• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین کا سرحد پارمالی اعانت میں آسانی کے لئے ا...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کو مزید غیرملکی قرض لینے کی اجازت دینے کے لئے میکرو پروڈینشل منیجمنٹ کے اہم پیرامیٹر کو بڑھادیا ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ اور ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق میکرو پروڈینشل ایڈجسٹمنٹ پیرامیٹر پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے 1 سے بڑھا کر 1.25 کردیا ہے ۔

 یہ پیرامیٹر سرحد پار سرمایہ کاری کی اوپر والی حد بارے فیصلہ کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اوپر والی حد پر نظر ثانی کا مقصد سرحد پار سرمایہ کاری کے میکرو پروڈینشل مینجمنٹ کو مزید بہتر بنانا اور کاروباری و مالیاتی اداروں کو اپنے غیر ملکی قرض کے ڈھانچے کو بہتر بنانے میں رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ کے تاریخی سلک سٹی میں شاہراہ ریشم پر...

نیویارک (شِنہوا) امریکہ میں رواں ہفتے ا ٹھارہویں صدی سے ثقافت، فن، صنعت اور تجارت کے شعبوں میں چین اور امریکہ کی ترقی میں شاہراہ ریشم کے کردار پر ایک بین الاقوامی سمپوزیم منعقد ہو گا ۔

اس کا انعقاد ریاست نیو جرسی کے پیٹرسن میں ہو گا جو کہ 19 ویں صدی کے آخر اور 20 ویں صدی کے اوائل میں امریکہ کا ایک تاریخی سلک سٹی تھا ۔

ولیم پیٹرسن یونیورسٹی میں بدھ اور جمعرات کو منعقد ہونے والے" آ کراس ٹائم اینڈ اسپیس :دی سلک روڈ اینڈ دی سلک سٹی" کے عنوان سے اس سمپوزیم میں تعلیمی پریزنٹیشن ، مباحثے اور آرٹ کی نمائشیں پیش کی جائیں گی جو کہ سلک روڈ اور پیٹرسن کے بارے میں تاریخی معلومات پر ایک تازہ نظر پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔

ولیم پیٹرسن کے مرکز برائے چینی آرٹ کے زیر اہتمام دو روزہ تقریب منعقد کی جائے گی اور ساتھ ہی اس کو آن لائن بھی نشر کیا جائے گا۔

آرٹ کے پروفیسر اور مرکز کے ڈائریکٹر ژائی یو آن کونگ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہم امید کرتے ہیں کہ شاہراہ ریشم پر تاریخی تحقیق کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی، بین الاقوامی مفاہمت اور تعاون کو وسعت دی جا ئے گی اور اس میں اضافہ کیا جا ئے گا۔

 اس کے ساتھ ساتھ جڑواں شہروں کی حکومتوں اور یونیورسٹیز کے درمیان مباحثے کے لیے ایک فورم فراہم کیا جا ئے گا اور ثقافتی،تعلیمی، اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کی ترقی کو فروغ د یا جا ئے گا۔

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ کے تاریخی سلک سٹی میں شاہراہ ریشم پر...

نیویارک (شِنہوا) امریکہ میں رواں ہفتے ا ٹھارہویں صدی سے ثقافت، فن، صنعت اور تجارت کے شعبوں میں چین اور امریکہ کی ترقی میں شاہراہ ریشم کے کردار پر ایک بین الاقوامی سمپوزیم منعقد ہو گا ۔

اس کا انعقاد ریاست نیو جرسی کے پیٹرسن میں ہو گا جو کہ 19 ویں صدی کے آخر اور 20 ویں صدی کے اوائل میں امریکہ کا ایک تاریخی سلک سٹی تھا ۔

ولیم پیٹرسن یونیورسٹی میں بدھ اور جمعرات کو منعقد ہونے والے" آ کراس ٹائم اینڈ اسپیس :دی سلک روڈ اینڈ دی سلک سٹی" کے عنوان سے اس سمپوزیم میں تعلیمی پریزنٹیشن ، مباحثے اور آرٹ کی نمائشیں پیش کی جائیں گی جو کہ سلک روڈ اور پیٹرسن کے بارے میں تاریخی معلومات پر ایک تازہ نظر پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔

ولیم پیٹرسن کے مرکز برائے چینی آرٹ کے زیر اہتمام دو روزہ تقریب منعقد کی جائے گی اور ساتھ ہی اس کو آن لائن بھی نشر کیا جائے گا۔

آرٹ کے پروفیسر اور مرکز کے ڈائریکٹر ژائی یو آن کونگ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہم امید کرتے ہیں کہ شاہراہ ریشم پر تاریخی تحقیق کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی، بین الاقوامی مفاہمت اور تعاون کو وسعت دی جا ئے گی اور اس میں اضافہ کیا جا ئے گا۔

 اس کے ساتھ ساتھ جڑواں شہروں کی حکومتوں اور یونیورسٹیز کے درمیان مباحثے کے لیے ایک فورم فراہم کیا جا ئے گا اور ثقافتی،تعلیمی، اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کی ترقی کو فروغ د یا جا ئے گا۔

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا خلائی اسٹیشن لیب ماڈیول منگ تیان لانچ...

وین چھانگ ، ہائی نان (شِنہوا) چین کے خلائی اسٹیشن لیب ماڈیول منگ تیان اور اس کوخلا میں لے جا نے والے کیریئرراکٹ لانگ مارچ-5 بی وائی 4 کو اکٹھے لانچنگ کے علاقہ میں پہنچا دیا گیا ہے۔

چین کی انسان بردار خلا ئی ایجنسی نے منگل کو کہا ہے کہ لیب ماڈیول کومستقبل قریب میں مناسب وقت پر مدار میں بھیجا جائے گا۔

 لانچ سے پہلے منصوبہ بندی کےمطابق فنکشن چیکس اور مشترکہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی صوبہ ہائی نان میں وین چھانگ خلائی جہاز کی لانچنگ مرکز پر سہولیات اور آلات اچھی حالت میں ہیں اور مشن میں شامل تمام شعبہ جات حتمی تیاریوں سے گزر رہے ہیں۔

چین کے زیر تعمیر خلائی اسٹیشن کے دوسرے لیبارٹری کے جزو منگ تیان ماڈیول میں موجود سائنسی آلات کو مائیکرو گریوٹی پر تحقیق اور فلوئڈ فزکس، میٹریل سائنس، کمبسشن سائنس اور بنیادی طبیعیات میں تجربات کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے قانون ساز قوانین میں ترامیم پر غور وخ...

بیجنگ (شِنہوا) چینی قانون ساز رواں ہفتہ کےآخر میں چین کے قانون سازی بارے قانون میں ترمیم کے ایک مسودے پر غور کریں گے جس میں آئین کے قوی نفاذ اور نگرانی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

چین کی اعلیٰ مقننہ نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے قانون ساز امور بارے کمیشن کے ترجمان زانگ تیوئی نے  کہا ہے کہ اس مسودہ ترمیم کا مقصد قانون سازی اور اصلاحاتی فیصلوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے لیے نظام وضع کرنا اور اس کے طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے۔

زانگ نے کہا کہ ترمیم کا مسودہ بدھ کو نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پہلی خواندگی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ نیشنل پیپلز کانگریس اور اس کی قائمہ کمیٹی کے قانون سازی اور کام کرنے کا طریقہ کار کو بھی بہتر بنائے گا اور نگرانی کے نظام میں اصلاحات کی ضروریات کوپورا کرنے کے لیے متعلقہ اضافی مواد پیش کرے گا ۔ 

علاوہ ازیں یہ مقامی قوانین اورضوابط کی متعلقہ دفعات میں بہتری لائے گا اورمعیاری دستاویزات کی ریکارڈنگ اور جائزہ کے نظام کو مزید بہتر بنائے گا۔

زانگ نے کہا کہ انتظامی دوبارہ نظر ثانی کے قانون پر نظر ثانی کے مسودے کا بھی اس سیشن میں پہلا جا ئزہ لیا جا ئے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ اصولوں ، ذمہ داریوں اور معاونت کی مزید وضاحت کی جائے گی۔

اس اجلاس میں خواتین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ سے متعلق قانون پر نظرثانی کے تیسرے مسودے اور دریا ئے زرد کے تحفظ کے قانون کے تیسرے مسودے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوگنڈا ،اسکول میں آتشزدگی سے 11 بچے ہلاک

کمپالا (شِنہوا) یوگنڈا کے وسطی ضلع مکونو کے ایک اسکول میں آتشزدگی سے 11بچے ہلاک ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے  منگل کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ المناک واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 1 بجے کے قریب بصارت سے محروم بچوں  کی درسگاہ سلامہ اسکول میں پیش آیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اب تک  اس کے نتیجے میں 11 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 6 کی حالت نازک ہے اور انہیں کسوگا کے ہیرونا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یوگنڈا کے اسکولوں میں آتشزدگی معمول کی بات ہے۔جنوری میں ہو نے والی آخری آتشزدگی  کے با عث یوگنڈا کےدارالحکومت کمپالا کے ایک اسکول میں 4 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔

 سال 2018 میں وسطی یوگنڈا کے ایک ہائی اسکول میں آ تشزدگی کے باعث کم از کم 9 طالب علم ہلاک ہو گئے تھے۔ 

سال 2018 کے اس واقعہ سے قبل 2008 میں ایک اور اسکول میں ہلاکت خیز آتشزدگی کاواقعہ پیش آیا تھا ، جس میں وسطی علاقے کے وکیسو ضلع کے بڈو جونیئر اسکول میں 19 طالبعلم ہلاک ہوئے تھے۔

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی وزیر اعظم مودی کا رشی سونک کو مبارکبا...

نریندر مودی نے برطانیہ کے بھارتی نژاد نئے وزیراعظم رشی سونک کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ رشی سونک کو برطانیہ کا وزیراعظم بننا مبارک ہو،انہوں نے کہا کہ نئے برطانوی وزیراعظم کے ساتھ عالمی مسائل پر مل کر کام کرنے اور 2030 کے روڈ میپ پر عمل درآمد کے منتظر ہیں،بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں برطانیہ میں مقیم بھارتی شہریوں کو دیوالی کی خصوصی مبارکباد بھی دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برکینا فاسو ، دہشت گرد حملے میں 10 فوجی ہلاک

اوا گاڈوگوا(شِنہوا) برکنیا فاسو کے شمالی علاقے جبو میں ایک فوجی اڈے پر دہشت گرد حملے میں 10 فوجی مارے گئے ہیں۔

فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جبو کی 14 ویں کمبائنڈ آرمز رجمنٹ کو دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے نشانہ بنایا۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق 10 فوجی ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رجمنٹ نے دشمن کی فائرنگ کا جواب دیا۔ تلاشی کے دوران کم از کم 18 دہشت گردوں کی لاشیں ملی ہیں۔

برکینا فاسو میں 2015 کے بعد سے 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 19 لاکھ سے زائد افراد کے بے گھر ہونے سے سلامتی کی صورتحال خراب تر ہوچکی ہے۔

فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تیزی لانے کے لئے پیر سے 15 ہزار شہری رضاکار جنگجوؤں کی بھرتی کا آغاز کیا ہے جو فوج کے معاونین کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ریپبلکن نیشنل کمیٹی نے گوگل کے خلاف امریکی ع...

ریپبلکن نیشنل کمیٹی(آر این سی)نے گوگل کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آر این سی نے گوگل پر الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے کہ وہ سیاسی جماعت کی ای میلز کو مبینہ طور پر صارفین کے اسپام فولڈرز میں بھیج رہا ہے،امریکی سیاسی کمیٹی آر این سی نے گوگل پر امتیازی سلوک اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوگل نومبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل سیاسی وابستگی اور نظریات کے باعث کمیٹی کی ای میلز کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے،آر این سی کا کہنا تھا کہ جی میل آر این سی گروپ کی ای میلز کو غیر منصفانہ طور پر صارفین کے اسپام فولڈرز میں بھیج کر کمیٹی کے خلاف "امتیازی سلوک" کر رہا ہے جس کے باعث فنڈ ریزنگ اور ووٹ حاصل کرنے کی کوششوں پر اثر پڑتا ہے،آر این سی کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے آغاز میں تمام ای میلز صارفین کو ان کے ان باکس میں موصول ہو رہی تھیں لیکن انتخابات کے قریب آتے ہی تمام ای میلز اسپام فولڈرز میں جا رہی ہیں،دوسری جانب گوگل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی وابستگی کی بنیاد پر ای میلز کو فلٹر نہیں کرتے بلکہ جی میلز کا اسپام فلٹر صارفین کی رائے کی عکاسی کرتا ہے،واضح رہے کہ ری پبلکن نیشنل کمیٹی طویل عرصے سے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر قدامت پسند خیالات کے خلاف امتیازی سلوک اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب،شہزادی الجوہرہ بنت ممدوح بن عبدالر...

سعودی عرب کی شہزادی الجوہرہ بنت ممدوح بن عبدالرحمن کا انتقال ہو گیا،سعودی ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ ژے جیانگ۔ ہانگ ژو ۔ فوچھون دریا ۔ سرنگ...

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے  ہانگ ژو کے ضلع فویانگ میں چھن وانگ سرنگ منصوبہ کی تعمیراتی جگہ پر شیلڈ ٹنلنگ مشین فوچھون کو دیکھا جاسکتا ہے ۔(شِنہوا)

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ ژے جیانگ۔ ہانگ ژو ۔ فوچھون دریا ۔ سرنگ...

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے  ہانگ ژو کے ضلع فویانگ میں چھن وانگ سرنگ منصوبہ کی تعمیراتی جگہ پر شیلڈ ٹنلنگ مشین فوچھون کو دیکھا جاسکتا ہے ۔(شِنہوا)

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا کا ہاک ایئر ڈیفنس سسٹم اور انٹر سیپٹر...

امریکا نے ہاک ایئر ڈیفنس سسٹم اور انٹر سیپٹر میزائل روس کے ساتھ جنگ میں مصروف یوکرین بھیجنے پر غور شروع کر دیا ہے،غیر ملکی خبر ایجنسی نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی انتظامیہ ہاک آلات کی منتقلی کے لیے صدارتی اتھارٹی کا استعمال کرے گی،امریکا میں کانگریس کی منظوری کے بغیر دفاعی ساز و سامان کی منتقلی کی جا سکتی ہے،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے پاس منتقلی کے لیے کتنے ہاک سسٹم اور میزائل ہیں اس حوالے سے وضاحت نہیں ہو سکی ہے،دوسری جانب وائٹ ہاوس نے یوکرین کو ہاک ڈیفنس سسٹم بھیجنے کی رپورٹ پر ردِ عمل کا اظہار کرنے سے گریز کیا ہے، یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے امریکا 17.6ارب ڈالرز کی سیکیورٹی امداد یوکرین بھیج چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ ژے جیانگ۔ ہانگ ژو ۔ فوچھون دریا ۔ سرنگ...

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے  ہانگ ژو کے ضلع فویانگ میں چھن وانگ سرنگ منصوبہ کی تعمیراتی جگہ کا فضائی منظر ۔(شِنہوا)

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ ژے جیانگ۔ ہانگ ژو ۔ فوچھون دریا ۔ سرنگ...

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے  ہانگ ژو کے ضلع فویانگ میں چھن وانگ سرنگ منصوبہ کی تعمیراتی جگہ کا فضائی منظر ۔(شِنہوا)

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ ژے جیانگ۔ ہانگ ژو ۔ فوچھون دریا ۔ سرنگ...

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے  ہانگ ژو کے ضلع فویانگ میں چھن وانگ سرنگ منصوبہ کی تعمیراتی جگہ شیلڈ ٹنلنگ مشین  فوچھون کو دیکھا جاسکتا ہے ۔(شِنہوا)

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت...

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کہ عمران خان کی نا اہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پاکستان کی اندرونی سیاست یا کسی ایسے تنازع پر جو پاکستان کے سیاسی نظام اور عدالت کے درمیان ہو بات نہیں کرنا چاہتے،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کینیا کی حکومت سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات کرائے۔ ارشد شریف کے خاندان والوں اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ارشد شریف کے امریکی ویزے میں توسیع نہ ہونے کے سوال پر کہا کہ ویزے جاری ہونے اور اس کی توسیع کا ہرکیس انفرادی سطح پر دیکھا جاتا ہے۔اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رشی سونک کے آباو اجداد کا تعلق پاکستان کے صو...

رشی سونک کے آباو اجداد کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تھا، ان کے دادا رام داس سونک 1935میں گوجرانوالہ سے نیروبی ہجرت کرگئے تھے جب کہ دادی سہاگ رانی کا تعلق بھی گوجرانوالہ سے تھا،رشی سونک کے والد یش ویر سونک سن 60کی دہائی میں نیروبی سے برطانیہ چلے آئے جہاں رشی سونک پیدا ہوئے،اس کے علاوہ رشی سونک کی اہلیہ اک شتا مورتی بھارتی شہری ہیں اور ان کا شمار امیر ترین خواتین میں ہوتا ہے،رشی سونک نے آکسفورڈ سے اپنی تعلیم مکمل کرکے ڈگری حاصل کی اور انہوں نے انویسٹمنٹ بینک میں اپنے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شی کا مسلح افواج میں پارٹی کانگریس کے اہم رہ...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے مسلح افواج کو ہدایت کی ہے کہ وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ ، تشہیر اور ان پر عملدرآمد کریں  اور پیپلز لبریشن آرمی کے لئے مقرر کردہ صد سالہ اہداف حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات سرکردہ فوجی افسران کے اجلاس میں کہی۔

 

 

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس  میں موجود پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) اور مسلح پولیس فورسز کے مندوبین، خصوصی طور پر مدعو مندوبین اور غیر ووٹنگ شرکاء سے ملاقات کی اور فوجی افسران کے اجلاس میں شرکت سے قبل ان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔ (شِنہوا)

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میانمار میں کنسرٹ پر فضائی حملے میں 50افراد...

میانمار میں کنسرٹ پر فضائی حملے میں 50افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں،غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی شمالی ریاست میں منعقد کنسرٹ پر 3فوجی طیاروں نے حملہ کیا، کسنرٹ اقلیتی مزاحمتی گروپ کیچن کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا، حملے کے نتیجے میں 50افراد ہلاک ہوگئے،حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں میوزیشنز اور گلوکار بھی شامل ہیں، کیچن گروپ حکومت کے خلاف حقوق کے لئے مزاحمت تحریک چلا رہا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،خبر ایجنسی کے مطابق فضائی حملے کے حوالے سے میانمار کی فوج نے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا،یاد رہے کہ میانمار میں فروری میں فوجی حکومت کے اقتدار میں آنے کے خلاف باغیوں کے خلاف یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں مسافر بردار بحری جہاز میں آتشز...

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے وسطی صوبے مشرقی نوسا ٹین گارا کے قریب ایک مسافربردار بحری جہاز میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے 13 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 263 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

صوبائی سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے آپریشن یونٹ کے سربراہ سعید الرحمان جایا نے بتایا کہ زندہ بچ جانے والوں میں سے کچھ کو زخم آئے ہیں۔

انہوں نے فون پر شِںہوا کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد اب تک 13 ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلاش اور بچاؤ کا کام روک دیا گیا ہے جو اب منگل کو پھر شروع ہوگا۔

 

انڈونیشیا، صوبہ مشرقی نوسا ٹین گارا میں جہاز میں آتشزدگی سے زخمی خاتون کو امدادی کارکن لیکر جارہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے رابطہ کار رحمان جایا نے بتایا کہ امدادی کاموں میں ان کے دفتر، ایک جہاز کے مسافروں اور علاقے کےملاحوں نے حصہ لیا۔

انہوں نے حادثے میں لاپتہ افراد کی تعداد بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی توجہ امدادی کام پر ہے۔

صوبائی سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے سربراہ پوتو سودیانا نے فون پر شِںہوا کو بتایا کہ آگ لگنے کے فوری بعد مسافروں اور عملہ کو نکالنے کا کام شروع کردیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑی لہروں کے سبب جہاز سے مسافروں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اینڈ میٹیگیشن ایجنسی کے ایک اعلیٰ عہدیدار رچرڈ پیلٹ کے مطابق بحری جہاز شانتیکا لیس تاری میں آگ اس وقت جب لگی جب صوبہ مشرقی نوسا ٹین گارا کے دارالحکومت کوپانگ شہر کے قریب سفر کررہا تھا۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ جہاز کوپانگ شہر کی ایک بندرگاہ سے روانہ ہوا اور صوبے کے ضلع الور جارہا تھا ۔

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رشی سونک کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں، برطانوی ڈپ...

برطانوی پارلیمنٹ میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ رشی سونک کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے،برطانوی پارلیمنٹ میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اینجیلارئینر نے رشی سونک کے انتخاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رشی سونک کے سر پر تاج تو سجا دیا گیا ہے لیکن ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کریں گے کیا؟اپوزیشن لیڈر اینجیلا رئینر نے کہا کہ رشی سونک کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں، وہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر نہیں آئے، برطانوی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ صرف انتخابات سے ہی کرسکتے ہیں،واضح رہے کہ رشی سونک بلامقابلہ کنزرویٹو پارٹی کے نئے لیڈر اور برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں،برطانوی میڈیا کے مطابق پینی مورڈنٹ کنزر ویٹو پارٹی کی لیڈر شپ کی دوڑ سے دستبردار ہوگئیں، پینی مورڈنٹ مطلوب 100 ٹوری ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل نہ کرسکیں،رشی سونک گزشتہ 3 ماہ کے دوران برطانیہ کے تیسرے وزیرِ اعظم ہوں گے جبکہ وہ برطانیہ کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی فولنگ گیس شیل فیلڈ کی پیداوارمیں اضاف...

چھونگ چھنگ (شِںہوا) چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کی فولنگ شیل گیس فیلڈ سے قدرتی گیس کی پیداوار میں 2022 کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ اس عرصے میں فیلڈ سے تقریباً 5.42 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس حاصل کی گئی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5 کروڑ 40 لاکھ مکعب میٹر زائد ہے۔

دریں اثناء رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 56  نئے کنوؤں کو پیداوار میں شامل کیا گیا جس سے گیس کی فراہمی میں یومیہ 31 لاکھ مکعب میٹر کا اضافہ ہوا۔

فولنگ شیل گیس فیلڈ نے وقت کے ساتھ ساتھ اپنی پیداواری صلاحیت بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ 2022 کی ابتدائی 3 سہ ماہی میں گیس فیلڈ کی تکنیکی بہتری کے مو ثر اقدامات کئے گئے جس کی بدولت تقریباً 52 کروڑ 90  لاکھ مکعب میٹرگیس حاصل کی گئی۔

شیل گیس بنیادی طورپرمیتھین ہے۔ یہ ایک صاف اور نئی توانائی کا ذریعہ تصور کیا جاتا ہے۔

فولنگ گیس فیلڈ نے 2014 سے تجارتی ترقی کا آغاز کیا تھا۔ اس  کے بعد سے اب تک یہاں سے مجموعی طور پر 47 ارب مکعب میٹر سے زائد گیس حاصل کی جاچکی ہے۔

 اس وقت فیلڈ سے 2 لاکھ مکعب میٹر شیل گیس یومیہ حاصل کی جارہی ہے، جو کہ چین کے وسطی اور مشرقی علاقوں کو صاف توانائی فراہم کرتی ہے۔

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی جان...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی نے دیگر سیاسی جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں اور آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس (اے سی ایف آئی سی ) کو تعریفی خط بھیجا ہے۔

یہ خط  مئوخر الذکر کی جا نب سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کو مبارکباد ینے کے بعد آ یا ہے۔

اس خط میں لکھا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس ایک ایسے نازک وقت منعقد ہوئی جب پوری  جماعت اور تمام نسلی گروہوں کے چینی عوام ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں ۔ جبکہ چین کو ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور دوسری صدی کے ہدف کی جانب پیش قدمی جاری ہے ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی کامیابی تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو متحد کرنے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی نئی فتوحات کے لیے جدوجہد کرنے کے حوالے سے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

خط میں اس بات کو واضح کیا گیا ہے  کہ اس سال متحدہ محاذ پر پالیسی کی 100 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔ مز ید یہ کہ گزشتہ صدی کے دوران پارٹی کی کوششوں کے تاریخی تجربے کے سلسلے کے طور پر متحدہ محاذ کو فروغ دینا ہے۔

یہ متحدہ محاذ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے لیے دشمن کوشکست دینے ،حکومت کرنے اورملک کی احیائےنو کے لیے اہم یقین دہانی فراہم کرتا ہے ۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ وسیع تر ممکنہ محب وطن متحدہ محاذ کو مستحکم کرے گی اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے مقصد کے لیے پارٹی وابستگی کے بغیر دیگر سیاسی جماعتوں، کاروباری فیڈریشنز اورعوامی شخصیات کے ساتھ کام کرے گی۔

 اس خط میں اسے سٹریٹجک اہمیت کی پالیسی قرار دیا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اس کو ہمیشہ برقراررکھے گی ۔

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے چھاپوں میں...

مغربی کنارے میں صہیونی فورسز نے چھاپوں میں 5مزید فلسطینی شہید کر دیے،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق منگل کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپوں میں پانچ مزید فلسطینی شہید کر دیے گئے، جب کہ 19زخمی ہو گئے،وزارت نے بیان میں کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فائرنگ سے چار فلسطینی شہید اور انیس زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے،وزارت نے بعد میں ایک اور اطلاع میں بتایا کہ اسرائیل کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا ہے، فورسز نے وسطی مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کے گھر رام اللہ میں شہری کو شہید کیا،ادھر اسرائیلی فوج نے پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انھوں نے نابلس میں ایک بڑے پیمانے پر رات کو کارروائی کی، فورسز نے الزام لگایا کہ جس اپارٹمنٹ پر چھاپا مارا گیا وہاں دھماکہ خیز مواد تیار کیا جا رہا تھا،اسرائیلی فورسز نے دعوی کیا کہ عمارت میں فلسطینی نوجوانوں کی شیروں کی کچھار (عرین الاسود)نامی تنظیم کا دفتر قائم تھا، اور کارروائی میں مسلح افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاک...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اےٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے  ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں بتایا کہ چین پاکستان کو اس فیصلے پر مبارکباد دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ 5 برسوں کے دوران مشکلات کے باوجود اپنے سیاسی عزم پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے اور انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت (اے ایم ایل/سی ایف ٹی ) کے نظام کو مسلسل بہتر بنانے اور اس کوفروغ دینے کی بدولت ایسا ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کی بین الاقوامی حمایت اور اس کے اعترا ف کا بھی اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امیدرکھتے ہیں کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کےحوالے سے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی مالیاتی نظام کے تحفظ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاک...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اےٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے  ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں بتایا کہ چین پاکستان کو اس فیصلے پر مبارکباد دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ 5 برسوں کے دوران مشکلات کے باوجود اپنے سیاسی عزم پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے اور انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت (اے ایم ایل/سی ایف ٹی ) کے نظام کو مسلسل بہتر بنانے اور اس کوفروغ دینے کی بدولت ایسا ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کی بین الاقوامی حمایت اور اس کے اعترا ف کا بھی اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امیدرکھتے ہیں کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کےحوالے سے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی مالیاتی نظام کے تحفظ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سابق امریکی پولیس اہلکار نے جارج فلائیڈ کی ہ...

واشنگٹن (شِںہوا) امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیاپولس کے ایک سابق پولیس افسر نے افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا ہے۔

استغاثہ اور کوئنگ کے وکیل صفائی کی جانب سے 42 ماہ قید کی سفارش کے بعد 29 سالہ جے الیگزینڈر کوئنگ نے قتل میں معاونت اور اکسانے کا اعتراف کیا۔

کوئنگ دوسرا ملزم ہے جس نے ریاستی الزامات پر اعتراف جرم کیا ہے، اس سے قبل ان کا سابق ساتھی تھامس لین رواں سال کے شروع میں جرم کا اعتراف کرچکا ہے۔

تیسرے سابق افسر توو تھاؤ نے اس سے قبل درخواست کو مسترد کردیا تھا تاہم اس نے قتل میں مدد اور حوصلہ افزائی بارے موجود شواہد کے تحت مقدمہ کی سماعت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

منی سوٹا کے اٹارنی جنرل کیتھ ایلیسن نے ایک بیان میں کہا کہ کوئنگ کو مجرم قرار دینے  سے امید ہے کہ فلائیڈ کے اہل خانہ پرسکون ہوجائیں گے اور ہماری برادریاں احتساب اور انصاف کی نئی پیشرفت سے قریب آئیں گی۔

 

امریکہ، منی سوٹا کے شہر منیاپولس میں پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کی دوسری برسی پر ان کے کمیونٹی ارکان اور رہائشی سوگ منانے جمع ہیں۔ (شِنہوا)

 

منیا پولس میں 25 مئی 2020 کو پولیس کے ساتھ جھڑپ میں پولیس افسر ڈیرک چووین نے 46 سالہ جارج فلائیڈ کی گردن پر 9 منٹ سے زائد وقت تک گھٹنے رکھ دیئے جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔ اس وقت ڈیوٹی پر کوئنگ ، لین ، اور تھاؤ بھی موجود تھے۔

چووین کو رواں موسم گرما کے شروع میں وفاقی عدالت نے فلائیڈ کے شہری حقوق کی خلاف ورزی پر 21 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ارشد شریف قتل پر اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل پر اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا فائدہ نہیں،نجی ٹی وی کے مطابق ہائیکورٹ میں ارشد شریف قتل پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست کی سماعت ہوئی، وزارت خارجہ و داخلہ کے نمائندے پیش ہوئے اور معاملے کی رپورٹ جمع کرائی،وکیل بیرسٹر شعیب رزاق نے استدعا کی کہ ارشد شریف کی ڈیڈ باڈی بھی آج پہنچ جائے گی، ہماری استدعا ہے کہ قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، پاکستانی حکومت نے دبئی حکومت سے ارشد شریف کی ڈی پورٹ کرنے کا کہا تھا، ارشد شریف یہاں سے گئے تو 13 مقدمات ان کے خلاف درج تھے،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ کینیا کی حکومت کی جانب سے رپورٹ آ جائے، اگر انہیں اس پر کوئی اعتراض ہوا تو اس کیس کو مزید سن لیا جائے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ریاست کے ادارے بہتر طور پر اس معاملے کو حل کرسکتے ہیں، اس ملک میں صحافیوں کو اٹھایا جاتا رہا ہے، اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا،عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت کا سردیوں میں گیس کی قلت والے علاقوں م...

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سردیوں میں ایل پی جی کو بلیک میں فروخت نہیں ہونے دیں گے،ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ سوئی ناردرن اور سدرن سمیت تمام کمپنیاں اوگرا کی مقرر کردہ قیمت میں ایل پی جی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی جب کہ جس علاقے میں گیس فراہمی میں دقت آئی، وہاں ایل پی جی سلنڈر فراہم کریں گے،وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ روس سمیت جہاں سے بھی سستا تیل اور گیس ملے لینے کے لیے تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزراکی موجودگی میں ریاستی اداروں کیخلاف نازی...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزرا کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ جب کرمینل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اڑتا ہے، مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی،انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، ڈالر نایاب سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بیکار ہے،سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازارلگا ہے، وزرا کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے استعفی دے...

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وزارت قانون کے منصب سے استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا، اعظم نذیر نے اپنا استعفی صدر پاکستان کو بھجوادیا،صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائے گئے استعفے میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بطور وزیر قانون خدمات سرانجام دے رہے تھے مگر اب وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بطور وزیر اپنی خدمات سرانجام نہیں دے سکتے، اس لئے وہ اپنی وزارت سے مستعفی ہوگئے ہیں،اس سے قبل ایک ٹویٹر پیغام میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیرکانفرنس میں ایک مختصرگروہ کی ریاستی اداروں کیخلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا،انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ جذباتی نعرہ بازی کرنے والے حکومت اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے، ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا کی سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی م...

امریکا نے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کینیا کی حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پاکستان کے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کینیا کی حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اورپاکستانی حکام اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں،نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کا تحقیقاتی کام پوری دنیا کے سامنے تھا، معلوم ہے دنیا میں کہاں کہاں صحافیوں کی آواز کو دبانے کی کوشش ہوتی ہے،نیڈ پرائس نے کہا کہ ایسے صحافیوں اور افراد کے لیے امریکا کا خصوصی پروگرام موجود ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا صحافیوں کو تحفظ اور اظہار رائے کی آزادی کا حق فراہم کرتا ہے، صحافیوں کے حقوق معاشرے کا اہم حصہ ہونا چاہیے، کوئی بھی ان حقوق کا احترام نہیں کرے گا تو امریکا اس پر بات کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوگنڈامیں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ایبولا سے...

کمپالا(شِنہوا)یوگنڈاکے دارالحکومت کمپالا میں 2 دن کے دوران ایبولا ٹیسٹ کے 9 مثبت نتائج میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی شامل ہیں۔

وزیر صحت روتھ آسینگ نے پیر کے روز ٹویٹ کیا کہ ایک ہی خاندان کے 7 افراد کا تعلق کمپالا کے مضافاتی علاقے مسانفو سے ہے جبکہ ایک طبی اہلکار سمیت دیگر 2 کیسز کمپالا میٹروپولیٹن کےمضافاتی علاقہ سیگوکو سے سامنے آئے ہیں۔ آسینگ نے بتایا کہ یہ تمام افراد مرنیوالےایک مثبت کیسز کے ساتھ رابطے میں تھے۔

وزیرنے کہا کہ اس سے دارالحکومت میں مثبت کیسوں کی مجموعی تعداد 14 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر نے کہا کہ یوگنڈا کے ساتھیو آئیے محتاط رہیں ، اگر آپ کا کسی متاثرہ شخص سے رابطہ ہوا ہے یاآپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس کا رابطہ ہوا ہے تو خود اطلاع دیں اور ایبولا کےخاتمے کیلئے تعاون کریں۔

وزارت صحت کی جانب سے22 اکتوبر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 20 ستمبر کو ملک میں بیماری کے آغازسے لیکر اب تک 75 مثبت کیسز اور 28 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اورویٹیکن کا بشپ کی تقرری کے معاہدے میں...

بیجنگ(شِنہوا) چین اور ویٹیکن نے بشپ کی تقرری کے عارضی معاہدے میں دوسال کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کو روزانہ کی میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ یہ فیصلہ 22 اکتوبر کو دونوں فریقین کے درمیان دوستانہ مذاکرات کے بعد کیا گیا۔

ترجمان  نے مزید بتایا کہ دونوں فریق قریبی رابطوں اور مشاورت کو برقرار رکھتے ہوئے عارضی معاہدے کے ہموارنفاذ کوفروغ اور دو طرفہ تعلقات کو بہتربنانے کے عمل کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دمشق میں اسرائیلی حملے کی وجہ سےدھماکے، سرکا...

دمشق(شِنہوا)شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرکو دن کے وقت دارالحکومت دمشق میں ہونیوالے 2 دھماکےاسرائیلی حملے کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

حملوں کے درست اہداف کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بجے (سہ پہر 4 بجے پاکستانی وقت) پر دمشق میں 2 دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں تھیں ۔یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے کیونکہ 2018ء میں مسلح باغیوں کی شکست کے بعد سے دارالحکومت کافی حد تک پرسکون ہے اور کبھی کبھار ہونیوالے اسرائیلی حملے بھی عام طور پر نصف شب کے بعد ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حملوں میں دارالحکومت میں فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یونیفیکیشن چرچ سے رابطوں کاانکشاف،جاپانی وزی...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے اقتصادی بحالی کے وزیر ڈی شیرو یاماگیوا نے متنازعہ یونیفیکیشن چرچ سے اپنے رابطوں کا انکشاف ہونے  کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیوڈو نیوز نے پیر کو ایک سرکاری ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ  اپوزیشن کے دباؤ اور حکومتی حمایت میں کمی کے باعث ، یاماگیوا نے استعفیٰ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جو وزیراعظم فومیو کشیدا کی حکومت کے لیے ایک اوردھچکا ہوگا۔

جاپانی وزیر اس وقت متنازعہ مذہبی گروپ یونیفیکیشن چرچ سے اپنے مشکوک روابط کی وضاحت کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ اس معاملے پرپہلے شکوک وشبہات تھے، تاہم بعد میں جب ان کے سامنے ثبوت پیش کیے گئے تو انہوں نے اپنے تعلقات کو تسلیم کیا۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لبنانی پارلیمنٹ چوتھی بار نئے صدر کے انتخاب...

بیروت(شِنہوا)لبنان کی پارلیمنٹ ایک بار پھر نئے صدر کے انتخاب میں ناکام ہوگئی ہے جبکہ سبکدوش ہونیوالے صدر مشیل عون کی مدت ختم ہونے میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔

لبنان کی قومی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایوان کے سپیکر نبیہ بری نے اعلان کیا کہ پیر کے روز ہونیوالے اجلاس میں 128 میں سے 114 نائبین نے شرکت کی ، جس کے نتیجے میں مشیل معاواد کو 39 اور عصام خلیف کو 10 ووٹ پڑے جبکہ 50 ووٹ خالی نکلے اور کچھ ووٹوں پرسیاسی نعرے درج تھے۔

یہ چوتھا موقع ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ صدر کے انتخاب میں ناکام رہی ہے ۔ گزشتہ تین انتخابات 29 ستمبر، 13 اکتوبر اور 20 اکتوبر کو ہوئے تھے۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے آئندہ صدر پر اتفاق رائے تک پہنچنے میں ناکامی کے باعث  صدارتی خلا کے خدشات جنم لے رہے ہیں کیونکہ ملک بدستور شدید مالی بحران کا شکار ہے۔

گزشتہ برسوں کے دوران لبنان پر حکومت کرنیوالے سیاسی دھڑوں کے درمیان تقسیم کے نتیجے میں صدارتی خلا کے کئی ادوار گزر چکے ہیں۔

نبیہ بری نے کہا ہے کہ وہ صدر کے انتخاب کیلئے ایک اور پارلیمانی اجلاس طلب کریں گے لیکن انہوں نے اس کی کوئی تاریخ نہیں بتائی۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی میں حیات تحریر الشام کے11 مشتبہ افراد ک...

انقرہ(شِنہوا)  ترکی کے  استغاثہ نے القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ کے  ذیلی گروپ حیات تحریر الشام(ایچ ٹی ایس) کے لیے مبینہ طور پرکام  کرنے والے  11 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

 سرکاری ٹی آر ٹی براڈکاسٹرکی رپورٹ کے مطابق ترک پولیس نے نو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔

 ترکی کی طرف سے 2018 میں دہشت گرد تنظیم قرار دی گئی ایچ ٹی ایس شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں سب سے طاقتور جہادی اتحاد ہے، جو شامی حکومت کے کنٹرول سے باہر باغیوں کے زیر کنٹرول آخری بڑا علاقہ ہے۔

شام کے ساتھ ترکی کی جنوبی سرحد 2011 میں شام میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے شامی اور غیر ملکی جنگجوؤں کے لیے ایک اہم کراسنگ پوائنٹ رہی ہے۔

دریں اثناء، ترک وزارت داخلہ کے مطابق داعش (آئی ایس) کے نو ارکان جومبینہ طور پر ترکی میں حملے کی تیاری کر رہے تھے،کو شام کے شمالی علاقے الباب میں ایک کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا ہے۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تیسری سہ ماہی میں مستحکم ترقی سے چینی معیشت...

بیجنگ(شِنہوا)  چین کی معیشت، وبا پر قابو پانے اور اقتصادی وسماجی ترقی میں توازن پیدا کرنے کی ملکی کوششوں سے  رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں مزید مضبوط ہوئی ہے جس میں بڑے اشاریوں میں  استحکام رہا ہے۔ قومی ادارہ شماریات (این بی ایس)کے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق   مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) تیسری سہ ماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.9 فیصد اضافے سے 307 کھرب60ارب یوآن(تقریباً43کھرب 20ارب ڈالرہوگئی جو دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 3.5 فیصد زیادہ ہے۔

این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق، پہلی تین سہ ماہی میں،ملک کی جی ڈی پی میں گزشتہ سال کی نسبت 3 فیصد اضافہ ہوا، جو 2022 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 0.5 فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔

این بی ایس نے ایک بیان میں کہا کہ بہت سے بڑے اقتصادی اشاریوں میں دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہوئی ہے ، پیداوار کی طلب بتدریج بحال اور قیمتیں اور روزگار مستحکم ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق بڑی صنعتی فرموں کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار تیسری سہ ماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.8 فیصد بڑھی ہے، جو دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 4.1 فیصد زیادہ ہے۔

اقتصادی سرگرمیوں میں ہونے والے عمومی اضافے سے تیسری سہ ماہی میں چین کی صارف منڈی میں بھی تیزی آئی۔ ملک میں صارف اشیا کی مجموعی خوردہ فروخت میں تیسری سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.5 فیصد کا اضافہ ہوا جس سے دوسری سہ ماہی میں ہونے والی 4.6 فیصد کی کمی کافی حد تک  پوری ہوگئی۔ فکسڈ اثاث جات میں سرمایہ کاری  نے تیسری سہ ماہی میں اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا، جو ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.7 فیصد  اور دوسری سہ ماہی سے 1.5 فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔جنوری تا ستمبر  مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت 10.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ اور خدمات میں سرمایہ کاری میں بالترتیب 23.4 فیصد اور 13.4 فیصد اضافہ ہوا۔ 

 

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اض...

بیجنگ(شِنہوا) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر  چین نے  منگل سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) نے پیر کو بتایا کہ  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 185 یوآن (تقریباً 25.97 امریکی ڈالر) اور 175 یوآن فی ٹن اضافہ ہوگا۔

 قیمتوں کے تعین کےموجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ کی تبدیلی اگر 10 دنوں تک برقرار رہتی ہے، تو چین میں تیل اور ڈیزل جیسی ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں اسی کے مطابق ردوبدل کیا جاتا ہے۔

 

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ ریل- سی انٹرماڈل ٹرین نے7 ہزار دورے مک...

چھونگ چھنگ(شِنہوا)ایک کارگو ٹرین رواں سال کی نئی بین الاقوامی زمینی تجارتی راہداری پرریل اورسمندرکا7ہزارواں انٹرماڈل ٹرین ٹرپ مکمل کرکے چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی پہنچ گئی ہے جس پرکاغذ کا گودا، کوارٹز ریت اور سیرامکس سمیت  دیگر سامان کے کنٹینرز لدے ہوئے ہیں۔

نیو لینڈ-سی کوریڈور آپریشن کمپنی کے مطابق  ٹرین جمعہ کو گوانگشی ژوانگ خود اختیارعلاقے کی  چھن ژو بندرگاہ، سے روانہ ہوئی اور ہفتہ کی رات گیارہ بجے کے قریب چھونگ چھنگ کے توانجی ولیج اسٹیشن پر پہنچی۔

 2017 میں شروع کیا گیا، نئی بین الاقوامی زمینی سمندری تجارتی راہداری ایک تجارتی اور لاجسٹک روٹ ہے جسے چین کے صوبائی سطح کے مغربی علاقوں اور آسیان کے رکن ممالک  نے مشترکہ طور پر بنایا ہے۔گزشتہ پانچ سالوں میں، نئی بین الاقوامی زمینی سمندری تجارتی راہداری نے تیزی سے ترقی کی ہے، جس کو113 ممالک اور خطوں میں  335 بندرگاہوں تک رسائی حاصل ہے۔

 

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی کاروباری ادارےنے کیمرون میں گہرے پانی ک...

یاؤندے(شِنہوا)چائنہ ہاربر انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ (سی ایچ ای سی) نے کیمرون کے جنوب مغرب میں واقع کربی ڈیپ سی پورٹ کے دوسرے فیز کا تعمیراتی کام شروع کرتے ہوئے  زیرآب تعمیرات کیلئے استعمال ہونیوالی کیسن نصب کر دی ہے۔

 

کیمرون کے کربی میں تکینکی عملہ گہرے سمندر کی بندرگاہ کے فیزٹو میں زیر آب تعمیرات کیلئے پہلی کیسن نصب کررہا ہے ۔ (شِنہوا)

 

کیمرون کے کربی میں گہرے سمندر کی بندرگاہ کے فیزٹو میں زیر آب تعمیرات کیلئے نصب کی گئی کیسن کا فضائی منظر۔(شِنہوا)

 

کیمرون کے کربی میں گہرے سمندر کی بندرگاہ کے فیزٹو میں زیر آب تعمیرات کیلئے نصب کی گئی کیسن کا فضائی منظر۔(شِنہوا)

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صومالیہ ، ہوٹل میں دھماکہ ، حملہ آوروں سمیت...

موغادیشو(شِنہوا)صومالیہ کی ریاست جوبالینڈ کے تجارتی دارالحکومت اور جنوبی ساحلی شہر کسمایو کے ایک ہوٹل پرحملے کے نتیجے میں 4 حملہ آوروں سمیت کم از کم 13 افراد ہلاک اور 47 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

جوبالینڈ کے سیکورٹی وزیر یوسف حسین عثمان نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی معروف توکل ہوٹل کے گیٹ سے ٹکرائی ، سیکورٹی فورسز نے 8 گھنٹے تک فائرنگ کے تبادلہ کے بعد محاصرہ ختم کر دیا ہے۔

یوسف حسین عثمان نےکہا کہ ایک خودکش بمبار سمیت 4 حملہ آور مارے گئے ہیں اور کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹل کے گیٹ پر خودکش حملہ آور کے خود کودھماکے سے اڑا لینے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہوٹل کے اندر پھنسے ہوئے متعدد افراد کو بھی ریسکیو کر لیا ہے۔

عسکریت پسند گروہ الشباب نے حملےکی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے جوبالینڈ ریجن کے انتظامی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جو ہوٹل سے کام کر رہے تھے۔

 

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اٹلی ۔ روم ۔ نئی وزیراعظم ۔ اقتدار منتقلی کی...

اٹلی کے روم میں اقتدار منتقلی کی تقریب کے دوران نئی اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی(دائیں) سبکدوش ہونیوالے وزیراعظم ماریو دراگئی کی جانب سے سپرد کی جانیوالی گھنٹی وصول کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اٹلی ۔ روم ۔ نئی وزیراعظم ۔ اقتدار منتقلی کی...

اٹلی کے روم میں اقتدار منتقلی کی تقریب کے دوران نئی اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی(دائیں) سبکدوش ہونیوالے وزیراعظم ماریو دراگئی کی جانب سے سپرد کی جانیوالی گھنٹی دکھا رہی ہیں۔(شِنہوا)

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اٹلی ۔ روم ۔ نئی وزیراعظم ۔ اقتدار منتقلی کی...

اٹلی کے روم میں نئی اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی اقتدار منتقلی کی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سلووینیا ۔ صدارتی انتخابات

سلووینیا میں صدارتی انتخابات کے دوران راڈوملے میں پولنگ اسٹیشن پر ایک خاتون اپنا ووٹ ڈال رہی ہے۔(شِنہوا)

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سلووینیا ۔ صدارتی انتخابات

سلووینیا میں صدارتی انتخابات کے دوران راڈوملے میں پولنگ اسٹیشن پر ایک خاتون اپنا ووٹ کاسٹ کر رہی ہے۔(شِنہوا)

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلپائن میں کورین ایئر کا طیارہ رن وے سے اتر...

منیلا(شِنہوا)فلپائن کے صوبہ سیبو میں کورین ایئر کا ایک طیارہ رن وے سے اتر گیا جس کی وجہ سے حکام نے ایئرپورٹ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا ہے ، طیارے میں 173 مسافر اور عملہ کے اراکین سوار تھے۔

ماکتان ۔ سیبوانٹرنیشنل ایئرپورٹ (ایم سی آئی اے) نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ جنوبی کوریا کے سیئول سے آنیوالی ایئربس اے 330 نے اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 11منٹ (رات 8 بجکر 11 منٹ پاکستانی وقت) پر لینڈ کیا اور شدید بارش کے باعث دوران لینڈنگ طیارہ رن وے سے اترنےکے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

ایئرپورٹ حکام نے بیان میں کہا کہ اس واقعے کے دوران کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ اے 330 طیارے میں سوار تمام 162 مسافروں اور عملہ کے 11 ممبران کو فوری طور پر طیارے سے نکال لیا گیا اورایئرپورٹ کے عملے نے ان کی دیکھ بھال کی۔

حکام نے مزید بتایاکہ واقعے کے بعد طیارے کو بحفاظت ہٹانے کیلئے ایم سی آئی اے کو رن وے بند کرنا پڑا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال ماکتان ۔ سیبو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے اور اڑان بھرنے والی تمام ملکی و بین الاقوامی پروازوں کو تاحکم ثانی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں