بیجنگ(شنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی چھیانگ بھارتی حکومت کی دعوت پر 9 سے 10 ستمبر تک نئی دہلی میں منعقد ہونے والے 18ویں جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کوایک بیان میں کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب عالمی معیشت تنزلی کی طرف بڑھتے ہوئے دباؤ کا شکار ہے اور عالمی پائیدار ترقی کو مزید مشکلات کا سامنا ہے ،جی ٹوئنٹی کوبین الاقوامی اقتصادی تعاون کے مرکزی فورم کے طور پر شراکت داری کو مضبوط کرتے ہوئے بین الاقوامی معیشت اور ترقی میں نمایاں چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیئے اور عالمی معیشت کی بحالی اورعالمی پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔
ماؤننگ نے مزید کہا کہ چین کو امید ہے کہ نئی دہلی میں ہونے والی جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس ان مقاصد پر اتفاق رائے پیدا کرتےہوئے اعتماد سازی کی فضا پیدا کرے گی اور مشترکہ طور پر خوشحالی اور ترقی کو فروغ دے گی۔
بیجنگ (شِنہوا) اطالوی تجارتی عہدیدار نے کہا ہے کہ چین نے خدمات کے شعبے کو آزاد بنانے اور غیر ملکی کمپنیزکے لیے اپنی مارکیٹ کو کھلے پن کا حامل بنانے کی کوششوں میں مزید قدم آ گے بڑ ھا یا ہے۔
اطالوی تجارتی کمیشن کے بیجنگ دفتر کے ٹریڈ کمشنر گیان پاؤلو برونو نے 2023 میں جاری چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) میں شِنہوا کو بتایا کہ ہم چینی حکومت کی جانب سے اس ملک میں خدمات کے شعبے تک رسائی کے لئے یکساں مواقع پیدا کرنے کی کوششوں کی تہہ دل سے تعریف کرتے ہیں۔
برونو نے کہا کہ چین عالمی کاروباری اداروں خاص طور پر خدمات کے شعبے میں مزید کھلے پن کا حامل بن رہا ہے۔یہ وہ بنیادی پیغام ہے جو چین رواں سال کے سی آئی ایف ٹی آئی ایس کے ذریعےدینا چاہتا ہے۔
برونو نے کہا کہ ہم واقعی بہت مثبت کام کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں خدمات کے شعبے میں اطالوی معیشت کی طاقت پیش کرنے پر فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی چینی شراکت داروں کے ساتھ پہلے سے ہی شاندار تعاون کو فروغ دینے اور باہمی فائدے کے لئے ٹھوس منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اپنے مضبوط عزم کا اظہار کرنا چاہتا ہے۔

لندن (شِںہوا) اثاثوں کا انتظام کرنے والی ایک عالمی کمپنی کے اعلیٰ ایگزیکٹو نے 2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائےتجارتی خدمات کو خطے میں اس کے منصوبوں کے لئے ایک اسپرنگ بورڈ قرار دیا ہے۔
دو صدیوں قبل لندن میں قائم ہونے والے چائنہ افیئرز ود شروڈرز کے چیئرمین سبسٹین ووڈ نے شِںہوا کو بتایا کہ یہ میلہ ہمیں نیٹ ورک کا ایک پلیٹ فارم اور موقع فراہم کررہا ہے اور یہ چینی مارکیٹ پر ہماری توجہ مرکوز کرائے گا۔
ووڈ نے کہا کہ کمپنی 38 مقامات پر موجود ہے اور یہ چین کو پرجوش ترقی کرتے علاقے کی طور پر دیکھتی ہے ۔ رواں سال جون میں چین نے ہمیں عوامی فنڈز کے کاروبار کی اجازت دی ہے جسے ہم اس میلے میں خاص کر اجاگر کرنا چاہتے ہیں اور ہم اس بارے پرجوش ہیں۔
ووڈ نے کہا کہ ہمارے پاس یورپ اور مشرق وسطیٰ ، امریکہ اور لاطینی امریکہ میں بھی اہم آپریشنز ہیں تاہم ایشیا بحرالکل بڑے جزو میں سے ایک ہے اور یقینی طور پر چین ایک بڑا حصہ ہے۔ چین اپنی سرمایہ کاری کی منڈیوں میں تیزی سے جدت لارہا ہے اور انہیں ترقی دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی مالیاتی خدمات بتدریج زیادہ بین الاقوامی شرکت کے لئے کھل رہی ہیں۔ شروڈرز چینی مارکیٹ میں کام کرنے والی ابتدائی عالمی انتظامی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو ان نئی آزادیوں سے فائدہ اٹھارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسے ہم ایک طویل مدتی اسٹریٹجک وابستگی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری خدمات چین میں بہت سے گاہکوں کے لئے دستیاب ہوں جس میں بڑے چینی مالیاتی ادارے اور خوردہ صارف شامل ہیں۔

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے قومی مذہبی امور کی انتظامیہ کے سابق ڈائریکٹر کائی ماوہو کو رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
کائی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ کے نائب سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات مکمل ہونے کےبعد کائی کا کیس جانچ پڑتال اور استغاثہ کے حوالے کرنے کے لیے پروکیوریٹری حکام کو منتقل کر دیا گیا ۔
ایس پی پی نے کہا کہ مقدمہ نمٹانے کی کارروائی جاری ہے۔
لندن (شِنہوا) برطانوی کمپنی ریزل 2023 چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) میں اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروا رہی ہے۔
کمپنی کے شریک بانی اینڈی ایچز کو یقین ہے کہ وہ اس کے ذریعے شرکاء کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائیں گے۔
مانچسٹر میں قائم اسپورٹس ٹیکنالوجی کمپنی ریزل سی آئی ایف ٹی آئی ایس میں برطانوی نمائش کنندگان میں سے ایک ہے جو 2 سے 6ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے اور اس میں فورمز، مذاکرات اور سمٹ سمیت 200 سے زائد مختلف ایونٹس شامل ہیں۔
ایچز نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ریزل اپنے کچھ سافٹ ویئرز کا مظاہرہ کرے گی جو فٹ بال کھلاڑیوں، شائقین اور کسی بھی شخص کو یہ دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ٹاپ اسٹیڈیم میں گول کرنا کیسا لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کی ایک خاص بات ورچوئل رئیلٹی (وی آر) کا استعمال ہے تاکہ فٹ بال کے شائقین اتحاد اسٹیڈیم میں گول کر سکیں جو پریمیئر لیگ کلب مانچسٹر سٹی کا مقام ہے۔
جو لوگ اس تجربے کی کوشش کریں گے وہ ایک ہیڈسیٹ لگائیں گے جس کے بعد وہ اچانک ایک بڑے فٹ بال اسٹیڈیم میں پہنچنے کا تجربہ حا صل کریں گے۔ وہ ایک گول دیکھیں گےاور ان کے پاس ایک چھوٹا سا کھیل ہوگا جو وہ کھیل سکتے ہیں جس سےانہیں یہ تجربہ حاصل ہو گا کہ اعلیٰ معیار کا کھیل کھیلنا کیسا ہوتا ہے۔
ارمچی(شِنہوا) پاکستانی طالب علم علی دل تاج کے داخل ہونے کے بعد، خنجراب پاس پر امیگریشن پولیس کی بھی آج کی ڈیوٹی کا وقت ختم ہوگیا۔ خنجراب پاس چین کے شمالی مغربی سنکیانگ ویغور خود مختارعلاقے کی تاشکرگان تاجک خود اختیار کاؤنٹی میں واقع ہے۔ خنجراب پاس پر امیگریشن پولیس کے اہلکارسونگ شیولیانگ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام آج صرف رات 10 بجے سے پہلے ختم ہو گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں امیگریشن کا کام بہت زیادہ ہے، جس کی وجہ سے ہماری ڈیوٹی کا اوسط وقت عموماً رات ایک بجے تک ہوتا ہے۔
خنجراب پاس چین اور پاکستان کے درمیان واحد زمینی بندرگاہ ہے۔ 3 اپریل کو مسافروں کی کسٹم کلیئرنس دوبارہ شروع کرنے کے بعد، خنجراب پاس سےاندرون ملک اور باہر جانے والے مسافروں کی تعداد 22ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے، جو 2019 کی اسی مدت میں 13ہزار سے زیادہ تھی۔
تاجر سجاد علی کو اس کا یہ فائدہ ہوا کہ وہ چینی خنجراب پاس اور پاکستانی سوست پاس کے درمیان ایک ہی دن سفر کر سکتے ہیں۔ ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سجاد کے پاس پاک چین بارڈر پاس ہے۔ یہ ایک پالیسی ہے جو دونوں حکومتوں کی طرف سے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کے درمیان تجارت کو آسان بنانے کے لیے نافذ کی گئی ہے۔ یہ ویزا فری داخلے کا اجازت نامہ ہے۔ مسافر ہر داخلے کے بعد 30 دن تک چین میں رہ سکتے ہیں، پاس کے ذریعے ایک سال کے اندر کئی بار ایک دوسرے ملک میں داخلے کی اجازت ہے۔
تاشکرگان تاجک خود اختیارکاؤنٹی میں پہنچنے کے بعد جہاں خنجراب پاس واقع ہے، سجاد سیدھے کاؤنٹی کے ہلچل سے بھرپور علاقے میں گئے، اور تاجک لوک موسیقی کے ساتھ مقامی باشندوں اور غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ چوک میں رقص کیا۔
چینی سیاح ژینگ پھیلیانگ پاکستان پہنچنے کے بعد ایک مقامی شخص کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے۔(شِنہوا)
بیجنگ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان بیک پیکر ژینگ پھیلیانگ پہلی بار پاکستان جانے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے شمال میں قدرتی مناظر دیکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں، اور پھر جنوب میں ثقافتی یادگاروں اور بدھ مت کے مقامات کا دورہ کروں گا۔" خنجراب میں، ژینگ پاکستان جانے والی ایک بین الاقوامی بس میں سوار ہوئے ، جسے سوست پاس تک پہنچنے میں تقریباً چار گھنٹے لگے۔
خنجراب پاس کی امیگریشن پولیس کے اہلکار سونگ شیولیانگ نے کہا کہ ژینگ پھیلیانگ جیسے بہت سے سیاح پہلے تاشکرگان کاؤنٹی اور پھر وہاں سے پاکستان جاتے ہیں۔ کچھ چینی سیاح اپریل میں خوبانی کے پھولوں کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے پاکستان کی دریائے ہنزہ کی وادی میں گئے جبکہ دیگر پاکستان کے کاروباری دوروں پر ہیں۔ سونگ اور اس کے ساتھیوں نے بھی یہاں بہت سی پیاری پیاری سرحد پار محبت کی کہانیاں دیکھی ہیں۔
پاکستان میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے جانے والے ژینگ ینگو ،اس کی اہلیہ اور بیٹی کسٹم کلیئرنس مکمل کرواتے ہوئے۔(شِنہوا)
چینی شہری ژینگ ینگوجواپنی پاکستانی بیوی سونا اور تین سالہ بیٹی کو شٹل بس کے ذریعے پاکستان لے کر جانے والے ہیں نے کہا کہ اس سال، میں نے سنا ہے کہ خنجراب پاس عام مسافروں کے لیے کھلا ہے، اس لیے ہم نے یہاں سے جانے کا انتخاب کیا۔ یہ ہوائی جہاز سے سستا اور زیادہ آسان ہے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ایک اہم حصے کے طور پر، خنجراب پاس دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے، کاروبار ، سفر اور رشتہ داروں سے ملنے کا ایک آسان راستہ ہے۔ خنجراب پاس کی امیگریشن پولیس، جو دستاویزات کی جانچ پڑتال اور کسٹم کلیئرنس کے طریقہ کار کی ذمہ دار ہے، نہ صرف دونوں ممالک کے اہلکاروں کی مدد کرتے ہیں بلکہ اکثر مسافروں کے ساتھ دوست بھی بن جاتے ہیں۔
سونگ اور اس کے ساتھی واقف مسافروں کو ان کے نام سے جانتے ہیں ۔ بین الاقوامی بس کی انتظار گاہ میں پاکستانی تاجر اور چینی پولیس اہلکار عموماً باآسانی بات چیت کرتے نظر آتے ہیں۔
خنجراب پاس میں آمدورفت میں اضافے کے پیش نظروسیع رقبے کے ساتھ ایک مشترکہ معائنہ کی عمارت کی تعمیر اور مزید مکمل فنکشنزکو مقامی حکومت کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ حسن کی وفات کا شدید دُکھ ہے اور حسن کی وفات رائیگاں نہیں جائے گی۔ انُہوں نے جانبحق پورٹر حسن کی فیملی کو حکومت کی جانب سے ہر قسم کی مدد کرنے کا یقین دلاتے ہوئے اُن کی بیوہ کے لئے نوکری، تینوں پچوں کے تعلیمی اخراجات اور والدہ کی علاج کے تمام اخراجات حکومت کی طرف سے دینے کا اعلان کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پورٹرز کے لیے انشورنس کو یقینی بنا رہے جو کم از کم تیس لاکھ روپے ہو گی۔ یاد رہے کہ پہلی مرتبہ پورٹرز کی فلاح و تربیت کے باقاعدہ اقدام اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اُن کےلئے ٹریننگ سنٹر اور ان کے تربیتی نصاب پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔وزیر مملکت وصی شاہ نے مزید کہا کہ جب بھی پورٹرز کے لیے تربیتی سنٹر کا افتتاح ہو گا تو اس روز محمد حسن مرحوم کی فیملی افتتاح کرنے والوں میں شامل ہوگی۔ حسن کی فیملی ،معززین اور صحافیوں نے وزیر مملکت برائے سیاحت وصی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پہلی دفعہ وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ یہاں آ کر ہمارے غم میں شریک ہوا۔ جس پر وصی شاہ نے کہا شکریہ کی کوئی ضرورت نہیں یہ میرا فرض ہے
بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے 2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائےتجارتی خدمات سے بذریعہ ویڈیو خطاب کیا۔ اس کے ذریعے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اپنے خدمات کے شعبے میں کھلے پن اور عالمی معیشت کی بحالی کے فروغ میں تعاون مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک قدم آگے بڑھ گئی ۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج دنیا کو ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تیز رفتار تبدیلیوں اور سست معاشی بحالی کا سامنا ہے۔
چینی صدر نے خدمات تجارت کو عالمی تجارت کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے اقوام کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون میں خدمات کے شعبے بارے اہم کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے خدمات اور خدمات کے شعبے کی تجارت میں عالمی تعاون کو وسیع کرنے پر روشنی ڈالی۔
چینی صدر کے مطابق ڈیجیٹل پر مبنی ، اسمارٹ اور سبز ترقی کے تیز رفتار عمل، اور بڑھتی ہوئی نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ نئی کاروباری اشکال اور ماڈلز سے اقتصادی عالمگیریت کو آگے بڑھانے، عالمی ترقی کی بحالی اور عالمی اقتصادی ترقی کی لچک میں اضافے کو مضبوط تحریک ملے گی۔
چینی صدر نے اس بات کا خاص طور پر ذکر کیا ہے کہ رواں سال چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی 45 ویں سالگرہ ہے۔
انہوں نے اعلیٰ معیار کی ترقی سے تمام محاذوں پر اعلیٰ معیار کے کھلے پن کے فروغ اور چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے میں ملک کے عزم کا اعادہ کیا جس سے تمام ممالک کو کھلے پن اور تعاون کے نئے مواقع ملیں گے ۔
چینی صدر نے کہا کہ خدمات شعبے کی ترقی اور خدمات کی تجارت میں چین تمام ممالک اور فریقین کے ساتھ ملکر جامع ترقی کو کھلے پن سے آگے بڑھانے تعاون سے رابطے اور انضمام کو فروغ دینے، اختراع سے ترقی کے محرکات کے فروغ اور مشترکہ خدمات سے ایک بہتر مستقبل کی تخلیق کے لیے کام کرے گا تاکہ عالمی معیشت کو مشترکہ طور پر پائیدار بحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔
اٹلی ، وینس میں منعقدہ 80 ویں وینس بین الاقوامی فلم میلے کے دوران چین کے ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے اداکار ٹونی لیونگ چھیو وائی (دائیں دوسرے) ایوارڈ تقریب میں ملنے والی ٹرافی دکھا رہے ہیں۔(شِنہوا)
اٹلی ، وینس میں منعقدہ 80 ویں وینس بین الاقوامی فلم میلے کے دوران چین کے ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے اداکار ٹونی لیونگ چھیو وائی (دائیں دوسرے) ایوارڈ تقریب میں ملنے والی ٹرافی دکھا رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) بیرون ملک مقیم چینی شہریوں اور ان کے رشتہ داروں کی گیارہویں قومی کانگریس بیجنگ میں ختم ہو گئی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن کائی چھی نے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔
انہوں نے اجلاس سے قبل غیر ملکی مہمانوں، ہانگ کانگ اور مکاؤ کےنمائندوں اورآل چائنہ فیڈریشن آف ریٹرن اوورسیز چائنیز (اے ایف آر او سی) کے سبکدوش ہونے والوں اور نو منتخب رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
کانگریس نے اے ایف آر او سی برانچز پر زور دیا کہ وہ بیرون ملک سے واپس آنے والے چینی شہریوں، ان کے رشتہ داروں اور بیرون ملک مقیم چینی باشندوں کو چین کی جدید کاری کی مہم، قومی تجدید شباب اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے اکٹھا کریں۔
چین، دارالحکومت بیجنگ کے شوگانگ پارک میں منعقدہ 2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائےتجارتی خدمات میں چائنہ یونی کام کے عملے کی ایک رکن الٹراسونک ویو ٹیکنالوجی پر مبنی رہنمائی اور رکاوٹوں سے بچانے کی صلاحیت رکھنے والی بریسلیٹ کی نمائش کررہی ہے۔ (شِنہوا)
چین، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ 2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائےتجارتی خدمات میں ایک دکان پر میسکوٹ فویان پرمبنی ثقافتی اور تخلیقی اشیاء دیکھی جاسکتی ہیں ۔(شِنہوا)
چین، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ 2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائےتجارتی خدمات کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ کے ممالک کی ثقافتی نمائش " 8 ویں رنگارنگ دنیا" میں فنکارائیں فن کا مظاہرہ کررہی ہیں ۔(شِنہوا)
ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں میں سے ایک پہلی ڈھاکہ ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے جزوی طور پر ٹریفک کے لئے کھول دی گئی جس نے ملک کی نقل و حمل کی تاریخ میں ایک سنگ میل قائم کیا ہے۔
19.73 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے میں چین کی شانڈونگ ہائی اسپیڈ گروپ کمپنی لمیٹڈ (ایس ڈی ایچ ایس) ، پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنہ اور تھائی لینڈ کی ایک کمپنی نے مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کر تے ہوئے اسے تعمیر کیا۔
ایکسپریس وے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اسے بنگلہ دیش کے شہر کے بڑے پیمانے پر نقل و حمل کے نظام میں ایک نیاسنگ میل قرار دیا۔
بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں پہلی ڈھاکہ ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے کے ایک حصے کا منظر۔ (شِنہوا)
حسینہ نے کہا کہ ایکسپریس وے ڈھاکہ کے رہائشیوں اور ملک بھر کے لوگوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دارالحکومت اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان مواصلات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے ایکسپریس وے کی تعمیر میں شامل تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
ایس ڈی ایچ ایس گروپ کے ڈائریکٹر لی گوانگ نے منصوبے کی حمایت کرنے پر بنگلہ دیشی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی تعمیر کو تیز کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔کمپنی بنگلہ دیش کی ترقی اور اس کے لوگوں کی زندگیوں کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے جلد از جلد اس کو مکمل فعال کرنے کی کوشش کرے گی۔

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ڈیجیٹل اور سبز منتقلی پر مشتمل اعلیٰ معیار کی ترقی نے چین کی خدمات تجارت کی اہم معاونت کر تے ہوئے غیر ملکی اداروں کے لئے بھی نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔
2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائےتجارتی خدمات کا انعقاد بیجنگ میں کیا جارہا ہے جس کا موضوع " کھلے پن سے ترقی کا فروغ ، تعاون سے مستقبل کی فراہمی" ہے ۔
ڈیجیٹل اور سبز مہم اس تقریب کی ایک اہم خاصیت ہے جس میں جدید ترین خدمات ، ٹیکنالوجیزاور کاروباری ماڈلز کے متعدد متعلقہ مو ضوعات پر مبنی فورمز اور نمائشیں شامل ہیں ۔ 2 ستمبر کو شروع ہونے والی یہ نمائش 6 ستمبر تک جاری رہے گی۔
انٹرنیٹ آف تھنگز، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور بلاک چین سمیت ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز رواں سال خدمات تجارت میلے کا مقبول ترین مقام بن چکی ہیں جس سے فائدہ اٹھانے کے لئے کثیرالقومی کمپنیز یکجا ہوئی ہیں۔
رواں سال انٹیل چائنہ دوسری مرتبہ میلے میں شرکت کررہی ہے جس نے مصنوعی ذہانت ، پرسنل کمپیوٹرز ، ڈیٹا سینٹرز اور اسمارٹ خوردہ فروخت شعبوں میں ٹیکنالوجی اور ان کا حل پیش کیا ہے۔
انٹیل کے نائب صدر ژو بنگ نے بتایا کہ چائنہ بین الاقوامی میلہ برائےتجارتی خدمات میں "رواں سال محر کات اور مواقع" موجود ہیں۔ کمپنی نے میلے میں متعدد چینی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے۔
چین کی ڈیجیٹلائزیشن مہم کے وسیع و عریض سمندر نے عالمی مارکیٹ کے لئے بڑے پیمانے پر امکانات مہیا کئے ہیں۔ ملک کی ڈیجیٹل معیشت 2022 میں پہلی مرتبہ 500 کھرب یوآن (تقریباً 69.6 کھرب امریکی ڈالرز) سے زائد ہوگئی تھی جو مقامی مجموعی پیداوار کا 41.5 فیصد ہے۔
ملک کی ڈیجیٹل خدمات کی تجارت میں رواں سال پہلی ششماہی کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 12.3 فیصد اضافہ ہوا جو خدمات کی تجارت میں ہونے والی مجموعی شرح نمو سے 3.8 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔
میدان شہر، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں افغان سیکیورٹی فورسز نے ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ برآمد کرکے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا ہے۔
صوبائی پولیس ہیڈ کوارٹرز کی جا نب سے پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر صوبہ وردک کے دارالحکومت میدان شہر کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کیں اور ہتھیار برآمد کرلئے۔ان میں چار اے کے 47 رائفلیں، دو پستول، ایک گن ، ایک پی کے مشین گن اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔
افغان سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز اسی صوبے میں ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کیا تھا۔
افغانستان کی نگران حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے علاوہ تمام افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود واپس لے گی۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نے نجی معشیت کی ترقی کو فروغ دینے کےلئے ایک ادارہ قائم کیا ہے جو ملک کے اعلیٰ ترین اقتصادی منصوبہ ساز کے زیرانتظام کام کرے گا۔
قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے نائب سربراہ کانگ لیانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ ادارہ متعلقہ شعبوں میں پالیسی تعاون مضبوط بنانے کے لئے قائم کیا گیا ۔ نیا ادارہ متعلقہ اقدامات پر جلد از جلد عملدرآمد اور ٹھوس نتائج کے حصول کو یقینی بنائے گا۔
کمیشن کے مطابق نجی معیشت کی ترقی کا سراغ لگانا، اس کا مطالعہ اور تجزیہ کرنا، ترقی کے فروغ کی پالیسیوں اور اقدامات کی تشکیل کو مربوط اور منظم کرنا اور نجی سرمایہ کاری بڑھانے کی پالیسیاں بنانا اس ادارے کی بنیادی ذمہ داریاں ہوں گی۔
نجی اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطوں کا ایک میکانزم بنانا، نجی معیشت کے بڑے مسائل کو حل کرنے کی کوششوں کو مربوط کرنا اور عالمی مسابقت بڑھانا بھی ادارے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی آٹو موبائل مینوفیکچرنگ صنعت نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران پیداوار، آمدنی اور منافع کے لحاظ سے مسلسل توسیع کی ہے۔
اس عرصے میں اس شعبے کی صنعتی اضافی قیمت میں گزشتہ سال کی نسبت 13.1 فیصد اضافہ ہوا۔چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل مینوفیکچررز کے مطابق ترقی ملک کی پوری مینوفیکچرنگ صنعت کے مقابلے میں 8.9 فیصد پوائنٹس زیادہ تھی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اس شعبے کی کمپنیزکی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی بھی گزشتہ سال کی نسبت 13.1 فیصد اضافے کے ساتھ 44.9 کھرب یوآن (تقریباً 625.45 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔
اسی عرصے کے دوران ان کمپنیز نے مجموعی طور پر 217.63 ارب یوآن کا منافع کمایا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10.1 فیصد زیادہ ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی بڑی فضائی کمپنیز میں سے ایک ہائی نان ائیر لائنز ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (ہائی نان ائیرلائنز) کے مسافروں کی آمدورفت میں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران اضافہ ہوا ہے۔
2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ہائی نان ائیر لائنز میں 2 کروڑ 84 لاکھ 60 ہزار مسافروں نے سفر کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 173.9 فیصد کا قابل ذکر اضافہ ہے۔
ہائی نان ائیر لائنز کے اعداد و شمار کے مطابق کمپنی کا مجموعی ٹرانسپورٹ ٹرن اوور بھی گزشتہ سال کی نسبت 133.38 فیصد بڑھ کر 4.62 ارب ٹن کلومیٹرز تک پہنچ گیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سال کی پہلی ششماہی کے دوران کمپنی کی آپریٹنگ آمدنی 27.63 ارب یوآن (تقریباً 3.85 ارب امریکی ڈالرز) سے زیادہ تھی۔
غیر ملکی زرمبادلہ کے نقصانات کےاثرات کے علاوہ ہائی نان ائیر لائنز نے کہا کہ اس مدت کے دوران اس نے منافع حاصل کیا ہے۔
ایئرلائن نے اپنے بین الاقوامی روٹس میں بھی نمایاں بحالی کی ہےجس میں کلیدی فعال اعداد و شمار میں قابل ذکر اضافہ ہواہے۔
انقرہ (شِنہوا)انقرہ میں منعقدہ ترکیہ ایرو اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول "ٹیکنوفیسٹ" میں ترک فضائیہ کی ایروبیٹک ٹیم "ترک اسٹارز" نے حیرت انگیز فن کا مظاہرہ کیا۔
ترکیہ ، انقرہ میں منعقدہ ترکیہ ایرواسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول "ٹیکنوفیسٹ" میں ترک فضائیہ کی ایروبیٹک ٹیم " ترک اسٹارز" فن کا مظاہرہ کررہی ہے۔ (شِنہوا)

پاکستان، بیلاروس، وینزویلا، کیوبا اور نکاراگوا سمیت 11 ترقی پذیر ممالک کے سفیروں نے چین کے علاقے تبت کا دورہ کیا۔پیر کے روز ترجمان ما وننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کی وزارت خارجہ کی دعوت پر 27 اگست سے 2 ستمبر تک سفیروں نے تبت کا دورہ کیا۔ سفیروں نے چین کی جانب سے عوام پر مبنی ترقیاتی تصور پر عمل درآمد اور تمام قومیتوں کے لوگوں کیانسانی حقوق کے جامع تحفظ کو سراہا۔ سفیروں نے تبت کے تمام شعبوں میں ترقی کو توقعات سے بڑھ کر قرار دیا اور کہا کہ درحقیقت ترقی کے ثمرات سب کو حاصل ہیں جس سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں کے لیے خوش حال زندگی ، اصل انسانی حق ہے۔
سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عوام کے مسئلے حل کرنے کے لیے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ایکس ) پر ایک بیان میں کہا کہ اب مسئلہ سیاسی نہیں رہ گیا بلکہ معاشی اور اقتصادی بن گیا ہے جس کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ڈرایا جارہا ہے کہ مزید بجلی اور پیٹرول مہنگا ہوگا ، 16 ماہ کی نااہل اور نالائق حکومت اپنے کیس ختم کروا کے غریب کو مہنگائی کے سمندر میں غرق کرکے خود ملک سے فرار ہو گئی ہے۔ سابق وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ اگر عوام کو ریلیف نہ ملا تو تکلیف سہنے کی بھی ایک حد ہوتی ہے ، عوام کے جذبات مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں بھڑک رہے ہیں ۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا نام ہی ریاست ہے ، اب بات سیاست سے آگے چلی گئی ہے اور پھر یہ کسی کے بس میں نہیں رہے گی اور اس معاشی بحران کو کوئی بھی حل نہیں نکال پائے گا۔
ہائیکورٹ نے پرویز الہی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر قیصرہ الہی کی توہین عدالت کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو پیش ہونے کے لیے دو بجے تک کی مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہی کو عدالتی حکم کے باوجود بحفاظت گھر نہیں پہنچایا گیا، عدالتی حکم عدولی پر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔ دوران سماعت ڈی آئی جی سیکیورٹی کامران عادل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیے کہ آپ تو اس کیس میں فریق ہی نہیں ہیں۔ڈی آئی جی نے کہا کہ عدالت نے طلب کس کو کیا اس متعلق کنفیوزن تھی اس لیے میں حاضر ہوا ہوں۔ لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر دو بجے تک تمام افسران کو ہی پیش ہو کے جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
پاکستان ریلوے نے کراچی جانے اور آنے والی تمام مسافر ٹرینوں کے رننگ ٹائم(سفری درانیہ) میں مزید ایک گھنٹہ پانچ منٹ کا اضافہ کرلیا ، اضافہ کراچی ڈویژن اور سکھر ڈویژن میں انجینئرنگ ریسٹریکشن کی وجہ سے کیا گیا ہے ، رننگ ٹائم میں اضافے سے گاڑیاں مزید ایک گھنٹہ پانچ وقت لگا کر منزل مقصود پر پہنچے گیں مگر کاغذوں میں مسافر ٹرنیوں کی وقت کی پابندی دیکھائی جاسکے گی،گرین لائن کا سفر کادورانیہ 22گھنٹے 20منٹ کے بجائے 23گھنٹے 25منٹ اور کراچی لاہورکے درمیان سفر کاکم ازکم درانیہ 18گھنٹے 15منٹ ہوگیا۔30منٹ کراچی ڈویژن اور 35منٹ سکھر ڈویژن میں سفرکادورانیہ بڑھایاگیاہے ۔اس خبررساں ادارے کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی سے اندرون ملک اور اندرون ملک سے کراچی جانے والی تمام مسافر ٹرینوں کے رننگ ٹائم میں ایک گھنٹہ پانچ منٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹرینیں مزید ایک گھنٹہ پانچ منٹ تاخیر سے منزل مقصود پر پہنچیں گی ۔ ٹائم ٹیبل میں مزید ایک گھنٹہ ڈالنے سے گاڑی مقررہ وقت میں پہنچ جائیگی جن گاڑیوں کے وقت بڑھائے گئے ہیں ان میں ملت ایکسپریس کراچی سے لالا موسیٰ کے درمیان اپنا سفر چوبیس گھنٹے پانچ منٹ کے بجائے پچیس گھنٹے 10منٹ میں مکمل کرے گی زکریا ایکسپریس 16گھنٹے 15منٹ کے بجائے 17گھنٹے بیس
منٹ میں ، شالیمار ایکسپریس 17گھنٹے 55منٹ کے بجائے 19گھنٹے ، پاکستان ایکسپریس 27گھنٹے 50منٹ کے بجائے 28گھنٹے 55منٹ، رحمان بابا 28گھنٹے 10منٹ کے بجائے 29گھنٹے 15منٹ ، سکھر 12گھنٹے کے بجائے 12گھنٹے 50منٹ ، علامہ اقبال ایکسپریس24گھنٹے 15منٹ کے بجائے 25گھنٹے 20منٹ ، ہزارہ ایکسپریس 33گھنٹے کے بجائے 34گھنٹے پانچ منٹ ، کراچی ایکسپریس 17گھنٹے 55منٹ کے بجائے 19گھنٹے ، پاک بزنس 17گھنٹے 10منٹ کے بجائے 18گھنٹے 15منٹ ، فرید ایکسپریس 25گھنٹے کے بجائے 26گھنٹے 5منٹ ،قراقرم ایکسپریس 17گھنٹے 35منٹ کے بجائے 18گھنٹے 40منٹ ،خیبرمیل 31گھنٹے 10منٹ کے بجائے 32گھنٹے 15منٹ ،گرین لائن 22گھنٹے 20منٹ کے بجائے 23گھنٹے 25منٹ اور تیزگام 25گھنٹے5منٹ کے بجائے 26گھنٹے 10منٹ پر اپنے منزل پر پہنچے گی۔ٹرنیوں کے رننگ ٹائم میں اضافہ کی وجہ سے جو مسافرٹرنیں لیٹ ہوتی تھی اب مقررہ وقت پر پہنچے گی،30منٹ کراچی ڈویژن اور 35منٹ سکھر ڈویژن میں سفرکادورانیہ بڑھایاگیاہے ۔ ترجمان نے بتایاکہ رننگ ٹائم میں اضافہ ٹریک پر انجینئرنگ ریسٹریکشن کی وجہ سے ہے تاکہ سفر کو محفوظ بنایاجاسکے ۔(محمداویس)
سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور امریکی ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے،مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں سربین سیکنڈ سیڈ ڈ نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کروشین کھلاڑی بورنا گوجو کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6، 5-7اور 4-6سے شکست دی اور کوارٹر فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، جہاں ان کا مقابلہ میزبان حریف کھلاڑی ٹیلر فریٹز سے ہوگا،ایک اور میچ میں امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کے حریف کھلاڑی ڈومینک سٹیفن سٹرکرکو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں6-7(2-7)، 4-6اور 4-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،امریکا کے بین شیلٹن نے بھی کوارٹر فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کرلی ، انہوں نے سخت مقابلے کے بعد ہم وطن حریف کھلاڑی ٹومی پال کو 4-6، 3-6،6-4اور 4-6سے اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا،امریکی ٹینس سٹار ٹومی پال مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے، امریکی کھلاڑی فرانسس تیافو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلین حریف کھلاڑی رنکی ہیجیکتا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 1-6اور 4-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی دوستی پر جہاں سرحد پر گوتم گمبھیر آگ بگولہ ہوئے وہیں شاہد آفریدی نے اس دوستی پر محبت بھرا پیغام دیا،ایشیا کپ 2023کے سلسلے میں دو روز قبل کینڈی میں کھیلا جانے والا ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ بارش کے باعث تو بے نتیجہ رہا لیکن میچ کے قبل اور دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے باہمی دوستانہ رویوں سے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے لیکن یہ محبت بھرا انداز تعصب پرور سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر کو برہم کر گیا تاہم سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کی اس دوستی پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے،شاہد آفریدی نے پاک بھارت میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کسی کا بھی نام لیے بغیر کہا کہ کرکٹ سے سیاست کو الگ تھلگ رکھا جائے اور پیار و محبت کا ہی پیغام دیا جائے تو بہتر ہے،بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ دوستانہ ماحول میں ہونا خوش آئند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کرکٹ سے ہی بہتر ہوسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی پیش کررہی ہے، نیپال اور بھارت کے خلاف غیر معمولی کارکردگی رہی تاہم بیٹنگ اور بولنگ سے عمدہ کھیل کا یہ سلسلہ جاری رکھنا ہوگا ساتھ ہی اسپنرز کو بھی ذمے داری دکھانا ہوگی۔
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف میچ میں کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو سے چارٹرڈ فلائٹ پر لاہور پہنچ گئی،قومی ٹیم کے کھلاڑی ایک روز آرام کے بعد منگل کو(آج) ایل سی سی اے گرائونڈ میں ٹریننگ کریں گے،خیال رہے کہ پاکستان سپر فور میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہے، اس سے قبل پاکستانی کرکٹرز بس کے ذریعے کینڈی سے کولمبو پہنچے تھے،پاکستان ٹیم بدھ کو سپر فور مرحلے کا میچ افغانستان یا بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان کے سپر فور میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں اے ون قرار پائے گی ۔
جنوبی افریقہ ویمنز کیخلاف سیریز میں کامیابی پر چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکا اشرف کی جانب سے پاکستان ویمنز ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے،ذکا اشرف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، ورلڈ کپ فائنلسٹ کے خلاف یہ جیت بہت اہمیت رکھتی ہے، امید ہے ٹیم کل کا میچ جیت کر سیریز تین صفر سے جیتے گی اور ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائے گی،پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ شاندار کارکردگی پوری قوم کیلئے قابل فخر ہے، اس جیت سے نئی نوجوان کھلاڑیوں کے جوش اور جذبے میں اضافہ ہوگا، اس سیریز کی ٹی وی کوریج سے لوگوں کو ہماری کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کا بخوبی اندازہ ہوا ہے۔
سری لنکا میں شدید بارشوں کے پیش نظر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی،تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ و بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، ذکا اشرف نے جے شاہ سے سری لنکا میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہونے والے میچ بارے بات چیت کی،ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے، سری لنکا میں موسم کی آئندہ دنوں بارے سٹڈی کرلیں، ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے،چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی، ذکا اشرف نے کہا کہ سری لنکا میں موسم کی صورتحال خراب ہونے کی صورت میں پاکستان میں میچز کروانے پر غور کیا جائے، پاکستان بھارت میچز دبئی میں بھی کھیلے جاسکتے ہیں،سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے کہا کہ ہم صورتحال پر غور کرلیتے ہیں۔
جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ جرمنی میں اب جوہری توانائی کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔شولز نے کہا کہ جوہری توانائی ختم ہو چکی ہے جرمنی اب اسے استعمال نہیں کرے گا،انہوں نے کہا کہ ہم نے نیوکلیئر توانائی کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ سالوں قبل کیا تھا،اس انرجی کا استعمال قانونی شکل میں اور درجہ بہ درجہ ختم کر دیا گیا ہے، اگر ہم نئے نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو یہ تعمیر 15سال تک جاری رہے گی اور ہر پلانٹ پر 15سے 20بلین یورو کے اخراجات آئیں گے،شولز نے کہا کہ نیوکلیئر انرجی کا استعمال قانونا بند ہونے کے بعد پاور پلانٹ اکھاڑنے کا مرحلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ہم، وِنڈ انرجی، سولر انرجی، ہائیڈروالیکٹرک اور بائیومیس انرجی جیسی قابل تجدید توانائی کو ترقی دے کر پہلے مرحلے میں بجلی کی ملکی ضروریات کے 80 فیصد کو اور مختصر مدت میں پوری ملکی ضروریات کو قابل تجدید توانائی سے پورا کرنا چاہتے ہیں ۔ اس وقت ہم اسی لائحہ عمل پر چل رہے ہیں۔
ایران کے شمالی صوبے میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں چھ کان کن ہلاک ہو گئے۔ یہ دھماکا دامغان شہر کے قریب واقع ایک کان میں 400میٹر کی گہرائی پر ہوا، فوری طور پر دھماکے کی وجوہات کا اندازہ نہیں ہو سکا، دھماکے کے نتیجے میں چھ کان کن پھنس گئے جنہیں زندہ نکالنے کی کوشش ناکام رہی،ان کان کنوں کی لاشیں پیر کی صبح نکال لی گئی۔
روسی سلامتی کونسل کے سربراہ دمتری میدویدیو نے کہا ہے کہ ماسکو نے سال کے آغاز سے اب تک تقریبا 2لاکھ 80ہزار افراد کو فوج میں بھرتی کیا ہے، وزارت دفاع کے اعداد و شمارکے مطابق یکم جنوری سے اب تک دو لاکھ 80 ہزارافراد معاہدے کے تحت روسی فوج میں شامل ہو چکے ہیں، ان میں سے کچھ ریزرو فورسز میں، کچھ رضاکار اور دیگر مزید کیٹگریز میں ہیں، اگست کے شروع میں میدویدیف نے کہا تھا کہ فوج نے سال کے آغاز سے تقریبا 2 لاکھ 30 ہزار افراد کو بھرتی کیا ہے۔دوسری طرف برطانوی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ روس نے یوکرین میں لڑنے کے لیے پڑوسی ملکوں کے شہریوں کو بھرتی کرنے کی مہم شروع کر دی ہے اور اس مقصد کے لیے انٹرنیٹ پر اشتہارات شائع کرنا شروع کر دیے ہیں،برطانوی وزارت نے اپنے آن لائن اکائونٹ میں کہا کہ آرمینیا اور قازقستان میں پہلی مرتبہ میں 495,000روبل ادا کرنے اور تنخواہ 190,000روبل سے شروع ہونے والے اشتہارات دیکھے گئے ہیں،روس وسطی ایشیا سے آنے والے تارکین وطن سے بھی یوکرین میں لڑنے کے لیے رابطہ کر رہا ہے اور اس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ 4 ہزار 160ڈالر تک کی شہریت اور تنخواہیں دینے کے طریقہ کار کو تیز کرے گا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن بحرین پہنچ گئے ہیں، ایلی کوہن بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی سے منامہ میں ملاقات کریں گے، عرب میڈیا کے مطابق کوہن منامہ میں اپنے بحرینی ہم منصب عبداللطیف الزیانی اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق دورے کے دوران اسرائیلی وزیر خارجہ منامہ میں اپنے ملک کا سفارت خانہ باضابطہ طور پر کھولیں گے،یہ کوہن کا بحرین کا پہلا دورہ ہے، انہوں نے جولائی میں اس دورے کا اعلان کیا تھا، اگست کے شروع میں طے دورے کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے اسرائیل نے امریکی سرپرستی میں ستمبر 2020میں تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ دو معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔