• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | پاکستان

سی او پی ایچ سی کی پی آئی ایم ای سی 2023 میں...

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس ( پی آئی ایم ای سی 2023) میں قابل تجدید توانائی، تعلیم اور ساحلی سیاحت کے شعبوں میں 7مفاہمتییادشتوں پر دستخط ہو گئے ،3 روزہ نمائش میں 21 بین الاقوامی اور 112 مقامی فرموں اور بین الاقوامی تنظیموں سمیت تقریباً 133 نمائش کنندگان اور 17 ممالک کے 37 وفودنے شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی ( سی او پی ایچ سی) اور گوادر پورٹ اتھارٹی نے کراچی ایکسپو سینٹر میں 10 سے 12 فروری تک منعقد ہونے وا لی پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس ( پی آئی ایم ای سی 2023) کے پہلے ایڈیشن میں کامیابی سے شرکت کی۔ تقریب میں بلیواکانومی اور سمندری صلاحیت شامل تھی۔ وائس آف گوادر کے بانی اور سابق ڈپٹی کنوینر میری ٹائم افیئرز اینڈ گوادر ڈویلپمنٹ سینٹرل سٹینڈنگ کمیٹی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز قاضی عبدالماجد گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری، کامرس اور ڈپلومیٹ سے تعلق رکھنے والے زائرین کی بڑی تعداد نے پویلین کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قابل تجدید توانائی، تعلیم اور ساحلی سیاحت کے شعبوں میں 7 مفاہمت ناموں پر دستخط کر رہے ہیں۔ کنٹری ہیڈ شہزاد سلطان نے اپنی ٹیم کے ساتھ گوادر، گوادر فری زون اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور ( سی پیک ) میں مواقع کے بارے میں تازہ ترین پیش رفت رپورٹ فراہم کی۔ گوادر پرو کے مطابق بلوچستان کے خصوصی پویلین اس بین الاقوامی ایونٹ میں توجہ کا مرکز رہے جس کا مقصد میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا۔

گوادر پرو کے مطابق گوادر یونیورسٹی کے وفد نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ گوادر کے ایک نوجوان تاجر موسیٰ نے گوادر کی مزیدار سمندری غذاؤں کو فروغ دینے کے لیے پی آئی ایم ای سی میں اپنی کمپنی کا سٹال قائم کیا۔ 3 روزہ نمائش میں 21 بین الاقوامی فرموں اور 112 مقامی فرموں اور بین الاقوامی تنظیموں سمیت تقریباً 133 نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق اس کے علاوہ 17 ممالک کے 37 وفود ـ بحرین، سعودی عرب، قطر، عمان، ترکی، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، پرتگال، امریکہ، کولمبیا، سری لنکا، ملائیشیا، گیمبیا، گنی بساؤ، ماریشس، مڈغاسکر، سیشلز اور قازقستان نے تقریب میں شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور بلیو اکانومی کو فروغ دینے کے لیے وزارت سمندری امور کی سرپرستی میں پاک بحریہ کے ایک اقدام پی آئی ایم ای سی کا انعقاد کیا گیا۔ پی آئی ایم ای سی میں سمندری نمائشیں، بزنس ٹو بزنس (B2B) اور بزنس ٹو گورنمنٹ (B2G) میٹنگز، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور میڈیا سے بات چیت شامل تھی۔ گوادر پرو کے مطابق پی آئی ایم ای سی کا بنیادی مقصد بلیو اکانومی کے لیے پاکستان کی صلاحیت کو اجاگر کرنا اور میری ٹائم انڈسٹری کو پبلک اور پرائیویٹ دونوں شعبوں میں ایک ہی فورم پر مصنوعات کی نمائش کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ گوادر پرو کے مطابق اس نے پاکستان کی میری ٹائم اور دفاعی صنعتوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تحقیق کے لیے بین الاقوامی میری ٹائم انڈسٹری کے ساتھ بات چیت کا ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس، پاکستان میں تحقیقا...

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ارشد شریف قتل کیس از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ پاکستان میں تحقیقات میں غلطیاں ہوئی ہیں،ارشد شریف کے قتل کا قبل ازوقت کسی پر الزام عائد نہیں کرسکتے،کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بغیر تصدیق پبلک کر دی گئی، کسی نے جان بوجھ کر پبلک کی ہے، پتہ کریں کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ عام کرنے کے پیچھے کون تھا؟۔ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل 5 رکنی بینچ نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ ارشد شریف کے قتل کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نے دوسری پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ دوران سماعت سپریم کورٹ نے سربراہ جےآئی ٹی اویس احمد کی سرزنش کی، جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ جو کام آپ کے ذمہ لگایا تھا وہ ہوا یا نہیں؟ کینیا سے قتل سے متعلق کوئی موادملا یا نہیں؟ کہانیاں نہ سنائیں،آپ کو شاید بات سمجھ نہیں آرہی۔ جواب میں جے آئی ٹی کے سربراہ نے کہا کہ ارشد شریف قتل پر کینیا سیکوئی ٹھوس مواد نہیں ملا ، کینیا نے شواہد تک رسائی نہیں دی، جس پر جسٹس مظاہر نقوی ریمارکس دیئے کہ شواہد کی بات تو ٹرائل میں سامنے آئے گی، یہ بتائیں کہ مواد کیا جمع ہوا؟ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ارشد شریف کے موبائل اور دیگرسامان کہاں ہے؟ جواب میں جے آئی ٹی کے سربراہ اویس احمد نے بتایا کہ موبائل اور آئی پیڈ کینیا کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے پاس ہے، ارشد شریف کا باقی سامان موصول ہوچکا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو کہا کہ ارشد شریف پر مقدمات کرانے والوں سے بھی تفتیش ہورہی ہے، بعض سرکاری افسران کے نام آئے، ان سے بھی تفتیش کی گئی، مقدمات درج کرانے کے پیچھے کون تھا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی بات پر جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت سے کھیل نہ کھیلیں، پہلا مرحلہ تو یہی تھا جو مکمل نہیں ہوسکا،کیا جے آئی ٹی کینیا اور یو اے ای میں تفریح کرنے گئی تھی؟ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پاکستان میں تحقیقات میں غلطیاں ہوئی ہیں، کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بغیر تصدیق پبلک کر دی گئی، کسی نے جان بوجھ کر پبلک کی ہے، پتہ کریں کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ عام کرنے کے پیچھے کون تھا؟ دوران سماعت جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ کینیا پولیس جس کہانی پر تحقیقات کررہی ہے وہ قابل قبول نہیں، ارشد شریف قتل پر جے آئی ٹی بنانے کی یہی وجہ تھی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ارشد شریف کے ساتھ موجود خرم اور وقار کا بیان کیوں نہیں لیا؟، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کینیا حکام نے صرف ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوٹر سے ملاقات کرائی، کینیا حکام نے تعاون کی یقین دہانی کرائی لیکن جائے وقوعہ جانے نہیں دیا، کینیا پر سفارتی ذرائع سے دبا ڈال رہے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی بات پر جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اس معاملے پر اقوام متحدہ سے کیوں مدد نہیں لی جا رہی؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کینیا دوست ملک اور ہر عالمی فورم پر پاکستان کی حمایت کرتا ہے، ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہتے کہ دوطرفہ اور عالمی تعاون کھو بیٹھیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ کینیا آزاد ملک اور ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے، جو بھی حالات ہوں کسی دوسرے ملک سے متعلق احترام سے بات کی جائے،عدالت جاننا چاہتی ہے کہ اسپیشل جے آئی ٹی کو اب تک کیا ملا؟ بتائیں اسپیشل جے آئی ٹی آئندہ کیا لائحہ عمل اختیار کرے گی؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینیٹ میں چار بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج...

سینیٹ میں چار بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیئے گئے ،بلوں میں دستورترمیمی بل (آرٹیکل 62اور63 میں ترمیم) ،پرسنل ڈیٹاپروٹیکشن بل ودیگر شامل ہیں ۔پیرکوسینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلا س میں سینیٹر مہرتاج روغانی نے دستور ترمیمی بل 2023دستور 62اور 63میں ترمیم کا بل پیش کیا بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔سینیٹر افنان اللہ خان نے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2023ایوان میں پیش کیا ۔ڈیٹا کی پروٹیکشن کا کوئی قانون پاکستان میں موجود نہیں ہے اس کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیاں بھی پاکستان نہیں آرہی ہیں ۔ سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔سینیٹر روبینہ خالد نے قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسلز ترمیمی بل2023 پیش کیا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔سینیٹر رانا مقبول احمد نے مجموعہ ضابطہ دیوانی ترمیمی بل 2022ایوان میں پیش کیا بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینیٹ اجلاس ، سینیٹر شوکت ترین کو گرفتارکرنے...

سینیٹ میں سینیٹر شوکت ترین کو گرفتارکرنے کے وزیرداخلہ کے بیان پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ،وزیر مملکت برائے قانون انصاف سینیٹرشہادت اعوان نے کہاکہ شوکت ترین نے ملکی سلامتی کے خلاف کام کیاان کو قرارواقعی سزا ملنی چاہیے،شہادت اعوان کے بیان پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا،قائدحزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ سینیٹر شوکت ترین ان کو آئینہ دیکھاتاہے اس لیے ان کوگرفتارکرنے کی باتیں کی جارہی ہیں جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کو دھمکیں دی اس پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ حکومت کی طرف سے عدلیہ کے خلاف منظم مہم کی مذمت کرتے ہیں چیئرمین سینیٹ نے ہنگامہ آرائی میں اجلاس منگل کی صبح دس بجے تک اجلاس ملتوی کردیا۔اجلاس میں شاعر مصنف امجد اسلام امجد اور ضیاء محی الدین کے لیے دعامغفرت کرائی گئی ۔پیرکو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس شروع ہواتو سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ امجد اسلام امجد اور ضیاء محی الدین انتقال کرگئے ہیں ان کے لیے ایوان میں دعا کرائی جائے ۔جس پر چیئرمین سینیٹ نے حاجی ہدایت اللہ کو کہاکہ وہ ایوان میں دعاکرائیں جس پرضیاء محی الدین اور امجد اسلام امجد کے لیے دعا کرائی گئی۔قائدحزب اختلافسینیٹر شہزاد وسیم نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں اور حکومتی ترجیحات بھی سامنے ہیں وزارت داخلہ کہے رہاہے کہ ہم نے فلاں کو گرفتار کرنا ہے شوکت ترین کے حوالے سے بیان آیا ہے کہ ہم شوکت ترین کو گرفتار کرنے جارہے ہیں کس بات پر گرفتار کرنا چاہتے ہیں کہ وہ آپ کو آئینہ دیکھاتا ہے ۔

یہ صوبوں کو پیسے نہیں دیتے ہیں تو وہ سیلاب سے تباہ کاری سے کس طرح نمٹیں گے ۔شوکت ترین نے کہا تھا کہ صوبے سیلاب کی وجہ سے سرپلس پیسے نہیں دیں گے ۔ یہ کس طرف ملک کو لے کر جارہے ہیں ۔عدالتوں کے خلاف منظم کمپین شروع ہوگئی ہے ۔ آپ کا وزیر خزانہ کہتا ہے کہ آئی ایم ایف کو دیکھ لیں گے ان دھمکیوں پر کچھ نہیں ہوتا ہے ۔عدلیہ کے خلاف منظم مہم کی مذمت کرتے ہیں ۔لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن شیڈول جاری کرنے کاحکم دیا ہے مگر ابھی تک تاریخ نہیں دی گئی ہے ان کے عصاب پر عمران خان سوار ہے الیکشن سے لوگ نہیں بھاگتے ہیں ۔ترکی میں زلزلہ آیا ہے مگر وہ قائم ہیں کہ مئی میں الیکشن ہوں گے ۔ دھمکیوں کا سلسلہ بند کیا جائے الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے ۔سینیٹ کے ایجنڈے کے دوران سینیٹر شہادت اعوان کھڑے ہوئے اورکہاکہ وہ قائدحزب اختلاف کے بیان پر درعمل دیں گے ۔سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ ایف آئی اے آزاد ادارہ ہے شوکت ترین نے ملکی سلامتی کے خلاف بات کی ہے اس پر ان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے ۔ان کی تقریر کے دوران قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزادوسیم ودیگر اپوزیشن کے سینیٹرز کھڑے ہوگئے اور انہوں نے شدید احتجاج کرنا شروع کردیا شہزاد وسیم نے کہاکہ وزیر جھوٹ بول رہے ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ سب کو خاموش ہونے کاکہتے رہے ۔شہادت اعوان نے سینیٹرشہزاد وسیم کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں جھوٹ نہیں بول رہا آپ تمیز کے دائرہ میں رہے کر بات کریں ۔ اسی دوران چیئرمین سینیٹ نے اجلاس منگل کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان انٹرنیشنل میر ی ٹائم ایکسپو اینڈ کان...

پاک بحریہ کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی میری ٹائم ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور سید فیصل علی سبزواری نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاک بحریہ بحری شعبے میں متحرک اقدامات کرنے میں پیش پیش ہے اور ساحلی علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ حکومت کامیاب بحری کاروباری شراکت داری اور سازگار تعاون کے لیے نئے منصوبے شروع کر رہی ہے۔ مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ کانفرنس کی تجاویز بحری شعبے کی ترقی کی ترویج کے لیے منافع بخش اقدامات شروع کرنے اور 2025 میں اگلی PIMEC کے انعقاد کے لیے رہنما اصول فراہم کریں گی۔ قبل ازیں کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان نے مندوبین، اسکالرز، بحری امور کے ماہرین اور قابل قدر نمائش کنندگان کی تقریب میں شرکت اور متحرک کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ PIMEC کے ذریعے پاکستان کے بحری صنعت کار ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہوں گے، خیالات کا تبادلہ ہوگا اور پاکستان کی بلیو اکانومی کے خوشحال مستقبل کیلئے نئی راہیں پیدا ہوں گی۔

انھوں نے ''بلیو اکانومی کی ترویج – ترقی پذیر ممالک کے لیے چیلنجز اور مواقع'' کے موضوع پر انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر NIMA کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ آی ایم سی کے آخری سیشن کے دوران، صدر میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس ریئر ایڈمرل جاوید اقبال، میری ٹائم سیکیورٹی ڈائریکٹر MIDES ملائیشیا کیپٹن ڈاکٹر ٹائی یاپ لیونگ، واٹر لنک گروپ آف کمپنیز کے ڈائیریکٹر جناب احسن ملک اور ریجنل اسٹریٹجی مینیجر تھیلس مڈل ایسٹ جناب لوئس بریل نے ''محفوظ سمندروں کی اہمیت اور شپنگ اور پورٹ آپریشنز میں ابھرتے ہوئے رجحانات'' کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے معززین، پاکستان کی دفاعی افواج اور دوست ممالک کے افسران، ماہرین تعلیم، میڈیا کے نمائندوں اور مقامی و بین الاقوامی تھنک ٹینکس کے محققین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ امن مشق 23 کی مختلف سرگرمیوں میں پی این ایس قاسم منوڑہ، کراچی میں میری ٹائم کاؤنٹر ٹیررازم ڈیمو کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کثیر القومی بحری مشق امن 2023 کے کامیاب انعقاد پر پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انسداد دہشتگردی کے مظاہرے کے موقع پر مبصرین، غیر ملکی سفارت کاروں، سول حکومتی ارکان، شریک بحری افواج کے اہلکاروں اور افواج پاکستان کے اعلیٰ حکام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کثیر ا لقومی بحری مشق امن 23 کا انعقاد ''امن کیلئے متحد'' کے نعرے کے تحت کیا جارہا ہے۔ہفتہ بھر جاری رہنے والی یہ مشق مختلف شریک ممالک کو بات چیت اور بحری تعاون کے فروغ کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، آٹے...

پنجاب میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ہے، صوبے کی 1100 ملوں نے سرکاری گندم کا کوٹہ اٹھانے سے انکار کر دیا ہے، لاہور سمیت کئی شہروں میں آٹے کی قلت کا خدشہ ہے، جبکہ پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی بلاتعطل جاری ہے۔ پنجاب میں گزشتہ کئی ماہ سے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری تھا، سستے آٹے کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے فلور ملز کو روزانہ 24 ہزار میٹرک ٹن سبسڈائزڈ گندم کی فراہمی کے باوجود عوام آٹے کے حصول کے لیے خوار ہو رہے تھے۔ صورتحال کی بہتری کیلئے پنجاب کی نگراں حکومت نے گندم اور آٹے کے نرخوں میں کمی اور عوام کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کا فیصلہ کیا اور سبسڈائزڈ سرکاری گندم کے کوٹے سے آٹا نہ بنانے والی ملز اور سمگلرز کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کیا۔ پنجاب حکومت کے اقدامات پر فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے 13 فروری سے محکمہ خوراک کے گوداموں سے سرکاری گندم نہ اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب افتخار مٹو نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک ملز مالکان کو ہراساں کر رہا ہے، ملز کی انسپکشن میں ایس او پیز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے-

ایسے میں ہم آج 13 فروری سے ہڑتال کر رہے ہیں، کل 14 فروری سے مارکیٹ میں سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب پنجاب میں فلور ملز مالکان کی ہڑتال کئی نمائندہ تنظیموں کے اعلان لاتعلقی کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوسکی۔ پنجاب میں فلور ملز مالکان نے پیر سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا کہ لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا، صوبے کے بیشتر علاقوں میں آٹے کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے۔ سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان وٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی بلاتعطل جاری ہے، وافر مقدار میں آٹا موجود ہے، فلور ملوں کی انسپکشن قواعد و ضوابط کے مطابق کی جا رہی ہے، سرکاری گندم کے کوٹہ میں غبن کرنے والی فلور مل کے خلاف کارروائی ہوگی۔ محمد زمان وٹو نے مزید کہا کہ صرف لاہور میں روزانہ مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں 30 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے، لاہور کی اوسط درجہ کی فلور مل کو روزانہ 26 لاکھ روپے سے زیادہ کی سبسڈی مہیا کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آڈیو لیک کا معاملہ،سابق وزیر خزانہ شوکت ترین...

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف مقدمے کا مدعی ارشد محمود ولد غلام سرور ہے، شوکت ترین پر مقدمہ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں درج ایف آئی آر کے مطابق مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کر رہے ہیں، مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کی گئی، مبینہ آڈیو میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ وفاقی حکومت کو سرپلس بجٹ واپس نہ کیا جائے۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ بغاوت اور اشتعال انگیزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بتایا تھا کہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت مانگی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہڑتال کرنے والے وکیلوں کا لائسنس ختم کرنا چا...

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے ہڑتال کرنے والے وکلا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وکلا کا لائسنس ختم کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیصل آباد کی ایک فیکٹری کیخلاف6 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد گیس چوری کے کیس کی سماعت کی جس میں ٹرائل کورٹ کے آرڈر میں وکلا کے 2 سے 3 بار ہڑتال کے باعث پیش نہ ہونے کا تذکرہ کیا گیا جس پر جسٹس قاضی فائز وکلا پر برہم ہوگئے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ وکلا کیسے ہڑتال کرسکتے ہیں؟ ایسے وکیلوں کا لائسنس ختم کرنا چاہیے، یہ کوڈ آف کنڈکٹ وکلا کا اپنا بنایا ہوا ہے جس پرخود عمل نہیں کرتے، ایسے ججزکو بھی ہٹانا چاہیے جو آرڈر پر یہ لکھ رہے ہیں کہ وکلا ہڑتال پر ہیں۔ جسٹس فائز نے کہا کہ وکیل ہڑتال کیوں کررہے ہیں؟ یہ بھی نہیں بتایا گیا، کیا عدالت وکیل کو گھر سے اٹھا کر لائے؟ جو چاہتا ہے مرضی سے ہڑتال کرتا ہے، ایسے عدالتی نظام کوپھر بند کردیں، پورے سسٹم کو خراب کر کے رکھ دیا ہے، ہر آدمی اپنا اپنا کام کرے تو ملک کا سسٹم بہتر ہوسکتا ہے۔ معزز جج کا کہنا تھا کہ کنڈکٹ کا قانون وکلا نے خود بنایا ہے، ججز یا پارلیمنٹ نے نہیں، ہم عدالت میں آئین و قانون کے مطابق چلتے ہیں، انصاف اوپر والا کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران نیازی کی ہرزہ سرائی اور طعنے قوم کو ما...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی ہرزہ سرائی اور طعنے قوم کو مایوس کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی ہرزہ سرائی اور طعنے قوم کو مایوس کر رہے ہیں، ان کی جھوٹ پر مبنی سیاست آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار میں واپس آنے کی بے چینی ہے، اور وہ کرسی کے لئے ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سردار عبدالرب نش...

تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سردار عبدالرب نشتر کی65ویں برسی(آج) منگل کو منائی جائے گی۔فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ان کے چاہنے والے تقریبات کا اہتمامِ کریں گے اور کیک بھی کاٹے جائیں گئیسردار عبدالرب نشتر کا شمار بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے انتہائی بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے وہ صوبہ پنجاب کے پہلے گورنر تھے وہ2اگست 1949ء سے لے کر24نومبر 1951ء تک پنجاب کے گورنر رہے۔سردار عبدالرب نشتر 14فروری 1958کو انتقال کر گئے تھے جنوبی پنجاب کے اہم ترین شہر ملتان میں سب سے بڑے ہسپتال نشتر ہسپتال کا سنگ بنیاد سردار عبد الرب نشتر نے رکھا تھا کراچی کا نشتر میڈیکل کالج اور نشتر پارک بھی ان کے نام کے ساتھ منسوب ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بر صغیر میں اردو اور فارسی کے عظیم شاعر مرزا...

بر صغیر میں اردو اور فارسی کے عظیم شاعر مرزااسد اللہ خان غالب کا یوم وفات (کل)15فروری کومنایا جائے گا اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مرزاغالب کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔مرزا غالب کا اصل نام اسد اللہ خان بیگ تھاوہ دسمبر 1797ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے بچپن میں ہی والدین کا سایہ سر سے اٹھ گیا جس کے بعد ان کی پرورش ان کے چچا نصر اللہ بیگ نے کی۔مرزا غالب نے کم عمری میں ہی شاعری کا آغاز کیا وہ زیادہ تر فارسی میں شعر کہا کرتے تھے ان کی اردو غزلیں محبت اور خوبصورتی کا حسین امتزاج تھا انہیں جدید اردو کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔مرزا غالب 15فروری 1869ء کو انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مریم نواز ڈویزنل ورکر ز کنونشن کیلئے 11مارچ...

وفاقی وزیر داخلہ و صوبائی صدر پنجاب رانا ثناء اللہ خاں کی خصوصی ہدایات پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع فیصل آباد کا خصوصی اجلاس ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم کے ڈیرہ پر ضلعی صدر میاں قاسم فاروق کی صدارت میں منعقد ہوا۔مہمان خصوصی ڈویژنل صدر حاجی اکرم انصاری کی خصوصی شرکت۔سابق اراکین اسمبلی رانا شعیب ادریس خان۔چوہدری شفیق گجر۔ضلعی سنیر نائب صدر فیصل آباد آفتاب اکبر چوہدری انشاء ایم پی اے پی پی 100 ٹکٹ ہولڈر سکندر حیات جتوئی ضلعی صدر یوتھ ونگ چوہدری عثمان گجر۔ضلعی صدر خواتین ونگ قدسیاہ ضیاہ ضلعی صدر ایس ایم ٹی عدنان سیالوی۔ڈویزنل ترجمان رانا وارث حسین۔ڈویزنل اقلیتی ونگ صدر کامران بھٹی۔صدر جمھرہ چوہدری افتخار گھمن۔صدر سمندری نزیر حسین باجوہ اور ضلعی سنیر نائب صدر چوہدری زاہد عمران گجر و ضلعی سیکرٹری اطلاعات مزمل رضا ایڈوکیٹ نے اپنے اپنے خطاب میں 11مارچ فیصل آباد پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی چیف آرگنائز مریم نواز صاحبہ کی ڈویزنل ورکر کنونشن آمد پر پھرپور استقبال کے لیے اپنی طرف سے اپنی ساتھیوں سمیت آنے کا اعلان کیا۔انشاء اللہ کامیاب کنونشن سابت کرے گا۔کے فیصل آباد ہمیشہ کی طرح میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مریم نواز نے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا ،ن ل...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کو عدلیہ پر بے جا تنقید کرنے پر شرم آنی چاہئے، ن لیگ کو ہمیشہ سے جسٹس (ر) قیوم جیسے ججز چاہئیں،جو انکی مرضی سے کام کریں، پاکستان کا کوئی بھی ادارہ مریم نواز کی بدزبانی سے محفوظ نہیں رہا،جو ادارہ ان کے مفادات کو تحفظ نہ دے اس پر حملہ آور ہو جاتے ہیں۔فیصل آباد میں آئی این پی سے گفتگو کرتے ہو ئے فرخ حبیب نے کہا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے آئین کے مطابق انتخابات کے انعقاد سے متعلق حکم نامہ جاری کیا۔انہی جسٹس جواد حسن نے حمزہ شہباز کے حلف کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو پابند کیا،تب(ن) لیگ نے تنقید نہیں کی۔فیصلے ان کے حق میں آئیں تو عدلیہ اچھی،خلاف آئیں تو عدلیہ ب?ْری ہو جاتی ہے۔مریم نواز نے آج عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا ہے۔ن لیگ کی عدلیہ پر حملہ آور ہونے کی ایک تاریخ ہے،سپریم کورٹ پر بھی حملہ آور ہوئے،فرخ حبیب نے کہا عمران خان پر شہباز گل کے معاملے میں قانونی کاروائی کا لفظ استعمال کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس لیا گیا۔فواد چوہدری پر منشی کہنے پر غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مریم نواز کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو ان کی زبان لمبی ہوتی جائے گی۔

انہوں نے کہا 25 مئی کو تحریک انصاف پر تشدد کرنے والے افسران کو چن کر نگران حکومت میں لگایا گیا۔سب کو علم ہے کہ محسن نقوی زرداری کا خاص آدمی ہے۔وفاق میں پی ڈی ایم کی امپورٹڈ حکومت جنرل ریٹائرڈ باجوہ بنوا کر چلے گئے۔10 ماہ سے پاکستان مہنگائی، لاقانونیت،ناانصافی اور فسطائیت کو بھگت رہا ہے۔ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے انتخابات بہت ضروری ہیں،فرخ حبیب کا کہناتھا ہم نے ملک میں قانون کی حکمرانی کے لیے اپنی دو حکومتیں قربان کیں۔مریم نواز نے سب سے بڑا جھوٹ بولا کہ وہ انتخابات سے نہیں ڈرتے۔اسلام آباد اور کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے والے عوام سے خوفزدہ ہیں۔انتخابات کے لیے فنڈز اور سیکیورٹی فراہم نہ کرنے والے خوفزدہ ہو چکے ہیں۔ ایسے بیانات دینا عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے۔میڈیا پر آکر حاضر سروس جج صاحبان کی کردار کشی نہیں کی جاسکتی۔کس سزا یافتہ مجرم کو سہولت ملی کہ نواز شریف کی طرح پچاس روپے کے اسٹام پر ملک سے باہر چلا جائے۔ن لیگ نے ہمیشہ ووٹ کی بجائے چور دروازوں اور کرپشن کو عزت دی،لاقانونیت کو عزت دی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہباز گل کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخو...

پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ حفاظتی ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر شہباز گل لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں ان کے وکیل نے درخواست(آج) منگل کو مقرر کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس مزمل اختر شبیر نے استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست (آج) منگل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ دریں اثنا عدالت نے فائل جسٹس جواد حسن کے پاس بھجوا دی۔ اس سلسلے میں عدالتی نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ جسٹس جواد حسن کے پاس اسی نوعیت کی ایک اور درخواست بھی زیر سماعت ہے۔ جسٹس مزمل اختر شبیر کے روبرو شہباز گل کے وکیل کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر نام ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے۔ بعد ازاں لاہورہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی عبوری حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت 20فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب داخل کرنے کی مہلت دے دی جب کہ عدالت کے روبرو وزرات داخلہ نے تحریری جواب داخل کروادیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں وکیل نے کہا کہ شہباز گل کے خلاف ایف آئی اے میں کوئی مقدمہ نہیں۔ پراسیکیوٹر سے بات ہوئی اور شہباز گل کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے ۔اس کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے وقت کی ضرورت ہے۔ عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم د ینے کے ساتھ شہباز گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کے الیکٹرک نے کرنٹ سے معذور ہونیوالے بچے کے...

کے الیکٹرک نیکرنٹ سے معذور ہونے والے بچیکے والد کے ساتھ ایم او یو سائن کرلیا۔ کے الیکٹرک کی طرف سے ایم او یو سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں پیش کیا گیا، چیئرمین کمیٹی نے معاہدے پر سینیٹرقرا العین مری اور سینیٹر کیشوبائی کو خراج تحسین پیش کیا۔ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے اتفاق رائے سے معاہدے کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق 21 اگست 2018 میں کراچی کے علاقے احسن آباد میں بجلی کے تار گرنے سے 8 سالہ محمد عمر کے دونوں بازو ضائع ہوگئے تھے۔ سندھ ہائی کورٹ میں غفلت ثابت ہونے پر کے الیکٹرک نے محمد عمر کے مصنوعی بازوں کا خرچہ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر یہ وعدہ وفا ہونے کے انتظار میں محمد عمر کی زندگی کے 5 سال بازوں کے بغیر ہی گزرگئے۔ معاملہ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں آنے کے بعدکے الیکٹرک نے بچے کے والد کے ساتھ رقم کی فراہمی کا معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے مطابق بچے کے والدکو ڈھائی کروڑ روپے مصنوعی ہاتھ لگانے کے لیے جاری کیے جائیں گے، یہ فنڈ سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کی جانب سے مشترکہ طور پر دیا جائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جج دھمکی کیس،عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی د...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دیے جانے کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ سماعت کے آغاز پر عمران خان کی جانب سے وکیل انتظار پنجوتھا کا وکالت نامہ عدالت میں جمع کروایا گیا۔ اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر راجا رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت میں مقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی عدم پیشی پر ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کے وکیل پیش ہوں گے تو اس کے بعد دیکھیں گے۔ عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا۔ وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا، جس میں عمران خان کی جانب سے وکیل نے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کی صحت اجازت نہیں دے رہی کہ اسلام آباد آئیں۔ ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیاہے۔ پراسیکیوٹر راجا رضوان عباسی نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست پر اعتراض اٹھادیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اپنے ہی اسپتال کی میڈیکل رپورٹ لگا کر عمران خان پیش نہیں ہو رہے۔

شوکت خانم اسپتال تو کینسر اسپتال ہے، عمران خان کا مسئلہ الگ ہے۔عمران خان پر فریکچر کے باعث سوزش ہے۔ کیا عمران خان کو عدالت پیدل چلنے آنے کا کہاگیا؟۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان کچہری کے باہر آئیں، ان کی حاضری لگائی جاسکتی ہے۔ عمران خان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جائیں اور وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ پراسیکوٹر نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست کی بھی مخالفت کردی۔ وکلا کو سننے کے بعد عدالت نے عمران خان کی پیر کی حاضری سے استثنا کی درخواست اور پراسیکیوٹر کی جانب سے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، جس کے مطابق عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی جب کہ عدالت نے پراسیکیوٹر کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ،گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن...

لاہور ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود الیکشن شیڈول جاری نہ کرنے پر گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے صوبہ پنجاب میں الیکشن شیڈول جاری کرنے کے واضح حکم کے باوجود انتخابات کا شیڈول جاری نہ کرنے پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن اور الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت عالیہ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ شہری منیر احمد کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں فوری انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا اور اتوار کی رات تک انتخابی شیڈول دینا لازمی تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود انتخابات کی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت 90 روز میں الیکشن کروانا لازمی ہے اس کے مطابق 60 روز باقی رہ گئے ہیں اور الیکشن شیڈول جاری نہ ہونے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، گورنر اور الیکشن کمیشن آئین کے تحت ذمے داری ادا نہیں کر رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی پر گورنر پنجاب، چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فی...

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہبازگل کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ جاری کر دیا،ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیل ملزم کے مطابق شہباز گل کے خلاف کیس یو ایس بی کی بنیاد پر بنایا گیا، وکیل ملزم کے مطابق یو ایس بی کی کبھی فرانزک نہیں کروائی گئی، یو ایس بی سیل شدہ نہیں تھی جس پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔ وکیل ملزم کے مطابق شہباز گل کے خلاف ثبوت نہیں، سیاسی انتقام کیلئے کیس بنایا گیا، شہباز گل کے خلاف ثبوت فرد جرم عائد کرنے کیلئے ناکافی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ شہباز گل کے خلاف وفاقی حکومت سے دی گئی کیس کی اجازت ریکارڈ پر موجود ہے، ابھی تک شہباز گل پر فرد جرم عائد نہیں کیا گیا، شہباز گل کے خلاف ابھی ثبوت اور گواہان کا بیان قلمبند نہیں ہوا، شہباز گل کے پاس ثبوتوں اور گواہان کے بیانات پر سوال اٹھانے کا مکمل اختیار ہو گا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز گل کا مقدمے سے تعلق جوڑنے کیلئے ریکارڈ پر اطمینان بخش ثبوت موجود ہیں، شہباز گل دوران سماعت اپنے دیئے گئے بیان سے کبھی انکاری نہیں ہوئے، فی الحال کیس اس سٹیج پر نہیں جہاں یو ایس بی کے اصلی یا نقلی ہونے پر رائے قائم کی جائے، شہباز گل کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسامہ ستی قتل کیس،سزا یافتہ 2 پولیس اہلکاروں...

اسامہ ستی قتل کیس میں سزا یافتہ 2 پولیس اہلکاروں نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا، سزائے موت پانے والے 2 اہلکاروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ آج سماعت کرے گا، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بینچ کا حصہ ہوں گے۔ دونوں اہلکاروں نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قانون سے متصادم ہے، کالعدم قرار دیا جائے، ٹرائل کورٹ کی طرف سے سنائی گئی سزا کو ختم کر کے مقدمے سے بری کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کا بگل بج چکا، عوام امپورٹڈ ٹولے سے ب...

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کا ملک سے اعتبار اٹھ گیا، پاکستان کیساتھ اس ظلم عظیم کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، پنجاب میں الیکشن کا بگل بج چکا ہے، عوام الیکشن کے ذریعے امپورٹڈ ٹولے سے بدلہ لینے کیلئے بیتاب ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کو ایک شخص نے اپنے تجربات کے لیے استعمال کیا جس کا نتیجہ قوم کے سامنے ہے، تجربے کا نتیجہ یہ نکلا آج ایٹمی ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر صرف 2.9 ارب ڈالر پر ہیں، صنعتیں بند ہوچکی ہیں، عوام آٹے کیلئے جانیں دے رہے ہیں، مہنگائی کے باعث لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا ملک سے اعتبار اٹھ گیا ہے، پاکستان کیساتھ اس ظلم عظیم کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، 13 جماعتی اتحاد بظاہر مسیحا بن کر آیا لیکن حقیقت میں اژدھا ثابت ہوا جو آہستہ آہستہ ملک و قوم کو نگل رہا ہے، جیسا مرضی لبادہ اوڑھ لیں رجیم چینج آپریشن کے کردار عوام کے ذہنوں پر نقش ہو چکے ہیں، امپورٹڈ ٹولے نے قومی خزانہ خالی کرنے کے بعد منی بجٹ کے ذریعے عوام کی جیبوں پر نظریں گاڑھ لی ہیں۔ رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ شوکت ترین کی گرفتاری اس لئے ضروری ہے کیونکہ انہوں نے معیشت کو تنزلی سے نکالنے میں کردار ادا کیا، مفرور شریف اب کبھی واپس نہیں آئیں گے، مریم نواز کو صرف کارکنوں کو لارے دینے کیلئے بھیجا گیا، جابر حکمرانوں کے مظالم کے باوجود عمران خان کی مقبولیت ہر دن بڑھتی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف جسٹس کے ریمارکس پر تنقید؛ اٹارنی جنرل کا...

چیف جسٹس کے ریمارکس پر سینیٹ میں تنقید کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے وفاقی وزیر قانون کو خط لکھ دیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو لکھے گئے خط میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ نیب ترمیمی کیس کے دوران چیف جسٹس نے نوازشریف کے حوالے سے کوئی ریمارکس نہیں دیے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بعض ارکان پارلیمنٹ نے چیف جسٹس کے ریمارکس پر تبصرے کیے۔ چیف جسٹس کے ریمارکس کو سوشل میڈیا پر حقائق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا۔ اٹارنی جنرل نے خط میں مزید کہا کہ ذاتی طور پر عدالت میں موجود تھا۔ چیف جسٹس نے کہا تھا ایک ایماندار وزیراعظم کو ہٹایا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے یہ نہیں کہا تھا کہ ملک میں ایک ہی ایماندار وزیراعظم تھا۔ خط میں کہا گیا کہ بطور وزیرقانون ارکان پارلیمنٹ کو اصل حقائق سے آگاہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معروف اداکار، ہدایتکار اور ٹی وی میزبان ضیا...

ممتاز اداکار، معروف ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ضیا محی الدین طبیعت میں ناسازی کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ گزشتہ دنوں ضیا محی الدین کو بخار اور پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کیا گیا جہاں پر الٹراساونڈ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ انکی آنت میں خرابی پیدا ہوئی ہے جس پر انکی آنت کا آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے بعد ضیا محی الدین کو ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔ ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ضیا محی الدین کے والد کو پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کے مصنف اور مکالمہ نگار ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ 1962 میں انہیں مشہور فلم لارنس آف عریبیہ میں کام کرنے کا موقع ملا، جس میں انہوں نے ایک یادگار کردار ادا کیا۔ ضیا محی الدین نے ضیا محی الدین شو کے نام سے ایک سٹیج پروگرام کی میزبانی بھی کی، حکومت نے مرحوم کو 2012 میں ہلال امتیازسے بھی نوازا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بغاوت کا قانون کالعدم قرار دینے کی درخواست پ...

ہائی کورٹ کے جج نے بغاوت کا قانون کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ہے۔ مقامی وکیل شاہد رانا کی درخواست پر سماعت جسٹس شجاعت علی خان نے کی، جس میں انہوں نے بغاوت کے قانون کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے جسٹس شاہد کریم کے پاس درخواست لگانے کی ہدایت کردی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے عدالتی نوٹ میں کہا کہ اس طرح کی درخواست پہلے سے جسٹس شاہد کریم سن رہے ہیں، مناسب ہے اس درخواست پر بھی وہی سماعت کریں۔ وکیل شاہد رانا کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بغاوت کاقانون انگریز دور کی نشانی ہے جو غلاموں کے لیے استعمال کیاجاتا تھا۔ ضابطہ فوجداری کی شق 124 اے، 153 اے اور 505بنیادی حقوق سے متصادم ہیں۔ بغاوت کے قانون کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرکے شہریوں کااستحصال کیاجارہا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ انڈین سپریم کورٹ نے بھی بغاوت کے قانون پر عمل درآمد روکتے ہوئے اسے انگریز دور کی پیداوار قراردیا ہے۔ انڈین سپریم کورٹ نیعبوری ریلیف دیتے ہوئیبغاوت کیمقدمے اور ٹرائل روک دیے ہیں۔ آئین پاکستان کیتحت شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرکے انہیں ریاستی جبر کانشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ عدالت انگریز دور کیبغاوت کیقانون کو ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ، شیخ رشید کی درخواست ضما...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔ ۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مختصر سماعت کی اور فریقین کو 16 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستیں مجسٹریٹ اور سیشن عدالت سے مسترد کی جاچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ضیا محی الدین کی آواز ہمارے ذہن میں گونجتی ر...

وزیراعظم شہباز شریف نے ممتاز اداکار ، صداکار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آواز ہمارے ذہن میں گونجتی رہے گی۔ ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضیا محی الدین اپنی ذات میں ایک فن پارہ تھے، ضیا محی الدین کے مخصوص انداز نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی، افسوس ہے کہ کئی خوبصورت خوبیوں کا مالک شخص معاشرے سے کوچ کرگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضیا محی الدین کی آواز ہمارے ذہن میں گونجتی رہیگی، ضیا محی الدین کی صلاحیتوں اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے، آمین۔ خیال رہے کہ ممتاز اداکار ، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین 91 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شجاع آباد، ٹریکٹر ٹرالی دیوار سے ٹکرا گئی، ا...

ٹریکٹر ٹرالی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو بچے ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 12 سالہ محسن جاں بحق ہوگیا جبکہ احمد نامی بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچے محسن کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے بچے احمد کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لکی مروت میں پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناک...

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے ایک پولیس سٹیشن پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ لکی مروت کے بخمل تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ذرائع کا کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین نے بھی ہتھیار اٹھا لیے اور بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی مدد کے لیے باہر نکل آئے، انہوں نے پولیس فورس کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر عمائدین کا دہشتگردوں کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہیں، ہمارے علاقے میں نہ آئیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 7 فروری کو لکی مروت میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں کم از کم 12 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دکی،گاڑی روکنے پر مسلح افراد کی فائرنگ، پولی...

بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دکی میں مشرقی بائی پاس پر پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ پولیس اہلکار نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار محمد سلیم ولد شاہ سکنہ خیبرپختونخوا شہید ہوگیا، فائرنگ کے بعد گاڑی میں سوار مشتبہ مسلح افراد بآسانی فرار ہو گئے۔ دکی پولیس نے مقتول اہلکار کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سانحہ مال روڈ کو 6 برس مکمل، لاہور پولیس کا...

سانحہ فیصل چوک مال روڈ کے پولیس شہدا کی چھٹی برسی پر لاہور پولیس نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سربراہ لاہور پولیس بلال صدیقی کمیانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یومِ شہدا چیئرنگ کراس پنجاب پولیس کے بہادر شہیدوں سے تجدید عہد کا دن ہے، پولیس افسران اورجوانوں نے 2017 میں آج ہی کے دن فیصل چوک مال روڈ لاہور پر جام شہادت نوش کیا۔ چیف پولیس لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی جی سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہد گوندل، اے ایس آئی محمد امین، ہیڈ کانسٹیل عصمت اللہ، کانسٹیبلز محمد اسلم، عرفان محمود اور ندیم تنویر نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا، شہید پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ دلوں میں تازہ رہیں گی، قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز بڑھنے لگے، 1...

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز بڑھنے لگے، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 498 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 22 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.49 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹرز غدار ہیں...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹر غدار ہیں۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آج غداری کیس میں پیشی تھی، ابھی تک پولیس چالان پیش نہ کر سکی، چالان پیش کریں تاکہ ہمیں بھی پتہ لگے کہ ہم نے غداری کیا کی ہے، پاکستان میں کچھ ناسمجھ لوگ ہیں جنہیں تاریخ کا نہیں پتہ، ہمارے اوورسیز پاکستانی ان سے کیوں نفرت کرتے ہیں؟ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ نے استعفے منظور کر لئے لیکن الیکشن کرانے پر تیار نہیں، سیاسی مخالفین انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، پی ڈی ایم والے کسی مارکیٹ میں کھڑے ہو کر کھانا نہیں کھا سکتے، ان میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں، احمقانہ پالیسیوں کے نتیجے میں ماضی میں ملک کو بہت نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے گرین پاسپورٹ کی عزت ختم کر دی ہے، الیکشن کے لیے یہ لوگ تیار نہیں ہیں، موجودہ حکومت والے سابق وزیرِ اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے اوپر ہم لوگ اربوں روپے خرچ کرتے ہیں، الیکشن کمیشن میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن وقت پر الیکشن نہیں کرائے گا تو آئین کی خلافی ورزی کرے گا، ہم جیل بھرو تحریک کے لیے تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الفرق السعودية إلى الشمال السوري كأول دولة ت...

#السعودية معِين لاينضبّ ..فزْعة ‎#المملكة تخفف من كارثة الزلزال
Saudis prompt assistance reduced earthquake suffering
رئيس هيئة التفاوض السورية لـ الرياض: السعودية بلسم للمنكوبين

لم تبتعد المملكة طرفة عين عن الشعب السوري، سواء قبل الأزمة التي شهدتها سورية أو بعدها، حيث كانت القيادة السعودية على الدوام، قريبة من الشعب وتشعر بألمه ومعاناته. 

ومع حدوث الزلزال المدمر، لم تنتظر المملكة، بل سارعت وتحركت واستجابة لإغاثة الملهوف ونجدة المتضررين ومنكوبي الزالزل من الشعب السوري من دون أي تفرقة أو تمييز كون المملكة تتعامل مع الشعب السوري العربي الأصيل كوحدة موحدة.

وبعد بدء عملياتها الإغاثية في المناطق المنكوبة في تركيا وانتشار قوات الإنقاذ السعودية في مختلف محاور المدن المدمرة، تموضعت فرق مركز الملك سلمان للإغاثة الإنسانية في الشمال السوري غير الخاضع لإدارة الحكم السوري، حيث وصلت قوافل المواد الطبية والغذائية والفرق السعودية إلى داخل الشمال السوري، وبدأت في توزيع المواد الإغاثية كأول دولة في العالم، بعد توجيه خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز والأمير محمد بن سلمان بن عبدالعزيز لمركز الملك سلمان للإغاثة والأعمال الإنسانية لإغاثة متضرري الزلزال بسورية وتركيا في تحرك سعودي سريع ومنظم عكس الدور الإنساني الرائد للمملكة عالميًا كواحدة من أكبر الدول إسهامًا في تقديم الدعم وإغاثة البشرية في النوازل والكوارث.

وتضمّن التوجيه الكريم تسيير جسر جوي وتقديم مساعدات صحية وإيوائية وغذائية ولوجستية لتخفيف آثار الزلزال على الشعبين الشقيقين السوري والتركي، تأكيدًا لرسالة المملكة في قيادة العالم الإسلامي، ووقوفها الدائم والداعم للشعوب الإسلامية والعربية.

وبحسب مصادر في الائتلاف السوري تحدثت للرياض فإن الجسر الجوي السعودي بدأ يتقاطر على مطار غازي عنتاب مع  فريق البحث والإنقاذ السعودي محملا بجميع التجهيزات التي يحتاجها من الآليات والمعدات والمضخات والأدوية الطبية والتجهيزات الفنية والخيام والبطانيات لمساعدة المشردين من جراء هذا الزلزال الكارثي في قرية جنديرس في ريف حلب الشمالي.

وتضم الفرق المشاركة فريق البحث والإنقاذ السعودي من المديرية العامة للدفاع المدني، وفريق طبي من هيئة الهلال الأحمر السعودي، وفرق ميدانية تطوعية من جميع التخصصات. وينقل القسم الأكبر من المساعدات الإنسانية المخصصة لشمال غربي البلاد من تركيا عبر باب الهوى، نقطة العبور الوحيدة التي يضمنها قرار مجلس الأمن الدولي.

وتأتي المساعدات انطلاقًا من حرص حكومة المملكة على الوقوف إلى جانب المتضررين من أبناء الشعبين السوري والتركي، والتخفيف عنهما من آثار الزلزال المدمر، الذي تسبب في خسائر فادحة بالأرواح والممتلكات في سورية وتركيا وتقديم مساعدات غذائية وإيوائية وطبية متنوعة، دعمًا لجهود الإنقاذ وإغاثة المنكوبين من ضحايا الزلزال المدمر، وفي ظل ظروف مناخية بالغة الصعوبة بسبب طقس الشتاء قارس البرودة.

ويأتي التوجيه الكريم امتدادًا لمواقفهما الإنسانية النبيلة الثابتة وغير المستغربة، والدور الإنساني الكبير الذي تلعبه المملكة العربية السعودية بالوقوف دائمًا مع المتضررين والمحتاجين في جميع أنحاء العالم بمختلف الأزمات والمحن، دون اعتبار لدين أو عرق أو لون. ودخلت أول قافلة من المساعدات السعودية بعد الزلزال المدمر، شمال سورية، وفق ما أفاد مسؤول في المعبر الحدودي بين سورية وتركيا بعد خمسة أيام من الزلزال "لمساعدة أهلنا المنكوبين".

وكانت المملكة قدمت في مؤتمر بروكسل السادس لدعم مستقبل سورية دعما إنسانيا سخيا منذ بداية الأزمة السورية، تجاوز مبلغ ستة مليارات و700 مليون دولار، لمؤازرة ودعم الشعب السوري، وتمكينه من تجاوز المحنة الإنسانية التي تعصف به فضلا الدور الحيوي الذي يقوم به مركز الملك سلمان للإغاثة والأعمال الإنسانية من خلال مشاريع تنفذ خلال عام 2022 تقدر قيمتها بـ32 مليونا و700 ألف دولار، ووفقاً لأرقام رسمية، فقد سجّلت السعودية على مدى عقود أرقاماً كبيرة على صعيد الإغاثة والعون لعدد من الدول المتضررة حول العالم، لا سيما سورية.

ونتيجة للصراع الذي اندلع في البلاد منذ عام 2011، شهد المجتمع الدولي أزمة لاجئين خطيرة، واستجابة لهذه القضية بطريقة أرادت السعودية أن تكون «مستدامة وإنسانية»، قامت بتقديم المساعدات الإنسانية للسوريين داخل وخارج سورية، كما استضافت عدداً من السوريين واتخذت عدداً من الإجراءات للمساعدة في تخفيف محنتهم، وبادرت بتوفير التعليم والصحة المجانية، والسماح لهم بالعمل وممارسة حياتهم الطبيعية، وبلغ إجمالي المساعدات السعودية للسوريين في عشر سنوات فقط بدءاً من عام 2011 ما يفوق 5.772.594.865 دولاراً.

ويتصدّر السوريّون قائمة المستفيدين من دعم السعودية للاجئين الذين عانوا تهجيراً قسريّاً خارج بلدانهم منذ اندلاع الصراعات العسكرية في البلاد، حيث بلغت المساعدات السعودية 488.914.778 دولاراً حتى عام 2022. وتجاوزت المساعدات المقدّمة لصالح النازحين السوريين 98.537.086 دولاراً، من عام 2005 حتى 2019.

ويقطن في المناطق الخارجة عن سيطرة الحكومة السورية في محافظة إدلب وريف حلب الشمالي المجاور أكثر من أربعة ملايين شخص، جزء كبير منهم من النازحين.

وتُنقل المساعدات الإنسانية المخصصة لشمال غرب سورية عادة من تركيا عبر باب الهوى، نقطة العبور الوحيدة التي يضمنها قرار صادر عن مجلس الأمن حول المساعدات العابرة للحدود، لكن الطرق المؤدية إلى المعبر تضررت جراء الزلزال، ما أثر مؤقتاً على قدرة القوافل على استخدامه. وستتجه المساعدات السعودية إلى إدلب في ظل استمرار عمليات الإنقاذ والبحث عن عالقين تحت الأنقاض في مناطق متفرقة من ريفي حلب وإدلب، تزامنا مع ارتفاع عدد قتلى الزلزال المدمر في شمال سورية إلى 10 آلاف بحسب إحصائيات غير رسمية.

وأعلن مدير العلاقات الإعلامية في معبر باب الهوى الحدودي مع تركيا شمال محافظة إدلب، مازن علوش، أن نحو 20 شاحنة تحتوي على مساعدات مختلفة، تابعة لمنظمات خيرية دخلت من معبر باب الهوى إلى مناطق الشمال السوري تحمل صهاريج عدة من المحروقات "ديزل" من معبر باب الهوى إلى الشمال السوري وشحنة مساعدات تحمل مواد إغاثية، وغذائية، وخياما، من معبر باب السلامة مقدمة من المملكة العربية السعودية وبإشراف وتنظيم من مركز "الملك سلمان للاغاثة" لإغاثة متضرري الزلزال في شمال سورية.

وتقدّر المفوضية السامية للأمم المتحدة لشؤون اللاجئين أنّ نحو 5.3 ملايين شخص صاروا رّبما مشرّدين بلا مأوى في سورية، بسبب الزلزال الذي وقع فجر الإثنين في السادس من فبراير الجاري فيما صرحت ممثلة المفوضية في سورية سيفانكا دهانابالا أمام الصحافيين، بأنّ المفوضية تركّز على ما يتعلّق بالملجأ والإغاثة من قبيل الخيام والأغطية البلاستيكية والبطانيات الحرارية والسجّادات الخاصة بالنوم والملابس الشتوية للمتضرّرين الذين يحتاجونها.

وقبل الزلزال المدمّر الذي ضرب الشمال السوري، كان ثمّة 6.8 ملايين نازح تقريباً في سورية، نتيجة الحرب في البلاد منذ عام 2011، علماً أنّ ثمّة من نزح من دياره مرّات عدّة. 

وأضافت دهانابالا أنّ إمدادات عدّة سُلّمت إلى مناطق شمال غربي سورية الخاضع لسيطرة المعارضة قبل الزلزال، من مناطق تخضع لسيطرة حكومة النظام السوري.

تتواصل عمليات البحث والإنقاذ في كلّ المناطق التي ضربتها الزلازل رغم تجاوز الوضع إمكانية الدفاع المدني (الخوذ البيضاء) غير أنّ صرخات النجاة زاحمت جهودهم، خلال عمليات البحث عن الناجين وسط الركام، في نحو 5 آلاف منزل متضرر، اختصرتها مشاهد اختلط فيها الترقب والحذر بركام المباني المحطمة وكان حصادها "صيحة النجاة". وما زال ثمة مئات من العالقين تحت الأنقاض الذين يأمل ذووهم إنقاذ حياتهم، لكن العملية ليست سهلة، إذ لا يمكن استخدام الآليات الثقيلة خشية تضرر حياة العالقين، كما أنّ الطقس شديد البرودة وآلاف المتطوعين يسابقون الزمن مع أفراد الدفاع المدني في محاولة لإنقاذ أكبر عدد ممكن من الأرواح، وسط قلة الإمكانات وعدم وصول فرق إغاثة دولية حتى الآن.

 الطائرة تحمل على متنها 98 طنًا من المساعدات الإغاثية

 الطائرة الإغاثية السادسة ضمن الجسر الجوي السعودي لمساعدة ضحايا الزلزال في سورية وتركيا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حراك المملكة الإنساني السريع طوق نجاة لمتضرر...

جاء دخول قوافل الإغاثة وفرق البحث والإنقاذ السعودية إلى الشمال السوري المدمر كأول دولة في العالم تدخل المناطق المدمرة، كبلسم لآلاف الجرحى والمنقطعين ومئات الآلاف من السوريين الذين يلتحفون السماء في العراء في ظروف جوية قاسية وأجواء برد صفرية بلا ماء ولا طعام ولا سكن ولا ملابس.

وثمن رئيس هيئة التفاوض السورية بدر جاموس في حوار هاتفي من غازي عنتاب موقف خادم الحرمين وسمو ولي العهد وفزعة الشعب السعودي للشعب السوري المكلوم والمنكوب، مؤكدا أن موقف المملكة العربية السعودية غير مستغرب كونها وقفت موقفا ثابتا ومبدئيا مع إنهاء مأساة الشعب السوري طوال مراحل الأزمات الماضية.

وتابع جاموس قائلا "الشعب السوري يثمن عالياً مواقف خادم الحرمين الشريفين وولي العهد والموقف السعودي المبدئي والراسخ في دعم الشعب المنكوب ودعمه في هذه الظروف الصعبة جدا بعد الزلزال المدمر الذي ضرب الشمال السوري، فضلا عن مساندة الشعب السوري لتطلعاته المحقة، باعتباره رافعة أساسية من أجل الوصول إلى حل سياسي.

وأضاف جاموس أن دخول قوافل الإغاثة السعودية إلى الشمال السوري كان بمثابة البسلم لجراح مئات الآلاف من الجرحى واللاجئين كون المملكة أول دولة في العالم دخلت مناطق الشمال السوري المنكوبة مع القوافل القطرية للإغاثة.

وأشار إلى توجيه خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز وصاحب السمو الملكي الأمير محمد بن سلمان بن عبدالعزيز آل سعود ولي العهد رئيس مجلس الوزراء -حفظهما الله-؛ لمركز الملك سلمان للإغاثة والأعمال الإنسانية يطلق الحملة الشعبية لإغاثة متضرري الزلزال بسورية وتركيا من خلال منصة ساهم، خطوة قوبلت بالدعاء من الشعب السوري للدور الإنساني الرائد للمملكة عالميًا كواحدة من أكبر الدول إسهامًا في تقديم الدعم وإغاثة البشرية في النوازل والكوارث. وقال تم تسيير جسر جوي وتقديم مساعدات صحية وإيوائية وغذائية ولوجستية لتخفيف آثار الزلزال على الشعبين الشقيقين السوري والتركي، تأكيدًا لرسالة المملكة في قيادة العالم الإسلامي، ووقوفها الدائم والداعم للشعوب الإسلامية والعربية.

وأردف قائلا "المساعدات جاءت انطلاقًا من حرص المملكة على الوقوف إلى جانب المتضررين من أبناء الشعبين السوري والتركي، والتخفيف عنهما من آثار الزلزال المدمر، الذي تسبب في خسائر فادحة بالأرواح والممتلكات في سورية وتركيا في  ظل ظروف مناخية بالغة الصعوبة بسبب طقس الشتاء القارس البرودة وامتدادًا لمواقفهما الإنسانية النبيلة الثابتة وغير المستغربة، والدور الإنساني الكبير الذي تلعبه المملكة بالوقوف دائمًا مع المتضررين والمحتاجين في جميع أنحاء العالم بمختلف الأزمات والمحن، دون اعتبار لدين أو عرق أو لون.

وقال إن المملكة تنطلق  في عملها الإنساني ومبادراتها النوعية للتعامل مع الكوارث الطبيعية والأزمات الإنسانية لما يتعرض له شعوب كوكب الأرض، من مبدأ راسخ يقوم على استشعار قيادتها وشعبها للواجب الإنساني العالمي، والمسؤولية الوطنية والعروبية والإسلامية، وما يمليه عليها الواجب الإنساني والغوث والمدد لكل محتاج ومعوز وفق مبادئ راسخة وثوابت تتوطد بمرور الأيام احتساباً للثواب من عند الله. وأضاف أن حراك المملكة الإنساني السريع لدعم الشعب السوري أثر الزلزال جسد هذا التوجه الإنساني، والذي فتح فصلاً جديداً من الدعم السعودي الإنساني للدول العربية والإسلامية والدول حول العالم دون أي أجندة دينية أو سياسية فمنذ إطلاق المملكة برنامج المساعدات الإنسانية، وحتى اليوم وهي تعمل على تخفيف معاناة الشعوب وإغاثة الملهوف، وأشار إلى أن التحرك السعودي العاجل قوبل بتفاعل شعبي سوري خصوصا المساهمات الشعبية المادية وتحرك الجسر الجوي السعودي بقوة ووصلت المساعدات الإغاثية الإنسانية للمتضررين حاملة رسالة دعم ومؤازرة من الشعب السعودي للشعبين السوري والتركي.. وتؤكد أنها تجسد نهج المملكة العربية السعودية لإغاثة المنكوبين في العالم. وأضاف أن الحملة الشعبية لإغاثة متضرري الزلزال بسورية وتركيا تحت شعار (عطاؤكم يخفف عنهم) من خلال منصة ساهم، خطوة كبرى تعكس الدور الإنساني الرائد للمملكة عالميًا كواحدة من أكبر الدول إسهامًا في تقديم الدعم وإغاثة البشرية في النوازل والكوارث.

وأكد أن الشعب السعودي يجسد وفاء ونجدة المتضررين من الشعب السوري والتركي وهذه المواقف النبيلة والثابتة هي من مبادئ المملكة العربية السعودية قيادة وشعبا.

وقال إن المملكة نظمت حملة شعبية لدعم الشعب السوري التي كان لها أثر إيجابي كبير لديه  وبنفس الحراك السريع وصل فريق الإنقاذ السعودي إلى مدينة غازي عنتاب المنكوبة لدعم وتعزيز العمل الإغاثي الميداني دعما لجهود الجسر الجوي الإغاثي الذي اشتمل على مساعدات طبية وإنسانية بصورة عاجلة، وفق توجيه خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز، وولي عهده الأمير محمد بن سلمان، لمركز الملك سلمان للإغاثة بتسيير جسر جوي وتنظيم حملة شعبية عبر منصة ساهم لدعم تركيا وسورية بمواجهة الزلزال الذي ضربهما.

ومع استمرار عمليات البحث والإنقاذ في المناطق التي تأثرت جرّاء الزلزال، وتداول مصادر إعلامية عن ارتفاع متواصل في عدد الجرحى والمصابين في سورية، فإن جسور الإغاثة وقوافل المساعدات السعودية لعبت دوراً إيجابيا في زرع الأمل داخل نفوس الخائفين والمنكوبين والمتضررين الذين يعيشون في العراء في ظروف قوية قاسية جدا مع وصول المساعدات المتنوعة دعماً لجهود الإنقاذ وإغاثة لمناطق المنكوبين».

وأكد جاموس أن الشمال السوري مدمر بنسبة 90 في المئة، وهناك الملايين من اللاجئين ومئات الآلاف من القتلى والآلاف تحت الأنقاض.. ووصف جاموس استجابة المملكة السريعة للدعم والمساندة التي حظي بها الشعب السوري المنكوب بأنه بمثابة طوق نجاة من المملكة بعد أن فتحت المملكة للشعب السوري إبان الأزمة بلاد الحرمين الشريفين أبوابها لاحتضان السوريين الذين يقيمون على الأراضي السعودي ويمارسون حياتهم بشكل طبيعي دون قيود أو مضايقات وأصبحوا مقيمين على الأراضي السعودية ويتمتعون بفرص العمل والدراسة والعلاج، وقال إن ما يبذله خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز من جهود في احتضان السوريين في المملكة هو محل تقدير من جميع أطياف الشعب السوري الذين يشيدون بالدور السعودي المشرف لرفع المعاناة عن الشعب السوري، حيث سمح لهم بتجديد تأشيراتهم والاستمرار بالإقامة في المملكة وتم توجيه المدارس الحكومية بقبول أطفالهم وقُدمت المنح الجامعية لعشرات السوريين، كما تم تقديم الرعاية الطبية في المستشفيات الحكومية.

واستعرض جاموس تاريخ المملكة المُشرف في الوقوف مع اليمن وسورية عبر الظروف والأزمات، مشيداً بالحكمة التي تتمتع بها القيادات السعودية المتتالية في إدارة الأزمات.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان پولیس نے صوبہ بغلان میں اسلحے کا ذخیرہ...

فائل فوٹو، افغانستان ، صوبہ بدخشاں میں ایک چیک پوسٹ پر سکیورٹی فورس کے ارکان گاڑی چیک کررہے ہیں۔(شِنہوا)

پلِ خمری (شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں پولیس نے اسلحے اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا ہے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان مولوی شیر احمد برہانی نے اتوار کے روز بتایا کہ ہفتے کی رات گئے ایک خفیہ اطلاع پر پولیس نے صوبائی دارالحکومت پلِ خمری شہر میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔اس  میں ایک راکٹ سے چلنے والا دستی بم ، 5 اے کے 47 ، 13 پستول اور 13 دستی بم شامل ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند ماہ کے دوران بغلان اور ہمسایہ صوبوں قندوز اور سمن گان میں تلاشی کی کارروائیوں میں ہزاروں ہتھیار اور گولہ بارود اکٹھا کیا ہے۔

افغانستان کی نگران حکومت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جنگ زدہ افغانستان میں امن و سلامتی کے استحکام کی کوششوں کے تحت سکیورٹی اداروں کے علاوہ تمام افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود اکٹھا کرلیا جائے گا۔

۱۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور نکاراگوا کے درمیان سفارتی تعلقات کی...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے نکاراگوا کے صدر کے دفتر میں سرمایہ کاری، تجارت اور بین الاقوامی تعاون کے مشیر لوریانو اورٹیگا سے ملاقات کی ہے ۔

وانگ یی جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن  بھی ہیں نے  ایک سال سے زائدعرصہ قبل چین اور نکاراگوا کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ہونے والی پیشرفت کو سراہا۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں  کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور نکاراگوا کے درمیان تعاون تیزی سے آگے بڑھا ہے جس سے دونوں ملک  چین۔ لاطینی امریکہ تعلقات میں سب سے آگے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی بحالی تاریخ کے رجحان کی تصدیق کرتی  ہے، یہ دونوں ملکوں  کے عوام کے مفادات کو پورا کرتی ہے اور دوطرفہ تعلقات کی ہمہ گیر ترقی کے وسیع تر امکانات کو روشن کرے  گی۔

لوریانو اورٹیگا نے کہا کہ نکاراگوا قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چین کی کوششوں کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔

لوریانو اورٹیگا نے مزید کہا کہ نکاراگوا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ا یٹو، گلو بل ڈیو یلپمنٹ  انیشی ایٹو اور چین کی جانب  سے تجویز کردہ گلوبل سیکورٹی انیشی اییٹو کی حمایت کرتا ہے۔

۱۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہائی ہی ۔ گاڑیوں کی آزمائش

چین، شمالی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہائی ہی کے ایک آزمائشی مرکز میں ایک گاڑی سرد موسم کی مزاحمتی آزمائش کے لئے تیار ہے۔ (شِنہوا)

 
۱۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہائی ہی ۔ گاڑیوں کی آزمائش

چین، شمالی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہائی ہی کے ایک آزمائشی مرکز میں ایک گاڑی سرد موسم میں مزاحمت کی آزمائش سے گزر رہی ہے۔ (شِنہوا)

 
۱۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہائی ہی ۔ گاڑیوں کی آزمائش

چین، شمالی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہائی ہی کے ایک آزمائشی مرکز میں ایک گاڑی سرد موسم کی مزاحمتی آزمائش سے گزررہی ہے۔ (شِنہوا)

 
۱۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہائی ہی ۔ گاڑیوں کی آزمائش

چین، شمالی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہائی ہی کے ایک آزمائش مرکز میں ایک گاڑی سرد موسم کی مزاحمتی آزمائش کے لئے تیار ہے۔ (شِنہوا)

 
۱۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہائی ہی ۔ گاڑیوں کی آزمائش

چین، شمالی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہائی ہی کے ایک آزمائشی مرکز میں گاڑیاں سرد موسم کی مزاحمتی آزمائش کے لئے تیار ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے پانی میں جانے والا پہلا ڈرون تیار کرل...

چین کے وسطی  صوبہ ہینان کے دارالحکومت ژینگ ژو میں 2021 ہفتہ برائے قومی بڑے پیمانے پر جدت اور کاروبار کی اہم تقریب کے موقع پر عملے کا رکن زرعی مقصد کیلئے ڈرون متعارف کروا ر ہا ہے۔ (شِنہوا)

شنگھائی (شِنہوا) چینی محققین نے ایک کواڈ روٹر کا پہلا نمونہ تیار کیا ہے جو ہوا میں پرواز کے ساتھ ساتھ زیرآب بھی جاسکتا ہے۔ اس صلاحیت نے اسے ایپلی کیشنز کی ایک وسیع رینج کے لئے موزوں بنادیا ہے۔

اس کواڈ روٹر کا نام "ٹی جے ۔فلائنگ فش" ہے جسے ٹونگ جی یونیورسٹی اور چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے ماتحت "شنگھائی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار انٹیلی جنٹ آٹونامس سسٹم" کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔

اس کا وزن 1.63 کلوگرام اور ویل بیس 380 ملی میٹرہے ۔یہ 6 منٹ تک ہوا میں پرواز یا تقریباً 40 منٹ تک پانی میں تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

محققین کے مطابق مختلف ماحول میں آپریٹنگ حد کو دوہرے اسپیڈ پروپلشن یونٹ کی مدد سے تبدیل کیا جاسکتا ہے اور ماؤنٹ آرم کے گرد پروپلشن یونٹ کی گردش سے ویکٹرنگ بڑھنے سے زیر آب نقل وحر کت میں اضافہ ہوتا ہے۔

کواڈ روٹر دیگر شعبوں کے علاوہ وسائل کی تلاش، امدادی مشن اور انجینئرنگ معائنے میں کام کی صلاحیت رکھتا ہے۔

۱۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ہنگامی امداد کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ گ...

فائل فوٹو، ترکی ، مالاتیہ میں چین کے سول ریلیف اسکواڈ ، بلیو اسکائی ریسکیو ٹیم کے ارکان امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

استنبول (شِنہوا) چینی حکومت کی جانب سے زلزلے سے متعلق ریلیف کے لئے فراہم کردہ ہنگامی امداد کی پہلی کھیپ استنبول ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے۔

اس امدادی سامان کو استنبول سے ایک  بڑے مال بردار طیارے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جائے گا۔ امدادی سامان میں خیمے اور کمبل شامل ہیں۔

آ ئندہ دنوں میں دیگر ہنگامی سامان بھی چین سے کھیپ کی صورت میں بھیجا جائے گا جس میں خیمے، الیکٹرو کارڈیوگرافس، الٹراسونک تشخیصی آلات اور میڈیکل ٹرانسفر گاڑیاں شامل ہیں۔

۱۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں زچہ و بچہ صحت کے فروغ کا منصوبہ جاری

بیجنگ (شِنہوا) ایک نرس وسطی چین کے صوبہ ہوبے کے ووہان میں واقع صوبائی  زچہ و بچہ ہیلتھ کیئر ہسپتال میں چینی محققین کی جانب سے تیار کردہ انسانی پاپیلوماوائرس ویکسینز (ایچ پی وی) دکھا رہی ہے،18 مئی سے وہ ویکسینز مذکورہ ہسپتال میں دستیاب ہیں۔

 بیجنگ (شِںہوا) چین نے زچہ و بچہ دیکھ بھال خدمات بہتربنانے اور بچوں کی صحت کی جامع ترقی کے لئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

قومی صحت کمیشن کے شعبہ زچہ و بچہ صحت کے ڈائریکٹر سونگ لی نے کہا کہ ان اقدامات میں زچگی صحت ، نوزائیدہ اور چھوٹے بچوں کی صحت کے فروغ  کے لئے 2 پانچ سالہ منصوبے ، پیدائشی نقائص کی روک تھام اور علاج کی صلاحیت مستحکم کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق چین میں زچہ وبچہ کی شرح اموات اور 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی شرح اموات میں 2021 کے دوران ریکارڈ کمی ہوئی۔

سونگ کے مطابق چین میں تولیدی صحت اور ماں کے دودھ  کے فروغ کی 2 مہم بھی شروع کی جائیں گی۔

۱۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، جنوری کے دوران ای کامرس ترسیل کا شعبہ...

فائل فوٹو، چین ، شمال صوبہ ہیبے کے شہرشینگ تائی کے ایک گودام میں یِن منگ چھاؤ سامان منتقل کررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ای کامرس لاجسٹکس سرگرمیوں میں جنوری کے دوران پائیدار بحالی ہوئی جس کی وجہ وائرس کے خلاف اقدامات میں بہتری لانا اور ایک ہفتے تک جاری رہنے والی  بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران کھپت میں اضافہ ہے۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور ای کامرس کے بڑے ادارے JD.com کے مشترکہ سروے کے مطابق ای کامرس لاجسٹکس سرگرمیوں بارے انڈیکس 104.6 پوائنٹس تک پہنچ گیا جو گزشتہ ماہ کی نسبت 1.8 پوائنٹس زائد ہے ۔ 

مختلف شعبوں میں ای کامرس لاجسٹکس سرگرمیاں جانچنے والے 9 بڑے ذیلی انڈیکسز میں سے 8 میں گزشتہ ماہ اضافہ ہوا ۔ کاروباری حجم اور دیہی کاروبار کے انڈیکس میں ایک ماہ قبل کی نسبت بالترتیب 2.1 پوائنٹس اور 2.6 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

سروے میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ فروری 2023 میں چینی معیشت میں واضح اضافے اور مستحکم امکانات کے سبب انڈیکس میں اضافے کا رجحان برقرار رہے گا۔

۱۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ایکسپریس ڈیلیوری کے شعبے میں جنوری کے د...

فائل فوٹو، چین، جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کی ناگرز کاؤنٹی کے پوما چھانگ تانگ قصبے کی چائنہ پوسٹ برانچ میں موٹربائیک کوریئر گی سانگ کیرنگ (دائیں) اپنے ایک ساتھی کی مدد سے ڈاک پیکیجز اتاررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے کوریئر کے شعبے میں جنوری کے دوران توسیع ہوئی ہے۔

ریاستی ڈاک بیورو کے مطابق چائنہ کا ایکسپریس ڈیلیوری ترقیاتی انڈیکس جنوری میں 265 رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 1.5 فیصد زائد ہے۔

ترقی کے پیمانی کا ذیلی انڈیکس ایک برس قبل کے مقابلے میں 19.4 فیصد بڑھ گیا۔ چین کی ایکسپریس ڈیلیوری صنعت نے حالیہ بہار تہوار تعطیلات میں تقریباً 41 کروڑ پارسل نمٹائے جو 2019 کی ان تعطیلات کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہیں۔

چین نے ذہین بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں تیزی لانے اور سرحد پار ترسیل کی صلاحیت بہتر بنانے کی کوششوں میں اضافہ کیا ہے جس کے سبب ترقی کی صلاحیت کے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ برس کی نسبت 0.9 فیصد اضافہ ہوا۔ 

ترسیل کے بڑے اداروں کی آپریٹنگ ڈیلیوری خدمات کے اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کردہ ترقیاتی انڈیکس ملک کے کورئیر شعبے کی مجموعی کاروباری سرگرمیوں اور رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔

۱۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، لیاؤننگ میں 6 ارب یوآن سے زائد مالیت ک...

چین کے شمال مغربی صوبہ چنگھائی کے ہائی نان تبتی خوداختیار پریفیکچر کی کاؤنٹی گونگ ہی میں عملہ کا ایک رکن 10 لاکھ کلوواٹ فوٹو وولٹیک منصوبہ کی تعمیراتی جگہ پر کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

شین یانگ (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ میں ترقیاتی اور اصلاحات کے صوبائی کمیشن کےمطابق 6 ارب  یوآن (تقریباً 88 کروڑ 39لاکھ  امریکی ڈالرز) سے زائد کی سرمایہ کاری کے ساتھ حال ہی میں مجموعی طور پر  صاف توانائی کے 10 منصوبوں  کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔

یہ ونڈ پاور اور فوٹو وولٹک منصوبے شین یانگ، دالیان، ڈان ڈونگ، ینگ کو اور چھاؤیانگ شہروں میں واقع ہیں۔

اتوار کوجاری ہونے والے بیان کے مطابق  یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ان منصوبوں کے کام  شروع کرنے کے بعد سالانہ آن گرڈ بجلی کی پیداوار 2.2 ارب  کلو واٹ گھنٹے سے زیادہ ہو جائے گی جس سے 20 لاکھ گھرانوں کی سالانہ بجلی کی طلب کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

ان منصوبوں سے  6 لاکھ 75 ہزار 700 ٹن معیاری کوئلے کی بچت  ہوگی اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں سالانہ  20لاکھ ٹن کمی آ ئے گی ۔

یہ منصوبے صوبائی حکومت اور چائنہ ہوانِنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان تعاون کا حصہ ہیں۔

یہ گروپ 14ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی مدت (2021-2025) کے دوران لیاؤننگ میں 100 ارب  یوآن سے زیادہ سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے جس سے 50 ارب  یوآن سے ز ائد کی متعلقہ صنعتی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

۱۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیرو ، حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک

لیما (شِنہوا) پیرو کی قومی  پولیس (پی این پی) نے بتایا  ہے کہ ان کے کم از کم سات پولیس افسران کو  دریاؤں کی وادی اپوریمک، اینی اورمانتارو (وریم) کے جنگلات کے علاقے میں  گھات لگا کر حملہ کرتے ہو ئے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پیرو کی قومی  پولیس نے ٹویٹ میں بتا یا  کہ ہمیں اپنے پولیس بھائیوں کے نقصان پر افسوس ہے۔یہ اہلکار  وریم میں نتا ویداد کے قصبے میں  پولیس کی گاڑی میں سفر کے دوران گھات کا نشا نہ بنے۔اس حملے میں  7 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ  ایک پولیس اہلکار زندہ بچ گیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ  کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پیرو کے جنوب مشرقی صوبے لا کنونشن کے نتاویداد میں پیش آیا۔

پیرو کے نیوز نیٹ ورک ریڈیو پروگراماس ڈیل پیرو کے مطابق مرنے والوں میں خصوصی آپریشنز کے قومی  ڈائریکٹوریٹ کے ایجنٹس  اور نتاویداد پولیس  کے افسران بھی شامل ہیں۔

 مقامی اخبارلاریپبلیکا نے رپورٹ کیا کہ حملہ آوروں نے مبینہ طور پر ٹرک کے ڈرائیور پرگولی چلائی جس نے کنٹرول کھو دیا  اور پھر پیچھے بیٹھے  فوجیوں پر گولی چلائی گئی  ۔

اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ویڈیو میں د کھا یا ہے کہ ایک سفید گاڑی سڑک کے کنارے الٹ گئی  جس میں گولیوں کے کئی سوراخ تھے جب کہ لاشیں سڑک پر پڑی تھیں۔

۱۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، اناج پیدا کرنے والے خطے میں اعلیٰ معیا...

چین، شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے کے شہر تونگ لیاؤ کے نیامن بینر میں ایک کسان مکئی کاشت کررہا ہے۔(شِنہوا)

ہوہاٹ (شِنہوا) چین کا شمالی اندرون منگولیا خوداختیارخطہ ملک کے بڑے اناج پیدا کرنے والے علاقوں میں سے ایک ہے۔ اس نے اب تک 4 کروڑ 98 لاکھ 90 ہزار مو (تقریباً 33 لاکھ ہیکٹرز) اعلیٰ معیار کے کھیت تیارکئے ہیں۔

علاقائی محکمہ زراعت اور مویشی بانی کے مطابق  یہ اعداد و شمار کل قابل کاشت رقبے کے 29 فیصد کے مساوی ہیں جو کہ خطے کی اناج کی پیداواری صلاحیت کے دوتہائی سے زیادہ حصے میں تعاون کرتے ہیں۔

اندرون منگولیا کے اعلیٰ میعار کے کھیتوں میں سے پانی کی بچت کا آب پاشی علاقہ 3 کروڑ 27 لاکھ 30 ہزار مو تک پہنچ چکا ہے جس سے سالانہ 3.3 ارب مکعب میٹرز پانی کی بچت ہورہی ہے۔ اس سے اناج کی اعلیٰ پیداواراور سبزماحولیاتی زراعت کی ترقی کے ساتھ  ہر کسی کے لئے فائدہ مند نتائج مل رہے ہیں۔

اندرون منگولیا ان 4 خطوں میں سے ایک ہے جہاں 10 کروڑ مو سے زیادہ زیر کاشت زمین ہے اور یہ چین میں اناج پیدا کرنے والے 13 بڑے علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہاں مکئی، سویابین، آلو، باجرہ، جوار اور مونگ جیسی اہم فصلوں کی پیداوار ملک میں سرفہرست ہے۔

۱۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی تیار کردہ میٹرو ٹرین پرتگال پہنچ گئی

پرتگال میں لزبن کے اندرون شہر میں ایک خاتون پیدل چل رہی ہے۔(شِنہوا)

پورٹو، پرتگال (شِنہوا) چینی کمپنی کی جانب سےتیار کردہ 18 میٹرو ٹرینوں  کے مجموعے میں سے پہلی  ٹرین پرتگال کی پورٹو میٹرو کمپنی کو فراہم  کردی  گئی ہے۔

 4 ڈبوں والی یہ  ٹرین پورٹو کے مرکز میں واقع  ٹرینیڈاڈ میٹرو اسٹیشن میں ہفتہ سے اگلے منگل تک نمائش کے لئے مو جود رہے گی ۔

پرتگال کے  وزیر برائے ماحولیات اور موسمیاتی اقدامات  ڈوارتی کورڈیرو نے  شِنہوا کو بتایا کہ یہ ٹرین مسافروں کی اعلیٰ معیار کے عوامی  توقعات پر پورا اترتی ہے ۔

اس کے ساتھ  یہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی  کے لیے زیادہ تحفظ  فراہم کرتی ہے۔

اس ٹرین کو سی آر آر سی تانگ شان  نے تیار کیا تھا جو چین کی ٹرینوں، تیز رفتار ٹرینوں اور میٹرو گاڑیاں بنانے والے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ہے۔

کورڈیرو نے ٹرین کیب کا دورہ کرنے اور ڈرائیور کی نشست آزمانے کے بعد ریل  کی نشستوں پر بیٹھتے ہوئے کہا کہ  یہ مسافروں اور کارکنوں کے مابین پورٹو میٹرو کے جائزوں کے مطابق تیار کی گئی ٹرین کی ایک  مثال ہے ۔ 

پورٹو میٹرو کمپنی کے صدر تیاگو براگا نے کہا کہ یہ گاڑی ایک نمونہ  ہے اور ایک حوالے کے طور پر بروئے کار لائی جائے گی ۔

پہلی ٹرین کئی آزمائشوں اور تجربات  کے بعد مئی میں اپنی خدمات کا آغاز کرے گی اور تمام ٹرینیں ستمبر کے آخر تک پہنچا دی جائیں گی۔

پرتگال میں چین کے سفیر ژاؤ بن تانگ نے شِنہوا کو بتایا کہ سی آر آر سی تانگ شان  کی تیار کردہ ان  میٹرو ٹرینوں کی فراہمی چین اور پرتگال کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور دونوں ملکوں  کے درمیان اعلیٰ سطح تعاون کے استعداد کے اظہار کی  ایک مثال ہے ۔

پرتگال یورپی یونین کا پہلا ملک ہے جس نے چین میں تیار کردہ میٹرو ٹرینیں خریدی ہیں۔

سی آرآرسی تانگ شان  کے جنرل مینیجر تان مونے کہا کہ سی آر آر سی تانگ شان  اور پورٹو میٹرو کمپنی کی جانب سے  مشترکہ طور پر ڈیزائن کردہ نئی جنریشن میٹرو ٹرین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی حامل  ہے ۔اس میں یورپی معیارات  کے مطابق ہلکے وزن، کم توانائی کے استعمال اور زیادہ ڈیجیٹل ذہانت  کی خصوصیات موجود ہیں۔ 

ان نئی میٹرو ٹرینوں میں گردش کی  زیادہ سے زیادہ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اوران میں  244 مسافروں کی گنجائش ہے جن میں سے 64 بیٹھ سکتے ہیں۔

پورٹو میٹرو نیٹ ورک میں ان نئی  ریل گاڑیوں کی شمولیت کے بعد ریلوں کی مجموعی تعداد  120 ہوجائے گی ۔

۱۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیا میں چینی سیاحوں کے پہلے گروپ کا خیر م...

کینیا، نیروبی میں جو مو کینیاتا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی سیا ح ما سائی  فنکاروں کے ساتھ  گفتگو کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

نیروبی (شِنہوا) کینیا نےعالمی  وبا سے متعلق تین سال کے وقفے کے بعد چینی سیاحوں کے پہلے گروپ کا استقبال کیا ہے ۔اس سلسلے میں  کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک شاندار  تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

کینیا کے مہمان نوازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام اورایگزیکٹوزاس موقع پران 40 چینی سیاحوں کے پہلے گروپ کے استقبال کے لیے موجود تھے جنہوں نے چائنہ سدرن ایئرلائنزکی پروازکے ذریعے چین کے جنوبی شہر گوانگ ژوسے نیروبی کا سفرکیا۔ 

سیاحت کے ریاستی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری جان اولولتوا نے چین کی حکومت کو سراہا۔اس کی وجہ بیجنگ کی جانب سے نوول کرونا وائرس کے ردعمل کو بہتر بنانے کے بعد بیرون ملک جانے والے پہلے گروپ ٹورز کے لیے مصر اورجنوبی افریقہ سمیت  تین افریقی ملکوں میں سے کینیا  کا انتخاب  کیا جانا ہے ۔

اولولتوا نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے خوشی کاموقع ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب ہم بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کے لیے بڑھتی ہوئی منڈیوں میں سے ایک کے ساتھ اپنے مکمل رابطے کا دوبارہ آغاز کررہے ہیں۔

اولولتوا کے مطابق کینیا سیاحوں کی آمد کو بڑھانے کے لیے چینی مارکیٹ  سے مستفید ہو گااور اس شعبے کی بحالی میں تیزی لائے گا جس کا حصہ  ہماری  مجموعی ملکی  پیداوار میں تقریباً 7 فیصد کے برابر ہے۔

اولولتوا نے کہا کہ چین اس وقت بین الاقوامی سطح پر کینیا کی چھٹی  سب سے بڑی سیاحتی منڈی ہے جس کا حصہ  عالمی وبائی مرض سے پہلے کے دور میں ملک میں آنے والے مجموعی  بین الاقوامی سیاحوں کا 5.5 فیصد ہے۔

۱۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں