• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | پاکستان

پاکستانی اشرافیہ بھارت سے تجارت کو اپنی موت...

پاکستانی اشرافیہ بھارت سے تجارت کو اپنے مفادات کے لئے موت کا پیغام سمجھتی ہے۔ بھارت سے سستی اشیائے خورد و نوش کی درامد سے پاکستان میں مہنگائی کم ہو جائے گی اور عوام کو ریلیف ملے گا مگر یہ اشرافیہ کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔ عوام کو ڈھائی سو روپے کلو پیازاور ٹماٹر کھانے پر مجبور تو کیا جا سکتا ہے مگر بھارت سے چالیس روپے کلو میں ان اشیاء کی درامد کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ اس سے ہمارے با اثر منافع خور اور زخیرہ اندوز تباہ ہو جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک شاد باد کے چئیرمین ڈاکٹر حنیف مغل نے پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دونوں تنظیموں کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے بارے میں کنفیوژن کا شکار ہے۔نہ اسے مکمل دوست سمجھا جا رہا ہے اور نہ ہی مکمل دشمن۔امریکہ اور یورپ بھارت کو ناراض نہیں کرنا چاہتے مگر ہم دیوالیہ ہونے کے باوجود دنیا کی پانچویں بڑی اقتصادی قوت سے مقابلہ کرنے کی فکر میں رہتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی سالانہ 670 ارب ڈالر سے زیادہ کی برامدات کرنے والے بھارت کے مقابلہ میں ناکام ہوتی ہوئی ریاست کا ساتھ نہیں دے گا۔

بھارت چند سال میں دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی وقت بن جائے گا جبکہ ہم بدستور بھیک مانگتے رہیں گے۔بھارت سے تعلقات بہتر بنانے اور تجارت کھولنے کی صورت میں ہمارے امپورٹ بل میں اربوں ڈالر کی کمی آئے گی، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ساز و سامان سستا ہو جائے گا، منافع خور مافیا کی کمر ٹوٹ جائے گی اور ملک ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں ترقی کرے گا جو عوام کے مفاد میں ہے مگرملکی وسائل کو لوٹنے والی اشرافیہ کے لئے ناقابل قبول ہے۔بھارت نے 2021 میں 758 بلین ڈالر کی درامدات کی ہیں اور اگر تعلقات بہتر ہونے کی صورت میں پاکستان اور اس میں دو فیصد حصہ بھی مل جائے توپندرہ ارب ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ حاصل ہو گا جس سے ہمارے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے تنازعہ نہیں چاہتا اور اسکی ساری توجہ ترقی پر مرکوز ہے جبکہ اسے معلوم ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام اور افرا تفری سے اسکی معیشت بھی متاثر ہو گی ۔ہمیں چائیے کہ خون گرمانے والے ترانے سننے کے بجائے حقیقت پسندی سے کام لیں اور اپنی ترجیحات کے وقت کے تقاضوں کے مطابق بدلیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں...

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 65 پیسے اضافہ ہو گیا ہے اور اس وقت 283 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہو ا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھا 282 روپے 85 پیسے رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نئی توانائی کے عالمی رجحان کو برقرار...

بجلی کا استعمال پاکستان کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) اور مقامی اداروں سمیت پاکستان میں الیکٹرک موبلٹی متعارف کرانے کے لیے کوشاں، ادارے ملک میں الیکٹرک وہیکل ( ای وی ) ویلیو چین کی ترقی سے متعلق متنوع مصروفیات میں سرگرم عمل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر آف انرجی اینڈ پاور سسٹمز کلسٹر اور نیشنل انکیوبیشن سنٹرلاہور پروفیسر نعمان احمد ظفر نے کیا ۔ گوادر پرو کے مطابق ماحول کے معیار کو بہتر بنانے اور بجلی کا بھرپور استعمال کرنے کے لحاظ سے پاکستان میں ای ویز تیار کرنا ملک کے لیے ایک ممکنہ حل ہے۔ گوادر پرو کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں پروفیسر ظفر نے کہا کہ ملک میں فضائی آلودگی کے مجموعی اخراج میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کا حصہ تقریباً 43 فیصد ہے۔ دریں اثنا پاکستان میں اضافی بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے، جس کے نتیجے میں صلاحیت کی ادائیگیوں کی ایک بڑی رقم جمع ہوتی ہے۔ ایسی صورت حال میں، غیر موسمی اور لچکدار بوجھ متعارف کرانے کی ضرورت ہے، اور ای وی ایک مؤثر حل کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق بہت سے سازگار عوامل، جیسے پاکستانی حکومت کا ای وی کے بارے میں معاون رو یے نے قومی ای وی پالیسی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کی ای وی مارکیٹ بین الاقوامی کمپنیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر پسند کی جاتی ہے۔ چینی کمپنیاں، جن میں چیری، ایم جی، چانگان، بی اے آئی سی اور ہوال بھی شامل ہیں، حالیہ برسوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چائنیز نیشنل پیپلز کانگریس کے رکن، چیری ہولڈنگ گروپ کے چیئرمین اور پارٹی سکریٹری ین ٹونگیو نے کہا کہ آٹوموبائل انڈسٹری کو قومی معیشت کی ایک ستون صنعت کے طور پر، تاریخی، سماجی، اخلاقی اور اقتصادی ذمہ داریوں کو نبھانا چاہیے، موجودہ حالات میں تکنیکی انقلاب اور عالمگیریت کا نیا دور، اور چین کو ''آٹو پاور'' کے طور پر آگے بڑھانا ہے ۔

گوادر پرو کے مطابق چیری نے 1999 میں ایندھن سے چلنے والی اور نئی توانائی والی گاڑیوں کے آر اینڈ ڈی کا سفر شروع کیا تھا، جس سے یہ نئی توانائی ٹیکنالوجی کے میدان میں داخل ہونے والی پہلی چینی آٹو مینوفیکچرر بن گئی ہے۔ ترقی کے سالوں کے دوران، چیری نے نئی توانائی کی ٹیکنالوجیز کے لیے ایک اچھی طرح سے آر اینڈ ڈی نظام قائم کیا ہے، جس میں گاڑیوں کے انضمام، بنیادی ٹیکنالوجیز اور بنیادی اجزاء کی ترقی کی صلاحیتوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ آج تک، اس نے نئی توانائی کے شعبے میں 900 سے زیادہ پیٹنٹس کے لیے درخواست دی ہے اور 600 سے زیادہ پیٹنٹ حاصل کیے ہیں، جو آٹو انڈسٹری کی قیادت کر رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابقجبکہ پی ایچ ای وی ہائبرڈ طبقہ میں، چیری نے ابتدائی پیش رفت کی ہے۔ ڈی ایچ ٹی ، مکمل خصوصیات والا ہائبرڈ ٹرانسمیشن چیری نے آزادانہ طور پر تیار کیا ہے، ''3 انجن، 3 گیئرز، 9 ورکنگ موڈز اور 11 سپیڈ ریشوز'' کی کلیدی ٹیکنالوجیز کی وجہ سے چار اہم فوائد رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ، چیری کا ''سپر ہائبرڈ'' ہائبرڈ گاڑیوں کی صنعت کو کمزور پاور آؤٹ پٹ کے مسئلے کا ایک اہم حل پیش کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں چیری آٹوموبائل کے کنٹری ڈائریکٹر فیلکس ہو نے کہا ہائبرڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیگو 8 پرو ای پلس بڑے پیمانے پر پیداوار میں جانے والا چیری کا پہلا پی ایچ ای وی ماڈل، لانچ ہونے کے بعد عالمی توجہ حاصل کر گیا۔ مستقبل میں چیری کے بعد کے پی ایچ ای وی ماڈلز پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ کا احاطہ بھی کریں گے، پاکستانی صارفین کے لیے سفر کا ایک سبز تجربہ لائیں گے، پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری کے لیے ایک نیا معیار قائم کریں گے، اور پاکستان کی مارکیٹ کو روایتی ایندھن والی گاڑیوں سے نئی توانائی کی گاڑیوں میں منتقل کرنے میں مدد کریں گے۔

گوادر پرو کے مطابق ایک ہی گاڑی میں دو مکمل الگ الگ ڈرائیو ٹرینوں، یعنی الیکٹرک اور پٹرول پر مبنی، کی موجودگی کی وجہ سے پی ایچ ای وی بہت پیچیدہ مشینیں ہیں۔ اس کی وجہ سے پی ایچ ای وی کی قیمت ان کے تمام الیکٹرک ہم منصبوں سے زیادہ ہوتی ہے۔ مزید برآں دو ڈرائیو ٹرینوں کی موجودگی مقامی مینوفیکچرنگ کی پیچیدگی میں خاطر خواہ اضافہ کرتی ہے، اور یہ دیکھ بھال کی لاگت اور بعد از فروخت خدمات کے ساتھ مل کر ا پنانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو اور بھی بڑھا دیتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں ای وی مینوفیکچرنگ کو قلیل مدت میں درآمدات پر مضبوطی سے انحصار کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ مقامی مینوفیکچررز کی ای وی کے مختلف ماڈیولز/ اجزائ، خاص طور پر بیٹریاں اور بیٹری سیلز تیار کرنے کی محدود صلاحیت ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پروفیسر نعمان ظفر نے بتایا کہ بی ای وی میں بیٹری کی قیمت گاڑی کی قیمت کا تقریباً نصف ہے۔ ای ویز کے لیے بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے مواد کی سپلائی چین بہت زیادہ مسابقتی ہے جس میں چین کا ایک اہم مارکیٹ شیئر ہے۔ یہ پاکستانی آٹو مینوفیکچررز کے لیے بیٹری سیل مینوفیکچرنگ میں اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ تعاون کرنے کا ایک قیمتی موقع پیش کرتا ہے، جس سے ای وی کی خریداری کی قیمت کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ پائیدار تعاون کے لیے جی ٹو جی یا بی ٹی بی موقع ہو سکتا ہے جو جیت کی صورت حال پیدا کر سکتا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہتھیلی کے سائز کے جڑواں بچوں کا گنیز بک آف و...

امریکا میں غیرمعمولی حد تک کم حجم اور سائز کے ساتھ پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کو ان کے حجم کی وجہ سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ہلکے ہونے اور پیدائش کی مدت سے کئی ماہ قبل پیدا ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے جڑوں بچوں کی پیدائش کو ایک معجزہ قرار دیا تھا،ایک  رپورٹ کے مطابق  والدین 35سالہ شکینہ راجیندرم اور 37سالہ کیون نداراگا کو ڈاکٹروں نے مطلع کیا تھا کہ متوقع جڑواں بچے پیدائش کے بعد زندہ نہیں رہ پائیں گے، کیونکہ خاتون نے صرف 21ہفتے اور 5دن کے بعد یعنی مقررہ تاریخ سے تقریبا چار ماہ پہلے بچوں کو جنم دیا تھا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ والدین ٹورنٹو کے مانٹ سینائی ہسپتال منتقل ہو گئے۔ یہ اسپتال زچگی کیسز کے لیے مختص ہے۔ ماں نے اپنے حمل کو مزید چند گھنٹے تک برقرار رکھنے کا عزم کر رکھا تھا،رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 4مارچ 2022کی آدھی رات کے صرف ایک گھنٹہ بعد حمل کے 22ویں ہفتے میں اڈیل پیدا ہوئی جس کا وزن 330گرام سے کم تھا، اس کے 23منٹ بعد اس کا بھائی ایڈریل دنیا میں آیا تو اس کا وزن 420گرام سے بھی کم تھا،دونوں بچے "ہاتھ کی ہتھیلی" کے سائز کے تھے اور ان کا وزن ایک سوڈا بوتل کے برابر تھا اور ان کے اعضا ان کی شفاف جلد کی وجہ سے دیکھے جا سکتے تھے،ڈاکٹروں نے غذائی اجزا کے انتظام کے لیے 2 ملی میٹر سے چھوٹی سوئی کا استعمال کیا جوایک باریک سلائی کی سوئی کے سائز کی تھی،دونوں نے وقت سے پہلے پیدا ہونے والے سب سے ہلکے جڑواں بچوں کے طور پر گنیز بک آف ریکارڈ میں نام درج کرایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ

بھارتی ریاست ارونا چل میں چین کی سرحد کے نزدیک بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق اروناچل کے مندالا پہاڑی سلسلے میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، ہیلی کاپٹر نے ارونا چل کے آرمی بیس سے پرواز بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا ، بعدازاں ہیلی کاپٹر کے پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ،بھارتی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ کی جانب ریسکیو ٹیم کو بھیج دیا گیا ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ ہیلی کاپٹر میں کتنے افراد سوار تھے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے ،ہیلی کاپٹر جس علاقے میں تباہ ہوا وہ چین کی سرحد کے نزدیک ہے ، بھارتی فوج کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایل ایل سی ماسٹرز اپنے قدوقامت سے کہیں بڑا ہ...

 پاکستان کے مایہ ناز اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر  نے کہا ہے کہ ایل ایل سی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے۔ ٹورنامنٹ اپنے قدوقامت سے کہیں زیادہ بڑا ہے لیگ اب مزید مسابقتی ہونا شروع ہو جائے گی کیونکہ حال ہی میں ریٹائر ہونے والے کھلاڑی جو آنے والے سیزن میں لیگ کا حصہ ہوں اور اس کی نشوونما کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میںمنتظمین  کا شکریہ گزار ہوں جنہوں نے یہ میگا ایونٹ منعقد کرکے شاندار کام کیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنے میں بہت مزہ آتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم مجھے اپنے پرانے دوستوں سے ملنے کا موقع فراہم کررہا ہے۔ یہ ان یادوں کو دہراتا ہے جب ہم سب ایک ساتھ کھیل رہے ہوتے تھے۔  ہم اپنے دور کے قصے تازہ کرتے ہیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں تاکہ شائقین کھیل سے لطف اندوز ہوسکیں۔   انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میں گزشتہ روز  سوئمنگ کے دوران زخمی ہوگیا اور گھٹنے میں چوٹ آگئی اگر میں زخمی نہ ہوتا تو یقینی طور پر اپنے 4 اوورز کرتا اور ٹیم کو فائدہ دیتا ۔ گزشتہ برس میں نے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ میں ہر میچ کھیلوں اور 4 اوورز کرائوں ۔ میرا لیگ کو بہتر اور اپنی ٹیم کا قد بڑھانے میں معمول سا حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گیانی انفانٹینو ایک بار پھر فیفا کے بلا مقاب...

سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے گیانی انفانٹینو ایک بار پھر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر منتخب ہو گئے ہیں،52سالہ گیانی انفانٹینو بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے اور وہ 2027تک فیفا کی قیادت کریں گے،16مارچ کو 73ویں فیفا کانگریس کے موقع پر انہیں بلا مقابلہ منتخب کیا گیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا اعزاز اور ذمہ داری ہے اور ہم دنیا بھر میں فٹبال کے لیے کام جاری رکھیں گے،ان کا کہنا تھا کہ اگلے 4سال کے دوران فیفا کو ریکارڈ آمدنی ہوگی اور دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ فٹبال میچز ہوں گے،انہوں نے بتایا کہ 2019سے 2022تک فیفا کی آمدنی ساڑھے 7ارب ڈالرز رہی اور اگلے 4برسوں میں ہم اسے 11ارب ڈالرز تک پہنچائیں گے،وہ پہلی بار 2016میں کرپشن کے الزامات پر فیفا کی صدارت چھوڑنے والے سیپ بلاٹر کی جگہ صدر منتخب ہوئے تھے،خیال رہے کہ فیفا میں ایک فرد زیادہ سے زیادہ 3بار صدر کے طور کام کر سکتا ہے مگر گیانی انفانٹینو 2031تک اس عہدے پر رہنے کے خواہشمند ہیں،ان کا کہنا ہے کہ ان کے اولین 3سالہ دور کو مکمل مدت قرار نہیں دیا جاسکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی موبائل ایپس پر ذاتی معلومات کی حفاظت...

چینی حکام نے ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے 2019 سے اب تک 32 لاکھ 20 ہزار موبائل ایپلی کیشنز کا معائنہ کیا ہے جبکہ قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبا 3 ہزار ایپلی کیشنز کو نوٹس جاری کئے یا انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ بات چین کے ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے جاری کردہ ایک وائٹ پیپر میں بتائی گئی ہے جس کا عنوان " نئے دور میں چین کے قانون پر مبنی سائبر اسپیس حکمرانی" ہے۔ وائٹ پیپر کے مطابق اہداف پر مبنی کارروائیوں سے ذاتی معلومات کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی موثر طریقے سے روک تھام کی گئی۔ اب بہت سی مزید ایپلی کیشنز متعلقہ قواعد و ضوابط کی پاسداری کررہی ہیں، اس کے علاوہ عوام میں ذاتی کوائف کے تحفظ بارے مضبوط شعور بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ، ہائی فریکوئنسی ذاتی معلومات کی خلاف ورزیوں کو ہائی ٹیک ذرائع سے نشانہ بنایا جاتا ہے جس پر چین نے نئی سوچ اور نگرانی کا طریقہ کار اپناتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گندھارا ورثہ پر پاک ۔ چین مشترکہ نمائش کا آغ...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے پیلس میوزیم میں اب تک کی سب سے بڑی گندھارا ورثہ کی نمائش شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان کے قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کے محکمہ آثار قدیمہ و پیلس میوزیم کے اشتراک سے منعقدہ نمائش میں مجموعی طور پر 203 اشیا نمائش کے لئے رکھی گئیں جس میں 173 کا تعلق پاکستان اور 30 کا پیلس میوزیم سے ہے۔ نمائش میں پیش کردہ 7 پاکستانی عجائب گھروں کے نوادرات بنیادی طور پر دوسری صدی قبل مسیح سے لیکر 10 ویں صدی عیسوی سے تعلق رکھتے ہیں جو آثار قدیمہ کی کھدائی سے ملے تھے۔ نمائش 15 جون تک جاری رہے گی۔ اس نمائش کا مقصد گندھارا تہذیب کی فنکارانہ کشش اور ثقافتی اثرورسوخ اور چین ۔ پاکستان باہمی تفہیم کا فروغ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے مالیاتی اداروں کے اثاثوں میں بڑا اضاف...

چین کے مالیاتی اداروں کے 2022 کے اختتام تک اثاثوں میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پیپلز بینک آف چائنہ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مالیاتی اداروں کے مشترکہ اثاثے گزشتہ برس کے اختتام تک گزشتہ برس کی نسبت 9.9 فیصد اضافے کے ساتھ 4,196.4 کھرب یوآن(تقریبا ً611 کھرب امریکی ڈالرز) رہے جبکہ ان کے مشترکہ قرضہ جات ایک برس قبل کے مقابلے میں 10.3 فیصد اضافے کے ساتھ 3,823.3 کھرب یوآن تک پہنچ گئے۔ مالیاتی صنعت کا سب سے بڑا حصہ رکھنے والے بینکاری اداروں کے مجموعی اثاثے 10 فیصد بڑھ گئے، جبکہ سیکیورٹیز انڈسٹری کی کمپنیوں کے مشترکہ اثاثوں میں گزشتہ برس کی نسبت 6.6 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی انشورنس کمپنیوں کیمشترکہ اثاثے 271.5 کھرب یوآن ہو گئے، جو گزشتہ برس کی نسبت 9.1 فیصد زیادہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی اور عالمی سیاسی جماعتوں کے درمیان م...

چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے عالمی سیاسی جماعتوں سے مکالمہ پر اعلیٰ سطح اجلاس کی افتتاحی تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔ (شِنہوا)

چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے عالمی سیاسی جماعتوں سے مکالمہ پر اعلیٰ سطح اجلاس کی افتتاحی تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔ (شِنہوا)

چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے عالمی سیاسی جماعتوں سے مکالمہ پر اعلیٰ سطح اجلاس کی افتتاحی تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔ (شِنہوا)

چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے عالمی سیاسی جماعتوں سے مکالمہ پر اعلیٰ سطح اجلاس کی افتتاحی تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔ (شِنہوا)

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ، 3 برس میں پہلی مرتبہ فروری کے دور...

ہانگ کانگ میں گزشتہ ماہ 14 لاکھ 60 ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی جس کے مطابق فروری 2020 کے بعد ایک ماہ میں پہلی مرتبہ 10 لاکھ سے زائد سیاحوں نے ہانگ کانگ کا رخ کیا ہے۔ ہانگ کانگ سیاحتی بورڈ کے اعدادوشمار کے مطابق فروری میں چینی مین لینڈ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 11 لاکھ سے زائد ہوگئی جو گزشتہ ماہ آنے والے 2 لاکھ 80 ہزار سیاحوں کی نسبت زائد ہے۔ ہانگ کانگ اور چینی مین لینڈ کے درمیان 6 فروری سے معمول کا سفر مکمل طور پر شروع ہو نے کے بعد یہ بحالی ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ ہانگ کانگ جانے والے غیرمین لینڈ مسافروں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار ہوگئی تھی جس میں مختصر فاصلے کا سفر زیادہ تر جنوب مشرقی ایشیا کے باشندوں نے کیا۔ ہانگ کانگ سیاحتی بورڈ نے کہا کہ ایم ٹی آر کارپوریشن ہانگ کانگ کی جانب سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لئے ایک لاکھ ایئرپورٹ ٹکٹس، ایک لاکھ ٹورسٹ ڈے پاس اور ایک لاکھ کوپن فراہم کرے گا جس میں سے ہر ایک کی مالیت 30 یوآن (4.3 امریکی ڈالرز) کے مساوی ہوگی۔ ہانگ کانگ سیاحتی بورڈ کی تشہیری مہم میں حصہ لینے والے اداروں کی موجودہ تعداد کو 1 ہزار 500 سے بڑھا کر 3 ہزار کردیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، فروری کے دوران مکانات کی قیمتوں میں اض...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بڑے شہروں میں عمومی طور پر گزشتہ ماہ مکانات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جو جائیداد کے شعبے میں استحکام کو ظاہر کرتا ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں 70 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں میں سے 55 شہروں میں نئے مکانات کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت اضافہ ہوا جبکہ جنوری میں ان کی تعداد 36 تھی۔

دریں اثناء، 40 شہروں میں گھروں کی دوبارہ فروخت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جو کہ گزشتہ ماہ کے 13 سے زائد ہے۔

بیورو کے سینئر شماریات دان شینگ گوچھنگ نے اعدادوشمار پر ایک تبصرے میں کہا کہ جائیدادمارکیٹ کو مستحکم کرنے بارے حکومتی پالیسیوں کے اثرات اب بتدریج سامنے آرہے ہیں، اس کے علاوہ مکانات کی طلب بھی بڑھی ہے۔

پہلے درجے کے 4 شہروں بیجنگ، شنگھائی، شین ژین اور گوانگ ژو میں نئے مکانات کی قیمتوں میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا، یہ نمو کی شرح جنوری کے برابر ہے۔

دوسرے درجے کے 31 شہروں میں نئے مکانات کی قیمتوں میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا جو ایک ماہ قبل کی نسبت  0.1 فیصد زائد ہے ۔ تیسرے درجے کے 35 شہروں میں نئے مکانات کی قیمتوں میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا جس نے جنوری میں ہونے والی 0.1 فیصد کمی کو پلٹ دیا۔

سیکنڈ ہینڈ مارکیٹ میں تیزی رہی  کیونکہ پہلے اور دوسرے درجے کے شہروں میں قیمتوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت بالترتیب 0.7 فیصد اور 0.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ تیسرے درجے کے شہروں میں کمی کا رجحان ختم ہوا۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، فروری کے دوران بجلی کے استعمال میں 11 ف...

چین میں بجلی کی کھپت معاشی سرگرمیاں ناپنے کا ایک اہم پیمانہ ہے جس میں فروری کے دوران زبردست اضافہ ہوا۔ بجلی کی کھپت بڑھنے کی بڑی وجہ نوول کرونا وائرس سے پیدا شدہ رکاوٹیں کم ہونا اور ملک کی معیشت میں بہتری ہے۔ قومی توانائی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں گزشتہ ماہ بجلی کا استعمال 695 ارب کلوواٹ آورز تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 11 فیصد زائد ہے۔ فروری کے دوران ثانوی صنعت میں بجلی کے استعمال میں 19.7 فیصد اضافہ ہوا۔ بنیادی اور تیسرے درجے کی صنعتوں میں بجلی کی کھپت گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 8.6 فیصد اور 4.4 فیصد بڑھی۔ رہائشی علاقوں میں بجلی کی کھپت میں گزشتہ برس کی نسبت 9.2 فیصد کمی ہوئی۔ ابتدائی 2 ماہ میں ملک میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 2.3 فیصد بڑھ 13.8 کھرب کلوواٹ آووز تک پہنچ چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیجنڈز لیگ، ورلڈ جائنٹس نے انڈیا مہاراجہ کو...

قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے پانچویں میچ میں ورلڈ جائنٹس نے انڈیا مہاراجہ کو 3وکٹوں سے شکست دیدی،دوحا کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا مہاراجہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنائے، سریش رائنا 49رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے،دیگر کھلاڑیوں میں ماوندر بسلا 36، عرفان پٹھان 25، روبن اتھاپا 5، یوسف پٹھان 3، کپتان ہربھجن سنگھ 2رنز بناسکے۔ ورلڈ جائنٹس کی جانب سے بریٹ لی نے 3، کرسٹوفر مافو اور ٹینو بیسٹ نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا،ہدف کے تعاقب میں ورلڈ جائنٹس کے اوپنر کرس گیل نے شاندار بلیبازی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 46گیندوں پر 57رنز کی اننگز کھیلی جس میں 9چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، دیگر کھلاڑیوں میں شین واٹسن 26، کپتان ایرون فنچ 5، روس ٹیلر 7، سمت پٹیل نے 12 رنز بنائے،انڈیا مہاراجہ کی جانب سے عرفان پٹھان نے 2جبکہ پروین تانبے، اشوک دندا اور ہربھجن سنگھ ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرینی صدر نے تین گورنرز کو بر طرف کر دیا

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے میلنیتسکی ،اودیسہ اور لوہاہنسک کے گورنرز کو برطرف کر دیا ہے،یوکرینی ایوان صدر کے مطابق، زیلنسکی نے مذکورہ علاقوں کے گورنروں کی برطرفی سے متعلق حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں،اس حکم نامے کے تحت ، میلنیتسکی کے گورنر سرگی گامالی ،اودیسہ کے گورنر ماکسیم مارچینکو اور لوہانسک کے گورنر سرگی گائے ڈے کو بر طرف کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی موبائل ایپس پر ذاتی معلومات کی حفاظت...

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے 2019 سے اب تک 32 لاکھ 20 ہزار موبائل ایپلی کیشنز کا معائنہ کیا ہے جبکہ قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی تقریباً 3 ہزار ایپلی کیشنز کو نوٹس جاری کئے یا انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔

یہ بات چین کے ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے جاری کردہ ایک وائٹ پیپر میں بتائی گئی ہے جس کا عنوان " نئے دور میں چین کے قانون پر مبنی سائبر اسپیس حکمرانی" ہے۔

وائٹ پیپر کے مطابق اہداف پر مبنی کارروائیوں سے ذاتی معلومات کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی موثر طریقے سے روک تھام کی گئی۔  اب بہت سی مزید ایپلی کیشنز متعلقہ قواعد و ضوابط کی پاسداری کررہی ہیں، اس کے علاوہ عوام میں ذاتی کوائف کے تحفظ بارے مضبوط شعور بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ، ہائی فریکوئنسی ذاتی معلومات کی خلاف ورزیوں کو ہائی ٹیک ذرائع سے نشانہ بنایا جاتا ہے جس پر چین نے نئی سوچ اور نگرانی کا طریقہ کار اپناتے ہوئےغیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب نے ایران میں جلد سرمایہ کاری کا اش...

سعودی عرب نے ایران میں جلد سرمایہ کاری کا اشارہ دے دیا،سعودی عرب کے وزیر مالیات محمد الجدعان نے امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں ممالک کو استحکام چاہیے ہم ایک دوسرے کو معاشی ترقی کے مواقع اورسہولیات دیں گے،الجدعان نیکہاکہ ایران سعودی معاہدے میں اس بات کا عہد بھی کیا گیا ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کی سلامتی کا احترام کریں گے۔ ایران اور سعودی عرب پڑوسی ہیں اور انہیں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہی رہنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایگا سویٹیک کی انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے ا...

پولینڈ کی عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی ایگا سویٹیک نے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ٹاپ 8رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا،ایگا سویٹیک نے برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانو کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست دے کر ٹاپ 8رائونڈ میں جگہ بنائی جبکہ ایما راڈوکانو شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں،سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 1-6سے ہر اکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گندھارا ورثہ پر پاک ۔ چین مشترکہ نمائش کا آغ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ کے پیلس میوزیم میں اب تک کی سب سے بڑی  گندھارا ورثہ کی نمائش شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کے محکمہ آثار قدیمہ و پیلس میوزیم کے اشتراک سے منعقدہ نمائش میں مجموعی طور پر 203 اشیاء نمائش کے لئے رکھی گئیں جس میں 173 کا تعلق پاکستان اور 30 کا پیلس میوزیم سے ہے۔

نمائش میں پیش کردہ 7 پاکستانی عجائب گھروں کے نوادرات بنیادی طور پر دوسری صدی قبل مسیح سے لیکر 10 ویں صدی عیسوی سے تعلق رکھتے ہیں جو آثار قدیمہ کی کھدائی سے ملے تھے۔

نمائش 15 جون تک جاری رہے گی۔ اس نمائش کا مقصد گندھارا تہذیب کی فنکارانہ کشش اور ثقافتی اثرورسوخ  اور چین ۔ پاکستان  باہمی تفہیم کا فروغ ہے۔

چین، بیجنگ کے پیلس میوزیم میں گندھارا ورثہ کی نمائش میں ایک سیاح تصاویر بنارہا ہے۔(شِنہوا)
چین، بیجنگ کے پیلس میوزیم میں سیاح گندھارا ورثہ کی نمائش دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین، بیجنگ کے پیلس میوزیم میں گندھارا ورثہ کی نمائش میں ایک سیاح تصاویر بنارہی ہے۔(شِنہوا)
چین، بیجنگ کے پیلس میوزیم میں سیاح گندھارا ورثہ کی نمائش دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)
۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کے ساتھ تعلقات خودمختار فلسطینی ریاس...

سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے مغربی ممالک کی دوہری پالیسیوں پر شدید تنقید کر دی ہے،فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ مغربی دنیا نے عجیب دوہری پالیسیاں اپنائی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ پوری مغربی دنیا نے روس کے خلاف تمام تر پابندیاں عائد کردی ہیں لیکن 50برسوں میں اسرائیل پر مغرب نے ایک پابندی تک عائد نہیں کی،سعودیہ کے سابق انٹیلی جنس چیف نے مزید کہا کہ میڈیا میں سعودی، اسرائیل تعلقات کے قیام پرشائع رپورٹس صرف صحافتی باتیں ہیں،شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کیلئے سعودی عرب نے واضح شرائط رکھی ہیں، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا قیام خودمختار فلسطینی ریاست سے مشروط ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی ہو، یہ شرائط مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے پیش کردہ امن منصوبے کا حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انگلش پریمیئر لیگ،برینٹ فورڈ اور برائٹن اینڈ...

انگلش پریمیئر لیگ میں برینٹ فورڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، برینٹ فورڈ نیساتھمپٹن اور برائٹن اینڈ ہوو البیون نے کرسٹل پیلس کو شکست دی،سینٹ میری سٹیڈیم ، ساتھمپٹن کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں برینٹ فورڈ کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ساتھمپٹن کی ٹیم کو 0-2گول سے ہرا دیا، برینٹ فورڈ کی فتح میں ایوان ٹونی اور یونے ویسا نے ایک ایک گول کر کے کلیدی کردار ادا کیا،ایوان ٹونی نے پہلا گول میچ کے 32 ویں منٹ میں سکور کیا جبکہ یونے ویسا نے میچ کے آخری لمحات 90ویں منٹ میں ایک گول سکور کیا ، ساتھمپٹن کی ٹیم میچ میں کوئی گول سکور نہ کر سکی،اس فتح کے بعد برینٹ فورڈ کی ٹیم ایک درجہ ترقی پاکر 41پوائنٹس کے ساتھ نویں سے آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے،ایمیکس سٹیڈیم، برائٹن میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں میزبان برائٹن اینڈ ہوو البیون نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد کرسٹل پیلس کی ٹیم کو 0-1گول سے شکست دی ، برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم کی طرف سے واحد گول سولی مارچ نے میچ کے 16ویں منٹ میں سکور کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا کا جعلی دستاویزات پر داخلہ لینے والے7...

کینیڈا میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر داخلہ لینے والے بھارتی طلبہ کو بارڈر سکیورٹی ایجنسی نے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے،عالمیمیڈیاکے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے میں قائم نجی ادارے کے ذریعے 700طلبہ نے سٹڈی ویزے کے لیے اپلائی کیا ،ادارے نے فی طالب علم 16لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم لیتے ہوئے ٹورانٹو کے ہمبر انسٹی ٹیوٹ نامی نامور کالج میں داخلے کی یقین دہانی کروائی جس میں داخلے کی فیس بھی شامل تھی،رپورٹ کے مطابق سنہ 2018سے 2019کے درمیان کینیڈا جانے والے طلبہ سے فراڈ اس وقت سامنے آیا جب طالبعلموں نے پرمیننٹ ریزیڈنسی کے لیے درخواست جمع کروائی لیکن تب ان میں سے اکثر کی تعلیم مکمل ہو چکی تھی،امیگریشن حکام نے جب کالج کی جانب سے دیئے گئے ایڈمیشن آفر لیٹر کی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ ویزہ جعلی خط کی بنیاد پر جاری کیا گیا تھا،ماہرین کے مطابق پہلی مرتبہ اس نوعیت کا اتنا بڑا فراڈ سامنے آیا،رپورٹ کے مطابق طلبہ کو جن کالجز کے آفر لیٹر فراہم کیے گئے انہوں نے وہاں سے ڈگری حاصل نہیں کی،انہیں دیگر کالجز میں منتقل کر دیا گیا یا پھر اگلے سمسٹر تک انتظار کرنے کا کہا جبکہ ویزے کی درخواست میں کچھ اور معلومات فراہم کی گئی تھیں،ماہرین کے مطابق کینیڈا جانے کی خواہش رکھنے والے طلبہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چند ایجنٹس انہیں دھوکہ دہی کے تحت ویزے جاری کروا دیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے مالیاتی اداروں کے اثاثوں میں بڑا اضاف...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مالیاتی اداروں کے 2022 کے اختتام تک اثاثوں میں مسلسل بڑا اضافہ  دیکھنے میں آیا ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مالیاتی اداروں کے مشترکہ اثاثے گزشتہ برس کے اختتام تک گزشتہ برس کی نسبت  9.9 فیصد اضافے کے ساتھ 4,196.4  کھرب یوآن (تقریباً 611  کھرب امریکی ڈالرز) رہے جبکہ ان کے مشترکہ  قرضہ جات ایک برس قبل کے مقابلے میں 10.3 فیصد اضافے کے ساتھ 3,823.3 کھرب یوآن تک پہنچ گئے۔

مالیاتی صنعت کا سب سے بڑا حصہ رکھنے والے بینکاری اداروں کے مجموعی اثاثے 10 فیصد بڑھ گئے، جبکہ سیکیورٹیز انڈسٹری کی کمپنیوں کے مشترکہ اثاثوں میں گزشتہ برس کی نسبت 6.6 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار  کے مطابق ملک کی انشورنس کمپنیوں کےمشترکہ اثاثے  271.5 کھرب یوآن ہو گئے، جو  گزشتہ برس کی نسبت 9.1 فیصد زیادہ ہیں۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈین ویلز اوپن ٹینس،آریانا سابالینکا اورمار...

بیلاروس کی آریانا سابالینکا اور یونان کی ماریہ سکاری اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں  ، انڈین ویلز اوپن ٹینس ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں آریانا سابالینکا نے امریکی ٹینس کھلاڑی کو کوگیف کو شکست دی جبکہ یونان کی ماریہ سکاری نے جمہوریہ چیک کی پیٹر کویٹووا کو مات دے کر ٹاپ 4رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں آریانا سابالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی ٹینس کھلاڑی کو کو گف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 0-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 7افراد جاں بح...

عراق کے شمالی صوبے میں ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں 7افراد ہلاک ہوگئے، عراقی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ گرنے والا ہیلی کاپٹر ترک فوج کا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق عراق کے شمالی صوبے دحوک میں ایک ہیلی کاپٹر آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں کم از کم 7افراد ہلاک ہوئے ہیں،عراقی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ گرنے والا ہیلی کاپٹر ترک فوج کا ہے، جس میں اس کے 7فوجی ہلاک ہوئے ہیں،ترکیہ کی وزارت دفاع نے عراقی میڈیا کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کسی بھی ہیلی کاپٹر کے گرنے سے متعلق اطلاعات سراسر بے بنیاد ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیا کرکٹ کپ ، نجم سیٹھی آئی سی سی اجلاس می...

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور فیصل حسنین  جمعہ 17 مارچ کو (آج) دبئی روانہ ہوں گے،ایشیاکپ اور بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023کیلئے پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)روانگی پر اپنا موقف پیش کرے گا، آئی سی سی اجلاس کے اگلے روز ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ بھی شیڈول ہے جہاں نجم سیٹھی اور فیصل حسنین پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے،منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی سائیڈ لائنز پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کے علاوہ دیگر بورڈ سربراہان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں،20مارچ کو آئی سی سی کا بورڈ اجلاس اس حوالے سے بھی بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ بھارتی بورڈ نے 10اکتوبر سے 26نومبر تک ہونے والے میگا ایونٹ کیلئے متعدد ڈیڈ لائنز گزرنے کے باوجود تاحال آئی سی سی کو ٹیکس چھوٹ کے ساتھ ٹیموں، میڈیا اور فینز کے لیے ویزے جاری کرنے کی دستاویزات نہیں جمع کروائیں،خاص طور پر پاکستانی ٹیم، فینز اور میڈیا پرسنز کی سیکیورٹی اور ویزوں کے اجرا کو یقینی بنانا اہمیت رکھتا ہے،آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے میزبان ملک کو حکومت سے ٹیکس میں چھوٹ لینا ہوتی ہے تاہم ہندوستان کے ٹیکس قوانین اس طرح کی ٹیکس میں چھوٹ کی اجازت نہیں دیتے جس کا تقاضہ آئی سی سی کی طرف سے پہلے بھی کیا گیا تھا،واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)اگر یہ ٹیکس چھوٹ حاصل نہیں کرپاتا تو آئی سی سی کو نشریاتی آمدنی پر 21.84فیصد ٹیکس کی مد میں 116 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوسکتا ہے۔ جس کو کونسل بھارتی کرکٹ بورڈ اور دوسرے تمام ممبرز ممالک کو برداشت کرنا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ، 3 برس میں پہلی مرتبہ فروری کے دو...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ میں گزشتہ ماہ 14 لاکھ 60 ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی جس کے مطابق  فروری 2020 کے بعد ایک ماہ میں پہلی مرتبہ 10 لاکھ سے زائد سیاحوں نے ہانگ کانگ کا رخ کیا ہے۔

ہانگ کانگ سیاحتی بورڈ کے اعدادوشمار کے مطابق فروری میں چینی مین لینڈ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 11 لاکھ سے زائد ہوگئی جو گزشتہ ماہ آنے والے 2 لاکھ 80 ہزار سیاحوں کی نسبت زائد ہے۔

ہانگ کانگ اور چینی مین لینڈ کے درمیان 6 فروری سے معمول کا سفر مکمل طور پر شروع ہو نے کے بعد  یہ بحالی ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ ہانگ کانگ جانے والے غیرمین لینڈ مسافروں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار ہوگئی تھی جس میں مختصر فاصلے کا سفر زیادہ تر جنوب مشرقی ایشیا کے باشندوں نے کیا۔

ہانگ کانگ سیاحتی بورڈ نے کہا کہ ایم ٹی آر کارپوریشن ہانگ کانگ کی جانب سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لئے ایک لاکھ ایئرپورٹ ٹکٹس، ایک لاکھ ٹورسٹ ڈے پاس اور ایک لاکھ کوپن فراہم کرے گا جس میں سے ہر ایک کی مالیت 30 یوآن (4.3 امریکی ڈالرز) کے مساوی ہوگی۔

ہانگ کانگ سیاحتی بورڈ کی تشہیری مہم میں حصہ لینے والے اداروں کی موجودہ تعداد کو 1 ہزار 500 سے بڑھا کر 3 ہزار کردیا جائے گا۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، فروری کے دوران بجلی کے استعمال میں 11 ف...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں بجلی کی کھپت معاشی سرگرمیاں ناپنے کا ایک اہم پیمانہ ہے جس میں فروری کے دوران زبردست اضافہ ہوا۔ بجلی کی کھپت بڑھنے کی بڑی وجہ نوول کرونا وائرس سے پیدا شدہ رکاوٹیں کم ہونا اور ملک کی معیشت میں بہتری ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں گزشتہ ماہ بجلی کا استعمال 695 ارب کلوواٹ آورز تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 11 فیصد زائد ہے۔

فروری کے دوران ثانوی صنعت میں بجلی کے استعمال میں 19.7 فیصد اضافہ ہوا۔ بنیادی اور تیسرے درجے کی صنعتوں میں بجلی کی کھپت گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 8.6 فیصد اور 4.4 فیصد بڑھی۔

رہائشی علاقوں میں بجلی کی کھپت میں گزشتہ برس کی نسبت 9.2 فیصد کمی ہوئی۔

ابتدائی 2 ماہ میں ملک میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 2.3 فیصد بڑھ 13.8 کھرب کلوواٹ آووز تک پہنچ چکا ہے۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آذربائیجان، جرمنی اور یورپی یونین کے لیے ایک...

جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ آذربائیجان، جرمنی اور یورپی یونین کے لیے ایک ابھرتا ہوا اہم شراکت دار ہے،شولز اور آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے دارالحکومت برلن میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر شولز نے کہا کہ آذربائیجان اور یورپی یونین مشرقی شراکت داری کے فریم ورک کے اندر قریبی طور پر مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں،انہوں نے کہا کہ آذربائیجان ، جرمنی اور یورپ کی توانائی کی ضرورت میں تنوع لانے کی استعداد کا مالک ہے، ہماری اس ملاقات میں روس یوکرین جنگ کے آذربائیجان اور جنوبی قفقاز پر اثرات پر غور کیا گیا ہے،روس کے یوکرین پر حملے کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہونے کا ذکر کرنے والے شولز نے اس بات کا اعادہ کیا کہ روسی صدر ولا دیمر پوتن کو اپنے اس منصوبے سے باز آتے ہوئے اپنی فوجوں کا یوکرین سے انخلا کر دینا چاہیے،شولز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی کو آرمینیا-آذربائیجان سرحد پر عدم استحکام پر تشویش ہے، یہ صورت حال طویل مدت میں پائیدار نہیں ہے اور اس سے کشیدگی میں اضافے کا خطرہ ہے، تنازعہ کا پرامن حل آرمینیا اور آذربائیجان کی زمینی سالمیت کے اصولوں کی بنیاد پر ہونا چاہیے،آذری صدر علی یف نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ ہم نے قیام امن کی تجویز پیش کی ہے او ر آرمینیا کو اس موقع کو ہاتھ سے نہیں گنوانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ ہم یورپ میں اپنی گیس کی برآمدات بڑھا رہے ہیں۔ ہم اس سال گیس کی برآمدات 8بلین کیوبک میٹر سے بڑھا کر 12بلین کیوبک میٹر کرنے کا ہدف رکھتے ہیں، جو کہ ہماری مجموعی برآمدات کے نصف کے مساوی ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6فیصد کمی ہوگئی،عالمی میڈیا کے مطابق برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 77ڈالر سے کم ہوکر 73ڈالر جبکہ برطانوی وائٹ کروڈ کی قیمت 72ڈالر سے کم ہو کر 67ڈالر فی بیرل ہوگئی،عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کے علاوہ گیس کی قیمت میں ساڑھے 6فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ کوئلے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کا دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف امتی...

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو اکثر اپنے مذہبی عقائد کی بنیاد پر امتیازی سلوک اور نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بلنکن نے کہا، ہر شخص کوہر جگہ فکر ضمیر مذہب اور عقیدے کی آزادی کا حق حاصل ہے، اس میں اپنے عقائد کو تبدیل کرنے یا نہ ماننے کی آزادی بھی شامل ہے ہر فرد کو انفرادی طور پر یا اجتماعی طور پر دوسروں کے ساتھ، عوامی یا نجی طور پر، عبادت، عمل اور تعلیمات میں ان عقائد کو ظاہر کرنے کی آزادی بھی ہے، اسلامو فابیان کے خلاف عالمی دن کے موقع پر خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ اس دن، ہم دنیا بھر میں ان لوگوں کی طرف توجہ دلاتے ہیں جنہیں اسلام پر عمل کرنیوالوں، اسلام قبول کرنے یا اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے والوں یا صرف مسلمان کی حیثیت سے شناخت کر کے ہراساں کیا جاتا ہے، حراست میں لیا جاتا ہے، قید کیا جاتا ہے، یا حتی کہ قتل بھی کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران،آتش بازی تہوار میں26ہلاک اور 3500سے زا...

ایران میں 15مارچ کومنائے جانے والے آتش بازی تہوار میں ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے اور حادثات سے کم از کم 26 افراد ہلاک اور 35سو سے زیادہ زخمی ہوگئے ،''چہارچنبی سوری'' تہوار ہر سال ایرانی سال کے آخری بدھ کی شام منایا جاتا ہے، عرب میڈیا کے مطابق ایرانی سال 20مارچ کو ختم ہوتا ہے،نیشنل ایمرجنسی میڈیکل اتھارٹی کے سربراہ جعفر میادفر نے آتش بازی تہوار کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 26 افراد کی ہلاکت کے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ35 سو سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے،بعض اطلاعات کے مطابق شرکا اپنے آپ کو پاک کرنے کے لیے آگ پر چھلانگ لگاتے ہیں اور بری روحوں کو بھگاتے ہیں، اس رسم میں شریک شخص کہتا ہے "میں تمہیں اپنا پیلا رنگ دیتا ہوں اور میں تمہارا سرخ رنگ لیتا ہوں۔ اس قول کا معنی یہ ہے پیلا رنگ بیماری کا رنگ ہے اور سرخ رنگ زندگی کا رنگ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ کے نئے مالی سال کا بجٹ پیش، بچوں کی...

برطانوی چانسلر جیریمی ہنٹ نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا جبکہ ساتھ ہی چائلڈ کیئر، فوائد اور پینشن سے متعلق اصلاحات کا اعلان بھی کر دیا گیا،برطانوی چانسلر جیریمی ہنٹ نے گزشتہ روز نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جس میں انرجی بلز کے ڈھائی ہزار پائونڈ سالانہ کی پرائس کیپ اسکیم میں تین ماہ کی توسیع کی گئی،جیریمی ہنٹ نے کہا کہ آئندہ 5برسوں میں دفاعی بجٹ پر 11ارب پائونڈ خرچ کیے جائیں گے جبکہ پری پیمنٹ میٹر کے تحت صارفین کو زائد رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی، 40لاکھ گھرانوں کو سالانہ 45پائونڈ کی بچت ہوگی،بجٹ میں چائلڈ کیئر، فوائد اور پنشن میں اصلاحات اور 50برس سے زائد عمر کے افراد کو کام پر واپس لانے کیلئے نئے منصوبے کا اعلان کیا گیا،چائلڈ کیئر، فوائد اور پنشن سے متعلق اصلاحات کے مطابق نوکری پیشہ والدین کو چائلڈ کیئرکی مد میں 30گھنٹے فی ہفتہ کے اخراجات ملیں گے،فی الحال،3،4برس کے بچوں کے فی ہفتہ 15گھنٹوں کے چائلڈ کیئر اخراجات حکومت ادا کرتی ہے،برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کام کرنے والے والدین کے 9ماہ کے بچوں کے چائلڈ کیئر کے اخراجات بھی حکومت ادا کرے گی جبکہ فوائد لینے والے والدین کو ایک بچے کیلئے 951پائونڈز،2بچوں کیلئے ایک ہزار 630پائونڈ ادا کیے جائیں گے،اس کے علاوہ پری پیمنٹ میٹر کے تحت صارفین کو زائد رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی،برطانوی چانسلر جیریمی ہنٹ کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کیلئے ملک بھر میں 12نئے انوسٹمنٹ زون قائم کیے جائیں گے،ہر انوسٹمنٹ زون کو حکومت 8کروڑ پائونڈ اور ٹیکسوں میں رعایت بھی دیگی،جیریمی ہنٹ نے کہا کہ برطانیہ رواں برس تیکنیکی طور پر کساد بازاری سے محفوظ رہے گا

جبکہ مہنگائی کی شرح نصف سے زائد کمی کے ساتھ 2.9فیصد پر آنے کی توقع ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق جیریمی ہنٹ نے فیول پر ایک برس،شراب پر مزید 6ماہ کیلئے ڈیوٹی منجمد کر دی،اس کے علاوہ بجٹ میں خودکشی سے متعلق آگاہی دینے والی چیرٹیز کیلئے ایک کروڑ پانڈ کی مدد کا اعلان کیا گیا،جیریمی ہنٹ نے بتایا کہ آئندہ 5برسوں میں دفاعی بجٹ پر 11ارب پانڈ خرچ کیے جائیں گے،معیشت 2024میں 1.8، 2025میں 2.5فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی، برطانیہ میں جرمنی، فرانس اور جاپان سے کم ٹیکس ہیں،اس کے علاوہ بجٹ میں کارپوریشن ٹیکس 19سے 25فیصد کرنے کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق ڈھائی لاکھ پائونڈ سے زائد کمانے والی کمپنیاں اپریل سے 25فیصد ٹیکس دیں گی،پنشن کیلئے سالانہ ٹیکس فری الائونس کی حد 40ہزار سے بڑھا کر 60ہزار کردی گئی جبکہ لائف ٹائم الائونس کی حد ختم کر دی گئی،بجٹ تقریر پر وزیراعظم رشی سونک اور دیگر وزرا نے جیریمی ہنٹ کو شاباش دی،دوسری جانب لیبر لیڈر سرکیئر اسٹارمر نے کہا کہ ٹوری حکومت کی بد انتظامی کے سبب برطانیہ دیگر ممالک سے پیچھے رہ گیا، برطانیہ یورپ کا بیمار مرد بن گیا ہے، ملک کی معیشت کو بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جب تک سچ راج نہیں کرے گا،ملک میں عوام کا راج...

گریجوئیٹ فورم کے تحت میرپورخاص کے مقامی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جب تک سچ راج نہیں کرے گا،ملک میں عوام کا راج نہیں آسکتا۔ہمیں نیا یا پرانا نہیںبہتر پاکستان چاہئے۔پاکستان ایک اہم دور سے گذر رہا ہے۔تاریخ انسانی میں کوئی ایسا ملک نہیں جس کے قیام کے لئے بیس لاکھ جانوں کی قربانی دی گئی ہو۔قیام پاکستان کے وقت مہاجروں سے پوچھا گیا کہ کہاں جانا چاہتے ہیں،مہاجروں نے پاکستان کو قبول کیا اور انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت عمل میں آئی۔ہم نے آزادی کی قدر نہیں کی، عوام کو حقوق سے محروم رکھا۔جاگیرداروں نے وسائل پر قبضہ کرلیا اور وہی ایوانوں میں براجمان ہیں۔ایوان میں کسان کی نمائندگی جاگیردار اور مزدورکی نمائندگی سرمایہ دار کررہا ہے۔من پسند قوانین منظور کرکے غریب و متوسط طبقہ کو حق حکمرانی سے محروم رکھا گیا۔ اے پی ایم ایس او کے بطن سے ایک سیاسی جماعت ایم کیو ایم نے جنم لیا جو غریب و متوسط طبقہ کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔8اگست 1986ء کو ایم کیو ایم نے عام انتخابات میں حصہ لیا اور کراچی و حیدرآباد میں بھرپور کامیابی حاصل کی اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کے حقیقی نمائندوں نے عوام کے حقوق کی ترجمانی کی۔چند برس گذرنے کے بعد ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کے خلاف بدترین ریاستی آپریشن کیا گیا

جس کی مثال نہیں ملتی۔قصبہ علی گڑھ میں ظلم و بربریت سے کیا حاصل ہوا۔ہم نے ملک کے غریب و متوسط طبقہ کو شعور دیا ، بس یہی ہمارا جرم ٹھہرا۔جس جدوجہد کا آغاز ہم نے کیا اگر ہمارا ساتھ دیا جاتا تو پاکستان کے حالات آج یہ نہ ہوتے۔جب ہمارے ہاتھ میں شہری علاقوں کی باگ دوڑ آئی تو کوٹہ سسٹم کے باوجود ہم نے کام کیا اور شہری علاقوں نے ترقی کی۔آج پاکستان کے 60فیصد نوجوان ملک چھوڑ کر ترقی پسند ممالک میں اپنا کردار نبھانے جاچکے ہیںایم کیو ایم نے ہمیشہ نظریات کی سیاست کی ہے ۔آج بھی مہاجروں کے ساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ جاری ہے۔کوٹہ سسٹم اور جعلی ڈومیسائل کے ذریعے مہاجروں کو سرکاری ملازمتوں سے محروم کردیا گیا ہے۔گذشتہ چند برسوں میں تین لاکھ ملازمتیں دی گئیں لیکن مہاجروںکو محروم رکھا گیا۔1992ء کے ریاستی آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے ہزاروںکارکنان کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیا۔سیاسی و فلاحی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی گئی،لیکن اس کے باوجود حق پرستی کا پرچم بلند رکھا۔ایم کیو ایم پاکستان کی کاوشوں سے بہت جلدحیدرآباد میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی و صدر گریجوئیٹ فورم عبدالقادر خانزادہ اور رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹرظفر کمالی نے بھی خطاب کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو مست...

پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس نے کہا کہ تحریک انصاف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، ظالم حکمران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کو فی الفور واپس لیں۔ سینئر رہنما پی ٹی آئی اور سابق وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران ٹولے نے اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے، شہباز سرکار نے غریب عوام کو بھوک، غربت، مہنگائی، بے روزگاری سمیت دیگر مسائل تحفے میں دیئے ہیں، اسحاق ڈار ملکی معیشت کے لیے زہر قاتل ثابت ہوا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف پہنچا رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتیں کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، رات کے اندھیرے میں سفاک حکمرانوں کو پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر تھوڑی سی بھی شرم نہیں آئی، حکمرانوں کا دل پتھر ہو چکا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی عندلیب عباس نے کہا کہ اسحاق ڈار مسلسل غریب عوام کا معاشی قتل کرنے کے درپے ہے، نااہل نالائق اور نکمی شہباز سرکار نے رات کی اندھیرے میں ظالمانہ اضافہ کر کے قوم سے واردات کی ہے۔ عندلیب عباس کا مزید کہنا تھا کہ شہباز سرکار نیغریب دشمنی کی انتہا کر دی ہے، 13 کرپٹ ترین جماعتیں اپنی عیاشیوں کی خاطر غریب عوام کا خون چوس رہی ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئین وقانون کے عزم وعہد پر پوری استقامت سے ک...

چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے زمان پارک میں طاقت کے بے تحاشہ استعمال کی مذمت کو سراہتے ہیں آئین وقانون کے عزم وعہد پر پوری استقامت سے کاربند رہیں گے ، جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران کان نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، سپریم کورٹ بار کا آئین وقانون کی حکمرانی پر مضبوط موقف ہے ، انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں طاقت کے بے تحاشہ استعمال کی مذمت کے بیان کو سراہتے رہیں، میری پارٹی کی بنیادی قانون کی حکمرانی کے اصولوں پر رکھی گئی ، ہم اپنے اس عزم وعہد پر پوری استقامت سے کاربند رہیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان تحریک انصاف کا سینیٹ کی گولڈن جوبلی...

سینیٹ کی گولڈن جوبلی تقریب کے دوسرے دن کا بھی پاکستان تحریک انصاف نے بائیکاٹ کیا،تقریب میں اپوزیشن کی کمی محسوس کی گئی حکومتی سینیٹر مشاہدحسین سید نے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے دودن بعدتحریک انصاف کے سینیٹرز ایوان میںآجائیں گے ۔گولڈن جوبلی کے دوسرے روز مختلف ممالک کے سفراء بھی اجلاس میں شریک ہوئے اور خطاب کئے ۔گولڈن جوبلی سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرز نے کہاکہ پاکستان کی جمہوریت کواپنے سرکاری نوکروں سے خطرہ ہے پارلیمنٹ کو ایک اسکرپٹ دیا جاتا ہے جس پر وہ چلتی ہے پارلیمنٹ کو عوام کا ترجمان بننا ہوگا ،پارلیمنٹ کو حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ایسا لگتا ہے کہ عالمی ایجنڈا چاہتا ہے کہ پاکستان وہ کردار ادا کرے جو ہماری قومی ترجیحات کے مطابق نہیں ، امریکی نمائندے کی جانب سے پاکستان کو دئیے جانے والا لیکچر کے جواب میں پاکستان کو سخت جواب دینا چائیے ۔پاکستان اپنے مسائل خود حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،آئی ایم ایف نے کیا مطالبہ کیا کہ لانگ رینج کے میزائل پروگرام روکیںآئی ایم ایف کون ہے ہم خودمختار قوم ہیں، قائدایوان ووزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہونے کے بعد اس کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا

عالمی طاقت پاکستان کو اس کے ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی سمیت سٹریٹیجک اثاثوں پر کوئی فیصلہ لینے پر مجبور نہیں کرسکتی ہم اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کی اہمیت اور ذمہ داری سے مکمل آگاہ ہیں۔یورپی یونین کی نمائندے نے کہاکہ کسی بھی جمہوری نظام میں پارلیمان کا کلیدی کردار ہوتا ہے پارلیمان جمہوری حکومت کے اقدامات پر نظر رکھتی ہے۔جمعرات کو سینیٹ کا خصوصی اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ تحریک انصاف کے موجودہ وسابقہ سینیٹرز نے دوسرے روز بھی سینیٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کا بائیکاٹ جاری رکھا اور قائدحزب اختلاف سمیت کو ئی بھی پی ٹی آئی کا سینیٹر ایوان میں نہیں آیا۔دوسرے روز ایوان میں موجودہ سینیٹرزوسابق سینیٹرز کے علاوہ مختلف ممالک کے سفیر بھی موجود رہے اور انہوں نے بھی خطاب کیا ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ سینیٹ نے علاقائی امن و استحکام میں بھی کردار ادا کیا ۔میلینیم ڈویلپمنٹ گولز کے حصول میں سینیٹ کا کردار رہا ہے۔سینیٹ کے قیام کو پچاس سال مکمل ہوئے ۔اس عرصے میں سینیٹ نے جمہوریت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیاسینیٹ نے عوامی مسائل کے حل میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ایوان بالا نے پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کے تشخص کو عالمی سطح پر بہتر کرنے میں کردار ادا کیا۔قائد ایوان سینیٹ سینیٹراسحاق ڈار نے کہاکہ بہت خوشی ہے کہ اس اہم موقع پر غیر ملکی مندوبین بھی موجود ہیں۔سینیٹ نے پارلیمانی نظام جمہوریت میں فعال کردار ادا کیا۔اکتوبر 1999 ہماری ملکی تاریخ کا سیاہ وقت تھا۔ہم سینیٹ میں جمہوری اقدار کے مطابق کام کرتے ہیں۔

سالانہ بجٹ میں سینیٹ کا کردار صرف تجاویز دینے تک کا ہے۔بطور وزیر خزانہ میں نے سینیٹ کی متعدد تجاویز کو سالانہ بجٹ کا حصہ بنایا۔ہمیں پاکستان میں غیر ملکی سفیروں ، ہائی کمشنرز کا بہت تعاون حاصل رہا۔جمہوریت کے ذریعے مالیاتی نظم و نسق میں شفافیت لائی جا سکتی ہے ۔وفاقی وزیر قانون بیرسٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ایوان کو کمیٹی آف ہول میں تبدیل کرنا بہت اچھا خیال ہے اس کی وجہ سے غیر ملکی سفرا بھی ایوان میں بیٹھ سکتے ہیں۔غیر ملکی سفرا ایوان میں ہمارے ساتھ بیٹھ کر ہمارے پارلیمانی نظام کو قریب سے دیکھ سکتے ہیںسینیٹ نے جمہوری قدروں کی مضبوطی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا حالیہ سیلاب سے ہمارے سامنے ایک مختلف پاکستان دیکھنے کو ملا۔سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں پاکستان کا کردار ایک فیصد کے قریب ہے ۔موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہو رہا ہے۔عالمی برادری کو اس مسلے میں پاکستان سے مزید تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔سینیٹرمیاں رضا ربانی نے کہاکہ آج میں معمول سے ہٹ کر اسٹیبلشمنٹ پر تنقید نہیں کروں گاآج میں صرف پارلیمان کے کردار تک محدود رہوں گالاہور میں گزشتہ چند دنوں سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے امریکی نمائندے کی جانب سے پاکستان کو دئیے جانے والا لیکچر کے جواب میں پاکستان کو سخت جواب دینا چائیے ۔پاکستان اپنے مسائل خود حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔

میں یہ کہنا چاہوں گا کہ پارلیمنٹ نے سابق آرمی چیف کی توسیع میں کیوں کردار ادا کیاپارلیمنٹ کو صرف ربڑ سٹیمپ کا کردار نہیں ادا کر نا چائیے ۔ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات میں بھی پارلیمنٹ کو نظر انداز کیا گیا۔پارلیمنٹ کو سابقہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ایسا لگتا ہے کہ عالمی ایجنڈا چاہتا ہے کہ پاکستان وہ کردار ادا کرے جو ہماری قومی ترجیحات کے مطابق نہیں کہیں ایسا تو نہیں کہ عالمی طاقتیں ہمارے سٹریٹیجک اثاثوں پر نظر جمائے ہوئی ہیں۔جب سپریم اور ہائی کورٹ میں پارلیمان کے اندر ہونے والی قانون سازی اور دیگر امور کو اٹھایا جاتا ہے تب بھی پارلیمنٹ خاموش رہی یاد رکھنا چائیے کہ قانون سازی پارلیمان کا آئینی اختیار ہے قانون کی وضاحت عدالتوں کی زمہ داری ہے میں نے بطور چیئرمین سینیٹ اسی ایوان میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کو بلوایا تھاعسکری قیادت نے سینیٹ کی کمیٹی آف ہول میں شرکت کی تھی ۔جب پارلیمان اپنا فعال کردار ادا نہیں کرے گی تو خلا باقی قوتیں پر کریں گی۔قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے میاں رضاربانی کے آئی ایم ایف کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف نے ساتھ معاہدے کے حوالے سے کوئی چیز قوم سے نہیں چھپائی یہ معاہدہ سابقہ حکومت نے 2019 میں آئی ایم ایف کے ساتھ کیا تھامیں نے بطور وزیر خزانہ معاہدے کو حکومتی وہب سائٹ پر اپ لوڈ کیاکوئی بھی شہری معاہدے کے مندرجات پڑھ سکتا ہے

کوئی بھی عالمی طاقت پاکستان کو اس کے ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی سمیت سٹریٹیجک اثاثوں پر کوئی فیصلہ لینے پر مجبور نہیں کرسکتی ہم اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کی اہمیت اور ذمہ داری سے مکمل آگاہ ہیںآئی ایم ایف کے ساتھ جب سٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا تب بھی قوم کو ہر چیز سے آگاہ کریں گے آئی ایم ایف معمول سے ہٹ کرمعاہدے کے لئے بہت سخت شرائط رکھ رہا ہے۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ سینیٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ہمیں اپنے اچھے کاموں کے علاوہ حامیوں پر بھی بات کرنی چاہئے اس وقت پارلیمنٹ کو دو طرح سے خطرہ ہے، ایک پارلیمنٹ کے اندر اور دوسرا پارلیمنٹ کے باہر سے ہے ہم نے پچاس سال میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بجائے اشرافیہ پاکستان بنایاپارلیمنٹ کو ایک اسکرپٹ دیا جاتا ہے جس پر وہ چلتا ہے وزیر اعظم شہبازشریف کہتے ہیں کہ عام انتخابات سے قبل ان کو آرمی چیف جنرل باجوہ ،نوید مختار اور فیض حمید نے وزیراعظم بنانے کی آفرکی مگر میں نے ردکردیا سرکاری نوکر کون ہوتے ہیں وزیراعظم بنانے والے ۔پاکستان میں جمہوریت کو ہمارے سرکاری نوکروں سے خطرہ ہے پارلیمنٹ کو عوام کا ترجمان بننا ہوگا۔یورپی یونین کی نمائندے نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی جمہوری نظام میں پارلیمان کا کلیدی کردار ہوتا ہے پارلیمان جمہوری حکومت کے اقدامات پر نظر رکھتی ہے

یورپی یونین سینیٹ کے قیام کے پچاس سال مکمل ہونے پر پاکستان کی پارلیمان اور عوام کو مبارکباد دیتی ہے۔یورپی یونین پاکستانی پارلیمان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گایورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے پاکستان کی 80 فیصد مصنوعات یورپی یونین میں ڈیوٹی فری پہنچتی ہیں۔سابق سینیٹر زاہد خان نے کہاکہ حکومت یا موجودہ پارلیمنٹ میں ہمت ہے اس وقت جسٹس سجاد شاہ ہماری قانون سازی روکتے تھے آئی ایم ایف نے کیا مطالبہ کیا کہ لانگ رینج کے میزائل پروگرام روکیںآئی ایم ایف کون ہے ہم خودمختار قوم ہیںزلمے خلیل زاد کس کی نمائندگی کررہا ہے ہمیں پتہ ہے ہم خود فیصلہ لیں گے کہ کب الیکشن کرانے ہیںکسی کی ہدایات نہیں مانیں گے۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ پاکستانی پارلیمنٹ دنیا میں واحد ایوان ہے جس نے فلسطین کے حق میں سب سے زیادہ قراردادیں پیش کیںامریکہ نے جب عراق پر جب حملہ کرنا تھاپارلیمنٹ میں نے اس جنگ کے خلاف ووٹ دیا تھارضا ربانی نے اس وقت ڈرافٹ بھی تیار کیا تھاموسمیاتی تبدیلی سے متعلق پہلی دفعہ عوامی سماعتیں ہوئیںسلالہ سے متعلق آپریشن کے خلاف سینیٹ نے بھرپور کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ آج اپوزیشن کو بھی ایوان میں ہونا چاہیے تھا امید ہے دو دن بعد اپوزیشن بھی ایوان میںآجائے گی اجلاس سے دیگر سفیروں سابق سینیٹرز و موجودہ سینیٹرز نے بھی خطاب کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل 33منٹ میں امریک...

چین نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا امریکا پر ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا حملہ کرسکتا ہے جو صرف 33منٹ میں امریکا کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں سائنسدانوں نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا ایک کمپیوٹرائز تجربہ (simulated)اور تحقیق کی جس میں خیال کیا گیا کہ اگر امریکا کا جوہری دفاع میزائل کو روکنے میں ناکام رہا تو شمالی کوریا امریکا کو نشانہ بنانے کے قابل ہو جائے گا،بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانک سسٹمز انجینئرنگ کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم کے مطابق شمالی کوریا کے جوہری صلاحیت کے حامل Hwasong-15میزائل کی رینج 8ہزار میل جو تقریبا 13ہزار کلومیٹر ہے پورے امریکا پر حملہ کرنے کے لیے کافی رہے گی،رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں نے کہا کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کمپیوٹرائز تجربے میں ظاہر ہوا کہ موجودہ امریکی میزائل ڈیفنس نیٹ ورک میں کئی خلا موجود ہیں جنہیں حملوں کو روکنے اور ان کی نشاندہی کرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں،چین کے انسٹی ٹیوٹ برائے ایرو اسپیس ڈیفنس کی جانب سے شائع ہونے والی اس نئی تحقیق اور کمپیوٹرائز تجربے کی قیادت سائنسدان تانگ یوان نے کی اور اسے فروری میں جدید دفاعی ٹیکنالوجی جرنل میں شائع کیا،اس کمپیوٹرائز تجربے کا آغاز شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوب میں واقع شہر سنچون سے ہوا اور اس نے مسوری میں کولمبیا کو نشانہ بنایا،رپورٹس کے مطابق تحقیق کا اصل مقصد امریکی جوہری دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دوبرس کی تاخیر کے بعد بھارت کے لیے نامزد امر...

دوبرس کی تاخیر کے بعد بھارت کے لیے نامزد امریکی سفیر کا نام منظور کرلیا گیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ کی طرف سے بھارت کے لیے نامزد سفیر کا نام منظور کرلیا گیا،امریکی سینیٹ نے بھارت کے لیے نامزد امریکی سفیر کے انتخاب میں 42کے مقابلے میں 52ووٹوں سے ایریک گارسیٹی کا نام منظور کیا،رپورٹس کے مطابق بھارت کے لیے امریکا کے سفیر کی حیثیت سے ایریک گارسیٹی کا نام دو سال قبل نامزد کیا گیا تھا لیکن کچھ ڈیموکریٹس سمیت متعدد سینیٹرز کی مخالفت کی وجہ سے انہیں سینیٹ میں مکمل حمایت نہیں ملی تھی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسجد الحرام میں رمضان کے دوران 40ملین لیٹر آ...

مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے دوران 40ملین لیٹر آب زم زم تقسیم کیا جائے گا،سعودی عرب کے سرکاری میڈیاکے مطابق مسجدا الحرام میں حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین میں آب زم زم کی تقسیم کے لیے 30ہزار کولرز کا انتظام کیا ہے، مسجد الحرام کے داخلی اور خارجہ صحن میں سنگ مرمر کی سبیلوں سے بھی آب زم زم لیا جا سکے گا،حکام کے مطابق 40ملین لیٹر آب زم زم کی منظم تقسیم کے لیے ایک ہزار اہلکاروں کے ساتھ روبوٹ ٹیکنالوجی اور80اسمارٹ اسمارٹ ٹرالیوں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ آب زم زم کی تقسیم کے عمل کی 24گھنٹے نگرانی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب ایران معاہدے سے تنازعات کے خاتمے ک...

اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن ہانس گرنڈبرگ نے کہا ہے کہ سعودی عرب،ایران معاہدے سے تنازعات کے خاتمے کی رفتارمیں اضافہ ہوگا،عربمیڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن ہانس گرنڈبرگ نے سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ سعودی عرب اورایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے سے یمن میں جاری تنازعے کے خاتمے میں مدد ملے گی،ان کا کہنا تھا کہ یمن میں تنازعے کے خاتمے کے لیے مختلف سطحوں پرسفارتی کوششیں جاری ہیں،اس وقت ہم علاقائی سطح پر ایک نئی سفارتی رفتار کے ساتھ ساتھ بات چیت کے دائرہ کار میں تبدیلی کو دیکھ رہے ہیں،ہانس گرنڈبرگ نے کہا کہ یمن کے متحارب فریقوں کو اس علاقائی اور بین الاقوامی رفتار سے پیش کردہ موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ وہ زیادہ پرامن مستقبل کی جانب فیصلہ کن اقدام کرسکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ،زلزلہ متاثرہ علاقوں میں شدید بارشوں او...

ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 15افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سیلابی ریلوں میں بہہ کر متعدد افراد لاپتا ہیں ،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیے کے زلزلہ متاثرہ علاقوں ادیامان اور شانلی عرفہ میں منگل کی رات سے ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شانلی عرفا میں 111ملی میٹر بارش ہوئی،سیلاب سے مختلف حادثات میں عارضی پناہ گاہوں میں مقیم 12افراد سانلی عرفہ اور ایک سالہ بچے سمیت دو افراد ادیامان میں جاں بحق ہوئے جبکہ دونوں علاقوں میں سیلابی ریلے میں متعدد افراد اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں،شانلی عرفا کے دفتر گورنر نے جاری بارشوں کی وجہ سے ندیوں اور نہروں کے کنارے واقع مکانات میں مقیم شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر جائیں اور یہ بھی اعلان کیا کہ جب تک ضروری نہ ہو اپنے گھروں اور محفوظ علاقوں کو نہ چھوڑیں،موسلا دھار بارش کے باعث صوبے بھر کے تمام سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہی ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق برازیلین صدر کو سعودی عرب سے ملنے والے...

برازیلین عدالت نے ملک کے سابق صدر جیئر بولسونارو کو سعودی عرب سے ملنے والے قیمتی زیورات واپس کرنے کا حکم دے دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ بولسونارو 5دن میں امارات سے ملنے والی دو بندوقیں اور زیورات بھی واپس توشہ خانہ میں جمع کرائیں،یاد رہے کہ سابق صدر پر الزام ہے کہ وہ سعودی عرب میں ملنے والا 32ملین ڈالر کا سیٹ کسٹم میں ظاہر کیے بغیر گھر لے گئے،واضح رہے کہ برازیل کے قانون کے مطابق ایک ہزار ڈالر سے مہنگی جو بھی چیز بیرون ملک سے لائی جائے اسے ڈیکلیئر کرنا لازمی ہے ، ساتھ ہی صدور غیر ملکی تحائف توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد ساتھ لے جانے کے اہل نہیں ہوتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیبیا سے ڈھائی ٹن یورینیم چوری ، عالمی جوہری...

لیبیا سے ڈھائی ٹن یورینیم غائب ہوگئی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا سائٹ کے معائنے کے بعد رکن ممالک کو اپنے بیان میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے یورینیم کے 10ڈرم ڈیکلیئر کیے تھے جو اب وہاں نہیں ہیں، جوہری توانائی ایجنسی مذکورہ مقام سے یورینیم ہٹائے جانے کی مزید تحقیقات کرے گی ، لیبیا کی سائٹ پر یہ معائنہ گزشتہ برس ہونا تھا لیکن خطے کی خراب صورتحال کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا،ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ جوہری مقام سے متعلق کوئی خبر دینا خطرے سے خالی نہیں، مذکورہ مقام تک پہنچنے کے لیے پیچیدہ لاجسٹکس کی ضرورت ہے اور وہ یورینیم کی غیرموجودگی کی تحقیق کررہے ہیں،واضح رہے کہ 2003میں لیبیا کے معمر قذافی نے جوہری اسلحہ پروگرام ترک کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اردوان کا نیٹو میں شمولیت کیلئے فن لینڈ کی ح...

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اشارہ دیا ہے کہ ترکیہ جلد ہی فن لینڈ کی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن(نیٹو )میں شمولیت کی درخواست کی توثیق کر سکتا ہے اور اسے سویڈن سے علیحدہ فوجی اتحاد میں شامل ہونے کی اجازت دے سکتا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک سال پہلے یوکرین پر روس کے حملے سے گھبرا کر فن لینڈ اور سویڈن نے کئی دہائیوں کی عدم ہم آہنگی کو ترک کر دیا اور اتحاد میں شامل ہونے کے لیے درخواست دی ، نیٹو کے 28ارکان نے الحاق کی توثیق کی تاہم ترکیہ اور ہنگری نے ابھی تک حمایت نہیں کی ہے،صحافیوں کی جانب سے پوچھے جانے پر کہ کیا ترکیہ اس ہفتے فن لینڈ کے صدر سالی نینسٹو کے دورے کے بعد فن لینڈ کی رکنیت کی توثیق کر سکتا ہے اردوان نے جواب دیا انشا اللہ، اگر یہ سب سے بہتر ہے،اردوان نے کہا کہ ہم اپنے حصے کا کام کریں گے اور ہم اپنا وعدہ پورا کریں گے، جو وعدہ ہم نے کیا ہے اسے پورا کریں گے،رپورٹس کے مطابق فن لینڈ کے صدر نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اردوان ترکیہ کی حمایت کی تصدیق کر دیں گے،ترک حکام کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ فن لینڈ کی نیٹو کی رکنیت کے لیے ضروری مرحلہ انتخابات کے انعقاد سے پہلے مکمل ہو جائے گا،خیال رہے کہ امریکا اور نیٹو کے دیگر ممالک امید کر رہے ہیں کہ 11جولائی کو لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس میں دونوں نورڈک ممالک اتحاد کے رکن بن جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ میں7.1 شدت کازلزلہ ، سونامی الرٹ...

نیوزی لینڈ میں 7.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ،غیر ملکی میڈیاکے مطابق نیوزی لینڈ زلزلے سے لرز اٹھا ، جمعرات کی صبح آنیوالے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.1ریکارڈ کی گئی ہے ، زلزلہ کرماڈیک جزائرمیں آیا جو نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں تقریبا 1,000 کلومیٹر دور واقع ہے، زلزلے کا مرکز 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا،پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے جنوبی بحرالکاہل میں زلزلے کے مرکز سے 300کلومیٹر دور واقع ساحلوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے،نیوزی لینڈ کے جزائر میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پلوامہ ڈرامے پر بھارت کے اندر سے ہی سوالات ا...

مودی سرکار کے پلوامہ ڈرامے پر بھارت کے اندر سے ہی سوالات اٹھنے لگ گئے، راجستھان میں کانگریس رہنما سکھ جندر سنگھ رندھاوا نے مودی کے پلوامہ ڈرامے کا پردہ چاک کر دیا،راجستھان کے شہر جے پور میں مودی سرکار کے پلوامہ ڈرامے کے چرچے ہیں ، راجستھان میں کانگریس رہنما سکھ جندر سنگھ رندھاوا نے مودی کے پلوامہ ڈرامے کا پردہ چاک کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ پلوامہ حملہ کیسے ہوا؟میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس رہنما سکھ جندر سنگھ رندھاوا نے سوال اٹھایا کہ پلوامہ حملے کی انکوائری رپورٹ اب تک منظرِ عام پر کیوں نہ آئی؟ مودی جی نے کہا تھا گھر میں گھس کر ماریں گے، لیکن الٹا پاکستان نے گھر میں گھس کر مار دیا،انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ پلوامہ حملہ کسی سیاسی فائدے کیلئے تو نہیں کروایا گیا تھا ، کیا مودی نے پلوامہ حملہ الیکشن جیتنے کیلئے تو نہیں کروایا؟ پلوامہ حملہ14فروری2019کو لیتھی پورہ میں پیش آیا، اپریل 2019میں انتخابات میں پلوامہ حملے کو بنیاد بنا کر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی،سکھ جندر سنگھ رندھاوا کا کہنا تھا کہ مودی بھارت کا بیڑہ غرق کر رہا ہے اگر اقتدار میں رہا تو بھارت ختم ہو جائے گا ، مودی خاص طور اڈانی کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح بھارت کو تباہ کرنے کے لئے لایا،کانگریس رہنما نے کہا کہ مودی دیش بیچ رہا ہے، مودی کے ہوتے ہوئے ہم غلامی کی طرف جا رہے ہیں۔ سکھ جندر سنگھ رندھاوا کی ہنڈِن برگ سکینڈل کے مرکزی کردار اور مودی کے یارِ خاص گوتم اڈانی پر بھی سوالات اٹھا دیئے،کانگریس کی طرف سے آئینہ دکھانے پر بی جے پی رہنما تلملا اٹھے اور کانگریس رہنما کے بیانات کو غداری سے تشبیہ دے دی، واضح رہے کہ پاکستان پلوامہ حملے کے پیچھے چھپے مقاصد اور بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر عالمی برادری کو ماضی میں کئی بار آگاہ کر چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی کے علاقے گڈاپ میں جنگلی جانوروں کا موی...

کراچی کے علاقے گڈاپ کے ارباب گبول گوٹھ میں جنگلی جانوروں نے مویشیوں پر حملہ کردیا۔ مقامی افراد کے مطابق گزشتہ رات ایک بکری اور دو روز قبل دوبکریوں کو جنگلی جانور کھا گئے۔ محکمہ جنگلی حیات سندھ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بکریوں کو کسی ایک جانور نے نہیں کھایا، یہ حملہ لگڑبھگا، بھیڑیا یاگیڈرکا ہوسکتا ہے، جہاں جنگلی جانوروں نے حملہ کیا وہاں ڈمپنگ سائٹس بن چکی ہیں۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق ایسیعلاقے گیدڑوں کی پسندیدہ جگہ بن گئے ہیں، دن میں چیل کوے بھی ان علاقوں میں بہت ہوتے ہیں، اس علاقے میں ٹیم تحقیق کے لیے بھیجی جائیگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیرہ غازی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 17 زائرین...

ڈیرہ غازی خان میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 17 زائرین جاں بحق ہوگئے۔ ڈیرہ غازی خان میں زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے سے اموات کی تعداد 17 ہوگئی، ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا تھا، امدادی ٹیموں کو جمعرات کو سات روز بعد جائے وقوعہ سے مزید 2 لاشیں مل گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے واقعے میں لاپتہ بچے کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں