اسلوفیانسک میں بچے جھولا جھول رہے ہیں۔(شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا) سٹاربکس نے چینی مین لینڈ میں اپنا 6ہزارواں اسٹور کھول دیا ہے، جو شنگھائی کے مرکزی علاقے میں واقع ہے۔
سٹاربکس چائنہ نے کہا کہ نئے اسٹور سے شنگھائی دنیا کا پہلا شہر بن گیا ہے جہاں پراس کے سٹار بکس کے 1ہزار اسٹورز ہیں۔ 2018 میں، سٹار بکس نے اعلان کیا تھا کہ ستمبر 2022 میں اس کے مالی سال کے اختتام تک چینی مین لینڈ پر 6ہزار اسٹورز ہوں گے۔ کمپنی نے کوویڈ-19 سمیت دیگر چیلنجز کے باوجود شیڈول کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔سٹاربکس نے اپنا پہلا اسٹور چینی مین لینڈ پر جنوری 1999 میں بیجنگ میں کھولاتھا۔
شنگھائی(شِنہوا) سٹاربکس نے چینی مین لینڈ میں اپنا 6ہزارواں اسٹور کھول دیا ہے، جو شنگھائی کے مرکزی علاقے میں واقع ہے۔
سٹاربکس چائنہ نے کہا کہ نئے اسٹور سے شنگھائی دنیا کا پہلا شہر بن گیا ہے جہاں پراس کے سٹار بکس کے 1ہزار اسٹورز ہیں۔ 2018 میں، سٹار بکس نے اعلان کیا تھا کہ ستمبر 2022 میں اس کے مالی سال کے اختتام تک چینی مین لینڈ پر 6ہزار اسٹورز ہوں گے۔ کمپنی نے کوویڈ-19 سمیت دیگر چیلنجز کے باوجود شیڈول کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔سٹاربکس نے اپنا پہلا اسٹور چینی مین لینڈ پر جنوری 1999 میں بیجنگ میں کھولاتھا۔
پاکستان میں پورٹ ایبل سولر پمپنگ سسٹم کا رجحان بڑھنے لگا،سسٹم کی تنصیب کی فیس 8 سے 9 لاکھ روپے،لائف 30سال،آبپاشی کے لیے ڈیزل اور بجلی کی لاگت ختم ،کسانوں کی پیداوار اور آمدنی میں نمایاں اضافہ،گنے کی پیداوار 900 سے 1400 من فی ایکڑ تک بڑھ گئی،سولر پمپنگ کی مانگ میں دن بدن اضافہ،کاشتکاروں کا تربیتی عمل جاری۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق تھل کے علاقے کے کسانوں میں پورٹ ایبل سولر پمپنگ سسٹم کو اپنانے کی بلندشرح کی بدولت زرعی شعبے میں ایک انقلاب آیا ہے جس کے ساتھ کسان آبپاشی کے لیے میٹھے زیر زمین پانی کا استعمال کر سکتے ہیں جو کہ پہلے ڈیزل سے چلنے والے پمپوں سے ناممکن تھا کیونکہ فی ایکڑ آبپاشی کی لاگت تقریبا 3,000 روپے تھی۔ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے سائنٹیفک آفیسر خالد جمیل نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ تھل میں مٹی کی ریتلی ساخت کی وجہ سے آبپاشی کے لیے پانی کی کافی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اور زیر زمین پانی کو ڈیزل اور بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کے ذریعے پمپ کیا جاتا ہے۔ تھل کے علاقے میں کسانوں کے پاس وسائل کی کمی ہے اور وہ ٹیوب ویل چلانے اور ان کی دیکھ بھال کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ پورٹ ایبل سولر پمپنگ سسٹم کی تنصیب کی فیس 8 سے 9 لاکھ روپے ہے لیکن یہ ایک بار کی لاگت ہے جس کے بعد آبپاشی کے مزید اخراجات نہیں ہیں۔ 30 سے 40 سولر پلیٹوں والے پورٹ ایبل سولر پمپنگ سسٹم کے لیے پینلز کی تعداد کو کم کر کے لاگت بھی کم ہو سکتی ہے۔
چونکہ پورٹ ایبل سولر پمپنگ سسٹم آبپاشی کے لیے ڈیزل اور بجلی کی لاگت کو ختم کرتا ہے اس لیے جن کسانوں نے اسے اپنایا ہے ان کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔پورٹ ایبل سولر پمپنگ سسٹم کی ادائیگی کا وقت دو سے تین سال ہے اور اس کی لائف تقریبا 30 سال ہے۔ پورٹ ایبل سولر پمپنگ سسٹم سے گنے کی پیداوار 900 سے 1400 من فی ایکڑ تک نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہے اور دیگر فصلوں میں بھی اسی طرح کے رجحان کا سامنا ہے اور کسانوں کو فصل کی بڑھتی ہوئی پیداوار سے دوگنا منافع ہوتا ہے۔ این اے آر سی کی طرف سے کرائے گئے سروے میں حصہ لینے والے تمام کسانوں نے کہا کہ انہوں نے تھل کے علاقے میں مینوفیکچررز سے 1,000 سے زائد ٹرالیاں خریدی ہیں۔ کسانوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے پورٹ ایبل سولر پمپنگ سسٹم کے ڈیزائن میں تبدیلی کی جن میں ہائیڈرولک جیک، سلائیڈ اوپننگ، چھتری کھولنے، اور وائر اوپننگز شامل ہیں۔ کسان مقامی ٹرالی مینوفیکچررز سے پورٹ ایبل سولر پمپنگ سسٹم کی تیاری کا آرڈر دیتے ہیں۔ سروے کیے گئے 60 فیصدمینوفیکچررز کے مطابق تھل کے علاقے میں پانی نکالنے کی کم لاگت پورٹ ایبل سولر پمپنگ سسٹم کی مانگ میں اضافے کا باعث بنے گی۔ کچھ کسانوں کی جانب سے اپنے گھروں میں بنانے کی کوشش ناقص ڈیزائن کی وجہ سے کسانوں کے نقصان کا باعث بنی۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایک ہی پورٹ ایبل سولر پمپنگ سسٹم ڈیزائن کی اجازت دے تاکہ اسے تمام صنعت کار استعمال کر سکیں۔خالد جمیل نے کہاکہ اگر حکومت ان کی مدد کر سکتی ہے تو مینوفیکچررز تھل کے علاقے میں پورٹ ایبل سولر پمپنگ سسٹم کی مانگ کو پورا کر سکیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) ایئرشوچائنہ 2022 جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہرژوہائی میں 8سے13 نومبر تک ہوگا۔جس میں پہلی بار ملک کے خلائی اسٹیشن کے کامبی نیشن کا ماڈل نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 14ویں چائنہ انٹرنیشنل ایوی ایشن اور ایرو اسپیس نمائش، جسے ایئر شو چائنہ بھی کہا جاتا ہے میں ایرو اسپیس اور قومی دفاع کے شعبوں میں چین کی جدید ٹیکنالوجی کی نمائش کی جائے گی۔
ملکی سطح پر تیار کردہ اے جی 600 بڑے ایمفیبیئس ہوائی جہازاور تائی ہانگ ٹربوفان انجن کی سیریز نمائش میں رکھی جائے گی۔
چاند ، مریخ اور شمسی تحقیقات کے میدان میں چین کی تازہ ترین سائنسی کامیابیاں بھی ایئر شومیں پیش کی جائیں گی۔
نمائش میں 740 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کاروباری ادارے سائٹ پر یا آن لائن شرکت کریں گے۔ 100 سے زائد طیارے آؤٹ ڈور ڈسپلے کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کی نجی ایئر لائن فٹس ایئر اکتوبر میں اپنی بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آغاز کرے گی، اس اقدام سے جنوبی ایشیائی ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ متوقع ہے۔
مقامی میڈیا نے منگل کے روز ایئرلائن کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فٹس ایئر لائن جس کا صدر دفتر کولمبو میں قائم ہے یہ ایک نجی سرمایہ کاری ادارے ایبرڈین ہولڈنگز کی زیر ملکیت سستی ایئر لائن ہے جو 5 اکتوبر کو اپنی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کرے گی، اس کی پہلی پرواز کولمبو سے دبئی ، متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگی۔
مالدیپ کے دارالحکومت مالے کیلئے پروازیں 10 اکتوبر اور بھارت کے ترچی کیلئے پروازیں 28 اکتوبر سے شروع ہوں گی۔
بین الاقوامی مسافر پروازیں شروع کرنےسے فٹس ایئر سری لنکا کی پہلی نجی شیڈول بین الاقوامی مسافر بردار ایئرلائن بن جائیگی۔
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیاکے صوبہ کالیمانتان میں روایتی انداز میں سونا نکالنے کی ایک کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 6 کان کن ہلاک اور 3 دیگر لاپتہ ہو گئے ہیں۔
صوبائی سرچ اینڈریسکیو دفتر کے آپریشنل یونٹ کے سربراہ امری زونا کرنیاوان نے منگل کے روز بتایاکہ صوبہ کے ضلع کوٹابارو میں واقع کان میں نصف شب کے وقت پیش آنیوالے حادثے میں 6 کان کن بچ گئے ہیں۔
انہوں نے فون پرشِنہوا کو بتایا کہ 6 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 3 دیگر لاپتہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش و بچاؤ کیلئے کارروائی جاری ہے جس میں دفتر کے اہلکار ، مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ و تخفیف ایجنسی ، فوجی اہلکار اور علاقے کی مقامی کمیونٹی شریک ہے۔
انقرہ(شِنہوا)ترکی کےجنوبی صوبے مرسین میں ایک ہوٹل کے نزدیک بم دھماکے میں 1 پولیس افسر ہلاک اور 1زخمی ہو گیا ہے۔
ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے منگل کے روز صحافیوں کو بتایا کہ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے )اس حملے کی ذمہ دار ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ حملے 2 خواتین نے کیے جو اس خودکش بم دھماکے میں ہلاک ہو گئی ہیں ۔
سلیمان سویلو نے کہا کہ پی کے کے گروہ کے ساتھ وابستہ 2 خواتین نے مرسین کے ضلع میزٹلی میں سیکورٹی افسران کی حفاظت کیلئے ہوٹل پر پہرہ دینے والی پولیس پر فائرنگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ تصادم کے دوران دہشتگرد خواتین زخمی ہو گئیں اور فرار کی کوئی راہ نہ ملنے پر انہوں نےخود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
ترک وزارت داخلہ نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ حملہ کرنے والی کردستان ورکرز پارٹی کی 2 ارکان میں سے ایک کی شناخت دلسا ایرکان کے نام سے ہوئی ہے۔
اسلوفیانسک میں بچے جھولا جھول رہے ہیں۔(شِنہوا)
روس سے جرمنی کو گیس سپلائی کرنے والی پائپ لائنز پراسرار دھماکے کے بعد پھٹ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی دو روسی پائپ لائنز میں تین جگہوں سے پراسرار گیس لیکیج جاری ہے۔زیرِ سمندر گیس لیکیج کی ہنگامی بنیادوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے، دونوں پائپ لائنز سوئیڈن اور ڈنمارک کے نزدیک بحیرہ بالٹک میں سات سو پچاس میل تک پھیلی ہوئی ہیں۔یورکرین جنگ شروع ہونے کے بعد ان پائپ لائنز کو بند کر دیا گیا تھا۔یورپی سیکیورٹی نے بتایا کہ نارڈ اسٹریم ون اور ٹو میں گیس لیک سے پہلے زیرِ سمندر میں د و دھماکے ریکارڈ کیے گئے، نارڈ اسٹریم ون` اور ٹو کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ واضح نہیں ہے اور حکام کی جانب سے تخریب کاری کے امکان کو مسترد نہیں کیا جارہا، دیکھنا ہوگا کہ گیس لیکج سے کس کو فائدہ ہو گا۔دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ یورپ کو متبادل گیس فراہم کرنے پر تیار ہے، یوکرین جنگ کے نتیجے میں مغربی پابندیوں کے جواب میں روس نے مبینہ طور پر یورپ کو گیس کی سپلائی بند کی ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلوفیانسک میں لوگ سبزیاں خرید رہے ہیں۔(شِنہوا)
اسلوفیانسک میں لوگ خریداری کرنے کیلئے مارکیٹ جا رہے ہیں۔(شِنہوا)
کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان ایان امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا ہے، آج ساحلی علاقہ سے ٹکرانے کا امکان ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق زبردست سمندری طوفان ایان آج فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے، جس کے سبب امریکی ریاست میں اسکول بند اور فلائٹس معطل کر دی گئی ہیں۔20 لاکھ سے زائد شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ریاست میں 5 ہزار گارڈز متحرک اور ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فلوریڈا میں اس شدت کا طوفان 100 سال میں کبھی نہیں آیا، ادھر کیوبا میں 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے ہوا کے جھکڑوں نے 100 سے زائد عمارتوں اور مکانات کو نقصان پہنچایا۔ درخت جڑوں سے اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے، مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، کیوبا میں 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، جب کہ مختلف حادثات میں ایک خاتون ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلوفیانسک کی ایک سڑک کا منظر۔(شِنہوا)
اسلوفیانسک میں عملہ کے ممبران گرے ہوئے پتے صاف کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
برطانیہ میں کسادبازاری کے اثرات کے باعث شمالی علاقہ میں واقع ڈانکاسٹر ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کساد بازاری کے اثرات کے باعث شمالی انگلینڈ نے ڈانکاسٹر شیفیلڈ ایئر پورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ایئر پورٹ کے بند ہونے سے 800 سے زائد ملازمین اکتوبر کے آخر تک بے روزگار ہو جائیں گے۔انتظامیہ کے مطابق ڈانکاسٹر ایئر پورٹ کے اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، دوسری طرف ایئر پورٹ انتظامیہ نے پبلک فنڈ سے پیسے لینے سے بھی انکار کر دیا،ڈانکاسٹر ایئر پورٹ سے 54 سے زائد مقامات کے لیے فضائی آپریشن جاری تھا، اور 14 لاکھ سے زائد مسافر اس سے استفادہ کرتے تھے۔ پاکستان کے لیے چارٹرڈ فلائٹ بھی ڈانکاسٹر ایئر پورٹ سے آپریٹ ہوتی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روسی رہنمائوں نے روس کے مقبوضہ علاقوں میں ریاستی ریفرنڈم میں فتح کا اعلان کر دیا ہے، یوکرین اور امریکا نے نتائج کو مسترد کر کے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق روس کے سرکاری میڈیا نے ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، خیرسون، زپورئیژا، ڈونسک اور لوہانسک نے روس سے الحاق کی درخواست کر دی۔96 فی صد افراد نے روس کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا، برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق روسی صدر پیوٹن آئندہ چند دن میں چاروں علاقوں کا روس کے ساتھ الحاق کا اعلان کر سکتے ہیں۔ادھر یوکرینی صدر زیلنسکی نے ریفرنڈم کے نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں علاقے یوکرین کا حصہ تھے اور رہیں گے۔امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل یوکرین میں شرمناک ریفرنڈم پر روس کی مذمت کرے، ناٹو نے بھی نتائج کی مذمت کی ہے۔جیسے ہی ووٹنگ کا اختتام ہوا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیو یارک شہر میں ریفرنڈم پر ایک کھلا اجلاس منعقد کیا۔ جب یہ خبر آئی کہ زپورئیژا علاقے کے رہائشیوں نے مبینہ طور پر روس میں شامل ہونے کے لیے ووٹ دیا ہے تو یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کونسل سے ورچوئل خطاب کیا، اور کہا کہ یہ شرم ناک ریفرنڈم پوری دنیا کی نظروں کے سامنے کیا گیا، لوگوں کو سب مشین گنوں سے ڈارتے ہوئے کچھ کاغذات بھرنے پر مجبور کیا گیا۔ لوہانسک حکام کے مطابق وہاں کے 98.4 فی صد لوگوں نے روس میں شمولیت کے حق میں ووٹ دیا، زپورئیژا میں، ایک روسی مقرر کردہ اہل کار نے یہ تعداد 93.1 فی صد بتائی، خیرسن میں ووٹنگ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ الحاق کا ووٹ 87 فی صد سے زیادہ تھا۔ ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے سربراہ ڈینس پوشیلن نے کہا کہ خطے کے 99.2 فی صد عوام نے روس میں شمولیت کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ہیٹی میں مسلح گروہوں کے تشدد کے ذمہ داران پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کرنا چا ہئیے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2645 مناسب اقدامات کرنے کے لیے کونسل کی آمادگی کا اظہار کرتی ہے جس میں اثاثے منجمد کرنا اور مسلح گروپوں کے تشدد میں ملوث یا ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سفری پابندی شامل ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا چونکہ ہیٹی کی صورتحال جوں کی توں ہے، لہذا کونسل کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس تیاری کو عملی جامہ پہنائے۔
انہوں نے ہیٹی سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کو بتایا کہ چین امید رکھتا ہے کہ امریکہ اور میکسیکوہیٹی پر مذاکراتی عمل کی قیادت کرنے والوں کے طور پر جلد ازجلد ایک قرارداد کا مسودہ پیش کریں گے ،اورمشاورت کریں گے تاکہ سلامتی کونسل اس معاملے پر کوئی فیصلہ کر سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیٹی میں اقوام متحدہ کا مربوط دفتر (بی آئی این یو ایچ) جرائم پیشہ گروہوں اور ان کے رہنماؤں کی فہرست سلامتی کونسل کو پابندیوں کے لیے پیش کرے۔
انہوں نےکہا کہ قرارداد 2645 اقوام متحدہ کے رکن ملکوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہیٹی میں گینگ تشدد میں ملوث ا ور اس کی حمایت کرنے والے غیر ریاستی عناصرکو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی لگائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے سیکورٹی کے کسی تعصب کے بغیر گروہوں کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی سپلائی کو روکنے اور رکن ملکوں اور ہیٹی پولیس فورس کے درمیان تعاون میں مدد ملےگی ۔
انہوں نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ قرار داد پیش کرنے والے اس عنصر کو مسودہ قرارداد میں شامل کریں گے۔
ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد شاہی سوگ ختم ہوگیا، بادشاہت کی سرکاری فرائض پر معمول کی واپسی شروع ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان اور ارکان نے سیاہ ماتمی لباس پہننا بھی ختم کردیا جبکہ سوگ ختم ہونے کے بعد شاہ چارلس کا نیا سائفر جاری ہوگیا، جو سرکاری عمارتوں، ریاستی دستاویزات اور ڈاکخانوں پر استعمال ہوگا۔رپورٹس کے مطابق شاہ چارلس کا سائفر کالج آف آرمز نے ڈیزائین کیا۔ سائفر میں C چارلس، R ریکس اور III کاسائن چارلس تھری کا اظہار ہے۔ نئے سائفر کے الفاظ سونے سے بنائے گئے ہیں۔بکنگھم پیلس نے شاہ چارلس کا نیا مونوگرام بھی جاری کردیا ہے جبکہ آج رات 8 بجے شاہی عمارتوں پر پرچم سرنگوں رکھنے کی مدت بھی ختم ہوگئی۔واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) شنگھائی نے ورلڈ اسکلز کمپیٹیشن 2026 کی میزبانی کی بولی جیت لی ہے۔
انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزارت نے منگل کوکہا ہے کہ ورلڈ اسکلز جنرل اسمبلی کے دوران چینی نمائندوں کی جانب سے ورلڈ اسکلز کے اراکین کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانےاور کارکنوں کی مہارتوں کو آگے بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کرنے کے بعد اراکین نے مقابلے کی میزبانی کے لیے شنگھائی کے حق میں ووٹ دیا۔
پیشہ ورانہ مہارتوں کا اولمپکس ورلڈ اسکلز مقابلہ ہر دو سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ چین اگست2019 میں روس کے شہر کازان میں منعقدہ 45ویں ورلڈ اسکلز مقابلہ میں 16 طلائی تمغوں کے ساتھ طلائی تمغوں کی فہرست میں سرفہرست تھا۔
46 ویں ورلڈ اسکلز مقابلے کے متبادل کے طور پر اس سال 15 ملکوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ فرانس کا لیون ورلڈ اسکلز کمپیٹیشن 2024کی میزبانی کرے گا۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ایک قریبی ساتھی نے کہا ہے کہ ماسکو کو آخری حد تک دھکیلے جانے کی صورت میں اسے اپنے دفاع کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا حق حاصل ہے اوریہ محض بلفنگ یعنی خالی خولی دھمکی نہیں ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دمتری میدویدیف نے، جو سابق صدر رہ چکے ہیں اور اب روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین ہیں، یوکرین پر جوہری حملے کے کسی منظر نامے کا خاکہ بیان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ایسی صورت میں امریکی قیادت میں نیٹو فوجی اتحاد 'جوہری تباہی سے بہت خوفزدہ ہو گا اور ردعمل کے طور پر وہ براہ راست ایسے تنازعے میں نہیں پڑے گا۔خیال رہے کہ صدر پوٹن نے گزشتہ ہفتے دوسری جنگ عظیم کے بعد روس میں پہلی بار ریزور فوجوں کومتحرک کرنے کا حکم دیا تھا اور یوکرین کے بڑے حصے کو ضم کرنے کے منصوبے کی حمایت کی تھی۔ساتھ ہی پوٹن نے مغرب کو یہ کہتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ وہ روس کے دفاع کے لیے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے لیے تیار ہوں گے اور یہ کوئی جھانسہ نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم یونان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ یہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ امریکہ اور یورپ سے آنے والی امداد آپ کو بچا لے گی؟ یہ امداد آپ کو بچا نہیں سکے گی۔ اس سے آپ صرف شوبازی ہی کر سکتے ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے توسیع شدہ ضلعی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک شہریوں کا خون بہانے والوں کو، یونان کے لاوریون کیمپ سمیت یورپ کے تقریبا تقریبا سب ممالک میں پشت پناہی مل رہی ہے اور یہ قاتل ہر جگہ کھلے عام دندناتے پھِر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ "جیسے جیسے شام اور شمالی عراق میں دہشت گردی کے گڑھ تباہ ہو رہے ہیں۔ دہشت گرد تنظیم کے رکن بعض ممالک میں کھلے بندوں کیمپ کھول رہے ہیں۔ ہمیں ہمسائیگی کے حقوق کا درس دینے والے ممالک کو سب سے پہلے ان انسان اور جمہوریت دشمنوں کی طرف لاپرواہی سے باز آئیں"۔صدر ایردوان نے ترکیہ کے ہمسایہ ممالک سمیت تمام ممالک سے، کسی قسم کی تفریق کئے بغیر، دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ "ہم، یونان کو اکسا کر ترکیہ پر مسلط کرنے والوں کی نیتوں سے، بخوبی واقف ہیں۔ مغربی تھریس اور جزائر میں جمع کیا گیا اسلحہ ہمارے لئے کوئی مفہوم نہیں رکھتا کیونکہ ہماری طاقت اور امکانات اس سب سے بہت بڑھ کر ہیں۔ لیکن ہم یونان کو یہ ضرور یاد دلانا چاہیں گے کہ درپیش صورتحال ایک خفیہ قبضے کا مفہوم رکھتی ہے"۔صدر رجب طیب ایردوان نے یونان کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ " آپ کا سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور یورپ سے آنے والا اسلحہ آپ کو بچا لے گا؟ یہ اسلحہ آپ کو بچا نہیں سکے گا۔ اس سے آپ صرف شوبازی کر سکتے ہیں"
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس کا سب سے طاقتوراسٹریٹیجک جوہری وار ہیڈ 500 سے 800 کلوٹن کے درمیان دھماکہ خیز طاقت کا حامل ہے اور اسے شہروں کو تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ بات مقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں کہی ہے۔ رپورٹ اس وقت جاری کی گئی ہے جب روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک مرتبہ پھر یوکرین جنگ کے حوالے سے فوجی کارروائیوں کے دوران جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دی ہے۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق روس کے جوہری ہتھیاروں کے نظام میں چار ہزار 477 جوہری وار ہیڈز شامل ہیں جن میں سے تقریبا 1,900 نان اسٹریٹجک وار ہیڈز ہیں، فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس کے مطابق اسے ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار بھی کہا جاتا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک مرتبہ پھر دھمکی دی ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کو تبدیل کر دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہری ہتھیاروں کی تبدیلی سے ان کی مراد ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار ہی ہیں۔صدر پیوٹن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ علاقائی سالمیت، روس اور عوام کے دفاع کو خطرے کی صورت میں موجود تمام ہتھیاروں کے نظام کو استعمال کریں گے اور یہ کوئی چال نہیں ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکٹیکل ہتھیاروں کے کم دھماکے کا حوالہ گمراہ کن ہے کیونکہ 10 سے 100 کلو ٹن بارود کی دھماکہ خیز قوت بڑی تباہی پھیلانے کے لیے کافی ہے۔اس ضمن میں حوالہ دیا گیا ہے کہ دنیا کو ایک تجربہ اس وقت ہوا تھا جب امریکہ نے ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرائے تھے، جہاں وہ بم گرائے گئے تھے وہاں 15 اور 21 کلو ٹن ڈائنامائٹ کے برابرتباہی پھیلی تھی۔ ہیروشیما اور ناگاساکی میں ہونے والے ابتدائی دھماکوں میں 35,000 اور 70,000 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے بعد میں پھیلنے والی تابکاری سے اپنی جانیں گنوائی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قطر ایئرویز اور برٹش ایئرویز نے صارفین کے لیے اپنے نیٹ ورک کو مزید وسیع کر دیا ۔عرب نیوز کے مطابق دونوں ایئرلائنز اپنے مشترکہ نیٹ ورک میں مزید 42 ممالک کا اضافہ کر رہے ہیں۔اس مشترکہ نیٹ ورک کے تحت دونوں ایئرلائنز اٹلی، ناروے، سنگاپور، سویڈن اور مالدیپ کے علاوہ افریقہ، ایشیا، یورپ اور اوشیانا (بحرالکاہل میں موجود جزائر)تک اپنے نیٹ ورک کو بڑھا رہے ہیں۔برٹش ایئرویز کے سی ای او سیان ڈوئل نے کہا کہ قطر ایئرویز کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات میں یہ ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔مشترکہ طور پر دونوں ایئرلائنز 60 سے زیادہ ممالک میں 185 مقامات پر اپنی خدمات پیش کریں گے۔ایک بیان کے مطابق قطر ایئرویز اور برٹش ایئرویز کے صارفین کے پاس قیمتوں، شیڈول اور لندن اور دوحہ سے براہ راست اور کنکٹنگ پروازوں کے آپشنز ہوں گے۔دونوں ایئرلائنز کے مطابق مشترکہ نیٹ ورک کو بہتر کرنے اور مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے یہ ایک ساتھ مزید آگے بڑھنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔قطر ایئرویز گروپ کے چیف ایگزیکٹیو اکبر البکر نے کہا کہ مسافر اب ہمارے مشترکہ نیٹ ورک کے ذریعے خدمات کا تجربہ کر سکیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سکیورٹی کے وفاقی ادارے نے کہا ہے کہ ویزے میں توسیع کی مدت کا فیصلہ ویزے کی نوعیت پر منحصر ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق توسیع کی مدت 30 یا 90 دن ہوتی ہے۔ اس کا فیصلہ جاری ویزے کی نوعیت اور مدت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے پر قیام کا دورانیہ وزیٹر کی آمد کے مقصد کی بنیاد پر بھی طے ہو گا۔ کسی صورت میں ویزے کی مدت ایک برس سے زیادہ نہیں ہو گی۔ اس پر مقررہ فیس وصول کی جائے گی۔ فیس ایک ماہ کی بنیاد پر لی جائے گی۔وزٹ ویزے کئی قسم کے ہیں۔ ٹورسٹ ویزا، کسی رشتہ دار یا دوست سے ملاقات کے لیے ویزا، ملازمت کا ویزا، ملازمت کے مواقع دریافت کرنے کا ویزا، کاروبارشروع کرنے کے لیے تجارتی مواقع دریافت کرنے کا ویزا، اسی طرح طبی ویزا، تعلیمی ویزا برائے ٹریننگ یا ضیافتی ویزا شامل ہے۔سیاحت، وزٹ اور جی سی سی ممالک میں مقیم غیرملکیوں کے لیے امارات آمد کے ویزوں میں دو مرتبہ 30، 30 دن کی توسیع کی جاتی ہے۔ ویزے کی درخواست اور اجرا کی فیس 600 درہم ہے جبکہ جی سی سی ممالک میں مقیم غیرملکیوں کے ویزے کی فیس 700 درہم ہے۔ طبی ویزے کی فیس 500 درہم، جی سی سی ممالک کے شہریوں کے ہمراہیوں کے ویزے کی فیس 250 درہم اور تعلیمی ویزے کی فیس 600 درہم ہے۔ ان ویزوں میں 90 دن تک کی توسیع ہو سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے مظاہرین کے خلاف غیر متناسب طاقت کا استعمال نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔خبرملکی میڈیا کے مطابق سیکریٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہونے والی دوطرفہ ملاقات میں انتونیو گوتریس نے صدر ابراہیم رئیسی پر انسانی حقوق بشمول آزادی اظہار رائے اور پرامن اجتماع کے احترام پر زور دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مظاہروں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت بڑھتی ہوئی ہلاکتوں سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس پر ہمیں تشویش ہے۔خیال رہے کہ 13 ستمبر کو ایرانی پولیس نے 22 سالہ کرد ایرانی خاتون مہسا امینی کو حجاب درست طریقے سے نہ اوڑھنے پر حراست میں لیا تھا۔ پولیس حراست کے دوران مہسا امینی کے کومے میں چلے جانے کے بعد 26 ستمبر کو ان کی ہلاکت کی خبر آئی تھی۔ مہسا امینی کی درد ناک موت کے واقعے کے بعد سے ایران کے مختلف شہرہوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جن میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایرانی سکیورٹی فورسز سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیرضروری اور غیرمتناسب طاقت کے استعمال سے گریز کریں اور حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے تمام فریقین سے تحمل کی اپیل کی ہے۔سیکریٹری جنرل نے مہسا امینی کی ہلاکت کی فوری، غیرجانبدار اور مثر تحقیقات کرنے کا کہا ہے۔ہفتہ کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا تھا کہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ہونے والوں مظاہروں سے فیصلہ کن طور پر نمٹنا ہوگا۔صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ملک کی سکیورٹی اور امن کی مخالفت کرنے والوں کے ساتھ فیصلہ کن طور پر نمٹنا چاہیے۔منگل کو انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا تھا کہ ایران میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تشدد کی خوفناک شرح کو دیکھتے ہوئے ہلاک ہونے والے مظاہرین کی اصل تعداد سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کردہ تعداد سے زیادہ ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایرانی حکام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے اور سچائی کو مسخ کرنے کے لیے ایک باقاعدہ طریقہ کار اپناتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغان طالبان کے ایک سینیئر اہلکار نے اپنی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ لڑکیوں کے لیے تمام سیکنڈری اسکولوں کو مزید تاخیر کے بغیر دوبارہ کھول دے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں خواتین کی تعلیم پر کوئی پابندی نہیں ہے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی کی یہ اپیل کابل میں طالبان کے ایک اعلی اجتماع کے دوران سامنے آئی۔شیر محمد عباس ستانکزئی نے اس جانب توجہ دلائی کہ اگر اسکول نہ کھولے گئے تو ان بچیوں کے لئے تعلیم کے حصول کا کوئی اور راستہ نہیں ہے، کیونکہ بیشتر کا تعلق ایسے خاندانوں سے ہے جہاں کوئی بھی تعلیم یافتہ نہیں ہے۔"وہ کہاں اور کس جگہ پڑھ سکتی ہیں؟ ان کا شوہر ان پڑھ ہے، ان کا بھائی ان پڑھ ہے، اوران کا باپ ناخواندہ ہے، وہ کہاں پڑھ سکتی ہے؟ وہ صرف اسکولوں میں پڑھ سکتی ہیں۔"ایک سال سے زیادہ عرصہ پہلے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے، طالبان نے چھٹی جماعت سے اوپر کی جماعت کی لڑکیوں کو اسکول واپس آنے سے روک دیا، اور اس اقدام کے لئے مذہبی اصولوں کو جواز کے طور پرپیش کیاتھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں شہزادہ خالد بن سلمان نے وزیر دفاع اور یوسف بن عبداللہ البنیان نے وزیرتعلیم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کرکے شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع اور یوسف البنیان کو وزیر تعلیم مقرر کیا تھا۔ نئے وزرا کی حلف کی تقریب قصر السلام جدہ میں منعقد ہوئی ہے۔نئے وزرا نے حلف اٹھاتے ہوئے عہد کیا کہ وہ اپنے دین پھر اپنے بادشاہ اور وطن عزیز کے مخلص رہیں گے اور کوئی ریاستی راز منکشف نہیں کریں گے۔ریاستی مفادات اور قوانین کا تحفظ کریں گے اور اپنی ذمہ داری سچائی، ایمانداری اور اخلاص کے ساتھ ادا کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ یوکرین سے بھیجا جانے والا اناج غریب ممالک تک پہنچنے کی بجائے یورپی یونین ممالک میں جارہا ہے، مغرب عالمی غذائی بحران کو ہوا دے رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے ملک کے زرعی سیکٹر کے حکام سے ویڈیو کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال میں روس نے 138 ملین ٹن اناج کی کٹائی کی ہے۔سال کے آخر تک یہ مقدار 150 ملین ٹن تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ روس کی تاریخ میں ایک ریکارڈ مقدار ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح موجودہ مشکل صورتحال میں ہم ملکی ضرورت کو مکمل طور پر پورا کریں گے اور برآمدات میں اضافے کے لئے ایک اضافی ذریعہ حاصل کریں گے۔پوتن نے مزید کہا کہ روسی اناج اور کھاد کی رسد کے معاملے میں مشکلات درپیش ہیں، روس کے خلاف پابندیاں چند سالوں سے جاری عالمی غذائی بحران کو گھمبیر کر رہی ہیں۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ بعض ترقی یافتہ ممالک کی مالی اور غذائی پالیسیوں کی وجہ سے ہم موجودہ صورتحال سے گزر رہے ہیں اور اس کی تمام تر ذمہ داری مغرب پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین سے کی جانے والی اناج کی رسد غریب ممالک تک نہیں پہنچ رہی۔ 23 ستمبر سے یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج سے لدے 203 بحری جہاز عازم سفر ہو چکے ہیں اور ان میں سے صرف 4بحری جہاز غریب ممالک میں گئے ہیں۔صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ مغرب گلوبل غذائی بحران کو ہوا دے رہا ہے۔ ان حالات میں ہمیں، غذائی تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے اور ساز و سامان، مشینوں اور بیج داخل تمام درآمدی وسائل پر انحصار کم کر دینا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان کی طالبان حکومت اور روس کے درمیان پٹرول، گندم اور گیس کی خریداری کے لیے معاہدہ طے پاگیا، یہ طالبان کا پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت نے روس سے تیل، گیس اور گندم خریدنے کے معاہدے پر باقاعدہ دستخط کردیے ہیں جس کے بعد افغانستان کی معیشت میں بہتری کے قوی امکانات پیدا ہوں گے۔ افغان قائم مقام وزیر تجارت حاجی نورالدین عزیزی نے میڈیا سے گفتگو میں مذکورہ معاہدے کی تصدیق کی اور بتایا کہ روس افغانستان کو سالانہ 10 لاکھ ٹن پیٹرول، 10 لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کرے گا۔افغان قائم مقام وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ روس افغانستان کو سالانہ 5 لاکھ ٹن ایل پی جی اور 20 لاکھ ٹن گندم دے گا۔حاجی نورالدین عزیزی کا کہنا تھا کہ معاہدہ غیرمتعین مدت تک ٹھیک چلنے کے بعد طویل مدتی معاہدے میں بدلا جائے گا، افغان وزارت صنعت و تجارت اپنے تجارتی شراکت داروں میں اضافے کیلئے کام کر رہی ہے۔طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کا یہ پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ ہے، واضح رہے کہ روسی حکام کی جانب سے افغان معاہدے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شمالی عراق میں ایک بمبار ڈرون گرکر تباہ ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اربیل کے علاقے میں گرنے والے ڈرون کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایرانی ساختہ ہے۔درایں اثنا کرد میڈیا نیٹ ورک "روداوو" نے اربیل گورنری کے ضلع جومن کے ایک گائوں میں ایک ڈرون کے گرنے کی اطلاع دی۔اربیل گورنری کے جومان ضلع کیعلاقے قسری ڈائریکٹر شاخوان حسین نے مزید کہا کہ بظاہر ایک ایرانی ڈرون آج صبح بالکایتی علاقے کے گاں میرکا میں گرا، لیکن حادثے کی وجہ سے جائے حادثہ کے آس پاس کے علاقے میں صرف ایک چھوٹی سی آگ لگ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون اپنے ساتھ رکھے ہوئے بارودی مواد سے پھٹ گیا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حسین کے مطابق اس جگہ پر ایرانی کرد پارٹی فورسز کا کوئی ہیڈ کوارٹر نہیں ہے اور یہ جگہ غیر آباد ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر برائے آپریشنز امور عباس نیلفروشان نے پیر کے روز کہا تھا کہ تہران نے عراق کے کردستان علاقے کے حکام کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ اپنی سلامتی کو نشانہ بنانے والے کسی بھی فریق کو جواب دے گا۔نیم سرکاری ایرانی "تسنیم" نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب نے پیر کے روز ڈرون حملوں اور توپ خانے سے گولہ باری کی۔ ان حملوں میں کرد علاحدگی پسند عناصر کو نشانہ بنایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت میں سکول ٹیچر نے سپیلنگ کی غلطی پر نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے طالب علم کو تشدد کر کے جان سے مار ڈالا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اترپردیش کے ضلع اوریا کے نواحی علاقے میں پیش آنے والے واقعے کے بعد احتجاج بھی دیکھنے میں آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نیکھل ڈوہرے نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ ان کے بیٹے نے ایک ٹیسٹ میں لفظ سوشل کا سپیلنگ غلط لکھا تھا جس پر ٹیچر نے چھڑی سے اس حد تک مارا کہ وہ دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد 15 سالہ طالب علم کو شدید زخمی حالت میں شمالی اترپردیش کے ایک ہسپتال پہنچایا گیا تھا جبکہ تشدد کا ملزم ٹیچر موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس افسر مہندرا پراتاپ سنگھ نے ٹیچر کے حوالے سے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ فرار ہو گیا ہے لیکن ہم اس کو پکڑ لیں گے۔ڈوہرے کا تعلق دلت برادری سے تھا جو انڈیا کے ذات پات کے نظام نچلا ترین درجہ رکھتی ہے اور صدیوں سے اس سے امتیازی سلوک ہوتا آیا ہے۔واقعے کی خبر پھیلنے پر سینکڑوں کی تعداد میں ضلع اوریا کی سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین نے طالب علم کی آخری رسومات سے قبل ملزم کی گرفتاری مطالبہ کیا ہے جبکہ ان کی جانب سے ایک پولیس وین کو بھی آگ لگائی گئی۔مہندرا سنگھ کا کہنا تھا کہ درجنوں کی تعداد میں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔پولیس سپریٹنڈنٹ چارو نگم نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم صورت حال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جلد بہتری ا جآئے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی حکام نے مسلمانوں کی تنطیم پاپولر انڈیا فرنٹ (پی ایف اے) اور اس سے تعلق رکھنے والے دیگر گروپس کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے پانچ سال کے لیے پابندی عائد کر دی ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پابندی تنظیم کے خلاف ہونے والے بڑے پیمانے پر کریک ڈان اور درجنوں کی تعداد میں کارکنوں کی گرفتاری کے بعد سامنے آئی ہے۔ تنظیم کے خلاف رواں ماہ کے آغاز اور منگل کو مختلف ریاستوں میں کارروائیاں کی گئی تھیں۔انڈین حکام نے تنظیم پر الزام لگایا تھا کہ وہ تشدد اور ملکی مفاد کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔تنظیم کے خلاف رواں ماہ کے آغاز سے کارروائی شروع ہوئی تھی اور 21 ستمبر کو متعدد ریاستوں میں بڑے پیمانے پر کریک ڈان کیا گیا تھا اور 100 سے زائد کارکنوں کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 ریاستوں میں ہونے والے کریک ڈان میں پی ایف آئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے گرفتاریوں کو دہشت گردی کی تحقیقات کے حوالے سے اس وقت تک ہونے والی کارروائیوں میں سے سب بے بڑی کارروائی قرار دیا تھا۔انڈین ایکسپریس نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا تھا کہ کارروائی ان اطلاعات پر کی گئی جن میں تنظیم پر نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف راغب کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔حکام کے مطابق ٹھوس ثبوت سامنے آنے کے بعد کارروائی کا فیصلہ کیا گیا جو ان لوگوں کے خلاف کیا جا رہا ہے جو دہشت گردی کے کیمپ چلانے، فنڈز مہیا کرنے اور لوگوں کو پی ایف آئی میں شمولیت ہونے کا کہہ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بنگلور اور کرناٹکا کے کم سے کم دس مقامات پر چھاپے مارے گئے جن میں پی پی ایف آئی کے ریاستی صدر نذیر پاشا کا گھر بھی شامل تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عرب لیگ اور مصر نے اسرائیلی فورسز اور متعدد آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایسی صورتحال بھڑکانے کا ذمہ دار اسرائیلی حکومت کو ٹھہرایا ہے۔عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی پولیس کی نگرانی میں سینکڑوں یہودی آباد کاروں کی طرف سے علاقے میں نئے سال کی تقریبات (روش ہشناہ) کے آغاز کے موقع پر دراندازی کے بعد مسجد کے احاطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ انتہا پسند یہودی گروپوں نے پیر اور منگل کو یہودیوں کے نئے سال کی خوشی میں مسجد کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی کال جاری کی تھی۔عرب لیگ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج اور آباد کاروں نے مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا ہے اور مسجد کے اندر مستتل اور عارضی طور پر تعینات متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔اسرائیل کی جانب سے تاریخی اور قانونی صورتحال تبدیل کرنے کی یہ پالیسی بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی اور فلسطینیوں اور مسلمانوں کے لیے عام طور پر اشتعال انگیزی سمجھی جا رہی ہے۔عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا ہے کہ یہ جو کچھ ہوا وہ ناقابل قبول جرم تھا ۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالے اورخطرناک اسرائیلی دراندازی کا مقابلہ کرے۔سیکریٹری جنرل نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مشرقی بیت المقدس پر بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عمل درآمد ہونا ضروری ہے۔دوسری جانب مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس کے علاقے میں اسلامی مقدس مقامات کے آس پاس اشتعال انگیز کارروائیوں کا تسلسل کشیدگی بڑھائے گا اور تشدد کو ہوا دے گا۔وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر مسجد اقصی کے تقدس کی بار بار ہونے والی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات میں وزارت افرادی قوت و اماراتائزیشن نے 8 اکتوبر (12 ربیع الاول) کو پیغمبر اسلام کے یوم ولادت پرعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔امارات کے اداروں اور پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کے تمام کارکنان کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی ملے گی۔الامارات الیوم کے مطابق وزیر افرادی قوت و اماراتائزیشن ڈاکٹر عبدالرحمن العور نے یہ اعلان اماراتی کابینہ کے اس فیصلے کے مطابق کیا ہے جو اس نے 2021 اور 2022 کے حوالے سے سرکاری و نجی اداروں کے کارکنان کی تعطیلات کے حوالے سے کیا تھا۔ وزارت افرادی قوت نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان، نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، وفاق کی اعلی کونسل کے رکن حکمرانوں، اماراتی عوام اور مقیم غیرملکیوں کو اس موقع پر مبارکباد بھی دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کو اسلحہ کی فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراضات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ کو کھری کھری سنا دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھارتی وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کو دیا جانے والا ایف 16 طیاروں کا پروگرام نیا نہیں بلکہ ایک عرصے سے ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کو نئے طیاروں، نئے سسٹمز یا نئے ہتھیاروں کی فراہمی نہیں کی جا رہی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے منظور کردہ 450 ملین ڈالر کی ڈیل پہلے سے فراہم کیے گئے طیاروں کی مینٹیننس کے لیے ہے تاکہ جو طیارے پاکستان کے پاس ہیں، انہیں برقرار رکھا جاسکے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے اور ہم پابند ہیں کہ ہماری طرف سے فراہم کردہ فوجی ساز و سامان قابل استعمال رہے۔انٹونی بلنکن نے بھارتی ہم منصب کو کہا کہ پاکستان کا دفاعی پروگرام دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت مضبوط بناتا ہے، یہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں کہ ان خطرات کو بڑھنے دیا جائے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نہ صرف دہشتگردی کے واضح خطرات خود پاکستان بلکہ اسکے پڑوسی ممالک سے بھی اٹھ رہے ہیں، یہ خطرات واضح اور سب کے علم میں ہیں اور یہ سب کے مفاد میں ہے کہ ان سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس زرائع ہوں اور یہ پروگرام اسی مقصد کے لیے ہے۔پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی کوششوں سے متعلق سوال پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنے دوستوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اختلافات کو سفارتکاری اور بات چیت سے حل کریں، یہ مناسب نہیں ہوگا کہ وہ اس معاملے پر پاکستان یا بھارت کے ردعمل کا اظہار کریں۔بھارتی وزیر خارجہ نے انڈین امریکن کمیونٹی سے خطاب میں امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر شدید اعتراض کرتے ہوئے امریکی موقف پر تنقید کی تھی۔جے شنکر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ایف سولہ طیارے دینے کی بات کرکے آپ کسی کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔انہوں نے پاک امریکا تعلقات پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان تعلقات سے پاکستان اور امریکا کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس میں پنجاب میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ اور بہتری کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے ہائرایجوکیشن کے معیار دورحاضر کے تقاضوں کے مطابق بہتر کرنے کی ضرورت پرزور دیا ور کہا کہ پنجاب میں ہائی ٹیکنالوجی ایجوکیشن کلچر متعارف کرانے کا فیصلہ یونیورسٹیز میں انڈسٹریل پراڈکٹ ڈویلپمنٹ کے لئے سپیشلائزڈ ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے۔ چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ، گجرات اورسیالکوٹ کی انڈسٹریل ضروریات کے پیش نظر علاقے میں انجینئر نگ یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئر نگ اینڈ انجینئر نگ ٹیکنالوجیزکا دنیا کی بہترین سپیشلائزڈ یونیوسٹیز سے الحاق ہوگا جبکہ اس ضمن میں غیر ملکی ماہرین کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی گورننگ باڈی میں متعلقہ شعبے کے فارن ایکسپرٹس شامل ہوں گے، نئی نسل کودور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی ایجوکیشن سے بہرمندکرنا وقت کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ اجلاس میں صوبائی مشیر عامر سعید راں، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب جی ایم سکندر، یو ای ٹی کے وائس چانسلر سید منصور سرور، ریکٹر پاک آسٹرین ہری پور پروفیسر مجاہد، پروفیسر وقار محمود، سیکرٹریز ہائرایجوکیشن،فنانس،سی اینڈ ڈبلیو اورپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن وقت سے پہلے ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید نے لکھا کہ ڈار بھی خوار ہوگا اور الیکشن وقت سے پہلے ہوں گے، بجلی آٹا ،گیس ، عوام کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آڈیو وڈیو اِن کی سیاست کو لے ڈوبے گی کیونکہ جو آڈیو ویڈیو کا یہ کام کرتے تھے وہ اس میں خود پھس گئے ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 15اکتوبر سے 15 تک نومبر تک تمام اہم فیصلے ہو جائیں گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سینیٹر اور نو منتخب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا ہے۔ نو منتخب وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار بدھ 28 ستمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایوان صدر میں وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھانے کے ایک گھنٹے بعد اسحاق ڈار نے سرنڈر کیا۔ عدالت نے حاضری کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے 7اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہم نے کوئی ڈیل کی، جہنوں نے کیس بنائے انہیں معافی مانگنی چاہیے،میرے خلاف کیس جعلی کیس ہے، میں نے ہمیشہ وقت پر ٹیکس ریٹرن جمع کرائے،جنہوں نے یہ کیسز بنائے انہیں شرم آنی چاہئے، بدترین مجرم کھلا پھر سکتا ہے جب کہ نیک انسان کو تکلیفیں برداشت کرنی پڑتی ہیں، پاکستان اس وقت بدترین معاشی صورت حال سے دوچار ہے۔ عمران خان کی حکومت نے اس ملک کا وہ برا حال کیا جو دشمن بھی نہیں کر سکتا، اگر پاکستان اسی ڈگر پر چلتا تو پاکستان بری معیشت بننے جا رہا تھا، ملک کو پانامہ اور دیگر ڈراموں نے بہت نقصان پہنچایا، مجھے چوتھی مرتبہ عوام کی خدمت کے لیے چنا گیا ہے،تین سال کا گند چار ماہ میں درست نہیں ہو سکتا تھا۔ مفتاح اسماعیل نے اپنی پوری کوشش کی اور پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا ۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ان کا پاسپورٹ منسوخ کیا گیا تھا، ان کے خلاف بے بنیاد کیس بنایاگیا ،جس کی وجہ سے تکالیف برداشت کیں،میں نے پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دی ہیں،انتقام اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ مجرم پھرتے ہیں اور شریف مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ح اسماعیل نے گند ختم کرنے کی پوری کوشش کی لیکن پونے 4 سال کا گند 6 ماہ میں ختم نہیں ہوسکتا ہے،عمران خان نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،آج بھی اگر معاشی مشکلات ہیں تو یہ عمران خان کی وجہ سے ہیں،میں نے کبھی اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی۔پاکستان اس وقت مس مینجمنٹ کا شکار ہے، پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے-
عمران خان ملک کو مزید مشکلات سے دوچار نہ کریں،عمران خان نے جاتے جاتے معیشت کو نقصان پہنچا یا ،وہ کہتے رہے ہیں کہ میں نے بارودی سرنگ بچھادی ہے، کچھ خوف کریں پاکستان کو چلنے دیں اسحاق ڈار نے کہا کہ غیر قانونی کام ہوتے رہے ہیں،میرے خلاف کیس کو 10منٹ میں ہوامیں اڑ جاناچاہیے تھا،وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ معیشت کو بحال کریں گے سب سے پہلے شرح سود کو نیچے لائیں گے،پاکستان کے 5 سال ضائع ہو گئے اور ملک اب 30 سال پیچھے جا چکا ہے،پاکستان ڈیفالٹ سے دور ہوگیاہے،کچھ دن دیں ،معیشت بہترکرنے کی کوشش کریں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ جو کہہ رہے ہیں کہ ڈیل ہوئی ہے ان سے پوچھیں کہ مجھے پاسپورٹ کیوں نہیں دیا گیا،مفتاح اسماعیل نے اپنے تجرنے کی بنیاد پر معیشت بہترکرنے کی کوشش کی، وہ ہماری معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے،4سال کی خراب معیشت کو 6ماہ میں ٹھیک نہیں کیاجاسکتا۔خیال رہے کہ احتساب عدالت نے عدم حاضری کی بنیاد پر اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے جنہیں گزشتہ ہفتے معطل کر دیا گیا تھا اور عدالت نے حکم دیا تھا کہ انہیں وطن واپس پر گرفتار نہ کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں ایک سرکاری فوڈکنٹرولر کے گھر میں کروڑوں روپے کی واردات ہوئی ہے۔ سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس عرفان علی بہادر کے مطابق مسلح ملزمان اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے گھر سے کروڑوں کا کیش اور مال لے گئے۔ پولیس کے مطابق شاہ لطیف تھانے میں سکندر علی نے ایف آئی آر درج کرا دی ہے، مدعی کے مطابق وہ حکومت سندھ کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں بحیثیت اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کا کام کرتے ہیں۔ مدعی نے بتایا کہ وہ رات پونے بارہ بجے گھر کا دروازہ کھول کر گاڑی پارک کر رہے تھے کہ دو نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ سکندر علی کے مطابق ایک نے ان کے سر پر پستول رکھا اور اندر جانے کا کہا، بات نہ ماننے کی صورت میں ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکی دی، گھر کے اندر جاکر ملزمان نے انہیں پورے گھر والوں سمیت کمرے میں بند کر دیا۔ ملزمان نے الماری میں رکھی ہوئی نقد رقم 1 کروڑ 70 لاکھ خی رقم، 55 تولہ سونا اور 20 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ لوٹ لیے۔ سکندر علی کے مطابق ملزمان نے مجموعی طور پر ڈھائی کروڑ سے زائد کی واردات کی۔ سکندر علی نے واردات کی اطلاع مددگار پولیس 15 کو دی، بعدازاں شاہ لطیف ٹاون تھانے پہنچ کر واردات کا مقدمہ درج کرا دیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ واردات میں مدعی کا کوئی واقف کار یا سابقہ ملازم ملوث ہو سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی سے مزید 436 افراد متاثر ہو گئے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ 254 کا تعلق کراچی سے ہے اور شہر قائد کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں میں رش بہت بڑھ گیا ہے۔ پنجاب میں 373 افراد میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے 192 افراد کا تعلق لاہور اور 101 کا راولپنڈی سے ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں 392 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جن میں پشاور کے 175 مریض شامل ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 نئے افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ ملک کے بیشتر شہروں میں دواں کی فراہمی اور قیمتیں معمول پر نہ آ سکیں، لاہور کے بازاروں میں بخار کی دوا کے بعد کینسر اور دیگر کئی بیماریوں کی دواں کی بھی کمی ہو گئی ہے جبکہ کراچی میں بخار، جسم میں درد اور ملیریا سمیت متعدد بیماریوں کی دوائیں نایاب ہو گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کے خلاف درخواست خارج کردی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قراردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے، یہ انسانی حقوق کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بتاں یہ لوگ وہاں قیدیوں کے ساتھ کیا کیا کرتے ہیں؟ وکیل نے موقف پیش کیا کہ آپکی بات درست ہے لیکن جو لوگ ملوث تھے انہیں چھوڑ دیا گیا، جو بے گناہ تھے اور ملوث نہیں تھے انھیں معطل کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن اس معاملے پر کام کر رہا ہے، ہیومن رائٹس کمیشن کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکی۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نارووال سپورٹس سٹی جو عمران حکومت نے ریفرنس بنایا تھا اس کو ہائیکورٹ نے ختم کیا، عمران حکومت ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کی کردار کشی کی گئی، عمران نیازی کی حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس سے زیادہ کسی دور میں کرپشن نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تنزلی کا شکار ہوا کیونکہ ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کے سینے میں پتہ نہیں کیسا دل ہے جو اپنی سیاست چمکانے میں لگا ہے، ایک ایک جلسہ میں 50 ،50 کروڑ لگا رہا ہے اگر عوام پر خرچ کرتا تو دو اضلاع کو ٹھیک کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کی مد میں فنڈ اکٹھا کر کے جلسے میں لگا رہا ہے جیسے شوکت خانم کیلئے فنڈز جمع کر کے کہیں اور استعمال کیے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا وزیراعظم بننے پر ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے عربی میں تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔ گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اپنے بیٹے اور ملک کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر محمد بن سلمان کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ شہباز شریف نے محمد بن سلمان کے لیے عربی میں تہنیتی پیغام لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ مملکت سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر ہونے پر میں اپنے بھائی محمد بن سلمان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں محمد بن سلمان کی کامیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ملک حرمین الشریفین کے کسٹوڈین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں مزید ترقی کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیس میں دفتر خارجہ نے امریکہ سے سفارتی محاذ پر از سر نو کوششوں کی تجویز دے دی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفتر خارجہ کو ہر دو ہفتے بعد پراگریس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، دفتر خارجہ کے لیگل ایڈوائزر اسد برکی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی عدالت کے سامنے پیش ہوئی۔ دفتر خارجہ کے لیگل ایڈوائزر نے عدالت کو بتایا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکہ سے از سر نو سفارتی کوشش کی جا سکتی ہیں، دفتر خارجہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھا سکتا ہے، امریکی اٹارنی جنرل کو ہمارے اٹارنی جنرل بھی لکھ سکتے ہیں، دفتر خارجہ صرف سفارتی محاذ پر کوشش کر سکتا ہے، قانونی محاذ کو وزارت داخلہ نے دیکھنا ہے۔ عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا کہ امریکہ کے قیدیوں کی سزا میں معافی کے آفس میں درخواست دی گئی تھی، دفتر خارجہ نے امریکہ سے سفارتی محاذ پر از سر نو کوششوں کی تجویز دے دی جس پر عدالت نے دفتر خارجہ کو ہر دو ہفتے بعد پراگریس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کورونا کے مزید78 مثبت کیسز رپورٹ، 83 مریضوں کی حالت نازک۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 418 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 78 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.68 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 83 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماسینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اسحاق ڈار کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر مملکت عارف علوی نے اسحاق ڈار سے وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسحاق ڈار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ اسحاق ڈار دو روز قبل وزیراعظم کے ہمراہ لندن سے پاکستان واپس پہنچے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی