بلوچستان کے ضلع بولان میں دھماکے کی جگہ پر نیم فوجی دستوں بلوچستان کانسٹیبلری کا ایک تباہ شدہ ٹرک دیکھا جا سکتا ہےجہاں پیرکوایک خودکش حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور10زخمی ہوئے۔(شِنہوا)
الیکشن کمیشن میں عمران خان کی پارٹی چیئرمین شپ کے معاملے پر سماعت کے دوران بدتمیزی کرنے پر درخواست گزار کو کورٹ روم سے باہر نکال دیا گیا۔ الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر اور درخواست گزار آفاق احمد الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت درخواست گزار آفاق احمد نے چیف الیکشن کمشنرسے مسلسل بدتمیزی کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے غلط پتے پرنوٹس بھیجے، اپنے عملے کو ٹھیک کریں۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اونچا بولنے سے ہم آپ کے دبا ومیں نہیں آئیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کے روکنے کے باجود درخواست گزار آفاق احمد نے مسلسل شور کیا جس پر سکندر سلطان نے حکم دیا کہ ان کو پکڑ کر کمرہ عدالت سے باہر نکالیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے حکم پر درخواست گزار کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا جب کہ سکندر سلطان راجہ نے آفاق احمد کی درخواست بھی مسترد کردی۔ چیف الیکشن کمشنر کے حکم پر درخواست گزار نے معافی کی التجا کی لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے آفاق احمد کو کورٹ روم سے باہر نکال دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں 16 مارچ کو 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے 9 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوران دلائل دیتے ہوئے وکیل نے کہا کہ لاہور، پشاور، اسلام آباد اوربلوچستان میں بھی ایسی ہی درخواستوں پرحکم امتناع مل چکا ہے۔ اس دوران آزاد امیدوارقیس منصور شیخ نے فریق بننے کی درخواست کی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کردیے۔ بعد ازاں عدالت نے سندھ میں 16 مارچ کو 9حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹی فکیشن پر عملدرآمد روک دیا اور سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے آفس اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیا۔ عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں عمران خان کے بیانات سپریم کورٹ کے جج کے بارے میں ہیں، ایسے میں درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں کیسے قابل سماعت ہیں۔ آفس ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا تھا اور آفس ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اعتراض کیا گیا تھا کہ ججوں کو درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔ درخواست گزار نے آفس ہائیکورٹ کے اعتراض کو چیلنج کیا تھا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے مشکور احمد کی اعتراض کی درخواست پر سماعت کی جس میں عمران خان کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف تھا کہ عمران خان کی سربراہی میں عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے پر ججز کے خلاف مہم چلائی گئی۔ اسی طرح، لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد میں پیشی پر عمران خان جتھوں کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوئے لیکن سرکاری عمارتوں کو نقصان اور نعرے بازی کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونا توہین عدالت ہے۔ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس پر پلان کر کے حملہ کیا گیا جس کے ماسٹر مائنڈ عمران خان تھے، عمران خان نے عدلیہ کو پریشرائز کرنے کے لیے ورکرز کو جوڈیشل کمپلیکس بلایا۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ لاہور ہائیکورٹ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے، عدالت عمران خان کو عدالت میں طلب کر کے جواب دہی کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی کانگریس کے رکن مارک ویسی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔ ڈیلاس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکساس سے پاکستانی نژاد رکن اسمبلی سلمان بھوجانی نے کمیونٹی پر زوردیا کہ وہ سیاست میں حصہ لیں تاکہ پاکستان اور امریکا میں آباد کمیونیٹیز کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔ تقریب کے دوران اپنے خطاب میں انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی سیمتعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انسداد دہشت گردی مذاکرات کیلئے امریکہ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان نے دفتر خارجہ میں امریکی وفد کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی وفد کی قیادت انسداد دہشت گردی کے قائم مقام کوآرڈینیٹر کرس لینڈبرگ کر رہے ہیں، مذاکرات میں دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کی حکمت علی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات کا مقصد کثیر جہتی فورمز پر تعاون اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی پارٹیاں اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے جا رہی ہیں، یہ ذہنی طور پر شکست تسلیم کر چکے ہیں اور الیکشن میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ(آج) بدھ کو عمران خان لاہور میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، میں بھی ان کے ہمراہ ہوں گا، ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے، ہوسکتا ہے صوبے اور مرکز کے الیکشن اکٹھے ہو جائیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے گورنر کو فضل الرحمان کی رشتہ داری سے زیادہ آئین اور قانون کی طرف دیکھنا ہوگا، سپریم کورٹ نے واضح طور پر الیکشن کمیشن اور خیبر پختونخوا کے گورنر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا کہا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری سیاسی طور پر اسے مزید مضبوط اور مقبول بنا دے گی، ملک کے حالات سنگین اور گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، الیکشن ہی واحد حل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پولیس کو دیکھ کر بل میں گھس جانے والا چوہا الیکشن ریلی نکالنے کیلئے ٹھیک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان وفاقی حکومت مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجرم اور لیگل ٹیم غائب ہے، عدالت میں ایک دفعہ پھر انتظار فرمائیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عدلیہ بچا نہیں بلکہ عدلیہ سے بچا تحریک ہے، فارن ایجنٹ توشہ خانہ چور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر بھی پیش نہیں ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اس ملک میں الیکشن ہوگا بھی یا نہیں میں نہیں جانتا، الیکشن کروانے والے ہی جانتے ہیں الیکشن کب ہوگا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب کھچڑی پکا رہے تھے اس وقت نہیں پتا تھا کہ یہ کھچڑی پکے گی تو کڑوی کھچڑی سب کو کھانی پڑے گی، اس وقت تو سارے حصے دار تھے، اب آپ کہتے ہیں الیکشن کرواو، اب آپ کو الیکشن یاد آگیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پہلے ایک جعل ساز کو ہیرو بنایا اور ہیرو کو زیرو بنایا، پھر ایسے فیصلے دیے گئے جن کی بنیاد پر ریاست کی چولیں ہل گئیں، آج آپ کہہ رہے ہیں الیکشن کروا دو۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو کمزور کرنے کے عمل میں عمران خان بنیادی کھلاڑی ہیں، پارلیمنٹ کو جو زنجیریں پہنائی گئی ہیں عمران اس کھیل کا حصہ تھے، عمران خان ایک مجرم کے طور پر تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ہیں ان کو جواب دینا پڑے گا۔ قبل ازیں احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے عدالت میں پیش ہوکرحاضری مکمل کروائی،عدالت نے سپلیمنٹری رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیپال کے للت پور کے پٹن دربار اسکوائر پر ہولی کے تہوار کے موقع پر لوگ رنگین پاؤڈر لگا کرسیلفیاں لے رہے ہیں۔(شِنہوا)
بلوچستان کے ضلع بولان میں دھماکے کی جگہ پر نیم فوجی دستوں بلوچستان کانسٹیبلری کا ایک تباہ شدہ ٹرک دیکھا جا سکتا ہےجہاں پیرکوایک خودکش حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور10زخمی ہوئے۔(شِنہوا)
بلوچستان کے ضلع بولان میں سیکیورٹی اہلکار دھماکے کے مقام پر جمع ہیں جہاں پیرکوایک خودکش کار حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور10زخمی ہوئے۔(شِنہوا)
بلوچستان کے ضلع بولان میں لوگ ہسپتال کے باہر جمع ہیں جہاں پیر کوایک خودکش حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور10زخمی ہوئے۔(شِنہوا)
بلوچستان کے ضلع بولان میں دھماکے کی جگہ پر نیم فوجی دستوں بلوچستان کانسٹیبلری کا ایک تباہ شدہ ٹرک دیکھا جا سکتا ہےجہاں پیرکوایک خودکش حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور10زخمی ہوئے۔(شِنہوا)
منیلا(شِنہوا) فلپائن کے ایک کاروباری عہدیدار نے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ متحرک ابھرتی ہوئی معیشت کی حیثیت سے چین کی اقتصادی بحالی سے عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کو فروغ ملے گا۔
فلپائنی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جارج بارسلون نے شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کی معیشت نے گزشتہ تین سالوں میں شدید خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے اور اس کی ترقی کا رجحان عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔
بارسلون نے کہا کہ افراط زر کو بڑھانے کے اہم عوامل توانائی کے محدود اور مہنگے ذرائع رکھنے والے کچھ ممالک کے برعکس میں نہیں سمجھتا کہ افراط زر چین کے لیے تشویش کا مسئلہ ہوگا۔ چین میں پیداواری لاگت اب بھی بہت مسابقتی ہے۔
28 فروری کو چین کے قومی ادارہ شماریات نے کہا تھا کہ تنزلی کی طرف دباؤ کے باوجود 2022 میں چین کی معیشت میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔
2022 کے دوران تحقیق اور ترقی(آر اینڈ ڈی)کے شعبے میں چین کے مجموعی اخراجات31کھرب یوآن(449ارب 30کروڑ ڈالر) تھے، جوگزشتہ سال سے 10.4 فیصد زیادہ اور مسلسل سات سالوں تک دوہرے ہندسے کی نمو برقرار رکھتے ہوئے ہیں۔
چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن کے شہر چھانگ چھون کے ایک شاپنگ مال میں لوگ خریداری کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
بارسلون نے کہا کہ تحقیق اور ترقی کے اخراجات میں مسلسل اضافہ کرتے ہوئے، چین تکنیکی جدت کو مضبوط بنانے، نئے محرکات پیدا کرنے،رکاوٹ کا باعث تکنیکی مسائل کو فعال طور پر حل کرنے اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی بنیادی مسابقت کو بہتر بنانے میں پیش رفت کر رہا ہے۔
منیلا(شِنہوا) فلپائن کے ایک کاروباری عہدیدار نے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ متحرک ابھرتی ہوئی معیشت کی حیثیت سے چین کی اقتصادی بحالی سے عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کو فروغ ملے گا۔
فلپائنی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جارج بارسلون نے شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کی معیشت نے گزشتہ تین سالوں میں شدید خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے اور اس کی ترقی کا رجحان عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔
بارسلون نے کہا کہ افراط زر کو بڑھانے کے اہم عوامل توانائی کے محدود اور مہنگے ذرائع رکھنے والے کچھ ممالک کے برعکس میں نہیں سمجھتا کہ افراط زر چین کے لیے تشویش کا مسئلہ ہوگا۔ چین میں پیداواری لاگت اب بھی بہت مسابقتی ہے۔
28 فروری کو چین کے قومی ادارہ شماریات نے کہا تھا کہ تنزلی کی طرف دباؤ کے باوجود 2022 میں چین کی معیشت میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔
2022 کے دوران تحقیق اور ترقی(آر اینڈ ڈی)کے شعبے میں چین کے مجموعی اخراجات31کھرب یوآن(449ارب 30کروڑ ڈالر) تھے، جوگزشتہ سال سے 10.4 فیصد زیادہ اور مسلسل سات سالوں تک دوہرے ہندسے کی نمو برقرار رکھتے ہوئے ہیں۔
چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن کے شہر چھانگ چھون کے ایک شاپنگ مال میں لوگ خریداری کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
بارسلون نے کہا کہ تحقیق اور ترقی کے اخراجات میں مسلسل اضافہ کرتے ہوئے، چین تکنیکی جدت کو مضبوط بنانے، نئے محرکات پیدا کرنے،رکاوٹ کا باعث تکنیکی مسائل کو فعال طور پر حل کرنے اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی بنیادی مسابقت کو بہتر بنانے میں پیش رفت کر رہا ہے۔
سینٹ پیٹرزبرگ(شِنہوا)عالمی معیشت کو مستحکم کرنے میں چین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
سینٹ پیٹرزبرگ اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ عالمی اقتصادیات کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ارینا کوکو شکینا نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ چین نے وبائی امراض کے اثرات اور گزشتہ سال عالمی معاشی بدحالی جیسے کچھ منفی عوامل کے باوجود مستحکم اقتصادی ترقی کو برقرار رکھا ہے۔
ماہراقتصادیات کے مطابق 2022 میں چین کی اقتصادی ترقی کی کئی وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ یہ ہے کہ تمام خطرے کے عوامل کو بروقت مدنظر رکھتے ہوئے مناسب طریقے سے ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔ دوسرا معیشت کو متحرک کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر قومی کنٹرول کو مارکیٹ کے ضوابط کے ساتھ مربوط کیا گیا۔ تیسرا اپنے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے معاشی صلاحیت سے استفادہ جاری رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چین سائنس اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کو بڑھا رہا ہے اور اس شعبے میں بڑے منصوبوں کو فروغ دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیق اور ترقی پر چین کے اخراجات میں 2022 میں پچھلے سال کی نسبت تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ترقی کی شرح مسلسل ساتویں سال دوہرے ہندسے میں رہی۔
انہوں نے کہا کہ چین نے بائیو ٹیکنالوجی، خلائی تحقیق اور سرسبزمعیشت کی ترقی کو برسوں سے ترجیحات کے طور پر اپنایا ہے۔ ان شعبوں میں ترقی کے حصول کے لیے ملک نے فعال طور پر سرمایہ کاری بڑھانے کا عہد کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مستحکم اور قابل اعتماد شراکت دار ہونے کے ناطے چین عالمی معیشت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سینٹ پیٹرزبرگ(شِنہوا)عالمی معیشت کو مستحکم کرنے میں چین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
سینٹ پیٹرزبرگ اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ عالمی اقتصادیات کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ارینا کوکو شکینا نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ چین نے وبائی امراض کے اثرات اور گزشتہ سال عالمی معاشی بدحالی جیسے کچھ منفی عوامل کے باوجود مستحکم اقتصادی ترقی کو برقرار رکھا ہے۔
ماہراقتصادیات کے مطابق 2022 میں چین کی اقتصادی ترقی کی کئی وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ یہ ہے کہ تمام خطرے کے عوامل کو بروقت مدنظر رکھتے ہوئے مناسب طریقے سے ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔ دوسرا معیشت کو متحرک کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر قومی کنٹرول کو مارکیٹ کے ضوابط کے ساتھ مربوط کیا گیا۔ تیسرا اپنے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے معاشی صلاحیت سے استفادہ جاری رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چین سائنس اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کو بڑھا رہا ہے اور اس شعبے میں بڑے منصوبوں کو فروغ دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیق اور ترقی پر چین کے اخراجات میں 2022 میں پچھلے سال کی نسبت تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ترقی کی شرح مسلسل ساتویں سال دوہرے ہندسے میں رہی۔
انہوں نے کہا کہ چین نے بائیو ٹیکنالوجی، خلائی تحقیق اور سرسبزمعیشت کی ترقی کو برسوں سے ترجیحات کے طور پر اپنایا ہے۔ ان شعبوں میں ترقی کے حصول کے لیے ملک نے فعال طور پر سرمایہ کاری بڑھانے کا عہد کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مستحکم اور قابل اعتماد شراکت دار ہونے کے ناطے چین عالمی معیشت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
آکرا(شِنہوا)گھانا میں ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں کم سے کم 22 افراد ہلاک اورمتعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق یہ بس پیر کو شمالی علاقے سے گھانا کے دوسرے شہر کماسی کی طرف سفر کر رہی تھی کہ وسطی گھانا کے مشرقی علاقے بونو کے قصبے کنٹامپو کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ 21 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور ایک اور مسافر بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
بس میں زندہ بچ جانے والے مسافروں نے میڈیا کو بتایا کہ ٹرک راستے میں کھڑے دوسرے ٹرک سے بچنے کی کوشش میں بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں تصادم ہوا۔
تہران(شِنہوا)ایران روس کے تعاون سے دسمبر 2023 میں مقامی سطح پر بنائے گئے دو سیٹلائٹس خلاء میں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ایرانی سٹوڈنٹس نیوز ایجنسی ( آئی ایس این اے) کی رپورٹ کے مطابق علم پر مبنی کمپنیوں کے ایک ایرانی کنسورشیم نے کوثر اور ہد ہد نامی دو سیٹلائٹس تیار کئے جنہیں غیر ملکی راکٹ کے ذریعے زمین کی سطح سے 500 کلومیٹر اوپر مدار میں بھیجنے کا منصوبہ ہے۔
کوثر ایک مشاہداتی سیٹلائٹ ہے جس کی امیجنگ ریزولوشن 3.5 میٹر فی پکسل ہے اور اسے زرعی مقاصد، سروے اور حد بندی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سیٹلائٹ کی مدارمیں عمر دو سال ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہد ہد سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ زراعت، نقل و حمل اور بحران کے انتظام کےلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آئی ایس این اے نے کوثر اسپیس کنسورشیم کے سربراہ حسین شہرابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیٹلائٹس خلاء میں بھیجنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔
کابل(شِنہوا) افغان پولیس نے دارالحکومت کابل میں سرچ آپریشنز کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا، جس میں پانچ اسالٹ رائفلیں شامل ہیں۔
پولیس افسر حاجی شیر علی نے بتایا کہ پیر کی صبح پولیس ڈسٹرکٹ 3 کے علاقے کارت چار میں کی گئی ایک کارروائی کے دوران پولیس نے پانچ اے کے-47 رائفلیں، دو پستول اور عسکری آلات قبضے میں لیے۔
اس سے ایک روز قبل اسی طرح کی کارروائیوں میں، پولیس نے شمالی صوبے جوزجان میں اینٹی ٹینک اور اینٹی پرسنل بارودی سرنگوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیاتھا۔
ہوہوٹ (شِنہوا) چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کی ایرنہوٹ بندرگاہ سے رواں سال اب تک 500 سے زیادہ چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمدروفت ہوئی ہے۔
چائنہ ریلوے ہوہوٹ بیورو گروپ کمپنی کے عہدیدار چھن ژی کانگ نے پیر کو کہا کہ سال کے شروع سے ابتک، نقل و حمل کی مسلسل بڑھتی ہوئی طلب اور درآمدات اور برآمدات میں مستحکم اضافے کے پیش نظر، ایرنہوٹ بندرگاہ پر چین-یورپ مال بردار ٹرین آپریشن کے لیے ایک "گرین چینل" کھولا گیا ہے، جس کے نتیجے میں کنٹینر کی نقل و حمل کی صلاحیت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایرنہوٹ بندرگاہ چین اور منگولیا کے درمیان سب سے بڑی زمینی بندرگاہ ہے جو چین-یورپ مال بردار ٹرین کے 64روٹ کے ذریعے چین کو جرمنی، پولینڈ اور منگولیا سمیت 10 سے زائد ممالک کے 60 سے زائد خطوں سے منسلک کرتے ہیں۔
گوئی یانگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں جو ملک کا بڑا ڈیٹا مرکزہے، 2023 میں 30 ہزار سے زائد فائیو جی بیس اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔
گوئی ژو کمیونیکیشنز ایڈمنسٹریشن کے مطابق اب تک صوبے میں 84 ہزار 300 فائیو جی بیس اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جو تمام اہم علاقوں، صنعتی پارکوں اور نقل و حمل کے مراکز کا احاطہ کرتے ہیں۔
چین کے پہلے قومی بگ ڈیٹا جامع آزمائشی زون کے طور پر گوئی ژو میں فائیو جی بیس اسٹیشنوں کو آگے بڑھایا ہے اور نئے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر کو منظم طریقے سے فروغ دیا ہے۔
نئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے گوئی ژو کے 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2025-2021) کے مطابق صوبہ 2025 تک1 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ 5G بیس اسٹیشن تعمیر کرے گا۔
2023 میں گوئی ژو کی مجموی ملکی پیداوار تقریباً 6 فیصد بڑھ کر22 کھرب یوآن (تقریباً 319 ارب ڈالر) تک پہنچنے کی توقع ہے جس میں ڈیجیٹل معیشت کا حصہ تقریباً 40 فیصد ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چینی کابینہ کے ادارہ جاتی اصلاحاتی منصوبے، ریاستی قیادت کی نئی صف بندی اور1رب40کروڑسے زیادہ لوگوں کے لیے سماجی انصاف وعدل سے متعلقہ پالیسیوں کے ایجنڈے کے ساتھ دنیا کی نظریں چین کے سالانہ اہم سیاسی ایونٹ " دو سیشن" پر لگی ہوئی ہیں۔
آنے والے دن اس بات کی گواہی دیں گے کہ کس طرح یہ بڑے فیصلے ایک جمہوری عمل کے ذریعے کیے جاتے ہیں، جس میں شفافیت، احتساب اور سب کی نمائندگی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاسوں میں ہزاروں قومی قانون ساز اور سیاسی مشیر شریک ہیں۔ ان کا بنیادی مقصد چینی عوام کے مفادات اور خواہشات کو پارٹی اور قوم کی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ ہزاروں شرکاءکے ساتھ، یہ اجلاس بامعنی گفتگو اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کام کرتے ہیں، کیونکہ شرکاء چین کے مستقبل کی تشکیل کے لیے مل کر کام کررہےہیں۔
چین جیسے دنیا کے ایک بڑے ملک کے گونا گوں خدشات کی نمائندگی اور ان کا ازالہ کرنا کوئی معمولی کارنامہ نہیں ہے۔ تاہم، جو چیز واقعی قابل تعریف ہے وہ موثر رابطے اور مشاورت کے ذریعے اتفاق رائے کو فروغ دینے کی ملک کی صلاحیت ہے۔ کچھ مغربی ممالک کے برعکس جہاں سیاسی جماعتوں کے درمیان جھگڑوں، پولرائزیشن یا نسلی مسائل کی وجہ سے افراتفری اور کشیدگی عام ہے، چین میں دو سیشن ایک مختلف تصویر پیش کرتے ہیں۔
اس اہم سیاسی تقریب میں شرکت کرنے والے لوگ ایک پرامن اور متحد اجتماع کے گواہ ہیں جہاں متنوع موقف سامنے آتے ہیں اور ان کا احترام کیا جاتا ہے۔ یہاں، اتفاق رائے تلاش کیا جاتا ہے اور متعصبانہ سیاست سے تقسیم ہونے کے بجائے تعمیری بات چیت کے ذریعے مشترکہ بنیاد تک پہنچا جاتا ہے۔ یہ دونوں اجلاس اپنے عوام کے لیے اتحاد، ہم آہنگی اور ترقی کے فروغ کے لیے چین کے عزم کی ایک روشن مثال کے طور پر کام کرتے ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) اگرچہ عالمی معیشت پر کساد بازاری کا خطرہ ابھی بھی منڈلا رہا ہے، چین میں جاری "دو سیشنز" نے سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کو یقین دلایا کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کوویڈ-19سے پہنچنے والے نقصانات سے بحال ہورہی ہے اور وہ دنیا کی ترقی کے ایک محرک کے طور پر کام جاری رکھے گا۔
گزشتہ روز پیش کردہ سرکاری امور کی ایک رپورٹ میں رواں سال کے لیے اقتصادی اہداف کی تفصیل سامنے لائی گئی، جس پر "دو سیشنز" میں شریک قومی قانون سازوں اور سیاسی مشیروں نے غورو خوض کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں گزشتہ سال کی نسبت تقریباً 5 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ دیگر اہداف میں تقریباً 1کروڑ20لاکھ نئی شہری ملازمتیں اور صارف قیمتوں میں تقریباً 3 فیصد اضافہ شامل ہے۔ گزشتہ سال ریکارڈ کی گئی 3 فیصد کی سست معاشی نمو کے بعد، رپورٹ میں بحالی کے ساتھ ساتھ، صنعتی نظام کو جدید بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ملکی طلب کو بڑھانے سے لے کر ترقی کے حامی اقدامات کے ساتھ، چینی معیشت کی لچک اور امکانات کے حوالے سے اعتمادکی ایک نئی تصویر پیش کی گئی ہے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کاروباری سرگرمیاں اور عوامی زندگی تیزی سے معمول پر آ رہی ہے اور یہ کہ ملکی ترقی کی رفتارسال کے آغاز سے ہی رفتارپکڑ رہی ہے، لیاؤننگ یونیورسٹی کے صدر اور قومی قانون ساز ماہر اقتصادیات یو میاؤجی نے کہا کہ چین اپنے نمو کے ہدف کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چین کی اکیڈمی آف مالی سائنسز کے سربراہ اور قومی سیاسی مشیر لیو شا نگشی نے کہا کہ چین جیسے بڑے ترقی پذیر ملک کے لیے، اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مناسب شرح نمو اور جلد از جلد مکمل اقتصادی بحالی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبے ریاؤ جزائر میں مٹی کے تودے گرنےکے نتیجے میں کم سےکم 10 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ صوبے کی ناٹونا ریجنسی میں موسلادھار بارشوں اور مٹی کے تودے گرنےسے یہ قدرتی آفت پیش آئی۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اورمٹیگیشن ایجنسی کے ایمرجنسی یونٹ کے سربراہ جنیناہ نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی تلاش اور بچاؤ کا کام ابھی بھی جاری ہے۔
جنیناہ نے کہا کہ خراب موسمی حالات اور ٹیلی کمیونیکیشن کی ناقص رسائی سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیش آئی۔
نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے ترجمان یوسف لطیف نے ٹیلی فون پر شِنہوا کو بتایا کہ تباہی کے ردعمل میں ناٹونا ریجنسی میں سرچ اینڈ ریسکیو آفس نے جائے وقوعہ پر ایک مشترکہ امدادی ٹیم تعینات کر دی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم فوجیوں، پولیس افسران، فائر فائٹرز اور مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے اہلکاروں پر مشتمل ہے۔
لطیف نے کہا کہ ٹیم اب جہاز کے ذریعے جائے وقوعہ کی طرف جا رہی ہے لیکن ناموافق موسمی حالات اور بڑی لہروں سے جائے وقوعہ تک ان کی رسائی میں مشکلات پیش آئیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیر کی سہ پہر چائنہ نیشنل ڈیموکریٹک کنسٹرکشن ایسوسی ایشن اور آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے قومی سیاسی مشیروں سے ملاقات کی جو چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدر شی نے ان کے مشترکہ گروپ اجلاس میں شرکت کی اور ان کے تبصروں اور تجاویز کو سنا۔
واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ کے ایف-35 لڑاکا طیاروں کے پورے بیڑے میں انجن وائبریشن کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اسکے انجنوں میں 90 دنوں کے اندرتبدیلیاں کر کے نقص دور کیا جائے گا۔
امریکی میڈیا نے ایف-35 جوائنٹ پروگرام آفس( جے پی او) کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دفتر نے گزشتہ ہفتے ایک ہدایت نامہ جاری کیا جس میں عالمی سطح پر طیارے کے انجن میں تبدیلیوں کے طریقہ کار کی تفصیل دی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ ہارمونک گونج کا مسئلہ صرف چند طیاروں میں سامنے آیا تاہم منصوبےکے مطابق پورے بیڑے کے انجنوں میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔
ایف-35کی فراہمی دسمبر 2022 میں ٹیکساس کے فورٹ ورتھ میں ایک لڑاکا طیارے کے حادثے کے بعد روک دی گئی تھی جس کی وجہ سے کچھ طیارے گراؤنڈ ہو گئے تھے۔
تحقیقات میں انجن میں وائبریشن کا مسئلہ پایا گیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا اور جے پی او نے کہا کہ یہ ایک نادر واقعہ ہے اور انجینئرز نے اس کے لیے ایک حل تیار کیا ہے۔
ایف-35ففتھ جنریشن کا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ جو تین کنفیگریشنز میں فراہم کیا جاتا ہے جبکہ یہ دنیا کا سب سے مہنگا ہتھیاروں کا پروگرام ہے جس کی مجموعی لاگت کا تخمینہ16 کھرب ڈالر ہے۔
بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ہر لحاظ سے چین کو ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے میں اعلیٰ معیار کی ترقی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے پہلے اجلاس میں شریک جیانگ سو صوبے کے وفدکے نائبین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،شی وفد کے نائب ہیں۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر شی نے ترقی کے نئے فلسفے کا تمام شعبوں میں پوری طرح اور دیانتداری سے نفاذ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے کہا کہ جہاں تک ترقی کو سمجھنے، تشخیص کرنے اور اسے فروغ دینے کا تعلق ہے، اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اچھی طرح سے مربوط انداز میں ترقی جدید، مربوط، ماحول دوست، شفاف اور ہر ایک کے لیے ہو۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی میں موثر اضافے اور مقدار میں معقول نمو کے درمیان بہتر توازن برقرار رکھتے ہوئے معیار کو سرفہرست رکھتے ہوئے معاشی اور سماجی فوائد ترجیح ہوناچاہیے۔چینی صدر نے معیارکے بارے میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ معیار کے حصول کے لیے اسے زندگی کی طرح قیمتی سمجھنا چاہیے۔ ہمیں اصلاحات کو گہرا کرنے اورملک کوزیادہ کھولنےکے لیے پرعزم رہنا چاہیے، ترقی کے ماڈل کو مزید تبدیل کرتے ہوئے اصلاحات کے ذریعے اعلیٰ کارکردگی اور معاشی ترقی کے زیادہ مضبوط محرکات کے ساتھ بہتر معیار کے لیے کام کرنا چاہیے، تاکہ پائیدار اعلیٰ معیار کے لیے اداروں اور میکانزم کی ترقی کو تیز کیا جا سکے۔ صدر شی نے کہا کہ ایک بہتر زندگی کے لیے لوگوں کی بڑھتی ہوئی توقعات کو پورا کرنا ہماری ترقی کا حتمی مقصد ہے اس لیے ترقی کی کامیابیوں کو معیار زندگی میں تبدیل کرنا ضروری ہے تاکہ لوگوں کی خواہشات کی تکمیل، خوشی اور تحفظ میں مسلسل اضافہ ہو۔
وفد کے پاس پہنچے تو شی جن پھنگ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پینل سطح کی بات چیت کے دوران ماحول گرم جوش اور سنجیدہ رہا ۔ نائبین شوکن لن ، لیو چھنگ، شان ژینگ ہائی، وی چھیاؤ، ژانگ داڈونگ اور وو چھنگ وین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ کس طرح ایک نئے ترقیاتی نمونے کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرتے ہوئے کس طرح پورے خطوں میں مربوط جدت کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا جائے، ایک مضبوط مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو کیسے فروغ دیا جائے، موجودہ دور کے "نئے کسان" کیسے بنیں، پارٹی کے لیے ہنر کیسے پیدا کیا جائے اور یہ کہ جدیدیت کے چینی راستے کا پیس میکر کیسے بننا ہے۔ صدر شی نائبین کے اظہار خیال کے دوران اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے رہے اور نوٹس کا دیگر نائبین سے موازنہ بھی کیا۔
چین کے صدر شی جن پھنگ نے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے راستے، نظریے، نظام اور ثقافت میں بچوں کا اعتماد پیدا کرنے کی مزید کوششوں پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات چین کی قومی مقننہ ، 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں صوبہ جیانگسو کے وفد کے اپنے ساتھی نائبین کے ساتھ تبادلہ خیال میں کہی۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ نئے دور کے اساتذہ کو چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے فروغ اور سوشلسٹ مقاصد آگے بڑھانے کے لئے قابل نوجوانوں کی ایک نئی نسل تیار کرنے کی کوشش کرنی چا ہئیے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی تعلیم کو 5 ہزار سالہ چینی ثقافت سے اعلی مواد اخذ کرکے اسے مغربی تہذیب کی کامیابیوں میں شامل کرنا چا ہئیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر حیاتیات اور ماحولیات ہوانگ رین چھیو نے کہا ہے کہ چین میں فضائی آلودگی کے ایک اہم اشاریے پی ایم 2.5 کثافت میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران 57 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ہوانگ نے جاری دو سیشنز کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ چین کے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 2012 سے 2021 تک فی یونٹ مجموعی مقامی پیداوار کے حساب سے 34.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ وزارت حیاتیات اور ماحولیات کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے دوران پی ایم 2.5 کثافت گزشتہ سال کی نسبت 3.3 فیصد کم ہو کر 29 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر رہ گئی ہے۔ وزیر کے مطابق چین 2023 کے دوران آلودگی کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں صوبہ جیانگ سو کے وفد میں شامل اپنے ساتھی نائبین کے ساتھ غور و خوض کے عمل میں حصہ لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی مقننہ میں غورو خوض کے لئے پیش کر دہ حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق چین رواں سال مقامی طلب میں تو سیع کر ے گا۔ رپورٹ کے مطابق کھپت کی بحالی اور توسیع کو ترجیح دی جائے گی اور کثیر چینلز کے ذریعے شہری اور دیہی رہائشیوں کی آمدن میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی سرمایہ کا ری اور پا لیسی مراعات کے ذریعے سرمایہ کا ری کو مؤثر طریقے سے فروغ دینا چا ہئے۔ اس کے ساتھ زیادہ نجی سرمائے کی حوصلہ افزائی کی جانی چا ہئے اور انہیں مرکزی ریاستی منصوبوں اور ایسے منصوبوں کی طرف راغب کرنا چا ہئے جس کا مقصد علاقوں میں کمزوری کو دور کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تجویز دی گئی ہے کہ رواں سال مقامی حکومتوں بارے خصوصی مقاصد کے لئے 38 کھرب یوآن مختص کئے جا ئیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملتان سلطانز کے بیٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ وہ بابراعظم کے لیے جان دینے کو بھی تیار ہیں،ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے قومی بیٹر شان مسعود نے نجی ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ پوری ٹیم بابراعظم کے پیچھے کھڑی ہے اور انھیں ہر ممکن طور پر مدد کرنا چاہتی ہے، ہم ان کے لیے جان دینے کو بھی تیار ہیں،انھوں نے کہا کہ جب سرفراز احمد کپتان تھے تو ہم اپنی جان دینے کو تیار تھے اور اب بابراعظم کے لیے بھی ہمارا یہی جذبہ ہے، انھوں نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ غیرمعمولی کپتان ہیں اور ٹیم کی سپورٹ کے حقدار بھی ہیں،شان مسعود کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم ہمارا مقصد ملک کے لیے کھیلنا اور اپنی بہترین صلاحیتیں پیش کرکے بہترین مقاصد پانا ہے، اسی طرح شاہین آفریدی بھی دنیا کے بہترین بولرز میں شامل ہیں، وہ سردست دنیا کے نمبرون بولر ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈ نے زلزلے میں والد کو کھودینے والے شامی بچے کی خواہش پوری کردی،عرب میڈیا کے مطابق شام سے تعلق رکھنے والے 10سالہ نبیل سعید کے والد 6فروری کو شام اور ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ نبیل نے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی جو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی،سعودی حکام نے نبیل کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کے خاندان سے رابطہ کیا اورنبیل سے پوچھا کہ وہ کس کو اپنے ساتھ سعودی عرب لے جانا چاہیں گے تو نبیل نے بے ساختہ جواب دیا کہ اپنے والد اور والدہ کو لیکن پھر خود ہی تصحیح کی کہ والد کا تو زلزلے میں انتقال ہوچکا ہے۔ نبیل کو ان کی والدہ کے ساتھ رونالڈو سے ملوانے کے لیے سعودی عرب بلوا لیا گیا،رونالڈو کی شامی بچے سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ نبیل نے سعودی کلب النصر کا میچ بھی دیکھا ۔ رونالڈو النصر کلب کے کپتان ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شعیب اختر کو کرکٹر اعظم خان میں قیادت کی خوبیاں نظر آرہی ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان نے حالیہ دنوں میں جس انداز سے طوفانی اننگز کھیل کر یونائیٹڈ کو فتوحات دلائی ہیں، انھوں نے شعیب اختر کو خاصا متاثر کیا ہے،نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے سابق پیسر نے کہا کہ میں نے اعظم خان کو ذمہ دار شخص پایا، وہ اننگز بناتا ہے، اس کے علاوہ وہ میڈیا کو بھی عمدگی سے ہینڈل کرتا ہے، میں سب 20برس قبل کھیلتا تھا تو میڈیا میں بولتے ہوئے کوئی پروا نہیں کرتا تھا لیکن آج کل میڈیا بھی آپ کی ذمہ داری کا حصہ ہے جس انداز سے اعظم بات کرتا ہے مجھے اس میں قائدانہ صلاحیتیں بھی نظر آتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے قبل پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ایک پیشگوئی کی تھی جو بظاہر اب سچ ثابت ہورہی ہے،گزشتہ ماہ کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ کے نمائشی میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں،نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے افتخار احمد نے زلمی کے فاسٹ بولر اور پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کو ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے تھے،افتخاراحمد نے 50گیندوں پر94رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3رنز سے شکست دی،تاہم میچ کے بعد وہاب ریاض نے افتخار احمد کے ساتھ خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار کے زیب تن کیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جرسی کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ 'یہ جامنی رنگ پہنا ہوا ہے نہ یہ پی ایس ایل میں نہیں چلے گا جو مرضی ہوجائے'،بظاہر وہاب کا مطلب تھا کہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اچھا پرفارم نہیں کرے گی، زلمی کے فاسٹ بولر کی پیش گوئی پر افتخار احمد نے کہا تھا کہ یہ ٹاپ کرے گا ٹاپ'واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہیں ،بظاہر کوئٹہ کا اگلے مرحلے میں پہنچنا ایک معجزے سے کم نہ ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز چوتھے ٹیسٹ کے لیے بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے،کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے،پیٹ کمنز والدہ کی طبیعت خراب ہونے پر تیسرے ٹیسٹ سے قبل سڈنی واپس چلے گئے تھے، بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بھی اسٹیو اسمتھ نے کپتانی کی تھی،کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز نے اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربیا کے ٹینس اسٹار اور رینکنگ میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کورونا ویکسینیشن سے استثنی کی درخواست مسترد ہونے پر امریکا میں ہونے والے انڈین ویلز ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں داخلیکے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی ہے جب کہ جوکووچ نے ویکسینیشن نہیں کروائی،رپورٹ کے مطابق جوکووچ نیکورونا ویکسینیشن سے استثنی کی درخواست دائرکی تھی جو کہ امریکی حکومت کی جانب سے مسترد کردی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلش پریمیئرلیگ میں لیورپول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-7سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی،پریمیئرلیگ میں روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے بڑے میچ میں لیورپول کے کھلاڑی چھائے رہے جب کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی کھیل کے دوران بے بسی کی تصویر بنے رہے اور ایک بھی گول اسکور نہ کرسکے،90سال بعد یہ پہلا موقع ہیکہ جب ریڈ ڈیولز کے نام سے مشہور مانچسٹر یونائیٹڈکو کسی مقابلے میں 7گول سے شکست ہوئی ہے،لیور پول کی جانب سے محمد صلاح، گیکپو اور نونیز نے 2،2گول کیے جب کہ فرمینو نے بھی ایک گول داغ دیا،شکست پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر ایرک ہیگ کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ان پرو فیشنل ہے، اتنے گول ہضم کرنا یقینی طور پر مشکل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے )ملتان میں کھیلے جانے والا پہلا رومانزا اوپن گالف ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا، ایونٹ کی امیچور کیٹیگری میں سلمان جہانگیر سر فہرست رہے،آرڈینٹ گالفر سر نک فالڈو کے ڈیزائن کردہ گالف گرائونڈ میں 27فروری سے 5مارچ 2023 تک پہلا رومانزا اوپن گالف ٹورنامنٹ کھیلا گیا، ٹورنامنٹ کے اختتام پر جیتنے والوں کو سونے، چاندی اور کانسی کے تمغوں اور 12ملین روپے کے نقد انعامات سے نوازا گیا،ڈی ایچ اے ملتان میں کھیلے گئے ایونٹ میں احمد بیگ، محمد منہاج وڑائچ، محمد شہزاد، محمد منیر، محمد نعیم اور شاہد جاوید خان سمیت 330 پروفیشنل اور امیچور گالفرز نے حصہ لیا،ٹورنامنٹ کی پروفیشنل کیٹگری میں احمد بیگ نے کامیابی سمیٹی، فاتح کھلاڑی نے چار رائونڈز میں 7سٹروک کے فرق سے اپنے حریف راولپنڈی گالف کلب کے محمد منہاج مقصود کو شکست دی اور وہ اپنی بہترین کارکردگی سے ٹورنامنٹ کے تمام رائونڈز میں نمایاں رہے،ایم منہاج وڑائچ نے دوسری ، رائل پام کے حسین حامد نے تیسری جبکہ رومانزا گالف اینڈ کنٹری کلب کے سعد حبیب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کا آغاز 8مارچ سے ہوگا، ایونٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان آج(منگل )کو ہو گا،قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کے صدر اعجاز الرحمان نے اس حوالے سے کہاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، ایونٹ کے افتتاحی روز 8مارچ کو خواتین کا عالمی دن ہے اس مناسبت سے افتتاحی روز خواتین کے مقابلے منعقد ہونگے جس میں سو سے زائد خواتین حصہ لیں گی،ایونٹ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف (مینز اینڈ ویمنز)اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں،ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 11مارچ کو اور فائنل 12مارچ کو کھیلے جائیں گے جبکہ چیمپئن شپ میں 10لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین ، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ژاؤ لی جی نے صوبہ سیچھوان کے نائبین کے ساتھ غورو خوض میں حصہ لیا۔ (شِنہوا)
ٹوکیو میراتھن میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سلمان خان اور حامد بٹ نے میراتھن مقابلوں کا اہم ترین اعزاز اپنے نام کرلیا،رپورٹس کے مطابق 5مارچ کو ہونے والے ٹوکیو میراتھن میں حامد اور سلمان سمیت پاکستان کے 11باصلاحیت ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوکیو میراتھن مکمل کی ، ان میں 5خواتین بھی شامل تھیں،سلمان کے ساتھ حامد بٹ اور عائشہ لودھی نے بھی بوسٹن، لندن، برلن، شکاگو، نیویارک اور ٹوکیو میراتھن مقابلوں کو مکمل کرکے ایبٹ سکس اسٹار میڈل اپنے نام کرلیا ،سلمان خان پہلے پاکستانی نژاد شہری ہیں جو دنیا کے 6اہم ترین میراتھن مقابلوں کو مکمل کرنے میں کامیاب رہے، سلمان خان نے سب سے پہلے بوسٹن میراتھن میں شرکت کی تھی اور اس کے بعد ہی انہوں نے سکس اسٹار میڈل کو اپنے نام کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سلمان خان کے علاوہ ٹوکیو اولمپکس میں رابعہ نعیم، عائشہ قمر، فہد مختار، پریم کمار، ہما رحمان، فواد کریم، عائشہ اختر، حسن تاجدار اور سارہ لودھی نے شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین ، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں چینی نائب وزیراعظم ہان ژینگ نے صوبہ شان ڈونگ کے نائبین کے ساتھ غورو خوض میں حصہ لیا۔(شِنہوا)
چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لئے شی جن پھنگ پہنچ رہے ہیں۔(شِںہوا)
پی ایس ایل میں شریک 6ٹیموں کے غیرملکی کرکٹرز کومعاوضوں کی70فیصد ادائیگی کر دی گئی،پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو معاوضوں کیلیے کبھی پریشان نہیں کیا جاتا اسی لیے غیرملکی اسٹارز پاکستانی لیگ کھیلنے پر ہمیشہ آمادہ ہو جاتے ہیں،طریقہ کار کے تحت اب تک آٹھویں ایڈیشن میں شریک کرکٹرز کو معاوضوں کا 70فیصد حصہ مل جانا چاہیے تھا مگر کئی عدم ادائیگی کی شکایت کرتے نظر آئے،یہ بات جب پی سی بی کے ٹاپ آفیشلز تک پہنچی تو انھوں نے تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جلد ادائیگی کی ہدایت جاری کر دی،ذرائع نے بتایا کہ6ٹیموں کے تمام غیرملکی کرکٹرز کوپہلے ہی معاوضے کی رقم دی جا چکی ہے، تمام غیر ملکی کرکٹرز کو 70فیصد ادائیگی ہو چکی ہو گی،اسی ہفتے پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی اتنا معاوضہ مل جائے گا، یاد رہے کہ طے شدہ طریقہ کار کے تحت بقیہ 30فیصد رقم ایونٹ ختم ہونے کے بعد دی جاتی ہے،دوسری جانب تمام شریک کھلاڑیوں کو پہلے ہی روز ابتدائی مرحلے کا ڈیلی الائونس ادا کر دیا گیا تھا،اس بار 11ہزار روپے یومیہ کے حساب سے ادائیگی ہوئی،50ڈالر کا ریٹ 220کے حساب سے لگایا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے سیشن کے افتتاحی اجلاس کا انعقاد ۔(شِںہوا)
چین ، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ ہو ننگ نے صوبہ گوئی ژو کے نائبین کے ساتھ غورو خوض میں حصہ لیا۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا)جیوسان سوسائٹی نے گزشتہ 5 برس کے دوران اختراع پر مبنی ترقی اور سائنسی و تکنیکی خود انحصاری اور قوت کے حصول پر توجہ مرکوز کی ہے تاکہ ریاستی امور میں حصہ لیتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اہم اہداف کو سہولت فراہم کی جاسکے۔
چین کی غیرسی پی سی سیاسی جماعت جیوسان سوسائٹی کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین وو وے ہوا نے یہ بات چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
وو نے کہا کہ پارٹی نے جامع تحقیق اور مطالعہ کیا اور فعال طریقے سے تجاویز پیش کیں۔
انہوں نے کہا کہ اس نے غربت کے خلاف جنگ اور دریائے یانگسی کے ماحولیاتی تحفظ پر ٹھوس انداز میں نگرانی کی اور تحفیف غربت اور خوشحال معتدل معاشرہ قائم کرنے میں نئی کامیابیاں حاصل کی۔
وو نے کہا کہ نئے دور کے نئے سفر پر جیوسان سوسائٹی سائنس اور تعلیم، افرادی قوت کی ترقی اور اختراع پرمبنی ترقیاتی حکمت عملی سے چین کو تقویت دینے والے لائحہ عمل کے نفاذ میں مزید تعاون کرے گی۔
بیجنگ (شِنہوا) چین عوامی شعبے کو مستحکم کرنے اور ترقی د ینے کے ساتھ غیر سرکاری شعبے کے فروغ کے لئے حوصلہ افزائی، حما یت اور رہنمائی کرے گا۔
قومی مقننہ میں غورو خوض کے لئے پیش کر دہ حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق چین سرکا ری سرمائے اور سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) میں جامع اصلاحا ت کرے گا اور ایس او ایز میں مرکزی مسابقت کو وسعت دے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نجی شعبے اور نجی کاروباروں کے فروغ اور توسیع میں حوصلہ افزائی بھی کر ے گا۔ اس کے سا تھ کاروبار کے فروغ میں ما ئیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور خود روز گار افراد کی مدد کرے گا۔
رپو رٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین ایسا ماحول بنائے گا کہ ہر قسم کی ملکیت میں کارو باری ادارے مقابلہ کرتے ہوئے برابری کی سطح پر فروغ پا سکیں۔