• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چینی ایکسپورٹ انشورنس کمپنی کی کاروباری شرح...

بیجنگ (شِنہوا) ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس میں چین کے واحد پا لیسی پر مبنی بیمہ کنندہ کا کاروبار 2022 کے ابتدائی 11 ماہ میں مستحکم رہا۔

چائنہ ایکسپورٹ اینڈ کریڈٹ انشورنس کارپوریشن یا سائنو شور نے جنوری سے نومبر کے دوران 1 لاکھ 79 ہزار صارفین کو خدمات فراہم کی جو گزشتہ برس کی نسبت 14 فیصد زائد ہے۔

اس عرصے میں کمپنی نے مجموعی طور پر 817.93 ارب امریکی ڈالرز مالیت کے بیمہ شدہ کاروباری اداروں کے معاملات نمٹائے جو گزشتہ برس کی نسبت 8.6 فیصد زائد ہے۔

سائنو شور ریاستی مالی اعانت اور پالیسی ساز انشورنس کمپنی ہے جو چین کی غیر ملکی اقتصادی اور تجارتی ترقی اور تعاون کو فروغ دیتی ہے۔

یہ باضابطہ طور پر 2001  میں شروع کی گئی تھی اور اس کی خدمات کا دائرہ کار پورے ملک پر محیط ہے۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، ابتدائی 11 ماہ کے دوران صنعتی نفع میں...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بڑے صنعتی اداروں کے نفع میں رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 3.6 فیصد کمی واقع ہوئی۔

قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق  کم از کم 2 کروڑ یوآن (28 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز) مرکزی کاروباری آمدن کے حامل  صنعتی اداروں  کو اس مدت کے دوران مجموعی طور پر 77.2 کھرب یوآن کا نفع ہوا۔

قومی ادارہ برائے شماریات کے سینئر شماریات دان ژو ہونگ نے کہا کہ نومبر میں، صنعتی پیداوار میں کمی ہوئی، جبکہ وبائی مرض کے دوبارہ ابھرنے اور کمزور طلب جیسے عوامل کے سبب کاروباری سرگرمیوں پر دباؤ بڑھا تاہم منافع کا ڈھانچہ مسلسل بہتر ہورہا ہے۔

ژو نے کہا کہ اگر گزشتہ برس بہت زیادہ نفع کما نے والے اسٹیل اور آئل پروسیسنگ اداروں اور 2 معروف ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کی تیزرفتار کمی کو نکال دیا جائے تو رواں سال جنوری سے نومبر کےعرصے میں منافع میں مجموعی ترقی کی شرح 6.6 فیصد رہی۔

اس عرصے میں 41 میں سے 20 بڑی صنعتوں کے منافع میں اضافہ ہوا،  جو ابتدائی 10 ماہ کے دوران 19 سے زائد ہے۔

تیل و گیس کی تلاش کے  شعبے میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت نفع میں 1.13 گنا اضافہ ہوا جبکہ بجلی اور ہیٹنگ پاور کی پیداوار اور فراہمی ، کوئلے کی کان کنی اور دھلائی کے شعبوں کے نفع میں بالترتیب 47.2 فیصد اور 47 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ابتدائی 11 ماہ کے دوران صنعتی کمپنیوں کی مشترکہ آمدن میں ترقی کی رفتار برقرار رہی اور یہ گزشتہ برس کی نسبت 6.7 فیصد اضافے سے 1239.6 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی ٹیلی کام صعنت میں مستحکم اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ٹیلی مواصلات صنعت ابھرتے کاروبار اور نئے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ تیزی سے فروغ پا رہی ہے اور رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ میں اس میں مسلسل توسیع ہوئی ہے۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس شعبے سے وابستہ اداروں کو 14.5 کھرب یوآن (تقریباً 207.66 ارب امر یکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 8 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت نے کہا کہ اگر گزشتہ برس کی مستقل قیمت پر تخمینہ لگایا جائے تو اس شعبے کے کاروباری حجم میں گزشتہ سال کی نسبت 21.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چین کے 3 بڑے ٹیلی مواصلات اداروں ، چائنہ ٹیلی کام، چائنہ موبائل اور چائنہ یونی کام کی آمدن میں انٹرنیٹ ڈیٹا سینٹرز، بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسی ابھرتی خدمات کی بدولت اضافہ ہوا ہے اور یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 32.6 فیصد بڑھ کر 281.1 ارب یو آن ہو گئیں۔

اس شعبے میں نئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مستقل پیشرفت ہوئی۔ نومبر کے اختتام تک چین کے 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 22 لاکھ 90 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے، جو 2021 کے اختتام کی نسبت 8 لاکھ 62 ہزار زائد اور ملک کے تمام موبائل بیس اسٹیشنز کا 21.1 فیصد ہے۔

گزشتہ ماہ کے اختتام تک چین کی 3 ٹیلی کام کمپنیوں کے فائیو جی موبائل فون صارفین کی تعداد 54 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ چکی تھی جو گزشتہ برس کے اختتام سے 18 کروڑ 70 لاکھ اضافہ ہے۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ،تبت میں نوعمر لڑکیوں کے لیے سرطان کی مف...

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیار خطہ میں سرویکل سرطان کی ویکسین کے دائرہ کار میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ  3 سال میں 13 سے 14 برس کی نوعمر لڑکیوں کو مفت ویکسین لگائی جائے گی۔

خواتین اور بچوں بارے ایک کانفرنس میں علاقائی حکومت کی ورکنگ کمیٹی کے ساتھ  لی سانگ نے کہا کہ تبت 2021 سے 2025 تک خواتین کی ترقی کے علاقائی پروگرام کے تحت اسکول جانے کی عمر کی لڑکیوں میں سرویکل سرطان کی اسکریننگ کی شرح کو بھی 70 فیصد سے زائد تک بڑھائے گا۔

لی نے کہا کہ اس عرصے میں یہ خطہ چھاتی کے سرطان کی اسکریننگ کی شرح اور سرویکل سرطان کی تشخیص و علاج کو بہتر بنانا جاری رکھے گا۔

جنوری میں تبت نے اپنی 2022 کی سرکاری رپورٹ میں چھاتی اور سرویکل سرطان کی اسکریننگ اور علاج کو شامل کیا تھا، یہ اس کی خواتین کی صحت بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اس خطے نے 2012 کے بعد سے چھاتی اور سرویکل سرطان کے لئے 4 لاکھ سے زائد اسکریننگ کی ہے۔ علاقائی خواتین فیڈریشن کے اعدادوشمار کے مطابق 2021 کے اختتام تک تبت میں خواتین کی تعداد 17 لاکھ 50 ہزار تھی جو کل آبادی کے 47.8 فیصد کے مساوی ہے۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، 2021 کی جی ڈی پی کی شرح نمو پر نظرثانی

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی ادارہ برائے شماریات نے حتمی تصدیق کرتے ہوئے 2021 کے لئے ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے 8.4 فیصد کردیا ہے۔

قومی بیورو برائے شماریات نے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار ابتدائی تخمینہ سے 0.3 فیصد پوائنٹس زائد ہیں۔

نظرثانی شدہ تخمینہ کے مطابق 2021 میں چین کی مجموعی قومی پیداوار 1149.2 کھرب یوآن (تقریباً 165.2 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ ابتدائی تخمینے سے 556.7 ارب یوآن زائد ہے۔

چین کی مجموعی قومی  پیداوار کا تخمینہ دو مراحل سے گزرتا ہے  جو کہ ابتدائی تخمینہ اور حتمی توثیق ہے۔ حتمی تصدیق سالانہ شماریاتی اعدادو شمار ، حتمی مالی اکاؤنٹس، اور محکمانہ انتظامی ریکارڈ کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان کے ٹوکیو میں کرسمس اور نئے سال کا جشن

ٹوکیو(شِنہوا) تہواروں کے موسم میں جاپانی عوام کرسمس اور آمدہ نئے سال کا جشن منانے کے لیے ٹوکیو کی سڑکوں پر نکل آئے۔ چینی منطقہ البروج کے مطابق نیا سال خرگوش سے منسوب ہو گا۔

 

جاپان، ٹوکیو کے علاقے گنزا میں گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لئے ایک دکان پر نئے سال بارے میٹھا پکوان دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

 

جاپان، ٹوکیو کے علاقے شی بویا میں لوگ گلی میں کرسمس روشنیوں کے ساتھ چہل قدمی کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

جاپان، ٹوکیو کے علاقے ای بی سو کے ای بی سو گارڈن پلیس میں لوگ کرسمس روشنیوں کے ساتھ  اپنی تصا ویر بنا رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

جاپان، ٹوکیو کے علاقے گنزا میں خرگوش کے سال کو خوش آمدید کہنے کےلئے ایک دکان پر خرگوش سے سجاوٹ کی گئی ہے۔ (شِنہوا)

 

جاپان، ٹوکیو کے علاقے ای بی سو کے ای بی سو گارڈن پلیس میں لوگ کرسمس اور آمدہ سال منانے کے  لئے منعقدہ مو سیقی کی تقر یب  سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، دوسری بوسٹر خوراک کے لئے 13 اقسام کی نو...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں نوول کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ریاستی کونسل انٹر۔ایجنسی ٹاسک فورس کے ماہرین کے مطابق مشروط مارکیٹنگ یا ہنگامی استعمال کے لئے منظور شدہ نوول کرونا وائرس ویکسین کی کل 13 اقسام اب دوسری بوسٹر خوراک کے طور پر دستیاب ہیں۔

نوول کرونا وائرس کے خلاف ریاستی کونسل کے مشترکہ روک تھام اور تدارک میکانزم کے ماہرین نے کہا ہے کہ دوسری بوسٹر خوراکوں کے انتخاب میں اومی کرون کے خلاف مزاحمت کرنے والی ویکسین کو ترجیح دی جاتی ہے۔

جمعہ تک چینی مین لینڈ میں نوول کرونا وائرس ویکسین کی 3 ارب 46 کروڑ سے زائد خوراکیں دی جاچکی تھیں جس کے تحت 90 فیصد سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔

ماہرین کے مطابق ویکسی نیشن کے بعد اینٹی باڈیز کی سطح وقت کے ساتھ ساتھ کم ہو جائے گی، وائرس کی تبدیلی سے قوت مدافعت پر اثر انداز ہو نے کا امکان بڑھ جاتا ہے جس سے اینٹی باڈیز کم مئوثر ہوجاتی ہیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ مطالعے کے مطابق  بوسٹر ویکسین سے جسم میں مدافعتی میموری خلیات کو فعال کیا جاسکتا اور اینٹی باڈیز کی سطح میں اضافہ کیا جاسکتا ہے تاکہ شدید بیماری اور موت کی روک تھام کو مزید مئوثر کیا جاسکے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ جن اہل افراد کو بوسٹر خوراک نہیں ملی، انہیں وائرس کے خلاف بہتر تحفظ کے لئے جلد از جلد ویکسین لگوانی چاہئے۔

انفیکشن خطرے کی زیادہ زد میں آنے والی آبادی کے گروپوں، 60 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد، سنگین بنیادی صحت اور کم قوت مدافعت رکھنے والے افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پہلی بوسٹر خوراک کے 6 ماہ بعد دوسری بوسٹرخوراک حاصل کریں۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں چینی موسم بہار تہوار پر مبنی تق...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں آمدہ سال 2023 کے دوران چینی قمری سال نو کو منانے کے موضوع  پر مبنی تقریبات کا ایک سلسلہ جلد ہی منعقد ہو گا۔

ایک میڈیا کانفرنس کے مطابق چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت (ایم سی ٹی ) اور چائنہ انٹرنیشنل کلچر ایسوسی ایشن کے تحت مشترکہ طور پر منعقدہ تقریبات میں اس  موضوع پر مبنی آن لائن اور آف لائن سرگرمیوں کے علاوہ دیگر تقریبات، میلے اور نمائشیں شامل ہوں گی۔ چینی پیانو نواز  لانگ لانگ ثقافتی سفیر کے طور پر کام کریں گے۔

وزارت ثقافت اور سیاحت کے عہدیدار گاؤ ژینگ نے کہا  ہے کہ امریکہ کے فلاڈیلفیا اور نیویارک شہر میں اس موضوع پر مبنی  کنسرٹ 6 سے 7 جنوری تک  منعقد ہوں گے، اور 14 جنوری کو ایک شاندار کنسرٹ کی نشریات عالمی سامعین تک پہنچائی جائیں گی۔

اس میڈیا کانفرنس  کے دوران تقریبات کے لیے ماسکوٹس کی نقاب کشائی بھی کی گئی جو کہ مرکزی  اکیڈمی برائے فنون لطیفہ نے ڈیزائن کیے ہیں۔

ان میں چینی ثقافتی عناصر جیسا کہ خوش قسمتی کے بیگز کی تصاویر اور چینی روایتی منطقہ البروج سے خرگوش شامل ہیں۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ کثیرقطبی عالمی نظام کو د بانے میں کام...

ماسکو (شِنہوا) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا  ہے کہ واشنگٹن کی اپنی مکمل نظریاتی بالادستی برقرار رکھنے، تاریخ کے دھارے کو روکنے اور کثیر قطبی عالمی نظام کی تشکیل کوک چلنے کی کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔

طاس خبر ر ساں ادارے نے  لاوروف کے حوالے سے کہا ہے کہ جو کچھ ہم دوسرے براعظموں میں دیکھ رہے ہیں وہ سب چیزیں ہم اس وقت یورپ میں بھی دیکھ رہے ہیں جہاں امریکی پیغام رساں ہرریاست سے روس مخالف مئوقف اپنانے، پابندیوں میں  شریک ہونے اور روسی نمائندوں کے ساتھ بات چیت بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ تاریخ کے خاتمے کی اسی کوشش کی عکاسی ہے۔

انہوں نے روسی ذرائع ابلاغ کے سربراہان کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ تاہم تاریخ کے دھارے کو روکا نہیں جا سکتا اور واشنگٹن کی کثیر قطبی دنیا کی تشکیل کو دبانے اور اٹل تسلط قائم کرنے کی کوشش یقیناً ناکامی سے دوچار ہو گی۔

لاوروف نے واضح کیا کہ مستقبل قریب میں مغرب کے پاس  فائدہ اٹھانے کی  قوت کم رہ جائے گی اور جہاں تک عالمی معیشت کو چلانے کی بات ہے تو اس کے پاس کم موقع دستیاب ہو گا، اور وہ دوسرے ملکوں کے ساتھ بات چیت کرنے پر مجبور ہوگا۔

روسی وزیرخارجہ  نے کہا کہ ماسکو یقینی طور پر مغرب کے پیچھےنہیں چلے گا لیکن ان ملکوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گا جو دھوکہ دینے کی بجائے قابل اعتماد رہے ہیں۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے بین الاقوامی آمد پرنوول کرونا وائرس ک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا  ہے کہ چین دنیا بھرسے آنے والوں کے لیے 8 جنوری سے  نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ منسوخ کردے گا۔

منگل کو جاری ہونے والے اس بیان میں  کہا گیا ہے کہ چین آنے والے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ روانگی سے پہلے 48 گھنٹے کے اندر پی سی آرٹیسٹ کر وائیں۔ 

بیان کے مطابق مثبت ٹیسٹ کے حامل لوگوں کومشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کو اس وقت تک ملتوی کریں جب تک کہ ان کے ٹیسٹ منفی نہ آئیں۔

مسافروں کو چین کے سفارتی اور قونصلر مشن سے صحت  کوڈ کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ بیان کے مطابق وہ کسٹم کارڈ پر اپنی صحت کی صورتحال کا اندراج کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صحت کی خراب صورت حال یا بخار کی علامات کے حامل لوگ کسٹمز کی جانب سے اینٹی جن ٹیسٹ کرائیں گے۔

انہیں صحت یاب ہونے تک خود  کو گھر میں الگ تھلگ رہنے کا مشورہ دیا جائے گا یا ان کی صحت کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتال میں علاج فراہم  کیا جائے گا۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ،سابق فوجیوں کی کاروبار شروع کرنے میں مد...

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے سابق فوجی اہلکاروں کو  کاروبار شروع کرنے اور جدت طرازی میں مصروف ہونے میں مدد  فراہم کرنے کے لئے  ایک گائیڈ لائن جاری کی  ہے۔

سابق فوجیوں کے امور کی وزارت کی جانب سے  20 دیگر محکموں کے ساتھ مل کر جاری کردہ دستاویز کے مطابق بڑھتے ہوئے گارنٹی شدہ قرضوں جیسی  مالی معاونت کا جھکاؤ سابق فوجی  ارکان کے ذریعے چلائے جانے والےنئے  کاروباروں کے  آغاز کی جانب ہو گا۔

دیگر معاون اقدامات میں ٹیکس اور فیس میں کمی، کرایوں  کی ادائیگیوں اور سبسڈیز میں ترجیحی پالیسیاں اور کاروباری تربیت شامل ہے۔

گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کاروباروں  کو چلانے اور جدت طرازی کے لیے تجربہ کار افراد  کی صلاحیتوں کو بڑھانا، مارکیٹ میں ان کی شرکت کو فروغ دینا  اور سابق فوجی ارکان  کے لیے روزگار کے مزید مواقع  پیدا کرنا ہے۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سابق سینئر سیاسی مشیر پر فرد جرم عائد

بیجنگ (شِنہوا)چینی استغاثہ نے سابق سینئر سیاسی مشیر شین دی یونگ کے خلاف رشوت خوری کے مبینہ جرم کے الزام میں فرد جرم عائد کردی ہے۔

شین اس سے قبل  چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس قومی کمیٹی کی سماجی اور قانونی امور کی کمیٹی کے سربراہ تھے۔ وہ ایک مرتبہ سپریم پیپلز کورٹ کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) کے مطابق منگل کو عائد کردہ  فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ شین نے دوسروں کے لیے فوائد حاصل کرنے کی خاطر اپنے مختلف عہدوں  کا فائدہ اٹھایا اور بدلے میں خاص طور پر بھاری رقم اور تحائف قبول کیے۔

شین کا مقدمہ ژے جیانگ صوبے میں ننگ بو سٹی پروکیوریٹوریٹ نے دائر کیا ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے مدعا علیہ کو اس کے قانونی چارہ جوئی کے حقوق سے آگاہ کیا، اس سے پوچھ گچھ کی اور وکلاء کی رائے سنی۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ گوانگ ژو۔ تیزرفتار ریلوے ۔ 10...

چین ، شمالی صوبہ ہیبے کے شی جیا ژوآنگ میں شی جیا ژوآنگ ریلوے اسٹیشن سے ایک بلٹ ٹرین روانہ ہورہی ہے۔(شِنہوا)

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ گوانگ ژو۔ تیزرفتار ریلوے ۔ 10...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ مغربی ریلوے اسٹیشن پر ایک بلٹ ٹرین میں مسافروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ گوانگ ژو۔ تیزرفتار ریلوے ۔ 10...

چین ، وسطی صوبہ ہوبے کے ووہان میں ووہان ریلوے اسٹیشن کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ گوانگ ژو۔ تیزرفتار ریلوے ۔ 10...

چین ، وسطی صوبہ ہوبے کے ووہان میں ووہان ریلوے اسٹیشن سے ایک بلٹ ٹرین روانہ ہورہی ہے۔(شِنہوا)

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ گوانگ ژو۔ تیزرفتار ریلوے ۔ 10...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ مغربی ریلوے اسٹیشن پر ایک بلٹ ٹرین میں عملے کی  رکن ایک مسافر کی راہنمائی کررہی ہے۔(شِنہوا)

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلپائن،موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، اموات کی...

فلپائن میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد 13تک پہنچ گئی ہے،فلپائن قومی محکمہ آفات کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیلاب میں 13افراد ہلاک، 6زخمی اور 23لاپتہ ہو گئے ،ملک کے 18اضلاع پر مشتمل کم از کم 6علاقوں میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے 45ہزار 382افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،علاوہ ازیں 44ہزار سے زائد کنبے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت، کھانا دینے سے انکار پر شوہر نے بیوی ک...

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں کھانا دینے سے انکار کرنے پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق 38سالہ ملزم یوگیندر شریاواس ایک کلینک میں کمپائوڈر تھا جو کام سے واپس آیا تو اس نے 32سالہ منجیتا سے کھانا مانگا جس پر اس نے انکار کردیا اور دونوں میں جھگڑا ہونے لگا،لڑائی کے دوران یوگیندر نے اہلیہ پر کلہاڑی سے وار کیا جس کے بعد وہ چیخنے چلانے لگی، چیخوں کی آواز سن کر ان کے بچے 8سالہ بیٹا اور 10سالہ بیٹی وہاں پہنچے تو ماں کو خون میں لت پت دیکھا،بچوں نے یہ دیکھ کر فورا پڑوسیوں کو اطلاع کی جس کے بعد یوگیندر نے خود پولیس کو خبر دی اور اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے مطابق تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ جوڑے میں اکثر چھوٹی موٹی باتوں پر لڑائی جھگڑے ہوتے تھے تاہم اس نوعیت کی لڑائی پہلی مرتبہ ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب اور جاپان کے درمیان تعاون کے 15معا...

سعودی عرب اور جاپان کے درمیان تعاون کے 15معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے،سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ سعودی عرب جاپان سرمایہ کاری فورم کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ باہمی معاہدے باہمی سرمایہ کاری میں اضافہ اور تسلسل کو یقینی بنائیں گے، ان معاہدوں سے جاپانی حکومت کے اسٹریٹجک رجحانات کے مطابق سعودی عرب کے 2030 کے وژن کی توقعات کو پورا کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ جاپان دنیا میں ایک دوست اور بڑے اہم ملک کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے اس لیے جاپان کے ساتھ ہمارا تعاون 60سال سے زیادہ عرصے سے جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا، فریقین کے درمیان دستخط کیے گئے معاہدوں میں "مصنوعی ذہانت، کھیل، مالیات، بینکنگ خدمات، پولی ایسٹر کی ری سائیکلنگ، زراعت، خوراک، صنعت، مینوفیکچرنگ، تجارت، توانائی، ڈیجیٹلائزیشن، سمارٹ سٹیز اور پرسنلائزیشن" کے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جانوروں کے انسٹی ٹیوٹ میں موجود تیندوا بپھر...

بھارت کے شہر جورہٹ کی ایک فاریسٹ انسٹی ٹیوٹ میں تیندوے کے حملے میں 15افراد کو زخمی کردیا،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست آسام کے شہر جورہٹ میں پیش آیا جہاں ایک تیندوے نے رین فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے رہائشی ملازمین پر دھاوا بول دیا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے،ویڈیو میں کیمپس کے احاطے میں موجود تیندوے کو حفاظتی جالیوں سے چھلانگ لگا کر روڈ پر آتے ہوئے اور گاڑی پر بھی حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق تیندوے نے 24گھنٹوں میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں، خواتین اور بچوں سمیت 15افراد کو زخمی کیا ہے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا،محکمہ جنگلات کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ تیندوے کو پکڑنے اور اسے پرسکون کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جب کہ حکام کی جانب سے رہائشیوں کو گھر کے اندر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ نے پوتین کو قتل کرنے کی کوشش کی، روس

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ پر روسی صدرپوتین کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے،روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ لاوروف نے کہا کہ واشنگٹن باقی سب سے آگے نکل گیا ہے کہ پینٹاگون کے کچھ اہلکاروں نے کریملن کے سربراہ پر حملہ کرنے کی جو دھمکی دی تھی درحقیقت یہ دھمکی روسی ریاست کے سربراہ کو جسمانی طور پر ختم کرنے کی تھی،لاوروف نے خبردار کیا کہ اگر کوئی ایسے خیالات کی سرپرستی کرتا ہے تو اس طرح کے منصوبوں کے ممکنہ نتائج کے بارے میں احتیاط سے سوچنا چاہیے،لاوروف نے مغربی حکام کو ان کے اقدامات اور جوہری تصادم کے حوالے سے ان کے بیانات بھی یاد دلائے۔ لاروف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے حکمت عملی کو مکمل طور پر ترک کر دیا ہے ،روسی وزیر خارجہ نے یوکرین میں حکومت کی طرف سے کی جانے والی اشتعال انگیزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیف حکومت کی غیر منطقی اشتعال انگیزیوں کو بھی یاد رکھا جائے کہ صدر زیلنسکی نے نیٹو ممالک سے روس پر قبل از وقت جوہری حملے شروع کرنے کے لئے کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قابل قبول حد سے باہر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرین نے روس کو امن مذاکرات کی مشروط پیشکش...

یوکرین نے روس کو آئندہ سال فروری میں امن مذاکرات کی مشروط پیشکش کی ہے،غیر ملکیمیڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کے لئے اقوام متحدہ میں سربراہی اجلاس بلایا جائے جبکہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس ثالث بن سکتے ہیں،یوکرین کی جانب سے امن مذاکرات کے لئے یہ مطالبہ بھی سامنے آیا ہے کہ مذاکراتی عمل سے قبل روس کو عالمی عدالت انصاف میں اپنے جنگی جرائم کا سامنا کرنا ہوگا،ادھر روسی وزیر خا رجہ کا کہنا تھا کہ یوکرین اور روس میں شامل 4نئے علاقوں کو نازیوں سے پاک کیا جائے اور یہ علاقے غیر فوجی ہونے چاہئیں جبکہ ان تمام خطرات کو بھی ختم کیا جائے جو روس کی سلامتی کو لاحق ہیں،رپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے روس یوکرین جنگ میں ثالث بننے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جبکہ روسی صدر بھی اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ یوکرین تنازع پر روس تمام فریقین سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیرون ملک سے چین آنیوالے افراد کیلئے قرنطینہ...

چینی حکام نے کورونا کے باعث عائد پابندیوں میں مزید نرمی لاتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لئے قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک سے چین آنے والوں کے لئے لازمی قرنطینہ کی پابندی کو 8جنوری سے ختم کر دیا جائے گا،قبل ازیں چین کی جانب سے بیرون ملک مسافروں کے لئے قرنطینہ کی مدت 3 ہفتے سے کم کر کے 1 ہفتہ اور پھر بعد میں یہ پابندی محض 5روز تک محدود کر دی گئی تھی، تاہم اب چینی حکام نے قرنطینہ کی پابندی کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹویٹر کو امریکی سرکاری ایجنسیاں کنٹرول کرتی...

ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے "Twitter Files"کے زیر عنوان اپنے 9ویں انکشافات کو فری لانسر صحافی Matt Taibbiکے توسط سے کیا ہے ،طیبی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر شیئر کیا کہ ٹویٹر مختلف سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ مل کر بشمول ایف بی آئی، محکمہ خارجہ، سی آئی اے اور پینٹاگون کے تعاون سے نگرانی اور سنسرشپ کو نافذ کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی نے ٹویٹر پر سوشل میڈیا کی نگرانی اور سنسرشپ کا کردار ادا کیا ہے اور اس میں سرکاری ایجنسیاں شامل تھیں، طیبی نے کہا کہ زیر بحث درخواست میں ایف بی آئی کی سائبر تھریٹس یونٹ، فارن انفلوئنس ٹاسک فورس (ایف آئی ٹی ایف)کے ساتھ ساتھ مقامی پولیس، میڈیا اور مختلف سرکاری ادارے بھی شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ ٹویٹر کا بہت سے سرکاری اداروں کے ساتھ ایک گہرا مواصلاتی نیٹ ورک ہے، تائبی نے 29جون 2020کو، سان فرانسسکو میں ایف بی آئی کے ایک ایجنٹ، ایلوس چان، کے ٹویٹر اہلکار کو بتایا کہ ہمیں ایک دوسرے کو مطلع کرنے اور مدعو کرنے کی اجازت نہیں ہے،طیبی نے کہا کہ چان کی "دوسری سرکاری ایجنسی" کا مطلب سی آئی اے ہے، نے لکھا کہ پیغام کی بدولت یہ سمجھا گیا کہ ٹویٹر کے سابق منتظمین میں سے ایک سابق سی آئی اے ایجنٹ تھا،

انہوں نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ امریکی حکومت نہ صرف ٹویٹر کے ساتھ بلکہ تقریبا تمام بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے، طیبی نے دلیل دی کہ فیس بک، مائیکروسافٹ، ویریزون، ریڈٹ، پنٹیرسٹ جیسی کمپنیاں ان میں شامل ہیں،طیبی نے ای میلز شائع کیں جن میں ٹویٹر کے حکام کے ساتھ ایف بی آئی اور سی آئی اے کے درمیان باقاعدہ بات چیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی میٹنگز خاص طور پر ایف آئی ٹی ایف کے ساتھ "بیرونی مسائل" سے نمٹنے کے لیے طے ہوتی ہیں،انہوں نے کہاکہ امریکی حکومت نے ٹویٹر حکام پر دبا ئوڈالا کہ وہ انتخابات میں اس پلیٹ فارم میں "غیر ملکی مداخلت" کے حوالے سے بیان دیں،لایلون مسک 3ہفتوں سے ٹوئٹر کی سابق انتظامیہ کی اندرونی خط و کتابت کو صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ شیئر کر کے انکشاف کر رہے ہیں،ٹویٹس تھریڈ سے پتہ چلتا ہے کہ ٹویٹر کی سابقہ انتظامیہ نے اپنے سیاسی خیالات کی وجہ سے مواد میں جانبدارانہ مداخلت کی،اب تک ہونے والے انکشافات میں امریکی صدر جو بائیڈن کی ٹیم کی درخواست پر انتخابی عمل کے دوران سامنے آنے والے بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن سے تعلق رکھنے والی لیکس کی سنسرنگ، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکائونٹ کی معطلی اور اس طرح کے مسائل شامل ہیں۔ جیسا کہ امریکی فوج کی جانب سے ٹویٹر کی سابقہ انتظامیہ کی معطلی، یہ بھی انکشاف ہوا کہ وہ مشرق وسطی میں اپنی جوڑ توڑ کا آلہ کار تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مستونگ میں غیرت کے نام پر میاں بیوی سمیت 3 ا...

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر نوجوان کو بیوی اور والدہ کے ساتھ قتل کردیا۔ ایس ایچ او مستونگ تھانہ نورحسین لہڑی کے مطابق واقعہ مستونگ کے علاقے کلی پدہ میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں شوہر اور بیوی سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ نور حسین لہڑی کا کہنا ہے کہ ظہیر احمد نے فریدہ بی بی نامی لڑکی سے چار پانچ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ مقتول ظہیر احمد کا تعلق مستونگ جبکہ مقتولہ کا تعلق سبی ہے، فائرنگ سے لڑکے کی والدہ فاطمہ بی بی بھی جاں بحق ہوئی ہیں۔ ایس ایچ او کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں لڑکی کے خاندان کے ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔ تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارورائی شروع کردی گئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لیگی ایم این اے چودھری اشرف کو اینٹی کرپشن پ...

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ممبر قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف کو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کر لیا، چودھری محمد اشرف پر سرکاری اراضی پر قبضے، جعلسازی اور فراڈ کے الزامات ہیں۔ گرفتار ملزم چودھری محمد اشرف ساہیوال کے حلقہ نمبر 161 سے مسلم لیگ(ن)کے ممبر نیشنل اسمبلی ہیں، ملزم کو 157 ایکڑ 1 کنال 16 مرلے سرکاری اراضی پرقبضے، جعلسازی اور فراڈ پر گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ملزم چودھری محمد اشرف پر الزام ثابت ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے اہلکاروں نے گرفتار کیا، ملزم نے ایک فرضی شخص شریف احمد ہاشمی کو جعلی الاٹی ظاہر کر کے سرکاری رقبہ پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 18/22 درج کر کے لیگی رہنما محمد اشرف کو گرفتار کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ نے تھیٹر رات ساڑھے 11 بجے تک...

لاہور ہائیکورٹ نے شہر بھر کے تھیٹر رات ساڑھے 11 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر تھیٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تھیٹر رات ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 بجے تک کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے اور رات 10 بجے کے بعد کھلنے والے تھیٹرز کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس معطل کیے جائیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا کہ تھیٹرز رات10 بجے بند کر دیے جائیں۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اسموگ کے تدارک کے لیے سب اقدامات کر رہے ہیں، بڑوں اور بچوں کا معاملہ ہے، سب کچھ شہریوں کے لیے کر رہے ہیں، اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے شہری بھی اپنا لائف اسٹائل بدلیں۔ جسٹس شاہد کریم نے لا افسر سے مکالمے میں کہا کہ عدالت نے کمرشل ایریاز بند کرنے کا حکم دیا تھا اور آپ نے تھیٹر بھی بند کروانے شروع کردیے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان اور ازبکستان کا تجارتی اور اقتصادی ر...

وزیراعظم میاں شہبازشریف سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی قیادت میں اعلی سطح وفد نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران وزیراعظم کا دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے عزم کا اعادہ کیا گیا اور وسط ایشیائی ممالک کو سڑکوں اور ریلوے کے ذریعے روابط بڑھانے کی پیشکش کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رابطوں کے فروغ سے تجارتی سرگرمیوں سے خطے میں امن اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، کاروباری شخصیات کے روابط سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ ملاقات کے دوران ازبک وفد نے پاکستان میں اقتصادی وزارتوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، ازبکستان کے نائب وزیراعظم نے تجارتی شعبے میں ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے دونوں ملکوں کی تاجر برادری کے درمیان نتیجہ خیز بات چیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ازبک وفد نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کا تعلقات کو مزید وسعت دینے پر شکریہ ادا کیا، ازبک نائب وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری شخصیات کے روابط سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، دونوں ممالک کی دوستی وقت گزرنے کے ساتھ مزید گہری اور مضبوط ہو رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں 8,767 ہاوسنگ سوسائٹیز میں 6ہزار...

پاکستان میں 8,767 ہاوسنگ سوسائٹیز میں 6ہزار رجسٹرڈ نہیں، اسلام آباد میں ہاوسنگ سوسائٹیوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی ، حکومت کو زرعی زمینوں کو غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں سے بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات نے پاکستان اور باقی دنیا میں غذائی تحفظ کے لیے ایک چیلنج بنا دیا ہے۔ پاکستان خاص طور پر حالیہ سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس نے زرعی زمینوں کے بڑے حصے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آنے والے مہینوں میں غذائی تحفظ کو بڑھتے ہوئے خطرے کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے۔وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ایک اہلکار نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کے باعث آنے والے مہینوں میں ملک میں خوراک کی قلت کا خدشہ ہے۔

خاص طور پر پاکستان اتنی گندم پیدا نہیں کر سکتا کہ وہ اپنی ضروریات پوری کر سکے، اس لیے اسے ڈالر میں گندم درآمد کرنا پڑے گی جس سے غیر ملکی ذخائر پر بھی دبا وپڑے گا۔اہلکار نے کہا کہ گلوبل وارمنگ اور بڑھتی ہوئی آبادی پاکستان میں غذائی عدم تحفظ کا بڑا سبب ہیں۔ اس وقت پاکستان کی آبادی تقریبا 225 ملین ہے جو اسے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بناتا ہے۔بڑھتی ہوئی آبادی کا مطلب ہے کہ انہیں مزید مکانات کی ضرورت ہے جو زیادہ تر زرعی زمینوں پر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں تقریبا 8,767 ہاوسنگ سوسائٹیز ہیں جن میں سے تقریبا 6,000 متعلقہ سرکاری محکمے میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ صرف اسلام آباد میں ہاوسنگ سوسائٹیوں کی کل تعداد 150 سے تجاوز کر گئی ہے۔اہلکار نے کہا کہ حکومت کو زرعی زمینوں کو غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں سے بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ توسیع پذیر ہاوسنگ اسکیموں سے زرعی استعمال کے لیے اراضی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ آبپاشی کے پانی کی ناکافی دستیابی، غذائی فصلوں کی سست نشوونما، ذخیرہ کرنے کی ناکافی صلاحیت، فصل کے بعد ہونے والے زیادہ نقصانات، کمزور انتظام، بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ اور مہنگائی بھی پاکستان میں غذائی عدم تحفظ میں اضافے کی وجوہات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی وسائل، ہنرمند مزدور، ٹیکنالوجی، نقل و حمل اور مارکیٹنگ کے حوالے سے تحقیق اور موثر پالیسیاں پاکستان میں خوراک کی کمی کے خطرے کو کم کر سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے ذرائع ہیں جن کے ذریعے پاکستان میں خوراک کی حفاظت پر دباو آئے گا۔ قلیل سے درمیانی مدت میں تھوڑی مقدار میں زمین کاشت کی جا سکتی ہے، خاص طور پر گندم کے لیے، تکنیکی حدود کی وجہ سے، اور ربیع کے موسم میں نہری آبپاشی والے علاقوں میں پانی کی فراہمی محدود ہوتی ہے۔ کھاد کے غیر متوازن استعمال کے ساتھ ساتھ پانی جمع ہونے کی وجہ سے زمین کی کٹائی ہوتی ہے۔اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل کا اندازہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے پاکستان میں سالانہ نقصان جی ڈی پی کے 9.1 فیصد تک ہو سکتا ہے جو جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہو گا۔ اہلکار نے کہا کہ کاربن ٹیکس کا نفاذ اور بارڈر کاربن ایڈجسٹمنٹ سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عوامی آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوںکی ترسی...

پاکستان میں مالی سال 2021-22 کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوںکی ترسیل اور تقسیم کے دوران 22ہزار گیگا واٹ سے زائد بجلی ضائع ہوئی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں بہت زیادہ امکانات کے باوجود اس سمت میں تبدیلی معمولی رہی ہے۔پاکستان میں دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیوں کی شکل میں سطح آب کے نظام کا ایک بڑا نیٹ ورک، روزانہ اوسطا ساڑھے نو گھنٹے دھوپ، اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ونڈ کوریڈورز موجود ہیں۔سینٹر فار بزنس اینڈ اکنامک ریسرچ کے ریسرچ اکانومسٹ اعجاز علی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے حوالے سے بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے لیکن اس کا ابھی تک مکمل ادراک نہیں ہوسکا ہے اور اس سمت میں تبدیلی سست روی کا شکار ہے۔ پاکستان میں گرین انرجی ٹیکنالوجیز کی مارکیٹ نسبتا کمزور ہے اور روایتی ٹیکنالوجیز کے مقابلے میں اس کی شرح کم ہے۔

عام لوگوں کی بیداری اور روایتی بجلی فراہم کرنے والوں کے ساتھ اس کا غلط سمجھا جانے والا معاشی مقابلہ اس تاخیر کی پیشرفت کا سبب ہے۔ ترقی یافتہ انفراسٹرکچر کی کمی قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی کے پھیلا کو روکنے کا ایک اور عنصر ہے کیونکہ ٹرانسمیشن لائنوں کے نیٹ ورک کی کمی کی وجہ سے ملک کے غیر ترقی یافتہ حصوں میں بجلی کی ضرورت بہت کم ہے۔نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان کے انرجی کنسلٹنٹ سید مجاہد شاہ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کی متعدد پالیسیاں اور کچھ مثبت پہلو ہیں۔تاہم مجموعی طور پر اس بارے میں اب بھی سوالات موجود ہیں کہ آیا یہ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں بڑی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے کافی ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہاحال ہی میں حکومت نے قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کے لیے ایک بڑا اور چیلنجنگ اقدام اٹھایا ہے لیکن پاکستان کا قومی گرڈ اس وقت اچھی حالت میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کو زیادہ موثر طریقے سے جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے تکنیکی تبدیلی نہیں کی گئی ہے کیونکہ اس میںبے قاعدگی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی سالانہ اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2021-22 کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوںکی ترسیل اور تقسیم کے ذریعے 22,298 گیگا واٹ بجلی ضائع ہوئی۔ اس کے نتیجے میں پاکستان کو تقسیم کے نظام کے کمزور ہونے اور گرڈ کے زیادہ نقصانات کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے نظام کے لیے اعلی درجے کے شمسی اور ہوا کے وسائل کو استعمال کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کی پیداوار کو تیز کرنے کے لیے گرڈ کی توسیع، ٹرانسمیشن لائنوں کو بہتر بنانے اور ضروری ترمیمات کی ضرورت ہے۔قابل تجدید توانائی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے حکومت کو ٹیرف کے نظام کو معقول بنانے اور پاور سیکٹر کی ترسیل اور تقسیم کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے مزید سرکاری اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لیے بلوں کی بروقت وصولیوں کو یقینی بنانا ہوگا۔ اور سب سے آخر میں، چوری اور نااہلی کو کم کرنے کے لیے گورننس کے ڈھانچے کو بہتر کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیسلے پاکستان کے آپریٹنگ منافع میں38 فیصد اض...

نیسلے پاکستان لمیٹڈ کا آپریٹنگ منافع 38 فیصد اضافے کے ساتھ 15 ارب روپے سے 21 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق نیسلے پاکستان لمیٹڈ کا مجموعی منافع 30 ستمبر 2022 کو ختم ہونے والے پہلے نو مہینوں میں 120 بلین روپے تک پہنچ گیاجو پچھلے سال کی اسی مدت میں 100 بلین روپے تھا۔اسی طرح آپریٹنگ منافع 38 فیصد اضافے کے ساتھ 15 ارب روپے سے 21 ارب روپے تک پہنچ گیا۔قبل از ٹیکس منافع 42فیصد بڑھ کر 18 ارب روپے ہو گیا جو پہلے 12 ارب روپے تھا۔ بعد از ٹیکس منافع سال بہ سال 25 فیصد بڑھ کر 11 ارب روپے ہو گیا۔ 2021 کے دوران کمپنی کا مجموعی منافع 2020 میں 34 ارب روپے سے 16 فیصد بڑھ کر 40.49 بلین روپے ہو گیا۔کمپنی کا آپریٹنگ منافع 2021 میں 21.57 بلین روپے رہا، جو 2020 میں 16.06 بلین روپے سے 34 فیصد زیادہ ہے جس میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قبل از ٹیکس منافع 17.95 بلین روپے رہا، جو کہ مالی سال 20کے 12.59 بلین روپے سے 43 فیصد زیادہ ہے۔ بعد از ٹیکس منافع 8.88 بلین روپے سے بڑھ کر 12.76 بلین روپے ہو گیاجس میں سال بہ سال 44 فیصد اضافہ ہوا۔2018 میں فی حصص آمدنی 254.57 روپے تھی

لیکن 2019 میں گر کر 162.17 روپے رہ گئی، اس سے پہلے وہ 2020 میں 195.91 روپے اور 2021 میں 281.55 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔31 دسمبر 2021 تک، ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ان کی شریک حیات اور نابالغ بچے کمپنی کے کل حصص کے 4.1 فیصد کے مالک تھے۔ ایسوسی ایٹڈ کمپنیاں، انڈرٹیکنگز، اور متعلقہ فریق 81.51 فیصد حصص کے مالک تھے۔ اداروں، پبلک سیکٹر کی کمپنیوں اور کارپوریشنوں کے پاس 1.12فیصد حصص تھے، جب کہ عام لوگوںکے پاس 12.75فیصدحصص تھے۔2016 سے 2018 تک، آپریٹنگ منافع اور ٹیکس سے پہلے اور بعد کے منافع نے ملا جلا لیکن مثبت رجحان دکھایا۔ 2019 سے 2021 تک تینوں کے منافع میں اضافہ ہوتا رہا۔پچھلے چھ سالوں سے مجموعی منافع اور ٹیکس سے پہلے اور بعد میں منافع سب مثبت رہے ہیںجو کاروبار کے لیے کافی حوصلہ افزا ہے۔ مجموعی طور پرکاروبار منافع بخش ہے اور منافع کے لیے سرمایہ کاری کرنے کے لیے ایک موزوں کمپنی ہے۔نیسلے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جسے اب منسوخ شدہ کمپنیز آرڈیننس1984اب کمپنیز ایکٹ، 2017 کے تحت پاکستان میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ کمپنی سوئس میں قائم پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔ کمپنی بنیادی طور پر ڈیری، غذائیت، مشروبات اور کھانے کی مصنوعات بشمول درآمد شدہ اشیا کی تیاری، پروسیسنگ اور فروخت میں مصروف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ رواں مالی سال ک...

اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ رواں مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی میں 29.41 فیصد کے منافع کے ساتھ بجلی کے شعبے میں سرفہرست رہی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ نے رواں مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبرمیں 29.41 فیصد کے خالص منافع کے مارجن کے ساتھ بجلی پیدا کرنے کے شعبے کی قیادت کی۔ پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن سیکٹر کے تین سب سے زیادہ منافع بخش ممبران میںحب پاور کمپنی لمیٹڈ اور کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ بھی شامل تھے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی بنیاد پر، حبکو نے 77.3 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ پاور سیکٹر کی قیادت کی۔ جبکہ کیپکو 23.4 بلین روپے اور اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ 7.8 بلین روپے کے مارکیٹ کیپس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور پانچویں نمبر پر رہے۔مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی کے دوران اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ نے 1.07 بلین روپے کی فروخت سے 971 ملین روپے کا سب سے زیادہ خالص منافع کمایا۔

اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ کا مجموعی منافع اور خالص منافع کا مارجن بالترتیب 32.6فیصد اور 29.41فیصدبتایا گیا۔ اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ نے اپنے شیئر ہولڈرز کے لیے 3 روپے فی حصص کی آمدنی حاصل کی۔ اس طرح اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ کے سرمایہ کاروں نے مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مارکیٹ میں کمی پر کمائی کی۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حبکو کا منافع 25.56فیصدکے خالص منافع کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ اس نے اپنے سرمایہ کاروں کے لیے 3.43 روپے کی قدر پیدا کی۔ حبکو نے مارکیٹ کے ساتھ کمزور مثبت تعلق ظاہر کیا، اس طرح مارکیٹ میں مندی کے رجحان سے متاثر ہوا، اور اس دوران اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ سے کم منافع ظاہر کیا۔کیپکو نے پاور سیکٹر کی سرفہرست تین فرموں میں 22 بلین روپے کی سب سے زیادہ فروخت کی، لیکن یہ مجموعی منافع کا تناسب صرف 6.9 فیصد ہی پیدا کر سکی۔ کیپکو نے پہلی سہ ماہی میں 9.22فیصدکا خالص منافع اور 2.40 روپے کی فی حصص قدر کمائی۔ پاور سیکٹر کی سرفہرست تین فرموں میں سے کیپکو کے منافع نے کے ایس ای 100کے ساتھ سب سے زیادہ تعلق ظاہر کیا اور تیسرا سب سے بڑا خالص منافع حاصل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شا...

ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار3 سو 21 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 179 میگاواٹ ہے، بجلی کی طلب 13 ہزار500 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پن بجلی سے 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 1ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار پانچ ہزار5 سو55 میگاواٹ ہے، شمسی توانائی سے 32 میگاواٹ اور بگاس سے 42 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ نیوکلیئر پاور پلانٹس 2 ہزار 50میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ ملک بھر میں چار گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں تیل و گیس کے ذخائر دریا...

ڈیرہ اسماعیل خان میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن کے بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دریافت ہونے والے تیل اورگیس کے ذخائر سے یومیہ 39.12 ملین مکعب کیوبک فیٹ گیس اوریومیہ 1840 بیرل تیل حاصل ہوگا۔ چند روز قبل سندھ میں بھی تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ موجودہ کیلنڈر سال کے دوران تیل اور گیس کی یہ 15 ویں دریافت ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم نے تیل وگیس کے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سے تیل اور گیس کی درآمدات پر انحصار میں کمی واقع ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قوم کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ملک ڈبونے والو...

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی قوم کا اعتماد بحال کرنا ہے تو پاکستان کو ڈبونے والے کرداروں کو بے نقاب کرنا ہوگا، قوم کا اعتماد تب بحال ہوگا جب انصاف پر مبنی فیصلے دیے جائیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نوازشریف اور بے نظیر بھٹو نے ایک ہی دن پاکستان آنے کا اعلان کیا تو ایک ہی دن دونوں پر قاتلانہ حملہ ہوا، ماضی میں بے نظیر اور نوازشریف پر قاتلانہ حملے ہوئے، روز روز کے لانگ مارچ سے ملکی جمہوریت کمزور ہو رہی ہے، لاڈلہ آج بھی لاڈلا نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ پر ڈبل گیم کرنے کا الزام لگایا، عمران خان کا کردار دنیا جانتی ہے، ہمارا موازنہ آج سے کیا جا رہا ہے، ہمارا موازنہ اگر کرنا ہے تو 2017 سے کریں، قوم کا اعتماد تب بحال ہوگا جب آپ انصاف پر مبنی فیصلے دیں گے، آج بتایا جائے کہ نوازشریف کا گناہ کیا تھا۔ جاوید لطیف نے کہا کہ اگر پاکستانی قوم کا اعتماد بحال کرنا ہے تو پاکستان کو ڈبونے والے کرداروں کو بے نقاب کرنا ہوگا، اعتراف کرنا ہوگا کہ ہم سے زیادتیاں ہوئیں، ایک نئی خواہش کی تکمیل میں ہم نے پاکستان کا بیڑاغرق کر دیا، اداروں کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا اپنا کام کرنا ہوگا، معاشی اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخا...

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 31 دسمبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات ملتوی کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد انتخابات ملتوی کئے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون اور سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف پیش ہوئے اور اسلام آباد کی یونین کونسلز میں اضافے کے کے حق میں دلائل دیے۔ اشتر اوصاف نے کہا کہ اسلام آباد کی آبادی میں اضافے کے باعث یوسیز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا، اس سے قبل یونین کونسلز کی تعداد 50 سے بڑھا کر 101 کی گئی تھی، اب یونین کونسلز کی تعداد بڑھا کر 125 کی گئی ہے۔ ممبر نثار درانی نے کہا کہ جون میں یونین کونسلز کی تعداد 101 کی گئی، 6 ماہ کے اندر اسلام آباد کی آبادی کیسے اتنی بڑھ گئی؟۔ ممبر ای سی پی اکرام اللہ خان نے کہا کہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق اسلام آباد کی آبادی میں اتنا اضافہ نہیں ہوا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں دو مرتبہ حلقہ بندیاں کرچکا ہے، حکومت کو پہلے یونین کونسلز میں اضافے کا خیال کیوں نہیں آیا، ہر صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی، حکومتیں ہر دوسرے دن الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیتی ہیں، خدشہ ہے حکومت حلقہ بندی کے بعد دوبارہ یونین کونسلز میں ردوبدل نہ کردے۔

دورانِ سماعت چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد میں 2 بار حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں اور پنجاب میں بھی 2 بار حلقہ بندیاں ہوچکی، تیسری بار ہونے جارہی ہیں، حکومت کو پہلے خیال کیوں نہیں آیا کہ وقت پر یوسیزبڑھا لینی چاہئیں، اب جب شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے تو یوسیز بڑھانا چاہ رہے ہیں، حکومت نے کمیشن کو ایک پیچیدہ صورتحال میں ڈال دیا ہے، آئین کے آرٹیکل 148 میں لکھا ہے کہ لوکل قانون کے مطابق الیکشن کروانے ہیں، اب وہ قانون ہی بدل دیا جائے تو پھر کیا کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کوئی ایسی قانون سازی ہو کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن اپنے وقت پر ہوں، ہمیں صوبوں میں بھی بلدیاتی انتخابات کے لیے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میئرکا انتخاب ڈائریکٹ کردیا گیا ہے، ہمارے پاس تو ان کے کاغذات نامزدگی بھی نہیں، کیا پتا کل پھر یونین کونسل کی تعداد کم کردی جائے۔ سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ ہم پارلیمنٹ کو لکھیں گے کہ بلدیاتی انتخابات بروقت مکمل ہونے چاہئیں، آئین میں بلدیاتی انتخابات کرانا لازم ہے، خدشہ ہے حکومت حلقہ بندی کے بعد دوبارہ یونین کونسلز میں ردوبدل نہ کردے، حکومت کہیں تو اس چیز کو روکے، حکومتیں ہر دوسرے دن الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرکے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیتی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے وکیل بابر اعوان نے یوسیز کی تعداد میں اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ابھی تک بل کی حتمی منظوری نہیں ہوئی، یونین کونسلز میں اضافے کے بل کی حتمی منظوری ابھی نہیں ہوئی، بلدیاتی انتخابات بل کی صدر مملکت نے منظوری نہیں دی، صدر مملکت یکم جنوری تک بلدیاتی انتخابات کا قانون واپس بھجوا سکتے ہیں، وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بغیر یوسیز کی تعداد میں تبدیلی کردی۔ بابر اعوان نے الیکشن 31 دسمبر کو کرانے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا کہ 3 دن قبل کہنا بلدیاتی انتخابات نہ کرائیں یہ آئین کے ساتھ مذاق ہے، جو مرضی قانون لے آئیں الیکشن کمیشن 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے۔ جماعت اسلامی کے وکیل حسن جاوید نے الیکشن بروقت کرانے کے حق میں دلائل دیے کہ اسلام آباد کے قیام کے 50 سال بعد بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے، دو سال سے اسلام آباد میں عوام کی نمائندگی نہیں ہے، اگر انتخابات سے ایک رات قبل حکومت نوٹیفکیشن کرتی تو کیا الیکشن رک جاتا؟ انتخابی عمل میں حکومت کی مداخلت نہیں ہوتی، پولنگ سے چند دن قبل انتخابات ملتوی کرنا عوام کی توہین ہوگی۔ دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے وفاقی حکو حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے۔ کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد انتخابات ملتوی کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا جزائر سولومن کے سفیرکے انتقال پر تعزی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ نے اپنے ملک میں تعینات جزائر سولومن کے سفیر جان موفت فوگوئی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

جزائر سولومن کی وزارت خارجہ و بیرونی تجارت کے گزشتہ روز کے اعلان کے مطابق فوگوئی کا دل کا دورہ پڑنے سے بیجنگ میں انتقال ہواہے۔

 

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے پیر کو کہا کہ ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے جزائر سولومن کے وزیر خارجہ کو ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے اور جزائر سولومن اور سفیر فوگوئی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

ماؤ نے کہا کہ چین میں جزائر سولومن کے پہلے سفیر کے طور پر، فوگوئی نے دو طرفہ تعلقات کی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا۔

 

ترجمان نےکہا کہ ہمیں ان کے اچانک انتقال پر افسوس ہے۔ اوراس حوالے سے فالو اپ مسائل کو حل کرنے کے لیے جزائر سولومن کی فعال مدد کی جارہی ہے۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے مسافر طیارے سی 919 کی تصدیقی پروازوں...

شنگھائی (شِنہوا) چین کے مسافر طیارے سی 919 نے پیر کو شنگھائی ایئرپورٹ سے بیجنگ کے ایک ائرپورٹ تک پہلی ویلیڈیشن پرواز کی جس کے دوران طیارے کی تمام تیکنیکی کارکردگی کی تصدیق کی گئی۔

 

یہ پرواز مسافر طیارے کے 100 گھنٹوں پر محیط ویلیڈیشن دورانیے کی شروعات تھی،جو فروری 2023 کے وسط تک جاری رہے گا۔ تجارتی آپریشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے جانچ کے اس عمل میں سی 919 کے قابل بھروسہ ہونے کی تصدیق کی جائے گی۔ جس کا مقصد اس کی حفاظت اور کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔

 

سی 919 چین کا پہلا ملکی ساختہ بڑا جیٹ لائنر ہے۔

 

سی 919 کے لانچ آپریٹر چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز کے مطابق، 100 گھنٹے کی ویلیڈیشن پرواز کے عمل میں ہوائی جہاز ملک کے کئی شہروں بشمول بیجنگ، چھینگڈو، شی آن، ہائیکو اور چھنگ ڈاؤ میں لینڈنگ کرے گا۔

 

پہلا سی 919 طیارہ اس ماہ کے شروع میں چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کو فراہم کیا گیا تھا۔

 

چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز نے کہا کہ پائلٹس، فلائٹ اٹینڈنٹ اور دیکھ بھال کے عملے کے پہلے گروپ نے اپنی تربیت مکمل کر لی ہے، اور اہم عہدوں پر تعینات اہلکاروں کو مزید تربیت دی گئی ہے۔

 

چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی طرف سے تصدیق شدہ پرواز کے عمل کے نتائج کا جائزہ اور معائنہ کیا جائے گا، اور اگر ٹیسٹ کے نتائج تسلی بخش ثابت ہوئے تو ایئر لائن کو سی 919 طیارے کے لیے آپریٹنگ پرمٹ جاری کیا جائے گا۔

 

توقع ہے کہ یہ ہوائی جہاز 2023 کے موسم بہار میں چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کے تجارتی آپریشن میں شامل کیاجائے گا۔ 

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ،تبت میں نوعمر لڑکیوں کے لیے سرطان کی مف...

چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیار خطہ میں سرویکل سرطان کی ویکسین کے دائرہ کار میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ 3 سال میں 13 سے 14 برس کی نوعمر لڑکیوں کو مفت ویکسین لگائی جائے گی۔خواتین اور بچوں بارے ایک کانفرنس میں علاقائی حکومت کی ورکنگ کمیٹی کے ساتھ لی سانگ نے کہا کہ تبت 2021 سے 2025 تک خواتین کی ترقی کے علاقائی پروگرام کے تحت اسکول جانے کی عمر کی لڑکیوں میں سرویکل سرطان کی اسکریننگ کی شرح کو بھی 70 فیصد سے زائد تک بڑھائے گا۔لی نے کہا کہ اس عرصے میں یہ خطہ چھاتی کے سرطان کی اسکریننگ کی شرح اور سرویکل سرطان کی تشخیص و علاج کو بہتر بنانا جاری رکھے گا۔جنوری میں تبت نے اپنی 2022 کی سرکاری رپورٹ میں چھاتی اور سرویکل سرطان کی اسکریننگ اور علاج کو شامل کیا تھا، یہ اس کی خواتین کی صحت بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔اس خطے نے 2012 کے بعد سے چھاتی اور سرویکل سرطان کے لئے 4 لاکھ سے زائد اسکریننگ کی ہے۔ علاقائی خواتین فیڈریشن کے اعدادوشمار کے مطابق 2021 کے اختتام تک تبت میں خواتین کی تعداد 17 لاکھ 50 ہزار تھی جو کل آبادی کے 47.8 فیصد کے مساوی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ میں ٹیسلا کے 10 ہزارویں سپر چا...

شنگھائی(شِنہوا)چینی مین لینڈ میں ٹیسلا کے 10 ہزارویں سپر چارجر نے کام شروع کر دیا ہے۔

 

امریکی کار ساز کمپنی نے پیر کے روز بتایا کہ سپر چارجر شنگھائی کے مالیاتی مرکز لو جیا زوئی کی ایک معروف عمارت اورینٹل پرل ٹاور کے نیچے واقع ہے۔

 

کمپنی نے رواں سال ستمبر کے مہینے میں چین کے وسطی صوبہ ہونان میں چینی مین لینڈ میں اپنا 9 ہزارواں سپر چارجر نصب کیا تھا۔

 

نومبر کے دوران ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری نے 1 لاکھ 291 الیکٹرک گاڑیوں کی ترسیل کی تھی جو ماہانہ بنیادوں پر ایک نئی بلند سطح ہے۔

 

2022ء کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران شنگھائی فیکٹری سے 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیوں کی ترسیل کی جا چکی ہے۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، 2021کی جی ڈی پی کی شرح نمو پر نظرثانی

چین کے قومی ادارہ برائے شماریات نے حتمی تصدیق کرتے ہوئے 2021 کے لئے ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے 8.4 فیصد کردیا ہے۔قومی بیورو برائے شماریات نے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار ابتدائی تخمینہ سے 0.3 فیصد پوائنٹس زائد ہیں۔نظرثانی شدہ تخمینہ کے مطابق 2021 میں چین کی مجموعی قومی پیداوار 1149.2 کھرب یوآن (تقریبا 165.2 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ ابتدائی تخمینے سے 556.7 ارب یوآن زائد ہے۔چین کی مجموعی قومی پیداوار کا تخمینہ دو مراحل سے گزرتا ہے جو کہ ابتدائی تخمینہ اور حتمی توثیق ہے۔ حتمی تصدیق سالانہ شماریاتی اعدادو شمار ، حتمی مالی اکانٹس، اور محکمانہ انتظامی ریکارڈ کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان کے ٹوکیو میںکرسمس اور نئے سال کا جشن

تہواروں کے موسم میں جاپانی عوام کرسمس اور آمدہ نئے سال کا جشن منانے کے لیے ٹوکیو کی سڑکوں پر نکل آئے۔ چینی منطقہ البروج کے مطابق نیا سال خرگوش سے منسوب ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان ، بم دھماکے میں صوبائی پولیس سربرا...

کابل(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں ایک دھماکے کے باعث صوبائی پولیس سربراہ ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

 

وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافی تاکور نے پیر کے روز شِنہوا کو بتایا کہ بدقسمتی سے آج صبح صوبہ بدخشاں میں ایک دھماکے کے باعث صوبائی پولیس کے سربراہ مولوی عبدالحق ابوعمر ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ 

 

اہلکار نے افغانستان کے عوام دشمنوں کو دھماکہ کی منصوبہ بندی کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تصدیق کی کہ پولیس نے حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

جنگ زدہ افغانستان میں اتوار کے بعد سے اب تک یہ دوسرا دھماکہ ہے ۔ اتوار کے روز کابل کے پولیس ضلع 6 میں ہونیوالے دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسزاور اقوام...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت زراعت کے زیر انتظام قومی زرعی تحقیقاتی ادارے چینی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (سی اے اے ایس)نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت (ایف اے او)کے ساتھ انوویشن پلیٹ فارم کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

 

سی اے اے ایس کے مطابق، معاہدے کا مقصد زرعی تحقیق، سائنس اور ٹیکنالوجی کی اختراعات کے ساتھ ساتھ زراعت اور خوراک کے نظام کی تبدیلی اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔

 

سی اے اے ایس کے صدر وو کونگ منگ نے کہا کہ ان کا ادارہ عالمی نقطہ نظر کے ساتھ سائنسی اور تکنیکی جدت کی منصوبہ بندی اور فروغ کے اصول پر عمل پیرا ہے، اور سائنسی اور تکنیکی وسائل کے دو طرفہ تبادلے کے ذریعے قومی غذائی تحفظ کو فروغ دے رہا ہے۔

 

وو نے خوراک اور زراعت کی عالمی ترقی کے لیے مزید چینی حکمت اور حل پیش کرنے پر زور دیا ۔

 

چین میں ایف اے او کے نمائندے کارلوس واٹسن نے بین الاقوامی زرعی تعاون کے حوالے سے سی اے اے ایس کے ساتھ ایف اے او کی شراکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف اے او - سی اے اے ایس انوویشن پلیٹ فارم معاہدے سے یہ شراکت مزید مضبوط ہو گی۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، دوسری بوسٹر خوراک کے لئے 13 اقسام کی نو...

چین میں نوول کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ریاستی کونسل انٹر۔ایجنسی ٹاسک فورس کے ماہرین کے مطابق مشروط مارکیٹنگ یا ہنگامی استعمال کے لئے منظور شدہ نوول کرونا وائرس ویکسین کی کل 13 اقسام اب دوسری بوسٹر خوراک کے طور پر دستیاب ہیں۔نوول کرونا وائرس کے خلاف ریاستی کونسل کے مشترکہ روک تھام اور تدارک میکانزم کے ماہرین نے کہا ہے کہ دوسری بوسٹر خوراکوں کے انتخاب میں اومی کرون کے خلاف مزاحمت کرنے والی ویکسین کو ترجیح دی جاتی ہے۔جمعہ تک چینی مین لینڈ میں نوول کرونا وائرس ویکسین کی 3 ارب 46 کروڑ سے زائد خوراکیں دی جاچکی تھیں جس کے تحت 90 فیصد سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔ماہرین کے مطابق ویکسی نیشن کے بعد اینٹی باڈیز کی سطح وقت کے ساتھ ساتھ کم ہو جائے گی، وائرس کی تبدیلی سے قوت مدافعت پر اثر انداز ہو نے کا امکان بڑھ جاتا ہے جس سے اینٹی باڈیز کم مئوثر ہوجاتی ہیں۔ماہرین نے کہا ہے کہ مطالعے کے مطابق بوسٹر ویکسین سے جسم میں مدافعتی میموری خلیات کو فعال کیا جاسکتا اور اینٹی باڈیز کی سطح میں اضافہ کیا جاسکتا ہے تاکہ شدید بیماری اور موت کی روک تھام کو مزید مئوثر کیا جاسکے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ جن اہل افراد کو بوسٹر خوراک نہیں ملی، انہیں وائرس کے خلاف بہتر تحفظ کے لئے جلد از جلد ویکسین لگوانی چاہئے۔انفیکشن خطرے کی زیادہ زد میں آنے والی آبادی کے گروپوں، 60 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد، سنگین بنیادی صحت اور کم قوت مدافعت رکھنے والے افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پہلی بوسٹر خوراک کے 6 ماہ بعد دوسری بوسٹرخوراک حاصل کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں چینی موسم بہار تہوار پر مبنی تق...

دنیا بھر میں آمدہ سال 2023 کے دوران چینی قمری سال نو کو منانے کے موضوع پر مبنی تقریبات کا ایک سلسلہ جلد ہی منعقد ہو گا۔ایک میڈیا کانفرنس کے مطابق چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت (ایم سی ٹی ) اور چائنہ انٹرنیشنل کلچر ایسوسی ایشن کے تحت مشترکہ طور پر منعقدہ تقریبات میں اس موضوع پر مبنی آن لائن اور آف لائن سرگرمیوں کے علاوہ دیگر تقریبات، میلے اور نمائشیں شامل ہوں گی۔ چینی پیانو نواز لانگ لانگ ثقافتی سفیر کے طور پر کام کریں گے۔وزارت ثقافت اور سیاحت کے عہدیدار گا ژینگ نے کہا ہے کہ امریکہ کے فلاڈیلفیا اور نیویارک شہر میں اس موضوع پر مبنی کنسرٹ 6 سے 7 جنوری تک منعقد ہوں گے، اور 14 جنوری کو ایک شاندار کنسرٹ کی نشریات عالمی سامعین تک پہنچائی جائیں گی۔اس میڈیا کانفرنس کے دوران تقریبات کے لیے ماسکوٹس کی نقاب کشائی بھی کی گئی جو کہ مرکزی اکیڈمی برائے فنون لطیفہ نے ڈیزائن کیے ہیں۔ان میں چینی ثقافتی عناصر جیسا کہ خوش قسمتی کے بیگز کی تصاویر اور چینی روایتی منطقہ البروج سے خرگوش شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیجنگ-تیانجن-ہیبے کے علاقے کی جنوری تا نومبر...

شی جیاژوانگ (شِنہوا) بیجنگ-تیانجن-ہیبے کے علاقے کی 2022 کے پہلے 11 ماہ کے دوران غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.6 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 45کھرب 80ارب یوآن (تقریباً 655ارب 90کروڑڈالر) تک پہنچ گئی۔

 

اس عرصے میں خطے کی غیر ملکی تجارت ملک کی مجموعی تجارت کا 11.9 فیصد رہا۔ اس کی برآمدات کا حجم0.3 فیصد اضافے سے 11کھرب80ارب یوآن جبکہ درآمدات19.1 فیصد اضافے سے تقریباً34کھرب یوآن تک پہنچ گئیں۔

 

جنوری سے نومبر تک، بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کے ساتھ خطے کی تجارت میں قابل ذکر اضافہ ہوا جو 2021 کے مقابلے میں 24.7 فیصد بڑھ کر 18کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔

 

برآمدی سامان کے لحاظ سے مکینیکل اور برقی مصنوعات کی مجموعی برآمدات577ارب 11کروڑ یوآن رہیں جو 5فیصد اضافے کے ساتھ کل برآمدی مالیت کا 48.9 فیصد ہے۔

 

درآمدی سامان کے لحاظ سے، خام تیل کی درآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی درآمدات 50.3 فیصد اضافے سے تقریباً 12کھرب 50ارب یوآن تک پہنچ گئیں، جو درآمدی مالیت میں اضافے کی بنیادی وجہ رہی۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ کثیرقطبی عالمی نظام کو د بانے میں کام...

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی اپنی مکمل نظریاتی بالادستی برقرار رکھنے، تاریخ کے دھارے کو روکنے اور کثیر قطبی عالمی نظام کی تشکیل کوک چلنے کی کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔طاس خبر ر ساں ادارے نے لاوروف کے حوالے سے کہا ہے کہ جو کچھ ہم دوسرے براعظموں میں دیکھ رہے ہیں وہ سب چیزیں ہم اس وقت یورپ میں بھی دیکھ رہے ہیں جہاں امریکی پیغام رساں ہرریاست سے روس مخالف مئوقف اپنانے، پابندیوں میں شریک ہونے اور روسی نمائندوں کے ساتھ بات چیت بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ تاریخ کے خاتمے کی اسی کوشش کی عکاسی ہے۔انہوں نے روسی ذرائع ابلاغ کے سربراہان کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ تاہم تاریخ کے دھارے کو روکا نہیں جا سکتا اور واشنگٹن کی کثیر قطبی دنیا کی تشکیل کو دبانے اور اٹل تسلط قائم کرنے کی کوشش یقینا ناکامی سے دوچار ہو گی۔لاوروف نے واضح کیا کہ مستقبل قریب میں مغرب کے پاس فائدہ اٹھانے کی قوت کم رہ جائے گی اور جہاں تک عالمی معیشت کو چلانے کی بات ہے تو اس کے پاس کم موقع دستیاب ہو گا، اور وہ دوسرے ملکوں کے ساتھ بات چیت کرنے پر مجبور ہوگا۔روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ ماسکو یقینی طور پر مغرب کے پیچھینہیں چلے گا لیکن ان ملکوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گا جو دھوکہ دینے کی بجائے قابل اعتماد رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین66لاکھ70ہزارہیکٹر ویران اراضی کو بحال کرے...

بیجنگ (شِنہوا) چین صحرا زدگی کے خلاف طویل مدتی کوششوں کےتحت 2021سے 2025 کے دوران تقریباً 66لاکھ 70ہزارہیکٹر ویران اراضی کو بحال کرے گا۔

 

2021سے 2030 کے لیے ملک کے اینٹی ڈیزرٹیفیکیشن پلان کے مطابق،سال 2030 تک 1کروڑ24لاکھ ہیکٹر ویران اراضی کو دوبارہ آباد کیا جائے گا۔

 

اس منصوبے میں ویران زمین کے تحفظ کے اہداف کا بھی خاکہ پیش کیا گیا ہے، جو 2021 سے 2025 تک 20لاکھ ہیکٹر اور 2030 کو ختم ہونے والی دہائی کے دوران 60 لاکھ ہیکٹر ہو گا۔

 

اس منصوبے کے تحت ملک کی ویران زمین کو پانچ اقسام میں تقسیم کرتے ہوئے ان کی بحالی یا تحفظ کے لیے اہداف پر مبنی اقدامات واضح کیے گئے ہیں۔

 

چین نے گزشتہ دہائی کے دوران اپنی نصف سے زیادہ قابل انتظام صحرائی زمین کو بحال کیا ہے، جس سے صحرا زدگی سے نمٹنے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں