انڈونیشیا، یوگیا کارتا کے علاقے کوتاگیڈے میں خاتون چاندی سے اشیا ٔ تیار کررہی ہے۔(شِنہوا)
چین، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شیان یانگ کی کاؤنٹی لیچھوان میں تھرڈ ویسٹ۔ ٹو۔ ایسٹ قدرتی گیس پائپ لائن کے شانشی سیکشن کی تعمیراتی جگہ پر عملہ کام کررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِںہوا) چین میں 2022 کے دوران پیٹروکیمیکل صنعت کی آمدن میں اضافہ جبکہ نفع میں کمی ہوئی ہے۔
چائنہ پیٹرولیم اینڈ کیمیکل انڈسٹری فیڈریشن (سی پی سی آئی ایف) کے مطابق 2022 میں ملک کی پیٹروکیمیکل صنعت کو مجموعی طور پر 165.6 کھرب یوآن (تقریباً 24.1 کھرب امریکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 14.4 فیصد زائد ہے جبکہ مجموعی نفع 2.8 فیصد کم ہوکر 11.3 کھرب یوآن رہ گیا۔
پیٹروکیمیکل مصنوعات کی درآمد اور برآمد کا حجم گزشتہ برس کی نسبت 2022 میں 21.7 فیصد بڑھ کر 10.5 کھرب ڈالرز تک پہنچ گیا۔
چائنہ پیٹرولیم اینڈ کیمیکل انڈسٹری فیڈریشن کے مطابق چین کی خام تیل کی پیداوار 2022 کے دوران 20 کروڑ 50 لاکھ ٹن رہی۔ یہ مسلسل چوتھا برس ہے کہ شرح نمو میں گزشتہ برس کی نسبت 2.9 فیصد اضافہ ہوا۔
اس عرصے میں ملک کی قدرتی گیس کی پیداوار 217.79 ارب مکعب میٹرز رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 6.4 فیصد زائد ہے۔
انڈونیشیا، یوگیا کارتا کے علاقے کوتاگیڈے میں زیورات کی دکان پر عملے کے ایک رکن نے چاندی کے زیو رات تھام رکھے ہیں۔(شِنہوا)
یوگیا کارتا، انڈونیشیا (شِنہوا) انڈونیشیا میں یوگیاکارتا کا ذیلی ضلع کوٹاگیڈے کئی برسوں سے چاندی کے زیورات کے مرکز کی حیثیت سے مشہور ہے۔
چاندی کے لوازمات اور زیورات سے بھرے دستکاری اسٹورز اس علاقے میں چاروں طرف پھیلے ہوئے ہیں۔
انتہائی مکمل فلیگری تکنیک کی مدد سے مقامی کاریگر مختلف اقسام کی چاندی کی دستکاری تیار کرتے ہیں جو منفرد ڈیزائن کے ساتھ ساتھ ، نمایاں اور متنوع نمونوں کی حامل ہے۔

انڈونیشیا، یوگیا کارتا کے علاقے کوتاگیڈے کی ایک ورکشاپ میں عملے کا ایک رکن چاندی کے زیورات تیار کررہا ہے۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا، یوگیا کارتا کے علاقے کوتاگیڈے کی ایک ورکشاپ میں عملے کا ایک رکن چاندی کی اشیا ٔ تیارکررہا ہے۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا، یوگیا کارتا کے علاقے کوتاگیڈے میں ایک ملازم چاندی کے زیورات تیار کرنے کے لئے چاندی کی بار کو پگھلارہا ہے۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا، یوگیا کارتا کے علاقے کوتاگیڈے میں خاتون چاندی سے اشیا ٔ تیار کررہی ہے۔(شِنہوا)
مصر، لکسورمیں دریائے نیل کے مغربی کنارے پر سیاح ہاٹ ائیر بیلون پر سواری کررہے ہیں۔(شِںہوا)
لکسور، مصر (شِںہوا) مصر کے جنوبی شہر لکسور میں سیاح ہاٹ ائیر بیلونز کے ذریعے آسمان کی بلندیوں پر جاتے ہیں اور شہر میں دریائے نیل کے مغربی کنارے پر واقع تمام قدیم یادگاروں کا طائرانہ جائزہ لیتے ہیں۔ ہاٹ ائیر بیلون کی یہ
سواری شہر میں سیاحتی منصوبے کا ایک حصہ ہے۔

مصر، لکسورمیں دریائے نیل کے مغربی کنارے میں فضا میں بلند ہاٹ ائیر بیلونز دیکھے جاسکتے ہیں۔(شِںہوا)

مصر، لکسورمیں دریائے نیل کے مغربی کنارے میں ہاٹ ائیر بیلونز کھیتوں کے اوپر پرواز کررہے ہیں۔(شِںہوا)


مصر، لکسورمیں دریائے نیل کے مغربی کنارے میں آثارقدیمہ پر ہاٹ ائیر بیلونز کے سائے دیکھے جاسکتے ہیں۔(شِںہوا)
فائل فوٹو، چین، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ چوتھی چائنہ بین الاقوامی درآمد ی نمائش میں ہمر الیکٹرک پک اپ ٹرک دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِںہوا) چین میں جنوری کے دوران پک اپ ٹرک کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ مسافرکارایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ 10 ہزار پک اپ ٹرک برآمد کئے گئے۔
ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ نوول کرونا وائرس کی رکارٹوں کے سبب جنوری میں پک اپ ٹرک کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 26 فیصد کم ہوکر 43 ہزار رہ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 2022 میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 28 ہزار پک اپ ٹرکس برآمد کئے گئے جو گزشتہ برس کی نسبت 65 فیصد زائد اور مجموعی فروخت کے 25 فیصد کے مساوی ہے۔
چین، مشرقی شہر شنگھائی کے علاقے لوجیازوئی میں ایک ٹریڈر بینک آف شنگھائی میں کام کررہی ہے۔ (شِںہوا)
بیجنگ (شِںہوا) چین نے مارکیٹ میں داخلہ حد کو کم کیا ہے جس کے سبب 2022 کے دوران ویلتھ مینجمنٹ پروڈکٹ میں زیادہ سرمایہ کاروں کو رپورٹ کیا گیا ہے۔
چائنہ بینکنگ ویلتھ مینجمنٹ رجسٹریشن اینڈ ڈیپازٹری سینٹر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2022 کے اختتام تک ویلتھ مینجمنٹ پروڈکٹ کے سرمایہ کاروں کی تعداد تقریباً 9 کروڑ 67 لاکھ 10 ہزار ہوگئی تھی جو سال کے آغاز سے 18.96 فیصد زائد ہے ۔
ویلتھ مینجمنٹ پروڈکٹ کا توازن 2022 کے اختتام تک 276.5 کھرب یوآن (تقریباً 40.3 کھرب امریکی ڈالرز) رہا جو سال کے آغاز سے 4.66 فیصد کم ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے ٹیبلٹ کمپیوٹر کی ترسیلات سال 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 16.7 فیصد بڑھ کر 86 لاکھ 60 ہزار یونٹس ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کے تحقیقی ادارے انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن نے کہا ہے کہ سالانہ بنیادوں پرترسیلات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس حوالے سے 2022 مسلسل چوتھا سال ہے۔
انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن نے ٹیبلٹ کمپیوٹرز کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ، موبائل فون سپلائی چین سے ٹیکنالوجی کے فروغ اور مو بائل فون برانڈز کی ٹیبلٹ مارکیٹ میں گہری وابستگی کو2022 کے اس اضافہ کی وجہ قرار دیا ہے ۔
انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے اعداد وشمار کے مطابق قیمت کی درجہ بندی کے لحاظ سے 1 ہزار یوآن (تقریباً 145.6 امریکی ڈالر) سے کم اور 2 ہزار سے 3 ہزار یوآن کے درمیان قیمت کی مصنوعات نے چوتھی سہ ماہی کے دوران ایک سال پہلے کے مقابلے کم مارکیٹ حصص حاصل کیے ہیں جبکہ 3ہزار یوآن سے زیادہ اعلیٰ درجے کی مصنوعات نے زیادہ موجودگی ظاہر کی۔
انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن نے کہا ہے کہ 2023 کے دوران زیادہ جدید خصوصیات اور مسابقتی قیمتوں کے ساتھ ساتھ گاہک کی ضرورت کے مطابق ٹیبلٹ کمپیوٹرز کے گھریلو اور کمپنیوں کےزیر استعمال آنے کی توقع ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کی سپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) نے متعلقہ عدالتی خدمات کے بارے میں ہدایات جاری کی ہیں، تاکہ کاربن کی انتہائی سطح اور صفر کاربن اہداف کے حصول میں ملکی کوششوں میں مدد کی جا سکے۔
ایس پی سی میں ڈویژن سربراہ لیوژومی نے کہا کہ ماحولیاتی بحالی کی ترجیح کے ساتھ ہدایات میں نئی اقسام کے ماحولیاتی وسائل سے متعلق حقوق اور مفادات کے بہتر تحفظ اور توانائی کی بچت اور کاروباری اداروں کی کم کاربن ٹیکنالوجیز میں مرحلہ وار پیش رفت کے لیے کوششوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
ہدایات میں قانون کے مطابق صاف، کم کاربن، محفوظ اور موثر توانائی نظام کی تعمیر میں مدد کرنے کی کوششوں کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔
گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ کاربن ٹریڈنگ مارکیٹوں میں داخل ہونے والے متعلقہ اداروں کے حقوق اور ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے وضع کرنے، مارکیٹ روانی میں اضافے، مناسب مارکیٹ قیمتوں کو برقرار رکھنے اور کاربن اخراج کو کم کرنے کے لیے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی کوشش کی جانی چاہیے۔
وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں زیادتی کیس میں مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ اسلام آباد میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں مبینہ ملزمان کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے پر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، اس سلسلے میں قانونی کارروائی کے لیے انتظامیہ نے 3 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی کو مراسلہ بھیج دیا، کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر صدر، ایس پی صدر، ڈی ایس پی سپیشل برانچ شامل ہیں۔ مراسلے کے مطابق مقتولین نواب خان اور اقبال خان کی فیملی کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی، معاملے کی قانون کے مطابق تحقیقات کی جائے اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) کے افسروں، پاور کنٹرول مینجمنٹ اور شفٹ انچارج کو بجلی کے طویل بریک ڈاون کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ۔ انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے پن بجلی منصوبے ٹرپنگ کے بعد بجلی کی پیداوار میں ناکام رہے، یاد رہے 23 جنوری کی صبح ملک بھر میں ہونے والا بجلی کا بریک ڈاون تقریبا 24 گھنٹے بعد بحال ہوا تھا، وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک کو تحقیقات کر کے ذمے داروں کا تعین کرنے کا حکم دیا تھا۔ انکوائری کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ این ٹی ڈی سی، واپڈا، آئی پی پیز بجلی بحالی کا باقاعدہ نظام مرتب کریں۔ تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی ہے بجلی کی پیداوار کے لیے پاور پلانٹس کے میرٹ آرڈر پر سختی سے عمل کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں پانچ مالیاتی اداروں کو ان کے کاروبار میں بے ضابطگیوں پر مجموعی طور پر38کروڑ79 لاکھ یوآن (تقریباً 5 کروڑ65 لاکھ ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
چین کے اعلیٰ بینکنگ ریگولیٹر چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ بینک آف چائنہ، چائنہ من شینگ بینک اور چائنہ بوہائی بینک پر قرض کے فنڈز کے غلط استعمال اور غلط اعدادوشمار سمیت بے ضابطگیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
کمیشن نے چائنہ کنسٹرکشن بینک اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (چائنہ) لمیٹڈ سے غیر قانونی منافع ضبط کیا اور دونوں قرض دہندگان پر پروڈنٹ لون مینجمنٹ آپریشن کے قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں اور ویلتھ مینجمنٹ بزنس آپریشنز کی عدم تعمیل جیسی بےضابطگیوں پر جرمانہ عائد کیا۔
کمیشن قانون کے مطابق ان جرمانوں کے بعد سخت انتظامی جرمانے عائد کرے گا، مارکیٹ کے نظم و ضبط کو سخت کرے گا، مالیاتی صارفین کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گا، اور بینکوں اور انشورنس اداروں پر زور دے گا کہ وہ مالیاتی خطرات کو کم کرنے کے لیے قوانین اور ضوابط کے مطابق کام کریں۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ نیٹو کو محض پریشانی کا باعث بننے کے بجائے عالمی امن اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔یوکرین کے بارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے چینی نمائندے نے کہا کہ ہم نیٹو پر زور دیتے ہیں کہ وہ تاریخ سے سبق حاصل کرے، سرد جنگ کی فرسودہ ذہنیت اور بلاک تصادم کو ترک کرے ، خیالی دشمن پیدا کرنے، یورپ کو غیر مستحکم اور ایشیا بحرالکاہل کے حالات خراب کرنے کے خطرناک اقدامات کو روکے۔اور اسے محض پریشانی پیدا کرنے کی بجائے عالمی امن اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔چینی نمائندے نے کہا کہ نیٹو، ایک طرف، علاقائی دفاعی اتحاد کی حیثیت برقرار رکھنے کا دعوی کرتا ہے، تو دوسری طرف، مسلسل اپنی جغرافیائی حدود کو توڑنے اپنے ایجنڈے کو پھیلانے، تقسیم اور کشیدگی کو ہوا دینے، خوف اور تصادم پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ ایشیا پیسفک ممالک کے ساتھ فوجی اور سیکورٹی تعلقات کومستحکم کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ژانگ نے کہا کہ یہ واضح طور پر نیٹو کے اپنے موقف کے برعکس ہے۔ ہمیں نیٹو سیکرٹری جنرل کے حال ہی میں ایشیا پیسفک کی صورتحال پر دئے گئے غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد ریمارکس پر تشویش ہے۔چینی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کا بحران، اصل میں یورپ میں سیکورٹی تنازعات کا نتیجہ ہے، جس کا سرد جنگ کے بعد سے نیٹو کی مسلسل مشرقی توسیع سے گہرا تعلق ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) چین کے فوٹو وولٹک (پی وی) سیکٹر نے 2022 میں زبردست ترقی کی جس کی مجموعی پیداواری مالیت 14کھرب یوآن(203ارب 90کروڑ ڈالر) سے تجاوز کرگئی۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعدادوشمار کے مطابق، پی وی صنعت کے بڑے لنکس کی پیداوار بشمول پولی سیلیکون، ویفرز، سیلز اور ماڈیولز کی گزشتہ سال کے مقابلے میں رجسٹرڈ شرح نمو 55 فیصد سے زیادہ رہی۔
گزشتہ سال، ملک میں بڑے پیمانے پر پی وی مراکز کی تعمیر اور تقسیم شدہ فوٹو وولٹک کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہوا، جس سے نئی شامل کردہ پی وی کی مجموعی صلاحیت 87 گیگا واٹ تک پہنچ گئی۔
بیرون ملک مارکیٹ میں نئی توانائی کی مضبوط طلب کی وجہ سے چین کی پی وی مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک کی پی وی برآمدات کا حجم51ارب 20کروڑ ڈالررہا۔
نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے مطابق، ملک کی قابل تجدید توانائی کی صنعت عالمی سطح پر آگے بڑھ رہی ہے، جس میں چین کے تیار کردہ پی وی ماڈیولز، ونڈ ٹربائنز، گیئر باکسز اور دیگر بنیادی اجزاء کا گزشتہ سال عالمی مارکیٹ میں حصہ 70 فیصد تھا۔
چین کے خلائی مشن شین ژو۔14 کے عملے کے تین خلابازوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی، جو دسمبر میں زمین پر واپسی کے بعد سے خلابازوں کی میڈیا سے پہلی ملاقات تھی۔بیجنگ میں خلابازوں کے مرکز میں ہونے والی پریس کانفرنس کے مطابق، خلابازوں نے اپنے قرنطینہ اور صحت یابی کے مراحل مکمل کر لیے ہیں اور اب وہ زیر مشاہدہ ہیں۔اس وقت واپس آنے والے خلا بازوں کی جسمانی اور ذہنی حالت بہتر اور ان کا وزن مشن پر روانگی سے پہلے والی سطح پر ہے۔ اور ان کے جسمانی پٹھوں کی طاقت اور برداشت کے علاوہ دل کے افعال مزید بحال ہوئے ہیں۔صحت کی جانچ مکمل ہونے کے بعد وہ اپنی باقاعدہ تربیت دوبارہ شروع کریں گے۔شین ژو-14 خلائی جہاز کے ذریعے چھن ڈونگ، لیو یانگ اور کائی شو ژی کو 5جون، 2022 کو چین کے خلائی اسٹیشن کے بنیادی ماڈیول تیان ہی پر بھیجا گیا تھا۔خلابازوں نے اپنے چھ ماہ کے مشن کے دوران متعدد امور انجام دئے، جن میں تین مرتبہ خلا میں چہل قدمی، لائیو آن لائن سائنس لیکچر اور خلائی اسٹیشن کے ٹی شیپ ڈھانچے کی اسمبلی اور تعمیر کو مکمل کرنے کے لیے زمینی کنٹرول کے ساتھ تعاون کی تین غیر معمولی سرگرمیاں شامل تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ریاست مسی سیپی کے ایک دیہی قصبے میں چھ افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ٹیٹ کانٹی کے پولیس عہدیدارنے کہا کہ حملہ آور نے متاثرین کو ارکابوٹلا کے مختلف مقامات پر نشانہ بنایا جو ٹینیسی کے شہر میمفس سے تقریبا 50 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔مسی سیپی کے گورنر ٹیٹ ریوز نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ٹیٹ کانٹی میں فائرنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور کو زندہ حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاحال ملنے والے شواہد کے مطابق حملہ آورنے اکیلے یہ کارروائی کی تاہم اس کا مقصد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکاہے۔ گورنر کے مطابق مسی سیپی بیورو آف انویسٹی گیشن سے تحقیقات میں مدد کرنے کو کہا گیا ہے۔ گن وائلنس آرکائیو کے مطابق امریکہ میں اس سال اب تک فائرنگ کے واقعات میں 5ہزار500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے کہا ہے کہ امریکہ کو اس کے بغیر پائلٹ سویلین ہوائی جہاز کے غیر ارادی داخلے کے معاملے کوسیاسی الزام تراشی کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا اور نہ ہی چین کو بدنام کرنا چاہیے تھا۔وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے ان خیالات کااظہار وائٹ ہاس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر کے بیان کے جواب میں کیا،جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی دفاعی ٹھیکیداروں پر پابندیاں لگا کر چین انحراف کر رہا ہے اور یہ کہ چین کا فضائی جہاز کے معاملے میں کردارغیر ذمہ دارانہ تھا۔وانگ نے "انحراف" کے الزام کے حوالے سے کہا کہ کیاامریکہ ہمیں بتا سکتا ہے کہ وہ زمین سے 18 ہزار میٹر اوپر 'غبارے' کو کیوں دیکھ سکتا ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ اسے اوہائیو پر ونائل کلورائیڈ کے زہریلے مشروم کے بادل نظر کیوں نہیں آئے؟ترجمان نے کہا کہ نورڈ اسٹریم دھماکے کے فورا بعد تحقیقات اور احتساب کے بارے میں آواز کیوں اٹھائی گئی، لیکن وہ ایک امریکی صحافی کی طرف سے لکھی گئی تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ کے تناظر میں غیر معمولی طور پر خاموش کیوں ہے؟"انہوں نے کہا کہ امریکہ کو یہ بھی وضاحت کرنے کی ضرورت ہے کہ اس کی جانب سے گرائی جانے والی تین اشیا کیا تھیں؟ اگر امریکہ اپنی فضائی حدود میں ان چیزوں کے نمودار ہونے کو غیر ذمہ دارانہ نہیں سمجھتا تو چین پر انگلیاں کیوں اٹھاتا ہے؟"وانگ نے کہاکہ امریکہ کو طاقت کے استعمال پر زیادہ رد عمل اور غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا، اس کے باوجود سیاسی جوڑ توڑ یا چین پر الزام تراشی کے لیے اس واقعے کو استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شام کے شہر حلب میں ایک بے گھر لڑکا منہدم عمارت کے ملبے سے اپنا سامان اکٹھا کر رہا ہے۔(شِنہوا)
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی پولیس آفس حملے کے زخمیوں کی عیادت کی، پولیس اور رینجرز کی بہادری کو سراہا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جناح ہسپتال کراچی پہنچے جہاں پولیس اور رینجرز اہلکاروں سے اظہار یکجہتی کیا، انہوں نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے جام شہادت نوش کرنے والے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شام کے زلزلہ زدہ شہر حلب میں بے گھر افراد ایک عارضی خیمے میں رہائش پذیر ہیں۔(شِنہوا)
سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ شریفوں نے جھوٹے پرچوں کی سیاست نہیں چھوڑی ، ہمارے خلاف جعلی مقدمے کروا کے خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں۔ سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے سابق ایم پی اے پیر سید تقی شاہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت، نگران حکومت اور گورنر عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں ، خوف کا یہ عالم ہے کہ پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کی تاریخ نہیں دے رہے ، اعلی عدلیہ نے نگران حکومت کو اپنا اصل کام یاد کروا دیا ہے۔ چودھری پرویز الہی نے کہا کہ نواز شریف کا عمران خان سے کسی بھی میدان میں حقائق اور اعداد و شمار کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں ، نواز شریف لندن علاج کروانے گئے ہیں علاج ہی کروائیں، ہمارے خلاف جعلی مقدمے درج کروا کے خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں۔ سابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالی کے بعد اعلی عدلیہ انصاف مہیا کر رہی ہے، حکمرانوں کی اصل کام کی طرف توجہ نہیں ، مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھر مار نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہی سے تلہ گنگ کی معروف سیاسی سماجی شخصیات، سابق چیئرمینوں اور مسلم لیگی عہدیداران نے بھی ملاقات کی ، ضلع صدر پاکستان مسلم لیگ ملک اسد کوٹ گلہ، چیئر مین بلدیہ ملک قدیر الطاف، چیئر مین ملک ممتاز حیدر، شیخ سعید احمد،رانا محمد شفیق، حضرت علامہ مولانا مجید انور، مولانا اخلاق احمد، مولانا صابر ایوب و دیگر بھی موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شام کے شہر حلب میں بے گھر افراد ایک منہدم عمارت کے ملبے میں اپنا سامان تلاش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
شام کے شہر حلب میں بے گھر افراد ایک منہدم عمارت کے ملبے سے اپنا سامان اکٹھا کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
شام کے زلزلہ زدہ شہر حلب میں بے گھر افراد عارضی خیموں کے باہر دیکھے جا سکتے ہیں۔(شِنہوا)
چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے سانیا شہر میں گاہک ایک ڈیوٹی فری شاپنگ مال میں خریداری کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ہائیکو(شِنہوا)چین کی پر تعیش اشیاء کی مارکیٹ میں 2023 میں تیزی سے بحالی کی توقع ہے جس میں ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر آمد کے مقامات پر(آف شور) ڈیوٹی فری خریداری میں اضافے سمیت دیگر عوامل شامل ہیں۔
عالمی انتظامی مشاورتی فرم بائن اینڈ کمپنی کے مطابق 2022 میں چین میں ذاتی پر تعیش اشیاء کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد کمی آئی جس سے اس کی تیزی سے ترقی کا پانچ سالہ سلسلہ ختم ہوا تاہم توقع ہے کہ 2023 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام سے پہلے مثبت حالات بحال ہو جائیں گے۔
بائن اینڈ کمپنی کے شراکت دار شنگ وی وی نے کہا کہ توقع ہے کہ چین میں پرتعیش اشیاء کی کھپت بحال ہو جائے گی کیونکہ کوویڈ-19 کی وبا ختم ہونے کے قریب ہے اور مالز میں آنے والے سیاحوں میں اضافہ ہو گا اور صارفین کا اعتماد بہتر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم 2023 کے پہلے اور دوسرے نصف کے درمیان کسی بھی وقت 2021 کی فروخت کی سطح دیکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔
پرائس واٹر ہاؤس کوپرز (پی ڈبلیوسی ) کی ایک رپورٹ کے مطابق چین عالمی لگژری مارکیٹ کے ایک اہم محرک کے طور پر ترقی کی صلاحیت کو جاری رکھے گا۔
پی ڈبلیو سی کی رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ چین کی لگژری مارکیٹ 2025 میں 816 ارب یوآن (تقریباً 119 ارب ڈالر) تک پہنچ جائے گی جو عالمی لگژری مارکیٹ شیئر کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ بنتی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نوجوان نسل، چینی روایات، انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی رسائی اور ڈیوٹی فری مارکیٹ کی ترقی چین کی لگژری مارکیٹ کے مستقبل کے عوامل ہیں۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے نواح میں نارائن گنج میں چینی موبائل فون ویوو کے پلانٹ میں مزدور اسمبلی لائن پر موبا ئل پیک کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کی موبائل فون کی ترسیل 2022 میں گزشتہ سال کی نسبت 22.6 فیصد کم ہو کر27کروڑ20 لاکھ رہ گئی۔
وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت تحقیقی ادارے چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (سی اے آئی سی ٹی) کے مطابق صرف دسمبر میں ملک میں موبائل فون کی ترسیل کا حجم گزشتہ سال کی نسبت 16.6 فیصد کم ہو کر 2کروڑ 78لاکھ 60 ہزاررہ گیا۔
فائیو جی موبائل فونز کی ترسیل کا حجم گزشتہ سال 21کروڑ40 لاکھ تک پہنچ گیا جو ملک کی کل موبائل فون کی ترسیل کا 78.8 فیصد ہے۔
پچھلے سال چین میں اسمارٹ فون کے 351 نئے ماڈلز جاری کیے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 13.1 فیصد کم ہے۔
25ہزار اور40ہزار کے پریمیم بانڈز کی قرعہ اندازی 10مارچ جبکہ 200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مارچ کو ہو گی۔200روپے مالیت والے انعامی بانڈز کا پہلا انعام ساڑھے 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میںڈھائی لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں1250روپے کے 2394انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار آغا طالش کی 25 ویں برسی(آج) 19 فروری کو منائی جائے گی۔معروف اداکار آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا وہ 1924 میں لدھیانہ میں پیدا ہوئے، آغا طالش کے والد محکمہ پولیس میں ملازمت کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کا مختلف شہروں میں تبادلہ ہوتا رہتا تھا، وہ ابھی کم سن تھے کہ ان کے والد کا تبادلہ متھرا میں ہوگیا، متھرا میں آغا طالش نے اپنی حصول تعلیم کے سلسلے کا آغاز کیا اور متھرا میں ہی اپنی تعلیم مکمل کی۔قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے جہاں کی فلم انڈسٹری میں انہوں نے طالش کے نام سے شہرت پائی۔آغا طالش کا فنی سفر 1947 میں کرشن چندر کی فلم ''سرائے کے باہر''سے شروع ہوا تھا، پاکستان میں پہلا کردار 1950 میں فلم ''نت''میں کیا، انہوں نے 400سے زائد اردو، پنجابی اور دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی یادگار فلموں میں شہید، فرنگی، زرقا، یہ امن اور وطن، عجب خان، زخمی عورت، دہلیز بندش، محمد بن قاسم، میں بنی دلہن اور دیگر قابل ذکر ہیں۔آغا طالش نے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں قرب، ضرورت، زندگی سمیت دیگر شامل ہیں۔آغا طالش 19 فروری 1998 کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں لوگ 2020 چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز(سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کے جامع نمائشی مقام پرہواوے کے بوتھ کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی )کے اپنے پہلے کمپیوٹنگ سینٹر"بیجنگ ایسنڈ اے آئی کمپیوٹنگ سینٹر" کا آغاز کیا ہے تاکہ شہر کی ذہین کمپیوٹنگ طاقت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔
اس مرکز کی بنیاد مشترکہ طور پر مین توگوضلعی حکومت، زیڈجی سی گروپ اور ہواوے نے رکھی تھی۔
یہ مرکز ایسنڈ اے آئی ہارڈویئر اور سافٹ ویئر پر مبنی کمپیوٹنگ پاورسروسز، کاروباری اداروں اور تحقیقی اداروں کو فراہم کرتا ہے۔
یہ مرکز پہلے ہی 47 کلائنٹس کمپنیوں کو رجسٹر کرچکا ہے اور 248 پی سے زیادہ کی متوقع کمپیوٹنگ پاورسروس فراہم کرتا ہے۔
مرکز500پی کی کمپیوٹنگ پاورکے قلیل مدتی ہدف اور 1000 پی کے طویل مدتی ہدف حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
چینی نائب وزیر اعظم لیو ہی دارالحکومت بیجنگ میں ایچ ایل ایچ ایل فاؤنڈیشن کی ایوارڈ تقریب میں سائنسدانوں ہوسائڈ(بائیں) اور لِن منگ (دائیں)کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی نائب وزیر اعظم لیو ہی نے اس امید کا اظہار کیا کہ چینی سائنسدان ملک کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی اختراعات کو فروغ دینے میں بڑا کردار ادا کریں گے۔
لیو نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں ہانگ کانگ کی ہو لیونگ ہو لی (ایچ ایل ایچ ایل) فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اپنے خطاب میں لیو نے کہا کہ آج دنیا تیز رفتار سائنس ٹیکنالوجی ترقی کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی اقتصادی ترقی کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی مضبوطی سے مدد ملنی چاہیے انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی سائنسدان اس سلسلے میں بڑا کردار ادا کریں گے۔
فاؤنڈیشن کی طرف سے دو سائنسدانوں کو اچیومنٹس انعامات جب کہ دیگر 110 کو فاؤنڈیشن کے ترقی و اختراعی انعامات سے نوازا گیا۔
ایچ ایل ایچ ایل فاؤنڈیشن کی بنیاد 1994 میں ہانگ کانگ کے محب وطن فنانسرز ہو سن ہانگ، لیونگ کاؤ-کوئی، ہو ٹم اور لی چھو-وی نے چینی سائنسدانوں کے کام کا اعتراف کرنے کے لیے رکھی تھی، فاؤنڈیشن اب تک 1ہزار 526 افراد کو نمایاں کامیابیوں پر ایوارڈ دے چکی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین میں پولیس نے سائبر اسپیس سے متعلقہ منظم جرائم کے خلاف خصوصی آپریشن میں پیش رفت کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ منظم جرائم سائبر اسپیس میں تیزی سے قدم جما رہے ہیں، وزارت برائے پبلک سیکورٹی نے ملک بھر کی پولیس پر زور دیا کہ وہ جرائم کے خطرے کا ادراک کرتے ہوئے منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے اپنی روزمرہ ذمہ داریوں میں خصوصی آپریشن کو اہمیت دیں۔
ان کے آپریشن کا بنیادی ہدف آن لائن قرض فراڈ اور قرض وصولی سے متعلقہ جرائم ہوں گے جو نرم تشدد کے حربے استعمال کرتے ہیں۔
وزارت نے دیگر متعلقہ حکام کے تعاون سے جرائم کی تحقیق اور قانونی پالیسی کی حمایت کو مضبوط بنانے اور قبل از وقت وارننگ، احتیاطی تدابیر اور مشترکہ کریک ڈاؤن میکانزم کی اہمیت پر زور دیا۔
وزارت نے 2022 میں آٹھ متعلقہ محکموں کے ساتھ خصوصی آپریشن کا آغاز کیا اور اب تک، 20 سے زیادہ مافیا نما تنظیموں سمیت 400 سے زیادہ جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ خصوصی آپریشن کے تحت اس طرح کے 8ہزار800 سے زیادہ کیسز کو نمٹایاگیا ہے۔
میونخ، جرمنی (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ترقی اور جدت کے حصول کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور پاکستان کو عارضی مشکلات پر قابو پانے میں مدد کرنے کے لیے اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے 59ویں میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے تزویراتی اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور نئے دور میں ہم نصیب مستقبل پر مبنی مزید قریبی برادری بنانے کے لیے تیار ہے۔
بلاول بھٹو نے پاک چین تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا ہمہ وقت دوست ہے اور چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو فروغ دینا پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پرعزم طریقے سے دہشت گردی کا مقابلہ کرے گا اور پاکستان میں چینی کاروباری اداروں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
چین کی امدادی ٹیم کے ارکان ترکی کے آدانا ہوائی اڈے پر ایئر چائنہ کے چارٹرڈ طیارے میں سوارہو رہےہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی طرف سے ترکی روانہ کی گئی امدادی ٹیمیں اپنے امدادی مشن کو مکمل کرنے کے بعد ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے بیجنگ واپس پہنچ گئیں۔
چین کی ہنگامی انتظام کی وزارت کے مطابق چینی امدادی ٹیم کے سربراہ ژاؤ منگ نے کہا کہ 8 فروری کو متاثرہ علاقے میں پہنچنے کے بعد چینی امدادی ٹیموں نے زلزلے کے مرکز کے قریب جنوبی ترک صوبے ہاتے میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں کیں۔
ٹیم نے 7لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے کے ساتھ 87 عمارتوں میں امدادی کارروائیاں سر انجام دیں۔ انہوں نے زندہ بچ جانے والے ملبے میں پھنسے 6 افراد کو نکالا اور مرنے والے11 افراد کو تلاش کیا۔
کراچی میں ایک حملے کے بعد لوگ پولیس کی عمارت کے باہر جمع ہیں۔(شِنہوا)
تہران(شِنہوا)ایران نے کراچی میں ایک پولیس دفتر پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اِرنا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت، عوام اور متاثرین کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
کراچی میں پولیس اور ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ جمعہ کی رات دہشت گردوں کے ایک گروپ کی پولیس کی عمارت پر فائرنگ کے نتیجے میں کم سےکم تین حملہ آور ہلاک اور 19 افراد زخمی ہوئے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میںشہری دفاع کا عالمی دن یکم مارچ کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔اس دن کے منانے کا مقصدعوام کو قدرتی آفات،حادثات،ناگہانی واقعات،سیلاب،آگ لگنے اورزلزلوں سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امدادکی فراہمی جیسی سرگرمیوں کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔شہری دفاع کے عالمی دن کی مناسبت سے فیصل آبادسمیت ملک بھر میں خصوصی سیمینارز،واک،کانفرنسز،مذاکروں اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین زمانہ امن اور حالت جنگ کے دوران شہری دفاع کی اہمیت،سول سوسائٹی کے فرسٹ ایڈ کی تربیت بارے پہلوئوں کو اجاگر کریں گے مختلف شہروں میں شہری دفاع کے رضا کار عملی مظاہرے بھی پیش کریں گے جس میں فرضی آگ لگا کر متاثرین کو بچانے،حادثے میں شدید زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی اور د شہری دفاع کے د یگر مصنوعی مظاہرے شامل ہونگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون (سامنے ،درمیان میں) سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ نیٹو کو محض پریشانی کا باعث بننے کے بجائے عالمی امن اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
یوکرین کے بارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے چینی نمائندے نے کہا کہ ہم نیٹو پر زور دیتے ہیں کہ وہ تاریخ سے سبق حاصل کرے، سرد جنگ کی فرسودہ ذہنیت اور بلاک تصادم کو ترک کرے ، خیالی دشمن پیدا کرنے، یورپ کو غیر مستحکم اور ایشیا بحرالکاہل کے حالات خراب کرنے کے خطرناک اقدامات کو روکے۔اور اسے محض پریشانی پیدا کرنے کی بجائے عالمی امن اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
چینی نمائندے نے کہا کہ نیٹو، ایک طرف، علاقائی دفاعی اتحاد کی حیثیت برقرار رکھنے کا دعویٰ کرتا ہے، تو دوسری طرف، مسلسل اپنی جغرافیائی حدود کو توڑنے اپنے ایجنڈے کو پھیلانے، تقسیم اور کشیدگی کو ہوا دینے، خوف اور تصادم پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ ایشیا پیسفک ممالک کے ساتھ فوجی اور سیکورٹی تعلقات کومستحکم کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
ژانگ نے کہا کہ یہ واضح طور پر نیٹو کے اپنے موقف کے برعکس ہے۔ ہمیں نیٹو سیکرٹری جنرل کے حال ہی میں ایشیا پیسفک کی صورتحال پر دئے گئے غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد ریمارکس پر تشویش ہے۔
چینی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کا بحران، اصل میں یورپ میں سیکورٹی تنازعات کا نتیجہ ہے، جس کا سرد جنگ کے بعد سے نیٹو کی مسلسل مشرقی توسیع سے گہرا تعلق ہے۔
چین اور پاکستان دونوں برادر ممالک کے درمیان مشترکہ کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں، گوادر میں پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ ( پی سی ٹی اینڈ وی آئی) نے مختلف ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان کر دیا ۔ گوادر پرو کے مطابق پی سی ٹی اینڈ وی آئی کو حال ہی میں گوادر یونیورسٹی (UG) اور شیڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی (SIC&T) چین نے فعال کیا ہے۔ اعلان کے مطابق انسٹی ٹیوٹ نے میری ٹائم اینڈ پورٹ مینجمنٹ، ہوٹل مینجمنٹ اینڈ ہاسپیٹلیٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فنانشل لٹریسی اور ای کامرس میں 12 ماہ کے ڈپلومہ پروگرامز کا اعلان کیا ہے۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( جی ڈی اے ) اور یوجی مستحق طلباء کو مکمل طور پر فنڈڈ میرٹ کی بنیاد پر اور ضرورت پر مبنی وظائف فراہم کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق میٹرک یا اس کے مساوی میں کم از کم 45 فی صد نمبر والے طلباء تمام ڈپلومہ پروگراموں کے لیے اہل ہیں۔ انہیں سہولیات میسر ہوں گی جن میں بین الاقوامی طور پر تعلیم یافتہ فیکلٹی، ہاسٹل (مردوں اور خواتین کے لیے)، ٹرانسپورٹ، لائبریری، انٹرنیٹ اور اسٹڈی ٹور، اور ایکسپوزر وزٹ شامل ہیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 24 مارچ ہے اور داخلہ ٹیسٹ 27 مارچ کو ہوں گے جبکہ کلاسز کا آغاز 3 اپریل کو ہوگا۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر کے ساحلی شہر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے تحت چینی حکومت کی گرانٹ سے جدید ترین پی سی ٹی وی آئی تعمیر کیا گیا ہے۔ گوادر کے عوام گوادر کے بنیادی اسٹیک ہولڈر ہیں۔ گہر ی سمندری بندرگاہ کے آپریشن اور انتظام میں ان کی شرکت، صنعتی اور تجارتی کاروبار میں شرکت، اور نئے شہر وں کی تعمیر کے عمل میں تمام طویل مدتی ترقیاتی اقدامات کی کلید ہے۔ پی سی ٹی اینڈ وی آئی کو گوادر کی فعال آبادی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ساحلی شہر کی ترقی میں حصہ لینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے خلائی مشن شین ژو-14 کے عملے کے تین خلاباز میڈیا کےنمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے،دسمبر میں زمین پر واپسی کے بعد سے خلابازوں کی میڈیا سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شنہوا) چین کے خلائی مشن شین ژو-14 کے عملے کے تین خلابازوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی، جو دسمبر میں زمین پر واپسی کے بعد سے خلابازوں کی میڈیا سے پہلی ملاقات تھی۔
بیجنگ میں خلابازوں کے مرکز میں ہونے والی پریس کانفرنس کے مطابق، خلابازوں نے اپنے قرنطینہ اور صحت یابی کے مراحل مکمل کر لیے ہیں اور اب وہ زیر مشاہدہ ہیں۔
اس وقت واپس آنے والے خلا بازوں کی جسمانی اور ذہنی حالت بہتر اور ان کا وزن مشن پر روانگی سے پہلے والی سطح پر ہے۔ اور ان کے جسمانی پٹھوں کی طاقت اور برداشت کے علاوہ دل کے افعال مزید بحال ہوئے ہیں۔
صحت کی جانچ مکمل ہونے کے بعد وہ اپنی باقاعدہ تربیت دوبارہ شروع کریں گے۔
شین ژو-14 خلائی جہاز کے ذریعے چھن ڈونگ، لیو یانگ اور کائی شو ژی کو 5جون، 2022 کو چین کے خلائی اسٹیشن کے بنیادی ماڈیول تیان ہی پر بھیجا گیا تھا۔
خلابازوں نے اپنے چھ ماہ کے مشن کے دوران متعدد امور انجام دئے، جن میں تین مرتبہ خلا میں چہل قدمی، لائیو آن لائن سائنس لیکچر اور خلائی اسٹیشن کے ٹی شیپ ڈھانچے کی اسمبلی اور تعمیر کو مکمل کرنے کے لیے زمینی کنٹرول کے ساتھ تعاون کی تین غیر معمولی سرگرمیاں شامل تھیں۔
محکمہ داخلہ سندھ نے دہشتگردوں کے علاج و معالجے کے کیس میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر کو کلین چٹ دے دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ضیا الدین اسپتال میں دہشتگردوں کے علاج معالجے کے کیس سے متعلق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں درخواست جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف گواہ نہیں ملے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کیس واپس لینے کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست جمع کرائی جس میں کہا گیا ہیکہ تفتیشی افسر نے ابتدائی مراحل میں بھی عدم شواہد پر کیس اے کلاس کردیا تھا، تعزیرات پاکستان کی دفعہ 494 کے تحت ملزمان پر کیس ختم کیا جائے۔ عدالت نے محکمہ داخلہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مارچ کے دوسرے ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ ضیا الدین اسپتال میں دہشتگردوں کے علاج معالجے کا مقدمہ 2015 میں رینجرز کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں ڈاکٹر عاصم، انیس قائمخانی، قادر پٹیل، وسیم اختر، رف صدیقی، عثمان معظم اور سلیم شہزاد کوبھی نامزد کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہاف مون بے میں فائرنگ کے مقام پر پولیس اہلکار تحقیقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)
واشنگٹن(شِنہوا) امریکی ریاست مسی سیپی کے ایک دیہی قصبے میں چھ افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
ٹیٹ کاؤنٹی کے پولیس عہدیدارنے کہا کہ حملہ آور نے متاثرین کو ارکابوٹلا کے مختلف مقامات پر نشانہ بنایا جو ٹینیسی کے شہر میمفس سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔
مسی سیپی کے گورنر ٹیٹ ریوز نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ٹیٹ کاؤنٹی میں فائرنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور کو زندہ حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاحال ملنے والے شواہد کے مطابق حملہ آورنے اکیلے یہ کارروائی کی تاہم اس کا مقصد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکاہے۔
گورنر کے مطابق مسی سیپی بیورو آف انویسٹی گیشن سے تحقیقات میں مدد کرنے کو کہا گیا ہے۔
گن وائلنس آرکائیو کے مطابق امریکہ میں اس سال اب تک فائرنگ کے واقعات میں 5ہزار500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مہنگائی میں پسے عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز نے اپنی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز برانڈز نے اپنی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، متعدد اشیا کی قیمتیں بڑھادی گئی ہیں، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر لاگو ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ کارن آئل کی فی لیٹر قیمت میں 300 روپے تک اضافہ کرکے آئل کی فی لیٹر قیمت 1170 روپے کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کے 800 گرام فارمولا مِلک کی قیمت 820 روپے تک بڑھا کر 4 ہزار 445 روپے کر دی گئی ہے، 330 گرام سیریل 450 روپے تک مہنگا ہوکر 1198 روپے ہوگیا ہے، ایک لیٹر فروٹ جوس 70 روپے تک مہنگا ہوا ہے، 336 گرام نوڈلز 60 روپے تک مہنگی ہوکر 425 روپے کی ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 800 گرام کیچپ کی قیمت میں 50 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، بچوں کے ڈائپرز کی قیمتوں میں 350 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، 650 ملی لیٹر شیمپوکی قیمت میں 210 روپے تک اضافہ ہوا ہے، ایک کلو کپڑے دھونے کا پاڈر 59 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے، 130 گرام صابن 30 روپے، ہینڈ واش 21 روپے، ٹوائلٹ رول 10 روپے، ٹشو پیپرکا ڈبہ 43 روپے تک مہنگا ہوگیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر باڈی واش،گارلک ساس، چکن، چیز نوڈلز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ امریکہ کو اس کے بغیر پائلٹ سویلین ہوائی جہاز کے غیر ارادی داخلے کے معاملے کوسیاسی الزام تراشی کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا اور نہ ہی چین کو بدنام کرنا چاہیے تھا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے ان خیالات کااظہار وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر کے بیان کے جواب میں کیا،جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی دفاعی ٹھیکیداروں پر پابندیاں لگا کر چین ’انحراف‘ کر رہا ہے اور یہ کہ چین کا فضائی جہاز کے معاملے میں کردار’غیر ذمہ دارانہ‘ تھا۔
وانگ نے "انحراف" کے الزام کے حوالے سے کہا کہ کیاامریکہ ہمیں بتا سکتا ہے کہ وہ زمین سے 18 ہزار میٹر اوپر 'غبارے' کو کیوں دیکھ سکتا ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ اسے اوہائیو پر ونائل کلورائیڈ کے زہریلے مشروم کے بادل نظر کیوں نہیں آئے؟
ترجمان نے کہا کہ نورڈ اسٹریم دھماکے کے فوراً بعد تحقیقات اور احتساب کے بارے میں آواز کیوں اٹھائی گئی، لیکن وہ ایک امریکی صحافی کی طرف سے لکھی گئی تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ کے تناظر میں غیر معمولی طور پر خاموش کیوں ہے؟"
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو یہ بھی وضاحت کرنے کی ضرورت ہے کہ اس کی جانب سے گرائی جانے والی تین اشیاء کیا تھیں؟ اگر امریکہ اپنی فضائی حدود میں ان چیزوں کے نمودار ہونے کو غیر ذمہ دارانہ نہیں سمجھتا تو چین پر انگلیاں کیوں اٹھاتا ہے؟"
وانگ نے کہاکہ امریکہ کو طاقت کے استعمال پر زیادہ رد عمل اور غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا، اس کے باوجود سیاسی جوڑ توڑ یا چین پر الزام تراشی کے لیے اس واقعے کو استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدلمتین نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے جاری بے دخلی اور مسماری مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس مہم کی آڑ میں غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ علاقے میں آباد کرکے کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتاہے ،کشمیری عوام فاشسٹ مودی حکومت کے ان مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں شیخ عبدالمتین نے کہا کہ بھارت کی انتہا پسند ہندو سرکار اپنی ظالمانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزاد ی کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصرو ف ہے ، کشمیری اپنے بنیادی حقوق کے لئے پرامن طریقے سے جدوجہد کررہے ہیں لیکن بھارت نو لاکھ سے زائد اپنی قابض افواج کو استعمال میں لاتے ہوئے کشمیری عوام پر ظلم وبربریت کررہا ہے تاکہ انہیں اپنی جدوجہد سے دستبر دارکرایا جاسکے ،انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کے بلند حوصلوں کے باعث آ ج تک اپنے عزائم میں ناکام رہا ہے، اب اس نے 5 اگست 2019کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد مقبوضہ علاقے میںنہتے کشمیریوں کے خلاف اسرائیلی طرز پر سفاکانہ کارروائیاں شرو ع کر رکھی ہیں،جس کے تحت بھارت کی مودی سرکا ر کشمیریوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کی پالیسی پر عمل پیر اہے اور اس پالیسی کے تحت اب تک لاکھوں ہندوںکو مقبوضہ جموں وکشمیر کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں
اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ علاقے میں اب انسداد تجاوزات مہم کی آڑ میں مسماری اور بے دخلی کے ذریعے کشمیری لوگوں کو اپنی ہی سرزمین میںبے دخل کیا جارہا ہے تاکہ کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جاسکے ، حریت کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنی فوج کو انسانی حقوق کی پامالیوں کا لائسنس جاری کیا ہے ، وہ کسی قانون کے تابع نہیں ہیں ، بھارت نے اپنی قابض فوج کے بل بوتے پرکشمیریوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ عورتوں کی عزت و عصمت کو پامال کر نے کا معمول بنا رکھا ہے، بھارت کشمیریوں کو ہر طرح سے کمزور اور ان کے جذبہ حریت کو توڑ نے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ، کشمیریوں کی آواز کو خاموش کرانے کے لئے پوری حریت قیادت کو جیلوں میں بند کیا گیا ہے، نوجوانوں کو گرفتار کرکے جعلی مقابلوں میں شہید کیا جاتا ہے ، انہوں نے کہاکہ بھارت کی ان سفاکانہ اور ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں وہ کسی بھی صورت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں، کشمیریوں نے حصول آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کررکھا ہے، ،شیخ عبدالمتین نے عالمی برادری خاص کرا قوام متحدہ پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کے بھارتی سفاکانہ اقدامات کا نوٹس لیں اور خطے میں پائیدار امن کے لئے کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورا کرے اور مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہشات اور یواین قراردداوں کے مطابق حل تلاش کرنے کے لئے بھارت پر دباو بڑھائیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعتراف کیا ہے کہ ٹوئٹر پر کوئی کچھ نہیں خریدتا جبکہ اس کے مقابلے میں انسٹا گرام پر ہر کوئی خریداری کرتا ہے۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ معذرت خواہ ہیں کہ آپ کو غیر متعلقہ اشتہارات دکھائے جا رہے ہیں،اس پر ان کے سابق ملازم اورشعبہ اشتہارات کے ہیڈ نے لکھا کہ وہ اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ یہ شخص جو بات کر رہا ہے، اسے اس کا کچھ پتہ نہیں۔ جواب میں ایلون مسک نے لکھا کہ آپ بہت ذہین ہوں گے ، اس وجہ سے ٹوئٹر کرہ ارض پراشتہارات کی مسابقت میں سب سے بدترین ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ریاست مسی سپی میں فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، حملہ آور کوگرفتار کرلیاگیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مسی سپی کے قصبے ٹیٹ کاونٹی میں پیش آیا، جہاں مسلح شخص نے سابقہ بیوی سمیت پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، مسلح شخص نے مختلف مقامات پر لوگوں کو قتل کیا ، واقعہ میں ملوث 52 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے دکان میں داخل ہوکر ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، اس سے قبل اس نے قریبی گھر میں داخل ہوکر اپنی سابقہ بیوی کو قتل کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے پھر ایک گھر میں داخل ہوکر مزید دو افراد کو قتل کیا، جبکہ اسی علاقے سے مزید دو افراد کی بھی گولیاں لگی نعشیں برآمد ہوئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست کے گورنرکا کہنا ہے کہ بظاہر لگ رہا ہے کہ ملزم نے اکیلے ہی واردات کو انجام دیا ہے، تاہم فائرنگ کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں ۔ واشنگٹن گن وائلنس آرکائیو کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک یہ امریکا میں فائرنگ کا 73واں واقعہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس سال رمضان کے دوران خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات کی جائیں گی ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان کے انتظامات کے لیے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ہنگامی صورتحال ، خطرات سے نمٹنے ، امن و سلامتی کے انتظامات اور سہولتوں کا نظام جدید خطوط پر استوارکرنے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں امن و سلامتی کے انتظامات کرنے والے ادارے اوردیگر عہدیداروں نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسجد نبوی میں خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایات پر زائرین کو رمضان میں نئی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ جرمنی جلد اپنے لیپرڈز ٹینک یوکرین کو فراہم کردے گا، ایک طویل جنگ کی تیاری کرنا دانشمندی ہے اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو یہ دکھانا ہے کہ جرمنی اور اس کے اتحادی یوکرین کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ غیر میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا ایک سال مکمل ہونے سے چند روز قبل سالانہ میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے اپنے اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ ایک طویل جنگ کی توقع رکھیں۔ اس سال سالانہ میونخ سکیورٹی کانفرنس کی توجہ ٹرانس اٹلانٹک ہے، امریکی نائب صدر کملا ہیرس اور سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن تقریبا 30 یورپی سربراہان اور کانگریس کے ایک بڑے وفد کے ساتھ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ روسی حکام کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ اس موقع پر فرانس کے صدر میکرون نے بھی کہا کہ اب روس کے ساتھ یوکرین پر حملے پر بات چیت کا وقت نہیں ہے، اگلے چند ہفتے فیصلہ کن ہوں گے، اتحادی یوکرین کے لیے اپنی حمایت کو تیز کریں تاکہ وہ جوابی کارروائی شروع کر سکے۔ یوکرین کے حکام نے کہا کہ انہیں فوری طور پر بھاری ہتھیاروں کی ضرورت ہے اور کافی جنگی ٹینک کیف کی افواج کو روسیوں سے علاقہ واپس لینے میں مدد دے سکتے ہیں جبکہ اس سے قبل یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے تمام رہنماں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کی اور اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ ہتھیاروں کی سپلائی کو تیز کریں۔واضح رہے کہ جرمنی حالیہ مہینوں میں یوکرین کو ہتھیار بھیجنے میں بظاہر ہچکچاہٹ کی وجہ سے بڑھتے ہوئے دبا میں تھا لیکن اس نے جنوری میں جرمن ساختہ بھاری لیپرڈ ٹینک یوکرین بھیجنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا اور دوسرے ممالک کو اپنے لیپرڈ 2 ٹینک یوکرین بھیجنے کی بھی اجازت دی جو اب تک برآمدی ضوابط کے تحت محدود تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یورپی ملک بلغاریہ کی پولیس نے دارالحکومت صوفیہ کے قریب ایک ٹرک سے 18 افغان تارکین وطن کی لاشیں برآمد کرلیں ۔ بلغاریہ کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوکورسکو گاوں کے قریب ملنے والا ٹرک لکڑی اور کمپارٹمنٹس میں چھپے غیرقانونی تارکین وطن کو لے جا رہا تھا۔ اس حوالے سے نیشنل تحقیقاتی سروس کے سربراہ کا بتانا تھا کہ تارکین وطن کی اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئیں ، ان افراد نے غیرقانونی طور پر ہمسایہ ملک ترکیہ کی سرحد عبور کی اور بلغاریہ کے شہر یامبول کے قریب ٹرک پر چڑھنے سے قبل دو دن تک جنگل میں چھپے رہے۔ بلغاریہ کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پانچ بچوں سمیت 34 تارکین وطن کو ہسپتالوں میں پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہے جبکہ پولیس نے چار افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔ سینیئر پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے چار افراد میں سے ایک کو پہلے ہی انسانی سمگلنگ کے الزام میں سزا سنائی جا چکی ہے، مزید ثبوت ملنے پر الزامات عائد کیے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کنکشن (concussion) کا شکار ہونے کے باعث بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میتھیو رینشا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے میتھیو رینشا کی منظوری دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل دی۔طاس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کو پہلے روز سر پر گیند لگی تھی، 2 مرتبہ ہیلمٹ پر گیند لگی اور پھر وہ کنکشن کا شکار ہوئے۔طآئی سی سی قوانین کے مطابق کنکشن کے شکار کھلاڑی کا متبادل میچ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔طآئی سی سی کے مطابق ڈیوڈ وارنر باقاعدگی سے بولنگ نہیں کرتے اس لیے رینشا بولنگ نہیں کر سکیں گے، کنکشن کے متبادل کو باہر ہونے والے کھلاڑی کی طرح ہی ہونا ہوتا ہے۔طواضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ دہلی میں جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
زمبابوے کرکٹ چیف ٹوینگوا مکھلانی نے آئی سی سی سے چھوٹی ٹیموں کیلیے ٹیسٹ کرکٹ کا قحط ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ آئی سی سی ورکنگ گروپ سے ٹیسٹ کرکٹ کا قحط ختم کرنے میں معاونت کے خواہاں ہیں، افغانستان اور آئرلینڈ کو 2017میں ٹیسٹ اسٹیٹس ملا تھا مگر میچز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، تینوں ملکوں نے 2017 کے بعد مجموعی طور پر صرف23ٹیسٹ میں حصہ لیا ہے۔ زمبابوے کرکٹ چیف ٹوینگوا مکھلانی پہلے بھی میچز کی تعداد بڑھانے پر زور دیتے رہے ہیں، اب ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اگلے ماہ آئی سی سی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں تینوں ملکوں کو زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کا کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی ) نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کو دو آپشن دے دیئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں اپنے میچز متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں کھیلنے کی تجویز دی ہے، بھارتی بورڈ کی تجویز ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کا میزبان رہے اور دیگر ٹیموں کے میچز پاکستان میں ہوں تاہم بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھی یو اے ای میں ہو گا ۔ بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے پاکستانی بورڈ کو آپشن دے دیا ہے اور اب فیصلہ کرنا پی سی بی کے ہاتھ میں ہے ، ایشیا کرکٹ کونسل ( اے سی سی ) کے آئندہ اجلاس میں ایشیا کپ کے وینیو کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میاںداد نے طبیعت خرابی اور ہسپتال میں داخل ہونے کی خبروں پر کہا ہے کہ میری حالت ٹھیک ہے اور میں میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال آ یا تھا جلد گھر روانہ ہوجا وں گا ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ جاوید میاں داد کی طبیعت خراب ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں جس پر جاوید میاں داد کا وضاحتی پیغام سامنے آیا ہے۔ جاوید میاں داد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے چاہنے والوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں ںے میری طبیعت خرابی پر تشویش کا اظہار کیا، میری طبیعت زیادہ خراب نہیں، سر میں درد کے سببب چیک اپ کے لیے آیا تھا کوئی فکر کی بات نہیں ہے، دنیا بھر میں جہاں بھی مجھ سے محبت کرنے والے موجود ہیں وہ پریشان نہ ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی