• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | پاکستان

افغانستان-ننگرہار-سٹرابیری کی کٹائی

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ایک کھیت میں ایک نوجوان لڑکا پلاسٹک کی ٹوکریوں میں سٹرابیری ڈال رہا ہے۔(شِنہوا)

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان-ننگرہار-سٹرابیری کی کٹائی

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ایک کھیت میں کسان سٹرابیری پیک کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سینوگرین کے سابق سربراہ کو بدعنوانی...

تائی یوآن(شِنہوا) چائنہ گرین ریزرو گروپ (سینوگرین) کے سابق ڈپٹی جنرل منیجر شو باویی کے خلاف رشوت خوری، سرکاری اداروں کے فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے اور ذاتی مفاد کے لیے غیر قانونی ٹریڈنگ کے مقدمے کی کارروائی کی گئی۔

کیس کی سماعت چین کے شمالی صوبہ شنشی میں داتونگ کی ثانوی عوامی عدالت نے کی۔

شو پر الزام ہے کہ اس نے 2006 اور 2021 کے درمیان اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے پراجیکٹ کنٹریکٹنگ، انٹرپرائز آپریشنز، پروجیکٹ فنڈز کی ادائیگی اور جاب ارینجمنٹ جیسے معاملات میں فائدہ اٹھایا۔ استغاثہ کے مطابق، غیر قانونی کاموں کے بدلے میں شو نے 1کروڑ38لاکھ یوآن(تقریباً20لاکھ ڈالر)کی رقم اور قیمتی سامان حاصل  کیا۔

ملزم پر پیٹرولیم سے متعلقہ سرکاری ادارے کے چیئرمین کی حیثیت سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنےاور ریاستی مفادات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔

اپنے بیان میں، شو نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پشیمانی کا اظہار کیا۔

شو کی سزا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان کی دفاعی فوج کا ہیلی کاپٹر 10 رکنی عمل...

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس (جی ایس ڈی ایف) کا ایک ہیلی کاپٹر جس میں 10 افراد سوار تھے جمعرات کو اوکی ناوا کے جنوب مغربی پریفیکچر کے پانیوں میں ریڈار سے غائب ہوکرلاپتہ ہو گیا۔

وزارت دفاع اور دیگر ذرائع کے حوالے سے عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے بتایا کہ  یو ایچ-60  کثیر المقاصد ہیلی کاپٹرمقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 40 منٹ پراوکی ناوا پریفیکچر کے میاکوجیما جزیرے کے ایک ہوائی اڈے سے تقریباً 18 کلومیٹر شمال مغرب میں ریڈار سے غائب ہو گیا۔

این ایچ کے نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے شام 4 بجے سے پہلے میاکوجیما سے اڑان بھری  جسے شام 5 بجے کے بعد جزیرے پر واپس لوٹنا تھا۔

جی ایس ڈی ایف نے کہا کہ دو پائلٹ ، دو مکینکس سمیت 10 رکنی عملہ جہاز میں سوار تھا جو سب سیلف ڈیفنس فورس کے ارکان تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کوسٹ گارڈ نے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے چار گشتی جہاز قریبی پانیوں میں روانہ کیے جس کا تعلق کماموٹو پریفیکچر میں ایک یونٹ سے ہے اور وہ نگرانی کی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں مکئی کی پیداوار میں اضافے کے لیے نئی...

بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے مکئی میں ایسے اہم جینز دریافت کیے ہیں جس سے کم رقبے پر زیادہ پودے کاشت کرتے ہوئے پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی میں جمعرات کو شائع ایک رپورٹ کے مطابق کم رقبے پر مکئی کے زیادہ پودوں کی کاشت پیداوار بڑھانے کا ایک مؤثر طریقہ ہے، لیکن اس سے جڑوں کی زمین میں مضبوطی کمزور ہونے سے مکئی کی پیداوار کو ایک بڑا خطرہ درپیش  رہتا ہے، جس کے نتیجے میں پیداوار اور معیار میں کمی اور فصل کی کٹائی کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔

چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ذیلی ادارے بائیوٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محققین اور چین کے دیگر اداروں نے زیڈ ایم وائی یو سی 2 اور زیڈ ایم وائی یو سی 4 نامی جینز کا پتہ چلایا ہے جو جڑوں کی ساخت کوریگولیٹ کرتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی کہ زیڈ ایم یو سی 4 سنگل میوٹینٹ اور زیڈ ایم یو سی 2/4 ڈبل میوٹینٹ جنگلی قسم کے پودوں کے مقابلے میں ایسی جڑوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو زیادہ مضبوطی سے زمین میں پیوست رہتی ہیں۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے کاروباری اداروں کی فروخت سے ہونے والی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے کاروباری اداروں  کی رواں سال کے آغاز سے ہی فروخت سے ہونے والی آمدنی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ ٹیکسیشن ایڈمنسٹریشن کے سربراہ وانگ جون نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک بھر میں کاروباری اداروں  کی  فروخت سے ہونے والی مشترکہ آمدنی میں 2023 کے پہلے تین ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.7 فیصد اور گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 6.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

وانگ نے کہا کہ مارچ میں ترقی کی رفتار مزید واضح ہوئی اور فروخت سے ہونے والی آمدنی میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 12.8 فیصد اضافہ ہوا۔

جنوری تامارچ کے اعداد و شمار سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ  پچھلے سال جولائی سے شروع ہونے والے چینی کاروباری اداروں کی فروخت کی آمدنی میں طویل خسارے کا رجحان تبدیل ہوگیا ہے۔

وانگ نے کہا کہ کاروباری اعتماد کو بھی تقویت ملی کیونکہ کاروباری اداروں کی خریداریوں کی مالیت میں مارچ میں گزشتہ سال سے 14.1 فیصد اضافہ ہوا، جو جنوری سے فروری تک کے 1.3 فیصد سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانسیسی صدر کا دورہ چین یورپ تعلقات میں نئی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بیجنگ میں ملاقات کی۔

جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں صدرشی نے تین سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد صدر میکرون کے سرکاری دورہ چین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے کے دوران، بدلتے ہوئے اور غیر مستحکم بین الاقوامی منظر نامے کے باوجود، چین اور فرانس نے اپنی ترقی اوردو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہائبرڈ فارمیٹ میں اعلیٰ معیار کے اسٹریٹجک رابطوں کو برقرار رکھا ، کوویڈ-19کے خلاف کوششوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور دو طرفہ تجارت میں مضبوط ترقی ہوئی اور ایرو اسپیس، ایوی ایشن، زراعت خوراک اور دیگرشعبوں میں تعاون کے اہم نتائج برآمد ہوئے۔

صدرشی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع اور افریقہ کی ترقی جیسے مسائل پر قریبی رابطوں اور ہم آہنگی کو بھی برقرار رکھا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج دنیا گہری اور تاریخی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، صدرشی نے کہا کہ چین اور فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور آزادی کی روایت کے حامل بڑے ممالک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور فرانس کثیر قطبی دنیا اور بین الاقوامی تعلقات میں زیادہ جمہوریت کے مضبوط حامی اور ان کے پاس اختلافات اور رکاوٹوں سے بالاتر ہو کر جامع تزویراتی شراکت داری کی مجموعی سمت کو برقرار رکھنے کی صلاحیت اور ذمہ داری ہے جو مستحکم اور باہمی مفاد پر مبنی، کاروباری و متحرک اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے حقیقی کثیرالجہتی کی مظہر ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دنیا کے ساتھ چین کے تبادلوں کی مکمل بحالی اور چین کے "دو اجلاسوں" کے کامیاب اختتام کے بعد صدر میکرون کا دورہ کسی یورپی سربراہ کا پہلا دورہ ہے، صدرشی نے کہا کہ یہ دورہ چین یورپ تعلقات میں نئی رفتار اور نئی توانائی پیداکرے گا۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانسیسی صدر کا دورہ چین یورپ تعلقات میں نئی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بیجنگ میں ملاقات کی۔

جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں صدرشی نے تین سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد صدر میکرون کے سرکاری دورہ چین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے کے دوران، بدلتے ہوئے اور غیر مستحکم بین الاقوامی منظر نامے کے باوجود، چین اور فرانس نے اپنی ترقی اوردو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہائبرڈ فارمیٹ میں اعلیٰ معیار کے اسٹریٹجک رابطوں کو برقرار رکھا ، کوویڈ-19کے خلاف کوششوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور دو طرفہ تجارت میں مضبوط ترقی ہوئی اور ایرو اسپیس، ایوی ایشن، زراعت خوراک اور دیگرشعبوں میں تعاون کے اہم نتائج برآمد ہوئے۔

صدرشی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع اور افریقہ کی ترقی جیسے مسائل پر قریبی رابطوں اور ہم آہنگی کو بھی برقرار رکھا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج دنیا گہری اور تاریخی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، صدرشی نے کہا کہ چین اور فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور آزادی کی روایت کے حامل بڑے ممالک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور فرانس کثیر قطبی دنیا اور بین الاقوامی تعلقات میں زیادہ جمہوریت کے مضبوط حامی اور ان کے پاس اختلافات اور رکاوٹوں سے بالاتر ہو کر جامع تزویراتی شراکت داری کی مجموعی سمت کو برقرار رکھنے کی صلاحیت اور ذمہ داری ہے جو مستحکم اور باہمی مفاد پر مبنی، کاروباری و متحرک اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے حقیقی کثیرالجہتی کی مظہر ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دنیا کے ساتھ چین کے تبادلوں کی مکمل بحالی اور چین کے "دو اجلاسوں" کے کامیاب اختتام کے بعد صدر میکرون کا دورہ کسی یورپی سربراہ کا پہلا دورہ ہے، صدرشی نے کہا کہ یہ دورہ چین یورپ تعلقات میں نئی رفتار اور نئی توانائی پیداکرے گا۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور فرانس کا عالمی و علاقائی مسائل پر ہم...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نے  بیجنگ میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔

جمعرات کوملاقات میں نیشنل پیپلزکانگریس(این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے سٹریٹجک  اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فعال طور پر فروغ دینے اوراہم عالمی و علاقائی مسائل کے امور پر رابطے و ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

ژاؤ نے  کہا کہ چین اور فرانس کی مقننہ کو قانون سازی کے تجربات کے تبادلے، ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور چین فرانس تعلقات کے لیے عوامی حمایت کو مستحکم کرنے کے لیے باقاعدہ تبادلے کے طریقہ کار کا بہتر استعمال جاری رکھنا چاہیے۔

دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی ترقی کو سراہتے ہوئے میکرون نے کہا کہ فرانس آزادانہ طور پر چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور معیشت، تجارت ،ثقافت اور قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں میڈیکل کاسمیٹولوجی سے متعلقہ جرائم م...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے اعلیٰ ترین عوامی استغاثہ (ایس پی پی) کے مطابق، میڈیکل کاسمیٹولوجی سے متعلقہ جرائم کے خلاف ستمبر 2022 سے شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے دوران استغاثہ کے اداروں نے 129 مقدمات میں 381 افراد کے خلاف مقدمہ کی کارروائی کی ہے۔

ایس پی پی نے کہا کہ کریک ڈاؤن کے آغاز کے بعد سے، ملک بھر میں استغاثہ کے اداروں نے 89 میڈیکل کاسمیٹولوجی کریمنل کیسز میں ملوث 306 افراد کی گرفتاری کی منظوری دی ، جبکہ مجموعی طور پر 838 مفاد عامہ کے مقدمات درج اور ان کو نمٹایا گیا۔

ایس پی پی نے جمعرات کو چھ عام مقدمات کی تفصیلات جاری کیں جن میں پراسیکیوٹرز نے بڑے مجرمانہ طریقوں اور طبی کاسمیٹولوجی کاانتخاب کرنے والے صارفین کے لیے اہم  اور پوشیدہ خطرات کو ظاہر کرنے اور صارفین کو اپنے طور پر طبی کاسمیٹولوجی خدمات منتخب کرنے بارے خبردار کرنے کے مقصد کے لیے میڈیکل کاسمیٹولوجی کے غیر قانونی اور مجرمانہ مقدمات سے نمٹاگیا۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس کے ساتھ دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت دار...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ سے فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے ملاقات کی، جو صدر ایمانوئیل میکرون کے ہمراہ چین کے دورہ پر ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین  فرانسیسی صدرمیکرون کے دورے کو بہت اہمیت دیتا ہے، چھن نے کہا کہ ان کا ملک فرانس کے ساتھ مل کر دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو اعلیٰ سطح تک لے جانے کے لیے تیار ہے۔

اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے چھن نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ اس حوالے سے تقریبات اور اعلیٰ سطح کے ثقافتی اور عوامی تبادلوں کے انعقاد ،ہر سطح پر بات چیت اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر کولونا نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ تعلقات کو تزویراتی اور طویل المدتی نقطہ نظر سے دیکھتا اور صدر میکرون کے دورے کے انتظامات کرنے پر چین کو سراہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل مستحکم کرنے اور عالمی چیلنجز کا مشترکہ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس کے ساتھ دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت دار...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ سے فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے ملاقات کی، جو صدر ایمانوئیل میکرون کے ہمراہ چین کے دورہ پر ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین  فرانسیسی صدرمیکرون کے دورے کو بہت اہمیت دیتا ہے، چھن نے کہا کہ ان کا ملک فرانس کے ساتھ مل کر دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو اعلیٰ سطح تک لے جانے کے لیے تیار ہے۔

اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے چھن نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ اس حوالے سے تقریبات اور اعلیٰ سطح کے ثقافتی اور عوامی تبادلوں کے انعقاد ،ہر سطح پر بات چیت اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر کولونا نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ تعلقات کو تزویراتی اور طویل المدتی نقطہ نظر سے دیکھتا اور صدر میکرون کے دورے کے انتظامات کرنے پر چین کو سراہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل مستحکم کرنے اور عالمی چیلنجز کا مشترکہ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سربراہ کا مسجد اقصیٰ میں اسر...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بیت المقدس کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی تشدد پر دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سکریٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے مسجد اقصیٰ کادوسرا نام استعمال کرتے ہوئے  کہا کہ سیکرٹری جنرل نے بیت المقدس کی القِبلی مسجد کے اندر اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے تشدد اور مار پیٹ کی آج صبح کی تصاویر دیکھ کرغم و تشویش کا اظہارکیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہودیوں، عیسائیوں اور مسلمانوں کے لیے سال کا یہ وقت مقدس ہے جو  تشدد نہیں بلکہ امن کا وقت ہونا چاہیے۔ عبادت گاہوں کو صرف پرامن مذہبی عبادات کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور وینز لینڈ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مسجد کے اندر تشدد کی تصاویر دیکھ کر حیران ہیں۔ وینز لینڈ نے کہا کہ انہیں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں پر تشدد اور بڑی تعداد میں انکی گرفتاریوں پر تشویش ہے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ پشاور۔ موسم بہار

پشاور، ایک باغ میں ایک شہد کی مکھی پھول سے رس کشید کررہی ہے۔(شِنہوا)

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ژینگ ژو ۔ فنون عجائب گھر

چین ، وسطی صوبہ ہینان کے صدر مقام ژینگ ژو میں چھنگ منگ میلے کے دوران ژینگ ژو فنون عجائب گھر کے نئے مقام پر منعقدہ نمائش میں خاتون سیاح تصاویر بنارہی ہے۔(شِنہوا)

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ شی ۔ لیو ژو۔ بوہینا پھول

چین ، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر لیو ژو میں گاڑیاں بوہینا کے کھلتے پھول نظر آرہے ہیں۔(شِنہوا)

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ شی ۔ لیو ژو۔ بوہینا پھول

چین ، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر لیو ژو میں گاڑیاں بوہینا کے کھلتے پھولوں کے پاس سے گزررہی ہیں۔ (شِنہوا)

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ پشاور۔ موسم بہار

پشاور ، ایک باغ میں ایک تتلی پھول سے رس کشید کررہی ہے ۔(شِنہوا)

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، چھو نگ چھنگ میں 30 ارب امریکی ڈالرز سے...

 چھو نگ چھنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغرب میں واقع چھو نگ چھنگ بلدیہ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں  70 بڑے منصوبوں پر دستخط کیے ہیں جن کے مجموعی معاہدے کی مالیت 208 ارب یوآن (تقریباً 30 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد ہے۔

جمعرات کے روز چھو نگ چھنگ کے جیولونگ پھو ضلع میں ایک مشترکہ دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ نئی سرمایہ کاری اہم صنعتوں میں پھیلی ہوگی جن میں انٹیلی جنٹ اینڈ نیٹ ورکڈ نیو انرجی وہیکلز (این ای ویز) ، انٹیگریٹڈ سرکٹس، بائیو میڈیسن، سافٹ ویئر انفارمیشن کے ساتھ ساتھ سائنسی اور تکنیکی جدت سازی شامل ہے۔

78 فیصد سے زائد منصوبوں میں ایک ارب یوآن سے زائد کے سودے شامل ہیں۔ ضلع کی حکومت کے مطابق جن منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں ان میں سے پانچ 10 ارب یوآن سے زائد کی سرمایہ کاری کے لیے ہیں۔

توقع ہے کہ چھو نگ  چھنگ مستقبل میں نیو انرجی  پاور بیٹری اور فارماسوٹیکل پیداواری مراکز جیسے مزید صنعتی اڈے تعمیر کرے گا ۔

 تقریباً 31.7 ارب یوآن کے معاہدے کی سرمایہ کاری کے ساتھ انٹیلی جنٹ اینڈ نیٹ ورکڈ این ای ویز سے متعلق 10 منصوبوں پر دستخط کیے گئے  جس میں چین کے مغرب میں اپنے کاروبار کے لئے ٹی 3 ٹریول سروس کمپنی کے علاقائی ہیڈ کوارٹر کے لئے تعمیراتی منصوبہ بھی شامل ہے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، آتشیں اسلحہ سے بچوں اور نوعمر افراد...

نیویارک (شِنہوا) امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 2020 کے بعد سے آتشیں اسلحہ سے بچوں اور نوعمرافراد کی اموات کار حادثات کے مقابلے میں بڑھ گئی ہیں۔

سینٹرفار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) ونڈر کے اعدادوشمار کے مطابق 2021 میں 19 فیصد بچوں کی اموات (1۔18 سال کی عمر) آتشیں اسلحے سے ہوئی۔

رواں سال اب تک 3 ہزار 600 بچے آتشیں اسلحہ کے واقعات میں موت کا شکار ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ہرایک لاکھ بچوں میں سے 5 بچوں نے اپنی جان گنوادی۔ اس کے برعکس کسی دوسرے ملک میں بچوں کی اموات کی 4 بڑی وجوہات میں آتشیں اسلحہ شامل نہیں ہے۔

گن وائلنس آرکائیو کے مطابق 2023 میں اب تک اجتماعی فائرنگ کے 130 واقعات ہوچکے ہیں جو 2013 کے بعد اس عرصے میں فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات ہیں۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق نوول کرونا وائرس وبا کے دوران مجموعی طور پر بچوں اور نوعمروں کی اموات میں اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ نوول کرونا وائر س نہیں بلکہ مہلک زخم تھے ۔ 2020 میں اموات میں اضافے کا تقریباً نصف حصہ آتشیں اسلحہ سے ہوا۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طالبان کی افغان خواتین عملے پر پابندی کی مذم...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ خواتین کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما بہوس نے افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی کے طالبان کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

سیما بہوس نے کہا کہ ہم اپنے ساتھیوں اور اُن تمام خواتین کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑے ہیں جو اپنے ملک کی خدمت کے لئے ہر روز اپنی جان خطرے میں ڈالتی ہیں اور ہم ان کی لگن ،پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ہم اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج ان کے ناقابل تنسیخ بنیادی انسانی حقوق پر دوبارہ زور دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی خواتین افرادی قوت کو مردوں سے تبدیل نہیں کریں گے۔ اقوام متحدہ کی خواتین ہر ممکن حالت میں اہم خدمات اور مدد کی فراہمی جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں تاکہ کوئی بھی خاتون یا لڑکی پیچھے نہ رہ جائے۔

انہو ں نے واضح کیا کہ افغانستان 28 کروڑ 30 لاکھ افراد کے ساتھ انسانی بحران کا شکار ہے جہاں دو تہائی سے زائد آبادی کو زندہ رہنے کے لئے انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں تقریباً ایک چوتھائی سے زائد گھرانے خواتین پر مشتمل ہیں۔

سیما بہوس نے کہا کہ ہنر مند خواتین امدادی کارکنوں کو ہٹانے سے خواتین اور لڑکیوں کی زندگی بچانے والی اہم خدمات تک رسائی کم ہو جاتی ہے اور جب انہیں مردوں سے مدد لینی پڑے تو ان کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، چھنگ منگ میلے کے دوران 2 کروڑ 40 لاکھ...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں چھنگ منگ میلے کے دوران تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ مقامی سیاحوں کے دورے ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 22.7 فیصد زائد ہیں۔

چین کی وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق ان دوروں سے 6.52 ارب یوآن (تقریباً 94 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالرز) سیاحتی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 29 فیصد زائد ہے۔

گزشتہ برسوں کی نسبت رواں سال چھنگ منگ میلہ یا مقبروں کی صفائی کے دن کے ساتھ اختتام ہفتہ کی مسلسل تین چھٹیاں نہیں تھیں جس کا مطلب یہ ہے کہ متعدد چینی باشندوں نے ایک روزہ سیاحتی دورہ کیا ۔

علی بابا کی سفری شاخ فلیگی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت بدھ کو سیاحتی مصنوعات کی بکنگ میں 6 گنا اضافہ ہوا ہے جس میں عجائب گھر اور تفریحی پارک سرفہرست مقامات رہے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفیر کی جانب سے ویتنام جنگ کے شہیدوں کو...

ہنوئی (شِنہوا) ویتنام میں چینی سفارتخانے کی ایک ٹیم نے ویتنام کے شمالی صوبہ باک گیانگ کے ڈاؤ مائی قبرستان میں ویتنام جنگ کے دوران شہید ہونے والے چینی شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ویتنام میں چین کے سفیر  شی اونگ بو  نے  ڈاؤ مائی قبرستان میں منعقدہ ایک یادگار کے دوران چینی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے میں چینی ٹیم کی قیادت کی۔

سفیر کے ہمراہ ویتنامی حکام بھی موجود تھے جن کی قیادت باک گیانگ صوبائی عوامی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین مائی سون اور ویتنام ۔چین دوستی ایسوسی ایشن کے ڈپٹی چیئرمین نگوین ون کوانگ نے کی۔

شی اونگ نے کہا کہ امریکی جارحیت کے خلاف 1 ہزار 400 سے زائد چینی سپاہی شہید ہو ئے جن کو ویتنام میں سپرد خاک کیا گیا ہے ۔

 انہوں نے دونوں ممالک اور خطے کے امن میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور چین اور ویتنام کے عوام کے درمیان دوستی کو مضبوط بنایا ہے۔

چینی سفیر کے مطابق ڈاؤمائی قبرستان شمالی اور وسطی ویتنام کے بہت سے قبرستانوں میں سے ایک ہےجہاں ویتنام جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے چینی شہید دفن ہیں۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔کمبوڈیا فوجی مشق کامیابی سے اختتام پذیر

کمبوڈیا (شِنہوا) چین اور کمبوڈیا کے درمیان مشترکہ فوجی مشق " گولڈن ڈریگن 2023" کا پانچواں  مرحلہ رائل جینڈر میری ٹریننگ سینٹر میں کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔

کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع جنرل ٹی بان اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل وے وین ہوئی کے علاوہ کمبوڈیا میں چین کے سفیر وانگ وینٹیان نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بان نے کہا کہ فوجی مشق دونوں ممالک اور فوجوں کے درمیان مفید نتائج کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس مشترکہ مشق نے دونوں ممالک کی افواج کی استعداد کار میں اضافہ کیا ہے  اور  یکجہتی کے جذبے ، دونوں ممالک اور عوام کے درمیان روایتی دوستی اور تعاون کو مزید بڑھایا اور خطے اور دنیا کے اندر امن اور استحکام کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشق دونوں ممالک کے اعلیٰ معیار کے عزم ، اعلیٰ درجے اور اعلیٰ معیار کی چین۔کمبوڈیا کمیونٹی کی تعمیر کے ساتھ نئے دور کے مشترکہ مستقبل کی عکاسی کرتی ہے۔

اس مو قع پر وے نے کہا کہ مشترکہ مشق نے نہ صرف انسداد دہشتگردی اور انسانی امداد بارے دونوں افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے بلکہ دونوں افواج کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھایا ہے اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ مشق چین۔کمبوڈیا کی پُرامن ترقی کے تصور کوفروغ دینے کے لئے ایک کھڑکی ہے  اور یہ مشق ہمارے خطے کے امن کے تحفظ ، سیکورٹی اور استحکام کو فروغ دینے کے لئے پختہ ارادے اور عزم کا ثبوت ہے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کو سرد جنگ کے فریم ورک کو مسترد کرنے...

نیو یارک (شِنہوا) امریکہ کو سرد جنگ کے فریم ورک کو مسترد کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ چین سے تعلقات کے چوراہے پر ہو تے ہوئے بدقسمتی سے پُر خطر  طور پر غلط راہ پر  گا مزن ہے۔

ڈیلی بیسٹ میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں امریکی میڈیا کمپنی روتھکوپف گروپ کے سی ای او ڈیوڈ روتھکوپف نے امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ایورل ہینز کے اس الزام کی تردید کی ہے کہ چین امریکی قومی سلامتی کے لئے نتیجہ خیز خطرہ ہے۔

روتھکوپف  نے سوال کیا کہ یہ اتنا بڑا خطرہ کیوں ہے جبکہ ملک کی اپنے خطے سے باہر فتح کی گزشتہ 5 ہزار سالوں کے دوران کوئی تاریخ نہیں ہے اور یہ امریکہ کے لئے براہِ راست حملے کا خطرہ بننے کے قابل یا مائل ہونے سے بہت دور ہے۔

مصنف نے کہا کہ اس خام خیالی کو ختم کرنا ہو گا کہ چین۔امریکہ تعلقات کسی بھی طرح زیروسم کا تنازعہ ہیں۔ ہماری معیشتیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں اور 70 ہزار سے زائد امریکی کمپنیز چین میں کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوئی ایک بھی بڑا عالمی مسئلہ چین کے ساتھ تعاون کے بغیر حل نہیں کر سکتے جن میں سے ہمارے متعدد مفادات جڑے ہوئے ہیں اور کچھ ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کو سرد جنگ کے فریم ورک کو مسترد کرنے...

نیو یارک (شِنہوا) امریکہ کو سرد جنگ کے فریم ورک کو مسترد کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ چین سے تعلقات کے چوراہے پر ہو تے ہوئے بدقسمتی سے پُر خطر  طور پر غلط راہ پر  گا مزن ہے۔

ڈیلی بیسٹ میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں امریکی میڈیا کمپنی روتھکوپف گروپ کے سی ای او ڈیوڈ روتھکوپف نے امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ایورل ہینز کے اس الزام کی تردید کی ہے کہ چین امریکی قومی سلامتی کے لئے نتیجہ خیز خطرہ ہے۔

روتھکوپف  نے سوال کیا کہ یہ اتنا بڑا خطرہ کیوں ہے جبکہ ملک کی اپنے خطے سے باہر فتح کی گزشتہ 5 ہزار سالوں کے دوران کوئی تاریخ نہیں ہے اور یہ امریکہ کے لئے براہِ راست حملے کا خطرہ بننے کے قابل یا مائل ہونے سے بہت دور ہے۔

مصنف نے کہا کہ اس خام خیالی کو ختم کرنا ہو گا کہ چین۔امریکہ تعلقات کسی بھی طرح زیروسم کا تنازعہ ہیں۔ ہماری معیشتیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں اور 70 ہزار سے زائد امریکی کمپنیز چین میں کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوئی ایک بھی بڑا عالمی مسئلہ چین کے ساتھ تعاون کے بغیر حل نہیں کر سکتے جن میں سے ہمارے متعدد مفادات جڑے ہوئے ہیں اور کچھ ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزارت خارجہ کا تسائی انگ وین کے امریکہ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تائیوان کی رہنما تسائی انگ وین کے امریکہ کے " ٹرانزٹ" دورے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان نے جمعرات کے روز کہا کہ حالیہ دنوں میں چین کی کڑی تنقید اور باربار انتباہ کو نظرانداز کرتے ہوئے امریکہ نے تسائی انگ وین کے امریکہ کے "ٹرانزٹ" دورے اور ان کے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میک کارتھی کے ساتھ ملاقات کی اجازت دی ہے ۔ کیون میک کارتھی امریکہ کے تیسرے اعلیٰ ترین عہدے دار ہیں۔

امریکی عہدیداروں اور کانگریس ارکان کو تسائی سے رابطے کی بھی اجازت دی گئی۔ انہیں "تائیوان کی آزادی" کے مطالبے پر علیحدگی پسند بیانات کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا۔

مختصراً یہ کہ امریکہ نے تائیوان حکام کے ساتھ ملی بھگت کرکے "تائیوان کی آزادی" کے خواہشمند علیحدگی پسندوں کو امریکی سرزمین پر سیاسی سرگرمیاں انجام دینے، امریکہ اور تائیوان کے درمیان باضابطہ بات چیت کرنے اور امریکہ۔ تائیوان ٹھوس تعلقات کے فروغ کی کوشش کی ہے۔

اس طرح کے اقدامات نے ایک چین اصول اور تین چین ۔ امریکہ  مشترکہ اعلامیوں کی شقوں اور چین کی خودمختاری و علاقائی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ اس سے علیحدگی پسند قوتوں کو "تائیوان کی آزادی" کے غلط اشارے ملے۔ چین ان اقدامات کی سختی سے مخالفت اور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔

بیان کے مطابق ایک چین اصول پر بین الاقوامی برادری کا اتفاق رائے ہے اور بین الاقوامی تعلقات کا اولین اصول ہے ۔ یہ چین ۔ امریکہ سفارتی تعلقات کے قیام اور انہیں فروغ دینے کی پیشگی شرط اور بنیاد تشکیل دیتا ہے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امر یکہ نے تسائی انگ وین کے ٹرانزٹ دورے پر چ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے قومی عوامی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی نے جمعرات کو تائیوان کی رہنما تسائی انگ وین کی امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میک کارتھی سمیت دیگر امریکی کانگریس کے دیگر ارکان سے ملاقات پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ایک بیان کے مطابق 6 اپریل کو چین کی سخت مخالفت اور سنجیدہ نمائندگی کو نظرانداز کرتے ہوئےامریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میک کارتھی اور کانگریس کے دیگر ارکان نے تسائی انگ وین سے ملاقات پر اصرار کیا۔ تسائی انگ وین امریکہ کے "ٹرانزٹ" دورے پر ہیں۔

اس طرح کے اقدامات نے ایک چین اصول اور تین چین ۔ امریکہ  مشترکہ اعلامیوں کی شقوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور اس سے چین کی خودمختاری و علاقائی سلامتی کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیاد کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ چین کی قومی عوامی کانگریس اس اقدام کی سختی سے مخالفت اور  شدید مذمت کرتی ہے۔

دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے، عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندہ واحد قانونی حکومت ہے۔

قاہرہ اعلامیہ اور پوٹس ڈیم اعلامیہ سمیت متعدد بین الاقوامی قانونی دستاویزات نے تائیوان پر چین کے اختیار کی وضاحت کی ہے۔

تائیوان کو بین الاقوامی قانون میں چین کا حصہ ہونے کے سوا کوئی اور درجہ حاصل نہیں، امریکی حکومت کے تیسرے اعلیٰ ترین عہدے دار میک کارتھی کے اس اقدام نے تائیوان معاملے پرامریکہ کے چین سے کیے گئے وعدے کو توڑ دیا اور "تائیوان کی آزادی" کے خواہشمندوں کو غلط اشارے دیئے۔

اس نے تاریخی حقائق اور انصاف کو پامال کیا ہے اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کو زد پہنچائی ہے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ تائیوان بارے اپنے سنجیدہ سیاسی وعدے ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے  تائیوان کی رہنما تسائی انگ وین کے امریکہ کے " ٹرانزٹ" دورے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکہ اور تائیوان کے درمیان ہر قسم کے سرکاری رابطے اور تائیوان کے رہنماؤں کے کسی بھی نام اور کسی بھی بہانے کے تحت کئے جانے والے امریکی دورے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

ہم امریکہ کی جانب سے ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک چین کے اصول اور تین چین۔امریکہ مشترکہ معاہدوں کی دفعات کی خلاف ورزی ہے۔ 

ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ تائیوان کے سوال پر چین سے کئے گئے سنجیدہ سیاسی وعدے کا احترام کرے ۔ امریکہ کو لازمی طور پرچین کے داخلی معاملات میں اپنی کھلم کھلا مداخلت بند کرنا اور تائیوان کے ساتھ اپنے سرکاری رابطوں کو روکنا ہو گا۔

امریکہ کو تائیوان کے ساتھ ٹھوس تبادلوں کو اپ گریڈکرنے کے عمل کو فوری طور پر روکتے ہوئے ہٹ دھرمی سے ایک چائنہ کے اصول کو کھوکھلا کرنا بند کرنا چاہیے۔

پیپلز لبریشن آرمی آف چائنہ (پی ایل اے) اپنی ذمہ داری اور مشن کے لئے پرعزم ہے اور ہمیشہ انتہا ئی چو کس رہتی ہے۔ پی ایل اے ثابت قدمی سے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کی بھی حفاظت کر ے گی۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد، بحرین جانے والے مسافر سے منشیات ب...

ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے فیصل آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے کے لیے پہنچے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرلیں۔ اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر محمد رانجھا بحرین جانے کے لیے فیصل آباد ائیرپورٹ پر پہنچا تھا کہ اے ایس ایف کے عمل نے چیکنگ کے دوران بیگ میں منشیات کی نشاندہی کی۔ مسافر نے منشیات بیگ کے پیندے میں کمال مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 1.850 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہورہے ہیں، مصدق...

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہورہے ہیں، ذخائر کم ہونے کی وجہ سے 24 گھنٹے گیس کی فراہمی ناممکن ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور مصدق ملک کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں گیس کا بہت بحران ہے۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، لوگ مشکل میں ہیں۔ پاکستان میں 33 ہزار 581 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا ہوتی ہے۔ سندھ 2200،2100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا کرتا ہے۔ پاکستان میں 62 تا 63 فیصد گیس پیداوار سندھ میں ہوتی ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان سے 3200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا ہوتی ہے۔ 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فلڈ کے کمپریسرز کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ 300 ایم ایم سی ایف ڈی میں سے 1400 پاور سیکٹر کو فراہم کی جاتی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ صوبے کی 1000 گیس کی اسکیمز منظور کی تھیں جو 11-2010 سے زیر التوا ہیں۔ رمضان میں گیس کی لوڈشیڈنگ روزہ داروں کیلئے بڑا مسئلہ ہے۔ سحری اور افطاری میں لوگ شدید پریشان ہوتے ہیں۔ جو صوبہ گیس پیدا کر رہا ہے اس کو گیس ملنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی 8 مقدمات میں حاضری سے استثنی کی...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 8 مقدمات میں حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کی ضمانت میں 18اپریل تک توسیع کردی ۔عمران خان کی 8 مقدمات میں درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضری سیاستثنی کی درخواست منظورکرلی گئی۔عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں 18اپریل تک توسیع کردی۔ خیال رہے کہ عمران خان نے 8 کیسوں میں عبوری ضمانت پرہیں۔سابق وزیراعظم نے سیکیورٹی واپس لینے پربھی عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہمارے خلاف یوکرینی دہشت گرد حملوں میں مغربی...

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کے روز سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی فوج کے وار بلاگر کی ایک دھماکے میں ہلاکت کے تین دن بعد مغربی انٹیلی جنس سروسز کا نام لینے بغیر الزام لگایا کہ یوکرین ان کے ملک میں دہشت گرد حملوںمیں ملوث ہے،صدر پیوٹن نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر یقین کرنے کی وجہ ہے کہ تیسرے ممالک اور مغربی انٹیلی جنس سروسز روس کے زیر انتظام علاقوں میں تخریب کاری اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی تیاریوں میں ملوث ہیں،اس اجلاس میں یوکرین کے ان چار خطوں کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی جن کا گشتہ سال روس نے الحاق کیا تھا،ملاقات کے دوران روسی صدر نے یوکرینی حکام پر الزام لگایا کہ وہ ان چار خطوں میں "وہاں مقیم شہریوں کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ کیف فورسز ان علاقوں پر اپنے حملوں میں کسی کو نہیں بخشتی، ان پر توپ خانے سے گولہ باری تک اور ٹارگٹڈ روسی اہلکاروں اور دیگر عوامی شخصیات کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے تک کیے جاتے ہیں،پیوٹن نے روسی سکیورٹی فورسز کو حکم دیا کہ وہ ان علاقوں میں مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی ڈی اے سفید ہاتھی بن گیا پیسے دینے کے باوج...

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے کہا کہ سی ڈی اے سفید ہاتھی بن گیا ہے پیسے دینے کے باوجود بھی پارلیمنٹ لاجز کی تعمیر و مرمت کا کام نہیں کیا گیا ،صفائی اور تعمیر و مرمت کا کام آٹ سورس کرنے کی تجاویز دے دیں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے معاملہ قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کو بیجھوا دیا ہے جبکہ وفاقی برائے تعلیم رانا حسین نے کہا کہ جو بھی ڈپٹی سپیکر بنتا ہے وہ اپنا ٹھیکدار لے آتا جس کی وجہ سے معاملات ٹھیک نہیں ہو پا رہے ہیں،قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے قتل 160,اقدام قتل 264, اغوا کے 786, ڈکیتی کے 37,اور بچوں سے جنسی زیادتیوں کے 79 کیس ہوئے ہیں،بچوں سے 50 اور بچیوں سے 29 زیادتی کے کیس کیس ہوئے ہیں ان خیالات وزرا نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کیا۔ جمعرات کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہاکہ سرکاری عمارتوں کی مرمت کے لیے خطیر رقم خرچ کی جاتی ہیہمارے مینٹیننس کے پیسے سی ڈی اے ملازمین کے الانس میں چلے جاتے ہیں ۔پارلیمنٹ لاجز کی تعمیر کو ایک کمپنی کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے صفائی اور مرمت کا کام آٹ سورس کیا جائے یہ ہی واحد حل ہے ۔سی ڈی اے کو پیسے دینے کے بجائے کیفیٹیریا فعال نہیں ہوا۔

سی ڈی اے سفید ہاتھی بن گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سال 2021 کے مقابلے میں سال 2022 میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے سال 2022 میں 160 قتل ،264 اقدام قتل ،اغوا کے 787, اغوا برائے تاوان کے3 اور ڈکیتی کے 37 مقدمات درج ہوئے ہیں سال 2022 میں بچے بچیوں سے جنسی زیادتیوں کے 79 مقدمات درج ہوئے 95 ملازمان گرفتار ہوئے شکار ہونے والوں میں 50 بچے اور 29 بچیاں زیادتی کا شکار ہوئے ہیں گزشتہ سال میں 69 مقدمات تھے جو بڑھ کر 2022 میں 79 ہو گئے ہیں ،انہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں اسلام آباد میں 37 پارک موجود ہیں اور 2 نئے پارک بنائے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ سی ڈی اے سیکٹر ای ۔12 کے معاملات اسلام آباد ہائیکورٹ 32 سال سے زیر التوا ہے اسلام آباد میں 94 پبلک ڈرنکنگ واٹر فلٹریشن پلانٹ کام کر رہے ہیں جبکہ دو پلانٹ خراب ہیں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہاکہ پارلیمنٹ لاجز اس قابل نہیں ہے کہ وہاں رہاجاسکے میڈیا کو بتایا جائے کہ ہماری تنخواہ کتنی ہے ۔ہم کام نہیں کرسکتے ہیں ۔ڈپٹی سپیکر نے دو دوتین لاجز پر قبضہ کیا ہوا ہے۔افسر ایم این اے وزیر کا فون نہیں سنتے ہیں ۔ایم این اے عوام کو ملتے ہیں ۔جہاں کے ڈپٹی سپیکر ہوتا ہے وہاں کا ٹھیکیدار آجاتا ہے سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ مرمت کے حوالے سے خزانہ کمیٹی دس دن کے اندر جواب دے،میں لاجز کو خود دورہ کروں گا۔معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا کہ لاجز میں برا حال ہے چوہے بھاگ رہے ہیں سپیکر اس معاملے کو خود سنبھالیں۔ رکن اسمبلی ابوبکر نے کہاکہ لاچز میں موٹے موٹے مچھر ہیں حکومت سے سی ڈی اے کنٹرول نہیں ہورہاہے یہ افسوس ناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹرمپ کی قانونی فتح، امریکی عدالت نے فحش اد...

مین ہٹن میں مقدمے کی سماعت کے لیے لائے جانے کے چند گھنٹے بعد کیلیفورنیا میں امریکی عدالت نے فحش اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہتک عزت کے ایک مقدمہ میں ایک لاکھ 22ہزار ڈالر قانونی فیس ادا کرانے کا حکم دے دیا، اس فیصلے کو ٹرمپ کی قانونی فتح سمجھا جارہا ہے،منگل چار اپریل کو سابق امریکی صدر ٹرمپ کو مین ہٹن کے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، اس مقدمہ میں ان پر 2016کی اپنی صدارتی مہم کے دوران فحش اداکارہ سٹوری ڈینئلز کو خاموش کرنے کے لیے اسے ادائیگی کرنے کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ اس فرد جرم کے عائد ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی ٹرمپ نے ایک اور مقدمہ میں سٹوری ڈینئلز کے خلاف کامیابی حاصل کرلی ہے،نیویارک پوسٹ کے مطابق نویں سرکٹ کورٹ آف اپیل نے ڈینیئلز کو 2018میں ٹرمپ کے خلاف دائر ہتک عزت کے ایک مقدمے جسے بعد میں خارج کردیا گیا تھا کے حوالے قانونی فیس کی مد میں ایک لاکھ 21ہزار 972ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ اس کے علاوہ ٹرمپ کو مزید 5لاکھ ڈالر دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے،اس حوالے سے ٹرمپ نے اپنے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل کے اکائونٹ کے ذریعے تبصرہ کیا کہ نائنتھ سرکٹ کورٹ نے مجھے ابھی ایک لاکھ 22ہزار ڈالر کا انعام دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین کا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، روسی فو...

بریانسک نامی علاقے میں یوکرین کا ایک چھوٹا طیارہ گر گیا جس کے روسی فوج نے پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے، روس کی وفاقی دفاعی ایجنسی کے جاری کردہ بیان کے مطابق یوکرین کی سرحد کے قریب بریانسک نامی علاقے میں یوکرین کا ایک چھوٹا طیارہ گر گیا ہے جس کے پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے،واقعے سے متعلق تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صومالیہ میں سیلاب کے دوران 21افراد جاں بحق،...

صومالیہ میں گزشتہ ہفتے آنے والے سیلاب کے دوران 21افراد جان کی بازی ہار گئے اور 100ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں،اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے جنوب میں گیڈو میں خشک سالی سے متاثرہ باردھیرے علاقے میں طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے ایک لاکھ افراد کو بے گھر کر دیا ہے،ایتھوپیا کی سرحد پر بارش کے باعث دریائے شبیل اور کیوبا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، بہار میں انتہا پسند ہندووں نے 110سال...

بھارتی ریاست بہار میں انتہا پسند ہندووں نے 110سال پرانے مدرسے اور اس سے منسلک لائبریری کو آگ لگا دی،بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں رام نوامی ریلیوں کے دوران تشدد اور فسادات کے کئی واقعات رونما ہوئے جن میں سے ایک واقعے میں ایک ہزار سے زائد جنونی ہندوتوا کے شرپسندوں نے مدرسہ عزیزیہ میں دھاوا بول دیا،حملہ آور جے شری رام کے نعرے لگا رہے تھے اور مدرسے کے محافظ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مدرسے میں داخل ہوگئے۔ توڑ پھوڑ کی اور جاتے ہوئے پٹرول بم پھینک گئے،جس سے مدرسے اور لائبریری کو آگ لگ گئی، 110سال قدیم ہونے کی وجہ سے اس مدرسے کو تاریخی اہمیت بھی حاصل تھی،تاریخی مدرسے میں جنونی ہندووں کی دہشت گردی پر مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی،بھارت بھر میں ایک ہفتے کے دوران رام نوامی تہوار کے نکلنے والے جلوسوں نے مختلف مقامات پر مساجد، مدارس اور مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ اس دوران پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں،اس ایک ہفتے کے دوران انتہا پسندوں نے ایک تھانے کو آگ لگادی اور پولیس کی کئی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا جب کہ مجموعی طور پر 20کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،مدرسے کے مہتمم کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا لیکن تاحال مدرسے پر حملہ کرکے اسے آگ لگانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈین وزیراعظم کا مسجد اقصی میں اسرائیلی ج...

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی میں جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے،ایک بیان میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اسرائیل کی پرتشدد کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسرائیل میں جو ہو رہا ہے اس پر افسوس ہے، مسجد اقصی کے اردگرد ہونے والے تشدد پر بھی تشویش ہے،کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کو اپنے نقطہ نظر میں تبدیلی کی ضرورت ہے،جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی اشتعال انگیز بیان بازی پر بھی بہت تشویش ہے، قریبی دوست ہونے کے ناتے ہمیں اسرائیلی حکومت کی اپنائی سمت پر بھی گہری تشویش ہے،انہوں نے کہا کہ کینیڈا اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے بارے میں بھی فکر مند ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی افریقا میں بجلی کا بحران، موبائل کمپنی...

جنوبی افریقا میں بجلی کے شدید بحران کے بعد اب ملک کی بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کیلئے سروس کی بلا تعطل فراہمی انتہائی مشکل ہو گئی،ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھاکہ ایک دن میں 10 دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے باعث سروس جاری رکھنا مہنگا پڑ رہا ہے، ہمارے اخراجات حد سے تجاوز کر گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ بجلی بحران کے باعث ٹیلی کام کمپنیوں کو ڈیزل جنریٹر، سولر انرجی اور ونڈ انرجی سسٹمز پر لاکھوں کے اضافی اخراجات کرنے پڑ رہے ہیں،برطانویمیڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کی تین بڑی ٹیلی کام کمپنیوں نے گزشتہ برس ملک بھر میں صرف میٹروپولیٹنز اور ہائی ریونیو سائٹس پر سروسز بحال رکھنے کیلئے جنریٹرز، تیل، بیٹریوں اور مرمت کی مد میں ایک ہزار نوے ملین افریقی رینڈ (تقریبا 60.89ملین ڈالرز)خرچ کیے تھے تاہم طویل لوڈ شیڈنگ کے دوران بیک اپ ختم ہونے پر شہریوں کو سروس معطلی کا سامنا کرنا پڑتا تھا،افریقا کی مضبوط معیشت سمجھے جانے والے ملک جنوبی افریقا میں بجلی کے بحران نے شدت اختیار کر لی ہے جس کے باعث ملک کے صدر نے فروری میں اسے نیشنل ڈیزاسٹر قرار دے دیا تھا جبکہ مرکزی بینک نے بھی رواں برس بجلی بحران کے زیر اثر معاشی شرح نمو میں دو فیصد کمی کی پیش گوئی کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ نے اسرائیلی قبضے کیخلاف قرارداد...

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیلی قبضے کیخلاف او آئی سی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی،بیت المقدس اور گولان کی پہاڑیوں پر قبضے کیخلاف او آئی سی کی قرارداد پاکستان نے پیش کی، قرارداد کے حق میں اڑتیس اور مخالفت میں چار ووٹ پڑے جبکہ پانچ ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،اسرائیل کیخلاف قرارداد کی مخالفت کرنے والے چار ملکوں میں امریکا اور برطانیہ بھی شامل تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، مرغی کے سالن پر جھگڑا، سنگدل باپ نے...

بھارتی ریاست کرناٹک میں سنگدل باپ نے اپنے بیٹے کو گھر میں پکے مرغی کے سالن کے پیچھے قتل کردیا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32سالہ شیورام کا گھر میں بنا چکن سالن کھانے کے معاملے پر اپنے والد شینا کے ساتھ جھگڑا ہوا ، اسی دوران والد نے بیٹے کو لکڑی کا ڈنڈا مارا جس سے اس کی موت ہوگئی، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول شیورام جب نوکری سے گھر لوٹا تو اس نے گھر میں پکے سالن سے متعلق پوچھا، پتا چلا کہ سالن ختم ہوگیا ہے جس پر اس نے باپ سے جھگڑا کرنا شروع کردیا،بعدازاں دونوں میں تلخ کلامی زور پکڑ گئی جس کے بعد باپ نے غصے میں آکر لکڑی کا ڈنڈا اٹھایا جو شیورام کی موت کی وجہ بنا،بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے شخص کی اہلیہ اور 2بچے ہیں جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زیلنسکی کا دورہ، پولینڈ یوکرین کو سوویت ڈی...

پولینڈیوکرین کو سوویت ڈیزائن کردہ14 مگ 29لڑاکا طیارے فراہم کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے ، عالمی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے پولش صدر اندریز ڈوڈا کے ساتھ ملاقات کی اور روس کیخلاف جنگ میں حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یوکرینی صدر زیلنسکی کا یہ پولینڈ کا پہلا سرکاری دورہ ہے،زیلنسکی کا دورہ ایسے وقت میں ہوا جب پولش وزیر زراعت نے سستے یوکرینی اناج کے بارے میں کسانوں کی شکایت پر استعفی دیا ہے، پولینڈ اس حوالے سے مظاہروں کی ایک لہر کی لپیٹ میں بھی ہے کہ یوکرینی اناج پولش اناج کی مارکیٹ کی قیمت کو کم کر رہا ہے اور کسانوں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو مدد فراہم کرنی چاہیے،زیلنسکی نے اپنے دورے کے دوران اس مسئلے پر بھی توجہ دی اور کہا کہ وہ جلد ہی ایسے فیصلوں کی توقع رکھتے ہیں جو کسانوں کے غصے کو کم کریں گے،انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک راستہ نکال لیا ہے، مجھے یقین ہے کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں ہم بالآخر تمام مسائل کو حل کر لیں گے کیونکہ پولینڈ اور یوکرین جیسے قریبی شراکت داروں اور حقیقی دوستوں کے درمیان کوئی سوال، کوئی پیچیدگیاں نہیں ہو سکتیں،دوسری جانب پولینڈ کے صدر اندریز ڈوڈا کا کہنا تھا کہ پولینڈ یوکرین کو سوویت ڈیزائن کردہ14 مگ 29لڑاکا طیارے فراہم کرے گا تاکہ اسے کریملن کے حملے کو پسپا کرنے میں مدد ملے اور روس نے یوکرین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کی سزا ملنی چاہیے،ڈوڈا نے اپنے یوکرینی ہم منصب کو پولینڈ کے اعلی ترین اعزاز آرڈر آف دی وائٹ ایگل سے بھی نوازا،زیلنسکی نے ایوارڈ حاصل کرنے پر کہا کہ آپ ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، اور ہم اس کے لیے شکر گزار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل ،پرائمری سکول میں کلہاڑی بردار شخص کا...

برازیل کے پرائمری سکول میں نوجوان نے کلہاڑی کے وار کرکے چاربچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کو ریاست سانتا کترینا کے پرائمری سکول میں ہوا، جہاں 25سالہ حملہ آور نے سکول میں داخل ہوکر کلہاڑی سے بچوں پر حملہ کیا، حملے میں تینلڑکوں اور ایک لڑکی سمیت چاربچے ہلاک جبکہ چار بچے زخمی ہوئے ہیں ، ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5سے 7برس کے درمیان ہیں،حملے کے بعد حملہ آور نے پولیس اسٹیشن جا کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا، پولیسکے مطابق حملے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین کی موجودہ صورتحال، عرب لیگ کا سفارتی...

عرب لیگ نے القدس کے دفاع کے لیے سفارتی مہم چلانے کا اعلان کر دیا،سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مسجدِ اقصی میں حملوں کے خلاف عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہوا ، اجلاس میں رمضان المبارک میں اسرائیل کے مسجدِ اقصی پر حملے اور اس کی حرمت کو پامال کرنے کی شدید مذمت کی گئی،اجلاس کے حوالے سے عرب لیگ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسجداقصی میں اسرائیلی فوجی کا اقدام انسانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،عرب لیگ کا کہنا ہے کہ تازہ صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے اس حوالے سے اجلاس جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا امریکا کی مشترکہ جنگی مشقیں، شم...

شمالی کوریا نے خطے میں جاری جنگی مشقوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جوہری جنگ کی دھمکی دے دی،غیرملکی میڈیا نے شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ جنگی مشقوں سے صورتحال جوہری جنگ کے دہانے کی طرف جا رہی ہے۔ مشترکہ مشقیں جارحانہ اقدام ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی مشقوں سے جزیرہ نما کوریا میں حالات دھماکا خیز ہوسکتے ہیں، امریکا اور اس کے اتحادیوں کا شمالی کوریا کے خلاف پاگل پن ناقابل تصور تباہی کا سبب بنے گا، عالمی برادری کو چاہیے کہ جزیرہ نما کوریا پر منڈلاتے جوہری جنگ کے بادلوں کو ختم کرنے کے لیے فوری طور پر کردار ادا کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان، اشیائے خوردونوش کی مارکیٹ میں خری...

خوست، افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے جنوب مشرقی صوبہ خوست کے ایک مقامی بازار میں لوگ سڑک کنارے موجود اسٹالز پر جمع ہیں تاکہ روزہ افطار کرنے کے لئے کھانے پینے کی اشیا خرید سکیں۔

رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں مسلمان طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں اور پھر افطار کرکے روزہ کھولتے ہیں۔

افغانستان میں عام طور پر لوگ لذیذ افغان سوپ ، بھُنا ہوا بھیڑ کا گوشت  اور میٹھی کھجور سے روزہ افطار کرتے ہیں۔

 

افغانستان ، خوست میں رمضان المبارک کے دوران افغان شہری روزہ افطار کرنے کے لئے اشیائے خوردونوش خرید رہے ہیں۔(شِنہوا)

افغانستان ، خوست میں رمضان المبارک کے دوران کھانے کی اشیا فروخت کرنے والے دکاندار روزہ افطار کرنے والے گاہکوں کے منتظر  ہیں۔(شِنہوا)

افغانستان ، خوست میں رمضان المبارک کے دوران افغان شہری روزہ افطار کرنے کے لئے مقامی دکان سے اشیائے خوردونوش خرید رہے ہیں۔(شِنہوا)

افغانستان ، خوست میں رمضان المبارک کے دوران افغان شہری روزہ افطار کرنے کے لئے مقامی دکان سے اشیائے خوردونوش خرید رہے ہیں۔(شِنہوا)

افغانستان ، خوست میں رمضان المبارک کے دوران افغان شہری روزہ افطار کرنے کے لئے مقامی دکان سے اشیائے خوردونوش خرید رہے ہیں(شِنہوا)

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصی میں ایک بار پھر...

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کے احاطے میں ایک بار پھر فلسطینی نمازیوں پر حملہ کر دیا،غیر ملکی میڈیاکے مطابق فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے تازہ ترین حملے میں کم از کم چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے،مسلح پولیس نے سٹن گرینیڈز کا استعمال کرتے ہوئے فلسطینی نمازیوں پر ربڑ کی کوٹیڈ اسٹیل کی گولیاں برسائی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں مسلح فوجیوں کو مسجد کو نمازیوں سے زبردستی خالی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بادشاہ چارلس سوئم کی 6مئی کو تاج پوشی ہو گی،...

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کی 6مئی کو تاج پوشی ہو گی، تاج پوشی کی تقریب میں 2ہزار مہمانوں کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے،شاہی محل کی جانب سے برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے دعوت نامے کا آرٹ ورک جاری کر دیا گیا ہے، اینڈریو جیمیسن نے ڈیزائن کردہ ری سائیکل کارڈز پر پانی کے رنگوں کا خوبصورت استعمال کیا ہے، دعوت نامے میں برطانوی لوک داستانوں کی قدیم شخصیت سمیت پھولوں کو شامل کیا گیا ہے،بادشاہ چارلس کی تاج پوشی 6مئی کو ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگی، یہ وہ جگہ ہے جہاں پچھلے ایک ہزار برس سے انگریزی اور برطانوی بادشاہوں کی تاج پوشی کی جاتی رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، موسم بہار کے دوران چائے کی عمدہ فصل تیا...

گوئی یانگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کی مے تان کاؤنٹی میں چائے کی کاشت مقامی دیہی معیشت میں اہم ستون کا درجہ رکھتی ہے ۔ یہاں چائے کے باغات 6 لاکھ مو یا 40 ہزار ہیکٹرز پر پھیلے ہوئے ہیں۔

چائے کے کاشتکار چھنگ منگ میلے سے قبل چائے کی پتیاں چننے میں مصروف ہیں جو رواں سال 5 اپریل کو منا یا گیا۔ یہ موسم بہار کی عمدہ چائے کی فصل کی کٹائی کا بھی وقت ہے۔

 

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کی مے تان کاؤنٹی میں ایک کسان چائے کے باغات سے چائے کی پتیاں چن رہا ہے ۔  (شِنہوا)

 

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کی مے تان کاؤنٹی میں کسان چائے کے باغات سے چائے کی پتیاں چن رہے ہیں۔  (شِنہوا)

 

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کی مے تان کاؤنٹی میں ایک خاتون  چائے کے باغات سے چائے کی پتیاں چن رہی ہے ۔  (شِنہوا)

 

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کی کاؤنٹی مے تان کے قصبے یانگ شنگ میں چائے کے باغات کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

 

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں