اس نے آئرلینڈ کو برطانیہ (24.56 ارب یورو) اور امریکہ (18.68 ارب یورو) کے بعد چین سے سامان درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بنادیا۔
برآمدات کے اعتبار سے چین آ ئر لینڈ کی جا نب سے بر آمد کی جا نے والی اشیاء کی پا نچو یں بڑی ما رکیٹ تھی ۔ رواں سال جنوری سے اکتوبر کے دوران آئرلینڈ نے چین کو 12 ارب یورو مالیت کا سامان برآمد کیا، یوں چین کا نمبر امریکا (53.64 ارب یورو)، جرمنی (21.71 ارب یورو)، برطانیہ (18.67 ارب یورو) اور بیلجیئم (15.35 ارب یورو) کے بعد آتا ہے۔

آئرلینڈ ، ڈبلن میں2022 شین ژین عالمی سرمایہ کاری فروغ کانفرنس میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)
آئرلینڈ کے قومی شماریات بیورو نے کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران آئرلینڈ نے 176.46 ارب یورو مالیت کا سامان برآمد کیا، جو اس کے 2021 کی مجموعی برآمدات سے زائد ہے۔
سال 2021 میں مجموعی طور پر 165 ارب یورو مالیت کا سامان برآمد کیا گیا ۔
سال 2022 میں جنوری سے اکتوبر کے دوران آئرلینڈ نے 116.79 ارب یورو مالیت کی اشیاء کی درآمدات کیں جو گزشتہ برس کی نسبت 42 فیصد زائد ہے۔
(ایک یورو 1.06 امریکی ڈالر کے مساوی ہے۔)
بیجنگ (شِںہوا) چین نوول کرونا وائرس انفیکشن کے حساس ترین افراد کی شناخت کے لئے ایک سروے کررہا ہے جس میں بزرگ اور بنیادی امراض میں مبتلا افراد بھی شامل ہیں۔
قومی صحت کمیشن کے شعبہ بنیادی صحت کے سربراہ نی چھن لائی نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تمام علاقوں میں 65 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کی صحت بارے سمجھ بوجھ ضروری ہے، اس میں ایسے افراد شامل ہیں جو خاص طور پر دل کے عارضہ، فالج اور ہائپرٹینشن جیسے امراض میں مبتلا ہیں۔
عہدیدار کے مطابق سروے کے بعد بزرگ افراد کی ان کی بنیادی بیماریوں ، عمر اور نوول کرونا وائرس ویکسی نیشن کے تحت درجہ بندی کی جاسکے گی۔
نی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد دیرینہ بیماریوں میں مبتلا معمر افراد کے لئے مخصوص خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ محدود طبی وسائل کو ضرورت مند افراد تک پہنچایا جاسکے اور طبی خدمات کی کارکردگی اور معیار بہتر ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتیں ملک بھر میں سروے کر رہی ہیں ،اس میں شنگھائی نے 65 برس اور اس سے زائد عمر کے اپنے شہریوں کے لئے یہ کام مکمل کرلیا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین عالمی حیاتیاتی تنوع کی حکمرانی کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کی کوششیں کرے گا۔
شی نے یہ بات حیاتیاتی تنوع کے کنو نشن میں فریقین کی کانفرنس کے 15 ویں اجلاس (کوپ 15)کے دوسرے اور اعلیٰ سطح کے حصے کی افتتاحی تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں کہی۔
شی نے کہا کہ چین نے ماحولیاتی ترقی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے فروغ کے لئے فعال کوششیں کی ہیں، ماحولیاتی نظام کے تنوع ، استحکام اور پائیداری میں بہتری آرہی ہے۔
شی نے کہا کہ ہمیں چینی خصوصیات کے ساتھ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا راستہ مل چکا ہے۔
شی نے کہا کہ مستقبل میں چین ماحولیاتی ترقی آگے بڑھانا جاری رکھے گا، اور انسان و فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کے فروغ کو مدنظررکھتے ہوئے ترقی کی منصوبہ بندی کرے گا۔
شی نے کہا کہ ہم ماحولیاتی نظام کی بحالی پر عشرہ اقوام متحدہ کے لئے لائحہ عمل وضع اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور بحالی پر بڑی تعداد میں اہم منصوبوں کا آغاز اور بین الاقوامی تبادلوں و تعاون کو مزید گہرا کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ، بین الاقوامی سبز ترقی اتحاد اور کن منگ متنوع فنڈ کے ذریعے ترقی پذیر ساتھی ممالک کو مدد اور معاونت فراہم کرنے کی پوری کوشش کریں گے تاکہ عالمی حیاتیاتی تنوع کی حکمرانی کو ایک نئی بلندی پر لے جایا جاسکے۔
ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی غیرملکی تجارت میں رواں سال جنوری سے نومبر کےدوران گزشتہ برس کی نسبت 59.8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 219.4 ارب یوآن (تقریباً 31.6 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا۔
ارمچی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق خطے کی بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ تجارت میں گزشتہ برس کی نسبت 65.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 198.6 ارب یوآن سے زائد ہوگئی جبکہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ اس کے تجارتی حجم میں بھی 8.8 فیصد اضافہ ہوا ۔
کسٹمز نے بتایا کہ جنوری سے نومبر کے دوران سنکیانگ کے 4 جامع مختص علاقوں ، ارمچی، ہورگوس، الاشانکو اور کاشغر کی درآمد اور برآمد کا حجم گزشتہ برس کی نسبت 494.9 فیصد بڑھ کر 71.48 ارب یوآن ہوگیا۔
کسٹمز نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل، گارمنٹس ، مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات سنکیانگ کی اہم برآمدی اشیاء تھیں۔ لیتھیئم آئن بیٹریز اور شمسی سیل کی برآمد میں نمایاں اضافہ ہوا۔
کسٹمز نے کہا کہ تجارتی سہولت بہتر بنانے، درآمد اور برآمد کنندگان کے لئے اخراجات میں کمی ، نئی تجارتی اشکال کا فروغ اور مارکیٹس کو متنوع بنانے کے لئے عملی سوچ اپنائی گئی۔
کوٹا کینا بالو، ملائیشیا (شِنہوا)ابلے ہوئے مرغ ، مرغ آئل میں پکے چاول اور سوس سے سادہ مزیدار ہائی نان چکن رائس بنتے ہیں ۔ یہ سنگاپور، تھائی لینڈ اور ملائیشیا سمیت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں بیرون ملک مقیم چینی شہر یوں کی پرانی یادوں کو تازہ رکھے ہوئے ہیں۔
اینڈریو وانگ ہین ہاؤ ملائیشیا کے شہر کوٹا کینابالو میں ایک مشہور ہائی نان چکن رائس ریسٹورنٹ کے مالک ہیں۔ ان کی نگاہ میں ہائی نان چکن رائس ہائی نان میں ان کے آبائی شہر کا ایک ذائقہ اور ورثہ ہے، یہ نہ صرف کھانے والوں کو مطمئن کرتا ہے بلکہ بیرون ملک چینی باشندوں کو چین کے جنوبی خطے ہائی نان کا مقامی ذائقہ بھی پیش کرتا ہے۔

ملائیشیا، صباح کے علاقےکوٹا کینابالو میں اینڈریو وانگ ہین ہاؤ ہائی نان چکن رائس کےلئے مرغ تیار کررہا ہے ۔ (شِنہوا)

ملائیشیا، صباح کے علاقےکوٹا کینابالو میں اینڈریو وانگ ہین ہاؤ ہائی نان چکن رائس کےلئے مرغ تیار کررہا ہے ۔ (شِنہوا)

ملائیشیا، صباح کے علاقےکوٹا کینابالو میں اینڈریو وانگ ہین ہاؤ ہائی نان چکن رائس کےلئے مرغ تیار کررہا ہے ۔ (شِنہوا)
کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کی ریاست سیلنگور میں لینڈ سلا ئیڈنگ سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق علی الصبح تقریباً 2 بجے پیش آیا جس میں ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ دیگرافراد تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔
فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اس علاقے کی ایک مشہور کیمپ سائٹ پر ہوئی ہے جبکہ 60 افراد کو پہلے ہی بچا لیا گیا ہے۔
ریاست سیلنگور کے فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نورازم خامس نے کہا ہے کہ باقی ماندہ لوگوں کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں ۔کم از کم 12 ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی ہیں۔
اس محکمہ نے صبح کے وقت اندازہ لگایا تھا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت وہاں 79 لوگ پھنسے ہوئے تھے۔
ملائیشیا کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی ایجنسی نے بعد میں سوشل میڈیا پر بتایا کہ 92 افراد کے بارے میں خیال ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔
دریں اثنا وزیراعظم انور ابراہیم نے تمام متعلقہ سرکاری اداروں کو بھرپوراورمنظم طریقے سے تلاش اور بچاؤ کی کوششیں کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملائیشیا کی قومی خبر رساں ایجنسی برناما کے مطابق اس وقت 9 سراغ رساں کتوں کے یونٹ، سینٹوسا، امپانگ، پانڈان، کوٹا انگریک، کجانگ ڈین اینڈالاس فائر اینڈ ریسکیو اسٹیشنز کی ایمرجنسی میڈیکل ریسکیو سروس اور خصوصی ٹیکٹیکل آپریشن اور ریسکیو ٹیم کی مدد سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے ۔
ملک کے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک اس وقت شمال مشرقی مون سون کی زد میں ہے جو نومبر سے مارچ تک جاری رہتا ہے ۔ اس کے باعث سیلنگور سمیت کئی ریاستوں میں شدید بارش ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
نیروبی (شِنہوا) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں چین کی ٹیلی مواصلات کمپنی ہواوے کے زیر اہتمام تین روزہ روزگار میلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس کا مقصد روزگار کے مواقع بڑھانے میں مدد کی فراہمی ہے۔
اس میلے میں 100 سے زیادہ ملازمین اکٹھے کیے گئے ہیں جو کہ ہنر مند اور نیم ہنر مند افراد دونوں کو ملازمتوں اور انٹرن شپ کے مواقع تلاش کرنے میں مدد فراہم کررہے ہیں ۔ ہواوے نے اعلان کیا ہے کہ وہ روزگار کے 5 ہزار مواقع فراہم کرے گا۔
کینیا کے نائب صدر ریگاتھی گاچاگوا نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ یہ میلہ اور اسی طرح کی دیگر تقریبات روزگار کے مواقع کھولنے، خیالات اور تجربات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ کینیا کو ملازمتوں کی تخلیق کے انتہائی ضروری مباحثے میں لے جانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔
گاچاگوا نے کہا کہ ایک اضا فی ملا زمت پیدا کر نے والا ایک پروگرام کا حا مل کوئی بھی سرمایہ کار، کوئی بھی کاروباری شخص یا کوئی بھی ادارہ ہمارا فطری ساتھی اور دوست ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے میں ہواوے کو اس اچھے کام کے لیے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں جو آپ کر رہے ہیں۔ آپ ہمارے دوست اور شراکت دار ہیں ۔
ہواوے کینیا کے عوامی امور کے ڈپٹی چف ایگزیکٹیو آفیسر سٹیون ژانگ نے کہا کہ روزگار ملک کی طاقت، کینیا کے لوگوں کے لچکدار رویے اور کینیا کے کاروباروں کے درمیان خوش بینی کو ظاہر کرتا ہے۔
ژانگ نے مزید کہا کہ کینیا کی معیشت نوول کرونا وائرس عالمی وباء کے اثرات سے مستحکم انداز میں واپس پلٹ رہی ہے۔
نیروبی (شِنہوا) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں چین کی ٹیلی مواصلات کمپنی ہواوے کے زیر اہتمام تین روزہ روزگار میلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس کا مقصد روزگار کے مواقع بڑھانے میں مدد کی فراہمی ہے۔
اس میلے میں 100 سے زیادہ ملازمین اکٹھے کیے گئے ہیں جو کہ ہنر مند اور نیم ہنر مند افراد دونوں کو ملازمتوں اور انٹرن شپ کے مواقع تلاش کرنے میں مدد فراہم کررہے ہیں ۔ ہواوے نے اعلان کیا ہے کہ وہ روزگار کے 5 ہزار مواقع فراہم کرے گا۔
کینیا کے نائب صدر ریگاتھی گاچاگوا نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ یہ میلہ اور اسی طرح کی دیگر تقریبات روزگار کے مواقع کھولنے، خیالات اور تجربات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ کینیا کو ملازمتوں کی تخلیق کے انتہائی ضروری مباحثے میں لے جانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔
گاچاگوا نے کہا کہ ایک اضا فی ملا زمت پیدا کر نے والا ایک پروگرام کا حا مل کوئی بھی سرمایہ کار، کوئی بھی کاروباری شخص یا کوئی بھی ادارہ ہمارا فطری ساتھی اور دوست ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے میں ہواوے کو اس اچھے کام کے لیے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں جو آپ کر رہے ہیں۔ آپ ہمارے دوست اور شراکت دار ہیں ۔
ہواوے کینیا کے عوامی امور کے ڈپٹی چف ایگزیکٹیو آفیسر سٹیون ژانگ نے کہا کہ روزگار ملک کی طاقت، کینیا کے لوگوں کے لچکدار رویے اور کینیا کے کاروباروں کے درمیان خوش بینی کو ظاہر کرتا ہے۔
ژانگ نے مزید کہا کہ کینیا کی معیشت نوول کرونا وائرس عالمی وباء کے اثرات سے مستحکم انداز میں واپس پلٹ رہی ہے۔
واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر چھن گینگ نے امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے صدور کے درمیان حال ہی میں ہونے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
واشنگٹن میں چینی سفارت خانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقین نے بالی میں ہونے والی ملاقات میں دونوں صدور کے درمیان طے پانے والے اہم مشترکہ سمجھوتوں پر عمل درآمد، مشترکہ تشویش کے دوطرفہ ، کثیر الجہتی اقتصادی اور مالی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے باہمی رابطے برقرار رکھنے، دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی امور پر میکرو اکنامک پالیسی پر ہم آہنگی اور رابطے مستحکم کرنے ، عالمی مشکلات کے مشترکہ ردعمل پر کام کرنے اور چین ۔ امریکہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کے فروغ پر اتفاق کیا۔