• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | پاکستان

سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلوں پر تفصیلی...

سپریم کورٹ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے سائفر کیس کا فیصلہ تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت ایگزیکٹو کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتی، آئین کا آرٹیکل 175 عدلیہ کو ایگزیکٹو سے الگ کرتا ہے، عدلیہ اور ایگزیکٹو کو ایک دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے، اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے پاس سائفر کی تحقیقات کرانے کا اختیار تھا۔ تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سائفر خارجہ امور میں آتا ہے جو وفاقی حکومت کا اختیار ہے، درخواست گزار سائفر سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کو ثابت نہیں کر سکے، رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے تینوں چیمبر اپیلیں مسترد کی جاتی ہیں۔ یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے گزشتہ روز سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلوں پر سماعت کی تھی، ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ، نعیم الحسن اور طارق بدر نے سائفر کی تحقیقات کیلئے چیمبر اپیلیں دائر کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں بہت اہم ہونگے...

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں بہت اہم ہونگے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم کو صرف عدلیہ سے ہی توقع ہے باقی سب سے مایوسی ہے، عدلیہ ہی اس ملک کو بحران سے نکالے گی اور چوروں کو آئین کے شکنجے میں لائے گی ۔ شیخ رشید نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس قوم سے بیہودہ مذاق تھی غریب قحط سے مر گیاہے مہنگائی کاجن حکومت کو کھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 13 پارٹیاں کسی صورت الیکشن نہیں چاہتیں، صرف عمران خان الیکشن چاہتا ہے، آئی ایم ایف کی صدر بھی کہتی ہیں کہ امیروں کو سبسڈی دی ہے، لاہور نے جیل بھرو تحریک کا حق ادا کردیا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ آل شریف ،زرداری، فضل الرحمان کے علاوہ سب پاکستان کے لیے پریشان ہیں ، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازا ر لگا ہے، آج 2بجے لیاقت باغ پریس کلب میں خطاب کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوام سے معاشی بوجھ بانٹنا کفایت شعاری اقداما...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات میں عوام سے یکجہتی اور معاشی بوجھ بانٹنا کفایت شعاری اقدامات کی مثال ہیں۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم خود سے کفایت شعاری کی مثال قائم کر رہے ہیں، اجتماعی کوششوں سے ہی ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکالا جا سکتا ہے، کفایت شعاری کابینہ کے رضا کارانہ طور پر تنخواہیں، مراعات نہ لینے سے شروع ہوتی ہے۔ میاں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ ارکان کے اس اقدام سے سالانہ 200 ارب کی بچت ہوگی، اتحادیوں کی جانب سے حمایت پر شکر گزار ہیں، عملدر آمد کی خود نگرانی کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ-ہاتے- زلزلے-تباہ کاریاں

ترکیہ  کے زلزلے سے متاثرہ صوبے ہاتے میں ایک تباہ شدہ عمارت کو دیکھا جاسکتا ہے جہاں پیر کو آنے والے نئے زلزلوں میں کم سے کم چھ افراد جاں بحق  اور 294 زخمی ہو گئے۔(شِنہوا)

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ-ہاتے- زلزلے-تباہ کاریاں

ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ صوبے ہاتےمیں ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے کے قریب لوگ آگ کے پاس بیٹھے ہیں جہاں پیر کو آنے والے نئے زلزلوں میں کم سے کم چھ افراد جاں بحق  اور 294 زخمی ہو گئے۔(شِنہوا)

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ-ہاتے- زلزلے-تباہ کاریاں

ترکیہ کے زلزے سے متاثرہ صوبے ہاتے میں لوگ ایک تباہ شدہ عمارت کے پاس سے گزر رہے ہیں جہاں پیر کو آنے والے نئے زلزلوں میں کم سے کم چھ افراد جاں بحق  اور 294 دیگر زخمی ہو گئے۔(شِنہوا)

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ-ہاتے- زلزلے-تباہ کاریاں

ترکیہ کے زلزے سے متاثرہ صوبے ہاتے میں ایک بچہ خیموں کے پاس سے گزر رہا ہےجہاں پیر کو آنے والے نئے زلزلوں میں کم سے کم چھ افراد جاں بحق  اور 294 زخمی ہو گئے۔(شِنہوا)

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہانگ کانگ۔ ایچ کے پی ایم ۔ نمائش

چین، جنوبی ہانگ کانگ کے ہانگ کانگ پیلس عجائب گھر میں ایک صحافی نمائشی اشیاء دیکھ رہی ہے۔(شِنہوا)

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہانگ کانگ۔ ایچ کے پی ایم ۔ نمائش

چین، جنوبی ہانگ کانگ کے ہانگ کانگ پیلس عجائب گھر میں نمائشی اشیاء دیکھی جاسکتی ہیں۔(شِنہوا)

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہانگ کانگ۔ ایچ کے پی ایم ۔ نمائش

چین، جنوبی ہانگ کانگ کے ہانگ کانگ پیلس عجائب گھر میں نمائشی اشیاء دیکھی جاسکتی ہیں۔(شِنہوا)

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہانگ کانگ۔ ایچ کے پی ایم ۔ نمائش

چین، جنوبی ہانگ کانگ کے ہانگ کانگ پیلس عجائب گھر میں  صحافی نمائشی اشیاء دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہانگ کانگ۔ ایچ کے پی ایم ۔ نمائش

چین، جنوبی ہانگ کانگ کے ہانگ کانگ پیلس عجائب گھر میں ایک صحافی نمائشی اشیاء کی تصاویر بنا رہی ہے۔(شِنہوا)

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہانگ کانگ۔ ایچ کے پی ایم ۔ نمائش

چین، جنوبی ہانگ کانگ کے ہانگ کانگ پیلس عجائب گھر میں ایک صحافی نمائشی اشیاء دیکھ رہی ہے۔(شِنہوا)

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کاسائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصا...

 
بیجنگ (شِنہوا)  چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں خود انحصاری اور طاقت کو مستحکم کرنے کے لیے بنیادی تحقیق کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

صدر شی نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے تیسرے گروپ اسٹڈی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں زیادہ خود انحصاری اور طاقت کے حصول کے لیے بنیادی تحقیق کو مضبوط بنانا فوری ضرورت اور سائنس اور ٹیکنالوجی  کے شعبے میں عالمی رہنما بننے کا یہی واحد راستہ ہے۔

چینی صدرنے کہا کہ پارٹی اور ملک نے ہمیشہ بنیادی تحقیق کو اہمیت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سائنس ٹیک انقلاب اور صنعتی تبدیلیوں کا ایک نیا دورسرعت کے ساتھ  آگے بڑھ رہا ہے، بین الضابطہ انضمام فروغ پارہا ہے، سائنسی تحقیق کاماڈل گہری تبدیلیوں سے گزر رہا ہے، معاشی اور سماجی ترقی کے ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کا انضمام تیز ہو رہا ہے اور یہ کہ بنیادی تحقیق کے اطلاق کا سائیکل نمایاں طور پر مختصر اور بنیادی تحقیق میں بین الاقوامی سطح پر مقابلہ آگے بڑھ رہا ہے۔

صدر شی نے کہا کہ بین الاقوامی  سطح پر سائنس ٹیک مقابلے سے نمٹنے، زیادہ خود انحصاری کے حصول ، ترقی کے نئے ماڈلزاور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بنیادی تحقیق کو مضبوط اورکلیدی ٹیکنالوجیزکواس کے ماخذ اور ابتدائی سطح سے حل کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے بنیادی تحقیق کے مستقبل کے حوالے سے اسٹریٹجک اور منظم ترتیب کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔

صدر شی نے کہا کہ دنیا میں سائنس اور ٹیکنالوجی  کے نئے آئیڈیاز کو اہم قومی تزویراتی ضروریات اور اقتصادی وسماجی ترقی کے اہداف کے ساتھ مربوط کیا جانا چاہیے۔

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مسلح...

 

مغربی کنارے کے شہرالخلیل میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران فلسطینی مظاہرین میں سے ایک شخص ٹائر جلا رہا ہے۔(شِنہوا)

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے  شمالی شہر نابلس میں دھاوا بولنے والے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مسلح جھڑپوں کے دوران 6 فلسطینی جاں بحق اور71 زخمی ہو گئے۔

 فلسطینی وزارت صحت نےبدھ کو ایک بیان میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کے شہر پر دھاوا بولنے کے بعدجھڑپوں میں زخمی ہونے والوں میں تین صحافی بھی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے اسرائیلی فوج نے قدیم شہر نابلس کے مضافات میں دھاوا بول دیا اورمطلوب متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے لیے ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ مطلوب فلسطینی مسلح تھے، اور عمارت کو گھیرے میں لینے والے فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کےبعد شہر میں کئی دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

اس دوران شہرکی سڑکوں پر درجنوں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں ۔مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور خالی بوتلیں پھینکیں جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ کی۔

شہر میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایمبولینسوں کو زخمیوں کو نکالنے کے لیے علاقے میں داخل ہونے سے روکا جنہیں اسپتال میں طبی امداد کی ضرورت تھی۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند اور فلسطینی اسلامی جہاد کے ارکان کی شہر کے ایک گھر میں چھپنے کی اطلاع پراسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح ایک باقاعدہ فوجی کاروائی کی۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں اور گھر میں چھپے ہوئے جنگجوؤں کے  درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا اپنے غیر مادی ثقافتی ورثےو سیاحت کومر...

 
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت ثقافت و سیاحت نے ملک کے غیرمادی ثقافتی ورثے اورسیاحت کی صنعت کو اعلی معیار کی وسعت دینے اورانہیں مربوط کرنے کے لیے کوششوں کا حکم دیا ہے۔

بدھ کو شائع ہونے والے وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح کے انضمام کا اطلاق اس شرط پر ہونا چاہیے کہ ثقافتی ورثے کو مؤثر طریقے سے محفوظ کیا جائے۔

سرکلر میں آٹھ بنیادی کام درج ہیں جن میں سیاحتی مصنوعات کی ترقی، ثقافتی ماحول کا تحفظ، متعلقہ خصوصیات کے ساتھ سیاحتی راستوں کو فروغ دینا، اور اہلکاروں کی تربیت شامل ہیں۔

  سرکلرمیں تھیم پارکس اور ہوٹلوں سمیت ثقافتی ورثے یا سیاحتی مقامات کومربوط کرنے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق کے چینی، یواے ای کی کمپنیوں کے ساتھ توا...

 
بغداد (شِنہوا)عراق نے تیل اورگیس کی 6 فیلڈز تیار کرنے کے لئے  دو چینی کمپنیوں اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔ یہ معاہدے اس کے  پاور پلانٹس کے لیے درکار  انتہائی ضروری قدرتی گیس کی پیداوار بڑھانے کی کوششوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔

عراق کے سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ بغداد میں عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السودانی نے عراقی وزارت تیل میں منعقدہ دستخط کی تقریب کے دوران 2018 میں ہونے والی پانچویں توانائی کی نیلامی کے معاہدوں پر دستخط کرنے پر تمام فریقین کو مبارکباد پیش کی ۔

السودانی نے کہا کہ تیل کے شعبے میں اصلاحات تیل کی دولت کے لیے بہترین سرمایہ کاری ہے اور عالمی گیس کی منڈی  میں عراق کا داخلہ ایک ایساانتخاب  ہے جس کی ہم نے منصوبہ بندی کی ہے اور اس پر عمل درآمد کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ(عراق میں)  بجلی کے بحران کی ایک بڑی وجہ ایندھن کی کمی ہے۔ ہم اپنی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تین برسوں  کے اندر گیس میں خود کفالت حاصل کر لیں گے۔

عراق نے اپریل 2018 میں مشرقی اور جنوبی عراق کے 6 بلاکس میں تیل اور گیس کی تلاش اور کنویں کھودنے کے لیے لائسنسز  کی  بولی کے سلسلے  میں ایک بولی  منعقد کی تھی  ۔

 متحدہ عرب امارات کی ایک تیل کمپنی اور دو چینی تیل  کی کمپنوں نے بولیوں میں کامیابی حاصل کی  اور ان کمپنیوں کو لائسنس دیئے گئے۔

وزارت نے لائسنس حاصل کرنے کے بعدچین کی جیو جیڈ پیٹرولیم کارپوریشن کے ساتھ دو ابتدائی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں تاکہ مشرقی صوبے دیالہ میں نفت خانہ اور جنوب مشرقی صوبے میسان میں ہوویزا کے بلاکس کو ترقی دی جا سکے۔

اس نے ایک دیگر  چینی کمپنی یونا ئیٹڈ انرجی گروپ (یو ای جی) کے ساتھ جنوبی صوبہ بصرہ میں السند ی باد بلاک کو تیار کرنے کے لیے ابتدائی معاہدہ بھی کیا۔

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناسا کے سپیس ایکس کےچھٹے عملے کی خلائی سٹیشن...

 
لاس اینجلس(شِنہوا)بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے ناسا کے سپیس ایکس کریو-6 مشن پر اڑان بھرنے والا عملہ اتوار کو اپنی پرواز کی تیاری کے لیےامریکہ  کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر پہنچ گیا ہے۔

ناسا کے مطابق یہ راکٹ کینیڈی  خلائی مرکز کےلانچ کمپلیکس 39اے سے 26 فروری کو مشرقی وقت کے مطابق رات 2بج کر سات منٹ پر خلاءمیں روانہ ہو گا۔

 یہ مشن ناسا کے خلائی سٹیشن پر سپیس ایکس کے ساتھ عملے کی تبدیلی کا چھٹا مشن اور ڈریگن خلائی جہاز کی ساتویں پرواز ہے جس میں انسان سوار ہیں۔

کریو 6 مشن ناسا کے خلابازوں سٹیفن بوون اور وارن وڈی ہوبرگ کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی اور روسکوسموس کے خلاباز آندرے فیڈیف کو مدارمیں قائم آوٹ پوسٹ تک لے جائے گا۔

 ناسا کے مطابق عملہ پیر کو مشرقی وقت کے مطابق رات 2 بج کر54 منٹ پر خلائی سٹیشن کے ہارمنی ماڈیول میں داخل ہو گاجس کے بعد ان کے چھ ماہ  پر مشتمل خلائی تحقیقی مشن کا آغا ز ہو گا۔

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سب سے بڑی آئل فیلڈ نے یومیہ پیداوارکا...

تیانجن(شِنہوا) چین کے سب سے بڑے خام تیل پیدا کرنے والے  بوہائی آئل فیلڈ کی جنوری سے لے کر اب تک خام تیل کی یومیہ پیداوار 90ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی ، یہ پہلی بار ہے کہ آئل فیلڈ نے اس معیار کو عبور کیا ہے۔ سی این او اوسی چائنہ لمیٹڈ کی تیانجن برانچ کے پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی منیجر ژینگ شونے کہاکہ یہ ملک کی خام تیل کی یومیہ پیداوار کے چھٹے حصے کے برابر اور بوہائی آئل فیلڈ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ 1967 کی30ٹن سے زیادہ  پیداوارکے مقابلے میں، آئل فیلڈ کی یومیہ خام تیل کی پیداوار میں تقریباً 3ہزار گنا اضافہ ہوا ہے۔ ژینگ نے کہا کہ یہ پیش رفت بوہائی آئل فیلڈ کے لیے صرف ایک نیا نقطہ آغاز ہے، اور اکتوبر میں اس کی یومیہ پیداوار بلند ترین سطح پرپہنچنے کی توقع ہے۔ ژینگ نے مزید کہا کہ اگلے دو سالوں میں، آئل فیلڈ میں خام تیل کی پیداوار میں اضافہ جاری رہے گا اور یومیہ پیداوار1لاکھ ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین رواں سال دو موسمیاتی سیٹلائٹ لانچ کرے گا...

 
ائل فوٹو،لانگ مارچ-4سی راکٹ چین کے شمال مغرب میں جیو چھوان کے سیٹلائٹ لانچنگ مرکز سے فینگ یون- 3ای سیٹلائٹ کو خلا میں لے کر روانہ ہورہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین رواں سال فینگ یون سیریز کے دو مزید موسمیاتی سیٹلائٹ لانچ کرے گا۔  موسمیاتی ادارے کے مطابق،ان سیٹلائٹس میں سے ایک فینگ یون- 3ایف( ایف وائی- 3ایف)موسم کی پیش گوئی اور ماحولیاتی اور آفات کی نگرانی جیسے شعبوں میں خدمات فراہم کرنے کے لیے پہلے سے موجود ایف وائی -3سی کی جگہ لے گا۔

 10 پے لوڈز سے لیس یہ سیٹلائٹ اگست میں خلا میں بھیجا جائے گا۔ دوسرا سیٹلائٹ، ایف وائی -3جی بارش کی پیمائش کرنے والا سیٹلائٹ ہے جو بنیادی طور پر تباہ کن موسمی نظام میں  شدید بارشوں کی نگرانی کے لیے استعمال ہوتا ہے اور دنیا بھر میں درمیانی اور کم عرض بلد میں بارش کی 3ڈی ساخت کی معلومات فراہم کرتا ہے۔ چار پے لوڈز سے لیس اس سیٹلائٹ کو اپریل میں لانچ کیا جائے گا۔

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین جنگ میں امریکہ کا کردار بہت بھیانک ہے...

بیجنگ(شِنہوا)  چین نے بعض امریکی حکام کے جھوٹے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی اصل نوعیت کو ظاہر کرنے کے لیے کافی حقائق موجود ہیں کہ وہ دنیا کے لیے "امن کے محافظ" کی بجائے  پریشانی کا باعث ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یوکرین کے میدان جنگ میں امریکہ ہتھیاروں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے،وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ ابھی کل ہی، امریکہ نے یوکرین کے لیے مزید 50کروڑ ڈالر مالیت کی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس بات کے جھوٹے دعوی نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کہ چین ہتھیاروں کی پیشکش کر رہا ہے،اور کیا امریکہ دنیا کو یہ بتاسکتا ہے کہ وہ امن چاہتا ہے لیکن اس کے باجود  بیٹھ کر اپنی دفاعی صنعت کی جیبیں بھرتے دیکھ رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  ہم سب نے دیکھا کہ امریکہ نے 'آخری افغان تک لڑنے' کی حکمت عملی کے ساتھ افغانستان میں کیا کیا۔ کیا اب یہ چاہتا ہے کہ یوکرین میں 'آخری یوکرینی تک لڑے'؟

وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور روس کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری عدم اتحاد، عدم تصادم اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کی بنیاد پر ہے، جو کسی بھی دو آزاد ریاستوں کاخود مختار حق ہے۔

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، کوئلے کی کان منہدم ہونےسے 50 سے زائد ا...

 
ہوہوٹ(شِنہوا)چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے  الشا لیگوئی میں کوئلے کی کان منہدم ہونےسے 50 سے زائد افراد پھنس گئے۔

لیگوئی میں ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سےمعلوم ہوا ہے کہ حادثہ بدھ کی سہ پہر پیش آیا جس میں کان کے نیچے 50 سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

بدھ کی شام 5 بج کر 13 منٹ تک کان سے تین افراد کو نکالا جا چکا تھا جن میں سے دو میں زندگی کے کوئی آثار نہیں تھے ۔

 حادثے کے فوری بعد امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی وزارت داخلہ نے دہلی کے نائب وزیر اعلی...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی وزارت داخلہ نے ملک کی اعلیٰ تحقیقاتی ایجنسی کو دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا کے خلاف جاسوسی کے ایک مبینہ معاملے میں تحقیقات شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

 مقامی میڈیا نے بدھ کوبتایا کہ وزارت نے فیڈ بیک یونٹ (ایف بی یو) کے جاسوسی کیس کے سلسلے میں انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت سیسودیا کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دی ہے۔

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ نے اپنے ردعمل میں سوشل میڈیا پر لکھاکہ اپنے حریفوں کے خلاف جھوٹے مقدمے درج کرنا ایک کمزور اور بزدل شخص کی نشانی ہے۔ جیسے جیسے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا ویسے اس کے خلاف بہت سے دوسرے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

  عام آدمی پارٹی نے سیسودیا کے خلاف الزامات کو مکمل طور پر جعلی قرار دیا ہے

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین افریقہ کا ایک بڑا شراکت دار ہے، افریقی ی...

 ادیس ابابا (شِنہوا) افریقی یونین کی کمشنر برائے صحت، انسانی امور اور سماجی ترقی میناتا سمیتی کیسوما نے صحت کے شعبے میں نتیجہ خیز تعاون پر خصوصی زور دیتے ہوئے چین۔ افریقہ شراکت داری کو سراہا ہے۔

سمیتی کیسوما  نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران شِنہوا کو بتایا کہ  چین افریقہ کا  ایک بڑا شراکت دار ہے اور ہماری خواہش ہے کہ چین کے ساتھ اس تعاون کو جاری رکھا جائے۔ 

انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ چین  کے ساتھ تجربات کا تبادلہ کیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ ہم اپنی خواہشات  کے مطابق" ایجنڈا  2063 ۔افریقہ جو ہم چاہتے ہیں" کو کیسے حاصل کر سکتے ہیں ۔ 

افریقی یونین کی ہیلتھ کمشنر نے چین۔ افریقہ تعاون کے فورم (ایف او سی اے سی  ) سربراہ اجلاس میں  تعاون کے پلیٹ فارمز کی مدد سے چین ۔افریقہ اور چین۔ افریقی یونین کے تعاون کو مستحکم  بنانے پر زور دیا۔

 سمیتی کیسوما نے کہا کہ چین اور افریقہ کے درمیان اور چین اور افریقی یونین کمیشن کے درمیان تعاون بہت اہم ہےاور افریقی یونین کمیشن میں صحت کے انچارج کمشنر کے طور پر میرے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چین کے ساتھ تعاون کے لیے چین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ  ہمارا چین کے ساتھ  ایف او سی اے سی موجود  ہےاور یہ افریقہ اور چین کے درمیان تعاون کو مستحکم  بنانے کا  ایک موقع ہے۔

 سمیتی کیسوما نے براعظم کی سماجی و اقتصادی ترقی کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے افریقی یونین کی جدوجہد میں چین کے ساتھ شراکت داری کو اہم قرار دیا۔

افریقی یونین کے صحت  کی  کمشنر نے خاص طور پر صحت کے شعبے میں چین۔ افریقہ تعاون کا ذکر کیا جس کے ذریعے  چین کے ساتھ تعاون پر زور دیا  گیا کیونکہ اس سے  افریقہ میں صحت کے شعبے کی صلاحیت کو تقویت ملتی ہے۔

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شین ژین میں رواں سال 10 ہزار5 جی بیس...

 
شین ژین (شِنہوا) چین کے جنوبی شہر شین ژین میں رواں سال کے دوران 10 ہزار5 جی بیس اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے۔

میونسپل انڈسٹری اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بیورو کی طرف سے جاری کردہ ایکشن پلان کے مطابق، 2023 کے آخر تک، شہر میں 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد42فی 10ہزار افراد اور ہر37 مربع کلومیٹر کے علاقے میں ایک بیس اسٹیشن موجود ہوگا۔

 منصوبے کے مطابق، 2019 سے ابتک  شین ژین میں 1کروڑ سے زیادہ 5 جی صارفین کے ساتھ، 65ہزار سے زیادہ 5 جی بیس سٹیشنز تعمیر کیے گئے ہیں۔ چین کی ہائی ٹیک صنعتی ترقی میں سرفہرست حیثیت کے ساتھ  شین ژین چینی اسٹارٹ اپس کے علاوہ ہواوے اور ٹینسینٹ جیسی دیوہیکل ٹیکنالوجی کمپنیوں کا گھر ہے۔

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران نے یورپی یونین، برطانوی افراد اور ادار...

تہران(شِنہوا)ایران نےیورپی یونین اوربرطانیہ کے متعدد افراد اوراداروں پر دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے اور تشدد کو ہوا دینے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نےایک بیان میں کہا کہ یہ جوابی اقدام دہشت گردی اوردہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے والے ان عناصر کے خلاف اٹھایا گیا ہے جو دہشت گردکارروائیوں اور ایرانیوں کے خلاف تشدد کی حوصلہ افزائی کرنے، ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے، ایران کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے اور ملک کے خلاف اقتصادی دہشت گردی کو بڑھانے میں ملوث ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پابندیوں میں یورپی یونین کے 13 اداروں ،15 افراد اور برطانیہ کے 8 افراد کا احاطہ کیا گیا ہےجن کے تحت ایرانی مالیاتی اور بینکاری کے نظام کے تحت انکے اکاؤنٹس اور لین دین کو بلاک کرنا، ایران کے اندر انکے اثاثے منجمد کرنا اور ان کے ویزے جاری کرنے اور ایران کی سرزمین میں داخلے پر پابندیاں شامل ہیں۔

یورپی یونین نے پیر کے روز ایران میں حالیہ مظاہروں پر تہران کے ردعمل پر 32 ایرانی افراد اور دو اداروں پرمزید پابندیاں عائد کیں تھیں جس سے پابندیوں کی فہرست میں ایرانی افراد اور اداروں کی کل تعداد بالترتیب 196 اور 33 ہوگئی۔ برطانیہ اور امریکہ نے بھی ایران پر نئی پابندیاں عائد کیں تھیں۔

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا وسطی افریقی جمہوریہ کے لیے مزید بین ا...

اقوام متحدہ (شِنہوا)چین کے ایک مندوب نے بین الاقوامی برادری سے وسطی افریقی جمہوریہ (سی اے آر ) کی حمایت میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا  ہے تاکہ اس  ملک کو پائیدار امن اور سلامتی کے حصول میں مدد مل سکے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب  مستقل نمائندہ ڈائی بنگ نے  کہا ہے کہ وسطی افریقی جمہوریہ نے حال ہی میں امن عمل کو آگے بڑھانے، ریاستی حکمرانی کو مستحکم بنانے اور ترقی اور تعمیر نو کو فروغ دینے میں اہم نتائج حاصل کیے ہیں۔

 بین الاقوامی برادری کو امن کے قیام سے  امن کےا ستحکام کی جانب منتقل ہونے  کے اس  نازک دور میں پائیدار امن اور سلامتی کے حصول کے لیے  اس ملک کی مدد بارے تعاون بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈائی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ گزشتہ  سال کے آخر میں چار مسلح گروپس کا تحلیل ہونا  امن عمل میں ایک اہم قدم ہے۔

 چین دوسرے مسلح گروہوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بلا تاخیر سیاسی مذاکرات اور تخفیف اسلحہ کے عمل میں شامل ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ رواں  سال ہونے والے مقامی انتخابات امن کے استحکام کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔ بین الاقوامی برادری کو انتخابات کے بلا رکاوٹ انعقاد کو یقینی بنانے، وسطی افریقی جمہوریہ کی خودمختاری اورملکیت کا احترام کرنے اور ترقی کے اس راستے پر چلنے میں اس کی حمایت کرنی چاہیے جو اس کے اپنے حالات کے لیے موزوں ہو۔

ڈائی نے کہا کہ مسلح گروہوں کے خطرے پر قابو پانے  کی ضرورت ہے۔

 

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سربراہ اقوام متحدہ کی مالی میں اقوام متحدہ ک...

 
 
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے  جس میں سینیگال سے تعلق رکھنے والے تین امن فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے تھے۔

سیکرٹری جنرل کے تر جمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ انتونیو گوتریس نے سینیگال کی حکومت اورعوام سے اپنی دلی تعزیت اورمتاثرین کے خاندانوں سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔سیکرٹری جنرل پانچ زخمی امن فوجیوں کی جلد اورمکمل صحت یابی کے خواہش مند ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے یاد دلایا کہ اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کو نشانہ بنانے والے حملے بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

 انہوں نے مالی کے حکام پر زور دیا  کہ وہ اس حملے کے مرتکب افراد کی شناخت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں تاکہ انہیں جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

مز ید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی جانب سے  پائیدار امن اور سلامتی کے حصول میں مالی کے عبوری حکام اور مالی کے عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سانحہ  اقوام متحدہ کے امن دستوں کے ایک  قافلہ پر بنڈیاگرا سرکل میں دیسی ساختہ بم سے ٹکرا نے کے سبب پیس آ یا ۔

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سنکیانگ میں طبی سہولیات بہتر ہوگئی ہی...

 
ارمچی(شِنہوا)پہاڑی علاقے کے دیہاتیوں میں "صحت کامحافظ"کے نام سے معروف 53 سالہ یرجیانگ کوکان سنکیانگ کے تاچھینگ ڈسٹرکٹ کی یومن کاؤنٹی کے اینیمل ہسبنڈری ہسپتال کے ڈاکٹر ہیں۔ رواں موسم سرما میں، انہوں نے ایک چرواہے کی جان بچائی جو کاربن مونو آکسائیڈ کے زہر سے تقریباً موت کے منہ میں جانےو الا تھا،چرواہے نے سردی سے بچنے کے لیے بھیڑوں کے فضلے سے آگ جلائی تھی۔

ڈاکٹڑ یرجیانگ تقریباً 20 سالوں سے بالوکے ماؤنٹین ونٹر کی چراگاہ  کے میڈیکل سٹیشن میں خدمات سرانجام دے رہے  ہیں جو کاؤنٹی سیٹ سے 130 کلومیٹر دور ہے۔ اکتوبر سے اپریل تک 360 خاندانوں کے 872 چرواہے اپنے 1لاکھ 9ہزار500 مویشیوں کے ساتھ موسم سرما  اس چراگاہ میں گزارتے ہیں۔

چراگاہ گہرے پہاڑوں کے درمیان واقع ہے۔ ماضی میں، پہاڑ اور وادیاں گلہ بانوں کے لیے طبی علاج کی راہ میں بڑی رکاوٹیں تھیں۔ 

1970 کی دہائی میں،اس علاقے میں ایک طبی مرکز قائم کیا گیا ، تاہم دشوار گزاراور ناقص ٹرانسپورٹ ہونے کی وجہ سے  سامان کی ترسیل مشکل تھی۔ 

سنکیانگ میں ایک چرواہا موسم سرما کی چراگاہ میں اپنی بھیڑوں کے ساتھ موجود ہے۔(شِنہوا)

 

2004 میں تعیناتی کے بعد سےیرجیانگ سال کے چھ ماہ چراگاہ کے علاقے میں گزارتے آرہے ہیں،اور انہوں نے  یہاں ڈرامائی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔

یرجیانگ نے کہا کہ کئی سال پہلے، طبی علاج معالجہ ایسی چیز تھی جس کا مقامی لوگ صرف تصور ہی کرسکتے تھے۔ لوگ بیمار ہونے کی صورت میں شفایابی کے لیے صرف دعا ہی کرسکتے تھے۔سخت حالات نے بہت سے لوگوں کو بہترین علاج کی سہولیات سے محروم کیا۔

ہماری آسانی کے لیے، مقامی حکومت نے سڑک کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص کیے ۔ یہ  یہاں کے گلہ بانوں کے لیے لائف لائن بن گئی ہے۔

مزید یہ کہ حکومت نے طبی سہولیات میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔ سردیوں کی چراگاہوں اور بیرونی دنیا کے درمیان طبی سہولیات کا فرق  کم ہوتا جا رہا ہے۔ اب مقامی لوگوں کو عام بیماریوں کے لیے زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

سردیوں کے بعد، یرجیانگ جون میں موسم گرما کی چراگاہ میں واپس آجاتے ہیں ، جہاں وہ تین ماہ تک چرواہوں کی صحت کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ 

 سال کے نو مہینے چراگاہوں میں گزارنے کے باوجود انہوں  نے کبھی شکایت نہیں کی بلکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ چرواہوں کی خدمت کے لیے دستیاب رہیں گے ۔ 

یرجیانگ نے بتایا کہ اب بہت کم لوگ مویشیوں کے ساتھ چلتے پھرتے ہیں۔ "بوڑھے چرواہے اور بچے گھروں پر ہی رہتے ہیں۔ انہیں اب سردی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

حالیہ برسوں میں، چینی حکومت نے چرواہوں کے لیے آباد کاری کے کئی منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں تازہ پانی اوربہتر ٹرانسپورٹ کی سہولت شامل ہیں۔ طبی، تعلیمی، ثقافتی خدمات بھی دستیاب ہیں۔ 

زیادہ سے زیادہ مقامی لوگوں کو قریبی ہسپتالوں میں علاج معالجے کی خدمات میسرہیں۔

شمالی سنکیانگ میں آلٹے، ییلی اور تاچھینگ جیسی چراگاہوں کے وسیع  علاقے  چارے کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

اس سے پہلے کہ چرواہے موسم سرما کی چراگاہوں کا رخ کریں  ، الفالفا، مکئی کا بھوسا، گھاس اور دیگر چارہ پہلے سے ہی ذخیرہ کرلیا جاتا ہے ۔ شدید موسم میں، وہ کم قیمت پر چارہ حاصل کرسکتےہیں۔ 

موسم سرما کی اس چراگاہ کے سرپرست کے طور پر، یرجیانگ کی پوزیشن ان سازگار پالیسیوں کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے۔ اس کے باوجود، نئی سہولیات موسم سرما کی چراگاہ کی پرانی روایات میں ضم ہوکر اسے ایک بہتر جگہ بنا دیں گی۔

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا سب سے بڑا ریگستان 3لاکھ سال پہلے وجود...

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے میں تاکلیماکان صحرا سے گزرتی ایک نئی شاہراہ کی فضا سے لی گئی تصویر۔(شِنہوا)

 

ارمچی(شِنہوا) ایک سائنسی تحقیق کے مطابق، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار علاقے میں چین کا سب سے بڑا صحرا تاکلیماکان 3لاکھ  سال پہلے وجود میں آیا تھا۔

  چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے سنکیانگ انسٹی ٹیوٹ آف ایکولوجی اینڈ جیوگرافی کے سربراہ ژانگ یوآن منگ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی محققین نے اس بات کا تعین سنکیانگ میں جاری تیسری سائنسی تحقیقات کے دوران کیا، جس سے بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔  سائنسدانوں کی ٹیم نے اس علاقے کے ایک دریائی طاس میں پائے جانے والےگامریڈیا کی ایک نئی نسل کی بنیادپر اس بات کی نشاندہی کی کہ  تیان شان پہاڑوں اورآس پاس کے علاقے ٹھنڈے پانی میں رہنے والے جانداروں کے دنیا کے اولین مسکن تھے۔  ژانگ نے کہا کہ سائنسی سروے میں پہلی بار چین میں ریکارڈ کیے گئے طفیلی 39 قدرتی دشمن کیڑوں اور کائی کی دو نئی اقسام بھی دریافت ہوئی ہیں۔

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -سنکیانگ -چرواہا

سنکیانگ میں ایک چرواہا موسم سرما کی چراگاہ میں اپنی بھیڑوں کے ساتھ موجود ہے۔(شِنہوا)

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - سنکیانگ - ہسپتال

  اس تصویر میں اس ہسپتال کو دکھایا گیا ہے جہاں یرجیانگ کوکان کام کرتے ہیں۔(شِنہوا)

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -سنکیانگ - ڈاکٹر

ڈاکٹر یرجیانگ کوکان ہسپتال میں ایک چرواہے کاعلاج کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی بیلٹ اینڈ روڈ ممالک سے زرعی مواد کی...

چین، مشرقی صوبہ جیانگ سو کے یانگ ژو میں کسان کھیتوں میں کام کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ارمچی (شِںہوا) موسم بہار کاشتکاری کی تیاریاں عروج پر ہیں جس کے لئے مستحکم پیداوار اور رسد یقینی بنانے کے لئے چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی بندرگاہیں کاشتکاری کے لئے درآمد شدہ رسد کا بڑا حجم نمٹارہی ہیں۔

سنکیانگ کی دو بڑی بندرگاہوں درہ الاتاؤ اور ہارگوس بندرگاہ نے جنوری میں بالترتیب 66 ہزار ٹن کیمیائی کھاد اور 89 ہزار پوٹاش کھاد کی درآمد کو نمٹایا۔ 

یہ کھاد بنیادی طور پر بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ممالک میں تیار کی جاتی ہے اور اندرون ملک علاقوں میں فروخت سے قبل چین۔یورپ مال گاڑیوں سے چین کی حدود میں داخل ہوتی ہے۔

لاجسٹکس ادارے ہارگوس جیان انٹرنیشنل فریٹ نے گزشتہ 2 ماہ میں 60 ہزار ٹن پوٹاش کھاد درآمد کی ہے جو گزشتہ برس کے کل درآمد شدہ حجم کے 70 فیصد کے لگ بھگ ہے۔

کمپنی کے سربراہ ژائی جن بن نے کہا کہ موسم بہار کاشتکاری کے عروج کا وقت آرہا ہے اور مقامی مارکیٹ میں زرعی مواد اور مشینری کی طلب بہت زیادہ بڑھ چکی ہے جس سے ہمارا کام کافی بڑھ گیا ہے۔

کاشتکاری کے سامان کا دا خلہ آسان بنانے کے لئے  مقامی ریلوے اور کسٹم محکموں نے سامان کے لئے سبز چینل قائم کئے اور طریقہ کار ہموار بنایا ہے۔

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ثانیہ مرزا کا 20سالہ ٹینس کیریئر شکست کیساتھ...

بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ٹینس کیریئر شکست کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا، اپنے آخری ٹورنامنٹ دبئی چیمپئن شپ کے پہلے رائونڈ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئیں،دبئی چیمپئن شپ کے پہلے رائونڈ میں ثانیہ مرزا امریکی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں شریک ہوئیں انہیں روسی جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ صفر سے ہرا دیا،اس شکست کے ساتھ ثانیہ مرزا کا 20سالہ ٹینس کیریئر ختم ہو گیا ، 36سالہ ٹینس اسٹار نے 2003میں پروفیشنل ٹینس کا آغاز کیا اور 6گرینڈ سلم ٹرافیز اپنے نام کیں،ثانیہ مرزا نے تین وویمن ڈبلز گرینڈ سلم ٹائٹل سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ساتھ جیتے اور تین مکسڈ ڈبلز گرینڈ سلم ٹائٹل جیتے جبکہ دو ہم وطن مہیش بھوپتی کے ساتھ اپنے نام کیے۔،بھارتی ٹینس اسٹار نے گزشتہ ماہ میلبرن میں آخری گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن کھیلا، روہن بوپنا کے ساتھ ثانیہ مرزا کو فائنل میں شکست ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دبئی اوپن ٹینس ویمنزڈبلز،وکٹوریونا کیچینوک ا...

ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریونا کیچینوک اورانکی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپینکو پرمشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ہیں ،ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریونا کیچینوک اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپینکو پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 1-6اور 6-7(4-7)سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،انہوں نے ہنگری کی تیمیا بابوس اور ان کی فرانسیسی جوڑی دار کرسٹینا ملاڈینوک کو شکست دی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی افریقا کی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کے سیمی ف...

جنوبی افریقا ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش کو شکست دے کر ٹی 20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جہاں اسے انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا،کیپ ٹائون میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے گروپ 1کے میچ میں سائوتھ افریقا نے بنگلا دیشی ٹیم کو 10وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، فاتح ٹیم کی کھلاڑی لورا وولوارڈٹ میچ میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں،میگا ایونٹ کے 20ویں میچ میں بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 113رنز بنائے، کپتان نگار سلطانہ 30اور سوبھانہ موستری 27رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں بیٹر رہیں، ماریزان کیپ اور آیا بونگا نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں،ہدف کے تعاقب میں ساتھ افریقا نے 17.5اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 117رنز بنا کر 10وکٹوں سے فتح سمیٹ لی، اوپنرز لورا وولوارڈٹ 66اور تزمین برٹس 50رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں،فاتح ٹیم کی کھلاڑی لورا وولوارڈٹ میچ میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہد آفریدی نے شاہین کو بالنگ بہتر کرنے کیلئ...

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے شاہین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سٹمپ سے بہت دور بالنگ کررہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں رنز پڑ رہے ہیں،نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین کو گیند کی لائن اور لینتھ ٹھیک کرنا پڑے گی، وہ سٹمپ سے دور گیند بازی کررہے ہیں، انہیں وسیم اکرم کی طرح سٹمپ میں گیند کو اندر لانے کی کوشش کرنی چاہیے،انہوں نے شاہین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی پرانی ویڈیوز دیکھنے کی ضرورت ہے، وہ اننگز کے اختتامی اوورز میں یارکر کی کوشش میں فل ٹاس گیندیں کروا رہے ہیں جس سے حریف ٹیم کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹی 20میں 15ہزار رنز مکمل کرنا ہدف،جب تک فٹ ہ...

قومی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک نے کہا ہے کہ میں ابھی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نہیں سوچ رہا، میں نے ٹی 20میں 15ہزار رنز مکمل کرنے ہیں،ایک حالیہ انٹرویو میں قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ جب تک فٹ ہوں ٹی 20کرکٹ کھیلتا رہوں گا اور جب بوجھ محسوس کروں گا تو پھر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گا،شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میری رائے ہے احسان اللہ اور عباس آفریدی جیسے ٹیلنٹڈ نوجوان کھلاڑیوں کو فوری ٹیم میں نہیں لانا چاہیے، پہلے ان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کا فٹ ہونا چاہیے تاکہ جس طرح احسان اللہ 145کی سپیڈ سے گیند کرتا ہے، وہ چار اوور کے بعد بھی اسی سپیڈ سے گیند کرے،شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جب بھی میری بیٹنگ یا بالنگ آئے تو بہترین کرنے کی کوشش کرتا ہوں، لاہور ایک مضبوط سائیڈ ہے، اس کو ہرا کر اعتماد ملا ہے، ان کا بالنگ اٹیک بہت مضبوط ہے،انہوں نے کہا کہ ملتان سلطان اپنے ہوم گرائونڈ میں بہت اچھا کھیل رہی ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ ملتان کے کمزور پوائنٹس پر اٹیک کریں،شعیب ملک نے کہا کہ افتخار احمد بہت اچھا کھیل رہے ہیں، میں نے انہیں بنگلہ دیش پریمیم لیگ میں کھیلتے دیکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہاکی کی بحالی کیلئے لاہور قلندرز کا آگے آنا...

ولمپین توقیر ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی کی بحالی اور ہاکی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی فرنچائز لاہور قلندرز کا آگے آنا خوش آئند ہے، کراچی میں جس انداز سے کھلاڑیوں کا جوش خروش سامنے آیا وہ بے مثال ہے،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق اولمپین توقیر ڈار نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعاطف رانا، عاقب جاوید اور فیڈریشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، لاہور قلندرز نے ہاکی کی بحالی کیلئے جو کام شروع کیا ہے اگر وہ اس میں کامیاب ہوگئے تو وہ وقت دور نہیں جب ہاکی کو اسکا کھویا ہوا مقام حاصل ہوسکے،توقیر ڈار نے کہا کہ کراچی میں جس انداز سے کھلاڑیوں کا جوش خروش سامنے آیا وہ بے مثال ہے، اب چونکہ لاہور قلندرز کی جانب سے اپنے شہر لاہورمیں ٹرائلز کے انعقاد کے حوالے سے پروگرام تشکیل دیا جارہا ہے تو میری لاہور اور اسکے گردنواح میں موجود تمام کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ ٹرائلز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قطر اوپن ، اینڈی مرے کی مینز سنگلز کے دوسرے...

معروف انگلش ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے نے ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل(اے ٹی پی )قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا،قطر میں جاری اے ٹی پی ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں انگلش ٹینس سٹار نے اطالوی حریف لورینزو سونیگوکو شکست دے کر دوسرے رانڈ کے لئے کوالیفائی کیا،ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ میں اینڈی مرے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لورینزو سونیگو کو 6-4، 1-6 اور 6-7(4-7)سے شکست دی، اس فتح کے ساتھ ہی مرے نے تین میچ پوائنٹس بھی بچالئے،اینڈی مرے کا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف سے مقابلہ ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب پولیس کسی پی ٹی آئی رہنما یا کارکن کوگ...

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ احتجاج میں تحریک انصاف کے کسی رہنما یا کارکن کو گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔ بدھ کو ایک بیان میں پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف کارروائی ضرور کی جائے گی ۔ پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاریاں زیادہ ہونے کی صور ت میں کارکنوں کو پنجاب کے دیگر اضلاع منتقل کیا جائے گا کیونکہ لاہور کی دوجیلوں میں مزید قیدیوں کیلئے گنجائش موجود نہیں ۔ پولیس کا یہ بیان پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جہاں تحریک انصاف کے رہنماں اور کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک اور چئیرنگ کراس (فیصل چوک ) پہنچنا شروع ہوگئی ہے ۔ اس تحریک کا مقصد انتخابات ، معاشی عدم استحکام اور پارٹی رہنماں اور کارکنوں پر مبینہ کریک ڈاون کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کی سڑکیں کھولنے اور تجاو...

سندھ ہائیکورٹ نے فوڈ اسٹریٹ کے لیے برنس روڈ کی سڑکیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں برنس روڈ کے رہائشیوں کی جانب سے ایک پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سڑکوں کی بندش سے ایمبولینس کو بھی راستہ نہیں ملتا اور شام کے اوقات میں اہل علاقہ شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں لہذا برنس روڈ کی بندش سیلیاقت آباد اور ملیر سیٹاور تک ٹریفک متاثر ہوتا ہے۔ عدالت نے برنس روڈ کے مکینوں کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے برنس روڈ کی سڑکیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا اور انتظامیہ کو دو دن میں برنس روڈ کی سڑکیں کھولنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ فوڈ اسٹریٹ کے لیے شہریوں کے بنیادی حقوق ختم نہیں کیے جاسکتے، شام کے اوقات میں برنس روڈ اور اطراف کی سڑکیں بند نہ کی جائیں۔ عدالت نے علاقے میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تمام تجاوزات بھی فوری ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

90روز میں انتخابات کروانا آئینی ذمہ داری ہے،...

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ 90روز میں انتخابات کروانا آئینی ذمہ داری ہے،صدرنے غیر آئینی بات نہیں کی،صدر نے پنجاب اور خیبرپختوانخوا میں انتخابات کا اعلان کیا،صدر سے متعلق تضحیک آمیز گفتگو کی جارہی ہے، صدر مملکت کہہ رہے کہ انتخابات کی تیاری کریں، ہم کوئی توڑپھوڑ،جلائو گھیرائو نہیں کررہے تو دفعہ 144کیوں نافذ کی گئی،آئین وقانون کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں،پی ٹی آئی چیئرنگ کراس سے گرفتاری کا عمل شروع کرے گی، مہم کا مقصدپرامن احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔بدھ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ لاہور سے جیل بھرو تحریک قافلے کی صورت میں چیئرنگ کراس جائیں گے، چیئرنگ کراس پہنچ کر گرفتاری دی جائے گی، ملک کے دیگر شہروں میں بھی مہم شروع کررہے ہیں، مہم کا مقصدپرامن احتجاج ریکارڈ کرانا ہے،صدر نے پنجاب اور خیبرپختوانخوا میں انتخابات کا اعلان کیا،صدر سے متعلق تضحیک آمیز گفتگو کی جارہی ہے،

صدر مملکت نے کوئی غیر آئینی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ90روز میں انتخابات کرواناآئینی ذمہ داری ہے،گزشتہ 10ماہ میں معاشی حالات بگڑ گئی ہے،ملک میں بے روزگاری بڑھی جارہی ہے،مہنگائی تاریخ کی نئی حدود کو چھو رہی ہے،آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے سے مہنگائی کی شرح 40فیصد ہو جائے گی، ڈالردستیاب نہیں، روپیہ دن بدن گرتا جارہا ہے۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی،تاجر پریشان ہیں،جنرل سیل ٹیکس میں ایک فیصد مزید اضافہ کر دیا گیا ہے،ان حالات میں تحریک انصاف کے قائدین عوام سے لاتعلق نہیں ہوسکتے، ہم خاموش نہیں رہ سکتے، اس لئے جیل بھر و تحریک کا فیصلہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدر مملکت کہہ رہے کہ انتخابات کی تیاری کی جائے، دوسری طرف اب دفعہ 144کا نفاذ کررہے ہیں، ہم توڑ پھوڑ، جلائو گھیرائو نہیں کرنا چاہتے تو دفعہ 144کیوں لگا دی، آپ آئین و قانون کے راستے میں رکاوٹ بن رہے ہیں، مسلم لیگ (ن)کا عدلیہ پر حملہ انتہائی خطرناک ہے،عدلیہ کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے،وکلاء بار کونسلز اپنا کردار ادا کریں، ان حالات میں خاموش رہنا ظلم ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت جان لے الیکشن کروا کر ہی جان چھوٹنی ہے...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے جیل بھرو تحریک آئین کے تحفظ اور انتخابات کے لیے ہے، حکومت جان لے الیکشن کرواکر ہی جان چھوٹنی ہے۔ جیل بھرو تحریک کے آغاز پر ایک بیان میں چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں پیش کرکے حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ، عمران خان کی کال پر عوام اور پارٹی کارکن جیلوں میں جانے کیلئے تیار ہیں ۔ پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ آئین سے کھیلنے والے حکمران اپنے لیے خود آرٹیکل 6 کی راہ ہموار کررہے ہیں ، عوام عمران خان کے ساتھ ہیں یہی خوف پی ڈی ایم ۔ کو الیکشن سے روکے ہوئے ہے ،ان کاکہنا تھا کہ آئین کے تحفظ کی جدوجہد میں قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آ باد ہائی کورٹ ،نیب افسران کی پی اے س...

اسلام آ باد ہائی کورٹ نے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں طلبی کے خلاف نیب افسران کی جانب سے حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے طلبی کے خلاف نئی درخواست کو طیبہ گل کیس کے ساتھ یکجا کردیا اور پی اے سی کے دائرہ اختیار کے خلاف نئی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ اور محمد رافع عدالت میں پیش ہوئے اور مقف اختیار کیا کہ پی اے سی نے 23فروری کو نیب حکام کو طلب کیا ہے۔ چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل ،نیب کے پی سے موجودہ اور سابقہ تمام ڈی جیز کو طلب کیا گیا ہے جب کہ پی اے سی کا نوٹس دائرہ اختیار سے تجاوز اور رولز کی خلاف ورزی ہے۔ جہانزیب بھروانہ نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کا دائرہ اختیار چیلنج کیا ہے۔ متعلقہ ڈی جی خواہ پی اے سی جائیں مگر سب کو کیوں بلایا گیا؟۔ (آج)جمعرات کو طلبی کے لیے جاری پی اے سی کے نوٹس زمعطل کیے جائیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ اس رِٹ کے اسکوپ سے زیادہ مانگ رہے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے پبلک اکانٹس کمیٹی کو نیب کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے نیب حکام کو خیبر پختونخوا سے متعلق کیسز پر بلا رکھا ہے۔ پی اے سی نے بی آر ٹی پشاور، خیبر بینک، ہیلی کاپٹر کیس اور بلین ٹری سونامی پر بریفنگ طلب کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گھریلو خاتون کے جادو ٹونے نے ملک کو تباہ کر...

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پچھلے 9 ماہ سے ملک میں تماشا لگا ہوا ہے ،جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سازش کی تحریک ہے،یہ جیل بھرو تحریک نہیں''جیل بچو تحریک'' ہے ،گھریلو خاتون توشہ خانہ کی گھڑیاں اور القادر ٹرسٹ کی زمین فروخت کرتی رہیں،گھریلو خاتون کے جادو ٹونے نے ملک کو تباہ کیا ہے، جب بھی حالات بہتر ہوتے ہیں تو عمران خان ایک نئے تماشے کا اعلان کردیتے ہیں، پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیا گیا ہے، عمران خان توشہ خانے کے چور ہیں وہ ہائی کورٹ، ایف آئی اے ، سپریم کورٹ سمیت کہیں پیش نہیں ہوتے ، فرح خان اس گھریلو خاتون کی فرنٹ ویمن ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے 9 ماہ سے ملک میں تماشا لگا ہوا ہے۔ ملک پر 4 سال نالائقوں اور نااہلوں نے حکمرانی کی، سرکاری خزانہ مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا، اس کے باوجود ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، کرپشن نہ ملی تو ہیروئن کے کیسز بنائے گئے۔ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو باہر پھینکا، سوال پوچھو تو کہتے ہیں یہ ملک کے خلاف سازش ہے، سازش کی کہانی پر 9 مہینے تک تماشے کیے گئے، یہ شخص جانتا ہے کہ سائفر کی کوئی کہانی نہیں تھی، یہ جانتا ہے امریکا نیکوئی سازش نہیں کی تھی، سازش امریکا سے ہوتے ہوئے

محسن نقوی تک آگئی۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ عمران خان کسی ادارے اور عدالت میں پیش نہیں ہوتا، وہ توشہ خانہ کیس میں 2020 سے فرار ہے کیونکہ یہ چور ہے، آپ کو ادارے بلارہے ہیں اور آپ جیل بھرو تحریک چلا رہے ہیں، اس کے ساتھ ضمانتیں بھی کروا رہے ہیں۔ عمران خان کی اہلیہ سے متعلق مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس گھریلو خاتون نے سیاسی مخالفین کوغداری سے جوڑنے کا کہا، گھریلو خاتون توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچتی رہی، گھریلو خاتون کے جادو ٹونے نے ملک کو تباہ کیا، فرح خان گھریلو خاتون کی فرنٹ مین تھی، توشہ خانہ سے ہیروں کے ہار چوری کیے گئے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سازش کی تحریک ہے، یہ جیل بھرو تحریک نہیں،جیل بچو تحریکہے، عمران خان نے زمان پارک کو ضمانت پارک بنادیا، تمہارے بچے باہر ہیں تو لوگوں کے بچے جیل کیوں جائیں؟ وفاقی وزیر نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے ملک کو نقصان پہنچایا گیا، عمران خان کے پاس جواب نہیں توجیل بچو تحریک شروع کردی، جیل بھرو تحریک کی شروعات عمران خان کی گرفتاری سے ہونی چاہیے۔ جیل بھرو، جیل بچو تحریک اور ضمانت پارک بنا کر آپ بچ نہیں سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مائیکروسافٹ کا 68ارب ڈالر کا نیا معائدہ

مائیکروسافٹ کا 68ارب ڈالر کا نیا معائدہ۔مائیکروسافٹ نے کال آف ڈیوٹی اور کینڈی کرش کو خریدنے کی اپنی تجویز کا دفاع کیا ہے۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اسے یقین ہے کہ معاہدہ مزید گیمرز کے لیے مزید انتخاب لائے گا۔لیکن حریف سونی جس نے بھی سماعت میں شرکت کی، کا کہنا ہے کہ انضمام سے مائیکروسافٹ کو دنیا کے کچھ مشہور گیمز پر بہت زیادہ کنٹرول مل جائے گا۔سونی پلے اسٹیشن کا مالک ہے جو مائیکروسافٹ کے ایکس بکس کنسول کا ایک بڑا حریف ہے۔مائیکروسافٹ کے صدر بریڈ اسمتھ نے یورپی یونین کی سماعت کو "ایک اہم دن" قرار دیا۔انہوں نے سونی کی طرف سے ان خدشات کو بھی مسترد کر دیا کہ ایکٹیویژن بلیزارڈ گیمز خاص طور پر کال آف ڈیوٹی اگر انضمام آگے بڑھتا ہے تو ایکس بکس صارفین تک محدود ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا کی سب سے بڑی کافی چین سٹاربکس نے اٹلی م...

دنیا کی سب سے بڑی کافی چین سٹاربکس نے اٹلی میں زیتون کے تیل کی کافی کا کاروبار شروع کر دیا۔چیف ایگزیکٹو ہاورڈ شولٹز کا کہنا ہے کہ زیتون کے تیل کا غیر متوقع مخملی، مکھن کا ذائقہ کافی کو بڑھا دیتا ہے اور تالو پر خوبصورتی سے رہتا ہے۔"سٹاربکس امریکہ کے ان بڑے کاروباروں میں شامل ہے جنہیں اطالوی کھانے پینے کی اشیا کی مارکیٹ میں توسیع کے لیے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔اٹلی کا کافی منظر اپنے آزاد اور اکثر خاندانی کیفے کے لیے مشہور ہے۔سٹاربکس کے اس وقت ملک میں تقریبا 20 اسٹورز ہیں۔فرم اس موسم بہار میں امریکہ میں جنوبی کیلیفورنیا کے اسٹورز پر گرم اور آئسڈ مشروبات کا انتخاب لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانوی فولاد کی صنعت زوال پذیر،کارخانے بند...

برطانوی فولاد کی صنعت زوال پذیر،کارخانے بند ہونے لگے۔ برٹش اسٹیل آج 300 ملازمتوں کے خاتمے کے ساتھ سکنٹورپ میں اپنے کوکنگ اوونز کو بند کرنے کا اعلان کرے گا۔اس بندش کا مطلب ہے کہ برٹش اسٹیل کوک درآمد کرے گا۔کوکنگ اوونز کی بندش کو برطانیہ کی سٹیل انڈسٹری کی صحت کے بارے میں تشویشناک اشارے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔یونین کے عہدیداروں نے بتایا کہ برطانوی اسٹیل کے چینی مالکان جینگے، ٹاٹا اور ٹریژری کے درمیان ہر کمپنی کو 300 ملین کے امدادی پیکج کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔ برطانوی اسٹیل کے ترجمان نے کہاکہ بدقسمتی سے بہت سے دوسرے کاروباروں کی طرح ہمیں عالمی کساد بازاری اور بڑھتی ہوئی لاگت کی روشنی میں لاگت میں کمی پر غور کرنا پڑ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں