• Columbus, United States
  • |
  • ٢٤ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 17...


چینی مین لینڈ میں حقیقی زیر استعمال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 17.4 فیصد بڑھ کر 723ارب31کروڑیوآن ہو گئی۔ جمعہ کو وزارت تجارت کے مطابق، امریکی ڈالر کے لحاظ سے، داخلی بہاؤ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 21.8 فیصد بڑھ کر 112ارب35کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ہائی ٹیک صنعتوں نے پہلے 6 مہینوں میں 33.6 فیصد تیزی سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا۔ خاص طور پر، ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 31.1 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ہائی ٹیک سروس سیکٹر میں 34.4 فیصد اضافہ ہوا۔ سروس انڈسٹری نے اس عرصے میں 537ارب13کروڑیوآن کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 9.2 فیصد زیادہ ہے۔ جمہوریہ کوریا، امریکہ اور جرمنی کی سرمایہ کاری میں بالترتیب 37.2 فیصد، 26.1 فیصد اور 13.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ملک کے مغربی علاقے میں آنے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جنوری تا جون کی مدت میں 43.9 فیصد اضافہ ہوا، اس کے بعد وسطی علاقے میں 25 فیصد، اور مشرقی علاقے میں 15.6 فیصد اضافہ ہوا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انسانی حقوق کے فورم میں عالمی وبا کے دوران ص...


بیجنگ میں منعقدہ انسانی حقوق کے ایک فورم کے شرکا نے کوویڈ-19 وبائی مرض کے دوران لوگوں کے صحت کے حق کے بہتر تحفظ کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے وائرس سے لڑنے اور لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے چین کی کوششوں کو بھی سراہا۔ میکسیکو کی وزارت خارجہ میں کثیرالجہتی امور اور انسانی حقوق کی ڈپٹی سیکرٹری مارتھا ڈیلگاڈو پیرالٹا نے کہا، "کوویڈ-19 کے دنیا بھر میں پھیلا کی وجہ سے صحت کی ہنگامی صورتحال نے صحت کو بین الاقوامی برادری میں تقریبا ہر بحث کے مرکز میں رکھا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ صحت ایک بنیادی انسانی حق ہے جس کی مزید ضمانت کی ضرورت ہے۔ ملائیشیا کے ماہر پیٹر ٹی سی چھانگ نے پیرالٹا کی بات کو دوہراتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ کوویڈ-19 کے بحران نے عالمی صحت کی دیکھ بھال کی عدم مساوات کو بے نقاب کیا ہے، کیونکہ ترقی پذیر دنیا میں بہت سے لوگ غیر محفوظ اور کمزور رہ گئے ہیں۔ملایا یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف چائنہ اسٹڈیز کے ڈپٹی ڈائریکٹر چھانگ نے کہا کہ اگرچہ دنیا وبائی امراض کے بدترین دور سے نکل رہی ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ دنیا چوکس رہے اور اگلے ممکنہ صحت عامہ کے بحران کے لیے بہتر طور پر تیار رہے۔چھانگ نے کہا کہ چین نے صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری طبی انفراسٹرکچر، وسائل اور مہارت کو بڑھانے میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔تسنگھوا یونیورسٹی میں صحت مند چین کے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر لیانگ وان نیان نے کہا کہ لوگوں کے صحت کے حق کو یقینی بنانے میں، چین نے صحت اور طبی خدمات کی کارکردگی، معیار، مساوات، رسائی اور قابل استطاعت ہو نے کو فروغ دینے میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تہران کے قریب سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 5 ا...


ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 5افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔۔یہ جمعرات کو ایرانی سٹوڈنٹ نیوز ایجنسی (اسنا) نے تہران کی ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے ۔ قبل ازیں، صوبہ تہران کی ہلال احمر سوسائٹی کے نائب مرتضی مرادی نے نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہلال احمر کی 10 ٹیمیں لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ بدھ کی رات سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کے بعد تہران کے شمال مغربی حصے میں طوفانی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک مذہبی عبادت گاہ امام زادہ داد کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ سیلاب اور کیچڑ کے جمع ہونے سے تہران کے کئی حصوں، خاص طور پر صوبے کے مغربی اور جنوبی حصے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر کا جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیرکے لیے ن...


چین کے صدر شی جن پھنگ کے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی 20ویں قومی کانگریس کے استقبالیہ خطاب کے اہم نکات کے حوالے سے ایک مطالعاتی سیشن ہوا،بیجنگ میں منگل سے بدھ تک ہونے والے اس اجلاس میں صوبائی/وزارتی سطح کے عہدیداروں نے شرکت کی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اورمرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی) کے چیئرمین،صدرشی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیاس بات پر زور دیا کہ چین کو ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور دوسری صدی کے ہدف کو حاصل کرنے کے سفر پر پوری پارٹی کو چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا جھنڈا بلند اورچینی سیاق و سباق اور ہمارے دور کی ضروریات کے مطابق ،چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے راستے، نظریہ، نظام اور ثقافت میں پراعتماد اور قومی تجدید کے تاریخی عمل کو ترقی دینے کے لیے پرعزم رہتے ہوئے مارکسزم کی رہنمائی پر عمل کرنا چاہیے۔صدر شی نے کہا کہ نئے دور کے نئے سفر پر پارٹی کے مرکزی کام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ہمیں پانچ جہتی مربوط منصوبے اور چار جہتی جامع حکمت عملی کو مربوط انداز میں آگے بڑھانے کے لیے نئے آئیڈیاز، حکمت عملی اور اقدامات کو آگے بڑھانا چاہیے اور یہ کہ بھرپور اور پرعزم کوششوں کے ذریعے ہمیں مل کر کام کرنا اور ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیرکے لیے نیا باب تحریر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے تمام اراکین لی کھ چھیانگ،لی ژان شو،وانگ یانگ،وانگ ہوننگ،ژا لیجی،اوراور ہان ژینگ کے علاوہ نائب صدروانگ چھی شان نیمطالعاتی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا نے ایجس ویپن سسٹم سے لیس ڈسٹرائر...


جنوبی کوریا نے ایجس ویپن سسٹم سے لیس 8ہزار200 ٹن کیڈسٹرائر جنگی جہاز اپنی بحریہ میں شامل کیا ہے، جسے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ صدارتی دفتر کے مطابق، لانچنگ تقریب دارالحکومت سیول سے 310 کلومیٹر جنوب مشرق میں اولسان کے ہیونڈائی ہیوی انڈسٹریز کے شپ یارڈ میں ہوئی، جس میں صدر یون سک یول نے شرکت کی۔ یون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیونگجو دی گریٹ، ایجس ڈسٹرائر، ملکی بحریہ کی جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے گا۔ ڈسٹرائر جنوبی کوریا کی بحریہ کا چوتھا ایجس سسٹم سے لیس ڈسٹرائرہے۔ 170 میٹر لمبا، 21 میٹر چوڑا ڈسٹرائر راڈار سے بچنے کے بہتر فنکشنز اور جدید ترین ایجس جنگی نظام سے لیس ہے جو بیلسٹک میزائلوں کا پتہ لگانے، ٹریک کرنے اور روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا جوہری آبدوز تعا...


چین نے امریکہ، برطانیہ اورآسٹریلیا سے علاقائی ممالک کی خواہشات کا احترام اورعلاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے سے بچنے کے لیے جوہری آبدوزکی تیاری میں تعاون کے فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لی جیان نیان خیالات کا اظہارجمعرات کونیوز بریفنگ میں امریکہ-برطانیہ-آسٹریلیا جوہری آبدوز تعاون کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔تینوں ممالک نے اپنے جوہری آبدوز تعاون منصوبے کے دفاع میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلا ئوکے معاہدے (این پی ٹی) کے فریقین کی 10ویں جائزہ کانفرنس میں متعلقہ ورکنگ پیپر جمع کرائے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان جوہری آبدوز تعاون کے اعلان سے بین الاقوامی برادری میں شدید تحفظات پیدا ہوئے ہیں ،چین نے بھی کئی مواقع پر اس کی مخالفت کا اظہار کیا ہے اورگزشتہ سال دسمبر میں این پی ٹی کی 10ویں جائزہ کانفرنس میں ورکنگ پیپر پیش کیا تھا۔ژائو نے مزید کہا کہ انڈونیشیا نے بھی 10ویں جائزہ کانفرنس میں ورکنگ پیپر پیش کیا ہے، جس میں جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوزوں کی تیاری میں اس تعاون سے پیدا ہونے والے جوہری پھیلا کے خطرات کے بارے میں کئی ایک خدشات کا اظہار کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ تینوں ممالک نے ابھی تک مختلف ممالک کے تحفظات کا سامنا اور انہیں دور کرنا ہے،تینوں ممالک چاہے کیسے بھی بحث کریں، وہ اس بنیادی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے کہ سہ فریقی تعاون سے جوہری پھیلا کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور یہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (ئی اے ای اے) کے مقصد کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صرافہ ایسوسی ایشن اور انجمن تاجراں کا بجلی ک...


صرافہ ایسوسی ایشن اور انجمن تاجراں نے بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسوں کے خلاف چوک فاروقی حسینی میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا ،صدر انجمن صرافہ ایسوسی ایشن عمران بھٹی اور سیکرٹری جنرل انجمن تاجراں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کہتی ہے ملک کی معشیت ڈوب چکی ہے اس لئے عوام پر اضافی بوجھ ڈال رہے ہیں غریب اور سفید پوش طبقہ شدید مالی بدحالی کا شکار ہوچکا ہے تین سے چھ ہزار روپے سیل ٹیکس کے نام پر بجلی کے بلوں میں حکومت جگا ٹیکس وصول کر رہی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں جس ملک کا تاجر خوشحال نہیں ہوگا اس ملک کی معشیت بہتر نہیں ہو گیا حکومت نے مارکیٹں بازار رات نو بجے بند اور ہفتے میں ایک چھٹی کو لازمی قرار دیا ہے جب تک تاجر خوشحال نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا اور حکومت تاجروں کو سہولیات نہیں دے گی اور کاروبار کرنے سے بھی روکا جائے گا تو حالات بد سے بدتر ہوتے جائیں گے تاجر براداری سیلز ٹیکس کا نامنظور کرتی ہے اور اگر بلوں سے سیلز ٹیکس کو ختم نہ کیا گیا اور احتجاج کا دائرہ وسیع کرکے مکمل ہڑتال کی کال دی جائے گی تاجروں نے سیلز ٹیکس ڈالے گئے بلوں کو جلا دیا اور حکومتی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاڈلے کو تحفظ دینے کی بہترین مثال فارن فنڈنگ...


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاڈلے کو تحفظ دینے کی بہترین مثال فارن فنڈنگ کیس ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے الزام میں نااہل کر دیا گیا جبکہ لاڈلے کو کھلی چھوٹ دی گئی اور 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آیا۔ کیس رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 رٹ پٹیشنز ہوئیں جبکہ 50 بار التوا دیا گیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیول چیف کا پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں اور اف...

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں اور افسران و جوانوں کے بلند حوصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے میری ٹائم کے شعبے میں پاک بحریہ کی مختلف خدمات کو سراہا اورمیری ٹائم سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا تاکہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دیا جا سکے۔ جمعرا ت کوپاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کی۔کانفرنس کے دوران خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال، قومی سلامتی، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، جوانوں کی تربیت اور فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ امیر البحر کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے اہم منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔نیول چیف نے پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں اور افسران و جوانوں کے بلند حوصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے میری ٹائم کے شعبے میں پاک بحریہ کی مختلف خدمات کو سراہا۔ انہوں نے میری ٹائم سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا تاکہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دیا جا سکے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے دور دراز علاقوں اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں کے دوران سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد کی فراہمی پر فیلڈ کمانڈز کو بھی سراہا۔کمانڈاینڈ اسٹاف کانفرنس پاک بحریہ کا اعلٰی فیصلہ ساز فورم ہے جس میں امیر البحر کی سربراہی میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز پاک بحریہ کی پالیسیوں اور منصوبہ بندی کا جائزہ لیتے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

راولپنڈی پولیس کے لئے چائلڈ پروٹیکشن ٹریننگ...


چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی جانب سے راولپنڈی پولیس کیلئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد اسلامک ریلیف پاکستان کے اشتراک سے کیا گیا۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی پولیس طارق محبوب اور اسلامک ریلیف پاکستان کے سی ای او رضانوریجو بھی موجود تھے۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ بیورو کی جانب سے راولپنڈی پولیس کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد راولپندی پولیس کو بچوں سے متعلقہ قوانین اور چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے آگاہی دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی ورکشاپ کی بدولت بچوں سے زیادتی اور تشدد کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے راولپنڈی پولیس کے ساتھ مل کر بچوں کے جنسی و جسمانی استحصال سے بچاؤ کیلئے حکمت عملی تیار کی ہے۔ سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور راولپنڈی پولیس مل کر بچوں کو تحفظ فراہم کرنے اور فوری مدد فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔اس کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور اسلامک ریلیف پاکستان کے مابین ایم او یو پر دستخط کئے گئے جس کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور اسلامک ریلیف پاکستان مل کر بچوں کے حقوق کے تحفظ کو ممکن بنائیں گے اور آگاہی مہم سمیت مختلف امور پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

محرم الحرام کے موقع پر منعقد ہونے والے ماتمی...


ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے کہاکہ محرم الحرام کے موقع پر منعقد ہونے والے ماتمی جلوسوں اور مجالس کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جلوسوں کے مقرر کردہ روٹس اور وقت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اجازت کے بغیر جلوس کے روٹس پر سبیل لگانے پر مکمل پابندی ہوگی۔انہوں نے محکموں کے حکام کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس کا پیچ ورک کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے، لائٹس اور لوڈشیدنگ کی صورت میں جنریٹرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ جلوسوں کے منتظمین اور ضلعی محکمہ کے نمائندوں کے مابین کوآرڈینشن کے لیے اپنے فوکل پرسن نامزد کریں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکلات کو فوری حل کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے اپنے دفتر میں ماتمی جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور انتظامات کے حوالے سے ضلعی محکموں کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قاسم اعجازِ، سی ٹی او راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گرے لسٹ سے نکالنے کا معاملہ، ایف اے ٹی ایف ٹ...


فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کی ٹیم کی اگست میں پاکستان آمد متوقع ہے اور اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے غیر معمولی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ و کانٹر فنانسنگ برائے ٹیرر ازم ڈائریکٹوریٹ (اے ایم ایل و سی ٹی ایف)فعال کردیا گیا ہے۔کراچی سمیت ملک بھر میں اے ایم ایل و سی ٹی ایف سرکل بھی قائم کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں عبد الرف شیخ کو کراچی میں اے ایم ایل و سی ٹی ایف سرکل کا قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔عبدالرئوف شیخ کی تعیناتی ہیڈ کوارٹرز سے تبادلے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ اے ایم ایل ڈائریکٹوریٹ، سرکلز اب تک کی منی لانڈرنگ کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا ڈیٹا جمع کریں گے۔ منی لانڈرنگ کے خلاف فعال تمام اداروں سے ڈیٹا ایف آئی اے اکٹھا کرے گی۔ ایف آئی اے بطور مرکزی ایجنسی جمع شدہ ڈیٹا پر مبنی بریفنگ ایف اے ٹی ایف ٹیم کو دے گی۔ ٹیم اس بریفنگ کے بعد اپنی رپورٹ اور سفارشات ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پیش کرے گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پشاور میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید


متنی میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے متنی نوشہرہ کینٹ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر مامور تین پولیس اہلکاروں کو ڈاکوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے تینوں اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جب کہ ایک زخمی اہلکار کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم راہزنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دادو میں سیلابی صورت حال، گیسٹرو تیزی سے پھی...


دادو کے علاقے کاچھو میں سیلابی صورت حال کے باعث راستے بند ہوگئے، جب کہ گیسٹرو کی وبا بھی تیزی سے پھیلنے لگی ہے، جس سے دو افراد انتقال کرگئے۔ سیلابی صورت حال کے باعث شہریوں کو طبی سہولیات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دادو کے علاقے کاچھو میں سیلابی کے بعد صورت حال انتہائی ابتر ہے، شدید بارشوں کے باعث شہروں سے راستے منقطع ہونے کی وجہ سے گیسٹرو کے مریضوں کو علاج میں دشواری کا سامنا ہے۔ دادو کے گاں کنڈو ببر میں 5 سال کا بچہ گیسٹرو کے باعث انتقال کر گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق طبیعت بگڑنے پر 2 بچوں کو جوہی منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایک بچہ راستے میں دم توڑ گیا البتہ دوسرے کو تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز میں گیسٹرو کے باعث دو اموات ہوئیں۔ واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد کیرتھر پہاڑی سلسلے سے نئی گاج ندی میں طغیانی کے بعد دادو میں کاچھو کے کئی دیہات نہ صرف زیر آب آگئے بلکہ کئی دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سندہ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں گرانے ک...


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندہ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں بنانے اور گرانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے حلیم عادل کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندہ میں لیڈر آف اپوزیشن علیم عادل شیخ کو ایک بار پھر گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا فاشزم کی عملی تصویر اس وقت سندہ حکومت میں نظر آتی ہے جہاں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے، سندہ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں بنانے اور گرانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کو ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا...


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا، پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا ، نیب کی من پسند ترمیم ختم ہو گی اور اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ ماڈل ٹاون کے شہیدوں کو انصاف ملے گا، ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی انکا کھیل ختم ہو جائے گا اور نہ من پسند قانون سازی ہوگی، نہ نواز شریف آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے، اسکے اختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے گھٹایا نہیں جا سکتا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو قاتل عدلیہ کہا گیا، سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر 250 کا اور 7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلی...


پاک بحریہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف آپریشن میں سول انتظامیہ کی معاونت کی جارہی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کی جانب سے ریلیف آپریشن کے دوران سول انتظامیہ کی معاونت کی جارہی ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زمینی راستہ منقطع ہونے کی وجہ سے پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں راشن اور دیگر ضروری سامان پہنچایا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مارٹن گپٹل ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنا...

نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 40 رنز بنا کر روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ مارٹن گپٹل بدھ کو کرکٹ کے مختصر فارمیٹ میں روہت شرما کو پیچھے چھوڑ کر مردوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے،مردوں کی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میں روہت شرما 3379 رنز کے ساتھ سر فہرست تھے۔اسکاٹ لینڈ کے خلاف مارٹن گپٹل نے 3379 رنز بنانے والے بھارتی کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ یہ بڑا سنگ میل حاصل کیا۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین مارٹن گپٹل اب ٹی ٹوئنٹی میں 3,399 رنز ہیں جو شرما سے 20 رنز زیادہ ہیں۔ مارٹن گپٹل نے اس عالمی اعزاز کو اپنے نام کرنے کے لیے 116 ٹی ٹوئنٹی میچز کا سہارا لیا، جبکہ روہت شرما نے 128 میچز کھیلے ہیں۔بھارتی کپتان اگلے جمعہ سے شروع ہونے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔مختصر ترین فارمیٹ میں گپٹل کی اوسط 32.37 ہے جبکہ روہت کی اوسط 32.18 ہے۔بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی 99 میچوں میں 50.12 کی حیران کن اوسط سے 3,308 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ 2,894 رنز کے ساتھ چوتھینمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ 2,855 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان جاری میچ میں کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5/225 رنز بنائے، اور 66 رنز کی فتح اپنے نام کی۔

 

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

معین علی نے انگلینڈ کی تیز ترین نصف سنچری کا...


انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ریکارڈز اپنے نام کییہیں۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے معین علی اور جونی بیئراسٹو کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت جیت اپنے نام کرلی۔میچ میں معین علی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ جونی بیئراسٹو کی 90 رنز کی تباہ کن اننگز نے بھی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ انگلینڈ نے 41 رنز سے اپنے نام کیا جبکہ انگلینڈ نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کاونٹی گراونڈ کی چھوٹی بانڈریز کی بدولت معین علی نے 16 گیندوں پر 52 رنز کی تیز ترین اننگز کھیلی جبکہ جنوبی افریقہ کے بولر لونگی نگیڈی اپنے کیریئر کی شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39 رنز دے کر 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایشین کرکٹ کونسل کا ایشیاکپ 2022 کی باضابطہ...


ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)نے ایشیا کپ 2022 کی باضابطہ منتقلی کا اعلان کردیا ہے۔ اے سی سی کے ایشیا کپ 2022 کی منتقلی کے اعلان کے بعد ایشیا کپ سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات(یو اے ای)میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا نے ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کی تھی جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ رواں سال شیڈول ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا تاہم میزبانی سری لنکا کے ہاتھ میں ہوگی۔اے سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی جس کے بعد متفقہ طور پر وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر سری لنکا کرکٹ شامی سلوا کا کہنا ہے کہ ہم اے سی سی کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دوسری جانب ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے چیئر مین خالد الزرونی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے یو اے ای کے وینیو کے پر خوش ہیں ،ہمارے پاس اچھا انفرا اسٹرکچر ہے اور ہم ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کے لیے منتظر ہیں۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر منعقد ہوگا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سینٹر تعمیر ک...


چین پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سینٹر تعمیر کرے گا،4 ہزارچینی ٹیکنالوجی فرموں کو پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گا،200 چینی کمپنیوں کو دعوت نامہ بھیج دیا گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی اگست 2022 میں 4 ہزارچینی ٹیکنالوجی فرموں کو پاکستان میں آئی ٹی تعاون پر کام کرنے کے لیے مدعو کر رہی ہے۔اتھارٹی کی اسٹریٹجک پلاننگ اور کلائنٹ سروسز کے ڈائریکٹر حمزہ سعید نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ اتھارٹی نے چینی ٹیک اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک کثیر الجہتی حکمت عملی تیار کی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ میں چینی امور کے لیے ایک خصوصی سیکشن موجودہے جب کہ سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی نے چین میں پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ چینی کاروبار تک رسائی کے لیے ایک جامع حکمت عملی متعارف کرائی ہے۔ چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے 200 چینی کمپنیوں کو دعوت نامہ بھیج دیاہے۔اہلکار نے کہا کہ چینی کمپنیاں سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے منصوبوں میں گہری دلچسپی لیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے چپ ڈیزائننگ ٹیکنالوجی میں سیمی کنڈکٹرز پر 400 ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ چین کو 5 لاکھ چپ ڈویلپرز کی ضرورت ہے ۔2لاکھ ڈیزائنرز چین میں اندرونی طور پر دستیاب ہیںجبکہ وہ دوسرے ممالک میں 3لاکھ ڈیزائنرز کی تلاش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چپ ڈیزائننگ کی خدمات فراہم کرنے کے لیے چین کے ساتھ بھی مصروف عمل ہیںاور اسٹریٹجک تعاون پر معاہدے کی سطح پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ حمزہ سعیدنے کہا کہ سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مشترکہ ورکنگ گروپ کا بھی حصہ ہے جو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت منظم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ستمبر 2022 میں بیجنگ میں زیڈ پارک کے ساتھ ایک باضابطہ معاہدہ کرنے جا رہے ہیںجس کے تحت ایک مشترکہ منصوبے کے طور پر دونوں ممالک میں چین پاکستان ٹیکنالوجی سینٹر تعمیر کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی چین میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں ہے۔ چینی ٹیک سیکٹر کے ساتھ ٹیکنالوجی تعاون چین میں پاکستانی سفارتخانے کی ترجیح ہے۔ سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی نے

اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے سائنس کونسلر کے ساتھ آئی ٹی سیکھنے میں سرکاری اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے کے بارے میں ایک تعاون کا فریم ورک بھی شیئر کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم علم کی منتقلی اور تبادلے میں تعاون کے لیے کام کر رہے ہیں۔ سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی چین کی عوامی پالیسی کے بارے میں بھی جاننا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹیکنالوجی زون واحد زون بننے جا رہا ہے جو پاکستان نے اپنے طور پر تیار کیا ہے۔ اسلام آباد ٹیکنالوجی زون کا مقصد صوبوں کو معاونت فراہم کرنا ہے کیونکہ آئی ٹی زون کی ٹیکنالوجی پاکستان میں بالکل نئی ہے۔حمزہ سعید نے کہا کہ ہم وفاقی اور صوبائی اداروں میں آئی ٹی حکام کی صلاحیت کو بھی بڑھا رہے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مانسہرہ اور شنکیاری ادرک کی کاشت کیلئے موزوں...


دنیا میں ادرک کی پیداوار میں پاکستان 41ویں نمبر پر ہے اورسالانہ پیداوار صرف 122ٹن ہے۔2020میں پاکستان نے 93ہزار میٹرک ٹن ادرک درآمد کی،مانسہرہ اور شنکیاری اس کی کاشت کیلئے موزوں علاقے ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ادرک کی کاشت کسانوں کو بہترین منافع دے سکتی ہے۔قومی زرعی تحقیقی مرکز کے پرنسپل سائنٹفک افسر ڈاکٹر غلام جیلانی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان میں ادرک اگانے کے وسیع مواقع ہیں اور ہمیں ادرک درآمد نہیں کرنی پڑے گی۔ادرک ایک نقد آور فصل ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں زرعی شعبے کا حصہ 22فیصد ہے اور 37فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے۔ڈاکٹر غلام جیلانی نے کہا کہ درآمدات پر انحصار کم کرنے کیلئے ہمیں ادرک کی مقامی کاشت کو فروغ دینا ہو گا۔پی اے آر سی کے چیئرمین غلام محمد علی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ہم ادرک کی پنجاب میں کاشت کیلئے مختلف ملکوں سے بیج منگوا رہے ہیں اور ہمارا تجربہ کامیاب رہا ہے۔ادرک کی فصل کو کم درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے

۔مانسہرہ اور شنکیاری اس کی کاشت کیلئے موزوں علاقے ہیں۔قومی زرعی تحقیقی مرکز کے ایک اور افسر ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ ادرک کی پیداوار میں پاکستان 41ویں نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ادرک کے لیے ہمارے پاس 27500ہیکٹر رقبہ موجود ہے جس سے 122ٹن ادرک پیدا ہوتی ہے لیکن یہ مقامی ضرورت کیلئے ناکافی ہے۔2020میں پاکستان نے 93ہزار میٹرک ٹن ادرک درآمد کی جو چین اور تھائی لینڈ سے منگوائی گئی۔انہوں نے تجویز دی کہ ساحلی علاقے ادرک کی کاشت کیلئے موزوں ہو سکتے ہیں کیونکہ وہاں درجہ حرارت بھی کم ہوتا ہے اور مطلوبہ نمی بھی موجود ہوتی ہے۔اگر ہم جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں تو ادرک کی فصل میں خود کفیل بن سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک نقد آور فصل ہے جس سے کاشتکار زیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں کسانوں کی تربیت کرے اور سیمینارز کا اہتما م کرے ۔ادرک کی کاشت سے کسان معاشی طور پر خوشحال ہو سکتے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان نے ایک سال میں 592ارب روپے کی کھانے...

پاکستان نے ایک سال میں 592ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کرلی ،مالی سال 2021/22میں فوڈ مصنوعات کی درآمدات 19.54فیصد بڑھی ، 2021/22میں فوڈ مصنوعات کی درآمدات ایک ہزار 592ارب روپے رہی ، 2020/21میں کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات 1ہزار331ارب 70کروڑ روپے تھی ۔بدھ کو ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2022میں چینی کی درآمدات میں 54.95فیصد اضافہ ہوا ۔ گزشتہ مالی چینی درآمدات 32ار ب37کروڑ روپے رہی ۔ 2022میں پام آئل کی درآمدات میں 47.42فیصد اضافہ ہوا ، گزشتہ مالی سال پام آئل کی درآمدات 626ارب 49کروڑ روپے رہیں۔ 2022میں چائے کی درآمدات میں 19.55فیصد اضافہ ہوا ۔ گزشتہ مالی سال چائے کی درآمدات 110ارب 98کروڑ 50لاکھ روپے رہی ، ایک سال میں 138ارب51 کروڑ روپے کی گندم درآمد کی گئی ۔ حالیہ مالی سالوں کی درآمدات کا حجم 107ارب 21کروڑ روپے رہا ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان یاقوت کے زخائر سے مالامال،جدید ٹیکنا...

پاکستان یاقوت کے زخائر سے مالامال،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے،عالمی منڈی میں اصل یاقوت کی قیمت ایک ہزار ڈالر،سوات، بسال، بابوسر ٹاپ وادی کاغان، ہنزہ، بٹہ کنڈی، علی آباداور نگر میں یاقوت کی کانیں موجود،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کان کنی کیلئے راغب کرنے کی ضرورت۔پاکستان میں یاقوت کے شاندار ذخائر ہیںجو دنیا بھر میںمقبول ہیں اور اگر اس پر مناسب توجہ دی جائے تو یہ بہت بڑی دولت کا زریعہ بن سکتے ہیں ۔ پاکستان کے جیولوجیکل سروے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر شاہین خلیل نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ اسپائنل اور کورنڈم دو مختلف معدنی طبقے ہیں جن کی ساخت اور کرسٹل مختلف ہیں۔ کورنڈم ایلومینیم آکسائیڈ اور اسپنل کی ساخت میگنیشیم ایلومینیم آکسائیڈ پر مشتمل ہوتی ہے۔ کورنڈم کو صرف ہیرے سے کھرچا جا سکتا ہے۔ معدنی کورنڈم کی کئی قسمیں ہیں جن میں یاقوت اور نیلم مشہور اور قیمتی ہیں۔ یاقوت سرخ رنگ کی قسم ہے جب کہ نیلم میں مختلف رنگوں اور شیڈز کی ایک رینج ہو سکتی ہے جن میں سے نیلے رنگ کو سب سے قیمتی سمجھا جاتا ہے۔ تجارتی طور پرزیادہ تر تاجر قیمتی سرخ رنگ کے اسپنل یا دیگر گہرے سرخ پتھروں کو روبی یا اسپنل یاقوت کے طور پر فروخت کرتے ہیں۔

جیمولوجسٹ اور کان کن ذاکر اللہ عرف جھولے لال نے بتایا کہ پاکستان میں یاقوت کی سرنگیں مختلف جگہوں پر پائی جاتی ہیںجن میں سوات، بسال، بابوسر ٹاپ وادی کاغان، ہنزہ، بٹہ کنڈی، علی آباداور نگر شامل میں۔ پاکستان میں قراقرم پہاڑی سلسلے میں بھی یاقوت کی سرنگیں پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بلوچستان میں اچھی کوالٹی کے یاقوت کی کان کنی کی جا سکتی ہے لیکن پھر بھی کام بہت کم پیمانے پر ہو رہاہے۔ہنزہ میں پائے جانے والے یاقوت زیادہ تر ہلکے سے گہرے رنگ کے گلابی رنگوں میں ہوتے ہیں۔ بٹہ کنڈی سے نکالی گئی روبی خون کے سرخ رنگ میں پائی جاتی ہے جس کا تعلق ریڑھ کی ہڈی کی کلاس سے ہے۔ زیادہ تر ان علاقوں میں پائے جانے والے یاقوت چھوٹے سائز میں ہوتے ہیں لیکن تھوڑی گہری کان کنی اچھے سائز، رنگ اور معیار میں روبی حاصل کرنے میں کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔

مذکورہ علاقوں کے لوگ جدید چنائی اور روبی کے محتاط استحصال کی صحیح قدر سے واقف نہیں ہیں۔ جیمولوجسٹ اور کان کن عمران بابر نے بتایا کہ روبی کو اردو میں یاقوت اور سنسکرت میں لال کہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پائے جانے والے روبی سرخ سے خون سرخ اور کبوتر کے سرخ رنگوں میں دستیاب ہیں۔ لیکن پھر بھی اس شعبے کے فوائد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ قدیم زمانے سے لے کر آج تک، روبی کو شاہی، خوشحالی اور فخر کا پتھر سمجھا جاتا ہے۔ اسے تحفظ، کامیابی، اچھے خواب، غصے کو دور کرنے والا، تنازعات کو حل کرنے والا، برے خیالات اور روحوں کو کنٹرول کرنے والا، وغیرہ کا پتھر بھی سمجھا جاتا تھا۔ قدیم برمی اسے سپاہیوں، بہادری اور تحفظ کا پتھر قرار دیتے تھے۔ یہ بھی قدیم لوک داستانوں کا ایک حصہ تھا کہ روبی پانی کو ابال کر رکھ سکتی ہے اور لپیٹ کے نیچے رکھ کر بھی اپنی چمک دکھا سکتی ہے۔ روبی اپنی روشنی خود خارج کرتی ہے اور مشعل کی طرح چمکتی ہے۔ قرون وسطی کے لوگ یاقوت کو زندہ جواہرات سمجھتے تھے۔ روبی کا بڑے پیمانے پر لیزر ٹیکنالوجی میں استعمال کیا جاتا ہے۔اصلی یاقوت کی عالمی منڈی میں قیمت ایک ہزار ڈالر تک بھی ہے۔ خوش قسمتی سے پاکستان کے علاقے اس قیمتی جواہر سے مزین ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے ساتھ تعاون اورشراکت داری کے لیے مدعو کیا جانا چاہیے تاکہ خوشحال معیشت کے لیے اس خزانے سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ پاکستان میں جواہرات اور زیورات کے شعبے پر ترجیحی بنیادوں پر غور کرنا چاہیے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان بدھ غاروں کو محفوظ کر کے سیاحت کے فر...


پاکستان بدھ غاروں کو محفوظ کر کے سیاحت کے فروغ سے آمدنی کما سکتا ہے،صدیوں پرانا عجوبہ اسلام آباد کے گاوں شاہ اللہ دتہ میں واقع،سادھو کا باغ بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز،شیر شاہ سوری کا کنواں اور بدھسٹ اسٹوپا بھی قریبی پہاڑیوں میںموجود،مارگلہ ہلز کی کرشنگ مشینیں آثار قدیمہ کیلئے خطرہ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بدھ غاروں کو محفوظ کر کے سیاحت کے فروغ سے آمدنی کما سکتا ہے۔ یہ صدیوں پرانا عجوبہ اسلام آباد کے گاوں شاہ اللہ دتہ میں واقع ہے۔ ہندو اور بدھ مت کے راستوں سے لے کر مغلوں کی فتوحات تک یہ جگہ کثیر مذہبی اور سماجی سرگرمیوں کا گہوارہ رہی۔محکمہ آثار قدیمہ کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود حسین شاہ نے ویلتھ پاک سے بات چیت میں کہاکہ اسلام آباد میں بدھ غاریں ہیں جوچھتوں اور چھوٹی سرنگوں کے سلسلے میں کٹاو کے نتیجے میں وجود میں آئیں۔ پاکستان کے مشہور ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر احمد حسن دانی نے اس جگہ کو بدھ غاروں کا نام دیا۔ تقسیم سے پہلے یہاں اور آس پاس کے علاقوں میں ہندو برادری رہتی تھی۔ یہ جگہ سادھو نامی ہندو کی جاگیر تھی۔ اسی طرح بدھ غاروں کے دامن میں ایک باغ بھی لگا ہوا تھا۔

ڈاکٹر احمد نے اس کا نام سادھو دا باغ رکھا۔ تقسیم کے بعدہندووں نے اس جگہ کو چھوڑ دیا اور اب یہ حکومت کی ملکیت ہے۔ بدھ غاروں میں کبھی کسی نے رہائش نہیں کی لیکن یہ متعدد برادریوں اور مذاہب ہندووں، بدھسٹوں، کے لیے ایک باقاعدہ مقدس مقام تھاتاہم کسی بھی قسم کے باقاعدہ مندر کے آثار ابھی تک نہیں ملے۔ چونکہ یہ جگہ ٹیکسلا وادی کے قریب تھی جو ایک زمانے میں بدھ تہذیب کا مرکز تھااس لیے زیادہ تر راہب، مسافر، تاجر اور فاتح اس جگہ کو باقاعدہ راستے اور عارضی رہائش کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ اسے شاہراہ ریشم کی ایک شاخ سمجھا جا سکتا ہے۔ محمود حسین نے اردگرد کی پہاڑیوں میں دریافت کیے گئے شیر شاہ سوری کے بنائے ہوئے قدیم کنویں کی باقیات کا بھی بتایا۔ مغلوں نے اپنے دور حکومت میں یہاں پانی کا باقاعدہ تالاب بھی بنایا تھا۔ مسلمان فاتحین کی تعمیر کردہ ایک چھوٹی مسجد بھی وہیں واقع ہے۔ ایک بدھسٹ اسٹوپا بھی قریبی پہاڑیوں میں واقع ہے۔ غاروں سے تقریبا دو کلومیٹر اوپر جس علاقے میں یہ اسٹوپا پایا جاتا ہے اسے بن فقیراں کہتے ہیں۔ وہاں سے پانی کا ایک سلسلہ غاروں اور باغ کی طرف بہتا تھا۔

انہوں نے اس آثار قدیمہ کے اثاثے کو بچانے کے لیے ارد گرد کی پہاڑیوں میں پتھروں کو کچلنے والی مشینوں کو کام کرنے سے روکنے کے لیے ڈاکٹر حسن کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بدھ غاروں کے خود ساختہ متولی محمد اسماعیل عباسی نے کہاکہ غاروں کا رقبہ 45,740 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں ایک تاریخی باغ بھی ہے جس کا نام مقامی زبان میں سادھو دا باغ ہے۔ یہ غاروں کے دامن میں واقع ہے اور اس کا رقبہ 92,765 مربع فٹ ہے۔ منسلک باغ کے ساتھ ایک جنگل تقریبا 4,356,000 مربع فٹ کے رقبے پر محیط ہے۔ ایک زمانے میں، غاروں کے گردونواح بدھ برادری کے رہنے کی جگہ تھی اور غاروں سے منسلک پلیٹ فارم کو کمیونٹی کے اجتماع کی جگہ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ بدھ مت سے پہلے یہ ہندو برادری کے لیے بھی ایک مقدس مقام تھا۔ ہم ہندو بھگوان رام، ان کی بیوی سیتا، اور ان کے بھائی لکشمن کے 14 سال کی جلاوطنی کے دوران اس جگہ پر رہنے کے بارے میں کہانیاں سن سکتے ہیں۔ قدیم زمانے کا ایک قدرتی زیر زمین چشمہ بھی یہاں پایا جاتا ہے۔ اسے ہندو اور بدھ مت کے آرتھوڈوکس دونوں کے لیے پانی کا مقدس چشمہ بھی سمجھا جاتا تھا۔ وہ اس پانی سے بہت سی رسومات ادا کرتے تھے۔ چشمہ اب بھی ایک وسیع علاقے کو سیراب کرتا ہے۔ ڈاکٹر احمد حسن دانی پہلے ماہر آثار قدیمہ تھے جنہوں نے ان کھنڈرات پر کام شروع کیا۔ 2004 کے بعد یہ جگہ رفتہ رفتہ آثار قدیمہ کے اثاثے کے طور پر مشہور ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تقسیم کے بعد یہ جگہ ان کے خاندان کی تھی اور وہ اسے آثار قدیمہ کے طور پر بحال کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اس جگہ کی تاریخی اہمیت کے تحفظ پر توجہ دینی چاہیے اور کرشنگ مشینوں کو ہٹا دینا چاہیے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پائیدار ترقیاتی اہداف کے عالمی انڈیکس میں پا...

پائیدار ترقیاتی اہداف کے عالمی انڈیکس میں پاکستان کا درجہ کم ہو کر 134نمبر پر آگیا، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں پاکستان کی کارکردگی بدستور خراب، سی پیک منصوبوں کو اقوام متحدہ کے طے کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کا مقصد ملک بھر میں سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے علاوہ تکنیکی، تعلیمی اور صحت کی سہولیات کو بڑھانا اس میگا گیم چینجر پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ اس مرحلے میں دونوں دوست ممالک کے درمیان زرعی اور صنعتی تعاون کے ذریعے غربت کے خاتمے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی لیکچرار ڈاکٹر سعدیہ سلیمان نے ویلتھ پاک سے گفتگو میں سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیاہے جن کی نشاندہی سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی میں پہلے ہی سے کر دی گئی ہے۔ ان میں زراعت، صحت، تعلیم، پینے کے پانی کی فراہمی، غربت کے خاتمے اور پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم سمیت چھ شعبوں میں 27 منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موثر ترقیاتی رابطے اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ روابط طویل مدتی کامیابی کے لیے بھی اہم ہیں۔ سی پیک منصوبے عام لوگوں کی سماجی و اقتصادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھی اہم ہیں۔

ڈاکٹر سعدیہ نے بتایا کہ سی پیک منصوبوں کو اقوام متحدہ کے طے کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔ پاکستان 2016 میں ایس ڈی جیز کو اپنانے والے پہلے چند ممالک میں شامل تھا تاہم پاکستان کو وسائل کی کمی کی وجہ سے ان اہداف کے حصول میں چیلنجز کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اس کی درجہ بندی عالمی انڈیکس پر 2016 میں 115 سے گھٹ کر 2020 میں 134 پر آ گئی ہے۔ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں پاکستان کی کارکردگی بدستور خراب رہی ہے کیونکہ ملک میں بچوں کی اموات کی شرح تقریبا 50 فیصد ہے اور خواندگی کی شرح 30 فیصد ہے۔ سی پیک اور پائیدار ترقیاتی اہداف پاکستان کی ترقیاتی پالیسی کے دو اہم اجزا ہیں۔ شہری اور دیہی ماحول میں ان کا باہمی تعامل سی پیک منصوبوں کے شعبوں میں حقیقی سماجی و اقتصادی صورتحال کا ایک منفرد اور مخصوص پہلوہے جو ترقیاتی اہداف کے حصول میں الگ الگ سرمایہ کاری کرنے والی توانائی اور رقم دونوں کی بچت کرے گا۔ سی پیک منصوبوں میں 7 لاکھ ملازمتیں اور متعدد کاروباری مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت ہے تاہم سی پیک کے سماجی و اقتصادی فوائدخاص طور پر صحت اور تعلیم کے شعبوں پر اس کے اثرات پر بہت کم توجہ دی گئی ہے۔ سی پیک کے پہلے مرحلے کے دوران، کمیونٹی انویسٹمنٹ پلان میں رہنے والی کمیونٹیز کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے منصوبوں کے علاقوں میں مختلف اسکیموں کی ایک اہم خصوصیت رہی ہے۔ توقع ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں شروع کیے جانے والے منصوبے پورے ملک میں سماجی ترقی کو تیز کریں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی جدید ٹیکنالوجی پاکستان کی زرعی پیداوا...

عالمی حدت،موسمیاتی تبدیلیوں اور کیڑوں کے حملوں سے پاکستان کی زرعی پیداوار متاثر ہو رہی ہے،چین کی جدید ٹیکنالوجی پاکستان کی زرعی پیداوار بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے،فصلوں کے نقصانات کو روکنے کے لیے پاکستان کو ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چین کی تکنیکی ترقی پاکستان کو بڑے پیمانے پر کیڑوں کے متواتر حملوں کو روکنے، حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے اور زرعی پیداوار بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور جی ڈی پی میں 22 فیصد حصہ زرعی شعبے کا ہے تاہم پاکستان کو زرعی شعبے میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں خشک سالی، آبی وسائل ، تکنیکی ایجادات کی کمی اور کیڑوں کے بار بار حملے شامل ہیں۔ پاکستان کے چین کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں اور چونکہ چین نے زراعت کے شعبے میں زبردست ترقی کی ہے اس لیے چین اپنے تجربات سے زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے معاونت کرسکتا ہے۔ خشک یا نیم بنجر زمین پاکستان کے رقبے کا تقریبا 80 فیصد بنتی ہے۔ جیسے جیسے پاکستان کی آبادی بڑھ رہی ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات مرتب ہورہے ہیںخشک سالی ملک کے سب سے بڑے خدشات میں سے ایک بنتی جا رہی ہے۔ خشک سالی، زمین اور آبی وسائل کا زیادہ استعمال، جنگلات کی کٹائی، مٹی کا کٹاو، آبی ذخائرمیں کمی، نمکیات، اور نامناسب زرعی طریقے بھی منفی عوامل ہیں۔

پچھلی چند دہائیوں کے دوران خشکی والے علاقوں میں صحرائی دائرہ کار اور شدت میں وسعت آئی ہے جس سے زرعی پیداواری صلاحیت ختم ہو جاتی ہے اور غربت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے مٹی میں کاربن کا ذخیرہ بھی کم ہوتا ہے جو گلوبل وارمنگ کا باعث بنتا ہے۔قومی زرعی تحقیقی مرکز کے ایک سائنسی افسر محمد اشرف خان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ کیڑے فصلوں اور مجموعی زرعی پیداوار کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔ہر پھل یا سبزی کے اپنے کیڑے ہوتے ہیں جنہیں مختلف طریقوں سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔فصلوں کو کیڑوں سے طریقوں سے نقصان ہوتا ہے۔ پہلا کیڑوں کے پتے کھانے اور تنوں، پھلوں اور جڑوں میں سوراخ کرنے سے ہوتا ہے۔ دوسرا کیڑے فصلوں میں بیکٹیریل، وائرل یا فنگل انفیکشن منتقل کرتے ہیں۔ کیڑوں پر قابو پانے کے سب سے محفوظ طریقوں میں سے ایک بائیو کنٹرول ایجنٹوں کا استعمال ہے۔ کیڑے مکوڑوں کی موجودگی زرعی پیداوار، ماحولیات اور ہمارے طرز زندگی کو منفی طور پر متاثر کر سکتی ہے۔ فصلوں کے نقصانات کو روکنے کے لیے پاکستان کو ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان جدید ترین ٹیکنالوجی اور علاج کی تکنیکوں کو اپنا کر کیڑوں کے نقصان پر قابو پا سکتا ہے۔چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق کے مطابق زرعی شعبے میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون سے پاکستان کو بنجرپن میں کمی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو یقینی بنانے اور کیڑوں پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنا بائیو ڈائیورسٹی کنزرویشن اینڈ گرین ڈیولپمنٹ فانڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ژو جنفینگ سے ایک مفید ملاقات ہوئی ہے اور پاکستان کے زرعی شعبے پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فاونڈیشن کی مدد لی گئی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایک ہزارایکڑ رقبے پر محیط رشکئی اسپیشل اکنام...


ایک ہزارایکڑ رقبے پر محیط رشکئی اسپیشل اکنامک زون اکتوبر تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گاجس سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئیگی اور 50ہزار ملازمتیں پیدا ہونگی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق رشکئی اسپیشل اکنامک زون چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پہلا زون ہو گا جس میں اکتوبر 2022 تک بجلی اور گیس سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سی پیک اتھارٹی میں پالیسی ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر لیاقت علی شاہ نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک منصوبوں میں خاص طور پر خصوصی اقتصادی زونز پر کام کو تیز کیا جائے گااوررشکئی اسپیشل اکنامک زون اس سال اکتوبر تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گا کیونکہ زون میںتوانائی کی تمام ضروریات پوری ہو جائیں گی۔ڈاکٹر لیاقت نے کہا کہ صنعتوں کو چلانے کے لیے توانائی کی فراہمی ایک ضرورت تھی اور حکومت پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں کے لیے توانائی کے خسارے پر قابو پانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔سی پیک کے تحت دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سمیت دیگر تمام اسپیشل اکنامک زونز میں صنعتوں کو چلانے کے لیے توانائی فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ سی پیک کے منافع کو حاصل کیا جاسکے۔رشکئی زون تقریبا 1,000 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس کے معاملات کے انتظام کے لیے رشکائی اسپیشل اکنامک زون ڈیولپمنٹ اینڈ آپریشنز اور چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن کے درمیان مشترکہ منصوبے کے طور پرکمپنی قائم کی گئی ہے۔رشکئی زون ایک مثالی جگہ پر واقع ہے جو کے پی کے پانچ بڑے اضلاع کا سنگم ہے اور سڑکوں، موٹرویز اور ریلوے کے نیٹ ورک کے ذریعے قابل رسائی ہے جس سے مقامی لوگوں کو 2 لاکھ براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں فراہم کرنے کی توقع ہے۔

ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر ادریس نے کہا کہ سی پیک کے تحت شروع کیے گئے ترجیحی اقتصادی زونزنے بہت زیادہ توجہ مبذول کی ہے۔دھابیجی زون75 ہزارملازمتیں پیدا کرے گا اور 2025 تک 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لائے گا۔ رشکئی کی مارکیٹنگ اور ترقی کاعمل جا ری ہے جو ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لائے گا اور 2030 تک 50 ہزارملازمتیں پیدا کرے گا۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی 3 لاکھ ملازمتیں پیدا کرے گا اور 5ارب ڈالرکی سرمایہ کاری لائے گا۔انہوں نے کہا کہ چین میں سستی مزدوری ختم ہو رہی ہے اس لیے یہ زونزپاکستان کو ایک بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ڈاکٹر ادریس نے کہاکہ یقینی طور پرفیز ٹو منصوبے اربوں ڈالرکے معاشی فوائد کے لیے ناگزیر ہیںتاہم ان کو چلانے میں مزید چوکس ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے اور وزارتیں وزارت منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات کے ساتھ ہم آہنگ ہوںتاکہ یہ مشترکہ کوشش سی پیک منصوبوں کی کامیابی کو یقینی بناسکیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چھوٹے کاشتکاروں کے لیے پیداواری صلاحیت کے حو...


پاکستان کی آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ خوراک کی طلب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ زراعت میں (زرعی ٹیکنالوجیز، حکومت کی فارم پالیسیاں، فصلوں کی جدید اقسام، اور تحقیقی کوششیں) زیادہ تر خدشات واحد فصل کی پیداوار پر مرکوز ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ، کسان فصلوں کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے نئے طریقے اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں بجائے اس کے کہ مونو کلچر فارمنگ پر قائم رہیں۔ انٹرکراپنگ ایک اہم زرعی حکمت عملی ہے جس میں زمین کے ایک ہی ٹکڑے پر دو یا زیادہ فصلیں اگانا شامل ہے،ویلتھ پی کے سے بات کرتے ہوئے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے سینئر سائنٹیفک آفیسر، ڈاکٹر دانش ابرار نے کہا، "سویا بین کو ایک معجزاتی فصل سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں پروٹین کی مقدار، خوردنی تیل، ضروری امینو ایسڈ، معدنیات اور وٹامنز زیادہ ہوتے ہیں۔"انہوں نے کہا، "پاکستان میں، وہ علاقے جہاں آبپاشی کی جاتی ہے اور کافی سورج کی روشنی دستیاب ہے، چھوٹے کاشتکاروں کے لیے پائیداری اور پیداواری صلاحیت کے حوالے سے انٹرکراپنگ ایک اقتصادی طور پر قابل عمل آپشن ہو سکتی ہے۔"سویا بین کی جڑوں میں رائزوبیم نامی بیکٹیریا موجود ہوتا ہے۔ اس جراثیم کو ماحول کی نائٹروجن کے ذریعے نائٹریٹ کی شکل میں طے کیا جاتا ہے کیونکہ ایک پودا ماحول کی نائٹروجن کو براہ راست استعمال نہیں کر سکتا۔ سویابین کے پودے کی یہ خوبی ہے کہ ہم جس بھی زمین پر اسے کاشت کرتے ہیں،

اس کی زرخیزی نائٹروجن کی سطح کے مطابق بڑھ جاتی ہے،ڈاکٹر دانش نے کہا کہ "جب ہم کسی دوسری فصل جیسے مکئی کو سویا بین کے ساتھ کاٹتے ہیں تو اس فصل (مکئی)کو نائٹروجن کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کی نائٹروجن کی ضروریات سویا بین سے پوری ہوتی ہیں،" ڈاکٹر دانش نے کہا۔انہوں نے کہا کہ اس موسم خزاں میں پاکستان میں مکئی اور سویا بین کی پٹی کی بین فصلی نمائش کا رقبہ 400 ایکڑ سے زیادہ تک پہنچ گیا ہے جو کہ گزشتہ خزاں کے مقابلے میں تقریبا 2.67 گنا زیادہ ہے۔سویا بین کی جڑوں میں رائزوبیم نامی بیکٹیریا موجود ہوتا ہے۔ اس جراثیم کو ماحول کی نائٹروجن کے ذریعے نائٹریٹ کی شکل میں طے کیا جاتا ہے کیونکہ ایک پودا ماحول کی نائٹروجن کو براہ راست استعمال نہیں کر سکتا۔ سویابین کے پودے کی یہ خوبی ہے کہ ہم جس بھی زمین پر اسے کاشت کرتے ہیں، اس کی زرخیزی نائٹروجن کی سطح کے مطابق بڑھ جاتی ہے۔ڈاکٹر دانش نے کہا کہ چونکہ پاکستان کو تیل کی کمی کا سامنا ہے، اس لیے ملکی پیداوار اور ضرورت کے درمیان بہت فرق ہے۔ اس قسم کے پیٹرن کو تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے جو انٹرکراپنگ کی سہولت فراہم کرے۔ انٹرکراپنگ سسٹم میں، کئی انواع ایک دوسرے کے درمیان بیک وقت اگائی جاتی ہیں۔ یہ کسانوں کے لیے فائدہ مند ہے، کیونکہ یہ پائیدار پیداوار فراہم کرتا ہے، ڈاکٹر دانش نے کہا کہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی سویا کی تھوڑی مقدار کی وجہ سے، اب ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سویا میل اور سویا تیل کی درآمد کی

ضرورت ہے۔ اس کی کاشت کم رقبے تک محدود رہتی ہے اور اس میں کمی کا رجحان ظاہر ہوتا ہے، کیونکہ اس کے فروغ کے لیے کوششیں نہیں کی جاتی ہیں، ڈاکٹر دانش نے مزید کہایہ ایک کثیر مقصدی فصل ہے جو نہ صرف اپنے خوردنی تیل اور غذائی اجزا سے بھرپور چارے کے لیے اگائی جاتی ہے، بلکہ یہ پولٹری فیڈ اور صنعتی خام مال (پینٹس، کھانا پکانے، سیاہی، بائیو فیول، ٹیکسٹائل اور مسوڑوں)میں بھی نمایاں طور پر حصہ ڈالتی ہے۔ ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان سویا بین درآمد کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سویا بین کی کاشت میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اس نے کوئی اچھی قسم تیار نہیں کی ہے جس کی وجہ سے یہاں محدود مقدار میں سویابین کاشت کی جاتی ہے،حکومت کو مقامی انواع یا نسل پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہمارے گھریلو استعمال کے لیے کافی سویا بین موجود ہو۔ اس سے ہمارے درآمدی بل میں بھی کمی آئے گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سی پیک شہری علاقوں میں ٹرانسپورٹ مسائل کو کم...


چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)نہ صرف پاکستان کی معیشت کو فروغ دے گی بلکہ ملک میں ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہورہی ہے۔ویلتھ پاک کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک چینی کمپنی نے کراچی میں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی پیپلز بس سروس میں 500بسوں شامل کی جائیں گی، جو چار ماہ کے اندرپہنچ جائیں گی۔سندھ حکومت نے بسوں کی خریداری کے لیے چینی کمپنی کو چار ماہ کا وقت دیا ہے۔اسی طرح حکومت نے سی پیک کے ایک منصوبے کے تحت شمالی وزیرستان کے ضلع غلام خان کو موٹروے 14 سے جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممتاز ماہر معاشیات اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکانومسٹ پائیڈکے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم الحق نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان کو شہروں کے پھیلاو کے ایک بڑے مسئلے کا سامنا ہے۔ملک میں دیہاتوں سے شہروں کی جانب نقل مکانی کے مسئلے نے ٹرانسپورٹ سے متعلق بہت سے مسائل کو جنم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کا انفراسٹرکچر پاکستان کی مستقبل کی اقتصادی سمت کا تعین کرے گا۔

چینی کمپنیوں کے حالیہ اربن ٹرانسپورٹ کے منصوبے ملک میں، خاص طور پر کراچی میں شہری ٹرانسپورٹ کے مسائل کو کم کر دیں گے۔اس کے علاوہ سی پیک کے تحت بڑے پیمانے پرٹرانسپورٹ نیٹ ورک تیار کیے گئے ہیں، جن میں لاہور ریل ٹرانزٹ اورنج لائن منصوبہ شامل ہے سی پیک کے تحت پہلے اس ٹرانسپورٹ منصوبے کا افتتاح 2020 میں کیا گیا تھا جو 2.2 بلین ڈالر سے زیادہ کی لاگت سے چھ سالوں میں مکمل ہوا۔سی پیک پاکستان میں تجارت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں کارکردگی لائے گا۔ سی پیک کے تحت شروع کیے جانے والے منصوبوں سے تاجروں کو اپنے سامان کو کم کرایہ پر کم وقت میں لے جانے میں مدد ملے گی۔ یہ منصوبے بڑی تعداد میں سیاحوں کو راغب کرنے کے علاوہ لیبر مارکیٹ کے جغرافیائی حجم میں بھی اضافہ کریں گے۔سی پیک کے ایک سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ عدنان خان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ملک میں شہری نقل و حمل میں چین کی سرمایہ کاری سے پبلک ٹرانسپورٹ پر بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ "اس سے بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ سہولیات پیدا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان میں لاجسٹکس کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایک مشن مکمل ، اب عمران خان کو وزیراعظم کی ک...

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہی نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے ایک مشن پورا ہو گیا، اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے۔ مونس الہی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اسٹیٹس دیتے ہوئے پرویز الہی کی حلف برداری کے ساتھ سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر بھی شئیر کی، جہاں وہ 2018 میں وزیراعظم کا حلق لے رہے ہیں۔ مونس الہی نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ اب عمران خان کو بطور وزیراعظم واپس کرسی پر لے کر آئیں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حرم کرین حادثہ، سعودی سپریم کورٹ نے فیصلے کو...


سعودی عرب کی سپریم کورٹ کے فرسٹ سرکٹ نے 2015 میں پیش آنے والے کرین حادثے کے حوالے سے اب تک آنے والے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیدیا ۔سعودی میڈیا کے مطابقسپریم کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ نیا جوڈیشل سرکٹ کیس کا پھر سے جائزہ لے۔ اس فیصلے سے اپیل کورٹ مدعا علیہان اور دیگر مجاز حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ حکم میں ایک سال قبل کورٹ آف اپیل کی طرف سے جاری کیے گئے بریت کے فیصلے کی واپسی بھی شامل ہے۔کیس کو نظرثانی کے لیے نئے جوڈیشل سرکٹ کو بھیجا جائے گا جہاں نئے ججز اس کا جائزہ لیں گے۔قانون دان ڈاکٹر بن عبدالعزیز المحمود کا کہنا ہے کہ فیصلہ عدلیہ کی آزادی کی تصدیق کرتا ہے اور اس بات کی بھی کہ سپریم کورٹ میں نمائندگی رکھنے والے اعلی عدالتی حکام اس کی نگرانی کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ اتھارٹی فیصلہ کرنے والی عدالت نہیں ہے بلکہ اس عدالت کے خلاف ایک شکایتی باڈی ہے جس نے فیصلہ جاری کیا تھا۔المحمود کے مطابق یہ فیصلے کو قانونی اور ریگولیٹری ضوابط کے اطلاق اور تشریح کے لحاظ سے دیکھے گی جبکہ مقدمے کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لے گی۔انہوں نے بتایا

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کچھ اہم قانونی کمیاں نوٹ کیں جو کہ فوجداری آرٹیکل 181 کے حوالے سے تھیں، جبکہ لاپرواہی کے الزامات کا سامنا کرنے والوں سے بھی جامع تحقیقات نہیں ہوئیں۔ان کے مطابق اگر وہ فوجداری کے آرٹیکل 19کے مطابق ذمہ دار قرار پائے گئے تو ان کا احتساب کیا جائے گا۔یاد رہے واقعہ 11 دسمبر 2015 کو حج سیزن سے قبل اس وقت پیش آیا تھا جب مسجد الحرام کے تعمیراتی کام کے لیے استعمال ہونے والی کرین اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں 110 افراد ہلاک اور 209 زخمی ہوئے تھے جبکہ مسجد الحرام کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ سانحہ پیش آنے کے بعد شاہ سلمان نے مرنے والوں کے خاندانوں میں دس لاکھ سعودی تقسیم کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ پانچ لاکھ ریال زخمیوں کے لیے جاری کیے گئے تھے۔تاہم اس وقت جاری ہونے والے شاہی حکم میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ معاوضہ ذاتی حق کے لیے دائر کیے جانے والے عدالتی دعوے کو نہیں روکے گا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حب ڈیم سے پانی کا اخراج تیز ، اسپل وے کھولے...


حب ڈیم سے پانی کا اخراج تیز ، اسپل وے کھولے جانے کے بعد بڑا سیلابی ریلا حب ندی میں داخل ۔ ذرائع کے مطابق حب ڈیم کی برسوں سے مرمت نہ ہونے کے باعث اس کے ٹوٹنے کے خدشات بدستور موجود ہیں۔ واپڈا ذرائع نے بتایا کہ حب ڈیم کی دیواریں کمزور پڑچکی ہیں جبکہ حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند،...


اسلام آباد میں مسلسل موسلادھار بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک تجاوز کر گئی۔ انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750فٹ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیئے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راول ڈیم کیاسپل ویز تیز بارش کے بعد کھولے گئے ہیں، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1750 فٹ ہے جو تقریبا مکمل ہوچکی ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ راول ڈیم اور گردونواح میں ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ کردی گئی ہیں، شہری راول ڈیم کے قریب جانے سے گریز کریں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت اپنے پسندیدہ ججز کے نام بتائے، شیخ رشی...


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دو ووٹوں کے سازشی وزیراعظم پربھی عدم اعتماد لانا ہوگی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا افسوس ناک ہے۔ دو ووٹوں کے سازشی وزیراعظم پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اتحادی بتائیں ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ اثاثے بیچ کر معیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں، اب(ن)لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پیراگلائیڈنگ کیلئے پاکستان سب سے بہترین ملک...


بیلجیم سے تعلق رکھنے والے پیرا گلائیڈر ٹام ڈی ڈورلوڈاٹ نے پاکستان کو پیراگلائیڈنگ کے لیے سب سے بہترین ملک قرار دے دیا۔یلجیم سے تعلق رکھنے والے مشہور پیرا گلائیڈر ٹام ڈی ڈور لوڈاٹ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیراگلائیڈنگ کے لیے پاکستان سب سے بہترین ملک ہے۔ٹام ڈی ڈورلوڈاٹ نے کہا کہ پاکستان میں دنیاکے کئی بڑے گلیشیئرز موجود ہیں۔ پاکستان میں آٹھ ہزار میٹر سے زائد چار چوٹیاں موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کیٹو پر 7400 میٹر تک پیراگلائیڈنگ کی اور خوبصورت تصاویر بھی لیں۔ کیٹو کے پاس 7000 میٹر کی بلندی پر چیل کو اڑتیدیکھا جس سے حوصلہ بڑھا۔بیلجین پیراگلائیڈر کا کہنا تھا کہ کیٹو پر پیراگلائیڈنگ کرنے والا پہلا پیراگلائیڈر بننے پر فخر محسوس کررہاہوں۔ دیگر غیرملکی پیراگلائیڈرز کو بھی پاکستان آکر پیراگلائیڈنگ کا تجربہ کرنا چاہیے۔ٹام ڈی ڈورلوڈاٹ نے بتایا کہ کیٹو کے پاس درجہ حرارت منفی 35ڈگری سے بھی کم ہوجاتا ہے۔پیراگلائیڈنگ کرتے وقت 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہوتی ہے جو کیٹو جیسی چوٹی پر خطرناک ثابت ہوسکتی۔انہوں نے مزید بتایا کہ 25جون کو پاکستان آیا، 19جولائی کو سات گھنٹے پیراگلائیڈنگ کی جس میں کیٹو بھی شامل تھا۔آٹھ ہزار میٹر سے زائد اونچائی پر پاکستان میں پیراگلائیڈنگ کرنا چاہتا ہوں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شعیب اختر نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانیکی...


پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر فلم راولپنڈی ایکسپریس بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔شعیب اختر نے فلم کی جھلک انسٹاگرام پرشیئر کی اور بتایا کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے جس میں وہ حقائق بھی دکھائے جائیں گے جو اب تک کسی کے سامنے نہیں آسکے۔سابق کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی فلم کیو فلم پروڈکشن تیار کر رہا ہے اور اس کی ڈائریکشن ایم فراز قیصر دے رہے ہیں۔شعیب اختر نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ یہ فلم پاکستان کے کسی بھی کرکٹر پر بنائی جانے والی پہلی عالمی فلم ہوگی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا خلائی ٹریکنگ جہاز یوآن وانگ-3 مشنز مک...


چین کا خلائی ٹریکنگ جہاز یوآن وانگ-3 سمندری نگرانی کے تین مشن مکمل کرنے کے بعد پیر کی صبح اپنی ہوم پورٹ پر واپس آگیا۔ 60 دن کی مہم کے دوران، بحری جہاز نے 16 ہزار ناٹیکل میل سے زیادہ سفر کیا ہے، جس کے دوران انسان بردارخلائی جہاز شین ژو-14 کی لانچنگ اور نگرانی سمیت دیگر مشن مکمل کیے ، جو جہاز کا 100 واں مشن تھا۔ بندرگاہ پرلنگرانداز ہونے کے بعد مزید مشنز کی تیاری کے لیے اس کی مینٹیننس کی جائے گی۔18 مئی 1995 کو مشنز کے لیے شامل کیے جانے والا یہ جہاز دوسری نسل کا چینی خلائی ٹریکنگ جہاز ہے۔ جس نے خلائی جہازوں کے لیے میری ٹائم ٹریکنگ اور نگرانی کے امور انجام دئے ہیں، جن میں شین ژو خلائی جہاز، چھانگ ای قمری تحقیقاتی مشن اور بے ڈو سیٹلائٹ شامل ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسٹیبلشمنٹ نے تحریک عدم اعتماد میں کوئی کردا...


وفاقی وزیر ریلوے وہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم نے عدم اعتماد لاکر کوئی گناہ کیا ہے،کیا آئین عدم اعتماد کی اجازت نہیں دیتا، اسٹیبلشمنٹ نے اس میں کوئی کردار ادا نہیں کیا،عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں آتی تو اسے ای وی ایم کے ذریعے دوتہائی اکثریت دلائی جانی تھی، افواج پاکستان میں مرضی کی تقرری ہونی تھی، جوڈیشری میں خرابی پیدا ہونی تھی، ملک کی آئینی اور جمہوری بنیادوں پر حملہ ہونا تھا،ہم آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں اورہم نے غلطیوں سے سیکھا ہے،عمران خان کو لانے کا پراجیکٹ ناکام ہوچکا اوراب ان کومتعارف کروانے والے خودپریشان ہیں۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ اگر عمران خان رہتا تو عمران خان کے سہولت کار مل کر 1973 کے آئین پر حملہ کرتے، ملک میں ایک ریموٹ کنٹرول کا صدارتی نظام لے کر آتے۔آئینی تبدیلی لانے پر سازشیں جاری رہیں گی، سازشوں میں عمران خان اکیلے نہیں، ان کے سہولت کار بھی شامل ہوں گے، بار بار کہتے ہیں کہ سہولت کار باز آئیں، انہیں ٹھنڈ پڑنا چاہیے، آرام سے بیٹھ جائیں۔اس آدمی پر باقاعدہ سرمایہ کاری کی گئی ہے ، 2018 کا الیکشن چھینا گیا، نہ چاہتے ہوئے بھی مان لیا، یہ دو نمبر آدمی، دو نمبر مہاتما اور فراڈ ہیں۔یہ اپنی دیانتداری کا چورن بیچتے ہیں، معیشت کو تباہ کر کے چلے گئے،

عمران خان نے آئی ایم ایف سے شرمناک معاہدے کیے،2011 سے پراپیگنڈا چلایا جا رہا ہے، ذہنوں کو آلودہ کیا جا رہا ہے،نواز شریف اور شہباز شریف پر عائد الزامات کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔سعد رفیق نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے ہم سب اکٹھے ہوئے ہیں، معزز عدالتیں آئین کی تشریح کر سکتی ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ نوٹس لے گی۔انہوںنے کہاکہ ہمارا کیس ایک ہی ہے کہ ہم پاکستان کوآزاد دیکھنا چاہتے ہیں،ہمارے بڑوں نے انگریزوں اور ہندئوں سے لڑ کر پاکستان بنایا تھا تاہم ان کو کیا پتہ تھا کہ یہاں حقوق کی خلاف وزری ہوگی،ملک میں جو بات کرتا ہے اس کو چور ڈاکو کہا جاتا ہے۔عمران خان کو اس لیے لایا گیا کیونکہ بینظیر اور نواز شریف کے چہرے اچھے نہیں لگتے تھے ،ہم آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں اورہم نے غلطیوں سے سیکھا ہے۔سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کا پراجیکٹ ناکام ہوچکا ہے اوراب ان کومتعارف کروانے والے خودپریشان ہیں،نواز شریف نے کھربوں روپے کے پراجیکٹ لگائے لیکن ان پر کرپشن کا الزام نہیں لگا بلکہ ان پرذاتی حملے کیے گئے۔سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عدم اعتماد لاکر کوئی گناہ کیا ہے،کیا آئین عدم اعتماد کی اجازت نہیں دیتا،عدالت کو آئین دوبارہ سے لکھ نہیں سکتی اور آئین کوصرف پارلیمنٹ لکھ سکتی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا کی بلند ترین...


موسمیاتی تبدیلی، یعنی گلوبل وارمنگ یا عالمی حدت کی وجہ سے جہاں گرم علاقوں میں گرمی میں اضافہ اور خشک سالی پڑی ہے وہاں چترال جیسے ٹھنڈے علاقے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا کے بلند ترین پولو گرائونڈ شندور کے ساتھ صدیوں سے ایک قدرتی جھیل بھی واقع ہے جو شندور جھیل کے نام سے مشہور ہے۔ آس پاس پہاڑوں کی چوٹیوں پر جب برف پگھلتی ہے تو اس کا پانی اسی جھیل میں جمع ہوتا ہے اور اسی جھیل میں لاسپور، سور لاسپور اور شندور وغیرہ کے علاقوں کے لوگوں کے مال مویشی پانی پیتے ہیں۔ یہ جھیل دو کلومیٹر لمبی اور ایک کلومیٹر چوڑی ہے۔ یونین کونسل مستوج کا سابق ناظم گل محمد شامی جو ماحولیات پر گہرا نظر رکھتا ہے وہ بھی اس جھیل کو دیکھنے آیا تھا مگر وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس جھیل میں پچھلے 30/40 سالوں میں کافی تبدیلی آئی ہے اور نیچھے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جھیل سو سے ڈیڑھ سو میٹر سکڑ کر کم پڑ گیا ہے۔

گل محمد شامی نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ چترال میں زیادہ تر لوگ کھانا پکانے اور خود کو گرم رکھنے کیلئے اکثر لکڑیاں جلاتے ہیں جس سے جنگلات پر بہت بوجھ پڑتا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ Deforestation کی وجہ سے ماحولیات پر اس کے گہرے اثرات پڑتے ہیں۔ ماحولیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی وسائل اور ماحولیات کو حضرات انسان نے ہی زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور موجودہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچنے کا واحد حل یہ ہے کہ ہم نہ صرف جنگلات کو بے دریغ کٹائی سے بچائے بلکہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کو کامیاب بھی کرے۔ شندور جھیل ایک بہت بڑا قدرتی جھیل ہے جو ہزاروں میٹر لمبا اور سینکڑوں میٹر چوڑا ہے اس جھیل کا سیاحت کو فروغ دینے میں بڑی اہمیت رہی ہے۔ مقامی لوگوں کے علاوہ دنیا بھر سے سیاح اس جھیل کو دیکھنے کیلئے آتے ہیں ۔ ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ایسے سیاحتی مقامات کی حفاظت کرے تاکہ ان کی وجہ سے اس پسماندہ حطے میں بھی سیاحت فروغ پائے جو اس اس علاقے کی ترقی کا واحد ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ مقامی لوگ حکومتی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چترال کے لوگوں کو متبادل ایندھن کے طور پر ایل پی جی گیس یا سستی نرح پر بجلی فراہم کی جائے تاکہ جنگلات کو بچایا جائے اور چترال کو بچاکر ہم پاکستان کو بڑے پیمانے پر خشک سالی اور قدرتی آفات سے بچا سکے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دوسری چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو...


دوسری چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو پیر کو چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے صدر مقام ہائیکو میں شروع ہوگئی۔ چھ روزہ ایکسپو میں 1ہزار107غیر ملکی کمپنیاں،اور 61 ممالک اورخطوں کے1ہزار 643برانڈز کے ساتھ ساتھ 1ہزار200سے زیادہ ملکی برانڈز شرکت کررہے ہیں۔نمائش کا رقبہ گزشتہ سال کے 80 ہزار مربع میٹر سے بڑھ کر 1لاکھ مربع میٹر ہوگیا ہے، جبکہ بین الاقوامی رقبہ نمائش کی کل جگہ کے 80 فیصد پر محیط ہے۔ مہمان خصوصی ملک کی حیثیت سے فرانس تقریبا 50 کاروباری اداروں اور 250 برانڈز کے ساتھ ایکسپو میں شریک ہے۔منتظمین کے مطابق ایکسپو میں 200 سے زائد برانڈز کی 600 سے زائد نئی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پہلا بیجنگ ثقافتی فورم شروع ہوگیا


پہلا بیجنگ ثقافتی فورم پیرکو چین کے دارالحکومت میں "وراثت، جدت اور باہمی طور پر سیکھنا" کے موضوع کے تحت شروع ہوگیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اورکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیرکے سربراہ ہوانگ کن منگ نے فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوانگ نے ثقافتی ترقی اور جدت کو فروغ دینے کے لیے فورم کو فرسٹ کلاس پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے اور اسے چینی خصوصیات اور عالمی اثر و رسوخ کے حامل ایک ثقافتی برانڈ میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 2012 میں ہونے والی 18ویں قومی کانگریس کے بعد ثقافتی شعبے میں ہونے والی تاریخی کامیابیوں اور تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے ہوانگ نے چینی ثقافت پر اعتماد کو مستحکم کرنے ، عوام کی فکری اور ثقافتی ضروریات کو پورا اور تہذیبوں کے درمیان تفصیلی مکالمے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سری لنکا میں ایندھن کی قلت کے باعث بند ہونیو...


سری لنکا نے پیر کو سرکاری اور سرکاری طور پر منظور شدہ نجی اسکول دوبارہ کھول دیے ہیں جو ایندھن کی قلت کی وجہ سے تقریبا ایک ماہ سے بند تھے۔ تاہم، اسکول ہفتے میں صرف تین دن پیر، منگل اور جمعرات کو کھلے رہیں گے، اور طلبا کو اسکول کے ہفتے کے دیگر دو دنوں میں آن لائن پڑھایا جائے گا۔ وزارت تعلیم نے بھی پہلے اسکول کی مدت میں 7 ستمبر تک توسیع کردی۔ سکول بھی پہلی مدت کے اختتام پر امتحانات منعقد نہیں کریں گے، اور پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں کوئی متبادل انتظام کریں۔سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام سرکاری ایندھن ڈپووں سے اسکول بسوں کو ایندھن فراہم کریں۔سری لنکا میں 40ہزار کے قریب گاڑیاں طلبا کو اسکولوں تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وفاقی وزیرتعلیم نے پنجاب یونیورسٹی کمیونٹی ک...


وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے پنجاب یونیورسٹی کے طلبائو طالبات اور ملازمین کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے مریدکے اور شرقپورکے روٹس پر مقرر کی جانے والی دو مزید بسوں کا افتتاح کردیا۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر آفس کے سامنے تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر، انتظامی افسران سمیت ملازمین نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ طلباء و طالبات کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر وائس چانسلر کے شکرگزار ہیں۔ وائس چانسلرپروفیسر نیاز احمد اخترنے وفاقی وزیر کو تعلیم و تحقیق کے میدان میں یونیورسٹی کی ترقی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار برس میں پنجاب یونیورسٹی کی بین الاقوامی اور ایشین رینکنگ میں قابل قدر اضافہ ہواہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سفارتکاری پر چینی صدر کے خیالات کے مطالعہ پر...


سفارتکاری پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خیالات کے مطالعہ سے متعلق ایک سمپوزیم کا بیجنگ میں انعقاد کیا گیا۔ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ وانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ چینی خصوصیات کے ساتھ بڑے ملک کی سفارت کاری کے معمار کے طور پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی نے بین الاقوامی حالات کے بارے میں گہری بصیرت اور وقت کے دھارے کے مکمل ادراک کے ساتھ شی جن پھنگ کی سفارت کاری کے بارے میں سوچ قائم کی ہے۔وانگ نے کہا کہ سفارت کاری کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ نے نئے دور میں چین کے خارجہ امور کو چلانے کے لیے بنیادی اورعملی رہنمائی فراہم کی ہے، چینی حکمت اور اہم عالمی مسائل کا حل فراہم کیا ہے اور انسانی ترقی اور پیشرفت کے لیے اتفاق رائے اور ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد کی ہے۔وانگ نے سفارت کاری کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ کو مزید سمجھنے اور اس پر عمل درآمد بارے زور دیا۔یہ سمپوزیم مشترکہ طور پر شی جن پھنگ تھاٹ آن ڈپلومیسی ریسرچ سینٹر نے منعقد کیا، جسے چینی وزارت خارجہ نے چائنہ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز اورسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی اسکول سے منسلک ایک اخبار پریس آف اسٹڈی ٹائمز کے تعاون سے قائم کیا تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسپین اور اٹلی میں جنگلات میں لگی آگ سے ہزار...


سپین اور اٹلی کے جنگلات میں آگ کے باعث ہزاروں ہیکٹر اراضی کو نقصان پہنچا ہے،ہسپانوی میڈیا میں یورپی یونین فاریسٹ فائر انفارمیشن سسٹم(ای ایف ایف آئی ایس)کے حوالے میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین میں 2022کے آغاز سے اب تک دو لاکھ ہیکٹر جنگلاتی اراضی جل چکی ہے،ملک کے جنوب مغرب میں بحر اوقیانوس میں واقع جزائر کینری میں سے ایک، Tenerifeمیں جمعرات کو جنگل میں لگی آگ بدستور جاری ہے،Tenerife میں جنگل کی آگ نے 2,423ہیکٹر رقبے کو نقصان پہنچایا، جزیرے کے شمال میں تقریبا 600افراد کو احتیاط کے طور پر وہاں سے نکال لیا گیا تھا، رواں سال کے آغاز سے ابتک اٹلی میں بھی آگ لگنے سے جنگلات کا ایک بڑا رقبہ راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے، 2022 میں اٹلی میں 243 آتشزدگیوں میں 27 ہزار 883 ہیکٹر جنگلاتی رقبے کو نقصان پہنچا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان کا ساکوراجیما آتش فشاں پھٹ گیا، آتش فش...


جاپان کاساکوراجیما آتش فشاں پھٹ گیا،دھماکے کے بعد جب ساکوراجیما آتش فشاں کا گردوغبار راکھ اور دھوئیں کے بادلوں سے ڈھکا ہوا ہے اور آتش فشاں پھٹنے سے ہونے والے دھماکوں سے پتھروں کے ٹکڑے 2.5 کلومیٹر بلندی تک جا پہنچے ہیں، جاپان کے کاگوشیما خلیج میں ایک جزیرہ نما پر واقع فعال ساکوراجیما آتش فشاں پھٹ گیا،دھماکے کے بعد جب ساکوراجیما آتش فشاں کا گردوغبار راکھ اور دھوئیں کے بادلوں سے ڈھک گیا اور آتش فشاں پھٹنے سے پتھروں کے ٹکڑے 2.5 کلومیٹر کی بلندی تک جا پہنچے ہیں،حکام نے خبردار کیا کہ آتش فشاں چٹانیں اور لاوا تقریبا 2 سے 3 کلومیٹر قطر میں پھیل سکتا ہے،خطے میں الرٹ لیول 5 کی بلند ترین سطح تک بڑھا دیا گیا ہے،آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے ہلاک یا زخمی ہونے کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے سے آگاہ کردیا گیا ہے

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی روپیہ گراوٹ کا شکار، ہندوستان بھر میں...


امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ اور بھارتی روپیہ کی قدر میں کمی کے باعث ہندوستان بھر میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہو گیا،پیٹرول اور گھریلوں روز مرہ کی استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کی قدر تیزی کے ساتھ گر رہی ہے اور ایک ہفتہ کے دوران ڈالر تین روپے اضافے کے ساتھ 80 بھارتی روپے کا ہو گیا ہے۔ روس ۔یوکرین جنگ کے ایک دن پہلے 23 فروری کوڈالر 74.55 بھارتی روپے کا تھا اور مئی میں ڈالر 3 روپے اضافہ کے ساتھ 77.64 پر تجارت ہو رہا تھا ، اس کے بعد بھارتی روپے کی قدر تیزی سے کم ہوئی اور جولائی میں ڈالر 79.97 بھارتی روپے کا ہو گیا جبکہ حالیہ ہفتے ڈالر مزید مہنگا ہو کر 80.575 پر پہنچ گیا ہے۔ ڈالر کی قدر میں میں اضافہ کے باعث بھارت میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ اشیاء کی درآمد اور برآمد کے بلوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ رواںسال 7 فیصد ڈالر میں اضافہ کے باعث فیکٹروں میں برآمد ہونے ولا خام مال کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ پٹرول، اجناس اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث32 فیصد گھرانے بامشکل گزر بسر کرتے ہیںاور 11 فیصد گھرانے اس قابل بھی نہیں ہے کہ مہینے بھر اپنا راشن پورا کرسکیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب کا یوٹیوب سے اسلامی اور سماجی اقدا...


سعودی عرب نے آن لائن ویڈیو شیئرنگ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب سے اسلامی اور سماجی اقدار سے متصادم اشتہارات ہٹانے کا مطالبہ کردیا،سعودی حکومت نے انتباہ کیا کہ مواد نہ ہٹانے کی صورت میں ضروری قانونی اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا،سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف آڈیو ویژول میڈیا اور کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوب سعودی عرب میں صارفین کے لیے ایسے اشتہارات دکھا رہا ہے جو کہ میڈیا کے مواد کے قوانین کے برعکس اور اسلامی اور معاشرتی اقدار سے متصادم ہیں ،بیانمیں کہا گیا کہ آڈیو ویژول میڈیا کی جنرل اتھارٹی اور کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے یوٹیوب سے درخواست کی کہ وہ زیر بحث اشتہارات کو ہٹا دیاور نہ ہٹانے کی صورت میں ضروری قانونی اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، گاڑیوں کی نمائش میں 6 ارب یوآن سے زائد...


چا ئنہ (چھانگ چھون) بین الاقوامی گاڑیوں کی نمائش اختتام پذیر ہوگئی جس میں 6.3 ارب یوآن (تقریبا 93 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالرز) مالیت کا لین دین ہوا۔نمائش چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے صدرمقام چھانگ چھون میں ہوئی جس میں 6 لاکھ 18 ہزار سے زائد افرادنے شرکت کی میلے میں 155 برانڈز کی 1 ہزار 330 گاڑیاں نمائش کے لئے رکھی گئیں ،اور ایونٹ کے دوران 30 ہزار سے زائد گاڑیاں فروخت ہوئیں۔نمائش کی خاص بات نئی توانائی گاڑیاں تھی جس کے 18 برانڈز کی 200 گاڑیوں کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔چین گاڑیوں کی دنیا میں سب سے بڑی منڈی ہے جہاں 31 کروڑ کاریں شہریوں کی ملکیت ہیں ۔2021 میں گاڑیوں
اور متعلقہ مصنوعات کا خوردہ فروخت حصہ ملک میں صارفین کی خوردہ فروخت کا 9.9 فیصد کے مساوی تھا ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں