عراق کے بغداد میں ایک چیک پوائنٹ پر سیکورٹی اہلکار پہرہ دے رہاہے۔(شِنہوا)
اگست کے دوران مہنگائی میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا اور ملک میں مہنگائی نے 47 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا، اور پاکستان میں مہنگائی 47 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کی سالانہ شرح 27.3 فیصد کی بلند سطح پر پہنچ چکی ہے، اور اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 26.2 فیصد جب کہ دیہی علاقوں میں مہنگائی سب سے زیادہ 28.8 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ دال مونگ 15.27 فیصد، سبزیاں 13.44 فیصد مہنگی ہوئیں، جب کہ پھل 20 فیصد، چکن 11.54 فیصد اور موٹر فیول 2.60 فیصد سستا ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران دال ماش 12.47 فیصد، دال مسورکی قیمت میں 11.76 فیصد، دال چنا 6 فیصد، انڈے 7.53 فیصد، بیسن ساڑھے 6 فیصد مہنگا ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران آلو 5 فیصد، کوکنگ آئل کے دام ڈھائی فیصد بڑھ گئے، اگست میں بجلی 19.73 فیصد مہنگیہوئی، جب کہ اس دوران ریڈی میڈ گارمنٹس 8 فیصد اور تعمیراتی سامان ساڑھے7 فیصد مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں بجلی 123 فیصد اور پٹرول 84 فیصد مہنگا ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیشنل انکیوبیٹر سینٹر کوئٹہ نے گزشتہ تین سالوں میں بلوچستان کے 22اضلاع سے اسٹارٹ اپس کو راغب کیا ،65 اسٹارٹ اپس کی گریجویشن مکمل،500ملازمتوں کا بندوبست،مجموعی سرمایہ کاری 7کروڑ، 76 فیصد خواتین کی تربیت ،بلوچستان میں کاروباری کلچر کا فروغ جاری۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق نیشنل انکیوبیٹر سینٹر کوئٹہ نے گزشتہ تین سالوں میں بلوچستان کے 33 میں سے 22 اضلاع سے اسٹارٹ اپس کو راغب کیا ہے جو کہ صوبے میں کاروباری ثقافت کی ترقی کا واضح مظہر ہے۔ ڈائریکٹر این آئی سی کوئٹہ محمد شاہ خان نے کہا کہ وہ بلوچستان میں کاروباری ثقافت کی تشکیل اور ترقی میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہااس سنٹر کا قیام 2018 میں ہوا تھا اور اب تک 65 اسٹارٹ اپس گریجویشن کر چکے ہیں جس نے تقریبا 86 ملین روپے کی مجموعی فروخت اور 68 ملین روپے کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ 480 سے زائد ملازمتیں پیدا کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک اور خاصیت جو این آئی سی کوئٹہ کے لیے بہت منفرد ہے اس کا مائیکرو انٹرپرائز پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے 58 مائیکرو انٹرپرینیورز کو تربیت دی ہے جن میں سے 76 فیصد خواتین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی کوئٹہ میں تربیت کی تکمیل کے بعد ان مائیکرو انٹرپرائزز نے اپنی فروخت میں 70 فیصد اضافہ کاتجربہ کیا ہے اور 65 لاکھ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے ۔محمد شاہ نے کہاکہ صوبے کی ترقی کیلئے این آئی سی کوئٹہ کا بزنس انکیوبیشن پروگرام خصوصی طور پر نئے مارکیٹ میں آنے والوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کے ذریعے صوبے بھر میں تکنیکی ترقی کو کمرشلائز کیا جا رہا ہے اور جدت کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی کوئٹہ نہ صرف ملازمتیں پیدا کرنے میں کامیاب رہا ہے بلکہ اس نے صوبے بھر کے ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کے لیے نفسیاتی مدد فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ این آئی سی کوئٹہ کی ٹیم سٹارٹ اپس اور مائیکرو بزنسز کے ساتھ مسلسل مشغول رہتی ہے اور انہیں ایک بصیرت انگیز مشورے اور مفید معلومات فراہم کرتی ہے۔
محمد شاہ نے کہاکہ این آئی سی کوئٹہ سٹارٹ اپس کو صحیح وقت پر صحیح لوگوں سے جوڑتا ہے تاکہ نوجوانوں کی توانائیاں اور وسائل ضائع نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سینٹر تمام انکیوبیٹڈ اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کریں اور مدد، مشورے اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کی پیشکش کریں۔ محمد شاہ نے کہا کہ مرکز کے قابل بنانے والے ماحول نے اسٹارٹ اپس اور مائیکرو انٹرپرینیورز کو حد سے آگے بڑھنے کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی وسیع رسائی ہر گریجویٹ گروپ کے ساتھ بڑھ رہی ہے اوربلوچستان کے دور دراز علاقوں سے بھی زیادہ سے زیادہ درخواستیں جمع ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر این آئی سی کوئٹہ کے سٹارٹ اپس نے گزشتہ تین سالوں کے دوران 409 براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کی ہیں۔ ڈیجیٹل مارکیٹ میں خواتین کی شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے کہا کہ جب معاشی، سماجی اور سیاسی شعبوں میں خواتین کی نمائندگی کی بات کی گئی تو بلوچستان کو سخت پروٹوکول والا معاشرہ سمجھا جاتا تھا تاہم یہ تاثر این آئی سی کوئٹہ کے سامنے آنے والے نتائج سے زائل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران خواتین کی ایک بڑی تعداد نے درخواست دی اور ان کی کوئٹہ سنٹر میں انکیوبیشن کی گئی۔ تقریبا 43 فیصداسٹارٹ اپ جو کوئٹہ میں انکیوبیٹ کیے گئے تھے ان میں بانی یا شریک بانی بطور خواتین تھیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران کوئٹہ سنٹر کی جانب سے تربیت یافتہ 76 فیصدمائیکرو انٹرپرینیورز خواتین تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا مینگو نیٹ ورک کے سالانہ اجلاس کا ایک منظر۔(شِنہوا)
جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا مینگو نیٹ ورک کی سالانہ کانفرنس کے آؤٹ ڈورانسپیکشن کا مقام۔(شِنہوا)
رواں مالی سال پاکستان کی کل بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ30 ارب ڈالر ہے جس کیلئے ملک کو 37 ارب ڈالر کی فنانسنگ دستیاب ہونا ضروری ہے،کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 3 فیصد یا 10 ارب ڈالر ہوگا،مالی سال 2022-23 کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان،چارٹر آف اکانومی وقت کی اہم ضرورت ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق درآمدات اور کھپت میں اضافے کے نتیجے میں ہر دو سے تین سال کرنٹ اکائونٹ اور مالیاتی خسارے میں اضافہ ہوتا ہے اور اس چکر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معیشت کو پروان چڑھایا جا سکے۔ ایک پائیدار اور برآمدات کی قیادت میں ترقی کا راستہ تبھی ممکن ہو گا جب قومی سطح پر بات چیت شروع کی جائے ۔ایک چارٹر آف اکانومی وقت کی اہم ضرورت ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ماہر اقتصادیات ڈاکٹر ناصر محمود نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کو اس طرح تیار اور لاگو کیا جانا چاہئے کہ وہ ترقی کو بری طرح متاثر نہ کریں اور بے روزگاری کی شرح میں اضافہ نہ کریں۔
ماہر معاشیات نے کہا کہ معاشی استحکام کے اقدامات نے تقریبا ہمیشہ پاکستان کو بیل آوٹ پیکجز کے لیے آئی ایم ایف کے دروازے کھٹکھٹانے پر مجبور کیاجنہیں کچھ سخت شرائط کے ساتھ منظور کیا گیا تھاجس کی وجہ سے عام آدمی کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ناصر محمود نے کہا کہ پاکستان کو برآمدات بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے۔ درآمدات کو کم کرناچاہیے جو صنعتی اور زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 87 ملین ڈالر کم ہو کر 7.81 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جس کی وجہ درآمدات میںاضافہ ہے۔ ڈالر کی آمدمیں کمی کے نتیجے میں شرح مبادلہ میں کمی اور کرنٹ اکانٹ خسارے میں اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی کے ساتھ، پاکستان کے کل غیر ملکی ذخائر 92 ملین ڈالر کم ہو کر 13.52 ارب ڈالر رہ گئے ہیں کیونکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 4 ملین ڈالر کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے جن کے پاس 5.71 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مقامی کرنسی کو مضبوط کرنااولین ترجیح ہونی چاہیے۔ دوست ممالک قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کو 4 ارب ڈالر سے زائد کی فنانسنگ اور سرمایہ کاری فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی دنیا کے سب سے بڑے خودمختار فنڈز میں سے ایک ہے اور ان کے 3ارب ڈالر فنڈز سے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے اور شرح مبادلہ پر دبا وکو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا ہے جس سے جاری مالی سال 2022-23 کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کا انحصار اس بات پر بھی ہوگا کہ آیا پاکستان ان اقدامات پر عمل درآمد کرے گا جن پر اس نے آئی ایم ایف کے ساتھ اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی کل بیرونی فنانسنگ کی ضروریات تقریبا 30 ارب ڈالر ہونے کا تخمینہ ہے جس کیلئے ملک کو 37 بلین ڈالر کی فنانسنگ دستیاب ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت کے حالیہ اقدامات کے نتیجے میں جولائی کے مہینے میں درآمدات کم ہوئیں جس کی وجہ سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے میں45 فیصد کم ہو کر 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ناصر محمود نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو توقع ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ رواں مالی سال جی ڈی پی کا تقریبا 3 فیصد یا 10 ارب ڈالر ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
2021 میں پاکستان نے40لاکھ ڈالر مالیت کے آلات موسیقی برآمد کیے ،سیالکوٹ میں 25 مختلف میوزیکل مینوفیکچررز سرگرم عمل، امریکہ اور یورپ سے سالانہ اوسطا 2 ملین ڈالرکے آرڈرز ملتے ہیں، بانسری، بینڈ سیٹ، طبلہ، رباب، الغوزہ اور دیگر آلات برآمدات میں شامل،آلات موسیقی کی پیداوار اور برآمد میں اضافہ کر کے ملک قیمتی زرمبادلہ کماسکتاہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ماہرین کی خدمات حاصل کر کے آلات موسیقی کی پیداوار اور برآمد میں اضافہ کر سکتا ہے جس سے زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی۔ یہ بات سیالکوٹ سے میوزک ڈی رازی کے سی ای او اور مالک رضوان ممتاز نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسیقی کے آلات بانسری، بینڈ سیٹ، طبلہ، رباب، الغوزہ کی ایک وسیع رینج برآمد کرتا ہے تاہم کچھ آلات ڈرم، کی بورڈ، وائلن درآمد کیے جا رہے ہیں جس پر زرمبادلہ کی اچھی رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی کے لوازمات کی تیاری 2004 سے ہمارا خاندانی کاروبار ہے اورہم سکاٹش پائپ بینڈ سے متعلق آلات برآمد کرتے ہیں۔ رضوان ممتاز نے کہاکہ بین الاقوامی موسیقی کے آلات کی خدمات حاصل کرنے اورسازوسامان کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے مینوفیکچرنگ ماہرین ضروری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میوزک ڈی رازی دنیا بھر میں موسیقی کے آلات کی تجارت کرتا ہے جس میں زیادہ تر آرڈرز امریکہ اور یورپ سے سالانہ اوسطا 2 ملین ڈالر ہیں۔ مارکیٹنگ کے لیے مختلف آئی ٹی پلیٹ فارمز علی بابا، فیس بک وغیرہ استعمال کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سیالکوٹ میں تقریبا 25 مختلف میوزیکل مینوفیکچررز سرگرم ہیںتاہم زیادہ تر لوگ اس شعبے سے ناواقف ہیں۔
یہ اسٹارٹ اپس اورایس ایم ایز کے لیے اپنانا ایک اچھا آپشن ہے جو معیاری آلات کی برآمد کے ذریعے پاکستان کے لیے آمدنی کا ایک اور ذریعہ کھولنے میں مدد کرے گا۔ ہیلی فیکس اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او نعیم اختر نے کہاکہ موسیقی آلات کی پیداوار ایک منفرد قسم کا کاروباری طبقہ ہے جسے پاکستان میں ایک صنعت کے طور پر واقفیت کی اشد ضرورت ہے۔ ہیلی فیکس عالمی سطح پر افراد بینڈز کے لیے سالانہ اوسطا 4 ملین ڈالر مالیت کے مشرقی ،یورپی موسیقی کے آلات برآمد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر سرکاری سطح پر میوزیکل آلات بنانے کے لیے کوئی مثبت کوشش نہیں کی گئی۔ آلہ سازی کی صنعت معیشت کا ایک اہم حصہ ہے جو ملک میں معاشی سرگرمیوں اور ملازمتوں کے مواقع کے دائرے کو بڑھانے کے لیے ہونا چاہیے۔گلوکار، موسیقار اور ہدایت کار ذوالفقار علی بھٹی نے کہاکہ برصغیر کی موسیقی کے لیے رباب، سریندا، طبلہ، ہارمونیم، ٹام ٹام نہ صرف درآمد کیے جاتے ہیں بلکہ مقامی ماہرین تیار بھی کرتے ہیں۔ بانسری سمیت کچھ ایسے آلات ہیں جو مقامی طور پر تیار کیے جاتے ہیں لیکن وہ دنیا بھر میں برآمد اور استعمال ہوتے ہیں۔ پشاور سے طبلہ ماسٹر رمیش کمار نے کہاکہ صوبہ پنجاب میں،فباصلاحیت لوگ موسیقی کے آلات تیار کر رہے ہیں۔
میں طبلہ بجاتا ہوں اور ان کے ایک جوڑے کی قیمت 25,000 سے ایک لاکھ روپے تک ہے۔ ایک وقت تھا جب ہارمونیم جرمنی، فرانس یا دیگر ممالک سے درآمد کیا جاتا تھا۔ موسیقاروں اور گلوکاروں کو انہیں خریدنے کے لیے بہت زیادہ رقم ادا کرنا پڑتی تھی لیکن اب یہ مقامی طور پر تیار کیے جاتے ہیں اور کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم روایتی براعظمی تار اور دوسرے آلات رباب، ستار، سریندا، سارنگی وغیرہ تیار کرتے ہیںجنہیں مقامی طور پر فروخت کیا جاتا ہے اور برآمد بھی کیا جاتا ہے۔ زیادہ تروہ آسٹریلیا، کینیڈا اور امریکہ کو اوسطا 2 ملین ڈالرسالانہ کے ساتھ برآمد کیے جاتے ہیں۔ ردھم کمپنی کے مینیجنگ پارٹنر اور سربراہ کلیم رضا نے کہا کہ ہم معیاری براس بینڈ اور سکاٹش پائپ بینڈ کے آلات اور کٹس تیار کر رہے ہیں اور ان کی برآمدات سے اوسطا 4.5 ملین ڈالر سالانہ کما رہے ہیں۔ ہمارے زیادہ تر آلات برطانیہ کو برآمد کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس صنعتی طبقے کو متعارف کرانے اور اسے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔سال 2020 میںپاکستان نے کموڈٹی گروپ کے تحت 3.2 ملین ڈالر مالیت کے آلات موسیقی برآمد کیے جب کہ 2021 میں پاکستا3.93 ملین ڈالر مالیت کے موسیقی کے آلات برآمد کیے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دہلی کی عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں 26 ستمبر کو طلب کرلیا۔ دہلی کی پٹیالہ عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اداکارہ کے خلاف تیار کی گئی چارج شیٹ کی بنیاد پر انہیں طلب کیا۔ واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس پر 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ اس مقدمے میں سکیش چندراشیکھر نامی شخص پہلے ہی گرفتار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی ڈرامہ نے دنیا بھر میں اپنے معیار کی وجہ سے بے حد مقبولیت حاصل کررہے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہم نے بھارتی ثقافت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بھارتی ڈراموں کو شکست دی۔اب لوگ بھارتی چینلز سے کوئی بھی پروگرام دیکھنا اتنا پسند نہیں کرتے جتنا ماضی میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بننے والے ڈرامے کہانی اور پروڈکشن کے اعتبار سے سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے ملک میں موجود ٹیلنٹ نے گزشتہ چند سالوں میںسب کو حیران کردیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں سے وابستہ پانچ افراد کودہشت گرد قراردے دیا ہے اور ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کیا ہے،سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پانچ نامزد یمنی شہریوں کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ کوئی لین دین نہیں کیا جائے گا،ان نامزد افراد میںیمنی شہری منصوراحمد السعدی پر الزام ہے کہ اس نے ایران میں تربیت حاصل کی تھی او وہ بحیرہ احمر میں بین الاقوامی ترسیلات پر حملوں کاماسٹرمائنڈ بھی ہے جبکہ دیگر میں یمنی شہری احمدعلی الحمزی ، محمدعبدالکریم الغماری ،زکریا عبداللہ یحیی حجر ،احمد محمد علی الجوہری شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کی جامع مسجد کے کارپارک میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں اس کا پائلٹ زخمی ہو گیا ہے،اماراتی حکام نے کہا کہ حادثہ طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے،ایک انجن والا سیسنا طیارہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کے وسط میں واقع نجی جیٹ طیاروں کے لیے ایک خصوصی ہوائی اڈے کی جانب پرواز کررہا تھا لیکن وہ ملک کی سب سے بڑی سفید سنگ مرمر بنی جامع مسجد کے نزدیک گرگیا،یواے ای کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کہ حادثے کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ زخمی ہوگیا اور اسے ضروری علاج اور نگہداشت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے اور اس وقت طیارہ ہوائی اڈے پراترنے کے لیے آرہا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیلی جیل میں اپنی غیرمنصفانہ حراست کے خلاف طویل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی خلیل عواودہ نے اپنا احتجاج ختم کردیا ہے،انھوں نے آیندہ اکتوبر میں اسرائیل کی جانب سے رہائی پررضامندی ظاہر کرنے کے بعد بدھ کو160روز سے زیادہ عرصے سے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی ہے،40سالہ عواودہ کو دسمبر 2021میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے بلاجوازگرفتارکیا تھا لیکن انھوں نے بغیرکسی الزام یا مقدمے کے اپنی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔اسرائیلی حکام فلسطینیون کی ایسی پکڑدھکڑ کو انتظامی حراست کا نام دیتے ہیں،ان کے وکیل احلام حداد نے رائٹرز کو بتایا کہ عواودہ کی 2 اکتوبرکورہائی ہوگی اور وہ اس وقت تک اسپتال میں زیرِعلاج رہیں گے،حداد نیکہا کہ عواودہ نے گذشتہ کئی مہینوں سے صرف پانی پرگزارہ کیا ہے اور پچھلے ہفتے خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے کسی بھی لمحے اپنی جان سے ہاتھ دھو سکتے ہیں-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
توانائی کی قیمتوں میں 300فیصد تک اضافے کی وجہ سے پورے برطانیہ میں شراب خانے بند ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ،برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں شراب تیار کرنے والی چھ بڑی کمپنیوں کے مالکان نے موسم سرما میں بجلی اور گیس کے بڑے بڑے بلوں کے پیش نظر حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے،پب اور شراب کشید کرنے والے اور پبوں کے مالکان کے چھ گروپوں نے حکومت کو ایک کھلے خط میں فوری مداخلت کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی ایک سپورٹ پیکج اور کاروبار کے لیے توانائی کی قیمتوں کو ایک سطح سے اوپر نہ جانے دینے کی تجویز بھی دی ہے،توانائی کی آسمان کو چھوتی قیمتیں ایسے وقت میں آئی ہیں جب انگلینڈ اور ویلز میں پبوں کی تعداد کم ہو رہی ہے،محکمہ برائے کاروبار، توانائی اور صنعت نے کہا کہ کوئی بھی حکومت توانائی کی قیمت میں اضافے اور دیگر کاروباری لاگت کو بڑھانے والے عالمی عوامل کو کنٹرول نہیں کر سکے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مقبوضہ فلسطینی علاقہ رام اللہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے ہیں ،فلسطینی وزارت صحت نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ الگ الگ جھڑپوں میں دو فلسطینی شہید ہو ئے۔ پہلے واقعے میں اسرائیلی فوج نے نابلس کے العین کیمپ سے تعلق رکھنے والے 25سالہ جوان سمر خالد کو گولی مار کر شہید کر دیا ، نوجوان کو گولی گردن پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ، ایک اور جھرپ میں یروشلم کے باہر قلندیہ کیمپ سے تعلق رکھنے والا26سالہ یزان عفان کو دل میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یورپی ملک اسپین میں اولوں کی زد میں آکر 20ماہ کی بچی ہلاک ہوگئی،برطانوی میڈیاکے مطابق شمالی کاتالونیا جیرونا کے نواحی علاقے لا بسبل ایمپوردا میں 10سینٹی میٹر کے اولوں کی زد میں آکر 20ماہ کی بچی ہلاک جب کہ 30کے قریب افراد زخمی ہوگئے، ژالہ باری کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے شیشوں اور گھروں کی کھڑکیوں وچھتوں کو نقصان پہنچا ،کاتالان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 20سالوں میں اولوں کا یہ سائز سب سے زیادہ ہے،محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شدید ژالہ باری کا موسم ابھی ختم نہیں ہوا ہے جب کہ بارسلونا کے متعدد نواحی علاقوں کے لئے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مذکورہ شہروں میں طوفان اور 25میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یورپ میں شدید خشک سالی کے باعث ڈیموں کا پانی خشک ہونے لگا، برسوں پہلے پانی میں ڈوبنے والے علاقے منظر عام پر آنے لگے ،سپین کے ایک ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے سے پورا گائوں ابھر کر سامنے آگیا جو کئی سال پہلے ڈیم کے پانی میں ڈوب چکا تھا،قدیم گائوں کے کھنڈرات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے، گائوں کے مکانات کی دیواریں اپنی جگہ قائم ہیں لیکن چھتیں اڑ چکی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ریاست اوہائیو میں ایک نوجوان کو ہزاروں شہد کی مکھیوں نے کاٹ لیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق 20سالہ آسٹن بیلامی نے درخت سے شہد کی مکھیوں کے چھتے کوحادثاتی طورپرنقصان پہنچا دیا تھا،مکھیوں کے حملے کے نتیجے میں نوجوان گزشتہ رات سے کوما میں ہے،نوجوان کی والدہ شونا کارٹرنے طبی اخراجات کی ادائیگی کے لیے آن لائن فنڈ جمع کرنے والی ایک تنظیم کے توسط سے کہا کہ ان کا بیٹا اس وقت اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہے،انہوں نے بتایاکہ بیلامی لیموں کے درخت کی شاخوں کو تراش رہا تھا، جب اس نے نادانستہ طور پرشہد کی مکھیوں کے چھتے کو کاٹ دیا اوراس پر ہزاروں کی تعدادمیں مکھیاں حملہ آور ہوگئیں، آسٹن بیلامی مدد کرو مدد کرو پکار رہا تھا لیکن اس کی مدد کے لئے کوئی نہیں آیا، میں مدد کے لئے سیڑھی پر چڑھنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن اس تک نہیں پہنچ سکی کیونکہ شہد کی مکھیوں کی تعداد بہت زیادہ تھی، ڈاکٹرزپرامید ہیں کہ آسٹن بیلامی مکمل صحت یاب ہو جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو( این سی آربی)کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دارلحکومت نئی دہلی کو خواتین کے لیے سب سے زیادہ غیر محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق این سی آر بی کے تازہ ترین سروے میں کہا گیا کہ 2021میں میٹرو پولیٹن شہروں میں نئی دہلی میں عصمت دری کے سب سے زیادہ 1ہزار 226واقعات رپورٹ ہوئے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے لیے بھارت کے تین سب سے خطرناک میٹرو پولیٹن شہروں کی فہرست میں دہلی کے علاوہ جے پور اور ممبئی بھی شامل ہیں،رپورٹ میں خواتین کی حفاظت کے اعتبار سے کالکتہ کو سب سے محفوظ شہروں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے،این سی آر بی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سال 2021میں بھارت کے 18میٹرو پولیٹن شہروں میں عصمت دری کے 3ہزار 208واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں متحدہ امریکہ کی درخواست پر بعض ممالک کے اعلی سطحی نمائندوں کی شراکت سے چوتھا اجلاس کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکا،شام، اردن اور لبنان کے ساتھ تعلقات کے ذمہ دار امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ انڈر سکریٹری برائے مشرق ِ نزدیک امور ایتھن گولڈرچ کی سربراہی میں اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں ہونے والے اجلاس میں 13ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی،، قطر کی نمائندگی کرنے والے علاقائی امور کے نائب وزیر محمد بن عبدالعزیز اور جرمنی کے نمائندہ برائے شام اسٹیفن شنیک نے ایک ملاقات بھی سر انجام دی،قطر کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں نائب وزیر محمد نے 10سال سے زائد عرصے سے جاری شامی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے پر عزم ہونے کا پیغام دیا،انہوں نے اس سے قبل بیلجین دارالحکومت برسلز میں منعقدہ تیسرے اجلاس میں اہم اقدامات نہ اٹھائے جا سکنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شام کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کروائی،جرمنی کے شام کے نمائندے شنیک نے بھی اس موقع پر کہا کہ شام کے مستقبل کے بارے میں بات کرنے پر متفق ہونے والے ممالک کے ساتھ ہم یہاں پر اکٹھے ہوئے ہیں ،شنیک نے اعلان کیا کہ وہ ملک میں بگڑتی ہوئی انسانیصورتحال کے باوجود شام کے سیاسی حل کے لیے کوششیں کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شام کے شہر حلب کے ایئرپورٹ پر اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہے،شامی میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 8بجے کے قریب اسرائیل کی جانب سے حلب کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا جس سے ائیرپورٹ پر جزوی نقصانات ہوئے ہیں تاہم حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے، عالمی میڈیا کی جانب سے حلب پر حملے کی تصدیق کی گئی ہے،رپورٹس کے مطابق چار اسرائیلی میزائلوں کے ذریعے حلب ائیرپورٹ کے رن وے اور ڈیپو کو نشانہ بنایا گیا جہاں خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ایرانی میزائل رکھے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا کے جنوب مغربی علاقوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی گئی ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹ ویو کے پیش نظر کیلی فورنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے سے منع کر دیاگیا جبکہ کیلی فورنیا نے کچھ روز پہلے ہی پیٹرول پر چلنے والی گاڑیاں بندکرنے کا اعلان کیا تھا،دوسری جانب امریکن پبلک پاور ایسوسی ایشن کاکہنا تھاکہ صارفین شام 4سے رات 9بجے تک بجلی کااستعمال کم کردیں کیونکہ بجلی کی طلب کے باعث سسٹم پردبا ئوزیادہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کروڑوں دلوں پرراج کرنے والی برطانیہ کی شہزادی لیڈی ڈیانا کی 25ویں برسی منائی گئی،شہزادی ڈیانا یکم جولائی انیس سو اکسٹھ میں برطانیہ کے شہر نورفوک میں پیدا ہوئیں، شہزادی ڈیانا کو ہمیشہ سے ہی تعلیمی سرگرمیوں سے زیادہ فلاحی کاموں میں دلچسپی تھی،بھولی بھالی صورت اور پرکشش شخصیت کی مالک برطانوی شہزادی نے 29جولائی 1981کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ شادی کی،ڈیانا کی شہرت کا سورج برطانوی شہزادہ چارلس سے منگنی کے بعد طلوع ہوا اورپھر شادی سے شاہی سفر کا آغاز کیا تو لوگوں نے اسے خوشیوں اور خوابوں کے سفر سے تعبیر کیا جس کے بعد2 بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی ولادت ہوئی،شہزادی ڈیانا اپنی ازدواجی زندگی کو کامیابی سے ہمکنار نہ کر پائیں۔ دونوں کی زندگی میں کمیلا پارکر، جیمز گبلی، جیمز ہیوئیٹ اور لیگی بورک جیسے رقابت دار آئے اور16سال بعد اگست 1996میں طلاق ہوگئی،ڈیانا نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ناکام ازدواجی زندگی کا اعتراف بھی کیاتھا انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کی ناچاقیوں سے دل برداشتہ ہو کر خود کو فلاحی سرگرمیوں میں مصروف کر لیا،شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شہزادی لیڈی ڈیانا ایک ہمدرد دل خاتون تھیں، برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے والی شہزادی ڈیانا فیشن اور انسانی ہمدردی کی وجہ سیلوگوں میں مقبول رہیں، وہ خوبصورتی میں بے مثال اور پرکشش شخصیت کی حامل تھیں،شہزادی ڈیانا 31اگست 1997میں پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں دنیا سے چل بسی تھیں تاہم ان کی پرکشش شخصیت اور فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ریاست اوہایو کی پولیس نے اپنے ایک افسر کی جانب سے 20سالہ سیاہ فام نوجوان کو گولی مار کر قتل کرنے کی ویڈیو جاری کر دی،کولمبس ڈویژن کے اوہایو پولیس کی جانب سے پولیس افسر کی وردی پر پہنے ہوئے کیمرا کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک پولیس افسر کی جانب سے اپنے بستر پر موجود 20سالہ سیاہ فام نوجوان کو گولی ماری گئی، پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ 20سالہ نوجوان ڈونوون لیوس، غیر مسلح تھا جب اسے کولمبس ڈویزن کے ایک پولیس افسر کی جانب سے گولی ماری گئی تھی، پولیس افسر کے پاس ڈومیسٹک وائلنس کے الزام میں لیوس کے گرفتاری کے وارنٹ تھے اور وہ وہاں اسے گرفتار کرنے کیلئے گئے ہوئے تھے،پولیس کے مطابق مقتول کے گھر سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا، اوہایو پولیس کے بیورو آف انویسٹیگیشن کی جانب سے غیر مسلح سیاہ فام نوجوان کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں گن شوٹ کے بڑ ھتے ہوئے واقعات کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے امریکہ بھر میں آتشیں اسلحے کی کھلے عام فروختپر پابندی لگانے کا عندیہ دیا ہے ،بائیڈن نے پینسیلوانیا میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ملک بھر میں مسلح جرام میں کمی اور ان کی روک تھام کے لیے ہم نے مزید محفوظ امریکہ نامی ایک منصوبے پر غور شروع کر دیا ہے،امریکی صدر نے ملک میں مسلح جرائم میں اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ میں نے سال 1994میں بطور سینیٹر آتشیں اسلحے کی کھلے عام فروخت پر ممانعت کا مسئلہ اٹھایا تھا،میں آج بھی اس فیصلے پر قائم ہوں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مارکسی انقلابی رہنما ارنیسٹو چی گویرا کے فرزند کامیلو گویرا 60برس کی عمر میں انتقال کر گئے،کیوبن حکام کے مطابق کامیلو کا انتقال پھیپھڑوں میں انجماد خون کے باعث حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا ،کامیلو گویرا نے اپنی زندگی اپنے والد، فیڈل کاسترو کے ہمراہ کیوبا کے انقلاب کیلئے لڑنے والے کامریڈ چی گویرا، کی زندگی کو دستاویزاتی شکل دینے کیلئے وقف کر رکھی تھی،کامیلو گویرا، چی گویرا کی دوسری بیوی کے چار بچوں میں سے دوسرے نمبر پر تھے، بولیویا میں والد کی ہلاکت کے وقت انکی عمر صرف چار سال تھی،کامیلو گویرا کیوبا کے دارالخلافہ میں سینٹر آف چی گویرا اسٹڈیز کے سربراہ کی حیثیت سے کام کر رہے تھے،کیوبن حکام کے مطابق چی گویرا کے فرزند کامیلو گویرا وینزویلا کے دارالخلافہ کے سیاحتی دورے پر تھے جب حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے مشیر ڈیرک شولے نے کہا ہے کہ عمران خان کے سازش والے الزامات میں سچائی نہیں ہے،جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اہم ملک ہے، کوئی بھی حکومت ہو اس سے تعلقات و تعاون جاری رہے گا، امریکا کے پاکستان سے تعلقات کثیر الجہتی ہیں اور یہ تعلقات صرف افغانستان تک محدود نہیں،انہوں نے کہا سکیورٹی اوراقتصادی تعاون اور سیلاب زدگان کیلئے امداد امریکی عزم کا اظہار ہے،ڈیرک شولے نے کہا کہ انسداد دہشت گردی آپریشن میں پاکستان اہم حلیف رہا، پاک امریکا فوجی تعاون مضبوط ہے،انہوں نے کہا کہ افغانستان کے علاوہ بھی دہشت گردی سے نمٹنا ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے، انسداد دہشتگردی آپریشن میں پاکستان کا ساتھ ماضی میں رہا، امید ہے آگے بھی رہے گا،ڈیرک شولے کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان صحت کے شعبے میں پہلا ڈائیلاگ منعقد ہوا ہے، امریکا پاکستان سے تعاون کیلئے پرعزم ہے، پاکستان امریکا کے75سالہ سفارتی تعلقات ہیں، امید ہے آنے والے برسوں میں بھی ایسا رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کویت نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے خلاف سخت اقدامات کو نافذ العمل کردیا ہے،تفصیلات کے مطابق کویت کی انوائرمنٹ پبلک اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے کی سخت ممانعت ہے، خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر پانچ ہزار دینار جرمانہ عائد کیا جائے گا،سرکاری ترجمان اور پبلک ریلیشنز آفیسر شیخہ الابراہیم نے بتایا کہ جرمانے کا اطلاق صرف سگریٹ نوشی نہیں بلکہ الیکٹرانک سگریٹ، الیکٹرانک حقہ (شیشہ)اور تمباکو نوشی کے مقصد کے لیے استعمال ہونے ہر اشیا پر ہوگا، شیخہ الابراہیم نے کہا کہ ای پی اے آرٹیکل نمبر 56ماحولیاتی تحفظ قانون نمبر 42/2014اور اس کی ترامیم کے تحت سرکاری اور نجی انتظامی ادارے، عوامی فائدے کی انجمنیں، ان کے انتظامی دفاتر، ان کے ملحقہ اور ہر وہ سائٹ ہیں جو ان کے دائرہ کار میں آتی ہے، وہاں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی ہوگی،الابراہیم نے عوامی مقامات کے داخلی راستوں پر واضح جگہوں پر نو سگریٹ نوشی کا نشان لگانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کچھ عوامی عمارتوں کے باہر ایش ٹرے رکھے گئے ہیں، انہیں داخلی راستوں سے اب کم از کم چار میٹر کے فاصلے پر رکھنا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہائی وے پر ٹماٹروں سے لدا ٹرک دو گاڑیاں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود لاکھوں کی تعداد میں ٹماٹر سڑک پر بکھر گئے،امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے زائد ٹماٹر ٹرک سے گرنے کے بعد 200فٹ دور تک بکھر گئے اور پورے ہائی وے کو سرخ کردیا،حادثہ علی الصبح پیش آیا جس کی وجہ سے دیگر گاڑیوں کو سڑک پر ٹماٹروں کے بکھرنے کا علم نہیں ہوسکا اور وہ سفر کرتی رہیں اس دوران پھسلن کی وجہ سے درجنوںگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جبکہ ایک شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی، حادثے کے بعد ہائی وے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور صفائی کے بعد ٹریفک کے لیے کھولا گیا، میٹروپولیس ڈپارٹمنٹ نے جائے حادثہ کلیئر کئے جانے تک لوگوں کو ہائی پر سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کینیڈا میں محض سفید بالوں کی وجہ سے خاتون نیوز اینکر کو ملازمت سے برطرف کیے جانے پر تنازع کھڑا ہوگیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون نیوز اینکر لیزا لافلیم گزشہ 35سالوں سے سی ٹی وی نیوز سے وابستہ ہیں، مگر اب انہیں نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے، انہیں سفید بالوں اور بڑھتی ہوئی کی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے، کینیڈا کے شہر واٹرلو میں صحافتی اور سماجی تنظیموں نے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، متعددصحافیوں پر مشتمل گروہ نے نیوز چینل کو مذمتی خط لکھا ہے،جبکہ نیوز چینل نے لیزا لافلیم کو سفید بالوں اور بڑھتی عمر کی وجہ سے برطرف کرنے کی خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے،سی ٹی وی نیوز کے سی ای او نے بتایا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ خاتون کو بڑی عمر، صنفی تعصب اور سفید بالوں کی وجہ سے نوکری سے نکالا گیا ہے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس نے مرمتی کام کا جواز بنا کر جرمنی کو ایک بار پھر گیس سپلائی عارضی طور پر معطل کردی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی سرکاری توانائی کمپنی گیز پروم کا کہنا تھا کہ نارڈ اسٹریم گیس سپلائی مرمتی کام کے لیے روکی گئی ہے، گیس کمپریسر یونٹ پر جمعرات سے کام شروع کر دیا گیا ہے جو تین روز جاری رہے گا،توانائی کمپنی کا کہنا تھا کہ سپلائی میں تعطل معمول کی دیکھ بھال کے لیے ضروری ہیں لیکن روس پر مغربی پابندیوں کی وجہ سے سامان کی ترسیل کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اس میں اضافہ ہوا ہے،دوسری جانب جرمنی سمیت یورپی ممالک کا موقف ہے کہ روس توانائی ذرائع کو یورپ کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے،جرمنی کی فیڈرل نیٹ ورک ایجنسی کے سربراہ کلاس مولر نے روس کی جانب سے گیس بندش کو تکنیکی طور پر ناقابل فہم قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ تجربہ ظاہر کرتا ہے ماسکو دیکھ بھال کے نام پر سیاسی فیصلہ کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ ممکنہ بندش کیلئے پہلے سے تیار ہیں، جرمنی کے پاس گیس کا 85فیصد ذخیرہ موجود ہے، جو سردیوں میں بھی استعمال ہوسکتا ہے،کلاس مولر نے کہا کہ گیس کی بچت کر رہے ہیں، ایل این جی کے ٹرمینلز بھی آ رہے ہیں، بیلجیئم، نیدرلینڈز اور ناروے کی بدولت گیس ضروریات پوری ہو رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عراق کے بغداد میں ایک چیک پوائنٹ پر سیکورٹی اہلکار پہرہ دے رہاہے۔(شِنہوا)
سعودی حکام نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے،بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سیکورٹی حکام نے 4کروڑ 70لاکھ سے زائد ایمفیٹامین (نشہ آور کیمیکل)گولیاں ضبط کرکے اس کی اسمگلنگ میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کیا ہے،جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر محمد المجیدی کے مطابق ایمفیٹامین کی اتنی بڑی مقدار میں گولیاں آتے سے بھرے ایک کنٹینر میں لائی گئی تھیں جسے ریاض کی ڈرائی پورٹ سے کلیئر کرائے جانے کے بعد ملزمان اپنے گودام میں لے آئے تھے، سکیورٹی فورسز نے اس گودام پرچھاپا مار کارروائی کی اور آٹھ رہائشیوں کوحراست میں لے لیا ،ان میں چھ شامی اور دو پاکستانی شہری ہیں،ان کے خلاف اب قانونی چارہ جوئی کی جائے گی،جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں اتنی بڑی تعداد میں منشیات اسمگل کرنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے ، اس کی مالیت کروڑوں ریال ہے،میجر محمد المجیدی نے کہا کہ سیکیورٹی حکام اس طرح کی اسمگلنگ کی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں گے اور منشیات کی اسمگلنگ میں حصہ لینے والے ہر شخص کو گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزا دی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عراق کے بغداد میں گاڑیاں ایک چیک پوائنٹ سے گزر رہی ہیں۔(شِنہوا)
عراق کے بغداد میں ایک چیک پوائنٹ پر سیکورٹی اہلکار پہرہ دے رہا ہے۔(شِنہوا)
جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں متحدہ افواج کے ارکان گریجویشن تقریب کے دوران اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں متحدہ افواج کے ارکان گریجویشن تقریب کے دوران پریڈ میں شریک ہیں۔(شِنہوا)