• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی دفاعی صلا...

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان پر حملوں کیلئے افغان سر زمین استعمال کر سکتے ہیں۔ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں، خدشہ ہے افغانستان پھر سے عالمی دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے، پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم شراکت دار ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون جاری ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کریں گے، ایسے تمام اقدامات کریں گے جس سے ہمارے مفادات متاثر نہ ہوں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی ایک شخصیت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے، ہم صرف پاکستانی عوام اور آئین کے ساتھ ہیں، رجیم چینج کے حوالے سے جھوٹی افواہوں کی تردید کرچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان شہباز کو پاکستا...

عدالت عالیہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کرنے سے روک دیا۔ منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سلمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، جس میں سلمان شہباز کے وکیل امجد پرویز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سلمان شہباز اکتوبر 2018 سے بیرون ملک ہیں، اس کے بعد ایف آئی آر درج ہوئی، جس پر عدالت نے کہا کہ پٹیشنر کی عدم موجودگی میں حفاظتی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ وکیل امجد پرویز نے استدعا کی کہ عدالت ائرپورٹ سے عدالت آنے تک سلمان شہباز کی گرفتاری سے روک دے۔وکیل نے بتایا کہ 11 دسمبر کو سعودی ائرلائن پر سلمان شہباز پاکستان واپس آئیں گے ۔ عدالت نے سلمان شہباز حفاظتی ضمانت کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کرتے ہوئے انہیں 13 دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فيديو | الرئيس الصيني يصل إلى الرياض في زيار...

فيديو | الرئيس الصيني يصل إلى الرياض في زيارة رسمية إلى المملكة #الرئيس_الصيني_في_السعودية #الإخبارية

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

الرئيس الصيني يصل إلى الرياض في زيارة رسمية...

فيديو | الرئيس الصيني يصل إلى الرياض في زيارة رسمية إلى المملكة #الرئيس_الصيني_في_السعودية #الإخبارية

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان ۔ ننگرہار ۔ دھماکہ

افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں جائے دھماکہ کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان ۔ ننگرہار ۔ دھماکہ

افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں جائے دھماکہ کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ لی کھ چھیانگ ۔ ہان ژینگ ۔ روس...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ اپنے روسی ہم منصب میخائل میشوسٹن کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے وزارت عظمی کی سطح کے 27 ویں باقاعدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ لی کھ چھیانگ ۔ ہان ژینگ ۔ روس...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ اپنے روسی ہم منصب میخائل میشوسٹن کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے وزارت عظمی کی سطح کے 27 ویں باقاعدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ لی کھ چھیانگ ۔ ہان ژینگ ۔ روس...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ اپنے روسی ہم منصب میخائل میشوسٹن کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے وزارت عظمی کی سطح کے 27 ویں باقاعدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ لی کھ چھیانگ ۔ ہان ژینگ ۔ روس...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ اپنے روسی ہم منصب میخائل میشوسٹن کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے وزارت عظمی کی سطح کے 27 ویں باقاعدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ لی کھ چھیانگ ۔ ہان ژینگ ۔ روس...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ اپنے روسی ہم منصب میخائل میشوسٹن کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے وزارت عظمی کی سطح کے 27 ویں باقاعدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ لی کھ چھیانگ ۔ ہان ژینگ ۔ روس...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ اپنے روسی ہم منصب میخائل میشوسٹن کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے وزارت عظمی کی سطح کے 27 ویں باقاعدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکام اور کاروباری افراد چین نیوزی لینڈ تجار...

آکلینڈ، نیوزی لینڈ(شِنہوا) نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والے ویژن 2023 اجلاس کے دوران حکام اور کاروباری افراد سمیت  اجلاس کے دیگر شرکاء نے چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان تجارتی تعاون میں فروغ کے بارے میں امید کا اظہار کیاہے۔

نیوزی لینڈ میں چین کے سفیر وانگ شیاؤ لونگ نے اجلاس سے اپنے افتتاحی خطاب میں دوطرفہ تعلقات کے لیے مضبوط تجارت کی اہمیت اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے اس کے فوائد  پر روشنی ڈالی۔

سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے لیے یہ اس بات کا جائزہ لینے کا اہم موقع ہے کہ دونوں ممالک نے کیا کامیابی حاصل کی دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید کیسے فروغ دیا جاسکتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے سابق وزیر اعظم جان کی نے کہا کہ تجارت چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات میں مرکزی حیثیت کی حامل ہے۔

چین نے دنیا کو 2008 کے عالمی مالیاتی بحران سے نکالا اور اب بھی چین میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اب بھی مستقبل کے بارے میں بہت پر امید ہوں۔

نیوزی لینڈ کی کاروباری ادارے بشمول فونٹیرا، زیسپری اور سلور فرن نے دوطرفہ تجارت کے مستقبل کے بارے میں اسی طرح کے پر امید خیالات کا اظہار کیا، اور کہا کہ وہ طویل مدت کے لیے چین میں سرمایہ کاری اور صارفین کے ساتھ تعلقات کے قیام کے حوالے سے پرعزم رہیں گے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکام اور کاروباری افراد چین نیوزی لینڈ تجار...

آکلینڈ، نیوزی لینڈ(شِنہوا) نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والے ویژن 2023 اجلاس کے دوران حکام اور کاروباری افراد سمیت  اجلاس کے دیگر شرکاء نے چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان تجارتی تعاون میں فروغ کے بارے میں امید کا اظہار کیاہے۔

نیوزی لینڈ میں چین کے سفیر وانگ شیاؤ لونگ نے اجلاس سے اپنے افتتاحی خطاب میں دوطرفہ تعلقات کے لیے مضبوط تجارت کی اہمیت اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے اس کے فوائد  پر روشنی ڈالی۔

سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے لیے یہ اس بات کا جائزہ لینے کا اہم موقع ہے کہ دونوں ممالک نے کیا کامیابی حاصل کی دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید کیسے فروغ دیا جاسکتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے سابق وزیر اعظم جان کی نے کہا کہ تجارت چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات میں مرکزی حیثیت کی حامل ہے۔

چین نے دنیا کو 2008 کے عالمی مالیاتی بحران سے نکالا اور اب بھی چین میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اب بھی مستقبل کے بارے میں بہت پر امید ہوں۔

نیوزی لینڈ کی کاروباری ادارے بشمول فونٹیرا، زیسپری اور سلور فرن نے دوطرفہ تجارت کے مستقبل کے بارے میں اسی طرح کے پر امید خیالات کا اظہار کیا، اور کہا کہ وہ طویل مدت کے لیے چین میں سرمایہ کاری اور صارفین کے ساتھ تعلقات کے قیام کے حوالے سے پرعزم رہیں گے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیپال کا حکمران اتحاد عام انتخابات میں اکثری...

کھٹمنڈو(شِنہوا)نیپال کا حکمران اتحاد اپنی نئی حکومت بنانے کیلئے ووٹوں کی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ نیپال میں گزشتہ شب عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکمران اتحاد کی قیادت کرنیوالی نیپالی کانگریس 89 نشستیں حاصل کرکے ایوان نمائندگان میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھری ہے، اس کے بعد مرکزی اپوزیشن جماعت کمیونسٹ پارٹی آف نیپال(یونیفائیڈ مارکسسٹ لیننسٹ ) 78 نشستیں حاصل کر دوسرے نمبر پر رہی ہے۔

حکمران اتحاد کی شراکت دار کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (ماؤسٹ سینٹر) 32 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

حکمران کمیونسٹ پارٹی آف نیپال(یونیفائیڈ سوشلسٹ) 10 نشستوں کے ساتھ ساتویں بڑی جماعت بن گئی ہے جبکہ حکمران لوک تانترک سماج بادی پارٹی نے 4 نشستیں حاصل کی ہیں اور 20 نومبر کو 4 حکمران جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنیوالی راشٹریہ جنامورچہ نے عام انتخابات کے دوران ایوان نمائندگان اور 7 صوبائی اسمبلیوں میں صرف ایک نشست حاصل کی ہے۔

مجموعی طور پر حکمران اتحاد نے 275 پر مشتمل ایوان نمائندگان میں 136 نشستیں حاصل کی ہیں اور 2 نشستوں کے ساتھ اپنی نئی حکومت کی تشکیل کیلئے درکار اکثریت سے محروم ہے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم اہم عالمی معاشی اداروں کے سرب...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ 8 اور 9 دسمبر کو آنہوئی صوبے کے شہر ہوانگ شان میں ساتویں ون پلس سکس گول میز کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو بتایا کہ وزیراعظم لی ورلڈ بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ مالپاس، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن(ڈبلیو ٹی او) کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اکونجا آئیویلا، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو ، تنظیم برائے معاشی تعاون وترقی کے جنرل سیکرٹری میتھیاس کورمین  اور فنانشل سٹیبلٹی بورڈ کے چیئرمین کلاس ناٹ  سے ملاقات کریں گے۔

ماؤ نے مزید بتایا کہ مشترکہ عالمی ترقی کے لیے کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانا کے موضوع کے تحت ہونے والی اس گول میز کانفرنس کے شرکاء کھلی عالمی معیشت کی تعمیر، عالمی اقتصادی بحالی و ترقی کے فروغ اور اصلاحات اور کھلے پن کو مزید گہرا کرنے کے ذریعے عالمی معیشت کی مضبوطی کے لیے چین کے عزم سمیت دیگر مسائل پرتبادلہ خیال کریں گے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ارجنٹائن کی نائب صدر کو بدعنوانی کے الزام می...

بیونس آئرس(شِنہوا)ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر کو بدعنوانی کے الزام میں چھ سال قید اور عوامی عہدہ رکھنے پر تاحیات پابندی کی سزا سنائی گئی ہے۔

ارجنٹائن کی ایک عدالت نے گزشتہ روز کرسٹینا فرنانڈیز کو 2007ء اور 2015ء کے درمیان دو مرتبہ مدت صدارت کے دوران عوامی کاموں کے بغیر قواعد وضوابط دیے گئے ٹھیکوں پر  "انتظامی دھوکہ دہی" کا مجرم قرار دیا ہے۔

نائب صدر کو فوری قید کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور توقع ہے کہ وہ سزا کے خلاف اپیل دائر کریں گی۔

انہوں نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے عدالت کو "فائرنگ اسکواڈ" قرار دیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ارجنٹائن میں نائب صدر کو عہدے پر رہتے ہوئے کسی جرم کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔

کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر نے فیصلے کے بعد گزشتہ روز ہی سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ 2023ء کے عام انتخابات میں کسی سیاسی عہدے کیلئے امیدوار نہیں ہوں گی۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت کا اجلاس،آئن...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا گزشتہ روز اجلاس ہوا جس میں 2023 کے دوران اقتصادی امور کا تجزیہ و مطالعہ ، پارٹی  ضابطہ اخلاق کو بہتر بنانے اور کرپشن کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

اگلے سال کے اقتصادی امور کے حوالے سے اجلاس میں سی پی سی کی  20ویں  نیشنل کانگریس کے رہنما اصولوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے اور چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے میں ٹھوس پیش رفت کی ضرورت پر زور دیاگیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ملک مستحکم ترقی، روزگار اور قیمتوں کو یقینی بنانے، بڑے خطرات کو مؤثر طریقے سے روکنے اور ان کے اثرات میں کمی  پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اعلیٰ معیاری اور معقول نمو کے ساتھ اقتصادی کارکردگی میں مجموعی بہتری کے حصول کی کوشش کرے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مستحکم معاشی ترقی کے فروغ کے لیے فعال مالی پالیسی اور محتاط مالیاتی پالیسی کا مسلسل اجراکیا جائے گا۔

اجلاس میں کہا کہ مختلف شعبوں میں پالیسیوں کو بہتر طور پر مربوط کیا جائے گا جبکہ وبا کے ردعمل کو اعلیٰ معیار کی ترقی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بہتر بنایا جائے گا۔

مثال کے طور پر، ایسی صنعتی پالیسیاں ہونی چاہیئں جن سے ترقی اور سلامتی دونوں کو فروغ حاصل ہو، جبکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پالیسیوں میں خود انحصاری اور بہتری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  سماجی پالیسیوں کو لوگوں کے ذرائع معاش کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

اجلاس کے مطابق ملکی طلب کو مزید وسعت دینے اور کھپت کے بنیادی اور سرمایہ کاری کے کلیدی کردار کو بھرپور انداز میں پیش کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

اجلاس میں صنعتی اور سپلائی چینز کو مضبوط بنانے، اعلیٰ سطح پر کھلے پن کو فروغ دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اس سے استفادہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مکمل اور سخت پارٹی سیلف گورننس کے نفاذ میں ایک دہائی کی کوششوں کے بعد بدعنوانی کے خلاف جنگ میں زبردست کامیابی حاصل کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا باقی ہے۔

اجلاس میں مکمل اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو بروئے کار لاتے ہوئے سیاسی عزم کو مضبوط کرنے اور نئے دور کے لیے پارٹی کی سیلف ریفارم کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ  سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس کے رہنمااصولوں کو مکمل طور پر نافذ کرتے ہوئے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی اتھارٹی و مرکزیت اور متحد قیادت کو برقرار رکھنے کے لیے سخت سیاسی نگرانی کے نفاذ کی کوشش کی جانی چاہیے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہزاروں افغان طالبات کی ہائی سکول گریجویشن کے...

کابل(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل شہر اور متعدد صوبوں میں 12 ویں جماعت کی ہزاروں طالبات نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی راہ ہموار کرنے کیلئے بدھ کے روز ایک روزہ ہائی اسکول کے گریجویشن امتحان میں شرکت کی۔

کابل کی ایک طالبہ شیوا نے بتایا کہ امتحان مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے سے شروع ہو کر دوپہر 1 بجے تک جاری رہا۔

شیوا نے شِنہوا کو بتایا کہ بغیر کسی تیاری کے میں نے دارالامان کے ایک سکول میں گریجویشن کے امتحان میں شرکت کی۔ امتحان 140 سوالات پر مشتمل تھا اور مجھے امید ہے کہ میں کافی نمبر حاصل کرسکوں گی اور جس سے یونیورسٹی میں میرے داخلے میں آسانی ہو گی۔

ان امتحانات کا انعقاد اگست 2021 میں طالبان کی جانب سے جنگ زدہ ایشیائی ملک کا اقتدار سنبھالنے کے بعد گریڈ 7 سے 12 تک لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش کے درمیان ہو رہا ہے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جسر عالمي للمملكة بين الشرق والغرب

طريق_الحرير يتناسب طريق الحرير مع رؤية 2030 التي تستهدف تحويل الموقع الاستراتيجي للمملكة وتحويلها لمركز لوجيستي عالمي وجسر اقتصادي ضخم بين الشرق والغرب. #خادم_الحرمين_الشريفين #الصين #زيارة_الرئيس_الصيني ⁦http://alriyadh.com/1986164

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین روس گیس پائپ لائن منصوبے کا اہم حصہ مکمل...

بیجنگ(شِنہوا) چین روس ایسٹ روٹ قدرتی گیس پائپ لائن منصوبے کا ایک اہم حصہ مکمل ہو گیا ، جس سے روس سے قدرتی گیس کو چین کے مشرقی اقتصادی پاور ہاؤس شنگھائی تک پہنچایا جا سکے گا۔

تعمیراتی کمپنی پائپ چائنہ نے بدھ کو بتایا کہ  5 ہزار111 کلومیٹر کی مجموعی لمبائی کے ساتھ، یہ سرحد پار گیس پائپ لائن شمال مشرقی صوبے  حئی لونگ جیانگ کے سرحدی شہر ہیی ہی کے راستے چین میں داخل ہونے کے بعد ملک کے صوبائی سطح کے نو علاقوں سے گزرتی ہے، یہ پائپ لائن بیجنگ، شنگھائی، اور تیانجن سمیت اپنے روٹ کے ساتھ واقع علاقوں کو قدرتی گیس فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کے مطابق، 2025 تک، پائپ لائن سے سالانہ 38 ارب کیوبک میٹر قدرتی گیس کی فراہمی متوقع ہے، جس سے سالانہ 16کروڑ40لاکھ  ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم ہوگا۔

کمپنی نے کہا کہ توانائی کی اس اہم راہداری سے ملک کے مشرقی علاقوں میں انرجی سیکورٹی اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں تیزی آئے گی۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین روس گیس پائپ لائن منصوبے کا اہم حصہ مکمل...

بیجنگ(شِنہوا) چین روس ایسٹ روٹ قدرتی گیس پائپ لائن منصوبے کا ایک اہم حصہ مکمل ہو گیا ، جس سے روس سے قدرتی گیس کو چین کے مشرقی اقتصادی پاور ہاؤس شنگھائی تک پہنچایا جا سکے گا۔

تعمیراتی کمپنی پائپ چائنہ نے بدھ کو بتایا کہ  5 ہزار111 کلومیٹر کی مجموعی لمبائی کے ساتھ، یہ سرحد پار گیس پائپ لائن شمال مشرقی صوبے  حئی لونگ جیانگ کے سرحدی شہر ہیی ہی کے راستے چین میں داخل ہونے کے بعد ملک کے صوبائی سطح کے نو علاقوں سے گزرتی ہے، یہ پائپ لائن بیجنگ، شنگھائی، اور تیانجن سمیت اپنے روٹ کے ساتھ واقع علاقوں کو قدرتی گیس فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کے مطابق، 2025 تک، پائپ لائن سے سالانہ 38 ارب کیوبک میٹر قدرتی گیس کی فراہمی متوقع ہے، جس سے سالانہ 16کروڑ40لاکھ  ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم ہوگا۔

کمپنی نے کہا کہ توانائی کی اس اہم راہداری سے ملک کے مشرقی علاقوں میں انرجی سیکورٹی اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں تیزی آئے گی۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کینیا میں امن مذاکرات کے بعد ڈی آر کانگو کے...

نیروبی(شِنہوا) جمہوری جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کی حکومت اور اہم باغی گروپوں کے نمائندوں کے درمیان امن مذاکرات کا تازہ ترین  دور گزشتہ روز کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں اختتام پزیر ہو گیا جس میں شرکاء نے قیدیوں کی غیر مشروط رہائی  سمیت کئی مسائل پر اتفاق کیا۔

نیروبی امن عمل کے زیرقیادت مشرقی افریقی کمیونٹی (ای اے سی) کی تیسری بین کانگولی مشاورت نے فیصلہ کیا کہ مظالم یا مجرمانہ سزاؤں کا کوئی ریکارڈ نہ رکھنے والے قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

مسلح گروہوں، سول سوسائٹی گروپس اور جنسی تشدد کے متاثرین  سمیت  مذاکرات میں شریک دیگر افراد نے دشمنی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ کمسن فوجیوں کی رہائی اور انسانی امداد تک رسائی کا عزم کیا۔

سات روزہ اجلاس کے اختتام پر جاری ایک مشترکہ بیان میں شرکاء نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ ای اے سی کی زیر قیادت نیروبی امن عمل سے پیدا ہونے والے روڈ میپ پر عملدرآمد میں جمہوریہ کانگو حکومت کی حمایت کرے جس میں تخفیف اسلحہ، ڈیموبلائزیشن، کمیونٹی ریکوری، اور اسٹیبلائزیشن پروگرام شامل ہیں۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سونے کے ذخائر میں اضافہ

بیجنگ(شِنہوا) چین میں نومبر 2022ء کے اختتام تک سونے کے ذخائر بڑھ کر 6 کروڑ 36 لاکھ 70 ہزار اونس ہو گئے ہیں۔ رواں سال اکتوبر کے اختتام پر یہ ذخائر 6 کروڑ 26 لاکھ 40 ہزار اونس تھے۔

ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ ذخائر کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2022ء کے اختتام پر چین کے زرمبادلہ ذخائر ایک ماہ قبل کے مقابلے 2.13 فیصد اضافہ کے ساتھ 31 کھرب 17 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر ہو گئے ہیں۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کا چین جاپان تعلقات کو نئے د...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ  چین اور جاپان کو نئے دور کے تقاضوں کے مطابق دوطرفہ تعلقات کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرتے ہوئے مشترکہ طور پر ایشیا کے لیے ترقی اور احیاء کے نئے دور کا آغاز کرنا چاہیے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو 18ویں بیجنگ ٹوکیو فورم کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ رواں سال چین-جاپان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کی 50ویں سالگرہ اور اگلے سال چین-جاپان امن اور دوستی کے معاہدے پر دستخط کی 45ویں سالگرہ ہے، وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو دوطرفہ تعلقات کو مستقل اور مستحکم انداز میں درست سمت میں آگے لے جانے کے لیے سالگرہ کے ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اس موقع پر وانگ نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی تجاویز پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور جاپان کو اعتماد کے ساتھ ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے اور اپنے سیاسی وعدوں پر قائم رہنا چاہئے۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تاریخ اور تائیوان جیسے اہم اور حساس مسائل جو دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد ہیں، کو خاص طور پر مناسب طریقے سے حل اور اس سے متعلقہ وعدوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

وانگ نے کہا کہ چین اور جاپان کو بھی ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے اعلیٰ سطح پر کھلے  معاشی پن کو وسعت اور ترقی کے ایک نئے ماڈل کو فروغ دے گا، انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنی کوششوں سے حاصل ہونے والے مواقع کا جاپان کے ساتھ اشتراک  کا خیر مقدم کرتا ہے تاکہ مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ خلوص کے ساتھ پیش آنا چاہیے اور پرامن بقائے باہمی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اختلافات کو موجودہ اتفاق رائے کے مطابق مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہئے اور نئے اتفاق رائے کے لیے مسلسل کوشش کی جانی چاہئے۔

وانگ نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین سے ٹیکسٹائل ، ملبوسات کی برآمدات میں مسل...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات اور ملبوسات کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران ملک میں ٹیکسٹائل کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 6.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 1 کھرب 25 ارب 70 کروڑ امریکی ڈالر ہو گئی ہیں۔

چین میں ملبوسات اور دیگر لوازمات کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 6.4 فیصد اضافہ کے ساتھ 1 کھرب 47 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جن میں سے ملبوسات کی برآمدات 1 کھرب 30 ارب 40 کروڑ ڈالر ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 10.3 فیصد زیادہ ہیں۔

جنوری تا اکتوبر کی مدت میں چین میں بڑی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدن گزشتہ سال کی نسبت 1.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 42 کھرب 80 ارب یوآن(تقریباً 6 کھرب 11 ارب 65 کروڑ امریکی ڈالر )تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ایک سال قبل اسی مدت کے دوران ملک میں مصنوعات کی آن لائن خوردہ فروخت میں 5.3 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کروشیا، فوجی مشقوں کے دوران لڑاکا طیارہ گر ک...

کروشیا میں مگ 21 لڑاکا طیارہ فوجی مشق کے دوران تکینیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کروشیا میں فوجی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں بری، بحری اور فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں تاہم اس دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔ فوجی مشق کے دوران مگ 21 لڑاکا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ طیارہ ایک گھر کے بالکل نزدیک گر کر تباہ ہوا جس سے گھر کی ایک دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔ خوش قسمتی سے طیارہ گرنے کی جگہ پر کوئی شخص موجود نہیں تھا جب کہ طیارے میں تکنیکی خرابی کو دیکھتے ہوئے چھلانگ لگا کر پیراشوٹ کی مدد سے زمین پر بحفاظت اتر گئے، انھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ لڑاکا طیارہ گرنے کے باوجود ملکی فوج نے مشقیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں پائلٹس کو آرام کا موقع دیا گیا ہے جس دوران وہ ماہر نفسیات سے بھی سیشن کرائیں گے۔ خیال رہے کہ مگ 21 لڑاکا طیارے کی پہلی رونمائی 1955 میں ہوئی اور 1959 سے یہ ملکوں کے فضائی بیڑے میں شامل ہوا اور 1985 تک اپنی دھاک بٹھائی رکھی تاہم اب یہ طیارے بوسیدہ ہوتے جارہے ہیں اور ایسے حادثات معمول بن گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کا روس کے ساتھ مختلف شعبوں می...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے روس کے ساتھ اعلیٰ سطح کے دوطرفہ تبادلوں کو برقرار رکھنے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے اور چین روس ہم آہنگی پر مبنی جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کااظہار کیاہے۔

ان خیالات کا اظہار لی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے روسی ہم منصب میخائل میشوسٹن کے ساتھ وزارت عظمی کی سطح کے 27 ویں باضابطہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے کیا۔

لی نے کہا کہ ایک دوسرے کے سب سے نمایاں ہمسائیوں اور ابھرتی ہوئی منڈیوں کے طور پر، چین اور روس میں روایتی دوستی  قائم ہے اور دونوں ممالک نے عدم اتحاد، عدم تصادم اور تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کے اصولوں پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو مسلسل فروغ دیا ہے۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک روس کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو برقرار رکھنے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے، چین روس جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنے، علاقائی اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے تحفظ اور دونوں ممالک کے عوام کے مزید فائدہ کے لیے تیار ہے۔

دونوں فریقوں کی طرف سے پیش کردہ متعلقہ امور کی رپورٹس کے جائزہ کے بعد، لی اور میشوسٹن نے گزشتہ ایک سال کے دوران کی گئ موثر اور عملی کوششوں کو سراہا۔

چین اور روس کی معیشتوں کے ایک دوسرے کے لیے انتہائی معاون ہونے کا ذکر کرتے ہوئے لی نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق دوطرفہ تعاون کے طریقہ کار کا بہتر استعمال کرتے ہوئے اہم شعبوں میں تعاون کے منصوبوں کو مستقل طور پر آگے بڑھائیں گے اور اقتصادی اور تجارتی تعاون  کو مسلسل اپ گریڈ کریں گے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کا روس کے ساتھ مختلف شعبوں می...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے روس کے ساتھ اعلیٰ سطح کے دوطرفہ تبادلوں کو برقرار رکھنے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے اور چین روس ہم آہنگی پر مبنی جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کااظہار کیاہے۔

ان خیالات کا اظہار لی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے روسی ہم منصب میخائل میشوسٹن کے ساتھ وزارت عظمی کی سطح کے 27 ویں باضابطہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے کیا۔

لی نے کہا کہ ایک دوسرے کے سب سے نمایاں ہمسائیوں اور ابھرتی ہوئی منڈیوں کے طور پر، چین اور روس میں روایتی دوستی  قائم ہے اور دونوں ممالک نے عدم اتحاد، عدم تصادم اور تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کے اصولوں پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو مسلسل فروغ دیا ہے۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک روس کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو برقرار رکھنے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے، چین روس جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنے، علاقائی اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے تحفظ اور دونوں ممالک کے عوام کے مزید فائدہ کے لیے تیار ہے۔

دونوں فریقوں کی طرف سے پیش کردہ متعلقہ امور کی رپورٹس کے جائزہ کے بعد، لی اور میشوسٹن نے گزشتہ ایک سال کے دوران کی گئ موثر اور عملی کوششوں کو سراہا۔

چین اور روس کی معیشتوں کے ایک دوسرے کے لیے انتہائی معاون ہونے کا ذکر کرتے ہوئے لی نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق دوطرفہ تعاون کے طریقہ کار کا بہتر استعمال کرتے ہوئے اہم شعبوں میں تعاون کے منصوبوں کو مستقل طور پر آگے بڑھائیں گے اور اقتصادی اور تجارتی تعاون  کو مسلسل اپ گریڈ کریں گے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹریفک اسٹاپ کے معمولی واقعے پر امریکی پولیس...

ٹریفک اسٹاپ کے ایک معمولی واقعے پر امریکی پولیس چیف کو نوکری سے فارغ ہونا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے ٹمپا میں ایک خاتون پولیس چیف میری اوکونر کو پیر کو اس بات پر استعفی دینا پڑ گیا جب ایک باڈی کیم فوٹیج میں دیکھا گیا کہ انھوں نے ایک ٹریفک اہل کار کو ٹریفک اسٹاپ کے دوران کہا بس ہمیں جانے دو۔ ٹریفک پولیس کے روکنے پر پولیس چیف نے اپنا پولیس بیج دکھا کر جانے کے لیے کہا، پولیس چیف کی یہ حرکت ٹریفک پولیس اہل کار کے باڈی کیم میں ریکارڈ ہو گئی تھی، نہ صرف ان سے استعفی مانگا گیا بلکہ انھیں چالان بھی بھرنا پڑا۔ پولیس چیف کے استعفے کے بعد اسسٹنٹ پولیس چیف کو عبوری سربراہ کا چارج دے دیا گیا۔ میئر جین کاسٹر نے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے واقعے کی اندرونی معاملات کی تحقیقات کے بعد چیف میری او کونر سے استعفے کی درخواست کی تھی، جس پر استعفی انھیں موصول ہو گیا۔ انھوں نے کہا کسی بھی سرکاری ملازم، اور خاص طور پر شہر کے اعلی قانون نافذ کرنے والے رہنما کے لیے، اپنے عہدے کی وجہ سے خصوصی سلوک کی درخواست کرنا ناقابل قبول ہے۔ واقعے کی داخلی تفتیش کے بعد یہ سامنے آیا کہ پولیس چیف نے محکمے کی پالیسی کی خلاف ورزی کی تھی، اور اپنے عہدے کا استعمال کر کے عہدے اور شہر ٹمپا کی پیشہ ورانہ مہارت اور اخلاقیات سے سمجھوتہ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نومبر کے دوران چین کے زرمبادلہ ذخائر میں اضا...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں نومبر کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ قبل کے مقابلے 2.13 فیصد اضافہ کے ساتھ 31 کھرب 17 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر ہو گئے ہیں۔

ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق فارن ایکسچینج ریگولیٹر نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی وجہ کرنسی کے تبادلہ اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی کے مشترکہ اثرات کو قرار دیا ہے۔

ریگولیٹر نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کی توقعات اور بڑے ممالک کے میکرو اکنامک ڈیٹا سے متاثر ہو کر امریکی ڈالر کا اشاریہ زوال پذیر ہو گیا ہے اور گزشتہ ماہ عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید بتایا کہ چینی معیشت کی بحالی کی رفتار برقرار رہنے کی وجہ سے توقع ہے کہ چین کے زرمبادلہ کے ذخائر عام طور پر مستحکم رہیں گے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرین،میزائل حملوں سے تاریکی میں ڈوبے اسپتا...

یوکرین کے دارلحکومت کیف میں بجلی سے محروم اسپتال میں ڈاکٹرز نے ٹارچ لائٹ اور جنریٹرز کی مدد سے بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کاکارنامہ سرانجام دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیف میں روس کی جانب سے فضائی حملے سے کیف کے بجلی گھر بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور شہر کا زیادہ تر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملوں کی وجہ سیشہر کے زیادہ تر اسپتال بھی بجلی سے محروم ہوگئے تاہم ایسے میں ڈاکٹرز کی جانب سے شہریوں کا علاج جاری ہے، اسی دوران کیف کے ڈاکٹرز نے ایک بچے کی اوپن ہارٹ سرجری جنریٹر اور ایل ای ڈی ٹارچ لائٹ کی مدد سے ممکن بنائی ہے ۔ میڈیا رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ نومبر میں ہونے والے حملوں کے بعد سے کیف ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں اب تک 10 اوپن ہارٹ سرجریز کی جاچکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی عدالت نے سعودی ولی عہد کیخلاف خاشقجی...

امریکا کی عدالت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیخلاف صحافی جمال خاشقجی قتل کا مقدمہ خارج کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جمال خاشقجی قتل کیس میں واشنگٹن کے فیڈرل جج نے امریکی حکومت کے اس موقف کو تسلیم کیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جنہیں ستمبر میں سعودی عرب کا وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا بطور غیرملکی سربراہ امریکی عدالتوں میں استثنی حاصل ہے۔ فیڈرل جج کا کہنا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کی بیوہ نے سعودی ولی عہد کے قتل میں ملوث ہونے کے حق میں موثر دلائل دئیے تاہم ان کے پاس امریکی حکومت کا موقف رد کرنے کے اختیارات نہیں۔امریکا میں مقیم سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کردیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنجاب کابینہ میں توسیع، خیال احمد کاسترو نے...

حکومت پنجاب نے پنجاب کابینہ میں توسیع کر دی، خیال احمد کاسترو نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے خیال کاسترو سے حلف لیا، وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے حلف برداری میں شرکت کی۔ تقریب میں صوبائی وزیر راجہ بشارت، ارکان اسمبلی میاں شفیع، حافظ ممتاز، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم محمد خان بھٹی اور اہم شخصیات سمیت صوبائی سیکرٹریز اور حکومت پنجاب کے دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نواز شریف عدالتوں کے سامنے پیش ہوکر سرنڈر کر...

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف ہر صورت وطن واپس آئیں گے اور عدالتوں کے سامنے پیش ہو کر سرنڈر کریں گے۔ حنیف عباسی نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ نواز شریف ہر صورت وطن واپس آئیں گے اور یہاں عدالتوں کے سامنے پیش ہوکر سرنڈر کریں گے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ روس سے پٹرول کی خریداری پر بات ہو رہی ہے۔ 6 ماہ میں مہنگائی اور پٹرول کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ حکومت 6 ماہ سے آگے بھی جا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رواں برس لاہور میں پولیو وائرس کی چوتھی مرتب...

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے لاہور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ماحولیاتی نمونوں میں ٹائپ ون وائلڈپولیووائرس کی تصدیق کردی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی )کے مطابق لاہور سے 17 اور ڈیرہ اسماعیل خان نے 19 نومبر کو نمونے حاصل کئے گئے، ان نمونوں کو جانچ کے لئے پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری بھجوایا گیا تھا۔ این ای او سی کے مطابق دونوں شہروں میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال لاہور سے وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق کا یہ چوتھا جب کہ ڈی آئی خان سے پہلا مثبت نمونہ ہے تاہم ماحولیاتی نمونوں کی جینیاتی ترتیب کے نتائج کا انتظارہے۔ این ای او سی کا کہنا ہے کہ ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس افغانستان اور پاکستان میں پایا جاتا ہے، بہت تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے۔ دنیا میں پاکستان اور افغانستان ہی 2 ملک ہیں جہاں اب تک پولیو پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ رواں برس بھی ملک میں پولیو کے کئی کیسز ریکارڈ سامنے آچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترجمہ قرآن میں تحریف،وزیراعظم کا معاملہ کابی...

لاہور ہائیکورٹ نے تحریف شدہ ترجمہ قرآن کی اشاعت کی روک تھام کے لیے وفاقی و پنجاب حکومتوں سے آئندہ سماعت تک تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔ ہائیکورٹ میں قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف اور قرآن بورڈ کی اجازت کے بغیر ترجمہ چھاپنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری عدالت میں پیش ہوئے۔ وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے بتایا کہ وزیراعلی نے اپنی سربراہی میں اس بارے میں دو میٹنگز کی ہیں، عدالتی حکم پر من و عن عملدرآمد ہوگا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے پوچھا کہ کب عمل ہو گا ، کیا ہم 2050 کی تاریخ رکھ لیں، شاید پنجاب حکومت عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، کیا وفاقی حکومت بھی عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی؟ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ نے بتایا کہ ہم نے عدالت کے احکامات کے بارے میں وزیر اعظم کو بریف کیا ہے، وزیر اعظم نے یہ معاملہ کابینہ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور کمیٹی بنانے کا کہا ہے، آئندہ سماعت تک مکمل ایکشن پلان رپورٹ کی صورت میں عدالت میں پیش کریں گے۔ جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیے کہ اللہ کرے اس معاملے پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت ایک ہوکر کام کریں، یہ کسی کا ذاتی کام نہیں قرآن سے متعلق کام ہم سب کا کام ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے آئندہ سماعت تک تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔ درخواست گزار حسن معاویہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت کے 2019 کے فیصلے پر عمل نہیں ہو رہا، قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف کرکے بغیر اجازت چھاپا جا رہا ہے، قانون کے تحت قرآن پاک کی اشاعت کے لیے قرآن بورڈ کی اجازت ضروری ہے، بغیر اجازت کچھ پرنٹنگ پریس تحریف شدہ ترجمے والے قرآن پاک چھاپ رہے ہیں، متعلقہ ادارے ان پرنٹنگ پریس کے خلاف کارروائی بھی نہیں کرتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کا ارشد شریف قتل کیس میں ایس جے آ...

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس میں ایس جے آئی ٹی (خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم)بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے آی ٹی میں آئی ایس آئی، پولیس، آئی بی ، ایف آئی اے کے نمائندے شامل کیے جائیں، جے آئی ٹی میں ایسا افسر نہیں چاہتے جو انکے ماتحت ہو جن کا نام آ رہا ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے ارشد شریف ازخودنوٹس کی سماعت کی۔ وزارت داخلہ نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس قتل کے بنیادی شواہد کینیا میں ہیں ، کینین حکومت سے اس معاملے پر رابطہ کیا جائے ، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا کام قابل ستائش ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیے کہ فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کے نام تک رپورٹ میں نہیں لکھے گئے، مقدمہ میں کس بنیاد پر تین لوگوں کو نامزد کیا گیاہے ؟ فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ کیوں درج نہیں کیا گیا؟، انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، تنبیہ کر رہا ہوں کہ حکومت بھی سنجیدگی سے لے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے بتایا کہ کینیا میں ہائی کمیشن متعلقہ حکام کیساتھ رابطے میں ہے، ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے کینیا کے پولیس اہلکار ہیں، کینیا میں چار دن پہلے نئی کابینہ بنی ہے جن سے ملاقات کی کوشش کی جارہی ہے، جائزہ لینا ہوگا غیر ملکیوں کیخلاف مقدمہ درج ہو سکتا ہے یا نہیں۔

والدہ ارشد شریف نے کہا کہ جس طرح پاکستان سے ارشد کو نکالا گیا وہ رپورٹ میں لکھا ہے، دبئی سے جیسے ارشد کو نکالا گیا وہ بھی رپورٹ میں ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ نے کئی لوگوں کے نام دیے ہیں، حکومت قانون کے مطابق تمام زاویوں سے تفتیش کرے، کیس شروع ہی خرم اور وقار سے ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلے اسپیشل جوانٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جے آی ٹی میں آی ایس آی،پولیس، آئی بی ، ایف آئی اے کے نمائندے شامل کیے جایں ، جے آئی ٹی میں ایسا افسر نہیں چاہتے جو انکے ماتحت ہو جن کا نام آ رہا ہے، کل تک جے آئی ٹی کے تمام ناموں سے آگاہ کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ جے آئی ٹی ارکان معاملہ فہم اور دوسرے ملک سے شواہد لانے کے ماہر ہوں، تفتیش سینئر اور آزاد افسران سے کرائی جائے، وزارت خارجہ شواہد جمع کرنے میں جے آئی ٹی کی مکمل معاونت کرے، اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے بھی معاونت ضروری ہو تو وزارت خارجہ معاونت کرے، ارشد شریف کے اہلخانہ سے تمام معلومات شیئر کی جائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت (آج) جمعرات تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بینک زرعی معیشت کی بحالی میں اپنا کردار ادا...

تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ سیلاب سے زرعی معیشت تباہ ہو چکی ہے اس لئے بینک حکومت اور بڑے بزنس گروپس کے ساتھ زرعی شعبہ کو بھی قرضے دیں تاکہ کروڑوں افراد پر مشتمل ملکی معیشت کے اس سب سے بڑے شعبہ کی جلد بحالی ممکن ہو۔اس وقت حکومت کی آمدنی اور اخراجات میں بہت زیادہ فرق ہے جسے کمرشل بینکوں سے بھاری شرح سود پر قرضے لے کر پورا کیا جا رہا ہے۔ان قرضوں کی رسک کی شرح صفر ہونے کی وجہ سے بینک بھی خوش ہیں۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ بینک حکومت کے بعدبڑے بزنس گروپس کو قرضے دے رہے ہیں جس کی وجہ سے زراعت اور ایس ایم ایز نظر انداز ہو رہے ہیں۔یکم جولائی سے اٹھارہ نومبر تک حکومت 1.238 کھرب روپے کا قرضہ لے چکی ہے جبکہ اس دوران نجی شعبہ کو صرف 42.6 ارب کا قرضہ دیا گیا ہے جو انتہائی کم ہے۔شاہد رشید بٹ نے کہا کہ حکومت بھاری مقدار میں قرضے لے رہی ہے جو ہدف سے زیادہ ہیں اور ان پر سود کی ادائیگی کے لئے وسائل مختص کرنا پڑتے ہیں جس سے سماجی شعبہ اور ترقیاتی کاموں کے لئے دستیاب وسائل کم ہو جاتے ہیں۔نجی شعبہ کو نظر انداز کرنے سے معاشی ترقی کی رفتار سست ہو جاتی ہے جس سے جی ڈی پی متاثر ہوتا ہے جبکہ بے روزگاری بڑھ جاتی ہے۔2021 میںوفاقی حکومت نے بینکوں سے 2.959 کھرب قرضے لئے جبکہ اس سال میں نجی شعبہ کو 766 ارب روپے کے قرضے دئیے گئے ۔ وفاقی حکومت نے 2022 میں 3.44 کھرب روپے کے قرضے لئے جبکہ نجی شعبہ کو 1.61 کھرب کے قرضے دئیے گئے جو مایوس کن ہے۔عالمی بینک کے مطابق گزشتہ کئی سال سے نجی شعبہ کو کم قرضے دئیے جا رہے ہیںجس سے معیشت متاثر ہو رہی ہے۔ اس صورتحال کے تدارک کے لئے حکومت کو اپنی آمدنی بڑھانا ہو گی، ڈائریکٹ ٹیکس کو ترجیح دینا ہو گی، اپنے اخراجات کم کرنا ہونگے اور وسائل کا بہتر استعمال یقینی بنانا ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ جیانگ ژیمن ۔ تعزیتی اجلاس

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جیانگ زیمن کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ جیانگ ژیمن ۔ تعزیتی اجلاس

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جیانگ زیمن کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ (شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ جیانگ ژیمن ۔ تعزیتی اجلاس

چین ، دارالحکومت بیجنگ  میں جیانگ زیمن کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لئے پیپلزلبریشن آرمی کے نمائندے عظیم عوامی ہال میں داخل ہورہے ہیں۔  (شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ جیانگ ژیمن ۔ تعزیتی اجلاس

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جیانگ زیمن کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ۔ (شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فوڈ سکورٹی، ماحولیاتی اثرات اور صنعتوں کی مس...

فوڈ سکورٹی، ماحولیاتی اثرات اور صنعتوں کی مستقل بنیادوں پر گروتھ کیلئے حکومتی سطح پر موسمی تبدیلی کے چیلنجز پر قابو پانا ہوگا۔ اس بات کا اظہار محترمہ روبینہ امجد صدر فیصل آباد وومن چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری نے ایک روزہ ورکشاپ ''Women in Sustainable Entrepreneurship- Sustainability 101''کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو کہ فیصل آباد وومن چیمبر ، Stimulus Private Limited اور فریڈرک نعمان فائونڈیشن کے تعاون سے فیصل آباد چیمبر کے بورڈ روم میں منعقد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی مستقل بنیادوں پر گروتھ ، فوڈ سیکورٹی اور انسانی زندگی پر موسمی تبدیلی سے بہت برے اثرات مرتب ہوئے ہیں بلکہ اس سے صنعتوں کیلئے بنیادی خام مال کی پیداوار میں بھی کمی واقع ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کیلئے حکومتی سطح پر ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ریسورس پرسن محترمہ حنا وجاہت نے بتایا کہ Sustainabilityکا مطلب یہ ہے کہ بزنس کیلئے ایسی حکمت عملی اختیار کی جائے جس سے اُس کے برے اثرات پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے اس موقع پر ESGکے اصولوں کے بارے میں شرکا کو بتایا کہ کس طرح دنیا میں برآمدات کیلئے ریگولیشنز ، انٹرنل اور لوکل پراجیکٹ فنانسنگ لمحہ با لمحہ تبدیل ہو رہی ہیں۔ اس لئے کاروبار کو اس سلسلہ میں مناسب طریقہ کار وضع کرنا ہوگا۔ محترمہ ابیہ حامد نائب صدر نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا جبکہ خواتین کی کثیر تعداد نے ٹریننگ ورکشاپ میں حصہ لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ جیانگ ژیمن ۔ تعزیتی اجلاس

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جیانگ ژیمن کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ (شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پورٹ قاسم سے سویابین سیڈ کی درآمدی کنسائنمنٹ...

پورٹ قاسم سے سویابین سیڈ کی درآمدی کنسائنمنٹس کو فوری طور پر ریلیز نہ کیا گیا اور آئندہ 15سے 20دنوں تک پولٹری سے وابستہ صنعت بند ہو نا شروع ہو جائے گی جبکہ خوراک کی قلت سے بڑی تعداد میں چوزوں کے مرنے کے خدشات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ یہ بات پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور فیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ سالونٹ انڈسٹری گزشتہ 10سالوں سے سویا بین درآمد کر رہی ہے جس کا تیل انسانی خوراک کے طور پر استعمال ہور ہا ہے جبکہ اِس کے Meal کو پولٹری اور اینیمل فیڈ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس صنعت سے 2ملین افراد براہ راست منسلک ہیں اگر 6لاکھ ٹن سویابین سیڈ کی درآمدی کنسائنمنٹس کو فوری کلیئر نہ کیا گیا تو آنے والے 15سے 20دنوں میں فیڈ کا سٹاک ختم ہو جائے گا اور پولٹری فارم کے ساتھ ساتھ فیڈ ملیں اور اس سے منسلک دیگر صنعتیں بھی بند ہونا شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ سویا بین Meal جس کی قیمت 95روپے فی کلو تھی اب 300روپے میں بھی دستیاب نہیں۔ انہوںنے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ پولٹری کی صنعت گوشت کی 50فیصد ضروریات کو پورا کر رہی ہے جبکہ پروٹین کی قلت کی وجہ سے 44فیصد بچے عدم بڑھوتری اور 43فیصد افراد غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ 20فیصد افراد کو سرے سے کھانے کو بھی کچھ دستیاب نہیں ۔ا نہوں نے بتایا کہ حکومت اور سالونٹ انڈسٹری کے درمیان تنازعہ کی وجہ سے پولٹری کی صنعت متاثرہو رہی ہے۔

پولٹری فیڈ کے بڑے یونٹوں کے پاس ڈیڑھ دو ماہ کا سٹاک موجود ہے جبکہ 50سے زائد چھوٹے یونٹ بند ہو چکے ہیں اور اگر اس صورتحال کا فوری نوٹس نہ لیا گیا تو بڑے ادارے بھی بتدریج بند ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس مسئلہ کو وزیر اعظم سمیت تمام اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لا چکے ہیں مگر ابھی تک اس کو حل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولٹری ایسوسی ایشن نے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں احتجاج کیا ہے جبکہ آج فیصل آباد میں پریس کانفرنس کی جا رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس مسئلہ پر فوری توجہ نہ دی گئی تو وہ سڑکوں پر بھی آسکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہا کہ فیڈ کی قلت کی وجہ سے پولٹری کے نرخوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے اور موجودہ سٹاک ختم ہونے پر مرغی کے گوشت اور انڈوں کی دستیابی نیا مسئلہ کھڑا کر سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ایک دفعہ پولٹری کی ''چین'' ٹوٹ گئی تو اس کی بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں کیونکہ جی پی اور بریڈرز سے لے کر کھانے کے قابل مرغ تیار ہونے میں کئی ماہ لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ صنعت بند ہوئی تو بے روزگاری کے ساتھ امن وامان کی صورتحال بھی حکومت کے قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔ اس لئے حکومت کو سنجیدگی سے اس مسئلہ کے حل پر توجہ دینی چاہیے ۔ اس موقع پر نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی ، ڈاکٹر اعجاز نثار، ڈاکٹر شاہد اور پولٹری ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی خارجہ پالیسی عالمی امن، مشترکہ ترقی ک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ چین کی خارجہ پالیسی عالمی امن اور مشترکہ ترقی کی حامی ہے۔

ماؤ نے یہ بات معمول کی پریس کانفرنس کے دوران جرمن چانسلر اولاف شولز کے ایک مضمون پر تبصرہ میں کہی ہے۔ جرمن چانسلرنے فارن افیئرز میگزین میں شائع اپنے مضمون میں لکھا تھا کہ چین کا عروج بیجنگ کو الگ تھلگ کرنے یا تعاون سے روکنے کی ضمانت نہیں دیتا، وہ اس خیال سے متفق نہیں کہ ایک نئی سرد جنگ شروع ہونے جارہی ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چینی خارجہ پالیسی عالمی امن اور مشترکہ ترقی کی حامی ہے۔ چین دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کے لئے اپنے عزم پر قائم ہے۔

ماؤ نے مزید کہا کہ حقائق کے مطابق  چین کی ترقی ، امن کے لئے دنیا کو قوت مہیا کرتی ہے۔ یہ عالمی ترقی کے مواقع اور ان میں حوصلہ پیدا کرتی ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین کو تنہا کرنا اور اس کے ساتھ تعاون کو روکنا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ آج کے عہد میں معاشی عالمگیریت کی لہر ایک ایسا رجحان ہے جس کا دھارا واپس موڑا نہیں جاسکتا۔ دنیا کو اس وقت مزید فائدہ مند تعاون کی ضرورت ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین عالمی معیشت اور بین الاقوامی نظام میں گہرائی سے ضم ہو چکا ہے اور دنیا باہمی انفرادیت اور تقسیم کے ایام میں واپس نہیں جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے لئے بند دروازوں کے پیچھے خوشحال ہونا ناممکن ہے۔ صنعتی اور سپلائی چینز کو الگ تھلک کرنے اور خلل ڈالنے اور " چھوٹے احاطے میں اونچی باڑ" کی تعمیر سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا بلکہ اس کا اثر الٹا ہی پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین دنیا سے الگ تھلگ رہ کر ترقی نہیں کرسکتا اور دنیا کو بھی اپنی خوشحالی کے لیے چین کی ضرورت ہے۔ چین دیگر ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مواقع اور ترقی میں تعاون جاری رکھے گا۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی اشیا کی غیر ملکی تجارت میں 8.6 فیصد...

یجنگ (شِنہوا) چین کی اشیا کی بیرونی تجارت  میں رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 8.6 فیصد  اضافہ ہوا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اشیا کی بیرونی تجارت  بڑھ کر 383 کھرب40ارب یوآن (تقریباً 57 کھرب  80ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی  ہے۔

کسٹمز کی عمومی انتظامیہ  نے بدھ کو  کہا  ہے کہ  برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 11.9 فیصد بڑھ کر 218 کھرب40ارب یوآن ہو گئی جبکہ درآمدات ایک سال پہلے کے مقابلے میں 4.6 فیصد بڑھ کر 165 کھرب یوآن ہو گئی ہیں۔

جنوری سے نومبر تک کے عرصہ کے دوران  چین کی جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں  کی ایسوسی ایشن، یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ تجارت میں بالترتیب 15.5 فیصد، 7 فیصد اور 4.8 فیصد اضافہ ہوا۔

اس عرصہ  کے دوران  بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں کے ساتھ چین کی تجارت گزشتہ سال کی نسبت 20.4 فیصد بڑھ کر 125 کھرب40ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔

نجی کاروباری اداروں  کی درآمدات اور برآمدات میں  ایک سال قبل  کے مقابلے میں 13.6 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جو کہ پہلے 11 ماہ کے دوران  بڑھ کر  194 کھرب10ارب   یوآن ہو گئی جو کہ  ملک کے مجموعی تجارت  کے  50.6 فیصد  کے برابر ہے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی اشیا کی غیر ملکی تجارت میں 8.6 فیصد...

یجنگ (شِنہوا) چین کی اشیا کی بیرونی تجارت  میں رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 8.6 فیصد  اضافہ ہوا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اشیا کی بیرونی تجارت  بڑھ کر 383 کھرب40ارب یوآن (تقریباً 57 کھرب  80ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی  ہے۔

کسٹمز کی عمومی انتظامیہ  نے بدھ کو  کہا  ہے کہ  برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 11.9 فیصد بڑھ کر 218 کھرب40ارب یوآن ہو گئی جبکہ درآمدات ایک سال پہلے کے مقابلے میں 4.6 فیصد بڑھ کر 165 کھرب یوآن ہو گئی ہیں۔

جنوری سے نومبر تک کے عرصہ کے دوران  چین کی جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں  کی ایسوسی ایشن، یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ تجارت میں بالترتیب 15.5 فیصد، 7 فیصد اور 4.8 فیصد اضافہ ہوا۔

اس عرصہ  کے دوران  بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں کے ساتھ چین کی تجارت گزشتہ سال کی نسبت 20.4 فیصد بڑھ کر 125 کھرب40ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔

نجی کاروباری اداروں  کی درآمدات اور برآمدات میں  ایک سال قبل  کے مقابلے میں 13.6 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جو کہ پہلے 11 ماہ کے دوران  بڑھ کر  194 کھرب10ارب   یوآن ہو گئی جو کہ  ملک کے مجموعی تجارت  کے  50.6 فیصد  کے برابر ہے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شیل پاکستان لمیٹڈ کی رواں مالی سال کی پہلی س...

شیل پاکستان لمیٹڈ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 84 ارب روپے کی فروخت اور 9 ارب روپے کا مجموعی منافع کمایا، مارکیٹ سرمایہ کاری 24 ارب روپے،شیل کی فی شیئر آمدنی پہلی سہ ماہی میں 9.72 روپے رہی،دوسری سہ ماہی میں فروخت بڑھ کر 114 ارب روپے ہو گئی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق شیل پاکستان لمیٹڈ نے سال 2022 کی دوسری سہ ماہی کے دوران بھاری منافع کمایالیکن تیسری سہ ماہی میں اسٹاک کی واپسی میں زیادہ اتار چڑھا وکا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیل کا تجارتی حجم پہلی سہ ماہی میں 574,918 حصص تھالیکن یہ 2022 کی دوسری سہ ماہی میں 369,604 حصص تک گر گیا۔ تاہم تیسری سہ ماہی کے دوران 1,126,169 حصص کا سب سے زیادہ تجارتی حجم رپورٹ ہوا۔شیل مارکیٹ کیپٹلائزیشن پہلی سہ ماہی کے اختتام تک حصص کی مارکیٹ قیمت 116 روپے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 24 ارب روپے تھی جس کے بعد مارکیٹ شیئر کی قیمت بڑھتی رہی، بالآخر دوسری اور تیسری سہ ماہی میں بالترتیب 25 ارب روپے اور 26 ارب روپے کی مارکیٹ کیپ کی قیمتوں میں اضافہ ہوااور کمپنی نے دوسری سہ ماہی کے دوران منافع کمانے کے لحاظ سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی نے 84 ارب روپے کی مجموعی فروخت اور 9 ارب روپے کا مجموعی منافع کمایا۔

مجموعی منافع کا تناسب اور خالص منافع کا تناسب پہلی سہ ماہی کے دوران بالترتیب 11.08 اور 2.46فیصدرہا۔ شیل کی فی شیئر آمدنی پہلی سہ ماہی میں 9.72 روپے رہی۔دوسری سہ ماہی میں فروخت بڑھ کر 114 بلین روپے ہو گئی اور مجموعی منافع کا مارجن 16.28 فیصد رہا۔ شیل نے دوسری سہ ماہی کے دوران 4.76فیصدکا خالص منافع کمایاجو 2022 کی پہلی اور تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں سب سے زیادہ تھا۔ حصص بھی دوسری سہ ماہی میں 25.36 روپے تک بڑھ گیا۔ 2022 کی تیسری سہ ماہی میں مجموعی منافع میں 4.77فیصدکی کمی دیکھی گئی۔ آپریشنل لاگت کے بوجھ کے نتیجے میں 4.24 فیصد کا خالص نقصان اور 21.7 روپے فی حصص کا نقصان ہوا۔پہلی سہ ماہی کے دوران شیل نے اسٹاک کی قیمت پر زیادہ سے زیادہ مثبت منافع کا تجربہ کیا۔ اسٹاک کی واپسی غیر جانبدار رہی اور اس نے کسی بھی قسم کی زیادہ اتار چڑھاو نہیں دکھایا۔ جنوری 2022 میں اوسط منافع مثبت تھا۔ جبکہ فروری 2022 اور مارچ 2022 میں منفی اسٹاک ریٹرن رپورٹ ہوئے۔2022 کی دوسری سہ ماہی ایک سے زیادہ منافع کی مدت تھی۔ تاہم مجموعی واپسی کے گراف نے دوسری سہ ماہی کے دوران کسی بھی تیزی سے اتار چڑھا وکو ظاہر نہیں کیا۔تیسری سہ ماہی کے دوران سرمایہ کاروں کے لیے اوسط منافع مثبت رہا۔ پہلی اور دوسری سہ ماہی کے مقابلے تیسری سہ ماہی میں اسٹاک کی واپسی تھوڑی غیر مستحکم رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں