• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین ۔ یون نان ۔ کن منگ ۔ سیاہ ۔ سر والا ہنس

چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ کی دائی چی جھیل کے کنارے ایک شہری سیاہ سر والے ہنسوں کو کھانا کھلارہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ یون نان ۔ کن منگ ۔ سیاہ ۔ سر والا ہنس

چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ کی دائی چی جھیل کے کنارے  شہری سیاہ سر والے ہنسوں کو کھانا کھلارہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت یہ حکم نہیں دے سکتا کہ پاکستان کو اپنی...

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کے صدر جے شاہ ایسا بیان دینا چاہتے تھے تو انہیں کم از کم چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)رمیز راجہ کو فون کرکے بات چیت کرنی چاہیئے تھی، جے شاہ کا بیان غیر منصفانہ ہے،سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ جے شاہ کو ایشین کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے تھا اور وہاں یہ بات کرنی چاہیے تھی کیونکہ ایشیاکپ کی میزبانی کے حقوق کونسل نے دیئے تھے جس میں تمام اراکین موجود تھے،انہوں نے مقامی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یہ حکم نہیں دے سکتا کہ پاکستان کو اپنی کرکٹ کیسے کھیلنی چاہیئے، 10 سے 15 برس کے انتظار کے بعد اب ٹیموں نے بالآخر پاکستان کا دورہ کرنا شروع کیا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ میں ایک سابق کرکٹر ہوں، مجھے نہیں معلوم سیاسی محاذ پر کیا ہورہا ہے لیکن لوگوں کا کھیل کے ذریعے رابطے میں رہنا بہت ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ سی پی سی قومی کانگریس۔ گروپ انٹ...

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں چھنگ ہائی ، ننگ شیا ، سنکیانگ، مرکزی جماعت، ریاستی اداروں، مرکزی مالیاتی اداروں ، سرکاری کاروباری اداروں (بیجنگ) کے مندوبین کے ترجمان بیجنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے ایک گروپ انٹرویو میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ سی پی سی قومی کانگریس۔ گروپ انٹ...

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے پریس سینٹر کی جانب سے منعقدہ 5 ویں گروپ انٹرویو میں صحافی شریک ہیں۔  (شِنہوا)

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ، وریندر سہواگ اور مائیکل وان ن...

بھارت کے سابق جارح مزاج اوپنر وریندر سہواگ اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹی20 ورلڈکپ میں بابراعظم کے ٹاپ اسکورر بننے کی پیشگوئی کردی،سابق بھارتی بیٹر نے کہا کہ پاکستانی کپتان غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں، ان کو بیٹنگ کرتے دیکھنا ایک خوشگوار تجربہ ہوتا ہے۔ ویرات کوہلی کی طرح بابراعظم بھی بڑے پرسکون انداز میں اپنی اننگز آگے بڑھاتے ہیں،ویندر سہواگ کی تائید کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ بابراعظم نے محمد رضوان کے ہمراہ کئی شاندار شراکتیں قائم کی ہیں، وہ ایک شاندار بیٹر ہیں جنھوں نے تسلسل کے ساتھ رنز بنائے ہیں، ان کو ہی ورلڈکپ کا ٹاپ اسکورر ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی نائب سربراہ کا قیام امن میں خ...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد نےکہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ تنازعات کی روک تھام اور قیام امن میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے کوششیں تیز کریں۔

امینہ محمد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک کھلے مباحثے کو بتایا کہ گزشتہ 20 برسوں کے دوران ہر سطح پر خواتین کی شرکت نےہمارے امن اور سلامتی کے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

 اس مباحثے کا موضوع مسلح گروہوں سے گھرے  ہوئے علاقوں میں امن کےحصول  کے لیے خواتین کی مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت اور قیادت کو ایک راستہ کے طور پر مستحکم بنانا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم شمولیت اور شرکت کے دروازے کھولتے ہیں تو ہم تنازعات کی روک تھام اور قیام امن کی خاطر ایک بڑا قدم آگے بڑھاتے ہیں۔

امینہ محمد نے کہا کہ کئی دہائیوں کے اس مشاہدے کےباوجود کہ صنفی مساوات ایک پائیدار امن اورتنازعات کی روک تھام کا راستہ فراہم کرتی ہے، ہم مخالف سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،اس سے ترقی کاعمل سست پڑ رہا ہے۔

امینہ محمد کا کہنا تھا کہ 1995 اور2019 کے درمیان امن کے بڑےعمل کےدوران خواتین کی بحیثیت مذاکرات کار شمولیت اوسطاً صرف 13 فیصد ، ثالث کی حیثیت سے شمولیت 6 فیصد اور دستخط کنندگان کے طور پر 6 فیصد رہی۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روسی صدر کا نئی تیار کردہ افواج کی تربیت گاہ...

ماسکو (شِنہوا) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے نئے متحرک کردہ اہلکاروں کی تربیت کا معائنہ کیا ہے ۔ یہ اہلکار کریملن کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن میں حصہ لیں گے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی یونٹس اور نئی متحرک کردہ افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مہمات کی تیاری کے لیے مشترکہ جنگی تربیت حاصل کر رہی تھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پوتن نے ریازان کے علاقے میں مغربی فوجی ضلع  کے تربیتی میدان میں جاری عملی مشقیں دیکھیں ۔ ان مشقوں کےدوران تربیت حاصل کرنے والے اپنی حکمت عملی، فائرنگ، انجینئرنگ اور طبی مہارتوں کوتیز کررہے تھے ۔

پوتن نے 21 ستمبر کوملک میں جزوی طور پر متحرک ہونے کے عمل بارے ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت کیخلاف میچ کیلئے شاہینوں کی تیاری، طوی...

ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اپنا پہلا میچ اتوار 23اکتوبر کو میلبورن کے گرائونڈ میں کھیلیں گی جس کے لیے قومی ٹیم بھرپور تیاریاں کررہی ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کا تین گھنٹے طویل پریکٹس سیشن جاری رہا جس میں بھارتی بالرز کو رنز کے ذریعے گھیرنے کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے مینٹور میتھیو ہیڈن سے مشورے لیے،کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے جوڑی کی صورت میں بیٹنگ پریکٹس کی، دونوں بلے باز پہلے فاسٹ بالرز اور پھر سپنرز کے سامنے شارٹس لگائیں،نیٹ سیشن میں پاکستانی فاسٹ بالرز کا بھرپور جوش وخروش دیکھنے میں آیا جہاں فاسٹ بالر حارث رئوف ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی بالنگ سے ساتھی کرکٹرز بھی پریشان نظر آئے،دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں موسم ابر آلود ہے اور وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کوکھیلے جانیوالے میچ کے دوران بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تنازعات کے دوران خواتین کی ابھرنے کی صلاحیت...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعات میں گھری خواتین کے لیے انصاف اورترقی کے حصول بارے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ ان کی ابھر کر سامنے آنے کی صلاحیت کو مستحکم کیا جا سکے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نےکہا ہے کہ تنازعات کے دوران خواتین کی مشکلات پر قابو پا کر ابھر نے کی صلاحیت کومستحکم بنانا خواتین، امن اور سلامتی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ 

انہوں نے یہ بات سلامتی کونسل میں ایک کھلی بحث سے خطاب کے موقع پر کہی جس کا موضوع مسلح گروہوں میں گھرے ہوئے علاقوں میں امن کے لیے خواتین کی قوت اور قیادت کوایک راستہ کے طور پر مستحکم بنانا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ قوت اور ابھرکر سامنے آنے کی صلاحیت کے پیچھے مستقبل کی توقعات اور امید ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ صرف شفافیت اور انصاف کے حصول سے ہی تنازعات میں گھری خواتین یہ یقین کر سکتی ہیں کہ وہ مستقبل کے بارےمیں پر امید ہیں۔

گینگ نے 70 بر سوں سے حل طلب فلسطین کے سوال کا حوالہ دیتے ہوئے،  کہا کہ فلسطینی خواتین کی کئی نسلوں نے اپنے بالوں کو سیاہ سے سفید ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو انصاف برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کے ساتھ سامنے آنا چاہیئے ۔ فلسطینی سوال کے ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا تصفیے کو جلد از جلد فروغ دینے کے لیے اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیےتاکہ فلسطینی خواتین کوتاخیر سے ملنے والا انصاف واپس مل سکے۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تنازعات کے دوران خواتین کی ابھرنے کی صلاحیت...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعات میں گھری خواتین کے لیے انصاف اورترقی کے حصول بارے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ ان کی ابھر کر سامنے آنے کی صلاحیت کو مستحکم کیا جا سکے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نےکہا ہے کہ تنازعات کے دوران خواتین کی مشکلات پر قابو پا کر ابھر نے کی صلاحیت کومستحکم بنانا خواتین، امن اور سلامتی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ 

انہوں نے یہ بات سلامتی کونسل میں ایک کھلی بحث سے خطاب کے موقع پر کہی جس کا موضوع مسلح گروہوں میں گھرے ہوئے علاقوں میں امن کے لیے خواتین کی قوت اور قیادت کوایک راستہ کے طور پر مستحکم بنانا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ قوت اور ابھرکر سامنے آنے کی صلاحیت کے پیچھے مستقبل کی توقعات اور امید ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ صرف شفافیت اور انصاف کے حصول سے ہی تنازعات میں گھری خواتین یہ یقین کر سکتی ہیں کہ وہ مستقبل کے بارےمیں پر امید ہیں۔

گینگ نے 70 بر سوں سے حل طلب فلسطین کے سوال کا حوالہ دیتے ہوئے،  کہا کہ فلسطینی خواتین کی کئی نسلوں نے اپنے بالوں کو سیاہ سے سفید ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو انصاف برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کے ساتھ سامنے آنا چاہیئے ۔ فلسطینی سوال کے ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا تصفیے کو جلد از جلد فروغ دینے کے لیے اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیےتاکہ فلسطینی خواتین کوتاخیر سے ملنے والا انصاف واپس مل سکے۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تولیدی علاج کے بعد امریکی نوزائیدہ بچوں کی ا...

نیویارک (شِنہوا) امریکی جریدے یوایس نیوزاینڈ ورلڈ رپورٹ نے امریکہ میں پیدائش بارے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تولیدی علاج کی ادویات میں سیاہ اور سفید فام کی تفریق پائی گئی ہے جس کے اثرات امریکی بچوں کی زندگی اور اموات میں نظر آتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محققین کے مطا بق اس طرح کا علاج کرانے والی سیاہ فام خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح سفید فام خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ یہ فرق اس علاج کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی نسبت بہت زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں نوزائیدہ بچوں کی اموات شاذ و نادرہی ہوتی ہیں اور ان خراب نتائج کی وجوہات واضح نہیں ہیں۔ محققین نے عمر، ذیابیطس، موٹاپا، سگریٹ نوشی اور زچگی میں خطرات کے دیگر عوامل کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد نسلی فرق کا مشاہدہ کیا ہے۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ آئی وی ایف (ان وٹرو فرٹیلائزیشن) کی بھاری قیمت اور انشورنس کے دائرہ کار میں کمی کا مطلب یہ ہے کہ تولیدی علاج کی سہولت سے استفادہ کرنے والی خواتین نسبتاً زیادہ دولت مند ہیں۔

اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ جریدے پیڈیاٹرکس میں شائع یہ تحقیق آئی وی ایف، تولیدی ادویات اور دیگرعلاج کرانے والی خواتین میں نسلی فرق پر اب تک کی سب سے وسیع تر تحقیق ہے۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کو 2 ارب سے زائد ا...

بیجنگ (شِںہوا) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ 2022 اولمپک سرمائی کھیلوں کو دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد نے دیکھا۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی آزادانہ تحقیق کے مطابق بیجنگ 2022 تاریخ میں سب سے زیادہ ڈیجیٹل طور پر مصروف اولمپک سرمائی کھیل بن گئے ہیں، جس کے ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ناظرین کی تعداد 2.01 ارب تھی جو پیانگ چھانگ 2018 کی نسبت 5 فیصد زائد ہے۔

اولمپک میڈیا حقوق شراکت داروں کے چینلز کے ذریعے ناظرین نے کھیلوں کی مجموعی طور پر 713 ارب منٹس کی کوریج دیکھی، اولمپک سوشل میڈیا نے بھی 3.2 ارب ویوز حاصل کئے جبکہ مختلف پلیٹ فارمز پر 1 کروڑ 10 لاکھ نئے فالوورز کو اپنی جانب راغب کیا۔

 

بیجنگ 2022 اولمپک سرمائی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں آسمان آتش بازی سے روشن ہے۔ (شِنہوا) 

 

سروے میں شامل تقریباً نصف ناظرین نے کہا کہ وہ مستقبل میں مزید اولمپک کھیلوں کی کوریج دیکھنے کے خواہش مند ہیں ۔ 13 سے 19 برس کی عمر کے 57 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ آمدہ بر سوں میں اولمپک کھیلوں کی مزید کوریج دیکھنا چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے کہا ہے کہ بیجنگ 2022 ڈیجیٹل اعتبار سے تاریخ کے مصروف ترین اولمپک سرمائی کھیل تھے، دنیا بھر میں ہمارے میڈیا حقوق شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون سے پہلے سے کہیں زیادہ کوریج فراہم کی گئی جس میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی ریکارڈ رقم بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 ارب سے زائد عالمی شائقین کے ساتھ اولمپک سرمائی کھیل دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیلوں میں سے ایک ہیں۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کو 2 ارب سے زائد ا...

بیجنگ (شِںہوا) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ 2022 اولمپک سرمائی کھیلوں کو دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد نے دیکھا۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی آزادانہ تحقیق کے مطابق بیجنگ 2022 تاریخ میں سب سے زیادہ ڈیجیٹل طور پر مصروف اولمپک سرمائی کھیل بن گئے ہیں، جس کے ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ناظرین کی تعداد 2.01 ارب تھی جو پیانگ چھانگ 2018 کی نسبت 5 فیصد زائد ہے۔

اولمپک میڈیا حقوق شراکت داروں کے چینلز کے ذریعے ناظرین نے کھیلوں کی مجموعی طور پر 713 ارب منٹس کی کوریج دیکھی، اولمپک سوشل میڈیا نے بھی 3.2 ارب ویوز حاصل کئے جبکہ مختلف پلیٹ فارمز پر 1 کروڑ 10 لاکھ نئے فالوورز کو اپنی جانب راغب کیا۔

 

بیجنگ 2022 اولمپک سرمائی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں آسمان آتش بازی سے روشن ہے۔ (شِنہوا) 

 

سروے میں شامل تقریباً نصف ناظرین نے کہا کہ وہ مستقبل میں مزید اولمپک کھیلوں کی کوریج دیکھنے کے خواہش مند ہیں ۔ 13 سے 19 برس کی عمر کے 57 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ آمدہ بر سوں میں اولمپک کھیلوں کی مزید کوریج دیکھنا چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے کہا ہے کہ بیجنگ 2022 ڈیجیٹل اعتبار سے تاریخ کے مصروف ترین اولمپک سرمائی کھیل تھے، دنیا بھر میں ہمارے میڈیا حقوق شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون سے پہلے سے کہیں زیادہ کوریج فراہم کی گئی جس میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی ریکارڈ رقم بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 ارب سے زائد عالمی شائقین کے ساتھ اولمپک سرمائی کھیل دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیلوں میں سے ایک ہیں۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ، آئرلینڈنے کالی آندھی کو میگا...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے راونڈ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے با آسانی شکست دے کر سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے،آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے میچ آئرلینڈ نے دو بار کی عالمی چیمپئن کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دی ویسٹ انڈین بولر اپنے بلے بازوں کی جانب سے دیے گئے ہدف 147 رنز کا تحفظ نہ کرسکے اور مخالف ٹیم نے 147 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر اٹھارویں اوور میں 15 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا،آئرلینڈ کے افتتاحی بلے باز پال اسٹرلنگ 66 اور وکٹ کیپر بیٹر لورکن ٹکر 45 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، آئرش ٹیم کے واحد آوٹ ہونے والے بلے باز کپتان اینڈی بالبرینی تھے جنہوں نے 37 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو 73 رنز کا آغاز فراہم کیا،ویسٹ انڈیز کے بولروں میں واحد کامیابی اکیل حسین کو ملی انہوں نے 38 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا جب کہ دیگر بولرز صرف مخالف بلے بازوں کو رنز دیتے رہے،اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے،ویسٹ انڈین بلے باز برینڈن کنگ ناقابل شکست 62 رنز اسکور کیے، جانسن چارلس 24، اوڈن اسمتھ ناٹ آوٹ 19 رنز بنا کر دیگر نمایاں بیٹر رہے،آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلینی نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، بیری میک کریتھی اور سیمی سنگھ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کی کویت کے وزیر اعظم کو منصب...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ  نے شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کو کویت کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

لی نے  اس پیغام میں کہا ہے کہ چین اور کویت کے درمیان گہری روایتی دوستی موجود ہے ۔ کویت پہلی خلیجی عرب ریاست ہے جس نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔

لی نے کہا  کہ دو نوں مما لک کے ما بین  51 سال قبل قائم ہو نے والے سفارتی تعلقات مضبوطی کے ساتھ مستحکم پیشرفت کو برقراررکھے ہوئے ہیں۔ باہمی سیاسی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جا رہا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مسلسل ترقی دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کی حکومت دو طرفہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے، اور چین۔ کویت اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی پیش رفت کوفروغ دینے کے لیے کویت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کی کویت کے وزیر اعظم کو منصب...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ  نے شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کو کویت کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

لی نے  اس پیغام میں کہا ہے کہ چین اور کویت کے درمیان گہری روایتی دوستی موجود ہے ۔ کویت پہلی خلیجی عرب ریاست ہے جس نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔

لی نے کہا  کہ دو نوں مما لک کے ما بین  51 سال قبل قائم ہو نے والے سفارتی تعلقات مضبوطی کے ساتھ مستحکم پیشرفت کو برقراررکھے ہوئے ہیں۔ باہمی سیاسی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جا رہا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مسلسل ترقی دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کی حکومت دو طرفہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے، اور چین۔ کویت اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی پیش رفت کوفروغ دینے کے لیے کویت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روی شاستری نے پاک بھارت سیریز نیوٹرل مقام پر...

سابق بھارتی کپتان روی شاستری نے پاک بھارت باہمی سیریز آسٹریلیا جیسے نیوٹرل مقام پر کرانے کی تجویز دے دی،بھارتی میڈیا کے مطابق روی شاستری نے کہا کہ نیوٹرل وینیو پر باہمی سیریز مالی طور پر کامیاب ترین ہوگی اس لیے یہ سیریز آسٹریلیا جیسے نیوٹرل وینیو پر ہونی چاہیے،روی شاستری نے آسٹریلیا کے بڑے اسٹیڈیم کو پاک بھارت باہمی سیریز کے لیے شاندار قراردیتے ہوئے کہا کہ سیریز کا نیوٹرل وینیو پر انعقاد دونوں بورڈز پر منحصر ہے،آسٹریلیا میں تمام ٹکٹ سولڈ آئوٹ ہوں گی جیسے لارڈز، اوول اور ایجبسٹن میں ہوتی ہیں،سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مقابلہ دنیا بھر میں حریف ٹیموں کا سب سے بڑا مقابلہ ہے جس کے لیے ٹکٹس سولڈ آئوٹ ہونا تو کوئی مسئلہ نہیں بلکہ یہ بہت آسان ہوگا البتہ باہمی سیریز کا نیوٹرل وینیو پر ہونا کوئی اتنا آسان نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ میلبرن کرکٹ گرائونڈ کی گنجائش ڈیڑھ لاکھ بھی ہوتی تو ایک سیٹ خالی نہ ہوتی، برصغیر میں اس میچ کو بگ ڈیڈی آف آل گیمز کہا جاتا ہے لہذا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت میچ دنیا بھر میں ویور شپ کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈھاکہ کے بازار میں ناریل کی آ مد

ڈھاکہ (شِنہوا) ناریل پانی جسم میں پانی کی سطح کو منظم رکھنے کے مفید طریقوں میں سے ایک ہے۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں حالیہ ہفتوں ناریل پانی کی فروخت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور سڑکوں پر اس کے ڈھیر نظرآتے ہیں۔

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ کی ایک مارکیٹ میں مزدور ناریل ٹرک سے اتاررہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں سڑک کنارے دکان میں دکاندار فروخت کے لئے ناریل کاٹ رہا ہے۔  (شِںہوا)

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں سڑک کنارے دکان میں دکاندار ناریل فروخت کررہے۔ (شِںہوا)

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ کی ایک مارکیٹ میں مزدور ناریل  گاڑی میں لا د رہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں سڑک کنارے دکان میں دکاندار فروخت کے لئے ناریل کاٹ رہا ہے۔  (شِںہوا)

 

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قومی کرکٹر شان مسعود زخمی ہوگئے، ہسپتال منتق...

آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں جاری نیٹ سیشن کے دوران بیٹر شان مسعود زخمی ہوگئے،پریکٹس سیشن کے دوران آل رائونڈر محمد نواز کی گیند بیٹر شان مسعود کے سر پر جالگی،شان مسعود کو سر پر گیند لگنے کی وجہ سے ان کا ضروری معائنے کے لیے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،شان مسعود کے ضروری اسکینز کے بعد ڈاکٹر ان کی چوٹ کا جائزہ لیں گے،واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار کو آسٹریلوی شہر میلبرن کے کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امپورٹڈ حکومت نے بار بار کوشش کی کہ کسی طرح...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کسی بھی کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، انشا اللہ عمران خان ایک بار پھر سرخرو ہوں گے، جمعہ کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فیصل جاوید خان نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت نے بار بار کوشش کی کہ کسی طرح عمران خان کو تکنیکی طور پر ناک آئوٹ کیا جائے، سیاسی اور عوامی میدان میں مخالفین ہر جگہ عمران خان سے شکست کھا رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ انشا اللہ عمران خان ایک بار پھر سرخرو ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گورنر پنجاب نے سرکاری یونیورسٹیز میں سیاسی ا...

  گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے سرکاری یونیورسٹیز میں سیاسی اجتماع پر پابندی لگانے کے لیے وائس چانسلرز کو مراسلہ بھجوادیا،گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے پبلک سیکٹریونیورسٹیزکے وائس چانسلرز کوبھجوائے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ کسی بھی سیاستدان کے تعلیمی اداروں میں آنے میں کوئی ممانعت نہیں لیکن پبلک سیکٹریونیورسٹیز میں کوئی سیاسی اجتماع نہیں ہوگا،مراسلے میں مزید کہا گیا ہیکہ تعلیمی اداروں کا فورم نفرت اور سیاسی ایجنڈے کی ترویج کے لیے استعال نہیں ہونا چاہیے، یونیورسٹیزکو صرف تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سابق چیئرمین واپڈا طلبی کے باجود نیب میں پیش...

نیب لاہور کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود سابق چیئرمین واپڈا پیش نہیں ہوئے،جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر)مزمل حسین کو 20اکتوبر کو طلب کیا تھا،نیب ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین واپڈاکے خلاف نیب لاہورکو پراجیکٹس میں بے ضابطگیوں کے باعث اربوں روپے کے نقصان اور تربیلا فور پراجیکٹ میں753ملین ڈالرز مبینہ کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں تھیں جس پر انہیں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے،اس سے قبل سابق چیئرمین واپڈا آخری بار جون میں نیب لاہور میں پیش ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنجاب اسمبلی اجلاس، یاسمین راشد اور لیگی خوا...

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں (ن)لیگی خواتین اور وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی،پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت ہوا جس دوران وقفہ سوالات میں یاسمین راشد نے مریم نواز کی صحت کارڈ آڈیو لیک کا تذکرہ کیا،یاسمین راشد نے الزم لگایا کہ مریم بی بی نے صحت کارڈ کو بند کروانے کی پوری کوشش کی، مریم نواز کی صحت کارڈ پر آڈیو لیک پر کمنٹس پر لیگی خواتین اراکین سراپا احتجاج ہوگئیں اور انہوں نے نشتر اسپتال میں لاشوں کی بے حرمتی پر یاسمین راشد کے خلاف نعرے بازی کی،اس دوران وزیر صحت راشد نے کہا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں ان کا بھی علاج صحت کارڈ پر کریں گے،پنجاب اسمبلی میں لیگی ایم پی ایز اور حکومتی ارکان کے شور شرابے کے باعث اسپیکر کے لیے ایوان کی کارروائی چلانا مشکل ہوگیا، لیگی خواتین اسمبلی اپنی نشست پر کھڑے ہوکر وزیرصحت کے خلاف نعرے بازی کرتی رہیں،اسمبلی میں لیگی ایم پی ایز نشتر اسپتال ملتان میں لاشوں کی بے حرمتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جواب مانگتے رہے جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس 26 اکتوبر تک ملتوی کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کو نیب ختم کرنے کا آرڈر جاری کرنا...

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم کسی کو بھی نااہل نہیں دیکھنا چاہتے ہیں، سیاست سے صرف نواز شریف کو نا اہل کیا گیا، اس کے علاوہ کسی اور کو نا اہل کیا گیا؟ جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں نیب کو ختم کیا جائے، نیب نے 23سالوں میں کیا کیا ہے؟ نیب نے ان سالوں میں لوگوں کی زندگیوں پر کیا اثر ڈالا؟ اگر سیاسی جماعتیں نیب کوختم کرتی ہیں تو الزام لگتا ہے کہ اپنے کیسز ختم کرنے کیلئے کیا ہے، اس لیے میں سمجھتا ہوں سپریم کورٹ کو نیب ختم کرنے کا آرڈر جاری کرنا چاہیے،ان کا کہنا تھاکہ عوام کی نمائندہ حکومت نہیں بنتی جس کے باعث یہ سب کچھ ہوتا ہے، ایل این جی جب لینے کا وقت تھا تب لی نہیں جنہوں نے لی انہیں جیلوں میں ڈالا، نیب ہم سے پوچھتا ہے کہ ہم نے مہنگی ایل این جی لی ہمارے بعد جنہوں نے لی ان کا کیا؟شاہد خاقان عباسی نے واضح الفاظ میں کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اس کے بعد ہی الیکشن ہونگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹوئٹر ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کے معاہدے میں 75 فیصد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے،امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے 44 ارب ڈالر کے معاہدے میں ممکنہ طور پر سرمایہ کاروں کو بتایا ہے کہ وہ اپنے 7,500ملازمین میں سے تین چوتھائی کو فارغ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ آنے والے کچھ ماہ میں ٹوئٹر کے ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا جائے گا، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کمپنی کا مالک کون ہے،دستاویزات کے مطابق ٹوئٹر کی موجودہ انتظامیہ نے آئندہ سال کے آخر تک کمپنی کے ملازمین کی تنخواہوں میں سے تقریبا 800ملین ڈالر کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے،امریکی اخبار کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اتنی بڑی کٹوتی کا مطلب یہی ہے کہ تقریبا ایک چوتھائی ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا،رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا کمپنی نے اپنے ملازمین کو بتایا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر برطرفی کا منصوبہ نہیں بنا رہے لیکن دستاویزات میں شواہد ملے ہیں کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خریدنے کی خواہش سے قبل ہی کمپنی کی جانب سے عملے کو نکالنے اور انفرا اسٹرکچر کے اخراجات میں کمی کے منصوبے پر کام جاری تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کرائیمیا میں موجود ایرانی فوجیوں نے روس کی م...

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے یوکرین کے الزام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ ایرانی فوجی اہلکار کرائیمیا میں موجود تھے،انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایرانی فوجی اہلکار تہران کے فراہم کردہ ڈرونز آپریٹ کرنے کے لیے روسی فوج کی مدد کر رہے تھے،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین میں موجود کرائیمیا کا علاقہ روس میں ضم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سوڈان میں قبائل کے درمیان نسلی فسادات کے دور...

سوڈان میں دو قبائل کے درمیان نسلی فسادات کے دوران 150افراد ہلاک ہوگئے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زمین کے تنازع سے شروع ہونے والے لسانی فسادات بدھ کی دوپہر کو صوبائی دارالحکومت دمازین میں دو مقامی قبیلوں کے افراد کے درمیان شروع ہوئے، جو تیزی سے دیگر علاقوں اور قبائلی دیہاتوں تک پھیل گئے۔جس کے نتیجے میں 150افراد جان سے گئے،مقامی امدادی کمیشن کے سربراہ رمضان یسن کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین، بچے اور معمر افراد شامل ہیں، جبکہ فسادات میں سیکڑوں افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے بیشتر کو گولیاں ماری گئی یا اعضا کاٹ دئیے گئے ہیں،رپورٹس کے مطابق صوبے کا سب سے بڑا قبیلہ ہوسا کی جانب سے خودمختار نظام حکومت کے اعلان پر مختلف قبائل نے مسلح مزاحمت کا راستہ اختیار کرلیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں سے سعودی عرب...

سعودی عرب نے امریکا برطانیہ اور یورپی ملکوں سے سیاحت کے لیے آنے والوں کو ائیر پورٹس پر آن ارائیول ویزہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،سعودی عرب نے امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں کے شہریوں کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں سے سعودی عرب سیاحت کے لیے آنے والے شہریوں کو ائیر پورٹس پر آن آرائیول ویزہ دیا جائے گا،سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیر لائنز کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں جس کے مطابق ان ممالک سے آنے والے شہریوں کو ملک کے کسی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آن آرائیول سیاحتی ویزہ دیا جاسکے گا،حکومت کی نئی پالیسی کے بعد سعودی ایوی ایشن نے تحریری طور پر ائیر لائنز کو آگاہ کردیا،امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں کے شہریوں کو آن آرائیول سیاحتی ویزہ کی نئی پالیسی پر فوری عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میکسیکو میں آئل ٹینکر ریلوے پل سے ٹکرا نے سے...

میکسیکو میں آئل ٹینکر ریلوے پل سے ٹکرا گیا، پٹری اور رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی،عالمی میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر کے ریلوے پل سے ٹکرانے کے بعد ٹرین کی پٹری اور قریبی رہائشی علاقے میں آگ لگ گئی،ریلوے پل پر آگ لگنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں جس میں بڑے پیمانے پر دھواں آسمان پر پھیلا ہوا دیکھا جا سکتا ہے،مقامی حکام کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے باعث رہائشی علاقے سے تقریبا ایک ہزار افراد کا انخلا کرایا گیا، آ گ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ میں مویشیوں کی ڈکار اور پر ٹیکس ع...

نیوزی لینڈ میں مویشیوں کی ڈکار اور پر ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف ہزاروں کسانوں کا احتجاج ،غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میں مویشیوں کی ڈکار اور ریح خارج کرنے پر ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف ہزاروں کسان سڑکوں پر نکل آئے،احتجاجی کسانوں نے ٹریکٹر پر ریلیاں نکالیں اور وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے حکومت مخالف پلے کارڈز لہرا کر متوقع ٹیکس کے خلاف احتجاج کیا اور اسے کسان دشمن فیصلہ قرار دیا،نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے چند روز قبل کہا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی اور گرین ہائوس گیسز میں کمی کے لیے مویشیوں کے ڈکار لینے اور ریح خارج کرنے پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت اقلیتوں کا تحفظ کرے اور نفرت پرمبنی تق...

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریسنے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کا تحفظ کرے اور نفرت پرمبنی تقاریر کی مذمت کرے،بھارت کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک تقریب میں بھارت پر کھل کر تنقید کی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے اور نفرت پر مبنی تقاریر کی مذمت کی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اظہار،انسانی حقوق اور پریس کی آزادی کویقینی بنانا بھارت کی ذمہ داری ہے۔ عالمی برادری میں بھارت کی بات اس وقت سنی جائے گی جب وہ انسانی حقوق کا احترام کرے گا اور تمام افراد کے ذاتی اورانسانی حقوق خصوصا اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے گا،انسانی حقوق ہر ایک کا پیدائشی حق ہے لیکن اس کی فراہمی اورتحفظ کے لیے اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر برطانیہ نے ایران...

روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر برطانیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردی ہیں،برطانیہ نے ایرانی فوج کے 3افسران اور ایک ایرانی ڈرون کمپنی پر پابندی لگائی ہے، پابندیوں میں شامل افراد پر برطانیہ کے سفر کی ممانعت ہوگی، پابندیوں میں شامل افراد کے برطانیہ میں موجود اثاثے ضبط ہوں گے،تاہم ایران کی جانب سے روس کو ڈرونز فراہم کرنے کی تردید کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپی یونین نے 6ماہ تک کے بچوں کو کورونا ویک...

یورپی یونین نے چھ ماہ یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچوں کو فائزر اور ماڈرنا کورونا ویکسین لگائی جاسکے گی،دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کورونا وبا کو اب بھی صحت کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کووڈ 19عالمی ہیلتھ ایمرجنسی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے،ڈبلیو ایچ او نے دنیا بھر کے ممالک کو کورونا کے کم کیسز کے باوجود نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملزکے گوداموں میں کثیر تعدادمیں چینی کا اسٹا...

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے شوگرملز کے گوداموں میں کثیر تعداد میں چینی ذخیرہ کیے جانے کا دعوی کیا ہے،پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کے محکمہ زراعت و خوراک سے ملاقات کی اور اس موقع پر ایسوسی ایشن نے بتایا کہ شوگرملزکے گوداموں میں کثیر تعداد میں چینی کے اسٹاک موجود ہیں، جب تک یہ چینی برآمدنہ ہو نئے کرشنگ سیزن کا آغاز کس طرح کیا جاسکتا ہے؟شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ زراعت سے میٹنگ میں نئے کرشنگ سیزن کے آغازکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومت پنجاب کو مطلع کیا گیا کہ شوگرملزکے گوداموں میں کثیر تعدادمیں چینی موجود ہے جب تک اسے برآمدنہ گیا گیا شوگرملزکے پاس نئی چینی رکھنے کیلئے گوداموں میں گنجائش نہیں ہے،ایسوسی ایشن نے کہا کہ شوگر ملز کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ان حالات میں کرشنگ سیزن کا آغازکس طرح کیاجاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزیراعظم کی نااہلی...

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کردیے،نجی ٹی وی کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر 6اعتراضات عائد کیے گئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ کیس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے،رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 248کے تحت وزیراعظم کو کیس میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔ آئینی آرٹیکل 184(3)کے استعمال کے حوالے سے مطمئن نہیں کیا گیا جب کہ فریقین کو کیس کی کاپی بھی نہیں بھجوائی گئی اور درخواست گزار نے دستیاب دوسرے فورم پر رابطہ نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت وینٹی لیٹر پر ہے اورپی ڈی ایم کوما میں...

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے،جمعہ کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ برطانوی وزیراعظم نے 45دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، پاکستان میں 77وزرا مزید مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں،شیخ رشید نے کہا کہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے اورپی ڈی ایم کوما میں ہے، اپنے کیس ختم،غریب کے لیے مہنگائی اور معاشی کفن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کرونا وائرس کے مذید 45 کیسز رپورٹ،مثبت شرح 0...

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 840 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 840 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 45 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.42 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیر اعلی پنجاب سے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت...

وزیراعلی پنجاب پرویزالہی نے کہا ہے کہ وفاق نے پنجاب کے سیلاب زدگان کیلئے ایک پائی تک نہیں دی، 100ارب روپے سے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کیا، عمران خان کے ویژن کے مطابق مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر اعلی پنجاب سے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلی پرویزالہی نے نئی ذمہ داری ملنے پر مسرت جمشید چیمہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور فلاح عامہ کے حکومتی اقدامات کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایت بھی کردی،اس موقع وزیراعلی پنجاب پرویزالہی نے کہا ہے کہ مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے پائیدار اقدامات کیے، وفاق نے پنجاب کے سیلاب زدگان کیلئے ایک پائی تک نہیں دی،انہوں نے کہا ہے کہ 100ارب روپے سے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کیا، عمران خان کے ویژن کے مطابق مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں،ملاقات کے دوران مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو نئی جہت دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ،کیپٹن ریٹائرڈ...

مریم نواز کی عدالت پیشی کے دوران کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عدالت نے کیپٹن(ر)صفدر کے 25نومبر کیلئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر کیپٹن(ر)صفدر کی طرف سے ان کے وکیل خاور محبوب ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے،عدالت نے 25نومبر کیلئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر اور جہانزیب اعوان کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب کرلیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سی پی سی کی قومی کانگریس چین کوعظیم تجدید کی...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں پاکستان کے سفیرمعین الحق نے کہا ہے کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ  دیتے ہوئے  اسے چینی قوم کی عظیم تجدید کے حصول کی منزل کے قریب لے جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستانی سفیرنے ایسے موقع پر کیا جب کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس بیجنگ میں جاری ہے۔سفیر کی حیثیت سے وہ  چین کے شہری اور دیہی علاقوں، صنعت اور زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافتی شعبوں میں ہونے والی ترقی اور تبدیلیوں کو جاننے کے لیے سنکیانگ، ہوبے، شان ڈونگ اور دیگر مقامات کا دورہ کرچکے ہیں۔

شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2012 میں سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے چین نے انسانی کوششوں کے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

پاکستانی سفیر چین کے تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کی قیادت اور خلائی ٹیکنالوجی، کوانٹم کمپیوٹنگ، اے آئی اور طبی تحقیق میں نئی افق کی تلاش میں چین کے کردار سے متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام کامیابیوں میں سے، مطلق غربت کا خاتمہ کرکے ایک معتدل خوشحال معاشرے کے قیام کا صدی کے پہلے ہدف کو حاصل کرنا درحقیقت گزشتہ دہائی کی اہم کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے ویکیوم مائع آکسیجن-میتھین انجن کا تجر...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے اپنے سب سے بڑے تھرسٹ ویکیوم مائع آکسیجن-میتھین انجن کا تجربہ مکمل کر لیا ہے، جسے تجارتی راکٹ میں استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

چین کی پرائیویٹ راکٹ کمپنی لینڈ اسپیس کی جانب سے تیار کردہ ٹی کیو-15 اے نامی انجن836کلونیوٹن تک ویکیوم تھرسٹ رکھتا ہے۔ اسے کمپنی کے زیڈ کیو- 2 راکٹ کے دوسرے بیچ کے لیے دوسری منزل کے مرکزی انجن کے طور پر استعمال کیا جائے گا، جو کم از کم 6 ٹن وزن کو زمین کے مدار میں لے جا سکتا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ انجن نے  پورے نظام کے ٹیسٹ کے دوران مستحکم طریقے سے کام کرتے ہوئے ڈیزائن کے ہدف کو حاصل کیا۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹ...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیرخارجہ ما ژاؤشو نے کہا ہے کہ چین ٹھوس اقدامات کے ساتھ انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دے گا اور عالمی طرز حکمرانی کے نظام کو زیادہ منصفانہ اور زیادہ شفاف بنانے کے لیے کام کرے گا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کی کوششوں نے مختلف شعبوں اور حوالوں سے کافی ترقی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کا مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عالمی سطح پر عوامی خیر خواہی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے اور یہ کہ عالمی ترقی اور عالمی سلامتی کے منصوبے نے عالمی امن اور ترقی کو نئی تحریک دی ہے۔

ما نے کہا کہ چین بین الاقوامی قانون کے تحت بین الاقوامی نظام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے مطابق بین الاقوامی نظام کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ (یو این) کے ساتھ پرعزم ہے۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی نے کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنے کا کالعدم...

انقرہ (شِنہوا) ترکی نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے )کا ترک مسلح افواج کی جانب سے شمالی عراق میں حالیہ کارروائیوں میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔ترک وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح افواج کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کو وقتاً فوقتاً ایسے حلقوں کی جانب سے سامنے لایا جاتا ہے جو دہشت گردی کے خلاف ترکی کی جنگ کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان الزامات کا مقصد ترک مسلح افواج کی کامیابی کو داغدار کرنا ہے اور یہ الزامات مکمل طور پر بے بنیاد اور غیر حقیقت پسندانہ ہیں۔

وزارت نے کہا کہ ترکی کی مسلح افواج بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے تحت ممنوعہ گولہ بارود استعمال نہیں کرتی اور یہ  کہ فوج کے پاس اس قسم کا گولہ بارود اس کے ذخیرے میں نہیں ہے۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ کی وزیر اعظم لز ٹرس مستعفی ہوگئیں

لندن(شِنہوا) برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس نے جمعرات کو استعفیٰ دے دیا ہے۔

وزرات عظمی کے عہدے پر صرف چھ ہفتے سے کچھ زیادہ عرصہ رہنے کے ساتھ  وہ برطانیہ کی تاریخ میں سب سے کم مدت تک رہنے والی وزیر اعظم بن گئی ہیں۔

 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے دیے گئے ایک بیان میں، انہوں نے کہا کہ قیادت کا انتخاب اگلے ہفتے میں مکمل ہو جائے گا اور وہ اگلے وزیراعظم کے انتخاب تک نگراں وزیر اعظم کے عہدے پر رہیں گی۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس چین کے مستقبل...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں مراکش کے سفیر عزیز میکوار نے کہا ہے کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی ) کی 20 ویں قومی کانگریس چین کے مستقبل کے راستے کے بارے میں گران قدر بصیرت فراہم کرتی ہے۔شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میکوار نے گزشتہ دس سالوں میں چین کی ترقی کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چینی قوم کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی زیر قیادت جدید چین کی تعمیرکے لیے اس تیز رفتاری، مستعدی اور لگن سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کانگریس میں ہرعمر، نسل اور جنس کے مندوبین  کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ  اس تنوع کی  معاشرے کے پورے منظر میں ایک جھلک نظر آتی ہے۔

میکوار نے کہا کہ وہ گزشتہ دس سالوں میں چین کی عظیم کامیابیوں سے انتہائی متاثر ہوئے ہیں۔ سفیر نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وسیع اور خوبصورت چینی سرزمین کا سفر کررہے ہیں اور انہوں نے دیکھا ہے کہ چین کے لوگ انتہائی فعال ہیں، اس کا بنیادی ڈھانچہ مستحکم اور شہر کشادہ ہیں چاہے وہ بیرونی دنیا کے لیے چھوٹے ہوں یا بڑے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ترقی پذیر ملک کا  اس پیمانے پر اور اس رفتار سےجدت اور خوشحالی کا سفر طے کرنا واقعی  بے مثال ہے۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس چین کے مستقبل...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں مراکش کے سفیر عزیز میکوار نے کہا ہے کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی ) کی 20 ویں قومی کانگریس چین کے مستقبل کے راستے کے بارے میں گران قدر بصیرت فراہم کرتی ہے۔شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میکوار نے گزشتہ دس سالوں میں چین کی ترقی کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چینی قوم کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی زیر قیادت جدید چین کی تعمیرکے لیے اس تیز رفتاری، مستعدی اور لگن سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کانگریس میں ہرعمر، نسل اور جنس کے مندوبین  کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ  اس تنوع کی  معاشرے کے پورے منظر میں ایک جھلک نظر آتی ہے۔

میکوار نے کہا کہ وہ گزشتہ دس سالوں میں چین کی عظیم کامیابیوں سے انتہائی متاثر ہوئے ہیں۔ سفیر نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وسیع اور خوبصورت چینی سرزمین کا سفر کررہے ہیں اور انہوں نے دیکھا ہے کہ چین کے لوگ انتہائی فعال ہیں، اس کا بنیادی ڈھانچہ مستحکم اور شہر کشادہ ہیں چاہے وہ بیرونی دنیا کے لیے چھوٹے ہوں یا بڑے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ترقی پذیر ملک کا  اس پیمانے پر اور اس رفتار سےجدت اور خوشحالی کا سفر طے کرنا واقعی  بے مثال ہے۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یمنی حکومت نےحوثی ملیشیا کےساتھ بات چیت کے ل...

عدن، یمن(شِنہوا) بین الاقوامی سطح پر یمن کی تسلیم شدہ حکومت نے حوثی ملیشیا کے ساتھ برسوں سے جاری فوجی تنازعہ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات  کے لیے ایک نئی مذاکراتی ٹیم کا تقرر کیا ہے۔

مقامی حکومتی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ حکومت نے وزیر خارجہ احمد عواد بن مبارک کی سربراہی میں 11 رکنی کمیٹی مقرر کی ہے جو آئندہ مدت کے دوران حوثیوں کے ساتھ امن مذاکرات کی منصوبہ بندی کرے گی۔عہدیدار نے بتایا کہ نو تشکیل شدہ کمیٹی کو ملک کی صدارتی قیادت کونسل (پی ایل سی) نے یمن کے جنوبی اور شمالی صوبوں کے عوام کی یکساں نمائندگی کے لیے منتخب کیا ہے۔

عہدیدارنے بتایا کیا کہ آزادی کی حامی جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) کے سیاستدانوں کو پہلی بار مذاکراتی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-سی پی سی قومی کانگریس- پریس کانفرن...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کی نائب وزیر شین بیلی دارالحکومت بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-سی پی سی قومی کانگریس- پریس کانفرن...

چین کے نائب وزیرخارجہ ما ژاؤ شو دارالحکومت بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں