• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | پاکستان

چینی صوبے ہوبے میں سیاحتی سرگرمیاں 2019 کی س...

ووہان (شِنہوا) چین میں سات روزہ چینی قمری سال نو کی تعطیلات کے دوران، وسطی صوبے ہوبے میں اے لیول کے 120 قدرتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کی تعداد اور آمدنی 2019 کی  سطح پر آگئی، ان میں سے 64مقامات پرسیاحوں کی تعداداور آمدنی ریکارڈ سطح پررہی۔

صوبائی محکمہ ثقافت وسیاحت نے پیر کو کہا کہ ہوبے میں کل 463 اے لیول کے قدرتی مقامات پر سیاحوں کی تعداد تقریباً 88لاکھ30ہزار رہی جو 2022 کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہے۔

ہوبے کے صوبے میں تعطیلات کے دوران سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے مختلف ثقافتی سیاحتی مصنوعات کا آغاز کیا گیا۔ صوبائی محکمہ ثقافت وسیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق 27 جنوری تک صوبے میں سیاحوں کے مجموعی طور پر 3کروڑ34لاکھ50ہزار دورے رجسٹرٖڈ ہوئے جو 2022 کے مقابلے میں 28.86 فیصد زیادہ ہیں۔علاوہ ازیں سیاحت سے ہونے والی کل آمدنی 17ارب73کروڑ یوآن سے زیادہ رہی  جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 45فیصد زیادہ ہے۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ ۔ لالٹین میلہ

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہرجیاشنگ کے ضلع شیوژو کے شن چھنگ قدیم قصبے  میں منعقدہ آؤشان لالٹین میلے میں روایتی لباس پہنے سیاح لالٹینیں دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ ۔ لالٹین میلہ

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہرجیاشنگ کے ضلع شیوژو کے شن چھنگ قدیم قصبے  میں منعقدہ آؤشان لالٹین میلے میں سیاح لالٹینیں دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ ۔ لالٹین میلہ

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہرجیاشنگ کے ضلع شیوژو کے شن چھنگ قدیم قصبے  میں ایک دستکار خاتون (دائیں) انڈے پر پینٹنگ کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ ۔ لالٹین میلہ

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہرجیاشنگ کے ضلع شیوژو کے شن چھنگ قدیم قصبے  میں منعقدہ آؤشان لالٹین میلے میں سیاح خرگوش کی شکل کی لالٹینیں دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ ۔ لالٹین میلہ

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہرجیاشنگ کے ضلع شیوژو کے قدیم قصبے میں شی چھنگ میں منعقدہ آؤشان لالٹین میلے میں سیاح لالٹینیں دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، زرعی مصنوعات کی آن لائن خوردہ فروخت میں...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی زرعی پیداوار کی آن لائن فروخت 2022 کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 9.2 فیصد بڑھ کر531.38 ارب یوآن (تقر یباً78.58 ارب امر یکی ڈالرز) رہی۔

وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق شرح نمو میں 2021 کی نسبت 6.4 فیصد پوائنٹس کی بہتری ہوئی ہے۔

ملک میں صنعت کی تیز ترین ترقی کو بڑھتی ہوئی ای کا مرس ما رکیٹ سے بڑے پیما نے پر منسوب کیا جا سکتا ہے۔2022 کے دوران چین کی آن لائن خوردہ فروخت دیہی علاقوں میں 3.6 فیصد اضافے سے گزشتہ سال کی نسبت 21.7 کھرب یوآن رہی۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق چین کی آن لائن  خوردہ فروخت 2022 کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 4 فیصد اضافے سے 137.9  کھرب یو آن رہی جس سے دنیا میں اس کی حیثیت سر فہرست آن لائن خوردہ ما رکیٹ کے طور پر مستحکم ہوئی۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی میں نمو کو مستحکم کرنے اور ترقی کے ف...

شنگھائی (شِںہوا) شنگھائی کی بلدیہ حکومت نے طلب کو بڑھانے، نمو کو مستحکم کرنے اور ترقی کے فروغ بارے ایک ایکشن پلان کا آغاز کردیا ہے۔

32 پالیسیوں اور اقدامات کے ساتھ چین کا مشرقی شہر محصولات اور فیسوں بارے ترجیحی پالیسیوں پر مکمل طور پر عملدرآمد کرے گا جس میں نئی توانائی کی گاڑیوں کے لئے خریداری ٹیکس کی چھوٹ بھی شامل ہے۔

اس کے ساتھ ہی کاروباری اداروں میں روزگار پر آنے والے اخراجات میں کمی کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

کھپت کی بحالی اور فروغ کے لئے شنگھائی ان صارفین کو سبسڈی دے گا جو سبز اسمارٹ گھریلو آلات خریدیں گے۔ یہ ثقافتی سیاحت، کھیلوں، کیٹرنگ اور خوردہ فروشی کھپت کے واؤچر بھی جاری کرے گا۔

شنگھائی نے 2023 کے بعد سے 160 سے زیادہ اہم صنعتی منصوبوں پر دستخط کئے ہیں جس میں مجموعی طور 100 ارب یوآن (تقریباً 14.77 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی  گئی ہے۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سنکیانگ میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارخطے میں اکسو پریفیکچر کی شایا کاؤنٹی میں پیر کی صبح 7 بجکر 49 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

چائنہ زلزلہ نیٹ ورک مرکز (سی ای این سی) کے مطابق زلزلے کا مرکز 40.01 ڈگری شمالی عرض بلد اور 82.29 ڈگری مشرقی طول بلد پر 50 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

مقامی حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز الائر شہر سے 105 کلومیٹر اور شایا کاؤنٹی سے 141 کلومیٹر دور ایک غیر آباد علاقے میں واقع ہے۔

زلزلے کے جھٹکے پورے علاقے میں محسوس کئے گئے تاہم اس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اب تک 15 گاڑیاں اور 70 امدادی کارکن متاثرہ علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔ کاؤنٹی میں فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے 10 افراد پر مشتمل ایک ٹیم 2 گاڑیوں کے ساتھ زلزلے کے علاقے میں چھان بین کررہی ہے۔

زلزلے سے مقامی پاور گرڈ آپریشن، تیل اور گیس کی پیداوار اور اہم پیٹرو کیمیکل ادارے متاثر نہیں ہوئے۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیونس، نو جوان چینی نئے قمری سال کی خوشیوں م...

تیونس(شِنہوا) تیونس کے دارالحکومت میں ایک بُک اسٹور میں مقامی طلبا ایک تقریب کے دوران انعام یا فتہ مقابلوں میں حصہ لیتے، چینی تلفظ "فو" لکھتے ، پیپر کٹنگ کرتے اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے چینی نئے قمری سال کی خو شیوں میں شریک ہیں۔

یہ تقریب گلوبل اوورسیز چا ئنیز بُک اسٹورز میں چینی کتابوں کے 13 ویں بہار تہوار کی مشترکہ نمائش کا حصہ ہے جو کہ 27 ممالک اور خطوں کے 85 بُک اسٹورز میں منعقد ہو رہی ہے۔

زیادہ تر شرکاء تیونس میں یونیورسٹی آف کا رتھیج کے ہائیر لینگو ئج انسٹی ٹیوٹ سے چینی زبان کی تعلیم حاصل کر ر ہے ہیں۔

تیو نس، تیونس کی ایک طالبہ اورینٹل نا لج بک اسٹور میں خود سے لکھے گئے چینی تلفظ "فو" کو دکھا رہی ہے۔(شِنہوا)

تیونس، تیونس کے اورینٹل نالج بک اسٹور میں  کچھ مقامی طلبا چینی نئے سال کی سرگر میوں میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

تیونس، تیونس کی ایک طالبہ اورینٹل نالج بک اسٹور میں خود سے لکھے گئے چینی تلفظ "فو" کو نصب کر رہی ہے۔(شِنہوا)

ملائیشیا، ڈریگنز اور شیروں نے چینی نئے قمری...

پھی ننگ (شِنہوا)جنوب مشرقی ایشیا  کے مختلف ممالک میں چینی نئے قمری سال کے جشن کا زبردست ماحول چھایا ہوا ہے۔ ملائیشیا کے پھی ننگ کی گلیوں میں  ڈریگن اور شیروں کا زبردست رقص سیاحوں کو لطف اندوز ہونے اور تصاویر بنا نے کے لئے اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔

پیپر کٹنگ، لالٹینیں، اوپرا پر فارمنسز  اور شاندار ثقافتی سرگرمیاں چینی نئے سال کی تقریبات کا بھر پور حصہ ہیں جس سے جا رج ٹاؤن میں تہوار کا زبردست ماحول دیکھا جا سکتا ہے۔

ملائیشیا،پھی ننگ کے جا رج ٹاؤن میں ادا کار چینی نئے قمری سال کے جشن بارے شیر رقص کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ملائیشیا،پھی ننگ کے جا رج ٹاؤن میں ادا کار چینی نئے قمری سال کے جشن بارے شیر رقص کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ملائیشیا،پھی ننگ کے جا رج ٹاؤن میں لوگ چینی نئے سال کے جشن بارے پر فارمنسز دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

ملائیشیا،پھی ننگ کے جا رج ٹاؤن میں چینی نئے سال کے جشن با رے بچے پیپر کٹنگ کے فن بارے سیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

بھارت ،گھر دیر سے آنے کی وجہ پوچھنے پر بیوی...

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں خاوند نے بیوی سے گھر دیر سے آنے کی وجہ پوچھی تو اس نے شوہر کے چہرے پر تیزاب پھینک ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبو نامی شخص نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کروایا جس میں اس نے بتایا کہ واقعہ ہفتے کی شب اس وقت پیش آیا جب اس نے اپنی اہلیہ پونم سے گھر دیر سے آنے کی وجہ پوچھی۔ ڈبو کے مطابق ہمارا جھگڑا اسی بات پر شروع ہوا کہ وہ گھر دیر سے آئی تھی، لڑائی کرتے ہوئے پونم نے باتھ روم سے تیزاب اٹھایا اور اس کے منہ پر پھینک دیا۔ رپورٹس کے مطابق ڈبو اسپتال میں زیر علاج ہے جس کا چہرہ بری طرح متاثرہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ پونم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانوی وزیراعظم نے ٹیکس معاملات میں بے ضابط...

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنی ہی کنزرویٹیو پارٹی کے چیئرمین ندیم زوہاوی کو ٹیکس فراڈ میں ملوث پائے جانے پر برطرف کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ٹیکس فراڈ میں ملوث پائے جانے پر کنزرویٹیو پارٹی کے چیئرمین ندیم زہاوی کو عہدے سے برطرف کردیا ہے ، ندیم زہاوی کو ان کے ٹیکس کے معاملے میں ایک آزادانہ تحقیقات میں سامنے آنے والی سنگین خلاف ورزی پر ہٹایا گیا ہے ۔ برطانوی وزیراعظم نے اس سلسلے میں ندیم زہاوی کو ایک خط میں کہا ہے کہ ایک آزادانہ تحقیقات کے نتائج ہمارے سامنے رکھے گئے ، جس میں یہ بات واضح ہے کہ ٹیکس معاملات میں منسٹیریل کوڈ کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں، میں آپ کو یہ اطلاع دیتا ہوں کہ آپ حکومت کی طرف سے پارٹی پوزیشن سے برطرف ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ عہد کیا تھا کہ جس حکومت کی وہ قیادت کر رہے ہیں، اس میں دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور ہر سطح پر جوابدہی ہوگی۔ کنزرویٹیو پارٹی کے ٹیکس معاملے کی تحقیقات کرنے والے ایڈوائزرکا کہنا ہیکہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ندیم زہاوی معاملات کو غلط انداز میں پیش کرتے رہے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین جنگ سے قبل پیوٹن نے فون پر میزائل حمل...

سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے سے قبل روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے انہیں ایک غیر معمولی فون کال میں میزائل حملے کی دھمکی دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کی دستاویز پیوٹن بمقابلہ مغرب میں عالمی رہنماں کے ساتھ روسی صدر پیوٹن کی بات چیت کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی گفتگو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ بورس جانسن نے بتایا کہ پیوٹن نے انہیں ایک غیر معمولی فون کال میں میزائل حملے کی دھمکی دی اور بتایا کہ اس میں صرف ایک منٹ لگے گا ۔ جانسن نے پیوٹن کو خبردار کیا کہ یوکرین پر حملہ کرنے سے مغربی پابندیاں لگ جائیں گی اور روس کی سرحدوں پر نیٹو کے مزید فوجی ہوں گے، انہوں نے پیوٹن کو یہ کہہ کر روسی فوجی کارروائی کو روکنے کی بھی کوشش کی کہ یوکرین مستقبل کے لیے نیٹو میں شامل نہیں ہوگا۔ سابق برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ صدر پیوٹن انتہائی غیر معمولی کال کے دوران بہت باخبر تھے، تاہم یہ جاننا ناممکن ہے کہ کیا پیوٹن کی دھمکی حقیقی تھی۔ دستاویز کے مطابق جب 24 فروری کو سرحد پر ٹینکوں کی آمدورفت ہوئی تو جانسن کو آدھی رات کو صدر زیلنسکی کا فون آیا اور انہوں نے بتایا کہ تم جانتے ہو روسی ہر جگہ حملہ کر رہے ہیں جس پر برطانوی وزیر اعظم نے یوکرینی صدر کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مدد کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول نہیں کیا اور وہ وہیں رہے جہاں تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سنکیانگ کا سڑکوں کی تعمیر پر 80 ارب یوآ...

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے نے سال 2023 کے دوران سڑکوں کی تعمیر پر 83.2 ارب یوآن (تقریباً 12.3 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

علاقائی شعبہ ٹرانسپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی شوئے ڈونگ نے بتایا کہ یہ سرمایہ کاری 66 سڑکوں کے تعمیراتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی جن میں 22 رواں سال مکمل ہوجائیں گی۔

لی نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران سنکیانگ میں نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے میں زبردست ترقی ہوئی ہے۔ صرف 2022 کے دوران سنکیانگ میں سڑکوں کی تعمیر پر 74.8 ارب یوآن سے زیادہ خرچ کئے گئے جو 2018 کے بعد ایک نیا ریکارڈ ہے۔

سنکیانگ میں ایکسپریس وے کی مجموعی لمبائی 11 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے۔  تمام پریفیکچر سطح کے علاقوں اور تقریباً 90 فیصد کاؤنٹی سطح کے علاقوں کو ایکسپریس وے کی مدد سے قابل رسائی بنایا گیا ہے۔

گزشتہ برس جون میں صحرائے تکلی مکاں سے گزرنے والی ایک نئی شاہراہ کو فعال کیا گیا تھا۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت نے سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس...

بھارت نے سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا دفتر سیل کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی این آئی اے کی ٹیم نیکل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کو سیل کیا، دفتر کی عمارت کو سیل کرنیکا حکم نئی دہلی کی عدالت نے دیا تھا۔ کل جماعت حریت کانفرنس نے دفتر سیل کرنے کی مذمت کی اور میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ یکطرفہ عدالتی حکم کے تحت حریت دفتر کوسیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں جیلوں میں قید تمام کشمیری قیادت اور کارکنوں کی طویل نظر بندی کا نوٹس لیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، چینی قمری سال نو کے دوران مکاؤ میں سیاح...

مکاؤ (شِںہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں سیاحوں کی آمد میں 21 سے 27 جنوری تک چینی قمری سال نو تعطیلات کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 297 فیصد اضافہ ہوا۔

مکاؤ حکومت کے سیاحتی دفتر نے بتایا کہ جنوری کے اوائل میں مکاؤ کی جانب سے اندرون ملک سفری پابندیاں نرم کرنے کے بعد یہ پہلی  " سنہری ہفتہ " کی تعطیلات تھیں۔

اس حوالے سے مین لینڈ، چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے اور تائیوان خطے سے مکاؤ میں داخل ہونے والوں کے لیے نوول کرونا وائرس کے منفی نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کے نتائج پیش کرنے کی شرط کو ختم کردیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ مکاؤ آنے والے غیر ملکیوں کے لئے کسی پیشگی منظوری یا قرنطینہ کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

دفتر نے کہا کہ تعطیلات کے دوران مکاؤ میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 51 ہزار سیاح آئے جن میں ہانگ کانگ سے 1 لاکھ 65 ہزار سیا حوں نے دورہ کیا جو کہ گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 2،601.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔

 اس کے علاوہ مین لینڈ سے حکومت کی توقعات سے کہیں زیادہ 2 لاکھ  65 ہزار سیاحوں نے یہاں کا رخ کیا۔

چین، جنوبی مکاؤ میں سیاح لارگو ڈو سینڈو کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

قمری نئے سال کے تیسرے دن 24 جنوری کو مکاؤ نے 90 ہزار سے زائد سیاحوں کو خوش آمدید کہا جو 2020 کے اوائل میں نوول کرونا وائرس وبا کے آغاز کے بعد سے ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

دفتر نے بتایا کہ "سنہری ہفتہ " تعطیلات کے دوران مکاؤ کے ہوٹلوں میں رہائش کی اوسط شرح 85.7 فیصد تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 22.4 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

24 جنوری کو ہوٹلوں میں رہائش کی شرح 92.1 فیصد تک پہنچ گئی جو ان دنوں میں سب سے زیادہ تھی۔

چین ، 2022 کے دوران 2 ہزار کلومیٹر تیزرفتار...

بیجنگ (شِنہوا) چین بھر میں 2022 کے دوران مجموعی طور پر 4 ہزار 100 کلومیٹر نئی ریلوے لائنز فعال ہوئیں جس میں 2 ہزار 82 کلومیٹر تیز رفتار ٹریکس بھی شامل ہیں۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق گزشتہ برس کے اختتام تک چین میں فعال ریلوے کی طوالت 1 لاکھ 55 ہزار کلومیٹر ہوچکی تھی، جس میں تیز رفتار نیٹ ورک کی فعال طوالت 42 ہزار کلومیٹر ہے۔

چین کے ریلویز بارے مستقل اثاثوں میں سرمایہ کاری 2022  کے دوران 710.9 ارب یوآن (تقریباً 105 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جس سے ریل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو فروغ ملا۔

گروپ نے کہا کہ وہ چین میں 2023 کے دوران 3 ہزار کلومیٹر سے زیادہ نئی ریلوے لائنز شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں 2 ہزار500  کلومیٹر تیز رفتار ٹرینوں کے لئے ہوں گی۔

ملک نے لوگوں کو آسان اور آرام دہ سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے دنیا کا سب سے بڑا تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک تعمیر کیا ہے۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مودی سرکار کی مسلم تاریخ مٹانے کی مہم، ایوان...

ودی سرکار میں مسلم تاریخ مٹانے کی مہم زور پکڑ گئی۔ ایوان صدر کے تاریخی مغل گارڈن کا نام تبدیل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع ایوان صدر کے مغل گارڈن کا نام تبدیل کر کے امرت اددیان رکھ دیا گیا ہے۔ کانگریس اوردیگر اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کی حرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس رہنما راشد علوی نے سوال کیا کہ حکومت مغل گارڈن کا نام کیوں بدل رہی ہے؟ کیا اسے بی جے پی نے بنایا تھا؟ کیا آپ لال قلعہ اور تاج محل کا نام بھی بدل دیں گے؟جہاں وزیر اعظم رہتے ہیں اسے بھی انگریزوں نے بنایا تھا، کیا اس کو بھی گرا دیا جائے گا۔ تاریخی مغل گارڈن 15 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے جسے 1917 میں سر ایڈون لوٹینز نے ڈیزائن کیا تھا۔ مغل گارڈن دنیا کے تمام معروف پھولوں کی خوشبو سے معطر رہتا ہے۔ یہاں ہالینڈ کے ٹیولپس، برازیل کے آرکڈز، جاپان کے چیری کے پھول اور دیگر موسمی پھولوں کے ساتھ چین سے لائے جانے والے کنول کے پھول بھی ہیں۔ مغل گارڈن میں مغل طرز کی نہریں اور چبوترے بھی ہیں۔ مغل گارڈن کو سال میں ایک مرتبہ عوام کے لیے کھولا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی افریقا میں سالگرہ کی تقریب پر فائرنگ،...

جنوبی افریقا میں سالگرہ کی ایک تقریب پر دو مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کے دارالحکومت جوہانسبرگ کے نواحی علاقے میں ایک گھر میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی کہ دو مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ جنوبی افریقا میں قتل کی وارداتوں کی شرح کسی بھی ملک سے کہیں زیادہ ہیں جس کی وجہ جرائم پیشہ خطرناک گینگز اور منشیات فروشوں کے گروہ ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس گینگ وار کی خونی جنگ میں مختلف شراب خانوں پر حملے میں دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ثقافتی صنعت میں 2022 کے دوران شرح نمو م...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے ثقافتی شعبے نے گزشتہ برس آمدنی کے اعتبار سے شرح نمو برقرار رکھی جبکہ نئے کاروباری ماڈلز نے زیادہ لچک کا مظاہرہ کیا۔

قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق گزشتہ برس اس شعبے کی بڑی کمپنیوں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی 121.8 کھرب یوآن (تقریباً 18 کھرب امریکی ڈالرز) سے زائد رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 0.9 فیصد زیادہ ہے۔

سال 2022 کے دوران ثقافتی مواد کی تیاری ، پیداوار اور  نیوز انفارمیشن سروسز سمیت 9 میں سے 5 ذیلی شعبوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ثقافتی صنعت میں ابھرتے کاروباری ماڈلز میں لچک کا عمل جاری رہا ۔آپریٹنگ آمدن گزشتہ برس کی نسبت 5.3 فیصد بڑھ کر43.9 کھرب یوآن ہوگئی۔ ڈیجیٹل اشاعت اور تفریحی اسمارٹ ڈرون کی پیداوار جیسے ذیلی شعبوں میں اضافہ دو ہندسوں میں رہا ۔

قومی بیوروبرائے شماریات نے یہ اعدادوشمار ان ثقافتی کمپنیوں کے ایک سروے سے مرتب کئے ہیں جن کی سالانہ آمدن 2 کروڑ یوآن سے زیادہ ہے یا جو قومی بیورو برائے شماریات کے مقرر کردہ دیگر معیار پر پورا اترتی ہیں۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلیے کچھ ب...

امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں۔ عرب میڈیا کو انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکی صدرجو بائیڈن نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے عزم کو دہرایا ہے اور اسے یقینی بنانے کے لیے امریکا کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدہ میں دوبارہ شمولیت کو مسترد کردیا ہے تاہم امریکا اب بھی ایران کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سفارت کاری کو سب موثر طریقہ سمجھتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ عوام پرمنحصر ہے لیکن ایرانی حکومت اپنے لوگوں کواس بات پر قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ امریکا حکومت تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، شکاگو میں چینی قمری نئے سال کی پریڈ...

شگاگو (شِنہوا) شکاگو کے جنوبی حصے میں واقع چائنہ ٹاؤن میں چینی قمری نئے سال کا جشن منانے کے لئے پریڈ کا انعقاد کیا گیا جو شہر میں نوول کرونا وائرس وبا پھیلنے کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہوئی ہے۔

پریڈ کے لیے چائنہ ٹاؤن کی سڑکوں پر ہزاروں افراد قطار میں کھڑے تھے۔ شکاگو میں چینی قونصل جنرل ژاؤ جیان، شکاگو کی میئر لوری لائٹ فٹ ، کچھ مقامی عہدیداروں اور کمیونٹی رہنماؤں نے اس میں شرکت کی۔

روایتی ڈریگن اور شیر رقص کرنے والی ٹیموں، 15 رنگا رنگ فلوٹس، 10 مارچ کرنے والے بینڈز، اور شکاگو میں مقامی چینی برادری اور دیگر پڑوسی کمیونٹیز کے 20 مارچ کرنے والے گروپس نے پریڈ میں شرکت کی۔

یہ وینٹ ورتھ ایونیو سے شروع ہوکر شمال میں 24 ویں اسٹریٹ سے سرمک روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔

چینی قمری نیا سال  یا بہارتہوار، چین کا سب سے اہم اور روایتی تہوار ہے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے مونٹیری پارک میں چینی نئے سال کی تقریبات کے دوران اختتام ہفتہ فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے سبب اس پریڈ کی حفاظت کے لئے اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔

امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ،صدر اور اپوزی...

قرضوں کے بوجھ تلے دبے امریکا کے دیوالیہ کرجانے کے خدشات بڑھ گئے ہیں جس پر ایوان نمائندگان کے اسپیکر، صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے لیے راضی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی تعداد کم و بیش برابر ہونے کے باعث کئی بار ووٹنگ کے نتیجے میں بمشکل تمام اسپیکر منتخب ہونے والے کیون میکارتھی نے بالآخر صدر جوبائیڈن سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔ خیال رہے کہ حکومتی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے مزید قرض لینے کی منظوری ایوان نمائندگان سے لینا ہوتی ہے جہاں اکثریت اپوزیشن جماعت کی ہے جس کے اسپیکر ٹرمپ کی جماعت کے رکن کیون میکارتھی ہیں اور اپنے انتخاب کے بعد سے صدر جوبائیڈن سے ملنے سے گریز کر رہے تھے۔ اس غیر متوقع ہونے والی ملاقات کے حوالے سے نومنتخب اسپیکر نے ٹی وی ٹاک شو میں بتایا کہ وہ بدھ کو صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے جس میں ملک کے دیوالیہ ہو جانے کے خدشات اور حکومتی اخراجات میں کمی پر مذاکرات کریں گے۔ اسپیکر کیون میکارتھی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اپنے قومی قرضوں میں ڈیفالٹ نہیں کرے گا تاہم حکومتی اخراجات جو جون میں 31.4 ٹریلین ڈالر کے اخراجات کی حد تک پہنچ گئے ہیں، جوبائیڈن انتظامیہ کو اس میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرانا ہوگی۔ ٹرمپ کی جماعت سے تعلق رکھنے والے اسپیکر نے خبردار کیا کہ حکومت اپنے اخراجات کی مد میں سالانہ جمع کیے گئے ٹیکس سے زیادہ خرچ نہیں کر سکتی۔ اسی طرح قرضوں کی حد کو بھی مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب صدر جوبائیڈن اور ان کی جماعت ڈیموکریٹس کے ارکان مستقبل کے اخراجات سے منسلک قرض کی حد کو بڑھانے کی منظوری چاہتے ہیں لیکن ایوان نمائندگان میں حکومتی ارکان کے مقابلے میں اپوزیشن جماعت ری پبلکنز کے 10 ارکان زیادہ ہیں۔ عددی اکثریت کی بنیاد پر اپوزیشن جماعت نے سالانہ خسارے کو روکنے کے لیے نئے اخراجات پر حد لگانے کا مطالبہ کیا ہے جو کہ سالانہ 1 ٹریلین ڈالرز سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، شکاگو میں چینی قمری نئے سال کی پریڈ...

شگاگو (شِنہوا) شکاگو کے جنوبی حصے میں واقع چائنہ ٹاؤن میں چینی قمری نئے سال کا جشن منانے کے لئے پریڈ کا انعقاد کیا گیا جو شہر میں نوول کرونا وائرس وبا پھیلنے کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہوئی ہے۔

پریڈ کے لیے چائنہ ٹاؤن کی سڑکوں پر ہزاروں افراد قطار میں کھڑے تھے۔ شکاگو میں چینی قونصل جنرل ژاؤ جیان، شکاگو کی میئر لوری لائٹ فٹ ، کچھ مقامی عہدیداروں اور کمیونٹی رہنماؤں نے اس میں شرکت کی۔

روایتی ڈریگن اور شیر رقص کرنے والی ٹیموں، 15 رنگا رنگ فلوٹس، 10 مارچ کرنے والے بینڈز، اور شکاگو میں مقامی چینی برادری اور دیگر پڑوسی کمیونٹیز کے 20 مارچ کرنے والے گروپس نے پریڈ میں شرکت کی۔

یہ وینٹ ورتھ ایونیو سے شروع ہوکر شمال میں 24 ویں اسٹریٹ سے سرمک روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔

چینی قمری نیا سال  یا بہارتہوار، چین کا سب سے اہم اور روایتی تہوار ہے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے مونٹیری پارک میں چینی نئے سال کی تقریبات کے دوران اختتام ہفتہ فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے سبب اس پریڈ کی حفاظت کے لئے اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، شکاگو میں چینی قمری نئے سال کی پریڈ...

شگاگو (شِنہوا) شکاگو کے جنوبی حصے میں واقع چائنہ ٹاؤن میں چینی قمری نئے سال کا جشن منانے کے لئے پریڈ کا انعقاد کیا گیا جو شہر میں نوول کرونا وائرس وبا پھیلنے کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہوئی ہے۔

پریڈ کے لیے چائنہ ٹاؤن کی سڑکوں پر ہزاروں افراد قطار میں کھڑے تھے۔ شکاگو میں چینی قونصل جنرل ژاؤ جیان، شکاگو کی میئر لوری لائٹ فٹ ، کچھ مقامی عہدیداروں اور کمیونٹی رہنماؤں نے اس میں شرکت کی۔

روایتی ڈریگن اور شیر رقص کرنے والی ٹیموں، 15 رنگا رنگ فلوٹس، 10 مارچ کرنے والے بینڈز، اور شکاگو میں مقامی چینی برادری اور دیگر پڑوسی کمیونٹیز کے 20 مارچ کرنے والے گروپس نے پریڈ میں شرکت کی۔

یہ وینٹ ورتھ ایونیو سے شروع ہوکر شمال میں 24 ویں اسٹریٹ سے سرمک روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔

چینی قمری نیا سال  یا بہارتہوار، چین کا سب سے اہم اور روایتی تہوار ہے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے مونٹیری پارک میں چینی نئے سال کی تقریبات کے دوران اختتام ہفتہ فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے سبب اس پریڈ کی حفاظت کے لئے اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کووڈ 19 اب بھی عالمی ایمرجنسی ہے، عالمی ادار...

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او ) نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا اب بھی عالمی ایمرجنسی ہے۔ یہ بیان اس وقت جاری کیا گیا ہے جب کووڈ 19 کی وبا کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیے 3 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ عالمی ادارے کی ایمرجنسی کمیٹی نے 30 جنوری 2020 کو کووڈ 19 کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا تھا جس کا مقصد اس حوالے سیتحقیق اور احتیاطی اقدامات کے عمل کو تیز کرنا تھا۔ ایمرجنسی کمیٹی کا حالیہ اجلاس 27 جنوری کو ہوا تھا جس میں کووڈ کی وبا کے حوالے سے سفارشات ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کو بھجوائی گئی تھیں۔ اب اس حوالے سے عالمی ادارے کی جانب سے بیان جاری کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس میں ایک بار پھر کہا گیا کہ کووڈ کی وبا اب بھی ایک عالمی بحران ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کووڈ کی وبا کے حوالے سے ایمرجنسی کمیٹی کے دیے گئے مشورے سے متفق ہیں۔ بیان میں بتایا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل نے کمیٹی کے اس خیال کو تسلیم کیا کہ کووڈ کی وبا ابھی تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہی ہے اور اس مشورے کو سراہا کہ اس عمل کے دوران احتیاط سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ منفی نتائج سے بچ سکیں۔ اس سے قبل 27 جنوری کو عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ گزشتہ ہفتے لگ بھگ 40 ہزار اموات کووڈ کے نتیجے میں رپورٹ ہوئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ساختہ لگژری ایس یو ویز گاڑیاں سعودی شہر...

ریاض (شِںہوا) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ایک نمائش میں موجود چینی لگژری ایس یو ویز  نے گاڑیوں کے شوقین افراد کو اپنی سمت متوجہ کرلیا۔

تقریباً 5 میٹر لمبائی اور 3 میٹر وہیل بیس کے ساتھ 7 نشستوں والی فلیگ شپ گاڑی ایکسیڈ وی ایکس نے لوگوں کی بھر پور توجہ حا صل کی۔

اس تقریب میں ایک ایکسیڈ ٹی ایکس ایل، تمام خصوصیات کی حامل ایس یو وی، ایک ایکسیڈ ایل ایکس اور ایک جامع ایس یو وی کو بھی نوجوان صارفین کے لئے نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔

چینی گاڑی ساز ادارے کے مطابق ایکسیڈ 2023 ماڈلز حال ہی میں سعودی عرب میں پیش کئے گئے ہیں جو کہ یہاں کے موسم سے مطابقت رکھتے ہیں، یہ جدید ترین سلامتی اور حفاظتی نظام سے بھی لیس ہیں۔

سعودی عرب، ریاض میں ایکسیڈ گاڑیوں کی ایک نمائش کے دوران ایک شخص تصاویر بنا رہا ہے۔ (شِنہوا)

سعودی عرب، ریاض میں ایک نمائش کے دوران ایکسیڈ کار کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

سعودی عرب، ریاض میں ایک نمائش کے دوران ایک خاتون ایکسیڈ کار میں موجود ہے۔(شِنہوا)

مفتی عبدالشکور کی پشاور دھماکے کی شدید الفاظ...

وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ پر دل غمزدہ ہے،وزیر مذہبی نے جانبحق اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اموراللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہیدوں کو بلند درجات عطا فرمائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مولانا فضل الرحمان کی پشاور مسجد میں بم حملہ...

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پشاور مسجد میں بم حملہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہا ہے ۔ قوم باہمی اتحاد واتفاق سے ایسے سازشی عناصر کا مقابلہ کرے ۔حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے اللہ سے دعا گو ہوں ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی معائنہ ٹیم کا ملتا...

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی معائنہ ٹیم کا ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ پرائم منسٹر آفس کی ہدایات کے مطابق وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن، ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ۔دورہ ائرپورٹ پر صحت عامہ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی تھرڈ پارٹی تصدیق کو جانچنا تھا۔انسپیکشن ٹیم نیاس سلسلے میں بین الاقوامی آمد اور بین الاقوامی بریفنگ ایریا میں اقدامات کا جائزہ لیا انسپکشن ٹیم نے ایئرپورٹ پر کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کو مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، خدمات کی تجارت میں 2022 کے دوران 12.9...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں خدمات کی تجارت میں 2022 کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 12.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق تجارتی حجم 59.8 کھرب یوآن (تقریباً 884.29 ارب امریکی ڈالرز) رہا۔ 

خدمات کی برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 12.1 فیصد اضافے سے تقریباً 28.5 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ خدمات کی درآمدات کا حجم مجموعی طور پر 31.3 کھرب یوآن رہا جو ایک برس قبل کی نسبت 13.5 فیصد زائد ہے۔ اس طرح یہ تجارتی خسارہ 275.71 ارب یوآن ہوا۔ 

سال 2022 کے دوران علم پر مبنی خدمات کی تجارت 25.1 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 7.8 فیصد زائد ہے۔

علم پر مبنی خدمات کی برآمدات 12.2 فیصد اضافے سے 14.2 کھرب یوآن رہی، اس میں سر فہرست انٹلیکچوئل پراپرٹی رائلٹیز ، کمپیوٹنگ اور اطلاعاتی خدمات شامل  ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں سفری خدمات بحالی کی رفتار جاری رہی، جبکہ اس شعبے میں تجارت گزشتہ برس کی نسبت 8.4 فیصد بڑھ کر تقریباً 855.98 ارب یوآن ہوگئی۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین سینیٹ کی پشاور پولیس لائنز کی مس...

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حکومت، سیکورٹی اداروں، عوام اور پارلیمان کا عزم غیر متزلز ل ہے۔ دہشت گردی کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد تخریبی کارروائیوں سے پاکستان میں ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں تاہم پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفرید ی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اورقائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یک جان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کی پولیس لائنز پشاور مسجد میں ہونی...

وزیراعظم شہبازشریف نے پولیس لائنز پشاور مسجد میں ہونیوالے خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پولیس لائنز پشاور مسجد میں ہونیوالے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ، وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالی کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآن کی تعلیمات کے منافی ہے ، دہشت گرد پاکستان کے دفاع کا فرض نبھانے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداکو سلام عقیدت پیش کرتی ہے ، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم اور ادارے یکسو اور متحد ہیں ، ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر جامع حکمت عملی اپنائیں گے اور وفاق صوبوں کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ صوبوں بالخصوص خیبرپختونخوا کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی صلاحیت بڑھانے میں مدد فراہم کریں۔ وزیراعظم نے شہداکے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ واضح رہے کہ پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں مبینہ خودکش دھماکے میں 17 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ثقافتی صنعت میں 2022 کے دوران شرح نمو م...

چین کے ثقافتی شعبے نے گزشتہ برس آمدنی کے اعتبار سے شرح نمو برقرار رکھی جبکہ نئے کاروباری ماڈلز نے زیادہ لچک کا مظاہرہ کیا۔ قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق گزشتہ برس اس شعبے کی بڑی کمپنیوں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی 121.8 کھرب یوآن (تقریبا 18 کھرب امریکی ڈالرز) سے زائد رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 0.9 فیصد زیادہ ہے۔ سال 2022 کے دوران ثقافتی مواد کی تیاری ، پیداوار اور نیوز انفارمیشن سروسز سمیت 9 میں سے 5 ذیلی شعبوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ثقافتی صنعت میں ابھرتے کاروباری ماڈلز میں لچک کا عمل جاری رہا ۔آپریٹنگ آمدن گزشتہ برس کی نسبت 5.3 فیصد بڑھ کر43.9 کھرب یوآن ہوگئی۔ ڈیجیٹل اشاعت اور تفریحی اسمارٹ ڈرون کی پیداوار جیسے ذیلی شعبوں میں اضافہ دو ہندسوں میں رہا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، شکاگو میں چینی قمری نئے سال کی پریڈ...

شکاگو کے جنوبی حصے میں واقع چائنہ ٹان میں چینی قمری نئے سال کا جشن منانے کے لئے پریڈ کا انعقاد کیا گیا جو شہر میں نوول کرونا وائرس وبا پھیلنے کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہوئی ہے۔ پریڈ کے لیے چائنہ ٹان کی سڑکوں پر ہزاروں افراد قطار میں کھڑے تھے۔ شکاگو میں چینی قونصل جنرل ژا جیان، شکاگو کی میئر لوری لائٹ فٹ ، کچھ مقامی عہدیداروں اور کمیونٹی رہنماں نے اس میں شرکت کی۔ روایتی ڈریگن اور شیر رقص کرنے والی ٹیموں، 15 رنگا رنگ فلوٹس، 10 مارچ کرنے والے بینڈز، اور شکاگو میں مقامی چینی برادری اور دیگر پڑوسی کمیونٹیز کے 20 مارچ کرنے والے گروپس نے پریڈ میں شرکت کی۔ یہ وینٹ ورتھ ایونیو سے شروع ہوکر شمال میں 24 ویں اسٹریٹ سے سرمک روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ چینی قمری نیا سال یا بہارتہوار، چین کا سب سے اہم اور روایتی تہوار ہے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی کے مونٹیری پارک میں چینی نئے سال کی تقریبات کے دوران اختتام ہفتہ فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے سبب اس پریڈ کی حفاظت کے لئے اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ساختہ لگژری ایس یو ویز گاڑیاں سعودی شہر...

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ایک نمائش میں موجود چینی لگژری ایس یو ویز نے گاڑیوں کے شوقین افراد کو اپنی سمت متوجہ کرلیا۔ تقریبا 5 میٹر لمبائی اور 3 میٹر وہیل بیس کے ساتھ 7 نشستوں والی فلیگ شپ گاڑی ایکسیڈ وی ایکس نے لوگوں کی بھر پور توجہ حا صل کی۔ اس تقریب میں ایک ایکسیڈ ٹی ایکس ایل، تمام خصوصیات کی حامل ایس یو وی، ایک ایکسیڈ ایل ایکس اور ایک جامع ایس یو وی کو بھی نوجوان صارفین کے لئے نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔ چینی گاڑی ساز ادارے کے مطابق ایکسیڈ 2023 ماڈلز حال ہی میں سعودی عرب میں پیش کئے گئے ہیں جو کہ یہاں کے موسم سے مطابقت رکھتے ہیں، یہ جدید ترین سلامتی اور حفاظتی نظام سے بھی لیس ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، خدمات کی تجارت میں 2022 کے دوران 12.9...

چین میں خدمات کی تجارت میں 2022 کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 12.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق تجارتی حجم 59.8 کھرب یوآن(تقریبا 884.29 ارب امریکی ڈالرز)رہا۔ خدمات کی برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 12.1 فیصد اضافے سے تقریبا 28.5 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ خدمات کی درآمدات کا حجم مجموعی طور پر 31.3 کھرب یوآن رہا جو ایک برس قبل کی نسبت 13.5 فیصد زائد ہے۔ اس طرح یہ تجارتی خسارہ 275.71 ارب یوآن ہوا۔ سال 2022 کے دوران علم پر مبنی خدمات کی تجارت 25.1 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 7.8 فیصد زائد ہے۔ علم پر مبنی خدمات کی برآمدات 12.2 فیصد اضافے سے 14.2 کھرب یوآن رہی، اس میں سر فہرست انٹلیکچوئل پراپرٹی رائلٹیز ، کمپیوٹنگ اور اطلاعاتی خدمات شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں سفری خدمات بحالی کی رفتار جاری رہی، جبکہ اس شعبے میں تجارت گزشتہ برس کی نسبت 8.4 فیصد بڑھ کر تقریبا 855.98 ارب یوآن ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حب میں مسافر بس حادثے کا مقدمہ مالکان کیخلاف...

ضلع لسبیلہ میں مسافر بس کو حادثے کا مقدمہ مالکان کے خلاف درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں پولیس تھانہ بیلہ میں درج کیا گیا ہے جس میں اقدام قتل، غفلت، دباو، غیر زمہ دارانہ ڈرائیونگ اور جان خطرے میں ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں بس مالکان ظہور، منظور احمد اور مقتول ڈرائیور سلیم کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مالکان نے تکنیکی خرابی کے باوجود ڈرائیور کو گاڑی روانہ کرنے کی ہدایت کی جبکہ اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے مذکورہ بس کو چلانے پر پہلے ہی پابندی عائد تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور دھماکا، اسلام آباد کے اہم ناکوں اور عم...

پشاور میں ہونے والے دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے اہم ناکوں اور عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کردیئے گئے ہیں جب کہ شہریوں کو دوران سفر اپنے شناختی دستاویزات ہمراہ رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔ ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، اور شہر کے اہم ناکوں اورعمارتوں پر اسنائپرز تعینات کر دیئے گئے ہیں، کیپیٹل پولیس تھرمل امیجنگ کی صلاحیت سیلیس ہے۔ اسلام آباد پولیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ شہری دوران سفر اپنے شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں، اور دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صوابی ، پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی 2 دہشت گردوں...

صوابی کے نواحی علاقے ہنڈ میں دو دہشت گردوں نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی خود کو گرنیڈ سے اڑا لیا، جب کہ ایک کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق صوابی کے علاقے ہنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ پولیس نے کارروائی کی۔ حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، اور دو دہشت گردوں نے خود کو گرنیڈ سے اڑا لیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ایک دہشت گرد کو پولیس نے گرفتار کرلیا، اور اسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا،...

پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھما کے کے نتیجے میں 17 افراد شہید اور 90 زخمی ہوگئے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ،، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو سیل کردیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں مسجد کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جب کہ دھما کے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ انتظامیہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال میں خون کی اشد ضرورت ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دیے جائیں۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 90 زخمیوں کو اسپتال لایا جا چکا ہے جبکہ دو پولیس اہلکار وں سمیت 17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو سیل کردیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا نماز ظہر کے دوران پولیس لائنز کی مسجد میں ہوا ہے جس کے باعث مسجد میں موجود متعدد نمازی زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز ادا کی جارہی تھی۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا اور خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا جس نے نماز کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے بعد مسجد کی چھت نیچے آگری اور مسجد منہدم ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس لائنز صدر کا علاقہ ریڈزون میں ہے جو ایک حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے جس کے قریب حساس عمارتیں بھی ہیں جب کہ سی ٹی ڈی کا دفتر بھی پولیس لائنز میں ہی ہے، اس علاقے میں پشاور پولیس کے سربراہ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا دفتر بھی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفرید ی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اورقائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یک جان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ممکنہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مبنی نیو فیص...

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی بورڈ آف آفیسرز (BOO) نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FCCI) کا دورہ کیا ۔دونوں فریقین نے نیو فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے فزیبلٹی، سائٹ کے انتخاب اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ صدر ایف سی سی آئی نے بورڈ آف آفیسرز کو سابقہ تجاویز، ٹرمینل اور کارگو سہولیات کی توسیع اور فلائنگ کلب/ٹریننگ سکول کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایف سی سی ائی صدر نے مزید آگاہ کیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی صورت میں ابتدائی سرمائے کو حتمی شکل دینے کے لیے اگلی ایف سی سی ائی ایگزیکٹو کمیٹی میں اس معاملے پر غور ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف پی ٹ...

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد گورنر کی طرف سے انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ ہائی کورٹ میں پٹیشن پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور صوبائی صدر پرویز خٹک کی جانب سے بدھ کے روز بیرسٹر گوہر کی وساطت سے دائر کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اپنی پٹیشن میں عدالت سے استدعا کرے گی کہ وہ الیکشن کمیشن کو ہدایت دے کہ قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن کرانے کے بجائے پورے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے ۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کے مطابق ملک میں معاشی بحران کی سب سے بڑی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے، اس لیے فوری انتخابات ہی بحرانوں کا واحد حل ہے، انتخابات کی تاریخ میں جتنی تاخیر ہوگی، اتنا ہی ملک کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 13 جماعتی پی ڈی ایم ٹولہ انتخاب سے فرار چاہتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور،پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا، 20 سے...

پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث مسجد کی چھت منہدم ہوگئی ہے، دھماکے کے باعث 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں