افغانستان کے وسطی صوبہ اورزگان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ا?نے والے سیلاب نے تباہی مچادی جہاں متعدد گھر سیلابی ریلیکی نذرہوکر26 افغان شہری جاں بحق جبکہ جنوبی صوبہ ہلمند میں ہیضہ کی وبا پھوٹ جانے سے سینکڑوں بچے متاثر ہوکر20 بچے انتقال کرگئے۔افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وسطی صوبہ اورزگان کے اضلاع خاص اورزگان'گیزاب اور چورہ میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوگئے۔درجنوں گھرسیلابی ریلے میں بہہ جانے سے کم از کم 26 افغان شہری جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔
سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی کے علاوہ باغات اور کھڑی فصلوں کوشدید نقصان پہنچا ہے۔ادھر جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع بغران میں ہیضہ کی وبا پھوٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد متاثر ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مقامی اسسٹنٹ دائریکٹرمولوی محمدقاسم ریاض کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو دونوں کے دوران 20 بچے زندگی ہارگئے ہیں۔ محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نقیب اللہ فتح کے مطابق دیگر اضلاع سے میڈیکل ٹیمیں طلب کرلی گئی ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ امارات سے سری لنکا کے درمیان اماراتی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے اپنی پروازیں بند کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ پیر کے روز سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد شدت پکڑ جانے والے عوامی احتجاج سے پیدا شدہ سنگینی کے پیش نظر پیر کے روز کیا گیا ہے۔فلائی دبئی کمپنی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ سری لنکا میں صورت حال پر گہری نظر ہے۔ تاکہ بہتری کی صورت میں فیصلے کو ریویو کیا جا سکے۔کمپنی کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن مسافروں نے ان دنوں کے لیے '' فلائی دبئی'' کے ساتھ بکنگ کرا رکھی تھی انہیں رابطہ کرنے پر ان کے ٹکٹوں کی رقم واپس کر دی جائے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سری لنکا کی حکومت کے کم از کم4وزرانے استعفیٰ دے دیا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکن حکومت کے کم از کم4وزرانے استعفیٰ دے دیا ہے،اس سے قبل ملکی صدرگوٹابایا راجاپکسے نے عوام کو یقین دلایا تھا کے وہ 13 جولائی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔یہ اعلان انہوں نے مشتعل مظاہرین کے صدارتی رہائش گاہ پر حملے اور ہنگامہ ا?رائی کے نتیجے میں کیا تھا۔ اس اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی ملک کے کئی دیگر حکومتی وزرابھی اپنے عہدوں سے دستبرداری کا اعلان کر رہے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا سعودی عرب کو حملوں کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے اور بائیڈن انتظامیہ اس سلسلے میں عائد پابندی کے ممکنہ خاتمے پر غور کررہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کرنے سے متعلق حتمی فیصلے کا انحصار یمن جنگ کے خاتمے کی جانب پیش رفت ہو سکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے سینئر سعودی حکام نے حال ہی میں امریکی حکام پر زور ڈالا ہے کہ خلیجی اتحادیوں کو دفاع کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی ختم کردی جائے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ اس معاملے پر فی الحال غیر رسمی غور و خوض کررہی ہے اور یہ ابھی ابتدائی مرحلہ ہے، اس کے فوری نتائج کی توقع قبل از وقت ہوگی۔ ایک امریکی عہدے دار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ ابھی سعودی عرب کے ساتھ جنگی ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق کوئی بات چیت نہیں چل رہی۔
سعودی عرب خطے میں امریکی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار ہے جب کہ صدر جوبائیڈن نے اپنی صدارتی مہم میں سعودی عرب کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ اپنے سابقہ بیانات کے برعکس گزشتہ دنوں صدر جوبائیڈن نے واشنگٹن پوسٹ میں ایک مضمون کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کیا کہ وہ تیل جیسی دولت سے مالامال سعودی عرب کے ساتھ روابط کو ازسرنو ترتیب دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن رواں ہفتے 13 سے 16 جولائی تک مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہوں گے، جس میں ان کی پہلی منزل اسرائیل ہوگی اور سب سے ا?خر میں وہ سعودی عرب پہنچیں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے برطانیہ میں مقیم تمام پاکستانیوں اور کشمیریوںپر زوردیاہے کہ وہ برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ اوربرطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کے بارے میں کل جماعتی پارلیمانی گروپ کی چیئرپرسن ڈیبی ابراہمزکی طرف سے شروع کی گئی پٹیشن پر دستخط کریں جس میں بھارت سے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے منصفانہ ٹرائل کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری محمد سرور نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں 18جولائی سے پہلے 10ہزار دستخطوں کی ضرورت ہے تاکہ برطانوی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میںبھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ بڑی تعداد میں پٹیشن پر دستخط کریں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سنگین معاشی بحران سے دوچار ملک سری لنکا کی مشتعل عوام نے صدارتی محل پر قبضے کے بعد وزیراعظم وکرما سنگھے کی رہائشگاہ کو آگ لگا دی۔سری لنکا میں معاشی بحران بد سے بدتر ہوگیا ہے جس نے وہاں کے عوام کے غم وغصے کو اشتعال میں بدل دیا ہے جس کا مظاہرہ وہ ملک میں عائد کرفیو توڑ کر سرکاری حکام کی رہائشگاہوں پر حملے کرکے کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی مشتعل عوام نے صدارتی محل پر قبضے کے بعد وزیراعظم وکرما سنگھے کی رہائش گاہ پر بھی حملہ کردیا، احتجاج کے دوران متعدد مظاہرین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتعل عوام نے وکرما سنگھے کی نجی رہائش گاہ کو آگ لگا ڈالی اور اس کے بعد وہیں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے۔احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر صدر گوتابایا راجا پکسے سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ سری لنکن مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس کو آگ لگانے سے چند گھنٹے قبل ہی صدارتی محل پر قبضہ کیا تھا، جس کے بعد صدر نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے تھے۔عوام نے فوج کی جانب سے عائد کرفیو کو توڑتے ہوئے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا اور محل کے اندر داخل ہوگئے۔صدارتی محل میں داخل ہونے سے قبل پولیس اور شہریوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نیمظاہرین کو متشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال اور شیلنگ کی تاہم پولیس کو مظاہرین پر قابو پانے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی۔یاد رہے کہ سری لنکا میں اس وقت اشیائے ضرو رت یہ کی شدید قلت ہے اور اس کی سوا دو کروڑ ابادی رواں برس کے آغاز سے ہی مہنگائی اور بجلی کے طویل بلیک آؤٹ برداشت کر رہی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت میںکانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے چین کے معاملے پر ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ وہ چین سے ڈرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راہل گاندھی نے پیر کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم مودی چین سے ڈرتے ہیں اور اس کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولتے۔انہوں نے کہا کہ مودی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور وہ چین کا نام لینے سے بھی ڈرتے ہیں۔ یہ ملک کے لیے بہت خطرناک ہے۔
راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں وزیراعظم مودی پر ملک کی سلامتی سے کھلواڑ کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔کانگریس رہنما نے کہا کہ چین کی بڑھتی ہوئی دراندازی پر پی ایم مودی کی خاموشی ملک کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔انہوںنے کہا کہ مودی کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے۔ اس لیے وہ عوام سے حقیقت چھپاتے ہیں۔ کانگریس رہنما نے مودی پر فوج کے حوصلے پست کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے بھارتی سرحد کے قریب ہوتان اور گار گنسا جیسے بڑے ہوائی اڈوں پر کئی مقامات پر بڑی تعداد میں لڑاکا طیارے اور بغیر پائلٹ کے طیارے تعینات کیے ہیں۔ گزشتہ دو سال کے دوران ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور راہل گاندھی انہیں مسائل پر مودی حکومت سے سوال پوچھ رہے ہیں
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا میں جنوبی کیلیفورنیا کے 4 سیون۔الیون اسٹورز پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق بریا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 4:18بجے شمالی اورنج کاؤنٹی کے شہر بریا میں ایک 7۔الیون سٹور پر فائرنگ ہوئی جس میں 1مرد ہلاک ہو گیاہماری ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ سٹور کے کیشئیر کو ڈکیتی کے دوران قتل کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بعد میں معلوم ہوا کہ لا حبرا میں 7۔الیون سٹور میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہیں 2افراد ملے جو کہ گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک اور اطلاع کے مطابق اورنج کاؤنٹی سے 40 منٹ کی مسافت پر واقع ریور سائیڈ کاؤنٹی میں مقامی وقت کے مطابق 1:50بجے 1 شخص کو 7۔الیون اسٹور پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیاہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اس خوفناک سانحے کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہے ہیں اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان نے دنیا بھر میں حلال گوشت کی مارکیٹ میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے رواں مالی سال میں اپنی گوشت کی برآمدات کا52لاکھ19ہزار ٹن کا ہدف مقرر کردیا ۔ ملک میں معاشی صورتحال سے متعلق تجزیاتی رپورٹس دینے والے معروف ادارے’’ ویلتھ پاک ‘‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کپہلی سہ ماہی میں پاکستان کی گوشت اورگوشت کی مصنوعات کی برآمد ات کی مالیت 7کروڑ83لاکھ ڈالر رہی ۔گزشتہ مالی سال کے دوران33کروڑ34 لاکھ ڈالر مالیت کا گوشت اور اس کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں10فیصد زیادہ تھیں۔49لاکھ ٹن کا موجودہ ہدف سالانہ4.9 فیصد کے اوسط اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان کا موجودہ مالی سال میں گوشت کی پیداوار کا ہدف تقریباً52کروڑ19 لاکھ ٹن ہے۔توقع ہے کہ انڈونیشیا اور اردن کی حلال مارکیٹ تک رسائی کے بعد رواں مالی سال کے اختتام پر50کروڑ ڈالر کی گوشت اور گوشت کی مصنوعات برآمد کی جائیں گی۔
پاک چائنہ مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ترجمان نے ویلتھ پی کے کو بتایا کہ انہوں نے پاکستانی حکومت سے چین کو حلال گوشت کی برآمد میں اضافہ کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے برآمدات کے فروغ کے لیے ٹھوس حکمت عملی وضع کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ محدود تعداد میں ہنر مند لیبر اور جدید تکنیک کی کمی کی وجہ سے پاکستان اس صنعت میں پیچھے رہ گیا ہے۔فروری 2020 میں ملائیشیا کے حکام نے گوشت اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی برآمد کے لیے دو پاکستانی اداروں جبکہ اکتوبر 2021 میں اردن نے تین پاکستانی میٹ پروسیسنگ کمپنیوں کو بھی منظوری دی۔رپورٹس کے مطابق پاکستانی برآمد کنندگان اردن کی گوشت کی مارکیٹ میں 25 فیصد حصہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جس سے ملک کو برآمدی آمدنی میں تقریباً 100 ملین ڈالر کا اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف کا بڑی عید پر عوام کو بڑی خوش خبری دینے کا ارادہ ،وزیراعظم کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی۔ وزیراعظم ہائو س سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت اہم اجلاس منعقدہوا جس میں انہوں نے بڑی عید پر عوام کو بڑی خوش خبری دینے کا ارادہ ظاہر کیا اور وزیراعظم کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا بھی بڑا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی۔وزیراعظم نے اپنی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا بھی حکم دیا۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہاکہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہئے۔ انہوں نے ہدایت کی عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی ان کا حق ہے ۔عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائیں ۔وزیراعظم نے مزید کہاکہ سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے ۔ اللہ تعالی کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو اِن شااللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے ۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اوگرا سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کے روز ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران دو طرفہ اقتصادی تعاون پر پیشرفت اور یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔کریملن نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر توجہ مرکوز کی، جس میں معاہدے کے قانونی طریقہ کار کو بہتر بنانے، تجارت کو فروغ دینے اور لین دین میں قومی کرنسیوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ روسی توانائی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔پیوٹن اور اردگان نے یوکرین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں دونوں ممالک بحیرہ اسود میں محفوظ نیویگیشن اور عالمی منڈیوں میں اناج کی برآمد کو یقینی بنانے کے لیے کوششوں کو مربوط کر سکتے ہیں۔
اسی دن یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دورہ پر آئے ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے سے ملاقات کی تاکہ کیف کے لیے مالی اور فوجی مدد پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔بات چیت میں، زیلنسکی نے یوکرین کے لیے نیدرلینڈز کی جانب سے 20 کروڑ یورو (تقریباً 20 کروڑ 15 لاکھ امریکی ڈالر) کی اضافی مالی امداد مختص کرنے پر روٹے کا شکریہ ادا کیا، جس سے یوکرین کے اساتذہ، ڈاکٹروں اور پنشنرز کے لیے ادائیگیوں کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان
امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر میں پاکستانی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ پاکستانی سفیر مسعود خان نے واشنگٹن میں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ امریکا کے لئے پاکستان کی برآمدات میں 23فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال برآمدات نے پہلی بار5 ارب ڈالر سے تجاوز کیا تھا اور اس سال جولائی سے مئی تک برآمدات 6.16 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
مسعود خان نے کہا کہ جون کے اعدادوشمار امریکا کیلئے برآمدات کے حجم میں اضافہ کرینگے، گزشتہ مالی سال امریکا سے پاکستان کیلئے درآمدات 2.4 ارب ڈالررہیں، جبکہ جولائی سے مئی کے دوران درآمدات 2.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ درآمدات میں اضافہ معمولی رہا، برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، امریکا اہم تجارتی پارٹنر ہے، پاکستان کی سب سے بڑی منزل برآمدات ہے۔ مسعود خان نے مزید کہا کہ سروسز، آئی ٹی سیکٹر میں پاکستانی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، برآمدات کا حجم بشمول سروسز، آئی ٹی 8 ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ریبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ری
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عیدالاضحی سے ایک روز قبل بارش کے شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی اور طویل ترین بریک ڈان کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے شہریوں اور خاص کر دکانداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر تین دن تک لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بارش کا پہلا قطرہ پڑتے ہی بجلی انہیں داغ مفارقت دے گئی ہے بلکہ کیسکو والوں کو من مانی کا موقع مل جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے جہاں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں خراب بجلی کو کئی دن گزرنے کے باوجود ٹھیک نہیں کیا جا سکا ہے وہاں صوبے کے دور دراز علاقوں کے لوگ تو بارشوں کا حالیہ سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی بجلی کی نعمت سے محروم ہو گئے ہیں جو المیہ ہے کیونکہ عوام کو عید جیسے پر مسرت موقع پر بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے قلت آب و دیگر مشکلات درپیش ہیں جو مایوس کن ہے ویسے کیسکو حکام کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور صوبے کے دور دراز علاقوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے دعوے آئے روز کئے جاتے ہیں.
تاہم صورتحال یکسر اس کے برعکس ہے یہاں بجلی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اعلانات پر کبھی بھی عمل درآمد ہوتے ہوئے نہیں دیکھا جا سکتا اکثر و بیشتر بلوں کی بروقت ادائیگی کرنے والوں کو ڈیفالٹرز کی سزا دی جاتی ہے جو صارفین کے حقوقِ کی خلاف ورزی کے سوا کچھ نہیں ۔عوامی حلقوں نے بجلی کے خراب نظام پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسکو کمپنی صارفین کو بجلی کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہے اس لئے عوام کو بجلی کی سہولت سے محروم رکھنے والے حکام و دیگر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانا ت کا سلسلہ جا ری ہے گزشتہ روز بھی بلوچستان کے مختلف اضلاع جن میں صو با ئی دارلحکومت کوئٹہ قلات،خضدار،آوران،تربت،قلعہ سیف اللہ،مسلم باغ،لسبیلہ،کوژک ٹاپ،چمن،کوہلوسمیت دیگر شامل ہیں میں با رش اور تیز ہوائوں کا سلسلہ جا ری رہا ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز لورالائی کے نواحی علاقے میں قائم ڈیم ٹوٹ گیا ہے جبکہ ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل کے دیہی علاقے سالاری میں پھنسے37افراد کوامدادی ٹیموں نے ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے .
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی کے مطابق37کسانوں کے پھنس جانے کی اطلاع پر لسبیلہ انتظامیہ لیویز فورس اور ایف سی نے مشترکہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور تما م پھنسے ہو ئے کسانوں کو بحفاظت نکا ل لیا گیا ہے۔دوسری جا نب پی ڈی ایم اے پاک فوج،ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور ریسکیوآپریشن جاری ہے۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق کوژک ٹاپ کو مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا جس کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمدورفت جا ری ہے واضح رہے کہ کو ژک ٹاپ پر موسلادھار بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے بندکردیا گیاتھا.
پی ڈی ایم اے حکام کے مطا بق پری مون اور مون سون کے دوران ابتک متاثرہ اضلاع میں 4ہزار 165ٹینٹس پہنچادی گئی، اس کے علا وہ متاثرہ اضلاع میں ریلیف کے لئے 25سو کمبل،743سولر لائٹس،34سو زائد خوراک سمیت دیگرامدادی سامان بھی پہنچادیا گیا ہیپی ڈی ایم اے نے کل تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ظا ہر کیا ہے دریں اثنا ء مشیر داخلہ پی ڈی ایم اے میرضیا اللہ لانگو کی میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ابتک چھتیں گہرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 57افراد جاں بحق 50سے زائد زخمی ہوئے ان کے مطابق حکومت بلوچستان نے بارشوں کے دوران جاں بحق افرادکو فی کس 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بلوچستان لیویز فورس پاک فوج،ایف سی اور پی ڈی ایم اے سمیت دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے، پیشگوئی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے نے تیاری کرلی ہے انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے مقد س و محترم دن کے موقع پر میں ملت اسلامیہ کے تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔عید الاضحی کے مذہبی تہوار کے پس منظر میں ایک عظیم فلسفہ کار فرما ہے۔ یہ فلسفہ ایثار و قربانی اور رضائے الہٰی کیلئے اپنی عزیز ترین چیز حتیٰ کے اولاد کو بھی قربان کر دینے سے عبارت ہے۔ آج کشمیری قوم اس سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے انسانی تاریخ کی منفرد اور بے مثال قربانیاں پیش کر رہی ہے۔
جمہوریت کا دعویٰ کرنے والا ملک جمہوریت کی مکمل طور پر نفی کر رہا ہے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق مکمل طور پر سلب کر دیئے ہیں۔ کشمیریوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم ہے۔مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی کا نام دے رہا ہے۔بھارت کے ان غیر انسانی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ عالمی سطح پر ان اقدامات کا نوٹس لیا جا رہا ہے۔ عید الاضحی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر ریاست نے کہا کہ ہم ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کی حریت کانفرنس اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہماری تمام تر صلاحیتیں تحریک آزادی کی حتمی کامیابی کیلئے وقف رہیں گی۔
آزاد کشمیر کی حکومت تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے اپنا کردار بھر پور انداز میں ادا کر رہی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی کرتی رہے گی اور بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے علاوہ بھارتی عزائم کو بے نقاب کر کے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب لانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرئے گی۔انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اپنا بنیادی حق، حق خود ارادیت لیکر رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ آئیے اس اہم موقع پر اس عزم کی تجدید کریں کہ تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
میں اس موقع پر پورے عالم اسلام سے اپیل کرتا ہوں کہ عید کے اجتماعات میں کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے دعائیں کی جائیں۔ ہمارا نصب العین سچائی اور انصاف پر مبنی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اگر سچے جذبے اور قوت ایمانی کے ساتھ ہم اپنے مقصد کے حصول کیلئے کوشاں رہے تو اپنی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔ہماری حقیقی عید یقینااس دن ہو گی جب ساری ریاست بھارتی تسلط سے آزاد ہو جائے گی اور سیز فائر لائن کی دوسری جانب بسنے والے ہمارے بہن بھائی بھی آزاد فضاؤں میں ملت اسلامیہ کے ساتھ مل کر عید کی خوشیاں منائیں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے جانوروں کی آلائشوں کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر پلاسٹک بیگز تقسیم کیے. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مناسب جگہوں پر دبانے کیلئے بروقت انتظامات مکمل کر لیے ہیں اورآلائشوں کیلئے پلاسٹک بیگز کی گھر گھر تقسیم بھی عید سے قبل مکمل ہو جائے گی۔ صفائی اسکواڈ عید سے قبل سڑکوں کے اردگردکی جھاڑیاں ختم کرے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سٹریٹ لائٹس بھی مکمل فنگشنل ہوں گی۔ ایام عید پر صفائی بارے شکایات کے ازالہ کے لئے شکایات سیلز بھی بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری صفائی آپریشن کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور قربانی کی آلائشیں مقررہ جگہوں پر پلاسٹک بیگز میں ڈال کر رکھیں تاکہ بروقت مخصوص مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے عیدالاضحی کے حوالے سے قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لئے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قائم سیل پوائنٹ کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس میں ہوادار ماحول، قائم ویٹرری کیمپ، میڈیکل اور ریسکیو 1122 کے کیمپس کا معائنہ کیا اور دیجانے والی سہولیات کا جائزہ لیا. انہوں نے سیل پوائنٹس پر آنے والے افراد کے لئے پارکنگ ایریا،ا نٹری و ایگزٹ پوائنٹ کو چیک کیا. انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کو سیلپوائنٹس کے علاوہ دیگر مقامات پر ہرگز فروخت نہ کرنے دیا جائے.ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی قربانی کے جانوروں کی فروخت کے حوالہ سے دی گئی ہدایت پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے.انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ سیل پوائنٹس پر موثر مانیٹرنگ کریں تاکہ بیمار جانور سیل پوائنٹس پر فروخت کے لئے نہ لائے جائیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی دریائے چناب میںچنیوٹ کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہو گئی ہے ،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش اور سیلاب کا کافی خطرہ ہے اور پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق چناب نگر کے مقام پر دریائے چناب میں طغیانی آگئی اور پانی کی سطح مزید بلند ہو گئی جس سے پانی قریبی دیہاتی علاقوں میں داخل ہو نے کا خدشہ ہے ،محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹو ں کیلئے بارش کی پیش گوئی جاری کی ہے محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کی اور سیلابی ریلے کی پیشگوئی کی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے چیئرمین شہزاد علی ملک نے کہا ہے کہ خطے اور اس کے ارد گرد منڈلاتے ہوئے غذائی عدم تحفظ کی وجہ سے پاکستان سمیت تمام ترقی پذیر ممالک خصوصا جنوبی ایشیا کے لیے یہ ایک بڑا خطرہ بن کر سامنے آرہا ہے۔ ہفتہ کویو بی جی کے زیراہتمام یہاں منعقدہ ''پاکستان میں غذائی عدم تحفظ کے اثرات'' کے موضوع پر ایک پینل مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شہزاد علی ملک، ستار امتیاز ، نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اشیائے خوردونوش کا افراط زر دوہرے ہندسے میں پہنچ گیا ہے اور اس تناظر میں کم ہوتی ہوئی آمدنی کی وجہ سے مزید پاکستانی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے جن میں سے 18 فیصد کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان نے گندم اور چاول سمیت وہ خوراک زیادہ پیدا کی ہے جو اس کی آبادی کی اکثریت استعمال کرتی ہے تاہم خوراک کی پیداوار میں مجموعی اضافے کے باوجود معاشرے کے کمزور طبقہ اور غریب ترین آبادی کو مناسب اور غذائیت سے بھرپور خوراک میسر نہیں۔ اس کی بنیادی وجہ غریب ترین افراد کی خوراک تک محدود معاشی رسائی ہے خاص طور پر خواتین کو مناسب اور متنوع خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوراک کے تمام تکمیلی اشاریے قابل قبول سطح سے بہت نیچے ہیں، 6 سے 23 ماہ کی عمر کے 7 میں سے مشکل سے صرف ایک بچے کو غذائی تنوع کے ساتھ خوراک ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا بڑا حصہ غذا کی کم سے کم یومیہ شرح سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستیابی اور استطاعت غذائی عدم تحفظ کی دو جہتیں ہیں۔
انتہائی غربت، غذائی عدم تحفظ، غذائیت کی کمی، بار بار انفیکشن، صحت کی خرابی اور پوشیدہ بھوک کا بھی ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے جبکہ ہر سال بھوک کا شکار لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبادی میں مسلسل اور تیزی سے اضافہ، خوراک کی طلب اور قیمتوں میں اضافہ، زرعی فصلوں کی انواع کی عدم موجودگی، پانی کی قلت، زمین کی دستیابی میں کمی اور خوراک کا ضیاع غذائی تحفظ کے لیے اہم خطرات ہیں۔
شہزاد علی ملک نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں پاکستان سمیت خطے میں شدید غذائی عدم تحفظ کو روکنے کے لیے فوری اصلاحی اقدامات کرکرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو قابل عمل قومی پالیسی کی تشکیل کے لیے اعتماد میں لیا جانا چاہیے تاکہ سرکاری اور نجی شعبوں کی فعال شرکت کو یقینی بناتے ہوئے اس بنیادی مسئلے کو حل کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ عید الاضحی مسلمانوں کو اپنے ایمان اور ملک وملت کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے۔ اپنی ذات کی نفی کرنا ہی قربانی کا اصل مفہوم ہے۔عیدالاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے اس عظیم موقع پر انفرادی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی اور ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی اور ان لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہوگا جو انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام اہل وطن کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور دنیاوی اور اخروی خوشیوں سے نوازے۔ آج وطن عزیز کو دہشت گردی' فرقہ پرستی' ٹارگٹ کلنگ، انتہا پسندی اور قدرتی آفات جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں جذبہ و ایثار و قربانی' اخوت و بھائی چارہ' ہمدردی و مذہبی رواداری' امن و آشتی اور پیارو محبت کے پرچار اور ان اعلیٰ اقدار پر عمل کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان کی فرنیچر کی صنعت اپنے جدید ڈیزائنوں کے بل پر عالمی منڈیوں میں جگہ بنانے کی بڑی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ برآمدات میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہے مگر اس کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے مراعات اور سہولیات کے پیکج کی اشد ضرورت ہے۔ ہفتہ کو اٹلی کے شہر میلان میں اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر اور اٹلی میں سفیر برائے سیاحت محمد شہریار خان کی قیادت میں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں کاشف شفاق نے کہا کہ بدقسمتی سے فرنیچر کے شعبہ کو بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے۔
لکڑی کا کام کرنے والے کاریگروں کی جدید خطوط پر تربیت کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فرنیچر کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے نئی بین الاقوامی مارکیٹیں تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پاکستانی مصنوعات میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ فرنیچر کی برآمدات کم ہیں لیکن اس کا آغاز ہو چکا ہے اور اب اس شعبے میں جارحانہ مارکیٹنگ کی حکمت عملی کے ساتھ برآمدات مختصر مدت میں دگنا ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت فرنیچر کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرے تو اگلے پانچ سالوں میں برآمدات کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں مقامی صنعت کے فروغ کے لیے دل لگا کر کام کریں۔ قدرت نے پاکستان کو وافر وسائل سے نوازا ہے اور ہمارے لوگ بہترین مہارتوں سے آراستہ ہیں جو ملک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے فرنیچر بنانے والی قومی اور بین الاقوامی معروف کمپنیوں کے ساتھ اپنے کام کی نمائش کرنے والے نوجوان ڈیزائنرز اور آرکیٹیکٹس کے شاندار کام کو سراہا۔
میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پی ایف سی فرنیچر اور انٹیریئر ڈیزائننگ کے شعبے سے وابستہ پاکستان کے نوجوان کاروباری افراد کی مدد کے لیے پرعزم ہے جن کی اختراعی سوچ بڑی اقتصادی خوشحالی کی راہ ہموار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائشیں نوجوان ڈیزائنرز اور آرکیٹیکٹس کو مارکیٹ کے رجحانات کا جائزہ لینے اور بڑے پیشہ ور افراد کے ساتھ اپنے کام کی نمائش کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ''انٹیریئرز پاکستان'' ملک میں بین الاقوامی تجارتی نمائشوں کے انعقاد اور پاکستان کی عالمی نمائشوں میں شرکت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حسن علی بھٹی نے کہا کہ چمڑے کی صنعت فرنیچر سے بھی وابستہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ فرنیچر مینوفیکچررز کو فرنیچر بنانے میں استعمال کیلئے عالمی معیار کا چمڑا فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں مقامی صنعت کے فروغ کے لیے کام کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان وافر وسائل سے مالا مال ہے اور ہمارے لوگ بہترین مہارتوں سے آراستہ ہیں جو ملک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہوری اہلیت رکھتے ہیں۔ شہریار خان نے میاں کاشف اشفاق کو اٹلی کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ وہ وہاں نئی برآمدی منڈیوں کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین معیار کے ہاتھ سے تراشے ہوئے لکڑی کے فرنیچر کی برآمدات کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں کے لئے سرمایہ کاروں کے ساتھ ون آن ون بات چیت کر سکیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سارک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار علی ملک نے سارک ممبر ممالک بالخصوص افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے علاقائی اقتصادی تعاون اور تجارتی انضمام کے امکانات سے استفادہ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ہفتہ کو محمد فاروق کی قیادت میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں بین العلاقائی تجارت اس کی اصل صلاحیت کے ایک تہائی سے بھی کم ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 67 فیصد تجارتی پوٹینشل سے مکمل فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا ۔
انہوں نے کہا کہ وسط ایشیا، مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا کے درمیان رابطہ کار اور زمینی راستے کے طور پر موجودہ حالات میں افغانستان کے کردار کا از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی افغانستان کو تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے تیل اور گیس تک براہ راست رسائی کے لیے جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے ایک قابل عمل تجارتی راستے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہتر تجارتی روابط سے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور خطے، خاص طور پر افغانستان میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحد پار اور ٹرانزٹ تجارت میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر ناقص تجارتی سہولتیں اور مختلف قسم کی نان ٹیرف رکاوٹیں افغانستان کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ افتخار علی نے کہا کہ فی الوقت ہمیں ضرورت ہے کہ پاک افغان زمینی سرحدوں پر موجودہ سہولتوں کی مکمل اپ گریڈیشن اور بہتری، نقل و حمل اور تجارت کی کلیئرنس کے علاوہ طالبان حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو ہم آہنگ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کے بعد پاکستان افغانستان کا تیسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے جو سیمنٹ، فارماسیوٹیکل مصنوعات، سلفر، پتھر، پلاسٹر، سٹرس کے چھلکے، خربوزہ، ویجیٹیبل فیٹس، خوردنی پھل اور تیل وغیرہ برآمد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی اہم برآمدات قالین ہیں جو کل برآمدات کا 45 فیصد ہیں، جب کہ خشک میوہ جات 31 فیصد اور ادویاتی پودے 12 فیصد ہیں۔ اس کے اہم برآمدی شراکت داروں میں پاکستان 48 فیصد، بھارت 19 فیصد اور روس 9 فیصد جبکہ دیگر ممالک میں ایران، عراق اور ترکی شامل ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے پاکستان و عالم اسلام کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عید قرباں ہمیں صبر ،برداشت ،روداری کے ساتھ اسلام کی بقاء وسلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے ، حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے اپنے لخت جگر اسمعیل علیہ السلام کو قربانی کیلئے پیش کردیا یہاں تک کہ باطل کے سامنے جھکنے کی بجائے آگ میں جانے کو ترجیع دی،عید قرباں امن وسلامتی اور بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اُمت مسلمہ کے اتحاد کا پیغام دیتی ہے .
عید قرباں کا مقصد صرف جانور کی قربانی کرنا نہیں بلکہ قربانی کا اصل مقصد ہم ہر سال اپنے اعمال کا جائزہ لیں اور اپنی ذات سے وہ خرابیاں ختم کریں جس سے کسی دوسرے کو تکلیف پہنچتی ہو ،عیدالاضحی تجدید عہد کا یوم ہے آئو آج ہم سب مل کر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں عہد کریں دین اسلام کی سربلندی اور ملکی کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے یہاں تک کہ باطل کے سامنے کلمہ حق کہتے ہوئے ہر قسم کی صعوبتیں اور تکالیف کا سامنا کرینگے.
پاکستان کے حکمرانوں اور عوامی نمائندوں کو بھی یہ عہد کرنا چاہیے کہ وہ عوامی حقیقی خدمت کرنے کے ساتھ اسلام اور پاکستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ،عید قربان کے موقع پر ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کی راہ میں شہید ہونیوالوں کو کسی صورت نہیں بھولنا چاہیے ،ملکی سلامتی کی راہ میں شہید ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل پیر ا ہوتے ہوئے اپنے قیام سے ابتک قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ،ہماری دو اعلیٰ قیادتوں بانی و قائد شہید محمد سلیم قادری ،سربراہ سنی تحریک شہید محمد عباس قادری کو اسلام کی سربلندی اور دہشتگردوں کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کرنے کی پاداش میں شہید کیا گیا .
آج پاکستان کو اسلام اور ملک دشمن قوتوں کی دہشتگردی کا سامنا ہے ،پاک فوج اور سول سوسائٹی دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں، اسلام اور پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے قومی اداروں کے ساتھ کجڑے ہیں ،حکومت معاشی استحکام کیلئے عملی طور پر اقدامات کرئے ،عید قربان کے موقع پر اپنے ارد گرد موجود سفید پوش اور غریبوں میں بھی گوشت کی تقسیم کو یقینی بنائیں،پاکستان سنی تحریک کا ایک ایک کارکن اسلام کی سربلندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی قوم کو عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ تمام مسلمانوں کی عید الاضحی کے مقدس موقع پر دی جانے والی قربانیوں کو قبول فرمائیں۔مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ عید کی خوشیاں مناتے وقت ہمیں اپنے عزیز و اقارب ، پڑوسیوں اور غریب و نادار افراد کا خیال رکھتے ہوئے ایسے اقدامات اٹھائیں کہ وہ لوگ بھی عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی قوم کو عید کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اقوام عالم کو درپیش مسائل سے جلد از جلد نجات مل سکے
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عیدالاضحی کے موقع پر قوم اور پوری مسلم اُمہ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقدس اسلامی تہوار کے حقیقی درس کو سمجھنے کی اہمیت موجودہ دور میں بڑھ گئی ہے،عید الاضحی قربانی،ایثار اور احساس کے جذبے کو فروغ دینے کا نام ہے، عید الا ضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور حضر ت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی شاندار مثال اور یادگار ہے جس نے اطاعت اور قربانی کی ایک ایسی لازوال راویت قائم کی جو تاقیامت جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سماجی و اقتصادی سطح پر جن مسائل کا سامنا ہے ان کامقابلہ کرنے کے لئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور ہمیں اپنے تمام تر مفادات، ترجیحات اور تعصبات کو پس پشت رکھتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
عید الاضحی کی خوشیاں مناتے ہوئےاپنے ان بہن بھائیوںکو بھی نہ بھولیں جو معاشی طور پر بہت پیچھے رہ گئے ہوں۔ آج کے دن ہمیں وطن کے ان معماروں اور محافظوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت، تعمیر و ترقی اور سربلندی جیسے عظیم مقصد کے لئے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ ''میں اللہ تعالی سے دعا گوہ ہوں کہ وہ ہمیں عید الاضحی کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار کریں اور ہماری قربانی کو شرف قبولیت بخشیں اور ہمیں اِس عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھ کر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے''۔ آمین
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں پیداوارکی بحالی کو فروغ دینے اور سپلائی و قیمتوں کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے باعث جون کے دوران مسلسل چھٹے ماہ فیکٹری گیٹ افراط زر میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے۔قومی شماریات بیورو(این بی ایس) نے ہفتہ کے روز بتایا کہ جون کے دوران چین کے پروڈیوسر پرائس انڈیکس (پی پی آئی) میں گزشتہ سال کی نسبت 6.1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو ایک ماہ قبل کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔
یہ انڈیکس فیکٹری گیٹ پر اشیا کی لاگت ماپنے کاپیمانہ ہے۔این بی ایس کے سینئر شماریات ڈونگ لی جوآن نے پیداوار کی بحالی کو تیز کرنے ، صنعتی اورسپلائی چین کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ مستحکم قیمتوں اور سپلائی کو یقینی بنانے کی موثر پالیسیوں کیلئے مسلسل کوششوں کو پی پی آئی میں کمی کی وجہ قرار دیا ہے۔ماہانہ بنیادوں پر مئی کے 0.1 فیصد اضافہ کے مقابلے چین کے پی پی آئی میں گزشتہ ماہ کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔این بی ایس اعدادوشمار کے مطابق سروے کیے گئے 40 صنعتی شعبوں میں سے 37 میں مئی کی طرح ہی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے صدر شی جن پھنگ نے تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی سیکھنے کے عمل کو فروغ دینے اور چینی تہذیب کے عمدہ کارناموں کے تحفظ کیلئے ثقافتی آثار کے بہتر استعمال پر زور دیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نیشنل میوزیم آف چائنہ کے قیام کی 110 ویں سالگرہ کے موقع پر میوزیم کے سینئر ماہرین کو لکھے گئے ایک خط میں کیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کینیڈا، امریکہ اور میکسیکو کے اعلی تجارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ شمالی امریکہ کے تینوں ممالک ہنگامی حالات میں تجارتی بہا ئوکو یقینی بنانے کیلئے کام کریں گے۔کینیڈا ۔ امریکہ ۔میکسیکو معاہدہ(کوسما) آزاد تجارتی کمیشن کے دوسرے اجلاس کے سلسلے میں کینیڈا کی بین الاقوامی تجارت ، فروغ برآمدات ، چھوٹے کاروبار اور اقتصادی ترقی کی وزیر میری نگ ، میکسیکو کی سیکرٹری اقتصادیات تاتیانا کلوتھیئر اور امریکہ کی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی نے جمعرات اور جمعہ کے روز آپس میں ملاقات کی۔
اجلاس کے بعد جاری ہونیوالے مشترکہ بیان میں وزرا نے کمیشن کی مسابقتی کمیٹی کو 90 دن کے اندر ہنگامی حالات کے دوران تینوں ممالک کے درمیان تجارت کے بہا سے متعلق مسائل کو برقرار رکھنے، دوبارہ قائم کرنے یا دیگر مسائل حل کرنے سے متعلق ذیلی کمیٹی کے قیام پرمذاکرات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بیان کے مطابق اس ذیلی کمیٹی کے تحت ایک ور گروپ بھی قائم کیا جائے گا جو بنیادی ڈھانچے کی اہم ترجیحات کی مشترکہ تفہیم پر رابطہ قائم کرے گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی برسی پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا استعارہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی ایک سوچ اور ایک راستہ ہیں۔ایدھی صاحب نے ثابت کیا، خلوص و خدمت سب سے زیادہ طاقتور اور لازوال ہوتے ہیں۔ایدھی صاحب نے ہمیں سکھایا کہ بہترین زندگی اپنے آپ کو ایک کاز کے لیے وقف کرنے کا نام ہے
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گورنر پنجاب سے پاکستان میں تعینات بیلجیم کے سفیر نے ملاقات کی، محمد بلیغ الرحمن اور فلپ برون چین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور بیلجیم کے درمیان دو طرفہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں ۔ ملک کی معاشی ترقی کے لیے انڈسٹریز کو سہولیات دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں۔
ٹیکسٹائل سیکٹر کا یورپی ممالک میں پاکستانی برآمدات کے حوالے سے اہم کردار ہے،انہوں نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے۔ جی ایس پی پلس سٹیٹس ملنے سے پاکستان کی یورپ میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، فلپ برون چین نے کہا کہ تجارتی تعلقات میں مزید وسعت کے خواہاں ہیں ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی 19جولائی کو وزارت اطلاعات ونشریات کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لے گی جبکہ 20جولائی کو وزارت آبی وسائل کے آڈٹ اعتراضا ت کا جائزہ لیا جائے گا۔ 19جولائی بروز منگل کو کمیٹی کا اجلاس دن ایک بج کر 30منٹ پر پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی نورعالم خان کریں گے، اجلاس میں وزارت اطلاعات ونشریات کے سال2019-20کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ 20جولائی بروز بدھ کو ہونے والے اجلاس میں وزارت آبی وسائل کے سال2019-20کے آڈٹ اعتراضا ت کا جائزہ لیا جائے گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نیانڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں جی 20وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے باوجود چین اور روس نے دونوں سربراہان مملکت کی سٹریٹجک رہنمائی میں معمول کے تبادلوں کو برقرار رکھا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو منظم انداز میں فروغ دیا ہے جس سے دو طرفہ تعلقات کی مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین برکس سربراہی اجلاس میں روس کی فعال شرکت اور عالمی ترقی کو فروغ دینے کے لیے فراہم کی گئی خدمات کو سراہتا ہے۔ ہم سمٹ کے اہم نتائج کو نافذ کرنے، پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے فروغ کو تیز کرنے، ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کے لیے روس سمیت تمام فریقین کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے چین کو برکس سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ روس دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے دوطرفہ تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ روس گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو اور گلوبل سکیورٹی انیشیٹو سمیت اہم تصورات کی حمایت کرتا ہے اور چین کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنائے گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سوئٹزرلینڈ میں 4 لاکھ برقی گاڑیوں کی بیٹری کے برابر بجلی ذخیرہ کرنے والی آبی بیٹری کو فعال کردیا گیا۔دو ارب یورو کا یہ منصوبہ سوئس پہاڑی علاقے کی سطح زمین سے 600 میٹر گہرائی میں بنایا گیا ہے۔ اس منصوبے پر 14 سالوں سے کام جاری تھا۔اس بیٹری کی 2 کروڑ کلو واٹ ا?ور کی گنجائش اس بات کو ممکن بنائے گی کہ قابلِ تجدید ذرائع سے بننے والی اضافی توانائی کو مستقبل کے لیے ذخیرہ کیا جاسکے۔
لہذا یہ برقی گرڈ کے استحکام اور روایتی ایندھن پر انحصار کو کم کرنے میں مدد دے گی۔یہ ہائیڈرو بیٹری اضافی توانائی کو استعمال کرتے ہوئے دو مختلف بلندیوں پر بنے دو مختلف ذخائر تک پانی پمپ کر کے کام کرتی ہے۔جب اضافہ بجلی بنتی ہے تو چھ پمپ ٹربائنس نچلے حوض سے اوپر موجود حوض میں پانی بھیجتے ہیں۔
ڈھائی کروڑ مکعب میٹر کی گنجائش رکھنے والی اس بیٹری کی توانائی کا اخراج اتنا ہے کہ 9 لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ نینٹ ڈی ڈرانس کی جانب سے جاری کی جانیو الی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ نئی قابلِ تجدید توانائیوں کے ذرائع کے استعمال میں اضافہ ہوا جن کی پیداوار ناہموار ہوتی ہے، اس اتار چڑھاؤ کے لیے اِزالے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ بجلی کی پیداوار اور کھپت میں توازن مستقل طور قائم کیا جاسکے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی فوجی شام سے تقریبا ہر روز ہزاروں بیرل تیل لوٹ رہے ہیں۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرق کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز شام کے الجزیرہ کے علاقے کے کنویں سے نکالے گئے تیل کو امریکی 45 ٹینکروں میں بھر کر عراق لے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، اس سے پہلے امریکی فوج نے شام سے 42 ٹینکروں پر تیل بھر کے عراق پہنچایا۔شام کی وزارت پٹرولیئم کے مطابق، امریکی فوجی اپنے کرائے کے فوجیوں کے ساتھ ہر روز شام سے 70 ہزار بیرل تیل چوری کرکے عراق پہنچاتے ہیں۔
غاصب امریکی فوج کا دعوی ہے کہ وہ عالمی اتحاد کے دائرے میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے جبکہ وہ، کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ مل کر تیل کی لوٹ مار کی غرض سے تیل سے مالامال شام کیعلاقوں پر قبضہ کئے ہوئے ہے۔دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی غیر قانونی فوجی موجودگی، ایسی حالت میں جاری ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کے آغاز میں ہی اعلان کیا تھا کہ امریکہ ہی شام میں مختلف دہشت گرد گروہ منجملہ داعش کے قیام کا باعث بنا ہے۔شام کے صدر بشار اسد نے امریکی حکومت کو جرمن نازی حکومت کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، شام کا تیل لوٹ رہا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رومانیہ کے پہلے اور واحد خلاباز دمیترو پروناریو نیکہا ہے کہ خلا میں چین کی شاندار کامیابیاں درحقیقت پوری بنی نوع انسان کے لیے فائدہ مند ہیں۔ پروناریو نے یہ بات "ایشیا کی صدی" کے موضوع پر منعقدہ بین الاقومی کانفرنس میں 20 ممالک کے ماہرین تعلیم، محققین، سفارت کاروں اور سفیروں کے سامنے چین کے خلائی پروگرام اور اس کے مخصوص اہداف کو تفصیل سے پیش کرتے ہوئے کہی۔
دنیا کے 103 ویں خلاباز ،ایک ریٹائرڈ جنرل اور سابق سفیر پروناریو نے کہا کہ چین کی تکنیکی ترقی "2003 میں یانگ لی ویی کی بیرونی خلا میں کامیاب پرواز کے ساتھ اپنے عروج پر پہنچی جس نے چین کو آزادانہ طور پر انسانوں کو خلا میں بھیجنے والا تیسرا ملک بنا دیا۔ انہوں نے کہا، "2016 میں، 33 روز کے عملے پر مشتمل خلائی پرواز کے مشن نے ثابت کیا کہ چین ایک طویل مدتی خلائی اسٹیشن کے لیے تیار ہے جسے اس نے خود بنایا اور اس کی دیکھ بھال کی۔ اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے بیرونی خلا کے پرامن استعمال (سی اوپی یواو ایس) میں 35 سالوں سے مستقل نمائندے کے طور پر، پروناریو تمام ممالک کے خلائی پروگراموں کے بارے میں براہ راست معلومات اور اس کے بعد ایک تقابلی نقطہ نظر رکھتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے مل کر تحفظ پر اتفاق کیا ہے۔ انڈونیشیا کے شہر بالی میں گروپ 20 (جی 20) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر روسی اعلی سفارت کار کے ساتھ سائیڈ لائن ملاقات میں وانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور روس نے معمول کے تبادلے کو برقرار رکھا ہے ،اور دو طرفہ تعلقات میں مضبوط لچک اور اسٹریٹجک عزم کو دہراتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو منظم طریقے سے آگے بڑھایا ہے۔ وانگ نے کہا کہ چین کی میزبانی میں ہونے والے 14 ویں برکس سربراہ اجلاس میں روس کی فعال شرکت اور عالمی برادری میں اتفاق رائے پیدا کرنے اور عالمی ترقی کے فروغ میں اس کے تعاون کو چین سراہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین روس سمیت برکس کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر سربراہ اجلاس سے حاصل کردہ بڑے نتائج پر عملدرآمد اور پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے ایجنڈا 2030 کو تیز کرنے کے لئے تیار ہے، تاکہ ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جاسکے اور عالمی مساوات اور انصاف کو برقرار رکھا جاسکے۔ لاوروف نے کہا کہ روس اور چین نے اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قوانین کے تحفظ، ایک منصفانہ عالمی نظام کے فروغ اور ذمہ دارانہ موقف اور اسٹریٹجک اشتراک کو برقراررکھتے ہوئے مزید جمہوری بین الاقوامی تعلقات پر زور دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے جسے ترقی پذیر ممالک تسلیم کرتے اور حمایت کرتے ہیں۔ روس۔ چین تعلقات پر لاوروف نے کہا کہ یہ بیرونی مداخلت کے تابع نہیں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون آسانی سے آگے بڑھ رہا ہے جس میں مزید ترقی کے وسیع امکانات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے شعبے اور اس کے پیمانے کو بڑھانے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں اطراف کی عوام کو زیادہ فائدہ پہنچے۔ لاوروف نے کہا کہ روس چین کی جانب سے پیش کردہ عالمی ترقیاتی انیشی ایٹو اور عالمی سلامتی انیشی ایٹو سمیت اہم تصورات کی حمایت کرتا ہے اور اس سے چین کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون مضبوط ہوگا۔ وانگ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی بالادستی، غنڈہ گردی اور یک طرفہ پسندی کی مخالفت کرنا مشترکہ خواہش ہے۔
چینی وزارت تجارت کے ترجمان شو جیوتنگ نیکہا ہے کہ مزید کمپنیاں 26 سے 30 جولائی تک جنوبی صوبہ ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں دوسری چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو میں شرکت کریں گی۔ شو نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایکسپو میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کی تعداد پچھلے سال کے اعداد و شمار سے زیادہ ہو گی، جس میں نمائش کا رقبہ 80ہزار مربع میٹر سے بڑھ کر 1 لاکھ مربع میٹر ہو جائے گا۔ شو نے کہا کہ ایکسپو میں 4ہزار سے زیادہ خریداروں کی شرکت متوقع ہے۔ بیرون ملک کاروباری اداروں کے لیے نمائش کے رقبے کا تناسب گزشتہ سال کے 75 فیصد سے بڑھ کر 80 فیصد ہو جائے گا۔ جاپان، فرانس اورامریکہ کی کمپنیوں میں سے ہر ایک کا کل نمائش کا رقبہ 3ہزار مربع میٹر ہوگا۔ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے اراکین اپنے نمائشی علاقوں میں تقریبا 20 فیصد اضافہ دیکھیں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت کے شہر ممبئی میں کئی روز سے جاری شدید بارش کے بعد نارنجی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ بارش سے کئی سڑکوں میں پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپر پاور امریکا پر بھی بجلی بحران کا خطرہ منڈلانے لگا ہے جس کی وجہ عالمی سطح پر بڑھتے درجہ حرارت کے نتیجے میں گرڈ پر پڑنے والا دبائو ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے بجلی فراہم کرنے والے اداروں کو سپلائی کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ عالمی سطح پر بڑھنے والا درجہ حرارت ہے جس کی وجہ سے گرڈ پر دبائو بڑھ رہا ہے کیونکہ گرمی سے بچنے کیلیے ایئرکنڈیشن کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں موسم پہلے ہی 30 سالہ اوسط سے 21 فیصد زیادہ گرم ہے اور اسی حوالے سے فیڈرل انرجی ریگولیٹری کمیشن (ایف ای آر سی) جیسی پاور ریلئیبلٹی کی ذمے دار وفاقی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مغربی نصف حصے میں گرڈز کو اس موسم گرما میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ صارفین گرمی سے بچنے کے لیے ایئر کنڈیشنرز کا استعمال بڑھا رہے ہیں۔پاور کمپنیوں کو خدشہ ہے کہ وہ بندش سے بچنے کے لیے آلات کو اتنی تیزی سے ٹھیک کرنے کے لیے اسپیئر پارٹس دستیابی کو یقینی نہیں بناسکیں گے کیونکہ دستیاب آلات پہلے ہی گرمی کی وجہ سے مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرڈ آپریٹرز کو اس وقت ٹرانسفارمرز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلسل لڑائیوں کے درمیان امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے تصدیق کی کہ روسی افواج مشرقی یوکرین کے علاقے ڈونباس میں جھڑپوں کے دوران پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔پینٹاگان کے ایک سینئر اہلکار نے مزید کہا کہ آنے والے دن روسی فوج کی ان جگہوں کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کا امتحان لیں گے جنہیں اس نے اپنے کنٹرول کا اعلان کیا ہے۔امریکا نے قبضے میں لیے گئے علاقوں کو روس کے لیے ایک چیلنج قرار دیا۔ایک امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہیکہ مہینوں قبل یوکرین میں فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے روس کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ اب بھی موجود ہیں۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ڈون باس کے علاقے میں لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے اور روس کا اگلا ہدف اس علاقے پر قبضہ کرنا ہے۔روسی فوج نے اپنے مقصد کے حصول کے لیے یوکرینی افواج کے ٹھکانوں اور فوجی انفراسٹرکچر پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔دریں اثنائ شہری مشرقی یوکرین میں بمباری سے متاثرہ شہروں سے انخلاء کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ روسی افواج نے چند روز قبل مشرقی یوکرین کے لوہانسک پر تقریباً مکمل کنٹرول مسلط کرنے کے بعد ڈونباس علاقے کے دوسرے حصے کی جانب پیش قدمی کی تھی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق جاپانی وزیراعظم کو مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کی تقریر کے دوران گولی ماری گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شنزو ابے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے کہا ہے کہ واقعہ کی جانچ پڑتال کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی جاچکی ہے جبکہ اعلیٰ حکام جلد میڈیا کو سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ جاپان کے سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والے شنزو ابے 2006 میں پہلی مرتبہ ایک سال کیلئے جبکہ 2012 سے 2020 کے طویل دورانیے تک دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے تاہم ناسازی صحت کے باعث وہ عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان اور ڈنمارک نے پائیدار ترقی کے اہداف ،قابل تجدید توانائی اور تجارت پر تعاون کو بڑھا کر اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا اظہار کیا ہے۔ جی ایس پی پلس اسٹیٹس پاکستان سے یورپی یونین میں ٹیرف فری درآمدات کی اجازت دیتا ہے ،پلاننگ کمیشن کے انٹرنیشنل ٹریڈ سیکشن کے ایک اہلکار ایم امین الدین نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان کا توانائی کے بیرونی ذرائع جیسے فوسل فیول، گیس اور توانائی کی دیگر اقسام پر انحصار ملک کے کرنٹ اکائونٹ خسارے کی بنیادی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ "صاف اور سبز توانائی پر منتقل کرنے سے نہ صرف اس بوجھ کو کم کیا جائے گا، بلکہ کاربن کے اخراج میں بھی کافی حد تک کمی آئے گی۔"امین نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ پالیسیوں اور اقدامات نے قابل تجدید توانائی(ہائیڈرو، سولر اور ونڈ)کی طرف منتقلی میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق، پائیدار ترقی ہدف کے تحت، 2030 تک سب کے لیے سستی، قابل اعتماد، پائیدار، اورجدید توانائی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ " اہلکار نے کہاکہ۔"اگر ڈنمارک متبادل توانائی کے ذرائع 50 فیصد تک بڑھانے اور تھرمل اور فوسل فیول پر انحصار کم کرنے کے لیے پاکستان کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، تو یہ ایک بہترین کوشش ہوگی جو روایتی سسٹم سیتبدیلی کو تیز کرے گی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ہوا کی توانائی اس وقت پاکستان میں توانائی کی کل پیداوار کا ایک چھوٹا حصہ ہے، لیکن ڈنمارک میں اس کا حصہ 50 فیصد سے زیادہ ہے۔ "یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں ڈنمارک، جو کہ سبز توانائی میں عالمی رہنما ہے، ہماری بہت مدد کر سکتا ہے۔
پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر لیز روزن ہولم نے حال ہی میں ایک تقریب میں کہا کہ گرین ٹرانزیشن کے لیے پاکستان کی پرجوش پالیسیوں اور گرین گروتھ اور پائیداری میں ڈنمارک کی مہارت کے ساتھ، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی مضبوط بنیاد ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی اور حیاتیاتی بگاڑ جدید دور کے اہم خدشات ہیں۔"ڈنمارک سبز معیشت کی طرف منتقلی میں ایک عالمی علمبردار ہے۔ ہم ڈینش انرجی ٹرانزیشن اقدام کے تحت توانائی کی منصوبہ بندی، قابل تجدید توانائی کے انضمام، آف شور ونڈ، اور توانائی کی کارکردگی میں دہائیوں کے علم اور نظریات کو فوسل فیول سے قابل تجدید توانائی کی طرف منتقل کرنے میں عالمی رہنما ہیں۔" انہوں نے کہا۔تجارت کے لحاظ سے، کئی سالوں سے، ڈنمارک کو پاکستان کی برآمدات اوپر کی جانب گامزن ہیں۔ دوسری جانب ڈنمارک سے درآمدات میں کمی آئی ہے۔ ویلتھ پاک نے رپورٹ کیا کہ پاکستان یورپی یونین کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے فائدہ اٹھاتا ہے، جو پاکستان سے یورپی یونین میں ٹیرف فری درآمدات کی اجازت دیتا ہے، جس سے پاکستانی مصنوعات ڈنمارک میں زیادہ مسابقتی بنتی ہیں۔ڈنمارک سے اہم درآمدات میں مشینری، پرزے، طبی اور دواسازی کی مصنوعات، چربی، کیمیکل، دھاتیں، طبی اور جراحی کے آلات شامل ہیں۔ ڈنمارک کی کمپنی پاکستان میں سیمنٹ پلانٹس کے لیے ٹیکنالوجی اور مشینری کی ایک بڑی سپلائر ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عدالت نے صحافی عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو چکوال کے مجسٹریٹ کی عدالت میں صحافی عمران ریاض کی پیشی ہوئی، عمران ریاض نے جج کے سامنے بیان دیا کہ انھیں اپنی تقریر پر کوئی افسوس نہیں،بیان میں عمران ریاض نے کہا مجھے رجیم چینج سیمینار میں کی گئی تقریر پر کوئی افسوس نہیں، میں اپنی بات پر قائم ہوں،عمران ریاض نے عدالت میں اپنے دلائل میں کہا کہ پٹرول مہنگا ہے لیکن پولیس کی دس گاڑیاں میرے ساتھ ٹریول کرتی ہیں، سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے،صحافی کے دلائل مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ کی جانب سے کچھ دیر بعد فیصلہ سنا دیا گیا،عمران ریاض کے وکیل علی اشفاق ایڈووکیٹ نے 91منٹ تک دلائل دیتے ہوئے کہا ریاست کی ایک پالیسی پر اعتراض کی قیمت مشکوک افراد کے ذریعے 18 ایف آئی آرز کی صورت میں سامنے آئی، عمران ریاض کی پوری تقریر میں اداروں کے خلاف کوئی بات نہیں،وکیل نے کہا یہ کیس عمران ریاض خان کا نہیں، عدلیہ کی عزت اور وقار کا ہے، کہ جج صاحبان آزادانہ فیصلے کرتے ہیں یا نہیں؟ میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے ویڈیو روک کر تصاویر بھی جج کو دکھا دیں۔ سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا آئین اداروں سے اختلاف رائے کی اجازت نہیں دیتا،پولیس کی جانب سے صحافی عمران ریاض کے جسمانی ریمانڈ کے لیے استدعا کی گئی تاہم عدالت نے جسمانی ریمانڈ مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، جس کے بعد لاہور پولیس عمران ریاض کو لے کر روانہ ہو گئی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت بجلی کی بچت کے حوالے سے اجلاس ، شرکا کو بتایا گیا کہ ایوان صدر نے توانائی کی مد میں گزشتہ 2 سال میں 10 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بچت کی، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت بجلی کی بچت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں گرین پریذیڈنسی منصوبے کے تحت بجلی، پانی اور گیس کی بچت کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا،صدر مملکت نے کہاکہ ایوان صدر نے توانائی کی مد میں گزشتہ 2 سال میں 10 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بچت کی،انہوں نے کہا کہ ایوان صدر کا ماحول دوست منصوبہ پورے ملک کے لیے ایک بہترین مثال ہے، ایوان صدر مکمل طور پر 1 میگا واٹ کے شمسی توانائی منصوبے پر چل رہا ہے،صدر مملکت نے کہا کہ ایوان صدر نے 1 لاکھ 12 ہزار یونٹس قومی گرڈ میں دیے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور حکومت پنجاب کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت پنجاب کے 15 کرکٹ گرانڈز کے انتظامی امور پی سی بی سنبھالے گا،ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ معاہدے سے صوبہ پنجاب میں گراس روٹ کرکٹ کو فروغ ملے گا،پاکستان کرکٹ بورڈ حکومت پنجاب کے تعاون پر انکا شکر گزار ہے اور لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے ملک بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پر عزم ہے پی سی بی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کا کامیاب انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پنجاب کے مضبوط تعلقات کی تازہ مثال ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیماری کے باعث اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال ومبلڈن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل سیدستبردار ہوگئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے پیٹ میں تکلیف کے باعث ومبلڈن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے،رپورٹس کے مطابق ٹینس کھلاڑی کو کوارٹر فائنلمیں ٹیلر فرٹز کے خلاف میچ میں پیٹ میں تکلیف کا سامنا پیش آیا تھا جبکہ کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ نک کرائیوس سے ہونا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ومبلڈن میں آخری میچ کھیل کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا،سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کھیل آپ سے بہت کچھ لے لیتے ہیں۔ ذہنی طور پر، جسمانی طور پر اور جذباتی طور پر، جیت اور ہار، گھنٹوں کی محنت اور ہارنے کے بعدبغیر نیند کے کئی راتیں لیکن یہ سب بدلے میں آپ کو بہت کچھ دیتا ہے جو آپ کو کوئی اور نوکری نہیں دے سکتی جس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ آنسو اور خوشیاں، لڑائی اور جدوجہد، ہم نے جو کچھ کیاہے آخر میں یہ سب بہت خوبصورت اور قیمتی لگتا ہے،ومبلڈن میں کھیلنا اور پچھلے 20 سالوں سے یہاں جیتنا اعزازکی بات ہے۔ مجھے بہت یاد آئے گیثانیہ مرزا کو اپنے کیرئیر کے آخری ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میںشکست کا سامنا کرنا پڑا، جو انکے کیرئیر کا آخری میچ تھاواضح رہے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے چھ گرینڈ سلیمٹائٹل جیتے ہیں جن میں تین مکسڈ ڈبلز ٹائٹلز بھی شامل ہیں، حالانکہ وہ ومبلڈن میں کبھی مکسڈ ڈبلز نہیں جیت سکیں۔ انہوں نے مہیش بھوپتی کے ساتھ 2009 کا آسٹریلین اوپن اور 2012 کا فرنچ اوپن جیتا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں ہمارے لیے مشکل ہو گی لیکن ہم سب کو حیران کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کاکہنا ہے کہ حقیقت پسندانہ بات کی جائے تو پاکستان ٹیم کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں بہت مشکل ہو گی کیونکہ کامن ویلتھ گیمز میں اس وقت ہم سب سے کم رینکنگ کی ٹیم ہیں، ہم میدان میں ہر ممکن فائٹ کریں گے لیکن میںحیران کن چیزیں نہیں کر سکتا۔ویزہ مسائل کے باعث تاخیر سے کیمپ جوائن کرنے والے قومی ہاکی ہیڈ کوچ کا کہناتھا مجھے امید ہے کہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں گے، کامن ویلتھ گیمز میں ہر ٹیم ہمیں ٹف ٹائم دیگی، اسی چیلنج کا ہمیں سامنا ہے لیکن ہم حریف ٹیموں کو چیلنج کریں گے یہی ہماری ذمہ داری ہے، ہم کامن ویلتھگیمز میں سب کو حیران کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسپورٹس سائنسز کے مطابق کامن ویلتھ گیمزکی تیاری کے لیے میرے پاس وقت کم ہے، میں تاخیر سے کیمپ میں پہنچا ہوں لیکن کھلاڑی ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں، کوشش ہو گی کہ عید کی چھٹیوں کے بعد جو وقت ملے اس سے فائدہ اٹھائیں۔موسم کے فرق کے اثرات کے بارے میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ برمنگھم میں موسم مختلف ہو گا جو کہ ہمارے لیے آئیڈیل نہیں ہے، غیر ملکی ٹیمیں جب یہاںآتی ہیں تو انہیں بھی مختلف کنڈیشنز کا سامنا ہوتا ہے، کنڈیشنز کا مختلف ہونا کھیل کا حصہ ہے ہمیں ان کے مطابق خود کو ڈھالنا ہے، ہمیں بس میدان میں اچھا کھیلنا ہے اور اپنا بہترین دینا ہے، موسم کی معذرت پیش نہیںجا سکتی، بس ہمیں میدان میں حریف ٹیم کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے باشندے نضال ابراہیم صیام کو ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کا فیصلہ سنایا۔ صہیونی حکام کی طرف سے جاری کردہ اس فیصلے کی بار بار تجدید کی جا سکتی ہے۔نضال کے اہل خانہ نے قدس پریس کو بتایا کہ قابض حکام کی انٹیلی جنس نے اس کے بیٹے نضال صیام سے رابطہ کیا اور اسے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں واقع قشلہ مرکز میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا۔ وہاں پر اسے ایک نوٹس دیا گیا جس میں اسے قبلہ اول میں داخلے سے روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔اہل خانہ نے وضاحت کی کہ صیام کو مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے سلوان میں "راس العمود" محلے میں اس کے گھر پر کئی بار دھاوا بولا گیا اور اسے گرفتار کرکے تھانوں میں نظر بند کیا گیا۔صیام کے اہل خانہ نے نشاندہی کی کہ قابض حکام نے ان کے بیٹے کو متعدد بار مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے سے پانچ ماہ تک مختلف ادوار کے لیے بے دخل کیا۔قابض اسرائیلی حکام القدس، پرانے شہر اور مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کے فیصلوں کے ساتھ القدس کے باشندوں کو نشانہ بناتے ہیں، جن میں مذہبی اور محب وطن شخصیات، کارکنان، آزاد کیے گئے قیدی، المرابطین اور مرابطات شامل ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی